چشمہٴ معرفت
حصہ 3
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
چشمه معرفت
جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے عَذَابِي أَصِيبُ بِهِ مَنْ أَشَاءُ وَرَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ ﴿۱۷﴾
شی لے یعنی عذاب تو میرا خاص صورتوں میں ہے جس کو چاہتا ہوں دیتا ہوں مگر میری رحمت
ہر ایک چیز تک پہنچ رہی ہے اور پھر سورۃ آل عمران میں خدا تعالیٰ نے اپنے بندوں کو یہ دعا
سکھلائی ہے اور وہ یہ ہے رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَ إِسْرَافَنَا فِي أَمْرِنَا یعنی اے
ہمارے خدا ہمارے گناہ بخش اور جو اپنے کاموں میں ہم حد سے گذر جاتے ہیں وہ بھی معاف فرما۔
پس ظاہر ہے کہ اگر خدا گناہ بخشنے والا نہ ہوتا تو ایسی دعا ہرگز نہ سکھلاتا اور پھر سورۃ البقرہ کے آخر
میں خدا تعالیٰ نے مندرجہ ذیل دعا سکھلائی ہے اور وہ یہ ہے رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَّسِينَا
أَوْ أَخْطَانَا رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا رَبَّنَا
وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا الخ کے یعنی اے
ہمارے خدا نیک باتوں کے نہ کرنے کی وجہ سے ہمیں مت پکڑ جن کو ہم بھول گئے اور بوجہ نسیان
ادانہ کر سکے اور نہ ان بد کاموں پر ہم سے مواخذہ کر جن کا ارتکاب ہم نے عمداً نہیں کیا بلکہ سمجھ کی
غلطی واقع ہوگئی اور ہم سے وہ بوجھ مت اُٹھوا جس کو ہم اُٹھا نہیں سکتے اور ہمیں معاف کر اور
ہمارے گناہ بخش اور ہم پر رحم فرما۔ پس اس جگہ بھی خدا تعالیٰ نے یہی دعا سکھلائی ہے کہ ہم اُس
سے گناہوں کی معافی مانگیں۔ پھر سورہ آل عمران میں فرمایا ہے وَالَّذِينَ إِذَا فَعَلُوْا فَاحِشَةً
أَوْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ ذَكَرُوا اللهَ فَاسْتَغْفَرُ والذُنُوبِهِمْ وَمَنْ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ
إِلَّا اللَّهُ وَلَمْ يُصِرُّوا عَلَى مَا فَعَلُوْا وَهُمْ يَعْلَمُوْنَ أُولَئِكَ جَزَاؤُهُمْ
مَّغْفِرَةٌ مِّنْ رَّبِّهِمُ الحَ
اور وہ لوگ کہ جب کوئی بے حیائی کا کام کریں یا اپنی جانوں پر ظلم کریں اور پھر اپنے ایسے حال
ا الاعراف : ۱۵۷ ۲ آل عمران : ۱۴۸ ۳ البقرة : ۲۸۷ ۴ ال عمران : ۱۳۶، ۱۳۷
چشمه معرفت
۱۸ میں اللہ تعالیٰ کو یاد کریں اور اُس سے اپنے گناہوں کی بخشش مانگیں او نے گناہوں کی بخشش مانگیں اور اپنے گناہ پر اصرار نہ کریں
ان کا خدا آمرز گار ہوگا اور گنہ بخش دے گا۔
پس ان تمام آیتوں سے ظاہر ہے کہ جیسے خدا انسان کا اس طور سے مالک ہے کہ اگر چاہے تو اُس
کے گناہ پر اُس کو سزا دے۔ ایسا ہی اس طور سے بھی اُس کا مالک ہے کہ اگر چاہے تو اُس کا گناہ بخش
دے کیونکہ ملکیت تبھی متحقق ہوتی ہے کہ جب مالک دونوں پہلوؤں پر قادر ہو بلکہ ان تمام آیات
سے بڑھ کر ایک اور آیت ہے اور وہ یہ ہے قُلْ يُعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ
لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللهِ إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا یعنی اے وہ لوگو
جنہوں نے اسراف کیا یعنی گناہ کیا تم خدا کی رحمت سے نوامید مت ہو وہ تمہارے سارے گناہ
بخش دے گا یعنی وہ اس بات سے مجبور اور عاجز نہیں کہ گنہ گار کو بغیر سزا دینے کے چھوڑ دے
کیونکہ وہ اس کا مالک ہے اور مالک کو ہر ایک اختیار ہے۔ یہ تو وہ قادر اور کریم خدا ہے جس کو
قرآن شریف نے ہم پر ظاہر کیا اور اس کے کرم اور عفو کی صفتیں ہمیں سنائیں لیکن آریوں کا پرمیشر
اپنی حیثیت کی رو سے ایک مجسٹریٹ سے زیادہ وقعت نہیں رکھتا جو جرم اور عدم جرم کی بنا پر
سزا دیتا یا بری کرتا ہے مالکانہ اختیار اس کو کچھ بھی حاصل نہیں یہاں تک کہ نعوذ باللہ وہ انسان سے
بھی گیا گزرا ہے مثلاً ہم اپنے خطا کار نوکر کا گنہ بخش سکتے ہیں مگر آریوں کا پرمیشر اپنے کسی
گنہ گار کا گنہ بخش نہیں سکتا ۔ ایسا ہی ہم اپنے نوکر کی خدمات کے علاوہ جس قدر چاہیں بطور
جو دو احسان اُس کو دے سکتے ہیں مگر آریوں کا پر میشر اپنے پرستار کو اُس کے حق واجب سے زیادہ
کچھ بھی نہیں دے سکتا۔ اسی وجہ سے وہ دائمی مکتی نہیں دے سکتا۔
پنڈت دیا نند کی ستیارتھ پرکاش اُردو کے صفحہ ۵۰۱ میں لکھا ہے کہ پر میشر کسی
کا گناہ بخش نہیں سکتا ایسا کرے تو بے انصاف ٹھہرتا ہے پس اُس نے مان لیا ہے کہ
پر میشر محض ایک حج کی طرح ہے مالکانہ حیثیت اُس کو حاصل نہیں ۔ ایسا ہی پنڈت
الزمر : ۵۴
چشمه معرفت
دیا نند نے اپنی کتاب ترجمہ شدہ کے صفحہ ۵۰۱ میں لکھا ہے کہ پر میشر محدو د افعال کا ثمرہ 19
غیر محدود نہیں دے سکتا۔ پس ظاہر ہے کہ اگر وہ مالکانہ اختیار رکھتا ہے تو محدود خدمت کے
عوض میں غیر محدود ثمرہ دینے میں اُس کا کیا حرج ہے کیونکہ مالک کے کاموں کے ساتھ
انصاف کو کچھ تعلق نہیں ۔ ہم بھی اگر کسی مال کے مالک ہو کر سوالیوں کو کچھ دینا چاہیں تو کسی
سوالی کا حق نہیں کہ یہ شکایت کرے کہ فلاں شخص کو زیادہ دیا اور مجھے شخص کو زیادہ دیا اور مجھے کم دیا اسی طرح کسی
بندہ کا خدا تعالیٰ کے مقابل پر حق نہیں کہ اُس سے انصاف کا مطالبہ کرے کیونکہ جس حالت
میں جو کچھ بندہ کا ہے وہ سب کچھ خدا کا ہے تو نہ تو یہ بندہ کا حق ہے کہ انصاف کی رو سے
اُس سے فیصلہ چاہے اور نہ خدا کی یہ شان ہے کہ اپنی مخلوق کا یہ مرتبہ تسلیم کر لے کہ وہ لوگ
اُس سے اپنے حقوق کا مطالبہ کرنے کے لئے مجاز ہیں ۔ پس در حقیقت جو کچھ خدا تعالیٰ
بندہ کو اُس کے اعمال کی جزائیں دیتا ہے وہ اُس کا محض انعام اکرام ہے ورنہ اعمال کچھ
چیز نہیں ۔ بغیر خدا کی تائید اور فضل کے اعمال کب ہو سکتے ہیں پھر ماسوا اس کے جب ہم
خدا تعالیٰ کے قانون قدرت کی طرف نظر ڈالتے ہیں تو ہمیں صاف معلوم ہوتا ہے کہ
خدا تعالیٰ نے جو کچھ اپنے بندوں کے لئے مہیا کیا ہے یا کرتا ہے وہ دو قسم کی بخشش ہے۔
ایک تو اس کے وہ انعام اکرام ہیں جو انسانوں کے وجود سے بھی پہلے ہیں اور ایک
ذرہ انسانوں کے عمل کا اُن میں دخل نہیں جیسا کہ اُس نے انسانوں کے آرام کے لئے سورج
چاند، ستارے، زمین ، پانی ، ہوا ، آگ وغیرہ چیزیں پیدا کی ہیں اور کچھ شک نہیں کہ ان
چیزوں کو انسانوں کے وجود اور ان کے عملوں پر تقدم ہے اور انسان کا وجود ان کے وجود کے بعد
ہے۔ یہ خدا تعالیٰ کی وہ رحمت کی قسم ہے جس کو قرآنی اصطلاح کی رُو سے رحمانیت کہتے ہیں
یعنی ایسی جو دو عطا جو بندہ کے اعمال کی پاداش میں نہیں بلکہ محض فضل کی راہ سے ہے۔
دوسری قسم رحمت کی وہ ہے جس کو قرآنی اصطلاح میں رحیمیت کہتے ہیں یعنی
چشمه معرفت
۲۰ وہ انعام اکرام جو بنام نہاد پاداش اعمال حسنہ انسان کو عطا ہوتا ہے۔ پس جس خدا نے اپنی فیاضانہ
مالکیت کا وہ نمونہ دکھلایا کہ عاجز بندوں کے لئے زمین و آسمان اور چاند سورج وغیرہ بنا دیئے
اُس وقت میں جبکہ بندوں اور اُن کے اعمال کا نام ونشان نہ تھا کیا اُس کی نسبت یہ گمان کر سکتے
ہیں کہ وہ بندوں کا مدیون ہو کر صرف اُن کے حقوق ادا کرتا ہے اس سے بڑھ کر نہیں؟ کیا بندوں
کا کوئی حق تھا کہ وہ اُن کے لئے زمین و آسمان بناتا اور ہزاروں چمکتے ہوئے اجرام آسمان پر اور
ہزار ہا آرام اور راحت کی چیزیں زمین پر مہیا کرتا ۔ پس اس فیاض مطلق کو محض ایک حج کی
طرح فقط انصاف کرنے والا قرار دینا اور اس کے مالکانہ مرتبہ اور شان سے انکار کرنا کس قدر
کفرانِ نعمت ہے۔ اور اگر کہو کہ ہم اُس کو مالک سمجھتے ہیں تو اس کا یہی جواب ہے کہ تم جھوٹ
بولتے ہو۔ تم ہرگز اُس کو مالک نہیں سمجھتے۔ یہ صرف دکھانے کے دانت ہیں جو تم دکھلا رہے ہو۔
مالک اُسی کو کہتے ہیں کہ دونوں پہلوؤں سزا اور درگزر اور عطا اور ترک عطا پر قادر ہو۔ پس کہاں
تم اپنے پر میشر کو ایسا سمجھتے ہو بلکہ بقول تمہارے پر میشران دونوں پہلوؤں پر ہرگز قادر نہیں اور
اس کی مخلوق اس سے اپنے حقوق کا ایسا ہی مطالبہ کر سکتی ہے جیسا کہ ایک قرض خواہ اپنے قرضدار
سے ۔ اور وہ کسی کا گناہ نہیں بخش سکتا اور جب تم نے اس کا نام بمقابلہ مخلوقات کے منصف رکھا تو
بتلاؤ کہ منصف کے مفہوم میں یہ بات داخل ہے یا نہیں؟ کہ وہ لوگوں کے حقوق اپنے ذمہ تسلیم
کرے اور ہر ایک فرد بشر اپنے حق واجب کا اُس سے مطالبہ کر سکے اور پھر اگر حقوق کو ادا نہ
کرے تو ظالم کہلاوے۔ اور ظاہر ہے کہ جب یہ تسلیم کیا گیا کہ پر میشر کو اپنے بندوں کے مقابل
پر منصف سے بڑھ کر اور کوئی حیثیت نہیں تو پھر پر میشر مخلوقات کا مالک نہ ٹھیرا کیونکہ جیسا کہ ہم
کئی دفعہ بیان کر ۔ بیان کر چکے ہیں مالک کے مقابل پر مملوک کا کو ، مقابل پر مملوک کا کوئی حق نہیں ہوتا لیکن ابھی ہم بیان کر
چکے ہیں کہ خدا کا مالک ہونا ثابت ہوتا ہے کیونکہ جو کچھ اُس نے ہزار ہا قسم کی نعمتیں انسان کو
دی ہیں یہاں تک کہ زمین کی چیزیں اور آسمان کے روشن اجرام اس کے لئے بنائے ہیں یہ تمام
۔
چشمه معرفت
اس کا جو دو احسان ہے کسی حق کے ادا کرنے کے لئے نہیں ۔
واضح ہو کہ وہ تعلیم جو وید کی طرف منسوب کی جاتی ہے بڑی بھاری غلطی اُس کی یہی
ہے کہ پر میشر کو صرف ایک منصف تصور کر کے مخلوقات کے حقوق کا اُس کے سر پر بوجھ ڈالا
گیا ہے اور دوسری طرف خواہ نخواہ یہ قرار دیا گیا ہے کہ مخلوقات بھی اپنے حق سے زیادہ کسی عطا
اور جود کی مستحق نہیں ہے۔ یہ ہے ویدو دیا جس پر آریوں کو بڑا ناز ہے۔ ایک قدیم زمانہ وید
کا جو اس کی طرف منسوب کیا جاتا ہے اگر فرض بھی کر لیں کہ وہ اتنا لمبا زمانہ ہے جیسا کہ
آریوں نے بغیر کسی قطعی دلیل کے خیال کیا ہے تب بھی وید بموجب نمونہ پیش کردہ آریوں
کے ایک ایسے لمبے اور اونچے پہاڑ سے مشابہ ہوگا جس میں سے کوئی قسم جواہرات کی کبھی نہیں
نکلی اور بہت کھودنے کے بعد آخر نکلا تو ایک چوہا نکلا۔
افسوس اگر وید خدا تعالیٰ کو در حقیقت ارواح کا خالق تسلیم کرتا تو یہ غلطی کبھی واقع نہ
۔
ہوتی کیونکہ اس صورت میں واقع صورت میں واقعی طور پر ماننا پڑتا ہے کہ پرمیشر روحوں کا مالک ہے اور
جب کہ مالک ہے تو اُس کے مقابل پر کسی کو دعوی نہیں پہنچتا کہ اُس سے اپنے کسی حق کا
مطالبہ کرے کیونکہ پیدا کردہ پیدا کنندہ کی ایک ملکیت ہے اور در حقیقت مکتی کے مسئلہ میں
یعنی نجات کے بارہ میں جو کچھ آریوں نے غلطیاں کھائی ہیں وہ بھی اسی بنا پر ہیں مثلاً وہ
دائمی نجات کے قائل نہیں ہیں اور ان کو سخت مجبوری کی وجہ سے ماننا پڑتا ہے کہ ایک مدت
مقررہ کے بعد پرمیشر اپنے بندوں کو گو ویدوں کے رشی ہی کیوں نہ ہوں مکتی خانہ سے باہر
نکال دیتا ہے اور نا کردہ گناہ طرح طرح کی جونوں میں ڈال دیتا ہے اور ساتھ اس کے یہ
بھی کہا جاتا ہے کہ پرمیشر اس مجبوری سے کہ ایک مدت کے بعد روحوں کو مکتی خانہ سے باہر
نکالنا ضروری ہے بہانہ جوئی کے طور پر ایک ذرہ گناہ اُن کا باقی رکھ لیتا ہے اور وہی الزام
چشمه معرفت
اُن کے سر پر تھاپ کر مکتی خانہ سے باہر نکال دیتا ہے مگر اب سوچنے کا مقام ہے کہ اسی ذرہ
سے گنہ کے عوض میں ایک تو انسان بنایا جاتا ہے اور دوسرا کتے کی جون میں ڈالا جاتا ہے اور
تیسرے کو گھوڑا بناتے ہیں ۔ اور اسی گنہ کے عوض میں کوئی گائے بن جاتا ہے اور کوئی بکری
اور کوئی مرغی اور کوئی نجاست کا کیڑا اور کوئی مرد اور کوئی عورت ۔ پس یہ پرمیشر کے نیاؤ یعنی
انصاف کا نمونہ ہے کہ گناہ تو صرف ایک ذرہ کی مقدار تھا اسی گنہ کے عوض میں ایک تو وید کے
رشی پیدا ہوئے جن کے دلوں پر خدا نے الہام کا پرکاش کیا اور پھر اسی گناہ کے عوض میں بعض
کتے اور سؤر اور بندر بنائے گئے ۔ کیا یہی انصاف ہے یہی وید کا فلسفہ ہے اور یہی وید مقدس
کی و دیا ہے کوئی صاحب ہمیں جواب دیں۔
اور میعادی مکتی یعنی نجات پر یہ دلیل لاتے ہیں کہ محدود افعال کا ثمرہ غیر محدود
نہیں ہو سکتا گویا پر میشر تو دائمی نجات دینے پر قادر تھا مگر کیا کرے اعمال محدود ہیں دیکھو یہ
کیسا مکر ہے کہ اس بات کو پرمیشر چھپاتا ہے کہ اس میں خود ہی یہ طاقت نہیں کہ دائمی نجات
دے سکے۔ دل میں کچھ اور زبان پر کچھ اور عجیب تریہ کہ آریہ صاحبان اس بات کے قائل
ہیں کہ چند روزہ نیکی اور عبادت کے عوض میں کئی ارب تک پر میشر مکتی خانہ میں رکھ سکتا ہے۔
پس وہ اپنے اس قول سے ملزم ہو سکتے ہیں کیونکہ جس پر میشر نے یہ گوارا کیا کہ تھوڑی مدت
کے عوض میں اس قدر مدت پاداش عمل کی رکھی تو اگر وہ دائمی نجات عطا کر دیتا تو کون سا
الزام اس پر وارد ہوتا تھا جس سے وہ بچ گیا۔ انسانی گورنمنٹ بھی کسی کو پنشن دے کر اس
بہانہ سے ضبط نہیں کر سکتی کہ خدمت کے ایام سے پنشن کے ایام زیادہ ہو گئے ہیں ۔
اور پھر مکتی دینے کے وقت ایک گنہ باقی رکھ لینا اور آخر اسی گناہ کو
مکتی یافتوں کے ذمہ لگا کر مکتی خانہ سے باہر نکالنا اور پھر بعضوں کی رعایت کرنا اور بعض
چشمه معرفت
کورڈی سے رڈی جون میں ڈالنا اور بے جا پکش پات اور طرفداری کو استعمال میں لانا کیا ایسا ﴿۲۳﴾
مکروہ فریب اور مکر اُس بے عیب ذات کی طرف منسوب ہوسکتا ہے جو بے انتہا فیضوں کا
سرچشمہ ہے۔ جس حالت میں در حقیقت پر میشر دائمی نجات دینے پر قادر ہی نہیں تو اس فضول
عذر پیش کرنے کی ضرورت ہی کیا تھی کہ محدود اعمال کی غیر محدود جز انہیں ہوسکتی ۔ واقعی بات کو
چھپانا اور محض اپنی پردہ پوشی کے طور پر اور اور عذرات پیش کرنا کیا وید میں یہی صفات پر میشر کے
لکھے ہیں۔ واقعی بات تو یہ تھی کہ بقول آریہ وید کے اصول کی رو سے پرمیشر کسی روح کو دائمی نجات
دے ہی نہیں سکتا کیونکہ جب کہ تمام ارواح غیر مخلوق ہیں اور بموجب اصول وید کے یہ بھی
ضروری کہ سلسلہ دنیا کا ہمیشہ جاری رہے تو اس صورت میں اگر پر میشر روحوں کو دائمی نجات دیتا
تو اس کا یہ لازمی نتیجہ ہوتا کہ ہر ایک روح جو دائمی نجات پالیتی وہ ہمیشہ کے لئے پر میشر کے ہاتھ
سے نکل جاتی اور رفتہ رفتہ آخر وہ زمانہ آجاتا کہ ایک روح بھی پر میشر کے ہاتھ میں نہ رہتی اور پھر
مجبوراً پر میشر خالی ہاتھ بیٹھ جاتا اور جیسا کہ وید کی رو سے مانا گیا ہے آئندہ دنیا کا سلسلہ چل نہ
سکتا کیونکہ پر میشر کسی روح کے پیدا کرنے پر تو قادر نہ تھا تا نئی روحوں سے دنیا کا سلسلہ چلاتا
اور جب کہ پہلی روحیں دائمی نجات پا کر اواگون کے سلسلہ سے ہمیشہ کے لئے مخلصی پا جاتیں تو
اس صورت میں پرمیشر اس شخص کی مانند ہوتا جس کا دیوالہ نکل جاتا ہے۔ ناچار اس مجبوری سے
اس کو اواگون کا سلسلہ ختم کرنا پڑتا اور ایسا کرنا وید کی رو سے اس کے مقرر کردہ اصول کے مخالف تھا
پس در حقیقت محدود مکتی کا یہ راز تھا مگر پر میشر نے دنیا داروں کے رنگ میں جو اپنا پول ظاہر
کرنا نہیں چاہتے اصل حقیقت کو چھپایا۔ بھلا کوئی ایسی شرقی پیش تو کرو جس میں پر میشر نے یہ
کہا ہو کہ میں دائمی نجات دینے پر قادر تو تھا لیکن میں نے نہ چاہا کہ محدود اعمال کا غیر محدود بدلہ
دوں ۔ ہم ایسے کسی آریہ کو ہزار روپیہ نقد دینے کو تیار ہیں کہ اپنے اصول کو ملحوظ رکھ کر پھر ایسی
۲۴ شرقی وید میں سے ہمیں دکھلا دے۔
چشمه معرفت
نادان آریہ قرآن شریف پر ہمیشہ یہ اعتراض کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا نام
خَيْرُ الْمُكِرِينَ لے رکھا ہے یعنی ایسا مکر کرنے والا جس میں کوئی شر نہیں مگر اس جگہ تو وید کا
پر میشر شر الماکرین ٹھہرتا ہے کیونکہ جھوٹے بہانوں سے مکتی یافتوں کو بار بار اواگون میں
ڈالتا ہے اور پھر جونوں کی تقسیم میں انصاف کا پابند نہیں رہتا اور دائمی نجات نہ دینے کے بارے
میں ایک جھوٹا عذر پیش کرتا ہے اور اپنی ناحق کی شیخی دکھلانے کے لئے اصل واقعہ کو چھپاتا ہے
اور سچائی کی پابندی سے یہ نہیں کہتا کہ دراصل میں دائمی مکتی دینے پر قادر ہی نہیں اور یہ جھوٹا بہانہ
پیش کرتا ہے کہ محدود اعمال کا پاداش صرف محدود چاہیے کیونکہ مکر بموجب تشریح قرآن شریف
کے دو قسم کے ہوتے ہیں۔ نیک مکر اور بد مکر لیکن وید کا پرمیشر اپنی مذکورہ بالا کارروائی کی رو
سے بد مکر کو استعمال کرتا ہے کیونکہ اپنی کمزوری چھپا کر لوگوں کو دھوکہ دیتا ہے کہ محدود عمل کا ثمرہ
کیونکر غیر محدود دیا جائے حالانکہ اصل واقعہ یہ ہے کہ وہ نجات دینے پر قدرت ہی نہیں رکھتا
اور پھر یہ بھی سرا سر دھوکہ دہی ہے کہ اعمال محدود ہیں کیونکہ راستباز لوگ کسی محدود زمانہ تک
خدا کو یاد کرنا نہیں چاہتے بلکہ ہمیشہ کی اطاعت کے لئے دل میں عہد رکھتے ہیں اور یہ تو اُن کے
اختیار میں نہیں کہ موت آجائے ۔ موت کا بھیجنا تو خدا کا کام ہے اُن کا اِس میں کیا قصور؟
پھر ہم اصل بحث کی طرف رجوع کر کے لکھتے ہیں کہ آریوں کے اصول کی رو
سے اُن کے پرمیشر کا نام مالک ٹھہر نہیں سکتا کیونکہ جو کچھ اس کے پاس ہے وہ قدرت
نہیں رکھتا کہ بغیر کسی کے حق واجب کے اُس کو بطور ا کرام انعام کچھ دے سکے لیکن ہم
دیکھتے ہیں کہ جو شخص کسی مال کا مالک ہوتا ہے وہ اختیار رکھتا ہے کہ جس قدر اپنے پاس سے
چاہے کسی کو دے دے مگر پر میشر کی نسبت آریوں کا یہ اصول ہے کہ نہ وہ گناہ بخش سکتا ہے
آل عمران : ۵۵
چشمه معرفت
اور نہ جو دو عطا کے طور پر کسی کو وہ کچھ دے سکتا ہے اور اگر وہ ایسا کرے تو اس سے بے انصافی ۲۵
لازم آتی ہے لہذا تناسخ کے ماننے والے کسی طرح کہہ نہیں سکتے کہ پرمیشر مخلوقات کا مالک
ہے۔ یہ تو ہم کئی دفعہ لکھ چکے ہیں کہ مالک کی نسبت انصاف کی پابندی کی شرط لگانا بالکل
بیجا ہے ہاں ہم مالک کی صفات حسنہ میں سے یہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ رحیم ہے وہ جواد ہے
وہ فیاض ہے وہ گنہ بخشنے والا ہے مگر یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ اپنے زرخرید غلاموں اور گھوڑوں اور
گائیوں کی نسبت منصف مزاج ہے کیونکہ انصاف کا لفظ وہاں بولا جاتا ہے جبکہ دونوں
طرف ایک ہی قسم کی آزادی حاصل ہو مثلاً ہم مجازی سلاطین کی نسبت کہہ سکتے ہیں کہ وہ
منصف ہیں اور رعایا کے ساتھ انصاف کا سلوک کرتے ہیں اور جب تک رعایا اُن کی اطاعت
کرے اُن پر بھی انصاف کا قانون یہ واجب کرتا ہے کہ وہ بھی رعایا کی اطاعت اور خراج
گذاری کے عوض میں اُن کے مال و جان کی پوری نگہبانی کریں اور ضرورتوں کے وقت
اپنے مال میں سے اُن کی مدد کریں۔ پس ایک پہلو سے سلاطین رعایا پر حکم چلاتے ہیں اور
دوسرے پہلو سے رعیت سلاطین پر حکم چلاتی ہے ۔ اور جب تک یہ دونوں پہلو اعتدال
سے چلتے ہیں تب تک اس ملک میں امن رہتا ہے اور جب کوئی بے اعتدالی رعایا کی طرف
سے یا بادشاہوں کی طرف سے ظہور میں آتی ہے تبھی ملک میں سے امن اٹھ جاتا ہے۔ اس
سے ظاہر ہے کہ ہم بادشاہوں کو حقیقی طور پر مالک نہیں کہہ سکتے کیونکہ اُن کو رعایا کے ساتھ
اور رعایا کو ان کے ساتھ انصاف کا پابند رہنا پڑتا ہے مگر ہم خدا کو اس کی مالکیت کے لحاظ سے
رحیم تو کہہ سکتے ہیں مگر منصف نہیں کہہ سکتے ۔ کوئی شخص مملوک ہوکر مالک سے انصاف کا
مطالبہ نہیں کر سکتا ۔ ہاں تضرع اور انکسار سے رحم کی درخواست کر سکتا ہے اسی وجہ سے
خدا تعالیٰ نے تمام قرآن شریف میں اپنا نام منصف نہیں رکھا کیونکہ انصاف دو طرفہ
برابری اور مساوات کو چاہتا ہے۔ ہاں اس طرح پر خدا تعالیٰ منصف ہے کہ بندوں کے باہمی
چشمه معرفت
۲۶) حقوق میں انصاف کرتا ہے لیکن اس طرح منصف نہیں کہ کوئی بندہ شریک کی طرح اس سے
کوئی حق طلب کر سکے کیونکہ بندہ خدا کی ملک ہے اور اُس کو اختیار ہے کہ اپنی ملک کے ساتھ
جس طرح چاہے معاملہ کرے جس کو چاہے بادشاہ ، ے جس کو چاہے بادشاہ بناوے اور جس کو چاہے فقیر ا ہے تغیر بنا دے اور :
جس کو چاہے چھوٹی عمر میں وفات دے اور جس کو چاہے لمبی عمر عطا کرے اور ہم بھی تو جب
کسی مال کے مالک ہوتے ہیں تو اُس کی نسبت پوری آزادی رکھتے ہیں ۔ ہاں خدا رحیم ہے
بلکہ ارحم الراحمین ہے وہ اپنے رحم کے تقاضا سے نہ کسی انصاف کی پابندی سے اپنی مخلوقات کی
پرورش کرتا ہے کیونکہ ہم بار بار کہہ چکے ہیں کہ مالک کا مفہوم منصف کے مفہوم سے بالکل
ضد پڑا ہوا ہے جبکہ ہم اُس کے پیدا کردہ ہیں تو ہمیں کیا حق پہنچتا ہے کہ ہم اُس سے انصاف
کا مطالبہ کریں ۔ ہاں نہایت عاجزی سے اُس کے رحم کی ضرور درخواست کرتے ہیں اور اس
بندہ کی نہایت بدذاتی ہے جو خدا سے اُس کے کاروبار کے متعلق جو اس بندہ کی نسبت خدا تعالیٰ
کرتا ہے انصاف کا مطالبہ کرے جب کہ انسانی فطرت کا سب تارو پود خدا تعالیٰ کی طرف سے
ہے اور تمام قوئی روحانی جسمانی اُسی کے عطا کردہ ہیں اور اُسی کی توفیق اور تائید سے ہر ایک
اچھا عمل ظہور میں آسکتا ہے تو اپنے اعمال پر بھروسہ کر کے اُس سے انصاف کا مطالبہ کرنا
سخت بے ایمانی اور جہالت ہے اور ایسی تعلیم کو ہم وڈیا کی تعلیم نہیں کہہ سکتے بلکہ یہ تعلیم سچے
گیان سے بالکل محروم اور سراسر حماقت سے بھری ہوئی تعلیم ہے سو ہمیں خدا تعالیٰ نے اپنی
پاک کتاب میں جو قرآن شریف ہے یہی سکھایا ہے کہ بندہ کے مقابل پر خدا کا نام منصف
رکھنا نہ صرف گناہ بلکہ کفر صریح ہے ہاں جب وہ خود ایک وعدہ کرتا ہے تو اس وعدہ کا پورا کرنا
اپنے پر ایک حق گھیر لیتا ہے جیسا کہ وہ قرآن شریف میں فرماتا ہے
L
حَقًّا عَلَيْنَا نَصْرُ الْمُؤْمِنِينَ
یعنی ہم جو ابتدا سے مومنوں کے لئے نصرت اور مدد کا وعدہ دے چکے ہیں اس لئے ہم اپنے
الروم : ۴۸
چشمه معرفت
پر یہ حق ٹھیراتے ہیں کہ اُن کی مدد کریں ورنہ دوسرا شخص اُس پر کوئی حق نہیں ٹھہر سکتا۔
مبارک وہ جو اپنی کمزوریوں کا اقرار کر کے خدا سے رحم چاہتا ہے اور نہایت شوخ
اور شریر اور بد بخت وہ شخص ہے جو اپنے اعمال کو اپنی طاقتوں کا ثمرہ سمجھ کر خدا سے انصاف
چاہتا ہے اور ابھی میں بیان کر چکا ہوں کہ آریہ صاحبوں نے جو اپنے اعمال کے مقابل پر خدا
کا نام منصف رکھا ہے ۔ یہ غلطی محض اس وجہ سے واقع ہوئی ہے کہ اُنہوں نے اپنے ارواح
اور اُن کی تمام قوتوں کو اور ایسا ہی اپنے اجسام اور اُن کی طاقتوں کو خدا کی طرح قدیم اور
انا دی اور غیر مخلوق سمجھ لیا ہے جو پرمیشر کی طرف سے نہیں بلکہ خود بخود ہیں ۔ اور اگر وہ مخلوق
کی نسبت قدامت نوعی کے قائل ہوتے نہ قدامت شخصی کے تو اس کفر میں نہ پڑتے مگر
انہوں نے قدامت شخصی کا اعتقاد رکھ کر یعنی یہ کہہ کر کہ ارواح اور ذرات اجسام سب انادی
ہیں مخلوق نہیں ہیں ایک بھاری کفر اپنے لئے سہیڑ لیا۔
غرض وہ لوگ قدامت شخصی کے قائل ہوکر پرمیشر کے مقابل پر اُس کے
شریکوں کی طرح اپنے تئیں تصور کرتے ہیں یا مثلاً اس طرح تصور کرتے ہیں جیسا کہ
رعایا کو اپنے بادشاہ کے مقابل پر خیال ہوتا ہے اور جیسا کہ رعایا اپنے بادشاہ سے اپنے
حقوق طلب کر سکتی ہے اور اگر کوئی ظالم بادشاہ اُن کے حقوق کو پامال کرنا چاہے تو
اپنے حقوق پیش کر کے اُس سے انصاف چاہتی ہے یا نا چار بغاوت کے لئے سر اٹھاتی
ہے اور آر یہ صاحبوں کے اصول کے رو سے یہ بات سچ بھی ٹھہرتی ہے کیونکہ جس حالت
میں تمام روحیں اور جسموں کے تمام ذرات پر میشر کے پیدا کردہ نہیں ہیں تو کیوں نہ
اُس سے اپنے حقوقِ خدمت طلب کئے جائیں اور کیوں نہ اُس کو انصاف دینے کے لئے
مجبور کیا جائے اس حالت میں وہ ہوتا کون ہے جو حقوق دبا کر بیٹھا رہے بلکہ اگر وہ
واجب حقوق کو ادا نہ کرے تو اگر آسمان کے نیچے اُس کے اُوپر کوئی دوسری عدالت ہوتی تو
چشمه معرفت
اپیل کے وقت ضرور مع خرچہ اُس پر ڈگری ہو سکتی تھی ۔ سُبْحَنَ اللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ !
سواے ہم وطن پیارو ! یہ وید وڈیا کا ایک نمونہ ہے جو ہم نے اس جگہ پیش کیا ہے اور
آگے چل کر انشاء اللہ اور بھی کئی نمونے بیان کریں گے ۔ تم خود سوچ لو کہ کیا یہ سچ نہیں ہے
کہ اول خدا کو مالک قرار دینا اور اقرار کرنا کہ وہ مالکانہ تصرفات اپنی مخلوق میں کر سکتا ہے اور
پھر اُسی منہ سے یہ بھی کہنا کہ وہ مالک نہیں ہے بلکہ وہ صرف ایک بادشاہ کے درجہ پر ہے اور
اس کی مخلوقات محض رعایا کی مانند ہے اور جیسا کہ رعایا اپنے حقوق اپنے بادشاہ سے طلب
کر سکتی ہے ایسا ہی اس کے بندے حق رکھتے ہیں کہ انصاف کرنے کے لئے اس کو مجبور کریں کہ
ہماری نسبت ایسا تو نے کیوں کیا اور ایسا کیوں نہ کیا اور وہ مجبور ہو کر یہ جواب دیتا ہے کہ
یہ کمی بیشی میری طرف سے نہیں بلکہ تمہارے اعمال کی وجہ سے ہے ۔ یہ امر واقعی ہے کہ
ہر ایک شخص جو اپنی نسبت خدا کو منصف ٹھہراتا ہے وہ اپنے ذہن میں اپنا حق خدا پر ٹھہرالیتا
ہے جو واجب الادا ہے اور دل میں خیال کر لیتا ہے کہ میں نے خدا کی اس قدر جو اطاعت
کی ۔ یہ میرا ایک حق خدمت ہے جس کا عوض ادا کرنا اس کا فرض ہے ۔ اور اگر وہ حق کو ادانہ
کرے تو نا انصافی کے جرم کا مرتکب ہو گا لیکن قرآن شریف نے ہمیں یہ سکھایا ہے کہ انسان
مع اپنی روح اور تمام قوتوں اور ذرہ ذرہ وجود کے خدا کی مخلوق ہے جس کو اُس نے پیدا کیا۔
لہذا قرآن شریف کی تعلیم کی رو سے ہم خدا تعالیٰ کے خالص ملک ہیں اور اُس پر ہمارا کوئی
بھی حق نہیں ہے جس کا ہم اُس سے مطالبہ کریں یا جس کے ادا نہ کرنے کی وجہ سے وہ ملزم
ٹھہر سکے اس لئے ہم اپنے مقابل پر خدا کا نام منصف نہیں رکھ سکتے بلکہ ہم بالکل تهیدست
ہونے کی وجہ سے اُس کا نام رحیم رکھتے ہیں ۔ غرض منصف کہنے کے اندر یہ شرارت مخفی ہے
کہ گویا ہم اس کے مقابل پر کوئی حقوق رکھتے ہیں اور اُس حق کے ادا نہ کرنے کی صورت میں
اُس کو حق تلفی کی طرف منسوب کر سکتے ہیں۔ سوقر آن کی تعلیم اس جگہ آریوں کی تعلیم کے سراسر
المومنون : ۹۲