چشمہٴ معرفت
حصہ 15
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
چشمه معرفت
☆
نے ہمیں سکھایا ہے اور ہم نہیں جانتے کہ انسان سے پہلے کیا کیا خدا نے بنایا مگر اس قدر ہم جانتے
ہیں کہ خدا کے تمام صفات کبھی ہمیشہ کے لئے معطل نہیں ہو گئے اور خدا تعالیٰ کی قدیم صفات پر
نظر کر کے مخلوق کے لئے قدامت نوعی ضروری ہے مگر قدامت شخصی ضروری نہیں ۔
آریوں کی بڑی غلطی یہ ہے کہ وہ خدا کی بے انتہا قدرتوں اور بے انتہا اسرار کو اپنے ۱۶۱
نہایت محدود محدود علم کے پیمانہ سے ناپتے ہیں اور جو باتیں انسان کے لئے غیر ممکن ہیں وہ خدا کے
نزدیک بھی غیر ممکن ٹھہراتے ہیں۔ اسی بنا پر ان کا اعتراض ہے کہ روحیں کہاں سے پیدا ہوئیں اور
مادہ کہاں سے پیدا ہوا ۔ تعجب کہ وہ پہلے کیوں اس سوال کو حل نہیں کرتے کہ خدا کہاں سے اور کس
طرح پیدا ہوا۔ جب کہ اس بات کو ماننا پڑتا ہے کہ خدا کی قدرتیں نا پیدا کنار ہیں اور اس کے اسرار
وراء الوراء ہیں اور ہمارے مشاہدات اس کے گواہ ہیں تو پھر یہ بیہودہ منطق خدا تعالیٰ کی قدرت کی
نسبت کیوں استعمال کی جاتی ہے۔ جس حالت میں دنیا کے لوگ بھی اپنی عجیب در عجیب ایجادوں
کے ساتھ لوگوں کو حیران کر دیتے ہیں اور ایسے عمیق اسرار سائنس کے نکلتے آتے ہیں کہ ہزاروں
فلاسفر اس زمانہ سے پہلے ایسے گزر گئے ہیں کہ ان خواص کو از قبیل محالات سمجھتے تھے تو پھر خدا تعالیٰ
کے عمیق اسرار پر کیوں اعتراض کئے جاتے ہیں؟ جو کچھ ہمارے مشاہدہ میں ہر روز آتا ہے کیا ہم
اپنے عقلی ہتھیاروں کے ذریعہ سے اس کی تہ تک پہنچ سکتے ہیں؟ زمین میں مثلاً ایک کنک کا
دانہ بویا جاتا ہے پھر اس میں سے سبزہ نکلتا ہے اور ٹہنیاں پیدا ہوتی ہیں اور خوشہ لگتا ہے اور ایک
دانہ سے کئی دانے ہو جاتے ہیں کیا کوئی سمجھ سکتا ہے کہ اتنی چیزیں صرف ایک دانہ سے کیونکر پیدا
ہو جاتی ہیں اگر صرف ہست سے ہست مانا جائے تو ایک دانہ کے عوض میں صرف بقدر ایک دانہ
پیدا ہونا چاہیے باقی سب نیست سے ہست قبول کرنے پڑتے ہیں۔ ایسا ہی اگر آم کا ایک پھل
ہم نے ہمیشہ کے لئے اس لئے شرط لگا دی ہے کہ خدا کی صفات میں سے ایک وحدت بھی ہے کیونکہ
اس کی ذات کے لئے کسی دوسری چیز کا وجو د ضروری نہیں اس لئے وہ بھی زمانہ آئے گا کہ خدا کل نقش موجودات
۔
کا مٹا دے گا تا اپنی وحدت کی صفت کو ثابت کرے اور ایسا ہی پہلے بھی زمانہ آچکا ہے۔ منہ
چشمه معرفت
زمین میں بویا جاوے تو اس سے ایک بڑا درخت آہستہ آہستہ پیدا ہوتا ہے اور بہت سی شاخیں نکالتا
ہے اور پھول لاتا ہے اور آخر ہزاروں آم اُس پر لگتے ہیں کیا کوئی سمجھ سکتا ہے کہ یہ کیا ماجرا ہے آم جو
بویا گیا وہ تو صرف ایک تھا پس یہ انبار لکڑیوں اور پتوں اور پھولوں کا کہاں سے پیدا ہو گیا ۔ کیا گیا۔ اگر
ی نیستی سے ہستی نہیں تو اور کیا ہے؟ پس سچ تو یہ ہے کہ اگر خدا تعالیٰ اناج اور پھلوں کے پیدا کرنے
۱۲۲ میں نیستی سے ہستی نہ کرتا اور ایک دانہ کے عوض میں صرف ایک دانہ پیدا ہوتا تو تھوڑے ہی دنوں
میں سب لوگ مر جاتے ۔ عقلی طور پر تو صرف یہ ماننا پڑتا ہے کہ ایک دانہ کی جگہ صرف ایک ہی دانہ
پیدا ہو باقی جو کچھ خدا تعالیٰ پیدا کر کے دکھاتا ہے وہ سب عقل سے برتر اور نیستی سے ہستی ہے مگر
افسوس ان کا فرنعمت لوگوں پر جو ہمیشہ نیستی سے ہستی دیکھتے ہیں اور وہی اناج اور پھل جو نیست سے
ہست ہوتے ہیں ان کو کھا کر وہ زندہ رہتے ہیں لیکن پھر وہ سب کچھ دیکھ کر بھی خدا کی قدرتوں سے
منکر ہو جاتے ہیں اور اعتراض شروع کر دیتے ہیں کہ خدا نیست سے کیونکر ہست کر دیتا ہے اور منہ
سے کہتے ہیں کہ خدا سرب شکتی مان اور قادر ہے مگر دراصل وہ اُس کو قادر نہیں سمجھتے۔ یہ تو ظاہر ہے کہ
جب تک خدا اپنی قدرتیں نہ دکھلاوے اس کا قادر ہونا کیوں کر ثابت ہو اور اگر انسانی قدرت کی حد
تک ہی اُس کی قدرتیں ہوں تو اس میں اور انسان میں فرق کیا ہو؟ قرآن شریف میں خدا تعالیٰ
ایک جگہ مثال کے طور پر فرماتا ہے
كَمَثَلِ حَبَّةٍ أَنْبَتَتْ سَبْعَ سَنَابِلَ فِي كُلِّ سُنْبُلَةٍ مِائَةُ حَبَّةٍ ل س بقره
یعنی خدا کی راہ میں جو لوگ مال خرچ کرتے ہیں اُن کے مالوں میں خدا اس طرح برکت دیتا ہے
کہ جیسے ایک دانہ جب بویا جاتا ہے تو گو وہ ایک ہی ہوتا ہے مگر خدا اس میں سے سات خوشے نکال
سکتا ہے اور ہر ایک خوشہ میں سودانے پیدا کر سکتا ہے یعنی اصل چیز سے زیادہ کر دینا یہ خدا کی قدرت
میں داخل ہے اور در حقیقت ہم تمام لوگ خدا کی اسی قدرت سے ہی زندہ ہیں اور اگر خدا اپنی طرف
سے کسی چیز کو زیادہ کرنے پر قادر نہ ہوتا تو تمام دنیا ہلاک ہو جاتی اور ایک جاندار بھی روئے زمین
البقرة : ٢٦٢
چشمه معرفت
پر باقی نہ رہتا۔ پس خدا کی اسی قدرت نے جو نیست سے ہست کرنا ہے تمام دنیا کو بچا رکھا ہے
انسان کی سخت بدذاتی ہے جو اس کو اپنی قدرت نمائی میں عاجز سمجھے اور اس کو نیست سے ہست
کرنے پر قادر خیال نہ کرے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ انسانی ایجاد یں بھی بعض ایسے کام دکھاتی ہیں کہ
گویا نیست سے ہست کرتی ہیں مثلاً فونوگراف میں جو آواز بند کی جاتی ہے اور وہ اُس انسان کے
ٹھیک ٹھیک لہجہ پر جس کی آواز بند کی گئی ہے نکلتی ہے کیا اس ایجاد سے پہلے کسی کو سمجھ آسکتا تھا کہ ﴿۱۳﴾
آواز میں یہ بھی خاصیت ہے کہ وہ خاص قسم کے ظروف میں بند ہوسکتی ہے اور پھر اصل آواز کی
طرح پیدا ہو کر سنائی دیتی ہے اور سالہا سال اور مدتہائے دراز تک بند رہ سکتی ہے اور پھر جب
اُس آواز کا سنانا منظور ہو تو ایسے طور سے نکلتی ہے کہ گویا وہ انسان جس کی آواز بند کی گئی ہے بول رہا
ہے کیا یہ نیست سے ہست نہیں اگر اس طبعی راز کا کسی کو علم نہ ہو تو وہ ایسی آواز سے ڈرے گا اور
خیال کرے گا کہ شاید اس میں کوئی جن بول رہا ہے۔
اسی طرح اس زمانہ میں ہزار ہا سائنس کے اسرار کا پردہ کھلتا جاتا ہے جو کسی زمانہ میں
نیست کے طور پر سمجھے جاتے تھے اور وہ عمیق در عمیق علم طبعی کے خواص نئی ایجادوں کے ذریعہ سے ظاہر
ہوتے جاتے ہیں کہ انسان کی عقل حیران رہ جاتی ہے۔ پھر تعجب آتا ہے کہ ایسے زمانہ میں وہ
نادان بھی ہیں کہ جو خدا تعالیٰ کے اسرار قدرت پر اعتراض کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ روح نیست
سے کیونکر ہست ہو جاتی ہے اور دیکھتے ہیں کہ دنیا میں ہزاروں چیزیں نیست سے ہست ہو رہی
ہیں مثلاً ایک دھات جو بالکل نیست ہو جاتی ہے اور مر جاتی ہے وہ شہد اور سہا گہ اور گھی میں جوش
دینے سے پھر زندہ ہو جاتی ہے کسی نے پنجابی میں کہا ہے شہر سہا گہ گھی ۔ موئی دھات دا ایہو جی
یعنی شہد سہا گہ اور گھی جو ہے مری ہوئی دھات کی یہی جان ہے۔ اور اسرار قدرت الہی میں سے
ایک یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ جب ایک گلہری کو پتھر یا سوٹے سے مارا جائے اور وہ بظاہر بالکل
مر جائے مگر ابھی تازہ ہو تو اگر اس کے سر کو گو بر میں دبایا جائے تو چند منٹ میں وہ زندہ ہو کر بھاگ
جاتی ہے مکھی بھی اگر پانی میں مر جائے تو وہ بھی زندہ ہوکر پرواز کر جاتی ہے اور بعض جانور
چشمه معرفت
جیسے زنبور اور دوسرے حشرات الارض سخت سردی کے ایام میں مر جاتے ہیں اور زمین میں یا
دیواروں کے سوراخوں میں چمٹے رہتے ہیں اور جب گرمی کا موسم آتا ہے تو پھر زندہ ہو جاتے ہیں
۱۲۴﴾ ان اسرار کو بجز خدا تعالیٰ کے کون سمجھ سکتا ہے؟ ایسا ہی بعض نباتی اور معدنی چیزیں علیحدہ علیحدہ
ہونے کی حالت میں تو ایک خاصیت نہیں رکھتیں مگر ترکیب کے بعد ان میں ایک نئی خاصیت پیدا
ہو جاتی ہے مثلاً شورہ اور گندھک اور کوئلہ ایک خاص ترکیب سے بارود بن جاتا ہے اور اگر چاہیں
که صرف شوره یا صرف گندھک یا صرف کوئلہ سے بارود بنایا جائے تو یہ غیرممکن ہوتا ہے اس سے
ثابت ہوتا ہے کہ ترکیب سے ایک نئی چیز پیدا ہو سکتی ہے اور شاید اسی بنا پر کیمیا کے طالب سونا اور
چاندی بنانے کے سودا میں لگے رہتے ہیں مگر کوئی کیمیا ایسی نہیں جیسا کہ خدا کی محبت اور خدا کی
طرف ایسا جھکنا جیسا کہ شیر خوار بچہ اپنی ماں کی طرف جھکتا ہے۔ خلاصہ کلام یہ کہ تمام دنیا پر نظر ڈال
کر ہر ایک طرف سے گواہی ملتی ہے کہ نیست سے ہست ہوتا ہے پس اسی طرح خدا مرد اور عورت
کے نطفہ سے روح کو پیدا کر دیتا ہے سچا فلسفہ یہی ہے اور سچا علم یہی ہے جس پر ہزار ہا تجارب گواہی
دے رہے ہیں۔ پس وید جو اس کے مخالف تعلیم دیتا ہے اسی بات سے سمجھ لینا چاہیے کہ وہ سر چشمہ
علوم ہرگز نہیں ہے بلکہ گمراہیوں اور غلطیوں کا سرچشمہ ہے۔ عجیب بات ہے کہ وید نے ہر ایک
پہلو سے راہ راست کو چھوڑ دیا ہے چنانچہ ظاہر ہے کہ خدائے عز و جل کی عبادت دو قسم کی ہے۔
(۱) ایک تو بہ واستغفار یعنی اس کے آستانہ پر جھک کر اپنے گناہوں کا اقرار کرنا اور نہایت تذلیل اور
انکسار اورفنا کی حالت بنا کر اس سے اپنے گناہوں کی معافی چاہنا اور طہارت و تقویٰ کے حصول کے لئے
اس کی مدد کی درخواست کرنا اور سچے دل سے اس کی جناب میں عہد کرنا کہ پھر ایسا گناہ نہ کریں گے
(۲) دوسری قسم کی عبادت یہ ہے کہ اُس کی تمام خوبیوں اور کمالات کا ذکر کر کے اس کو یاد کرنا اور
اس کی صفات ذاتیہ اور اضافیہ کا اقرار کر کے اس کی حمد و ثنا میں مشغول رہنا۔ صفات ذاتیہ یہ کہ
وہ اپنے کمال ذات اور ابدیت اور ازلیت اور تمام قدرتوں اور طاقتوں اور علم میں واحد لاشریک
چشمه معرفت
ہے اور صفات اضافیہ یہ کہ اُس نے ہر ایک چیز کو پیدا کیا ہے تا اپنی خالقیت ثابت کرے اور
اس نے بغیر کسی کے عمل کے زمین و آسمان کی ہزاروں نعمتیں انسانوں کے لئے مہیا کی ہیں تا ۱۶۵
اپنی رازقیت ثابت کرے اور وہ اسی دنیا میں عبادت اور مجاہدہ کرنے والوں کو ایک خاص
عزت بخشا اور خاص تائید کے ساتھ اُن میں اور اُن کے غیروں میں فرق کر کے دکھلا دیتا ہے
اور اپنے قرب اور مکالمہ مخاطبہ کا شرف اُن کو بخشتا ہے تا اپنی رحیمیت ثابت کرے اور قیامت کو
ہر ایک فرمانبردار اور نافرمان کو اپنی مرضی کے موافق جزا وسزا دے گا تا اپنا ما لک جزا و سزا ہونا
ثابت کرے۔ یہ ہیں دونوں قسم عبادت کے جو اصل حقیقت پرستش ہے اور ظاہر ہے کہ وید
دونوں قسموں کا مخالف اور منکر ہے چنانچہ اس کے نزدیک تو بہ کرنا محض فضول اور بے فائدہ
ہے اور استغفار سراسر بے سود اور بیکار ہے ایسا ہی دوسری قسم کی عبادت کا حال ہے کیونکہ
بموجب آریہ سماج کے اصول کے اُن کا پرمیشر اپنی ازلیت ابدیت میں واحد لاشریک نہیں اور
اس صفت میں تمام روحیں اُس کی شریک ہیں اور نیز وہ پیدا کرنے والا ارواح و ذرات عالم کا
نہیں اور اس میں نہ رحمانیت کی صفت ہے اور نہ رحیمیت کی صفت ۔ اور نہ وہ مالکوں کی طرح
جزا سزا دینے پر قادر ہے لہذا وہ کسی قسم کی عبادت کا مستحق نہیں ہے اور نہ کوئی اس میں خوبی ہے
ایسا ہی وید نے خدا کی معرفت کا کوئی طریقہ نہیں بتلایا اور وید کی رو سے ثابت نہیں ہوتا کہ
پر میشر موجود بھی ہے کیونکہ جب کہ وہ پیدا کرنے والا ہی نہیں تو کس دلیل سے اُس کا موجود
ہونا شناخت کیا جاوے غرض دید کے ذریعہ سے نہ خدا تعالیٰ کی شناخت ممکن ہے اور نہ اس کی
عبادت ہو سکتی ہے پھر نہ معلوم کہ وید کو سر چشمہ علوم کن معنوں سے کہتے ہیں اور اس کی تعلیم کو
عالمگیر کیوں کہا جاتا ہے شاید ان معنوں سے کہتے ہوں کہ چونکہ وید آگ اور پانی اور چاند اور
سورج اور دوسرے عناصہ مرے عناصر کی پرستش کی تعلیم دیتا ۔ علیم دیتا ہے اور یہ چیزیں ہر ایک حصہ ملک میں بکثرت
پائی جاتی ہیں اور عالمگیر ہیں اس لئے ماننا پڑا کہ وید کی تعلیم عالمگیر ہے۔
پھر مضمون پڑھنے والے نے الہامی کتاب کی یہ شرط بھی پیش کی کہ ملہمین کی زندگی پوتر ہو
چشمه معرفت
۱۲۶) یعنی پاک ہو۔ اس سے اس کا یہ مطلب تھا کہ نعوذ باللہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی پوتر
نہیں تھی جیسا کہ آگے چل کر اُس نے اپنے اس دلی گند کو کھلے کھلے طور پر ظاہر کر دیا ہے
مگر اصل بات یہ ہے کہ کسی کی پاک اور پوتر زندگی کو کوئی نہیں جانتا مگر خدا جو عالم الغیب ہے
جن لوگوں نے خدا کے پاک نبیوں کو مفتری اور شریر قرار دیا اور طرح طرح کے گناہوں سے اُن کو
آلودہ سمجھا وہ اُس دن تک اپنی غلطیوں کو سچ سمجھتے رہے جب تک کہ خدا کے ہاتھ نے اُن کو ہلاک
نہ کیا۔ موسیٰ نبی کے زمانہ میں فرعون کے دل میں یہی خیال سما گیا تھا کہ موسیٰ جھوٹا اور مفتری ہے
آخر خدا نے اس کو مع اس کی فوج کے دریائے نیل میں غرق کر کے یہ ثابت کر دیا کہ فرعون جھوٹا اور
موسیٰ سچا ہے پھر حضرت عیسی علیہ السلام کے وقت میں یہودیوں نے حضرت عیسیٰ کو جھوٹا قرار دیا
اور نا پاک تہمتیں اُن پر اور اُن کی ماں پر لگائیں آخر خدا نے اُن کے منصوبوں سے حضرت عیسیٰ کو
بچالیا اور اُن کو انواع و اقسام کے عذاب سے ہلاک کیا اور پھر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پیدا
ہوئے اور اس زمانہ کے شریر اور حرام کا ر لوگ آنجناب کے دشمن ہو گئے اور مفتری اور کذاب سمجھنے
لگے یہاں تک کہ بدر کی لڑائی کے وقت میں ایک شخص مسمی عمرو بن ہشام نے جس کا نام پیچھے سے
ابو جہل مشہور ہوا جو کفار قریش کا سردار اور سرغنہ تھا ان الفاظ سے دعا کی کہ اللهُمَّ مَنْ كان منا
افسد في القوم واقطع للرحم فاحنه اليوم یعنی اے خدا جو شخص ہم دونوں میں سے (اس
سے مراد اپنے حس او اپنے نفس اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو لیا ) تیری نگہ میں ایک مفسد آدمی ہے اور
قوم میں پھوٹ ڈال رہا ہے اور باہمی تعلقات اور حقوق قومی کو کاٹ کر قطع رحم کا موجب ہو رہا ہے
آج اُس کو تو ہلاک کر دے اور ان کلمات سے ابو جہل کا یہ منشاء تھا کہ نعوذ باللہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم ایک مفسد آدمی ہیں اور قوم میں پھوٹ ڈال کر نا حق قریش کے مذہب میں ایک تفرقہ پیدا
کر رہے ہیں اور نیز انہوں نے تمام حقوق قومی تلف کر دیئے ہیں اور قطع رحم کا موجب ہو گئے ہیں
اور معلوم ہوتا ہے کہ ابو جہل کو یہی یقین تھا کہ گویا نعوذ باللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی
لفظ
چشمه معرفت
☆
پوتر اور پاک نہیں ہے۔ تبھی تو اس نے دردِ دل سے دعا کی لیکن اس دعا کے بعد شاید ایک گھنٹہ ۱۶۷
بھی زندہ نہ رہ سکا اور خدا کے قہر نے اسی مقام میں اس کا سرکاٹ کر پھینک دیا اور جن کی پاک
زندگی پر وہ داغ لگاتا تھا وہ اس میدان سے فتح اور نصرت کے ساتھ واپس آئے پس کسی
بدذات دہریہ کا یہ کام ہے کہ باوجود یکہ خود خدا نے اس نبی کی پوتر اور پاک زندگی پر شہادت دی
مگر پھر بھی وہ خدا کی گواہی کو قبول نہ کرے یہ بات ہر ایک عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ انسان کی پاکی
یا پلیدی ہزاروں پر دوں کے اندر ہوتی ہے اور اس کو کوئی نہیں جانتا مگر محض خدا اور جیسا کہ ایک
نا پاک طبع آدمی اپنی ناپا کی کو پوشیدہ رکھتا ہے تا ایسا نہ ہو کہ کوئی اُس پر اطلاع پاوے ایسا ہی
وہ آدمی جو پاک سرشت ہے اور خدا کے ساتھ ایک گہرا تعلق رکھتا ہے وہ اپنے ان مخفی تعلقات
کو ظاہر نہیں کرتا جو خدا کے ساتھ ہیں اور ایسا چھپاتا ہے جیسا کہ گنہگا راپنے گنہ کو اور اگر کوئی اس
کے ان پوشیدہ اسرار پر اطلاع پائے جو خدا کے ساتھ وہ رکھتا ہے تو وہ ایسا شرمندہ ہوتا ہے کہ جیسا
کہ ایک بد کار عین بدکاری میں پکڑا جائے خالص محبت الہی اور خالص عشق الہی اخفاء کو چاہتا
ہے اس لئے پاک لوگوں کے اندرونی اسرار پر کوئی واقف نہیں ہو سکتا۔ ہاں خدا نہیں چاہتا کہ
وہ مخفی رہیں اور وہ اپنے دوستوں کے لئے اس قدر غیرت مند ہے کہ کوئی دنیا میں ایسا غیرتمند
حاشیہ: اس پاک زندگی کے ثبوت کے لئے ایک اور تاریخی واقعہ ہے جو مسلمانوں کی کتابوں میں متواترات
سے ہے اور وہ یہ کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے زمانہ کے بادشاہوں کی طرف خط لکھے کہ میں خدا کا
رسول ہوں تم مجھ پر ایمان لاؤ تو منجملہ ان بادشاہوں کے خسرو پرویز بھی تھا جو اپنے تئیں نجم اور عرب کا بادشاہ سمجھتا تھا
وہ اس خط کو سن کر بہت ناراض ہوا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کا ذب خیال کر کے گرفتاری کا حکم دیا کیونکہ عرب کا
ملک بھی اس کی حکومت کے متعلق تھا جو یمن کے صوبہ کے ماتحت تھا جب اس کے سپاہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو
گرفتار کرنے کے لئے آئے تو آپ نے فرمایا کہ کل صبح جواب دوں گا ۔ جب وہ صبح کے وقت حاضر ہوئے تو آپ
نے فرمایا کہ تم کس کے پاس مجھے لے جانا چاہتے ہو آج رات میرے خداوند نے تمہارے خداوند کو قتل کر دیا ہے اور
قتل کے لئے اسی کے بیٹے شیروہ کو اس پر مسلط کیا۔ پس پاک زندگی اس کو کہتے ہیں جس کے لئے خدا دشمنوں کو ہلاک
کرتا ہے کیا وید کے رشیوں میں اس کا کوئی نمونہ ہے۔ منہ
چشمه معرفت
نہیں ہوگا وہ اُن کے لئے بڑے بڑے کام دکھاتا ہے اور اُن کی عزت کو تمام دنیا میں شہرت دیتا
ہے نادان دشمن چاہتا ہے کہ وہ معدوم ہو جائیں اُن کا نام ونشان نہ رہے وہ ذلیل اور بدنام ہو
جائیں اور اُن کی زندگی ناپاک اور ملوث ثابت ہو اور ہزاروں تہمتوں کا انبار لوگوں کے سامنے رکھ
دیتا ہے مگر وہ جو اُن کے دل کو دیکھتا ہے اور اُن کے پاک تعلق پر اطلاع رکھتا ہے وہ اس شریر دشمن
کے مقابل پر آپ کھڑا ہو جاتا ہے اور اُس کی غیرت اپنے اُس پیارے کے لئے جوش مارتی ہے
تب وہ لاکھوں تہمتوں کو ایک ہی کرشمہ قدرت سے کالعدم کر دیتا ہے۔
اور اگر کہو کہ ابو جہل کے مارے جانے کا معاملہ دور دراز کا معاملہ ہے جس پر تیرہ سو برس
۱۲۸ گزر گئے ہم کیونکر یقینی طور پر سمجھ لیں کہ ابو جہل نے در حقیقت ایسی بد دعا مباہلہ کے رنگ میں کی تھی
جس کا نتیجہ یہ ہوا تھا کہ اسی دن وہ خود ہی قتل کیا گیا تھا شاید یہ قصہ ہی غلط ہو جو مسلمانوں نے آپ
بنالیا ہو۔ اس کا جواب یہ ہے کہ در حقیقت یہ قصہ صحیح ہے اور بہت پرانی کتابوں میں اس کا تذکرہ
ہے اور کسی مخالف نے اس سے انکار نہیں کیا اور بہت سے طریقوں سے یہ قصہ ثابت ہے یہاں
تک کہ لسان العرب میں بھی جو اسلام کی ایک پرانے زمانہ کی لغت کی کتاب ہے اس میں بھی یہ
قصہ لکھا ہے پھر ایسی متواترات سے کیونکر انکار ہو سکتا ہے؟۔
اور اگر کسی نادان دشمن کی اب بھی تسلی نہ ہو تو ہم ایک تازہ ثبوت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے پوتر اور پاک ہونے کا لکھتے ہیں جس پر لیکھر ام آریہ نے اپنے مارے جانے سے مہر لگا دی ہے۔
واضح ہو کہ مضمون پڑھنے والے نے جس قدر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر حملے کئے ہیں وہ صرف
آنکھیں بند کر کے لیکھرام کی کتابوں میں سے لکھے ہیں اور یہ لیکھرام کا ہی دعوی تھا کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی پوتر اور پاک نہیں تھی اور اُس کے نزدیک ویدوں کے رشیوں کی زندگی
پاک تھی۔ اسی نفسانی خیال کی وجہ سے وہ قادیان میں آیا میں نے اُس کو بہت سمجھایا کہ خدا کے پاک نبی
پر حملہ کرنا اچھا نہیں مگر وہ خدا کی عظمت اور قدرت کا منکر تھا اس کو اس بات کی کچھ بھی پروا نہیں
چشمه معرفت
تھی کہ خدا سے ڈرے اور راہ راست کو انصاف کے ساتھ دیکھے اور اُس کی شوخی حد سے بڑھ گئی تھی
اور بجر بھٹھے اور ہنسی اور گالی کے کوئی اس کا شیوہ نہ تھا آخر میں نے اُس کو مباہلہ کے لئے بلایا
یعنی اس بات کے لئے کہ وہ بجائے خود اور میں بجائے خود دعا کروں کہ خدا جھوٹے کو ہلاک کرے
اور اس طرح پر مجھ میں اور اس میں فیصلہ کر دے۔ پس بد دعا کے وقت مجھ کو خدا نے اس کی نسبت
بشارت دے دی کہ وہ چھ برس کے اندر قتل کے ذریعہ سے جواناں مرگ مرے گا اور عید کے بعد جو
دن آتا ہے اس میں یہ پیشگوئی پوری ہوگی ۔ ایسا ہی لیکھرام نے میرے مقابل پر اپنا مباہلہ چھپوا دیا
یعنی یہ دعا کہ بچے کے حق میں خدا فیصلہ کرے اور جھوٹے پر اپنا قہر نازل کرے یہ دعا اُس نے اپنی
کتاب میں ابو جہل کی ط ابو جہل کی طرح بڑے درد دل سے لکھی ہے اور سے بھی ہے اور خدا سے فیصلہ چاہا ہے پس خدا نے اُس ۱۶۹
کے قتل کئے جانے سے یہ فیصلہ کر دیا کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تکذیب میں جھوٹا ہے اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم در حقیقت پوتر اور پاک اور صادق ہیں اور نیز یہ کہ موجودہ ویدوں کی
تعلیم صحیح نہیں ہے پھر نہ معلوم کہ اس خدائی فیصلہ کے بعد مضمون پڑھنے والے نے دوبارہ اعتراض
کیوں پیش کر دیا کیا اس کو خدائی فیصلہ ہ سے سے تو تسلی نہ ہوئی اور اگر چہ ہم لیکھرام کا یہ مباہلہ اپنی ا
کتاب حقیقۃ الوحی میں درج کر چکے ہیں مگر پھر بھی آریہ صاحبوں کی خاطر سے اس جگہ بھی درج
کر دیتے ہیں اور ہم اُن کو متنبہ کرتے ہیں کہ پوتر اور پاک کی یہ نشانی ہے جو خدا کی گواہی سے
اُس کا پاک ہونا ثابت ہو نہ صرف دعولی جیسا کہ وید کے رشیوں کے بارے میں کیا جاتا ہے۔
بھلا بتلاؤ کہ اس بات کا ثبوت کیا ہے؟ کہ وید کے رشی پوتر تھے ۔ کون سی خدا نے گواہی اُن کے
پوتر ہونے کے بارے میں ا دی دی ۔ ہے۔ اُن کی گندی تعلیمیں نیوگ وغیرہ صاف بتلا رہی ہیں کہ
انہوں نے پاک راہ کی طرف ہدایت نہیں کی پھر وہ آپ کیوں کر پاک اور پوتر ٹھہر سکتے ہیں ۔
اب ہم ذیل میں لیکھرام کا مباہلہ درج کرتے ہیں۔
مضمون مباہلہ
میں نیاز التیام لیکھرام ولد پنڈت تارا سنگھ صاحب شرما مصنف تکذیب براہین احمد یہ درسالہ ھذا
چشمه معرفت
اقرار صحیح بدرستی ہوش و حواس کر کے کہتا ہوں کہ میں نے اوّل سے آخر تک رسالہ سرمہ چشم
آریہ کو پڑھ لیا اور ایک بار نہیں بلکہ کئی بار اُس کے دلائل کو بخوبی سمجھ لیا بلکہ اُن کے بطلان
کو بروئے ست دھرم رسالہ ھذا میں شائع کیا۔ میرے جی میں مرزا جی کی دلیلوں نے کچھ
بھی اثر نہ کیا اور نہ وہ راستی کے متعلق ہیں۔ میں اپنے جگت پتا پر میشر کو ساکھی جان کر اقرار
کرتا ہوں کہ جیسا کہ ہر چہار وید مقدس میں ارشاد ہدایت بنیاد ہے اُس پر میں پختہ یقین
۱۷۰ رکھتا ہوں کہ میری روح اور تمام ارواح کو کبھی نیستی یعنی قطعی ناش نہیں ہے اور نہ کبھی
ہوا اور نہ ہوگا۔ میری روح کو کسی نے نیست سے ہست نہیں کیا (یعنی میری روح کا کوئی
پیدا کرنے والا نہیں بلکہ خود بخود قدیم سے ہے ) بلکہ ہمیشہ سے پر ماتما کی انا دی قدرت
میں رہا اور رہے گا ایسا ہی میرا جسمی مادہ یعنی پر کرتی یا پر مانو بھی قدیمی یا انا دی پر ماتما
کے قبضہ قدرت میں موجود ہیں کبھی مفقود نہیں ہوں گے اور تمام جگت کا سرجن ہار
☆
حاشیہ: یہ کیسا فضول فقرہ ہے کہ ہمیشہ سے پر ماتما کی انادی قدرت میں رہا اور رہے گا ظاہر ہے کہ جبکہ
ارواح بقول آریہ سماج کے اپنی تمام طاقتوں اور قوتوں کے ساتھ قدیم سے خود بخود ہیں تو پھر ان کو پرمیشر کی
قدرت کے ساتھ تعلق ہی کیا ہے ان قوتوں کو نہ پر میشر بڑھا سکتا ہے نہ گھٹا سکتا ہے اور نہ ان میں کسی طرح کا
تصرف کر سکتا ہے وہ تمام ارواح تو بقول آریوں کے اپنے اپنے وجود کے آپ ہی پر میشر ہیں اور ایک ذرہ
پر میشر کا ان پر احسان نہیں پس یاد رہے کہ یہ مقولہ لیکھر ام اور اس کے دوسرے ہم مذہبوں کا کہ ارواح
پر ماتما کی انادی قدرت میں رہتے ہیں اور رہیں گے یہ صرف اپنے غلط مذہب کی پردہ پوشی کے لئے بولا
جاتا ہے کیونکہ انسان کا کانشنس اس کو ہر وقت ایسے بیہودہ عقاید پر ملزم کرتا ہے اگر خدا روحوں اور ان کی
قوتوں اور ذرات عالم اور ان کی قوتوں کا پیدا کرنے والا نہیں تو پھر وہ ان کا خدا بھی نہیں ہو سکتا اور یہ کہنا
کہ اگر چہ ہم ارواح کو ان کے تجرد کی حالت میں خدا کے بندے اور مخلوق نہیں کہہ سکتے کیونکہ اس نے ان کو
نہیں بنایا لیکن جب پرمیشر ارواح کو اجسام میں ڈالتا ہے تو اس قدر اپنی کارروائی سے ان کا پرمیشر بن جاتا
ہے یہ خیال بھی غلط ہے کیونکہ جس پر میشر نے ارواح اور پر مانو کو معہ ان کی تمام قوتوں کے پیدا نہیں کیا کوئی
دلیل اس بات پر قائم نہیں ہو سکتی ہے کہ وہ ان کے جوڑنے پر قادر ہے اور محض بعض کا بعض
چشمه معرفت
ایک ہی کرتار ہے دوسرا کوئی نہیں ۔ میں پرمیشر کی طرح تمام دنیا کا مالک یا صانع نہیں اے
ہوں اور نہ سرب بیا پک ہوں اور نہ انتر یا می بلکہ اس مہان شکتی مان کا ایک ادنیٰ سیوک ہوں
مگر اُس کے گیان اور شکتی میں ہمیشہ سے ہوں معدوم کبھی نہیں ہوا اور نہ کوئی عدم خانہ کہیں
ہے بلکہ کسی چیز کو عدم نہیں اس لئے وید کی اس انصافانہ تعلیم کو بھی میں تسلیم کرتا ہوں کہ مکتی یعنی
نجات کرموں کے مطابق مہما کلب تک ملتی ہے ( یعنی دائمی نجات نہیں صرف ایک مقررہ ۱۷۲
بقیہ حاشیہ سے جوڑنا اس کو پر میشر بننے کا حق نہیں بخش دے گا بلکہ اس صورت میں تو وہ اس نانبائی کی
طرح ہے جس نے آٹا بازار سے لیا اور لکڑی کسی لکڑی فروش سے اور آگ ہمسایہ سے اور پھر روٹی پکائی
اور اس صورت میں پرمیشر کے وجود پر کوئی بھی ثبوت نہیں کیونکہ اگر ارواح مع اپنی تمام قوتوں کے قدیم
سے خود بخود ہیں تو پھر اس پر کیا دلیل ہے کہ ارواح اور پر مانوؤں کا اتصال اور انفصال بھی قدیم سے اے ا
خود بخود نہیں جیسا کہ دہریوں کا خیال ہے اس لئے آریہ سماج والے اپنے پرمیشر کے وجود پر کوئی دلیل
نہیں پیش کر سکتے اور نہ ان کے پاس کوئی دلیل ہے ۔ یہ ہے خلاصہ وید کے گیان کا جس پر فخر کیا جاتا
ہے۔ یہ بات ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ کی ہستی پر دو قسم کے دلائل قائم ہو سکتے ہیں اوّل اس حالت میں دلیل
قائم ہوتی ہے کہ جب اس کی ذات کو سر چشمہ تمام فیوض کا مان لیا جائے اور اسی کو ہر ایک ہستی کا پیدا
کننده تسلیم کر لیا جاوے تو اس صورت میں خواہ ذرات عالم پر نظر کریں یا ارواح پر یا اجسام پر ضروری
طور پر ماننا پڑے گا کہ ان تمام مصنوعات کا ایک صانع ہے۔
دوسرا طریق خدا تعالیٰ کی شناخت کا اس کے تازہ بتازہ نشانات ہیں جو انبیاء اور اولیاء کی
معرفت ظاہر ہوتے ہیں ۔ سو آریہ سماج والے ان سے بھی منکر ہیں اس لئے ان کے پاس اپنے پرمیشر کے
وجود پر کوئی بھی دلیل نہیں ۔ عجیب بات ہے کہ آر یہ لوگ یوں تو بات بات میں اپنے پرمیشر کو پتا پتا کر کے
پکارتے ہیں جیسا کہ ابھی لیکھرام نے اپنے مضمون مباہلہ میں لکھا ہے مگر معلوم نہیں وہ کس طور کا پتا ہے ۔ کیا
اس طور کا پتا جیسا کہ ایک متبنی ایک اجنبی شخص کو اپنا باپ کہہ دیتا ہے یا ایسا پتا جو نیوگ کے ذریعہ سے
فرضی طور پر بنایا جاتا ہے اور ایک آریہ کی عورت اپنی پاک دامنی کو خاک میں ملا کر دوسرے سے اپنا منہ کالا
چشمه معرفت
مدت تک ہے ) بعد اس کے پر ماتما کی نیا کے مطابق پھر جسم انسانی لینا پڑتا ہے محدود کرموں
کا بے حد پھل نہیں ( کرم تو محدود ہیں مگر وفادار پرستار کی نیت محدود نہیں ہوتی اور نیز کرم
کا محدود ہونا اُس کی مرضی سے نہیں ) میں ویدوں کی ان سب تعلیموں کو دلی یقین سے مانتا
ہوں ۔۔۔ اور میں یہ بھی مانتا ہوں کہ پر میشر گنا ہوں کو بالکل نہیں بخشا ۔ ( عجیب پر میشر
ہے ) میرا کسی شفاعت یا سفارش پر بھروسہ نہیں ( یعنی کسی کی دعا کسی کے حق میں قبول
بقیہ حاشیہ: کراتی ہے اور اس طرح پر اس عورت کا خاوند اس بچہ کا پتا بن جاتا جو نیوگ کے ذریعہ سے
حاصل کیا جاتا ہے پس اگر پر میشر آریوں کا ایسا ہی پتا ہے تب تو ہمیں کلام کرنے کی گنجائش نہیں لیکن اگر اس
طرح کا پتا ہے کہ ارواح اور ذرات عالم معہ اپنی تمام قوتوں کے اس کے ہاتھ سے نکلے ہیں اور اسی سے
وجود پذیر ہیں تو یہ بات آریوں کے اصول کے برخلاف ہے اگر پوچھو کہ کیوں ان کے اصول کے برخلاف
۱۷۲ ہے؟ تو واضح ہو کہ آریوں کے اصول کے مطابق تمام ارواح پر میشر کی قدیمی شریک ہیں جو اس سے وجود
پذیر نہیں ہوئیں تو پھر ہم پر میشر کو ان کا پتا کیونکر کہہ سکتے ہیں وہ تو خود بخود ہیں جیسے کہ پر میشر خود بخو دیگر یہ
اصول غلط ہے۔ معرفت کی آنکھ سے دیکھنے والے معلوم کر سکتے ہیں کہ جیسا باپ میں قوتیں اور خاصیتیں اور
خصلتیں ہوتی ہیں ویسی ہی بیٹے میں بھی ہوتی ہیں ۔ پس اسی طرح چونکہ ارواح خدا تعالیٰ کے ہاتھ سے نکلی
ہیں ان میں ظلی طور پر وہ رنگ پایا جاتا ہے جو خدا کی ذات میں موجود ہے اور جیسے جیسے خدا کے بندے اس کی
محبت اور پرستش کے ذریعہ سے صفوت اور پاکیزگی میں ترقی کرتے ہیں وہ رنگ ظاہر ہوتا جاتا ہے یہاں
تک کہ ظلی طور پر ایسے انسانوں میں خدا کے انوار ظاہر ہونے شروع ہو جاتے ہیں ۔ صاف طور پر ہمیں
دکھائی دیتا ہے کہ انسانی فطرت میں خدا کے پاک اخلاق مخفی ہوتے ہیں جو تزکیہ نفس سے ظاہر ہو جاتے
ہیں مثلاً خدا رحیم ہے ایسا ہی انسان بھی تزکیہ نفس کے بعد رحم کی صفت سے حصہ لیتا ہے ۔ خدا جواد ہے ایسا
ہی انسان بھی تزکیہ نفس کے بعد جود کی صفت سے حصہ لیتا ہے ایسا ہی خدا ستار ہے خدا کریم ہے خدا غفور
ہے اور انسان بھی تزکیہ نفس کے بعد ان تمام صفات سے حصہ لیتا ہے پس کس نے یہ صفات فاضلہ انسان
کے روح میں رکھ دئے ہیں ۔ اگر خدا نے رکھے ہیں تو اس سے ثابت ہے کہ وہ ارواح کا خالق ہے اور اگر
کوئی یہ کہے کہ خود بخود ہیں تو اس کا جواب یہی کافی ہے کہ لعنة الله علی الکاذبین۔ منه