چشمہٴ معرفت
حصہ 20
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
چشمه معرفت
کسی صحیح حدیث میں بھی یہ ذکر نہیں کہ حضرت عیسی معہ جسم آسمان پر چلے گئے تھے ہاں یہ ذکر
ہے کہ مسیح کے نام پر ایک شخص آنے والا ہے جو اسی اُمت میں سے ہو گا مگر یہ کہیں ذکر نہیں کہ وہ
آسمان پر گیا تھا اور پھر آسمان سے واپس آئے گا ۔ نزول کا لفظ جو مسیح موعود کی نسبت حدیثوں
میں موجود ہے وہ اعزاز کے طور پر ہے اگر کوئی شخص آسمان کی شخص آسمان سے واپس آنے والا ہوتا تو اس
موقعہ پر رجوع کا لفظ ہونا چاہیے تھا نہ نزول کا لفظ ۔ اکثر نادان اس سے دھوکا کھاتے ہیں کہ
نزول اترنے کو کہتے ہیں اور پھر اس فقرہ کے ساتھ آسمان کا لفظ اپنی طرف سے جوڑ لیتے ہیں
اور خیال کرتے ہیں کہ آنے والا آسمان سے اترے گا حالانکہ تمام حدیثیں پڑھ کر دیکھ لوکسی
صحیح حدیث میں آسمان کا لفظ نہیں پاؤ گے اور جیسا کہ ابھی میں نے بیان کیا ہے کہ ہر ایک
زبان کا یہ محاورہ ہے کہ ایک شخص کی آمد کو جب بطور ا کرام واعز از بیان کیا جاتا ہے تو یہی کہتے
ہیں کہ وہ فلاں جگہ اترا ہے جیسا کہ ہم معزز انسان کو کہہ سکتے ہیں کہ آپ کہاں اُترے ہیں ۔
پس اس سے یہ مطلب نہیں ہوتا کہ آپ آسمان سے اترے ہیں اسی وجہ سے عربی زبان میں
نزیل مسافر کو کہتے ہیں اور جو راہ میں مسافروں کے اترنے کی جگہ ہوتی ہے اس کو منزل کہتے
ہیں اور واپس آنے والے کے لئے رجوع کا لفظ بولا جاتا ہے نہ نزول کا ۔
ماسوا اس کے قرآن شریف میں حضرت عیسی علیہ السلام کی نسبت صاف فرما دیا ہے کہ
وہ فوت ہو چکے جیسا کہ اللہ تعالیٰ حضرت عیسیٰ سے بطور حکایت ذکر کر کے فرماتا ہے فَلَمَّا
تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ اَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ لا یعنی قیامت کو خدا تعالیٰ عیسی سے پوچھے گا کہ
کیا تو نے اپنی قوم کو یہ تعلیم دی تھی کہ مجھے اور میری ماں کو خدا کر کے مانا کرو تو وہ جواب دیں گے کہ ۲۲۱
جب تک میں اپنی قوم میں تھا میں اُن کو یہی تعلیم دیتا رہا کہ خدا ایک ہے اور میں اس کا رسول ہوں
اور پھر جب تو نے مجھ کو وفات دے دی تو بعد اُس کے مجھے اُن کے عقائد کا کچھ علم نہیں ۔ اس
آیت میں حضرت عیسی اپنی وفات کا صاف اقرار کرتے ہیں اور اس میں یہ بھی اقرار ہے کہ میں دنیا
میں واپس نہیں گیا کیونکہ اگر وہ دنیا میں واپس آئے ہوتے تو پھر اس صورت میں قیامت کے
المائدة : ١١٨
چشمه معرفت
دن یہ کہنا جھوٹ تھا کہ مجھے اپنی امت کی کچھ بھی خبر نہیں کہ میرے بعد انہوں نے کون سا طریق
اختیار کیا کیونکہ اگر یہ عقیدہ صحیح ہے کہ وہ قیامت سے پہلے دنیا میں واپس آئیں گے اور عیسائیوں
سے لڑائیاں کریں گے تو پھر قیامت کے دن انکار کر کے یہ کہنا کہ عیسائیوں کے بگڑنے کی مجھ کو
کچھ بھی خبر نہیں سراسر جھوٹ ہوگا ۔ نَعُوذُ بِاللهِ مِنْهُ
پھر مضمون پڑھنے والے نے قرآن شریف پر یہ اعتراض کیا کہ شق القمر خلاف قانون
قدرت ہے اور ایسا ہی پتھر سے پانی نکلنا جو قرآن شریف میں مذکور ہے وہ بھی خلاف قدرت ہے سو
اول ہم پتھر کی نسبت جواب دیتے ہیں کہ مضمون خواں کو پتھروں کے اقسام معلوم نہیں ۔ صرف انکار
کے جوش سے ایک نادان بچہ کی طرح باتیں کر رہا ہے۔ بعض ایسے پتھر اب تک پائے جاتے ہیں
جن میں یہ خاصیت ہے کہ اگر اُن پر کوئی شربت ڈال دیا جائے تو پانی پتھر کے اندر سے نیچے آجاتا
ہے اور شیرینی کا حصہ اوپر رہ جاتا ہے بعض پتھر ایسے ہیں کہ اُن میں پرندوں کی تصویر جم جاتی ہے۔
اور بعض پتھر لو ہے کو اپنی طرف کھینچتے ہیں اور بعض پتھروں میں یہ خاصیت دیکھی گئی ہے کہ سرکہ میں
ڈالنے سے ایک زندہ چیز کی طرح جست کر کے باہر آ جاتے ہیں اور بعض پتھر تریاق اور بعض زہر
ہوتے ہیں اور وہ بھی پتھر ہی ہوتے ہیں جو اعلیٰ درجہ کا ہیرا بن کر ان میں سے روشنی کی شعاع نکلتی
ہے اور یا قوت فیلم وغیرہ سب پتھر ہی ہیں ؟ ہیں جو بقدرت قادر مطلق عجیب و غریب خواص اپنے اندر
رکھتے ہیں۔ حکیموں کا پرانا مقولہ مشہور ہے کہ خَوَاصُ الاَ شُيَاءِ حَو حق یعنی یہ حق بات ہے کہ ہر ایک
۲۲۲ چیز میں ایک خاصیت ہوتی ہے اور انہیں خواص پر اطلاع پا کر انسانوں نے ایجادیں کی ہیں اور کر
رہے ہیں اور خدا کی مخلوق میں اس قدر خواص پائے جاتے ہیں کہ جو کچھ اب تک دریافت ہوا ہے
گویا وہ ایک دریا میں سے ایک قطرہ ہے پھر میں نہیں سمجھ سکتا کہ یہ کون سی عقلمندی ہے کہ مضمون
خواں نے خواص اشیاء سے انکار کر دیا۔ کیا یہ تعجب کی جگہ ہے کہ ایک پتھر ہو جس کے نیچے بہت پانی
ہو اور پتھر کے پھٹنے سے پانی نکل آوے۔ پتھر کو پانی سے ایسا تعلق ہے جیسا کہ مچھلی کو دریا سے۔
چشمه معرفت
پھر ماسوا اس کے اگر اس وجہ سے انکار کیا جاتا ہے کہ یہ امر خارق عادت ہے تو کیا
بموجب اصول آریوں کے وید کے بعد الہام الہی ہونا یہ خارق عادت امر نہیں ہے پس جبکہ
لیکھرام کی موت نے اس بات کو ثابت کر دیا کہ وہ قادر خدا اس زمانہ میں بھی برخلاف وید کے
مقرر کردہ قانون قدرت کے الہام کرتا ہے تو وید کا سارا قانون قدرت دریا برد ہو گیا اس صورت
میں وید کی بات کا کوئی بھی اعتبار نہ رہا۔ ظاہر ہے کہ جب ایک بات میں کوئی جھوٹا ثابت ہو جائے
تو پھر دوسری باتوں میں بھی اُس پر اعتبار نہیں رہتا اور اگر لیکھرام والی پیشگوئی سے تسلی نہیں ہوئی
تو پھر درخواست کرنے سے اور کوئی ذریعہ تسلی کا پیدا ہو سکتا ہے اور خدا تعالیٰ کی صد ہا الہامی پیشگوئیاں
جو پوری ہو چکی ہیں تسلی دے سکتی ہیں۔ غرض وید کا قانون قدرت ایسا جھوٹا ثابت ہوا کہ ساتھ ہی وید
کو بھی لے ڈوبا پھر اسی بنا پر اعتراض کرنا حیا سے بعید ہے۔ ظاہر ہے کہ وید نے دعوی کیا تھا کہ
اس کے بعد خدا کی قوت تکلم ہمیشہ کے لئے مسلوب رہے گی مگر ہم نے م نے چمکتے ہوئے نشانوں کے
ساتھ ثابت کر دیا کہ وید نے جو کچھ دعویٰ کیا ہے اور جو کچھ آئندہ کے لئے خدا کے الہام کے بارہ
میں لکھا ہے کہ وہ محال اور قانون قدرت کے برخلاف ہے وہ سراسر جھوٹ اور خلاف حق ہے بلکہ
خدا ہمیشہ اپنے بندوں کو الہام کرتا ہے تو پھر بتلاؤ کہ اس کے بعد بار بار اسی وید کو پیش کرنا جس کے
قانون قدرت کا نمونہ ہم دیکھ چکے ہیں ۔ کس قدر خلاف حیا و شرم ہے۔
غرض لیکھرام کی موت نے ثابت کر دیا کہ وید کی یہ تعلیم سرا سر غلط ہے کہ اس کے بعد
الہام نہیں ہے تو پھر وید کے مقرر کردہ قانون قدرت پر اعتبار کیا رہا خدا تعالیٰ کے کروڑہا قانون ۲۲۳
قدرت ابھی مخفی ہیں اور آہستہ آہستہ ظاہر ہو رہے ہیں مگر افسوس ان لوگوں پر کہ دانستہ آنکھ بند
کر لیتے ہیں اگر یورپ کا کوئی شخص یہ بات ظاہر کرے کہ میں پتھر میں سے پانی نکال سکتا ہوں یا
تمام پتھر کو پانی بنا سکتا ہوں تو اُس کے مقابل پر یہ لوگ دم بھی نہ ماریں اور فی الفور آمَنَّا وَصَدَّقْنَا
کہنے لگیں مگر خدا کے کلام نے جو کچھ بیان کیا اس کو نہیں مانتے۔
چشمه معرفت
رہا اعتراض شق القمر تو ہم پہلے بھی لکھ آئے ہیں کہ یہ وہ معجزہ ہے کہ جو عرب کے
ہزاروں کا فروں کے روبرو بیان کیا گیا ہے پس اگر یہ امر خلاف واقعہ ہوتا تو یہ ان لوگوں کا حق تھا
کہ وہ اعتراض پیش کرتے کہ یہ معجزہ ظہور میں نہیں آیا خاص کر اس حالت میں کہ شق القمر کی آیت
میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ کافروں نے یہ معجزہ دیکھا اور کہا کہ یہ پکا جادو ہے جو آسمان تک پہنچ گیا
جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اِقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ وَإِنْ يَرَوْا آيَةً يُعْرِضُوا
يَقُوْلُوْا سِحْرٌ مُسْتَمِر ل یعنی قیامت نزدیک آئی اور چاند پھٹ گیا اور جب یہ لو
خدا کا کوئی نشان دیکھتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ایک پکا جادو ہے۔ اب ظاہر ہے کہ اگر شق القمر ظہور
یہ لوگ
میں نہ آیا ہوتا تو اُن کا حق تھا کہ وہ کہتے کہ ہم نے تو کوئی نشان نہیں دیکھا اور نہ اس کو جادو کہا۔
اس سے ظاہر ہے کہ کوئی امر ضرور ظہور میں آیا تھا جس کا نام شق القمر رکھا گیا۔ بعض نے یہ بھی لکھا
ہے کہ وہ ایک عجیب قسم کا خسوف تھا جس کی قرآن شریف نے پہلے خبر دی تھی اور یہ آیتیں بطور
پیشگوئیوں کے ہیں اس صورت میں شق کا لفظ محض استعارہ کے رنگ میں ہوگا کیونکہ خسوف
کسوف میں جو حصہ پوشیدہ ہوتا ہے گویا وہ پھٹ کر علیحدہ ہو جاتا ہے ایک استعارہ ہے۔
مضمون پڑھنے والے نے ایک یہ اعتراض پیش کیا کہ قرآن شریف میں لوگوں کو
ں ہے اور نہ علم
زبر دستی سلمان بنانے کا حکم ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ اس شخص کو نہ اپنی ذاتی کچھ عقل ہے او
۲۲۴ صرف پادریوں کا کاسہ لیس ہے چونکہ پادریوں نے اپنے نہایت کینہ اور بغض سے جیسا کہ اُن کی
عادت ہے محض افترا کے طور پر اپنی کتابوں میں یہ لکھ دیا ہے کہ اسلام میں جبراً مسلمان بنانے کا
حکم ہے سو اس نے اور اُس کے دوسرے بھائیوں نے بغیر تحقیق اور تفتیش کے وہی پادریوں کے
مفتریا نہ الزام کو پیش کر دیا ۔ قرآن شریف میں تو کھلے کھلے طور پر یہ آیت موجود ہے لَا إِكْرَاهَ
فِي الدِّينِ قَدْ تَبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَيِّ کے یعنی دین میں کوئی جبر نہیں ہے تحقیق ہدایت اور
گمراہی میں کھلا کھلا فرق ظاہر ہو گیا ہے پھر جبر کی کیا حاجت ہے تعجب کہ باوجود یکہ
القمر : ۳۰۲
البقرة: ۲۵۷
چشمه معرفت
قرآن شریف میں اس قدر تصریح سے بیان فرمایا ہے کہ دین کے بارے میں جبر نہیں کرنا چاہیے
پھر بھی جن کے دل بغض اور دشمنی سے سیاہ ہو رہے ہیں ناحق خدا کے کلام پر جبر کا الزام دیتے
ہیں۔ اب ہم ایک اور آیت لکھ کر منصفین سے انصاف چاہتے ہیں کہ وہ خدا سے ڈر کر ہمیں
بتلا دیں کہ کیا اس آیت سے جبر کی تعلیم ثابت ہوتی ہے یا برخلاف اس کے ممانعت جبر کا حکم
بپا یہ ثبوت پہنچتا ہے اور وہ یہ آیت ہے وَإِنْ أَحَدٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ اسْتَجَارَكَ فَأَجِرُهُ
حَتَّى يَسْمَعَ كَلَّمَ اللهِ ثُمَّ أَبْلِغْهُ مَا مَنَهُ ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا يَعْلَمُونَ - الجز نمبر ۱۰
سورة التوبة ( ترجمہ ) اگر تجھ سے اے رسول کوئی شخص مشرکوں میں سے پناہ کا خواستگار ہو تو اس
کو پناہ دے دو اور اُس وقت تک اُس کو اپنی پناہ میں رکھو کہ وہ اطمینان سے خدا کے کلام کوسن
سمجھ لے اور پھر اُس کو اُس کے امن کی جگہ پر واپس پہنچا دو۔ یہ رعایت ان لوگوں کے حق میں
اس وجہ سے کرنی ضرور ہے کہ یہ لوگ اسلام کی حقیقت سے واقف نہیں ہیں ۔ اب ظاہر ہے کہ
اگر قرآن شریف جبر کی تعلیم کرتا تو یہ حکم نہ دیتا کہ جو کا فرقرآن شریف کو سننا چاہے تو جب وہ سن
چکے اور مسلمان نہ ہو تو اُس کو اُس کے امن کی جگہ پر پہنچا دینا چاہیے بلکہ یہ حکم دیتا کہ جب ایسا
کا فر قابو میں آجاوے تو وہیں اُس کو مسلمان کر لو۔
اب ہم ایک اور بات ان جاہلوں کو سناتے ہیں کہ جو خواہ نخواہ جبر کا الزام خدا کے
کلام پر دیتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ مکے کے رہنے والے کل کفار اور نیز دیہاتی اور گردنواح
کے لوگ ایسے تھے کہ جنہوں نے اس زمانہ میں کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مکہ معظمہ ۲۲۵
میں تھے اور کوئی جنگ شروع نہ تھا کئی مسلمان ناحق قتل کر دیئے تھے اور ان مظلوموں کا خون
اُن کی گردن پر تھا اور درحقیقت وہ سب اس گناہ میں شریک تھے کیونکہ بعض قاتل اور بعض
ہمراز اور بعض اُن کے معاون تھے اس وجہ سے وہ لوگ خدا کے نزدیک قتل کے لائق تھے کیونکہ
اُن کی اس قسم کی شرارتیں حد سے گزر گئی تھیں ۔ علاوہ اس کے سب سے بڑا گناہ اُن کا یہ تھا کہ
وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اقدام قتل کے مرتکب تھے اور انہوں نے پختہ ارادہ کیا تھا کہ
التوبة : ٦
چشمه معرفت
خدا
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کر دیں پس ان گناہوں کی وجہ سے وہ خدا کی نظر میں واجب القتل
ٹھہر چکے تھے اور اُن کا قتل کرنا عین انصاف تھا کیونکہ وہ جرم قتل اور اقدام قتل کے مرتکب
ہو چکے تھے اور آنحضرت صلی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو برابر تیرہ برس اُن میں رہ کر وعظ کرتے رہے اور
نیز آسمانی نشان دکھلاتے رہے اس صورت میں خدا کی حجت اُن پر پوری ہو چکی تھی اس وجہ سے
رانے جو رحیم و کریم ہے اُن کی نسبت یہ حکم دیا تھا کہ وہ اگر چہ اپنے جرائم کی وجہ سے بہر حال قتل
کرنے کے لائق ہیں لیکن اگر کوئی اُن میں سے خدا کی کلام کو سن کر اسلام قبول کرے تو یہ قصاص
اس کو معاف کیا جاوے ورنہ اپنے گناہوں کی سزا میں جو قتل اور اقدام قتل ہے وہ بھی قتل کئے
جائیں گے اب بتلاؤ کہ اس میں کونسا جبر ہے؟ جس حالت میں وہ لوگ جرم قتل اور اقدام قتل کی
وجہ سے بہر حال قتل کے لائق تھے اور یہ رعایت قرآن شریف نے اُن کو دی کہ اسلام لانے کی
حالت میں وہ قصاص دور ہو سکتا ہے تو اس میں جبر کیا ہوا ؟ اور اگر یہ رعایت نہ دی جاتی تو ان کا
قتل کرنا بہر حال ضروری تھا کیونکہ وہ قاتل اور اقدام قتل کے مرتکب تھے جیسا کہ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے اُذِنَ لِلَّذِينَ يُقْتَلُوْنَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَ إِنَّ اللَّهَ عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرٌ ، یعنی
ہم اُن لوگوں کو جو ناحق قتل کئے جاتے ہیں اجازت دیتے ہیں کہ اب وہ بھی قاتلوں کا مقابلہ کریں
یعنی ایک مدت تک تو مومنوں کو مقابلہ کی اجازت نہیں دی گئی تھی اور وہ مدت تیرہ برس تھی اور
۲۲۶﴾ جب بہت سے مومن قتل ہو چکے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اقدام قتل کے بھی کافر لوگ
مرتکب ہوئے تب تیرہ برس کے مصائب اٹھانے کے بعد مقابلہ کی اجازت دی گئی اور پھر
دوسری آیت یہ ہے وَ إِذْ يَمْكُرُ بِكَ الَّذِينَ كَفَرُ واليُثْبِتُوكَ أَوْ يَقْتُلُوكَ
أَوْ يُخْرِجُوكَ وَيَمْكُرُونَ وَيَمْكُرُ اللهُ وَاللَّهُ خَيْرُ الْمُكِرِينَ الجزو نمبر ۹
سورة الانفال ( ترجمہ ) اور اے پیغمبر وہ وقت یاد کر جب کافر لوگ تجھ پر داؤ چلانا چاہتے
دیکھو کتاب سوانح عمری حضرت محمد صاحب صفحہ ۲۵ جس کو ایک برہمو صاحب نے انصاف کی راہ سے حال
ہی میں تالیف کر کے شائع کیا ہے۔ منہ
الحج : ٢٤٠ الانفال: ٣١
چشمه معرفت
تھے تا کہ تجھے گرفتار کر رکھیں یا تجھے مار ڈالیں اور یا تجھے جلا وطن کر دیں اور حال یہ تھا کہ کا فر تو
قتل کے لئے اپنا داؤ کر رہے تھے اور خدا اُن کو مغلوب کرنے کے لئے اپنا داؤ کر رہا تھا اور خدا
سب داؤ کرنے والوں سے بہتر داؤ کرنے والا ہے جس کے داؤ میں سراسر مخلوق کی بھلائی ہے۔
اسی طرح جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ فتح کر لیا تو تمام کفار گرفتار کر کے
آپ کے سامنے پیش کئے گئے تو کفار نے خود اپنے منہ سے اس وقت اقرار کیا کہ ہم بباعث اپنے
سخت جرائم کے واجب القتل ہیں اور اپنے تئیں آپ کے رحم کے سپرد کرتے ہیں تو آپ نے سب کو
بخش دیا اور اس موقع پر معافی کے لئے اسلام کی بھی شرط نہ لگائی لیکن وہ لوگ یہ اخلاق کریمانہ
دیکھ کر خود بخود مسلمان ہو گئے اور تاریخ سے ثابت ہوتا ہے کہ مکہ معظمہ میں کئی مرتبہ کفار قریش
آنحضرت کے اقدام قتل کے مرتکب ہوئے تھے اور ہر ایک مرتبہ میں ناکام رہے پس اُن کے
یہ جرائم تھے جن کی وجہ سے وہ خدا تعالیٰ کی نظر میں واجب القتل تھے اور اُن کو یہ رعایت دی
گئی تھی کہ اگر وہ بت پرستی سے باز آجائیں اور خدا کی کتاب کو قبول کر لیں تو سزائے موت سے
اُن کو معافی دی جائے گی ۔ ایسا ہی اُن جرائم میں عرب کے تمام بت پرست اُن کے مددگار اور
معاون تھے اور اُن کے ہاتھ سے صد ہا مومن بے گناہ قتل ہو چکے تھے سو ان خون ریزیوں کے جرائم
کے پاداش میں اُن پر قتل کا حکم تھا پر خدا وند کریم نے جو سزا دینے میں دھیما ہے اُن سے نرمی کی
اور فرمایا کہ اگر اطاعت کر لیں اور بغاوت چھوڑ دیں تو اُن کے گناہ معاف کئے جائیں گے سو
اول اول تو بہتوں نے اُن میں سے اطاعت اختیار نہ کی لیکن جب اسلام کا ستارہ چمکا اور خدا کی
نصرت اور مدد روز روشن کی طرح ظاہر ہو گئی تب ان لوگوں نے بھی اطاعت اختیار کی چنانچہ
خدا تعالیٰ ان کے حق میں قرآن شریف میں یہ فرماتا ہے قَالَتِ الْأَعْرَابُ امَنَّا قُل لَّمْ تُؤْمِنُوا (۲۲۷)
وَلَكِنْ قُولُوا أَسْلَمْنَا وَلَمَّا يَدْخُلِ الْإِيْمَانُ فِي قُلُوبِكُمْ - الجزء نمبر ٢٦ سورة الحجرات
(ترجمہ) عرب کے دیہاتی کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے ان کو کہہ دے کہ تم ایمان نہیں
لائے ایمان تو اور ہی چیز ہے سو تم یہ کہو کہ ہم نے اطاعت کے لئے گردن ڈال دی اور
الحجرات : ۱۵
چشمه معرفت
ایمان کا تو ہنوز تمہارے دلوں میں گذر تک نہیں ہوا۔ سو خدا نے یہ معافی محض اطاعت کے لئے دی
تھی تا ملک میں سے بغاوت دور ہو اور اس طرح پر اُن کو سوچنے سمجھنے کا زیادہ موقعہ ملے اور
در حقیقت اس معافی سے کفار کو بڑا فائدہ ہوا۔ پہلے تو انہوں نے اطاعت کر لی اور مقابلہ چھوڑ دیا
اور پھر خدا تعالیٰ کے کلام پر غور کر کے اور خدا کی نصرت اور فضل کے تازہ نشان دیکھ کر ان کے دلوں
میں ایمان رچ گیا اور وہ لوگ ایسے کامل الایمان ہو گئے کہ فرشتوں کے ساتھ ہاتھ جا ملائے۔
ہمارے مخالف جو خواہ مخواہ اسلام پر جبر کا الزام لگاتے ہیں اُن کو یہ دو باتیں ضرور سوچنی
چاہئیں ۔ (۱) اول یہ کہ جس قدر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت سے صحابہ کے دلوں میں تبدیلی
پیدا ہوئی اور جس قدر وہ بت پرستی اور ہر ایک مشرکانہ رسم سے متنفر ہو گئے کیا ایسی تبدیلی اور ایسی
شرک سے بیزاری اس شخص شخص - کے دل میں پیدا ہو سکتی ہے کہ جو جانتا ہے کہ مجھے جبراً مسلمان کیا گیا
☆
ہے (۲) دوسری وہ تائید اسلام جو انہوں نے اپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کر دکھلائی یہاں تک کہ
پچاس برس کی مدت ابھی نہیں گذری تھی کہ اسلام ایک عالمگیر مذہب ہو گیا اور مختلف ممالک میں
پھیل گیا اور انہوں نے اسلام کی تائید میں وہ کام حیرت انگیز دکھائے کہ جب تک انسان کا دل
کسی اپنے ہادی کی راہ میں فدا شدہ نہ ہو ایسے کام ہرگز دکھلا نہیں سکتا ۔ تاریخ پڑھنے
حاشیہ: اس جگہ آریہ صاحبوں کو چاہیے کہ اپنے ایک ہندو بھائی برہمو کی کتاب یعنی سوانح عمری حضرت
☆
محمد صاحب صفحہ ۳۴ غور سے مطالعہ کریں۔ منہ
محققین یورپ بھی اس بات کے قائل ہیں کہ جس صدق دل اور دلی جوش سے عربوں نے آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کو قبول کیا وہ ایک فوق العادت امر ہے اور اسی سچے ایمان اور اخلاص کا نتیجہ تھا کہ تھوڑی ہی مدت میں ان
کو دنیا میں وہ فتوحات حاصل ہوئیں جو آج تک کسی قوم کو حاصل نہیں ہوئیں اور ایک حیرت ناک امریدان سے
ظہور میں آیا کہ یا تو وہ لوگ امی اور ناخواندہ تھے اور یا علوم وفنون میں وہ فوقیت حاصل کی جو قدیم علموں کو زندہ
کیا اور بہت سے نئے علوم ایجاد کئے ۔ عراق اور شام ، اسپین اور دیگر ممالک اسلامیہ کی یونیورسٹیاں مشہور تھیں
(باقی دیکھو صفحہ ۲۳۷ پر )
چشمه معرفت
سے ہر ایک کو معلوم ہوگا کہ انہوں نے کیا کیا مصیبتیں اسلام کی راہ میں اٹھائیں اور کیسی استقامت
دکھلائی اور باوجود بھوکے اور فاقہ کش ہونے کے کیسے دشمنوں سے مقابلے کئے یہاں تک کہ
بت پرستی کی تاریکی کو اپنے خونوں سے دنیا کے کئی حصوں میں سے اٹھا دیا اور خدا کے دین کی
خدمت میں چین کے ملک تک پہنچے اور کروڑہا انسانوں کو بت پرستی سے تائب کر کے توحید کے نور
سے منور کیا اور ہر ایک میدان میں اور ہر ایک موقعہ میں آزمائش میں ایسا اپنا صدق دکھلایا کہ ۲۲۸
اس کے تصور سے رونا آتا ہے تو کیا اُن کی نسبت کوئی عقلمند کہ سکتا ہے کہ وہ جبراً مسلمان کئے گئے تھے۔
فی الواقع ایمانی مراتب میں انہوں نے وہ ترقی کی تھی کہ اُن کا نمونہ ملنا مشکل ہے اُن کے صدق
اور اخلاص نے تمام ممالک کو فتح کر کے دکھلا دیا اور جس جلدی سے انہوں نے دنیا میں اسلام کو
پھیلا یا وہ بھی در حقیقت ایک معجزہ ہی تھا جس کی نظیر دنیا میں نہیں پائی جاتی ۔ وید کے خادم جو برہمن
اور پنڈت کہلاتے ہیں اگر ان پاک لوگوں کے مقابل پر دیکھے جائیں تو ضرور ہمیں کہنا پڑے گا کہ
یہ لوگ محض دنیا پرست اور نفسانی انسان تھے تبھی تو وہ کسی دل کو فتح نہ کر سکے اور دنیا میں نہایت
بد نمونه مخلوق پرستی وغیرہ کا چھوڑ گئے اور آریہ ورت کی نسل کو آتش پرستی اور بت پرستی اور آب پرستی
اور آفتاب پرستی سے نہ روک سکے۔ اگر وہ لوگ روحانی آدمی ہوتے تو ضرور ان کا اثر آریہ ورت پر
پڑتا مگر جو کچھ آریہ ورت کی حالت مذہبی اعتقاد کی رو سے اب تک دیکھی جاتی ہے وہ صاف بتلا
رہی ہے کہ یہ تمام لوگ خدا کی محبت سے بے بہرہ تھے انسان کی عملی حالت سے بڑھ کر کوئی امر اس
کے خالص ایمان پر گواہ نہیں ہو سکتا۔ عملی حالت انسان کی اس کے ایمان پر ایک مستحکم شہادت ہے۔
آج جو بیس کروڑ کے قریب یا اس سے زیادہ دنیا میں مسلمان پائے جاتے ہیں یہ انہیں لوگوں
بقیہ حاشیہ صفحہ ۲۳۶ یورپ کے علماء صدق دل سے اقرار کرتے ہیں کہ ان کے بزرگوں کو عرب کی شاگردی ۲۲۸
کا فخر ہے پس کیا یہ ترقیات وہ قوم کر سکتی ہے جو جبراً تلوار سے مسلمان کئے گئے اور ابتدا میں تو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم محض اکیلے تھے تو پھر جبر کرنے والی فوج کہاں سے نکل آئی؟ منه
چشمه معرفت
کی پاک کوششوں کا نتیجہ ہے جن کی نسبت سیاہ دل دشمن کہتے ہیں کہ وہ جبراً مسلمان کئے گئے تھے۔
اے اندھو ! جن لوگوں نے اپنے خونوں سے مہریں لگا دیں کہ اسلام سچا ہے کیا وہ جبراً مسلمان کئے
گئے تھے؟ حیف تمہاری زندگی پر خدا تعالیٰ نے اُن کی تعریفیں قرآن شریف میں کی ہیں اور اُن کا نام
مخلص اور صادق اور وفادار رکھا ہے اور اُن کی جاں شاری کی گواہی دی ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے
مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُمْ مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ
وَمِنْهُمْ مَّنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا ( ترجمہ ) یہ لوگ جو ایمان لائے دو قسم
کے ہیں پہلے تو وہ ہیں جو جاں شاری کے عہد کو پورا کر چکے اور خدا کی راہ میں شہید ہو گئے اور
۲۲۹ دوسرے وہ لوگ ہیں جو شہادت کے منتظر ہیں اور چاہتے ہیں کہ خدا کی راہ میں جانیں دیں اور
انہوں نے اپنی بات میں ذرا بھی رد و بدل نہیں کی اور اپنے عہد پر قائم رہے۔
پھر مضمون پڑھنے والے نے یہ بیان کیا کہ قرآن شریف میں لکھا ہے کہ جو مسلمان نہیں
ہوتا اُن کے ساتھ جنگ کرو مگر ا بھی ہم قرآن شریف کی یہ آیت لکھ چکے ہیں کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ
دین میں جبر نہیں ہے ہاں بعض آیات قرآن شریف میں ایسی ہیں کہ جاہل اور متعصب مخالف
اُن کے معنوں کو بگاڑ کر اعتراض کے طور پر پیش کر دیتے ہیں جیسا کہ یہ آیت ہے قَاتِلُوا الَّذِينَ لَا
يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَلَا بِالْيَوْمِ الْآخِرِ وَلَا يُحَرِّمُونَ مَا حَرَّمَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ وَلَا يَدِينُونَ
دِيْنَ الْحَقِّ مِنَ الَّذِينَ اُوْتُوا الْكِتَبَ حَتَّى يُعْطُوا الْجِزْيَةَ عَنْ يَدٍ وَهُمْ
صغِرُونَ (ترجمہ) وہ اہل کتاب کہ جو نہ خدا کو مانتے ہیں اور نہ روز آخرت پر ایمان لاتے
ہیں اور نہ خدا اور اُس کے رسول کی حرام کی ہوئی چیزوں کو حرام سمجھتے ہیں اور نہ دیانت اور سچائی کی
راہ کو اختیار کرتے ہیں اُن سے تم لڑو یہاں تک کہ ذلیل ہو کر اپنے ہاتھوں سے جزیہ دیں۔
یہ آیات ہیں جن سے نادان لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ جنگ کا حکم مسلمان کرنے کے لئے ہے
لیکن ان آیات کو اخیر تک پڑھ کر دیکھ لو۔ ان آیات میں مسلمان کرنے کا کہیں بھی حکم نہیں بلکہ اگر
تم ان آیات کو آیت اِنَّ عِدَّةَ الشُّهُورِ تک پڑھو گے تو تمہیں معلوم ہوگا کہ یہ ان اہل کتاب کا
الاحزاب : ۲۴ التوبة : ٢٩
چشمه معرفت
ذکر ہے کہ جو کھلے کھلے طور پر جرائم پیشہ ہو گئے تھے اور عیسائیت اور یہودیت صرف نام کے لئے
تھی ورنہ ان کو خدا پر بھی ایمان نہیں رہا تھا۔ جیسا کہ اللہ تعالی قرآن شریف میں فرماتا ہے وَتَری
كَثِيرًا مِنْهُمْ يُسَارِعُونَ فِي الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَأَكْلِهِمُ السُّحْتَ لَبِئْسَ مَا كَانُوا
يَعْمَلُوْنَ لَوْلَا يَنْهُهُمُ الرَّتْنِيُّونَ وَالْأَحْبَارُ عَنْ قَوْلِهِمُ الْإِثْمَ وَأَكْلِهِمُ السُّحْتَ
لَبِئْسَ مَا كَانُوا يَصْنَعُونَ - قُلْ يَأَهْلَ الْكِتُبِ لَسْتُمْ عَلَى شَيْءٍ حَتَّى تُقِيمُوا
التَّوْرَيةَ وَالْإِنْجِيلَ وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْكُمْ مِّنْ رَّبِّكُمْ (ترجمہ) اور اکثر اہل کتاب
کو تو دیکھے گا کہ گناہ کے کاموں کی طرف دوڑتے ہیں اور حرام کھاتے ہیں کیا ہی بُرے یہ کام اور
بداعمالیاں ہیں کہ یہ لوگ کر رہے ہیں اُن کے مشائخ اور علماء کیوں ان برے کاموں سے اُن کو ۲۳۰
منع نہیں کرتے اور دیکھتے ہیں کہ وہ جھوٹ بولتے اور جھوٹی گواہیاں دیتے ہیں اور حرام کھاتے ہیں
پھر بھی چپ رہتے ہیں ۔ پس یہ اُن کے علماء بھی بُرے کام کر رہے ہیں کہ خاموش رہ کر اُن کی
بدی میں آپ بھی شریک ہیں۔ اے پیغمبر ! تو یہود اور نصاری کو کہہ دے کہ جب تک تم توریت اور
انجیل کے احکام پر نہ چلو اور ایسا ہی اُن دوسری تمام کتابوں پر قائم نہ ہو جاؤ جو خدا کی طرف سے
تمہیں دی گئی ہیں تب تک تمہارا کچھ بھی مذہب نہیں محض لا مذہب ہو کر اپنے نفسوں کی پیروی کر
رہے ہو پس ان تمام آیات سے ظاہر ہے کہ عرب کے یہود اور عیسائی ایسے بگڑ گئے تھے اور اس درجہ
پر وہ بدچلن ہو گئے تھے کہ جو کچھ خدا نے اُن کی کتابوں میں حرام کیا تھا یعنی یہ کہ چوری نہ کریں
لوگوں کا ناحق مال نہ کھاویں۔ ناحق کا خون نہ کریں ۔ جھوٹی گواہی نہ دیں ۔ خدا کے ساتھ کسی
کو شریک نہ کریں ۔ یہ تمام نا جائز کام ایسی دلی رغبت سے کرتے تھے کہ گویا اُن بُرے کاموں
کو انہوں نے اپنا مذہب قرار دے دیا تھا جیسا کہ پادری فنڈل صاحب نے بھی اپنی کتاب
میزان الحق میں جو اس ملک میں مدت تین سال سے شائع ہو چکی ہے اس بات کی تصدیق کی ہے
کہ در حقیقت ملک عرب میں جو عیسائی اور یہودی تھے وہ سخت بد چلن ہو گئے تھے اور ملک کے لئے
اُن کا وجود خطر ناک تھا اور اُن کے مفاسد حد سے بڑھ گئے تھے بعد اس کے وہ پادری اپنی شرارت
المائدة : ۶۴۶۳
المائدة : ٢٩
چشمه معرفت
سے لکھتا ہے کہ نعوذ باللہ اگر چہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نبی تو نہیں تھے مگر خدا نے اس ملک
کے بدچلن یہودیوں اور عیسائیوں کو سزا دینے کے لئے آپ کو غلبہ بخشا اور خدا نے بطور تنبیہ
کے یہ قرین مصلحت قرار دیا کہ اس طرح پر ان بد چلن فرقوں کو آئندہ بد چلنیوں اور بداعمالیوں
سے روکا جاوے۔ یہ وہ گواہی ہے جو ایک سخت دشمن اسلام کا یعنی پادری فنڈل اپنی کتاب
میزان الحق میں دیتا ہے اور باوجود سخت متعصب ہونے کے اس قدر سیچ اُس کے منہ سے نکل
گیا کہ اس وقت کے عیسائی اور یہودی سخت بد چلن اور بداعمال اور جرائم پیشہ تھے ۔ پس ایک
عظمند سمجھ سکتا ہے کہ امن عامہ قائم کرنے کے لئے ایسے جرائم پیشہ لوگوں کا تدارک ضروری تھا
۲۳۱ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نہ صرف پیغمبری کا عہدہ رکھتے تھے بلکہ وہ خدا تعالیٰ کی طرف
سے ایک بادشاہ با اختیار کی طرح ملکی مصالح قائم رکھنے کے ذمہ وار ٹھہرائے گئے تھے اس
صورت میں آپ کا فرض تھا کہ بحیثیت ایک بادشاہ اور والی ملک کے شریروں اور بد معاشوں
کا قرار واقعی بند و بست کریں اور مظلوموں کو جو اُن کی شرارتوں سے تباہ ہو گئے تھے اُن کے
پنجہ سے چھڑاویں پس یوں سمجھنا چاہیے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے آپ کے دو عہدے تھے
ایک عہدہ رسالت کہ جو کچھ خدا تعالیٰ کی طرف سے حکم ملتا تھا وہ لوگوں کو پہنچا دیتے تھے اور
دوسرا عہدہ بادشاہت اور خلافت کا ۔ جس عہدہ کی رو سے وہ ہر ایک مفسد اور مخل امن کو سزا
دے کر امن عامہ کو ملک میں قائم کر دیتے تھے اور ملک عرب کا اُن دنوں میں یہ حال تھا کہ
ایک طرف تو خود عرب کے لوگ اکثر لٹیرے اور قزاق اور طرح طرح کے جرائم کرنے والے
تھے اور دوسری طرف جو اہل کتاب کہلاتے تھے وہ بھی سخت بد چلن تھے اور ناجائز طریقوں
سے لوگوں کا مال کھاتے تھے اگر عرب رات کو لوٹتے تھے تو یہ لوگ دن کو ہی غریب لوگوں کی
گردن پر چھری پھیرتے تھے پس جبکہ خدا تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ملک عرب
کی بادشاہی دی تو بلا شبہ آنجناب کا یہ فرض تھا کہ بدمعاشوں اور مجرموں اور چوروں اور
ڈاکوؤں اور مفسدوں کا بندو بست کریں اور جو لوگ جرائم سے باز نہیں آتے اُن کو سزا دیں