چشمہٴ معرفت
حصہ 12
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
گورنمنٹ کو آخر کار ایک قانون جاری کرنا پڑا۔
دوسرا حصہ
چشمه معرفت
ان حملوں کے رد میں جو آریہ مضمون پڑھنے والے نے
قرآن شریف اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر کئے ہیں
مضمون پڑھنے والے نے بیان کیا کہ تو بہ کا مسئلہ خلاف قانون قدرت ہے اس
سے مطلب اُس کا قرآن شریف پر حملہ کرنا ہے۔ گویا قرآن شریف میں خلاف قانون قدرت
کے تعلیم پائی جاتی ہے۔ اگر چہ ہم تو بہ کے بارے میں اس سے پہلے بھی ذکر کر چکے ہیں مگر
پھر مختصر طور پر بیان کرنا مضائقہ نہیں ۔ یاد رہے کہ ہمیں بار بار افسوس آتا ہے کہ تعصب کی
وجہ سے ان لوگوں کی عقل کیوں ماری گئی ہے ۔ واضح ہو کہ تو بہ لغت عرب میں رجوع کرنے
کو کہتے ہیں ۔ اسی وجہ سے قرآن شریف میں خدا تعالیٰ کا نام بھی تو اب ہے یعنی بہت رجوع
کرنے والا ۔ اس کے معنی یہ ہیں کہ جب انسان گناہوں سے دستبردار ہو کر صدق دل سے
خدا تعالیٰ کی طرف رجوع کرتا ہے تو خدا تعالیٰ اس سے بڑھ کر اس کی طرف رجوع کرتا ہے اور یہ
امر سراسر قانون قدرت کے مطابق ہے کیونکہ جب کہ خدا تعالیٰ نے نوع انسان کی فطرت میں
یہ بات رکھی ہے کہ جب ایک انسان سچے دل سے دوسرے انسان کی طرف رجوع کرتا ہے
تو اُس کا دل بھی اُس کے لئے نرم ہو جاتا ہے تو پھر عقل کیونکر اس بات کو قبول کر سکتی ہے کہ
بندہ تو سچے دل سے خدا تعالیٰ کی طرف رجوع کرے مگر خدا اس کی طرف رجوع نہ کرے
بلکہ خدا جس کی ذات نہایت کریم و رحیم واقع ہوئی ہے وہ بندہ سے بہت زیادہ اس کی طرف
رجوع کرتا ہے۔ اسی لئے قرآن شریف میں خدا تعالیٰ کا نام جیسا کہ میں نے ابھی لکھا ہے
چشمه معرفت
۱۲۶﴾ تو اب ہے یعنی بہت رجوع کرنے والا سو بندہ کا رجوع تو پشیمانی اور ندامت اور تذلل اور انکسار
کے ساتھ ہوتا ہے اور خدا تعالیٰ کا رجوع رحمت اور مغفرت کے ساتھ اگر رحمت خدا تعالیٰ
کی صفات میں سے نہ ہو تو کوئی مخلصی نہیں پاسکتا۔ افسوس ! کہ ان لوگوں نے خدا تعالیٰ کی
صفات پر غور نہیں کی اور تمام مدار اپنے فعل اور عمل پر رکھا ہے مگر وہ خدا جس نے بغیر کسی کے
عمل کے ہزاروں نعمتیں انسان کے لئے زمین پر پیدا کیں ۔ کیا اس کا یہ خلق ہو سکتا ہے کہ انسان
ضعیف البنیان جب اپنی غفلت سے متنبہ ہو کر اس کی طرف رجوع کرے اور رجوع بھی ایسا
کرے کہ گویا مر جاوے اور پہلا نا پاک چولہ اپنے بدن پر سے اُتار دے اور اُس کی آتش محبت
میں جل جائے تو پھر بھی خدا اس کی طرف رحمت کے ساتھ توجہ نہ کرے کیا اس کا نام خدا کا
قانون قدرت ہے؟ لعنة اللہ علی الکاذبین۔
نشان ہیں۔
مضمون پڑھنے والے نے اس بات پر کئی جگہ زور دیا کہ الہامی کتاب کے مندرجہ ذیل
(۱) وہ ابتدائے آفرینش میں ہو۔ (۲) اس میں کوئی بات خلاف قانون قدرت نہ ہو۔
(۳) اُس کی تعلیم عالمگیر ہو۔ (۴) وہ کسی خاص ملک کی زبان نہ ہو۔
(۵) کوئی تاریخی واقعہ اس میں درج نہ ہو ۔ (۶) وہ تمام دینی دنیوی علوم کا سر چشمہ ہو۔
(۷) ملہمین کی زندگیاں پوتر یعنی پاک ہوں۔ (۸) ایشر کے اعلیٰ درجہ کے صفات اس میں درج ہوں ۔
(۹) اُس میں اعلیٰ اخلاق سکھلائے گئے ہوں۔ (۱۰) وہ کتاب اپنے آپ میں مکمل ہو۔
(11) اُس میں اختلاف نہ ہو۔ (۱۲) کسی کی اُس میں طرفداری نہ ہو۔
(۱۳) اُس میں ایسی باتیں نہ ہوں کہ فلاں موقع پر بے انصافی کی ۔ اور فلاں کام کر کے پچھتایا۔
فلاں کام میں مکاری کی ۔ دوسروں کے لوٹنے کا حکم دیا۔ پیدائش اور فنا کے بارے میں
صحیح صحیح حالات درج ہوں ۔ (۱۴) راجا پر جا اور والدین اور اولاد وغیرہ سب کے حقوق
انصاف سے درج ہوں ۔ (۱۵) اس میں ترمیم و تنسیخ نہ ہو اور نہ ہونے کی ضرورت ہو۔ وہ
خاص ایشر کی زبان ہو۔
الله
چشمه معرفت
واضح ہو کہ یہ تمام نشانیاں الہامی کتاب کی جو مضمون پڑھنے والے نے قرار دی ہیں وہ ۱۲۷
اس لئے قرار نہیں دیں کہ عقل اور انصاف کا مقتضی یہی ہے بلکہ وید کی نسبت جو کچھ ان کا خیال
ہے وہی نشانیاں قرار دے دی ہیں اور پھر بعد اس کے قرآن شریف پر حملے کئے ہیں یہ شخص اپنے
نہایت تعصب کی وجہ سے اس قدر دیوانہ معلوم ہوتا ہے کہ گویا لیکھرام کا بھی دادا ہے۔ تعصب اور
نادانی بھی کیا بلا ہے کہ دونوں مل کر ایک خود غرض شخص کو اندھا کر دیتی ہیں۔ دراصل الہامی کتاب
کے لئے دونشانیاں ہی کافی تھیں اور وہ یہ کہ (1) الہی طاقت اُس کے اندر موجود ہو (۲) جس غرض
کے لئے آئی ہے اُس غرض کو اُس کی تعلیم پوری کر سکے یعنی انسان کو خدا تک پہنچنے کے لئے
جو ضرورتیں ہیں اُن تمام ضرورتوں کا سامان اس میں موجود ہو اور ایسے کھلے کھلے دلائل ہوں جو
یقین دلاسکیں کہ وہ خدا کی طرف سے ہے اور بڑی بات یہ ہے کہ وہ سب سے پہلے خدا تعالیٰ کی
ہستی کا ان دلائل کے ساتھ پتہ دے جو انسانی طاقت سے باہر ہیں ۔ اور اُس کے اندر ایک
ایسی طاقت ہو کہ وہ دور افتادہ انسانوں کو خدا تک پہنچا سکے اور ان کے اندرونی گندوں کو دور کر سکے
اور اُن کو ایک پاک حالت بخش سکے اور صاف ظاہر ہے کہ بڑی اور اول علامت طبیب کی یہی
ہے کہ وہ اکثر بیماروں کو اچھا کردے اور صحت زائلہ کو بحال کر کے دکھلاوے اور دور شدہ
تندرستی کو دوبارہ قائم کر دے سو انبیاء علیہم السلام طبیب روحانی ہوتے ہیں اس لئے روحانی طور پر
ان کے کامل طبیب ہونے کی یہی نشانی ہے کہ جو نسخہ وہ دیتے ہیں یعنی خدا کا کلام ۔ وہ ایسا
تیر بہدف ہوتا ہے کہ جو حص بغیر کسی اعرام جو شخص کسی اعراض صو اعراض صوری یا معنوی کے اس نسخہ کو استعمال کرے وہ شفا پا
جاتا ہے اور گناہوں کی مرض دور ہو جاتی ہے اور خدائے تعالیٰ کی عظمت دل میں بیٹھ جاتی ہے
اور اس کی محبت میں دل محو ہو جاتا ہے کیونکہ جس چیز کا نام عذاب رکھا گیا ہے وہ یہی تو عذاب
ہے کہ انسان کا خدا سے تعلق نہیں ہوتا بلکہ اپنی نفسانی خواہشوں سے تعلق شدید ہو جاتا ہے اور
ان نفسانی خواہشوں کی ایسی پرستش کرتا ہے اور ایسے طور سے اُن کی طلب میں لگا رہتا ہے کہ گویا
وہی نفسانی خواہشیں اُس کا خدا ہے۔ پس جو کتاب ان سفلی آلائشوں کو دور کرتی ہے اور خدا تعالیٰ
چشمه معرفت
۱۳۸) کی محبت کا ایک سچا جوش دل میں پیدا کر دیتی ہے درحقیقت وہی خدا کی کتاب ہے کیونکہ جب
ایک طبیب اندھوں کو آنکھیں بخشتا ہے اور بہروں کے کان کھولتا ہے اور فالج زدہ لوگوں کو اچھا
کرتا ہے اور سخت بگڑے ہوئے مریض اُس کے ہاتھ سے شفا پاتے ہیں تو بس اسی ایک نشان
سے ہم سمجھ جاتے ہیں کہ وہ در حقیقت حاذق طبیب ہے اور اس کے بعد اس کے حاذق طبیب
ہونے میں کلام کرنا کسی عقلمند اور بھلے مانس کا کام نہیں ہوتا لیکن افسوس ! کہ اس شخص نے ان
نشانیوں کی طرف توجہ ہی نہیں کی اور محض اپنے دعوے کو بطور نشانیوں کے پیش کر دیا ہے حالانکہ
وہ صرف اس کے دعوے ہیں جن پر کوئی دلیل پیش نہیں کی اور وہ بھی بے تعلق اس لئے ہم نے
ارادہ کیا ہے کہ گو کتاب میں کسی قدر طول ہو مگر ہم انشاء اللہ اس کی پیش کردہ نشانیوں کو ایک ایک
کر کے دکھلائیں گے کہ وہ کیسے بیہودہ دعوے اور باطل خیالات ہیں جو وید میں ہرگز نہیں پائے
جاتے ۔ اگر یہ شخص ایک عام جلسہ میں خدا تعالیٰ کے پاک رسول اور پاک کتاب کی نسبت اس
قدر تو ہین نہ کرتا اور اس قدر گالیاں نہ دیتا تو ہمیں کچھ ضرور نہ تھا کہ آریہ مذہب کی نسبت قلم
اُٹھاتے کیونکہ دین اسلام کی خوبیاں بھی بیان کرنا ایک ایسا امر ہے کہ جس سے باطل مذہب رد
ہو جاتے ہیں مگر اس شخص نے اپنی بد زبانی کو انتہا تک پہنچا دیا آخر ہمیں ضرورت پڑی کہ ایسے
وحشیانہ دانتوں کو توڑا جائے اس شخص کو اس بات کے کہنے سے حیا نہیں آئی کہ وید کا نام مکمل
کتاب رکھتا ہے حالانکہ وید کی رُو سے پر میشر کا ہی کچھ پتہ نہیں کہ ہے یا نہیں۔ بت پرستی کی اور
عناصر پرستی کی جڑھ یہی دید ہے اس سے آریہ ورت میں یہ سب گند پھیلے ہیں اور ہم تو دس ہزار
روپیہ کی جائیداد ایسے شخص کو جائیداد ایسے شخص کو دے سکتے ہیں کہ جو ویدا ہیں کہ جو وید کی رُو سے پرمیشر کا وجود ثابت کر کے دکھلا
دے ورنہ خالی ویدوید کرنا سراسر جائے شرم !!
اب ہم مضمون پڑھنے والے کی ان نشانیوں مقرر کردہ کی نسبت ذیل میں ایک مکمل
بیان لکھیں گے جو اُس نے الہامی کتاب کی علامات مقرر کی ہیں تا معلوم ہو کہ کہاں تک
چشمه معرفت
وہ صحیح اور درست ہیں لیکن قبل اس کے ہم اس قدر تحریر کرنا چاہتے ہیں کہ یہ تمام نشانیاں ۱۲۹
الہامی کتاب کی اپنے عقیدہ کو پیش نظر رکھ کر اس نے لکھی ہیں مثلاً چونکہ بغیر کسی دلیل کے
ہندوؤں کا یہ خیال ہے کہ وید ابتدائے آفرینش میں پرمیشر کی طرف سے آیا ہے ۔ پس مضمون
پڑھنے والے نے اپنے مذہب کی فتح مد نظر رکھ کر الہامی کتاب کے لئے یہ ایک نشانی ٹھیرادی
کہ وہ ابتدائے آفرینش میں ہو۔ اور چونکہ اُس نے دیکھا کہ وید میں کوئی ذکر معجزات اور
پیشگوئیوں کا نہیں اور صرف معمولی باتیں اس میں درج ہیں جو معمولی انسان سے ہو سکتی
ہیں اور جو انبیاء علیہم السلام فوق العادت نشان دکھلایا کرتے ہیں اُن نشانیوں کا وید میں
نام و نشان نہیں سو اس نے وید کی حالت کو مد نظر رکھ کر یہ دوسری علامت الہامی کتاب کی
ٹھیرادی کہ وہ قانون قدرت کے مخالف نہ ہو یعنی جو کچھ عام انسانوں کے لئے خدا تعالیٰ
معمولی رنگ میں اپنے افعال ظاہر کرتا ہے اس سے بڑھ کر اس کتاب میں کچھ نہ ہو گویا خدا
کا قانون قدرت صرف اس حد تک ہے جو عام لوگوں کے ساتھ پایا جاتا ہے حالانکہ ہم
کئی مرتبہ لکھ چکے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے قانون قدرت دوقسم کے ہیں ۔ عام لوگوں کے ساتھ
اور قانون قدرت ہے اور خاصوں کے ساتھ اور قانون قدرت ہے چنانچہ آریہ مضمون
پڑھنے والا خود اس بات کا اقراری ہے کہ جو الہام چار رشیوں پر ہوا وہ دوسروں کو
نہیں ہو سکتا گو کیسے ہی پاک اور پوتر ہو جائیں ۔ پس اپنے اس عقیدہ کی رو سے وہ خود مانتا
ہے کہ خدا کا ایک ہی رنگ کا قانون قدرت نہیں ہے اور فی الواقع سچی اور کامل معرفت کی رو
سے یہی ثابت ہو گیا ہے کہ انسانوں کے بارہ میں خدا تعالیٰ کا قانون قدرت ایک قسم کا
نہیں بلکہ جس درجہ پر انسان کی حالت ہے اُسی درجہ پر خدا کا قانون قدرت اس کی نسبت
ہوتا ہے۔ ہے۔ ایک وہ لوگ ہیں جو خدا تعالیٰ کی کچھ بھی پروانہیں رکھتے اور ہر ایک قسم کی معصیت
دلیری سے کر لیتے ہیں گویا اُن کے نزدیک خدا نہیں ہے اور ایک وہ لوگ ہیں کہ جو خدا کی
اطاعت اور محبت میں مر ہی رہتے ہیں اور خدا کی رضا جوئی کے لئے آگے سے آگے قدم رکھتے
چشمه معرفت
۱۳۰ جاتے ہیں گو اس راہ میں بکلی نیست و نابود ہو جائیں اور معمولی اور رسمی عقیدہ پر خوش نہ ہو کر
یہ چاہتے ہیں کہ پورے اور کامل طور پر خدا تعالیٰ کی معرفت اُن کو حاصل ہو اور چمکتے ہوئے
نشانوں کی روشنی کے ساتھ وہ خدا کو دیکھ لیں اور یہ بھوک اور پیاس بشدت اُن میں بڑھ جاتی
ہے اور اس خواہش کے لئے وہ سب کچھ فدا کرتے ہیں اور موت کو بھی کچھ چیز نہیں سمجھتے۔ پس
وہ خدا جوان کی اس حالت کو دیکھتا ہے اُن کا مطلوب اُن کو عطا کرتا ہے اور یہ کیوں کر ہو کہ اُس
کی کامل معرفت ڈھونڈ نے والے محروم رہ جائیں ۔ اس لئے خدا کا قانون قدرت جو ایسے
لوگوں کے لئے قدیم سے چلا آتا ہے یہی ہے کہ وہ اُن کی دستگیری فرماتا ہے اور خدا تعالیٰ کے
زبر دست نشان جو فوق العادت ہیں اُن کا یقین کامل کرنے کے لئے اُن پر ظاہر ہوتے ہیں
یعنی وہ نشان جو خدا کی اس عادت کے برخلاف ہیں جو عام لوگوں کے لئے مقرر ہے اُن کو
دکھائے جاتے ہیں۔
غرض خدا کا قانون قدرت ایک نہیں ہے جیسا کہ انسانی تعلقات بھی خدا کے ساتھ
ایک درجہ پر نہیں ہیں انسان کے ہر ایک رنگ میں خدا بھی اُس کے ساتھ رنگ بدلتا ہے اُس کے
اسرار بے پایاں ہیں جیسی جیسی کسی کی محبت بڑھتی ہے اور قوت اخلاص ترقی پکڑتی ہے ویسا ہی
خدا بھی ایک نئے طور پر اُس سے معاملہ کرتا ہے۔ پس اُس سے زیادہ اندھا کون ہے جو مختلف
قسم کے بندوں کے ساتھ ایک ہی قانون قدرت خدا تعالیٰ کا سمجھتا ہے اصل بات تو یہ ہے کہ
چونکہ یہ لوگ دن رات دنیا کے مردار پر سرنگوں ہیں اور کچھ بھی خدا تعالیٰ سے تعلق نہیں رکھتے اور
محض قومی تعصب سے زبان چلا رہے ہیں اس لئے خدا تعالیٰ کے اسرار کے بارے میں اُن کی
حس مفقود ہے اور وید کی بد قسمتی ایک یہ بھی ہے کہ اُس کے حامی ایسے لوگ ہیں ۔
غرض مضمون پڑھنے والے کی نشانیاں پیش کردہ جو الہامی کتاب کے لئے وہ ٹھیراتا
ہے سب اسی قسم کی ہیں کہ جو کچھ اس کے عقیدہ میں داخل ہے وہی الہامی کتاب کی نشانی وہ
ٹھیرا دیتا ہے مگر وہ اس بات کا ذکر کرنا بھول گیا کہ الہامی کتاب کی ایک یہ بھی نشانی ہے کہ
چشمه معرفت
جس میں یہ مذکور ہو کہ روح بدن سے نکل کر پھر شبنم کی طرح کسی گھاس پات پر پڑتی ہے ۱۳۱
اور دو ٹکڑے ہو کر مرد اور عورت کے اندر چلی جاتی ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ اِس نشانی کا ذکر
کرنے سے وہ اس وجہ سے ڈر گیا کہ اس سے وید کی پورے طور پر پردہ دری ہو جائے گی کیونکہ
تمام دنیا جانتی ہے کہ وید نے یہ صریح صریح جھوٹ بولا ہے اور خدا کے مقرر و معین قانون کے
برخلاف بیان کیا ہے اور جھوٹ بھی ایسا کھلا کھلا جھوٹ کہ بدیہی اور مشہودہ محسوسہ امور کی
مخالفت کی ہے۔ طبعی تحقیقاتوں سے ثابت ہے کہ زمین کی ہر ایک چیز میں ایک جاندار کیڑے کا
مادہ موجود ہے یہاں تک کہ زنگ خوردہ لوہے میں بھی کیڑا پیدا ہو جاتا ہے اور عجیب تر یہ کہ بعض
پتھروں میں بھی کیڑا دیکھا گیا ہے اور ہر ایک قسم کے اناج اور ہر ایک قسم کے پھل جب بہت
مدت تک رکھے جائیں تو ان میں بھی کیڑے پیدا ہو جاتے ہیں۔ جب انسان موت کے بعد دفن
کیا جاتا ہے تو رفتہ رفتہ تمام بدن اُس کا کیڑوں سے بھر جاتا ہے اور سب سے عجیب تریہ کہ ایک
مشہور درخت ہے جس کو گولر کہتے ہیں اُس کا پھل جب تک سبز ہوتا ہے اس میں کوئی کیڑا نہیں
ہوتا اور جیسے جیسے پکتا جاتا ہے اسی کے مادہ میں سے کیڑے پیدا ہوتے جاتے ہیں۔ اور جب
اس پھل کو چیرا جائے تو وہ کیڑے پرواز بھی کر جاتے ہیں اور بعض وقت ایک انڈے میں جو مرغی
اور بیخ وغیرہ کا ہو جب سے برہ کا ہو جب سڑ جائے تو بجا۔ تو بجائے ایک بچہ کے صدہا کیڑے پیا رہا کیڑے پیدا ہو جاتے ہیں۔ یہ تمام
امور دلالت کر رہے ہیں کہ یہ راز ہی اور ہے۔ یہ وہی راز ہے جس کی نسبت ہم کہتے ہیں کہ نیستی
سے ہستی ہوئی مثلاً گولر کا ایک پھل چیر کر دیکھواس میں کوئی کیڑا نہیں ہوتا اور ہندو مسلمان سب
اس کو کھاتے ہیں اور پھر جب پک جاتا ہے تو وہی مادہ کیڑے بن جاتے ہیں۔ اب اس کو اگر
نیستی سے ہستی نہ کہیں تو اور کیا کہیں؟ اسی طرح ہم نیستی سے ہستی مانتے ہیں۔ جس پر مشاہدہ
گواہ ہے یہی قانون قدرت ہے۔ اس میں وید نے بڑی بھاری غلطی کھائی ہے جو ہرگز معافی
کے لائق نہیں ۔ کیا ایسے وید کو ہم قانون قدرت کے مطابق کہہ سکتے ہیں؟
الله
روحانی خزائن جلد ۲۳
چشمه معرفت
غرض اسی وجہ سے مضمون پڑھنے والے نے اس نشانی کا ذکر نہیں کیا کہ یہ وید کا بیان
ایک غلط بیان ہے۔ غالباً اُس کو یہ بات سوجھ گئی ہے کہ اس نشانی کے پیش کرنے سے وید کا
تمام تارو پود جھوٹ کا مجموعہ ثابت ہوگا اور نہ صرف جھوٹ بلکہ اس کی جہالت اور نا واقفیت
بھی ثابت ہو گی کہ ایسا خدا کے قانون قدرت سے بے خبر ہے کہ روح کو شبنم کی طرح کسی
گھاس پات پر نازل کرتا ہے حالانکہ گھاس پات کے مادہ کے اندر خود کیڑے موجود ہیں اُن
پر کون سی شبنم پڑی تھی ۔ اس سے کون انکار کر سکتا ہے کہ زمین کے سب نباتات جمادات
حیوانات کیڑوں سے بھرے ہوئے ہیں اور زمینی مادہ کے سب کچھ اندر ہے اوپر سے کچھ نہیں
آتا۔ کیا وید کے رشیوں کے معدہ اور دماغ اور دوسرے اعضاء میں کیڑے نہیں تھے؟ اور مرد
اور عورت کی منی بھی کیڑوں سے خالی نہیں ۔ اور زمین پر یا زمین کے نیچے کون سا ایسا مادہ ہے
جو کیڑوں سے خالی ہے ۔ آریوں کو خیال کرنا چاہیے تھا کہ کب اور کس راہ سے اُن پر شبنمی
روح پڑ گئی ۔ آخر جھوٹ کی کوئی حد ہے لیکن وید تو جھوٹ بولنے میں حد سے بڑھ گیا اور اس
نے خدا کے بدیہی اور محسوس و مشہود اور قدیم قانون قدرت کو ایسا اپنے ہاتھ سے پھینک دیا
جیسا کہ کوئی ایک کاغذ کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے پھینک دے۔
اور مضمون پڑھنے والے کو ایک اور نشانی الہامی کتاب کی پیش کرنی چاہیے تھی
اور اُس کا پیش کرنا تو بہت ضروری تھا معلوم نہیں کہ اُس نے وہ نشانی کیوں پیش نہ کی شاید
بھول گیا اور وہ نشانی نیوگ ہے یعنی یہ کہنا چاہئے تھا کہ الہامی کتاب کی ایک یہ بھی
نشانی ہے کہ وہ نیوگ کی تعلیم دے یعنی اس میں یہ تعلیم پائی جائے کہ جب کسی شخص کے گھر
میں لڑکا پیدا نہ ہو تو وہ اپنی پیاری بیوی کو دوسرے سے ہم بستر کراوے اور جب تک لڑکا
پیدا نہ ہو اسی طرح ہمیشہ غیر مردوں سے اپنی بیوی کی مٹی پلید کراتا رہے اور شاید یہ نشانی
الہامی کتاب کی اِس لئے اُس نے ذکر نہیں کی کہ اس کو محسوس ہو گیا کہ یہ دیوثی کی بات ہے
چشمه معرفت
اور بڑی بے غیرتی کا کام ہے کہ باوجود یکہ نکاح کا تعلق بدستور ہے اپنی بیوی کو دوسرے سے ۱۳۳
ہم بستر کراوے اور نہ صرف ایک دو دن کے لئے بلکہ ایک دراز مدت کے لئے غیروں کے
بستر پر اس کو لٹا تا رہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وید کے چاروں رشی نیوگ کے پاک عمل کے
ضرور کار بند ہوں گے۔ اور شاید اُن کے پوتر ہونے کی یہی نشانی ہوگی تبھی تو انہوں نے
دوسروں کو وہی تعلیم دی جس پر آپ کار بند تھے۔
مگر اس زمانہ کے اکثر ہندو دیکھے گئے ہیں کہ جب کہیں نیوگ کا ذکر آتا ہے تو
مارے ندامت کے منہ چھپاتے ہیں یا بھاگنے لگتے ہیں۔ ایک کتاب میں میں نے پڑھا ہے کہ
ایک بنگالی صاحب بڑے شوق سے آریہ سماج میں داخل ہوئے تھوڑے دنوں کے بعد ان کا
کوئی پرانا دوست برہمو مذہب کا ان کی ملاقات کے لئے گیا اور آہستہ آہستہ بات چلا کر اُس
نے نیوگ کا ذکر کر دیا وہ بیچارہ بنگالی آریوں کے پنجہ میں تو گرفتار تھا اس نے کہا کہ نیوگ کیا
ہوتا ہے تب برہمو صاحب نے اس کی تفصیل سنادی کہ آریوں کے لئے وید کا یہ حکم ہے کہ اگر
نرینہ اولاد پیدا نہ ہو تو اپنی عورت کو بغیر اس کے جو طلاق دی جائے دوسرے سے ہمبستر
کراویں اور جب تک اولاد نہ ہو اسی طرح اپنی بیوی کا غیر مرد سے منہ کالا کراتے رہیں جب
اس غریب بنگالی نے یہ بات سنی تو چونک اٹھا اور کہا کہ یہ آریہ سماج پر سراسر تہمت ہے بھلا ایسی
بے حیائی اور ناپاکی کی تعلیم وید میں کیونکر ہو سکتی ہے؟ اور وید کے چار رشی جو پوتر تھے ایسی
گندی تعلیم کیوں کر دے سکتے تھے؟ تب برہمو صاحب نے بہت ادب اور نرمی سے ستیارتھ
پر کاش اور وید بھاش پنڈت دیا نند کا اپنی بغل میں سے نکال کر دونوں ان کی خدمت میں پیش
کر دیئے اور نہایت ملائمت سے عرض کیا کہ آپ نیوگ کے بارہ میں یہ چند سطریں پڑھ لیں
جب اُس بنگالی نے جو شریف اور غیرتمند تھا وہ مقام پڑھا جہاں پنڈت دیانند وید کی شرتیوں
کے حوالہ سے یہ تعلیم دیتا ہے کہ اگر لڑکا نہ ہو تو ضرور تم لوگ اپنی استریوں کو غیر لوگوں سے
ہم بستر کراؤ اور اس طرح پر نرینہ اولاد حاصل کرو ورنہ تمہاری مکتی نہیں ہوگی یہ تعلیم پڑھتے
چشمه معرفت
۱۳۴ ہی وہ شریف آدمی آگ بگولا ہو گیا اور غصہ میں آکر ان کتابوں کو اپنے ہاتھ سے ایک رڈی اور
ناپاک چیز کی طرح پھینک دیا اور کہا کہ میں ایسے مذہب پر لعنت بھیجتا ہوں جس میں اس قدرنا پا کی
اور بے حیائی کی تعلیم ہے اور اُس اپنے دوست کا شکر کیا جس نے اُس کو اس گند سے نکالا۔
اب ہم مضمون پڑھنے والے کی اُن نشانیوں کا کسی قدر تفصیل سے ذکر کرتے ہیں جو
اُس نے اپنے عقیدہ کے موافق الہامی کتاب کے لئے مقرر کی ہیں۔ سوان میں سے پہلی نشانی
یہ ہے کہ وہ کتاب ابتدائے آفرینش سے ہو۔ اس نشانی کے ذکر کرنے سے اس شخص کا مطلب
یہ ہے کہ قرآن شریف ابتدائے زمانہ میں نہیں آیا اس لئے وہ خدا کی کتاب نہیں لیکن اس کی اس
تقریر سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ گویا وید کا پرمیشر ابتدائے زمانہ کے بعد ہمیشہ کے لئے اپنا
الہام نازل کرنے سے عاجز ہو جاتا ہے اور الہام کرنے کی قوت اُس کی ذات میں سے مفقود
ہو جاتی ہے یہاں تک کہ گو کیسے ہی مصالح جدیدہ الہام کے مقتضی ہوں اور کیسے ہی مفاسد زمین
میں پھیل جائیں اور کیسے ہی کسی پہلی کتاب میں تغیرات اور تحریفات دخل کر جائیں اور کیسے ہی
دور و دراز ملکوں کے رہنے والے اس پہلی کتاب سے بے خبر ہوں مگر پر میشر قسم کھا لیتا ہے کہ وہ
پہلی کتاب کے بعد کوئی کتاب نازل نہیں کرے گا اور صاف ظاہر ہے کہ یہ طریق اور یہ عادت
خدا تعالیٰ کے اس قانون قدرت کے برخلاف ہے جو جسمانی طور پر انسان کے جسمانی معالجات
کے لئے پایا جاتا ہے اور ہم دیکھتے ہیں کہ ہماری جسمانی ضرورتوں کے موافق ہمیشہ تازہ بتازہ
سامان ہمیں دیئے جاتے ہیں اور ہمیں صرف ان قصوں کے ذریعہ سے خوش نہیں کیا جاتا کہ کسی
پہلے زمانہ میں ایسے پھل تھے جو لوگ کھاتے تھے اور ایسا اناج تھا جو لوگ استعمال کرتے تھے اور
ایسی دوائیں تھیں جن کے ذریعہ سے علاج ہوتا تھا بلکہ وہ سب چیزیں اب بھی ہمارے لئے پیدا
کی جاتی ہیں جیسا کہ پہلے پیدا کی جاتی تھیں تو پھر روحانی قانون قدرت کیوں بدل گیا۔ کیا ہم
گمان کر سکتے ہیں کہ پہلے خدا تعالیٰ بولنے پر قادر تھا اور اب قادر نہیں اور پہلے اس کو الہام دینے
کی طاقت تھی مگر اب وہ طاقت باقی نہیں رہی اور کیا سچ نہیں کہ خدا پہلے زمانہ میں جیسا کہ
چشمه معرفت
سنتا تھا اب بھی سنتا ہے تو پھر کیا وجہ کہ ہمارے اس زمانہ میں خدا کی قوت شنوائی تو بدستور بحال ۱۳۵
ہے لیکن قوت کلام مفقود ہوگئی اور کیا یہ سچ نہیں کہ پہلے زمانہ کے بعد جو زمانے آئے اُن میں دن بدن
معصیت اور گناہ بڑھتا گیا اور اس قدر نئے نئے گناہ پیدا ہوئے جو پہلے زمانہ میں ان کا نام ونشان
نہ تھا تو کیا ایسی حالت میں یہ ضروری نہ تھا کہ خدا تعالیٰ تازہ گناہوں اور نو پیدا خراب عقیدوں
کے لئے کوئی نئی کتاب بھیجتا جو موجودہ مفاسد کے دور کرنے کے لئے پورے زور سے اپنی
زبردست ہدایتیں پیش کرتی اور اپنے خوفناک نشانوں کے ساتھ خدا کی طرف توجہ دلاتی نہ یہ کہ
خدا اس قدر طوفان دیکھنے کے بعد بالکل چپ ہی ہو جاتا اور یہ کہتا کہ وید کے ورق چاٹا کرو اور
اس سے بڑھ کر کوئی ہدایت میرے پاس نہیں اور آئندہ کسی نئی ہدایت کی امید نہ رکھو! اور اگر یہ کہو
کہ وید میں پہلے سے یہ سب احکام موجود ہیں تو اس سے بڑھ کر کوئی جھوٹ نہیں ہوگا کیونکہ تم خود
اقرار رکھتے ہو اور عقل بھی یہی تجویز کرتی ہے کہ پہلا زمانہ ان گناہوں اور بدعقیدوں سے خالی تھا
جو پیچھے سے پیدا ہوئے تو پھر جب پہلے زمانہ میں بد عقیدے اور گناہ موجود ہی نہیں تھے تو اُن سے
منع کرنا کیا معنی رکھتا ہے بلکہ یہ تو نا معلوم بدکاری اور بد عقیدہ کا یاد دلانا ہے اور اگر کہو کہ وید نے
بطور پیشگوئی سب بُرے احکام اور بُرے عقیدے بیان کر دیتے ہیں کہ آئندہ ایسا ہوگا تو یہ جھوٹ
ہے کیونکہ تم خود اقرار رکھتے ہو کہ وید میں کوئی پیشگوئی نہیں علاوہ اس کے ہم تو اس فیصلہ پر بھی
راضی ہیں کہ جس قدر قرآن شریف نے بد عقیدوں اور بداعمال کا حال بیان کیا ہے یا وہ عقیدے جو
قرآن شریف نے بیان فرمائے مگر وید کی رو سے بد عقیدے ہیں ایسا ہی وہ بد اعمال جو دنیا کے مختلف
حصوں میں پائے جاتے ہیں جن کا ذکر قرآن شریف میں مفصل مذکور ہے آریہ لوگ وید میں سے ہم
کو نکال دیں ایسے طور سے کہ جیسے غیر فرقے قرآن شریف کو پڑھ کر اس کے قائل ہیں کہ یہ سب
باتیں اس میں مذکور ہیں وید کی نسبت بھی یہی اقرار کر سکیں ایسا ہی خدا کی ہستی اور توحید کے دلائل
جو قرآن شریف میں لکھے ہیں جو مخالف فرقے اس کے قائل ہیں یہ سب آریہ صاحبان وید میں سے
نکال کر ہم کو دکھلا دیں تو ہم ہزار روپے نقد ان کو دینے کو تیار ہیں ۔ افسوس ! کہ یہ کس قدر جھوٹ
چشمه معرفت
۱۳۶ ہے کہ وید کی طرف وہ کمال منسوب کیا جاتا ہے جو اس میں پایا نہیں جاتا۔
علاوہ اس کے کون شخص اس سے انکار کر سکتا ہے کہ ابتدائے زمانہ کے بعد دنیا پر
بڑے بڑے انقلاب آئے ۔ پہلے زمانہ کے لوگ تھوڑے تھے اور زمین کے چھوٹے سے قطعہ پر
آباد تھے اور پھر وہ زمین کے دور دور کناروں تک پھیل گئے اور زبانیں بھی مختلف ہو گئیں اور
اس قدر آبادی بڑھی کہ ایک ملک دوسرے ملک سے ایک علیحدہ دنیا کی طرح ہو گیا تو ایسی
صورت میں کیا ضرور نہ تھا کہ خدا تعالیٰ ہر ایک ملک کے لئے الگ الگ نبی اور رسول بھیجتا اور کسی
ایک کتاب پر کفایت نہ رکھتا ۔ ہاں جب دنیا نے پھر اتحاد اور اجتماع کے لئے پلٹا کھایا اور ایک
ملک کو دوسرے ملک سے ملاقات کرنے کے لئے سامان پیدا ہو گئے اور باہمی تعارف کے لئے
انواع و اقسام کے ذرائع اور وسائل نکل آئے ۔ تب وہ وقت آگیا کہ قومی تفرقہ درمیان سے اٹھا
دیا جائے اور ایک کتاب کے ماتحت سب کو کیا جائے تب خدا نے سب دنیا کے لئے ایک ہی
نبی بھیجا تا وہ سب قوموں کو ایک ہی مذہب پر جمع کرے اور تا وہ جیسا کہ ابتدا میں ایک قوم
تھی آخر میں بھی ایک ہی قوم بنادے۔
اور یہ ہمارا بیان جیسا کہ واقعات کے موافق ہے ایسا ہی خدا تعالیٰ کے اس قانون قدرت
کے موافق ہے جو زمین و آسمان میں پایا جاتا ہے کیونکہ اگر چہ اُس نے زمین کو الگ
تاثیرات بخشی ہیں اور چاند کو الگ اور ہر ایک ستارہ میں جدا جدا قو تیں رکھی ہیں مگر پھر بھی
با وجود اس تفرقہ کے سب کو ایک ہی نظام میں داخل کر دیا ہے اور تمام نظام کا پیشرو آفتاب
کو بنایا ہے جس نے ان تمام سیاروں کو انجن کی طرح اپنے پیچھے لگا لیا ہے پس اس سے غور
کرنے والی طبیعت سمجھ سکتی ہے کہ جیسا کہ خدا تعالیٰ کی ذات میں وحدت ہے ایسا ہی وہ
نوع انسان میں بھی جو ہمیشہ کی بندگی کے لئے پیدا کئے گئے ہیں وحدت کو ہی چاہتا ہے اور
درمیانی تفرقہ قوموں کا جو بباعث کثرت نسل انسان نوع انسان میں پیدا ہوا وہ بھی
۱۳۷ در اصل کامل وحدت پیدا کرنے کے لئے ایک تمہید تھی کیونکہ خدا نے یہی چاہا کہ پہلے نوع