چشمہٴ معرفت

حصہ 13

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

چشمه معرفت
انسان میں وحدت کے مختلف حصے قائم کر کے پھر ایک کامل وحدت کے دائرہ کے اندر سب کو لے
آوے سوخدا نے قوموں کے جدا جدا گر وہ مقرر کئے اور ہر ایک قوم میں ایک وحدت پیدا کی اور
اس میں یہ حکمت تھی کہ تا قومہ نا قوموں کے تعارف میں سہولت اور آسانی پیدا ہو اور ان کے باہمی تعلقات
پیدا ہونے میں کچھ دقت نہ ہو اور پھر جب قوموں کے چھوٹے چھوٹے حصوں میں تعارف پیدا
ہو گیا تو پھر خدا نے چاہا کہ سب قوموں کو ایک قوم بناوے جیسے مثلاً ایک شخص باغ لگا تا ہے اور باغ
کے مختلف بوٹوں کو مختلف تختوں پر تقسیم کرتا ہے۔ اور پھر اس کے بعد تمام باغ کے ارد گرد دیوار کے کھینچ کر
سب درختوں کو ایک ہی دائرہ کے اندر کر لیتا ہے اسی کی طرف قرآن شریف نے اشارہ فرمایا ہے
اور وہ یہ آیت ہے إِنَّ هَذِهِ أُمَّتُكُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً وَأَنَا رَبُّكُمْ فَاعْبُدُونِ یعنی اے
دنیا کے مختلف حصوں کے نبیو! یہ مسلمان جو مختلف قوموں میں سے اس دنیا میں اکٹھے ہوئے ہیں
یہ تم سب کی ایک اُمت ہے جو سب پر ایمان لاتے ہیں اور میں تمہارا خدا ہوں سو تم سب مل کر
میری ہی عبادت کرو۔ (دیکھو الجز و نمبر ۷ سورۃ الانبیاء ) اس تدریجی وحدت کی مثال ایسی ہے
جیسے خدا تعالیٰ نے حکم دیا کہ ہر ایک محلہ کے لوگ اپنی اپنی محلہ کی مسجدوں میں پانچ وقت جمع
ہوں اور پھر حکم دیا کہ تمام شہر کے لوگ ساتویں دن شہر کی جامع مسجد میں جمع ہوں یعنی ایسی وسیع
مسجد میں جس میں سب کی گنجائش ہو سکے اور پھر حکم دیا کہ سال کے بعد عید گاہ میں تمام شہر کے
لوگ اور نیز گردو نواح دیہات کے لوگ ایک جگہ جمع ہوں اور پھر حکم دیا کہ عمر بھر میں ایک دفعہ تمام دنیا
ایک جگہ جمع ہو یعنی مکہ معظمہ میں ۔ سو جیسے خدا نے آہستہ آہستہ امت کے اجتماع کو حج کے موقع
پر کمال تک پہنچایا۔ اول چھوٹے چھوٹے موقعے اجتماع کے مقرر کئے اور بعد میں تمام دنیا کو ایک
جگہ جمع ہونے کا موقع دیا سو یہی سنت اللہ الہامی کتابوں میں ہے اور اس میں خدا تعالیٰ نے یہی
چاہا ہے کہ وہ آہستہ آہستہ نوع انسان کی وحدت کا دائرہ کمال تک پہنچاوے۔ اوّل تھوڑے تھوڑے
ملکوں کے حصوں میں وحدت پیدا کرے اور پھر آخر میں حج کے اجتماع کی طرح سب کو ایک جگہ
الانبياء : ٩٣

چشمه معرفت
۱۳۸ جمع کر دیوے جیسا کہ اس کا وعدہ قرآن شریف میں ہے کہ وَنُفِخَ فِي الصُّوْرِ فَجَمَعْتُهُمْ
جمعا یعنی آخری زمانہ میں خدا اپنی آواز سے تمام سعید لوگوں کو ایک مذہب پر جمع کر دے گا
جیسا کہ وہ ابتداء میں ایک مذہب پر جمع تھے تا کہ اول اور آخر میں مناسبت پیدا ہو جائے۔
غرض پہلے نوع انسان صرف ایک قوم کی طرح تھی اور پھر وہ تمام زمین پر پھیل گئے تو خدا نے اُن
کے سہولت تعارف کے لئے ان کو قوموں پر منقسم کر دیا اور ہر ایک قوم کے لئے اُس کے مناسب حال
ایک مذہب مقرر کیا جیسا کہ وہ فرماتا ہے یا يُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْتُكُمْ مِنْ ذَكَرٍ وَ انْقُى
وَجَعَلْتُكُمْ شُعُوبًا وَقَبَابِلَ لِتَعَارَفُوا (الجزء نمبر ٢٦ سورة الحجرات )
اور پھر فرماتا ہے
لِكُلِّ جَعَلْنَا مِنْكُمْ شِرْعَةً وَمِنْهَاجًا وَلَوْ شَاءَ اللَّهُ لَجَعَلَكُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً وَلَكِنْ
لِيَبْلُوَكُمْ فِي مَا اتْكُمْ فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَتِ الجزو نمبر ۶ سورة المائدة ( ترجمہ ) اے
لوگو! ہم نے مرد اور عورت سے تمہیں پیدا کیا ہے اور ہم نے تمہارے کنبے اور قبیلے مقرر کئے یہ اس
لئے کیا کہ تائم میں باہم تعارف پیدا ہو اور ہر ایک قوم کے لئے ہم نے ایک مشرب اور مذہب مقرر
کیا تاہم مختلف فطرتوں کے جو ہر بذریعہ اپنی مختلف ہدایتوں کے ظاہر کر دیں پس تم اے مسلمانو !
تمام بھلائیوں کو دوڑ کر لو کیونکہ تم تمام قوموں کا مجموعہ ہو اور تمام فطرتیں تمہارے اندر ہیں۔ غرض
مذکورہ بالا وجوہ کی بنا پر خدا نے نوع انسان کو کئی قوموں پر منقسم کر دیا۔ پہلے زمانہ کے لوگ تو آبائی رشتہ
کے سلسلہ میں منسلک تھے اور ان میں وحدت قرابت حاصل تھی اور پھر جب بہت سی قو میں بن
گئیں تو ہر ایک قوم میں وحدت قائم کرنے کے لئے کتا بیں بھیجی گئیں ! یں اور اُس زمانہ میں ہر
ایک حصہ ملک میں صرف قومی وحدت حاصل ہو سکتی تھی اس سے زیادہ نہیں یعنی تمام دنیا کی وحدت
غیر ممکن تھی ۔ اور پھر تیسرا زمانہ ایسا آیا جس میں اقوامی وحدت کے سامان پیدا ہو۔ کے سامان پیدا ہو گئے یعنی تمام
دنیا کی وحدت کے سامان ظہور میں آگئے اور ہر ایک زمانہ جونوع انسان پر آیا وہ اس بات کا مقتضی
تھا جو اسی زمانہ کے مطابق کتاب دی جاوے۔ یہی وجہ ہے کہ قومی وحدت کا جب خدا نے
ا الكهف : ١٠٠
الحجرات : ۱۴
المائدة : ٢٩

چشمه معرفت
ارادہ کیا تب ہر ایک قوم کے لئے جدا جدا رسول بھیجا اور یہ قومی وحدت اقوامی وحدت سے ۱۳۹
مقدم تھی اور حکمت ربانی اس امر کی مقتضی تھی کہ اول ہر ایک ملک میں قومی وحدت قائم کرے
اور جب قومی وحدت کا دور ختم ہو چکا تب اقوامی وحدت کا زمانہ شروع ہو گیا اور وہی زمانہ
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور کا تھا۔ اور یاد رہے کہ کسی رسول اور کتاب کی اسی قدر
عظمت سمجھی جاتی ہے جس قدر ان کو اصلاح کا کام پیش آتا ہے اور جس قدر اس اصلاح کے
وقت مشکلات کا سامنا پڑتا ہے سو یہ بات ظاہر ہے کہ ابتدائے زمانہ میں جو کتاب نازل ہوئی
ہوگی وہ کسی طرح کامل مکمل نہیں ہو سکتی کیونکہ ابتدائے زمانہ میں ان مشکلات کا وہم و گمان بھی
نہیں آسکتا جو بعد میں پیدا ہوئیں ایسا ہی قومی وحدت کے زمانہ میں اس وقت کے نبیوں اور
رسولوں کو وہ مشکلات ہرگز پیش نہیں آ سکتی تھیں جو اقوامی وحدت کے زمانہ میں اس نبی کو پیش
آئیں جس کو یہ حکم ہوا کہ جو تمام قوموں کو ایک وحدت پر قائم کرو۔
خلاصہ کلام یہ کہ دنیا پر تین انقلاب آئے ہیں اور ہر ایک انقلاب ایک خاص طور کی
ہدایت کو چاہتا تھا چنانچہ ابتدائے آفرینش کا زمانہ ایک ایسا سادہ زمانہ تھا کہ اُس میں اِن
معاصی اور گناہوں اور بد عقائد کی تفصیل کی ضرورت نہ تھی جو بعد میں پیدا ہوئی چونکہ اس
زمانہ میں کامل طور پر نوع انسان میں بدی اور بدعقیدگی نہیں پھیلی تھی اس لئے اس وقت
کسی کامل کتاب کی ضرورت نہ تھی لہذا جس کتاب کو ہم تسلیم کریں کہ وہ ابتدائے آفرینش
کی کتاب ہے ساتھ ہی ہمیں یہ بھی تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ وہ ناقص کتاب ۔ ہے کہ وہ ناقص کتاب ہے۔ یہ بات ہر ایک
عقل سلیم قبول کر لے گی کہ کمال اصلاح کی نوبت کمال فساد کے بعد آتی ہے۔ طبیب کا یہ
کام نہیں کہ وہ چنگے بھلے لوگوں کو وہ دوائیں دے جو عین بیماری کے غلبہ کے وقت دینی چاہیں ۔
اسی لئے قرآن شریف نے پہلے یہ بیان کر دیا کہ ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ ، یعنی تمام
دنیا میں فساد پھیل گیا اور ہر ایک قسم کے گناہ اور معاصی کا طوفان برپا ہو گیا اور پھر ہر ایک ۱۳۰
الروم :٤٢

چشمه معرفت
بد عقیدگی اور بد عملی کے بارے میں مکمل ہدایتیں پیش کر کے فرمایا کہ : - اَلْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ
دينَكُمْ لے یعنی آج میں نے تمہارا دین کامل مکمل کر دیا مگر کسی پہلے زمانہ میں جس میں
ابھی طوفان ضلالت بھی جوش میں نہیں آیا تھا مکمل کتاب کیونکر انسانوں کو مل سکتی ہے۔
شخص
ماسوا اس کے یہ سراسر جھوٹ ہے کہ وید ابتدائے زمانہ ئے زمانہ کی کتاب ہے جو شخص صرف
رگ وید کے پہلے حصہ کو اوّل سے آخر تک پڑھے تو اس کو معلوم ہو جائے گا کہ جا بجا وید خود
اس بات کا اقراری ہے کہ وہ پہلے زمانہ کی ہرگز کتاب نہیں ہے یہ رگ وید اردو میں بمقام دہلی
چھپ چکا ہے اور انگریزی میں بھی ترجمہ ہو چکا ہے اور ہر ایک شخص خواہ انگریزی خوان ہے یا
اُردو خوان بآسانی اس کو پڑھ سکتا ہے۔
دوسری نشانی الہامی کتاب کی مضمون پڑھنے والے نے یہ بیان کی کہ وہ خلاف
قانون قدرت نہ ہو مگر یہ نشانی بھی وید میں ہرگز پائی نہیں جاتی ۔ ہم وید کی تعلیمات کے
بارے میں ذیل میں چند نمونے لکھتے ہیں ناظرین خود سمجھ لیں کہ جس وید میں ایسے ایسے
بیان ہیں کیا وہ خدا کے قانون قدرت کے مطابق ہے چنانچہ رگوید میں ایک یہ شرتی ہے۔
اے اندر کو سید کارشی کے پوتر جلد آ اور مجھ رشی کو مالدار کر دے۔ اس فقرہ کی شرح میں وید
کے بھاشی کاروں نے لکھا ہے کہ کو سیکا کا بیٹا ویشوا متر تھا پھر اندر اس کا بیٹا کیونکر بن گیا۔
اس کی وجہ سیانا وید کا بھا شیکا روہ قصہ بیان کرتا ہے جو وید کے تمہ انوکر امیت کا میں درج ہے
اور وہ یہ ہے کہ کو سید کا اثر تھا کے پوتر نے یہ دل میں خواہش کر کے کہ اندر کی توجہ سے میرے
گھر میں بیٹا ہوا تپ جپ اختیار کیا تھا جس تپ کے جلدو میں خود اندر ہی نے اس کے گھر
میں جنم لے لیا اور چونکہ اندر بموجب عقاید آریہ سماج والوں کے پرمیشر کا نام ہے اس سے
۱۳۱) معلوم ہوا کہ خود پر میشر کو سی کا رشی کی بیوی کے رحم میں داخل ہو گیا تھا اور پیدا ہونے کے بعد
بعض جگہ اس سے پہلے بجائے کو سی کارشی کے کشتیا لکھا گیا ہے اور یہ سہو کا تب ہے پس گذشتہ مقامات
میں جہاں اُس قصہ کے متعلق جو او پر لکھا گیا ہے کشتیا کا لفظ ہو اس کو کو سی کا سمجھ لینا چاہیے۔ منہ
ا المائدة :

چشمه معرفت
اس کا نام و شوا متر رکھا گیا ۔ پس ایسا وید جو پرمیشر کو کو سی کا رشی کا پوتر قرار دیتا ہے کیا ہم کہہ
سکتے ہیں کہ اس کی باتیں قانون قدرت کے مطابق ہیں؟ اور اگر اسی طرح پر میشر کی یہ عادت
ہے کہ وہ اولا د دینے کے لئے خود ہی عورتوں کے رحم میں داخل ہو جایا کرتا ہے تو پھر ایسی صورت
میں نیوگ کی پلید رسم کی کیا ضرورت ہے۔ یہ تو بہت سہل طریق ہے کہ جس آریہ کے گھر میں
اولاد نہ ہو خود پر میشر ہی اس کی بیوی کے رحم میں داخل ہو جائے ۔ اس طرح پر اس نا پاک رسم کی
بیخ کنی ہو سکتی ہے جو نیوگ کے نام سے مشہور ہے۔
ہم تو حیران ہیں کہ جس وید میں ایسے قصے ہیں اس کی نسبت کیوں یہ کہا جاتا ہے کہ وہ
قانون قدرت کے موافق ہے ایسا ہی وید کی یہ تعلیم قانون قدرت کے مخالف ہے کہ گوشت کھانا
سخت ممنوع اور پرمیشر کے منشاء کے برخلاف ہے کیونکہ اگر دنیا کے ہر ایک جاندار پر وسیع
نظر ڈالی جاوے تو معلوم ہوگا کہ زمین کی سطح پر اور دریاؤں میں جو جاندار پائے جاتے ہیں اکثر
گوشت خوار ہی ہیں ۔ اور گوشت خواروں کی نسبت وہ جانور جو صرف نباتی چیزیں کھاتے ہیں
نہایت ہی قلیل ہیں گویا کچھ بھی نہیں پہلے ہم اگر انسانوں پر ہی نظر ڈالیں تو ثابت ہوگا کہ یورپ
اور امریکہ اور ایشیا کے کل انسان بحر قلیل مقدار ان ہندوؤں کے جو گوشت نہیں کھاتے سب
گوشت خوار ہیں گویا تمام دنیا کی فطرت کا تقاضا گوشت خواری ہے اور جو تھوڑ اسا گر وہ ہندوؤں
کا گوشت نہیں کھاتا ان میں سے قوت شجاعت اور غیرت بالکل مفقود ہے اسی وجہ سے نیوگ
جیسی نا پاک رسم کو انہوں نے قبول کر لیا اور وہ اس لائق بھی نہیں ہوتے کہ جنگی فوجوں میں داخل
ہوں کیونکہ سخت بزدل ہوتے ہیں۔
اور جب ہم دوسرے جانداروں کی طرف نظر ڈالتے ہیں تو وہ بھی بجز چند بز دل
قسم جانوروں کے جیسے بکری اور گائے باقی سب گوشت خور ہی ثابت ہوتے ہیں اور بحری
جانور تو گل گوشت خوار ہیں اور چھوٹے چھوٹے دریاؤں کا تو ذکر کیا ہے۔ بر محیط یعنی سمندر ۱۴۲
جس نے زمین کا ایک بڑا حصہ روکا ہوا ہے وہ بھی گوشت خوار جانوروں سے بھرا ہوا ہے اور

چشمه معرفت
یہ جاندار کروڑہا درجہ انسانوں کی تعداد سے زیادہ ہیں پس جو کچھ ہماری نظر کے سامنے فعل الہی
موجود ہے وہ صاف بتلا رہا ہے کہ خدا کا قانون قدرت یہی ہے اور اس کے جواب میں یہ کہنا
کہ جو جاندار گوشت خوار ہیں وہ کسی پہلی جون میں بہت برے آدمی تھے پر میشر نے بطور سزا کے
ان کو گوشت خوار بنایا اس جواب سے ہر ایک عقلمند تعجب کرے گا کہ یہ کیسی سزا ہے کہ سزا کے
طور پر ایک عمدہ اور مقوی غذا ان کو دے دی۔ ماسوا اس کے ایک ثابت شدہ امر کے مقابل پر
صرف اپنا ایک خیال پیش کرنا جس کا کوئی بھی ثبوت نہیں یہ کسی قسم کی منطق ہے ظاہر ہے کہ یہ تو
کھلے کھلے طور پر ثابت شدہ امر ہے کہ خدا تعالیٰ کی اکثر مخلوق دنیا میں گوشت خوار ہی ہے اور یہ
صریح طور پر اس بات کی دلیل ہے کہ مخلوق کے لئے خدا نے یہی پسند کیا ہے اور جو بعض پرند اور
چرند گوشت نہیں کھاتے۔ وہ صرف اس وجہ سے ہے کہ وہ شکار کرنے سے عاجز ہیں ورنہ وہ سب
کچھ کھا سکتے ہیں اور جب یہ بات ثابت ہو چکی تو مانا پڑا کہ مخلوق کے لئے خدا کا قانون قدرت
یہی ہے کہ وہ گوشت کھایا کریں اور بہت سے اسباب صحت گوشت کھانے پر ہی موقوف رکھے
گئے ہیں اسی لئے ہند کی طبابت میں بھی بعض امراض کے علاجوں میں گوشت کا ذکر ہے۔ اب
اس کے مقابل پر یہ و ہم پیش کرنا کہ گوشت خوار جاندار صرف سزا کے طور پر گوشت خوار بنائے
گئے ہیں یہ صرف ایک دعوی ہے جس کا کچھ ثبوت نہیں ایسا ہی یہ لوگ ہر ایک جگہ دلیل کی جگہ
دعوی ہی پیش کر دیتے ہیں نہ معلوم کہ ایسی باتوں سے یہ لوگ عوام کو دھو کہ دینا چاہتے ہیں یا
اب تک یہ لوگ دعوئی اور دلیل میں فرق نہیں کر سکتے ۔ راجہ رام چندر اور کرشن سب گوشت
کھاتے تھے اگر وہ گوشت کھانا خلاف قانون قدرت سمجھتے تو ایسا کیوں کرتے ؟
پھر جیسا کہ ہم بار بار لکھ چکے ہیں وید کا یہ دعویٰ کہ تمام روحیں قدیم اور انا دی ہیں اور
۱۴۳ وہی بار بار شبنم کی طرح زمین پر بذریعہ غذا انسانوں کے پیٹ میں جاتیں اور بچہ بنتی ہیں یہ بھی

چشمه معرفت
سراسر خلاف قانون قدرت ہے اور چونکہ ہم اس رسالہ میں اس امر کا خلاف قانون قدرت ہونا
دلائل مشہودہ ومحسوسہ سے ثابت کر چکے ہیں لہذا اب اس کے لکھنے کی اس جگہ ضرورت نہیں۔
تیسری نشانی جو مضمون پڑھنے والے نے الہامی کتاب کے لئے بیان کی ہے وہ یہ
ہے کہ اس کی تعلیم عالمگیر ہولیکن ظاہر ہے کہ وید کی تعلیم ہرگز عالمگیر نہیں بلکہ عالمگیر ہونا تو الگ
انسانی فطرت بھی اس کو قبول نہیں کر سکتی کیا دنیا میں کوئی غیرت مند انسان قبول کر سکتا ہے کہ
اس کی منکوحہ عورت با وجود قائم ہونے نکاح کے دوسرے سے منہ کالا کراوے انسانی غیرت
نے ایسے ناجائز کاموں کے وقت دنیا میں خون کی ندیاں بہادی ہیں۔ پس ایسی بے حیائی کی
تعلیم عالمگیر کیونکر ہوسکتی ہے؟ مضمون پڑھنے والے کو اگر یہ دعوئی ہو کہ یہ تعلیم عالمگیر بن سکتی ہے
تو پہلے اس آریہ ورت میں ہی اس تعلیم کو جاری کر کے دکھلاوے۔ ہم پہلے بھی لکھ چکے ہیں کہ
قطعی اور یقینی طور پر معلوم ہوتا ہے کہ یہ نیوگ کی تعلیم در حقیقت ان سنیاسیوں کی خود ایجاد ہے
کہ جو دراصل ان کا نفس شہوات سے ایسا بھرا ہوا تھا جیسا کہ ایک بڑا پھوڑا پیپ سے بھرا ہوتا
اور دوسری طرف اُن کا یہ دعویٰ تھا کہ وہ بغیر عورت کے بسر کر سکتے تھے آخر نفس اُن کا قابو
سے نکل گیا۔ سو ابتدا میں ایسے ہی سنیاسیوں نے نیوگ کے مسئلہ کو ایجاد کیا ہے اور اُس کے
ذریعہ سے اپنی نفسانی خواہشیں پوری کی ہیں اور پھر آہستہ آہستہ وہ ہدایت وید میں بھی درج کی گئی
اور عام طور پر آریہ ورت میں اس پر عمل ہونے لگا سو خدا نہ کرے کہ وید کی یہ تعلیم عالمگیر ہو اور
جس وقت یہ نا پاک تعلیم عالمگیر ہو جائے گی سواس وقت قیامت آجائے گی۔ اور یہ بھی ہم نے سنا
ہے کہ ویدوں کے جغرافیہ میں یہ لکھا ہے کہ کوہ ہمالہ کے پرے کوئی آبادی نہیں ۔ اس سے معلوم
ہوتا ہے کہ ویدوں میں عالم سے مراد یہی آریہ ورت مراد ہے پس اگر یہ صحیح نہیں ہے تو
اول آریوں پر فرض ہے کہ ویدوں کی شرتیوں کے موافق عالم کی فہرست پیش کریں۔ میں تو ۱۴۴
ہے

چشمه معرفت
یہ بات نہیں مانتا کہ ویدوں کے رشیوں کو یہ خبر بھی ہو کہ سوائے آریہ ورت کے دنیا میں اور
ملک بھی ہے۔
ماسوا اس کے وید کی تعلیمیں کہ گو بر کھانا اور پیشاب پینا اور اپنی منکوحہ عورتوں کو بغیر
طلاق کے نامحرم مردوں سے ہمبستر کرانا اور خدا کے خالق ہونے سے انکار کرنا اور آگ اور پانی
اور چاند اور سورج وغیرہ اجرام کی پرستش کے لئے حکم دینا جس سے تمام آریہ ورت بھرا پڑا ہے۔
یہ ایسی خراب تعلیمیں ہیں کہ کوئی پاک اور صحیح فطرت ان کو قبول نہیں کر سکتی اور ویدوں پر خود یہ
تہمت ہے کہ کسی زمانہ اور کسی وقت میں اُن کی تعلیم عالمگیر تھی جس قدر اب دنیا میں ممالک
موجود ہیں اس زمانہ سے پہلے کسی کی بلا کو بھی خبر نہ تھی کہ وید کیا چیز ہیں۔ جب اس ملک میں
گورنمنٹ انگریزی کی عملداری ہوئی تب بعض انگریزوں نے ویدوں کے ترجمے کئے اور
یورپ اور امریکہ میں اس کا نام پہنچایا معلوم نہیں کہ خواہ نخواہ منصوبے کے طور پر ایسی باتیں کرنا
ان لوگوں کو کس نے سکھایا۔ اس سے حاصل کیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ تو آسان ہے کہ صرف
یورپ - کے محققوں سے ہی دریافت کر لو کہ ویدوں کے نام سے تم کب سے واقف ہو اور کس زمانہ
سے آشنا ہو۔ ماسوا اس کے وید کی تعلیم کو تعلیم کہہ بھی نہیں سکتے ۔ تعلیم تو وہ ہوتی ہے جس کے
ذریعہ سے نجات کی راہ مل سکے مگر جبکہ وید کی رو سے تو بہ اور استغفار کا دروازہ ہی بند ہے اور
تمام مدار تناسخ پر ہے تو وید کے ماننے سے کیا فائدہ اور نہ ماننے سے کیا نقصان ہے۔
مضمون پڑھنے والے نے الہامی کتاب کی ایک یہ نشانی لکھی ہے کہ وہ کسی ملک
کی زبان نہ ہو یعنی زمین کے باشندوں میں سے کوئی شخص اُس زبان کو نہ بول سکتا ہو نہ
سمجھ سکتا ہو ۔ اب ہمیں اس نشانی کے بارہ میں کچھ بیان کرنا ضروری نہیں خود ناظرین سوچ
لیں کہ ایسی زبان میں الہامی کتاب نازل کرنے سے کیا فائدہ ہوگا اور جبکہ کوئی شخص اس
زبان کو نہ بول سکتا ہے اور نہ سمجھ سکتا ہے تو اس کی ہدایتوں پر عمل کرنا کیونکر ممکن ہوگا ایسی

چشمه معرفت
صورت میں بلا شبہ رشیوں کے دلوں پر ایسی کتاب کا نازل کرنا یا نہ نازل کرنا برابر ہوگا کیونکہ ۱۴۵
اس جگہ یہ سوال پیش ہوگا کہ جب کہ انسان اسی زبان کو سمجھ سکتا ہے جس کو بول سکتا ہے تو وید
کے رشیوں کو ایسی زبان کیونکر سمجھ آسکتی تھی جس کو وہ بول نہ سکتے تھے۔
اور اگر کہو کہ پرمیشر نے رشیوں کو اُن کی اپنی زبان کے ذریعہ سے اس نامعلوم
زبان کے معنے سمجھا دیئے تھے تو یہ عذر بھی دوسرے لفظوں میں اس بات کا اقرار ہے کہ پر میشر
انسان کی زبان میں الہام کرتا ہے بلکہ اس سے تو یہ ثابت ہوتا ہے کہ پرمیشر ایسی زبان میں
الہام کرنے سے پچھتایا جس کو وید کے رشی سمجھ نہیں سکتے تھے اور جب اس کو اپنی غلطی محسوس
ہوئی تو آخر اس نے انسانوں کی زبان کے ذریعہ سے اس زبان کے معنی وید کے رشیوں کو
سمجھائے پس کیا ایسی لغو حرکت سے یہ ثابت نہ ہوگا کہ پر میشر بھی اپنی جلد بازی سے غلطی کر
بیٹھتا ہے اور اس پر اعتراض ہوگا کہ جس بات کو اس نے مجبور ہو کر آخر کو اختیار کیا وہ بات
پہلے ہی کیوں اختیار نہ کی ۔
ماسوا اس کے جب کہ ہم خود اس بات کے گواہ ہیں کہ خدا تعالیٰ اب بھی دوسری
زبانوں میں الہام کرتا ہے اور خدا تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے ہمیں اس گروہ میں
داخل کیا ہے جو خدا تعالیٰ کے مکالمہ و مخاطبہ سے مشرف ہوتے ہیں تو پھر ہم امور مشہودہ
ثابت شدہ سے کیونکر انکار کر سکتے ہیں کیا آریہ سماج والوں کو خبر نہیں کہ وہ ہمارا الہام ہی تھا
جس نے چھ چھ برس برس ۔ پہلے لے لیکھرام لیکھرام کی کی نسبت نسبت خو خبر دی ہی تھی تھی کہ کہ وہ وہ چھ چھ برس برس کی کی مدت تک عید سے
ایک دن بعد بذریعہ قتل اس دنیا سے کوچ کرے گا اور وہ ہمارا الہام ہی تھا جس نے
خبر دی تھی کہ مسمی سومراج اور اس کے دو ساتھی جو قادیان میں بدگوئی سے باز نہیں آئے
تھے طاعون کے عذاب سے مریں گے ۔ یہ وہی لوگ تھے جنہوں نے اپنے اخبار شبھ چشتک
کے ذریعہ سے گالیاں دینا اپنا شیوہ بنا رکھا تھا آخر طاعون نے دو تین دن میں ہی اُن کا
قصہ پاک کیا ۔ ایسا ہی وہ ہمارا الہام ہی تھا جس نے تمام دنیا کے سخت زلازل کی خبر دی ۱۴۶

اولد
چشمه معرفت
اور نیز ۴ را پریل ۱۹۰۵ء کے زلزلہ کی خبر دی تھی۔ ایسا ہی اور صدہا الہامی پیشگوئیاں ہیں جو
ظہور میں آئیں اور پوری ہوئیں پھر ہم اپنی چشم دید باتوں سے کیوں کر انکار کر سکتے ہیں بلکہ
سچ تو یہ ہے کہ خدا تعالیٰ ہر ایک زبان میں الہام کرتا ہے جیسا کہ وہ ہر ایک زبان میں لوگوں کی
آواز سنتا ہے ۔ مخلوق کی زبانیں دراصل خدا کی ہی زبان ہے۔ ہر ایک قوم اپنی اپنی زبان میں
اس کی درگاہ میں دعائیں کرتی ہے۔
ویدک سنسکرت کی نسبت اصل حقیقت یہ ہے کہ وہ ایک مردہ زبان ہے چونکہ اب وہ
بولی نہیں جاتی تو نادان لوگوں نے سمجھ لیا کہ گویا وہ پر میشر کی زبان ہے ورنہ ہر ایک عقل سلیم سمجھ
سکتی ہے کہ چونکہ خدا سرب شکتی مان ہے اور قادر مطلق اور عالم الغیب ہے اس لئے ضروری ہے
کہ ہر ایک زبان کا اس کو علم ہو اور ہر ایک زبان کے بولنے پر وہ قادر ہو اور اگر وہ ہر ایک زبان
کے بولنے پر قادر تو ہے مگر اس کو بولنا اپنی شان کے بر خلاف سمجھتا ہے تو ان زبانوں میں لوگوں
کی دعائیں کیوں سنتا ہے کیا اس میں اس کی کسر شان نہیں؟ اس میں بھی یہ شرط لگا دینی چاہیے
کہ دعا تب سنی جائے گی کہ جب اُسی زبان میں جو پرمیشر کی زبان ہے لوگ دعا کریں اور بغیر
اس کے ہرگز ہرگز پر میشر کسی کی دعا کو نہیں سنے گا۔ تعجب کہ ان لوگوں کی عقل کیسی ماری گئی ہے کہ
پر میشر کے لئے ایک خاص زبان ٹھیراتے ہیں گویا جیسا کہ ہر ایک قوم کی الگ زبان ہے ایسا ہی
پر میشر کی بھی ایک الگ زبان ہے حالانکہ جیسا کہ خدا تعالیٰ انسانوں کا پیدا کرنے والا ہے
ایسا ہی ان کی زبانوں کا بھی وہی پیدا کرنے والا ہے اور نہیں کہہ سکتے کہ وہ ان کی زبانوں سے
بے خبر ہے یا ان میں بولنے پر قادر نہیں اور کوئی وجہ معلوم نہیں ہوتی کہ پرمیشر کو دوسری زبانوں
میں الہام کرنے سے کیوں نفرت اور بیزاری ہے اور یہ عجیب بات ہے کہ وہ دوسری زبانوں
میں دعا کو سن تو لیتا ہے مگر بول نہیں سکتا۔
علاوہ اس کے ہم نے ایک بڑی عمیق تحقیق سے ثابت کیا ہے کہ جس قدر دنیا میں
۱۴۷ زبانیں ہیں ان سب کی ماں عربی ہے اور اس وقت ہم طول کے اندیشہ کی وجہ سے اس بارے میں

چشمه معرفت
کچھ لکھنا نہیں چاہتے لیکن پھر کسی آریہ کی تحریک سے ہم انشاء اللہ اس بارے میں ایک مفصل
مضمون تحریر کریں گے۔
☆
مضمون پڑھنے والے نے الہامی کتاب کی ایک یہ بھی نشانی لکھی ہے کہ اس
میں کوئی قصہ درج نہ ہو مگر معلوم ہوتا ہے کہ اس شخص کے ہوش وحواس قائم نہیں ہیں جو کچھ
بیان کرتا ہے وہ صرف دعویٰ ہی ہوتا ہے ورنہ صاف ظاہر ہے کہ خدا جو عالم الغیب اور رحیم
اور سرچشمہ تمام علوم ہے اس کی مربیانہ عادات میں یہ بھی داخل ہے کہ متاخرین کو متقدمین
کے اخلاق اور حالات سے اطلاع دیتا ہے اور یہ جتلاتا ہے کہ پہلے اس سے ایسے ایسے
صادق و فادار مومن گذر چکے ہیں جنہوں نے شدائد اور مصائب پر صبر کیا اور بڑے بڑے
امتحانوں میں پڑ کر پورے نکلے اور انہوں نے خدا کی راہ میں آگے سے آگے قدم رکھا اور
خدا نے اُن کی وفاداری کو دیکھ کر ان پر بڑے بڑے فضل کئے اور ہر ایک امر میں ان کو
کامیابی بخشی اور اپنے برگزیدہ بندوں میں ان کو داخل کیا اور ان کے مقابل پر ایک اور لوگ
بھی گزرے ہیں جو خدا سے برگشتہ رہے اور دلیری سے ہر ایک قسم کے گناہ کئے اور خدا کے
بندوں کو دکھ دیئے اور آخر وہ پکڑے گئے اور عذاب شدید میں مبتلا ہوئے ۔ اور ایسے قصوں
کے لکھنے سے خدا تعالیٰ کا یہ مقصود ہوتا ہے کہ تا لوگ اس راہ سے بھی متنبہ ہوں اور بدی کو
چھوڑیں اور نیک نمونہ اختیار کریں۔ اب کوئی عقلمند سوچے کہ ایسے قصے بیان کرنے کیوں حرام
ہو گئے جن میں انسانوں کے لئے ایک صریح فائدہ منصور ہے ۔ انسان کی فطرت میں یہ
داخل ہے کہ اچھے اور نیک آدمیوں کے قصے سن کر جنہوں نے خدا کی راہ میں بڑی بڑی
وفاداری دکھلائی اور اس وفاداری کے بڑے بڑے اجر پائے ان کاموں کے کرنے کے لئے
اس کے دل میں رغبت پیدا ہوتی ہے اور ایسے آدمیوں کے قصے سن کر جو اپنی شامت اعمال
حاشیہ باوانا تک صاحب جو ایک بزرگ آدمی تھے وید کی نسبت ان الفاظ سے لکھتے ہیں کہ چاروں
وید کہانی یعنی چاروں وید محض کہانیاں ہیں ان میں کوئی حقیقت اور مغز نہیں ۔ منہ

چشمه معرفت
سے سزا یاب ہوئے ایسے کاموں کے کرنے سے دل میں خوف پیدا ہو جاتا ہے کہ مبادا ہم
۱۴۸ بھی پکڑے جائیں سوتر غیب اور ترہیب کے لئے یہ ایک طریق ہے جس طریق سے انسانی
فطرت ہمیشہ متاثر ہوتی چلی آتی ہے سو خدا تعالیٰ کی کامل کتاب کی یہی نشانی ہے جو انسانوں کو
حق پر قائم کرنے کے لئے کسی مؤثر طریق کو اٹھا نہ رکھے اور ہر ایک طریق کو بیان کر دے
سوقرآن شریف نے ان تمام طریقوں کو استعمال کیا اول کھول کھول کر سنا دیا کہ اچھے کام یہ
ہیں اور بُرے کام یہ ہیں اور پھر اچھے کاموں کے نتیجے اور بُرے کاموں کے نتیجے کھول کر
بتلا دیئے اور پھر ان امور کے بارے میں ان لوگوں کے حالات سنا دیئے جو پہلے زمانوں
میں گذر چکے ہیں اور ظاہر ہے کہ نیک اعمال اور نیک اخلاق کی طرف مائل ہونے اور
بد طریق کو ترک کرنے کے لئے قصوں کو بڑا دخل ہے یہاں تک کہ ناول پڑھنے والے بھی
ان فرضی اور مصنوعی قصوں سے متاثر ہو جاتے ہیں اور در حقیقت اصلاح چلن اور تبدیل
اخلاق کے لئے یہ ایک علمی ذریعہ ہے کہ جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے اس ذریعہ سے لوگ
فائدہ اٹھاتے رہے ہیں اور اب بھی اٹھاتے ہیں ۔ مگر ہم آریوں کے موجودہ وید کی نسبت کیا
کہیں اور کیا لکھیں کہ وہ اس علمی ذریعہ کا بھی دشمن ہے۔
ماسوا اس کے قرآن شریف میں جس قدر قصے بیان کئے گئے ہیں ان کی تحریر سے
صرف یہی غرض نہیں کہ گذشتہ لوگوں کے نیک کام اور بد کام پیش کر کے اُن کا انجام سنا دیا
جاوے تا وہ رغبت یا عبرت کا ذریعہ ہوں بلکہ یہ بھی غرض ہے کہ ان تمام قصوں کو پیش گوئی کے
رنگ میں بیان کیا گیا ہے اور جتلایا گیا ہے کہ اس زمانہ میں بھی ظالم اور شریر لوگوں کو انجام کار
ایسی ہی سزائیں ملیں گی جیسی ہے جیسی پہلے شریر لوگوں کو ملی تھیں اور صادقوں اور راستبازوں کی ایسی فتح
ہوگی جیسا کہ پہلے زمانوں میں ہوئی تھی۔ مجھے تعجب ہے کہ مضمون پڑھنے والے نے ایسی
بیہودہ اور باطل نشانی الہامی کتاب کی لکھ کر کیوں وید کی پردہ دری کرائی اور کیوں عقلمندوں
کو دید پر ہنسنے کا موقعہ دیا۔ اور اس بات کو کون نہیں جانتا کہ وید میں قصے بھی موجود ہیں کیا

·

آج 10 میں سے 10 باقی