ازالہ اَوہام حصہ دوم
ازالہ اَوہام حصہ اول، ازالہ اَوہام حصہ دوم, حصہ 23
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حدیث بھی بروایت ابو ہریرہ لکھ دی ہے انا اولی الناس بابن مريم والانبياء
اولاد علات اور اسی کی تائید میں امام بخاری نے کتاب المغازی میں بذیل کتاب النبی
صلی اللہ علیہ وسلم صفحہ ۶۴۰ میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے ایک اور حدیث لکھی ہے۔
۸۹۴ اور منجملہ افادات امام بخاری کے جن کا ہمیں شکر کرنا چاہیے یہ ہے کہ انہوں نے صرف اسی
قدر ثابت نہیں کیا کہ حضرت مسیح علیہ السلام فوت ہو چکے ہیں بلکہ احادیث نبویہ کی رو سے یہ بھی
ثابت کر دیا ہے کہ جو شخص فوت ہو جائے پھر دنیا میں آنہیں سکتا۔ چنانچہ بخاری کے صفحہ ۶۴۰
میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے یہ روایت کی گئی ہے کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
فوت ہو گئے تو بعض آدمی یہ گمان کرتے تھے کہ آنحضرت فوت نہیں ہوئے اور بعض کہتے تھے
کہ فوت ہو گئے ۔ مگر پھر دنیا میں آئیں گے ۔ اس حالت میں حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ حضرت
عائشہ کے گھر گئے اور دیکھا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے ہیں تب وہ چادر کا پردہ
اُٹھا کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ کی طرف جھکے اور چوما اور کہا کہ میرے ماں
باپ تیرے پر قربان مجھے خدا تعالیٰ کی قسم ہے کہ خدا تیرے پر دو موتیں جمع نہیں کرے گا۔
پھر لوگوں میں آئے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا فوت ہو جانا ظاہر کیا اور آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے فوت ہونے اور پھر دنیا میں نہ آنے کی تائید میں یہ آیت پڑھی مَا مُحَمَّدٌ
(۸۹۵) إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ کے یعنی محمد اس سے زیادہ نہیں کہ وہ رسول اللہ ہے
اور اس سے پہلے تمام رسول اس دنیا سے ہمیشہ کے لئے گذر چکے ہیں ۔ یادر ہے کہ من قبله
الرسل کا الف لام استغراق کا ہے جو رسولوں کی جمع افراد گذشتہ پر محیط ہے اور اگر ایسا نہ ہو
تو پھر دلیل ناقص رہ جاتی ہے کیونکہ اگر ایک فرد بھی باہر رہ جائے تو وہ پھر وہ استدلال جو
مدعا قرآن کریم کا ہے اس آیت سے پیدا نہیں ہو سکتا۔ اس آیت کے پیش کرنے سے حضرت
ابو بکر صدیق نے اس بات کا ثبوت دیا کہ کوئی نبی ایسا نہیں گذرا کہ جو فوت نہ ہوا ہو اور
نیز اس بات کا ثبوت دیا کہ جو فوت ہو جائے پھر دنیا میں کبھی نہیں آتا کیونکہ لغت عرب
ال عمران : ۱۴۵
اور محاورہ اہل عرب میں خلا یا خَلَتْ ایسے لوگوں کے گذرنے کو کہتے ہیں جو پھر آنے
والے نہ ہوں ۔ پس تمام رسولوں کی نسبت جو آیت موصوفہ بالا میں خلت کا لفظ استعمال کیا گیا
وہ اسی لحاظ سے استعمال کیا گیا تا اس بات کی طرف اشارہ ہو کہ وہ لوگ ایسے گئے ہیں کہ پھر
دنیا میں ہر گز نہیں آئیں گے۔ چونکہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے وصال یافتہ ہونے کی حالت میں آپ کے چہرہ مبارک کو بوسہ دے کر کہا تھا کہ تو
حیات اور موت میں پاک ہے تیرے پر دو موتیں ہرگز وارد نہیں ہوں گی ! ہوں گی یعنی تو دوسری مرتبہ
دنیا میں ہرگز نہیں آئے گا ۔ اس لئے صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے اپنے قول کی تائید میں
آیت قرآن کریم کی پیش کی جس کا خلاصہ مطلب یہ ہے کہ سب رسول جو آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم سے پہلے تھے گزر چکے ہیں ہیں اور جو رسول اس دنیا سے گذر گئے ۔ دنیا سے گذر گئے ہیں پھر اس دنیا میں
ہرگز نہیں آئیں گے کیونکہ جیسا کہ قرآن شریف میں اور فوت شدہ لوگوں کی نسبت خلوا یا ۸۹۲
خَلَتْ کا لفظ استعمال ہوا ہے۔ ایسا ہی یہی لفظ نبیوں کے حق میں بھی استعمال ہوا ہے۔ اور یہ
لفظ موت کے لفظ سے اخص ہے کیونکہ اس کے مفہوم میں یہ شرط ہے کہ اس عالم سے گزر کر
پھر اس عالم میں نہ آوے۔ غرض امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس جگہ فوت شدہ نبیوں کے
دوبارہ نہ آنے کے بارے میں اوّل قول ابو بکر صدیق کا پیش کیا جس میں یہ بیان ہے کہ
خدا تیرے پر دو موتیں جمع نہیں کرے گا کیونکہ دوبارہ آنا دو موتوں کو مستلزم ہے۔ اور پھر
اس بارے میں قرآن کریم کی آیت پیش کی اور یہ ثبوت دیا کہ خلا اس گزرنے کو کہتے ہیں کہ
پھر اس کے بعد عود نہ ہو ۔ اس تحقیق و تدقیق سے کمالات امام بخاری ظاہر ہیں۔ جزاه الله
خير الجزاء وادخله الله في الجنّات العليا ۔
اور منجملہ افادات امام بخاری کے ایک یہ ہے کہ انہوں نے اپنی صحیح میں پانچ حدیثیں ذکر
کر کے متفرق طرق اور متفرق راویوں کے ذریعہ سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ مسیح ابن مریم
اپنی موت کے بعد اموات میں جاملا اور خدا تعالیٰ کے بزرگ نبی جو اس دنیا سے گذر چکے ہیں
۸۹۷﴾ اُن میں داخل ہو گیا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے معراج کی رات میں فوت شدہ جماعت
میں اُس کو پایا۔ دیکھو بخاری صفحہ ۵۰ اور صفحہ ۵ ۴۵ وصفحہ ۱ ۴۷ و صفحه ۴۸ ۵ ۱۱۲۰۶ ۔ اور ان احادیث
میں یہ بھی مذکور ہے کہ وہ سب نبی اگر چہ دنیوی زندگی کی رو سے مر گئے اور اس جسم کثیف اور اس
کے حیات کے لوازم کو چھوڑ گئے لیکن اس عالم میں ایک نئی زندگی جس کو روحانی کہنا چاہیے رکھتے
ہیں۔ اور کیا مسیح اور کیا غیر صیح برابر اور مساوی طور پر اس نئی زندگی کے لوازم اپنے اندر جمع رکھتے
ہیں۔ یہی منشاء انجیل میں پطرس کے پہلے خط کا ہے۔ چنانچہ وہ کہتا ہے کہ وہ یعنی مسیح جسم کے حق
میں تو مارا گیا لیکن روح میں زندہ کیا گیا۔ یعنی موت کے بعد مسیح کو روحانی زندگی ملی ہے نہ
جسمانی ۔ دیکھو پطرس کا پہلا خط تین باب اُنیس آیت ۔ اور عبرانیوں کے خط نو باب ستائیس
آیت میں لکھا ہے کہ آدمیوں کے لئے ایک بار مرنا ہے ایسا ہی بائبل کے بہت سے مقامات میں
موجود ہے کہ راستبازوں کے لئے ایک موت کے بعد پھر حیات ابدی ہے۔ اب اس بات کے
ثابت ہونے کے بعد کہ مسیح مر گیا اور روح اس کی فوت شدہ روحوں میں داخل ہے۔ اگر فرض
محال کے طور پر پھر اس کا زندہ ہو کر دنیا میں آنا قبول کر لیں تو آسمان سے اُتر نا اس کا بہر حال
۸۹۸ غیر مسلم ہوگا کیونکہ ثابت ہو چکا کہ آسمان پر مرنے کے بعد صرف اس کی روح گئی جو دوسری
روحوں میں شامل ہو گئی۔ ہاں اس فرض کے بناء پر یہ کہنا پڑے گا کہ کسی وقت اس کی قبر پھٹ
جائے گی اور اس میں سے باہر آجائے گا اور یہ کسی کا اعتقاد نہیں۔ ماسوا اس کے ایک موت کے
بعد پھر دوسری موت ایک عظیم الشان نبی کے لئے تجویز کرنا خدا تعالیٰ کی تمام کتابوں کے
بر خلاف ہے۔ اور جو شخص ایک مرتبہ مسیح کو مار کر پھر قیامت کے قریب اسی دنیا میں لاتا ہے اُس
کی یہ مرضی ہے کہ سب کے لئے ایک موت اور مسیح کے لئے دو موتیں ہوں جس نے دنیا میں کسی
جسم اور صورت میں جنم لیا وہ موت سے بچ نہیں سکتا ۔ دیکھو خط دوم پطرس ۳ باب ۱۰ آیت ۔
اور منجملہ افادات امام بخاری کے ایک یہ ہے کہ انہوں نے قطعی طور پر اس بات کا فیصلہ دے کر
شخص
کہ مسیح ابن مریم فوت ہو گیا اور فوت شدہ بندوں میں جا ملا۔ پھر اس پیشگوئی کی نسبت جو اُن کی
صحیح میں درج ہے کہ ابن مریم نازل ہوگا۔ تین قوی قرینے قائم کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ آنے
والا ابن مریم ہرگز وہ مسیح ابن مریم نہیں ہے جس پر انجیل نازل ہوئی تھی۔ چنانچہ اول قرینہ یہ
لکھا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ لا نبی بعدی - صفحه ۱۳۳ - دوم قرینه یه
ہے کہ آنے والے مسیح کی نسبت امامکم منکم کا قول استعمال کیا گیا ہے جس سے صاف ۸۹۹
طور پر جتلا دیا ہے کہ وہ مسیح آنے والا اصل مسیح نہیں ہے بلکہ وہ تمہارا ایک امام ہوگا اور تم میں
سے ہوگا۔ اور کسی اور امام کا مسیح کے ساتھ ہونا ہرگز ذکر نہیں کیا بلکہ امامت کی وجہ سے ہی مسیح
موعود کا نام حکم رکھا عدل رکھا مُقسط رکھا۔ اگر وہ امام نہیں تو یہ صفات جو امامت سے
ہی تعلق رکھتی ہیں کیوں کر اس کے حق میں بولی جاسکتی ہیں۔ اور اگر کہو کہ امامت سے مراد نماز
خوانی کی امامت ہے جیسا کہ ہر ایک مسجد میں ملاں ہوا کرتے ہیں تو یہ عجیب عقل کی بات ہے
کیونکہ یہ تو ہرگز ممکن نہیں کہ نبیس کروڑ مسلمانوں کے لئے جو مختلف بلاد میں جابجا سکونت
رکھتے ہیں پنج وقت نماز ادا کرنے کے لئے ایک ہی امام کافی ہو بلکہ بڑے بڑے لشکروں کے
لئے بھی جو جا بجا حسب مصالح جنگی متفرق ہوں ایک امام کافی نہیں ہو سکتا۔ سونماز پڑھانے کی
امامت جیسا کہ آج کل لاکھوں آدمی کرا رہے ہیں یہی تعداد ہر یک زمانہ کے لئے لا بدی اور
لازمی ہے جو صرف ایک سے انجام پذیر نہیں ہوسکتی بلکہ امام سے مراد ر ہنما اور پیشوا اور خلیفہ
ہے جس کی صفات میں سے حکم اور عدل اور مقسط ہونا بیان کیا گیا ہے۔ اب آنکھ
کھول کر دیکھنا چاہیے کہ یہ صفات بخاری کے سیاق سباق دیکھنے سے مسیح موعود کے حق میں ۔۔
اطلاق پائے ہیں یا کسی اور کے حق میں ۔ اے بندگانِ خدا کچھ تو ڈرو۔ دیکھو تمہارا دل ہی
تمہیں ملزم کرے گا کہ تم حق پر پردہ ڈال رہے ہو۔ ڈرو۔ اے لوگوڈرو اور خدا اور رسول کے
فرمودہ سے عمداً انحراف مت کرو اور الحاد اور تحریف سے باز آجاؤ۔ اللہ اور رسول کے کلمات کو
اُن کے مواضع سے کیوں پھیرتے ہو۔ و قد حرفتم و انتم تعلمون۔
سوم قرینه جو امام بخاری نے بیان کیا ہے یہ ہے کہ آنے والے مسیح اور اصل مسیح ابن مریم کے
حلیہ میں جابجا التزام کامل کے ساتھ فرق ڈال دیا ہے۔ ہر ایک جگہ جو اصل مسیح ابن مریم کا
حلیہ لکھا ہے۔ اس کے چہرہ کو احمر بیان کیا ہے اور ہر یک جگہ جو آنے والے مسیح کا حلیہ بقول
آنحضرت صلعم بیان فرمایا ہے اس کے چہرہ کو گندم گوں ظاہر کیا ہے اور کسی جگہ اس التزام کو
ہاتھ سے نہیں دیا۔ چنانچہ صفحہ ۴۸۹ میں دو حدیثیں امام بخاری لایا ہے۔ ایک ابو ہریرہ سے اور
ایک ابن عمر سے ۔ اور اُن دونوں میں یہ بیان ہے کہ معراج کی رات میں آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے حضرت عیسیٰ کو جو اصل عیسی ہے دیکھا اور اس کو سرخ رنگ پایا۔ اور پھر اس کے
آگے ابی سالم سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آنے والے مسیح کو خواب میں
دیکھا اور اس کا گندم گوں حُلیہ بیان کیا۔ پھر صفحہ ۱۰۵۵ میں ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ آنے
والے مسیح کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خواب میں دیکھا اور معلوم ہوا کہ وہ گندم گوں ہے
اور دجال کو سرخ رنگ دیکھا ( جو اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ وہ سرخ رنگ قوم سے پیدا
ہوگا ) اور صفحہ ۴۸۹ میں عبداللہ بن عمر سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آنے
والے ابن مریم کو گندم گوں دیکھا ۔ اسی طرح امام بخاری نے اپنی کتاب میں یہ التزام کیا ہے
کہ وہ اصل مسیح کے حلیہ کو بروایت ثقات صحابہ سرخ بیان کرتے ہیں اور آنے والے مسیح کا حلیہ
گندم گوں ظاہر کرتے ہیں جس سے انہوں نے ثابت کیا ہے کہ آنے والا مسیح اور ہے۔ چنانچہ
امام بخاری نے اپنی صحیح کی کتاب اللباس میں بھی آنے والے مسیح کا حلیہ گندم گوں لکھا ہے۔
دیکھو صفحہ ۸۷۶ کتاب اللباس ۔
اور منجملہ افادات امام بخاری کے یہ ہے کہ انہوں نے اس حدیث کو جو صحیح بخاری کے
صفحہ ۶۵۲ اور ۴۶۴ میں ہے یعنی حدیث ما من مولود يولد الا والشيطن يمسه |
حين يولد الامريم وابنها اور حديث باصبعيه ۔۔۔ غیر عیسی کو متعارض حدیثوں
کے ساتھ ذکر کر کے اس بات کی طرف ر کے اس بات کی طرف توجہ دلائی ہے کہ ابن مریم سے مراد ہر یک وہ سخ مراد ہر یک وہ شخص ہے م ہے ۹۰۲
جو اس کی صفت اور رنگ میں ہو۔ اور متعارض حدیثیں یہ ہیں دیکھو صفحہ ۴۶۴ اور حدیث
صفحہ ۷۷۶ جس کے آخیر ہے لم یضرہ شیطان۔ ماسوا اس کے آیت اِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ
عَلَيْهِمْ سُلْطَنُ ! اور آیت سَلمُ عَلَيْهِ يَوْمَ وُلِدَ صاف صاف و دلالت کر رہی ہے کہ مس شیطان
سے محفوظ ہونا ابن مریم سے مخصوص نہیں ۔ اور زمخشری کا یہ طعن کہ حدیث خصوصیت ابن
مریم درباره محفوظیت از مس شیطان جو امام بخاری ! جو امام بخاری اپنی صحیح میں لایا ہے نقص سے خالی نہیں۔
اور اس کی صحت میں کلام ہے جیسا کہ خود اس نے بیان کیا ہے فضول ہے۔ کیونکہ عمیق نظر سے
معلوم ہوتا ہے کہ امام بزرگ بخاری نے خود اشارہ کر دیا ہے کہ ابن مریم اور اس کی والدہ
سے مراد ہر ایک ایسا شخص ہے جو ان دونوں کی صفتیں اپنے اندر جمع رکھتا ہو۔ فلا تناقض
ولا تعارض ۔ اور جبکہ یہ ثابت ہوا کہ کلام نبوی میں غیر عیسی پر عیسی یا ابن مریم بولا گیا ہے تو
یہ محاورہ اور بھی مؤید ہمارے مطلب کا ہوگا۔ احادیث نبویہ میں یہ بھی ایک محاورہ شائع
متعارف ہے کہ بعض کا بعض صفات کے لحاظ سے ایک ایسا نام رکھا جاتا ہے جو بظاہر وہ کسی ۹۰۳
دوسرے کا نام ہے جیسا کہ صفحہ ۵۲۱ میں یہ حدیث ہے لقد كان فيما كان قبلكم من
الامم ناس محدثون فان یک فی امتی احد فانه عمر دیکھو صفحہ ۵۲۱ بخاری ۔
اب ظاہر ہے کہ محدثیت حضرت عمر میں محدود نہیں ۔ سو حدیث کا یہ مطلب ہے کہ جو محدث
ہو گا وہ اپنی روحانی صفات کی رو سے عمر ہی ہوگا ۔ ایسا ہی احادیث میں دابتہ الارض کو بھی ایک
خاص نام رکھ کر بیان کیا ہے لیکن احادیث پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ بھی استعمال
کی رو سے عام ہے اور دابتہ الارض کو صحیح مسلم میں ایسے پیرا یہ سے ذکر کیا گیا ہے کہ ایک
طرف تو اس کو دجال کی جساسہ ٹھہرا دیا گیا ہے اور اُسی کی رفیق اور اسی جزیرہ میں رہنے
والی جہاں وہ ہے ۔ اور ایک طرف حرم مکہ معظمہ میں صفا کے نیچے اس کو جگہ دے رکھی ہے
الحجر : ۴۳ ۲ مریم : ۱۶
مالد
ازالہ اوہام حصہ دوم
گویا وہ اُس ارض مقدس کے نیچے ہے نہ دجال کے پاس۔ اور بیان کیا گیا ہے کہ اُسی میں سے
☆
اُس کا خروج ہوگا۔ اس استعارہ سے یہ مطلب معلوم ہوتا ہے کہ دابتہ الارض در حقیقت اسم
جسم ایسے علماء کے لئے ہے جو ذو تین واقع ہیں۔ ایک تعلق اُن کا دین اور حق سے ہے
۹۰۴﴾ اور ایک تعلق اُن کا دنیا اور دجالیت سے۔ اور آخری زمانہ میں ایسے مولویوں اور ملاؤں کا پیدا
ہونا کئی جگہ بخاری میں لکھا ہے ۔ چنانچہ بیان کیا گیا ہے کہ وہ لوگ حدیث خیر البریہ پڑھیں
گے۔ اور قرآن کی بھی تلاوت کرتے ہوں گے لیکن قرآن اُن کے حلق کے نیچے نہیں اترے
گا۔ سو یہ وہی زمانہ ہے انہیں لوگوں کی ملاقات سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ڈرایا ہے
اور فرمایا ہے فاعتزل تلک الفرق كلها ولو ان تعض باصل شجرة حتى يدر كك
الموت وانت على ذالک صفحہ ۵۰۹ بخاری۔ یہی لوگ ہیں کہ باوجود یکہ اللہ جل شانه
اور اُس کا مقدس رسول سراسر مسیح ابن مریم کی وفات ظاہر کر رہے ہیں ۔ مگر پھر بھی ان کو
فرموده خدا و رسول پر اعتماد نہیں حالانکہ حکم یہ تھا فَإِنْ تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللَّهِ
وَالرَّسُولِ إِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ ذَلِكَ خَيْرٌ وَأَحْسَنُ تَأْوِيلًا لا
ما كان من شرط ليس في كتاب الله فهو باطل قضاء الله احق ۔ بخاری صفحہ ۳۷۷
ما عندنا شئ الا كتب الله - بخاری صفحه۲۵۰۔ حسبکم القرآن۔ بخاری ۱۷۲۔
اب ہم بطور نمونہ امام بخاری کے افادات کے بیان کرنے سے فارغ ہوئے اور بیانات
۹۰۵ متذکرہ بالا سے ظاہر ہے کہ امام بخاری صاحب اول درجہ پر ہمارے دعاوی کے شاہد اور حامی
ہیں اور ہمارے مخالفوں کے لئے ہرگز ممکن نہیں کہ ایک ذرہ بھر بھی اپنے خیالات کی تائید میں
کوئی حدیث صحیح بخاری کی پیش کر سکیں ۔ سو در حقیقت صحیح بخاری سے وہ منکر ہیں نہ ہم ۔
بالآخر میں یہ بھی لکھنا چاہتا ہوں کہ میں نے مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی سے یہ
درخواست کی تھی کہ اگر آپ مجھے مکار اور غیر مسلم خیال کرتے ہیں تو آؤ اس طریق سے بھی مقابلہ
کرو کہ ہم دونوں نشان قبولیت کے ظاہر ہونے کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف رجوع کریں
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے” اسم جنس “ ہونا چاہیے۔ دیکھئے حاشیہ:۳۶۹۔ (ناشر) لا النساء : ۶۰
تا جس کے شامل حال نصرت الہی ہو جاوے اور قبولیت کے آسمانی نشان اس کے لئے خدا کی
طرف سے ظاہر ہوں وہ اس علامت سے لوگوں کی نظر میں اپنی قبولیت کے ساتھ شناخت
کیا جاوے۔ اور جھوٹے کی ہر روز کشمکش سے لوگوں کو فراغت اور راحت راغت اور راحت حاصل ہو۔ اس کے
جواب میں مولوی صاحب موصوف اپنے اشتہار یکم اگست ۱۸۹۱ء میں لکھتے ہیں کہ یہ
درخواست اُس وقت مسموع ہوگی کہ جب تم اول اپنے عقائد کا عقائد اسلام ہونا ثابت کرو
گے غیر مسلم (یعنی جو مسلمان نہیں ) خواہ کتنا ہی آسمانی نشان دکھاوے اہل اسلام اس کی طرف ۹۰۶
التفات نہیں کرتے ۔ اب ناظرین انصافاً فرما دیں کہ جس حالت میں اسی ثبوت کے لئے
درخواست کی گئی تھی کہ تا ظاہر ہو جاوے کہ فریقین میں سے حقیقی اور واقعی طور پر مسلمان کون
ہے پھر قبل از ثبوت ایک مسلمان کو جو لا اله الا الله محمد رسول اللہ کا قائل اور معتقد
ہو غیر مسلم کہنا اور لَسْتَ مُسْلِمًا کر کے پکارنا کس قسم کی مسلمانی اور ایمانداری ہے۔ ماسوا
اس کے اگر یہ عاجز بزعم مولوی محمد حسین صاحب کا فر ہے۔ تو خیر وہ یہ خیال کر لیں کہ میری
طرف سے جو ظاہر ہوگا وہ استدراج ہے۔ پس اس صورت میں بمقابل اس استدراج کے اُن
کی طرف سے کوئی کرامت ظاہر ہونی چاہیے اور ظاہر ہے کہ کرامت ہمیشہ استدراج پر غالب
آتی ہے ۔ آخر مقبولوں کو ہی آسمانی مددملتی ہے۔ اگر میں بقول اُن کے مردود ہوں اور وہ مقبول
ہیں تو پھر ایک مردود کے مقابل پر اتنا کیوں ڈرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ اگر میں بقول ان کے کافر ہونے
کی حالت میں کچھ دکھاؤں گا تو وہ بوجہ اولی دکھلا سکتے ہیں مقبول جو ہوئے ۔ کہ مقبول را رد
نباشد سخن و من عادى لي وليا فقد أذنته للحرب - ابن صیاد نے اگر کچھ دکھایا تھا تو کیا
اس کے مقابل پر معجزات نبوی ظاہر نہیں ہوئے تھے اور کیا دجال کے ساحرانہ کاموں کے
مقابل پر عیسی کے نشان مروی نہیں ۔ ففروا این تفرون!
۹۷ سید احمد خان صاحب کے سی ۔ ایس ۔ آئی کا الہام کی نسبت خیال
اور ہماری طرف سے جیسا کہ واقعی امر ہے اُس کا بیان
فَإِنْ تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللهِ وَالرَّسُولِ إِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ
الْآخِرِ ذَلِكَ خَيْرٌ وَأَحْسَنُ تَأْوِيلًا - الجزو ۵ ۔ آیت موصوفہ بالا کا ترجمہ یہ ہے کہ
اے مسلمانو ! اگر کسی بات میں تم میں باہم نزاع واقعہ ہو تو اس امر کو فیصلہ کے لئے اللہ
اور رسول کے حوالہ کرو اگر تم اللہ اور آخری دن پر ایمان لاتے ہو تو یہی کرو کہ یہی بہتر
اور احسن تاویل ہے ۔
اب جاننا چاہیے کہ سید صاحب نے الہام کے بارہ میں اپنے پر چہ علی گڑھ گزٹ میں
قرآن اور حدیث کے برخلاف رائے ظاہر کی ہے چنانچہ ان کی تحریر کا خلاصہ ذیل میں
لکھا جاتا ہے اور وہ یہ ہے جو بات یکا یک دل میں آجاوے گو کسی امر سے متعلق ہو وہ الہام
۹۰۸ ہے۔ بشرطیکہ کوئی تعلیم یا تعریف یا بیان اس طرف کو لے جانے والا نہ ہو۔ اس قسم کے
الہامات کوئی عجیب شے نہیں ہیں بلکہ اکثروں کو ہوتے ہیں۔ منطقی کو منطق میں فلسفی کو فلسفہ
میں ۔ طبیب کو علم طب اور تشخیص امراض میں ۔ اہل حرفہ کو اپنے حرفہ میں وغیرہ ذالک۔ یہاں
تک کہ وہ اسلام اور غیر اسلام پر بھی منحصر نہیں بلکہ اس قسم کے الہامات ایک امر طبیعی انسان کا
ہے جس میں اسلام کی ضرورت نہیں ۔ ہاں ایسی خلقت کی ضرورت ہے کہ الہام ہونے کی
قابلیت رکھتی ہو۔ الہام سے شاید بعض حالتوں میں اس شخص کو جس کو الہام ہوا ہو کوئی
طمانیت قلبی حاصل ہوتی ہو مگر اس سے کوئی ایسا نتیجہ جو دوسروں کو فائدہ پہنچانے والا یقین
دلانے والا تسکین بخشنے والا یا اُس واقعہ کی واقعیت اور اصلیت کو ثابت کرنے والا ہو پیدا
نہیں ہو سکتا۔ سلسلہ الہامات کا زیادہ تر عرفانیات سے علاقہ رکھتا ہے جو محض تخیلات ہیں
ا النساء : ٦٠
اور کوئی ثبوت اُن کے محققہ اور واقعیہ ہونے کا نہیں ۔ صوفیاء کرام کے تمام الہامات بحر تخیلات
نفسی کے زیادہ رتبہ نہیں رکھتے اور محض پیچ پوچ اور بیکار ہیں ۔ نہ ان سے خلق اللہ کو کچھ نفع ہے
اور نہ ضرر ۔ دین اسلام تو بموجب الیوم اکملت لکم دینکم کامل ہو چکا اب الہام اس
میں کوئی نئی بات پیدا نہیں کر سکتا۔ جو لوگ کسی ملہم کو خدا رسیدہ سمجھتے ہیں وہ اس بات کا بھی تصفیہ ﴿۹۰۹
نہیں کر سکتے کہ در حقیقت اس کا دعوی الہام صحیح ہے یا دماغ میں خدا نخواستہ کچھ خلل ہے۔ اور
مہم جو اپنے تئیں بوجہ الہام مطمئن سمجھتا ہے یہ اطمینان اُس کے بھی اعتماد کے لائق نہیں
کیا معلوم کہ وہ در حقیقت مطمئن ہے یا یونہی خیال باطل میں مبتلا ہے۔ اس سے زیادہ ملہموں
اور اُن لوگوں میں جو صوفی اور اہل اللہ کہلاتے ہیں اور کچھ نہیں کہ وہ اپنے ہی امور خیالیہ پر جو
بے اصل محض ہیں جم جاتے ہیں اور اُن کو صحیح خیال کرنے لگتے ہیں اور ان کی ترقیات سلوک
صرف اوہام کی ترقی ہے۔ الہام اور مہم کی طرف نہ دین کے لئے اور نہ معاد کے لئے اور نہ
تقرب الی اللہ کے لئے اور نہ تمیز حق اور باطل کے لئے ہمیں کچھ حاجت ہے گو لوگ کسی مہم
کے گرد ایسے جمع ہو جائیں جیسے بت پرست کسی بت کے گرد۔ خلاصہ مطلب یہ کہ الہام بالکل
بے سود ہے اور اس کی صحت پر کوئی حجت نہیں ۔ فافهم هذا ما الهمني ربى - تم كلامه
یہ عاجز سید صاحب کے وساوس کے دور کرنے کے لئے سب سے اول اس بات کو
ظاہر کرنا مناسب سمجھتا ہے کہ جو کچھ سید صاحب نے الہام کے بارے میں سمجھا ہے یعنی
یہ کہ وہ صرف امور خیالیہ ہیں کہ فقط ملہمین کا دل ہی ان کا موجد ہوتا ہے ۔ یہ سید صاحب ۹۱۰
کی رائے اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ وہ اب تک اس تعلیم سے بے خبر ہیں کہ جو الہام
یعنی وحی کے بارے میں اللہ جل شانہ اور اس کے رسول نے فرمائی ہے۔ سو واضح ہو کہ
قرآن کریم میں اس کیفیت کے بیان کرنے کے لئے جو مکالمہ الہی سے تعبیر کی جاتی ہے
الہام کا لفظ اختیار نہیں کیا گیا محض لغوی طور پر ایک جگہ الہام کا لفظ آیا ہے جیسا کہ فرماتا
ہے فَالْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوُهَا ۔ سو اس کو مانحن فیہ سے کچھ تعلق نہیں ۔ اس کے
ا الشمس : 9
و
تو صرف اسی قدر معنے ہیں کہ خدا تعالیٰ بوجہ علت العلل ہونے کے بدوں کو اُن کے مناسب
حال اور نیکوں کو ان کے مناسب حال اُن کے جذبات نفسانی یا متقیانہ جوشوں کے موافق اپنے
قانون قدرت کے حکم سے خیالات و تدابیر و حیل مطلوبہ کے ساتھ تائید دیتا ہے یعنی نئے نئے
خیالات وحیل مطلوبہ اُن کو سوجھا دیتا ہے یا یہ کہ اُن کے ان جوشوں اور جذبوں کو بڑھاتا
ہے اور یا یہ کہ اُن کے تخم مخفی کو ظہور میں لاتا ہے مثلاً ایک چور اس خیال میں لگا رہتا ہے کہ
کوئی عمدہ طریقہ نقب زنی کا اس کو معلوم ہو جائے تو اُس کو سو جھایا جاتا ہے۔ یا ایک متقی چاہتا
ہے کہ وجہ حلال کی قوت کے لئے کوئی سبیل مجھے حاصل ہو تو اس بارہ میں اس کو بھی کوئی طریق
بتلایا جاتا ہے۔ سو عام طور پر اس کا نام الہام ہے جو کسی نیک بخت یا بد بخت سے خاص نہیں
بلکہ تمام نوع انسان اور جمیع افراد بشر اس علۃ العلل سے مناسب حال اپنے اس الہام سے
مستفیض ہو رہے ہیں۔
بتانے
لیکن اس سے بہت اوپر چڑھ کر ایک اور الہام بھی ہے جس کو خدائے تعالیٰ نے اپنے پاک
کلام میں وحی کے لفظ سے یاد کیا ہے نہ الہام سے ۔ اور اس کی تعریف یہ ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی
ایک تجلی خاص کا نام ہے جو بکثرت انہیں پر ہوتی ہے جو خاص اور مقرب ہوں ۔ اور اس کی
علت غائی یہ ہے کہ شبہات اور شکوک سے نکالنے کے لئے یا ایک نئی یا مخفی بات کے ؟
کے لئے یا خدا تعالیٰ کی مرضی اور عدم مرضی اور اس کے ارادہ پر مطلع کرنے کے لئے یا کسی محل
خوف سے مامون اور مطمئن کرنے کے لئے یا کسی بشارت کے دینے کے لئے منجانب اللہ
پیرا یہ مکالمہ و مخاطبہ اور ایک کلام لذیذ کے رنگ میں ظہور پذیر ہوتی ہے ۔ اور حقیقت
اس کی یہ ہے کہ وہ ایک غیبی القاء لفظوں کے ساتھ ہے جس کا ادراک غالباً غیبت حس کی
حالت میں سماع کے طور پر یا جریان علی اللسان کے طور پر یا رویت کے طور پر ہوتا ہے
اور اپنے نفس اور امور خیالیہ کو اس میں کچھ دخل نہیں ہوتا بلکہ وہ محض الہی تحریک اور
۱۳ ربانی نفخ سے ایک قدرتی آواز ہے جس کو مورد وحی کی قوت حاسہ دریافت کر لیتی ہے۔
جب انسان کی روح نفسانی آلائشوں سے پاک ہو کر اور اسلام کی واقعی حقیقت سے کامل رنگ
پکڑ کر خدائے تعالیٰ کی بے نیاز جناب میں رضا اور تسلیم کے ساتھ پوری پوری وفاداری کو لے
کر اپنا سر رکھ دیتی ہے اور ایک سچی قربانی کے بعد جو فدائے نفس و مال و عزت و دیگر لوازم
محبوبه نفس ں - سے مراد ہے محبت اور عشق مولی کے لئے کھڑی ہو جاتی ہے اور تمام حجب نفسہ
نفسانی جو
اُس میں اور اُس کے رب میں دوری ڈال رہے تھے معدوم اور زائل ہو جاتے ہیں اور ایک
انقلاب
اب عظیم اور سخت تبدیلی اس انسان کی صفات اور اس کی اخلاقی حالت اور اس کی زندگی
کے تمام جذبات میں پیدا ہو کر ایک نئی پیدائش اور نئی زندگی ظہور میں آجاتی ہے اور اس کی نظر
شہود میں وجود غیر بکلی معدوم ہو جاتا ہے۔ تب ایسا انسان اس لائق ہو جاتا ہے کہ مکالمہ الہی
سے بکثرت مشرف ہو۔ اور مکالمہ الہی کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ محدود اور مشتبہ معرفت سے انسان
ترقی کر کے اس درجہ شہود پر پہنچتا ہے کہ گویا خدا تعالیٰ کو اس نے دیکھ لیا ہے۔ سو یہ وہ مقام ہے
جس پر تمام مقامات معرفت و خداشناسی کے ختم ہو جاتے ہیں اور یہی وہ آخری نقطہ کمالات
بشریہ کا ہے جس سے بڑھ کر عرفان کے پیاسوں کے لئے اس دنیا میں ہرگز میسر نہیں آسکتا ۹۱۳
اور نبیوں اور محدثوں کے لئے اس کے حصول کا اکثر طور پر قدرتی طریق یہ ہے کہ جب
خدائے تعالیٰ چاہتا ہے کہ کسی پر اُن میں سے اپنا کلام نازل کرے تو روحانی طور پر بغیر توسط
جسمانی اسباب کے اس پر ربودگی اور بیہوشی طاری کی جاتی ہے۔ تب وہ شخص اپنے وجود سے
بکلی گم ہو کر بلا اختیار جناب الہی کی ایک خاص کشش سے گہرے غوطہ میں چلا جاتا ہے
اور ہوش آنے کے وقت ساتھ اپنے ایک کلام لذیذ لے آتا ہے وہی وحی الہی ہے۔
یہ کلام جو خدا تعالیٰ کے پیاروں اور مقدسوں پر نازل ہوتا ہے یہ کوئی وہمی اور خیالی
بات نہیں ہوتی ۔ جس کو انسان کا نفس آپ ہی پیدا کر سکے بلکہ یہ واقعی اور حقیقی طور پر اس
ذات لا یدرک کا کلام ہوتا ہے جس کی ہستی کا انتہائی اور اعلیٰ درجہ کا ثبوت عارفوں کی