ازالہ اَوہام حصہ اول
ازالہ اَوہام حصہ اول، ازالہ اَوہام حصہ دوم, حصہ 12
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۲۶۵﴾ جو ناک میں پہنچ کر دماغ کو معطر کر دیتی ہو باہر نکل آتی ہے اور فرشتے آسمان کے کناروں پر
کہتے ہیں کہ ایک روح چلی آتی ہے جو بہت پاکیزہ اور خوشبو دار ہے۔ تب آسمان کا کوئی
دروازہ ایسا نہیں ہوتا جو اس کے لئے کھولا نہ جائے اور کوئی فرشتہ آسمان کا نہیں ہوتا کہ اُس
کے لئے دعا نہ کرے یہاں تک کہ وہ روح پا یہ عرش الہی تک پہنچ جاتی ہے تب خدائے تعالیٰ کو
سجدہ کرتی ہے پھر میکائیل کو حکم ہوتا ہے کہ جہاں اور روحیں ہیں وہیں اس کو بھی لے جا۔
اب قرآن شریف کی اس آیت اور حضرت عبداللہ بن عمر کی روایت سے بخوبی ثابت ہو گیا
کہ روح مومن کی اُس کے فوت ہونے کے بعد بلا توقف آسمان پر پہنچائی جاتی ہے جبکہ
حقیقت حال یہ ہے تو پھر قرآن شریف کی اس آیت کو کہ يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ
وَرَافِعُكَ إِلَى ل ہے یا اس آیت کو کہ بَلْ رَّفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ " ہے اس طرف کھینچنا کہ
گویا حضرت عیسیٰ جسم کے ساتھ آسمان پر اُٹھائے گئے تھے صریح تحکم اور زبردستی ہوگی کیونکہ
جبکہ بر طبق روایت ابن عباس و سیاق و سباق کلام الہی متوفیک کے معنی یہی ہیں کہ میں
۲۶۶) تجھے ماروں گا تو پھر صاف ظاہر ہے جیسا کہ ابھی ہم بحوالہ کلام الہی لکھ چکے ہیں کہ
موت کے بعد نیک بختوں کی روح ہے روح بلا توقف آسمان کی طرف جاتی ہے یہ تو نہیں کہ فرشتہ
ملک الموت روح کو نکال کر کئی گھنٹہ تک وہیں کھڑا رہتا ہے۔ اب اگر ہم فرض کے طور پر
وہب کی روایت کو قبول کر لیں کہ حضرت عیسیٰ تین گھنٹہ تک مرے رہے یا سات گھنٹہ تک مردہ
پڑے رہے تو کیا ہم یہ بھی قبول کر سکتے ہیں کہ تین گھنٹہ تک یا سات گھنٹہ تک فرشتہ ملک الموت
اُن کی روح اپنی مٹھی میں لے کر اُسی جگہ بیٹھا رہایا جہاں جہاں لاش کو لوگ لے جاتے رہے
ساتھ پھرتا رہا اور آسمان کی طرف اس روح کو اُٹھا کر نہیں لے گیا ۔ ایسا وہم تو سراسر خلاف
نص و حدیث اور مخالف تمام کتب الہامیہ ہے اور جبکہ ضروری طور پر یہی ماننا پڑا کہ ہر یک
مومن کی روح مرنے کے بعد آسمان کی طرف اُٹھائی جاتی ہے تو اس سے صاف طور پر کھل
گیا کہ رافعک الی کے یہی معنے ہیں کہ جب حضرت عیسی فوت ہو چکے تو اُن کی روح
آل عمران: ۲۵۶ النساء : ۱۵۹
آسمان کی طرف اُٹھائی گئی بلا شبہ ہر یک شخص کا نور قلب اور کانشنس بلاتر ڈ داس بات کو سمجھ لیتا
اور قبول کر لیتا ہے کہ ایک شخص مومن کی موت کے بعد شرعی اور طبعی طور پر یہی ضروری امر
ہے کہ اس کی روح آسمان کی طرف اُٹھائی جائے اور اس طریق کا انکار کرنا گویا امہات ۲۶۷
مسائل دین کا انکار ہے اور نص اور حدیث سے کوئی ثبوت اس کا نہیں مل سکتا اگر حضرت عیسی
حقیقت میں موت کے بعد پھر جسم کے ساتھ اُٹھائے گئے تھے تو قرآن شریف میں عبارت یوں
چاہیے تھی یا عیسی انی متوفیک ثم محییک ثم رافعك مع جسدک الی
السماء یعنی اے عیسی میں تجھے وفات دوں گا پھر زندہ کروں گا پھر تجھے تیرے جسم کے ساتھ
آسمان کی طرف اُٹھالوں گا لیکن اب تو بجز مجرد رافعک کے جو متوفی کے بعد ہے کوئی
دوسر الفظ رافعک کا تمام قرآن شریف میں نظر نہیں آتا جو ثم محییک کے بعد ہو۔
اگر کسی جگہ ہے تو وہ دکھلانا چاہیے۔ میں بدعوئی کہتا ہوں کہ اس ثبوت کے بعد کہ حضرت عیسی
في الحقیقت فوت ہو گئے تھے یقینی طور پر یہی ماننا پڑے گا کہ جہاں جہاں رافعک یا
بل رفعه الله اليه ہے اس سے مراد ان کی روح کا اُٹھایا جانا ہے جو ہر یک مومن کے لئے
ضروری ہے۔ ضروری کو چھوڑ کر غیر ضروری کا خیال دل میں لانا سراسر جہل ہے۔ ہم بیان کر
چکے ہیں کہ تمام نبی خدائے تعالیٰ کی طرف ہی اُٹھائے جاتے ہیں۔
اب ہم بخوبی ثابت کر چکے ہیں کہ یہ عقیدہ کہ مسیح جسم کے ساتھ آسمان پر چلا گیا تھا ۲۶۸
قرآن شریف اور احادیث صحیحہ سے ہرگز ثابت نہیں ہوتا صرف بیہودہ اور بے اصل اور
متناقض روایات پر اس کی بنیاد معلوم اد معلوم ہوتی ہے مگر اس فلسفی الطبع زمانہ میں جو عقلی شائستگی اور
ذہنی تیزی اپنے ساتھ رکھتا ہے ایسے عقیدوں کے ساتھ دینی کامیابی کی اُمید رکھنا ایک بڑی
بھاری غلطی ہے اگر افریقہ کے ریگستان یا عرب کے صحرانشین اُمیوں اور بدوؤں میں یا
سمندر کے جزیروں کے اور وحشی لوگوں کی جماعتوں میں یہ بے سروپا باتیں پھیلائیں تو
شاید آسانی سے پھیل سکیں لیکن ہم ایسی تعلیمات کو جو عقل اور تجربہ اور طبعی اور فلسفہ سے
بکلی مخالف اور نیز ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ثابت نہیں ہو سکتیں بلکہ اُن کے
مخالف حدیثیں ثابت ہو رہی ہیں تعلیم یافتہ لوگوں میں ہرگز پھیلا نہیں سکتے اور نہ یورپ
امریکہ کے محقق طبع لوگوں کی طرف جو اپنے دین کے لغویات سے دست بردار ہو رہے ہیں
بطور ہدیہ و تحفہ بھیج سکتے ہیں۔ جن لوگوں کے دل اور دماغ کو نئے علوم کی روشنی نے انسانی قوتوں
میں ترقی دے دی ہے وہ ایسی باتوں کو کیوں کر تسلیم کر لیں گے جن میں سراسر خدائے تعالیٰ کی
۲۶۹﴾ تو ہین اور اس کی توحید کی اہانت اور اس کے قانون قدرت کا ابطال اور اس کے کتابی اصول
کی تنسیخ پائی جاتی ہے۔
اس جگہ یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ مسیح کا جسم کے ساتھ آسمان سے اُترنا اُس کے جسم کے ساتھ
چڑھنے کی فرع ہے لہذا یہ بحث بھی کہ مسیح اُسی جسم کے ساتھ آسمان سے اُترے گا جو دنیا میں
اُس کو حاصل تھا اس دوسری بحث کی فرع ہوگی جو مسیح جسم کے ساتھ آسمان پر اٹھایا گیا تھا جبکہ
یہ بات قرار پائی تو اول ہمیں اُس عقیدہ پر نظر ڈالنا چاہیے جو اصل قرار دیا گیا ہے کہ کہاں
تک وہ قرآن اور حدیث سے ثابت ہے۔ کیونکہ اگر اصل کا کما حقہ تصفیہ ہو جائے گا تو
پھر اُس کی فرع ماننے میں کچھ تامل نہیں ہو گا اور کم سے کم امکانی طور پر ہم قبول کر سکیں گے کہ
جب کہ ایک شخص کا جسم خاکی کے ساتھ آسمان پر چلے جانا ثابت ہو گیا ہے تو پھر اُسی جسم کے
ساتھ واپس آنا اُس کا کیا مشکل ہے لیکن اگر اصل بحث قرآن اور حدیث سے ثابت نہ
ہو سکے بلکہ حقیقت امر اس کے مخالف ثابت ہو تو ہم فرع کو کسی طرح سے تسلیم نہیں کر سکتے
اگر فرع کی تائید میں بعض حدیثیں بھی ہوں گی تو ہم پر فرض ہو گا کہ اُن کو اصل سے تطبیق
۲۷۰) دینے کے لئے کوشش کریں اور اگر برعایت اصل وہ حدیثیں حقیقت پر حمل نہ ہو سکیں تو پھر
ہم پر واجب ہوگا کہ انہیں استعارات و مجازات میں داخل کر لیں اور بجائے مسیح کے اُترنے
کے کسی مثیل مسیح کا اُتر نا مان لیں جیسا کہ خود حضرت مسیح نے ایلیا نبی کی نسبت مان لیا
حالانکہ تمام یہودیوں کا اسی پر اجماع تھا اور اب تک ہے کہ ایلیا آسمان سے اُتر آئے گا ۔
یا د رکھنا چاہیے کہ ایلیا کا آسمان پر جانا اور پھر آسمان سے کسی زمانہ میں اُتر نا بطور پیشگوئی
ایک وعدہ تھا اور یہودیوں کا اجماعی عقیدہ مسلمانوں کی طرح اب تک یہی ہے کہ حضرت ایلیا
جسم کے ساتھ آسمان پر زندہ اُٹھائے گئے اور پھر آخری زمانہ میں اُسی جسم کے ساتھ پھر آسمان
سے اُتریں گے چنانچہ ایلیا کا جسم کے ساتھ آسمان پر جانا سلاطین ۲ باب ۲ آیت ۱۱ میں مندرج
ہے اور پھر اس کے اُترنے کا وعدہ صحیفہ ملا کی کے باب ۴ آیت ۵ میں بطور پیشگوئی کے دیا گیا
ہے جس کے اب تک یہودی لوگ منتظر ہیں اور حضرت مسیح نے جو حضرت یحییٰ کی نسبت کہا کہ
ایلیا جو آنیوالا تھا یہی ہے یہ کلمہ جمہور یہود کے اجماع کے برخلاف تھا۔ اسی وجہ سے اُنہوں
نے نہ مسیح کو قبول کیا نہ بیٹی کو کیونکہ وہ تو آسمان کی راہ دیکھ رہے تھے کہ کب ایلیا فرشتوں کے ۲۷۱
کندھوں پر اترتا ہے اور بڑے مشکلات اُن کو یہ پیش آ گئے تھے کہ اسی طور کے اُترنے پر اُن کا
اجماع ہو چکا تھا اور ظواہر نصوص صحیفہ سلاطین و صحیفہ ملا کی اسی پر دلالت کرتے تھے ۔ سوانہوں
نے اس آزمائش میں پڑ کر حضرت یحییٰ علیہ السلام کو قبول نہ کیا بلکہ مسیح کی نبوت سے بھی انکاری
رہے کیونکہ ان کی کتابوں میں لکھا تھا کہ ضرور ہے کہ مسیح کے آنے سے پہلے ایلیا آسمان سے اُتر
آوے سو چونکہ ایلیا کا آسمان سے اُترنا جس طرح انہوں نے اپنے دلوں میں مقرر کر رکھا تھا
اُسی طرح ظہور میں نہ آیا۔ اس لئے ظاہر پرستی کی شامت سے یہودیوں کو دو سچے نبیوں کی
نبوت سے منکر رہنا پڑا یعنی مسیح اور بیٹی سے۔ اگر وہ لوگ اس ظاہر پرستی سے باز آ کر سلاطین
اور ملا کی کی عبارتوں کو استعارات و مجازات پر حمل کر لیتے تو آج دنیا میں ایک بھی یہودی نظر
نہ آتا سب کے سب عیسائی ہو جاتے کیونکہ صحیفہ سلاطین اور صحیفہ ملا کی میں ایلیا نبی کے دوبارہ
آنے سے در حقیقت مراد یہی تھی کہ ظلی اور مثالی وجود کے ساتھ پھر ایلیا دنیا میں آئے گا جس
سے مراد حضرت یحییٰ کا آنا تھا جو باعتبار اپنے روحانی خواص کے مثیل ایلیا تھے لیکن یہودیوں ﴿۲۷۲
نے اپنی بدقسمتی اور بے سعادتی کی وجہ سے اُن روحانی معنوں کی طرف رخ نہ کیا اور
ظاہر پرستی میں پھنسے رہے۔ اور در حقیقت ذرہ غور سے دیکھیں تو یہودیوں کو حضرت یحییٰ کے
قبول کرنے کے بارہ میں جو مشکلات پیش آگئے تھے اتنے بڑے مشکلات ہمارے بھائی
مسلمانوں کو ہرگز پیش نہیں آئے کیونکہ سلاطین ۲ باب ۲ میں صاف طور پر لکھا ہوا اب تک موجود
ہے کہ ایلیا نبی جسم کے ساتھ آسمان کی طرف اُٹھایا گیا اور چادر اُس کی زمین پر گر پڑی اور
پھر ملا کی باب ۴ آیت ۵ میں ایسی ہی صفائی کے ساتھ وعدہ دیا گیا ہے کہ پھر وہ دنیا میں آئے گا
اور مسیح کے لئے راہ درست کرے گا لیکن ہمارے بھائی مسلمان ان تمام مشکلات سے بالکل
آزاد ہیں کیونکہ قرآن شریف میں جسم کے ساتھ اُٹھائے جانے کا اشارہ تک بھی نہیں بلکہ مسیح
کے فوت ہو جانے کا بتصریح ذکر ہے اگر چہ حدیثوں کی بے سروپا روایتوں میں سند منقطع کے
ساتھ ایسا ذکر بہت سے تناقض سے بھرا ہوا کہیں کہیں پایا جاتا ہے لیکن ساتھ اس کے انہیں
حدیثوں میں مسیح کا فوت ہونا بھی بیان کیا گیا ہے۔ اب ظاہر ہے کہ باوجود اس تعارض اور
۷۳ تناقض کے ضرورت ہی کیا ہے جو غیر معقول شق کی طرف توجہ کی جائے جس حالت میں
قرآن اور حدیث کی رو سے وہ راہ بھی کھلی ہوئی نظر آتی ہے جس پر کوئی اعتراض شرع اور عقل
کا نہیں یعنی مسیح کا فوت ہو جانا اور روح کا اُٹھایا جانا تو کیوں ہم اُسی راہ کو قبول نہ کریں جس
پر قرآن شریف کی بینات زور دے رہی ہیں؟۔
ہم نے ایلیا کے صعود و نزول کا قصہ اس غرض سے اس جگہ لکھا ہے کہ تا ہمارے بھائی مسلمان
ذرہ غور کر کے سوچیں کہ جس مسیح ابن مریم کے لئے وہ لڑتے مرتے ہیں اُسی نے یہ فیصلہ دیا
ہے اور اسی فیصلہ کی قرآن شریف نے بھی تصدیق کی ہے۔ اگر آسمان سے اتر نا اسی طور سے
جائز نہیں جیسے طور سے ایلیا کا اتر نا حضرت مسیح نے بیان فرمایا ہے تو پھر مسیح منجانب اللہ نبی نہیں
ہے بلکہ نعوذ باللہ قرآن شریف پر بھی اعتراض آتا ہے جو مسیح کی نبوت کا مصدق ہے۔ اب
اگر مسیح کو سچا نبی ماننا ہے تو اس کے فیصلہ کو بھی مان لینا چاہیے زبردستی سے یہ نہیں کہنا چاہیے
کہ یہ ساری کتابیں محرف و مبدل ہیں بلا شبہ ان مقامات سے تحریف کا کچھ علاقہ نہیں اور
دونوں فریق یہود و نصاری ان عبارتوں کی صحت کے قائل ہیں اور پھر ہمارے امام المحدثین
حضرت اسمعیل صاحب اپنی صحیح بخاری میں یہ بھی لکھتے ہیں کہ ان کتابوں میں کوئی لفظی تحریف نہیں ۔
یہ بات یاد رکھنے کے لائق ہے اور پہلے بھی ہم کئی مرتبہ ذکر کر آئے ہیں کہ جس قدر ۲۷۴
پیشگوئیاں خدائے تعالیٰ کی کتابوں میں موجود ہیں اُن سب میں ایک قسم کی آزمائش ارادہ کی گئی
ہے اس میں کچھ شک نہیں کہ اگر کوئی پیشگوئی صاف اور صریح طور پر کسی نبی کے بارے میں
بیان کی جاتی تو سب سے پہلے مستحق ایسی پیشگوئی کے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم تھے کیونکہ
اگر مسیح کے اُترنے سے انکار کیا جائے تو یہ امر کچھ مستوجب کفر نہیں لیکن اگر ہمارے نبی صلی اللہ
علیہ وسلم کی رسالت سے انکار کیا جاوے تو بلا شبہ وہ انکار جاودانی جہنم تک پہنچائے گا مگر
ناظرین کو معلوم ہوگا کہ تمام توریت وانجیل میں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت اور ایسا
ہی حضرت مسیح کی نسبت بھی کوئی ایسی کھلی کھلی اور صاف پیشگوئی نہیں پائی جاتی جس کے ذریعہ
سے ہم یہودیوں کو جا کر گردن سے پکڑ لیں۔ حضرت مسیح بھی بار بار یہودیوں کو کہتے رہے کہ
میری بابت موسیٰ نے توریت میں لکھا ہے مگر یہودیوں نے ہمیشہ انہیں یہی جواب دیا کہ اگر
چہ یہ سچ ہے کہ ہماری کتابوں میں ایک مسیح کے آنے کی بھی خبر دی گئی ہے مگر تم خود دیکھ لو کہ
مسیح کے آنے کا ہمیں یہ نشان دیا گیا ہے کہ ضرور ہے کہ اس سے پہلے ایلیا آسمان سے اُترے
جس کا آسمان پر جانا سلاطین کی کتاب میں بیان کیا گیا ہے اس کے جواب میں ہر چند ۲۷۵
حضرت مسیح یہی کہتے رہے کہ وہ ایلیا یوحنا یعنی یحیی زکریا کا بیٹا ہے مگر اس دور دراز
تاویل کو کون سنتا تھا اور ظاہر تقریر کی رو سے یہودی لوگ اس عذر میں سچے معلوم
ہوتے تھے سو اگر چہ خدائے تعالیٰ قادر تھا کہ ایلیا نبی کو آسمان سے اُتارتا اور یہودیوں کے
تمام وساوس بکلی رفع کر دیتا لیکن اُس نے ایسا نہیں کیا تا صادق اور کاذب دونوں
آزمائے جائیں کیونکہ شریر آدمی صرف ظاہری حجت کی رو سے بے شبہ ایسے مقام میں سخت
انکار کر سکتا ہے لیکن ایک راستباز آدمی کے سمجھنے کے لئے یہ راہ کھلی تھی کہ آسمان سے اُترنا
کسی اور طور سے تعبیر کیا جائے اور ایک نبی جو دوسری علامات صدق اپنے ساتھ رکھتا ہے
ان علامات کے لحاظ سے اُس پر ایمان لایا جاوے ہاں یہ سچ اور بالکل سچ ہے کہ اگر سلاطین اور ملا کی
کے بیانات کو مسلمان لوگ بھی یہودیوں کی طرح محمول پر ظاہر کریں تو وہ بھی کسی طرح یحیی بن زکریا
کو مصداق اُس کی پیشگوئی کا نہیں ٹھہرا سکتے اور اس پیچ میں آکر مسیح ابن مریم کی نبوت بھی ہرگز ثابت
نہیں ہو سکتی۔ قرآن شریف نے مسیح کی تاویل کو جو ایلیا نبی کے آسمان سے اترنے کے بارہ میں
۲۷۶﴾ انہوں نے کی تھی قبول کر لیا اور مسیح کو اور بیٹی کو سچا نبی ٹھہرایا ورنہ اگر قرآن شریف ایلیا کا آسمان سے
اتر نا اسی طرح معتبر سمجھتا یعنی ظاہری طور پر جیسا کہ ہمارے بھائی مسلمان مسیح کے اُترنے کے بارہ
میں سمجھتے ہیں تو ہر گز مسیح کو نبی قرار نہ دیتا کیونکہ سلاطین اور ملا کی آسمانی کتابیں ہیں اگر ان مقامات
میں اُن کے ظاہری معنے معتبر ہیں تو ان معانی کے چھوڑنے سے وہ سب کتابیں حکمی اور بے کار ٹھہر
جائیں گی۔ میرے دوست مولوی محمد حسین صاحب اس مقام میں بھی غور کریں؟ اور اگر یہ کہا
جائے کہ کیا یہ ممکن نہیں کہ سلاطین اور ملاکی کے وہ مقامات محرف و مبدل ہوں تو جیسا کہ
ابھی میں لکھ چکا ہوں تو یہ سراسر وہم و گمان باطل ہے کیونکہ اگر وہ مقام محرف و مبدل ہوتے
تو مسیح بن مریم کا یہودیوں کے مقابل پر یہ عمدہ جواب تھا کہ جو کچھ تمہاری کتابوں میں ایلیا کا
آسمان پر جانا اور پھر اُترنے کا وعدہ لکھا ہے یہ بات ہی غلط ہے اور یہ مقامات تحریف شدہ ہیں ۔
بلکہ مسیح نے تو ایسا عذر پیش نہ کرنے سے ان مقامات کی صحت کی تصدیق کر دی ۔ ماسوا اس
کے وہ کتابیں جیسے یہودیوں کے پاس تھیں ویسے ہی حضرت مسیح اور اُن کے حواری اُن کتابوں کو
۲۷۷﴾ پڑھتے تھے اور اُن کے نگہبان ہو گئے تھے اور یہودیوں کے لئے ہم کوئی ایسا موجب عند العقل
قرار نہیں دے سکتے جو ان مقامات کے محرف کرنے کے لئے انہیں بے قرار کرتا ۔ اب حاصل
کلام یہ کہ مسیح کی پیشگوئی کے بارے میں ایلیا کے قصہ نے یہودیوں کی راہ میں ایسے پتھر ڈال
دئے کہ اب تک وہ اپنے اس راہ کو صاف نہیں کر سکے اور بے شمار روحیں اُن کی کفر کی حالت
میں اس دنیا سے کوچ کر گئیں ۔
اب ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں توریت کی پیشگوئیوں پر نظر ڈالیں کہ اگرچہ
توریت کے دو مقام میں ایسی پیشگوئیاں ملتی ہیں کہ جو غور کرنے والوں پر بشرطیکہ منصف بھی
ہوں ظاہر کرتی ہیں کہ در حقیقت وہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارہ میں لکھی گئی ہیں لیکن
کج بحثی کے لئے ان میں گنجائش ہی بہت ہے۔ مثلاً توریت میں لکھا ہے کہ حضرت موسیٰ نے
بنی اسرائیل کو کہا کہ خداوند تیرا خدا تیرے لئے تیرے ہی درمیان سے تیرے ہی بھائیوں میں
سے میری مانند ایک نبی قائم کرے گا۔ اس پیشگوئی میں مشکلات یہ ہیں کہ اُسی توریت کے
بعض مقامات میں بنی اسرائیل کو ہی بنی اسرائیل کے بھائی لکھا ہے اور بعض جگہ بنی اسمعیل کو
بھی بنی اسرائیل کے بھائی لکھا ہے ایسا ہی دوسرے بھائیوں کا بھی ذکر ہے۔ اب اس بات کا ۲۷۸
قطعی اور بدیہی طور پر کیوں کر فیصلہ ہو کہ بنی اسرائیل کے بھائیوں میں سے مراد فقط بنی اسمعیل
ہی ہیں بلکہ یہ لفظ کہ تیرے ہی درمیان سے لکھا ہے زیادہ عبارت کو مشتبہ کرتا ہے اور
گو ہم لوگ بہت سے دلائل اور قرائن کو ایک جگہ جمع کر کے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور
حضرت موسیٰ میں جو مماثلت ہے بپایہ ثبوت پہنچا کر ایک حق کے طالب کے لئے نظری طور پر
یہ بات ثابت کر دکھاتے ہیں کہ در حقیقت اس جگہ اس پیشگوئی کا مصداق بجز ہمارے نبی صلی اللہ
علیہ وسلم کے اور کوئی شخص نہیں لیکن یہ پیشگوئی ایسی صاف اور بدیہی تو نہیں کہ ہر ایک
ا جہل اور احمق کو اس کے ذریعہ سے ہم قائل کر سکیں بلکہ اس کا سمجھنا بھی پوری عقل کا محتاج
ہے اور پھر سمجھانا بھی پوری عقل کا محتاج ۔ اگر خدائے تعالیٰ کو ابتلا خلق اللہ کا منظور نہ
ہوتا اور ہر طرح سے کھلے کھلے طور پر پیشگوئی کا بیان کرنا ارادہ الہی ہوتا تو پھر اس طرح پر
بیان کرنا چاہیے تھا کہ اے موسیٰ میں تیرے بعد بائیسویں صدی میں ملک عرب میں بنی اسمعیل
میں سے ایک نبی پیدا کروں گا جس کا نام محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہو گا اور اُن کے باپ کا نام
عبد اللہ اور دادا کا نام عبد المطلب اور والدہ کا نام آمنہ ہوگا ۔ اور وہ مکہ شہر میں پیدا ہوں گے
۲۷۹﴾ اور ان کا یہ حلیہ ہو گا ۔ اب ظاہر ہے کہ اگر ایسی پیشگوئی تو ریت میں لکھی جاتی تو کسی کو چون و چرا
کرنے کی حاجت نہ رہتی اور تمام شریروں کے ہاتھ پیر باندھے جاتے لیکن خدائے تعالیٰ نے
ایسا نہیں کیا ۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا خدائے تعالیٰ ایسا کرنے پر قادر نہ تھا ؟ اس کا جواب یہی
ہے کہ بلا شبہ قادر تھا بلکہ اگر چاہتا تو اس سے بڑھ کر ایسے صاف صاف اور کھلے کھلے نشان لکھ
دیتا کہ سب گردنیں اُن کی طرف جھک جاتیں اور دنیا میں کوئی منکر نہ رہتا مگر اُس نے اس
تصریح اور توضیح سے لکھنا اس لئے پسند نہیں کیا کہ ہمیشہ پیشگوئیوں میں ایک قسم کا ابتلا بھی اُسے
منظور ہوتا ہے تا سمجھنے والے اور حق کے سچے طالب اس کو سمجھ لیں ۔ اور جن کے نفسوں میں
نخوت اور تکبر اور جلد بازی اور ظاہر بینی ہے وہ اس کے قبول کرنے سے محروم رہ جائیں۔
اب یقینا سمجھو کہ یہی حال اس پیشگوئی کا ہے کہ جو کہا گیا ہے کہ ابن مریم دو فرشتوں کے
کندھوں پر ہاتھ رکھے ہوئے دمشق کے شرقی طرف منارہ کے پاس اُترے گا کیونکہ اگر اسی
طور اور اسی ظاہری صورت پر پیشگوئی نے پورا ہونا ہے تو پھر ایسے طور سے اُترنے کے وقت میں
دنیا کے باشندوں میں سے کون منکر رہ سکتا ہے؟ تمام قوموں کو جواب دنیا پر بستی ہیں کیا یہودی
۲۸۰﴾ اور کیا عیسائی اور کیا ہندو اور بدھ مذہب والے اور مجوسی غرض سب فرقوں کو پوچھ کر دیکھ لو کہ
اگر اس طور سے اُتر تا کوئی نبی تمہیں دکھائی دے تو کیا پھر بھی تم اس کی نبوت اور اس کے دین
میں کچھ شک اور شبہ رکھتے رہو گے؟ بلا شبہ تمام لوگ یہی جواب دیں گے کہ اگر ہم ایسا بزرگ
فرشتوں کے کندھوں پر ہاتھ رکھے ہوئے آسمان سے اُترتا ہوا دیکھ لیں تو بلا شبہ ایمان لے
آویں گے حالانکہ اللہ جل شانۂ قرآن شریف میں یہ فرماتا ہے يُحَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِ
مَا يَأْتِيهِمْ مِنْ رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِعُونَ لے یعنی اے حسرت بندوں پر کا ندوں پر کہ ایسا کوئی
نبی نہیں آتا جس سے وہ ٹھٹھا نہ کریں۔ ایسا ہی قرآن شریف کے دوسرے مقامات میں
يس: ٣١
جا بجا لکھا ہوا ہے کہ کوئی نبی ایسا نہیں آیا جس کو لوگوں نے بالا تفاق مان لیا ہو ۔ اب اگر حضرت
مسیح بن مریم نے در حقیقت ایسے طور سے ہی اُترنا ہے جس طور سے ہمارے علماء یقین کئے
بیٹھے ہیں تو ظاہر ہے کہ اس سے کوئی فرد بشر انکار نہیں کر سکتا لیکن ہمارے علماء کو یا د رکھنا
چاہیے کہ ایسا کبھی نہیں ہو گا کیونکہ خدائے تعالیٰ قرآن شریف میں صاف فرماتا ہے کہ
اگر میں فرشتوں کو بھی زمین پر نبی مقرر کر کے بھیجتا تو انہیں بھی التباس اور اشتباہ سے خالی
نہ رکھتا یعنی اُن میں بھی شبہ اور شک کرنے کی جگہ باقی رہتی ہے۔ صاف ظاہر ہے کہ یہی معجزہ ۲۸۱
آسمان سے اُترنے کا ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی مانگا گیا تھا اور اُس وقت اس معجزہ
کے دکھلانے کی بھی ضرورت بہت تھی کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے انکار رسالت کرنے
سے جہنم ابدی کی سزا تھی مگر پھر بھی خدائے تعالیٰ نے یہ معجزہ نہ دکھایا اور سائلوں کو صاف
جواب ملا کہ اس دارالابتلاء میں ایسے کھلے کھلے معجزات خدائے تعالیٰ ہرگز نہیں
دکھاتا تا ایمان بالغیب کی صورت میں فرق نہ آوے۔ کیونکہ جب خدائے تعالیٰ کی طرف سے
ایک بندہ اُترتا ہوا دیکھ لیا اور فرشتے بھی آسمان سے اُترتے ہوئے نظر آئے تو پھر تو بات ہی
بکلی فیصلہ ہو گئی تو پھر کون بد بخت ہے جو اس سے منکر رہے گا ؟ قرآن شریف اس قسم کی
آیات سے بھرا پڑا ہے جن میں لکھا ہے کہ ایسے معجزات دکھانا خدائے تعالیٰ کی عادت
نہیں ہے اور کفار مکہ ہمیشہ ایسے ہی معجزات مانگا کرتے تھے۔ اور خدائے تعالی برابر انہیں
یہ کہتا تھا کہ اگر ہم چاہیں تو کوئی نشان آسمان سے ایسا نازل کریں جس کی طرف تمام
منکروں اور کافروں کی گردنیں جھک جائیں ۔ لیکن اس دارالابتلاء میں ایسا نشان ظاہر
کرنا ہماری عادت نہیں کیونکہ اس سے ایمان بالغیب جس پر تمام ثواب ر تمام ثواب مترتب ہوتا ہے ۲۸۲
ضائع اور دُور ہو جاتا ہے۔ سواے بھائیو ! میں محض نصیحتا اللہ آپ لوگوں کو سمجھاتا ہوں
کہ اس خیال محال سے باز آجاؤ۔ ان دو قرینوں پر متوجہ ہو کر نظر ڈالو کہ کس قدر قوی اور
کھلے کھلے ہیں۔ اول ایلیا نبی کا آسمان سے اُترنا کہ آخر وہ اُترے تو کس طرح اُترے۔
دوسرے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے یہی سوال ہونا اور قُلْ سُبْحَانَ رَبِّی کے اس کا جواب
ملنا۔ اپنے دلوں میں سوچو کہ کیا یہ اس بات کے سمجھنے کے لئے قرائن قویہ اور دلائل کا فیہ
نہیں کہ آسمان سے اُترنے سے مراد حقیقی اور واقعی طور پر اُتر نا نہیں بلکہ مثالی اور ظلی طور پر اترنا
مراد ہے۔ ابتدائے عالم آفرینش سے آج تک اسی طور سے مقدس لوگ آسمان سے اُترتے
رہے ہیں اور مثالی طور پر ہمیشہ یہ کہتے آئے ہیں کہ یہ آدم ثانی آیا ہے اور یہ یوسف ثانی اور یہ
ابراہیم ثانی لیکن آدم زاد کا جسم خاکی کے ساتھ آسمان سے اُتر نا اب تک کسی نے مشاہدہ نہیں
کیا۔ پس وہ امر جو اصول نظام عالم کے برخلاف اور قانون قدرت کے مبائن و مخالف اور تجارب
۲۸۳ موجودہ و مشہودہ کا ضد پڑا ہے اس کے ماننے کے لئے صرف ضعیف اور متناقض اور رکیک
روایتوں سے کام نہیں چل سکتا سو یہ امید مت رکھو کہ سچ مچ اور در حقیقت تمام دنیا کو حضرت مسیح
ابن مریم آسمان سے فرشتوں کے ساتھ اُترتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ اگر اسی شرط سے اس
پیشگوئی پر ایمان لانا ہے تو پھر حقیقت معلوم ، وہ اُتر چکے تو تم ایمان لا چکے ایسا نہ ہو کہ کسی غبارہ
( بیلون ) پر چڑھنے والے اور پھر تمہارے سامنے اُترنے والے کے دھوکہ میں آجاؤ۔ سو
ہوشیار رہنا آئندہ اس اپنے جمے ہوئے خیال کی وجہ سے کسی ایسے اُترنے والے کو ابن مریم نہ
سمجھ بیٹھنا۔ یہ قاعدہ یہ قاعدہ کی بات ہے کہ جو شخص سچ کو قبول نہیں کرتا پھر دوسرے وقت میں اس کو
جھوٹ قبول کرنا پڑتا ہے۔ جن بے سعادت اور بد بخت لوگوں نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
کو قبول نہیں کیا تھا اُنہیں نے مسیلمہ کذاب کو قبول کر لیا حتی کہ چھ سات ہفتہ کے اندر ہی ایک
لاکھ سے زیادہ اس پر ایمان لے آئے۔ سو خدائے تعالیٰ سے ڈرو اور الگ الگ گوشوں میں بیٹھ کر فکر
کرو کہ اب تک سنت اور عادت الہی کس طرح پر چلی آئی ہے۔ اور یہ بھی سوچ لو کہ صحیح حدیثوں
۲۸۳ میں آسمان سے اترنے کا بھی کہیں ذکر نہیں اور صرف نزل یا ینزل کا لفظ آسمان سے اترنے پر
بنی اسرائیل : ۹۴
ہرگز دلالت نہیں کرتا اور اگر فرض کے طور پر آسمان کا لفظ بھی ہوتا تب بھی ہمارے مطلب کو
مصر ونخل نہیں تھا کیونکہ توریت وانجیل میں ایسی آیتیں بہت سی پائی جاتی ہیں جن میں نبیوں
کی نسبت لکھا ہے کہ وہ آسمان سے ہی اُترتے ہیں ۔ مثلاً یوحنا کی انجیل میں حضرت یحییٰ کی
طرف سے یہ قول لکھا ہے کہ وہ جو زمین سے آتا ہے وہ زمینی ہے اور زمین سے کہتا ہے وہ
جو آسمان سے آتا ہے سب کے اوپر ہے ( یعنی نبیوں کا قول دوسرے عقلمندوں کے قول پر مقدم
ہے کیونکہ نبی آسمان سے اُترتا ہے ) دیکھو یوحنا باب ۳ آیت ۳۱ ۔ پھر دوسرا قول یہ ہے۔
میں آسمان پر سے اس لئے نہیں اترا کہ اپنی مرضی پر چلوں ۔ یوحنا باب ۶ آیت ۱۱۔ پھر تیسرا
قول یہ ہے کہ کوئی آسمان پر نہیں گیا سوا اُس شخص کے کہ جو آسمان پر سے اترا۔ یوحنا باب ۳
آیت ۱۳۔ اور فقط یہ کہنا کہ ہم نے اُتارا یا اُترا اس بات پر ہرگز دلالت نہیں کرتا کہ آسمان سے
اُتارا گیا ہے کیونکہ قرآن شریف میں یہ بھی فرمایا گیا ہے کہ ہم نے لوہا اُتارا اور چار پائے ﴿۲۸۵
( مویشی ) اُتارے۔
☆
اب ظاہر ہے کہ یہ تمام مویشی توالد تناسل کے ذریعہ پیدا ہوتے ہیں کسی شخص نے کوئی
گھوڑا یا بیل یا گدھا وغیرہ آسمان سے اُتر تا کبھی نہیں دیکھا ہو گا حالانکہ اس جگہ صریح لفظ
نزول کا موجود ہے اور کوئی شخص اس آیت کو ظاہر پر حمل نہیں کرتا ۔ پھر جبکہ یہ معلوم ہو گیا
کہ خدائے تعالیٰ کی کلام میں ایسے ایسے استعارات و مجازات و کنایات بھی موجود ہیں
جن کے ظاہر لفظوں میں صریح اور صاف طور پر فرمایا گیا ہے کہ لوہا اور تمام مویشی
الا حاشيه: قال الله تعالى وَأَنْزَلْنَا الْحَدِيدَ سورة الحديد الجزو نمبر ۲۷ قَدْ أَنْزَلْنَا عَلَيْكُمْ لِبَاسًا
وَانْزَلَ لَكُمْ مِّنَ الْأَنْعَامِ سے سورۃ الزمر الجزو نمبر ۲۳ یعنی ہم نے لوہا اُتارا اور ہم نے تم پر لباس اُتارا۔
اور تمہارے لئے چار پائے اُتارے۔ ایسا ہی توریت میں یہ فقرات ہیں۔ ہمارا اترنا بیابان میں۔ گنتی
باب ۱۰ آیت ۳۱۔ مجھے بیرون کے پار اترنا نہ ہوگا استثناء باب ۴ آیت ۲۲۔ ہمارے اُترنے کی جگہ ہے۔
پیدائش ۲۴ - ۲۳ - اب ان تمام آیات سے ظاہر ہے کہ اُترنے کا لفظ آسمان سے اترنے پر ہرگز دلالت
نہیں کرتا اور اُترنے کے ساتھ آسمان کا لفظ زیادہ کر لینا ایسا ہے جیسا کسی بھوکے سے پوچھا جائے کہ دو
اور دو کتنے ہوتے ہیں تو وہ جواب دے کہ چار روٹیاں۔ منہ
الحديد: ٢٦
الاعراف: ۲۷
الزمر : 2