چشمہٴ معرفت

حصہ 18

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

چشمه معرفت
کی قوت بھی خود بخود ہوگی ۔ اس صورت میں اُن کو ادراک مجہولات کے لئے پر میشر کی کچھ بھی
حاجت نہ رہی اور اس سے ماننا پڑے گا کہ جیسا کہ روحیں قدیم سے خود بخود ہیں ایسا ہی علوم ضرور
یہ کے تمام دروازے بھی قدیم سے اُن پر کھلے پڑے ہیں ۔ پس اس صورت میں پرمیشر کی کچھ بھی
ضرورت نہیں رہے گی۔ اور اگر یہ کہو کہ روحیں تو خود بخود ہیں مگر اُن کے صفات خود بخود نہیں تو یہ
خیال خود غلط ہے کیونکہ کسی چیز کا تحقق وجود بغیر تحقق صفات کے ممکن نہیں غرض اس عقیدہ سے
پر میشر سر چشمہ فیوض نہ رہا۔ اور اس کا ہونا نہ ہونا برابر ہو گیا اور نیز اُس کے وجود پر کوئی دلیل نہیں ۱۹۷
رہی جس سے سمجھا جائے کہ وہ موجود بھی ہے اور نیز اس عقیدہ سے پرمیشر تمام تعریفوں کا مستحق نہ
رہا کیونکہ جب روحیں مع اپنی طاقتوں کے اور ایسا ہی ذرات اجسام مع اپنی طاقتوں کے قدیم سے
خود بخود ہیں اور پرمیشر کا اُن میں دخل نہیں تو پھر پر میشر تمام تعریفوں کا کیونکر مستحق ہو سکتا ہے؟ اور
جن اپنی قدیم قوتوں کے ذریعہ سے کوئی شخص اعمال بجالاتا ہے اُن اعمال کی بجا آوری میں بھی
پر میشر کا کچھ دخل قرار نہیں پاسکتا کیونکہ پرمیشر کے فیض کا اُن میں ایک ذرہ دخل نہیں اور یہ خود
آریوں کے نزدیک مسلّم امر ہے کہ پر میشر اپنی طرف سے عطیہ کے طور پر کچھ نہیں دے سکتا بلکہ
سب کچھ جو انسان کو ملتا ہے وہ محض اعمال کا نتیجہ ہے پس کسی آریہ کو یہ توفیق نہیں مل سکتی کہ وہ
الحمد لله کہہ سکے یعنی یہ کہ تمام محامد اور تمام تعریفیں خدا سے خاص ہیں کیونکہ اُن کے نزدیک
جیسا کہ پر میشر میں خوبیاں ہیں ایسا ہی روحوں اور ذرات اجسام میں بھی خوبیاں ہیں کیونکہ وہ پر میشر
کی طرح قدیم سے خود بخود ہیں اور جن طاقتوں کو وہ اپنے اندر رکھتے ہیں وہ بھی پر میشر کی طاقتوں
اور صفات کی طرح خود بخود ہیں اور انسان محض اپنی ذاتی طاقت سے اچھے اعمال بجالاتا ہے نہ پر میشر
کی کسی مدد سے کیونکہ اول تو پر میشر کو مدد دینے کے لئے قدم رکھنے کی جگہ نہیں کیونکہ پر میشر کی مدد کی
ضرورت ہی نہیں خود بخود سب کچھ حاصل ہے۔ ماسوا اس کے اگر وہ انسانوں کو نیک اعمال کے بجالانے
پر کچھ مدد دے تو اس سے آریہ سماج کا اصول ٹوٹتا ہے اور وہ یہ کہ پر میشر بغیر عوض اعمال کے کچھ

☆
چشمه معرفت
نہیں دے سکتا کہ اس کے مقابل پر وہ عقیدہ دیکھو کہ قرآن شریف نے ہمیں سکھایا ہے جیسا کہ وہ
فرماتا ہے۔ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ۔ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ
إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ۔ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ
انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ( ترجمہ ) تمام تعریفیں اور
تمام مدح اور تمام استت اور مہما خدا کے لئے مسلم اور مخصوص ہے جو تمام چیزوں کا پیدا کرنے
۱۹۸ والا اور پرورش کرنے والا ہے۔ کوئی چیز بھی ایسی نہیں کہ جو اُس کی پیدا کردہ نہیں اور اُس کی پرورش
کردہ نہیں۔ وہ رحمن ہے یعنی وہ بغیر عوض اعمال کے اپنے تمام بندوں کو خواہ کافر ہیں خواہ مومن اپنی
نعمتیں دیتا ہے اور اُن کی آسائش اور آرام کے لئے بے شمار نعمتیں اُن کو عطا کر رکھی ہیں اور وہ
رحیم ہے یعنی پہلے تو وہ اپنی رحمانیت سے جس میں انسان کی کوشش کا دخل نہیں ایسے قومی اور طاقتیں
اپنے بندوں کو عطا کرتا ہے جن سے نیک اعمال بجالا سکیں اور تکمیل اعمال کے لئے ہر ایک قسم کے
اسباب مہیا کر دیتا ہے اور پھر جب اُس کی رحمانیت سے انسان اس لائق ہو جاتا ہے کہ اعمال نیک
بجالا سکے تو ان اعمال کی جزا کے لئے خدا تعالیٰ کا نام رحیم ہے۔ اور جب انسان خدا تعالیٰ کی
رحیمیت سے فیضیاب ہو کر اس لائق ہو جاتا ہے کہ اس کی طرف سے ابدی انعام واکرام پاوے تو
اس ابدی انعام واکرام کے دینے کے لئے خدا تعالیٰ کا نام مالک یوم الدین ہے پھر بعد اس کے فرمایا
کہ اے وہ خدا جو ان صفات کا تو جامع ہے ہم تیری ہی پرستش کرتے ہیں اور پرستش وغیرہ نیک امور
میں تیری ہی مدد چاہتے ہیں ۔ ہمیں سیدھی راہ دکھا۔ ان لوگوں کی راہ جن پر تیرا انعام اکرام ہے۔ اور
اُن لوگوں کی راہ سے بچا جو تیرے غضب کے نیچے ہیں (یعنی ایسی شوخی اور شرارت کے کام کرتے
ہیں جو اسی دنیا میں مورد غضب ہو جاتے ہیں ) اور ہمیں اُن لوگوں کی راہ سے بچا جو تیری راہ کو بھول
اگر پر میشر خود بخود کچھ دے سکتا تو پھر آریوں کی مکتی محدود کیوں ٹھہرتی ؟ پر میشر میں یہ صفت ہی نہیں
تھی کہ اپنی طرف سے بطور فیاضی کچھ عطا کر سکتا تبھی تو مکتی بھی محدود رکھنی پڑی ۔ کیسے بدقسمت وہ لوگ ہیں
جن کا پرمیشر ایسا کمزور اور صفت جودوسخا سے محروم ہے۔ منہ
ا الفاتحة : ۲ تا۷

چشمه معرفت
گئے ہیں اور وہ راہیں اختیار کرتے ہیں جو تیری مرضی کے موافق نہیں ۔ آمین ۔ ہے
اب دیکھو کہ قرآن شریف کی یہ سورۃ جس کا نام سورۃ فاتحہ ہے کیسی توحید سے پُر ہے جو
کسی جگہ انسان کی طرف سے یہ دعویٰ نہیں کہ میں خود بخود ہوں اور خدا کا پیدا کردہ نہیں اور نہ یہ
دعویٰ ہے کہ میرے اعمال اپنی قوت اور طاقت سے ہیں اور وید کی طرح اُس میں یہ دعا نہیں کہ
اے پر میشر ہمیں بہت سی گوئیں دے اور بہت سے گھوڑے دے اور بہت سالوٹ کا مال دے
بلکہ یہ دعا ہے کہ
مام
ہے کہ ہمیں وہ ا راہ راہ دکھا دکھا جس جس راہ راہ ۔ سے انسان تجھے پالیتا ہے اور تیرا روحانی انعام واکرام
اسے نصیب ہوتا ہے اور تیرے غضب سے بچتا ہے اور گمراہی کی راہوں سے محفوظ رہتا ہے۔
اسی طرح قرآن شریف میں یہ تعلیم نہیں ہے کہ جب ایک انسان مر جاتا ہے تو اُس کی 199
روح دو ٹکڑے ہو کر شبنم کی طرح رات کے وقت کسی گھاس پات پر پڑتی ہے اور ہم پہلے اس سے
بہت تفصیل کے ساتھ بیان کر چکے ہیں کہ وید کی یہ تعلیم سراسر غلط ہے بلکہ روح اور اُس کی تمام
طاقتیں خدا کی پیدائش ہے اور کوئی روح واپس نہیں آتی۔ اس سے ظاہر ہے کہ وید نے روحوں کی
پیدائش اور فنا کے بارہ میں دونوں پہلو سے سخت غلطی کی ہے چاہیے کہ اس بارہ میں ہمارے گذشتہ
بیان کو غور سے پڑھیں ۔
پھر مضمون پڑھنے والے نے بیان کیا کہ الہامی کتاب کی ایک نشانی یہ ہے کہ اُس میں
راجا پر جا اور والدین اور اولاد کے سب حقوق انصاف سے درج ہوں مگر مجھے تعجب ہے کہ یہ
شخص اس قدر جلدی دیا نند کی اس تعلیم کو کیوں بھول گیا جو ویدوں کی رو سے ستیارتھ پرکاش
میں درج ہے جس میں لکھا ہے کہ اُسی راجا کو ماننا چاہئے جو ویدوں کی تعلیم کے موافق چلتا ہو
اس تعلیم میں اس نے صاف اشارہ کیا ہے کہ جو بادشاہ آریہ مذہب کا پابند نہ ہو گو وہ کیسا ہی
عادل ہو کیسا ہی رحم کرنے والا ہو کیسا ہی شرائط رعیت پروری پورا کرنے والا ہواُس کو ہرگز قبول
نہیں کرنا چاہیے۔ اور یہی تعلیم تھی جس نے انہیں ایام میں بڑے عقلمند اور سمجھ دار اور تعلیم یافتہ

چشمه معرفت
آریوں کو باغیانہ حرکت کا مرتکب کیا۔ ہم قبول کرتے ہیں کہ بعض وحشی مسلمان جو تعلیم قرآنی سے
بالکل بے خبر ہیں باوجود رعیت کہلانے کے باغیانہ حرکت کر بیٹھتے ہیں مگر ہم ایک تعلیم یافتہ قوم کو
جاہلوں کے ساتھ برابر نہیں کر سکتے ۔ جاہلوں کی نسبت یہ مقولہ امیر عبدالرحمن خان کا بہت صحیح ہے کہ
افغان بر نصف قرآن عمل میکنند ۔ قرآن شریف میں صاف اور صریح طور پر فرمایا گیا ہے کہ عادل
بادشاہوں کی فرمانبرداری کرو اور بغاوت سے پر ہیز کرو۔ اور جس بادشاہ یا جس کسی سے احسان
دیکھو اس کا شکر کرو اور سب سے بھلائی کرو مگر وید کی ہدایت اس کے برخلاف ہے اگر چاہو تو
ستیارتھ پرکاش میں دیکھ لو۔
اس نشانی کا دوسرا فقرہ مضمون پڑھنے والے نے یہ لکھا ہے کہ الہامی کتاب کی ایک یہ بھی
نشانی ہے کہ والدین اور اولاد کے سب حقوق انصاف سے اُس میں درج ہوں ۔ سبحان اللہ ان لوگوں
کی حالت تعصب کی وجہ سے کہاں تک پہنچ گئی ہے کہ محض اس غرض سے الہامی کتاب کی نشانیاں
اپنی طرف سے تراشتے ہیں کہ تا قرآن شریف پر کوئی زد پیدا ہو جائے مگر خدا کی کلام پر کیونکر زد
پیدا ہو اس لئے اُن کی وہ زوالٹ کروید ہی پر پڑتی ہے۔ قرآن شریف نے جس قدر والدین اور
اولا داور دیگر اقارب اور مساکین کے حقوق بیان کئے ہیں۔ میں نہیں خیال کرتا کہ وہ حقوق کسی اور
کتاب میں لکھے گئے ہوں جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ اعْبُدُوا اللَّهَ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا
وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا وَبِذِي الْقُرْبَى وَالْيَتَى وَالْمَسْكِينِ وَالْجَارِ ذِي الْقُرْبي
وَالْجَارِ الْجُنُبِ وَالصَّاحِبِ بِالْجَنْبِ وَابْنِ السَّبِيلِ وَمَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ
إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ مَنْ كَانَ مُخْتَالًا فَخُورًا - الجزو نمبر ۵ سورۃ النساء ۔ (ترجمہ) تم خدا کی
پرستش کرو اور اُس کے ساتھ کسی کو مت شریک ٹھیراؤ اور اپنے ماں باپ سے احسان کرو اور اُن
سے بھی احسان کرو جو تمہارے قرابتی ہیں ( اس فقرہ میں اولاد اور بھائی اور قریب اور دور کے تمام
رشتہ دار آگئے ) اور پھر فرمایا کہ یتیموں کے ساتھ بھی احسان کرو اور مسکینوں کے ساتھ بھی اور
جو ایسے ہمسایہ ہوں جو قرابت والے بھی ہوں اور ایسے ہمسایہ ہوں جو محض اجنبی ہوں اور ایسے
ا النساء : ٣٧

چشمه معرفت
رفیق بھی جو کسی کام میں شریک ہوں یا کسی سفر میں شریک ہوں یا نماز میں شریک ہوں یا علم دین
حاصل کرنے میں شریک ہوں اور وہ لوگ جو مسافر ہیں اور وہ تمام جاندار جو تمہارے قبضہ میں ہیں
سب کے ساتھ احسان کرو۔ خدا ایسے شخص کو دوست نہیں رکھتا جو تکبر کرنے والا اور شیخی مارنے والا
ہو جو دوسروں پر رحم نہیں کرتا ۔ مگر افسوس ! کہ ایک آریہ بجز بعوض معاوضہ کے کسی پر رحم نہیں کر سکتا۔
کیونکہ یہ صفت اُس کے پرمیشر میں بھی موجود نہیں کیونکہ وہ بھی صرف اعمال کی جزا دے سکتا ہے
اس سے زیادہ نہیں اور اسی وجہ سے مکتی محدود ہے نہ دائی ہو۔
☆
اور پھر والدین کے حقوق کی بجا آوری کے لئے قرآن شریف میں ایک اور جگہ حکم فرمایا ۲۰۱
ہے اور وہ یہ ہے وَقَضَى رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَنًا
إِمَّا يَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَرَ أَحَدُهُمَا أَوْ كِلْهُمَا فَلَا تَقُل لَّهُمَا أَفْ وَلَا تَنْهَرُهُمَا
وَقُل لَّهُمَا قَوْلًا كَرِيمًا وَاخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَةِ وَقُلْ رَّبِّ ارْحَمْهُمَا
ایک دوسری جگہ قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَوَصَّيْنَا الْإِنْسَانَ بِوَالِدَيْهِ إِحْسَنًا
حَمَلَتْهُ أُمُّهُ كُرْهًا وَوَضَعَتْهُ كُرْهًا وَحَمْلُهُ وَفِصْلُهُ ثَلُثُوْنَ شَهْرًا حَتَّى إِذَا بَلَغَ أَشُدَّهُ وَبَلَغَ
أَرْبَعِينَ سَنَةً قَالَ رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلَى وَالِدَيَّ
وَأَنْ أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضُهُ وَأَصْلِحْ لِي فِي ذُرِّيَّتِي إِنِّي تُبْتُ إِلَيْكَ وَإِنِّي مِنَ الْمُسْلِمِينَ !
الجزء نمبر ۲۶ سورۃ الاحقاف) ( ترجمہ ) اور ہم نے انسان کو اپنے ماں باپ کے ساتھ نیک سلوک کرنے کی تاکید کی ہے یہ
اس وجہ سے کہ مشکل سے اس کی ماں نے اپنے پیٹ میں اس کو رکھا اور مشکل ہی سے اس کو جنا اور یہ مشکلات اس دور دراز
مدت تک رہتی ہیں کہ اس کا پیٹ میں رہنا اور اس کے دودھ کا چھوٹنا تھیں مہینہ میں جا کر تمام ہوتا ہے یہاں تک کہ جب
ایک نیک انسان اپنی پوری قوت کو پہنچتا ہے تو دعا کرتا ہے کہ اے میرے پروردگار مجھ کو اس بات کی توفیق دے کہ تو نے جو
مجھ پر اور میرے ماں باپ پر احسانات کئے ہیں تیرے ان احسانات کا شکر یہ ادا کرتا رہوں اور مجھے اس بات کی بھی توفیق
دے کہ میں کوئی ایسا نیک عمل کروں جس سے تو راضی ہو جائے اور میرے پر یہ بھی احسان کر کہ میری اولاد نیک بخت ہو
اور میرے لئے خوشی کا موجب ہو اور میں اولاد پر بھروسہ نہیں کرتا بلکہ ہر یک حاجت کے وقت تیری طرف رجوع کرتا
ہوں اور میں ان میں سے ہوں جو تیرے آگے اپنی گردن رکھ دیتے ہیں نہ کسی اور کے آگے۔ منہ
الاحقاف : ١٦

چشمه معرفت
كَمَا رَ بَّيْنِي صَغِير الى الجز نمبر ۱۵ سورة بنی اسرائیل ( ترجمہ ) تیرے رب نے یہ حکم کیا ہے کہ تم
فقط میری ہی پرستش کرو اور ماں باپ کے ساتھ احسان کرو اور اگر تیرے سامنے ان میں سے ایک یا
دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں پس تو اُن کی نسبت کوئی بیزاری کا لفظ منہ پر مت لا اور اُن کومت
جھڑک اور سخت لفظ مت بول اور جب تو اُن سے بات کرے تو تعظیم اور ادب سے کر اور مہربانی کی
راہ سے اُن دونوں کے آگے اپنے بازو جھکا دے اور دعا کرتا رہ کہ اے میرے پروردگار ان دونوں
پر رحم کر جیسا کہ انہوں نے بچپن کے زمانہ میں رحم کر کے میری پرورش کی۔ اور پھر ایک جگہ فرماتا
ہے كُتِبَ عَلَيْكُمْ إِذَا حَضَرَ أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ إِنْ تَرَكَ خَيْرَ الْوَصِيَّةُ
لِلْوَالِدَيْنِ وَالْأَقْرَبِينَ بِالْمَعْرُوفِ حَقًّا عَلَى الْمُتَّقِينَ فَمَنْ بَدَّ لَهُ بَعْدَ مَا سَمِعَهُ
فَإِنَّمَا إِثْمُهُ عَلَى الَّذِينَ يُبَدِّلُونَهُ إِنَّ اللهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ فَمَنْ خَافَ مِنْ مُّوْصٍ
جَنَفًا أَوْ إِثْمًا فَأَصْلَحَ بَيْنَهُمْ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ (الجز نمبر ۲
سورة البقره) ترجمہ تم پر فرض کیا گیا ہے کہ جس وقت تم میں سے کسی کی موت کا وقت آ جاوے تو
اگر اُس نے کچھ مال چھوڑا ہے تو چاہئے کہ ماں باپ کے لئے اس مال میں سے کچھ وصیت
کرے ایسا ہی خویشوں کے لئے بھی معروف طور پر جو شرع اور عقل کے رو سے پسندیدہ
ہے اور مستحسن سمجھا جاتا ہے وصیت کرنی چاہیے یہ خدا نے پر ہیز گاروں کے ذمہ ایک حق
ٹھیرا دیا ہے جس کو بہر حال ادا کرنا چاہیے یعنی خدا نے سب حقوق پر وصیت کو مقدم رکھا ہے
۲۰۲ اور سب سے پہلے مرنے والے کے لئے یہی حکم دیا ہے کہ وہ وصیت لکھے۔ اور پھر فرمایا کہ جو
شخص سننے کے بعد وصیت کو بدل ڈالے تو یہ گناہ اُن لوگوں پر ہے جو جرم تبدیل وصیت کے عمداً
مرتکب ہوں ۔ تحقیق اللہ سنتا اور جانتا ہے یعنی ایسے مشورے اُس پر مخفی نہیں رہ سکتے اور بہ لتے اور یہ نہیں
کہ اس کا علم ان باتوں کے جاننے سے قاصر ہے اور پھر فرمایا کہ جس شخص کو یہ خوف دامنگیر
ہوا کہ وصیت کرنے والے نے کچھ بھی اختیار لے کی ۔ اختیار کی ہے یعنی بغیر سوچنے سمجھنے کے کچھ غلطی کر بیٹھا ہے
یا کسی گناہ کا مرتکب ہوا ہے یعنی عمداً کوئی ظلم کیا ہے اور اُس نے اس بات پر اطلاع پا کر جن کے
بنی اسرائیل: ۲۴، ۲۵
البقرة : ۱۸۱ تا ۱۸۳

چشمه معرفت
لئے وصیت کی گئی ہے اس میں کچھ مناسب اصلاح کر دے تو اس پر کوئی گناہ نہیں تحقیق اللہ
بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔
اور پھر حقوق اولاد کے بارہ میں ایک جگہ فرمایا وَالْوَالِدَتُ يُرْضِعْنَ أَوْلَادَهُنَّ
حَوْلَيْنِ كَامِلَيْنِ لِمَنْ أَرَادَ أَنْ يُتِمَّ الرَّضَاعَةَ وَعَلَى الْمَوْلُودِ لَهُ رِزْقُهُنَّ
وَكِسْوَتُهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ الجزء نمبر ٢ سورة البقرة ( ترجمہ ) یعنی ماؤں کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو
دو برس کامل تک دودھ پلاویں اگر وہ مدت رضاعت کو پورا کرنا چاہتی ہیں۔ اور اُن کی خوراک
پوشاک اس مرد کے ذمہ ہے جس کے وہ بچے ہیں۔
اور پھر ایک دوسرے مقام میں فرماتا ہے لِلرِّجَالِ نَصِيبٌ مِّمَّا تَرَكَ الْوَالِدُنِ
وَالْأَقْرَبُونَ وَلِلنِّسَاءِ نَصِيبٌ مِّمَّا تَرَكَ الْوَالِدُنِ وَالْأَقْرَبُونَ مِمَّا قَلَّ مِنْهُ أَوْ كَثُرَ
نَصِيبًا مَفْرُوضًا - وَإِذَا حَضَرَ الْقِسْمَةَ أُولُوا الْقُرْبَى وَالْيَتَنَى وَالْمَسْكِينَ
فَارْزُقُوهُمْ مِنْهُ وَقُولُوا لَهُمْ قَوْلًا مَّعْرُوْفًا وَلْيَخْشَ الَّذِينَ لَوْ تَرَكُوا مِنْ
خَلْفِهِمْ ذُرِّيَّةً ضِعْفًا خَافُوا عَلَيْهِمْ فَلْيَتَّقُوا اللَّهَ وَلْيَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا -
إِنَّ الَّذِينَ يَأْكُلُونَ أَمْوَالَ الْيَتَهُى ظُلْمًا إِنَّمَا يَأْكُلُونَ فِي بُطُونِهِمْ نَارًا
وَسَيَصْلَوْنَ سَعِيرًا - يُوصِيكُمُ اللهُ فِي أَوْلَادِكُمْ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنْثَيَيْنِ
فَإِنْ كُنَّ نِسَاءً فَوْقَ اثْنَتَيْنِ فَلَهُنَّ ثُلُثَا مَا تَرَكَ وَ إِنْ كَانَتْ وَاحِدَةً ﴿۲۳﴾
فَلَهَا النِّصْفُ وَلاَ بَوَيْهِ لِكُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا السُّدُسُ مِمَّا تَرَكَ
إِنْ كَانَ لَهُ وَلَدٌ فَإِنْ لَّمْ يَكُنْ لَهُ وَلَدٌ وَوَرِثَةَ أَبَاهُ فَلِأُمِّهِ الثُّلُثُ
فَإِنْ كَانَ لَهُ اِخْوَةٌ فَلِأُمِّهِ السُّدُسُ مِنْ بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوصِي بِهَا أَوْ
دَيْنِ آبَاؤُكُمْ وَأَبْنَاؤُكُمْ لَا تَدْرُونَ أَيُّهُمْ أَقْرَبُ لَكُمْ
نَفْعًا فَرِيضَةً مِنَ اللَّهِ إِنَّ اللهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمًا - وَلَكُمْ نِصْفُ
مَا تَرَكَ أَزْوَاجُكُمْ إِن لَّمْ يَكُن لَّهُنَّ وَلَدٌ فَإِنْ كَانَ لَهُنَّ وَلَدٌ فَلَكُمُ
الربع مَّا تَرَكْنَ مِنْ بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوصِينَ بِهَا أَوْدَيْنِ وَلَهُنَّ الرُّبُعُ
البقرة: ۲۳۴

چشمه معرفت
مَّا تَرَكْتُمُ إِن لَّمْ يَكُنْ لَّكُمْ وَلَدٌ فَإِنْ كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُمْ
مِنْ بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوْصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ وَإِنْ كَانَ رَجُلٌ يُورَثُ كَلَةً أَوِ امْرَأَةً
وَلَهُ أَخٌ أَوْ اخْتُ فَلِكُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا السُّدُسُ فَإِنْ كَانُوا أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ
فَهُمْ شُرَكَاءُ فِي الثُّلُثِ مِنْ بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوحَى بِهَا أَوْ دَيْنٍ غَيْرَ مُضَارٍ
وَصِيَّةً مِّنَ اللَّهِ وَاللهُ عَلِيمٌ حَلِيمٌ الجز نمبر ٤ سورة النساء - ترجمہ۔ مردوں کے لئے اُس
جائیداد میں سے ایک حصہ ہے جو ماں باپ اور قرابتی چھوڑ گئے ہوں ۔ ایسا ہی عورتوں کے لئے
اس جائیداد میں سے ایک حصہ ہے جو ماں باپ اور قرابتی چھوڑ گئے ہوں۔ اس میں سے کسی کا
حصہ تھوڑا ہو یا بہت ہو بہر حال ہر ایک کے لئے ایک حصہ مقرر کیا گیا ہے۔ اور جب ترکہ کے تقسیم
کے وقت ایسے قرابتی لوگ حاضر آویں جن کو حصہ نہیں پہنچتا۔ ایسا ہی اگر یتیم اور مسکین بھی تقسیم کے
موقع پر آجاویں تو کچھ کچھ اس مال میں سے اُن کو دے دو اور اُن سے معقول طور پر پیش آؤ یعنی
نرمی اور خلق کے ساتھ پیش آؤ۔ اور سخت جواب نہ دو۔ اور وارثان حق دار کو ڈرنا چاہیے کہ اگر وہ
خود چھوٹے چھوٹے بچے چھوڑ مرتے تو اُن کے حال پر اُن کو کیسا کچھ ترس نہ آتا اور کیسی وہ اُن
۲۰۴ کی کمزوری کی حالت کو دیکھ کر خوف سے بھر جاتے پس چاہیے کہ وہ کمزور بچوں کے ساتھ سختی کرنے
میں اللہ سے ڈریں اور اُن کے ساتھ سیدھی طرح بات کریں یعنی کسی قسم کے ظلم اور حق تلفی کا ارادہ
نہ کریں۔ جو لوگ یتیموں کا مال ناحق خورد برد کرتے ہیں وہ مال نہیں کھاتے بلکہ آگ کھاتے
ہیں۔ تمہاری اولاد کے حصوں کے بارے میں خدا کی یہ وصیت ہے کہ لڑکے کو دولڑکیوں کے برابر
حصہ دیا کرو پھر اگر لڑکیاں دو یا دو سے بڑھ کر ہوں تو جو کچھ مرنے والے نے چھوڑا ہے اُس
مال میں سے اُن کا حصہ تہائی ہے اور ا نا حصہ تہائی ہے اور اگر لڑکی اکیلی ہو تو وہ مال متروکہ میں سے نصف کی مستحق
ہے اور میت کے ماں باپ کو یعنی دونوں میں سے ہر ایک کو اس مال میں سے جو میت نے چھوڑا
یہ اس لئے ہے کہ لڑکی سسرال میں جا کر ایک حصہ لیتی ہے پس اس طرح سے ایک حصہ ماں باپ کے گھر
☆
سے پا کر اور ایک حصہ سسرال سے پاکر اس کا حصہ لڑکے کے برابر ہو جاتا ہے۔ منہ
ا النساء : ۸ تا ۱۳ سہو کتابت معلوم ہوتا ہے دو تہائی “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)

ا
چشمه معرفت
ہے چھٹا حصہ ہے اور یہ اس حالت میں کہ مرنے والا کچھ اولا د چھوڑ گیا ہو۔ اور اگر مرنے والا لا ولد
مرا ہو اور اُس کے وارث صرف ماں باپ ہوں تو ماں کا حصہ صرف ایک تہائی ہے۔ باقی سب
باپ کا۔اگر ماں باپ کے علاوہ میت کے ایک سے زیادہ بھائی یا بہنیں ہوں تو اس صورت میں
ماں کا چھٹا حصہ ہوگا ۔ لیکن یہ حصہ وصیت یا قرض کے ادا کرنے کے بعد دینا ہوگا۔ تمہارے
باپ ہوں یا بیٹے تمہیں معلوم نہیں کہ اُن میں سے باعتبار نفع رسانی کے کونسا تم سے زیادہ قریب
ہے پس جو حصے خدا نے قرار دے دیئے ہیں اُن پر کار بند ہو جاؤ کیونکہ وہ صرف خدا ہی ہے جس
کا علم غلطی اور خطا سے پاک ہے اور جو حکمت سے کام کرتا اور ہر ایک سے کام کرتا اور ہر ایک مصلحت سے واقف -
اور جو ترکہ تمہاری بیبیاں چھوڑ مریں پس اگر وہ لا ولد مر جاویں تو اُن کے ترکے میں سے تمہارا
آدھا حصہ ہے اور اگر تمہاری بیبیوں کی اولاد ہے تو اس حالت میں اُن کے ترکہ میں سے تمہارا
حصہ چوتھائی ہے مگر وصیت یا قرض کے ادا کرنے کے بعد ۔ اور اگر تم مر جاؤ اور تمہاری کچھ
اولاد نہ ہو تو تمہاری بیبیوں کا حصہ تمہارے مال میں سے چوتھائی ہے اور اگر تمہاری اولاد ہو تو
اُن کا حصہ تمہارے ترکہ میں سے آٹھواں ہے مگر اس امر کے بعد کہ پہلے اُن کی وصیت کی تعمیل
کی جائے یا جو کچھ ان کے سر پر قرضہ ہے وہ ادا کیا جائے ۔
ہے
اور اگر کسی مرد یا عورت کی میراث ہو اور وہ ایسا ہو کہ اُس کا نہ باپ ہو نہ بیٹا اور
اُس کے بھائی یا بہن ہو تو ان بھائی یا بہنوں میں سے ہر ایک کے لئے چھٹا حصہ ہے اور اگر ۲۰۵
وہ ایک سے زیادہ ہوں تو اس صورت میں ایک تہائی میں سب شریک ہوں گے مگر ضروری
ہو گا کہ پہلے وصیت کی تعمیل کی جائے یا اگر مرنے والے کے ذمہ قرض ہو تو وہ ادا کیا جائے
لیکن اس وصیت اور اس قرض میں ایک شرط ہے اور وہ یہ ہے کہ اس وصیت یا اس قرضہ کے
ذریعہ سے مرنے والے نے کسی کو نقصان پہنچانا نہ چاہا ہو۔ اس طرح پر کہ ایک ثلث سے
زیادہ کی وصیت کر دی ہو یا ایک فرضی قرضہ ظاہر کیا ہو۔ یہ خدا کا حکم ہے وہ خدا جس کے علم سے
کوئی چیز با ہر نہیں اور وہ حلیم ہے اس لئے وہ باوجود علم کے نافرمان کو جلدی سزا نہیں دیتا یعنی

چشمه معرفت
وہ سزا دینے میں دھیما ہے۔ پس اگر کسی ظلم اور خیانت کے وقت کوئی شخص اپنے کیفر کردار کو نہ پہنچے تو
اُس کو یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ خدا کو اس کی اس مجرمانہ حرکت کی خبر نہیں بلکہ یہ سمجھنا چاہیے کہ باعث
خدا کے حکم کے یہ تاخیر واقع ہوئی ہے اور آخر شریر آدمی کو وہ سزا دیتا ہے جس کے وہ لائق ہوتا ہے ۔
ہاں مشو مغرور بر حلم خدا دیر گیر دسخت گیرد مر ترا
اب ان تمام آیات سے صاف ظاہر ہے کہ کیسے خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں والدین
کے حق کو تاکید کے ساتھ ظاہر فرمایا ہے اور ایسا ہی اولاد کے حقوق بلکہ تمام اقارب کے حقوق ذکر
فرمائے ہیں اور مساکین اور یتیموں کو بھی فراموش نہیں کیا بلکہ ان حیوانات کا حق بھی انسانی مال میں
ٹھہرایا ہے جو کسی انسان کے قبضہ میں ہوں۔ اس کے مقابل پر وید نے اہل حقوق کی بہت حق تلفی
کی ہے یہاں تک کہ ایک ناجائز ولادت کا بچہ جو بذریعہ نیوگ پیدا کیا جاتا ہے وہ بھی وید کے رو
سے کسی شخص کا ایسا ہی وارث ٹھہرتا ہے جیسا کہ اُس کا صلبی بچہ۔ یہ کس قدر بے انصافی ہے اور پھر
کسی کی موت کے بعد اس کے بعض وارثوں کی وید کے حکم سے حق تلفی کی جاتی ہے اور ان کو صاف
جواب دیا جاتا ہے مگر قرآن شریف کی رو سے حصہ کشی کے وقت ایک ہی مجلس میں سب کے حقوق
دیئے جاتے ہیں کوئی محروم نہیں رکھا جاتا۔
پھر مضمون پڑھنے والے نے الہامی کتاب کی یہ نشانی پیش کی کہ اس میں ترمیم تنسیخ
نہ ہو اور نہ ہونے کی ضرورت ہو۔ اب ہم اس کے جواب میں کیا کہیں اور کیا لکھیں یہ شخص
ناحق وید کی پردہ دری کراتا جاتا ہے۔ ابھی تک اس کو یہ بھی خبر نہیں کہ انسانی فطرت معرض
تبدل اور تغیر میں پڑی ہوئی ہے پس خدا کی طرف سے وہی کتاب ٹھیر سکتی ہے جو ان تغییرات کا
لحاظ رکھے ۔ جو شخص طبیب کہلا کر ایک شیر خوار ، لا کر ایک شیر خوار بچہ کو اسی قدر اور اسی درجہ کی دوا دیتا ہے جو ایک
جوان کو دینے کے لائق ہے وہ ایک نادان آدمی ہے طبیب نہیں ہے اور جیسا کہ ایک طبیب کو
موسموں کے لحاظ سے ایک دوا کی کمی بیشی کرنی پڑتی ہے یا ایک دواترک کر کے دوسری دوا اختیار

چشمه معرفت
کرنی پڑتی ہے۔ یہی قاعده طب روحانی میں ہے یعنی خدا کی شریعت میں ایک مریض جب علاج
کرانے کے لئے طبیب کے پاس حاضر ہوتا ہے تو اگر وہ حاذق طبیب ہے تو مرض کے تمام
درجوں پر ایک ہی دوا نہیں دیتا بلکہ ابتدائی حالت میں کچھ تجویز کرتا ہے اور جب مرض ابتدا
سے ترقی کر کے تزائد کے درجہ تک پہنچ جاتی ہے یعنی زیادہ ہونا شروع کرتی ہے تو اُسی درجہ کے
مناسب با سب حال نسخہ کو بدل دیتا ہے اور جب مرض نزائد سے انتہا ۔ جب مرض نزائد سے انتہا کے درجہ پر پہنچتی ہے ۔ پر پہنچتی ہے یعنی اُس کا
زور و شور کمال تک پہنچ جاتا ہے تب طبیب حاذق اسی شدت مرض کے مطابق نسخہ تجویز کرتا ہے
اور پھر جب مرض کے انحطاط کا وقت آتا ہے یعنی مرض گھٹنی شروع ہوتی ہے تو طبیب بھی اپنے
نسخہ کو نرم کر لیتا ہے اور جب کسی مرض میں بغیر اپریشن یعنی جراحی کے چارہ نہیں ہوتا اور اندیشہ
موت ہوتا ہے تو طبیب کا یہ فرض ہوتا ہے کہ فوراً اپریشن پر کمر بستہ ہو اور اس بات کا لحاظ نہ
رکھے کہ بیمار کو کچھ تکلیف ہوگی ۔ بعض اوقات طبیب کو جان بچانے کے لئے مریض کا پیٹ چیرنا
پڑتا ہے یا سر یا جبڑہ کی کوئی ہڈی نکالنی پڑتی ہے تو ان تمام تجاویز میں طبیب کو ظالم نہیں کہہ سکتے
کیونکہ وہ ان تدابیر میں ہلاک کرنا نہیں چاہتا بلکہ جان کو بچانا چاہتا ہے۔
ایسا ہی اگر تم سوچ کر دیکھو تو ظاہر ہوگا کہ انسان کی زندگی ہر ایک پہلو سے تغیرات سے رات سے ۲۰۷
بھری ہوئی ہے اور جیسا کہ انسان جسمانی طور پر تختہ مشق تغیرات ہے ایسا ہی روحانی طور پر بھی
اُس کو تغیرات سے چارہ نہیں ۔ ہم اپنے ملک میں دیکھتے ہیں کہ اکتو بر مہینہ کے شروع ہوتے ہی
ہمیں اپنے لباس میں کچھ کچھ تغیر کرنا پڑتا ہے اور پھر دسمبر کے مہینہ میں ہم پورے طور پر اس ہلکے
لباس کو چھوڑ دیتے ہیں جو پہلے رکھتے تھے ۔ اور بجائے اُس کے پیشم وغیرہ کے موٹے موٹے
کپڑے پہنے شروع کرتے ہیں جو دفع سردی کے لئے کافی ہوں ۔ اور پھر جب اپریل کا مہینہ آتا
ہے تو پھر ہم باریک کپڑے پہننے شروع کرتے ہیں۔ اور جون جولائی میں سیکھے اور ٹھنڈے
پانیوں کی شدید حاجت ہوتی ہے۔ سو جاننا چاہیے کہ یہی تغیرات انسان کی روحانی زندگی میں بھی

چشمه معرفت
واقع ہیں ایک متعصب اور جاہل آدمی تو اعتراض کے طور پر جلدی کے ساتھ منہ سے ایک بات
نکال لیتا ہے گویا وہ اس کا منہ نہیں ہوتا بلکہ وہ ایسی بے اختیاری کی حالت ہوتی ہے جیسا کہ زمیر
کے بیمار کو پیچش کے ساتھ بے اختیار دست آجاتا ہے۔ غرض تعصب نہایت سخت بلا ہے اور پھر
جب یہی تعصب نادانی اور جہالت کے ساتھ مرکب ہو جاتا ہے تو ایک ایسی زہریلی تاثیر اس میں
پیدا ہو جاتی ہے کہ اکثر وہ ایسے انسان کو جو متعصب ہو ہلاک بھی کر دیتی ہے۔
ہندوؤں میں سے ایک شخص یعنی باوانا تک صاحب بے تعصب انسان پیدا ہوئے
ہیں چونکہ وہ شخص دل کا پاک تھا اس لئے خدا نے اُس کو دکھا دیا کہ اسلام سچا ہے اُس کے
شعروں سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اسلام پر فدا شدہ ہے ۔ میں نے ڈیرہ ناٹک میں خود جا کر
باوا صاحب کے چولا صاحب کو دیکھا ہے۔ انہوں نے اس چولہ میں قرآن شریف کی آیتیں لکھی
ہیں اور جا بجا صاف اقرار کیا ہے کہ لَا إِله إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ اور ہر ایک موقعہ پر لکھا
ہے کہ بجز اسلام کے کوئی مذہب قبول کرنے کے لائق نہیں۔ اور میں نے ملتان میں وہ
مسجد دیکھی ہے جہاں باوا صاحب نماز پڑھا کرتے تھے اور اُن کے ہاتھ سے یہ لفظ ملتان کی
خانقاہ پر میں نے لکھا ہوا دیکھا ہے کہ یا اللہ ۔ اس میں کچھ شک نہیں کہ باوا صاحب پاک دل
۲۰۸ تھے اور انہوں نے اسلام کی سچائی کے بارے میں بار بار گواہی دی سو کروڑ ہا ہندوؤں میں سے
ایک یہی شخص پیدا ہوا جس کو خدا نے آنکھ کا نور بخشا اور دل کو صاف کیا اور اپنی محبت عطا کی مگر
افسوس کہ پنڈت دیانند نے اُن کی شان میں بہت کچھ نا ملائم اور توہین کے الفاظ اپنی کتاب
ستیارتھ پرکاش میں لکھے ہیں جن کا نقل کرنا بھی میرے نزدیک بے ادبی ہے۔
مضمون پڑھنے والے نے ایک الہامی کتاب کی یہ نشانی پیش کی کہ وہ خاص ایشور کی
ہی زبان ہو مگر افسوس کہ وہ یہ نہیں سمجھتا کہ جس حالت میں بموجب اصول آریہ کے نوع انسان
قدیم سے ہے تو پھر اس سے لازم آتا ہے کہ اُن کی زبانیں بھی قدیم ہیں تو پھر قدامت کی وجہ سے

·

آج 10 میں سے 10 باقی