ازالہ اَوہام حصہ اول
ازالہ اَوہام حصہ اول، ازالہ اَوہام حصہ دوم, حصہ 5
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
جہاں تک میں سوچتا ہوں یقینی طور پر یہ بات متنقش ہے کہ اب تک ہمارے مولویوں نے
حدیثوں کو قرآن کے ساتھ تطبیق دینے کے لئے ایک ذرہ توجہ مبذول نہیں فرمائی جس طرف
۹۲ کسی اتفاق سے خیال کا رجوع ہو گیا اُسی پر زور دیتے چلے گئے ہیں۔ میں یقیناً جانتا ہوں کہ
ہمارے علماء کے لئے یہ امر کچھ سہل یا آسان بات نہیں کہ وہ قرآن شریف اور اپنے خیالات میں
جو ظواہر الفاظ حدیثوں سے انہوں نے پیدا کئے ہیں تطبیق و توفیق کر کے دکھلا سکیں بلکہ جس وقت
وہ اس طرف متوجہ ہوں گے تو اُن کا نور قلب یا یوں کہو کہ کانشنس خود انہیں ملزم کرے گا کہ وہ
ان خیالات کو جو جسمانی طور پر اُن کے دلوں میں منقش ہیں ہرگز ہرگز نصوص بینہ قرآنیہ سے
مطابق نہیں کر سکتے اور نہ قرآن شریف کی ان آیات میں کوئی راہ تاویل کی کھول سکتے ہیں اور
بقيه
ه حاشيه
اور دین اسلام بیکس کی طرح پڑا ہو گا اور چاروں طرف سے مخالفوں کے حملے شروع ہوں گے۔ یہ شخص
اسلام کی عزت قائم کرنے کے لئے بقوت تمام اُٹھے گا اور مومنین کو جو اُٹھے گا اور مومنین کو جہاں کی زبان سے بچانے کے لئے
بجوش ایمان کھڑا ہوگا اور نور عرفان کی روشنی سے طاقت پا کر انکو مخالفوں کے حملوں سے بچائے گا اور اُن
سب کو اپنی حمایت میں لے لے گا اور ایسا انہیں ٹھکانا دے گا جیسے قریش نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کو دیا تھا یعنی دشمن کے ہر ایک الزام اور ہر یک باز پرس اور ہر یک طلب ثبوت کے وقت میں سب
مومنوں کے لئے سپر کی طرح ہو جائے گا اور اپنے اُس قومی ایمان سے جو نبی کی اتباع سے اُس نے
حاصل کیا ہے صدیق اور فاروق اور حیدر کی طرح اسلامی برکتوں اور استقامتوں کو دکھلا کر مومنوں کے
امن میں آجانے کا موجب ہوگا۔ ہر یک مومن پر واجب ہے جو اس کی مدد کرے یا یہ کہ اس کو قبول کر
لیوے۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ایک ایسا عظیم الشان سلسلہ اس حارث کے سپرد کیا جائے
گا جس میں قوم کی امداد کی ضرورت ہوگی ۔ جیسا کہ ہم رسالہ فتح اسلام میں اس سلسلہ کی پانچوں شاخوں کا
مفصل ذکر کر آئے ہیں اور نیز اس جگہ یہ بھی اشار تا سمجھایا گیا ہے کہ وہ حارث بادشاہوں یا امیروں میں سے
نہیں ہوگا تا ایسے مصارف کا اپنی ذات سے متحمل ہو سکے اور اس تاکید شدید کے کرنے سے اس بات کی طرف
بھی اشارہ ہے کہ اس حارث کے ظہور کے وقت جو مثیل مسیح ہونے کا دعویٰ کرے گا لوگ امتحان میں پڑ جائیں
گے اور بہتیرے اُن میں سے مخالفت پر کھڑے ہوں گے اور مدد دینے سے روکیں گے بلکہ کوشش کریں گے کہ
یہ بات خود ظاہر ہے کہ جب کوئی حدیث اپنے کسی مفہوم کی رو سے قرآن شریف کے بینات
سے مخالف واقع ہو تو قرآن شریف پر ایمان لانا مقدم ہے کیونکہ حدیث کا مرتبہ قرآن شریف
کے مرتبہ سے ہرگز مساوی نہیں اور جو کچھ حدیثوں کے بارہ میں ایسے احتمال پیدا ہوئے پیدا ہو سکتے ہیں جو ۹۳
حدیثوں کے وثوق کے درجہ کو کمزور کریں ان احتمالوں میں سے ایک بھی قرآن شریف کی
نسبت عائد نہیں ہو سکتا پس کیوں نہ ہم ہر حال میں قرآن شریف کو ہی مقدم رکھیں جس کی صحت
پر تمام قوم کو اتفاق اور جس کے محفوظ چلے آنے کے لئے اعلیٰ درجہ کے دلائل ہمارے پاس ہیں
اور ہمارے علماء پر یہ بات لازم و واجب ہے کہ قبل اس کے کہ اس بارہ میں اس عاجز پر کوئی ۹۴
کے مضامین میں پوری پوری تطبیق و توفیق کر ۔
اعتراض کریں پہلے قرآن شریف اور احادیث کے مرا
،
بقیه حاشیه
کے
اس کی جماعت متفرق ہو جائے اس لئے آنحضرت صلعم پہلے سے تاکید کرتے ہیں کہ اے مومنو تم پر
اُس حارث کی مدد واجب ہے ایسا نہ ہو کہ تم کسی کے بہکانے سے اس سعادت سے محروم رہ جاؤ۔
اس جگہ جو پیغمبر خدا صلعم نے بیان فرمایا جو مومنوں کو اُس کے ظہور سے قوت پہنچے گی اور اس کے
میدان میں کھڑے ہو جانے سے اس تفرقہ زدہ جماعت میں ایک استحکام کی صورت پیدا ہو جائے گی
اور وہ سپر کی طرح اُن کے لئے ہو جائے گا اور اُن کے قدم جم جانے کا موجب ہوگا جیسا کہ مکہ
میں اسلام کے قدم جمنے کے لئے صحابہ کبار موجب ہو گئے تھے یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ وہ
تیغ اور تبر سے حمایت اسلام نہیں کرے گا اور نہ اس کام کے لئے بھیجا جائے گا کیونکہ مکہ میں بیٹھ کر ۱۰۲
جو مومنین قریش نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حمایت کی تھی جس حمایت میں کوئی دوسری قوم کا آدمی
اُن کے ساتھ شریک نہیں تھا الا شاذ و نادر وہ صرف ایمانی قوت اور عرفانی طاقت کی حمایت تھی نہ
کوئی تلوار میان سے نکالی گئی تھی اور نہ کوئی نیزہ ہاتھ میں پکڑا گیا تھا بلکہ ان کو جسمانی مقابلہ کرنے سے
سخت ممانعت تھی صرف قوت ایمانی اور نور عرفان کے چمکدار ہتھیار اور اُن ہتھیاروں کے جو ہر جو صبر
اور استقامت اور محبت اور اخلاص اور وفا اور معارف الہیہ اور حقائق عالیہ دینیہ اُن کے پاس موجود
تھے لوگوں کو دکھلاتے تھے گالیاں سنتے تھے جان کی دھمکیاں دے کر ڈرائے جاتے تھے اور سب طرح ۱۰۳
کی ذلتیں دیکھتے تھے پر کچھ ایسے نشہ عشق میں مدہوش تھے کہ کسی خرابی کی پروا نہیں رکھتے تھے اور کسی بلا
سے ہراساں نہیں ہوتے تھے۔ دنیوی زندگی کے رو سے اس وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
دکھلا دیں اور معقول طور پر ہمیں سمجھاویں کہ جس حالت میں قرآن شریف کھلے کھلے طور پر
حضرت مسیح کے وفات پا جانے کا قائل ہے تو پھر باوجود اُن کے وفات پا جانے اور
بہشت میں داخل ہو جانے کے پھر کیوں کر اُن کا وہ جسم جو بموجب نص قرآنی کے زمین
۹۵ میں دفن ہو چکا آسمان سے اُتر آئے گا اور اس جگہ صرف قرآن شریف ہی اُن کے
مدعا کے منافی نہیں بلکہ احادیث صحیحہ ہی سخت منافی و مبائن پڑی ہیں مثلاً بخاری کی یہ
حدیث کہ جو امامکم منکم ہے اگر تاویلات کے شکنجہ پر نہ چڑھائی جاوے اور
جیسا کہ ظاہر الفاظ حدیث کے ہیں انہیں کے موافق معنے لئے جائیں تو صاف نظر آ رہا ہے
کہ اس حدیث کے ظاہر ظاہر یہی معنے ہیں کہ وہ تمہارا امام ہوگا اور تم میں سے ہی ہو گا
یعنی ایک مسلمان ہو گا نہ یہ کہ بیچ بیچ حضرت مسیح ابن مریم جس پر انجیل نازل ہوئی ہے
بقيه حاشيه
پاس کیا رکھا تھا جس کی توقع سے وہ اپنی جانوں اور عزتوں کو معرض خطر میں ڈالتے اور اپنی قوم
سے پرانے اور پر نفع تعلقات کو توڑ لیتے اُس وقت تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر تنگی اور سر اور
کس نپرسد اور کس نشناسد کا زمانہ تھا اور آئندہ کی امیدیں باندھنے کے لئے کسی قسم کے قرائن
و علامات موجود نہ تھے سو انہوں نے اس غریب درویش کا ( جو دراصل ایک عظیم الشان بادشاہ تھا ) ایسے
نازک زمانہ میں وفاداری کے ساتھ محبت اور عشق سے بھرے ہوئے دل سے جو دامن پکڑا جس زمانہ
میں آئندہ کے اقبال کی تو کیا امید خود اس مرد مصلح کی چند روز میں جان جاتی نظر آتی تھی یہ وفاداری
کا تعلق محض قوت ایمانی کے جوش سے تھا جس کی مستی سے وہ اپنی جانیں دینے کے لئے ایسے کھڑے
ہو گئے جیسے سخت درجہ کا پیاسا چشمہ شیریں پر بے اختیار کھڑا ہو جاتا ہے۔ سو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
فرماتے ہیں کہ اسی طرح جو وہ حارث آئے گا تو وہ مومنین کو تیر و تبر سے مدد نہیں دے گا بلکہ مومنین
قریش کی اس مخصوص حالت اور اس مخصوص ماجرا کی طرح جو مکہ میں اُن پر گذرتا تھا جبکہ اُن کے
ساتھ دوسری قوموں میں سے کوئی نہ تھا اور نہ ہتھیار استعمال کئے جاتے تھے بلکہ صرف قوت ایمانی اور
نور عرفانی کی چپکاریں گفتار اور کردار سے دکھلا رہے تھے اور انہیں کے ذریعہ سے مخالفوں پر اثر ڈال
رہے تھے یہی طریق اس حارث کا بھی مومنوں کو اپنی پناہ میں لانے کے بارہ میں ہوگا کہ وہ اپنی قوت
ایمانی اور نور عرفانی کے آثار و انوار دکھلا کر مخالفین کے منہ بند کرے گا اور مستعد دلوں پر اس کا اثر ڈالے
گا اور اس کی قوت ایمانی اور نور عرفانی کا چشمہ جیسا شجاعت و استقامت وصدق وصفا و محبت و وفا کی
جس کو ایک الگ اُمت دی گئی آسمان سے اُتر آئے گا ۔ اس جگہ یا درکھنا چاہیے کہ امام محمد اسمعیل
صاحب جو اپنی صحیح بخاری میں آنے والے مسیح کی نسبت صرف اس قدر حدیث بیان کر کے
چپ کر گئے کہ امامکم منکم ۔ اس سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ دراصل حضرت اسمعیل بخاری
صاحب کا یہی مذہب تھا کہ وہ ہرگز اس بات کے قائل نہ تھے کہ بیچ بیچ مسیح ابن مریم آسمان
سے اُتر آئے گا بلکہ انہوں نے اس فقرہ میں جو امامکم منکم ہے صاف اور صریح طور پر اپنا ۹۷
مذہب ظاہر کر دیا ہے ایسا ہی حضرت بخاری صاحب نے اپنی صحیح میں معراج کی حدیث میں جو
ہمارے سید و مولی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ملاقات کا حال دوسرے انبیا سے آسمانوں پر لکھا
ہے تو اس جگہ حضرت عیسیٰ کا کوئی خاص طور پر مجسم ہونا ہرگز بیان نہیں کیا بلکہ جیسے حضرت ابراہیم
رو سے بہتا ہو گا ایسا ہی روحانی امور کے بیان کرنے اور روحانی اور عقلی حجتوں کو مخالفوں پر
بقيه حاشيه
بڑے زور سے رواں :
ایا
کے مقدس بزرگوں صدیق اور فاروق اور علی مرتضی کو ملاتی مرتضی کو
ملا تھا جن کے ایمان
کو آسمان کے
فرشتے بھی تعجب کی نگہ سے دیکھتے تھے اور جن کے صافی عرفان میں سے اس قدر علوم و انوار
و بركات وشجاعت و استقامت کے چشمے نکلے تھے کہ جس کا اندازہ کرنا انسان کا کام نہیں
سو ہمارے سید و مولیٰ فرماتے ہیں کہ وہ حارث بھی جب آئے گا تو اسی ایمانی چشمہ و عرفانی منبع
کے ذریعہ سے قوم کے پودوں کی آبپاشی کرے گا اور اُن کے مرجھائے ہوئے دلوں کو پھر تازہ کر
دے گا اور مخالفوں کے تمام بے جا الزاموں کو اپنی صداقت کے پیروں کے نیچے کچل ڈالے گا ۱۰۷
تب اسلام پھر اپنی بلندی اور عظمت دکھائے گا اور بے حیا ختر بر قتل کئے جاویں گے اور مومنین کو
وہ عزت کی کر سی مل جائے گی جس کے وہ مستحق تھے ۔ الغرض حدیث نبوی کی یہ تشریح ہے جو اس
جگہ ہم نے بیان کر دی اور اسی کی طرف وہ الہام اشارہ کرتا ہے جو براہین احمدیہ میں درج ہو
چکا ہے۔ بخرام که وقت تو نزدیک رسید و پائے محمد یاں بر منار بلند تر محکم افتاد۔ اور اسی کی طرف
وہ الہام بھی اشارہ کرتا ہے جو اس عاجز کی نسبت بحوالہ ایک حدیث نبوی کے جو پیشگوئی کے
طور پر اس عاجز کے حق میں ہے خدائے تعالیٰ نے بیان فرمایا ہے جو براہین میں درج ہے اور ۱۰۸
وہ یہ ہے لو کان الایمان معلقا بالثريا لنا له رجل من فارس ان الذين
اولد
ازالہ اوہام حصہ اول
۹۸) اور حضرت موسی کی روح سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ملاقات کا ذکر کیا ہے۔ ایسا ہی بغیر
ایک ذرہ فرق کے حضرت عیسیٰ کی روح سے ملاقات ہونا بیان کیا ہے بلکہ حضرت موسیٰ کی
روح کا کھلے کھلے طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے گفتگو کرنا مفضل طور پر لکھا ہے پس اس
حدیث کو پڑھ کر کچھ شک نہیں ہو سکتا کہ اگر حضرت مسیح جسم کے ساتھ آسمان کی طرف اٹھائے
99 گئے ہیں تو پھر ایسا ہی حضرت ابراہیم اور حضرت موسیٰ وغیرہ انبیاء بھی اس جسم کے ساتھ اٹھائے
گئے ہوں گے کیونکہ معراج کی رات میں وہ سب نبی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک ہی رنگ
میں آسمانوں پر نظر آئے ہیں یہ نہیں کہ کوئی خاص وردی یا کوئی خاص علامت مجسم اٹھائے
جانے کی حضرت مسیح میں دیکھی ہو اور دوسرے نبیوں میں وہ علامت نہ پائی گئی ہو۔ تمام حدیثوں
کے پڑھنے والے اس بات کو خوب جانتے ہیں کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے معراج کی
بقيه حاشيه
كفروا وصدوا عن سبيل الله ردّ عليهم رجل من فارس شكر الله سعيه خذوا
التوحيد التوحيد يا ابناء الفارس ۔ اس الہام میں صریح اور صاف طور پر بیان کیا گیا ہے کہ
وہ فارسی الاصل جس کا دوسرا نام حارث بھی ہے بڑی خصوصیت یہ رکھتا ہے کہ اس کا ایمان نہایت
درجہ کا قوی ہے اگر ایمان ثریا میں بھی ہوتا تو وہ مرد و ہیں اس کو پالیتا خدا اس کا شکر گزار ہے کہ اس نے
دین اسلام کے منکروں کے سب الزامات و شبہات کو رد کیا اور حجت کو پورا کر دیا تو حید کو پکڑو تو حید کو
پکڑ والے ابنائے فارس یعنی توحید کی راہیں صاف کرو اور توحید سکھلاؤ اور توحید جو دنیا سے گری جاتی
اور گم ہوتی جاتی ہے اس کو پکڑ لو کہ یہی سب سے مقدم ہے اور اسی کو لوگ بھول گئے اور اس جگہ
ابن کی جگہ جو ابناء کا لفظ اختیار کیا گیا حالانکہ مخاطب صرف ایک شخص ہے یعنی یہ عاجز ۔ یہ بطور
اعزاز کے حضرت باری تعالیٰ کی طرف سے ہے جیسا کہ بعض حدیثوں میں بجائے اس حدیث
کے کہ لو كان الايمان معلقًا بالثريا لناله رجل من فارس ہے رجال من فارس
رات میں جن جن نبیوں سے ملاقات کی اُن سب کا ایک ہی طرز اور ایک ہی طور پر حال بیان کیا ۱۰۰
ہے حضرت مسیح کی کوئی خصوصیت بیان نہیں فرمائی ۔ کیا یہ مقام علماء کے توجہ کرنے کے لائق نہیں؟
ایک نہایت لطیف نکتہ جو سورۃ القدر کے معانی پر غور کے معانی پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے یہ ہے کہ
خدائے تعالیٰ نے اس سورۃ میں صاف اور صریح لفظوں میں فرما دیا ہے کہ جس وقت کوئی
آسمانی مصلح زمین پر آتا ہے تو اس کے ساتھ فرشتے آسمان سے اتر کر مستعد لوگوں کو حق کی 101
طرف کھینچتے ہیں پس ان آیات کے مفہوم سے یہ جدید فائدہ حاصل ہوتا ہے کہ اگر سخت ضلالت
اور غفلت کے زمانہ میں ایک دفعہ ایک خارق عادت طور پر انسانوں کے قومی میں خود بخود مذہب
کی تفتیش کی طرف حرکت پیدا ہونی شروع ہو جائے تو وہ اس بات کی علامت ہوگی کہ کوئی
لکھا ہے وہ بھی درحقیقت اسی اعزاز کے ارادہ سے ہے ورنہ ہر جگہ در حقیقت رجل ہی مراد ہے
اس تمام تحقیق سے معلوم ہوا کہ سے معلوم ہوا کہ حارث کی نسبت یہی عمدہ علامت احادیث میں ہے کہ ایمانی نمونہ
لے کر دنیا میں آئے گا اور اپنی قوت ایمانی کی شاخیں اور اُن کے پھل ظاہر کر کے ضعیفوں کو
تقویت بخشے گا اور کمزوروں کو سنبھال لے گا اور اپنی صداقت کی شعاعوں سے شہر سیرت مخالفوں کو
خیرہ کر دے گا لیکن مومنوں کے لئے آنکھ کی روشنی اور کلیجے کی ٹھنڈک کی طرح سکینت اور اطمینان کے
اور تسلی کا موجب ہوگا اور ایمانی معارف کا معلم بن کر ایمانی روشنی کو قوم میں پھیلائے گا۔ اور ہم
رسالہ فتح اسلام میں ظاہر کر آئے ہیں کہ در حقیقت مسیح بھی ایک ایمانی معارف کا سکھلانے
والا اور ایمانی معلم تھا اور یہ بھی ظاہر کر آئے ہیں کہ مسیح بھی ظاہری لڑائیوں کے لئے نہیں آئے گا
بلکہ بخاری نے یضع الحرب اس کی علامت لکھی ہے اور یہ کہ اُس کا قتل کرنا اپنے دم کی ہوا سے
ہوگا نہ تلوار سے یعنی موجہ باتوں سے روحانی طور پر قتل کرے گا۔ سو مسیح اور حارث کا ان دونوں
علامتوں میں شریک ہونا اس بات پر پختہ دلیل ہے کہ حارث اور مسیح موعود دراصل ایک ہی ہیں ۱۱۲
اور یہ حارث موعود کی پہلی علامت ہے جو ہم نے لکھی ہے یعنی یہ کہ وہ نہ سیف کے ساتھ نہ سنان کے
ساتھ بلکہ اپنی قوت ایمان کے ساتھ اور اپنے انوار عرفان کے ساتھ اپنی قوم کو تقویت دے گا جیسے
قریش نے یعنی صدیق و فاروق و حیدر کرار و دیگر مومنین مکہ نے انہیں صفات استقامت کے ساتھ
رم
۱۰۲ آسمانی مصلح پیدا ہو گیا ہے کیونکہ بغیر روح القدس کے نزول کے وہ حرکت پیدا ہونا ممکن نہیں اور
وہ حرکت حسب استعداد و طبائع دوقسم کی ہوتی ہے حرکت تامہ اور حرکت نا قصہ حرکت تامه وه
حرکت ہے جو روح میں صفائی اور سادگی بخش کر اور عقل اور فہم کو کافی طور پر تیز کر کے رو جق
کر دیتی ہے۔ ے۔ اور اور حرکت حرکت نا نا قصہ وہ ہے جو روح القدس القدس کی تحریک سے عقل اور اور فہم فہم تو تو کسی ق قدر
تیز ہو جاتا ہے مگر بباعث عدم سلامت استعداد کے وہ رو جق نہیں ہو سکتا بلکہ مصداق اس آیت کا
۱۰۳) ہو جاتا ہے کہ فِي قُلُوْ بِهِمْ مَرَضٌ فَزَادَهُمُ اللَّهُ مَرَضًا ، یعنی عقل اور فہم
کے جنبش میں آنے سے پچھلی حالت اُس شخص کی پہلی حالت سے بدتر ہو جاتی ہے جیسا کہ تمام
نبیوں کے وقت میں یہی ہوتا رہا کہ جب اُن کے نزول کے ساتھ ملائک کا نزول ہوا تو ملائکہ کی
اندرونی تحریک سے ہر یک طبیعت عام طور پر جنبش میں آگئی تب جو لوگ راستی کے فرزند تھے وہ
دین احمدی کے مکہ معظمہ میں قدم جما دئے تھے۔
بقي
اس پہلی علامت کا ثبوت اس عاجز کی نسبت ہر یک غور کرنے والے پر ظاہر ہوگا کہ یہ عاجز
اسی قوت ایمانی کے جوش سے عام طور پر دعوت اسلام کے لئے کھڑا ہوا اور بارہ ہزار کے
۱۳ و قریب اشتہارات دعوت اسلام رجسٹری کرا کر تمام قوموں کے پیشواؤں اور امیروں اور
والیان ملک کے نام روانہ کئے یہانتک کہ ایک خط اور ایک اشتہار بذریعہ رجسٹری گورنمنٹ
برطانیہ کے شہزادہ ولی عہد کے نام بھی روانہ کیا اور وزیر اعظم تخت انگلستان گلیڈسٹون کے نام بھی
ایک پرچہ اشتہار اور خط روانہ کیا گیا۔ ایسا ہی شہزادہ بسمارک کے نام اور دوسرے نامی امراء کے
نام مختلف ملکوں میں اشتہارات و خطوط روانہ کئے گئے جن سے ایک صندوق پر ہے۔ اور ظاہر ہے
کہ یہ کام بجز قوت ایمانی کے انجام پذیر نہیں ہو سکتا۔ یہ بات خودستائی کے طور پر نہیں بلکہ حقیقت
نمائی کے طور پر ہے تا حق کے طالبوں پر کوئی بات مشتبہ نہ رہے۔ ماسوا اس کے قوت ایمانی کے
انوار جو تائیدات غیبیہ کے پیرایہ میں بطور خارق عادت ظاہر ہوتے ہیں جو خدائے تعالیٰ کے
فضل و رحم اور قرب پر دلالت کرتے ہیں اُن کے بارے میں بھی انہیں اشتہارات میں لکھا گیا۔
ہے جو بباعث قوت ایمانی و قدم بر صراط مستقیم یہ سب نعمتیں اس عاجز کو خاص طور پر عطا کی گئی
ہیں کسی مخالف مذہب کو یہ مرتبہ ہرگز حاصل نہیں اگر ہے تو وہ مقابلہ کے لئے کھڑا ہو وے اور اپنی
البقرة :
ان راستبازوں کی طرف کھنچے چلے آئے اور جو شرارت اور شیطان کی ذریت تھے وہ اس تحریک سے ۱۰۴
خواب غفلت سے جاگ تو اُٹھے اور دینیات کی طرف متوجہ بھی ہو گئے لیکن باعث نقصان استعداد
حق کی طرف رخ نہ کر سکے سوفعل ملائک کا جو ربانی مصلح کے ساتھ اترتے ہیں ہر یک انسان پر
ہوتا ہے لیکن اس فعل کا نیکوں پر نیک اثر اور بدوں پر بداثر پڑتا ہے
ه
باران که در لطافت طبعش خلاف نیست در باغ لاله روید در شوره بوم و خس
اور جیسا کہ ہم ابھی اوپر بیان کر چکے ہیں یہ آیت کریمہ فِي قُلُوبِهِمْ مَّرَضٌ فَزَادَهُمُ (۱۰۵)
مَرَضًا اسی مختلف طور کے اثر کی طرف اشارہ کرتی ہے۔
یہ بات یاد رکھنے کے لائق ہے کہ ہر نبی کے نزول کے وقت ایک لیلۃ القدر ہوتی ہے جس میں وہ
نبی اور وہ کتاب جو اس کو دی گئی ہے آسمان سے نازل ہوتی ہے اور فرشتے آسمان سے اُترتے ہیں
بقيه حاشيه
البقرة :
روحانی برکات کا جو اپنے مذہب کی اتباع سے اس کو حاصل ہوں اس عاجز سے موازنہ کرے
لیکن آج تک کوئی مقابل پر نہیں اُٹھا اور نہ انسان ضعیف اور بیچ کی یہ طاقت ہے کہ صرف ۱۱۵
اپنی مکاری اور شرارتوں کے منصوبہ سے یا متعصبانہ ہٹ سے اس سلسلہ کے سامنے کھڑا
ہو سکے جس کو خدائے تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے قائم کیا ہے اور میں سچ کہتا ہوں کہ اگر کوئی اس
سلسلہ کے سامنے اپنی برکات نمائی کی رو سے کھڑا ہو تو نہایت درجہ کی ذلت سے گرا دیا جائے
گا کیونکہ یہ کام اور یہ سلسلہ انسان کی طرف سے نہیں بلکہ اُس ذات زبردست اور قوی کی طرف
سے ہے جس کے ہاتھوں نے آسمانوں کو اُن کے تمام اجرام کے ساتھ بنایا اور زمین کو اس
کے باشندوں کے لئے بچھا دیا ۔ افسوس کہ ہماری قوم کے مولوی اور علماء یوں تو تکفیر کے لئے بہت
جلد کا غذ اور قلم دوات لے کر بیٹھ جاتے ہیں لیکن ذرہ سوچتے نہیں کہ کیا یہ ہیبت اور رعب ۱۲
باطل میں ہوا کرتا ہے کہ تمام دنیا کو مقابلہ کے لئے کہا جائے اور کوئی سامنے نہ آسکے کیا وہ
شجاعت اور استقامت جھوٹوں میں بھی کسی نے دیکھی ہے جو ایک عالم کے سامنے اس جگہ
ظاہر کی گئی ۔ اگر انہیں شک ہے تو مخالفین اسلام کے جس قدر پیشوا اور واعظ اور معلم ہیں اُن
کے دروازہ پر جائیں اور اپنے ظنون فاسدہ کا سہارا دے کر انہیں میرے مقابلہ پر روحانی امور
کے موازنہ کے لئے کھڑا کریں پھر دیکھیں کہ خدائے تعالیٰ میری حمایت کرتا ہے یا نہیں ۔ اے
خشک مولویو! اور پُر بدعت زاہد و ! تم پر افسوس کہ تمہاری آنکھیں عوام الناس سے زیادہ تو کیا ۱۱۷
۱۰۶ لیکن سب سے بڑی لیلۃ القدر وہ ہے جو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا کی گئی ہے در حقیقت
اس لیلۃ القدر کا دامن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے قیامت تک پھیلا ہوا ہے اور جو
کچھ انسانوں میں دلی اور دماغی قومی کی جنبش آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے آج تک
ہو رہی ہے وہ لیلۃ القدر کی تاثیریں ہیں صرف اتنا فرق ہے کہ سعیدوں کے عقلی قومی میں کامل
۱۰۷ اور مستقیم طور پر وہ جنبشیں ہوتی ہیں اور اشقیاء کے عقلی قومی ایک کج اور غیر مستقیم طور سے
جنبش میں آتے ہیں اور جس زمانہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی نائب دنیا میں پیدا ہوتا ہے
تو یہ تحریکیں ایک بڑی تیزی سے اپنا کام کرتی ہیں بلکہ اسی زمانہ سے کہ وہ نائب رحم مادر میں آوے
پوشیدہ طور پر انسانی قولی کچھ کچھ جنبش شروع کرتے ہیں اور حسب استعداد ان میں ایک حرکت
پیدا ہو جاتی ہے اور اس نائب کو نیابت کے اختیارات ملنے کے وقت تو وہ جنبش نہایت تیز ہو جاتی ہے
اُن کے برابر بھی نہیں دیکھ سکتیں آپ ہی یہ حدیثیں سناتے ہو کہ الآيات بعد المأتین اور کہتے
ہو کہ بارہ سو برس کے بعد مسیح موعود و غیرہ نشانیوں کا ظاہر ہونا ضروری ہے بلکہ تم میں
بھی ہیں جنہوں نے شرطی طور پر کتابیں لکھ ماریں اور چھپوا بھی دیں کہ چودھویں صدی کے اوائل
میں مسیح اور مہدی موعود کا ظاہر ہونا ضروری ہے لیکن جب خدائے تعالیٰ نے اپنے پاک نشانوں کو
بقیه حاشیه
ظاہر کیا تو اول المنکرین تم لوگ ہی ٹھہرے۔
میں سے وہ مولوی
اور قوت ایمانی کے آثار میں سے جو اس عاجز کو دی گئی ہے استجابت دعا بھی ہے اس عاجز پر
ظاہر کیا گیا ہے کہ جو بات اس عاجز کی دعا کے ذریعہ سے رد کی جائے وہ کسی اور ذریعہ سے قبول
نہیں ہو سکتی اور جو دروازہ اس عاجز کے ذریعہ سے کھولا جائے وہ کسی اور ذریعہ سے بند نہیں ہو
سکتا لیکن یہ قبولیت کی برکتیں صرف اُن لوگوں پر اپنا اثر ڈالتی ہیں کہ جو غایت درجہ کے دوست
یا غایت درجہ کے دشمن ہوں جو شخص پورے اخ تمن ہوں جو شخص پورے اخلاص سے رجوع کرتا ہے یعنی ایسے اخلاص سے جس
میں کسی قسم کا کھوٹ پوشیدہ نہیں جس کا انجام بدظنی و بد اعتقادی نہیں جس میں کوئی چھپی ہوئی
نفاق کی زہر نہیں وہ بے شک ان برکتوں کو دیکھ سکتا ہے اور ان سے حصہ پاسکتا ہے اور وہ بلاشبہ
اس چشمہ کو اپنی استعداد کے موافق شناخت کرلے گا مگر جو خلوص کے ساتھ نہیں ڈھونڈے گا وہ
اپنے ہی قصور کی وجہ سے محروم رہ جائے گا اور اپنی ہی اجنبیت کے باعث سے بیگانہ رہے گا۔
پس نائب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نزول کے وقت جولیلۃ القدر مقرر کی گئی ہے وہ ۱۰۸
در حقیقت اس لیلۃ القدر کی ایک شاخ ہے یا یوں کہو کہ اس کا ظل ہے جو آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کو ملی ہے خدائے تو ائے تعالیٰ نے اس لیلۃ القدر القدر کی نہایت درجہ کی شان بلند کی
ہے جیسا کہ اُس کے حق میں یہ آیت کریمہ ہے کہ فِيْهَا يُفْرَقُ كُلُّ اَمْرٍ حَكِيمٍ -
یعنی اس لیلۃ القدر کے زمانہ میں جو قیامت تک ممتد ہے ہر یک حکمت اور معرفت کی ۱۰۹
باتیں دنیا میں شائع کر دی جائیں گی اور انواع اقسام کے علوم غریبہ و فنون نادرہ و
صناعات عجیبہ صفحۂ عالم میں پھیلا دئے جائیں گے اور انسانی قومی میں موافق اُن کی مختلف
استعدادوں اور مختلف قسم کے امکان بسطت علم اور عقل کے جو کچھ لیاقتیں مخفی ہیں یا
جہاں تک وہ ترقی کر سکتے ہیں سب کچھ بمنصہ ظہور لایا جائے گا لیکن یہ سب کچھ ان
دنوں میں پر زور تحریکوں سے ہوتا رہے گا کہ جب کوئی نائب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم 10
بقيه حاشيه
اور ایک پھل قوت ایمانی کا اسرار حقہ و معارف دینیہ کا ذخیرہ ہے جو اس عاجز کو خدائے تعالیٰ کی
طرف سے عنایت ہوا ہے ۔ پس جو شخص اس عاجز کی تالیفات پر نظر ڈا۔ تالیفات پر نظر ڈالے گا یا اس عاجز کی صحبت میں
رہے گا اُس پر یہ حقیقت آپ ہی کھل جائے گی کہ کس قدر خدائے تعالیٰ نے اس عاجز کو دقائق و حقائق
دینیہ سے حصہ دیا ہے۔ دوسری اور تیسری علامت یعنی یہ کہ بخاری یا سمرقندی الاصل ہونا اور زمیندار
اور زمینداری کے ممیز خاندان میں سے ہونا یہ دونوں علامتیں صریح اور تین طور پر اس عاجز میں ثابت
ہیں اور اس جگہ مجھے قرین مصلحت معلوم ہوتا ہے کہ اپنے آباء کی لائف یعنی سوانح زندگی کسی قدر ۱۲۰
اختصار کے ساتھ لکھوں سو پہلے میں یہ ظاہر کرنا چاہتا ہوں کہ عرصہ قریب ہیں برس کے ہوا ہو گا کہ ایک
انگریز مسٹر گریفن نام نے بھی جو اس ضلع میں ڈپٹی کمشنر رہ چکا ہے اور ریاست بھوپال اور راجپوتا نہ
ریاستوں کا رزیڈنٹ بھی رہا ہے پنجاب کے رئیسوں کا ایک سوانح تاریخ کے طور پر تالیف کر کے
چھپوایا تھا اس میں انہوں نے میرے والد مرحوم مرزا غلام مرتضی صاحب کا ذکر کر کے کچھ مختصر طور پر
ان کے زمینداری خاندان کا حال اور سمرقندی الاصل ہونا لکھا ہے لیکن میں اس جگہ کسی قدر مفصل
بیان کرنے کی غرض سے ان تمام امور کو وضاحت سے لکھنا چاہتا ہوں جو اس حدیث نبوی کی کامل
تشریح کے لئے بطور مصداق کے ہیں تا اس عاجز کا ابتدا سے سمرقندی الاصل ہونا اور ابتدا سے یہ ۱۲۱
خاندان ایک زمینداری خاندان ہونا جیسا کہ حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کا
ا الدخان : ۵
دنیا میں پیدا ہو گا در حقیقت اسی آیت کو سورۃ الزلزال میں مفصل طور پر بیان کیا گیا ہے کیونکہ
سورۃ الزلزال سے پہلے سورۃ القدر نازل کر کے یہ ظاہر فرمایا گیا ہے کہ سنت اللہ اسی طرح پر جاری
ہے کہ خدائے تعالیٰ کا کلام لیلۃ القدر میں ہی نازل ہوتا ہے اور اس کا نبی لیلتہ القدر میں ہی دنیا
میں نزول فرماتا ہے اور لیلۃ القدر میں ہی وہ فرشتے اُترتے ہیں جن کے ذریعہ سے دنیا میں نیکی
کی طرف تحریکیں پیدا ہوتی ہیں اور وہ ضلالت کی پُر ظلمت رات سے شروع کر کے طلوع
صبح صداقت تک اسی کام میں لگے رہتے ہیں کہ مستعد دلوں کو سچائی کی طرف کھینچتے رہیں ۔
پھر بعد اس سورۃ کے خدائے تعالیٰ نے سورۃ البینہ میں بطور نظیر کے بیان کیا کہ لَمْ يَكُنِ
الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتُبِ وَالْمُشْرِكِينَ مُنْفَكِّينَ حَتَّى تَأْتِيَهُمُ الْبَيِّنَةُ ۔
یعنی جن سخت بلاؤں میں اہل کتاب اور مشرکین مبتلا تھے اُن سے نجات پانے کی کوئی
منشاء ہے۔ اچھی طرح لوگوں پر ظاہر ہو جائے۔
بقيه حاشيه
واضح ہو کہ اُن کا غذات او رات اور پرانی تحریرات سے کہ جو اکابر اس خاندان کے چھوڑ گئے
ہیں ثابت ہوتا ہے کہ بابر بادشاہ کے وقت میں کہ جو چغتائی سلطنت کا مورث اعلیٰ تھا
بزرگ اجداد اس نیاز مند الہی کے خاص سمر قند سے ایک جماعت کثیر کے ساتھ کسی سبب
سے جو بیان نہیں کیا گیا ہجرت اختیار کر کے دہلی میں پہنچے اور دراصل یہ بات اُن کا غذات
سے اچھی طرح واضح نہیں ہوتی کہ کیا وہ بابر کے ساتھ ہی ہندوستان میں داخل ہوئے تھے
یا بعد اس کے بلا توقف اس ملک میں پہنچ گئے ۔ لیکن یہ امر اکثر کا غذات کے دیکھنے سے بخوبی
ثابت ہوتا ہے کہ گو وہ ساتھ پہنچے ہوں یا کچھ دن پیچھے سے آئے ہوں مگر انہیں شاہی خاندان سے
کچھ ایسا خاص تعلق تھا جس کی وجہ سے وہ اس گورنمنٹ کی نظر میں معزز سرداروں میں سے شمار کئے
گئے تھے چنانچہ بادشاہ وقت سے پنجاب میں بہت سے دیہات بطور جاگیر کے اُنہیں ملے
اور ایک بڑی زمینداری کے وہ تعلق دار ٹھہرائے گئے اور ان دیہات کے وسط میں ایک
میدان میں انہوں نے قلعہ کے طور پر ایک قصبہ اپنی سکونت کے لئے آباد کیا جس کا نام
اسلام پور قاضی ماجھی رکھا یہی اسلام پور ہے جو اب قادیان کے نام سے مشہور ہے ۔ اس
قصبہ کے گردا گرد ایک فصیل تھی جس کی بلندی میں فٹ کے قریب ہو گی اور عرض اس قدر تھا
کہ تین چھکڑے ایک دوسرے کے برابر اس پر چل سکتے تھے چار بڑے بڑ کے بُرج تھے۔
ا البينة : ٢
سبیل نہ تھی بجز اس سبیل کے کہ خدائے تعالیٰ نے آپ پیدا کر دی کہ وہ زبر دست رسول بھیجا
جس کے ساتھ زبردست تحریک دینے والے ملائک نازل کئے تھے اور زبردست کلام بھیجا
گیا تھا پھر بعد اس کے آنے والے زمانہ کے لئے خدائے تعالیٰ سورۃ الزلزال میں بشارت
دیتا ہے اور اِذَا زُلْزِلَت کے لفظ سے اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ جب تم یہ نشانیاں ۱۱۳
دیکھو تو سمجھ لو کہ وہ لیلۃ القدر اپنے تمام تر زور کے ساتھ پھر ظاہر ہوئی ہے اور کوئی ربانی مصلح
خدائے تعالیٰ کی طرف سے مع ہدایت پھیلانے والے فرشتوں کے نازل ہو گیا ہے جیسا کہ فرماتا ہے
إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا وَاَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا وَقَالَ الْإِنْسَانُ
مَا لَهَا يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا بِأَنَّ رَبَّكَ أَوْحَى لَهَا يَوْمَئِذٍ يَصْدُرُ (۱۱۳)
النَّاسُ اَشْتَاتًا لِيُرَوْا أَعْمَالَهُمْ فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا
جن میں قریب ایک ہزار کے سوار و پیادہ فوج رہتی تھی اور اس جگہ کا نام جو اسلام پور قاضی ما جبھی
تھا تو اس کی یہ وجہ تھی کہ ابتدا میں شاہان دہلی کی طرف سے اس تمام علاقہ کی حکومت ہمارے بزرگوں
کو دی گئی تھی اور منصب قضا یعنی رعایا کے مقدمات کا تصفیہ کرنا ان کے سپر د تھا اور یہ طرز حکومت اس
وقت تک قائم و برقرار رہی کہ جس وقت تک پنجاب کا ملک دہلی کے تخت کا خراج گزار رہا لیکن بعد
اس کے رفتہ رفتہ چغتائی گورنمنٹ میں بباعث کاہلی و سستی و عیش پسندی و نالیاقتی تخت نشینوں کے
بہت سافتور آگیا اور کئی ملک ہاتھ سے نکل گئے انہیں دنوں میں اکثر حصہ پنجاب کا گورنمنٹ چغتائی
سے منقطع ہو کر یہ ملک ایک ایسی بیوہ عورت کی طرح ہو گیا جس کے سر پر کوئی سر پرست نہ ہو اور
خدائے تعالیٰ کے انجو بہ قدرت نے سکھوں کی قوم کو جو دہقان بے تمیز تھی ترقی دینا چاہا چنانچہ اُن کی ۱۲۴
ترقی اور تنزل کے دونوں زمانے پچاس برس کے اندر اندرختم ہو کر اُن کا قصہ بھی خواب خیال کی
طرح ہو گیا ۔ غرض اس زمانہ میں کہ جب چغتائی سلطنت نے اپنی نالیاقتی اور اپنی بدانتظامی سے
پنجاب کے اس حصہ سے بکلی دستبرداری اختیار کی تو ان دنوں میں بڑے بڑے زمیندار اس نواح کے
خود مختار بن کر اپنے اقتدار کامل کا نقشہ جمانے لگے ۔ سو انہیں ایام میں بفضل و احسان الہی اس عاجز
کے پردادا صاحب مرزا گل محمد مرحوم اپنے تعلقہ زمینداری کے ایک مستقل رئیس اور طوائف الملوک
میں سے بن کر ایک چھوٹے سے علاقہ کے جو صرف چوراسی یا پنچائی گاؤں رہ گئے تھے کامل اقتدار
بقیه حاشیه