چشمہٴ معرفت
حصہ 11
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
چشمه معرفت
خدا ہی سمجھ لیا اور فرض کرو کہ اگنی وغیرہ پر میشر کے نام ہی تھے لیکن پھر بھی خدا کا یہ اسم اعظم کہ
وہ ہر ایک مخلوق سے وراء الوراء مقام پر ہے اور مصنوعات سے برتر و بلند ہے وید میں بیان
نہیں کیا گیا۔ پس اسی وجہ سے یہ تمام باطل مذہب وید کے ذریعہ سے پیدا ہو گئے۔
بلکہ وید بات بات میں مخلوق پرستی کی طرف کھینچتا ہے اور خدا تعالیٰ کو محدود ٹھہراتا ہے۔
چنانچه یجر ویدا دھیا نمبر اس منتر 19 میں لکھا ہے کہ پر میشر حمل کے اندر رہتا ہے اور تولد ہو کر بہت ۱۱۳
سی صورتیں اور شکلیں ہو جاتا ہے اور فاضل لوگ اس پر میشر کو جو رحم میں رہتا ہے ہر طرف
سے دیکھتے ہیں۔ اب دیکھو کہ وید نے پر میشر کو کیسا محدود کر رکھا ہے کہ ہر ایک محدود چیز کا نام
اُس کو دیا گیا اور بموجب بیان رگ وید کے سورج - اگنی ۔ وایو ۔ سب پر میشر ہی ہیں ۔ اور پھر یہ
بھی لکھا ہے کہ جیسے پر میشر رحم میں رہتا ہے ایسا ہی وہ سورج کے سنہری پردہ میں بھی رہتا ہے جیسا کہ
بجروید کے ایش اپنشد منتر ۱۵ و ۱۶ اسے ظاہر ہے اور ایسا ہی وہ ناف سے دنس انگلی کے فاصلہ
پر بھی ہے جس سے ہندوؤں میں لنگ پو جا شروع ہو گئی ۔ پس اگر وید قرآن شریف
کی طرح خدا تعالیٰ کی تنزیہی صفات بھی لکھتا اور صرف تشبیہی صفات پر حصر نہ رکھتا تو یہ طوفان
مخلوق پرستی کا اس کے ذریعہ سے پیدا نہ ہوتا ۔ قرآن شریف اسی وجہ سے ہر ایک دھوکہ دہی کی
بات سے محفوظ ہے کہ اُس نے خدا تعالیٰ کے ایسے طور سے صفات بیان کئے ہیں جن سے
توحید باری تعالیٰ شرک کی آلائش سے بکلی پاک رہتی ہے کیونکہ اول اُس نے خدا تعالیٰ کے
وہ صفات بیان کئے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ کیونکر وہ انسان سے قریب ہے اور کیونکر
اُس کے اخلاق سے انسان حصہ لیتا ہے ان صفات کا نام تو تشبیہی صفات ہیں پھر چونکہ
تشبیہی صفات سے یہ اندیشہ ہے کہ خدا تعالیٰ کو محدود خیال نہ کیا جائے یا مخلوق چیزوں سے مشابہ
خیال نہ کیا جائے اس لئے ان اوہام کے دور کرنے کے لئے خدا تعالیٰ نے اپنی ایک دوسری صفت
چشمه معرفت
بیان کردی یعنی عرش پر قرار پکڑنے کی صفت جس کے یہ معنے ہیں کہ خدا سب مصنوعات سے
برتر و اعلیٰ مقام پر ہے کوئی چیز اُس کی شبیہ اور شریک نہیں اور اس طرح پر خدا تعالیٰ کی توحید
کامل طور پر ثابت ہوگئی ۔
پھر مضمون پڑھنے والے نے تیسری صفت وید کے پرمیشر کی یہ بیان کی کہ وید کو
دینے والا پر میشر جھوٹ نہیں بولتا مگر ہمیں معلوم نہیں کہ اس شخص کی اس مقولہ ۔ سے کیا
غرض ہے کیا خدا جھوٹ بھی بولا کرتا ہے؟ شاید وہ اس تقریر سے وید کے بعض کلمات کی
پردہ پوشی کرنا چاہتا ہے۔ سواس کی یاد دہانی سے جب ہم نے وید کو غور سے دیکھا تو معلوم ہوا
کہ در حقیقت وید کے پرمیشر نے کئی جگہ وید میں جھوٹ بولا ہے چنانچہ وید کا یہ صریح جھوٹ
ہے جو پنڈت دیانند اپنی کتاب ستیارتھ پرکاش میں وید کے حوالہ سے لکھتے ہیں کہ جب
روح بدن سے نکلتی ہے تو وہ اکاش میں پہنچ کر پھر رات کو شبنم کی طرح کسی گھاس پات پر
پڑتی ہے اور اس گھاس کو کوئی کھا لیتا ہے تو وہ روح نطفہ کی شکل میں ہو کر عورت کے اندر
چلی جاتی ہے اور اس سے بچہ پیدا ہوتا ہے۔ اب بتلاؤ کہ اس سے زیادہ کون سا جھوٹ
ہوگا کہ روح کو ایک جسمانی چیز بنا دیا اور نیز اگر یہ بات سچ ہے کہ روح شبنم کی طرح کسی
گھاس پات پر پڑتی ہے تو اس سے لازم آتا ہے کہ روح دو ٹکڑے ہو کر زمین پر گرتی ہے
کیونکہ اس بات سے کسی کو بھی انکار نہیں کہ بچہ کو روحانی اخلاق کچھ تو باپ سے حاصل
ہوتے ہیں اور کچھ ماں سے جیسا کہ اس کی جسمانی صورت بھی باپ اور ماں میں
مشترک ہوتی ہے ۔ پس اگر مثلاً کسی بچہ کا باپ لاہور کا رہنے والا تھا اور ماں کلکتہ کی رہنے
والی اور ریل کے ذریعہ سے ان دونوں کو کسی مقام میں ایک ہی دن میں اجتماع اور
ہم بستری نصیب ہو گئی اور اُس بچہ کا نطفہ ٹھیر گیا اور اس نطفہ کی غذا لا ہور کے رہنے والے
نے لاہور میں کھائی تھی اور کلکتہ والی نے کلکتہ میں ۔ پس اس سے لازم آئے گا کہ وہ روح
چشمه معرفت
کسی گھاس پات پر دوٹکڑے ہو کر گری ہو یعنی ایک ٹکڑہ اُس کا تو لاہور میں گرا۔ دوسرا ٹکڑہ
کلکتہ میں کیونکہ جیسا کہ ہم بیان کر چکے ہیں روحانی اخلاق بچہ کے ماں اور باپ کے
اخلاق میں مشترک ہوتے ہیں اور یہ امر اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ روح دو ٹکڑے
ہو کر گری اور یہ امر باطل ہے ۔ پس اس سے ثابت ہوا کہ روح کا شبنم کی طرح گرنا بھی
باطل اور جھوٹ ہے ۔
واضح ہو کہ یہ ایک وید کا ایسا مسئلہ ہے جس سے تمام وید جھوٹا ٹھیرتا ہے
کیونکہ موجودہ وید کا تمام مدارا واگون یعنی جونوں پر ہے اور اسی اواگون یعنی تناسخ کی رو
سے ماننا پڑتا ہے کہ دنیا کے تمام چرند پرند ۔ درند اور تمام کیڑے مکوڑے انسان ہی
ہیں اور اسی آواگون کی رو سے یہ بھی ماننا پڑتا ہے کہ جاودانی مکتی غیر ممکن ہے اور اسی
آواگون کی رو سے یہ بھی ماننا پڑتا ہے کہ کسی کی توبہ قبول نہیں ہوتی اور گناہ نہیں بخشے
جاتے ۔ اور اسی اواگون کی رو سے یہ بھی ماننا پڑتا ہے کہ روحوں کو خدا نے پیدا نہیں
کیا بلکہ وہ سب خدا کی طرح قدیم اور انادی ہیں ۔ غرض تناسخ کا مسئلہ تمام وید کا
خلاصہ ہے اور یہ ایسا ستون ہے جس کے سہارے سے تمام عقاید وید کے کھڑے ہیں اور
اُس کے ٹوٹنے سے تمام اصول وید کے ٹوٹ جاتے ہیں اور یہ تناسخ جو اصل جڑھ آواگون
کی ہے صرف اسی بنا پر یہ قائم رہ سکتا ہے کہ جبکہ بقول دیانند یہ بات ثابت ہو جائے کہ روح
بدن سے نکل کر ا کاش میں چڑھ جاتی ہے اور پھر شبنم کی طرح کسی گھاس پات پر پڑتی ہے مگر
جیسا کہ ہم ابھی لکھ چکے ہیں یہ بات بکلی محال ہے اور اس سے لازم آتا ہے کہ
روح دو ٹکڑے ہو کر گری ۔ ماسوا اس کے ایک اور پختہ دلیل اس بات پر یہ ہے کہ جیسا
کہ روح کا گرنا اِس طرح سے مستلزم محال ہے کہ اس سے روح کا دو ٹکڑے ہونا لازم آتا
ہے ایسا ہی اس طرح سے بھی مستلزم محال ہے کہ وہ واقعات ثابت شدہ کے مخالف ہے
کیونکہ ثابت شدہ واقعات یقینی اور قطعی طور پر شہادت دے رہے ہیں کہ خود نطفہ مرد اور
چشمه معرفت
عورت کا بغیر اس کے کہ اُس پر شبنم کی طرح آسمان کی فضا سے روح گرے روح پیدا ہونے
کی اپنے اندر استعداد رکھتا ہے ۔ پھر جب مرد اور عورت کا نطفہ باہم مل جاتا ہے تو وہ استعداد
بہت قوی ہو جاتی ہے اور آہستہ آہستہ وہ استعداد بڑھتی جاتی ہے یہاں تک کہ جب بچہ کا پورا
قالب طیار ہو جاتا ہے تو خدا تعالیٰ کی قدرت اور امر سے اُسی قالب میں سے روح پیدا ہو
جاتی ہے یہ وہ واقعات ہیں جو مشہود اور محسوس ہیں ۔ اسی کو ہم کہتے ہیں کہ نیستی سے ہستی ہوئی
کیونکہ ہم روح کو جسم اور جسمانی نہیں کہہ سکتے اور یہ بھی ہم دیکھتے ہیں کہ روح اُسی مادہ میں
سے پیدا ہوتی ہے جو بعد اجتماع دونوں نطفوں کے رحم مادر میں آہستہ آہستہ قالب کی صورت
پیدا کرتا ہے اور اس مادہ کے لئے ضروری نہیں کہ ساگ پات کی کسی قسم پر روح شبنم کی طرح
گرے اور اس سے روح کا نطفہ پیدا ہو بلکہ وہ مادہ گوشت سے بھی پیدا ہوسکتا ہے خواہ وہ
گوشت بکرہ کا ہو یا مچھلی کا یا ایسی مٹی ہو جو زمین کی نہایت عمیق تہ کے نیچے ہوتی ہے جس سے
مینڈ کیں وغیرہ کیڑے مکوڑے پیدا ہوتے ہیں ۔ ہاں بلا شبہ یہ خدا کی قدرت کا ایک راز ہے
کہ وہ جسم میں سے ایک ایسی چیز پیدا کرتا ہے کہ وہ نہ جسم ہے اور نہ جسمانی ۔ پس واقعات
موجودہ مشہودہ محسوسہ ظاہر کر رہے ہیں کہ آسمان سے روح نہیں گرتی بلکہ یہ ایک نئی روح ہوتی
ہے جو ایک مرکب نطفہ میں سے بقدرت قادر پیدا ہو جاتی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ قرآن شریف
میں فرماتا ہے ثُمَّ انْشَأْنُهُ خَلْقًا أَخَرَ فَتَبْرَكَ اللهُ أَحْسَنُ الْخُلِقِينَ لَے یعنی جب رحم میں
قالب انسانی تیار ہو جاتا ہے تو پھر ہم ایک نئی پیدائش سے اُس کو مکمل کرتے ہیں یعنی ہم اس
ماڈہ کے اندر سے جس سے قالب تیار ہوا ہے روح پیدا کر دیتے ہیں ۔
پھر ایک اور جگہ یعنی سورۃ الدھر میں جو جز و انتیس میں ہے اللہ جل شانہ فرماتا
ہے إِنَّا خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ مِنْ نُّطْفَةِ امْشَاجٍ کے یعنی ہم انسان کو ملے ہوئے نطفہ سے پیدا
کرتے ہیں یعنی مرد اور عورت کے نطفہ سے ۔ پس جیسا کہ ان آیات میں خدا تعالیٰ نے
ظاہر فرمایا ہے۔ اسی طرح کروڑہا انسانوں کا مشاہدہ گواہ ہے کہ اسی طرز سے روح پیدا
ا المؤمنون : ۱۵ الدهر : ٣
الله
چشمه معرفت
ہوتی ہے اور جب کہ محض گوشت سے بھی نطفہ پیدا ہوتا ہے اور اس سے اولاد پیدا ہوتی ہے
تو کیا ہم گمان کر سکتے ہیں؟ کہ مثلاً روح کسی بکری پر بھی پڑتی ہے اور اس کی کھال میں
دھنس کر اس کے گوشت میں رچ جاتی ہے اور پھر بعد اس کے کسی خاص بوٹی میں وہ روح
داخل ہوتی ہے اور اُس کے اندر سرایت کر جاتی ہے اور پھر اُس بوٹی کے دو ٹکڑے ہو کر ے
ایک ٹکڑا مر د کھا لیتا ہے اور دوسرا ٹکڑا عورت ۔ گو وہ عورت اس مرد سے کتنے ہی فاصلہ پر
ہوا اور خواہ وہ گوشت بھی نہ کھاتی ہو۔ اور کیا ہم گمان کر سکتے ہیں کہ وہ درندے جو صرف
گوشت ہی کھاتے ہیں جیسے شیر ۔ بھیڑیا ۔ چیتا ۔ ان کی پیدائش کی روح بکریوں اور
گائیوں وغیرہ حیوانات کی کھال پر بطور شبنم پڑتی ہے اور کیا یہ خیال گزرسکتا ہے؟ کہ پانی
کی مچھلیوں کی روح اور دوسرے تمام جاندار جو پانی کے اندر غرق رہتے ہیں اُن کی روح
شبنم کی طرح ہو کر پانی میں پڑتی ہے اور سب سے غور کے لائق وہ کیڑے مکوڑے ہیں جو
بین بین تعین تھیں ہاتھ زمین کو کھود کر اس کے عمیق پردہ کے اندر سے نکلتے ہیں اور ایسا
ہی وہ نہایت چھوٹے کیڑے جو اُس کنوئیں کے پانی سے نکلتے ہیں جو نیا کھودا جاتا ہے اور
ایک ایک قطرہ میں ہزار ہا کیڑے ہوتے ہیں کہاں سے اور کس راہ سے پیشبنمی روح ان
کے اندر داخل ہو جاتی ہے ۔ پس اگر کوئی شخص مذہبی تعصب سے دیوانہ اور سودائی اور
پاگل ہو جائے تو یہ اور بات ہے ورنہ ان تمام مثالوں کی رو سے جو ذکر ہو چکی ہیں ماننا پڑتا
ہے کہ یہ عقیدہ آریوں کا کہ گویا روح آسمان سے شبنم کی طرح ہو کر کسی گھاس پات پر
پڑتی ہے بالکل جھوٹا ہے۔ اگر تم مثلاً دودھ کو جو باسی ہو کر سڑنے کو ہے ہاتھ میں لو
اور خوب اس دودھ میں نظر لگائے رکھو تو تمہارے دیکھتے دیکھتے ہزار ہا کیڑے بن جائیں
گے۔ ایسا ہی اگر کوئی دال ماش یا چنے وغیرہ کی جو خوب پکائی جائے جس کے اندر کے
کیڑے بھی مر گئے ہوں جب وہ دال باسی ہو جائے اور سڑ جائے تو اس میں بھی ہزا رہا
کیڑے پیدا ہو جاتے ہیں ۔
اب عقلمند کے لئے یہ سوچنے کا مقام ہے کہ اگر کسی مادہ میں جان پڑنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ
چشمه معرفت
شبنم کی طرح کوئی روح کسی گھاس پات پر گرے تو یہ قاعدہ کیسے صحیح اور درست ہو سکتا ہے جو
لوگ اس بات کے قائل ہیں جو نیستی سے ہستی نہیں ہو سکتی اور بدن سے نکلی ہوئی روح پھر کسی
راہ سے واپس آسکتی ہے اُن کا یہ فرض ہے کہ اس بات کو ثابت کریں کہ کس راہ سے اور کس طور
سے روح باہر سے اندر داخل ہو جاتی ہے اور وہ اس مواخذہ سے بری نہیں ہو سکتے اور اس
بار ثبوت سے اُن کے لئے سبکدوشی ممکن نہیں جب تک کہ وہ ہمیں یہ دکھلا نہ دیں کہ جس طرح
اور جس طریق سے مثلاً ایک انسان کی روح اس کے جسم سے باہر نکل جاتی ہے اور اس کے
نکلنے میں کسی کو شک اور اختلاف نہیں ہوتا اسی طرح وہ روح کس راہ سے واپس آ جاتی ہے؟
مگر ہمارے ذمہ اس بات کا ثبوت نہیں کہ کیونکر روح پیدا ہو جاتی ہے کیونکہ ہم پیدا ہونے کا
مشاہدہ کرا دیتے ہیں اور اس بارہ میں ہم ہزار ہا نمونے پیش کرتے ہیں جیسا کہ ابھی ہم
لکھ چکے ہیں مگر ہمارے مخالف آریہ جو اُسی پہلی روح کو واپس لاتے ہیں یہ بار ثبوت ان کی
گردن پر ہے کہ واپسی کی راہ ہمیں دکھلا دیں ۔ اگر وہ یہ بھی اقرار کریں کہ دیا نند نے جھوٹ
بولا ہے اور غلطی کی ہے تو صرف اس قدر اقرار سے اُن کا پیچھا چھوٹ نہیں سکتا بلکہ یہ بات
اُن کے ذمہ ہے کہ روح کی واپسی کی راہ ہمیں ثابت کر کے دکھلا دیں ورنہ حیا اور شرم سے
سوچیں کہ ہم تو اُن کو دکھلا رہے ہیں کہ روح پیدا ہوتی ہے مگر وہ ہمیں دکھلا نہیں سکتے کہ باہر
سے آتی ہے۔ یہی اُن کا ایک عقیدہ ہے جس سے سارا وید رد ہو جاتا ہے۔
مجھے یاد ہے کہ ایک مرتبہ بمقام ہوشیار پور مجھے ایک آریہ مرلی دھر نام سے مباحثہ کا
اتفاق ہوا اور میں نے اُس کے آگے یہی بات پیش کی کہ دیانند کا یہ قول کہ روح شبنم کی طرح کسی
گھاس پات پر پڑتی ہے اور اُس کو کوئی شخص کھا لیتا ہے تو روح اس ساگ کے ساتھ ہی اندر چلی
جاتی ہے اور اس سے بچہ پیدا ہوتا ہے یہ سراسر باطل قول ہے اور اس سے روح کا دوٹکڑہ ہونا
لازم آتا ہے اور اس تقریر میں میں نے ستیارتھ پرکاش کا حوالہ دیا جو دیا نند کی ایک کتاب
ہے تب مرلی دھر نے ستیارتھ پرکاش پیش کی کہ کہاں اس میں ایسا لکھا ہے تب میرے دل
چشمه معرفت
میں خیال گذرا کہ ضرور اس شخص نے کوئی چالا کی کی ہے جو یہ کتاب پیش کرتا ہے میں نے وعدہ
کیا کہ چونکہ میں ناگری نہیں پڑھ سکتا اس لئے بعد میں تلاش کر کے وہ موقعہ اپنی کتاب میں لکھ
دوں گا ۔ پھر میں قادیان آیا اور ایک برہمو صاحب جو نیک طبع اور بے تعصب تھے اور اُن کا نام 19
نو بین چند ر تھا میں نے ان کی طرف ایک خط لکھا کہ کیا آپ مجھے بتلا سکتے ہیں؟ کہ ایسا مضمون
ستیارتھ پرکاش کے کس موقعہ پر ہے۔ اُن کا جواب آیا کہ یہ مضمون ستیارتھ پرکاش میں موجود
ہے مگر یہ آریہ لوگ بڑے چالاک اور افترا پرداز ہیں ۔ انہوں نے پہلی کتاب جس میں یہ مضمون
تھا تلف کر دی ہے اور نئی کتاب چھپوائی ہے اور اُس میں سے یہ مضمون نکال دیا ہے اور لکھا کہ وہ
پہلی کتاب میرے پاس موجود ہے مگر اب میں لاہور سے جانے والا ہوں اور میں نے تمام
کتابیں وطن کی طرف بھیج دی ہیں اور میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ ہمیں دن کے اندر ستیارتھ
پر کاش کے اُس مقام کی نقل کر کے بھیج دوں گا چنانچہ انہوں نے اپنے وعدہ کے موافق اُس مقام
کی نقل بھیج دی اور میں نے اُس کو اپنی کتاب سرمہ چشم آریہ میں درج کر دیا لیکن اب میں کہتا
ہوں کہ گو آریوں نے ستیارتھ پرکاش سے وہ مقام اُڑا دیا تب بھی اُن کے اس عقیدہ کا جھوٹ
ایسا صاف طور پر کھل گیا ہے کہ اب اس پر کوئی پردہ نہیں پڑ سکتا ۔ کیونکہ تمام بر و بحر میں جس طور
ا
سے ہر ایک حیوان کے بچوں میں جان پڑتی ہے وہ ایک ایسا طریق ہے جس سے صاف طور پر
ثابت ہوتا ہے کہ ہر ایک روح اندر سے ہی پیدا ہو جاتی ہے باہر سے کوئی گذشتہ روح ہرگز نہیں
آتی جیسا کہ ہم کئی مثالیں اس سے پہلے بیان کر چکے ہیں ۔
دوسرا جھوٹ وید کے پرمیشر کا جس کا وہ خود اقراری ہے اُس کا یہ قول ہے کہ
وہ سرب شکتی مان ہے یعنی قادر مطلق ہے حالانکہ بقول آریہ سماج وید میں اُس نے اپنی کمزوری
کا اعتراف کر کے صاف کہہ دیا ہے کہ وہ نہ روحیں پیدا کر سکتا ہے نہ ذرات عالم پیدا کر سکتا
ہے پس جب کہ وہ کچھ بھی پیدا نہیں کر سکتا تو کس بات کا قادر مطلق ہے کیا یہ سفید جھوٹ
نہیں ہے اور اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ وید کے پرمیشر کے نزدیک ایک اور پر میشر ہے جو
چشمه معرفت
در حقیقت قادر مطلق ہے کیونکہ جبکہ مذکورہ بالا دلائل سے جو ابھی ہم لکھ چکے ہیں قطعی اور یقینی طور پر
۱۲۰ ثابت ہو گیا کہ روحیں انادی اور قدیم نہیں ہیں بلکہ وہ پیدا ہوتی ہیں اور وید کا پرمیشر کہتا ہے کہ
میں اُن روحوں کا پیدا کرنے والا نہیں ہوں تو اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اُس کے نزدیک ایک اور
پر میشر ہے جو روحوں کو پیدا کرتا ہے اور اگر کہو کہ اگر پر میشر کو عام طور پر قادر مطلق مانا جائے تو
اس سے لازم آتا ہے کہ پرمیشر اپنا ثانی بھی پیدا کر سکتا ہے اور خودکشی بھی کر سکتا ہے۔ تو اس کا
جواب یہ ہے کہ یہ دونوں امر اس کی صفات کاملہ کے منافی ہیں چونکہ وہ پہلے سے بتلا چکا ہے کہ وہ
واحد لاشریک ہے اور نیز بتلا چکا ہے کہ وہ ازلی ابدی ہے موت اس پر وارد نہیں ہوتی اور یہ دونوں
امر اُس کی صفات قدیمہ میں داخل ہیں تو وہ اپنی صفات قدیمہ کے برخلاف کوئی کام کیوں کرے
گا ؟ اور چونکہ کمال تام اس کا واحد لاشریک ہونے اور ازلی ابدی ہونے میں ہے۔ پس وہ ایسے
کام کی طرف کیوں متوجہ ہوگا جو اس کے کمال تام کے منافی ہے اور وہ اس بات سے برتر واعلیٰ ہے
کہ کوئی نقص اپنے لئے روا رکھے کیونکہ کسی قسم کا نقص اس کی ذات بے عیب کے برخلاف ہے مگر
پیدا کرنا تو اس کی ذات بے عیب کے برخلاف نہیں بلکہ پہلی صفت تو اس کی صفات کاملہ میں سے
پیدا کرنا ہی ہے اور وہی عقلی طور پر اس کی شناخت - شناخت کے لئے ایک ذریعہ ہے اگر وہ پیدا ہی نہیں کر سکتا
اور ارواح اور ذرات سب خود بخود ہیں تو کیونکر معلوم ہو؟ کہ وہ موجود بھی ہے۔ کیا صرف ارواح
اور ذرات کے جوڑنے سے اس کی ذات کا پتہ لگ سکتا ہے؟ ہرگز نہیں کیونکہ جو چیزیں قدیم سے
خود بخود ہیں اور تمام قوتیں ان کی خود بخود ہیں تو وہ چیزیں بذریعہ اپنی انہیں قوتوں کے اتصال
اور انفصال کی بھی قدرت رکھ سکتی ہیں۔ غرض خدا کی شناخت کی ضروری اور اوّل صفت یہی ہے
کہ وہ پیدا کنندہ ہو اور تبھی وہ قادر مطلق اور سرب شکتی مان کہلا سکتا ہے کہ یہ قوت اُس میں پائی
جائے ۔ پس جب کہ وید کا پرمیشر پیدا کرنے پر قادر نہیں اور پھر اُس نے یہ دعوی کیا ہے کہ میں
سرب شکتی مان ہوں ۔ تو اس میں کیا شک ہے کہ اُس نے جھوٹ بولا ہے اور جھوٹ بھی ایسا کہ
خود اس کے اقرار سے ثابت ہے اور یہ کہنا کہ نیستی سے ہستی نہیں ہو سکتی اس لئے پر میشر روحوں کے
چشمه معرفت
پیدا کرنے سے معذور ہے یہ دوسرا جھوٹ ہے کیونکہ ابھی ہم ثابت کر آئے ہیں کہ نیست سے ﴿۱۱﴾
ہست ہوتا ہے کیونکہ روحوں کے بارے میں صرف دو پہلو تجویز ہو سکتے ہیں۔
(1) ایک تو یہ کہ ایسا خیال کیا جاوے کہ روح پیدا نہیں ہوتی بلکہ جسم سے نکل کر پھر
واپس آتی ہے اور شبنم کی طرح کسی گھاس پات پر پڑ کر کسی مرد کی غذا ہو جاتی ہے اور اس طرح
پیٹ کے اندر چلی جاتی ہے۔ سو ہم ابھی ثابت کر آئے ہیں کہ یہ بات بالکل جھوٹ ہے اور
مشاہدہ بالکل اس کے برخلاف گواہی دے رہا ہے اور نیز اس سے روح کی تقسیم لازم آتی ہے۔
رسے آتی۔
(۲) دوسرا پہلو روح کے بارے میں یہ ہے کہ وہ پیدا ہوتی ہے باہر سے نہیں آ پیا
اس پہلو کی سچائی دوطور سے ثابت ہو چکی ہے۔ اول اس طو ہے۔ اوّل اس طور سے کہ جب روح کا واپس آنا
ممتنع اور محال ثابت ہوا تو پھر دوسرا پہلو باقی رہ گیا کہ وہ پیدا ہوتی ہے۔ دوسرے اس طور سے
که چشم دید مشاہدات گواہی دے رہے ۔ ا ہیں کہ ضرور روح پیدا ہوتی ہے اور ہم بیان کر چکے
ہیں کہ مثلاً جو حیوان گوشت ہی کھاتے ہیں یا وہ کیڑے مکوڑے جو زمین کے اندر پیدا ہوتے ہیں
اُن پر تو کوئی روح شبنم کی طرح آسمان سے گرتی نہیں بلکہ یہ امر بھی محسوس و مشہود ہے کہ
ہر ایک مادہ جو سڑ جاتا ہے تو ہمارے دیکھتے دیکھتے ہزاروں کیڑے اُس میں پیدا ہو جاتے ہیں
اور کوئی روح آسمان سے اُن پر گرتی نظر نہیں آتی ۔ پس اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ضرور روح
پیدا ہوتی ہے۔ غرض جبکہ یہ امر محسوس و مشہود ہے اور ہم بچشم خود روح کا پیدا ہونا ہر روز دیکھتے
ہیں مگر آسمان سے گرنا نہیں دیکھتے تو جس کتاب میں یہ بات درج ہے کہ وہ شبنم کی طرح ہو کر
آسمان سے برستی ہے ایسی کتاب کے جھوٹے ہونے میں کیا کلام ہے جبکہ یہ ثابت ہو گیا کہ
روح آسمان سے نہیں گرتی تو اب اس بحث کی ضرورت نہیں کہ خدا کیونکر نیست سے ہست
کر لیتا ہے کیونکہ جبکہ نیست سے ہست ہونا ہر روز مشاہدہ میں آتا ہے تو پھر کسی بے حیا کا کام
ہے جو مشہود و محسوس سے انکار کرے۔ در حقیقت خدا کے سارے کام انسان کے فہم سے برتر
ہیں مثلاً ایک بچہ انسان کا صرف ایک قطرہ منی سے پیدا کیا جاتا ہے اور ہم بالکل نہیں سمجھ سکتے کہ
چشمه معرفت
۱۲۲) ایک قطرہ سے انسان کیونکر پیدا ہو جاتا ہے اور ہم سمجھ نہیں سکتے کہ دیکھنے والی آنکھیں کیونکر
اس میں پیدا ہو جاتی ہیں اور ہم اس بات کی تہ تک نہیں پہنچ سکتے کہ سننے والے کان کیونکر اس
میں بنائے جاتے ہیں اور ہمارے خیال میں نہیں آتا کہ انسان کی صورت اور ہاتھ اور پیر اور دل
اور دماغ اور جگر اور تمام اعضا کیونکر اس میں بن جاتے ہیں۔ پس بلا شبہ یہ تمام امور ہمارے
نزدیک ایسے ہی محال ہیں جیسے نیست سے ہست ہونا کیونکہ ہم اُن کے بنانے پر قادر نہیں اور
ہماری عقل کوئی فلسفی دلیل اس بات پر قائم نہیں کر سکتی کہ کیونکر یہ تمام اعضا بن جاتے ہیں۔
پس جیسا کہ ان تمام اعضاء کا بننا ہماری عقل سے برتر ہے ایسا ہی روح کا بھی پیدا ہونا ہماری
عقل سے برتر ہے اور جبکہ ہم واقعی طور پر ثابت کر چکے ہیں اور بچشم خود دیکھ چکے ہیں کہ روح پیدا
ہوتی ہے تو پھر امور مشہودہ و محسوسہ سے ہم انکار کیوں کریں؟ ہماری عقل اور فہم سے جیسا کہ
روح کا پیدا ہونا برتر ہے ایسا ہی ایک قطرہ سے انسان کا اپنی تمام قوتوں کے ساتھ بننا برتر
ہے۔ پس یہ کمال بے حیائی ہے کہ جو ایک محال ہمارے نزدیک ہے اُس کو تو جائز سمجھ لینا اور جو
دوسرا امر یعنی روحوں کا پیدا ہونا ہماری عقل اور فہم سے برتر ہے اس کو محال اور ممتنع قرار دینا۔ خدا
کے کارخانہ قدرت میں انسان کی مجال نہیں کہ کچھ دست اندازی کر سکے۔ ہزار ہا اسرار ربوبیت
ہیں جو ہمیں سمجھ نہیں آتے اور پھر مشاہدات کے ذریعہ سے ہمیں ماننے ہی پڑتے ہیں ۔ پس کیا
ابھی تک اس میں کچھ شک ہے کہ مشاہدات ہمیں اس بات کے ماننے کے لئے مجبور کرتے ہیں کہ
روحیں پیدا ہوتی ہیں اوپر سے نہیں آتیں مثلاً زمین کے نیچے کا طبقہ جو ستر انٹی ہاتھ تک کھود
کر پھر دکھائی دیتا ہے اس میں جاندار پائے جاتے ہیں۔ پس کیا کوئی عقل تجویز کر سکتی ہے کہ
روح شبنم بن کر نیچے چلی جاتی ہے۔ پس جب کہ سچا واق ہے۔ پس جب کہ سچا واقعہ یہی ہے کہ روح پیدا ہوتی ہے تو اس
نفس الامر کے برخلاف وید کے پرمیشر کا یہ بیان کہ روح شبنم کی طرح آسمان سے گرتی ہے یہ ایسا
جھوٹا اور خلاف واقعہ بیان ہے کہ ایک بچہ بھی اس پر ہنسے گا۔ کیا وہ جانور جو صرف گوشت کھاتے
چشمه معرفت
ہیں اُن کے بچے نہیں ہوتے۔ کیا زمین کے نیچے کے طبقہ میں رہنے والے کیڑے جو کبھی باہر ۱۲۳
نہیں آتے اُن کی کسی غذا پر شبنم کے طور پر روح برستی ہے۔ پس مجھے تعجب ہے کہ جو لوگ ایسے
وید پر ایمان لاتے ہیں جو سراسر خلاف واقعہ باتوں سے بھرا ہوا ہے۔ وہ خدا تعالیٰ کے اس کلام
پر اعتراض کرتے ہیں جو سراسر حق اور حکمت سے مملو ہے۔
پھر مضمون پڑھنے والے نے بیان کیا کہ جس کتاب میں قوانین قدرت کے خلاف
تعلیم ہو وہ الہامی نہیں ہو سکتی مگر افسوس ! کہ ان لوگوں کو کچھ بھی شرم اور حیا نہیں ۔ ہم ابھی بیان
کر چکے ہیں کہ وید کی تعلیم قانون قدرت کے برخلاف ہے اور برخلاف بھی ایسی کہ کھلی کھلی سچائی
سے انکار ہے جیسا کہ وہ اس بات کا قائل ہے کہ روح دوبارہ کسی گھاس پات کے ذریعہ سے
پیٹ میں چلی جاتی ہے حالانکہ یہ امر ثابت شدہ ہے کہ روح پیدا ہوتی ہے جیسا کہ ہم کئی بار لکھ
برخلاف ہے یہ
چکے ہیں۔ ۔ پس قرآن شریف کی تعلیم پر یہ اعتراض کرنا کہ وہ قانون قدرت کے برخلاف ۔
نری جہالت ہی نہیں بلکہ بے حیائی اور جہالت دونوں ملے ہوئے ہیں اور ان لوگوں کا یہ قول کہ
معلوم شده قوانین کا ردنا معلوم قوانین سے کیونکر ہو سکتا ہے۔ یہ اعتراض تو در حقیقت وید پر ہی
عائد ہوتا ہے کیونکہ جبکہ معلوم ہو چکا ہے کہ آسمان سے کوئی روح نہیں برستی بلکہ بقدرت قادر
اندر سے ہی پیدا ہو جاتی ہے تو پھر وید کا یہ قول کہ آسمان سے بطور شبنم برستی ہے یہ قول تو اس لائق
بھی نہیں کہ اس کو نا معلوم قوانین میں بھی داخل کریں کیونکہ امور محسوسہ و مشہودہ سے اس کا
بطلان ثابت ہو چکا ہے۔ پس کیا یہی وید ہے جس پر ناز کیا جاتا ہے۔ افسوس !!
مضمون پڑھنے والے نے یہ بھی بیان کیا کہ وید میں لکھا ہے کہ جانوروں
سے پیار کرو کیونکہ وہ سب انسان ہیں لیکن افسوس ! کہ ہم ایسا پیار مشاہدہ نہیں
کرتے ۔ اگر کسی آریہ کے کسی حصہ بدن پر پھوڑا ہو اور ڈاکٹر اُس کا علاج جو کیں بتلاوے
تو فی الفور جو کیں لگائی جاتی ہیں جو بعض اوقات اس زہر کو چوس کر سب کی سب مر
جاتی ہیں اور کوئی آریہ یہ خیال نہیں کرتا کہ میں مر جاؤں تو بہتر ہے ایک عاجز جونک کو کیوں
چشمه معرفت
۱۲۴ ہلاک کروں آخر وہ بھی تو دراصل انسان ہے کیا یہ پیار ہے؟ ایسا ہی شہد کی مکھیوں کے
ہزاروں بچے تلف کر کے شہد نکالتے ہیں کیا یہ پیار ہے؟ گائیوں کا دودھ جو اُن کے بچوں کا
حق ہے آپ پی لیتے ہیں کیا یہ پیار ہے؟ ہر ایک قطرہ پانی میں ہزاروں کیڑے ہوتے
ہیں جو دراصل بقول اُن کے انسان ہیں وہ پانی پی کر ان کیڑوں کو ہلاک کرتے ہیں کیا
یہ پیار ہے اور سچ تو یہ ہے کہ وید نے انسانوں کی ہمدردی بھی نہیں سکھلائی ۔ سکھوں کے
عہد میں ہزاروں غریب مسلمان صرف گائے کے ذبح کا شبہ ہونے کی وجہ سے قتل کئے گئے
تھے۔ ایسا ہی صد ہا ہندو لوگ ہزار ہا من گیہوں وغیرہ اناج کھاتوں میں دفن رکھتے ہیں اور
انتظار کرتے رہتے ہیں کہ کوئی سخت قحط پڑے اور خلق اللہ پر تباہی آوے تب وہ غلہ
فروخت کر کے مالدار ہو جائیں پس جس وید نے یہ نہیں سکھلایا کہ انسانوں سے پیار کیا
جاوے اور اُن کا بُرا نہ مانگا جاوے اس پر کیونکر امید رکھیں ؟ کیونکر امید رکھیں ؟ کہ اُس نے یہ سکھلایا ہوگا کہ
دوسرے جانوروں سے پیار کرو مگر جیسا کہ قرآن شریف کی رو سے یہ منع ہے کہ کسی قوم سے
سود مت لو خواہ وہ مسلمان ہیں یا ہندو یا عیسائی ۔ ایسا ہی قرآن شریف نے اس بات
سے بھی منع کیا ہے کہ اناج کو اپنے طمع اور غرض نفسانی سے لوگوں سے روک رکھیں اور اس کے
فروخت کے لئے کسی قحط کے منتظر ر ہیں ۔ صاف ظاہر ہے کہ یہ نجس اور خبیث لوگوں کا کام
ہے مگر افسوس ! کہ ایسے لوگ آریوں میں لاکھوں پائے جاتے ہیں ۔ اگر وید میں ممانعت
ہوتی تو اس کثرت سے یہ بُرے کام ہندوؤں میں ہرگز نہ ہوتے ۔ وہ شخص سخت چنڈال اور
پلید ہوتا ہے جو اپنے نفس کی بھلائی کے لئے تمام دنیا کا بدخواہ ہو اور اگر اس کے برخلاف
وید کی کوئی تعلیم ہے تو ہمیں دکھلاؤ بلکہ میں نے سنا ہے کہ بعض اس قسم ۔ حض اس قسم کے ہندو جن کے پاس
بہت غلہ ہے روغنی روٹیاں پکا کر باہر لے جاتے ہیں اور اُن پر پاخانہ پھرتے ہیں تا
اس کام سے پر میشر ناراض ہو جاوے اور قحط زیادہ پڑے ۔ ایسا ہی قرضہ کے وقت سود پر سود
چڑھا کر انجام کار غریب زمینداروں کی زمینیں اپنے قبضہ میں کر لیتے ہیں جس کی وجہ سے