ازالہ اَوہام حصہ اول

ازالہ اَوہام حصہ اول، ازالہ اَوہام حصہ دوم, حصہ 11

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کہ اس تبلیغ کے بارہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے کوئی تاکید نہیں ہوئی اور
نہ صحابہ کبار رضی اللہ عنہم اس کو تابعین تک پہنچانے کے لئے اپنے مجموعی جوش سے متوجہ
ہوئے اور یہاں تک مضمون اس حدیث کا نادر اور قلیل الشہرت رہا کہ امام بخاری جیسے
رئیس المحد ثین کو یہ حدیث نہیں ملی کہ مسیح ابن مریم دمشق کے شرقی کنارہ میں منارہ کے
پاس اُترے گا اور جتنے خدائے تعالیٰ سے کام دنیا میں ہو رہے ہیں وہ سب دجال
دکھاوے گا ۔ اب خیال کرنا چاہیے کہ اس حدیث کے مضمون پر اجماع کا دعویٰ کرنا اور
یہ کہنا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے آج تک اسی پر اتفاق اکا بر اسلام رہا
ہے کس قدر افترا ہے بلکہ یہ حدیث تو اُن متواتر حدیثوں سے ہی کالعدم ہو جاتی ہے
جن میں بروایت ثقات صحابہ دجال کی نسبت یہ فیصلہ کر دیا گیا ہے کہ وہ در حقیقت
ابن صیاد ہی تھا جو یزید پلید کے عہد سلطنت میں مدینہ منورہ میں فوت ہو گیا اور اُس کے
جنازہ کی نماز پڑھی گئی ۔
یہ ایک عجیب بات ہے کہ قرآن شریف تو بآواز بلند مسیح ابن مریم
کا فوت ہو جانا بیان کر رہا ہے اور احادیث صحیحہ مسلم و بخاری با تفاق
ظاہر کر رہی ہیں کہ دراصل ابن صیاد ہی دجال معہود تھا اور حضرت
عمر فاروق رضی اللہ عنہ جیسے بزرگ صحابی روبرو آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے خدائے تعالیٰ کی قسم کھا رہے ہیں کہ در حقیقت دجال معہود
(۲۳) ابن صیاد ہی ہے اور خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی اس کی تصدیق
کر رہے ہیں کہ در حقیقت ابن صیاد ہی دجال معہود ہے جو انجام کار

مسلمان ہو گیا اور اسلام کی حالت میں ہی مدینہ میں مرا اور مسلمانوں
کے قبرستان میں دفن کیا گیا مگر پھر بھی ہمارے مسلمان بھائی اپنی ضد
سے باز نہیں آتے ۔ بھائیو !!! اس بحث کی دو ٹانگیں تھیں (۱) ایک تو (۲۴۴)
مسیح بن مریم کا آخری زمانہ میں جسم خاکی کے ساتھ آسمان سے
اتر نا ۔ سو اس ٹانگ کو تو قرآن شریف اور نیز بعض احادیث نے بھی
مسیح ابن مریم کے فوت ہو جانے کی خبر دے کر توڑ دیا۔ (۲) دوسری
ٹانگ دجال معہود کا آخری زمانہ میں ظاہر ہونا تھا سو اس ٹانگ کو صحیح
مسلم اور صحیح بخاری کی متفق علیہ حدیثوں نے جو صحابہ کبار کی روایت (۳۵)
سے ہیں دو ٹکڑے کر دیا اور ابن صیاد کو دجال معہود ٹھہرا کر آخر
مسلمانوں کی جماعت میں داخل کر کے مار بھی دیا۔ اب جبکہ اس
بحث کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں تو پھر اب تیرہ سو برس کے بعد یہ
مردہ جس کے دونوں پیر نہیں کیوں اور کس کے سہارے سے کھڑا ہو
سکتا ہے اتقوا الله ! اتقوا الله !! اتقوا الله !!!

اور مسیح ابن مریم کے فوت ہو جانے کے بارہ میں ہمارے پاس اس قدر یقینی اور قطعی ثبوت ہیں
کہ ان کے مفصل لکھنے کے لئے اس مختصر رسالہ میں گنجائش نہیں۔ پہلے قرآن شریف پر نظر غور ڈالو
اور ذرا آنکھ کھول کر دیکھو کہ کیوں کر وہ صاف اور بین طور پر عیسی بن مریم کے مرجانے کی خبر دے
رہا ہے جس کی ہم کوئی بھی تاویل نہیں کر سکتے مثلاً یہ جو خدائے تعالیٰ قرآن کریم میں حضرت عیسی
کی طرف سے فرماتا ہے فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ اَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ کیا ہم اس
جگہ توفی سے نیند مراد لے سکتے ہیں ؟ کیا یہ معنے اس جگہ موزوں ہوں گے کہ جب تو نے مجھے
سلا دیا اور میرے پر نیند غالب کر دی تو میرے سونے کے بعد تو اُن کا نگہبان تھا ہر گز نہیں بلکہ
توفی کے سیدھے اور صاف معنے جو موت ہے وہی اس جگہ چسپاں ہیں کہ میاں ہیں لیکن موت ۔ بن موت سے مراد
وہ موت نہیں جو آسمان سے اُترنے کے بعد پھر وارد ہو کیونکہ جو سوال اُن سے کیا گیا ہے یعنی
اُن کی اُمت کا بگڑ جانا اُس وقت کی موت سے اس سوال کا کچھ علاقہ نہیں ۔ کیا نصاری اب
۲۴۷ صراط مستقیم پر ہیں؟ کیا یہ سچ نہیں کہ جس امر کے بارے میں خدائے تعالیٰ نے عیسی بن مریم
سے سوال کیا ہے وہ امر تو خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ تک ہی کمال کو پہنچ چکا ہے۔
ماسوا اس کے حدیث کی رو سے بھی حضرت عیسی علیہ السلام کا فوت ہو جانا ثابت ہے چنانچہ تفسیر
معالم کے صفحہ ۱۶۲ میں زیر تفسیر آیت يُعِيسَی إِنِّي مُتَوَفِّيْكَ وَرَافِعُكَ إِلَى لکھا ہے کہ
علی بن طلحہ ابن عباس سے روایت کرتے ہیں کہ اس آیت کے یہ معنی ہیں کہ اِنِّی مُمِيتُک
یعنی میں تجھ کو مارنے والا ہوں اس پر دوسرے اقوال اللہ تعالیٰ کے دلالت کرتے ہیں قلی
يَتَوَفَّكُمْ مَّلَكُ الْمَوْتِ الَّذِينَ تَتَوَفَّهُمُ الْمَلَئِكَةُ طَيِّبِينَ الَّذِينَ تَتَوَفَّهُمُ
الْمَلَائِكَةُ ظَالِمِي أَنْفُسِهِمْ ۔ غرض حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کا اعتقاد یہی تھا
حاشیه قرآن شریف میں اوّل سے آخر تک جس جس جگہ توفی کا لفظ آیا ہے اُن تمام
مقامات میں توفی کے معنے موت ہی لئے گئے ہیں۔ منہ
المائدة : ١١٨ ال عمران: ۵۶ السجدة : ١٢ النحل : ٣٣ ه النحل : ٢٩

کہ حضرت عیسی فوت ہو چکے ہیں اور ناظرین پر واضح ہوگا کہ حضرت ابن عباس قرآن کریم
کے سمجھنے میں اول نمبر والوں میں سے ہیں اور اس بارے میں اُن کے حق میں آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کی ایک دعا بھی ہے۔
پھر اسی معالم میں لکھا ہے کہ وہب سے یہ روایت ہے کہ حضرت عیسی تین گھنٹہ کے لئے ۲۴۸
مر گئے تھے اور محمد بن اسحاق سے روایت ہے کہ نصاری کا یہ گمان ہے کہ ساٹھ گھنٹہ تک
مرے رہے مگر مؤلف رسالہ ھذا کو تعجب ہے کہ محمد بن اسحاق نے سات گھنٹہ تک مرنے کی
نصاری کی کن کتابوں سے روایت لی ہے کیونکہ تمام فرقے نصاری کے اسی قول پر متفق نظر
آتے ہیں کہ تین دن تک حضرت عیسیٰ مرے رہے اور پھر قبر میں سے آسمان کی طرف اُٹھائے
گئے اور چاروں انجیلوں سے بھی یہی ثابت ہوتا ہے اور خود حضرت عیسی انجیلوں میں اپنی تین
دن کی موت کا اقرار بھی کرتے ہیں بہر حال موت اُن کی ثابت ہے اور ماسوا ان دلائل متذکرہ
کے یہود و نصاری کا بالاتفاق اُن کی موت پر اجماع ہے اور تاریخی ثبوت بتواتر اُن کے
مرنے پر شاہد ہے اور پہلی کتابوں میں بھی بطور پیشگوئی اُن کے مرنے کی خبر دی گئی تھی۔
اب یہ گمان کہ مرنے کے بعد پھر اُن کی روح اُسی جسم خاکی میں داخل ہو گئی اور وہ جسم
زندہ ہو کر آسمان کی طرف اٹھایا گیا ۔ یہ سراسر غلط گمان ہے یہ بات باتفاق جمیع کتب الہیہ
ثابت ہے کہ انبیاء و اولیاء مرنے کے بعد پھر زندہ ہو جایا کرتے ہیں یعنی ایک قسم کی ۲۴۹
زندگی انہیں عطا کی جاتی ہے جو دوسروں کو نہیں عطا کی جاتی ۔ اسی طرف وہ حدیث اشارہ
کرتی ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ خدائے تعالیٰ مجھے قبر میں میت
رہنے نہیں دے گا اور زندہ کر کے اپنی طرف اُٹھا لے گا اور زبور نمبر ۱۶ میں بھی حضرت ۲۵۰
☆
حاشیه اصل ترجمہ حدیث کا یہ ہے کہ میری عزت خدائے تعالیٰ کی جناب جناب میں اس
سے زیادہ ہے کہ مجھے چالیس دن تک قبر میں رکھے یعنی میں اس مدت کے
اندر اندر زندہ ہو کر آسمان کی طرف اُٹھایا جاؤں گا ۔ اب دیکھنا چاہیے
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے سات گھنٹہ “ ہونا چاہیے۔ قال محمد بن اسحق ان النصارى يزعمون ان الله تعالى
توفاه سبع ساعات من النهار، تفسير البغوى زير آيت ال عمران : ۵۶)۔ (ناشر)

داؤد علیہ السلام بوحی الہی یہ فرماتے ہیں کہ تو میری جان کو قبر میں رہنے نہیں دے گا اور تو
اپنے قدوس کو سڑنے نہیں دے گا یعنی بلکہ تو مجھے زندہ کرے گا اور اپنی طرف اُٹھا لے گا
۲۵۱) اسی طرح شہداء کے حق میں بھی قرآن کریم فرماتا ہے وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي
سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْيَا عِنْدَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ کے یعنی جو لوگ خدائے تعالیٰ کی راہ
۲۵۲ میں قتل کئے گئے تم اُن کو مر دے نہ سمجھو بلکہ وہ تو زندہ ہیں اور انہیں اپنے رب کی طرف
سے رزق مل رہا ہے۔
کہ ہمارے سید و مولی صلی اللہ علیہ وسلم کے قبر میں زندہ ہو جانے اور پھر آسمان کی طرف اٹھائے
جانے کی نسبت مسیح کے اُٹھائے جانے میں کونسی زیادتی ہے بلکہ سچ تو یہ ہے کہ عیسی بن مریم کی حیات
حضرت موسیٰ کی حیات سے بھی درجہ میں کمتر ہے اور اعتقاد صیح جس پر اتفاق سلف صالح کا ہے اور
نیز معراج کی حدیث بھی اس کی شاہد ناطق ہے یہی ہے کہ انبیاء بحیات جسمی مشابه بحیات جسمی
دنیاوی زندہ ہیں اور شہداء کی نسبت اُن کی زندگی اکمل واقوئی ہے اور سب سے زیادہ اکمل واقوئی
وا شرف زندگی ہمارے سید و مولی فداء له نفسی و ابی و امی صلی اللہ علیہ وسلم کی ہے۔ حضرت
مسیح تو صرف دوسرے آسمان میں اپنے خالہ زاد بھائی اور نیز اپنے مرشد حضرت یحیی کے ساتھ مقیم
ہیں لیکن ہمارے سید و مولی صلی اللہ علیہ وسلم سب سے اعلیٰ مرتبہ آسمان میں جس سے بڑھ کر اور کوئی
مرتبہ نہیں تشریف فرما ہیں عند سدرة المنتهى بالرفيق الاعلی اور اُمت کے سلام وصلوات
برابر آنحضرت کے حضور میں پہنچائے جاتے ہیں اللهم صل على سيدنا محمد وعلى ال
سيدنا محمد اكثر مما صليت على احد من انبیائک و بارک وسلم اور یہ خیال کہ
انبیاء زندہ ہو کر قبر میں رہتے ہیں صحیح نہیں ہے ہاں قبر سے ایک قسم کا اُن کا تعلق باقی رہتا ہے اور اسی
وجہ سے وہ کشفی طور پر اپنی اپنی قبروں میں نظر آتے ہیں مگر یہ نہیں کہ وہ قبروں میں ہوتے ہیں بلکہ
وہ تو ملائک کی طرح آسمانوں میں جو بہشت کی زمین ہے اپنے اپنے مرتبہ کے موافق مقام رکھتے ہیں
اور بیداری میں پاک دل لوگوں سے کبھی کبھی زمین پر آکر ملاقات بھی کر لیتے ہیں ہمارے نبی صلی اللہ
علیہ وسلم کا اکثر اولیاء سے عین بیداری کی حالت میں ملاقات کرنا کتابوں میں بھرا پڑا ہے اور
مؤلف رسالہ ہذا بھی کئی دفعہ اس شرف سے مشرف ہو چکا ہے والحمد للہ علی ذالک۔ اور
ال عمران : ۱۷۰

ایک اور حدیث بھی مسیح ابن مریم کے فوت ہو جانے پر دلالت کرتی ہے اور وہ یہ ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ قیامت کب آئے گی تو آپ نے فرمایا کہ آج کی
تاریخ سے سو برس تک تمام بنی آدم پر قیامت آجائے گی اور یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ
سو برس کے عرصہ سے کوئی شخص زیادہ زندہ نہیں رہ سکتا اسی بناء پر اکثر علماء وفقرا اسی طرف گئے
ہیں کہ خضر بھی فوت ہو گیا کیونکہ مخبر صادق کے کلام میں کذب جائز نہیں مگر افسوس کہ ہمارے
علماء نے اس قیامت سے بھی مسیح کو باہر رکھ لیا تعجب کہ اور بنی اسرائیل کے انبیاء کی نسبت مسیح کو
کیوں زیادہ عظمت دی جاتی ہے۔ بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ چونکہ ہمارے بھائی مسلمان
کسی ایسے زمانہ سے کہ جب سے بہت سے عیسائی دین اسلام میں داخل ہوئے ہوں گے اور ﴿۲۵۳﴾
کچھ کچھ حضرت مسیح کی نسبت اپنے مشرکانہ خیالات ساتھ لائے ہوں گے اس بے جا عظمت
دینے کے عادی ہو گئے ہیں جس کو قرآن شریف تسلیم نہیں کرتا اس لئے خاص طور پر مسیح کی
تعریف کے بارے میں اُن میں حد موزوں سے زیادہ غلو پایا جاتا ہے۔ انصاف کی نظر سے دیکھنا
چاہیے کہ کتاب براہین احمدیہ میں خدا تعالیٰ نے اس عاجز کو آدم صفی اللہ کا مثیل قرار دیا اور کسی
کو علماء میں سے اس بات پر ذرہ رنج دل میں نہیں گذرا اور پھر مثیل نوح قرار دیا اور کوئی رنجیدہ
نہیں ہوا اور پھر مثیل یوسف علیہ السلام قرار دیا اور کسی مولوی صاحب کو اس سے غصہ نہیں
آیا اور پھر مثیل حضرت داؤ د بیان فرمایا اور کوئی علماء میں سے رنجیدہ خاطر نہیں ہوا۔ اور
پھر مثیل موسیٰ کر کے بھی اس عاجز کو پکارا تو کوئی فقیہوں اور محدثوں میں سے مشتعل نہیں
ہوا یہاں تک کہ پھر اللہ تعالیٰ نے اس عاجز کو مثیل ابراہیم بھی کہا تو کسی شخص نے ایک
بقي قيه حاشيه
حدیث نبوی کا یہ فقرہ کہ میں چالیس دن تک قبر میں نہیں رہ سکتا یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ
اول چند روز گو کیسا ہی مقدس آدمی ہو قبر سے اور اس عالم خاکی سے ایک بڑھا ہے سے ایک بڑھا ہوا تعلق رکھتا ہے۔
کوئی دینی خدمات کی زیادہ پیاس کی وجہ سے اور کوئی اور اور وجوہ سے اور پھر وہ تعلق ایسا کم ہو جاتا ہے ﴿۲۵۲
کہ گویا وہ صاحب قبر قبر میں سے نکل جاتا ہے ورنہ روح تو مرنے کے بعد اُسی وقت بلا توقف آسمان
پر اپنے نفسی نقطہ پر جا ٹھہرتی ہے۔ منہ

ذرہ بھی غیظ و غضب ظاہر نہیں کیا اور پھر آخر مثیل ٹھہرانے کی یہاں تک نوبت پہنچی کہ بار بار
۲۵۴ یا احمد کے خطاب سے مخاطب کر کے ظلی طور پر مثیل سید الانبیاء و امام الاصفیاء حضرت مقدس
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم قرار دیا تو کوئی ہمارے مفسروں اور محدثوں میں سے جوش و خروش
میں نہیں آیا اور جب خدائے تعالیٰ نے اس عاجز کو عیسی یا مثیل عیسی کر کے پکارا تو سب کے
شدت طیش اور غضب کی وجہ سے چہرے سرخ ہو گئے اور سخت درجہ کا اشتعال پیدا ہو کر
کسی نے اس عاجز کو کافر ٹھہرا دیا اور کسی نے اس عاجز کا نام ملحد رکھا جیسا کہ مولوی
عبد الرحمن صاحب خلف مولوی محمد لکھو والہ نے اس عاجز کا نام ملحد رکھا اور جا بجا یہ بھی ذکر
کیا کہ یہ شخص بہت خراب آدمی ہے۔ چنانچہ ایک شخص عبدالقادر نام شرقپور ضلع لاہور کے
رہنے والے پاس بھی یہی ذکر کیا کہ یہ شخص ملحد اور بد مذہب اور خراب اور ملاقات کے لائق
نہیں۔ علاوہ اس کے ان لوگوں نے اشتعال کی حالت میں اسی پر بس نہیں کی بلکہ یہ بھی چاہا کہ
خدا تعالیٰ کی طرف سے بھی اس بارہ میں کوئی شہادت ملے تو بہت خوب ہو۔ چنانچہ انہوں
۲۵۵ نے غصہ بھرے دل کے ساتھ استخارے کئے اور چونکہ قدیم سے قانون قدرت خدائے تعالیٰ
کا یہی ہے کہ جو شخص نفسانی تمنا سے کسی امر غیب کا منکشف ہونا چاہتا ہے تو شیطان اُس
کی تمنا میں ضرور دخل دیتا ہے بجز انبیاء اور محدثین کے کہ ان کی وحی شیطان کے دخل
سے منزہ کی جاتی ہے پس اسی وجہ سے حضرت عبدالرحمن صاحب اور ان کے رفیق نیست
میاں عبدالحق غزنوی کے استخارہ پر وہ ہنس القرين ثرت حاضر ہو گیا اور اُن کی زبان
پر جاری کرا دیا کہ وہ شخص یعنی یہ عاجز جہنمی ہے اور ملحد ہے اور ایسا کا فر ہے کہ ہرگز ہدایت
پذیر نہیں ہوگا ۔ میں پوچھتا ہوں کہ کیا علماء کے لئے عند الشرع یہ جائز ہے کہ کسی ایسے
مسئلہ میں جو خیر القرون کے لوگ ہی اُس پر اتفاق نہ رکھتے ہوں اور صحابہ رضی اللہ عنہم کا
اس پر اجماع ثابت نہ ہو ایک ایسے ملہم کی نسبت جو بعض احادیث اور قرآن کریم امکانی
طور پر اُس کے صدق پر شاہد ہوں تکفیر کا فتویٰ لگا ویں یہ بات سمجھنے وا۔ ت سمجھنے والے سمجھ سکتے ہیں کہ

مثیل موعود ہونے کے بارہ میں اس عاجز کا الہام حدیث اور قرآن کے ہرگز مخالف نہیں اور
کتب حدیث کو مہمل اور بے کار نہیں کرتا بلکہ اُن کا مصدق اور ان کی سچائی کو ظاہر کرنے والا
ہے کیا یہ سچ نہیں کہ فرقان کریم مسیح ابن مریم کا فوت ہو جانا بیان کر رہا ہے اور دجال معہود کا ۲۵۲
مر جانا خود صحیح مسلم کی بعض حدیثیں ثابت کر رہی ہیں پھر قرآن اور بعض حدیث میں تطبیق
کرنے کے لئے بجز اس کے اور کیا راہ ہے کہ ابن مریم کے اترنے سے اس کے کسی مثیل یا کئی
مثیلوں کا اُترنا مراد لیا جاوے۔ پھر جبکہ الہام بھی اسی راہ کی طرف رہنمائی کرے تو کیا وہ
حدیث اور قرآن کے موافق ہوا یا مخالف؟
اب رہا یہ امر کہ کسی نبی کا اپنے تئیں مثیل ٹھہر انا عند الشرع جائز ہے یا نہیں ۔ پس واضح
ہو کہ در حقیقت اگر غور کر کے دیکھو تو جس قدر انبیاء دنیا میں بھیجے گئے ہیں وہ اسی غرض سے
بھیجے گئے ہیں کہ تا لوگ اُن کے مثیل بننے کے لئے کوشش کریں اگر ہم ان کی پیروی کرنے
سے اُن کے مثیل نہیں بن سکتے بلکہ ایسے خیال سے انسان کافر و ملحد ہو جاتا ہے تو اس صورت
میں انبیاء کا آنا عبث اور ہمارا ان پر ایمان لانا بھی عبث ہے۔ قرآن شریف صاف یہی ہدایت
فرماتا ہے اور ہمیں سورہ فاتحہ ام الکتاب میں مثیل بن جانے کی امید دیتا ہے اور ہمیں تاکید
فرماتا ہے کہ پنج وقت تم میرے حضور میں کھڑے ہو کر اپنی نماز میں مجھ سے یہ دعا مانگو کہ
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ - صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ لا یعنی اے میرے خداوند ۲۵۷
رحمن و رحیم ہمیں ایسی ہدایت بخش کہ ہم آدم صفی اللہ کے مثیل ہو جائیں شیث نبی اللہ کے مثیل
بن جائیں حضرت نوح آد آدم ثانی کے مثیل ہو جائیں ۔ ابراہیم خلیل اللہ ابراہیم خلیل اللہ کے مثیل ہو جائیں موسیٰ
کلیم اللہ کے مثیل ہو جائیں۔ عیسی روح اللہ کے مثیل ہو جائیں اور جناب احمد مجتبی محمد مصطفیٰ
حبیب اللہ کے مثیل ہو جائیں اور دنیا کے ہر ایک صدیق و شہید کے مثیل ہو جائیں۔ اب
ہمارے علماء جو مثیل : جو مثیل ہونے کے دعوی کو کفر و الحاد خیال کرتے ہیں اور جس شخص کو الہام الہی کے
ذریعہ سے اس ممکن الحصول مرتبہ کی بشارت دی جاوے اس کو ملحد اور کافر اور جہنمی ٹھہراتے ہیں۔
ا الفاتحه : ۷،۶

ذرا سوچ کر بتلا دیں کہ اگر اس آیت کریمہ کے یہ معنے نہیں ہیں کہ جو میں نے بیان کئے
ہیں تو اور کیا معنے ہیں اور اگر یہ معنے صحیح نہیں ہیں تو پھر اللہ جل شانہ کیوں فرماتا ہے
۲۵۸) قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ ، یعنی ان کو کہہ دو کہ اگر تم
خدائے تعالیٰ سے محبت رکھتے ہو تو آؤ میری پیروی کرو تا خدا تعالیٰ بھی تم سے محبت رکھے
اور تمہیں اپنا محبوب بنالیوے۔ اب سوچنا چا۔ چنا چاہیے کہ جس وقت انسان ایک محبوب کی پیروی سے
خود بھی محبوب بن گیا تو کیا اس محبوب کا مثیل ہی ہو گیا یا ابھی غیر مثیل رہا۔ افسوس ! ہمارے
پر کینه مخالف ذرا نہیں سوچتے کہ طالب مولی کے لئے یہی تو عمدہ اور اعلیٰ خواہش ہے جو اس کو
مجاہدات کی طرف رغبت دیتی ہے اور یہی تو ایک زور آور انجن ہے جو تقویٰ اور طہارت اور
اخلاص اور صدق اور صفا اور استقامت کے مراتب عالیہ کی طرف کھینچتا چلا جاتا ہے اور یہی تو
وہ پیاس لگانے والی آگ ہے جس سے ظاہر و باطن سالک کا بھڑک اُٹھتا ہے اگر اس مقصد
کے حصول سے پاس کلی : پاس کلی ہو تو پھر اس محبوب حقیقی - حقیقی کے سچے طالب جیتے ہی مر جائیں ہی مرجائیں ۔ آج تک
جس قد را کابر متصوّفین گذرے ہیں اُن میں سے ایک کو بھی اس میں اختلاف نہیں کہ اس
۲۵۹) دین متین میں مثیل الانبیاء بننے کی راہ کھلی ہوئی ہے جیسا کہ آنحضرت صلعم روحانی اور ربانی
علماء کے لئے لئے یہ یہ خو خوشخبری فرما گئے ہیں کہ علماء امتی کانبیاء بنی اسرائیل اور حضرت
بایزید بسطامی قدس سرہ کے کلمات طیبہ مندرجہ ذیل جو تذکرۃ الاولیاء میں حضرت فرید الدین
عطار صاحب نے بھی لکھے ہیں اور دوسری معتبر کتابوں میں بھی پائے جاتے ہیں اسی بناء
پر ہیں جیسا کہ وہ فرماتے ہیں کہ میں ہی آدم ہوں میں ہی شیث ہوں میں ہی نوح ہوں میں
ہی ابراہیم ہوں میں ہی موسیٰ ہوں میں ہی عیسی ہوں میں ہی محمد ہوں صلی اللہ علیہ وسلم
و علی اخوانه اجمعین اور اگر چہ انہیں کلمات کی وجہ سے حضرت بایزید بسطامی ستر مرتبہ کافر
ٹھہرا کر بسطام سے جو اُن کے رہنے کی جگہ تھی شہر بدر کئے گئے اور میاں عبد الرحمن خلف مولوی
۲۶۰ محمد کی طرح اُن لوگوں نے بھی بایزید بسطامی کے کافر اور ملحد بنانے میں سخت غلو کیا
آل عمران: ۳۲

لیکن اُس زمانہ کے گذرنے کے بعد پھر ایسے معتقد ہو گئے کہ جس کا حد انتہا نہیں اور اُن کے
شطحیات کی بھی تاویلیں کرنے لگے ۔
ایسا ہی سید عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ اپنی کتاب فتوح الغیب میں اس بات کی طرف
اشارہ فرماتے ہیں کہ انسان بحالت ترک نفس و اطلاق و فنا فی اللہ تمام انبیاء کا مثیل بلکہ انہیں
کی صورت کا ہو جاتا ہے اور اس عاجز کے دوست مولوی ابو سعید محمد حسین صاحب بٹالوی نے
بھی اپنے رسالہ اشاعۃ السنہ نمبرے جلدے میں جواز و امکان مثیلیت کے بارہ میں بہت کچھ لکھا
ہے اور اگرچہ اس عاجز کے اس دعوی کی نسبت جو مثیل موعود ہونے کے بارہ میں براہین میں
درج ہے اور بتصریح ظاہر کیا گیا ہے کہ قرآن کریم اور حدیث نبویہ میں اس عاجز کی نسبت به بطور
پیشگوئی خبر دی گئی ہے مولوی صاحب موصوف نے کھلے کھلے طور پر کوئی اقرار نہیں کیا لیکن
امکانی طور پر تسلیم کر گئے ہیں کیونکہ اُن کا اس معرض بیان میں جو بمنصب ریویو لکھنے کے اُن
کے لئے ضروری تھا سکوت اختیار کرنا اور انکار اور منع سے زبان نہ کھولنا دلیل قوی اس بات کی ۲۶۱
ہے کہ وہ اس بات کے بھی ہرگز مخالف نہیں کہ یہ عاجز مجازی اور روحانی طور پر وہی مسیح موعود
ہے جس کی قرآن اور حدیث میں خبر دی گئی ہے کیونکہ براہین میں صاف طور پر اس بات کا
تذکرہ کر دیا گیا تھا کہ یہ عاجز روحانی طور پر وہی موعود مسیح ہے جس کی اللہ و رسول نے پہلے سے
خبر دے رکھی ہے۔ ہاں اس بات سے اُس وقت انکار نہیں ہوا اور نہ اب انکار ہے کہ شاید
پیشگوئیوں کے ظاہری معنوں کے لحاظ سے کوئی اور مسیح موعود بھی آئندہ کسی وقت پیدا ہو مگر فرق
اس وقت کے بیان اور براہین احمدیہ کے بیان میں صرف اس قدر ہے کہ اُس وقت بباعث
اجمال الہام کے اور نہ معلوم ہونے ہر ایک پہلو کے اجمالی طور پر لکھا گیا تھا اور اب مفصل
طور پر لکھا گیا بہر حال مولوی صاحب موصوف نے اس عاجز کے مثیل مسیح ہونے کے بارہ میں
امکانی ثبوت پیدا کرنے کے لئے بہت زور دیا ہے چنانچہ ایک جگہ وہ محی الدین ابن عربی صاحب کے

کلام کو بغرض تائید مطلب هذا فتوحات مکیہ باب ۲۲۳ سے نقل کرتے ہیں اور وہ عبارت معہ
ترجمہ مندرجہ ذیل ہے۔
غاية الوصلة ان يكون الشيء عين ما ظهر ولا يعرف كما رأيت
۲۶۲) رسول الله صلى الله عليه وسلم وقد عانق ابن حزم المحدث
فغاب احدهما في الآخر فلم نرالا واحداً وهو رسول الله صلعم فهذه
غاية الوصلة وهو المعبر عنه بالا تحاد (فتوحات (مكية)
یعنی نہایت درجہ کا اتصال یہ ہے کہ ایک چیز بعینہ وہ چیز ہو جائے جس میں وہ ظاہر ہو اور خود
نظر نہ آوے جیسا کہ میں نے خواب میں آنحضرت کو دیکھا کہ آپ نے ابو محمد بن حزم محدث
سے معانقہ کیا۔ پس ایک دوسرے میں غائب ہو گیا بجز ایک رسول اللہ صلعم کے نظر نہ آیا۔
پھر بعد اس کے مولوی صاحب موصوف اپنے اس بیان کی تائید میں نواب صدیق حسن مرحوم
کی کتاب اتحاف النبلاء میں سے ایک عربی رباعی معہ ترجمہ نقل کرتے ہیں اور وہ یہ ہے۔
توهم واشینا بليل مزاره فهم ليسعى بيننا بالتباعد
فعانقته حتى اتحدنا تعانقا فلما اتانا مارأى غير واحد
جس کا ترجمہ یہ ہے۔ ہمارے بدگو ( رقیب) نے شب کو ہمارے پاس ہمارے معشوق کے
آنے کا گمان کیا تو ہم میں جدائی ڈالنے میں کوشش کرنے لگا ۔ پس میں نے اپنے معشوق
۲۶۳ کو گلے سے لگا لیا۔ پھر وہ ( رقیب ) آیا تو اُس نے بجز مجھ ایک کے کسی کو نہ دیکھا۔ پھر یہ شعر
فارسی نقل کیا ہے۔
جذبه شوق بحديست ميان من و تو که رقیب آمد و نه شناخت نشان من و تو
اس کے بعد یہ جملہ دعا ئیہ لکھا ہے رزقنا الله من هذا الاتحاد في الدنيا والآخرة
یعنی خدائے تعالیٰ ہم کو بھی ایسا ہی اتحاد دنیا اور آخرت میں نصیب کرے۔
پھر میں مسیح ابن مریم کے فوت ہو جانے کی نسبت تئمہ کلام بیان کرنا چاہتا ہوں اور وہ
یہ ہے کہ اگر یہ اعتراض پیش کیا جائے کہ گو احادیث اور فرقان اور انجیل کی رو سے

مسیح ابن مریم کا فوت ہو جانا ثابت ہوتا ہے لیکن ساتھ ہی فرقان حمید میں رافعک التی کا لفظ
بھی تو موجود ہے جس سے یہ سمجھا جاتا ہے کہ وہ زندہ ہو کر پھر آسمان کی طرف اُٹھایا گیا۔
اس وہم کا جواب یہ ہے کہ آسمان کا تو کہیں اس جگہ ذکر بھی نہیں اس اس ۔ کے معنے تو صرف اس
قدر ہیں کہ میں اپنی طرف تجھے اُٹھالوں گا اور ظاہر ہے کہ جو نیک آدمی مرتا ہے اُسی کی طرف
روحانی طور پر اٹھایا جاتا ہے کیا خدائے تعالیٰ دوسرے آسمان پر بیٹھا ہوا ہے جہاں حضرت یحییٰ
اور حضرت عیسیٰ کی روح ہے اور نیز جس حالت میں قرآن شریف اور حدیث کی رو سے ثابت
ہوتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام بلا شبہ فوت ہو گئے تھے تو پھر اس ثبوت کے بعد رفع سے
مراد جسم کے ساتھ اُٹھایا جانا کمال درجہ کی غلطی ہے بلکہ صریح اور بدیہی طور پر سیاق و سباق
قرآن شریف سے ثابت ہو رہا ہے کہ حضرت عیسی کے فوت ہونے کے بعد اُن کی روح ۲۶۴
آسمان کی طرف اُٹھائی گئی۔ وجہ یہ کہ قرآن شریف میں صاف طور پر لکھا گیا ہے کہ ہر یک
مومن جو فوت ہوتا ہے تو اس کی روح خدائے تعالیٰ کی طرف اُٹھائی جاتی ہے اور بہشت میں
داخل کی جاتی ہے جیسا کہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے :۔
يَأَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً ۔ فَادْخُلِي
فِي عِبْدِي وَادْخُلِي جَنَّتِي اے وہ نفس جو خدائے تعالیٰ سے آرام یافتہ ہے اپنے
رب کی طرف چلا آ ۔ تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی پس میرے بندوں میں داخل
ہو جا اور میرے بہشت میں اندر آ ۔ اس جگہ صاحب تفسیر معالم اس آیت کی تفسیر کر کے
اپنی کتاب کے صفحہ ۹۷۵ میں لکھتے ہیں کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
جب بندہ مومن وفات پانے پر ہوتا ہے تو اس کی طرف اللہ جلشانه دو فرشتے
بھیجتا ہے اور اُن کے ساتھ کچھ بہشت کا تحفہ بھی بھیجتا ہے اور وہ فرشتے آکر اس کی روح
کو کہتے ہیں کہ اے نفس مطمئنہ تو روح اور ریحان اور اپنے رب کی طرف جو تجھ سے راضی
ہے نکل آ۔ تب وہ روح مشک کی اس خوشبو کی طرح جو بہت لطیف اور خوش کرنے والی ہو
الفجر: ۲۸ تا ۳۱

·

آج 10 میں سے 10 باقی