چشمہٴ معرفت

حصہ 17

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

چشمه معرفت
صریح فسق و فجور میں داخل ہوتے ہیں۔ خلاصہ کلام یہ کہ اکثر انسانوں کے لئے اوّل مرحلہ
گندی زندگی کا ہے اور پھر جب سعید انسان اوائل عمر کے تند سیلاب سے باہر آجاتا ہے تو پھر
وہ اپنے خدا کی طرف توجہ کرتا ہے اور سچی توبہ کر کے ناکردنی باتوں سے کنارہ کش ہو جاتا ہے
اور اپنے فطرت کے جامہ کو پاک کرنے کی فکر میں لگ جاتا ہے ۔ یہ عام طور پر انسانی زندگی
کے سوانح ہیں جو نوع انسان کو طے کرنے پڑتے ہیں ۔ پس اس سے ظاہر ہے کہ اگر یہی بات
سچ ہے کہ تو بہ قبول نہیں ہوتی تو صاف ثابت ہوتا ہے کہ خدا کا ارادہ ہی نہیں کہ کسی کو نجات
دے۔ پس جب کہ خدا نومیدی کا جواب دے چکا ہے اور کسی پلید جون میں ڈالنے کا اُس کا
پختہ ارادہ ہے تو ایسی حالت میں جس کو یہ خواہش ہو کہ وہ گندی زندگی سے رستگار ہو کر اسی
زندگی میں واصلان الہی میں سے ہو جاوے وہ کیوں کر برخلاف خدا کے ارادہ کے اس
خواہش کو پوری کر سکتا ہے؟ اور کیونکر وہ خدا کی راہ میں کوئی معاہدہ کر سکتا ہے جبکہ وہ جانتا ﴿۱۸۵
ہے کہ میرے لئے خدا کے فضل کا دروازہ قطعاً بند ہے اور یقین رکھتا ہے کہ اب بہر حال
میرے لئے کوئی کتا یا بلا یا سور بننا ضروری ہے۔
مضمون پڑھنے والے نے الہامی کتاب کی ایک یہ بھی نشانی پیش کی کہ وہ کتاب
اپنے آپ میں مکمل ہو یعنی اپنے بعد کسی دوسری کتاب کی اُس کو حاجت نہ ہو ۔ اب اس چالا کی
کی طرف خیال کرو کہ یہ کس قسم کی نشانی لکھی ہے۔ چونکہ آریوں کا یہ عقیدہ ہے کہ وید ایک ایسی
کتاب ہے کہ اُس کے بعد کوئی کتاب نازل نہیں ہوئی اس لئے اُس نے اپنی غرض پوری
کرنے کیلئے اس عقیدہ کو الہامی کتاب کی نشانیوں میں داخل کر دیا ۔ تنقیح طلب تو یہ امر ہے کہ
کیا در حقیقت وید ایک ایسی کامل مکمل کتاب ہے کہ اس کے بعد کسی دوسری کتاب کو قدم رکھنے
کی جگہ نہیں ۔ سو جب ہم غور سے دیکھتے ہیں تو صریح معلوم ہوتا ہے کہ وید کو ایسی صفت سے
موسوم کرنا سراسر اس پر تہمت ہے۔ وید کے ذریعہ سے جو کچھ آریہ ورت میں ظاہر ہوا ہے وہ یہی
عناصر پرستی اور مخلوق پرستی اور سورج اور چاند کی پوجا ہے یا نیوگ ہے اور کئی مرتبہ ہم لکھ چکے ہیں

چشمه معرفت
کہ وید توحید اور معرفت الہی کا سخت مخالف اور دشمن ہے اور ایک گمراہ کرنے والی کتاب ہے پس
جس کتاب نے ایسی گندی تعلیم پھیلائی ہے کہ نہ توحید کو باقی چھوڑا اور نہ عمل صالح کی ترغیب دی
اور نہ ایک ذرہ بھر اُس میں کوئی خوبی ہے اُس کی ایسی تعریف کرنا کہ گویا اس کے بعد کسی الہامی
کتاب کی حاجت نہیں یہ سراسر بے حیائی ہے اور خواہ نخواہ خدا کی کتابوں پر بے جا حملہ ہے۔ ہم
پہلے اس سے لکھ چکے ہیں کہ چونکہ انسانی حالت ایک طور پر نہیں رہی اور نوع انسان پر بڑے بڑے
انقلاب آئے ہیں پس مصلحت اور حکمت الہی کا یہی تقاضا تھا کہ ہر ایک تغیر کے مناسب حال کتاب
نازل ہو جیسا کہ بہت آسانی سے یہ بات سمجھ آسکتی ہے کہ ابتدائے زمانہ میں کسی کامل کتاب کی
۱۸۶ ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ ابتدائے زمانہ میں نہ گناہوں کا زور ہوتا ہے۔ نہ بد عقیدگی کا طوفان
بر پا ہوتا ہے اور لوگ سیدھے سادے ہوتے ہیں اور یہ بات ظاہر ہے کہ جسمانی طور پر بھی جہاں
تندرست اور صحیح سالم لوگ موجود ہوں وہاں چنداں طبیب کی حاجت نہیں ہوتی کیونکہ جہاں بیمار
ہیں طبیب بھی وہیں جاتا ہے پس عند العقل زمانہ تین قسم پر تقسیم ہو سکتا ہے۔
(۱) ایک صلاحیت کا زمانہ جو ابتدائی زمانہ تھا۔
(۲) دوسرا نیک و بد کی برابری کا زمانہ جس کو درمیانی زمانہ کہہ سکتے ہیں ۔
(۳) تیسرا معاصی اور مفاسد کا زمانہ جس کو ہندی میں کلجگ کہتے ہیں سو وہ زہریلا زمانہ
طوفان معاصی کا اس لائق تھا کہ کامل کتاب اس میں بھیجی جاوے سو وہ قرآن شریف ہے۔
وید نے جو کچھ کمال ظاہر کیا ہے وہ کسی پر پوشیدہ نہیں (۱) اس نے اپنے پر میشر کو
خالق ہونے سے جواب دے دیا (۲) اُس نے روحوں کو اُن کی تمام طاقتوں اور قوتوں کے
ساتھ خود بخود سمجھ لیا (۳) اُس نے تمام ذرات عالم کو مع اُن کے خواص اور طاقتوں کے پرمیشر
کی طرح اپنے وجود کے آپ ہی خدا مان لیا (۴) اُس نے خدا کی صفت وحی اور الہام کو ہمیشہ
کے لئے معطل قرار دیا (۵) اُس نے اُن تمام دلائل سے انکار کیا جن سے خدا کے وجود کا پتہ
لگتا ہے (۶) اُس نے پرمیشر کو ایک بخیل اور پکش پات اور طرفداری کرنے والا ٹھیرایا کہ جو

چشمه معرفت
ہمیشہ آریہ ورت سے ہی تعلق رکھتا ہے اور انہیں پر الہام نازل کرتا ہے دوسروں پر بے وجہ
ناراض ہے گویا اُسی قوم سے اُس کا رشتہ اور قرابت ہے اور گویا دوسرے ملکوں کے لوگ اس کے
بندے ہی نہیں یا ان کے وجود سے ہی بے خبر ہے (۷) اُس نے نیوگ کے ناپاک طریق کے لئے
تاکیدی حکم دے کر ہزاروں عورتوں کی عفت میں خلل ڈالا (۸) اُس نے تناسخ کا عقیدہ پیش
کر کے آریوں کو کوئی ایسا قاعدہ نہ بتلایا جس سے سمجھا جاتا ہے کہ مثلاً دوبارہ آنے والی کوئی لڑکی
اسی شخص کی ماں یا دادی تو نہیں جس سے وہ نکاح کرنا چاہتا ہے (۹) اُس نے یہ عقیدہ ظاہر کیا کہ
گویا پر میشر کو ایک ایسا بد مکر کرنے کی عادت ہے جو مکتی دینے کے وقت پوشیدہ طور پر مکتی یاب کے ۱۸۷
ذمہ ایک گناہ رکھ لیتا ہے اور پھر اسی گناہ کا الزام دے کر مکتی خانہ سے اُس کو باہر نکالتا ہے (۱۰) اس
نے اپنے پر میشر پر یہ نہایت قابل شرم دھبہ لگایا کہ وہ جاودانی مکتی دینے پر قادر نہیں ہے اور
پھر جھوٹ یہ بولا کہ اعمال محدود ہیں اس لئے جزا بھی محدود ہی چاہیے حالانکہ یہ بیان خلاف واقعہ
ہے۔ کیونکہ بموجب اصول آریوں کے پرمیشر اس لئے مکتی خانہ سے ہر ایک روح کو باہر نہیں
کرتا کہ اعمال محدود ہیں بلکہ اس لئے کرتا ہے کہ اُس کو یہ قدرت ہی نہیں ہے کہ کسی کو دائمی مکتی
دے سکے وجہ یہ کہ اگر دائمی مکتی سب روحوں کو دیدے تو پھر آئندہ اپنا کام کیوں کر چلا وے اور
پھر نئی پیدائش ظاہر کرنے کے لئے کہاں سے نئی روحیں لاوے؟ حالانکہ بموجب عقیدہ وید کے یہ
ضروری امر ہے کہ ہمیشہ سلسلہ جونوں کا جاری رہے مگر جو لوگ ہمیشہ کے لئے آواگون سے نجات
پاچکے وہ کیوں کر دوبارہ جونوں کے چکر میں آسکتے ہیں؟ پس پر میشر پر یہ مصیبت پڑی کہ ہمیشہ
کی مکتی دینے سے اُس کا تمام کاروبار بند ہو جاتا ہے کیونکہ نئی روحوں کے پیدا کرنے پر تو وہ قادر ہی
نہیں۔ اس صورت میں وہ کہاں سے نئی روحیں لاتا ؟ ناچار میعادی مکتی قرار دی گئی تاکسی طرح اُس کے
راج اور حکومت میں فرق نہ آوے۔ یہ ہے ہندوؤں کا پر میشر اور یہ ہیں وید کی کامل ہدایتیں جن کی
بناء پر مضمون پڑھنے والے نے کہا کہ وید کے بعد کسی اور کتاب کی ضرورت نہیں ۔ پس در حقیقت

چشمه معرفت
وید نے اپنے قابل شرم اصولوں کے ساتھ نہ پر میشر کی عزت کا پاس کیا نہ آریوں کی آبرو کا خیال
رکھا نیوگ کے عقیدہ کے ساتھ آریوں کی پگڑی اُتاری اور پرمیشر کی سلب قدرت اور سلب
خالقیت کے عقیدہ کے ساتھ اُس اپنے پرمیشر کو بے عزت کیا ۔ پس جس وید نے اپنے پرمیشر اور
اپنے پیروی کرنے والوں کے ساتھ یہ سلوک کیا اُس سے دوسروں کو کیا توقع ہے؟ وہ تو در حقیقت
اس شعر کا مصداق ہے ۔
تو بخویشتن چه کردی که بما کنی ظهیری حقا که واجب آمد ز تو احتراز کردن
مضمون پڑھنے والے نے ایک اور نشانی الہامی کتاب کی یہ پیش کی کہ اس میں اختلاف
نہ ہو۔ ہم اس بات کو قبول کرتے ہیں کہ واقعی یہ نشانی الہامی کتاب کے لئے ضروری ہے کیونکہ اگر
بیان میں تناقض پایا جاوے اور قواعد مقررہ منطق کے رو سے درحقیقت وہ تناقض ہو تو ایسا بیان اس
عالم الغیب کی طرف منسوب نہیں ہو سکتا جس کی ذات غلطی اور نقص اور خطا سے پاک ہے کیونکہ
تناقض سے لازم آتا ہے کہ دو متناقض باتوں میں سے ایک جھوٹی ہو یا غلط ہو اور اس دونوں قسم کی
منقصت سے خدا تعالیٰ کی شان بلند و برتر ہے لیکن بعض نادان اپنی کو تہ اندیشی اور حماقت سے ایسے
امور میں بھی تناقض سمجھ لیتے ہیں جن کو در حقیقت تناقض سے کچھ بھی تعلق نہیں ۔ مثلاً یہ کہنا کہ زید
مردہ ہے یعنی باعتبار روحانی حیات کے اور یہ کہنا کہ زید زندہ ہے یعنی باعتبار جسمانی حیات کے۔ ان
دونوں فقروں میں کچھ اختلاف اور تناقض نہیں کیونکہ اعتبار الگ الگ ہیں ۔ ایسا ہی یہ کہنا کہ زید
جو خالد کا بیٹا ہے بہت شریر آدمی ہے اور یہ کہنا کہ زید جو ولید کا بیٹا ہے بہت نیک اور بھلا مانس
آدمی ہے اس میں بھی کچھ تناقض اور اختلاف نہیں کیونکہ موضوع یعنی وہ لوگ جن کے حالات کا
بیان ہے وہ الگ الگ ہیں اور ایسا ہی یہ کہنا کہ زید صبح کے وقت جنگل میں تھا اور یہ کہنا کہ زید شام کے
وقت گھر میں تھا ان دونوں فقروں میں بھی کچھ تناقض اور اختلاف نہیں کیونکہ اوقات الگ الگ ہیں
اور ایسا ہی یہ کہنا کہ زید بغداد میں کبھی نہیں گیا اور یہ کہنا کہ زید دمشق میں گیا تھا ان دونوں فقروں

چشمه معرفت
میں بھی کوئی تناقض اور اختلاف نہیں کیونکہ مکان الگ الگ ہیں اور یہ کہنا کہ زید کو میں دور و پیہ
اجرت دوں گا بشرطیکہ وہ سارا دن میرا کام کرے اور یہ کہنا کہ زید کو میں صرف آٹھ آنہ اجرت دوں
گا بشرطیکہ وہ صرف ایک پہر میرا کام کرے۔ ان دونوں فقروں میں بھی کوئی تناقض اور اختلاف
نہیں کیونکہ شرطیں علیحدہ علیحدہ ہیں۔ غرض جب تک ان تمام امور متذکرہ بالا میں وحدت نہ پائی
جائے اور ہر ایک قسم کی زمانی مکانی وغیرہ تفریق سے دو بیان خالی نہ ہوں تب تک نہیں کہا جائے گا
کہ وہ دو بیان متناقض ہیں ۔
لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ اس تناقض سے وید بھرا ہوا ہے جیسا کہ ایک طرف تو دید خدا تعالی ۱۸۹
کو قادر مطلق مانتا ہے اور اُس کو سرب شکتی مان جانتا ہے اور دوسری طرف اس کی قدرت کے تمام
کاموں سے انکاری ہے اس کے خالق ارواح اور اجسام ہونے سے منکر ہے اور نہ صرف اسی قدر
بلکہ وہ کھلے کھلے طور پر یہ عقیدہ سکھلاتا ہے کہ کیا ارواح اور کیا اُن کی تمام طاقتیں اور قوتیں اور اُن
کے عجیب خواص سب خود بخود ہیں اور پرمیشر نے اُن کو پیدا نہیں کیا ایسا ہی اجسام کے ذرات اور
اُن کی تمام طاقتیں اور قو تیں خود بخود ہیں۔
اب ظاہر ہے کہ یہ کس قدر تناقض ہے کہ ایک طرف تو پر میشر کی کامل قدرت کو ماننا اور
دوسری طرف سرے سے تمام قدرتی کاموں سے اُس کو جواب دے دینا؟
ایسا ہی ایک طرف تو وید اقراری ہے کہ پر میشر تمام فیضوں کا منبع اور سر چشمہ ہے اور
دوسری طرف قطعاً اس بات سے انکاری ہے کہ کوئی فیض پر میشر کا جاری ہے کیونکہ جس حالت
میں روحوں کی تمام طاقتیں اور قوتیں اور اجسام کی تمام طاقتیں اور قوتیں قدیم سے خود بخود
ہیں اور انہیں طاقتوں کے ذریعہ سے وہ علوم وفنون حاصل کرتی ہیں ۔ تو کیا اس سے ثابت
نہ ہوا کہ پرمیشر کا اُن پر ذرہ فیض نہیں ؟ اور اگر کہو کہ اگر چہ وہ قوتیں تو خود بخود ہیں لیکن
علوم اور معارف کا فیض تو پر میشر کی طرف سے ہوتا ہے اس کا جواب یہ ہے کہ بمو جب اصول
آریہ سماج کے پرمیشر اپنی طرف سے کوئی نیکی اور خیر اور فیض انسان کو نہیں پہنچا سکتا اور جو

چشمه معرفت
کچھ انسان کو کوئی بہتری اور خیر اور فیض پہنچتا ہے وہ تمام اُس کے اعمال کا نتیجہ ہوتا ہے۔ اس
صورت میں ظاہر ہے کہ جو کچھ وید کے رشیوں پر الہام ہوا ہے وہ پر میشر کا کچھ بھی احسان اور فیضان
نہیں بلکہ خودان رشیوں کے اعمال کا نتیجہ ہے۔ پس یہ عجیب پر میشر ہے کہ نہ روحوں کو اُس نے
پیدا کیا اور نہ اُن کو کوئی فیض پہنچا سکتا ہے اور پھر یہ بھی دعوی ہے کہ وہ تمام فیوض کا منبع ہے۔ کیا یہ
صریح تناقض اور اختلاف بیانی وید میں موجود ہے یا نہیں؟
ایساہی وید کی طرف سے یہ دعوی بیان کیا جاتا ہے کہ وہ توحید کی دعوت کرتا ہے حالانکہ
دوسری طرف وید کا یہ بھی دعوی ہے کہ خدا اپنی از لیت و ابدیت میں واحد نہیں بلکہ ذرہ ذرہ اس
عالم کا اور نیز تمام روحیں از لیست وابدیت میں اُس کی شریک ہیں اور نیز ایک طرف تو وید کی طرف
تو حید کو منسوب کیا جاتا ہے اور دوسری طرف کھلے کھلے طور پر وہ مخلوق پرستی کی تعلیم دیتا ہے اور اگنی
وایو وغیرہ کی پرستش سے ساراوید بھرا پڑا ہے۔
پس جس حالت میں وید کی اختلاف بیانی اور تناقض کا یہ حال ہے تو اس سے ثابت ہوتا
ہے کہ وید نے اس شرط کو پورا نہیں کیا اور نہ اس نے ایسا دعویٰ کیا کہ اس میں اختلاف بیان نہیں
لیکن قرآن شریف یہ دعوی کرتا ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے أَفَلَا يَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ وَلَوْ
كَانَ مِنْ عِنْدِ غَيْرِ اللَّهِ لَوَجَدُوا فِيهِ اخْتِلَافًا كَثِيرًا لے یعنی کیا یہ لوگ قرآن میں
تدبر نہیں کرتے اور اگر وہ خدا کے سوا کسی اور کا کلام ہوتا تو اس میں بہت سا اختلاف پایا جاتا۔ اور
ظاہر ہے کہ جس زمانہ میں قرآن شریف کی نسبت خدا تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ اس میں اختلاف نہیں تو
اس زمانہ کے لوگوں کا حق تھا کہ اگر ان کے نزدیک کوئی اختلاف تھا تو وہ پیش کرتے مگر سب
ساکت ہو گئے اور کسی نے دم نہ مارا۔ اور اختلاف کیونکر اور کہاں سے ممکن ہے جس حالت میں میں تمام
احکام ایک ہی مرکز کے گرد گھوم رہے ہیں یعنی علمی اور عملی رنگ میں اور درشتی اور نرمی کے پیرا یہ میں
خدا کی توحید پر قائم کرنا اور ہوا و ہوس چھوڑا کر خدا کی توحید کی طرف کھینچنا یہی قرآن کا مدعا ہے۔
مضمون پڑھنے والے نے ایک اور نشانی الہامی کتاب کی یہ پیش کی کہ اس میں کسی کی
النساء : ۸۳

چشمه معرفت
طرفداری نہ ہو اس تحریر سے مجھے یقین ہو گیا ہے کہ یہ شخص ہوش و حواس کی قائمی سے بات نہیں
کرتا کیونکہ جس قدر وید پکش پات اور طرفداری سے بھرا ہوا ہے اس کا نمونہ دوسری جگہ ملنا
ناممکن ہے مثلاً اس سے بڑھ کر طرفداری کیا ہوگی کہ باوجود یکہ کروڑہا اربوں بلکہ بے شمار
مدتوں سے دنیا چلی آتی ہے لیکن اب تک پر میشر نے اس طرفداری اور پکش پات کو نہیں چھوڑا
کہ ہمیشہ آریہ ورت میں ہی دید کو اہی وید کو نازل کرتا رہا ہے اور سنسکرت زبان میں ہی نازل کرتا ہے 191
اور ہمیشہ اُس کی پارلیمنٹ میں ملہم بننے کے لئے اگنی ۔ وایو ۔ آدت ۔ انگرا ہی انتخاب کئے
جاتے ہیں ۔ پس کیا اس طرفداری سے بڑھ کر کوئی اور بھی طرفداری ہوگی کہ جو دید میں پائی
جاتی ہے کہ ہمیشہ الہامی کتاب کے لئے آریہ ورت کو ہی اختیار کرتا ہے اور قدیم سے سنسکرت
زبان میں ہی الہام کرتا چلا آیا ہے ایسا ہی اُس کو الہام دینے کے لئے اگنی ، وایو، انگرا، آدت
ہی پسند آتے ہیں ۔ اور ہمیشہ ایسی اعلیٰ جون اُن کو دیتا ہے کہ جو لائق الہام پانے کے ہوتی ہے
اور یہ معاملہ نہ ایک دفعہ نہ دو دفعہ نہ تین دفعہ ظہور میں آتا ہے بلکہ بے شمار اربوں تک اس پر
گزر چکے ہیں کہ وہ ایسا ہی کرتا ہے اور جس طرح گورنمنٹ برطانیہ کے افسروں کو گرمی کے
دنوں میں شملہ پسند آیا ہوا ہے پر میشر کو آریہ ورت پسند آ گیا ہے۔ دوسرے ملکوں کے
باشندوں سے بے وجہ ناراض ہے یا اب تک اس کو اُن کے وجود کا علم ہی نہیں ۔ اب کوئی آریہ
صاحب انصاف سے فرمادے کہ کیا یہ طریق پر میشر کا طرفداری اور پکش پات ہے یا کوئی اور
بات ہے؟ اور اگر کوئی اور بات ہے تو مع دلائل اُس کو بیان کر دیں ۔
مضمون پڑھنے والے نے الہامی کتاب کی ایک یہ نشانی بتلائی کہ اس میں ایسی باتیں نہ
ہوں کہ خدا نے فلاں کام میں مکاری کی۔ اس کا جواب ہم پہلے لکھ چکے ہیں کہ مکر ان باریک
تدبیروں اور تصرفات کو کہتے ہیں کہ وہ ایسے مخفی اور مستور ہوں کہ جس شخص کے لئے وہ تدابیر عمل میں
لائی گئی ہیں وہ اُن تدبیروں کو شناخت نہ کر سکے اور دھوکا کھا جائے پس مکر دو قسم کے ہوتے ہیں۔
(۱) اوّل وہ کہ جن کے عملدرآمد سے ارادہ خیر اور بہتری کا کیا گیا ہے اور کسی کو نقصان پہنچانا

چشمه معرفت
منظور نہیں ہے جیسا کہ ماں اپنے بچہ کو اس مکر سے دوا پلا دیتی ہے کہ وہ ایک شربت شیریں ہے
اور میں نے بھی پیا ہے بڑا میٹھا ہے اور اس مکر سے بچہ کے دل میں ایک خواہش پیدا ہو جاتی ہے
اور وہ دوا کو پی لیتا ہے اور جیسا کہ پولس کے بعض لوگوں کو یہ خدمت سپر د ہے کہ وہ پولیس کی وردی
۱۹۲) نہیں رکھتے اور عام لوگوں کی طرح سفید پوش رہتے ہیں اور پردہ میں بد معاشوں کو تاڑتے رہتے
ہیں۔ پس یہ بھی ایک قسم کا مکر ہے مگر نیک مکر ۔ ایسا ہی طالب علم یا وکلا ء یا ڈاکٹروں کا امتحان لینے
والے یا کسی اور صیغہ میں جو متحن ہوتے ہیں وہ بھی نیک نیتی سے سوال بنانے کے وقت ایک حد
تک مکر کرتے ہیں ۔ پس اسی طرح سمجھ لینا چاہیے کہ وہ مکر جو خدا کی شان کے مناسب حال ہیں
وہ اس قسم کے ہیں جن کے ذریعہ سے وہ نیکوں کو آزماتا ہے اور بدوں کو جو اپنی شرارت کے مکر
نہیں چھوڑتے سزا دیتا ہے اور اُس کے قانون قدرت پر نظر ڈال کر ہر ایک شخص سمجھ سکتا ہے کہ
ایسی مخفی رحمتیں یا مخفی غضب اس کے قانون قدرت میں پائے جاتے ہیں ۔ بعض اوقات ایک مکار
شریر آدمی جو اپنے بدمکروں سے باز نہیں آتا بعض اسباب کے پیدا ہونے سے خوش ہوتا ہے اور
خیال کرتا ہے کہ ان اسباب کے ذریعہ سے جو میرے لئے میسر آگئے ہیں ایک مظلوم کو انتہا درجہ
کے ظلم کے ساتھ پیس ڈالوں گا مگر انہیں اسباب سے خدا اسی کو ہلاک کر دیتا ہے اور یہ خدا کا مکر
ہوتا ہے جو شریر آدمی کو ان کاموں کے بد نتیجے سے بے خبر رکھتا ہے اور اُس کے دل میں یہ خیال
پیدا کرتا ہے کہ اس مکر میں اُس کی کامیابی ہے۔ اس بات سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ ایسے کام
خدا تعالی کے دنیا میں ہزار ہا پائے جاتے ہیں کہ وہ ایسے شریر آدمی کو جو بد مکروں سے بے گنا ہوں
کو دکھ دیتا ہے اپنے نیک اور عدل کے مکر سے سزا دیتا ہے۔
اب ہم عام فائدہ کے لئے کتاب لسان العرب سے جو ایک پرانی اور معتبر کتاب لغت کی ہے
مکر کے معنے لکھتے ہیں اور وہ یہ ہے المكر احتيال في خفية۔ وان الكيد في الحروب
حلال والمكر في كل حلال حرام - قال الله تعالى وَمَكَرُوا مَكْرًا وَمَكَرْنَا مَكْرًا

چشمه معرفت
وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ - قال اهل العلم بالتأويل المكر من الله تعالى جزاء سمى
باسم مكر المجازی۔ ترجمہ۔ مکر اس حیلہ کو کہتے ہیں جو پوشیدہ رکھا جائے۔ جنگوں میں اس
قسم کے خیلے حلال ہیں۔ اور ہر ایک حلال امر کو حیلہ کر کے ٹالنا یہ حرام ہے اور قرآن شریف میں
خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ کافروں نے اپنی دانست میں ایک بڑا مگر کیا اور ہم نے بھی مکر کیا اور وہ
ہمارے مکر سے بے خبر تھے اور اہل علم کہتے ہیں کہ خدا کا مگر یہ ہے کہ مگار کو مکر کی سزا دینا۔ اور (۱۹۳
قرآن شریف میں پوری آیت یہ ہے
وَكَانَ فِي الْمَدِينَةِ تِسْعَةُ رَهْطٍ يُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ وَلَا يُصْلِحُونَ - قَالُوا
تَقَاسَمُوا بِاللَّهِ لَنُبَيِّتَنَّهُ وَأَهْلَهُ ثُمَّ لَنَقُولَنَّ لِوَلِيْهِ مَا شَهِدْنَا مَهْلِكَ أَهْلِهِ
وَإِنَّا لَصَدِقُوْنَ - وَمَكَرُوا مَكْرًا وَمَكَرُ نَا مَكْرًا وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ - فَانْظُرُ
كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ مَكْرِهِمْ أَنَّا دَمَّرْتُهُمْ وَقَوْمَهُمْ أَجْمَعِينَ فَتِلْكَ بُيُوتُهُمُ
خَاوِيَةً بِمَا ظَلَمُوا إِنَّ فِي ذَلِكَ لَا يَةً لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ - وَأَنْجَيْنَا الَّذِينَ آمَنُوا
وَكَانُوا يَتَّقُونَ کے (الجزء نمبر ۱۹ سورۃ النمل رکوع نمبر ۱۹۹۱۸) ترجمہ۔ اور شہر میں نو شخص ایسے تھے
جن کا پیشہ ہی فساد تھا اور اصلاح کے روادار نہ تھے انہوں نے باہم قسمیں کھائیں کہ رات کو
پوشیدہ طور پر شب خون مار کر اس شخص کو اور اس کے گھر والوں کو قتل کر دو اور پھر ہم اس کے
وارث کو جو خون کا دعویدار ہو گا یہ کہیں گے کہ ہم تو ان لوگوں کے قتل کرنے کے وقت اس موقع
پر حاضر نہ تھے اور ہم سچ سچ کہتے ہیں یعنی یہ بہانہ بنائیں گے کہ ہم تو قتل کرنے کے وقت فلاں
فلاں جگہ گئے ہوئے تھے جیسا کہ اب بھی مجرم لوگ ایسے ہی بہانے بنایا کرتے ہیں تا مقدمہ نہ
چلے ۔ پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تو دیکھ کہ اُن کے مکر کا انجام کیا ہوا ہم نے اُن کو اور اُن کی تمام
قوم کو ہلاک کر دیا۔ اور یہ گھر جو ویران پڑے ہوئے ہیں یہ انہیں کے گھر ہیں ہم نے اس لئے ان
کو یہ سزادی کہ یہ ہمارے برگزیدہ بندوں پر ظلم کرتے تھے اور باز نہیں آتے تھے۔ پس ہمارا یہ
عذاب ان لوگوں کے لئے ایک نشان ہے جو جانتے ہیں۔ اور ہم نے ان ظالم لوگوں کے ہاتھ سے
ا النمل: ۵۱ النمل: ۴۹ تا ۵۴

چشمه معرفت
ان ایمانداروں کو نجات دے دی جو متقی اور پر ہیز گار تھے ۔ سو خدا کا مکر یہ تھا کہ جب شریر
آدمی شرارت میں بڑھتے گئے تو ایک مدت تک خدا نے اپنے ارادہ عذاب کو مخفی رکھا ۔ اور
جب اُن کی شرارت نہایت درجہ تک پہنچ گئی بلکہ انہوں نے ایک بڑا مکر کر کے خدا کے
برگزیدوں کو قتل کرنا چاہا ۔ تب وہ پوشیدہ عذاب خدا نے اُن پر ڈال دیا جس کی اُن کو کچھ بھی
خبر نہ تھی اور اُن کے وہم و گمان میں نہ تھا کہ اس طرح ہم نیست و نابود کئے جائیں گے ۔ یہ اس
۱۹۴ بات کی طرف اشارہ ہے کہ خدا کے برگزیدہ بندوں کو ستانا اچھا نہیں آخر خدا پکڑتا ہے کچھ
مدت تک تو خدا اپنے ارادہ کو مخفی رکھتا ہے اور وہی اُس کا ایک مکر ہے مگر جب شریر آدمی اپنی
شرارت کو انتہا تک پہنچا دیتا ہے تب خدا اپنے ارادہ کو ظاہر کر دیتا ہے پس نہایت بد قسمت وہ
لوگ ہوتے ہیں جو خدا کے برگزیدہ بندوں کے مقابل پر محض شرارت کے جوش سے کھڑے
ہو جاتے ہیں اور اُن کو ہلاک کرنا چاہتے ہیں آخر خدا اُن کو ہی ہلاک کرتا ہے ۔ اس کے بارہ
میں رومی صاحب کا یہ شعر نہایت عمدہ ہے ۔
تا دل مرد خدا نامد بدرد
بیچ قومی را خدا رسوا نہ کرد
پھر مضمون پڑھنے والے نے الہامی کتاب کی یہ نشانی پیش کی کہ اُس میں کسی کا مال
لوٹنے کے لئے لئے حکم نہ دیا گیا ہو ہم اس سے بھی یہی بات نکالتے ہیں کہ یا تو یہ شخص وید سے
نا واقف ہے اور یا وید کے رشیوں کا پکا دشمن ہے کیونکہ بار بار وہی باتیں بیان کرتا ہے جو وید کی
تعلیم کے مخالف ہیں۔ اس جگہ ہم بطور نمونہ ناظرین کے لئے رگوید کی چند شرتیاں لوٹ کے
بارے میں لکھ دیتے ہیں اور وہ یہ ہیں : اگنی کے آگے ایک دعا کر کے آخری فقرہ شرقی کا
یہ ہے ۔ ایسا ہو کہ ہم لڑائیوں میں اپنے دشمنوں سے لوٹ حاصل کریں اے اندر گو ہم مستحق
نہ ہوں پر تو ہمیں ہزار ہا گوئیں اور گھوڑے دے کر مالا مال کر ۔ اے خوبصورت اور طاقتور اندر
خوراک کے مالک تیری شفقت ہمیشہ قائم رہتی ہے ہزاروں عمدہ گھوڑے اور گوئیں ہمیں دے
ہر ایک کو جو ہمیں گالی دیتا ہے غارت کر یعنی اُن کا مال گوئیں وغیرہ ہمیں دے دے۔

چشمه معرفت
اے اندر اور اگنی بحر گھمانے والو شہروں کے غارت کرنے والو ہمیں دولت عطا کرو۔
لڑائیوں میں ہماری مدد کرو یعنی بہت سالوٹ کا مال ہمیں دو ۔ اے اندر جو سب دیوتاؤں میں اول
درجہ کا دیوتا ہے ہم تجھے بلاتے ہیں تو نے لڑائیوں میں بہت سالوٹ کا مال حاصل کیا ہے۔اے
اجیت اندر ایسی لڑائیوں میں ہماری حفاظت کر جہاں سے بہت لوٹ ہمارے ہاتھ آوے۔ ہم اندر کو
جو ہمارے دشمنوں کے مقابل پر بجر گھماتا ہے اور جو ہمارا مددگار ہے بے شمار دولت حاصل کرنے
کے لئے بلاتے ہیں۔ (وید کی تعلیم کی رو سے لوٹ کا مال اکثر اندر ہی دیا کرتا ہے ) اے اگنی ہم ۱۹۵
نے تجھے کبھی کا ہوم کر کے بلایا ہے ہمارے دشمنوں کو جلا دے۔
اب کوئی آر یہ صاحب بتلاویں کہ یہ شرتیاں وید میں ہیں یا قرآن شریف میں ۔
قرآن شریف میں تو کہیں نہیں لکھا کہ اپنے دشمنوں کو آگ سے جلا دو اور اُن کا مال لوٹ لو۔ یہ
ایک سخت بدذاتی ہے جو خدا تعالیٰ کی پاک کلام پر ناحق تہمت لگائی جاتی ہے۔ قرآن شریف
میں صرف یہ حکم دیا گیا ہے کہ جن لوگوں نے مسلمانوں کو قتل کیا اور اُن کا مال لوٹا اور اُن کو
وطن سے نکالا تم بھی بعوض اس نقصان کے اُن کا مال لوٹ لو۔ اور جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے
ہمیشہ لڑائیوں کی وضع اسی طرح پر چلی آئی ہے کہ فتح کرنے والے مغلوب فریق کا مال لوٹ
لیتے ہیں بلکہ اُن کے ملک پر بھی قبضہ کر لیتے ہیں ۔ آج کل بھی فتح پانے والے بادشاہوں میں
یہی رسم جاری ہے مگر قرآن شریف نے ظلم اور زیادتی کی تعلیم نہیں دی اور صرف مظلوموں کی
نسبت لڑائی کرنا جائز رکھا ہے اور نیز یہ کہ جس طرح دشمن نے اُن کا مال لوٹ لیا ہے وہ
بھی لوٹ لیں زیادتی نہ کریں ۔ پس کس قدر بے حیائی بے شرمی بے ایمانی ہے کہ ناحق
قرآن شریف پر یہ تہمت تھاپ دی جاتی ہے کہ گویا اُس نے آتے ہی بغیر اس کے کہ فریق
ثانی سے مجرمانہ حرکتیں صادر ہوں لوٹ اور قتل کرنے کا حکم دے دیا تھا۔ ہمیں ایسی کوئی آیت
سارے قرآن شریف میں نہیں ملتی اگر آریوں نے کوئی ایسی آیت دیکھی ہے جس سے یہ پایا
جاتا ہو کہ بغیر فریق ثانی کے ظلم اور مجرمانہ حرکات اور مجرمانہ حرکات کے اُن کے ساتھ جنگ کرنے کا حکم
ہو
تو ان پر کھانا حرام ہے جب تک وہ آیت پیش نہ کریں ۔ یوں ہی کسی آیت کا سر پیر کاٹ کر اور

چشمه معرفت
اپنے مطلب کے موافق بنا کر پیش کر دینا یہ تو اُن لوگوں کا کام ہے جو سخت شریر اور بدمعاش اور
گنڈے کہلاتے ہیں۔ خدا تو قرآن شریف میں یہ فرماتا ہے أَذِنَ لِلَّذِينَ يُقْتَلُونَ بِأَنَّهُمْ
ظُلِمُوا وَ إِنَّ اللَّهَ عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرُ لا یعنی جن مسلمانوں پر ناحق قتل کرنے کے لئے
چڑھائی کی جاتی ہے خدا نے دیکھا کہ وہ مظلوم ہیں اس لئے خدا بھی اُن کو مقابلہ کرنے کے لئے
اجازت دیتا ہے۔
مضمون پڑھنے والے نے ایک نشانی الہامی کتاب کی یہ بیان کی کہ پیدائش اور فنا کے
بارہ میں اس میں صحیح صحیح حالات درج ہوں ۔ واضح ہو کہ اس نشانی کی حقیقت بیان کرنے کے
بارے میں ہم چنداں ضرورت نہیں دیکھتے کیونکہ پہلے بھی وضاحت کے ساتھ ہم لکھ چکے ہیں کہ
ان دونوں نشانیوں میں وید نے بڑی بھاری غلطی کھائی ہے۔ کیونکہ بموجب قول آریہ سماج کے
وید کی یہ تعلیم ہے کہ ارواح اور ذرات اجسام انادی اور غیر مخلوق اور قدیم سے پر میشر کی طرح
خود بخود ہیں اور اُن کی تمام طاقتیں اور قوتیں بھی خود بخود ہیں۔ اور انسان کے مرنے کے وقت
میں اُس کی روح آسمان کی فضا میں چلی جاتی ہے اور پھر شبنم کی طرح رات کے وقت کسی گھاس
پات پر پڑتی ہے اور وہ گھاس کوئی کھا لیتا ہے اور اس طرح پر نطفہ کے اندر ہو کر وہ روح کسی
عورت کے پیٹ میں چلی جاتی ہے۔ یہ ہے وید کی فلاسفی جو پیدائش اور فنا کے متعلق ہے اور ہم
اسی رسالہ میں ثابت کر چکے ہیں کہ یہ ایسا بد یہی البطلان عقیدہ ہے کہ ایک بچہ بھی اُس پر ہنسے گا۔
اگر روحیں خود بخود ہیں اور اُن کی طاقتیں خود بخود ہیں تو پھر پرمیشر پر میشر نہیں رہ سکتا اور نہ
پرستش کرانے کے لئے اس کا کوئی حق ٹھہرتا ہے اور اس کا روحوں پر حکومت کرنا صرف قبضہ
جابرانہ ہوگا اور ہم کوئی دوسرا نام اس قبضہ کا نہیں رکھ سکتے ۔ ایسا ہی اس عقیدہ سے اس کی توحید
تمام درہم برہم ہو جاتی ہے اور قدامت میں ذرہ ذرہ اُس کے وجود کے ساتھ برابر ہو جاتا ہے۔
اور نیز بڑی خرابی یہ ہے کہ اس صورت میں وہ منبع فیوض نہیں ٹھہر سکتا کیونکہ جب کہ روحیں
خود بخود ہیں اور اُن کی طاقتیں خود بخود ہیں تو صاف ظاہر ہے کہ اُن کے ادراک مجہولات
الحج: ۴۰

·

آج 10 میں سے 10 باقی