چشمہٴ معرفت

حصہ 22

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

چشمه معرفت
*
غریب مظلوم کی عورت ہاتھ آتی تھی تو اُس کو لونڈی بناتے تھے اور اپنی عورتوں میں ( مگر لونڈی کی
طرح ) اُس کو داخل کرتے تھے اور کوئی پہلو ظلم کا نہیں تھا جو انہوں اٹھا رکھا تھا ۔ ایک مدت دراز
تک مسلمانوں کو خدا تعالیٰ کی طرف سے یہی حکم ملتا رہا کہ ان لوگوں کی شرارتوں پر صبر کرو مگر
آخر کار جب ظلم حد سے بڑھ گیا تو خدا نے اجازت دے دی کہ اب ان شریر لوگوں سے لڑو اور جس قدر
وہ زیادتی کرتے ہیں اس سے زیادہ نہ کرو لیکن پھر بھی مثلہ کرنے سے منع کیا یعنی منع فرمادیا کہ
کافروں کے کسی مقتول کی ناک کان ہاتھ وغیرہ نہیں کاٹنے چاہئیں اور جس بے عزتی کو مسلمانوں
حاشیہ: یادر ہے کہ نکاح کی اصل حقیقت یہ ہے کہ عورت اور اس کے ولی کی اور نیز مرد کی بھی رضا مندی لی
جاتی ہے لیکن جس حالت میں ایک عورت اپنی آزادی کے حقوق کھو چکی ہے اور وہ آزاد نہیں ہے بلکہ وہ ان ظالم طبع
جنگجو لوگوں میں سے ہے جنہوں نے مسلمانوں کے مردوں اور عورتوں پر بے جا ظلم کئے ہیں تو ایسی عورت
جب گرفتار ہو کر اپنے اقارب کے جرائم کی پاداش میں لونڈی بنائی گئی تو اس کی آزادی کے حقوق سب تلف
ہو گئے لہذا وہ اب فتحیاب بادشاہ کی لونڈی ہے اور ایسی عورت کو حرم میں داخل کرنے کے لئے اس کی رضا مندی کی
ضرورت نہیں بلکہ اس کے جنگجو ا قارب پر فتحیاب ہو کر اس کو اپنے قبضہ میں لانا یہی اس کی رضا مندی ہے۔ یہی حکم
توریت میں بھی موجود ہے ہاں قرآن شریف میں فک رَقَبَةٍ یعنی لونڈی غلام کو آزاد کرنا بڑے ثواب کا
کام بیان فرمایا ہے اور عام مسلمانوں کو رغبت دی ہے کہ اگر وہ ایسی لونڈیوں اور غلاموں کو آزاد کر دیں تو خدا کے ۲۴۴
نزدیک بڑا اجر حاصل کریں گے۔ اگر چہ مسلمان بادشاہ ایسے خبیث اور چنڈال لوگوں پر فتح یاب ہو کر غلام اور
لونڈی بنانے کا حق رکھتا ہے مگر پھر بھی بدی کے مقابل پر نیکی کرنا خدا نے پسند فرمایا ہے ۔ یہ بہت خوشی کی
بات ہے کہ ہمارے زمانہ میں اسلام کے مقابل پر جو کافر کہلاتے ہیں انہوں نے یہ تعدی اور زیادتی کا طریق
چھوڑ دیا ہے ۔ اس لئے اب مسلمانوں کے لئے بھی روا نہیں کہ ان کے قیدیوں کو لونڈی غلام بناویں کیونکہ
خدا قرآن شریف میں فرماتا ہے جو تم جنگجو فرقہ کے مقابل پر صرف اسی قدر زیادتی کرو جس میں پہلے انہوں نے ۲۴۵
سبقت کی ہو پس جبکہ اب وہ زمانہ نہیں ہے اور اب کافر لوگ جنگ کی حالت میں مسلمانوں کے ساتھ ایسی
سختی اور زیادتی نہیں کرتے کہ ان کو اور ان کے مردوں اور عورتوں کو لونڈیاں اور غلام بناویں بلکہ وہ شاہی قیدی
سمجھے جاتے ہیں اس لئے اب اس زمانہ میں مسلمانوں کو بھی ایسا کرنا نا جائز اور حرام ہے۔ منہ
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے " انہوں نے اٹھا نہ رکھا تھا “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)

چشمه معرفت
۲۴۴ کے لئے وہ لوگ پسند کرتے تھے اس کا بدلہ لینے کے لئے حکم دے دیا۔ اسی بنا پر اسلام میں یہ رسم
جاری ہوئی کہ کافروں کی عورتیں لونڈی کی طرح رکھی جائیں اور عورتوں کی طرح استعمال کی جائیں
یہ تو انصاف اور طریق عدل سے بعید تھا کہ کافر تو جب کسی مسلمان عورت کو اپنے قبضہ میں لاویں
تو اُس کو لونڈی بناویں اور عورتوں کی طرح اُن کو استعمال کریں اور جب مسلمان ان کی عورتوں اور
اُن کی لڑکیوں کو اپنے قبضہ میں کریں تو ماں بہن کر کے رکھیں ۔ خدا بے شک حلیم ہے مگر وہ سب
سے زیادہ غیرت مند ہے اُس کی غیرت ہی تھی جو نوح کے طوفان کا باعث ہوئی ۔ اُسی کی غیرت
نے ہی انجام کار فرعون اور اُس کے تمام لشکر کو دریا میں غرق کر دیا۔ اُسی کی غیرت نے لوط کی قوم
پر زمین کا تختہ الٹا دیا۔ اور اُسی کی غیرت اب جا بجا ہیبت ناک زلزلے دکھلا رہی ہے اور لاکھوں
انسانوں کو طاعون سے ہلاک کر رہی ہے اور اسی کی غیرت نے لیکھرام کو جو بد زبانی سے کسی طرح
باز نہیں آتا تھا اُسی کی زبان کی چھری سے آخر لوہے کی چھری غیب سے پیدا کر دی اور جواناں مرگ
مارا اور بڑے دُکھ سے اُس کو اُس کی قوم میں سے اُٹھا لیا اور کوئی اس کو بچانہ سکا اور خدا نے اپنی
پیشگوئی اُس میں پوری کر دی۔ پس اسی طرح جب عرب کے خبیث فطرت ایذا اور دُکھ دینے سے
باز نہ آئے اور نہایت بے حیائی اور بے غیرتی سے عورتوں پر بھی فاسقانہ حملے کرنے لگے تو
خدا نے اُن کی تنبیہ کے لئے یہ قانون جاری کر دیا کہ اُن کی عورتیں بھی اگر لڑائیوں میں پکڑی
جائیں تو اُن کے ساتھ بھی یہی معاملہ کیا جائے۔ پس یہ تو بموجب مثل مشہور کہ عوض معاوضه گله ندارد
کوئی محل اعتراض نہیں ۔ جیسی ہندی میں بھی یہ مثل مشہور ہے کہ جیسی کرنی ویسی بھرنی مگر یہ
دوسری بات در حقیقت نہایت بے رحمی ، دیوٹی اور بے حیائی کا کام ہے کہ انسان اپنی عورت سے
محض لڑکا پیدا ہونے کی خواہش سے زنا کرادے یہ ایک ایسی ناپاکی کی راہ اور گندی نظیر ہے کہ
تمام دنیا میں اگر تلاش کرو تو ہرگز ہرگز اُس کی نظیر نہیں ملے گی ۔ پھر ما سوا اس کے اسلام اس بات
کا حامی نہیں کہ کافروں کے قیدی غلام اور لونڈیاں بنائی جائیں بلکہ غلام آزاد کرنے کے بارہ میں
اس قدر قرآن شریف میں تاکید ہے کہ جس سے بڑھ کر متصور نہیں۔ غرض ابتدا غلام لونڈی بنانے کی

چشمه معرفت
کافروں سے شروع ہوئی اور اسلام میں بطور سزا کے یہ حکم جاری ہوا اور اُس میں بھی آزاد کرنے کی ۲۴۵
ترغیب دی گئی ۔ اب ہم اس جگہ مذکورہ بالا بیان کی شہادت کے لئے ایک برہمو صاحب کی کتاب
سے ذیل میں چند عبارتیں اختصار کے ساتھ نقل کرتے ہیں۔ برہمو صاحب کا نام پر کاش دیوجی
ہے جو برامھ دھرم لاہور کے پرچارک ہیں اور کتاب کا نام سوانح عمری حضرت محمد صاحب ہے
اور اس پر آشوب زمانہ میں کہ ہر ایک فرقہ خواہ آریہ ہیں خواہ پادری صاحبان دیدہ دانستہ کئی طور
کے افترا کر کے ہمارے سید و مولی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تو ہین اور اسلام کی تحقیر کو بڑا
ثواب کا کام سمجھ رہے ہیں ایسے وقت میں آریہ قوم میں سے ایسا منصف مزاج پیدا ہونا جو برہمو
مذہب رکھتے ہیں نہایت عجیب بات ہے مؤلف کتاب نے اپنی دیانت داری اور انصاف پسندی
اور حق گوئی اور بے تعصبی کا عمدہ نمونہ دکھلایا ہے۔ میرے نزدیک مناسب ہے کہ ہماری جماعت
کے لوگ ایک ایک نسخہ اس کتاب کا خرید لیں قیمت بھی بہت کم ہے اور وہ عبارتیں برہمو صاحب
کی کتاب کی خلاصہ کے طور پر یہاں لکھی جاتی ہیں اور وہ یہ ہیں ۔
اہل عرب آنحضرت کے ظہور کے وقت میں بہت ہی بد رسوم کے مروج تھے چنانچہ
فسق و فجور رہزنی قزاقی وغیرہ اس درجہ تک اُن میں بڑھی ہوئی تھی کہ اُن کے حالات پڑھ
کر انسان کے رونگٹے کھڑے ہوتے ہیں۔ یتیموں کا مال کھا لیتے اور لڑکیوں کو زندہ درگور
کرتے تھے۔ شراب خوری کی یہ کثرت تھی کہ بچہ نے دودھ چھوڑا اور شراب پینی شروع کی ۔
مرد جس قدر چاہتا تھا عورتیں کر لیتا تھا جب چاہتا تھا بلا عذر چھوڑ دیتا تھا ۔ کینہ، حسد، بغض
بہت بڑھا ہوا تھا۔ بت پرستی سے کوئی گھر خالی نہ تھا اور مکہ گویا ایک بت پرستی کا تیرتھ بنا
ہوا تھا اور جتنے اُن لوگوں کے چلن تھے سب وحشیانہ تھے اور لوٹ اور مار میں لگا نہ تھے قتل
حاشیہ برہمو صاحب کی کتاب میں ایک دو جگہ خفیف غلطی پائی گئی ہے یہ بشریت ہے مگر یہ تو ممکن نہیں تھا
کہ ایک مسلمان کی طرح ان کی تقریر ہوتی ۔ ایسی صورت میں شبہات پیدا ہوتے اور کچھ اثر نہ ہوتا ۔ منہ

چشمه معرفت
اور غارت میں درندوں سے بڑھ کر تھے اور عیاشی اور غفلت کا کوئی حساب نہ تھا اور ہر ایک حرام
کو حلال سمجھ رکھا تھا ۔ غرض جس وقت عرب کی یہ حالت تھی جو او پر مذکور ہوئی تب حضرت
۲۷ محمد صاحب عرب کے ایک مشہور اور معروف قبیلہ قریش کی شاخ بنی ہاشم میں پیدا ہوئے اور
چونکہ آپ کے والدین بچپن میں ہی فوت ہو چکے تھے اس لئے آپ کو اس قدر تعلیم پانے کا بھی
موقع نہ ملا کہ وہ ماں باپ کے زیر سایہ اپنی مادری زبان کو سیکھ سکتے بلکہ پیدا ہوتے ہی دودھ
پلانے کے لئے ایک دیہاتی اور گنوار دایہ کے سپرد کئے گئے اور دن رات ایک گنواری زبان سے
اُن کو واسطہ پڑا شاید اس میں یہی حکمت خدا تھی کہ جو شخص جو ان ہوکر کلام کا معجزانہ نمونہ پیش
کرنے والا تھا وہ بچپن میں یوں گنواروں اور چرواہوں میں پلے تا خدا کی قدرت کا نمونہ ظاہر ہو۔
خدا نے جو اُن پر پیدا ہوتے ہی یہ مصیبتیں ڈالیں تو شاید اس میں یہ حکمت تھی کہ تا اُن کے مزاج
میں اعلیٰ درجہ کا حلم اور صبر اور رحم پیدا ہو جائے اور تا وہ ہمدردی بُردباری اور غم خواری سے اپنے
ہم وطنوں کو چاہ گمراہی سے باہر نکالیں۔ آپ نے پینتیس برس کی عمر میں ہمدردی نوع انسان کا یہ
نمونہ دکھلایا کہ زید بن حارث کسی لڑائی میں پکڑا گیا تھا اور وہ غلام بنا کر خدیجہ کے بھتیجے کے ہاتھ
فروخت کر دیا گیا تھا اور خدیجہ کے بھتیجے نے اُس غلام کو اپنی پھوپھی کی نذر کیا تب آپ نے اُس
غلام کو خدیجہ سے مانگ کر آزاد کر دیا اور آپ کا دل اپنے ملک کو تاریکی اور جہالت میں ڈوبا ہوا
دیکھ کر بہت دردمند رہتا تھا اور عورتوں کے حال زار اور معصوم لڑکیوں کو زندہ درگور ہوتے ہی دیکھ
کر جگر پاش پاش ہوتا تھا۔ فی الواقع آنحضرت کی ذات سے جو جو فیض دنیا کو پہنچے اُن کے لئے
نہ صرف عرب بلکہ تمام دنیا کو ان کا شکر گزار ہونا مناسب ہے۔ کون کونسی تک کا شکر گزار ہونا مناسب ہے۔ کون کونسی تکلیفیں ہیں جو اس بزرگ
نے نسل انسان کے لئے اپنے اوپر برداشت نہیں کیں اور کیا کیا مصیبتیں ہیں جو اُن کو اس راہ میں
اٹھانی نہیں پڑیں ۔ عرب جیسے ایک وحشی اور کندہ ناتراش ملک کو تو حید کی راہ دکھانا اور اُن بدیوں
سے روکنا جو عادت میں داخل ہوگئی تھیں کچھ سہل کام نہ تھا تنگ دل اور متعصب لوگ ایسے بزرگ

چشمه معرفت
اله الله
کی نسبت کچھ ہی کہیں لیکن جو لوگ انصاف پسند اور کشادہ دل ہیں وہ کبھی محمد صاحب کی ان بے بہا
خدمات کو جو دہ نسل انسان کے لئے بجالائے بھلا کر احسان فراموش نہیں ہو سکتے وہ اپنی فضیلت کا ۲۴۷
ایسا جھنڈا کھڑا کر گئے ہیں جس کے نیچے اب تیرہ چودہ کروڑ دنیا کے آدمی پناہ گزین ہیں اور اُن
کے نام پر جان دینے کے لئے مستعد کھڑے ہیں۔ قریش نے ایک مرتبہ یہ سوچا کہ محمد صاحب کو
کوئی زبردست دنیاوی لالچ دے کر اس کام سے باز رکھیں چنانچہ پہلے اُن کے وکیل نے آپ کے
پاس آکر بہت سے مال اور دولت کے طمع دیئے مگر آپ نے کچھ توجہ نہ کی اور پھر یہ بھی کہا کہ ہم آپ
کو اپنا سردار اور پیشوا مقرر کر لیتے ہیں اور آخر کو جب یہ بھی نہ مانا گیا تو یہ کہا کہ ہم آپ کو اپنا بادشاہ
قبول کرتے ہیں مگر آپ نے اس کے جواب میں قرآن شریف کی چند آیتیں سنائیں جو خدا کی
توحید پر مشتمل تھیں ۔ آخر قریش کا قاصد نا کام واپس آیا۔
اور جب قریش اپنے اس حیلہ میں کامیاب نہ ہوئے تو انہوں نے مسلمانوں کو
بے انتہا اذیتیں اور تکلیفیں پہنچانی شروع کیں ۔ عزیزوں کا لہو سفید ہو گیا ۔ سگا چا چا ابولہب
دشمن جانی بن گیا۔ سگی بچی کا یہ حال تھا کہ وہ بہت سے کانٹے ، گوکھرو سمیٹ لیتی اور جن جن
راہوں سے آپ گزرتے وہاں وہ گو کھڑو اور کانٹے بکھیر دیتی اور آپ کے پاؤں زخمی ہو جاتے تب
آپ بیٹھ جاتے اپنے پاؤں سے بھی کانٹے نکالتے اور راستہ میں سے بھی دور کرتے تا دوسرے
چلنے والے بھی اُس اذیت سے بچیں ۔ آپ جب وعظ کہنے کے لئے کھڑے ہوتے اور قرآن مجید
پڑھتے تو لوگ غل مچاتے تا کوئی شخص اُن کی بات کو نہ سن ۔ کی شخص ان کی بات کو نہ سن سکے۔ آپ کو کہیں کھڑا نہ ہونے دیتے اور
جب آپ تنگ آ کر چلے جاتے تو ان پر پتھر اور ڈھیلے پھینکے جاتے یہاں تک کہ آپ کے ٹخنے اور
پنڈلیاں زخمی ہو جاتیں۔
ایک دفعہ چند دشمنوں نے آپ کو تنہا پا کر پکڑ لیا اور آپ کے گلے میں پڑکا ڈال کر اُسے
مروڑ نا شروع کیا۔ قریب تھا کہ آپ کی جان نکل جائے کہ اتفاق سے ابوبکر آنکلے اور انہوں نے

چشمه معرفت
مشکل سے چھڑایا۔ اس پر ابوبکر کو اس قدر مارا پیٹا کہ وہ بے ہوش ہو کر زمین پر گر پڑے۔
حضرت کے اُو پر جو ظلم ہوتا تھا اُسے جس طرح بن پڑتا تھا وہ برداشت کرتے
ا تھا اور بیتاب ہو جاتا
۲۴۸ تھے مگر اپنے رفیقوں کی مصیبت دیکھ کر اُن کا دل ہاتھ سے نکل جاتا تھا ا ۔
تھا اُن غریب مومنوں پر ظلم وستم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا تھا ۔ لو لوگ اُن غریبوں کو پکڑ کر جنگل
میں لے جاتے اور برہنہ کر کے جلتی تپتی ریت میں لٹا دیتے اور اُن کی چھاتیوں پر پتھر
کی سلیں رکھ دیتے وہ گرمی کی آگ سے تڑپتے ۔ مارے بوجھ کے زبان باہر نکل پڑتی ۔
بہتیروں کی جانیں اس عذاب سے نکل گئیں ۔ انہیں مظلوموں میں سے ایک شخص عمار تھا
جسے اس حوصلہ وصبر کی وجہ سے جو اُس نے ظلموں کی برداشت میں ظاہر کیا حضرت عمار
کہنا چاہیے ان کی مشکیں باندھ کر اُسی پتھر یلی تپتی زمین پر لٹاتے تھے اور اُن کی چھاتی
پر بھاری پتھر رکھ دیتے تھے اور حکم دیتے تھے کہ محمد کو گالیاں دو اور یہی حال اُن کے
بڑھے باپ کا کیا گیا ۔
اُن کی مظلوم بی بی سے جس کا نام سمیہ تھا یہ ظلم نہ دیکھا گیا اور وہ
عاجزانہ فریاد زبان پر لائی ۔ اس پر وہ بے گناہ ایماندار عورت جس کی آنکھوں
کے رو برواس کے شوہر اور جوان بچے پر ظلم کیا جاتا تھا، بر ہنہ کی گئی اور اُسے
سخت بے حیائی سے ایسی تکلیف دی گئی جس کا بیان کرنا بھی داخل شرم ہے آخر
اس عذاب شدید میں تڑپ تڑپ کر اس ایماندار بی بی کی جان نکل گئی ہو۔
دیکھو صفحہ ۲۵ سوانح عمری حضرت محمد صاحب)
*
☆
حاشیہ: جو ظالم طبع لوگ مسلمانوں پر یہ الزام لگاتے ہیں کہ انہوں نے لڑائیوں میں کافروں کی عورتوں کو لونڈیاں
بنایا تھا وہ اس تھوڑے سے قصہ پر ہی غور کریں جو ایک منصف مزاج برہمو نے اپنی کتاب مسمی سوانح عمری حضرت محمد میں
لکھا ہے۔ یہ قصہ اس کتاب کے صفحہ ۴۵ میں درج ہے جو اس جگہ مصنف کی عبارت میں بجنسہ نقل کر دیا ہے اور اس قصہ پر
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے صفحہ ۳۵ “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)

چشمه معرفت
ان ایمانداروں پر عذاب کا ایک با قاعدہ سلسلہ قائم کیا گیا اور عجیب مصیبت میں اُن بے چاروں ۲۴۹
کی جان پھنس گئی ۔ محمد صاحب اپنی آنکھوں سے اُن بے چاروں پر یہ ظلم ہوتا دیبا یہ ظلم ہوتا دیکھ کر اُن کا جگر
مظلوموں کی ہمدردی میں پاش پاش ہوتا تھا مگر کچھ نہ کر سکتے تھے۔
مومنوں کی یہ حالت دردناک دیکھ کر آپ نے انہیں یہ صلاح دی کہ تم نے راہ خدا
میں قدم رکھا ہے تم ان تکلیفوں سے نہ گھبراؤ اور اللہ کا نام لے کر ابے سینیا کی طرف ہجرت کر
جاؤ چنانچہ ان کے کہنے کے بموجب چند قبیلوں کے لوگ جو اپنی جان سے بھی تنگ تھے مع اپنے
عیال واطفال کے اپنا گھر بار چھوڑ کرابے سینیا کی طرف روانہ ہو گئے اور اُن کے بعد اور بہت سے
لوگوں نے ترک وطن اختیار کیا ۔ جلا وطنی جس کو مسلمانوں نے ہجرت کے نام سے موسوم کیا ہے
پانچویں سال نبوت میں وقوع میں آئی۔
جب قریش کو یہ خبر پہنچی کہ مسلمان حبشہ کی طرف ہجرت کر گئے تو انہوں نے وہاں
تک تعاقب کیا اور نجاشی شاہ ابے سینیا کی خدمت میں پہنچے اور بعض کی نسبت یہ بیان کیا کہ
بقیہ حاشیہ: کیا موقوف ہے جو شخص اسلامی تاریخ پڑھے گا اس کو معلوم ہوگا کہ صد ہا قصے اسی طرح کی بے رحمی ۲۴۸
کے ہیں۔ علاوہ اس سختی کے جو مردوں سے کی گئی پاکدامن عورتوں کے ذلیل کرنے اور بے عزت کرنے میں کوئی
کسر نہ رکھی ۔ پس چونکہ خدا کا نام غیور بھی ہے لہذا اس نے تیرہ برس تک صبر کر کے خبیث کافروں کو ان کے خُبث
کا مزہ چکھایا۔ ظالم طبع لوگوں کا کام ہے کہ وہ یک طرفہ قصہ سنا کر ایک اعتراض بنا لیتے ہیں لیکن اگر انصاف کے
پابند ہوتے توان کو یہ بھی دیکھنا چاہیے تھا کہ مسلمانوں پر کیا کیا ظلم کیا گیا ہے۔ منہ
حاشیہ: یادر ہے کہ یہ عبارتیں ہم رسالہ سمی به سوانح عمری حضرت محمد صاحب سے نقل کر رہے ہیں جو ایک ۲۴۹
منصف مزاج برہمو نے (جو پر چارک برا ہم دھرم ہیں ) لکھ کر شائع کیا ہے ۔ یہ رسالہ رفاہ عام سٹیم پریس لاہور میں
چھپا ہے جس کا جی چاہے منگوا کر دیکھ لے۔ اس سے ایک بے تعصب آدمی سمجھ سکتا ہے کہ جو اس زمانہ میں آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے جنگ اور اس کے دوسرے لوازم غلام اور لونڈیاں بنانا ظہور میں آئے ان تمام امور
میں پہلے کفار کی طرف سے سبقت تھی اور جب ان کی شرارت اور ظلم انتہا تک پہنچ گیا تب خدا نے جو صرف

چشمه معرفت
وہ ہمارے بھاگے ہوئے غلام ہیں اور ہمیں اُن کی گرفتاری کا حق حاصل ہے۔
شاہ حبشہ نے ان جلا وطنوں کو اپنے روبرو طلب کیا اور اُن کے دشمنوں نے جو کچھ بیان
کیا تھا وہ پیش کیا تب جعفر ابن ابی طالب جو حضرت علیؓ کے حقیقی بھائی تھے بادشاہ کی خدمت میں
آگے بڑھے اور سب کی طرف سے اپنا حال یوں بیان کیا۔
اے بادشاہ! ہمارا یہ حال ہے کہ ہم جہالت اور گمراہی کے گڑھے میں گرے ہوئے
تھے۔ ہم بتوں کی پوجا کرتے تھے۔ گندی فحش باتیں بکتے تھے۔ مردار کھایا کرتے تھے۔ ہم میں
کوئی انسانیت کی خوبی نہ تھی ۔ خداوند تعالیٰ نے جس کا فضل تمام جہان پر چھایا ہوا ہے محمد کو اس
پر اللہ کی رحمت اور سلامتی ہو ہمارے لئے رسول کر کے بھیجا۔ اُس کی شرافت نسب اور راست
گفتاری صفا باطنی اور دیانت داری سے ہم خوب آگاہ ہیں ۔ اُس پر اللہ تعالیٰ نے اپنی مرضی ظاہر
فرمائی اور وہ اللہ کا پیغام لے کر ہمارے پاس آیا کہ صرف ایک خدا پر ایمان رکھو۔ اُس کی ذات
اور صفات میں اور کسی کو شریک مت کرو۔ اور بتوں کی پرستش مت کرو۔ راست گفتاری اپنا شعار
ٹھہراؤ۔ امانت میں کبھی خیانت نہ کرو۔ اپنے تمام ابنائے جنس سے ہمدردی رکھو۔ پڑوسیوں کے
حقوق کی نگہداشت کرو ۔ عورت ذات کی عزت کرو۔ تیموں کا مال نہ کھاؤ۔ پاکیزگی اور
پر ہیز گاری کی زندگی اختیار کرو۔ خدا کی عبادت کرو ۔ اُس کی یاد میں کھانا پینا تک بھول جاؤ۔
راہ خدا میں غریبوں کی مدد کے لئے خیرات کرو۔
اے بادشاہ! صرف اس ایمان لانے پر ہمیں وہ ایذائیں دی گئی ہیں کہ ہمیں جلا وطن
ہونا اور راہِ غربت اختیار کرنا پڑا ہے ہمیں اپنے دیس میں کہیں پناہ نہ ملی ۔ تیرے انصاف
بقیہ حاشیہ: حلیم نہیں بلکہ اپنے خاص بندوں کے لئے غیرت بھی رکھتا ہے ظالموں کو پکڑا کیا بد زبان مخالفوں کی
یہ بد ذاتی اور خباثت نہیں کہ کافروں کو جو تکلیف دی گئی وہ تو پر زور لفظوں سے بیان کی جاتی ہے اور جو کافروں
نے ظلم اور شرارت میں سبقت کی اور درندوں کی طرح بے گناہ مومنوں کو دکھ دیا اس کا نام بھی نہیں لیا جاتا اگر یہ
بے ایمانی نہیں تو اور کیا ہے؟ من مؤلف هذا الكتاب

چشمه معرفت
اور رحم سے ہمیں امید ہے کہ تو ہم غریبوں پر ظلم نہ ہونے دے گا۔
جعفر نے اس رقت بھرے دل سے اس تقریر کو ادا کیا کہ نجاشی پر اس کا بہت اثر ہوا اور
اُس کا دل اُس رسول عربی کی کچھ تعلیم سننے کا آرزومند ہوا۔ اُس نے جعفر کو کہا کہ جو کلام تمہارے
نبی پر اترا ہے اس میں سے بھی کچھ پڑھ کر سناؤ تب جعفر نے سورہ مریم کی چند ابتدائی آیتیں جو
ولادت مسیح کے باب میں تھیں پڑھ کر سنا ئیں ۔
ان آیتوں کو سن کر نیک دل شاہ حبش کی آنکھوں سے آنسو رواں ہو گئے اور دل سوزاں وہ
بول اُٹھا کہ یہ اسی نور کی شعاعیں ہیں جس کا جلوہ موسیٰ پر ہوا تھا یہ کہہ کر اس نے مظلوم مسلمانوں کو
دشمنوں کے سپرد کرنے سے انکار کر دیا وہ بار بار جعفر سے پوچھتا تھا کہ تم مسیح کی نسبت کیا عقیدہ
رکھتے ہو۔ جعفر کہتے کہ وہ ایک برگزیدہ بندہ خدا تھا جسے اللہ نے اپنا نبی اور رسول بنا کر بنی اسرائیل
کے لئے بھیجا تھا۔
حاشیہ: میں نے یہ بھی ایک روایت میں دیکھا ہے کہ کفار قریش نے شاہ حبشہ کو افروختہ کرنے کے لئے یہ
بھی اس کے آگے کہہ دیا تھا کہ یہ لوگ حضرت عیسی کو گالیاں دیتے اور توہین کرتے ہیں اور ان کا وہ درجہ نہیں
مانتے جو آپ کے نزدیک مسلم ہے مگر نجاشی نے جس کو حق کی خوشبو آ رہی تھی ان لوگوں کی شکایت کی طرف
کچھ توجہ نہ کی ۔ مجھے تعجب ہے کہ وہی شکایتیں جو کفار قریش نے حضرت مسیح کا نام لے کر مسلمانوں کو گرفتار کرانے
کے لئے نجاشی کے سامنے کی تھیں بعینہ وہ تہمتیں اس وقت کے مخالف مسلمان ہم پر کر رہے ہیں اگر ہم نے یہ
کہا کہ حضرت عیسیٰ فوت ہو گئے ہیں تو اس میں ہمارا کیا گناہ ہے؟ ہمارے وجود سے صد ہا برس پہلے خدا تعالیٰ
ان کی موت قرآن شریف میں ظاہر کر چکا ہے ۔ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم معراج کی رات میں ان کو
فوت شدہ نبیوں میں دیکھ چکے ہیں ۔ عجیب تر تو یہ کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام اصحاب ان کی موت
کے قائل بھی ہو چکے ہیں اور کتاب تاریخ طبری کے صفحہ ۷۳۹ میں ایک بزرگ کی روایت سے حضرت عیسیٰ کی
قبر کا بھی حوالہ دیا ہے جو ایک جگہ دیکھی گئی یعنی ایک قبر پر پتھر پایا جس پر یہ لکھا ہوا تھا کہ یہ عیسی کی قبر ہے۔
یہ قصہ ابن جریر نے اپنی کتاب میں لکھا ہے جو نہایت معتبر اور ائمہ حدیث میں سے ہے مگر افسوس ! کہ پھر بھی
متعصب لوگ حق کو قبول نہیں کرتے ۔ من مؤلف هذا الكتاب

چشمه معرفت
ان تمام تقریروں اور مباحثہ کے بعد نجاشی صداقت کا قائل ہو گیا تھا اور کہا کہ اگر
مہمات شاہی مہلت دیتیں تو میں خود عرب کو جاتا اور اس شاہ عرب کا چا کر بنتا۔
اس طرف ابو طالب کے مرنے کے بعد قریش نے آپ کو بہت دکھ دینا شروع کیا
تب آپ نے یہ ٹھانی کہ آؤ اس شہر سے طائف کو چلیں اور وہاں کے لوگوں کو وعظ ونصیحت کریں
چنانچہ آپ زید بن حارث کو اپنے ساتھ لے کر طائف کو چلے ۔ تقدیر کی بات ہے وہاں کے
لوگ آپ کی دع وعظ سے ایسے برافروختہ ہوئے کہ انہوں نے آپ کو وہاں گھیر نے تک کا کی
اجازت نہ دی اور پتھر روڑے اور اینٹیں مار مار کر اور لڑ کے پیچھے لگا کر اسی وقت شہر سے نکال
دیا۔ آپ کے پاؤں ٹخنے پنڈلیاں پتھروں سے زخمی ہوگئیں۔ پنڈلیوں کا خون پونچھتے جاتے
تھے اور آبدیدہ ہو کر اپنے خدا کی درگاہ میں نہایت عاجزی سے دعا کرنے لگے ۔
کہ اے خداوند ! میں اپنے ضعف و ناتوانی اور مصیبت اور پریشانی کا حال تیرے سوا
کس سے کہوں مجھ میں صبر کی طاقت اب تھوڑی رہ گئی ہے مجھے اپنی مشکل حل کرنے کی کوئی تدبیر
نظر نہیں آتی۔ میں سب لوگوں میں ذلیل اور رسوا ہو گیا ہوں تیرا نام ارحم الراحمین ہے تو رحم فرما۔
غرض آنحضرت وہاں سے نا کام آئے اُس وقت قریش نے طیش میں آ کر مکہ کے
دارالندوہ میں جو اُن کا کمیٹی گھر تھا ایک جلسہ کیا جس میں قریش مکہ اور آس پاس کے قبیلوں
کے کل سردار جمع ہوئے اتنا جم غفیر اس سے پہلے اس مطلب کے لئے مکہ میں کبھی جمع نہیں
۲۵۲) ہوا تھا ۔ اب ہر ایک شخص اپنی اپنی رائے ظاہر کرتا تھا کوئی کہتا تھا کہ محمد صاحب کو عمر بھر
کے لئے قید کرنا چاہیے کوئی کہتا تھا کہ اسے جلا وطن کرنا چاہیے مگر فیصلہ اس پر ہوا کہ انہیں
قتل کر کے ملک کو مصیبتوں سے نجات دینی چاہیے۔ اور ابو جہل نے یہ تجویز پیش کی کہ بہت
سے آدمی مل کر ایک ہی دفعہ محمد صاحب کے سینہ میں خنجر ماریں تا کہ قتل کا الزام کسی شخص پر نہ

چشمه معرفت
آنے پائے یہ تجویز سب نے پسند کی اور قریش رات ہوتے ہی محمد صاحب کے گھر کے آگے ڈٹ
گئے کہ جس وقت وہ دروازہ سے نکلیں یہیں اُن کا ڈھیر کر دیا جائے مگر کسی جاں نثار خادم نے آپ
کو وقت پر خبر کر دی آپ پچھلی طرف سے کود کر ابو بکر کے ہاں چلے گئے اور وہاں سے دونوں
راتوں رات بھاگ کر ایک غار میں پناہ گزین ہوئے ۔
علی الصباح جب قریش نے دیکھا کہ محمد صاحب بھاگ گئے اور وہ اپنے ارادہ میں
حاشیہ: یادر ہے کہ پانچ موقعے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے نہایت نازک پیش آئے تھے جن میں جان
کا بچنا محالات سے معلوم ہوتا تھا اگر آنجناب در حقیقت خدا کے سچے رسول نہ ہوتے تو ضرور ہلاک کئے جاتے ۔
ایک تو وہ موقعہ تھا جب کفار قریش نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر کا محاصرہ کیا اور قسمیں کھالی تھیں کہ
آج ہم ضرور قتل کریں گے (۲) دوسرا وہ موقعہ تھا جبکہ کافر لوگ اس غار پر معہ ایک گروہ کثیر کے پہنچ گئے تھے
جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مع حضرت ابوبکر کے چھپے ہوئے تھے (۳) تیسرا وہ نازک موقعہ تھا جب کہ اُحد کی
لڑائی میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اکیلے رہ گئے تھے اور کافروں نے آپ کے گرد محاصرہ کر لیا تھا اور آپ پر بہت سی
تلواریں چلائیں مگر کوئی کارگر نہ ہوئی یہ ایک معجزہ تھا۔ (۴) چوتھا وہ موقعہ تھا جب کہ ایک یہود یہ نے آنجناب کو گوشت
میں زہر دے دی تھی اور وہ زہر بہت تیز اور مہلک تھی اور بہت وزن اس کا دیا گیا تھا (۵) پانچواں وہ نہایت
خطرناک موقعہ تھا جبکہ خسرو پرویز شاہ فارس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کے لئے مصمم ارادہ کیا تھا اور گرفتار
*
کرنے کے لئے اپنے سپاہی روانہ کئے تھے ۔ پس صاف ظاہر ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ان تمام پُر خطر موقعوں
سے نجات پانا اور ان تمام دشمنوں پر آخر کار غالب ہو جانا ایک بڑی زبردست دلیل اس بات پر ہے کہ در حقیقت
حاشیہ در حاشیہ: یہ عجیب بات ہے کہ میرے لئے بھی پانچ موقعے ایسے پیش آئے تھے جن میں عزت اور
جان نہایت خطرہ میں پڑ گئی تھی (۱) اول وہ موقع جب کہ میرے پر ڈاکٹر مارٹن کلارک نے خون کا مقدمہ کیا تھا
(۲) دوسرے وہ موقع جب کہ پولیس نے ایک فوجداری مقدمہ مسٹرڈوئی صاحب ڈپٹی کمشنر گورداسپور کی کچہری
میں میرے پر چلایا تھا (۳) تیسرے وہ فوجداری مقدمہ جو ایک شخص کرم الدین نام نے بمقام جہلم میرے پر کیا تھا
( ۴ ) چوتھے وہ فوجداری مقدمہ جو اسی کرم دین نے گورداسپور میں میرے پر کیا تھا (۵) پانچویں جب لیکھرام
کے مارے جانے کے وقت میرے گھر کی تلاشی کی گئی اور دشمنوں نے ناخنوں تک زور لگایا تھا تا میں قاتل قرار دیا
جاؤں ۔ مگر وہ تمام مقدمات میں نا مرادر ہے ۔ من المؤلف

چشمه معرفت
ناکام رہے تو مارے غصہ کے دیوانہ ہو گئے اور ہر طرف اُن کی تلاش کرنے لگے انہوں نے یہ
۲۵۳ اشتہار دے دیا کہ جو شخص محمد صاحب کا سرکاٹ کر لائے گا اُس کو ننوا اونٹ انعام دیا جائے
گا۔ چاروں طرف سے اُن کی جان کے پیاسے تلاش میں پھرتے تھے۔ ایک دفعہ دشمن اُس غار
کے منہ تک بھی پہنچ گئے ابو بکر کا دل لوگوں کے پاؤں کی آہٹ سے بہت گھبرایا۔ انہوں نے کہا
کہ ہم صرف دو آدمی ہیں اب ضرور مارے جائیں گے مگر محمد صاحب نے اُن کو تسلی دی اور
کہا نہیں ہم دو نہیں ہیں بلکہ تین ہیں اور تیسرا ہمارے ساتھ وہ ہے جو سب سے زیادہ زور آور
☆
اور صاحب طاقت ہے۔ حقیقت میں وہ تیسرا ان کے ساتھ تھا ہو۔
پھر مضمون پڑھنے والے نے بیان کیا کہ قرآن بائبل کی نقل ہے اس سے ظاہر ہے
کہ ان لوگوں کی بیبا کی اور دروغ گوئی میں کہاں تک نوبت پہنچ گئی ہے دنیا میں کوئی شخص
اس بات سے انکار نہیں کر سکتا کہ قرآن شریف تئیس برس برابر یہود اور نصاری کے روبرو
اتر تا رہا مگر کسی نے یہ اعتراض نہ کیا کہ قرآن شریف بائبل کی نقل ہے اور خود ظاہر ہے کہ
بقیہ حاشیہ: آپ صادق تھے اور خدا آپ کے ساتھ تھا اور یہ قول برہمو صاحب کا کہ جب گھر کا قتل کے لئے
محاصرہ کیا گیا تو کسی جاں نثار خادم نے آپ کو اطلاع دے دی تھی یہ قول صحیح نہیں ہے بلکہ وہ خدا جس نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بھیجا تھا اس نے خود اطلاع دی تھی ۔ چونکہ برامھ مذہب اس معرفت کی منزل تک
نہیں پہنچا کہ خدا کے نبیوں کو خدا کی طرف سے وحی ہوا کرتی ہے۔ لہذا انہوں نے ایسا ہی لکھ دیا۔ من المؤلف
حاشیہ ۔ یہ خوب سوچ لینا چاہیے کہ کس قدر ظالم طبع کافروں کی شرارت بڑھ گئی تھی اور کیسے وہ ایک
معصوم بے گناہ کے خون کے پیاسے ہو گئے تھے ۔ یہ واقعہ برہمو صاحب کی کتاب سوانح عمری کے صفحہ ۵۷
میں لکھا ہے جس کو ہم نے اس جگہ انہیں کی کتاب کی عبارت میں نقل کر دیا ہے اور یہ تحریر صرف انہیں کے ہاتھ
سے نہیں نکلی بلکہ ان سے پہلے بہت سے فاضل انگریزوں نے جو پادری نہ تھے ان تمام حالات کو بہ تفصیل
بیان کیا ہے کہ کیسی تیرہ برس تک اہل اسلام کے مردوں اور عورتوں نے کافروں کے ہاتھ سے تکلیفیں
اٹھائیں اور بہت سے لوگ بھیڑوں بکریوں کی طرح ذبح کئے گئے افسوس کہ اس زمانہ کے ظالم طبع دشمن اسلام
ان واقعات کو چھپانا چاہتے ہیں۔ من مؤلف هذا الكتاب

·

آج 10 میں سے 10 باقی