چشمہٴ معرفت

حصہ 21

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

چشمه معرفت
اور ہر ایک شخص سمجھ سکتا ہے کہ بادشاہ کے لئے ایسا کرنا ضروری ہے کہ مثلاً اگر کسی بادشاہ کی رعایا پر
لوگ ڈا کہ ماریں اور اُن کا مال لوٹ کر لے جاویں یا نقب لگا کر مال لے جاویں یا طمع نفسانی سے
لوگوں کو قتل کریں تو کیا اس بادشاہ کا فرض نہیں ہوگا کہ ایسے مفسد لوگوں پر چڑھائی کرے اور ایسے
مفسد لوگوں کو قرار واقعی سزادے کر ملک میں امن قائم کر دے سو یہ لڑائی اہل کتاب سے اس وجہ
سے نہیں تھی کہ اُن کو مسلمان کیا جائے بلکہ اس وجہ سے تھی کہ اُن کی شرارتوں سے ملک کو بچایا
جائے اس بات کا قرآن شریف میں بتصریح ذکر ہے کہ اُن کی بد چلنی نہایت درجہ تک پہنچ گئی تھی
چنانچہ ان بدچلنیوں کے بارے میں قرآن شریف میں یہ آیات موجود ہیں يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا (۲۳۲)
إِنَّ كَثِيرًا مِّنَ الْأَحْبَارِ وَالرُّهْبَانِ لَيَأْكُلُونَ أَمْوَالَ النَّاسِ بِالْبَاطِلِ وَيَصُدُّونَ
عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ وَلَا يُنْفِقُونَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ
فَبَشِّرُهُمْ بِعَذَابٍ أَلِيم (الجزء نمبر ١٠ سورة التوبة ) ( ترجمہ ) مسلمانو ! اہل کتاب کے اکثر
عالم اور مشائخ لوگوں کے مال ناحق کھاتے ہیں یعنی ناجائز طور پر اُن کا روپیہ اپنے قبضہ میں کر
لیتے ہیں اور خدا کی راہ سے لوگوں کو روکتے رہتے ہیں اور اس طرح پر ناجائز طور پر لوگوں کے مال
لے کر سونا اور چاندی جمع کر لیتے ہیں اور خدا کی راہ میں کچھ بھی خرچ نہیں کرتے سو ان کو دردناک
عذاب کی خوشخبری سنا دو۔
پھر ایک دوسری جگہ اللہ تعالیٰ اہل کتاب کی بد چلنی کی نسبت خوب وضاحت سے فرماتا
ہے اور وہ آیات یہ ہیں ۔ وَ مِنْ أَهْلِ الْكِتٰبِ مَنْ إِنْ تَأْمَنْهُ بِقِنْطَارٍ يُؤَدِّهَ
إِلَيْكَ وَمِنْهُمْ مَّنْ إِنْ تَأْ مَنْهُ بِدِينَارٍ لَا يُؤَدِّيَ إِلَيْكَ إِلَّا مَا دُمْتَ عَلَيْهِ قَائِمًا
ذلِكَ بِأَنَّهُمْ قَالُوا لَيْسَ عَلَيْنَا فِي الْأُمِّينَ سَبِيلٌ وَ يَقُولُونَ عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ
وَهُمْ يَعْلَمُونَ - الجزو نمبر ۳ سورة آل عمران ۔ ( ترجمہ ) اور اہل کتاب میں سے بعض ایسے
ہیں کہ اگر اُن کے پاس زر نقد کا ایک ڈھیر بھی امانت رکھی جائے تو جب تو مانگے وہ سب مال
تیرے حوالہ کریں گے اور بعض اہل کتاب ایسے ہیں کہ اگر ایک اشرفی بھی تو اُن کے حوالہ بطور
التوبة : ۳۴ ال عمران: ۷۶

چشمه معرفت
امانت کرے تو وہ کبھی حوالہ نہ کریں گے مگر صرف اُس وقت کہ تو اُن کے سر پر کھڑا ہوگا۔ یہ
بد معاملگی اس لئے کرتے ہیں کہ وہ کھلے کھلے طور پر کہتے ہیں کہ عرب کے ان پڑھ لوگوں کا حق مار
لینے میں ہم سے کوئی باز پرس نہیں ہوگی اور دیدہ دانستہ خدا پر جھوٹ بولتے ہیں ۔
غرض عرب کے مشرکوں کی طرح اس ملک کے اہل کتاب بھی جرائم پیشہ ہو گئے تھے
عیسائیوں نے تو کفارہ کے مسئلہ پر زور دے کر اور اس پر بھروسہ کر کے یہ سمجھ لیا تھا کہ ہم پر سب
جرائم حلال ہیں اور یہودی کہتے تھے کہ ہم ارتکاب جرائم کی وجہ سے صرف چند روز دوزخ
۲۳۳ میں پڑیں گے اس سے زیادہ نہیں جیسا کہ اس بارہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ
قَالُوا لَنْ تَمَسَّنَا النَّارُ إِلَّا أَيَّامًا مَّعْدُودَةٍ وَغَرَّهُمْ فِي دِينِهِمْ مَّا كَانُوا
يَفْتَرُونَ - الجز نمبر ۳ سورۃ آل عمران ( ترجمہ ) یہ دلیری اور جرات اِس سے اُن کو پیدا ہوئی
کہ اُن کا یہ قول ہے کہ دوزخ کی آگ اگر ہمیں چھوٹے گی بھی تو صرف چند روز تک رہے گی اور جو
افترا پردازیاں وہ کرتے ہیں انہیں پر مغرور ہو کر اُن کے یہ خیالات ہیں۔
پس جب کہ اہل کتاب اور مشرکین عرب نہایت درجہ بد چلن ہو چکے تھے اور بدی
کر کے سمجھتے تھے کہ ہم نے نیکی کا کام کیا ہے اور جرائم سے باز نہیں آتے تھے اور امن عامہ
میں خلل ڈالتے تھے تو خدا تعالیٰ نے اپنے نبی کے ہاتھ میں عنان حکومت دے کر اُن کے
ہاتھ سے غریبوں کو بچانا چاہا اور چونکہ عرب کا ملک مطلق العنان تھا اور وہ لوگ کسی بادشاہ
کی حکومت کے ماتحت نہیں تھے اس لئے ہر ایک فرقہ نہایت بے قیدی اور دلیری سے زندگی
بسر کرتا تھا اور چونکہ اُن کے لئے کوئی سزا کا قانون نہ تھا اس لئے وہ لوگ روز بروز جرائم
میں بڑھتے جاتے تھے پس خدا نے اس ملک پر رحم کر کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اس ملک
کے لئے نہ صرف رسول کر کے بھیجا بلکہ اس ملک کا بادشاہ بھی بنا دیا اور قرآن شریف کو ایک
ایسے قانون کی طرح مکمل کیا جس میں دیوانی فوجداری مالی سب ہدایتیں ہیں سو آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت ایک بادشاہ ہونے کے تمام فرقوں کے حاکم تھے اور ہر ایک مذہب
ال عمران : ۲۵

چشمه معرفت
کے لوگ اپنے مقدمات آپ سے فیصلہ کراتے تھے۔ قرآن شریف سے ثابت ہے کہ ایک دفعہ
ایک مسلمان اور ایک یہودی کا آنجناب کی عدالت میں مقدمہ آیا تو آنجناب نے تحقیقات کے بعد
یہودی کو سچا کیا اور مسلمان پر اس کے دعوے کی ڈگری کی ۔ پس بعض نادان مخالف جو غور سے
قرآن شریف نہیں پڑھتے وہ ہر ایک مقام کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کے نیچے لے
آتے ہیں حالانکہ ایسی سزائیں خلافت یعنی بادشاہت کی حیثیت سے دی جاتی تھیں ۔
بنی اسرائیل میں حضرت موسیٰ کے بعد نبی جدا ہوتے تھے اور بادشاہ جدا ہوتے تھے جو
امور سیاست کے ذریعہ سے امن قائم رکھتے تھے مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں یہ
دونوں عہدے خدا تعالیٰ نے آنجناب ہی کو عطا کئے اور جرائم پیشہ لوگوں کو الگ کر کے باقی لوگوں
کے ساتھ جو برتاؤ تھا وہ آیت مندرجہ ذیل سے ظاہر ہوتا ہے اور وہ یہ ہے وَقُلْ لِلَّذِينَ أُوتُوا
الْكِتَبَ وَالْأُمِّينَ أَسْلَمْتُمْ فَإِنْ أَسْلَمُوا فَقَدِ اهْتَدَوْا وَ إِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا عَلَيْكَ
البايخ - الجزء الجز و نمبر نمبر - ۳ ٣ سورة آل عمران ( ترجمہ ) اور اے پیغمبر اہل کتاب اور عرب کے جاہلوں
کو کہو کہ کیا تم دین اسلام میں داخل ہوتے ہو۔ پس اگر اسلام قبول کر لیں تو ہدایت پاگئے اور اگر
منہ موڑیں تو تمہارا تو صرف یہی کام ہے کہ حکم الہی پہنچا دو۔ اس آیت میں یہ نہیں لکھا کہ تمہارا یہ بھی
کام ہے کہ تم اُن سے جنگ کرو۔ اس سے ظاہر ہے کہ جنگ صرف جرائم پیشہ لوگوں کے لئے تھا کہ
مسلمانوں کو قتل کرتے تھے یا امن عامہ میں خلل ڈالتے تھے اور چوری ڈاکہ میں مشغول رہتے تھے
اور یہ جنگ بحیثیت با دشاہ ہونے کے تھانہ بحیثیت رسالت جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَقَاتِلُوا
فِي سَبِيلِ اللَّهِ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَكُمْ وَلَا تَعْتَدُوا إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ - الجزو نمبر ۲
سورۃ البقرہ ۔ ( ترجمہ ) تم خدا کے راہ میں ان لوگوں سے لڑو جو تم سے لڑتے ہیں یعنی دوسروں سے
کچھ غرض نہ رکھو اور زیادتی مت کرو۔ خدا ز یادتی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔
پھر مضمون پڑھنے والے نے قرآن شریف کا ذکر کر کے تعدد ازواج پر اعتراض کیا اس کے
ال عمران : ۲۱ - البقرة : ۱۹۱

چشمه معرفت
جواب میں اس قدر ہم لکھنا کافی سمجھتے ہیں کہ اگر چہ آریہ سماج والے تعدد ازواج کو نظر نفرت سے
دیکھتے ہیں مگر بلا شبہ وہ اس ضرورت کو تسلیم کرتے ہیں جس کے لئے اکثر انسان تعدد ازواج
کے لئے مجبور ہوتا ہے اور وہ یہ کہ انسان جو اشرف المخلوقات ہے اس کے لئے یہ ضروری امر
۲۳۵ ہے کہ اپنی نسل باقی رہنے کے لئے کوئی احسن طریق اختیار کرے اور لا ولد رہنے سے اپنے تئیں
بچاوے اور یہ ظاہر ہے کہ بسا اوقات ایک بیوی سے اولاد نہیں ہوتی اور یا ہوتی ہے اور بباعث
لاحق ہونے کسی بیماری کے مر مر جاتی ہے اور یالڑکیاں ہی پیدا ہوتی ہیں اور ایسی صورت میں مرد کو
دوسری بیوی کی نکاح کے لئے ضرورت پیش آتی ہے خاص کر ایسے مرد جن کی نسل کا مفقود ہونا
قابل افسوس ہوتا ہے اور اُن کی ملکیت اور ریاست کو بہت حرج اور نقصان پہنچتا ہے۔ ایسا ہی
اور بہت سے وجوہ تعدد نکاح کے لئے پیش آتے ہیں مگر بالفعل ہم صرف یہ ایک ہی وجہ بیان
کر کے قرآن شریف کی اس تعلیم کا جو تعدد ازواج کی ضرورت پیش کرتی ہے وید کی اس تعلیم
سے مقابلہ کرتے ہیں جو ضرورت مندرجہ بالا کے پورا کرنے کے لئے وید نے پیش کی ہے۔
سنو ! جیسا کہ ہم بیان کر چکے ہیں قرآن شریف میں انسانی ضرورتوں کے پورا کرنے
کے لئے تعدد ازواج کو روا رکھا ہے اور منجملہ ان ضرورتوں کے ایک یہ بھی ہے کہ تا بعض صورتوں
میں تعدد ازواج نسل قائم رہ جانے کا موجب ہو جائے کیونکہ جس طرح قطرے قطرے سے دریا
بنتا ہے اسی طرح نسل سے بھی تو میں بنتی ہیں اور اس میں کچھ شک نہیں کہ کثرت نسل کے لئے
نہایت عمدہ طریق تعدد ازواج ہے پس وہ برکت جس کا دوسرے لفظوں میں نام کثرت نسل ہے
اس کا بڑا بھاری ذریعہ تعدد ازواج ہی ہے یہ تو وہ ذریعہ کثرت نسل کا ہے جو قرآن شریف نے
پیش کیا ہے اور اس کے برخلاف جو وید نے ذریعہ پیش کیا ہے جس کو وہ نہایت ضروری
سمجھتا ہے وہ نیوگ ہے یعنی یہ کہ اگر کسی کے گھر میں پہلی بیوی سے اولاد نہ ہو تو اولاد حاصل
کرنے کے لئے دو طریق ہیں۔

چشمه معرفت
(1) ایک یہ کہ اُس کی اپنی بیوی کسی دوسرے مرد سے منہ کالا کراوے نہ ایک دن نہ
دو دن بلکه قریباً چودہ سال تک کسی دوسرے مرد سے ناجائز تعلق رکھے یا کم و بیش اور جو اس غیر مرد
سے اولاد ہو وہ مرغیوں کے بچوں کی طرح نصفا نصف تقسیم ہو جائے گی یعنی نصف بچے تو اُس
پاک دامن کے خاوند کو ملیں گے اور نصف دیگر اُس کو ملیں گے جس کے ساتھ یارا نہ اولاد کے لئے ۲۳۶
لگایا گیا ۔ اب اگر چہ آریہ صاحبان اس کام سے کچھ بھی نفرت نہیں کرتے مگر میں جانتا ہوں کہ
اب بھی کئی کروڑ ہندو اسی آریہ ورت میں ایسے ہوں گے کہ وید کی اس تعلیم کو اُن کا دل ہرگز منظور
نہیں کرتا ہوگا اور مسلمانوں کی طرح ضرورت کے وقت دوسری شادی کرتے ہوں گے اس سے
ظاہر ہے کہ شریف ہندوؤں کی فطرت نے بھی ضرورت کے وقت نکاح ثانی کو پسند کیا ہے اگر تم
پنجاب میں ہی تلاش کرو تو ہزار ہا دولت مند اور امیر ہندو ایسے نکلیں گے کہ وہ دو دو تین تین بیویاں
رکھتے ہوں گے مگر بجز اس قلیل گروه آریوں کے کوئی شریف با عزت ہندو اس بات کو منظور
نہیں کرے گا کہ اپنی جوان خوب صورت بیوی کو رات کو دوسرے کے ساتھ ہم بستر کراوے اگر
یہ بے غیرتی نہیں تو پھر بے غیرتی اور بے شرمی کسی چیز کا نام ہے؟ مگر کئی بیویاں کرنے کا طریق
مسلمانوں کی طرح ہندوؤں میں بھی ہمیشہ سے چلا آیا ہے اور اس وقت کے ہندو راجے بھی برابر
اس کے کار بند ہیں اور ہم بڑے دعوے سے کہتے ہیں کہ کئی بیویاں کرنے کا طریق فقط اسی زمانہ میں
ہندوؤں میں پیدا نہیں ہوا بلکہ ہندوؤں کے وہ بزرگ جو اوتار کہلاتے تھے اُن کا تعدد ازواج بھی
ثابت ہے۔ چنانچہ کرشن جی کی ہزاروں بیویاں بیان کی جاتی ہیں اور اگر ہم اس بیان کو مبالغہ
خیال کریں تو اس میں شک نہیں کہ دس ہیں تو ضرور ہوں گی ۔ راجہ رام چندر کے باپ کی بھی دو
بیویاں تھیں اور جہاں تک ہمیں معلوم ہے وید میں کہیں تعدد ازواج کی ممانعت نہیں پائی جاتی
ور نہ یہ بزرگ لوگ ایسا کام کیوں کرتے جو وید کے برخلاف تھا ایسا ہی باوانا تک صاحب جو ہندو
قوم میں ایک بڑے مقدس آدمی شمار کئے گئے ہیں اُن کی بھی دو بیویاں تھیں ۔

چشمه معرفت
اس جگہ مخالفوں کی طرف سے یہ اعتراض ہوا کرتا ہے کہ تعدد ازواج میں یہ ظلم ہے کہ اعتدال
نہیں رہتا۔ اعتدال اسی میں ہے کہ ایک مرد کے لئے ایک ہی بیوی ہو مگر مجھے تعجب ہے کہ
۲۳۷﴾ وہ دوسروں کے حالات میں کیوں خواہ نخواہ مداخلت کرتے ہیں جب کہ یہ مسئلہ اسلام میں شائع
متعارف ہے کہ چار تک بیویاں کرنا جائز ہے مگر جبر کسی پر نہیں اور ہر ایک مرد اور عورت کو
اس مسئلہ کی بخوبی خبر ہے تو یہ ان عورتوں کا حق ہے کہ جب کسی مسلمان سے نکاح کرنا چاہیں
تو اول شرط کرالیں کہ اُن کا خاوند کسی حالت میں دوسری بیوی نہیں کرے گا اور اگر نکاح سے
پہلے ایسی شرط لکھی جائے تو بیشک ایسی بیوی کا خاوند اگر دوسری بیوی کرے تو جرم نقض عہد کا
مرتکب ہوگا ۔ لیکن اگر کوئی عورت ایسی شرط نہ لکھا وے اور حکم شرع پر راضی ہووے تو اس حالت
میں دوسرے کا دخل دینا بیجا ہوگا اور اس جگہ یہ مثل صادق آئے گی کہ میاں بیوی راضی
تو کیا کرے گا قاضی ۔ ہر ایک عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ خدا نے تو تعد داز واج فرض واجب نہیں کیا
ہے خدا کے حکم کی رو سے صرف جائز ہے پس اگر کوئی مرد اپنی کسی ضرورت کی وجہ سے اس جائز
حکم سے فائدہ اٹھانا چاہے جو خدا کے جاری کردہ قانون کی رو سے ہے اور اُس کی پہلی بیوی
اُس پر راضی نہ ہو تو اس بیوی کے لئے یہ راہ کشادہ ہے کہ وہ طلاق لے لے اور اس غم سے نجات
پاوے اور اگر دوسری عورت جس سے نکاح کرنے کا ارادہ ہے اس نکاح پر راضی نہ ہو تو اُس
کے لئے بھی یہ سہل طریق ہے کہ ایسی درخواست کرنے والے کو انکاری جواب دے دے۔ کسی پر
جبر تو نہیں لیکن اگر وہ دونوں عورتیں اس نکاح پر راضی ہو جاویں تو اس صورت میں کسی آریہ کو
خواہ نخواہ دخل دینے اور اعتراض کرنے کا کیا حق ہے؟ کیا اُس مرد نے اُن عورتوں سے نکاح
کرنا ہے یا اس آریہ سے ۔ جس حالت میں خدا نے تعدد ازواج کو کسی موقعہ پر انسانی ضرورتوں
میں جائز رکھا ہے اور ایک عورت اپنے خاوند کے دوسرے نکاح میں رضا مندی ظاہر کرتی ہے
اور دوسری عورت بھی اس نکاح پر خوش ہے تو کسی کا حق نہیں ہے کہ اُن کے اس باہمی فیصلہ
کو منسوخ کر دے اور اس جگہ یہ بحث پیش کرنا کہ ایک سے زیادہ بیوی کرنا پہلی بیوی کے حق میں

چشمه معرفت
ظلم ہے اور طریق اعتدال کے برخلاف ہے یہ ان لوگوں کا کام ہے جن کی تعصب سے عقل ماری
گئی ہے۔ ظاہر ہے کہ یہ مسئلہ حقوق عباد کے متعلق ہے اور جو شخص دو بیویاں کرتا ہے اس میں
خدا تعالیٰ کا حرج نہیں اگر حرج ہے تو اس بیوی کا جو پہلی بیوی ہے یا دوسری بیوی کا ۔ پس اگر پہلی ۲۳۸
بیوی اس نکاح میں اپنی حق تلفی سمجھتی ہے تو وہ طلاق لے کر اس جھگڑے سے خلاصی پاسکتی ہے اور
اگر خاوند طلاق نہ دے تو بذریعہ حاکم وقت وہ خلع کراسکتی ہے اور اگر دوسری بیوی اپنا کچھ حرج
سمجھتی ہے تو وہ اپنے نفع نقصان کو خود سمجھتی ہے پس یہ اعتراض کرنا کہ اس طور سے اعتدال ہاتھ
سے جاتا ہے خواہ نخواہ کا دخل ہے اور باایں ہمہ خدا تعالیٰ نے مردوں کو وصیت فرمائی ہے کہ اگر
اُن کی چند بیویاں ہوں تو اُن میں اعتدال رکھیں ورنہ ایک ہی بیوی پر قناعت کریں۔
اور یہ کہنا کہ تعدد ازواج شہوت پرستی سے ہوتا ہے یہ بھی سراسر جاہلانہ اور
متعصبانہ خیال ہے ہم نے تو اپنی آنکھوں کے تجربہ سے دیکھا ہے کہ جن لوگوں پر شہوت پرستی
غالب ہے اگر وہ تعدد ازواج کی مبارک رسم کے پابند ہو جائیں تب تو وہ فسق و فجو راور
زنا کاری اور بدکاری سے رک جاتے ہیں اور یہ طریق اُن کو متقی اور پر ہیز گار بنا دیتا ہے
ور نہ نفسانی شہوات کا تند اور تیز سیلاب بازاری عورتوں کے دروازہ تک اُن کو پہنچا دیتا ہے
آخر آتشک اور سوزاک خرید تے یا اور کسی خطرناک مرض میں مبتلا ہوتے ہیں اور وہ کام
فسق و فجور کے چھپے چھپے اور کھلے کھلے اُن سے صادر ہوتے ہیں جن کی نظیر اُن لوگوں میں ہرگز
نہیں پائی جاتی جن کی دو دو تین تین دل پسند بیویاں ہوتی ہیں۔ یہ لوگ تھوڑی مدت تک تو
اپنے تئیں روکتے ہیں آخر اس قدر یک دفعہ اُن کی ناجائز شہوات جوش میں آتی ہیں کہ
جیسے ایک دریا کا بند ٹوٹ کر وہ دریا دن کو یا رات کو تمام اردگرد کے دیہات کو تباہ کر دیتا
ہے سچ تو یہ ہے کہ تمام کام نیت پر موقوف ہیں جو لوگ اپنے اندر یہ محسوس کرتے ہیں کہ دوسری
بیوی کرنے سے اُن کے تقویٰ کا سامان پورا ہو جائے گا اور وہ فسق و فجور سے بچ جائیں گے

چشمه معرفت
یا یہ کہ وہ اس ذریعہ سے اپنی صالح اولاد چھوڑ جائیں گے تو اُن کا یہ فرض ہے کہ وہ ضرور اس
با برکت کام سے حصہ لیں خدا کی جناب میں بدکاری اور بدنظری ایسے نا پاک گناہ ہیں جن سے
۲۳۹ نیکیاں باطل ہو جاتی ہیں اور آخر اسی دنیا میں جسمانی عذاب نازل ہو جاتے ہیں ۔ پس اگر کوئی
تقویٰ کے محکم قلعہ میں داخل ہونے کی نیت سے ایک سے زیادہ بیویاں کرتا ہے اس کے لئے
صرف جائز ہی نہیں بلکہ یہ عمل اس کے لئے موجب ثواب ہے۔ جو شخص اپنے تئیں بدکاری سے
روکنے کے لئے تعدد ازواج کا پابند ہوتا ہے وہ گویا اپنے تئیں فرشتوں کی طرح بنانا چاہتا ہے۔
میں خوب جانتا ہوں کہ یہ اندھی دنیا صرف جھوٹی منطقوں اور جھوٹی شیخیوں میں گرفتار ہے وہ
لوگ جو تقوی کی تلاش میں لگے نہیں رہتے کہ کیوں کر حاصل ہو اور تقویٰ کے حصول کے لئے
کوئی تدبیر نہیں کرتے اور نہ دعا کرتے ہیں اُن کی حالتیں اُس پھوڑے کی مانند ہیں جو اوپر سے
بہت چمکتا ہے مگر اُس کے اندر بجز پیپ کے اور کچھ نہیں ۔ اور خدا کی طرف جھکنے والے جو کسی
ملامت گر کی ملامت کی پروا نہیں کرتے وہ تقویٰ کی راہوں کو یوں ڈھونڈتے پھرتے ہیں جیسا
کہ ایک گدا روٹی کو ۔ اور جو لوگ خدا کی راہ میں مصیبتوں کی آگ میں پڑتے ہیں جن کا دل
ہر وقت مغموم رہتا ہے اور خدا کی راہ میں بڑے مقاصد مگر دشوار گذار ان کی روح کو تحلیل کرتے
اور کمر کو توڑتے رہتے ہیں اُن کے لئے خدا خود تجویز کرتا ہے کہ وہ اپنے دن یا رات میں سے
چند منٹ اپنی مانوس بیویوں کے ساتھ بسر کریں اور اس طرح پر اپنے کوفتہ اور شکستہ نفس کو آرام
پہنچاویں اور پھر سرگرمی سے اپنے دینی کام میں مشغول ہو جاویں ۔ ان باتوں کو کوئی نہیں سمجھتا
مگر وہ جو اس راہ میں مذاق رکھتے ہیں ۔ میں نے ہندوؤں کی ہی پستک میں یہ ایک حکایت
پڑھی ہے کہ ایک شخص کسی بہت ضر شخص کسی بہت ضروری کام کے لئے کسی طرف جاتا تھا اور راہ میں اس کے ایک
خونخوار دریا تھا اور کوئی کشتی نہیں تھی اور جانا ضروری تھا۔ جب وہ دریا کے کنارہ پر پہنچا تو
ایک فقیر کو اُس نے دیکھا جس کی سوا بیوی تھی تب اُس نے اُس کی خدمت میں عرض کی کہ
آپ دعا کریں کہ میں کسی طرح اس دریا سے پار ہو جاؤں ۔ اس فقیر نے کہا کہ تو دریا کے کنارہ

چشمه معرفت
پر جا اور اس دریا کو کہہ دے کہ میں تیرے آگے اُس فقیر مجرد کا واسطہ ڈالتا ہوں جو تیرے کنارہ پر
بیٹھا ہے جس نے ساری عمر میں کسی عورت کو چھوا بھی نہیں ۔ پس اگر یہ بات سچ ہے تو مجھے راہ
دےدے۔ جب اس شخص نے یہ پیغام شخص نے یہ پیغام اس دریا کو پہنچایا تو یہ سنتے ہی دریا نے راہ دے دی اور ۲۴۰
وہ دریا سے پار ہو گیا۔ اور آتے وقت پھر وہی مشکل تھی اور دوسرے کنارہ پر اور فقیر بیٹھا ہوا تھ
جو ہر روز ایک دیگ پلاؤ کی کھاتا تھا یہ شخص اُس کے پاس گیا اور اپنی مشکل بیان کی اُس نے کہا
کہ دریا کو میری طرف سے جا کر کہہ دے کہ میں تیرے آگے اس فقیر کا واسطہ ڈالتا ہوں جو
تیرے کنارہ پر بیٹھا ہے جس نے کبھی ایک دانہ اناج کا بھی نہیں کھایا اگر یہ بات سچ ہے تو
مجھے راہ دے دے تب فی الفور دریا نے راہ دے دی ۔
تو مردان آن راہ چوں بنگری که از کینه و بغض کور و کری
چه دانی که ایشان چسان می زیند
زدنیا نهان در نهان می زیند
فدا گشته در راه آن جان پناه
زکف دل زیر اوفتاده کلاه
دلے ریش رفتہ بکوئے دگر
تحسین ولعن جہاں بے خبر
چو بیت المقدس درون پُر ز تاب رہا کردہ دیوار بیرون خراب
اور مضمون پڑھنے والے نے ایک یہ اعتراض پیش کیا کہ قرآن شریف کی تعلیم کی رو سے
قریبی رشتہ داروں میں شادی ہوتی ہے مگر میں نہیں جانتا کہ ایسا لغو اعتراض کیوں کیا گیا ہے۔ یوں
تو نوع انسان سب آپس میں قریبی ہیں اسی وجہ سے ایک دوسرے پر حق رکھتے ہیں باقی یہ بحث کہ
نہایت قریبی کون کون ہیں جن کا باہم نکاح حرام ہے سو خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں تفصیل سے بتلا
دیا ہے اور وہ آیات یہ ہیں وَلَا تَنْكِحُوا مَا نَكَحَ آبَاؤُكُمْ مِّنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَا قَدْ سَلَفَ
إِنَّهُ كَانَ فَاحِشَةً وَمَقْتًا وَسَاءَ سَبِيلًا - حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ أُمَّهُتُكُمْ وَبَنْتُكُمْ
وَأَخَوتُكُمْ وَعَمْتُكُمْ وَخُلْتُكُمْ وَبَنْتُ الْآخِ وَبَنْتُ الْأُخْتِ وَأَمَّهُتُكُمُ
الَّتِي أَرْضَعْنَكُمْ وَأَخَوتُكُمْ مِّنَ الرَّضَاعَةِ وَأُمَّهُتُ نِسَابِكُمْ وَرَبَا بِبُكُمُ

چشمه معرفت
الَّتِي فِي حُجُوْرِكُمْ مِنْ نِسَائِكُمُ الَّتِي دَخَلْتُمْ بِهِنَّ فَإِن لَّمْ تَكُونُوا دَخَلْتُمْ
بِهِنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ وَحَلَا بِلَ اَبْنَا بِكُمُ الَّذِينَ مِنْ أَصْلَا بِكُمْ
وَأَنْ تَجْمَعُوْا بَيْنَ الْأَخْتَيْنِ إِلَّا مَا قَدْ سَلَفَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ غَفُورًا رَّحِيمًا ۔
وَالْمُحْصَنَتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ كِتُبَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَأَحِلَّ
لَكُمْ مَّا وَرَاءَ ذَلِكُمْ أَنْ تَبْتَغُوْا بِأَمْوَالِكُمْ مُحْصِنِينَ غَيْرَ مُسْفِحِينَ ۔
الجز و نمبر ۴ سورة النساء ( ترجمہ ) اور جن عورتوں کے ساتھ تمہارے باپوں نے نکاح کیا ہو تم اُن
کے ساتھ نکاح مت کرو اور جو ہو چکا اس پر کچھ مواخذہ نہیں (یعنی جاہلیت کے زمانہ کی خطا
معاف کی گئی اور پھر فرماتا ہے کہ باپ کی منکوحہ عورت کو کرنا یہ بڑی بے حیائی اور غضب کی
بات تھی اور بہت ہ ر بہت ہی برا دستور تھا تم پر یہ سب رشتے حرام کئے گئے ہیں جیسے تمہاری مائیں اور
بیٹیاں اور بہنیں اور پھوپھیاں اور خالائیں اور بھتیجیاں اور بھانجیاں اور دائیاں جنہوں نے تمہیں
دودھ پلایا اور دودھ شریک بہنیں اور تمہاری عورتوں کی وہ لڑکیاں جو تمہاری گودوں میں پرورش
پائیں اور تمہارے گھروں میں رہیں مگر عورتوں سے وہ عورتیں مراد ہیں جو تم سے ہم بستر ہو چکی ہوں
اور اگر تم نے اُن عورتوں سے صحبت داری نہ کی ہو تو اس صورت میں تمہیں نکاح کرنے میں مضائقہ
نہیں اور ایسا ہی تمہارے بیٹوں کی بیویاں تم پر حرام ہیں مگر وہ بیٹے جو تمہارے صلبی بیٹے ہیں متبنی
نہیں ہیں اور یہ حرام ہے کہ تم دو بہنوں کو ایک ساتھ نکاح کرو اور دونوں تمہارے نکاح میں ہوں
مگر جو پہلے اس سے گزر گیا ۔ اُس پر کچھ مواخذہ نہیں بیشک اللہ تعالیٰ معاف کرنے والا مہربان ہے
اور وہ عورتیں بھی تم پر حرام ہیں جو دوسروں کے قید نکاح میں ہیں مگر وہ عورتیں جو شرعی طور پر ظالم
حاشیہ: افسوس کہ وید کی تعلیم ایسی عورتوں کو بھی حلال کرتی ہے جو دوسروں کے نکاح میں ہوں اگر تمام آریہ ورت
کی عورتیں لا ولد رہ جائیں یا لڑکیاں ہوں تو وید کی رو سے جائز ہے کہ ایک ہی رات میں کروڑوں عورتیں اپنے خاوندوں کو
چھوڑ کر دوسروں سے ہم بستر ہو جائیں افسوس جن کا یہ مذہب ہے وہ اسلام پر حملہ کرتے ہیں۔ اسلام نے کب جائز رکھا
ہے کہ نکاح والی عورت دوسرے سے ہم بستر ہو جائے ؟ اگر یہ صریح حرام کاری نہیں تو اور کیا ہے؟ منه
ا النساء : ۲۳ تا ۲۵
☆

چشمه معرفت
کافروں کی لڑائی میں قید ہو کر تمہارے قبضہ میں آئی ہوں ۔ یہ خدا کا حکم تحریری ہے جو تم پر لازم کیا
جاتا ہے۔ ان عورتوں کے سوا جو ذکر ہو چکیں باقی سب عورتیں تم پر حلال ہیں مگر اس شرط سے کہ وہ
تعلق صرف شہوت رانی کا نا جائز تعلق نہ ہو بلکہ نیک اور پاک مقاصد کی بنا پر نکاح ہو۔
یہ ہیں وہ عورتیں جو خدا کے قانون نے مسلمانوں پر حرام کر دی ہیں اور یہ محض خدا کا حق
ہے کہ جن چیزوں کو چاہے حلال کرے اور جن چیزوں کو چاہے حرام کرے اور وہی اپنے مصالح کو ۲۴۲
خوب جانتا ہے۔ اب آریوں کا خدائی قانون میں خواہ نخواہ بغیر کسی حجت اور روشن دلیل کے دخل دینا
صرف شوخی اور کمینگی ہے۔ اور ہمیں تو تعجب آتا ہے کہ جو لوگ حیوانات کا پیشاب اور گو بر بھی
کھا جاتے ہیں اور حرام حلال کا یہ حال ہے کہ اپنی بیوی کو بنام نہاد نیوگ دوسروں سے
ہمبستر کراتے ہیں وہ اسلام پر یہ اعتراض کرتے ہیں کہ قریبی رشہ داروں سے کیوں نکاح کیا جاتا
ہے؟ اس کا یہی جواب ہے کہ وہ خدا کے نزدیک ایسے قریبی نہیں ہیں جو تمہارے خیال خام میں
قریبی معلوم ہوتے ہیں۔ جن کو خدا نے قریبی ٹھیرایا ہے اُن کا ذکر اپنی کتاب میں کر دیا ہے اور وہ
نکاح حرام کئے گئے ہیں جیسا کہ ابھی ہم ذکر کر آئے ہیں مگر اس کا کیا جواب ہے کہ وید کے پرمیشر
نے ایک بڑا اندھیر مارا ہے (جس کی وجہ سے معلوم ہوتا ہے کہ آریہ لوگ بسا اوقات ماؤں اور
بہنوں سے بھی شادی کر لیتے ہیں ) اور وہ تناسخ یعنی اواگون کا دھوکا دینے والا طریق ہے کیونکہ
جس حالت میں دوبارہ آنے والی روح کے ساتھ پر میشر کی طرف سے کوئی ایسی فہرست پیٹ میں
سے ساتھ نہیں نکلتی جس سے معلوم ہو کہ فلاں عورت سے پیدا ہونے والی در حقیقت فلاں شخص کی ماں
ہے یا دادی ہے یا نانی ہے یا بیٹی ہے یا بہن ہے تو اس میں کیا شک ہے کہ بسا اوقات ایک آریہ
شادی کرنے والا اپنی ماں سے نکاح کر لیتا ہوگا ؟ یا بیٹی سے یا بہن سے یا دادی سے ۔ اگر کہو کہ یہ تو
پر میشر کا قصور ہے ہمارا قصور نہیں تو اس کا جواب یہ ہے کہ پھر تم ایسے پر میشر پر کیوں ایمان لاتے

چشمه معرفت
ہو؟ جو تمہیں دیدہ دانستہ ایسی ایسی ناپاکی میں ڈالتا ہے اور اگر وہ ان رشتوں کو تمہارے لئے حلال
سمجھتا ہے تو پھر تم کیوں اپنے پرمیشر کی نافرمانی کرتے ہو اور کیوں شاکت مت کی طرح جو
ہندوؤں کی ایک شاخ ہے ماؤں بہنوں کو اپنے پر حلال نہیں کر لیتے۔ یہ کمال نا سمجھی اور کمزوری ہے
کہ جن چیزوں کو پر میشر تمہارے لئے حلال ٹھیراتا ہے تم ان چیزوں کو حرام ٹھیراتے ہو۔
پھر مضمون پڑھنے والے نے یہ اعتراض پیش کیا کہ قرآن شریف میں لونڈیوں سے
ہم بستر ہونا لکھا ہے مگر اس معترض کو اول یہ سوچنا چاہیے تھا کہ کیا یہ امر نیوگ کے برابر ہے؟
۲۴۳ نیوگ کی تو یہ حقیقت ہے کہ ایک بے گناہ شریف زادی جو کسی کے نکاح میں ہو وہ محض اس وجہ
سے دوسرے سے ہم بستر کرائی جاتی ہے کہ تا اس غریب کے پیٹ سے کسی طرح لڑکا پیدا ہو
جائے جب دیکھتے ہیں کہ اُن کی عورت کو لڑکا پیدا نہیں ہوتا یا صرف لڑکیاں پیدا ہوتی ہیں یا
محض بانجھ ہوتی ہے تو ان تمام صورتوں میں اُس آریہ عورت کا کسی دوسرے سے منہ کالا کرایا
جاتا ہے پس وہ عورت لڑکے کی خواہش سے کسی بیگا نہ شخص سے حرامکاری کراتی ہے اور اس
کے خاوند کو ایک ذرہ غیرت نہیں آتی کہ اُس کے گھر میں ایک بے گا نہ شخص اُس کی عورت سے
حرامکاری کر رہا ہے بلکہ وہ خوش ہوتا ہے کہ اب شاید اس فعل شنیع سے حمل ٹھہر جائے گا اور لڑکا
پیدا ہو گا اور وہ لڑکا مفت میں اُس کا لڑکا بن جائے گا ۔ افسوس جن لوگوں کو اپنی عورت کی نسبت
غیرت نہیں وہ دوسروں کے ساتھ کس طریق پر پر ہیز گاری برت سکتے ہیں ۔
رہا یہ امر کہ کافروں کی عورتوں اور لڑکیوں کو جو لڑائیوں میں ہاتھ آویں لونڈیاں بنا کر
اُن سے ہم بستر ہونا تو یہ ایک ایسا امر ہے جو شخص اصل حقیقت پر اطلاع پاوے وہ اس کو ہرگز محل
اعتراض نہیں ٹھیرائے گا۔
اور اصل حقیقت یہ ہے کہ اُس ابتدائی زمانہ میں اکثر چنڈال اور خبیث طبع لوگ ناحق
اسلام کے دشمن ہو کر طرح طرح کے دکھ مسلمانوں کو دیتے تھے اگر کسی مسلمان کو قتل کریں تو اکثر اس
میت کے ہاتھ پیر اور ناک کاٹ دیتے تھے اور بے رحمی سے بچوں کو بھی قتل کرتے تھے اور اگر کسی

·

آج 10 میں سے 10 باقی