چشمہٴ معرفت
حصہ 16
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
چشمه معرفت
نہیں ہوتی ) میں خدا کو راشی یا ظالم نہیں جانتا ( لفظ مرتی ہے جس کے معنے ہیں رشوت لینے والا ۔
راشی لفظ نہیں ہے لیکھرام کی علمی ہ لیکھرام کی علمیت کا یہ نمونہ ہے کہ بجائے مرتشی کے راشی لکھتا ہے ) اور میں وید
کی رو سے اس بات پر کامل و صحیح یقین رکھتا ہوں کہ چاروں وید ضرور ایشر کا گیان ہے ان میں ﴿۱۷۳
ذرا بھی غلطی یا جھوٹ یا کوئی قصہ کہانی نہیں۔ ان کو ہمیشہ ہر نئی دنیا میں پر ماتما جگت کی ہدایت عام
کے لئے پر کاش کرتا ہے اس سرشٹی کے آغاز میں جب انسانی خلقت شروع ہوئی پر ماتما نے
ویدوں کو شری اگئی ۔ شری وایو ۔ شری آدت ۔ شری انگرہ جیو چار رشیوں کے آتماؤں میں الہام کیا
مگر جبرئیل یا کسی اور چٹھی رسان کی معرفت نہیں بلکہ خود ہی کیونکہ وہ آسمان یا عرش پر نہیں بلکہ
حاشیہ: جسمانی نظام پر نظر ڈالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ انسان ہوا کے ذریعہ سے سنتا ہے اور سورج
کے ذریعہ سے دیکھتا ہے پھر جسمانی نظام میں یہ دو چٹھی رساں کیوں مقرر کئے گئے حالانکہ خدا کا جسمانی
روحانی قانون با ہم مطابق ہونا چاہیے افسوس وید کا گیان ہر جگہ پر صحیفہ قدرت کے مخالف پڑا ہوا ہے اور کون
کہتا ہے کہ خدا ہر جگہ نہیں بلکہ وہ ہر جگہ بھی ہے اور ذوالعرش بھی ہے نادان اس معرفت کے نکتہ کو نہیں سمجھتا۔ یہ
بات سوچنے کے لائق ہے کہ اگر چہ اس عالم میں سب کچھ خدا تعالیٰ کے حکم سے ہوتا ہے مگر پھر بھی اس نے
اپنے قضا و قدر کے نافذ کرنے کے وسائط رکھے ہیں۔ مثلاً ایک زہر جو انسان کو ہلاک کرتی ہے اور ایک تریاق
جو فائدہ بخشتا ہے کیا ہم گمان کر سکتے ہیں کہ یہ دونوں خود بخود انسان کے بدن میں تاثیر کرتے ہیں؟ ہرگز نہیں
بلکہ وہ خدا کے حکم سے تاثیر مخالف یا موافق کرتے ہیں پس وہ بھی خدا کے ایک قسم کے فرشتے ہیں بلکہ ذرہ ذرہ
عالم کا جس سے انواع و اقسام کے تغیرات ہوتے رہتے ہیں یہ سب خدا کے فرشتے ہیں اور توحید پوری نہیں
ہوتی جب تک ہم ذرہ ذرہ کو خدا کے فرشتے مان نہ لیں کیونکہ اگر ہم تمام مؤثرات کو جو دنیا میں پائی جاتی ہیں
خدا کے فرشتے تسلیم نہ کر لیں تو پھر ہمیں اقرار کرنا پڑے گا کہ یہ تمام تغییرات انسانی جسم اور تمام عالم میں بغیر
خدا تعالیٰ کے علم اور ارادہ اور مرضی کے خود بخود ہورہے ہیں اور اس صورت میں خدا تعالیٰ کو محض معطل اور
بے خبر ماننا پڑے گا ۔ پس فرشتوں پر ایمان لانے کا یہ راز ہے کہ بغیر اس کے توحید قائم نہیں رہ سکتی اور ہر
ایک چیز کو اور ہر ایک تاثیر کو خدا تعالیٰ کے ارادہ سے باہر ماننا پڑتا ہے اور فرشتہ کا مفہوم تو یہی ہے کہ فرشتے
وہ چیزیں ہیں جو خدا کے حکم سے کام کر رہی ہیں پس جبکہ یہ قانون ضروری اور مسلم ہے تو پھر جبرئیل اور
میکائیل سے کیوں انکار کیا جائے؟ منه
چشمه معرفت
سرب بیا پک ہے۔ میں یہ بھی مانتا ہوں کہ وید ہی سب سے کامل اور مقدس گیان کے پستک ہیں۔
۱۷۴ آریہ ورت سے ہی تمام دنیا نے فضیلت سیکھی۔ آر یہ لوگ ہی سب کے استاد اول ہیں ۔ آریہ ورت
سے باہر جو بقول مسلمانوں کے ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر ۵-۶ ہزار سال سے آئے ہیں اور
توریت ۔ زبور - انجیل ۔ قرآن وغیرہ کتب لائے ہیں۔ میں دلی یقین سے ان پستکوں کو مطالعہ
کرنے سے اور سمجھنے سے ۔۔۔۔ اُن کی تمام مذہبی ہدایتوں کو بناوٹی اور جعلی اصلی الہام کے بدنام
کرنے والی تحریریں خیال کرتا ہوں ۔ ان کی سچائی کی دلیل سوائے طمع یا نادانی یا تلوار کے ان کے
پاس کوئی نہیں ۔۔۔۔۔ اور جس طرح میں اور راستی کے برخلاف باتوں کو غلط سمجھتا ہوں ایسا ہی قرآن
اور اُس کے اصولوں اور تعلیموں کو جو دید کے مخالف ہیں اُن کو غلط اور جھوٹا جانتا ہوں (لعنۃ اللہ
علی الکاذبین ) لیکن میرا دوسرا فریق میرزاغلام احمد ہے وہ قرآن کو خدا کا کلام جانتا اور اس
کی سب تعلیموں کو درست اور صحیح سمجھتا ہے۔ اور جس طرح میں قرآن وغیرہ کو پڑھ کر غلط سمجھتا ہوں
وہ ایسے ہی وہ اُمی محض سنسکرت اور ناگری سے محروم مطلق بغیر پڑھنے یا دیکھنے ویدوں کے ویدوں کو
مجھتا ہے ۔ اے پر میشر ہم دونوں فریقوں میں۔ میں سچا فیصلہ کر کیونکہ کا ذب صادق
کی طرح کبھی تیرے حضور میں عزت نہیں پا سکتا۔
غلط
☆
راقم آپ کا ازلی بندہ لیکھر ام شرما سبھا سد آریہ سماج پشاور
حال اڈیٹر آریہ گزٹ فیروز پور پنجاب
حاشیہ: اگر میں نے وید نہیں پڑھے بھلا یہ تو غنیمت ہے کہ لیکھرام نے چاروں وید کنٹھ کر لئے تھے اس جگہ بھی
بجز لعنة الله علی الکاذبین کیا کہہ سکتے ہیں۔ بحث اصولوں پر ہوتی ہے جب کہ آریہ سماج والوں نے اپنے ہاتھ سے
وید کے اصول شائع کر دیئے تو ان پر بحث کرنا ہر ایک عقلمند کا حق ہے اور یہ سراسر غلط ہے کہ میں وید نہیں پڑھا۔ میں نے
وید کے وہ ترجمے جو ملک میں شائع ہوئے اوّل سے آخر تک دیکھے ہیں پنڈت دیانند کا وید بھاش بھی دیکھا ہے اور عرصہ
قریباً پچپیش سال سے برابر آریوں سے میرے مباحثات ہوتے رہے ہیں پھر یہ کہنا کہ وید کی مجھے کچھ بھی خبر نہیں کسی قدر
جھوٹ ہے اور اگر آریہ صاحبوں کے پنڈت اب بھی لیکھرام کو وید کا فاضل تسلیم کر چکے ہیں تو میں وہ سرٹیفکیٹ دیکھنے کا
مشتاق ہوں بلکہ لیکھرام کا رتبہ ذرا بھی اس سے بڑھ کر نہیں جو خدا نے اُس کے لئے فرمایا عجل جسد له خوار ۔منه
چشمه معرفت
اب مباہلہ کی اس دُعا کے بعد جو پنڈت لیکھرام نے اپنی کتاب خبط احمد یہ کے صفحہ ۳۴۴ سے ۱۷۵
۳۴۷ تک لکھی ہے جو کچھ خدا نے آسمان سے فیصلہ کیا ہے اور جس طرح اُس نے کا ذب کی ذلت ظاہر
کی اور صادق کی عزت وہ یہ ہے جو ۶ / مارچ ۱۸۹۷ء کو بروز شنبہ دن کے ۴ بجے کے بعد ظہور میں آیا۔
دیکھو یہ خدا کا فیصلہ ہے جس فیصلہ کو لیکھرام نے اپنے پرمیشر سے مانگا تھا
تا صادق اور کاذب میں فرق ظاہر ہو جائے سو وہ فرق ظاہر ہو گیا
چشمه معرفت
۱۶﴾ یہ بات یادر ہے کہ اس جگہ ایک نشان نہیں بلکہ دونشان ہیں (۱) ایک یہ کہ لیکھرام کے مارے
جانے کی بذات خود ایک عظیم الشان پیشین گوئی ہے جس میں اس کے مارے جانے کا دن
بتلایا گیا ہے، موت کی قسم بتلائی گئی ، مدت بتلائی گئی ، وقت بتلایا گیا۔ (۲) دوسری یہ کہ
با وجود ہزار کوشش اور سعی کے قاتل کا کچھ بھی پتہ نہیں لگا گویا وہ آسمان پر چڑھ گیا یا زمین کے
اندر مخفی ہو گیا اگر قاتل پکڑا جاتا اور پھانسی مل جاتا تو پیشگوئی کی یہ وقعت نہ رہتی بلکہ اس وقت
ہر ایک کہہ سکتا تھا کہ جیسے لیکھر ام مارا گیا قاتل بھی مارا گیا مگر قاتل ایسا گم ہوا کہ نہیں معلوم کہ
آیا وہ آدمی تھا یا فرشتہ تھا جو آسمان پر چڑھ گیا۔
مضمون پڑھنے والے نے ایک یہ نشانی الہامی کتاب کی پیش کی کہ اس میں اعلیٰ درجہ
کے صفات پر میشر کے درج ہوں ۔ سو ہم اس نشانی کو قبول کرتے ہیں لیکن ہم اس بات کو قبول نہیں
کرتے کہ وید کے پرمیشر میں یہ نشانیاں موجود ہیں کیونکہ خدا تعالیٰ کی صفات دو قسم کی ہیں ایک
ذاتی دوسری اضافی ۔ ذاتی صفات ان صفات کا نام ہے کہ جو بغیر حاجت وجود مخلوق کے پائی جاتی
ہیں جیسا کہ اُس کی وحدانیت اُس کا علم اس کا تقدس (۲) اور اضافی صفات ان صفات کا نام ہے
جن کا تحقق اور وجود خارج میں پایا جانا مخلوق کے وجود کے بعد ہوتا ہے جیسے خدا تعالیٰ کی
خالقیت ۔ رازقیت ۔ رحمت اور اس کا تو اب ہونا اور اس کی صفت مکالمہ مخاطبہ ۔ سو دید ان دونوں
قسم کی صفات کا منکر ہے کیونکہ بموجب قول آریہ سماج والوں کے خدا اپنے از لی۔ ابدی ہونے
میں واحد لا شریک نہیں ہے بلکہ ذرہ ذرہ مخلوق کا انادی ہونے اور ازلیت اور ابدیت میں اس
کے ساتھ برابر ہے اور پرمیشر کی طرح روحوں پر موت نہیں آتی اور ہمیشہ اس جہان میں واپس
آتی ہیں اور کبھی دوسرے جہان میں چلی جاتی ہیں مگر تعجب کہ اگر روحیں فنا کے تغیرات سے محفوظ
ہیں جیسا کہ پر میشر محفوظ ہے اور نیز تمام صفات میں ازلی ابدی ہیں جیسا کہ پر میشر ازلی ابدی ہے
تو پھر کیا وجہ کہ خواب کی حالت میں بھی اُن پر ایسا تغیر آجاتا ہے کہ تمام کارخانہ اُن کی حالت کا
۱۷۷ الٹ پلٹ ہو جاتا ہے اور وہ جدید نظارے اُن کو پیش آجاتے ہیں کہ جن کا بیداری میں اُن کو کچھ
چشمه معرفت
بھی خیال و گمان نہیں ہوتا ایسا ہی بموجب عقیدہ آریوں کے جب روح آواگون کے طور پر واپس
آتی ہے تو تمام علوم و فنون اور وید کی تعلیم اور گیان کو فراموش کر کے جنم لیتی ہے پس اگر فرض محال
کے طور پر تناسخ سچ ہے تو اس سے ماننا پڑتا ہے کہ روحوں کی زندگی جھوٹ ہے کیونکہ اگر پر میشر کی
طرح اُن میں ابدی زندگی ہوتی تو اُن پر یہ پتھر کیوں پڑتے کیا پر میشر بھی اپنے علوم کو بھول جایا کرتا
ہے؟ پس جو حادثہ روحوں کو اُن کے وہ علوم فراموش کرا دیتا ہے جو تمام عمر میں اُنہوں نے حاصل
کئے تھے اسی حادثہ کا نام موت ہے مگر آریہ کہتے ہیں کہ روحوں پر موت نہیں مگر ہم تعجب کرتے
ہیں کہ کیا موت کے سر پر سینگ ہوتے ہیں؟ ظاہر ہے کہ جب اُن پر اتنا تغیر آتا ہے کہ تمام عمر کی
کمائی اُن کی ایک دم میں کھو دیتا ہے تو کیا موت کا لفظ اب تک اُن پر صادق نہیں آتا۔ یہ سچائی کس قدر
ثابت ہے کہ آفتاب کی طرح چمکتی ہے مگر پھر بھی وید دائمی زندگی میں روحوں کو پرمیشر کے ساتھ
برابر ٹھیراتا ہے۔ کیا یہ پرمیشر کی اعلیٰ درجہ کی صفت ہے کہ اس کا زندگی میں غیر بھی شریک ہے؟
اگر چه اسلام بھی مخلوق کی نوعی قدامت کا قائل ہے مگر اسلام کا یہ عقیدہ ہے کہ ہر ایک
چیز مخلوق ہے اور ہر ایک چیز خدا کے سہارے سے قائم اور موجود ہے اور نیز اسلام اس بات کا قائل
ہے کہ ایک وہ زمانہ تھا جو خدا کے ساتھ کوئی نہ تھا اور صرف وحدت اپنا جلوہ دکھلا رہی تھی اور خدا
حاشیہ: انسانی روح نیند کی حالت میں اکثر دو حالتوں میں ہوتی ہے (۱) ایک تو اس پر ایسے بھاری
تغییرات آتے ہیں کہ وہ بیداری کے علوم اور واقعات کو بالکل فراموش کر دیتی ہے اور نئے نظارے جو اس کے
ارادہ اور اختیار سے باہر ہوتے ہیں اس کے سامنے آجاتے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ اس وقت وہ اپنی
ارادی طاقتوں سے معطل ہو کر مردہ کی طرح ہو جاتی ہے (۲) دوسری بعض صورتوں میں ایسی سخت نیستی کی حالت
اس پر وارد ہوتی ہے کہ اس کی ہستی کے صفات بکلی محو ہو جاتے ہیں مثلاً اگر کسی کو کلورا فارم سے انتہائی درجہ تک
بیہوش کیا جائے تو اس قدر روح پر اور اس کے آثار پر نیستی وارد ہوتی ہے کہ اگر ایسے بیہوش کا کوئی عضو بھی کاٹ
دیا جائے تو اس کو کچھ بھی خبر نہیں ہوتی پس جب کہ ایسی تمام صورتوں میں اپنی تمام حالتوں میں اپنی صفات سے
روح معطل ہو جاتی ہے اور قطعاً اپنی صفات کو چھوڑ دیتی ہے تو یہی صورت موت کی ہے۔ منہ
چشمه معرفت
ایک پوشیدہ خزانہ کی طرح تھا۔ پھر خدا نے چاہا کہ میں شناخت کیا جاؤں تو اُس نے اپنی شناخت
کے لئے انسان کو پیدا کیا مگر ہم نہیں جانتے کہ کتنی دفعہ وحدت الہی کا زمانہ آچکا ہے اس کا علم خدا
کو ہے لیکن جیسا کہ دوسری صفات ہمیشہ کے لئے معطل نہیں رہ سکتیں ایسا ہی وحدت الہی کی
صفت بھی ہمیشہ معطل نہیں رہتی اور کبھی کبھی اس کا دور آجاتا ہے اور کبھی ذات الہی دنیا کو ہلاک
۱۷۸ کرنا چاہتی ہے اور کبھی پیدا کرنا کیونکہ احیاء اور امانت دونوں صفات اُس کی ہیں اس لئے ایک
ایسا زمانہ آنے والا ہے کہ خدا ہر ایک جاندار کو ہلاک کرے گا یہاں تک کہ آسمان اور زمین کا بھی
ایسے طور پر تختہ لپیٹ دے گا جیسا کہ ایک کاغذ لپیٹ دیا جاتا ہے اور اس صورت میں تعطل صفات
کا لازم نہیں آتا کیونکہ بعض صفات کی جب تجلی ہوتی ہے تو دوسری صفات جو اُن کے مقابل پر
ہیں اور ان کے ساتھ جمع نہیں ہو سکتیں وہ کسی دوسرے وقت میں ظاہر ہوتی ہیں اور اس وقت کی منتظر
رہتی ہیں اور یہ ایک سلسلہ قدرت کا واقعی ہے جس سے اہلاک کے بعد احیاء لازم پڑا ہوا ہے پس
انہیں معنوں سے ہم کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی کوئی صفت معطل نہیں ہوتی وہ قدیم سے مُحیی بھی
ہے اور ہمیت بھی ہے اور کوئی صفت اُس کی ایسی نہیں ہے کہ پہلے تھی اور اب نہیں ہے یا اب ہے
اور پہلے نہیں تھی ۔ غرض ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ کوئی چیز خدا تعالیٰ کی وحدت کے ساتھ مزاحمت نہیں
رکھتی محض اُسی کی ذات قائم بنفسہ اور از لی اور ابدی ہے اور باقی سب چیزیں هالكة الذات اور
باطلہ الحقیقت ہیں۔ اور یہی خالص توحید ہے جس کے مخالف عقیدہ رکھنا سراسر شرک ہے۔ پس
اس سے ظاہر ہے کہ وید کے پیرو پکے مشرک ہیں اور ذرہ ذرہ کو خدا تعالیٰ کا شریک ٹھہراتے ہیں۔
پھر مجھے تعجب آتا ہے کہ یہ لوگ خدا تعالیٰ کی اعلیٰ درجہ کی صفات کے منکر ہو کر اور صریح طور پر ان
صفات کا انکار کر کے کیوں کر کہہ دیتے ہیں کہ الہامی کتاب کی یہ شرط ہے کہ اعلیٰ درجہ کے صفات
پر میشر کے اُس میں درج ہوں ۔ اے نادانو ! کیا یہ صفت خدا تعالیٰ کی اعلیٰ درجہ کی نہیں ہے کہ اُس
کی از لیست ابدیت میں کوئی شریک نہ ہو پھر کیوں وید اُس کی ازلیت ابدیت میں دوسری چیزوں کو
شریک کرتا ہے۔ ہائے افسوس ! تم کیوں نہیں سمجھتے کہ اس صفت کے نہ ماننے سے پرمیشر ہی ہاتھ سے
چشمه معرفت
جاتا ہے اور کوئی دلیل اُس کے وجود پر قائم نہیں ہو سکتی کیونکہ اگر پر میشر در حقیقت صفت خالقیت
سے معطل ہے اور کوئی چیز بجز جوڑنے اور پیوند دینے کے اُس نے پیدا ہی نہیں کی اور تمام چیزیں
یعنی تمام روحیں اور تمام ذرات اجسام جن کو پر مانو یا پر کرتی کہتے ہیں خود بخود ہیں اور اپنی ذات
سے بغیر پیدا ہونے کے ازلی ابدی ہیں تو پھر پر میشر کے وجود پر کون سی دلیل قائم ہو سکتی ہے اور کیا ۱۷۹
صرف جوڑنا اور باہم پیوند دینا اس کے وجود پر ایک ایسی دلیل ہے جس پر دل مطمئن ہو سکے؟ اور
اگر روحیں اور ذرات عالم پر میشر کی طرح قدیم اور انادی اور غیر مخلوق ہیں تو کیوں نہ کہا جائے کہ
ایسا ہی اُن کا اتصال اور انفصال بھی طبعی طور پر اُن کی قدیمی صفت ہے جس میں پرمیشر کے وجود
کی اسی طرح ضرورت نہیں جیسا کہ اُن کے پیدا ہونے میں پرمیشر کے وجود کی ضرورت نہیں پس
اس کتاب سے زیادہ گمراہ کرنے والی کون سی کتاب ہے؟ کہ جو ایسی تعلیم دے ؟ م دے جو خدا سے منکر
بنانے کے لئے مدد دیتی ہے بلکہ منکر بنانے کے لئے خود اغوا کرتی ہے۔
اور پھر دوسری طرف جیسا کہ وید خدا تعالیٰ کی صفت ذاتی سے برگشتہ اور منکر ہے یعنی وہ
اعلیٰ صفت خدا تعالیٰ کی جو وحدت فی الازل والا بد کی خصوصیت ہے اس سے انکاری ہے ایسا ہی وید
خدا تعالیٰ کی خالقیت سے بھی انکاری ہے جیسا کہ ابھی ذکر ہو چکا ہے۔
اسی طرح وید خدا تعالیٰ کے رازق اور منعم اور رحمن ہونے سے بھی انکاری ہے کیونکہ
ہر ایک نعمت جو انسان کو ملتی ہے اُن سب نعمتوں کو وید انسانوں کے لئے انہیں کے اعمال کا نتیجہ
قرار دیتا ہے اور خدا کے فضل اور انعام اور رحمت کا کچھ ذکر نہیں کرتا ۔ پس جبکہ ہر ایک
نعمت انسانوں کی وید کے رو سے صرف اُن کے نیک اعمال کا نتیجہ ہے تو اس صورت میں ظاہر
ہے کہ ہندوؤں کا پرمیشر رازق اور منعم اور رحمن نہیں ہے بلکہ رازق اور منعم اور رحمن اُن کے
اعمال ہیں اور پر میشر کچھ بھی نہیں اس صورت میں ظاہر ہے کہ بموجب تعلیم وید کے صفت رازق
اور منعم اور رحمن ہونے کی بھی پر میشر میں نہیں ہے پس یہ عجیب بات ہے کہ پہلے تو وید نے خدا تعالیٰ
کی اس صفت سے جو وحدت فی الازل والا بد ہے انکار کیا اور پھر اس کے ساتھ ہی خدا تعالیٰ
چشمه معرفت
کی صفت خالقیت سے انکار کیا اور بعد اس کے خدا تعالیٰ کی صفت رازقیت اور رحمانیت سے
۱۸۰ وید منکر ہو بیٹھا ۔ اس طرح پر وید نے خدا تعالیٰ کی تمام صفات کی صفائی کر دی اور اعلیٰ صفات
کا تو ذکر کیا کل تمام صفات سے ہی جواب دیا۔ اس لئے ہم بزور کہتے ہیں کہ وید کے رُو سے
ہندوؤں کا پرمیشر ہر ایک صفت سے معطل ہے نہ قادر ہے نہ خالق ہے نہ واحد لاشریک ہے
نہ رازق ہے نہ رحمن ہے نہ منعم ہے بلکہ تمام مدار اپنے اپنے اعمال پر ہے پر میشر میں کوئی صفت
نہیں ۔ پس خیال کرنا چاہئے کہ کہاں تو یہ دعویٰ کہ الہامی کتاب کی یہ نشانی ہے کہ جس میں اعلیٰ درجہ
کے صفات پر میشر کے درج ہوں اور کہاں یہ حالت کہ ہندوؤں کے پرمیشر کی ایک صفت
بھی ثابت نہیں ہوتی ۔
اور خدا تعالیٰ کی اعلیٰ درجہ کی لی کی اعلیٰ درجہ کی صفات میں سے ایک صفت تے سے ایک صفت تکلم بھی ہے کہ تکلم بھی ہے کیونکہ وہی ذریعہ
فیضان اور ہدایتوں کا ہے لیکن بموجب عقیدہ آریوں کے کروڑ ہا برس کی مدت گذر گئی کہ وہ
صفت بھی پرمیشر میں سے مفقود ہو گئی ہے اور اب نعوذ باللہ پر میشر ہمیشہ کے لئے گنگے کے طور پر
ہے اور کلام کرنے پر قادر ہی نہیں اور اس صفت کے مسلوب ہونے سے دو نقصان ہوئے ہیں
(۱) ایک یہ کہ پرمیشر ہمیشہ کے لئے ناقص ٹھیر گیا گویا اُس کی صفات کے اعضا میں سے ایک
عضو کٹ گیا (۲) دوسرے یہ کہ اُس کے فیضان الہامی سے ہمیشہ کے لئے آریہ ورت کے لوگ
محروم رہ گئے اور ان کے مذہب کا تمام مدار صرف قصوں کہانیوں پر رہا مگر اسلام کلام الہی کی
صفت کو کبھی معطل نہیں کرتا اور اسلام کی رو سے جیسا کہ پہلے زمانہ میں خدا تعالیٰ اپنے خاص
اگر بعض جاہل اور نادان جو نام کے مسلمان ہیں یہ عقیدہ رکھیں کہ اسلام میں بھی مکالمہ مخاطبہ الہیہ کا
سلسلہ بند ہے تو یہ ان کی اپنی جہالت ہے کیونکہ قرآن شریف مکالمہ مخاطبہ الہیہ کے سلسلہ کو بند نہیں کرتا جیسا کہ
وہ خود فرماتا ہے يُلْقِي الرُّوحَ مِنْ أَمْرِهِ عَلَى مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِہ کے یعنی خدا جس پر چاہتا ہے اپنا کلام
نازل کرتا ہے اور فرماتا ہے کہ لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيُوةِ الدُّنْیا یعنی مومنوں کے لئے مبشر
الہام باقی رہ گئے ہیں گو شریعت ختم ہو گئی ہے کیونکہ عمر دنیا ختم ہونے کو ہے پس خدا کا کلام بشارتوں کے رنگ
میں قیامت تک باقی ہے۔ منہ
المؤمن: ١٦ ۲ یونس : ۶۵
چشمه معرفت
بندوں سے مکالمہ مخاطبہ کرتا تھا اب بھی کرتا ہے اور ہم میں اور ہمارے مخالف مسلمانوں میں
صرف لفظی نزاع ہے اور وہ یہ کہ ہم خدا کے اُن کلمات کو : ا یہ کہ ہم خدا کے اُن کلمات کو جو نبوت یعنی پیشگوئیوں پر مشتمل ہوں
نبوت کے اسم سے موسوم کرتے ہیں اور ایسا شخص جس کو بکثرت ایسی پیشگوئیاں بذریعہ وحی دی
جائیں یعنی اس قدر کہ اُس کے زمانہ میں اُس کی کوئی نظیر نہ ہو اس کا نام ہم نبی رکھتے ہیں۔ کیونکہ
نبی اُس کو کہتے ہیں جو خدا کے الہام سے بہ کثرت آئندہ کی خبریں دے مگر ہمارے مخالف مسلمان
مکالمہ الہیہ کے قائل ہیں لیکن اپنی نادانی سے ایسے مکالمات کو جو بکثرت پیشگوئیوں پر مشتمل ہوں ﴿۱۸۱
نبوت کے نام سے موسوم نہیں کرتے حالانکہ نبوت صرف آئندہ کی خبر دینے کو کہتے ہیں جو بذریعہ
وحی والہام ہو۔ اور ہم سب اس بات پر اتفاق رکھتے ہیں کہ شریعت قرآن شریف پر ختم ہو گئی ہے
صرف مبشرات یعنی پیشگوئیاں باقی ہیں۔
اور پھر خدا تعالیٰ کی اعلیٰ درجہ کی صفات میں سے ایک صفت تقدس بھی ہے یعنی یہ کہ وہ
ہر ایک عیب اور نقصان سے پاک ہے لیکن ظاہر ہے کہ گونگا ہونا ایک عیب ہے۔ ایسا ہی باوجود دعویٰ
قدرت کے ایک روح کو بھی پیدا نہ کر سکنا یہ بھی عیب ہے۔ ایسا ہی اپنا وجود ثابت کرنے کے لئے
کوئی پختہ اور محکم دلائل پیش نہ کرنا یہ بھی عیب ہے۔ ایسا ہی اُس کے مقابل پر از لی اور ابدی طور پر
کوئی اور وجود بھی ہونا یہ بھی اس کے لئے عیب ہے۔ پس با وجود اس قدر عیبوں کے تقدس کہاں رہ
سکتا ہے ۔ سُبْحَنَهُ وَتَعْلَى عَمَّا يَصِفُونَ ۔
ایک اور ضروری صفت خدا تعالیٰ کی ہے جس کو وید اندر ہی اندر ہضم کر گیا ہے اور
وہ اُس کا تو اب اور غفور ہونا ہے اور تو اب اور غفور کے یہ معنی ہیں کہ وہ تو بہ قبول کرنے والا
اور گنہ بخشنے والا ہے۔ ظاہر ہے کہ انسان اپنی فطرت میں نہایت کمزور ہے اور خدا تعالیٰ کے صدہا
احکام کا اس پر بوجھ ڈالا گیا ہے پس اُس کی فطرت میں یہ داخل ہے کہ وہ اپنی کمزوری کی وجہ
سے بعض احکام کے ادا کرنے سے قاصر رہ سکتا ہے اور کبھی نفس امارہ کی بعض خواہشیں اُس
پر غالب آجاتی ہیں پس وہ اپنی کمزور فطرت کی رو سے حق رکھتا ہے کہ کسی لغزش کے وقت اگر
الانعام: ١٠١
چشمه معرفت
☆
وہ تو بہ اور استغفار کرے تو خدا کی رحمت اُس کو ہلاک ہونے سے بچالے اس لئے یہ یقینی امر ہے
کہ اگر خدا تو بہ قبول کرنے والا نہ ہوتا تو انسان پر یہ بوجھ صد ہا احکام کا ہرگز نہ ڈالا جاتا ۔ اس
سے بلا شبہ ثابت ہوتا ہے کہ خدا تو اب اور غفور ہے اور توبہ کے یہ معنی ہیں کہ انسان ایک بدی کو
اس اقرار کے ساتھ چھوڑ دے کہ بعد اس کے اگر وہ آگ میں بھی ڈالا جائے تب بھی وہ بدی ہرگز
نہیں کرے گا۔ پس جب انسان اس صدق اور عزم محکم کے ساتھ خدا تعالیٰ کی طرف رجوع کرتا
۱۸۲ ہے تو خدا جو اپنی ذات میں کریم و رحیم ہے وہ اس گناہ کی سزا معاف کر دیتا ہے اور یہ خدا کی اعلیٰ
صفات میں سے ہے کہ تو بہ قبول کر کے ہلاکت سے بچا لیتا ہے اور اگر انسان کو تو بہ قبول کرنے
کی امید نہ ہو تو پھر وہ گناہ سے باز نہیں آئے گا ۔ عیسائی مذہب بھی تو بہ قبول کرنے کا قائل ہے مگر
اس شرط سے کہ تو بہ قبول کرنے والا عیسائی ہو لیکن اسلام میں تو بہ کے لئے کسی مذہب کی شرط
نہیں ہے۔ ہر ایک مذہب کی پابندی کے ساتھ تو بہ قبول ہو سکتی ہے اور صرف وہ گناہ باقی رہ
جاتا ہے جو کوئی شخص خدا کی کتاب اور خدا کے رسول سے منکر رہے اور یہ بالکل غیر ممکن ہے کہ
انسان محض اپنے عمل سے نجات پاسکے بلکہ یہ خدا کا احسان ہے کہ کسی کی وہ تو بہ قبول کرتا ہے اور
کسی کو اپنے فضل سے ایسی قوت عطا کرتا ہے کہ وہ گناہ کرنے سے محفوظ رہتا ہے۔
مضمون پڑھنے والے نے الہامی کتاب کی ایک یہ بھی نشانی بیان کی کہ اس میں
اعلیٰ اخلاق سکھلائے گئے ہوں مگر مجھے تعجب ہے کہ اتنی جلدی کیوں یہ لوگ وید کی تعلیم کو
تو بہ کرنے والے اپنا صدق ظاہر کرنے کے لئے صدقہ خیرات بھی کرتے ہیں اور اپنی طاقت سے زیادہ
خدمات مالی اور جانی بجالاتے ہیں اور مجاہدہ اور اعمال صالحہ کی آگ سے اپنے تئیں جلا دیتے ہیں اور نہایت
درجہ کی تبدیلی اپنے اندر پیدا کرتے ہیں اور موت تک اپنے تئیں پہنچا دیتے ہیں اور پھر وید کہتا ہے کہ تو بہ ان کی
قبول نہیں ہوتی گویا وید اپنے پر میشر کو اس سخت دل انسان کی طرح قرار دیتا ہے جس کو اپنے جاں نثار خادم کی
کچھ بھی پروانہیں مگر کیا انسانی فطرت قبول کر سکتی ہے کہ در حقیقت وہ خدا جس کے رحم کے سوا ایک دم بھی ہم
جی نہیں سکتے ایسا ہی ہے ہر گز نہیں ۔ منہ
چشمه معرفت
بھول جاتے ہیں ۔ کیا ایسا پر میشر کہ جو کسی کا گناہ بخش نہیں سکتا اور کسی کو محض جو د اور سخا کے طور پر
کچھ دے نہیں سکتا وہ دوسروں کو باوجود اپنے اس ذاتی نقص کے کب اعلیٰ اخلاق سکھلا سکتا ہے؟
جس حالت میں خود پر میشر میں صفت رحمت اور مغفرت کی موجود ہی نہیں ہے اور جو دوسخا اُس کی
عادت ہی نہیں ہے تو پھر وہ دوسروں کو یہ اخلاق فاضلہ کیسے سکھلائے گا۔ اب اگر آریہ لوگ یہ
جواب دیں کہ یہ صفات اعلیٰ اخلاق میں داخل نہیں ہیں اور یہ بُری صفات ہیں اچھی نہیں ہیں تو
اس سے اُن کو ماننا پڑے گا کہ وہ خود ان اخلاق کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اُن کے پابند
نہیں ہیں مگر ہم پوچھتے ہیں کہ کیا اُن کا کانشنس 1 کانشنس اس بات کو نا پسند کرتا ہے کہ اگر ان سے کوئی جرم اس
صادر ہو جائے اور کوئی راہ مخلصی کی نہ ہو تو وہ معافی کے لئے اپنے تئیں گورنمنٹ کے حوالہ کریں یا
گورنمنٹ خود ہی اُن کو معاف کر دے اور کیا وہ در حقیقت نہیں چاہتے کہ کوئی ثابت شدہ جرم ان
کا گورنمنٹ بخش دے پس جب کہ ان کی فطرت میں در حقیقت یہ تقاضا موجود ہے جس کو ایسے ۱۸۳
وقتوں میں بے اختیار ظاہر کرتے ہیں کہ جب وہ گورنمنٹ کے کسی مواخذہ میں ہوتے ہیں پس
اُن کو سوچنا چاہیے کہ یہ فطرتی تقاضا کس نے اُن کے اندر پیدا کیا ہے؟ اور اگر خدا تعالیٰ کا ارادہ
یہ نہ ہوتا کہ تو بہ کرنے والوں پر رحم کر کے اُن کو بخش دیا کرے تو انسانوں کی فطرت میں یہ تقاضا
کیوں رکھتا ؟ اور در حقیقت تمام اخلاق میں سے اعلیٰ خلق یہی ہے کہ انسان اپنے قصور واروں کے
قصور معاف کرے اور اپنے گنہ کرنے والوں کے گناہ بخش دے۔ پس اگر پر میشر میں یہ خلق نہیں
ہے تو اُس سے کیا توقع ہو سکتی ہے؟ اور جس حالت میں انسان کے لئے یہ امر محال ہے کہ اُس
کے تمام م حقوق حق ادا کر کے اور تمام خطاؤں سے بیچ کر بکلی نیک اور پاک ہونے کا دعویٰ کرے تو
اس صورت میں یہ کہنا کہ نجات اس امر پر موقوف ہے کہ انسان بکلی گناہوں سے بذریعہ سزا کے
صاف ہو کر ایسے جنم میں وجود پذیر ہو کہ تمام عمر کوئی گناہ نہ کرے۔ یہ قول محض ایک ایسے پاگل اور
دیوانہ کا قول ہو سکتا ہے کہ جو انسانی فطرت کی کمزوری سے بے خبر ہے۔ کیا یہ سچ نہیں کہ انسانی
چشمه معرفت
کمزوری در حقیقت ایک سچا اور واقعی زہر ہے؟ اور در حقیقت خدا کا نام تو اب یعنی تو به قبول
کرنے والا اسی انسانی کمزوری کے تقاضا سے ظہور پذیر ہے اور معاف کرنا ایک ایسا فعل ہے کہ
وقت مناسب پر انسانی فطرت اُس کو قبول کرتی ہے اس لئے عقل سلیم کے نزدیک ایک سخت گیر
انسان جو کبھی اپنے نوکروں کے قصور معاف نہیں کرتا قابل ملامت ہوتا ہے تو پھر پر میشر جس کا
یہ دعویٰ ہے کہ وہ تمام اخلاق حسنہ کا جامع ہے اور ہر ایک خلق میں کامل اور سب سے بڑھ کر ہے
کس قدر اس کی شان سے دور ہے کہ وہ اپنے گنہ گاروں کے مقابل پر معافی اور بخشش کا کبھی نام
نہ لے اور ادنی ادنی باتوں میں سزا دینے کے لئے تیار ہو جائے اور نیز اس میں جو دوسخا کی صفت
نہ ہو اور انسان صرف ایک مزدور کی طرح جس قدر مزدوری کرے اسی قدر بدلہ لے۔ ایسے
پر میشر سے کہاں توقع ہو سکتی ہے کہ وہ کسی وقت احسان اور مروت سے پیش آوے اور کسی لغزش
کے وقت قصور معاف فرمادے بلکہ انسانوں کے لئے اُس کی حکومت خطرناک اور اپنی سخت
۱۸۴ قم
بد سمتی کا موجب ہے۔
۔
یادر ہے کہ تو بہ اور مغفرت سے انکار کرنا در حقیقت انسانی ترقیات کے دروازہ کو بند
کرنا ہے کیونکہ یہ بات تو ہر ایک کے نزدیک واضح اور بدیہیات سے ہے کہ انسان کامل
بالذات نہیں بلکہ تکمیل کا محتاج ہے اور جیسا کہ وہ اپنی ظاہری حالت میں پیدا ہو کر آہستہ آہستہ
اپنی معلومات وسیع کرتا ہے پہلے ہی عالم فاضل پیدا نہیں ہوتا ۔ اسی طرح وہ پیدا ہو کر جب
ہوش پکڑتا ہے تو اخلاقی حالت اُس کی نہایت گری ہوئی ہوتی ہے چنانچہ جب کوئی نوعمر بچوں
کے حالات پر غور کرے تو صاف طور پر اس کو معلوم ہوگا کہ اکثر بچے اس بات پر حریص ہوتے
ہیں کہ ادنی ادنی نزاع کے وقت دوسرے بچہ کو ماریں اور اکثر اُن سے بات بات میں جھوٹ
بولنے اور دوسرے بچوں کو گالیاں دینے کی خصلت مترشح ہوتی ہے اور بعض کو چوری اور چغل خوری
اور حسد اور بخل کی بھی عادت ہوتی ہے اور پھر جب جوانی کی مستی جوش میں آتی ہے تو
نفس امارہ اُن پر سوار ہو جاتا ہے اور اکثر ایسے نالائق اور نا گفتنی کام اُن سے ظہور میں آتے ہیں جو