چشمہٴ معرفت

حصہ 23

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

چشمه معرفت
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم امی تھے اور نہ لکھ سکتے تھے اور نہ پڑھ سکتے تھے اور نصاری اور یہود
کے علماء سخت دشمن تھے اس صورت میں کیونکر ممکن تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نصاری اور یہود
کی کتابوں میں سے کچھ نقل کر سکتے تھے چنانچہ اس بارے میں قرآن شریف میں یہ آیات ہیں
وَكَذَلِكَ أَنْزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَبَ فَالَّذِينَ آتَيْنُهُمُ الْكِتَبَ يُؤْمِنُوْنَ بِهِ وَ مِنْ هَؤُلَاءِ
مَنْ يُؤْمِنُ بِهِ - وَمَا يَجْحَدُ بِايْتِنَا إِلَّا الْكُفِرُونَ - وَمَا كُنْتَ تَتْلُوا مِنُ
قَبْلِهِ مِنْ كِتَبٍ وَلَا تَخُطُّهُ بِيَمِينِكَ إِذًا لَّا رْتَابَ الْمُبْطِلُوْنَ - بَلْ هُوَ أَيْتُ بَيِّنَتُ
فِي صُدُورِ الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ وَ مَا يَجْحَدُ بِايَتِنَا إِلَّا الظَّلِمُونَ الجزو نمبر ۲۱
سورۃ العنکبوت ( ترجمہ ) اور اے پیغمبر ! جس طرح اگلے پیغمبروں پر ہم نے کتابیں اتاری ۲۵۴
تھیں اسی طرح تجھ پر یہ کتاب اتاری ہے۔ پس جن کو تجھ سے پہلے ہم نے کتاب دی ہے اُن
کے سمجھدار اور سعید لوگ اس پر ایمان لاتے ہیں اور ان مشرکین اہل مکہ سے بھی سوچنے والے
لوگ ایمان لاتے ہیں اور ان دونوں فرقوں میں سے وہ لوگ ایمان نہیں لاتے جنہوں نے
دیدہ و دانستہ کفر کو اپنے لئے اختیار کر لیا ہے۔ اور اے پیغمبر ! قرآن سے پہلے نہ تو تم کوئی
کتاب ہی پڑھتے تھے اور نہ تم اپنے ہاتھ سے کچھ لکھ سکتے تھے اگر ایسا ہوتا تو ان بے دین
لوگوں کو شبہ کرنے کی کوئی گنجائش ہوتی مگر اب تو اُن کا شبہ سرا سر ہٹ دھرمی ہے یعنی جبکہ
یہ امر ثابت شدہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم محض ناخواندہ اورا می تھے اور کوئی نہیں ثابت
کر سکا کہ آپ لکھ سکتے یا پڑھ سکتے تھے تو پھر ایسے شبہات ایمانداری کے برخلاف ہیں اور پھر
فرمایا کہ بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ جن لوگوں کو قرآن شریف کے حقائق اور معارف کا علم دیا گیا
ہے اُن کے نزدیک تو قرآن شریف خدا کے کھلے کھلے نشان ہیں یعنی اعتراض وہی لوگ کرتے
ہیں جو قرآن شریف میں کچھ تدبر نہیں کرتے اور اس کے معجزانہ مرتبہ سے بے خبر ہیں اور تدبر
کرنے والے تو ایک ہی نظر سے شناخت کر جاتے ہیں کہ یہ کلام انسانی طاقتوں سے برتر ہے
کیونکہ وہ اعجازی صفت اپنے اندر رکھتا ہے۔ علاوہ اس کے یہ کہ وہ عین ضرورت کے وقت
ا العنكبوت : ۴۸ تا ۵۰

چشمه معرفت
آیا ہے اور اس وقت آیا ہے جبکہ دنیا خدا کے راہ کو بھول چکی تھی اور جن بیماروں کے لئے آیا
اُن کو اس نے چنگا کر کے دکھلا دیا اور نہ توریت اور نہ انجیل وہ اصلاح کر سکی جو قرآن شریف نے کی۔
کیونکہ توریت کی تعلیم پر چلنے والے یعنی یہودی ہمیشہ بار بار بت پرستی میں پڑتے رہے چنانچہ
تاریخ جاننے والے اس پر گواہ ہیں اور وہ کتا بیں کیا باعتبار علمی تعلیم کے اور کیا باعتبار عملی تعلیم کے
سراسر نا قص تھیں اس لئے اُن پر چلنے والے بہت جلد گمراہی میں پھنس گئے ۔ انجیل پر ابھی تمہیں آبرس
بھی نہیں گزرے تھے کہ بجائے خدا کی پرستش کے ایک عاجز انسان کی پرستش نے جگہ لے لی
۲۵۵) یعنی حضرت عیسی خدا بنائے گئے اور تمام نیک اعمال کو چھوڑ کر ذریعہ معافی گناہ یہ ٹھیرا دیا کہ ان
کے مصلوب ہونے اور خدا کا بیٹا ہونے پر ایمان لایا جائے پس کیا یہی کتابیں تھیں جن کی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نقل کی بلکہ سچ تو یہ بات ہے کہ وہ کتابیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے زمانہ تک رڈی کی طرح ہو چکی تھیں اور بہت جھوٹ اُن میں ملائے گئے تھے جیسا کہ
کئی جگہ قرآن شریف میں فرمایا گیا ہے کہ وہ کتابیں محرف مبدل ہیں اور اپنی اصلیت پر قائم
نہیں رہیں چنانچہ اس واقعہ پر اس زمانہ میں بڑے بڑے محقق انگریزوں نے بھی شہادت دی
ہے۔ پس جبکہ بائبل محرف مبدل ہو چکی تھی اور جو بائبل کے حامی تھے وہ بقول پادری فنڈل اور
دوسرے محقق عیسائیوں کے اس زمانہ میں نہایت درجہ بد چلن ہو چکے تھے اور زمین پاپ اور گناہ
سے بھر گئی تھی اور آسمان کے نیچے بجز معصیت اور مخلوق پرستی کے اور کوئی عمل نہ تھا اس طرف آریہ ورت
بھی خراب ہو چکا تھا۔ اُس کے لئے پنڈت دیا نند کی گواہی ستیارتھ میں کافی ہے اور قرآن شریف
نے خود اپنے آنے کی ضرورت پیش کی ہے کہ اس زمانہ میں ہر ایک قسم کی بد چلنی اور بداعتقادی
اور بدکاری زمین کے رہنے والوں پر محیط ہوگئی تھی تو اب خدا کا خوف کر کے سوچنا چاہیے کہ
کیا با وجود جمع ہونے اتنی ضرورتوں کے پھر بھی خدا نے نہ چاہا کہ اپنے تازہ اور زندہ کلام سے

چشمه معرفت
دنیا کو نئے سرے زندہ کرے کیا آپ لوگوں میں سے کوئی شریف اور بھلا مانس اس دلیل پر غور
نہیں کرتا کہ قرآن شریف تو خود فرماتا ہے کہ اِعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يُحْيِ الْأَرْضَ بَعْدَ
مَوْتِهَا یعنی اے انسانو ! تمہیں معلوم ہو کہ زمین مرچکی تھی اور خدا نئے سرے اب اُس کو زندہ
کر رہا ہے۔ پس قرآن شریف کا یہی ایک نور تھا جس کے آنے سے پھر دنیا نے توحید کی طرف پلٹا
کھایا اور تمام جزیرہ عرب توحید سے بھر گیا اور ممالک ایران کی آتش پرستی بھی دور ہو گئی پس اے
عزیزو! کچھ تو خدا کا خوف کرو اور ایسے گنڈوں اور شہدوں کی طرح آفتاب پر مت تھو کو جن میں
کوئی بھی شرم اور حیا کا مادہ نہیں رہتا ۔ قرآن شریف نے تو توریت انجیل کی اصلاح کی اور
ان دونوں کتابوں کے نقصان کو پورا کیا تو پھر وہ اُن کی نقل کیونکر ہو گیا ؟ ظاہر ہے کہ توریت کی
تعلیم یہ تھی کہ دانت کے بدلہ دانت اور آنکھ کے بدلہ آنکھ اور ناک کے بدلہ ناک اور انجیل کی ۲۵۶
یہ تعلیم تھی کہ شر کا ہرگز مقابلہ نہ کر ولیکن قرآن شریف نے ان دونوں تعلیموں کو ناقص ٹھہرایا اور
فرمایا کہ جزؤُا سَيِّئَةِ سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا فَمَنْ عَفَا وَأَصْلَحَ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ اس
آیت کے یہ معنے ہیں کہ دراصل بدی کی جزا اسی قدر بدی ہے لیکن اگر کوئی ایسے طور سے اپنے
گنہگار کو معاف کرے کہ اس معافی سے اُس کی کچھ اصلاح ہو جائے یعنی وہ معافی اس کے
لئے مفید پڑے تو وہ اپنا بدلہ پائے گا۔
ایسا ہی ان دونوں کتابوں کے پیروؤں میں شراب اور قمار بازی کی کوئی حد نہیں رہی
تھی کیونکہ ان کتابوں میں یہ نقص تھا کہ ان خبیث چیزوں کو حرام نہیں ٹھیرایا اور عیاش لوگوں کو
اُن کے استعمال سے منع نہیں کیا تھا اسی وجہ سے یہ دونوں تو میں اس قدر شراب پیتی تھیں کہ
جیسے پانی اور قمار بازی بھی حد سے زیادہ ہوگئی تھی مگر قرآن شریف نے شراب کو جو ام الخبائث
ہے قطعاً حرام کر دیا اور یہ فخر خاص قرآن شریف کو ہی حاصل ہے کہ ایسی خبیث چیز جس کی خباثت
پر آج کل تمام یورپ کے لوگ فریاد کر اٹھے ہیں وہ قرآن شریف نے ہی قطعاً حرام کر دی ایسا ہی
قمار بازی کو قطعاً حرام کیا۔
الحديد: ۱۸
الشورى : ۴۱

چشمه معرفت
ایسا ہی تو ریت توحید کے بیان کرنے میں ناقص تھی اور انجیل بھی ناقص تھی جس کا یہ نتیجہ
ہوا کہ عیسائیوں نے ایک عاجز انسان کو خدا بنا لیا اگر توریت اور انجیل میں وہ تعلیم موجود ہوتی جو
قرآن
ن شریف میں موجود ہے تو ہرگز ممکن نہ تھ رہے تو ہرگز ممکن نہ تھا کہ اس طرح پر عیسائی گمراہ ہو جاتے ۔ مجھے تعجب
ہے کہ وہ کامل اور پاک کتاب جس نے توریت اور انجیل کا ناقص ہونا بکمال صفائی ثابت کر دیا
اور اُن کے محرف اور مبدل ہونے پر مطلع کیا اور بد چلنی اور شرک کو اس ملک سے اٹھا دیا اور
ایک تازہ نور سے دنیا کو منور کیا اُسی کتاب کو یہ لوگ انجیل توریت کی نقل سمجھتے ہیں ۔ ایسے لوگوں
کا نام ہم کیا رکھیں ؟
حاشیہ: قرآن شریف کی اعجازی خوبیوں میں سے ایک بلاغت فصاحت بھی ہے جو انسانی بلاغت فصاحت
سے بالکل ممتاز اور الگ ہے کیونکہ انسانی بلاغت فصاحت کا میدان نہایت تنگ ہے۔ اور جب تک کسی کلام میں
مبالغہ یا جھوٹ یا غیر ضروری باتیں نہ ملائی جائیں تب تک کوئی انسان بلاغت فصاحت کے اعلیٰ درجہ پر قادر
نہیں ہو سکتا (۲) دوسرے قرآن شریف کی ایک معجزانہ خوبی یہ ہے کہ جس قدر اس نے قصے بیان کئے ہیں
در حقیقت وہ تمام پیشگوئیاں ہیں جن کی طرف جا بجا اشارہ بھی کیا ہے۔ (۳) تیسرے قرآن شریف میں یہ معجزانہ
خوبی ہے کہ اس کی تعلیم انسانی فطرت کو اس کے کمال تک پہنچانے کے لئے پورا پورا سامان اپنے اندر رکھتی ہے
اور مرتبہ یقین حاصل کرنے کے لئے جن دلائل اور نشانوں کی انسان کو ضرورت ہے سب اس میں موجود ہیں
(۴) چوتھے ایک بڑی خوبی اس میں یہ ہے کہ وہ کامل پیروی کرنے والے کو خدا سے ایسا نزدیک کر دیتا ہے کہ وہ
مکالمہ الہیہ کا شرف پالیتا ہے اور کھلے کھلے نشان اس سے ظاہر ہوتے ہیں اور تزکیہ نفس اور ایمانی استقامت اس کو
حاصل ہوتی ہے اور قرآن شریف کا یہ نکتہ نہایت ہی یادداشت کے لائق ہے کہ مومن کامل پر جو فیضان آس آسمانی
نشانوں کا ہوتا ہے۔ وہ تو ایک خدا کا فعل ہے۔ اس کی وجہ سے کوئی اپنی خوبی قرار نہیں دے سکتا۔ مومن کامل کی
اپنی ذاتی خوبی تقوی طہارت اور قوت ایمان اور استقامت ہے مثلاً جیسے اگر کسی دیوار پر آفتاب کی روشنی پڑے تو
وہ روشنی اس دیوار کی خوبیوں میں داخل نہیں کیونکہ وہ اس سے الگ بھی ہو سکتی ہے۔ بلکہ دیوار کی خوبی یہ ہے کہ
اس کی بنیاد ایک مضبوط پتھر پر ہو اور ایسی پختہ اور ریختہ کی عمارت ہو کہ گو کیسے ہی سیلاب آویں اور تند ہوائیں
چلیں اور طوفان کی طرح مینہ برسیں اس دیوار میں جنبش نہ آوے۔ منہ

چشمه معرفت
توریت انجیل کو تو الگ رہنے دو۔ وید جس کی اشاعت کی نسبت کروڑوں برسوں کا دعویٰ
کیا جاتا ہے اُس نے اتنی مدت میں کیا بنایا اور خواہ نخواہ اگنی ، وایو، پانی اور چاند سورج کی ۲۵۷
عظمتیں بیان کر کے آریہ ورت کے لوگوں کو عناصر پرست اور آفتاب پرست بنا دیا۔ بھلا کوئی
بتلاوے کہ اگر آریہ ورت میں اس آتش پرستی اور آفتاب پرستی اور گنگا وغیرہ کی پوجا کی اصل جڑھ
وید نہیں ہے تو پھر وہ کونسی کتاب ہے جس نے یہ گند آریہ ورت میں پھیلا دیا ؟ ہر ایک دانشمند رگوید
کا پہلا صفحہ ہی دیکھ کر بلکہ پہلی سطر ہی دیکھ کر ضرور اس بات کا اقرار کرے گا کہ بلا شبہ یہ سب گند وید
کے ذریعہ سے ہی پھیلا ہے وید نے ایک جگہ بھی یہ بیان نہیں کیا کہ ان چیزوں کی پرستش نہ کرو۔ اگر
فرض کے طور پر یہ سب پرمیشر کے نام تھے تو وید نے اس تصریح سے کیوں اپنا منہ پھیر رکھا ؟ اور
کیوں خواہ مخواہ لوگوں کو ہلاک کیا۔ آخر قرآن شریف ہی تھا جس نے وید کی تعلیم پر حملہ کر کے بلند آواز
سے کہا لَا تَسْجُدُوا لِلشَّمْسِ وَلَا لِلْقَمَرِ وَاسْجُدُوا لِلَّهِ الَّذِي خَلَقَهُنَّ ۔
ترجمہ ۔ یعنی تم نہ سورج کی پوجا کرو اور نہ چاند کی پوجا کرو بلکہ اس ذات کی پوجا کرو جس نے
ان سب چیزوں کو پیدا کیا ۔ ایسا ہی دوسری طرف قرآن شریف نے بار بار عیسائیوں کو
سمجھایا کہ مسیح ابن مریم صرف خدا کا رسول ہے تم خواہ نخواہ اُس کو خدا مت بناؤ ۔ پھر مجوسیوں
کو ان کے شرک اور آتش پرستی سے روکا اور سب کو خدائے واحد کی طرف بلایا اور اپنا کام کر کے
دکھایا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت تک انتقال فرما نہ ہوئے جب تک ہر ایک قسم کے
شرک اور بت پرستی سے عرب کے جزیرہ نما کو صاف نہ کر دیا اور باقی ماندہ ممالک کو اپنے خلفاء
کے ذریعہ سے مخلوق پرستی سے نجات دی اور یہ کامیابی کسی کو حاصل نہیں ہوئی اور آریہ ورت پر
بھی قرآن شریف کا ہی احسان ہے کہ یہ ملک جو مخلوق پرستی سے پُر ہو چکا تھا اور اُس کی حالت
ایک متعفن مردار کی طرح ہو گئی تھی اُس نے اسی قوم میں سے کئی کروڑ موحد پیدا کر دیئے پھر بھی
کفران احسان کرتے ہیں یہ ان کا خاصہ فطرت ہے۔
ا حم السجدة : ٣٨

چشمه معرفت
قرآن شریف وہ کتاب ہے جو عین ضرورت کے وقت آئی اور ہر ایک تاریکی کو دور کیا
اور ہر ایک فساد کی اصلاح کی اور توریت وانجیل کے غلط اور محرف بیانات کو رد کیا اور علاوہ معجزات
کے توحید باری پر عقلی دلائل قائم کیں۔ تو اب یہ لوگ ہمیں بتلا دیں کہ قرآن شریف نے کس بات
میں توریت و انجیل کی نقل کی ؟ کیا قرآن شریف کی تعلیم وہی ہے جو توریت کی تعلیم ہے؟ کیا
توریت کی طرح قرآن شریف کا یہ حکم ہے کہ ضرور دانت کے بدلے دانت نکال دو یا آنکھ کے
بدلے آنکھ نکال دو یا کیا قرآن شریف میں یہ حکم ہے کہ شراب پی لیا کرو؟ یا یہ حکم ہے کہ بجز اپنی قوم
کے دوسروں سے سود لے لیا کرو؟
اور کیا عیسائیوں کے عقیدہ کی طرح قرآن شریف بھی حضرت عیسیٰ کو خدا تعالیٰ کا بیٹا قرار
دیتا ہے؟ یا شراب پینے کا فتویٰ دیتا ہے یا یہ تعلیم دیتا وئی دیتا ہے یا یہ تعلیم دیتا ہے کہ بہر حال بدی کا مقابلہ نہ کرو؟ پس یہ کس قدر
خباثت اور بدذاتی ہے کہ قرآن شریف کو توریت اور انجیل کی نقل قرار دیا جاتا ہے اگر قرآن شریف
توریت و انجیل کی نقل ہے تو پھر اس قدر اسلام اور ان فرقوں میں اختلاف کیوں پیدا ہوئے ؟
اس صورت میں تو اسلام عین یہودیت اور یا عین عیسائیت ہونا چاہیے تھا (نقل جو ہوئی ) اور اگر
یہی حالت تھی کہ قرآن شریف توریت اور انجیل کی تعلیم کی نقل ہے تو کیوں یہودیوں اور عیسائیوں
نے اس قدرا اسلام کو مغائرت کی نظر سے دیکھا اور اس قدر مقابلہ سے پیش آئے کہ خون کی ندیاں
یہ گئیں ؟ ہاں یہ سچ ہے کہ دنیا کے تمام مذاہب بعض باتوں اور بعض احکام میں احکام میں مشترک ہوتے ہیں۔
مگر کیا ہم اس اشتراک کی وجہ سے کہہ سکتے ہیں کہ بعض بعض کی نقل ہیں ۔ مثلاً ہر ایک مذہب
کی یہی تعلیم ہے کہ جھوٹ نہ بولو۔ جھوٹی گواہی نہ دو۔ چوری نہ کرو۔ ناحق کا خون نہ کرو۔ لوگوں
سے ہمدردی کروپس اگر اس تو ارد کی وجہ سے کسی کتاب پر چوری کا الزام آ سکتا ہے تو پھر وید
اس الزام سے کہاں بری ٹھہر سکتا ہے۔ مجوسیوں کا اب تک یہ الزام چلا آتا ہے کہ وید ان کی پاک
۲۵۹ کتابوں کے مضامین چورا کر لکھا گیا ہے اور بیاس کا ایران پہنچنا اور ان بزرگوں کی شاگردی

چشمه معرفت
اختیار کرنا اس پر ایک دلیل بھی ہے جس سے انکار نہیں ہو سکتا چونکہ وید میں کوئی ذاتی روشنی نہیں
ہے اور نہ کوئی ذاتی معجزانہ طاقت ہے اور صرف ایسی باتیں ہیں جو دوسری کتابوں سے نقل
ہو سکتی ہیں اس لئے وید کا اس الزام سے بری ہونا مشکل ہے خاص کر ہر ایک کہہ سکتا ہے کہ
وید میں اگنی کی پوجا فارس کے گبروں سے لی گئی ہے اسی طرح رگوید کی بہت سی تعلیمیں ژند کی
تعلیم کی سرقہ معلوم ہوتی ہیں لیکن قرآن شریف تو بجائے خود ایک عظیم الشان معجزہ ہے اور نہ صرف
معجزانہ بلاغت و فصاحت رکھتا ہے بلکہ معجزات اور پیشگوئیوں سے بھرا ہوا ہے اور جن قوی دلائل
سے وہ خدا تعالیٰ کے وجود کا ثبوت دیتا ہے وہ ثبوت نہ توریت کی رو سے مل سکتا ہے نہ انجیل کی
رو سے حاصل ہو سکتا ہے ہے اور جو کچھ عالم معاد معاد کی کی نسبت قرآن شریف نے بیان کیا ہے وہ
معارف و حقائق نہ توریت میں پائے جاتے ہیں نہ انجیل میں نہ کسی اور کتاب میں ۔
☆
اور جس قدر قرآن شریف میں قصے ہیں وہ بھی درحقیقت قصے نہیں بلکہ وہ
پیشگوئیاں ہیں جو قصوں کے رنگ میں لکھی گئی ہیں ہاں وہ توریت میں تو ضرور صرف قصے
پائے جاتے ہیں مگر قرآن شریف نے ہر ایک قصہ کو رسول کریم کے لئے اور اسلام کے لئے
ایک پیشگوئی قرار دے دیا ہے اور یہ قصوں کی پیشگوئیاں بھی کمال صفائی سے پوری ہوئی
ہیں ۔ غرض قرآن شریف معارف و حقائق کا ایک دریا ہے اور پیشگوئیوں کا ایک سمندر ہے۔
اور ممکن نہیں کہ کوئی انسان بجز ذریعہ قرآن شریف کے پورے طور پر خدا تعالیٰ پر یقین لا سکے
کیونکہ یہ خاصیت خاص طور پر قرآن شریف میں ہی ہے کہ اُس کی کامل پیروی سے وہ
پر دے جو خدا میں اور انسان میں حائل ہیں سب دور ہو جاتے ہیں ۔ ہر ایک مذہب والا محض
حاشیہ: قرآن شریف کی معجزانہ تاثیرات سے ایک یہ بھی ہے کہ اس کی کامل پیروی کرنے والے
درجہ قبولیت کا پاتے ہیں اور ان کی دعائیں قبول ہو کر خدا تعالیٰ اپنی کلام لذیذ اور پُر رعب کے ذریعہ سے
ان کو اطلاع دیتا ہے اور خاص طور پر دشمنوں کے مقابل پر ان کی مدد کرتا ہے اور تائید کے طور پر اپنے غیب
خاص پر ان کو مطلع فرماتا ہے ۔ منہ

چشمه معرفت
قصہ کے طور پر خدا کا نام لیتا ہے مگر قرآن شریف اس محبوب حقیقی کا چہرہ دکھلا دیتا ہے اور
۲۶۰ یقین کا نور انسان کے دل میں داخل کر دیتا ہے اور وہ خدا جو تمام دنیا پر پوشیدہ ہے وہ
محض قرآن شریف کے ذریعہ سے دکھائی دیتا ہے ۔
ہے۔
پھر مضمون پڑھنے والے نے قرآن شریف پر یہ اعتراض کیا کہ اس میں لکھا ہے کہ خدا
عرش پر کرسی نشین ہے۔ اس لغو اعتراض کا جواب پہلے ہم مبسوط اور مفصل طور پر لکھ آئے ہیں
جس کا خلاصہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے عاجز انسانوں کو اپنی کامل معرفت کا علم دینے کے لئے اپنی
صفات کو قرآن شریف میں دو رنگ پر ظاہر کیا ہے۔ (۱) اول اس طور پر بیان کیا ہے جس سے اُس
کی صفات استعارہ کے طریق پر مخلوق کی صفات کی ہم شکل ہیں جیسا کہ وہ کریم رحیم ہے محسن ہے
اور وہ غضب بھی رکھتا ہے اور اُس میں محبت بھی ہے اور اُس کے ہاتھ بھی ہیں اور اُس کی آنکھیں
بھی ہیں اور اس کی ساقین بھی ہیں اور اُس کے کان بھی ہیں اور نیز یہ کہ قدیم سے سلسلہ مخلوق کا
اُس کے ساتھ چلا آیا ہے مگر کسی چیز کو اس کے مقابل پر قدامت شخصی نہیں ہاں قدامت نوعی
ہے۔ اور وہ بھی خدا کی صفت خلق کے لئے ایک لازمی امر نہیں کیونکہ جیسا کہ خلق یعنی پیدا کرنا
اُس کی صفات میں سے ہے ایسا ہی کبھی اور کسی زمانہ میں تجلی وحدت اور تجرد اس کی صفات میں
سے ہے اور کسی صفت کے لئے تعطل دائمی جائز نہیں ہاں تعقل میعادی جائز ہے۔
غرض چونکہ خدا نے انسان کو پیدا کر کے اپنی اُن تشبیہی صفات کو اس پر ظاہر کیا
جن صفات کے ساتھ انسان بظاہر شراکت رکھتا ہے جیسے خالق ہونا کیونکہ انسان بھی
اپنی حد تک بعض چیزوں کا خالق یعنی موجد ہے ۔ ایسا ہی انسان کو کریم بھی کہہ سکتے ہیں
کیونکہ وہ اپنی حد تک کرم کی صفت بھی اپنے اندر رکھتا ہے اور اسی طرح انسان کو رحیم بھ بھی
کہہ سکتے ہیں کیونکہ وہ اپنی حد تک قوت رحم بھی اپنے اندر رکھتا ہے اور قوت غضب بھی
۲۶۱) اُس میں ہے اور ایسا ہی آنکھ کان وغیرہ سب انسان میں موجود ہیں ۔ پس ان تشیبی

چشمه معرفت
صفات سے کسی کے دل میں شبہ پیدا ہو سکتا تھا کہ گویا انسان ان صفات میں خدا سے مشابہ ہے اور
خدا انسان سے مشابہ ہے اس لئے خدا نے ان صفات کے مقابل پر قرآن شریف میں اپنی تنزیہی
صفات کا بھی ذکر کر دیا یعنی ایسی صفات کا ذکر کیا جن سے ثابت ہوتا ہے کہ خدا کو اپنی ذات اور
صفات میں کچھ بھی شراکت انسان کے ساتھ نہیں اور نہ انسان کو اس کے ساتھ کچھ مشارکت ہے۔
نہ اس کا خلق یعنی پیدا کرنا انسان کے خلق کی طرح ہے نہ اُس کا رحم انسان کے رحم کی طرح
ہے نہ اُس کا غضب انسان کے غضب کی طرح ہے نہ اُس کی محبت انسان کی محبت کی طرح ہے
نہ وہ انسان کی طرح کسی مکان کا محتاج ہے۔
اور یہ ذکر یعنی خدا کا اپنی صفات میں انسان سے بالکل علیحدہ ہونا قرآن شریف کی کئی
آیات میں تصریح کے ساتھ کیا گیا ہے جیسا کہ ایک یہ آیت ہے لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٍ وَهُوَ
السَّمِيعُ الْبَصِيرُ لے یعنی کوئی چیز اپنی ذات اور صفات میں خدا کی شریک نہیں اور وہ سننے والا
اور دیکھنے والا ہے اور پھر ایک جگہ فرمایا اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ لَا تَأْخُذُهُ
سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ لَهُ مَا فِي السَّمَواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَهُ إِلَّا
بِإِذْنِهِ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْ مِنْ عِلْمِةٍ
إِلَّا بِمَا شَاءَ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ وَلَا يَئُودُهُ حِفْظُهُمَا وَهُوَ
الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ ، ترجمه حقیقی وجود اور حقیقی به حقیقی وجود اور حقیقی بقا اور تمام صفات حقیقیہ خاص خدا کے لئے ہا لئے ہیں کوئی
اُن میں اُس کا شریک نہیں وہی بذاتہ زندہ ہے اور باقی تمام زندے اُس کے ذریعہ سے ہیں۔ اور وہی
اپنی ذات سے آپ قائم ہے اور باقی تمام چیزوں کا قیام اُس کے سہارے سے ہے اور جیسا کہ موت
اُس پر جائز نہیں ایسا ہی ادنی درجہ کا تعطل حواس بھی جو نیند اور اُونگھ سے ہے وہ بھی اُس پر جائز نہیں مگر
دوسروں پر جیسا کہ موت وارد ہوتی ہے نیند اور اونگھ بھی وارد ہوتی ہے۔ جو کچھ تم زمین میں دیکھتے ﴿۲۶۲)
الشورى : ۱۲ ۲ البقرة : ۲۵۶

چشمه معرفت
ہو یا آسمان میں وہ سب اُسی کا ہے اور اُسی سے ظہور پذیر اور قیام پذیر ہے کون ہے جو بغیر اُس
کے حکم کے اُس کے آگے شفاعت کر سکتا ہے وہ جانتا ہے جو لوگوں کے آگے ہے اور جو پیچھے ہے
یعنی اُس کا علم حاضر اور غائب پر محیط ہے اور کوئی اُس کے علم کا کچھ بھی احاطہ نہیں کر سکتا لیکن
جس قدر وہ چاہے۔ اُس کی قدرت اور علم کا تمام زمین و آسمان پر تسلط ہے۔ وہ سب کو اٹھائے
ہوئے ہے۔ یہ نہیں کہ کسی چیز نے اُس کو اُٹھا رکھا ۔ ہے اور وہ آسمان و زمین اور اُن کی تمام
چیزوں کے اٹھانے سے تھکتا نہیں اور وہ اس بات سے بزرگ تر ہے کہ ضعف و ناتوانی اور کم قدرتی
اُس کی طرف منسوب کی جائے ۔
اور پھر ایک جگہ فرماتا ہے اِنَّ رَبَّكُمُ اللهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ
فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ (ترجمه) ( ترجمہ ) تمہارا پروردگار وہ خدا ہے جس نے
زمین و آسمان کو چھ دن میں پیدا کیا پھر اُس نے عرش پر قرار پکڑا یعنی اُس نے زمین و آسمان
اور جو کچھ اُن میں ہے پیدا کر کے اور تشبیہی صفات کا ظہور فرما کر پھر تنز بھی صفات کے ثابت
کرنے کے لئے مقام تنزہ اور تجرد کی طرف رخ کیا جو وراء الوراء مقام اور مخلوق کے قرب وجوار
سے دور تر ہے وہی بلند تر مقام ہے جس کو عرش کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے ۔ تشریح اس کی
یہ ہے کہ پہلے تو تمام مخلوق حیز عدم میں تھی اور خدا تعالی وراء الوراء مقام میں اپنی تجلیات
ظاہر کر رہا تھا جس کا نام عرش ہے یعنی وہ مقام جو ہر ایک عالم سے بلند تر اور برتر ہے اور اسی کا
ظہور اور پر تو تھا اور اُس کی ذات کے سوا کچھ نہ تھا۔ پھر اُس نے زمین و آسمان اور جو کچھ اُن
میں ہے پیدا کیا اور جب مخلوق ظاہر ہوئی تو پھر اُس نے اپنے تئیں مخفی کر لیا اور چاہا کہ وہ ان
کے ذریعہ سے شناخت کیا جائے مگر یہ بات یاد رکھنے کے لائق ہے کہ دائمی طور پر
۲۶۳) تعطل صفات الہیہ کبھی نہیں ہوتا اور بجز خدا کے کسی چیز کے لئے قدامت شخصی تو نہیں مگر
مصنوعات
قدامت نوعی ضروری ہے اور خدا کی کسی صفت کے لئے تعطل دائمی تو نہیں مگر تعطل میعادی
ا الاعراف : ۵۵

چشمه معرفت
کا ہونا ضروری ہے اور چونکہ صفت ایجاد اور صفت افناء باہم متضاد ہیں اس لئے جب افناء
کی صفت کا ایک کامل دور آجاتا ہے تو صفت ایجاد ایک میعاد تک معطل رہتی ہے۔ غرض
ابتدا میں خدا کی صفت وحدت کا دور تھا اور ہم نہیں کہہ سکتے کہ اس دور نے کتنی دفعہ ظہور کیا
بلکہ یہ دور قدیم اور غیر متناہی ہے بہر حال صفت وحدت کے دور کو دوسری صفات پر
تقدم زمانی ہے پس اسی بنا پر کہا جاتا ہے کہ ابتدا میں خدا اکیلا تھا اور اُس کے ساتھ کوئی نہ تھا
اور پھر خدا نے زمین و آسمان کو اور جو کچھ اُن میں ہے پیدا کیا اور اسی تعلق کی وجہ سے اُس
نے اپنے یہ اسماء ظاہر کئے کہ وہ کریم اور رحیم ہے اور غفور اور تو بہ قبول کرنے والا ہے مگر جو شخص
گناہ پر اصرار کرے اور باز نہ آوے اُس کو وہ بے سزا نہیں چھوڑتا اور اُس نے اپنا یہ اسم بھی
ظاہر کیا کہ وہ تو بہ کرنے والوں سے پیار کرتا ہے اور اُس کا غضب صرف انہیں لوگوں پر بھڑکتا
میں
ہے جو ظلم اور شرارت اور معصیت سے باز نہیں آتے اور اُس نے اپنی یہ صفات اپنی کتاب
بیان فرمائیں کہ وہ دیکھتا ہے اور سنتا ہے اور محبت کرتا ہے اور غضب کرتا ہے اور اپنے ہاتھ
اور پیر اور آنکھ اور کان کا بھی ذکر کیا مگر ساتھ ہی یہ بھی فرمایا کہ اُس کا دیکھنا انسان کے دیکھنے
کی طرح نہیں اور اُس کا سننا انسان کے سننے کی طرح نہیں اور اس کا محبت کرنا انسان کے
محبت کرنے کی طرح نہیں اور اُس کا غضب انسان کے غضب کی طرح نہیں اور اُس کے
ہاتھ پیر اور آنکھ کان مخلوق کے اعضاء کی طرح نہیں بلکہ وہ ہر ایک بات میں بے مثل ہے اور
بار با رصاف فرما دیا کہ یہ اُس کی تمام صفات اُس کی ذات کے مناسب حال ہیں انسان کی
صفات کی مانند نہیں اور اُس کی آنکھ وغیرہ جسم اور جسمانی نہیں اور اُس کی کسی صفت کو انسان ۲۶۴
کی کسی صفت سے مشابہت نہیں مثلاً انسان اپنے غضب کے وقت پہلے غضب کی تکلیف آپ
اُٹھاتا ہے اور جوش و غضب میں فوراً اُس کا سرور دور ہو کر ایک جلن سی اُس کے دل میں پیدا
ہو جاتی ہے اور ایک مادہ سوداوی اُس کے دماغ میں چڑھ جاتا ہے اور ایک تغیر اس کی

چشمه معرفت
حالت میں پیدا ہو جاتا ہے مگر خدا ان تغیرات سے پاک ہے اور اُس کا غضب ان معنوں سے
ہے کہ وہ اس شخص سے جو شرارت سے باز نہ آوے اپنا سا یہ حمایت اٹھا لیتا ہے اور اپنے قدیم
قانون قدرت کے موافق اُس سے ایسا معاملہ کرتا ہے جیسا کہ ایک غضبناک انسان کرتا ہے لہذا
استعارہ کے رنگ میں وہ معاملہ اُس کا غضب کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔ ایسا ہی اُس کی
محبت انسان کی محبت کی طرح نہیں کیونکہ انسان غلبہ محبت میں بھی دُکھ اٹھاتا ہے اور محبوب کے
علیحدہ اور جدا ہونے سے اُس کی جان کو تکلیف پہنچتی ہے مگر خدا ان تکالیف سے پاک ہے ایسا ہی
اُس کا قرب بھی انسان کے قرب کی طرح نہیں کیونکہ انسان جب ایک کے قریب ہوتا ہے تو
اپنے پہلے مرکز کو چھوڑ دیتا ہے مگر وہ باوجود قریب ہونے کے دور ہوتا ہے اور باوجود دور ہونے
کے قریب ہوتا ہے۔ غرض خدا تعالیٰ کی ہر ایک صفت انسانی صفات سے الگ ہے اور صرف
اشتراک لفظی ہے اس سے زیادہ نہیں اسی لئے خدا تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے کہ
لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْ لے یعنی کوئی چیز اپنی ذات یا صفات میں خدا تعالیٰ کے برابر نہیں۔
اب ناظرین با انصاف پر ظاہر ہو کہ اسی مطلب کی طرف یہ آیت اشارہ کرتی ہے کہ
اللَّهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ
یعنی خدا وہ ہے جس نے سب کچھ چھ دن میں پیدا کر کے پھر اپنے مقام وراء الوراء کی طرف
۲۶۵ توجہ کی د او اور عرش پر قرار پکڑا ۔ ہم پہلے بھی لکھ چکے ہیں کہ عرش سے مراد قرآن شریف میں
وہ مقام ہے جو شبیہی مرتبہ سے بالاتر اور ہر ایک عالم سے برتر اور نہاں درنہاں اور تقدس
اور تنزہ کا مقام ہے وہ کوئی ایسی جگہ نہیں کہ پتھر یا اینٹ یا کسی اور چیز سے بنائی گئی ہوا اور خدا
حاشیہ: ہم کئی مرتبہ لکھ چکے ہیں کہ اس آیت سے مطلب یہ ہے کہ خدا نے اپنی تشبیہی صفات کا اظہار
فرما کر پھر اس مقام کی طرف توجہ کی جو بے مثل و مانند ہونے کا مقام ہے جس کو زبان شرع میں عرش کہتے ہیں
جو تمام عالموں سے برتر اور وہم و خیال سے بلند تر ہے اور عرش کوئی مخلوق چیز نہیں ہے بلکہ محض وراء الوراء
مقام کا نام عرش ہے جس سے مخلوق کو کوئی اشتراک نہیں ۔ منہ
الشورى: ۱۲ الاعراف: ۵۵

·

آج 10 میں سے 10 باقی