چشمہٴ معرفت
حصہ 19
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
چشمه معرفت
ان زبانوں میں فرق کیا ہوا اور ویدک کی سنسکرت میں کونسی خاص علامت ہے جس سے وہ ایشور
کی زبان سمجھی جاوے۔ ہاں چونکہ اب وہ اس زمانہ میں مردہ زبان ہے اور کوئی قوم اس کو بولتی
نہیں اس لئے ایک نادان خیال کر سکتا ہے کہ وہ زبان چونکہ انسانی استعمال سے الگ ہے اس لئے
وہ ایشور کی زبان ہو گی مگر متروک الاستعمال ہونا یہ امر سنسکرت کرت سے ہی خاص نہیں بلکہ اور کئی
زبانیں ہیں جو اول بولی جاتی تھیں اب متروک الاستعمال ہیں تو کیا اس وجہ سے وہ تمام زبانیں
ایشور کی زبان بن جائیں گی اور اگر ویدک سنسکرت کسی اور دلیل سے ایشور کی زبان کہلاتی ہے اور
ایشور کسی خاص اپنی کچہری میں وہ زبان بولا کرتا ہے تو اس پر کوئی دلیل پیش کرنی چاہیے ورنہ جو کچھ
عبری زبانوں اور فارسی زبانوں اور دوسرے ممالک کی زبانوں میں انواع اقسام کے تغیرات آکر
بعض زبانیں تو بالکل مردہ ہو گئیں اور بعض میں اس قدر تغیر آئے کہ پہلے الفاظ بہت ہی تھوڑے اُن
میں باقی رہ گئے اور نئے الفاظ اور نئے محاورات اُن میں داخل ہو گئے اگر اس قسم کے نمونوں کا شوق
ہو تو ہم اس بارے میں ایک بڑی لمبی فہرست پیش کر سکتے ہیں پس اگر کوئی زبان متروک الاستعمال
ہونے کی وجہ سے ایشر کی زبان ہو سکتی ہے تو پھر ان تمام دوسری زبانوں نے کیا گناہ کیا ہے جو
متروک الاستعمال ہیں کہ اُن کو ایشور کی زبانیں نہ کہا جائے ۔ آریوں کو یہ ماننا پڑتا ہے کہ دوسری
زبانیں بھی قدیم ہیں کیونکہ جب کہ یہ دنیا کا سلسلہ قدیم ہے تو کیا وجہ کہ نوع انسان کی آبادی ۲۰۹
کروڑ ہا اربوں سے صرف آریہ ورت تک ہی محدود رہی اور اُن کی ایک ہی زبان رہی ۔ اس بات
کو تو کوئی عقلمند نہیں مانے گا کیونکہ یہ قانون قدرت کے برخلاف ہے اور جب کہ ہم دیکھتے ہیں
کہ دو تین سو برس گزرنے تک ایک زبان میں کچھ تغیر پیدا ہو جاتا ہے اور ایسا ہی جب ایک جگہ سے
مثلاً سوکوس کے فاصلہ پر آگے نکل جائیں تو صریح زبان کا تغیر محسوس ہوتا ہے تو اس سے صاف
ثابت ہے کہ اختلافِ الْسِنَة ایک قدیمی امر ہے جس پر موجودہ حالت گواہی دے رہی ہے
پس ماننا پڑتا ہے کہ جس نے انسان کو بنایا اُسی نے اُن کی زبانوں کو بنایا ہے اور وقتا فوقتا وہی اُن
چشمه معرفت
میں تغیرات ڈالتا ہے اور یہ بالکل غیر معقول اور بیہودہ امر ہے کہ انسان کی اصل زبان تو کوئی
ہو اور الہام اس کو کسی اور زبان میں ہو جس کو وہ سمجھ بھی نہیں سکتا کیونکہ اس میں تکلیف مالا بطاق
ہے اور ایسے الہام سے فائدہ کیا ہوا جو انسانی سمجھ سے بالا تر ہے پس جب کہ بموجب اصول
آریہ سماج کے وید کے رشیوں کی زبان ویدک سنسکرت نہیں تھی اور نہ وہ اُس کے بولنے اور
سمجھنے پر قادر تھے اور پھر خدا کا ایسی بیگا نہ زبان میں اُن کو الہام کرنا گو یا دیدہ دانستہ اُن کو اپنی
تعلیم سے محروم رکھنا تھا۔ اور اگر کہو کہ خدا اُن کو اُن کی زبان میں سمجھا دیتا تھا کہ ان عبارتوں
کے یہ معنی ہیں تو اس صورت میں پرمیشر کا یہ عہد بحال نہیں رہے گا کہ انسانی زبان میں اُس کو
بولنا حرام ہے۔ مجھے تعجب ہے کہ ان نہایت کچی اور خام باتوں کے پیش کرنے سے آریوں کو
فائدہ کیا ہے کیا جو کچھ انسان کا ہے وہ سب کچھ پر میشر کا نہیں ہے تو پھر کونسی پر میشر کی ہتک
عزت ہے کہ انسان کو اُسی کی زبان میں سمجھا دے کیا ہمارا خدا ہماری دعائیں ہماری زبان
میں ہی نہیں سنتا۔ پس جب کہ ہماری زبان میں ہی ہماری دعا سننے سے اُس کی شان میں کچھ
فرق نہیں آتا تو پھر ہماری زبان میں ہی ہمیں کوئی راہ راست سمجھانے سے کیوں اُس کی شان
میں فرق آئے گا ۔
پس یا د رکھنا چاہیے کہ قدیم سنت اللہ کے موافق تو یہی عادت الہی ہے کہ وہ ہر ایک
قوم کے لئے اُسی زبان میں ہدایت کرتا ہے لیکن اگر کوئی زبان ایسی ہو کہ ملہم کو خوب یا د ہو
اور گویا اُس کی زبان کے حکم میں ہو تو بسا اوقات ملہم کو اس زبان میں الہام ہو جاتا ہے جیسا کہ
قرآن شریف کے بعض الفاظ سے یہ سند ملتی ہے کیونکہ اول قرآن شریف قریش کی زبان میں
ہی نازل ہونا شروع ہوا تھا کیونکہ اول مخاطب قریش ہی تھے مگر بعد اس کے قرآن شریف میں
عرب کی اور اور زبانوں کے بھی الفاظ آگئے ہیں اور ہم لوگ جو قرآن شریف کے پیرو ہیں اور
ہماری شریعت کی کتاب خدا تعالیٰ کی طرف سے قرآن شریف ہے اس لئے ہم خدا تعالیٰ سے
اکثر عربی میں الہام پاتے ہیں تا وہ اس بات کا نشان ہو کہ جو کچھ ہمیں ملتا ہے وہ آنحضرت
چشمه معرفت
صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ سے ملتا ہے اور ہم ہر ایک امر میں اُسی ذریعہ سے فیضیاب ہیں اور
چونکہ اس زمانہ میں خدا تعالیٰ کا ارادہ ہے کہ تمام انسانوں کو ایک ہی قوم بناوے اس لئے ہم کبھی
دوسری زبانوں میں الہام پاتے ہیں مگر اکثر خدا تعالیٰ کا مکالمہ مخاطبہ عربی میں ہی ہوتا ہے بلکہ
بہت حصہ خدا تعالیٰ کے مکالمہ مخاطبہ کا قرآن شریف کی آیتوں کے ساتھ ہوتا ہے جس سے یہ
ظاہر کرنا مقصود ہوتا ہے کہ قرآن شریف خدا کا کلام ہے اور اس طور پر ایک نئے طریق سے ملہم کو
یقین دلایا جاتا ہے کہ جس رسول پر وہ ایمان رکھتا ہے وہ سچا رسول ہے اور جس کتاب کو وہ مانتا ہے
یعنی قرآن شریف کو وہ خدا کی کتاب ہے۔ غرض جبکہ اب بھی مختلف زبانوں میں الہام ہوتا ہے
اور صد ہا پیشگوئیاں اُس الہام کے ذریعہ سے پوری ہوتی ہیں تو کیا اب تک ثابت نہ ہوا کہ خدا
ہر ایک زبان میں الہام کرتا ہے کیا سچی خوابیں خدا کی طرف سے نہیں ہوتیں کیا اُن میں بھی
ویدک سنسکرت لازمی امر ہے۔
اب ہم مضمون پڑھنے والے کی پیش کردہ نشانیوں کو اختصار کے ساتھ بیان کر چکے اور
اس کے بعد ہم اُن اعتراضات کا جواب دیں گے جو اُس نے اپنی تجویز کردہ نشانیوں کی بنا پر
قرآن شریف پر کئے ہیں۔
اول یہ اعتراض کیا ہے کہ قرآن شریف آغاز دنیا میں ہونے کا دعوی نہیں کرتا ہم : پہلے ۲۱
بھی اس اعتراض کا جواب لکھ آئے ہیں کہ چونکہ قرآن شریف امر معروف اور نہی منکر میں کامل
ہے اور خدا نے اُس میں یہی ارادہ کیا ہے کہ جو کچھ انسانی فطرت میں انتہا تک بگاڑ ہوسکتا ہے
اور جس قدر گمراہی اور بد عملی کے میدانوں میں وہ آگے سے آگے بڑھ سکتے ہیں اُن تمام
خرابیوں کی قرآن شریف کے ذریعہ سے اصلاح کی جائے اس لئے ایسے وقت میں اُس نے
قرآن شریف کو نازل کیا کہ جب کہ نوع انسان میں یہ تمام خرابیاں پیدا ہو گئی تھیں اور رفتہ رفتہ
انسانی حالت نے ہر ایک بد عقیدہ اور بد عمل سے آلودگی اختیار کر لی تھی اور یہی حکمت الہیہ کا
تقاضا تھا کہ ایسے وقت میں اُس کا کامل کلام نازل ہو کیونکہ خرابیوں کے پیدا ہونے سے پہلے
چشمه معرفت
ایسے لوگوں کو ان جرائم اور بد عقائد کی اطلاع دینا کہ وہ اُن سے بکلی بے خبر ہیں یہ گویا اُن کو ان
گناہوں کی طرف خود میلان دیتا ہے۔ سوخدا کی وحی حضرت آدم سے تخم ریزی کی طرح شروع
ہوئی اور وہ تخم خدا کی شریعت کا قرآن شریف کے زمانہ میں اپنے کمال کو پہنچ کر ایک بڑے
درخت کی طرح ہو گیا اور ہم لکھ چکے ہیں کہ وید پر یہ سراسر تہمت ہے کہ وہ ابتدائے زمانہ کی
کتاب ہے بلکہ وہ متفرق وقتوں کا ایک مجموعہ ہے جیسا کہ محققین اس کی نسبت رائے ظاہر کر چکے
ہیں ۔ اور ابتدائے زمانہ کا دعویٰ جو کیا جاتا ہے اُس کے رد کرنے کے لئے وید ہی کافی ہے۔ اور
یہ بھی یاد رہے کہ وید کے ذریعہ سے جو کچھ آریوں کو فیض پہنچا وہ تو یہی ہے کہ اس ملک کے
کروڑہا ہندو لوگ مخلوق پرستی کی بلا میں گرفتار ہو گئے ۔ ان لوگوں نے مخلوق پرستی میں حد ہی
کر دی کہ نہ پانی چھوڑا نہ آگ ۔ نہ سورج نہ چاند۔ نہ پتھر نہ انسان نہ درخت بلکہ ہر ایک عجیب
چیز کو خدا سمجھ لیا۔ آخر جب قرآن شریف کا اس ملک میں مبارک قدم پڑا تو کروڑہا ہندوؤں کو
اُس نے مخلوق پرستی کی بلا سے نجات دی اور دے رہا ہے مگر پھر یہ لوگ نا شکر گزار ہیں اور ناحق
وید وید کر رہے ہیں۔ شاید وید کے پہلے ہاتھ جو ان کو لگ چکے ہیں وہ بھول گئے ۔
پھر مضمون پڑھنے والے نے قرآن شریف پر ایک یہ اعتراض کیا کہ اُس میں سینکڑوں
باتیں قانون قدرت کے برخلاف ہیں جب تک مسلمان لوگ اُن کی مطابقت قانون قدرت
سے نہ کر دکھا ئیں تب تک ایمان لانے کے لئے ہم لوگوں کو مدعو نہ کریں ۔اس بیہودہ اعتراض
کا ہم پہلے بھی جواب دے آئے ہیں کہ خدا کے قانون قدرت کی وہ شخص حد بست کر سکتا ہے
جو خدا سے بھی بڑھ کر ہو ورنہ یہ خیال نہایت بے ادبی اور بے ایمانی ہے کہ وہ خدا جس کے
اسرار وراء الوراء ہیں اور جس کی قدرتیں اُس کی ذات کی طرح نا پیدا کنار ہیں اُس کے
عجائبات قدرت کو کسی حد تک محدود کر دیا جائے کیونکہ یہ بات ظاہر ہے کہ جب کہ خدا تعالیٰ کی
ذات غیر محدود ہے تو پھر اُس کی صفات کیوں کر محدود ہو جائیں گی ہاں جو امر اُس کے ثابت
چشمه معرفت
شدہ صفات کے برخلاف ہو یا اس کے ذکر کردہ عہد کے منافی ہو وہی اُس کے قانون قدرت
کے بر خلاف سمجھا جائے گا مثلاً اُس کی صفات ثابت شدہ سے یہ امر ہے کہ اُس کا کوئی ثانی
نہیں اور یہ امر ہے کہ اس پر موت وارد نہیں ہو سکتی اور نیز یہ امر ہے کہ اپنی صفات کے مطابق
وہ کسی بات کے کرنے سے عاجز نہیں اور یا مثلاً اس کا یہ عہد ہے کہ جو شخص مر جائے پھر اس کو
دنیا میں آباد کرنے کے لئے واپس نہیں لاتا۔ سو جو بات ان ثابت شدہ صفات اور عہد کے
برخلاف ہو اس کی طرف وہ توجہ نہیں کرتا ۔ وہ اپنا ثانی کسی کو نہیں بنا تا وہ خودکشی نہیں کرتا اور
کسی پر موت وارد کر کے پھر اُس کو دنیا میں لاکر آباد نہیں کرتا اور اِن امور کے سوا وہ سب
کچھ کر سکتا ہے کس کی یہ مجال ہے کہ وہ یہ کہے کہ صرف فلاں حد تک اُس کی قدرتیں ہیں آگے
نہیں یا فلاں فلاں امور اُس کے احاطہ اقتدار سے باہر ہیں اور وہ اُن کے کرنے سے عاجز
ہے ۔ ہاں اُس کی عجائب قدرتیں ہر ایک کے ساتھ یکساں نہیں جیسے جیسے انسان اس سے تعلق
محبت اور اخلاص پیدا کرتا ہے اسی قدر اس پر قدرتیں ظاہر ہوتی ہیں اور جو اُس کے کام عوام
کے لئے محال ہیں اور ظاہر نہیں ہوتے وہ خواص کے لئے باعث اُن کے تعلق کے ظاہر کئے
جاتے ہیں ۔ غرض اُس کی ذات میں بے شمار عجائب قدرتیں ہیں مگر اسی پر ظاہر ہوتی ہیں جو
اُس کی محبت میں گم ہو جاتا ہے وہ ان کے لئے وہ کام دکھاتا ہے جو ایک اندھا فلسفی اس کام ۲۱۳
کو محال سمجھتا ہے وہ اپنے صادق محبوں کے لئے وہ عجائبات ظاہر کرتا ہے جو دنیا کے عقلمند اس
کو فوق العادت سمجھتے ہیں اُس کے آگے کوئی بات انہونی نہیں اور صرف ایسی بات وہ نہیں
کرتا جو اس کا عہد یا اُس کے صفات روکتے ہوں ۔ مبارک وہ جو اُس کی قدرتوں کی نسبت
اپنے ایمان کو ترقی دیں ورنہ بے ایمان کی دعا بھی قبول نہیں ہوسکتی کیونکہ وہ اپنی شیطانی
نیچریت کی وجہ سے اُس کو قادر نہیں جانتا۔
پھر مضمون پڑھنے والے نے قرآن شریف پر یہ اعتراض کیا ہے کہ اس میں لکھا ہے کہ
چشمه معرفت
ن سے سب کچھ پیدا کر لیا اور چھ دن میں زمین و آسمان بنایا اور ساتویں دن آرام کیا حالانکہ علم
جیالوجی سے ثابت ہے کہ لاکھوں برسوں میں زمین بنی ۔ سو ہم اس کا یہ جواب دیتے ہیں کہ اس میں
کیا شک ہے کہ سب کچھ حسن سے یعنی حکم سے ہی پیدا کیا گیا ہے خواہ لاکھوں برسوں میں ایک چیز
بنے اور خواہ کروڑوں برسوں میں مگر اول خدا کا حکم ہے ا کا حکم ہونا ضروری ہے ہر ایک شخص جو خدا نے شخص جو خدا تعالیٰ پر
ایمان لاتا ہے وہ اس سے انکار نہیں کر سکتا جو ہر ایک محو واثبات حکم الہی سے وابستہ ہے ہاں جو
شخص ص و دہریہ اور خدا تعالیٰ سے منکر ہے اس کا یہ قول ہوگا کہ ہر ایک چیز بغیر ضرورت حکم کے خود بخود
بن جاتی ہے مگر جب کہ خدا تعالیٰ کی ہستی ثابت ہے اور یہ بھی ثابت ہے کہ کوئی چیز بغیر اُس کے
ارادہ کے ظہور پذیر نہیں ہو سکتی تو اس سے ہر ایک ایماندار کو ماننا پڑتا ہے کہ کوئی چیز بغیر اُس کے
حکم کے ظہور پذیر نہیں ہو سکتی کسی طاقت کی مجال نہیں ہے کہ بغیر خدا تعالیٰ کے حکم کے کچھ کام کر
سکے اور جس آیت میں کُن کا لفظ ہے وہ آیت یہ ہے اِنَّمَا أَمْرُهُ إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَنْ يَقُولَ
لَهُ كُنْ فَيَكُونُ لے یعنی خدا کا حکم اس طرح پر ہوتا ہے کہ جب وہ کسی چیز کو کہتا ہے کہ ہو تو وہ
ہو جاتی ہے اس سے یہ نہ سمجھنا چاہیے کہ فی الفور بلا توقف ہو جاتی ہے کیونکہ آیت میں فی الفور کا
لفظ نہیں نہیں ہے بلکہ آیت اطلاق پر دلالت کرتی ہے جس سے یہ مطلب ہے کہ چاہے تو خدا تعالیٰ
اس امر کو جلدی سے کر دے اور چاہے تو اس میں دیر ڈال دے جیسا کہ خدا تعالیٰ کے قانون قدرت
۲۱۴ میں بھی یہی مشہود و محسوس ہے کہ بعض امور جلدی سے ہو جاتے ہیں اور بعض دیر سے ظہور میں
آتے ہیں۔ پس یہ کونسا محل اعتراض ہے اور اگر انسان کے دل میں کچھ شرم اور حیا ہو تو ایسے
اعتراض کی حقیقت سوچ کر شرمندگی سے مر ہی رہے گا مگر ان لوگوں کو کچھ شرم بھی تو نہیں ہے۔
رہی یہ بات کہ خدا نے کچھ دن میں زمین و آسمان پیدا کیا اور ساتویں دن آرام کیا
سواول تو واضح ہو کہ آرام کا لفظ قرآن شریف میں کہیں نہیں لکھا۔ ہاں تو ریت میں یہ لفظ ہے
سو وہ کوئی استعارہ ہو گا لیکن اس دھوکہ کے دور کرنے کے لئے اس موقعہ پر قرآن شریف نے ایک
ليس : ۸۳ سہو کتابت معلوم ہوتا ہے نہیں “ زائد ہے۔ (ناشر)
چشمه معرفت
اور لفظ اختیار کیا ہے اور وہ یہ ہے وَ مَا مَسَّنَا مِنْ تُغُوبِ کے یعنی ہم نے چھ دن میں زمین و
آسمان کو پیدا کیا اور ہم اس سے تھکے نہیں ۔ یہ لفظ گو یا اس لفظ کا رد ہے کہ خدا نے ساتویں دن
آرام کیا کیونکہ ظاہری معنے اگر لئے جاویں تو اس سے خدا کا تھکنا ہی پایا جاتا ہے وجہ یہ کہ آرام
وہی کرتا ہے جو تھکتا ہے لیکن خدا تعالیٰ تھکنے سے پاک ہے۔ کوئی نقص اُس کی طرف منسوب نہیں
ہو سکتا۔ رہی یہ بات کہ خدا تعالیٰ نے چھ دن میں زمین و آسمان پیدا کیا۔ سوقرآن سے ہی ہمیں
معلوم ہوا ہے کہ خدا کے دن انسان کے دنوں کے برابر نہیں ۔ ایک جگہ قرآن شریف میں لکھا
ہے کہ خدا کا دن ایسا ہے جیسا کہ تمہارا ہزار برس اور ایک جگہ خدا کا دن پچاس ہزار برس کا لکھا
ہے۔ پس ہم کچھ نہیں کہہ سکتے کہ ان چھ دنوں سے کتنی مدت مراد ہے ہاں ہم یقیناً کہتے ہیں کہ
ان چھ دنوں سے مراد وہ دن نہیں ہیں جو انسان کے دن ہوتے ہیں ۔ ظاہر ہے کہ جب سورج
اور چاند اور زمین اور آسمان کا ہی کچھ وجود نہ تھا تو ان انسانی دنوں کا کیوں کر اور کہاں سے وجود
تھا۔ اور پھر جبکہ خدا تعالیٰ نے خود توضیح سے فرما دیا کہ انسانی دن اور ہوتے ہیں اور خدا کے دن
اور تو پھر اعتراض محض شرارت یا حماقت ہے۔
پھر ماسوا اس کے جیالوجی کی تحقیقات پر کون سی سچائی کی مہر چمکتی ہوئی نظر آتی ہے یہ
تمام خیالات ظنی بلکہ محض شکی اور وہمی ہیں اور آئے دن ان میں تغیر تبدل ہوتا رہتا ہے۔ پہلے حکماء ۲۱۵
یونانیوں نے ان تمام امور میں جو تحقیقاتیں کی تھیں وہ تو سائنس وغیرہ علوم جدیدہ نے جو بعد میں
ظاہر ہوئے خاک میں ملا دیں اور اُن کا نام و نشان نہ رہا۔ ایسا ہی جو حال کی تحقیقا تیں ہیں وہ بھی
کسی آئندہ زمانہ میں کسی اور جدید تحقیقات سے خاک میں مل جائیں گی ۔ اب تک جو حکماء کی
رائیں ظاہر ہوئی ہیں اُن میں کبھی آسمان کو گردش دی گئی اور کبھی زمین کو اور شاید آئندہ کوئی تیسرا
مذہب نکل آوے جو آسمان وزمین دونوں کو طاق میں رکھ دے اور کوئی اور ہی بات بتلاوے۔
پھر مضمون پڑھنے والے نے یہ اعتراض قرآن شریف پر سنایا کہ آدم کی پسلی سے عورت
اق ۳۹
چشمه معرفت
پیدا کی گئی۔ عورتوں سے مرد پیدا ہوا کرتے ہیں اور یہاں مرد سے عورت پیدا ہوئی اور وہ بھی
صرف ایک پہلی سے۔ خون سے گوشت اور پھر ہڈی بنتی ہے یہاں ہڈی سے گوشت بنا۔ یہ
قانون قدرت کے خلاف ہے۔
جاننا چاہیے کہ اس بارے میں قرآن شریف میں یہ آیت ہے خَلَقَكُمْ مِنْ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ
ثُمَّ جَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا ۔۔۔۔ يَخْلُقُكُمْ فِي بُطُونِ أُمَّهْتِكُمْ خَلْقًا مِنْ بَعْدِ خَلْقٍ فِي
ظُلمتِ ثَلث - الجزء نمبر ۲۳ سورۃ الزمر ( ترجمہ ) خدا نے تم لوگوں کو ایک وجود سے پیدا کیا پھر
اُسی وجود سے اُس کا جوڑا بنایا ۔۔۔۔۔ وہی تم کو تین اندھیروں میں تمہاری ماؤں کے پیٹ میں پیدا
کرتا ہے۔ ایک قسم کی پیدائش کے بعد دوسری پیدائش سو اس آیت میں تو کہیں پہلی اور ہڈی
وغیرہ کا ذکر نہیں ۔ صرف اسی قدر لکھا ہے کہ ایک انسان سے دوسرے انسان کو پیدا کیا۔ ہاں یہ
ذکر پایا جاتا ہے کہ خدا نے اپنا پہلا قانون بدلا دیا کیونکہ پہلے انسان نطفہ سے پیدا نہیں ہوا تھا
بلکہ ایک وجود سے دوسرا وجود پیدا کیا گیا تھا تا نوعیت میں فرق نہ آوے اور پھر بعد میں یہ دوسرا
قانون قدرت شروع ہوا کہ انسان نطفہ سے پیدا ہونے لگے اور یہ محل اعتراض نہیں کہ خدا نے
پہلا قانون قدرت کیوں منسوخ کر دیا کیونکہ خدا اپنے قانون کو اس ۔ خ کر دیا کیونکہ خدا اپنے قانون کو اس لئے منسوخ کرتا ہے کہ تا
☆
اُس کی انواع واقسام کی قدرتیں ظاہر ہوں ۔
ممدوحہ بالا آیت کے ایک یہ بھی معنے ہیں کہ کئی قسم کی پیدائش کے بعد رحم کے اندر پورا
انسان بنتا ہے اور تین اندھیر میں اس کی پیدائش ہوتی ہے (۱) پیٹ (۲) رحم (۳) جھلی جس
کے اندر بچہ پیدا ہوتا ہے۔
اور یادر ہے کہ پہلی اور ہڈی سے خدا کی کتابوں میں قریبی رشتہ بھی مراد لئے گئے ہیں
اس جگہ یہ ثبوت ملتا ہے کہ خدا کا یہ قانون قدرت ہے کہ بعض امور کو منسوخ کر کے دوسرے امور پیدا کرتا
ہے پس جو لوگ تنسیخ کے منکر ہیں ان کو غور کرنی چاہیے۔ منہ
الزمر :
چشمه معرفت
جس سے یہ سمجھا جاتا ہے کہ آدم اور حوا کا رشتہ نہایت قریب تھا مگر چونکہ ہم خدا تعالیٰ کو ہر ایک
چیز پر قادر سمجھتے ہیں اس لئے ہم اس امر کو بھی کچھ بعید نہیں سمجھتے کہ حوا آدم کی پہلی سے یا آدم
حوا کی پہلی ملی ۔ سے پیدا ہو گیا ہو۔ خدا کا کلام اس جگہ نہایت وسیع ج معنوں معنوں پرست پر مشتمل ہے آیت کے
معنے وسیع طور پر یہ ہیں کہ ایک سے ہم نے دوسرے کو پیدا کیا۔ اگر کسی کو یہ اعتراض ہو کہ پہلی سے
پیدا کرنا قانون قدرت کے خلاف ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ نطفہ سے پیدا ہونا بھی اُس قانون
قدرت کے برخلاف ہے جو بموجب اصول آریہ کے پہلے ظہور میں آیا۔ پس جس نے ایک
قانون قدرت بدلا کر دوسرا قانون قدرت پیدائش کے لئے مقرر کیا تو پھر کیا اُس کی شان سے
کچھ تعجب کی جگہ ہے کہ جس طرح اُس نے بموجب اصول آریہ کے پہلی پیدائش میں کھمبوں کی
طرح انسانوں کو پیدا کیا ایسا ہی اس نے بموجب اصول اسلام کے پہلی پیدائش میں ایک انسان
کی پہلی سے دوسرا انسان پیدا کر دیا کیونکہ وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
پھر مضمون پڑھنے والے نے یہ بیان کیا کہ نوح کے طوفان کے وقت ایسی کشتی میں جو
صرف ہیں ہاتھ چوڑی اور تمیں ہاتھ اونچی تھی تمام دنیا کے چرند پرند کے جوڑے کیوں کر سما گئے
اس کے جواب میں صرف اس قدر کہنا کافی ہے کہ قرآن شریف میں اس کشتی کا کوئی مقدار نہیں
لکھا کہ اتنی چوڑی اور اتنی لمبی اور اس قدر اونچی تھی اور نہ یہ لکھا ہے کہ وہ تمام دنیا کے لئے عام
طوفان تھا بلکہ اُسی ملک میں طوفان تھا جس ملک کے لوگوں کے لئے حضرت نوح بھیجے گئے تھے
اور جو کچھ اس بارے میں توریت میں ہے وہ تحریف تبدیل سے خالی نہیں اور خدا تعالیٰ نے
قرآن شریف میں خبر دی ہے کہ وہ کتابیں محرف مبدل ہو گئی ہیں اس لئے یہ اعتراض محض لغو اور ۲۱۷
سراسر بے اصل ہے۔
پھر مضمون پڑھنے والے نے ایک یہ اعتراض پیش کیا کہ مریم کیوں کر روح القدس سے
حاملہ ہوگئی اور کیوں کر صرف مریم سے یسوع پیدا ہو گیا ۔ اس کا یہی جواب ہے کہ اُسی خدا نے
چشمه معرفت
اُس کو پیدا کیا جو بموجب قول آریہ سماج کے ہر ایک ابتدا د نیا میں لاکھوں انسان کو یوں ہی مولی گاجر
کی طرح زمین میں سے نکالتا ہے جب کہ وید کے بیان کی رو سے کروڑ ہا مرتبہ بلکہ بے شمار مرتبہ
خدا نے اسی طرح دنیا کو پیدا کیا ہے اور اس بات کا محتاج نہیں رہا کہ مرد عورت باہم ملیں تا بچہ
پیدا ہو۔ تو پھر اسی طرح اگر یسوع بھی پیدا ہو گیا تو اس میں حرج کیا ہے۔ اس اعتراض کی جڑھ
تو صرف اسی قدر ہے کہ بغیر مرد اور عورت کے ملنے کے کیوں کر انسان پیدا ہو گیا مگر جو شخص اپنا یہ
عقیدہ رکھتا ہے کہ اس سے پہلے کروڑہا بلکہ بے شمار مرتبہ ایسا اتفاق ہو چکا ہے کہ اسی دنیا میں یہی
انسان جواب موجود ہیں بغیر مرد اور عورت کے ملنے کے پیدا ہوتے رہے ہیں وہ کس منہ سے کہہ
سکتا ہے اور اس کا کیونکر یہ حق ہو سکتا ہے کہ وہ کچھ اعتراض کرے کہ یسوع کی پیدائش خلاف
قانون قدرت ہے۔ بڑے بڑے محقق طبیبوں نے جو ہم سے پہلے گزر چکے ہیں اس قسم کی
پیدائش کی مثالیں لکھی ہیں اور نظیریں دی ہیں اور اُن کی تحقیق کے رو سے بعض اس قسم کی بھی
عورتیں ہوتی ہیں کہ قوت رجولیت اور انثیت دونوں اُن میں جمع ہوتی ہیں اور کسی تحریک سے
جب اُن کی منی جوش مارے تو حمل ہو سکتا ہے اور ہندوؤں کی کتابوں میں بھی ایسی قصے پائے
جاتے ہیں جیسا کہ خود وید میں یہ شرتی موجود ہے کہ اے اندر کوی کارشی کے پوتر جس کو ہم پہلے بیان
کر آئے ہیں۔ پس جب کہ اس قسم کا قصہ وید میں بھی موجود ہے اور سیانا بھاشیکار نے وضاحت سے
اس قصہ کو لکھا ہے تو پھر اعتراض کرنا حیا سے دور ہے۔ نہایت کار تم یہ جواب دو گے کہ ہم اس شرقی
کے اس طرح پر معنی نہیں کرتے تو یہ جواب درست نہیں ہے کیونکہ جب کہ ایک پرانا بھاشی کار یعنی
سیانا یہی معنی کر چکا ہے تو تمہاری کیا مجال کہ اُس سے روگردانی کرو۔ کیا سیانا بھاشی کار کے مقابل پر
۲۱۸ دیانند کی کچھ حقیقت ہے کوئی دانا سیانا بھاشیکار کے مقابل پر دیا نند کو طفل مکتب بھی نہیں کہہ سکتا
اور پھر وہ بھا شیکار پرانے زمانہ کا ہے اور پھر بطریق تنزل کہتے ہیں کہ جب کہ وید کی مذکورہ بالا
شرتی کے سیانا بھا شیکار یہ معنے کر چکا ہے خواہ تم اب ان معنوں کو قبول کرو یا نہ کرو تو بہرحال
چشمه معرفت
وہ معنی تم پر ایک حجت ہے کیونکہ اس زمانہ سے پہلے وہ معنی شائع ہو چکے ہیں اور یہ بات کہ
کو شیکارشی کی بیوی کے پیٹ میں خود اندر داخل ہو گیا یہ محض صرف اس بات کے ظاہر کرنے
کے لئے استعارہ ہے کہ بغیر اس کے کہ کو سی کا اپنی بیوی کے پاس جا تا خود بیوی کی منی سے بچہ پیدا
ہو گیا تھا اور یہ خود تعجب کی جگہ نہیں کیونکہ جس حالت میں برسات کے ایام میں ہزار ہا کیڑے
مکوڑے خود بخود مٹی سے ہی پیدا ہو جاتے ہیں تو اگر خدا نے کوئی ایسا نمونہ نوع انسان میں بھی پیدا
کیا تو کیوں اس کو انکار کی نظر سے دیکھا جائے اور کیوں کر کہہ سکتے ہیں کہ یہ امر خدا کے قانون
قدرت کے بر خلاف ہے حالانکہ جس قانون قدرت پر زور دے کر اعتراض کیا جاتا ہے وہ تو بقول
آریہ سماج کے اول دفعہ ہی ٹوٹ چکا ہے اور کروڑ ہا دفعہ خدا نے ابتدائے دنیا میں اس موجودہ
قانون کی پابندی چھوڑ دی ہے۔ پس ایسا قادر خدا جو ابتداء دنیا میں صرف مٹی سے انسان کو
پیدا کر دیتا ہے پھر اگر وہ کسی انسان کو صرف عورت کے نطفہ سے ہی پیدا کرے تو یہ کون سی تعجب
کی جگہ ہے۔ ظاہر ہے کہ نطفہ بہ نسبت مٹی کے بچہ پیدا ہونے کے لئے بہت قریب استعداد رکھتا
ہے اور مٹی کی استعداد ایک استعداد بعیدہ ہے پس جب کہ تمہارا یہ اقرار ہے کہ جو چیز استعداد
بعید رکھتی ہے اس سے انسان پیدا ہو سکتا ہے تو پھر یہ کہنا کہ جو چیز بہ نسبت مٹی کے بچہ پیدا ہونے
کے لئے استعداد قریب رکھتی ہے اس سے بچہ پیدا نہیں ہو سکتا اگر یہ حماقت نہیں تو اور کیا ہے۔
اسی وجہ سے خدا تعالیٰ نے یسوع کی پیدائش کی مثال بیان کرنے کے وقت آدم کو ہی پیش کیا ہے
جیسا کہ وہ فرماتا ہے إِنَّ مَثَلَ عِيسَى عِنْدَ اللهِ كَمَثَلِ آدَمَ خَلَقَهُ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ قَالَ لَهُ
كُنْ فَيَكُونُ کے یعنی عیسی کی مثال خدا تعالیٰ کے نزد یک آدم کی ہے کیونکہ خدا نے آدم کو مٹی
سے بنا کر پھر کہا کہ تو زندہ ہو جا پس وہ زندہ ہو گیا۔
پھر مضمون پڑھنے والے نے قرآن شریف پر یہ اعتراض کیا کہ اُس میں لکھا ہے کہ
عیسی مسیح معه گوشت پوست آسمان پر چڑھ گیا تھا۔ ہماری طرف سے یہ جواب ہی کافی ہے کہ اول تو
آل عمران : ۶۰
چشمه معرفت
خدا تعالیٰ کی قدرت سے کچھ بعید نہیں کہ انسان مع جسم عنصری آسمان پر چڑھ جائے ماسوا اس کے
یہ خیال سرا سر غلط ہے کہ گویا حضرت عیسی علیہ السلام آسمان پر چڑھ گئے تھے۔ قرآن شریف میں
کئی جگہ صاف فرما دیا ہے کہ کوئی شخص مع جسم عنصری آسمان پر نہیں جائے گا بلکہ تمام زندگی
زمین پر بسر کریں گے۔ یہ خدا کا وعدہ ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے فِيهَا تَحْيَوْنَ وَ فِيهَا تَمُوْتُوْنَ
وَ مِنْهَا تُخْرَجُونَ کے یعنی زمین پر یعنی زمین پر ہی تم زندہ رہو گے اور زمین پر ہی تم مرو گے اور زمین زمین میں
سے ہی تم نکالے جاؤ گے۔ پس اس آیت سے صاف ظاہر ہے کہ انسان کا مع جسم عنصری آسمان پر
جانا اس وعدہ کے برخلاف ہے اور خدا پر تخلف وعدہ جائز نہیں اور اس وعدہ میں کوئی استثناء نہیں۔
اور پھر دوسری جگہ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے اَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ كِفَاتًا
احْيَاء وَ أَمْوَاتًا کے یعنی کیا ہم نے زمین کو ایسے طور سے پیدا نہیں کیا جو اپنے تمام باش باشندوں کو
اپنی طرف کھینچ رہی ہے خواہ وہ زندوں میں سے ہوں اور خواہ مردوں میں سے ہوں اور یہ بھی خدا
کا وعدہ ہے۔ اور پھر ایک اور جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَلَكُمْ فِي الْأَرْضِ مُسْتَقَرٌّ وَ
مَتَاعٌ إِلى حنین کے یعنی تمہارا زمین پر ہی قرار ہو گا اور تم زمین پر ہی اپنے موت تک زندگی
بسر کرو گے۔ یہ بھی خدا کا وعدہ ہے اور پھر ایک موقع پر قرآن شریف میں یہ ذکر ہے کہ کفار قریش
نے ہمارے سید و مولی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ معجزہ طلب کیا کہ اُن کے روبرو آسمان پر
چڑھ جائیں تو آپ کو خدا تعالیٰ نے ان الفاظ کے ساتھ جواب دیا کہ قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي
هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرً ا رَّسُولًا کے یعنی ان لوگوں کو یہ جواب دے کہ خدا تعالیٰ اس بات
۲۲۰ سے پاک ہے کہ اپنے وعدہ میں تخلف کرے (وعدہ کا بھی ذکر ہو چکا ہے ) اور میں تو صرف ایک
انسان ہوں جو تمہاری طرف بھیجا گیا۔
اب ان تمام آیات سے ظاہر ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام پر یہ تہمت ہے کہ گویا
وہ مع جسم عنصری آسمان پر چلے گئے تھے یہ عقیدہ اسلام میں صرف ان عیسائیوں کے ذریعہ سے
آیا ہے جو ابتداء اسلام میں مسلمان ہو گئے تھے ورنہ قرآن شریف میں اس کا کہیں ذکر نہیں اور
الاعراف: ٢٦ ٢ المرسلت : ۲۷،۲۶ - البقرة : ۳۷ ۴ بنی اسرآئیل : ۹۴