چشمہٴ معرفت

حصہ 14

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

چشمه معرفت
کو سی کارشی کا قصہ وید میں موجود نہیں؟ ایسا ہی اور کئی قصے ہیں جو رگوید کی شرتیوں میں اُن کی ۱۴۹
طرف اشارات پائے جاتے ہیں۔ در حقیقت یہ لوگ نادان دوست کے حکم میں ہیں کہ اپنی
طرف سے الہامی کتاب کے لئے بیہودہ شرطیں لگا کر وید کے منہ پر سیاہی کا دھبہ لگاتے
ہیں۔ خود تاریخ کو ایک علمی ذریعہ سمجھا گیا ہے پھر ایسے قصے کیوں قابل اعتراض ہیں جن
کے ذکر سے نہ صرف تاریخی امور معلوم ہوتے ہیں بلکہ وہ قصے عمدہ عمدہ مثالوں اور نظیروں کو
پیش کر کے نیکی اور صلاحیت کی طرف کھینچتے ہیں اور بدوں اور بدکاروں کا انجام ذکر کر کے
بدی سے روکتے ہیں گویا وہ ایک بھاری فوج ہے جو دلوں کو فتح کرتی ہے اور کمزوری کو دور
کرتی اور نیک کاموں کے لئے قوت دیتی ہے۔
مضمون پڑھنے والے نے الہامی کتاب کی ایک یہ نشانی لکھی ہے کہ وہ کتاب تمام
دینی علوم کا سرچشمہ ہو ۔ اُس کی اس تقریر سے معلوم ہوتا ہے کہ در حقیقت وہ در پردہ وید کا
سخت مخالف ہے کیونکہ ایسی باتیں کرتا ہے جو وید میں پائی نہیں جاتیں دنیوی امور کے
بارے میں تو ذکر کرنا ہی فضول ہے کیونکہ آریوں میں سے جس قدر لوگوں نے حال کی نئی
سائنس اور ہیئت کو پڑھا ہے وہ اپنے دل میں خوب جانتے ہوں گے کہ اس ترقی علوم کے
زمانہ میں سب طبعی اور ہیئت کے علوم میں انواع و اقسام کے تجارب کے ذریعہ سے وہ اسرار کھلے
ہیں جو نہ وید کو معلوم تھے اور نہ وید کے رشیوں کو بلکہ وید کو علوم دنیوی سے کچھ بھی علاقہ نہیں
اور وہ اس وحشیانہ زمانہ کی کتاب ہے جبکہ ان علوم سے لوگ محض نا آشنا تھے یہاں تک کہ اُن
کو یہ بھی توفیق نہ ہوئی کہ اپنے خالق اور مالک کو شناخت کر سکیں اور نہ صرف اس قدر بلکہ
انسانی طہارت اور تہذیب سے بھی بالکل بے بہرہ تھے۔ چنانچہ نیوگ کا عقیدہ ظاہر کر رہا
ہے کہ جیسا کہ جنگلوں کے درند چرند وغیرہ بغیر قید نکاح کے نر مادہ باہم مل جاتے ہیں یہی
طریق اس زمانہ میں آریوں کا تھا بلکہ حیوانات سے بدتر کیونکہ حیوانات کو تو خدا نے عقل نہیں
دی اور وہ معذور ہیں مگر یہ لوگ باوجود عقل رکھنے کے حیوانات سے بھی بڑھ گئے ۔ ان کے مذہب

چشمه معرفت
۱۵۰ میں ایک کی بیاہتا بیوی دوسرے سے ہمبستر ہو جاتی ہے اس سے زیادہ تر وحشیانہ حالت کی اور
کونسی نظیر ہو سکتی ہے مگر جب انسان میں شرم اور حیا نہیں رہتی تو وہ ناپاکی کو بھی ایک پاک طریق
سمجھ لیتا ہے۔ اور دنیوی علوم کے ذکر کرنے کے وقت یہ بھی یا د رکھنا چاہیے کہ یہ لوگ تاریخ کے
نہایت کچے ہیں اور اسلامی زمانہ تک تو اُن کی تاریخ کا کچھ تھوڑا سا پتہ لگتا ہے مگر پھر جب
اسلامی زمانہ سے اوپر چڑھیں تو ان کے تاریخی حالات میں تاریکی شروع ہو جاتی ہے اور پھر
اگر ہزار برس تک آگے چلے جائیں تو ایسی تاریکی معلوم ہوتی ہے کہ بجز شاعروں کی گپ اور
لاف و گزاف کے اور کسی صحیح تاریخ کا پتہ نہیں لگتا۔ اور یہ بات نہ صرف ہم کہتے ہیں بلکہ جس قدر
دنیا کے عقل مندوں نے ان کے تاریخی حالات پر غور کی ہے سب کی بالا تفاق یہی رائے ہے۔
رہی یہ بات کہ وید روحانی علوم کا سر چشمہ ہے یہ حقیقت تو ہمیں اس دن سے معلوم
ہے جب کہ ستیارتھ پرکاش میں ہم نے یہ پڑھا تھا کہ وید نے اپنا روحانی علم یہ ظاہر کیا ہے کہ
روحیں بدنوں سے نکل کر پھر شبنم کی طرح کسی گھاس پات پر پڑتی ہیں ۔ سوجس وید کے
روحانی علموں کا یہ نمونہ ہے وہ کیوں نہ سر چشمہ علوم ہو عقلمند انسان تو ایک نقطہ سے تمام حالات
معلوم کر سکتا ہے۔ روحوں کا مخلوق ہونا کروڑہا مشاہدات سے ثابت ہے مگر وید کہتا ہے کہ
مخلوق نہیں اور خدا تعالیٰ کی طرح وہ قدیم سے خود بخود ہیں پس ایک طرف تو وید اپنے پر میشر
کو خالق ہونے سے جواب دیتا ہے اور دوسری طرف امر مشہود محسوس کا انکار کرتا ہے یہ اس کا
فلسفہ ہے اور یہ روحانی علوم ہیں مگر قرآن شریف کہتا ہے کہ روحیں انا دی اور غیر مخلوق
نہیں اور دو نطفوں کی ایک خاص ترکیب سے وہ پیدا ہوتی ہیں اور یا دوسرے کیڑوں مکوڑوں
میں ایک ہی مادہ سے پیدا ہو جاتی ہیں اور یہی سچ ہے کیونکہ مشاہدہ اس پر گواہی دیتا ہے
جس کے ماننے کے بغیر چارہ نہیں اور امور محسوسہ مشہودہ سے انکار کرنا سراسر جہالت ہے اور
جب ہم کہتے ہیں کہ روح نیست سے ہست ہوتا ہے تو اس کے یہ معنی نہیں ہیں کہ اوّل وہ کچھ

چشمه معرفت
بھی نہیں تھا بلکہ اس کے یہ معنی ہیں کہ اس کے لئے کوئی ایسا مادہ نہیں تھا کہ انسان اپنی قوت سے اس ۱۵۱
میں سے روح نکال سکتا اور اس کی پیدائش صرف اس طور سے ہے کہ محض الہی قوت اور حکمت اور
قدرت کسی مادہ میں سے اس کو پیدا کر دیتی ہے اسی واسطے جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے
پوچھا گیا کہ روح کیا چیز ہے تو خدا نے فرمایا کہ تو ان کو جواب دے کہ روح میرے رب کے
امر میں سے ہے اس بارے میں آیت قرآنی یہ ہے کہ
يَسْتَلُوْنَكَ عَنِ الرُّوحِ قُلِ الرُّوحُ مِنْ أَمْرِ رَبِّى وَمَا أُوتِيْتُمْ مِنَ الْعِلْمِ إِلَّا قَلِيلًا
یعنی یہ لوگ پوچھتے ہیں کہ روح کیا چیز ہے اور کیوں کر پیدا ہوتی ہے۔ اُن کو جواب دے کہ
روح میرے رب کے امر سے پیدا ہوتی ہے یعنی وہ ایک راز قدرت ہے اور تم لوگ روح کے
بارے میں کچھ علم نہیں رکھتے مگر تھوڑا سا یعنی صرف اس قدر کہ تم روح کو پیدا ہوتے دیکھ سکتے ہو
اس سے زیادہ نہیں جیسا کہ ہم بچشم خود دیکھ سکتے ہیں کہ ہماری آنکھ کے سامنے کسی مادہ میں سے
کیڑے مکوڑے پیدا ہو جاتے ہیں۔
اور انسانی روح کے پیدا ہونے کے لئے خدا تعالیٰ کا قانون قدرت یہ ہے کہ دو
نطفوں کے ملنے کے بعد جب آہستہ آہستہ قالب تیار ہو جاتا ہے تو جیسے چند ادویہ کے ملنے سے
اُس مجموعہ میں ایک خاص مزاج پیدا ہو جاتی ہے کہ جو ان دواؤں میں فرد فرد کے طور پر پیدا نہیں
ہوتی اسی طرح اُس قالب میں جو خون اور دو نطفوں کا مجموعہ ہے ایک خاص جو ہر پیدا ہو جاتا
ہے اور وہ ایک فاسفرس کے رنگ میں ہوتا ہے اور جب تجلی الہی کی ہوا سن کے امر کے ساتھ اس
پر چلتی ہے تو یکدفعہ وہ افروختہ ہو کر اپنی تاثیر اس قالب کے تمام حصوں میں پھیلا دیتا ہے تب وہ
جنین زندہ ہو جاتا ہے پس یہی افروختہ چیز جو جنین کے اندر تجلی ربّی سے پیدا ہو جاتی ہے اس کا نام
روح ہے اور وہی کلمۃ اللہ ہے اور اس کو اَمرِ رَبِّی سے اس لئے کہا جاتا ہے کہ جیسے ایک حاملہ عورت
کی طبیعت مدیرہ بحکم قادر مطلق تمام اعضاء کو پیدا کرتی ہے اور عنکبوت کے جالے کی طرح قالب
کو بناتی ہے اس روح میں اس طبیعت مدیرہ کو کچھ دخل نہیں بلکہ روح محض خاص تجلی الہی سے پیدا
ا بنی اسرائیل: ۸۶

چشمه معرفت
ہوتی ہے اور گو روح کا فاسفرس اُس مادہ سے ہی پیدا ہوتا ہے مگر وہ روحانی آگ جس کا نام روح ۱۵۲
ہے وہ بجز میں نسیم آسمانی کے پیدا نہیں ہو سکتی۔ یہ سچا علم ہے جو قرآن شریف نے ہمیں بتلایا ہے تمام
فلاسفروں کی عقلیں اس علم تک پہنچنے سے بیکار ہیں اور وید بھی بید بے ثمر کی طرح اس علم سے محروم
رہا وہ قرآن شریف ہی ہے جو اس علم کو زمین پر لایا سو اس طور سے ہم کہتے ہیں کہ روح نیست سے
ہست ہوتی ہے یا عدم سے وجود کا پیرا یہ پہنتی ہے۔ یہ نہیں ہم کہتے کہ عدم محض سے روح کی
پیدائش ہوتی ہے کیونکہ تمام کارخانہ پیدائش سلسلہ حکمت اور علل معلولات سے وابستہ ہے۔
اور یہ کہنا کہ اگر روح مخلوق ہے تو اس سے لازم آتا ہے کہ فنا بھی ہو جائے تو اس کا
جواب یہ ہے کہ روح بیشک فنا پذیر ہے اس پر دلیل یہ ہے کہ جو چیز اپنی صفات کو چھوڑتی ہے اس
حالت میں اس کو فانی کہا جاتا ہے اگر کسی دوا کی تاثیر بالکل باطل ہو جائے تو اس حالت میں ہم
کہیں گے کہ وہ دوا مر گئی ایسا ہی روح میں یہ امر ثابت ہے کہ بعض حالات میں وہ اپنی صفات کو
چھوڑ دیتی ہے بلکہ اس پر جسم سے بھی زیادہ تغیرات وارد ہوتے ہیں انہیں تغیرات کے وقت کہ جب
وہ روح کو اُس کی صفات سے دور ڈال دیتے ہیں کہا جاتا ہے کہ روح مرگئی کیونکہ موت اسی بات کا
نام ہے کہ ایک چیز اپنی لازمی صفات کو چھوڑ دیتی ہے تب کہا جاتا ہے کہ وہ چیز مرگئی اور یہی بھید ہے
کہ خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں فقط انہیں انسانی روحوں کو بعد مفارقت دنیا زندہ قرار دیا ہے
جن میں وہ صفات موجود تھے جو اصل غرض اور علت غائی ان کی پیدائش کی تھی یعنی خدائے تعالیٰ کی
کامل محبت اور اس کی کامل اطاعت جو انسانی روح کی جان ہے اور جب کوئی روح خدا تعالیٰ کی
محبت سے پُر ہو کر اور اس کی راہ میں قربان ہو کر دنیا سے جاتی ہے تو اُسی کو زندہ روح کہا جاتا ہے
باقی سب مردہ روحیں ہوتی ہیں ۔ غرض روح کا اپنی صفات سے الگ ہونا یہی اس کی موت ہے
چنانچہ حالت خواب میں بھی جب جسم انسانی مرتا ہے تو روح بھی ساتھ ہی مر جاتی ہے یعنی اپنی
صفات موجودہ کو جو بیداری کی حالت میں تھیں چھوڑ دیتی ہے اور ایک قسم کی موت اُس پر وارد ہو
جاتی ہے کیونکہ خواب میں وہ صفات اس میں باقی نہیں رہتیں جو بیداری میں اُس کو حاصل ہوتی ہیں

چشمه معرفت
سو یہ بھی ایک قسم موت کی ہے کیونکہ جو چیز اپنی صفات سے الگ ہو جائے اس کو زندہ نہیں کہہ ۱۵۳
سکتے ۔ اکثر لوگ موت کے لفظ پر بہت دھو کہ کھاتے ہیں موت صرف معدوم ہونے کا نام نہیں
بلکہ اپنی صفات سے معطل ہونے کا نام بھی موت ہے ورنہ جسم جو مر جاتا ا ہے ہے بہر بہرہ حال مٹی اس
۔
کی تو موجود رہتی ہے اسی طرح روح کی موت سے بھی یہی مراد ہے کہ وہ اپنی صفات سے
معطل کی جاتی ہے جیسا کہ عالم خواب میں دیکھا جاتا ہے کہ جیسے جسم اپنے کاموں سے بیکار
ہو جاتا ہے ایسا ہی روح بھی اپنی ان صفات سے جو بیداری میں رکھتی تھی بکلی معطل ہو جاتی
ہے مثلاً ایک زندہ کی روح کسی میت سے خواب میں ملاقات کرتی ہے اور نہیں جانتی کہ وہ
میت ہے اور سونے کے ساتھ ہی بکلی اس دنیا کو بھول جاتی ہے اور پہلا چولہ اُتار کر نیا چولہ
پہن لیتی ہے اور تمام علوم جو رکھتی تھی سب کے سب بیکبارگی فراموش کر دیتی ہے اور کچھ بھی
اس دنیا کا یاد نہیں رکھتی بجز اس صورت کے کہ خدا یاد دلاوے اور اپنے تصرفات سے بکلی
معطل ہو جاتی ہے اور سچ مچ خدا کے گھر میں جا پہنچتی ہے اور اس وقت تمام حرکات اور کلمات
اور جذبات اس کے خدا تعالیٰ کے تصرفات کے نیچے ہوتے ہیں اور اس طور سے خدا تعالیٰ
کے تصرفات کے نیچے وہ مغلوب ہوتی ہے کہ نہیں کہہ سکتے کہ جو کچھ عالم خواب میں کرتی یا
کہتی یا سنتی یا حرکت کرتی ہے وہ اپنے اختیار سے کرتی ہے بلکہ تمام اختیاری قوت اس کی
مسلوب ہو جاتی ہے اور کامل طور پر موت کے آثار اس پر ظاہر ہو جاتے ہیں سو جس قد ر جسم پر
موت آتی ہے اس سے بڑھ کر روح پر موت وارد ہو جاتی ہے مجھے ایسے لوگوں سے سخت تعجب
آتا ہے کہ وہ اپنی حالت خواب پر بھی غور نہیں کرتے اور نہیں سوچتے کہ اگر روح موت سے
مستقنے رکھی جاتی تو وہ ضرور عالم خواب میں بھی مستقنے رہتی ہمارے لئے خواب کا عالم موت کے
عالم کی کیفیت سمجھنے کے لئے ایک آئینہ کے حکم میں ہے جو شخص روح کے بارے میں سچی معرفت
حاصل کرنا چاہتا ہے اس کو چاہیے کہ خواب کے عالم پر بہت غور کرے کہ ہر ایک پوشیدہ راز
موت کا خواب کے ذریعہ سے کھل سکتا ہے اگر تم عالم خواب کے اسرار پر جیسا کہ چاہیے توجہ
شخص

چشمه معرفت
۱۵۴ کرو گے اور جس طور سے عالم خواب میں روح پر ایک موت وارد ہوتی ہے اور اپنے علوم
اور صفات سے وہ الگ ہو جاتی ہے اس طور پر نظر تدبر ڈالو گے تو تمہیں یقین ہو جائے گا
کہ موت کا معاملہ خواب کے معاملہ سے ملتا جلتا ہے پس یہ کہنا صحیح نہیں ہے کہ روح
مفارقت بدن کے بعد اُسی حالت پر قائم رہتی ہے جو حالت دنیا میں وہ رکھتی تھی بلکہ خدا تعالیٰ
کے حکم سے ایسی ہی موت اس پر وارد ہو جاتی ہے جیسا کہ خواب کی حالت میں وارد ہوئی تھی
بلکہ وہ حالت اس سے بہت زیادہ ہوتی ہے اور ہر ایک صفت اس کی نیستی کی چکی کے اندر
پیسی جاتی ہے اور وہی روح کی موت ہوتی ہے اور پھر جو لوگ زندہ ہونے کے کام کرتے
تھے وہی زندہ کئے جاتے ہیں کسی روح کی مجال نہیں کہ آپ زندہ رہ سکے ۔ کیا تم اختیار
رکھتے ہو کہ نیند کی حالت میں تم اپنے ان صفات اور حالات اور علوم کو اپنے قبضہ میں رکھ سکو
جو بیداری میں تم کو حاصل ہیں ؟ نہیں بلکہ آنکھ بند کرنے کے ساتھ ہی روح کی حالت بدل
جاتی ہے اور ایک ایسی نیستی اُس پر وارد ہوتی ہے کہ تمام کا رخانہ اُس کی ہستی کا الٹ پلٹ
ہو جاتا ہے چنانچہ خدا تعالیٰ روح کی موت کے بارے میں قرآن شریف میں فرماتا ہے
اللَّهُ يَتَوَفَّى الْأَنْفُسَ حِيْنَ مَوْتِهَا وَالَّتِي لَمْ تَمُتْ فِي مَنَامِهَا فَيُمْسِكُ الَّتِي
قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ وَيُرْسِلُ الْأُخْرَى إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى إِنَّ فِي ذَلِكَ
لَايَتٍ لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ - الجزء نمبر ۲۴ سورة الزمر -
( ترجمہ ) خدا جانوں کو جب اُن کی موت کا وقت آتا ۔ اہے اپنے قبضہ میں کر لیتا ہے یعنی وہ
جانیں بے خود ہو کر الہی تصرف اور قبضہ میں اپنی موت کے وقت آجاتی ہیں اور زندگی کی خود
اختیاری اور خود شناسی اُن سے جاتی رہتی ہے اور موت ان پر وارد ہو جاتی ہے یعنی بکلی وہ روحیں
نیست کی طرح ہو جاتی ہیں اور صفات حیات زائل ہو جاتی ہیں اور ایسی روح جو دراصل مرتی
نہیں مگر مرنے کے مشابہ ہوتی ہے وہ روح کی وہ حالت ہے کہ جب انسان سوتا ہے تب وہ
حالت پیدا ہوتی ہے اور ایسی حالت میں بھی روح خدا تعالیٰ کے قبضہ اور تصرف میں آجاتی ہے اور
الزمر : ۴۳

چشمه معرفت
ایسا تغیر اس پر وارد ہو جاتا ہے کہ کچھ بھی اس کی دنیوی شعور اور ادراک کی حالت اس کے اندر ۱۵۵
باقی نہیں رہتی ۔ غرض موت اور خواب دونوں حالتوں میں خدا کا قبضہ اور تصرف روح پر ایسا ہو
جاتا ا ہے؟ ہے کہ زندگی کی علامت جو خود اختیاری اور خود رشناسی شناسی ہے ہے ؟ بکلی جاتی رہتی ہے پھر خدا ایسی
روح کو جس پر در حقیقت موت وارد کر دی ہے واپس جانے سے روک رکھتا ہے اور وہ روح جس
پر اُس نے در حقیقت موت وارد نہیں کی اس کو پھر ایک مقرر وقت تک دنیا کی طرف واپس کر
دیتا ہے۔ اس ہمارے کاروبار میں اُن لوگوں کے لئے نشان ہیں جو فکر اور سوچ کرنے والے
ہیں۔ یہ ہے ترجمہ معہ شرح آیت ممدوحہ بالا کا۔ اور یہ آیت موصوفہ بالا دلالت کر رہی ہے کہ
جیسی جسم پر موت ہے روحوں پر بھی موت ہے لیکن قرآن شریف سے ثابت ہوتا ہے کہ ابرار
اور اخیار اور برگزیدوں کی روحیں چند روز کے بعد پھر زندہ کی جاتی ہیں۔ کوئی تین دن کے بعد کوئی
ہفتہ کے بعد کوئی چالیس دن کے بعد ۔ اور یہ حیات ثانی نہایت آرام اور آسائش اور لذت کی
اُن کو ملتی ہے۔ یہی حیات ہے جس کو حاصل کرنے کے لئے نیک بندے اپنی پوری قوت اور
پوری کوشش اور پورے صدق وصفا کے ساتھ خدا تعالیٰ کی طرف جھکتے ہیں اور نفسانی تاریکیوں سے
باہر آنے کے لئے پورا زور لگاتے ہیں اور خدا کی رضا جوئی کے لئے تلخ زندگی اختیار کرتے ہیں
گویا مر ہی جاتے ہیں۔ غرض جیسا کہ آیت موصوفہ بالا بیان فرما رہی ہے روح کو بھی موت ہے
جیسا کہ جسم کو اگر چہ اُس عالم کی نہایت مخفی کیفیتیں اس تاریک دنیا میں ظاہر نہیں ہوتیں لیکن
بلا شبہ علم رویا یعنی خواب کا عالم اُس عالم کے لئے ایک نمونہ ہے اور جوموت اس عالم میں رُوح
پر وارد ہوتی ہے اس موت کا نمونہ عالم خواب میں بھی پایا جاتا ہے کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ معاً
آنکھ بند ہونے کے ساتھ ہی ہماری روح کی تمام صفات اُلٹ پلٹ ہو جاتی ہیں اور اس بیداری کا
تمام سلسلہ فراموش ہو جاتا ہے اور تمام روحانی صفات اور تمام علوم جو ہماری روح میں تھے کا لعدم
ہو جاتے ہیں اور حالت خواب میں وہ نظارے روح کے ہمارے پیش نظر آجاتے ہیں جن سے
ثابت ہوتا ہے کہ اب وہ ہماری روح کچھ اور ہی ہے اور تمام صفات اس کے جو بیداری میں تھے ﴿۱۵۶

چشمه معرفت
کھوئے گئے ہیں اور یہ ایک ایسی حالت ہے جو موت سے مشابہ بلکہ ایک قسم کی موت ہے اور
یہ قطعی اور یقینی دلیل اس بات پر ہے کہ وہ موت جو جسم کی موت کے ساتھ روح پر وارد ہوتی
ہے وہ ایسی موت کے ساتھ مشابہ ہے جو نیند کی حالت میں روح پر وارد ہوتی ہے مگر وہ موت
اس موت کی نسبت بہت بھاری ہے ۔
خلاصہ کلام یہ ہے کہ وید نے اس بارے میں بڑی غلطی کی ہے روحوں کو بھی خدا تعالیٰ
کی طرح ازلی ابدی قرار دیا ہے پس اس شخص سے زیادہ تر نادان کون ہے کہ جو ایسے ویدوں کو جو
سراسر غلطیوں سے بھرے ہوئے اور مخلوق کو خدا کے برابر ٹھہرا کر شرک کی تعلیم دیتے ہیں۔ سر چشمہ
علوم ٹھہراتا ہے مگر قرآن شریف روحوں کو ازلی ابدی نہیں ٹھہراتا ہے اُن کو مخلوق بھی مانتا ہے
اور فانی بھی جیسا کہ وہ روحوں کے مخلوق ہونے کے بارے میں صاف طور پر فرماتا ہے کہ ثُمَّ
انْشَأْنُهُ خَلْقًا أَخَرَ ، یعنی جب قالب تیار ہو جاتا ہے تو اس کی تیاری کے بعد اُسی قالب میں
سے ہم ایک نئی پیدائش کر دیتے ہیں یعنی روح اور ایسا ہی قرآن شریف میں ایک اور جگہ فرمایا
ہے قُلِ الرُّوحُ مِنْ أَمْرِرَ مِنْ أَمْرِ رَبِّي وَمَا أُوتِيْتُمْ مِّنَ الْعِلْمِ إِلَّا قَلِيلًا قليلا یعنی روح
میرے رب کے امر سے پیدا ہوتی ہے اور تم کو اس کا بہت تھوڑ ا علم ہے اور کئی محل میں خدا تعالیٰ
نے یہ بھی اشارہ فرمایا ہے کہ جس مادہ سے روح پیدا ہوتی ہے اسی مادہ کے موافق روحانی اخلاق
ہوتے ہیں جیسا کہ تمام درندوں چرندوں پرندوں اور حشرات الارض پر غور کر کے یہی ثابت ہوتا
ہے کہ جیسا کہ نطفہ کا مادہ ہوتا ہے اسی کے مناسب حال روحانی اخلاق اس جانور کے ہوتے
حالت خواب میں روحانی نظارے عجیب و غریب ہوتے ہیں مثلاً کبھی انسان ایک بچہ کی طرح اپنے
تیں دیکھتا ہے اور بیداری کا یہ واقعہ کہ وہ در حقیقت جوان ہے یا بوڑھا ہے اور اس کی اولاد ہے اور اس کی
بیوی ہے بالکل فراموش کر دیتا ہے سو یہ تمام نظارے جو عالم خواب میں پیدا ہوتے ہیں صاف دلالت کرتے ہیں
کہ روح خواب کی حالت میں اپنے حافظہ اور یادداشت اور اپنی بیداری کی صفات سے الگ ہو جاتی ہے اور
یہی اس کی موت ہے۔ منہ
حاشیہ: اس آیت کے معنی کئی طور کے مفسرین نے لکھے ہیں اور یہ معنی بھی ان میں شامل ہیں۔ منہ
ا المؤمنون : ۱۵
بنی اسرائیل : ۸۶

چشمه معرفت
ہیں ۔ غرض آیات ممدوحہ بالا سے روحوں کا مخلوق ہونا ثابت ہوتا ہے۔ اور ایک اور آیت بھی
روحوں کا مخلوق ہونا ثابت کرتی ہے اور وہ یہ ہے وَ خَلَقَ كُلَّ شَيْ فَقَدَّرَهُ تَقْدِيرًا
الجز ونمبر ۱۸ سورۃ الفرقان ۔ یعنی خدا وہ ہے جس نے ہر ایک چیز کو پیدا کیا اور کوئی چیز اس کی
پیدائش سے باہر نہیں اور اُس نے پیدا کر کے ہر ایک کے جسم اور طاقتوں اور قوتوں اور خواص ۱۵۷
اور صورت اور شکل کو ایک حد کے اندر محدود کر دیا تا اس کا محدود ہونا محدد پر دلالت کرے جو
ذات باری عزاسمہ ہے مگر آپ وہ غیر محدود ہے اس لئے اس کی نسبت سوال نہیں ہو سکتا کہ
اس کا محد دکون ہے۔ غرض آیت ممدوحہ بالا میں خدا تعالیٰ نے صاف فرما دیا کہ ہر ایک چیز جو ظہور
پذیر ہوئی ہے مع اپنی تمام قوتوں اور طاقتوں کے خدا کی پیدا کر دہ ہے پس یہی کامل توحید
ہے جو خدا تعالیٰ کو تمام فیوض کا سرچشمہ قرار دیتی ہے اور کوئی ایسی چیز قرار نہیں دیتی جو اس
کی پیدا کردہ نہیں یا اسی کے سہارے سے جیتی نہیں ۔
پھر دوسرا حصہ اس توحید کا یہ ہے کہ جیسا کہ کوئی چیز بجز خدا کے خود بخود موجود نہیں ایسا
ہی ہر ایک چیز بجز خدا کے اپنی ذات میں فانی اور ہالک ہونے سے بری نہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ
قرآن شریف میں فرماتا ہے كُلُّ شَيْءٍ هَالِكٌ إِلَّا وَجْهَهُ کے یعنی ہر ایک چیز معرض بلاکت
میں ہے اور مرنے والی ہے بجز خدا کی ذات کے کہ وہ موت سے پاک ہے اور اسی طرح ایک اور
آیت میں فرمایا کہ كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَان کے یعنی ہر ایک جو زمین پر ہے آخر مرے گا پس جیسا کہ خدا
نے اس آیت میں کہ وَخَلَقَ كُلَّ شَيْءٍ ہے لفظ كُل کے ساتھ جو احاطہ تامہ کے لئے آتا ہے
ہر ایک چیز کو جو اس کے سوا ہے مخلوق میں داخل کر دیا ۔ ایسا ہی اس لفظ محل کے ساتھ اس آیت میں
جو كُلُّ شَيْ هَالِكٌ إِلَّا وَجْهَهُ ہے اور نیز اس آیت میں کہ كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ ہے
ہر ایک چیز کے لئے بجز اپنی ذات کے موت ضروری ٹھہرا دی۔ پس جیسا کہ جسمی ترکیب میں انحلال
ہو کر جسم پر موت آتی ہے ایسا ہی روحانی صفات میں تغیرات پیدا ہو کر روح پر موت آجاتی ہے مگر
جو لوگ وجہ اللہ میں محو ہو کر مرتے ہیں وہ بباعث اس اتصال کے جو اُن کو حضرت عزت سے
ا الفرقان: ٣ القصص : ۸۹ ۳ الرحمن : ۲۷

چشمه معرفت
ہو جاتا ہے دوبارہ زندہ کئے جاتے ہیں اور اُن کی زندگی خدا کی زندگی کا ایک ظل ہوتا ہے اور پلید
روحوں میں بھی عذاب دینے کے لئے ایک حس پیدا کی جاتی ہے مگر وہ نہ مردوں میں داخل ہوتے
۱۵۸﴾ ہیں نہ زندوں میں جیسا کہ ایک شخص جب سخت درد میں مبتلا ہوتا ہے تو وہ بدحواسی کی زندگی اس کے
لئے موت کے برابر ہوتی ہے اور زمین و آسمان اُس کی نظر میں تاریک دکھائی دیتے ہیں انہیں کے
بارہ میں خدا تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے إِنَّهُ مَنْ يَّأْتِ رَبَّهُ مُجْرِمًا فَإِنَّ لَهُ
جَهَنَّمَ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيى ل یعنی جو شخص اپنے رب کے پاس مجرم ہو کر آئے گا اس
کے لئے جہنم ہے وہ اس جہنم میں نہ مرے گا اور نہ زندہ رہے گا اور خود انسان جب کہ اپنے نفس
میں غور کرے کہ کیوں کر اس کی روح پر بیداری اور خواب میں تغیرات آتے رہتے ہیں تو بالضرور
اس کو ماننا پڑتا ہے کہ جسم کی طرح روح بھی تغیر پذیر ہے اور موت صرف تغییر اور سلب صفات کا
نام ہے ورنہ جسم کے تغیر کے بعد بھی جسم کی مٹی تو بدستور رہتی ہے لیکن اس تغیر کی وجہ سے جسم پر
موت کا لفظ اطلاق کیا جاتا ہے۔ اسی کی طرف اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں اشارہ فرماتا ہے جیسا
کہ وہ کہتا ہے وَفِي أَنْفُسِكُمْ أَفَلَا تُبْصِرُونَ کے یعنی کیا تم اپنی جانوں میں غور نہیں کرتے۔
اس آیت کا مطلب یہ ہے کہ انسانی روح میں بڑے بڑے عجیب و غریب خواص اور تغیرات
رکھے گئے ہیں کہ وہ اجسام میں نہیں اور روحوں پر غور کر کے جلد تر انسان اپنے رب کی شناخت کر
سکتا ہے جیسا کہ ایک حدیث میں بھی ہے کہ کہ مَنْ مَنْ عَرَفَ عَ نَفْسَهُ فَقَدْ عَرَفَ ربه رَبَّهُ ۔ یعنی جس نے
☆
جس قدر تغیرات اجسام پر آتے ہیں انسان زیادہ تر ان سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا کیونکہ جسمانی چیزیں جلد تر
عادت میں داخل ہو جاتی ہیں لیکن روح کے تغیرات خاص کر مجاہدات کے وقت میں اور عالم کشف کی حالتیں ایسی
عجیب ہیں کہ انسان کو گویا خدا تعالیٰ کا چہرہ دکھا دیتی ہیں اور معرفت کی منازل کو طے کرنے والے ہر یک اپنے مرتبہ
ترقی کے وقت محسوس کرتے ہیں کہ ان کی پہلی حالت روح کی گویا ایک موت تھی اور جو دوسری حالت میں روح کو
علم اور ادراک کا حصہ نصیب ہوا وہ پہلی حالت میں ہرگز نہ تھا بلکہ ظاہری علوم کی تحصیل کرنے والے بھی اس بات کے
قائل ہو سکتے ہیں کہ روح بچپن کی حالت میں کس نیند میں غرق تھی اور جب اس کو بہت سے علوم سے حصہ ملا تو کیسی
نئی روشنی اس کے اندر آ گئی۔ منہ
ا طه : ۷۵
الذريت :۲۲

چشمه معرفت
اپنے نفس کو شناخت کر لیا اُس نے اپنے رب کو شناخت کرلیا۔ پھر ایک اور جگہ قرآن شریف میں
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ قَالُوا بَلی کے یعنی میں نے روحوں کو پوچھا کہ کیا میں تمہارا
پیدا کرنے والا نہیں تو تمام روحوں نے یہی جواب دیا کہ کیوں نہیں ۔ اس آیت کا مطلب یہ ہے کہ
روحوں کی فطرت میں یہی منقش اور مرکوز ہے کہ وہ اپنے پیدا کنندہ کی قائل ہیں اور پھر بعض انسان
غفلت کی تاریکی : ما تاریکی میں پڑ کر اور پلید تعلیموں سے متاثر ہوکر کوئی دہر یہ بن جاتا ہے اور کوئی آر آریہ اور
اپنی فطرت کے مخالف ا اپنے پیدا کننده - یدا کنندہ سے انکار کرنے لگتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ ہر شخص ا اپنے باپ
اور ماں کی محبت رکھتا ہے یہاں تک کہ بعض بچے ماں کے مرنے کے بعد مر جاتے ہیں پھر اگر انسانی ۱۵۹
روحیں خدا کے ہاتھ سے نہیں نکلیں اور اس کی پیدا کردہ نہیں تو خدا کی محبت کا نمک کس نے اُن کی
فطرت پر چھڑک دیا ہے اور کیوں انسان جب اُس کی آنکھ کھلتی ہے اور پردہ غفلت دور ہوتا ہے تو
دل اُس کا خدا کی طرف کھینچا جاتا ہے اور محبت الہی کا دریا اس کے صحن سینہ میں بہنے لگتا ہے آخران
روحوں کا خدا سے کوئی رشتہ تو ہوتا ہے جو اُن کو محبت الہی میں دیوانہ کی طرح بنا دیتا ہے وہ خدا کی
محبت میں ایسے کھوئے جاتے ہیں کہ تمام چیزیں اس کی راہ میں قربان کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں سیچ
تو یہ ہے کہ وہ عجیب تعلق ہے ایسا تعلق نہ ماں کا ہوتا ہے نہ باپ کا۔ پس اگر بقول آریوں کے
روحیں خود بخود ہیں تو یہ تعلق کیوں پیدا ہو گیا اور کس نے یہ محبت اور عشق کی قوتیں خدا تعالیٰ کے
ساتھ روحوں میں رکھ دیں یہ مقام سوچنے کا مقام ہے اور یہی مقام ایک سچی معرفت کی کنجی ہے۔
یہ بھی طبعی تحقیقاتوں سے ثابت ہے کہ تین سال تک انسان کا پہلا جسم تحلیل پا جاتا ہے اور
اس کے قائم مقام دوسرا جسم پیدا ہو جاتا ہے اور یہ یقینی امر ہے جیسا کہ دیکھا جاتا ہے کہ جب انسان
کسی بیماری کی وجہ سے نہایت درجہ لاغر ہو جاتا ہے یہاں تک کہ مشت استخوان رہ جاتا ہے تو صحت یابی
کے بعد آہستہ آہستہ پھر وہ ویسا ہی جسم تیار ہو جاتا ہے۔ سواسی طرح ہمیشہ پہلے اجزاء جسم کے تحلیل
پاتے جاتے ہیں اور دوسرے اجزاء ان کی جگہ لیتے ہیں۔ پس جسم پر گویا ہر آن ایک موت ہے اور
الاعراف :۱۷۳

چشمه معرفت
ایک حیات ہے ایسا ہی جسم کی طرح روح پر بھی تغیرات وارد ہوتے رہتے ہیں اور اس پر بھی ہر آن
ایک موت اور ایک حیات ہے۔ صرف یہ فرق ہے کہ جسم کے تغیرات ظاہر اور کھلے کھلے ہیں مگر
جیسا کہ روح مخفی ہے ایسا ہی اس کے تغیرات بھی مخفی ہیں اور روح کے تغیرات غیر متناہی ہیں
جیسا کہ قرآن شریف سے ظاہر ہے کہ روح کے تغیرات غیر محدود ہیں یہاں تک کہ بہشت میں بھی
۱۲۰ وہ تغیرات ہوں گے مگر وہ تغیرات رو بہ ترقی ہوں گے اور روحیں اپنی روحانی صفات میں آگے سے
آگے بڑھتی جائیں گی اور پہلی حالت سے دوسری حالت ایسی ڈور اور بلند تر ہو جائے گی گویا پہلی
حالت به نسبت دوسری حالت کے موت کے مشابہ ہوگی ۔
آریہ مذہب کے لوگ یہ بھی روحوں کے انادی ہونے پر ایک دلیل پیش کرتے ہیں کہ
پر میشر قدیم ہے اور اس کی صفات بھی قدیم ہیں اور روحوں ۔ کے حادث ماننے سے پرمیشر کے
صفات کا بھی حادث ہونا لازم آتا ہے اس لئے مانا پڑا کہ روحیں حادث نہیں ہیں مگر معلوم نہیں کہ
یہ لوگ کس قدر جہالت میں غرق ہیں کہ منہ سے تو کچھ نکلتا ہے اور عقیدہ کچھ اور ہوتا ہے۔ صاف
ظاہر ہے کہ جس حالت میں روحیں اُن کے نزدیک پرمیشر کی پیدا کردہ نہیں اور قدیم سے خود بخود
اور پرمیشر کی طرح از لی اور انادی ہیں اور پرمیشر کا ہاتھ اُن کو چھو بھی نہیں گیا تو پھر پر میشر کی
صفات سے اُن کو کیا تعلق ہے اور اُن کو قدیم ماننے سے پرمیشر کی کونسی صفت ثابت ہوتی ہے
کیونکہ وہ پر میشر سے بالکل بے تعلق ہیں ۔ بے تعلق ہیں ۔ ہاں یہ بات سچ ہے کہ خدا کی صفات خا ات خالقیت راز قیت
وغیرہ سب قدیم ہیں حادث نہیں ہیں ۔ پس خدا تعالیٰ کی صفات قدیمہ کے لحاظ سے مخلوق کا وجود
نوعی طور پر قدیم مانا پڑتا ہے نہ شخصی طور پر یعنی مخلوق کی نوع قدیم سے چلی آتی ہے ایک نوع کے
بعد دوسری نوع خدا پیدا کرتا چلا آیا ہے۔ سو اسی طرح ہم ایمان رکھتے ہیں اور یہی قرآن شریف
حاشیہ: بعض صفات باری کی نسبت اضافی حدوث مانا جاتا ہے جیسا کہ جب بچہ پیٹ میں ہوتا ہے تو خدا کا
علم جو واقع کے مطابق ہونا چاہیے وہ یہ ہے کہ وہ پیٹ میں ہے اور جب بچہ پیدا ہو کر اپنی حالت میں ایک تغیر پیدا
کرتا ہے تو خدا کے علم میں بھی وہ تغیر آجاتا ہے مگر با وصف اس کے خدا کی سب صفات قدیم ہیں۔ منہ
☆

·

آج 10 میں سے 10 باقی