ازالہ اَوہام حصہ دوم
ازالہ اَوہام حصہ اول، ازالہ اَوہام حصہ دوم, حصہ 22
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
رویت صحیح تھی۔ اور ان سب کا سکوت بطور شواہد مل کر اس امر کو اور بھی قوت دیتا ہے کہ در حقیقت
وہ حدیث صاحب تلویح نے بخاری میں دیکھی تھی۔ اور جس حالت میں صاحب بخاری تین
لاکھ حدیثیں یاد رکھتے تھے اس صورت میں کیا قرین قیاس نہیں کہ بعض حدیثوں کے لکھنے میں
نسخوں میں کمی بیشی ہو۔ اور اس طلاق کے مقابل پر میرا اشتہار لکھنا محض فضول تھا۔ اس سے
۸۷۳ اگر کچھ ثابت ہو تو فقط یہ ثابت ہوگا کہ بے وجہ نکتہ چینیاں آپ کی عادت ہے۔ حضرت ! آپ
جانتے ہیں کہ یوں تو ہر ایک شخص کو اختیار ہے کہ اپنی بیوی کو نا فرمان یا سرکش یا بد زبان یا بکلی
نا ہموار اور نا موافق پا کر اس کو طلاق دے دیوے۔ اس طرح تو پیغمبر بھی دیتے رہے ہیں
لیکن ایک شخص بحث اور جھگڑا تو لوگوں سے کرے اور ناحق اپنی بے خبر اور بے گناہ بیویوں کو غصہ
میں آکر طلاق دیوے یہ امر وحشیانہ اور سراسر خلاف تہذیب ہے۔ کیا مناسب ہے کہ گناہ کسی کا
ہوا اور مارا جائے کوئی ۔ کیا سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں اس کا کوئی نمونہ پایا جاتا ہے۔
آپ کا یہ بھی جھوٹ ہے کہ آپ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت امام ابو حنیفہ کی تحقیر نہیں کی۔ اگر
آپ کو ایک بات میں نادان کہا جائے تو آپ کو کیسا غصہ آتا ہے مگر آپ نے تو امام صاحب کو
حدیث رسول اللہ سے قریب قریب محروم مطلق کے ظاہر کیا۔ کیا یہ تحقیر نہیں؟ ہمارے اور آپ
کے حنفی علماء منصف رہے۔ پھر آپ اپنے اشتہار میں میرے اس قول کو ا کا ذیب میں داخل
قرار دیتے ہیں کہ ابن صیاد کے دجال ہونے پر صحابہ کا اجماع تھا خدائے تعالیٰ آپ کے حال
۸۷۴ پر رحم کرے۔ کیا خود ابن صیاد کے بیان سے جو بعد مشرف باسلام ہونے کے اس نے کیا تھا
جو صحیح مسلم میں موجود ہے ثابت نہیں ہوتا کہ صحابہ اس کو دجال معہود کہتے تھے ۔ کیا اس حدیث
میں کوئی صحابی باہر بھی رکھا ہے جو اس کو دجال معہود نہیں سمجھتا تھا یا کیا اس خبر کے مشہور ہونے
کے بعد کسی صحابی کا انکار مروی ہے۔ اس کا ذرہ نام تو لو ۔ کیا آپ کو خبر نہیں کہ اصول فقہ کی
رو سے اجماع کی قسموں میں سے ایک سکوتی اجماع بھی ہے۔ کیا آپ کو معلوم نہیں کہ ابن صیاد
کے دجال معہود ہونے پر حضرت عمرؓ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور میں قسم کھائی
جس پر نہ خود آنجناب نے انکار کیا اور نہ صحابہ حاضرین میں سے کوئی منکر ہوا۔ کیا یہ حدیث مسلم
میں نہیں ہے اور آپ کا یہ عذر کہ الدجال دجال معہود کا خاص نام نہیں ہے ، آپ کی غباوت
اور کم علمی پر اول درجہ کی شہادت ہے۔ حضرت مولوی صاحب ! اگر آپ صحیح بخاری یا مسلم یا
کسی اور صحیح حدیث سے یہ مجھے ثابت کر کے دکھلا دیں کہ الدجال کا لفظ بجز دجال معہود کے
کسی اور پر بھی صحابہ کے منہ سے اطلاق بہ اطلاق پایا ہے تو میں بجائے پا بجائے پانچ روپے کے پچاس روپے
آپ کی نذر کروں گا ۔ آپ کیوں اپنی پردہ دری کراتے ہیں۔ چپکے رہیں حقیقت معلوم شد ۔
پھر ایک اور جھوٹ اور افتراء میرے پر آپ نے اپنے اشتہار میں یہ کیا ہے کہ گویا میں سچ مچ ۸۷۵﴾
اپنے علم یقینی اور قطعی سے بخاری اور مسلم کی بعض احادیث کو موضوع سمجھتا ہوں ۔ حضرت میرا یہ
قول نہیں ۔ معلوم نہیں کہ آپ کیوں اور کس وجہ سے اس قدر افتراء میرے پر دھاپ رہے ہیں اور
کب سے جعلسازی کی مشق آپ کو ہوگئی ہے۔ میں تو صرف اس قدر کہتا ہوں کہ اگر بخاری اور
مسلم کی بعض اخباری حدیثوں کے اس طرز پر معنے نہ کئے جاویں جو قرآن کے اخبار سے مطابق و
موافق ہوں تو پھر اس صورت میں وہ حدیثیں موضوع ٹھہریں گی کیونکہ اصول فقہ کا یہ مسئلہ ہے
که انما يرد خبر الواحد من معارضة الكتب میں نے کب اور کس وقت کہا تھا کہ
در حقیقت قطعی اور یقینی طور پر فلاں فلاں حدیث بخاری یا مسلم کی میرے نزدیک موضوع ہے۔ مولوی
صاحب حیا اور شرم شعبہ ایمان ہے فاتقوا الله وكونوا من المؤمنين - پھر آپ اپنی ٹانگ
خشک ہونے کی خواب سے نیم انکار کر کے لکھتے ہیں کہ یہ نقل کذب اور افتراء سے خالی نہیں ۔ آپ کا
یه مقتنا نه فقره صاف دلالت کر رہا ہے کہ کسی قدر اس بیان کی صداقت کا آپ کو اقرار ہے کیونکہ آپ
کا چھپا ہوا یہ منشاء ہے کہ اس خواب کو جیسا کہ نقل کیا گیا ہے وہ صورت نقل افتراء سے خالی نہیں
کیونکہ آپ نے یہ بیان نہیں کیا کہ یہ نقل سرا سر افتراء ہے بلکہ یہ بیان کیا ہے کہ یہ نقل افتراء سے ۸۷۲
خالی نہیں جس سے معلوم ہوا کہ دال میں کالا ہے۔ اور ضرور آپ نے اس قسم کی خواب دیکھی
ہے گو اس میں ٹانگ خشک ہو یا ہاتھ خشک ہو یا اور امور زائدہ ساتھ لگے ہوئے ہوں ۔ حضرت
آپ نے یہ خواب ضرور دیکھی ہے آپ کا یہ پہلو دار فقرہ ہی دلالت کر رہا ہے کہ ضرور آپ نے
ایسی خواب دیکھی ہے۔ بھلا ذرہ قسم تو کھاویں کہ ہم نے کچھ نہیں دیکھا اور میں پیشگوئی کرتا
ہوں کہ آپ کبھی قسم نہ کھائیں گے کیونکہ یہ دعوی سراسر دروغ ہے۔ آپ اگر سچے ہیں تو لاہور
میں ایک جلسہ مقرر کر کے حاضرین کے سامنے قسم کھالیں کہ میں نے کچھ نہیں دیکھا اور
حاضرین میں وہ لوگ بھی ہوں گے جن کو ایسی روایت سے تعلق ہے۔ جس وقت آپ مجھے قسم
کھانے کے لئے اطلاع دیں گے میں حاضر ہو جاؤں گا تا آپ کی ایمانداری اور صداقت
شعاری دیکھ لوں کہ کہاں تک آپ کو کذب اور افتراء سے پر ہیز ہے۔ تب تسلی رکھیں کہ ساری
حقیقت کھل جائے گی اور آپ کی راستگوئی کا آپ کے شاگردوں پر بھی نمونہ ظاہ ظاہر ہو جائے گا۔
اور جو آپ نے اس عاجز کی نسبت اپنی چند خوا میں تحریر کی ہیں اگر وہ صحیح بھی ہیں تب بھی اُن کی
۸۷۷ وہ تعبیر نہیں جو آپ نے سمجھی ہے بلکہ بسا اوقات انسان دوسرے کو دیکھتا ہے اور اس سے مراد
اپنا نفس ہی ہوتا ہے معبرین نے لکھا ہے کہ اگر کوئی شخص مثلاً ا ہے کہ اگر کوئی شخص مثلاً کسی نبی کو خواب میں نا بینا یا مجزوم
یا کسی حیوان کی شکل میں دیکھے تو اس کی یہ تعبیر ہو گی کہ یہ دیکھنے والا خود ان آفتوں میں مبتلا
ہے۔ مثلاً اگر اُس نے کسی مقدس آدمی کو یک چشم دیکھا ہے تو اس کی یہ تعبیر ہوگی کہ دین میں
وہ آپ ہی ناقص ہے۔ اور اگر مجزوم دیکھا ہے تو اس کی یہ تعبیر ہو گی کہ وہ آپ ہی فساد میں پڑا
ہوا ہے۔ اور اگر اُس نے نبی کی مخی صورت دیکھی ہے تو اس کی یہ تعبیر ہوگی کہ وہ آپ ہی
اپنے دین میں سخی صورت رکھتا ہے۔ کیونکہ مقدس لوگ آئینہ کی طرح ہوتے ہیں ۔ انسان جو
کچھ اُن کی شکل اور وضع میں اپنی رویا میں فرق دیکھتا ہے۔ درحقیت وہ عیب اُس کے اپنے
وجود میں ہی ہوتا ہے۔ اور جس بد عملی میں اُس کو مشاہدہ کرتا ہے درحقیقت اس کا آپ ہی
مرتکب ہوتا ہے۔ تعبیر رویت ابرار میں یہ اصول محکم ہے اس کو یا د رکھنا چاہیے۔ ایک مدت کی
بات ہے کہ ایک نے میرے پاس بیان کیا کہ میں نے ابراہیم علیہ السلام کو دیکھا کہ وہ نعوذ باللہ
نابینا تھا۔ میں نے کہا کہ تو ابراہیم کی سنت کا منکر اور اس کے دیکھنے سے نابینا ہے۔ ایسا ہی
ایک ہندو بڑھے نے بیان کیا کہ نعوذ باللہ حضرت مسیح کو میں نے مجزوم دیکھا ہے۔ میں نے
اس کی تعبیر کی کہ تیری بد دینی نا قابل علاج ہے تو کسی عیسی دم سے اچھا نہیں ہوگا ۔ ایک نے ﴿۸۷۸
میرے پاس بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ نیلا نہ بند باندھا ہوا ہے
اور باقی بدن سے ننگے ہیں اور دال روٹی کھا رہے ہیں میں نے اس کی یہ تعبیر کی کہ دیکھنے والے
کو غم اور فقر وفاقہ آئے گا اور اُس کا کوئی دستگیر نہیں ہوگا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ ایک مرتبہ
میرے استاد مرحوم مولوی فضل احمد صاحب نے میرے پاس بیان کیا کہ ایک شخص نے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایک ایسی کوٹھڑی
میں اسیروں کی طرح بیٹھے ہیں جس میں آگ اور بہت سا دھواں ہے اور مجھے یاد پڑتا ہے کہ
گردا گرد اس کوٹھڑی کے پہرہ داروں کی طرح عیسائی کھڑے ہیں ۔ اور مولوی صاحب بہت
متوحش تھے کہ اس کی کیا تعبیر ہے۔ تب خدا تعالیٰ نے فی الفور میرے دل پر القاء کیا کہ یہ
سب دیکھنے والے کا حال ہے جو اس پر ظاہر کیا گیا ۔ وہ بے ایمان ہو کر مرے گا اور آخر جہنم
اُس کا ٹھکا نہ ہوگا اور عیسائیوں میں مل جائے گا ۔ مولوی صاحب اس تعبیر کو سنتے ہی باغ باغ
ہو گئے اور مارے خوشی کے چہرہ روشن ہو گیا ۔ اور فرمانے لگے کہ یہ خواب پوری ہو گئی اور
تھوڑا عرصہ ہوا کہ وہ شخص اس خواب کے دیکھنے کے بعد عیسائی ہو گیا ۔ غرض اس بات میں ۸۷۹
میں صاحب تجربہ ہوں ۔ مولوی صاحب کو چاہیے کہ ڈریں اور توبہ کریں کہ اُن کے آثار
اچھے نظر نہیں آتے ۔ یہ اُن کی ساری خواہیں اُن کی پہلی خواب کی مؤید ہیں۔ رہا یہ عاجز
نوٹ رسالہ کامل التعبیر کے صفحہ ۲۶ میں لکھا ہے کہ اگر کسے بیند کہ اندامے از اندامها
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کم بود آن نقصان نقصان دین بیننده باشد - ابن سیرین رحمہ اللہ
گوید کہ اگر کسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم را ناقص : اللہ صلی اللہ علیہ وسلم را ناقص بیند آن نقصان به بیننده باز گردد۔
}
دیکھو رساله كامل التعبير ص٢٦)۔ منه
تو میری صداقت یا عدم صداقت کا امتحان آسان ہے۔ صرف بے ہودہ خوابوں سے میرے پر
کوئی الزام نہیں آسکتا اگر فرض کے طور پر مولوی صاحب کی خواہیں میری طرف منسوب کی
جائیں تب بھی ظاہر ہے کہ ہر یک دشمن اپنی دشمنی کے جو رہے کہ ہر یک دشمن اپنی دشمنی کے جوش میں اپنے مخالف کو خواب کی حالت
میں کبھی سانپ کی شکل میں دیکھتا ہے اور کبھی کسی اور درندہ کی شکل میں ۔ اور یہ قانون قدرت
ہے جو اس پر طاری ہوتا ہے۔ ممکن ہے کہ ایک اُس کا دشمن اس کو سانپ کی شکل میں نظر آوے یا
۸۸۰ کسی درندہ و غیرہ کی شکل میں کیونکہ عداوت کی حالت میں ایسی تمثیلات خود طبیعت عدوانہ
اپنے جوش سے پیدا کر لیتی ہے۔ یہ نہیں کہ اس مقدس کی اصل شکل یہی ہوتی ہے۔ بعض
اوقات حیوانی شکل قابل اعتراض بھی نہیں ہوتی ۔ حضرت مسیح بعض پہلے نبیوں کو برہ کی شکل پر
نظر آئے اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کو گائیوں کی شکل پر دیکھا اور یہ بات
یعنی یہ جو میں نے ابھی بیان کیا ہے کہ میری صداقت یا عدم صداقت کا امتحان آسان ہے اس کی
زیادہ تفصیل یہ ہے کہ میرا تو خدا تعالیٰ کے اعلام و افہام سے یہ دعوی ہے کہ اگر دنیا کے تمام لوگ
ایک طرف ہوں اور ایک طرف یہ عاجز ہو اور آسمانی امور کے انکشاف کے لئے ایک دوسرے
کے قرب اور وجاہت عند اللہ کا امتحان کریں تو میں حلفاً کہتا ہوں کہ مجھے پورا یقین ہے کہ میں
ہی غالب آؤں گا۔ خداوند علیم و حکیم کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ آج تک صد ہانشان آسمانی میرے پر
ظاہر ہو چکے ہیں اور بہت سے لوگ ان نشانوں کے دیکھنے والے موجود ہیں۔ میں نے اس جولائی
۱۸۹۱ء کے خاتمہ مضمون میں عام طور پر سنا دیا تھا کہ میرے نشانوں کے دیکھنے والے اسی مجلس میں
موجود ہیں ۔ اگر چاہو تو حلفاً اُن سے تصدیق کرا لو مگر آپ نے دم نہ مارا۔ پھر میں نے آواز
بلند سے تین سو آدمی کی مجلس میں جن میں بعض عیسائی صاحبان اور ایڈیٹر صاحب پر چہ
نور افشاں بھی موجود تھے یہ بھی سنا دیا تھا کہ مولوی صاحب کو اگر اپنے اہل باطن ہونے کا گمان ہے
تو چالیس دن تک میرے ساتھ مقابلہ کے طور پر خدائے تعالیٰ کی جناب میں توجہ کریں اگر میں
آسمانی امور کے انکشاف اور نشانوں کے ظہور میں مولوی صاحب پر غالب نہ آیا تو جس ہتھیار
سے چاہیں مجھے ذبح کر دیں لیکن آپ نے اس کے جواب میں بھی دم نہ مارا۔ اگر آپ کو بھی
سچی خوا میں آتی ہیں اضغاث احلام نہیں اور اعتماد کے لائق ہیں تو میرے مقابل پر آپ کیوں
چپ رہے کیا آپ کے دروغ بے فروغ پر اس سے زیادہ کوئی اور دلیل ہوگی ۔ اور میں تو اب
بھی حاضر ہوں ۔ میدان میں کھڑا ہوں ۔ یقیناً یا د رکھیں کہ وہ نور جو آسمان سے اترا ہے آپ کی
منہ کی پھونکوں سے بجھ نہیں سکتا۔ آپ اپنے منہ کی فکر کریں۔ ایسا نہ ہو کہ پھونکیں مار ۔ پھو میں مارتے مارتے
ایک شعلہ اُٹھے اور آپ کے منہ کی مسخی صورت بنادے۔ من عادی کی حدیث آپ کو یاد
نہیں جس کو ارادت کی راہ سے میری طرف لکھا کرتے تھے۔ اب آپ نے مجھے مفتری بنایا ۔ ۸۸۲
کاذب قرار دیا۔ مکار نام رکھا۔ دجال کے اسم سے موسوم کیا مگر اپنے ہی ریویو کی وہ عبارتیں
آپ کو یاد نہ رہیں جو آپ براہین احمدیہ کے ریویو نمبر ۶ جلد سات سے میں لکھ چکے ہیں چنانچہ
آپ بغرض تعریف و توصیف کتاب موصوف کے صفحہ ۲۸۴ میں لکھتے ہیں۔
مؤلف براہین احمدیہ کے حالات و خیالات سے جس قدر ہم واقف ہیں ہمارے معاصرین
ایسے واقف کم نکلیں گے۔ مؤلف صاحب ہمارے ہموطن بلکہ اوائل عمر کے ہمارے ہم مکتب
ہیں اس زمانہ سے آج تک خط و کتابت و ملاقات و مراسلت برابر جاری ہے۔ (۲۸۴)
مؤلف براہین احمد یہ مخالف و موافق کے تجربہ اور مشاہدہ کی رو سے والله حسيبه
شریعت محمدیہ پر قائم اور پر ہیز گار و صداقت شعار ہیں (ص ۱۶۹) کتاب براہین احمد یہ
( یعنی تالیف اس عاجز کی ) ایسی کتاب ہے جس کی نظیر آج تک اسلام میں تالیف نہیں
ہوئی۔ اور اس کا مؤلف اسلام کی مالی و جانی وقلمی ولسانی وحالی وقالی نصرت میں ایسا
ثابت قدم نکلا ہے جس کی نظیر پہلی کتابوں میں بہت ہی کم پائی گئی ہے۔ اے خدا اپنے
طالبوں کے رہنما ان پر ان کی ذات سے ان کے ماباپ سے تمام جہان کے مشفقوں سے
زیادہ رحم کر اور اس کتاب کی محبت لوگوں کے دلوں میں ڈالدے اور اس کی برکات سے مالا مال
کر دے اور اس خاکسار شرمسار گنہگار کو بھی اپنے فیوض و انعامات اور اس کتاب کی اخص
برکات سے فیضیاب کر۔آمین و للارض من كاس الكرام نصیب صفحہ ۳۴۸۔
اب حضرت سمجھ کر اور سوچ کر جواب دیں کہ یہ عبارتیں میرے حق میں آپ ہی کی ہیں یا
کسی اور کی۔ اور یقینا سمجھیں کہ آپ کی دعا کے موافق سب سے زیادہ خدائے تعالیٰ کا میرے
پر رحم ہے اور یاد رکھیں کہ وہ ہرگز مجھے ضائع نہ کرے گا۔ آپ کی قسمت میں لغزش تھی سو وہ
وقوع میں آگئی اور جو پیالہ ابتدا سے آپ کے لئے مقدر تھا آپ کو وہ پینا پڑا۔ کیا آپ کو میں
نے ان سب باتوں سے پہلے خبر نہیں دی تھی کہ آپ کے لئے مقدر ہے کہ آپ مخالفت پر
کھڑے ہو جائیں گے اور صدق اور راستی کو چھوڑ دیں ۔ گے ۔ سخت بد قسمت وہ انسان ہے جو
راستباز کو مکار سمجھے۔ نہایت بد نصیب وہ شخص ہے کہ جو صدیق کو کذاب خیال کرے۔
آپ اپنے اشتہار کے اخیر میں پھر اس بات پر زور دیتے ہیں کہ گویا میں بخاری اور مسلم سے
۸۸۴ منکر ہوں ۔ اور دعوی کرتے ہیں کہ اشاعۃ السنۃ میں بخوبی ظاہر کیا جائے گا۔ سو میری طرف سے
گذارش ہے کہ یوں تو مجھے اور ہر یک سمجھدار کو یہی امید ہے کہ آپ اسی طرح دفع وقت کے
لئے زائد اور بے تعلق باتوں میں اپنے پر چہ اشاعۃ السنۃ کو سیاہ کرتے ر رتے رہیں گے اور اصل بحث
کی طرف ہرگز نہ آئیں گے لیکن میرے پر یہ بہتان کھڑا کرنا کہ گویا میں صحیحین کا منکر ہوں
آپ کے لئے کچھ بھی مفید نہیں ہوگا ۔ آپ ذرہ غور کریں کہ کیا کوئی عقلمند ایسی کتابوں سے منکر
ہو سکتا ہے جو اس کے دعوئی کی اول درجہ پر مؤید اور حامی ہیں ۔ ایسا تو کوئی نادان بھی نہیں
کر سکتا۔ اگر میں بخاری اور مسلم کی صحت کا قائل نہ ہوتا تو میں اپنی تائید دعوی میں کیوں بار بار
ان کو پیش کرتا ۔ چنانچہ اسی رسالہ ازالہ اوہام میں بہت سی حدیثیں صحیح مسلم کی اپنے تائید
دعوی میں پیش کر چکا ہوں ۔ ہاں بخاری میں سے میں نے کم لکھا ہے۔ سو اس جگہ آپ کی خاطر
کچھ اور بھی لکھ دیتا ہوں تا آپ پر واضح ہو کہ بخاری بھی اس عاجز کی حامی اور ناصر ہے۔ اور
اگر آپ ہزار جان کنی کریں۔ بخاری کو بھی اپنے مؤید مطلب ہرگز نہ پائیں گے بلکہ قرآن کریم
کی طرح وہ بھی اس عاجز کے مدعا اور اور دعوئی پر کامل دلائل پیش کرتی ہے۔ حضرت یہی تو
۸۸۵ میرے گواہ ہیں جن سے میرا دعویٰ ثابت ہوتا ہے ان سے اگر انکار کروں تو کہاں جاؤں ۔
اب لیجئے نمونہ کے طور پر کسی قدر بخاری کے دلائل پیش کرتا ہوں اگر کچھ منکرانہ جوش ہے
تو رڈ کر کے دکھلا دیں۔ اور اگر سعادت ہے تو قبول کر لیں۔ وَ طُوبَى لِلسُّعَدَآءِ۔
إِفَادَاتُ الْبُخَارِي
یہ عاجز پہلے اس سے اسی رسالہ میں بیان کر چکا ہے کہ عموم محاورہ قرآن شریف کا توفی
کے لفظ کے استعمال میں یہی واقعہ ہوا ہے کہ وہ تمام مقامات میں اوّل سے آخر تک ہر ایک جگہ
جو توفی کا لفظ آیا ہے اس کو موت اور قبض روح کے معنے میں لاتا ہے اور جب عرب کے
قدیم و جدید اشعار وقصائد ونظم و نثر کا جہاں تک ممکن تھا تتبع کیا گیا اور عمیق تحقیقات سے دیکھا
گیا تو یہ ثابت ہوا کہ جہاں جہاں تَوَفَّی کے لفظ کا ذوی الروح سے یعنی انسانوں سے
علاقہ ہے اور فاعل اللہ جل شانہ کو ٹھہرایا گیا ہے ان تمام مقامات میں توفی کے معنے موت ۸۸۲
وقبض روح کے کئے گئے ہیں۔ اور اشعار قدیمہ وجدیدہ عرب میں اور ایسا ہی اُن کی نثر میں بھی
ایک بھی لفظ توفی کا ایسا نہیں ملے گا جو ذوی الروح میں مستعمل ہو اور جس کا فاعل لفظا یا معناً
خدائے تعالیٰ ٹھہرایا گیا ہو یعنی فعل عبد کا قرار نہ دیا گیا ہو اور محض خدائے تعالیٰ کا فعل سمجھا گیا
ہو اور پھر اس کے معنے بجر قبض روح کے اور مراد ر کھے گئے ہوں۔ لغات کی کتابوں قاموس ۔
صحاح - صراح وغیرہ پر نظر ڈالنے والے بھی اس بات کو جانتے ہیں ۔ کہ ضرب المثل کے طور
پر بھی کوئی فقرہ عرب کے محاورات کا ایسا نہیں ملا جس میں توفی کے لفظ کو خدا تعالیٰ کی طرف
منسوب کر کے اور ذوی الروح کے بارہ میں استعمال میں لاکر پھر اس کے اور بھی معنے کئے
ہوں بلکہ برابر ہر جگہ یہی معنے موت اور قبض روح کے کئے گئے ہیں اور کسی دوسرے احتمال کا
ایک ذرہ راہ کھلا نہیں رکھا۔ پھر بعد اس کے اِس عاجز نے حدیثوں کی طرف رجوع کیا تا
معلوم ہو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں صحابہ اور خود آنحضرت صلعم اس لفظ توفی کو
ذوی الروح کی طرف منسوب کر کے کن کن معنوں میں استعمال کرتے تھے۔ آیا یہ لفظ اس
وقت اُن کے روز مرہ محاورات میں کئی معنوں پر استعمال ہوتا تھا یا صرف ایک ہی معنے قبض
روح اور موت کے لئے مستعمل تھا۔ سو اس تحقیقات کے لئے مجھے بڑی محنت کرنی پڑی اور ان
۸۸۷ تمام کتابوں صحیح بخاری ۔ صحیح مسلم ۔ ترمذی ۔ ابن ماجہ ۔ ابوداؤد۔ نسائی ۔ دارمی ۔ موطا ۔
شرح السنہ وغیرہ وغیرہ کا صفحہ صفحہ دیکھنے سے معلوم ہوا کہ ان تمام کتابوں میں جو داخل مشکوۃ
ہیں تین سو چھیالیس مرتبہ مختلف مقامات میں توفی کا لفظ آیا ہے اور ممکن ہے کہ میرے شمار
کرنے میں بعض توفی کے لفظ رہ بھی گئے ہوں لیکن پڑھنے اور زیر نظر آجانے سے ایک بھی
لفظ با ہر نہیں رہا۔ اور جس قدر وہ الفاظ توفی کے ان کتابوں میں آئے ہیں ۔ خواہ وہ ایسا
لفظ ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے نکلا ہے یا ایسا ہے جو کسی صحابی نے منہ سے
نکالا ہے تمام جگہ وہ الفاظ موت اور قبض روح کے معنے میں ہی آئے ہیں۔ اور چونکہ میں نے ان
کتابوں کو بڑی کوشش اور جانکاہی سے سطر سطر پر نظر ڈال کر دیکھ لیا ہے۔ اس لئے میں دعوی سے
اور شرط کے ساتھ کہتا ہوں کہ ہر یک جگہ جو تو فی کا لفظ ان کتابوں کی احادیث میں آیا ہے اس
کے بجز موت اور قبض روح کے اور کوئی معنے نہیں۔ اور ان کتابوں سے بطور استقراء کے ثابت
ہوتا ہے کہ بعد بعثت اخیر عمر تک جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم زندہ رہے کبھی آنحضرت صلی اللہ
۸۸۸ علیہ وسلم نے تَوَفَّی کا لفظ بغیر معنی موت اور قبض روح کے کسی دوسرے معنی کے لئے ہرگز
استعمال نہیں کیا اور نہ کبھی دوسرے معنی کا لفظ زبان مبارک پر جاری ہوا۔ اور کچھ شک نہیں کہ
استقراء بھی ادلہ یقینیہ میں سے ہے بلکہ جس قدر حقائق کے ثابت کرنے کے لئے استقراء سے
مدد ملی ہے اور کسی طریق سے مدد نہیں ملی مثلاً ہمارے ان یقینیات کی بناء جو عموماً تمام انسانوں کی
ایک زبان ہوتی ہے اور دو آنکھ اور عمر انسان کی عموماً اس حد سے تجاوز نہیں کر سکتی ۔ اور اناج کی
قسموں میں سے چنا اس انداز کا ہوتا ہے اور گیہوں کا دانہ اس انداز کا ۔ یہ سب یقینیات استقراء
سے معلوم ہوئے ہیں۔ پس جو شخص اس استقراء کا انکار کرے تو ایسا کوئی لفظ تو فی کا پیش کرنا
اس کے ذمہ ہوگا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے نکلا ہو ۔ اور بجز موت اور قبض روح
کے اس کے کوئی اور معنے ہوں۔ اور امام محمد اسماعیل بخاری نے اس جگہ اپنی صحیح میں ایک لطیف
نکتہ کی طرف توجہ دلائی ہے جس سے معلوم ہوا کہ کم سے کم سات ہزار مرتبہ توفی کا لفظ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے بعثت کے بعد اخیر عمر تک نکلا ہے۔ اور ہر یک لفظ
توفی کے معنے قبض روح اور موت تھی ۔ سو یہ نکتہ بخاری کا منجملہ ان نکات کے ہے جن سے حق
کے طالبوں کو امام بخاری کا مشکور وممنون ہونا چاہیے۔
اور منجملہ افادات امام بخاری کے جس کا ہمیں شکر کرنا چاہیے ایک یہ ہے کہ انہوں نے ﴿۸۸۹
مسیح ابن مریم کی وفات کے بارہ میں ایک قطعی فیصلہ ایسا دے دیا ہے جس سے بڑھ کر
متصور نہیں۔ اور وہ یہ ہے کہ امام بخاری نے اپنی صحیح کے کئی حصوں میں سے جن کا نام اُس نے
خاص خاص غرضوں کی طرف منسوب کر کے کتاب رکھا ہے۔ ایک حصہ کو کتاب التفسیر کے نام
سے نامزد کیا ہے ۔ کیونکہ اس حصہ کے لکھنے سے اصل غرض یہ ہے کہ جن آیات قرآن کریم
کی جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ تفسیر و تشریح کی ہے یا اس کی طرف اشارہ
فرمایا ہے ان آیات کی بحوالہ قول نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے تفسیر کر دی جائے ۔ امام بخاری
رحمہ اللہ اسی غرض سے آیہ کریمہ فَلَمَّا تَوَ فَيْتَنِي كُنْتَ اَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ ل کو
کتاب التفسیر میں لایا ہے۔ اور اس ایراد سے اُس کا منشاء یہ ہے کہ تا لوگوں پر ظاہر کرے
کہ توفیتنی کے لفظ کی صحیح تفسیر وہی ہے ۔ جس کی طرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
اشارہ فرماتے ہیں یعنی مار دیا اور وفات دے دی اور حدیث یہ ہے عن ابن عباس انه
يجاء برجال من امتى فيؤخذبهم ذات الشمال فاقول يا رب اصيحابي فيقال ۸۹۰)
انك لا تدرى ما احدثوا بعدك فاقول كماقال العبد الصالح وكنت عليهم |
شهيدًا ما دمت فيهم فلما توفيتنى كنت انت الرقيب عليهم - صفحه ۶۶۵ بخاری
۶۹۳ بخاری یعنی قیامت کے دن میں بعض لوگ میری اُمت میں سے آگ کی طرف
ا المائدة : ١١٨
لائے جائیں گے تب میں کہوں گا کہ اے میرے رب یہ تو میرے اصحاب ہیں تب کہا جائے گا
کہ تجھے اُن کاموں کی خبر نہیں جو تیرے پیچھے ان لوگوں نے کئے ۔ سواُس وقت میں وہی بات
کہوں گا جو ایک نیک بندہ نے کہی تھی یعنی مسیح ابن مریم نے ۔ جب کہ اُس کو پوچھا گیا تھا کہ کیا
یہ تو نے تعلیم دی تھی کہ مجھے اور میری ماں کو خدا کر کے ماننا۔ اور وہ بات ( جو میں ابن مریم کی
طرح کہوں گا) یہ ہے کہ میں جب تک اُن میں تھا اُن پر گواہ تھا پھر جب تو نے مجھے وفات
دیدی تو اُس وقت تو ہی اُن کا نگہبان اور محافظ اور نگران تھا۔ اس حدیث میں آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم نے اپنے قصہ اور مسیح ابن مریم کے قصہ کو ایک ہی رنگ کا قصہ قرار دے کر وہی لفظ
فلما توفیتنی کا اپنے حق میں استعمال کیا ہے جس سے صاف سمجھا جاتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے فلما توفیتنی سے وفات ہی مراد لی ہے۔ کیونکہ اس میں کسی کو اختلاف نہیں کہ
ریف موجود
ہے۔
۸۹) آنحضرت صلعم فوت ہو گئے ۔ دت ہو گئے ہیں اور مدینہ من ینہ منورہ میں آنحضرت کی مزار شریف م
پس جبکہ فلما توفیتنی کی شرح اور تفسیر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت وفات پانا
ہے ثابت ہوا۔ اور وہی لفظ حضرت مسیح کے منہ سے نکلا تھا اور کھلے طور پر آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرما دیا کہ جن الفاظ کو مسیح ابن مریم نے استعمال کیا تھا وہی الفاظ میں استعمال
کروں گا پس اس سے بکلی منکشف ہو گیا کہ مسیح ابن مریم بھی وفات پا گیا اور آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم بھی وفات پاگئے اور دونوں برابر طور پر اثر آیت فلما تو فیتنی ۔ سے متاثر
ہیں ۔ اسی وجہ سے امام بخاری اس آیت فلما توفیتنی کو قصداً کتاب التفسیر میں لایا تا
وہ مسیح ابن مریم کی نسبت اپنے مذہب کو ظاہر کرے کہ حقیقت میں وہ اس کے نزدیک فوت
ہو گیا ہے ۔ یہ مقام سوچنے اور غور کرنے کا ہے کہ امام بخاری آیت فلما تو فیتنی کو
کتاب التفسیر میں کیوں لایا۔ پس ادنی سوچ سے صاف ظاہر ہوگا کہ جیسا کہ امام بخاری کی
عادت ہے اس کا منشاء یہ تھا کہ آیت فلما تو فیتنی کے حقیقی اور واقعی معنی وہی ہیں جن
۸۹۲ کی نسبت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اشارہ فرمایا ہے۔ سو اس کا مدعا اس بات کا
☆
ظاہر کرنا ہے کہ اس آیت کی یہی تفسیر ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پر وارد
کر کے آپ فرمائی ہے۔ یہ بھی واضح رہے کہ اس طرز کو امام بخاری نے اختیار کر کے صرف
اپنا ہی مذہب ظاہر نہیں کیا بلکہ یہ بھی ظاہر کر دیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس آیت
فلما توفیتنی کے یہی معنی سمجھتے تھے تب ہی تو انہیں الفاظ فلما تو فیتنی کو بغیر کسی تبدیل
و تغییر کے اپنی نسبت استعمال کر لیا۔ پھر امام صاحب نے اسی مقام میں ایک اور کمال کیا ہے کہ
اس معنی کے زیادہ پختہ کرنے کے لئے اسی صفحہ ۶۶۵ میں آیت یا عیسی انی متوفیک
کے بحوالہ ابن عباس کے اسی کے مطابق تفسیر کی ہے۔ چنانچہ وہ فرماتے ہیں وقال ابن
عباس متوفیک ممیتک ( دیکھو وہی صفحہ ۶۶۵ بخاری ) یعنی ابن عباس رضی اللہ عنہ
نے فرمایا ہے کہ یہ جو آیت قرآن کریم ہے کہ یا عیسی انی متوفیک اس کے یہ معنے ہیں
کہ اے عیسے میں تجھے وفات دوں گا۔ سوامام بخاری صاحب ابن عباس کا قول بطور تائید کے
لائے ہیں تا معلوم ہو کہ صحابہ کا بھی یہی مذہب تھا کہ مسیح ابن مریم فوت ہو گیا ہے۔ اور پھر
امام بخاری نے ایک اور کمال کیا ہے کہ اپنی صحیح کے صفحہ ۵۳۱ میں مناقب ابن عباس میں ﴿۸۹۳﴾
لکھا ہے کہ خود ابن عباس سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کو اپنے سینہ
سے لگایا اور دعا کی کہ یا الہی اس کو حکمت بخش اس کو علم قرآن بخش چونکہ دعا نبی کریم کی
مستجاب ہے اس لئے ابن عباس کا یہ بیان کہ توفی عیسی جو قرآن کریم میں آیا ہے
اماتت عیسی اس سے مراد ہے یعنی عیسی کی وفات دینا ۔ یہ معنی آیت کریمہ کے جو
ابن عباس نے کئے ہیں اس وجہ سے بھی قابل قبول ہیں کہ ابن عباس کے حق میں علم قرآن
کی دعا مستجاب ہو چکی ہے۔
*
پھر امام بخاری نے اسی آیت فلما تو فیتنی کو کتاب الانبیاء صفحہ ۴۷۳ اور پھر صفحہ ۴۹۰
میں انہیں معنوں کے ظاہر کرنے کی غرض سے ذکر کیا ہے اور ظاہر کیا ہے کہ اس قصہ کی وجہ
سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مسیح ابن مریم سے ایک مشابہت ہے چنانچہ صفحہ ۴۸۹ میں یہ
فٹ نوٹ: اس آیت کا حاشیہ ایڈیشن اوّل کے صفحہ ۹۲۲ اور اس ایڈیشن کے صفحہ ۶۰۶ پر ملاحظہ فرماویں۔
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے” کو “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)