ازالہ اَوہام حصہ دوم

ازالہ اَوہام حصہ اول، ازالہ اَوہام حصہ دوم, حصہ 21

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اور فساد اور بغاوت کے طریقوں سے بچتا رہے گا اور نفسانی جوشوں کے وقت اُن کا مغلوب
نہیں ہوگا اگر چہ کیسا ہی جذبہ پیش آوے۔ سوم یہ کہ بلاناغہ پنجوقتہ نماز موافق حکم خدا اور رسول
کے ادا دا کرتا رہے گا اور حتی الوسع نماز تہجد کے پڑھنے اور اپنے نبی کہ ، اور اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود
بھیجنے اور ہر روز اپنے گناہوں کی معافی مانگنے اور استغفار کرنے میں مداومت اختیار کرے گا
اور دلی محبت سے خدائے تعالیٰ کے احسانوں کو یاد کر کے اس کی حمد اور تعریف کو ہر روزہ اپنا ورد
بنائے گا ۔ چہارم یہ کہ عام خلق اللہ کو عموماً اور مہ گا۔ م خلق اللہ کو عموماً اور مسلمانوں کو خصوصاً اپنے نفسانی جوشوں سے کسی
۸۵۴ نوع کی ناجائز تکلیف نہیں دے گا۔ نہ زبان سے نہ ہاتھ سے نہ کسی اور طرح سے۔ پنجم یہ کہ
ہر حال رنج اور راحت اور عسر اور پیسر اور نعمت اور بلا میں خدا تعالیٰ کے ساتھ وفاداری کرے گا
اور بہر حالت راضی بقضا ہوگا۔ اور ہر یک ذلت اور دکھ کے قبول کرنے کے لئے اس کی راہ
میں طیار رہے گا اور کسی مصیبت کے وارد ہونے پر اس سے منہ نہیں پھیرے گا بلکہ آگے قدم
بڑھائے گا۔ ششم یہ کہ اتباع رسم اور متابعت ہوا و ہوس سے باز آئے گا اور قرآن شریف کی
حکومت کو بکلی اپنے سر پر قبول کرلے گا اور قال اللہ اور قال الرسول کو اپنی ہر یک راہ میں
دستور العمل قرار دے گا۔ ہفتم یہ کہ تکبر اور نخوت کو بکلی چھوڑ دے گا اور فروتنی اور عاجزی اور
خوش خلقی اور علیمی اور مسکینی سے زندگی بسر کرے گا۔ ہشتم یہ کہ دین اور دین کی عزت اور
ہمدردی اسلام کو اپنی جان اور اپنے مال اور اپنی عزت اور اپنی اولاد اور اپنے ہر یک عزیز سے
زیادہ تر عزیز سمجھے گا۔ نہم یہ کہ عام خلق اللہ کی ہمدردی میں محض اللہ مشغول رہے گا اور جہاں تک
بس چل سکتا ہے اپنی خداداد طاقتوں اور نعمتوں سے بنی نوع کو فائدہ پہنچائے گا ۔ دہم یہ کہ
اس عاجز سے عقد اخوت محض الله با قرار طاعت در معروف باندھ کر اس پر تا وقت مرگ قائم
رہے گا اور اس عقد اخوت میں ایسا اعلیٰ درجہ کا ہو گا کہ اس کی نظیر دنیوی رشتوں اور تعلقوں اور
تمام خادمانہ حالتوں میں پائی نہ جاتی ہو۔
یہ وہ شرائط ہیں کہ جو بیعت کرنے والوں کے لئے ضروری ہیں جن کی تفصیل یکم دسمبر ۱۸۸۸ء

کے اشتہار میں نہیں لکھی گئی ۔ اور الہامات جو اس بارہ میں آج تک ہوئے ہیں وہ یہ ہیں۔ آذا ۸۵۵
عزمت فتوكل على الله واصنع الفلك باعيينا و و حينا الذين يبايعونك انما
يبايعون الله يدالله فوق ايديهم یعنی جب تو نے اس خدمت کے لئے قصد کر لیا تو
خدا تعالیٰ پر بھروسا کر اور یہ کشتی ہماری آنکھوں کے رو برو اور ہماری وحی سے بنا۔ جو لوگ تجھ
سے بیعت کریں گے وہ تجھ سے نہیں بلکہ خدا سے بیعت کریں گے ۔ خدا کا ہاتھ ہو گا جو اُن کے
ہاتھوں پر ہوگا۔ پھر ان دنوں کے بعد جب لوگ مسیح موعود کے دعوی سے سخت ابتلاء میں پڑ
گئے یہ الہامات ہوئے ۔ الذين تابوا واصلحوا اولئک اتوب عليهم وانا التواب
الرحيم - امم يسرنا لهم الهدى وامم حق عليهم العذاب ويمكرون ويمكر الله
والله خير الماكرين و لكيد الله اكبر - وان يتخذونك الا هزوا اهذا الذي
بعث الله - قل ايها الكفار انى من الصادقين۔ فانتظروا أياتي حتى حين سنريهم
ايتنا في الأفاق و في انفسهم حجة قائمة وفتح مبين۔ ان الله يفصل بينكم
ان الله لا يهدى من هو مسرف كذاب - يريدون ان يطفئوا نور الله بافواههم
والله متم نوره ولو كره الكفرون - نريد ان ننزل عليك اسرارًا من السماء
ونمزق الاعداء كل ممزق ونرى فرعون وهامان وجنودهما ما كانوا يحذرون |
سلطنا کلا با علیک و غیظنا سباعًا من قولك وفتناک فتونا فلا تحزن على
الذي قالوا ان ربك لبالمرصاد - حكم الله الرحمن لخليفة الله السلطان
يوتى له الملك العظيم ويفتح على يده الخزائن وتشرق الارض بنور ربها
ذالک فضل الله و في اعينكم عجیب یعنی جو لوگ تو بہ کریں گے اور اپنی حالت کو ۸۵۶
درست کر لیں گے تب میں بھی اُن کی طرف رجوع کروں گا اور میں تو اب اور رحیم ہوں ۔ بعض
گروہ وہ ہیں جن کے لئے ہم نے ہدایت کو آسان کر دیا اور بعض وہ ہیں جن پر عذاب ثابت
ہوا۔ وہ مکر کر رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ بھی مکر کر رہا ہے اور وہ خیر الماکرین ہے اور اس کا

مکر بہت بڑا ہے۔ اور تجھے ٹھٹھوں میں اُڑاتے ہیں۔ کیا یہی ہے جو مبعوث ہو کر آیا ہے ان کو
کہہ دے کہ اے منکرو! میں صادقوں میں سے ہوں۔ اور کچھ عرصہ کے بعد تم میرے نشان
دیکھو گے۔ ہم انہیں ان کے اردگرد اور خود انہیں میں اپنے نشان دکھائیں گے۔ حجت قائم کی
جائے گی اور فتح کھلی کھلی ہوگی ۔ خدا تم میں فیصلہ کر دے گا۔ وہ کسی جھوٹے حد سے بڑھنے
والے کا رہنما نہیں ہوتا ۔ چاہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے نور کو بجھا دیں مگر خدا اسے پورا کرے گا
اگر چه منکر لوگ کراہت ہی کریں۔ ہمارا ارادہ یہ ہے کہ کچھ اسرار تیرے پر آسمان سے نازل
کریں اور دشمنوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیں۔ اور فرعون اور ہامان اور اُن کے لشکروں کو وہ باتیں
دکھا دیں جن سے وہ ڈرتے ہیں۔ ہم نے کتوں کو تیرے پر مسلط کیا۔ اور درندوں کو تیری بات
سے غصہ دلایا۔ اور سخت آزما رسخت آزمائش میں تجھے ڈال دیا۔ سو تو اُن کی باتوں سے کچھ غم نہ کر ۔ تیرا
رب گھات میں ہے وہ خدا جور رحمن ہے وہ اپنے خلیفہ سلطان کے لئے مندرجہ ذیل حکم صادر
کرتا ہے کہ اس کو ایک ملک عظیم دیا جا ۔ ، ملک عظیم دیا جائے گا اور خزائن علوم و معارف اس کے ہاتھ پر کھولے
جائیں گے اور زمین اپنے رب ۔ کے نور سے روشن ہو جائے گی ۔ یہ خدائے تعالیٰ کا فضل ہے
اور تمہاری آنکھوں میں عجیب ۔ اس جگہ بادشاہت سے مراد دنیا
کی بادشاہت نہیں اور نہ خلافت سے مراد دنیا کی
خلافت بلکہ جو مجھے دیا گیا ہے وہ محبت کے
ملک کی بادشاہت اور معارف الہی کے
خزانے ہیں جن کو بفضلہ تعالیٰ اس قدر
دوں گا کہ لوگ لیتے لیتے
تھک جائیں گے۔
تمت

اکتیس جولائی ۱۸۹۱ء ک ( بمقام لو دھیانہ ) مباحثہ
اور
حضرت مولوی ابو سعید محمد حسین صاحب بٹالوی کا واقعات کے برخلاف اشتہار
مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کا اشتہار مورخہ یکم اگست ۱۸۹۱ء میری نظر سے گذرا جس
کے دیکھنے سے مجھے سخت تعجب ہوا کہ مولوی صاحب نے کیسی بے باکی سے اپنے اس اشتہار کو
سراسر افتر آت اور اکاذیب سے بھر دیا ہے۔ وہ نہایت چالاکی سے شرائط شکنی کا الزام میرے
ذمہ لگاتے ہیں لیکن اصل حقیقت جس کو اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے یہ ہے کہ وہ ایک دن بھی ﴿۸۵۸
شرائط مقررہ پر قائم نہیں رہ سکے۔ چنانچہ وہ اکثر بر خلاف شرط قرار یافتہ کے اول مضمون مباحثہ
اپنے ہاتھ سے لکھ کر پھر دوسرے سے لکھوا کر اور جا بجا کم و بیش کر کے تحریر ثانی کو دیتے
رہے ہیں اور اگر اُن کی اوّل تحریر اور ثانی کا مقابلہ کیا جائے تو صاف ظاہر ہوگا کہ تحریر ثانی
میں بہت کچھ تصرف ہے جو طریق دیانت اور امانت سے بالکل بعید تھا یہ اُن کی پہلی
عہد شکنی ہے جو اخیر تک اُن سے ظہور میں آتی گئی ۔ پھر دوسری عہد شکنی یہ کہ انہوں نے نے پا پہلے
ہی سے یہ عادت ٹھہرالی کہ سنانے کے وقت تحریر سے تجاوز کر کے بہت کچھ وعظ کے طور پر
صرف زبانی کہتے رہے جس کا کوئی نام و نشان تحریر میں نہیں تھا ۔ جب انہوں نے اپنی وہ
تحریر جو کے صفحہ کی تھی سنائی تو بکلی شرطوں کو توڑ کر زبانی وعظ شروع کر دیا۔ اور ان زبانی
کلمات میں سے ایک یہ بھی تھا کہ میں حدیثوں کے تعارض کو ایک دم میں رفع کر سکتا
ہوں ۔ ابھی رفع کر سکتا ہوں اور ساتھ اس کے بہت سی تیزی اور خلاف تہذیب
اور چالا کی کی باتیں تھیں جن میں بار بار یہ جتلانا انہیں منظور تھا کہ یہ شخص نافہم ہے۔ نادان
ہے۔ جاہل ہے۔ لیکن اس عاجز نے اُن کی اِن تمام دل آزار باتوں پر صبر کیا اور اُن کی ﴿۸۵۹

اس عہد شکنی پر بھی تعرض کرنا مناسب نہ سمجھا تا گریز اور التواء بحث کے لئے ان کو کوئی حیلہ
نہ ہاتھ آجائے ۔ وہ قسم کھا کر بیان کریں میں قبول کرلوں گا کہ کیا اُن کی اس عہد شکنی سے پہلے
کوئی ایک ذرہ خلاف عہد بات مجھ سے بھی ظہور میں آئی۔ اور اگر چہ مجھے خوب معلوم تھا کہ ایک
غیر ضروری بحث طول پکڑتی جاتی ہے اور باوجود یکہ امور مستفسرہ کا جواب شافی کافی دیا گیا
ہے پھر بھی مولوی صاحب صرف اصل بحث کو ٹالنے کی غرض سے تمہیدی امور کی بے سود دم
کھینچتے چلے جاتے ہیں لیکن میں اس بات سے ڈرتا ہی رہا کہ اگر میں نے کچھ بھی بات کی تو
اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ مولوی صاحب ایک بہانہ تراش کر اپنے گھر کی طرف سدھاریں گے
حاضرین مجلس جو میرے اور مولوی صاحب کے مباحثات کو دیکھتے رہے محض اللہ شہادت دے
سکتے ہیں کہ میں نے اُن کی سخت زبانیوں پر بھی جو میرے بالمواجہ اُن سے ظہور میں آتی رہیں
بہت صبر کیا اور ہر ایک وقت جو انہوں نے میرا نام جاہل یا نادان رکھا تو میں نے اپنے دل
کو سمجھایا کہ سچ تو ہے بجز خدا وند علیم مطلق ۔ ز خدا وند علیم مطلق کے کون ہے جو دانا کہلا سکتا ہے اور اگر انہوں نے
مجھے مفتری کہا تو میں نے اپنے دل کو تسلی دی کہ پہلے بھی خدا تعالیٰ کے پاک نبیوں کو یہی کہا
گیا ہے۔ اور اگر انہوں نے مجھے کا ذب کا ذب کر کے پکارا تو میں نے اپنے دل پر قرآن کریم
۸۲۰) کی آیتیں عرض کیں کہ دیکھ پہلے راستباز بھی کا ذب کا ذب کر کے پکارے گئے ہیں ۔ غرض
اسی طرح میں نے صبر سے گیاراں روز گزارے اور شہر میں اُن کی بد زبانی کا شور پڑ گیا ۔ اور
جس روز انہوں نے چھہتر صفحہ کا جواب سنایا اور بہت کچھ بد زبانی اور چالا کی کی باتیں خارج
از تحریر بیان کیں تو اُس وقت میں نے ایک مجمع کثیر کے رو برو جس میں اُن کے خاص دوست
مولوی محمد حسن صاحب رئیس لودیا نہ بھی تھے انہیں کہہ دیا کہ آج پھر آپ نے عہد شکنی کی اور
خارج از تحریر زبانی وعظ کرنا شروع کر دیا ۔ اب مجھے بھی حق حاصل ہے کہ میں بھی اپنے
مضمون سنانے کے وقت کچھ زبانی وعظ بھی کروں لیکن باوجود یکہ مجھے یہ حق حاصل ہو گیا تھا
پھر بھی میں نے جواب سنانے کے وقت اس حق سے بجز ایک دو کلمہ کے کچھ فائدہ نہیں اُٹھایا

۳۱ جولائی ۱۸۹۱ء کو جب میں جواب سنانے کے لئے گیا تو جاتے ہی مولوی محمد حسین صاحب
کے طور بدلے ہوئے نظر آئے۔ اُن کی ہر ایک بات میں کبھی معلوم ہوتی تھی اور بداخلاقی کا
کچھ انتہا نہ تھا۔ جب میں مضمون حاضرین کے رو برو پڑھنے لگا تو انہوں نے دخل بے جا
شروع کیا یہاں تک کہ ایک مرتبہ خواہ نخواہ فضولی کے طور پر بول اُٹھے کہ تم نے کسی کتاب کا
نام غلط پڑھا ہے اور خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ اس عاجز نے کوئی نام غلط نہیں پڑھا تھا۔ مولوی ۸۶۱
صاحب کو صرف اپنی شیخی اور علمیت ظاہر کرنا منظور تھا جس کے جوش میں آکر انہوں نے ترک
گفتگو زبانی کا عہد کئی بار توڑا۔ اور جیسے پل ٹوٹنے سے پانی زور سے یہ نکلتا ہے ایسا ہی اُن کا
صبر ٹوٹ کر نفسانی جذبات کا سیلاب جاری ہوا۔ ہر چند کہا گیا کہ حضرت مولوی صاحب آپ
سے یہ شرط ہے کہ آپ میری تقریر کے وقت خاموش رہیں جیسا میں خاموش رہا لیکن انہوں
نے صبر نہ کیا کیونکہ سچائی کے رعب سے اُن پر حق پوشی کے لئے ایک قلق طاری ہو رہا تھا ۔
آخر دیکھتے دیکھتے اُن کی حالت خوفناک ہوگئی مگر شکر اللہ کہ اس عرصہ میں تمام مضمون سنایا
گیا ۔ اور آخری مضمون یہ تھا کہ اب یہ تمہیدی بحث ختم کی گئی کیونکہ امور مستفسرہ کا بہ بسط
تمام جواب ہو چکا۔ اور یہ بھی کہا گیا کہ اگر مولوی صاحب کے دل میں اور بھی خیالات باقی
ہیں تو بذریعہ اپنے رسالہ کے شائع کریں ۔ اس تمہیدی بحث کے ختم کرنے کی وجہ یہی تھی
کہ فریقین کے بیانات نہایت طول تک بلکہ دس جزو تک پہنچ چکے تھے اور برابر باراں دن
اس ادنی اور تمہیدی مباحثہ میں خرچ ہوئے تھے۔ اور اس تمام بحث میں مولوی صاحب کا
صرف ایک ہی سوال بار بار تھا کہ کتاب اللہ اور حدیث کو مانتے ہو یا نہیں جس کا کئی دفعہ ۸۶۲
مولوی صاحب کو کھول کھول کر جواب دیا گیا کہ کتاب اللہ کو بلا شرائط اور حدیث کو بشرط
مانتا ہوں اور مکر راستفسار پر اصل منشاء ظاہر کر دیا گیا کہ حدیث کا وہ حصہ جو اخبار اور مواعید
اور قصص اور واقعات گذشتہ سے متعلق ہے اس شرط سے قبول کیا جائے گا کہ قرآن کریم کے

اخبار وغیرہ سے معارض نہ ہو لیکن پھر بھی مولوی صاحب بار بار اپنے پرچہ میں یہی لکھتے
رہے کہ ابھی میرا جواب نہیں آیا۔ ابھی جواب نہیں آیا ۔ حالانکہ اُن کا حق صرف اتنا تھا کہ
میرا نذهب دریافت کریں ۔ اور جب میں اپنا مذہب بیان کر چکا تو پھر اُن کا ہرگز استحقاق نہ
تھا کہ ناحق وہی بات بار بار پوچھیں جس کا میں پہلے جواب دے چکا اور اس طرف لوگ بہت
تنگ آگئے تھے اور بعض لوگ جو دور سے اصل بحث سننے کے لئے آئے تھے۔ جب انہوں نے
دیکھا کہ باراں دن تک اصل بحث کا نام و نشان ظاہر نہیں ہوا تو وہ نہایت دل شکستہ ہو گئے
تھے کہ ہم نے یونہی دن ضائع کئے لہذا بر طبق حدیث من حسن اسلام المرء تركه ما
لا یعنیه سخت ناچار ہو کر اس فضول بحث کو بند کرنا پڑا ۔ اگر چہ مولوی صاحب کسی طرح نہیں
۸۷۳ چاہتے تھے کہ اصل بحث کی طرف آویں اور اس فضول بحث کو ختم کریں بلکہ ڈراتے تھے کہ
ابھی تو میرے اصول موضوعہ اور بھی ہیں جن کو میں بعد اس کے معرض بحث میں ڈالوں گا۔ اور
لوگ جلتے تھے کہ خدا آپ کے اصول موضوعہ کا ستیا ناس کرے آپ کیوں اصل بحث کی طرف
نہیں آتے ۔ اب ناظرین سمجھ سکتے ہیں کہ مولوی صاحب کی یہ شکایت کس قدر ہیچ ہے کہ
مجھے جواب لکھنے کے لئے اپنا مضمون نہیں دیا۔ ظاہر ہے کہ جس حالت میں یہ عاجز حسب
رائے عام یہ بحث تمہیدی ختم کر چکا تھا تو پھر مولوی صاحب کو تحریری جواب کا کیوں موقعہ
دیا جاتا ۔ اگر وہ جواب تحریر کرتے تو پھر میری طرف سے بھی جواب الجواب چاہیے تھا۔
اس صورت میں یہ یہ تسلسل کب اور کیوں کر ختم ہو سکتا تھا میں نے بے وقت اس تمہیدی بحث کو
ختم نہیں کیا بلکہ باراں دن ضائع کر کے اور مضمون بحث کو دس جزو تک پہنچا کر اور اکثر
لوگوں کا واویلا اور شکایت سن کر بدرجہ نا چاری مباحثہ کو ختم کیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا
کہ اب اصل بحث شروع کریں میں حاضر ہوں لیکن وہ اصل بحث سے تو ایسا ڈرتے تھے
جیسا کہ ایک بچہ شیر سے اور چونکہ پہلا سوال مولوی محمد حسین صاحب کی طرف سے تھا اس
۸۷۳ لئے یہ میرا حق بھی تھا کہ میرے جواب پر ہی بحث ختم ہوتی تا چھ پر چے اُن کے اور چھ پر چے

میرے بھی ہو جاتے چونکہ مولوی صاحب کی نیت نیک نہیں تھی اس لئے انہوں نے اس بحث
کا خاتمہ سن کر جس قدر جوش دکھلایا اور جس قدر خشونت وحشیانہ ظاہر کی اور جس قدر خلاف
تہذیب کلمات اس جوش کی حالت میں اُن کے منہ سے نکلے وہ اُن سب پر ظاہر ہیں جو
اُس وقت حاضر تھے۔ انہوں نے ایک یہ بھی چالا کی اختیار کی کہ اپنی جماعت کے لوگوں کے
نام بطور گواہوں کے اپنے اشتہار پر لکھ دئے تا لوگوں کو یہ خیال پیدا ہو کہ وہ فی الحقیقت سچے
ہیں تبھی تو اتنے گواہ اُن کے بیان کے مصدق ہیں لیکن یہ کس قدر بد دیانتی ہے کہ اپنی ہی
جماعت کو جو اپنے حامی اور انصار اور ایک ہی مدعا میں شریک ہوں بطور گواہوں کے پیش
کیا جائے ۔ آخر اس جلسہ میں ثالث آدمی بھی تو موجود تھے جن کو فریقین سے کچھ تعلق نہ تھا
جیسے حضرت خواجہ احسن شاہ صاحب آنریری مجسٹریٹ ورئیس اعظم لو دیا نہ جو اس شہر کے ایک
نامی معزز اور منتخب رئیس اور صادق اور راستباز آدمی ہیں۔ اور ایسا ہی منشی میراں بخش صاحب
اکونٹنٹ جو ایک معز ز عہدہ دار اور متانت شعار اور اپنے عہدہ اور تنخواہ کی رو سے اکسٹرا
اسسٹنٹوں کے ہم رتبہ ہیں ۔ ایسا ہی حاجی شہزادہ عبدالمجید خاں صاحب ۔ ڈاکٹر مصطفی علی ۸۶۵
صاحب خواجہ محمد مختار شاہ صاحب رئیس اعظم لو دیا نہ ۔ خواجہ عبد القادر شاہ صاحب ۔
ماسٹر چراغ الدین صاحب ۔ منشی محمد قاسم صاحب ۔ ماسٹر قا در بخش صاحب ۔ میاں شیر محمد
خاں صاحب جھجر والہ اور کئی اور معز ز بھی موجود تھے۔ ان تمام معزز رئیسوں اور عہدہ
داروں اور بزرگوں کو کیوں گواہی سے باہر رکھا گیا اور کیوں اُن کی شہادتیں درج نہ
ہوئیں ۔ حالانکہ فقط جناب خواجہ احسن شاہ صاحب رئیس اعظم کی گواہی ہزار عوام الناس
کی گواہی کے برابر تھی ۔ اس کا سبب یہی تھا کہ ان بزرگوں کے بیان سے اصل حقیقت
کھلتی تھی ۔ افسوس کہ مولوی محمد حسین صاحب نے علاوہ ان اکاذیب کے جو بحث کے
متعلق بیان کئے ایک بازاری جھوٹ ہے جو بحث سے کچھ بھی تعلق نہیں رکھتا نا حق اپنے
اشتہار میں لکھ دیا۔ چنانچہ وہ اس عاجز کی نسبت اپنے اشتہار میں لکھتے ہیں کہ مجلس سے

اُٹھ کھڑے ہوئے اور گاڑی میں کہ جو چپکی دروازہ پر کھڑی تھی ایسے جلدی ہوا ہو کر بھاگے
کہ آپ کے ہمراہی چلتی گاڑی پر دوڑ کر سوار ہوئے ۔ اس افتراء کا میں کیا جواب دوں ۔ بجز
۸۶۶﴾ اس کے کہ علی الکاذبین کہوں یا آپ ہی کا قول مندرجہ اشتہار آپ کی خدمت میں واپس دوں
کہ جھوٹے پر اگر ہزار لعنت نہیں تو پانچ سو سہی ۔ حضرت وہ گاڑی منشی میراں بخش صاحب
اکونٹنٹ کی تھی جو دروازے پر کھڑی تھی اور وہ خود جلسہ بحث میں تشریف رکھتے تھے اور وہی
اس پر سوار ہو کر آئے تھے۔ تمام بازاری اس بات کے گواہ ہیں ۔ منشی صاحب موصوف سے
دریافت کیجئے کہ برخاست جلسہ بحث کے وقت اس پر کون سوار ہوا تھا اور کیا میں اپنے مکان
تک آہستہ چال سے پیادہ آیا تھا یا اُس گاڑی پر ایک قدم بھی رکھا تھا۔ میرے ساتھ اُس وقت
شاید قریب تین آدمی کے ہوں گے جو سب پیادہ آئے تھے اور جب ہم اپنے مکان کے قریب
پہنچ گئے تو منشی میراں بخش صاحب گاڑی پر سوار آپہنچے اور عذر کیا کہ میں سوار آیا اور آپ
پیادہ آئے۔ اس قدر افتراء کیا اندھیر کی بات ہے کیا جھوٹ مولویوں کے ہی حصہ میں آگیا۔
میں پہلے بھی لکھ چکا ہوں کہ آپ کی عہد شکنی نہایت قابل افسوس ہے۔ آپ اس بات کو مانتے
ہیں کہ آپ سے یہ شرط ہو چکی تھی کہ زبانی گفتگو ایک کلمہ تک نہ ہو جو کچھ ہو بذریعہ تحریر
ہو جیسا کہ آپ نے اپنے اشتہار میں بھی لکھ دیا ہے لیکن آپ کو معلوم ہے کہ آپ نے عمداً
۸۲۷) اس شرط کو توڑ دیا اور جب آپ توڑ چکے اور عہد شکنی کے طور پر مضمون سنانے کے محل میں
زبانی وعظ بھی کر چکے تب میں نے آپ کو کہا کہ اب زبانی وعظ کرنا میرا بھی حق ہوگا ۔
پس اگر میں نے مضمون سنانے کے وقت میں چند کلمے زبانی بھی کہے تو کیا یہ عہد شکنی تھی
یا آپ کی عہد شکنی کا عوض معاوضہ تھا جس کی نسبت میں وعدہ کر چکا تھا۔ حضرت مولوی
محمد حسن صاحب جو رئیس اور آپ کے دوست ہیں جن کے مکان پر آپ نے یہ عہد شکنی
کی تھی اگر قسم کھا کر میرے روبرو میرے اس بیان کا انکار کریں تو پھر میں اس الزام سے
دست بردار ہو جاؤں گا ورنہ آپ ناراض نہ ہوں ۔ آپ بلا شبہ جریمہ عہد شکنی کے کئی دفعہ

شخص
مرتکب ہوئے اور نخوت سے بھرا ہوا جوش آپ کو اس جرم کا مرتکب بنا تا رہا۔ آخری روز میں بھی
آپ سے یہی حرکت صادر ہوئی اور وحشیانہ غیظ و غضب اس کے علاوہ ہوا جس کی وجہ سے
آپ سے بحکم آیہ کریمہ اَعْرِضُ بکلّی اعراض لازم آیا ۔ اور آپ کو نقل جواب نہ دی گئی ۔
حضرت! آپ کے لفظ لفظ میں نخوت اور تکبر بھرا ہوا ہے اور فقرہ فقرہ سے اَنَا خَيْرٌ مِنْهُ کی بدبو
آرہی ہے۔ بھلا ایک کتاب کے نام کے نام کی غلطی کا الزام دینا کیا یہی تہذیب تھی۔ اور وہ بھی سفلہ
طبع ملاؤں کی طرح سراسر دروغ ۔ اگر میں چاہتا تو آپ کی صرف نحو بھی اُسی وقت لوگوں کو
دکھلا دیتا لیکن یکمینگی کی خصلت مجھ سے صادر نہیں ہو سکتی تھی۔ میں دیکھتا ہوں اور یقین رکھتا ﴿۲۸﴾
ہوں کہ اگر آپ اپنے اس تعصب اور پست خیالی سے تائب نہیں ہوں گے تو خدائے تعالیٰ
جیسا کہ قدیم سے اس کی سنت ہے آپ کے علم کی بھی پردہ دری کر ۔ ی پردہ دری کرے گا اور آپ کو آپ کا اصلی
چہرہ ہرہ دکھلاوے گا۔ جس وقت آپ اس اس عاجز عاجز کی کی نسبت نسبت یہ یہ کے کہتے ہیں کہ یہ شخص بے علم اور نادان اور
جاہل اور مفتری ہے تو آپ کا ایسی چالاکیوں سے صرف یہ مطلب ہوتا ہے کہ تا لوگوں کے
ذہن نشین کریں کہ میں بڑا عالم اور دانا اور صاحب علم اور صاحب علم اور معرفت اور نیز صادق آدمی ہوں
لیکن اپنے منہ سے کوئی مرتبہ انسان کو نہیں مل سکتا جب تک آسمانی نور اس کے ساتھ نہ ہو۔
اور جس علم کے ساتھ آسمانی نور نہیں وہ علم نہیں وہ جہل ہے۔ وہ روشنی نہیں وہ ظلمت ہے ۔
وہ مغز نہیں وہ استخواں ہے۔ ہمارا دین آسمان سے آیا ہے اور وہی اس کو سمجھتا ہے جو وہ بھی
آسمان سے ہی آیا ہو۔ کیا خدائے تعالیٰ نے نہیں فرمایا لا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ لا میں
قبول نہیں کروں گا اور ہر گز نہیں مانوں گا کہ آسمانی علوم اور اُن کے اندرونی بھید اور ان کے
تہ در تہ چھپے ہوئے اسرار زمینی لوگوں کو خود بخود آ سکتے ہیں۔ زمینی لوگ دابتہ الارض ہیں مسیح
السماء نہیں ہیں ۔ مسیح السماء آسمان سے اُترتا ہے اور اُس کا خیال آسمان کو مسح ۸۶۹﴾
کر کے آتا ہے اور روح القدس اُس پر نازل ہوتا ہے اس لئے وہ آسمانی روشنی ساتھ رکھتا ہے لیکن
دابة الارض کے ساتھ زمین کی غلاظتیں ہوتی ہیں اور نیز وہ انسان کی پوری شکل نہیں رکھتا
ل الواقعة : ٨٠

بلکہ اس کے بعض اجزاء مسخ شدہ بھی ہوتے ہیں۔ اسی وجہ سے میں نے کہا تھا کہ آپ ناراض
نہ ہوں ۔ آپ دین کے حقیقی علم سے بے خبر ہیں۔ خدا تعالیٰ آپ کے ہر یک تکبر کو توڑ دے گا
اور آپ کا چہرہ آپ کو دکھلا دے گا ۔ افسوس کہ آپ کی کچی باتیں آپ کو شرمندہ نہیں کرتیں۔
اور باجود سخت لاجواب ہو جانے کے پھر بھی علم حدیث کا دعوئی چلا جاتا ہے۔ آپ نے کہا تھا
کہ الدجال سے مراد خاص مسیح الدجال نہیں بلکہ دوسرے دجالوں کی نسبت بھی صحاح
میں الدجال بولا گیا ہے لیکن جب آپ کو کہا گیا کہ یہ سراسر آپ کی غلطی ہے آپ کو حدیث
رسول اللہ کا حقیقی علم نصیب نہیں ۔ اگر آپ بجز دجال معہود کے کسی اور کی نسبت یہ لفظ
صحاح ستہ میں اطلاق پانا ثابت کریں تو آپ کو پانچ روپے بطور تاوان ملیں گے تو آپ ایسے
چپ ہوئے کہ کوئی جواب آپ سے بن نہ پڑا۔ یہ غرور اور تکبر کی سزا ہے کیا۔ بے علمی اسی کا
نام ہے یا کسی اور چیز کا کہ آپ نے الدجال کے متعلق حدیث رسول اللہ کے الٹے معنے کئے
۸۷۰ اور محض افتراء کے طور پر کچھ کا کچھ گھڑ کے سنا دیا۔ یہی حدیث دانی ہے؟ پھر آپ نے
دعوی کیا تھا کہ میں صحیحین کی حدیثوں کا تعارض دور کر سکتا ہوں ۔ اِس کے جواب میں
دور کر کے دکھلا دیں
عيه
آپ کو کہا گیا کہ اگر آپ قبول کریں تو چند منصف مقرر کر کے چند متعارض حدیثیں آپ
کے سامنے بغرض تطبیق و توفیق پیش کی جائیں گی ۔ اگر آپ اپنی علمی لیاقت سے تعارض
لے دکھلا دیویں گے تو پچیس روپے آپ کو انعام پ کو انعام ملیں گے اور آپ کی علمیت مسلم
ٹھہر جائے گی اور اگر چپ رہیں تو آپ کی بے علمی ثابت ہو گی لیکن آپ چپ رہے۔ سو
میں مکر رکہتا ہوں کہ ہر چند ج مرکب کی وجہ سے آپ کو دعوی علم دین بہت ہے مگر آپ
خوب یا د رکھیں کہ جب تک ان تمام آزمائشوں میں آپ صادق نہ نکلیں تب تک یہ دعوی
بے اصل و بے دلیل ہے۔ اور پھر یہ بھی یاد رکھیں کہ ان آزمائشوں میں ہرگز آپ عزت کے
ساتھ اپنا انجام نہیں دیکھیں گے۔ یہ سزا اس کبر کی ہے کہ خدائے تعالیٰ ہر ایک متکبر کو دیتا
ہے ۔ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُورٍ لے اور آپ کا وہ جوش جس کی وجہ سے شرطی طور پر
لقمان : ۱۹

آپ نے اپنی دونوں بیویوں کو طلاق دے دی۔ ہر ایک دانا کی نظر میں قابل ہنسی ہے کیونکہ
آپ کو تلویح کی عبارت کا ایک حصہ سنا دیا گیا تھا جس کے حوالہ سے وہ حدیث بیان کی گئی ۸۷۱﴾
تھی اور ظاہر ہے کہ صاحب تلویح نے بطور شاہد اپنے تئیں قرار دے کر بیان کیا ہے کہ وہ
حدیث یعنی عرض الحدیث علی القرآن کی حدیث بخاری میں موجود ہے۔ اب اس کے مقابل
پر یہ عذر پیش کرنا کہ نسخہ جات موجودہ بخاری جو ہند میں چھپ چکے ہیں ان میں یہ حدیث
موجود نہیں۔ سراسر نا سمجھی کا خیال ہے کیونکہ علم محدود کے عدم سے بکلی عدم شے لازم نہیں آتا ۔
جس حالت میں ایک سرگروہ مسلمانوں کا اپنی شہادت رویت سے اس حدیث کا بخاری میں
ہونا بیان کرتا ہے اور آپ کو یہ دعویٰ نہیں اور نہ کر سکتے ہیں کہ تمام دنیا کے نسخہ جات بخاری
کے قلمی و غیر قلمی آپ دیکھ چکے ہیں۔ پھر کس قدر فضولی ہے کہ صرف چند نسخوں پر بھروسہ کر کے
بے گناہ عورتوں کو طلاق دی جائے ۔ اگر ثانی الحال کوئی قلمی نسخہ نکل آوے جس میں یہ حدیث
موجود ہو تو پھر آپ کا کیا حال ہو۔ مومن کی شہادت عند الشرع قابل پذیرائی ہوتی ہے اور
فقط ایک کی شہادت رویت ماہ رمضان سے تمام دنیا کے مسلمانوں پر روزہ رکھنا فرض ہو جاتا
ہے۔ اس صورت میں علامہ تفتازانی صاحب تلویح کی شہادت بالکل ضائع اور نکمی نہیں ہو سکتی
بخاری کے مطبوعہ نسخوں میں بھی بعض الفاظ کا اختلاف موجود ہے۔ پھر سارے جہان کے قلمی (۸۷۲﴾
نسخوں کا کون ٹھیکہ لے سکتا ہے۔ پس آپ کی بے دلیل نفی بے سود ہے۔ حضرت ! مثبت کے
بیان کو قواعد تحقیق کی رو سے ترجیح ہوتی ہے کیونکہ اس کے ساتھ زیادت علم ہے۔ اب اس
شہادت کے مقابل پر جو عند الشرع قابل قبول ہے جب تک آپ سارے زمانہ کے قلمی
نسخے نہ دکھا دیں اور صاحب تلویح کا کذب ثابت نہ کر لیں تب تک احتمالی طور پر طلاق واقعہ
ہوگئی ہے۔ علماء کو پوچھ کر دیکھ لیں۔ صاف ظاہر ہے کہ اگر صاحب تا گر صاحب تلویح اپنی رویت میں کا ذب
ہوتا تو اُسی زمانہ میں علماء کی زبان سے اس کی تشنیع کی جاتی اور اس سے جواب پوچھا جاتا ۔
اور جبکہ کوئی جواب پوچھا نہیں گیا تو یہ دوسری دلیل اس بات پر ہے کہ در حقیقت اس کی

·

آج 10 میں سے 10 باقی