چشمہٴ معرفت

حصہ 24

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

چشمه معرفت
اُس پر بیٹھا ہوا ہے اسی لئے عرش کو غیر مخلوق کہتے ہیں اور خدا تعالیٰ جیسا کہ یہ فرماتا ہے کہ کبھی وہ
مومن کے دل پر اپنی تجلی کرتا ہے۔ ایسا ہی وہ فرماتا ہے کہ عرش پر اُس کی تجلی ہوتی ہے اور صاف
طور پر فرماتا ہے کہ ہر ایک چیز کو میں نے اٹھایا ہوا ہے یہ کہیں نہیں کہا کہ کسی چیز نے مجھے بھی اُٹھایا
ہوا ہے۔ اور عرش جو ہر ایک عالم سے برتر مقام ہے وہ اُس کی تنز یھی صفت کا مظہر ہے اور ہم بار بار
لکھ چکے چکے ۔ ہیں کہ ازل سے اور قدیم سے خدا میں دو صفتیں ہیں ۔ ایک صفت شبیہی دوسری صفت
منز یہی ۔ اور چونکہ خدا کے کلام میں دونوں صفات کا بیان کرنا ضروری تھا یعنی ایک تشبیبی صفت
تشد اور دوسری تنزیہی صفت اس لئے خدا نے سیہی صفات کے اظہار کے لئے اپنے ہاتھ آنکھ محبت انے
غضب و غیره صفات قرآن شریف میں بیان فرمائے اور پھر جب کہ احتمال تشبیہ کا پیدا ہوا تو بعض
جگہ لَيْسَ كَمِثْلِہ کہہ دیا اور بعض جگہ ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ کہہ دیا جیسا کہ سورہ رعد
جزو نمبر 1 میں بھی یہ آیت ہے اللهُ الَّذِي رَفَعَ السَّمُوتِ بِغَيْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَهَا ثُمَّ
اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ (ترجمہ) تمہارا خدا وہ خدا ہے جس نے آسمانوں کو بغیر ستون کے
بلند کیا جیسا کہ تم دیکھ رہے ہو اور پھر اُس نے عرش پر قرار پکڑا۔ اس آیت کے ظاہری معنی کے
رو سے اس جگہ شبہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا پہلے خدا کا عرش پر قرار نہ تھا۔ اس کا یہی جواب ہے کہ
عرش کوئی جسمانی چیز نہیں ہے بلکہ وراء الوراء ہونے کی ایک حالت ہے جو اُس کی صفت ہے پس
جبکہ خدا نے زمین و آسمان اور ہر ایک چیز کو پیدا کیا اور ظلی طور پر اپنے نور سے سورج چاند اور
ستاروں کو نور بخشا اور انسان کو بھی استعارہ کے طور پر اپنی شکل پر پیدا کیا اور اپنے اخلاق کریمہ اس
میں پھونک دیئے تو اس طور سے خدا نے اپنے لئے ایک تشبیہ قائم کی مگر چونکہ وہ ہر ایک تشبیہ سے
پاک ہے اس لئے عرش پر قرار پکڑنے سے اپنے تنزہ کا ذکر کر دیا۔ خلاصہ یہ کہ وہ سب کچھ پیدا ۲۶۶
کر کے پھر مخلوق کا عین نہیں ہے بلکہ سب سے الگ اور وراء الوراء مقام پر ہے اور پھر سورۃ طہ
جزو نمبر 1 میں یہ آیت ہے الرَّحْمَنُ عَلَى الْعَرْشِ اسْتَوی کے (ترجمہ ) خدارحمن ہے جس نے
الرعد: ٣
طه : ۶

چشمه معرفت
عرش پر قرار پکڑا اس قرار پکڑنے سے یہ مطلب ہے کہ اگر چہ اُس نے انسان کو پیدا کر کے بہت سا
قرب اپنا اُس کو دیا مگر یہ تمام تجلیات مختص الزمان ہیں یعنی تمام تشبیہی تجلیات اُس کی کسی خاص وقت
میں ہیں جو پہلے نہیں تھیں مگر از لی طور پر قرارگاہ خدا تعالیٰ کی عرش ہے جو تنزیہ کا مقام ہے کیونکہ جو
فانی چیزوں سے تعلق کر کے تشبیہ کا مقام پیدا ہوتا ہے وہ خدا کی قرارگاہ نہیں کہلا سکتا وجہ یہ کہ وہ
معرض زوال میں ہے اور ہر ایک وقت میں زوال اُس کے سر پر ہے بلکہ خدا کی قرارگاہ وہ مقام
ہے جو فنا اور زوال سے پاک ہے پس وہ مقام عرش ہے۔
اس جگہ ایک اور اعتراض مخالف لوگ پیش کرتے ہیں اور وہ یہ کہ قرآن شریف کے
بعض مقامات سے معلوم ہوتا ہے کہ قیامت کے دن عرش کو آٹھ فرشتے اٹھائیں گے جس سے
اشارۃ النص کے طور پر معلوم ہوتا ہے کہ دنیا میں چار فرشتے عرش کو اٹھاتے ہیں اور اب اس جگہ
اعتراض یہ ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ تو اس بات سے پاک اور برتر ہے کہ کوئی اُس کے عرش کو اٹھاوے۔
اس کا جواب یہ ہے کہ ابھی تم سن چکے ہو کہ عرش کوئی جسمانی چیز نہیں ہے جو اٹھائی جائے یا اٹھانے
کے لائق ہو بلکہ صرف تنزہ اور تقدس کے مقام کا نام عرش ہے اسی لئے اس کو غیر مخلوق کہتے ہیں۔
ورنہ ایک مجسم چیز خدا کی خالقیت سے کیونکر باہر رہ سکتی ہے اور عرش کی نسبت جو کچھ بیان کیا گیا
ہے وہ سب استعارات ہیں۔ پس اسی سے ایک عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ ایسا اعتراض محض حماقت ہے۔
اب ہم فرشتوں کے اٹھانے کا اصل نکتہ ناظرین کو سناتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے تنزہ
کے مقام میں یعنی اس مقام میں جب کہ اُس کی صفت تنزہ اُس کی تمام صفات کو روپوش کر کے
اُس کو وراء الوراء اور نہاں در نہاں کر دیتی ہے۔ جس مقام کا نام قرآن شریف کی اصطلاح میں
عرش ہے تب خدا عقول انسانیہ سے بالاتر ہو جاتا ہے اور عقل کو طاقت نہیں رہتی کہ اُس کو دریافت
۲۶۷ کر سکے تب اُس کی چار صفتیں جن کو چار فرشتوں کے نام سے موسوم کیا گیا ہے جو دنیا میں ظاہر ہو
☆
چکی ہیں اُس کے پوشیدہ وجود کو ظاہر کرتی ہیں ۔ (۱) اول ربوبیت جس کے ذریعہ سے وہ انسان
حاشیہ: ملاحظہ ہو صفحہ ۲۷۹

چشمه معرفت
کی روحانی اور جسمانی تکمیل کرتا ہے چنانچہ روح اور جسم کا ظہور ربوبیت کے تقاضا سے ہے اور
اسی طرح خدا کا کلام نازل ہونا اور اُس کے خارق عادت نشان ظہور میں آنار بو بیت کے تقاضا سے
ہے (۲) دوم خدا کی رحمانیت جو ظہور میں آچکی ہے یعنی جو کچھ اُس نے بغیر پاداش اعمال بے شمار
نعمتیں انسان کے لئے میسر کی ہیں یہ صفت بھی اُس کے پوشیدہ وجود کو ظاہر کرتی ہے (۳) تیسری
خدا کی رحیمیت ہے اور وہ یہ کہ نیک عمل کرنے والوں کو اول تو صفت رحمانیت کے تقاضا سے نیک
اعمال کی طاقتیں بخشتا ہے اور پھر صفت رحیمیت کے تقاضا سے نیک اعمال اُن سے ظہور میں لاتا
ہے اور اس طرح پر اُن کو آفات سے بچاتا ہے۔ یہ صفت بھی اُس کے پوشیدہ وجود کو ظاہر کرتی
ہے (۴) چوتھی صفت مَالِكِ يَوْمِ الدِّین ہے یہ بھی اُس کے پوشیدہ وجود کو ظاہر کرتی ہے کہ وہ
نیکوں کو جزا اور بدوں کو سزا دیتا ہے۔ یہ چاروں صفتیں ہیں جو اُس کے عرش کو اٹھائے ہوئے ہیں
یعنی اُس کے پوشیدہ وجود کا ان صفات کے ذریعہ سے اس دنیا میں پتہ لگتا ہے اور یہ معرفت عالم
آخرت میں دو چند ہو جائے گی گویا بجائے چار کے آٹھ فرشتے ہو جائیں گے۔
پھر مضمون پڑھنے والے نے یہ اعتراض پیش کیا کہ دنیا کی پیدائش کا طریقہ قرآن شریف
میں غلط بیان کیا گیا ہے ۔ اگر اس اعتراض سے معترض کا یہ مطلب ہے کہ قرآن شریف
میں یہ لکھا ہے کہ ہر ایک چیز خدا کے حکم سے پیدا ہوئی ہے اور کسی چیز کے وجود کو خدا کے حکم کے
ساتھ وابستہ کرنا علم طبعی کے قواعد کے برخلاف ہے تو یہ پوچ اور لغو اعتراض ہے کیونکہ جو شخص
حاشیہ صفحہ ۲۷۸: خدا تعالیٰ نے تمام اجرام سماوی وارضی پیدا کر کے پھر اپنے وجود کو وراء الوراء مقام میں مخفی
کیا جس کا نام عرش ہے اور یہ ایسا نہاں در نہاں مقام ہے کہ اگر خدا تعالیٰ کی چار صفات ظہور پذیر نہ ہوتیں جو
سورۃ فاتحہ کی پہلی آیات میں ہی درج ہیں تو اس کے وجود کا کچھ پتہ نہ لگتا یعنی ربوبیت ۔ رحمانیت ۔
رحیمیت - مالک یوم الجزاء ہونا۔ سو یہ چاروں صفات استعارہ کے رنگ میں چار فر شتے خدا کی کلام
میں قرار دیئے گئے ہیں جو اس کے عرش کو اٹھا رہے ہیں یعنی اس وراء الوراء مقام میں جو خدا ہے اس مخفی مقام سے
اس کو دکھلا رہے ہیں ورنہ خدا کی شناخت کے لئے کوئی ذریعہ نہ تھا۔ منہ

چشمه معرفت
خدا تعالیٰ کی ہستی کو مانتا ہے اور ہر ایک چیز کا وجود اُس کے ارادہ سے جانتا ہے اُس کو یہ ماننا پڑتا
ہے کہ بغیر حکم خدا تعالیٰ کے کوئی چیز ظہور پذیر نہیں ہو سکتی اور اگر خدا کے وجود کو نہیں مانتا تو
دلائل قویہ بدیہیہ اُس کو ملزم کرتے ہیں اور اگر کہو کہ اعتراض یہ ہے کہ قرآن شریف سے یہ ثابت
ہوتا ہے کہ ایک دم میں خدا تعالیٰ نے سب کچھ پیدا کیا تو یہ جھوٹ ہے کیونکہ قرآن شریف سے تو
۲۶۸﴾ یہ ثابت ہوتا ہے کہ چھ دن میں پیدا کیا اور کچھ دن سے مراد وہ دن نہیں ہیں جو انسانوں کے دن
ہیں بلکہ بموجب تصریح قرآن شریف کے ہر ایک دن سے ہزار ہا برس مراد ہیں اور اگر کہو کہ
قرآن شریف سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ خدا تعالیٰ نے اجسام ارضی اور اجرام سماوی کو فلاں فلاں
مادہ سے پیدا کیا تو یہ خدا کی قدرتوں میں بیجا دخل ہے ۔ یاد رکھو کہ انسان کی ہرگز یہ طاقت
نہیں ہے کہ ان تمام دقیق در دقیق خدا کے کاموں کو دریافت کر سکے بلکہ خدا کے کام عقل اور فہم
اور قیاس سے برتر ہیں ۔ اور انسان کو صرف اپنے اس قدر علم پر مغرور نہیں ہونا چاہئے کہ اُس کو
کسی حد تک سلسلہ علل و معلولات کا معلوم ہو گیا ہے کیونکہ انسان کا وہ علم نہایت ہی محدود ہے
جیسا کہ سمندر کے ایک قطرہ میں سے کروڑم حصہ قطرہ کا حجم اور حق بات یہ ہے کہ جیسا کہ خدا تعالیٰ خود
حاشیہ: یہ خیال ہی سراسر حماقت ہے کہ جس قدر قانون قدرت ظاہر ہو چکا ہے اسی پر خدا کے مخفی
ارادوں اور مخفی قدرتوں کا قیاس کرنا چاہیے کیونکہ قیاس کرنے کے لئے کم سے کم نسبت مساوات تو ضرور
چاہیے لیکن جس حالت میں انسان کا علم خدا کی قدرتوں کی نسبت اس قدر بھی نہیں جیسا کہ ایک سوئی کی
نوک کی تری ایک بحر اعظم کے پانی سے نسبت رکھتی ہے تو پھر اس قدر قلیل علم انسان کا ان مخفی قدرتوں کے
لئے معیار کیونکر ہو سکتا ہے جو غیر متناہی ہیں ۔ اگر خدا کی اسی قدر قدرتیں ہیں جو انسان کے احاطہ علم میں ہو چکی
ہیں اور اس کے سوا کچھ نہیں تو اس صورت میں خدا محدود ہو جائے گا اور نیز اس کی قدر تیں بھی انسان کے
علم سے زیادہ نہیں ہوں گی ۔ لیکن انسان کا خدا کی قدرتوں پر محیط ہونا ایسا ہے جیسا کہ خدا پر محیط ہو جانا ۔
وہ خدا جس نے انسان کو مولی گاجر کی طرح زمین سے پیدا کیا ۔ پھر اس پہلے قانون کو توڑ دیا۔ پس اگر وہ
کسی زمانہ میں اس موجودہ قانون قدرت کو بھی توڑ دے تو اس کو کون روک سکتا ہے اور کس دلیل سے ہم
کہہ سکتے ہیں کہ پہلے تو وہ تبدیل قانون قدرت پر قادر تھا مگر اب قادر نہیں ہے ۔ منہ

چشمه معرفت
کے
نا پیدا کنار ہے ایسا ہی اُس کے کام بھی نا پیدا کنار ہیں اور اُس کے ہر ایک کام کی اصلیت تک پہنچنا
انسانی طاقت سے برتر اور بلند تر ہے ہاں ہم اُس کی صفات قدیمہ پر نظر کر کے یہ کہہ سکتے ہیں کہ
چونکہ خدا تعالیٰ کی صفات کبھی معطل نہیں رہتیں اس لئے خدا تعالیٰ کی مخلوق میں قدامت نوعی پائی
جاتی ہے یعنی مخلوق کی انواع میں سے کوئی نہ کوئی نوع قدیم سے موجود چلی آئی ہے مگر شخصی قدامت
باطل ہے اور باوجود اس کے خدا کی صفت افناء اور املاک بھی ہمیشہ اپنا کام کرتی چلی آتی ہے
وہ بھی کبھی معطل نہیں ہوئی اور اگر چہ نادان فلاسفروں نے بہت ہی زور لگایا کہ زمین و آسمان -
اجرام و اجسام کی پیدائش کو اپنے سائنس یعنی طبعی قواعد کے اندر داخل کر لیں اور ہر ایک پیدائش کے
اسباب قائم کریں مگر سچ یہی ہے کہ وہ اس میں ناکام اور نا مراد رہے ہیں اور جو کچھ ذخیرہ اپنی
طبعی تحقیقات کا انہوں نے جمع کیا ہے وہ بالکل نا تمام اور نامکمل ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ کبھی اپنے
خیالات پر قائم نہیں رہ سکے اور ہمیشہ اُن کے خود تراشیدہ خیالات میں تغیر تبدل ہوتا رہا ہے اور
معلوم نہیں کہ آگے کس قدر ہوگا اور چونکہ اُن کی تحقیقاتوں کی یہ حالت ہے کہ تمام مدار اُن کا
صرف اپنی عقل اور قیاس پر ہے اور خدا سے کوئی مدد اُن کو نہیں ملتی اس لئے وہ تاریکی سے باہر نہیں
آسکتے اور در حقیقت کوئی شخص خدا کو شناخت نہیں کر سکتا جب تک اس حد تک اُس کی معرفت نہ پہنچ ۲۶۹
جائے کہ وہ اس بات کو سمجھ لے کہ خدا کے بیشمار کام ایسے ہیں کہ جو انسانی طاقت اور عقل اور فہم سے
بالاتر اور بلند تر ہیں اور اس مرتبہ معرفت سے پہلے یا تو انسان محض دہر یہ ہوتا ہے اور خدا کے وجود پر
ایمان ہی نہیں رکھتا اور یا اگر خدا کو مانتا ہے تو صرف اس خدا کو مانتا ہے کہ جو اُس کے خود تراشیدہ
دلائل کا ایک نتیجہ ہے نہ اس خدا کو جو اپنی تجلی سے اپنے تئیں آپ ظاہر کرتا ہے اور جس کی قدرتوں
کے اسرار اس قدر ہیں کہ انسانی عقل اُن کا احاطہ نہیں کر سکتی ۔ جب سے خدا نے مجھے یہ علم دیا ہے
کہ خدا کی قدرتیں عجیب در عجیب اور عمیق در عمیق اور وراء الوراء اور لایدرک ہیں تب سے میں ان
لوگوں کو جو فلسفی کہلاتے ہیں پکے کافر سمجھتا ہوں اور چھپے ہوئے دہر یہ خیال کرتا ہوں میرا خود ذاتی

چشمه معرفت
مشاہدہ ہے کہ کئی عجائب قدرتیں خدا تعالیٰ کی ایسے طور پر میرے دیکھنے میں آئی ہیں کہ بجز اس کے
کہ ان کو نیستی سے ہستی کہیں اور کوئی نام ان کا ہم رکھ نہیں سکتے جیسا کہ ان نشانوں کی بعض مثالیں
بعض موقعہ پر میں نے لکھ دی ہیں۔ جس نے یہ کرشمہ قدرت نہیں دیکھا اُس نے کیا دیکھا ؟ ہم
ایسے خدا کو نہیں مانتے جس کی قدرتیں صرف ہماری عقل اور قیاس تک محدود ہیں اور آگے کچھ
نہیں بلکہ ہم اس خدا کو مانتے ہیں جس کی قدرتیں اُس کی ذات کی طرح غیر محدود اور نا پیدا کنار اور
غیر متناہی ہیں۔ ایسا ہی اُس کی قدرت کا یہ راز ہے کہ وہ نیست سے ہست کرتا ہے جیسا کہ اس بات
پر ہزار ہا نمونے ہماری نظر کے سامنے ہیں۔ بعض درخت ایسے ہیں کہ اُن کے پھل جیسے جیسے پکتے
جاتے ہیں وہ پر دار کیڑوں کی طرح بنتے جاتے ہیں اور بعض درخت ایسے ہیں کہ اُن کے پتوں میں
سے بڑے بڑے پرندے پیدا ہو جاتے ہیں اُن میں سے ایک آک کا درخت بھی ہے اور اُس کی
نظیریں ہزار ہا ہیں نہ صرف ایک دو۔ پس اس جگہ بجز اس کے کیا کہہ سکتے ہیں کہ وہ نیستی سے ہستی
ہے اور یہ ایک ایسار از قدرت ہے کہ ہم اس کی حقیقت تک نہیں پہنچ سکتے اور کیا یہ بھی ضروری ہے
کہ ایک ناچیز انسان خدا کے تمام اسرار پر اطلاع بھی پا جائے اور اس کی تمام قدرتوں پر محیط ہو
۲۷۰﴾ جائے ۔ یہ ایک فیصلہ شدہ بات ہے کہ اگر علم سائنس یعنی طبعی خدا تعالیٰ کے تمام عمیق کاموں پر احاطہ
کرلے تو پھر وہ خدا ہی نہیں۔ جس قدر انسان اُس کی باریک حکمتوں پر اطلاع پاتا ہے وہ انسانی علم
اس قدر بھی نہیں کہ جیسے ایک سوئی کو سمندر میں ڈبویا جائے اور اُس میں کچھ سمندر کے پانی کی تری
باقی رہ جائے اور یہ کہنا کہ اُس کی تمام باریک قدرتوں پر اطلاع پانے کے لئے ہمارے لئے راہ
کشادہ ہے اس سے زیادہ کوئی حماقت نہیں باوجود یکہ ہزار ہا قرن اس دنیا پر گذر چکے ہیں پھر بھی
انسان نے صرف اس قدر خدا کی حکمتوں پر اطلاع پائی ہے جیسا کہ ایک عالمگیر بارش میں سے صرف
اس قدر تری جو ایک بال کی نوک کو بمشکل تر کر سکے ۔ پس اس جگہ اپنی حکمت اور دانائی کا دم مارنا
جھوٹی شیخی اور حماقت ہے۔ انسان باوجود یکہ ہزار ہا برسوں سے اپنے علوم طبعیہ اور ریاضیہ کے

چشمه معرفت
ذریعہ سے خدا کی قدرتوں کے دریافت کرنے کے لئے جان توڑ کوششیں کر رہا ہے مگر ابھی تک اس قدر
اُس کے معلومات میں کمی ہے کہ اس کو نامراد اور نا کام ہی کہنا چاہیے۔ صد ہا اسرار غیبیہ اہل کشف
اور اہل مکالمہ الہیہ پر کھلتے ہیں اور ہزار ہا ر استباز ان کے گواہ ہیں مگر فلسفی لوگ اب تک اُن کے منکر
ہیں جیسا کہ فلسفی لوگ تمام مدار ادراک معقولات اور تدبر اور تفکر کا دماغ پر رکھتے ہیں مگر اہل کشف
نے اپنی صحیح رؤیت اور روحانی تجارب کے ساتھ معلوم کیا ہے کہ انسانی عقل اور معرفت کا سرچشمہ
دل ہے جیسا کہ میں پینتیس برس سے اس بات کا مشاہدہ کر رہا ہوں کہ خدا کا الہام جو معارف روحانیہ
اور علوم غیبیہ کا ذخیرہ ہے دل پر ہی نازل ہوتا ہے بسا اوقات ایک ایسی آواز سے دل کا سر چشمہء علوم
ہونا کھل جاتا ہے کہ وہ آواز دل پر اس طور سے بشدت پڑتی ہے کہ جیسے ایک ڈول زور کے ساتھ
ایک ایسے کنوئیں میں پھینکا جاتا ہے جو پانی سے بھرا ہوا ہے تب وہ دل کا پانی جوش مار کر ایک غنچہ کی
شکل میں سر بستہ اوپر کو آتا ہے اور دماغ کے قریب ہو کر پھول کی طرح کھل جاتا ہے اور اس میں سے
ایک کلام پیدا ہوتا ہے وہی خدا کا کلام ہے ۔ پس ان تجارب صحیحہ روحانیہ سے ثابت ہے کہ دماغ کو
علوم اور معارف سے کچھ تعلق نہیں ہاں اگر دماغ صحیح واقعہ ہو اور اس میں کوئی آفت واقعہ ہو اور اس میں کوئی آفت نہ ہو تو وہ دل ۲۷۱
کے علوم مخفیہ سے مستفیض ہوتا ہے اور دماغ چونکہ منبت اعصاب ہے اس لئے وہ ایسی گل کی طرح
ہے جو پانی کو کنوئیں سے کھینچ سکتی ہے اور دل وہ کنواں ہے جو علوم مخفیہ کا سر چشمہ ہے۔ یہ وہ راز ہے
جواہل حق نے مکاشفات صحیحہ کے ذریعہ سے معلوم کیا ہے جس میں میں خود صاحب تجربہ ہوں ۔
ایسا ہی جدید سائنس یعنی طبعی کی تحقیقات میں یہ ایک غلطی ہے کہ قطعی طور پر یہ خیال کیا
گیا ہے جو ہر ایک مادی چیزوں میں جو کیڑے پڑ جاتے ہیں وہ ہوا سے آتے ہیں یعنی ہوا کے
کیڑے اس چیز میں داخل ہو جاتے ہیں حالانکہ یہ قاعدہ کئی جگہ ٹوٹ جاتا ہے مثلاً جو نطفہ سے
حاشیہ: چونکہ دماغ منبت اعصاب ہے اس لئے علوم قلبیہ کا محسوس کرنا اس کا کام ہے اور اگر دماغ
میں کوئی آفت پیدا ہو تو وہ علوم پردہ میں آجاتے ہیں جیسا کہ اگر ڈول یا اس کی رسی نا تمام ہو تو پانی کنوئیں
میں سے نہیں آ سکتا ۔ منہ

چشمه معرفت
مثانہ کے اندر کیڑا بنتا ہے وہ سائنس والوں کے اقرار کی رو سے ہوا سے نہیں بنتا اور ہوا کو اس
میں کوئی دخل نہیں ایسا ہی جو گولر کے پھل میں چھوٹے چھوٹے کیڑے پر دار بن جاتے ہیں جن
سے گولر کا پھل بگڑتا نہیں بلکہ شیریں اور کھانے کے لائق ہو جاتا ہے اُن کو بھی ہوا سے کچھ تعلق
نہیں کیونکہ خدا تعالیٰ کی قدرت سے گولر کا کچا پھل اُن کے لئے بطور نطفہ کے ہوتا ہے اور جب
تک وہ کچا ہوتا ہے اس میں کوئی کیڑا دکھائی نہیں دیتا اور لوگ پکا پکا کر اس کو کھاتے ہیں اور پھر
جیسے جیسے آہستہ آہستہ وہ پکتا جاتا ہے تو اُسی کے مغز میں سے چھوٹے چھوٹے جانور پر دار کسی قدر
سبز چمکدار بنتے جاتے ہیں اور لوگ مع کیڑوں کے اُس پھل کو کھا جاتے ہیں۔ اب ظاہر ہے کہ
ان جانداروں کا محض ایک پھل میں سے بن جانا ایک نرالا قانون قدرت ہے جس کو نیستی سے
ہستی کہنا چاہیے کیونکہ یہ ان کیڑوں کی طرح نہیں ہوتے جو ایک متعفن چیز میں پائے جاتے ہیں
جو ایک قسم کے زہریلے کیڑے ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جب دال یا دودھ یا گوشت وغیرہ میں
اُس قسم کے کیڑے پڑتے ہیں تو وہ چیز سخت متعفن ہو جاتی ہے اور اُس میں سے نہایت گندی بد بو
آتی ہے اور اس میں ایک قسم کی زہر پڑ جاتی ہے اسی وجہ سے اس کا کھانا مضر صحت ہوتا ہے لیکن یہ
کیڑے گولر کے پھل کو مضر صحت نہیں کرتے بلکہ وہ پھل تبھی کھانے کے لائق ہوتا ہے جب وہ
۲۷۲ کیڑے اس میں پیدا ہو جاتے ہیں ایسا ہی ہم اس جگہ بہت سی ایسی مثالیں پیش کر سکتے ہیں جن
سے ثابت ہوتا ہے کہ بہت سے کیڑے ایسے پیدا ہوتے ہیں کہ ہوا کا اُن میں کچھ بھی تعلق نہیں یہ
بات تو ہر ایک عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ گندی ہوا سے گندی چیزیں ہی پیدا ہوتی ہیں نہ ایسی پاک اور
مفید صحت چیزیں جو کھانے کے لائق ہوں ۔ پس یہ عقیدہ کہ تمام کیڑے جو پیدا ہوتے ہیں وہ
در اصل ہوا کے کیڑے ہیں یہ صحیح نہیں ہے بلکہ اس جگہ یہ سوال بھی پیش ہو سکتا ہے کہ دراصل ہوا
کیڑوں سے پاک ہے۔ اس کا ثبوت یہ ہے کہ جیسے کسی اونچے پہاڑ کی بلندی پر چڑھیں جس کی
سطح کھلی اور ہر ایک روک سے محفوظ ہو وہ ہوا کیڑوں سے خالی ہوتی ہے یا یوں کہو کہ بہت ہی کم

چشمه معرفت
اس میں کیڑے ہوتے ہیں اسی وجہ سے ایسے پہاڑوں پر سل کی بیماری والوں کو فائدہ ہوتا ہے
اور اس سے اوپر کے طبقہ کی ہوا ایسی ہوتی ہے جو بالکل کیڑوں سے خالی ہوتی ہے اور اس سے کسی
کو انکار نہیں ہو سکتا کہ جو ہوا سطح زمین کے نزدیک ہے خاص کر جب وہ آفتاب کی حرارت سے
پورا حصہ نہیں لیتی یا برف کی شدید سردی سے متاثر نہیں ہوتی وہی ہوا کیڑوں سے پر ہوتی ہے
کیونکہ وہ اپنی بساطت پر باقی نہیں رہتی ۔ پس اس سے ثابت ہے کہ دراصل ہوا میں کوئی کیڑا نہیں
ہے بلکہ جب ایک عارضی غلاظت اور رطوبت اُس سے مل جاتی ہے تو اس سے وہ کیڑے پیدا ہو
جاتے ہیں اور چونکہ یہ ہوا تمام چیزوں پر محیط ہے اس لئے یہ گندی ہوا جب دوسری چیزوں پر اثر
کرے گی تو اُن میں بھی کیڑے پیدا ہو جائیں گے اور عجیب تر یہ ہے کہ اگر مثلاً ایک جگہ پچاس
سنگترہ یا اور قسم کے میوے دیر تک رکھے رہیں تو بعض پھل تو بگڑ جاتے ہیں اور بعض مدت تک نہیں
بگڑتے حالانکہ وہ ایک ہی ہوا کے اثر کے ماتحت ہوتے ہیں اور پھر یہ بھی ہے کہ جس قدر ہوا
لطیف ہو گی اُسی قدر کیڑے کم پیدا ہوں گے۔ اس سے ثابت ہے کہ کیڑے دو قسم کے ہوتے ہیں
ایک وہ جو گندی ہوا کی تاثیر سے پیدا نہیں ہوتے بلکہ خدا تعالیٰ کی قدرت اور حکمت سے محض کسی
سرسبز پتے یا سرسبز پھل سے پیدا ہوتے ہیں جیسے گولر کا پر دار کیڑا یا آک کا جانور جو ملخ کے برابر
ہوتا ہے اور جیسے نطفہ کا کیڑا اور جیسے وہ کیڑے جو زمین کے نہایت ہی عمیق طبقوں میں پائے ۲۷۳
جاتے ہیں اور دوسرے وہ کیڑے ہیں جو گندی ہوا سے پیدا ہوتے ہیں اور ایسی ہوا جب کسی ایسی
غذا پر اپنا اثر کرتی ہے جس میں کیڑے پیدا ہو سکتے ہیں تو اس ہوا کے اثر سے ہزار ہا کیڑے
اس غذا میں پیدا ہو جاتے ہیں پس یہ سائینس والوں کی غلطی ہے کہ وہ ہر ایک پیدا ہونے والے
کیڑے کو گندی ہوا کی طرف منسوب کرتے ہیں ۔ اب یہ بات بھی بحث طلب ہے کہ وہ کیڑے جو
دال وغیرہ چیزوں میں پیدا ہوتے ہیں وہ کہاں سے پیدا ہوتے ہیں؟ پس اصل بات تو یہ ہے کہ
جب وہ گندی ہوا جس میں کیڑے پیدا ہو چکے ہیں کسی کھانے والی یا کسی دوسری چیز پر اثر کرتی ہے

چشمه معرفت
تو اس کے اثر سے اس چیز میں کیڑے پیدا ہو جاتے ہیں اگر محض یہی بات ہوتی کہ اُس ہوا کے
کیڑے اس کھانے کے اندر داخل ہو جاتے ہیں تو کوئی کھانا کیڑوں سے بچ نہ سکتا۔ ایک طرف
ہم ایک کھانا تیار کر کے اپنے سامنے رکھتے اور ایک طرف فی الفور ہزار ہا کیڑے بلا توقف اُس
میں پڑ جاتے کیونکہ جب کیڑے پہلے سے ہوا میں موجود ہیں اور کھانا بھی کھلا پڑا ہے تو پھر تو قف
کی کوئی وجہ نہیں اور اگر کہو کہ اوّل حالت میں باریک ہوتے ہیں تو پھر تم خورد بین کے ذریعہ سے
ہمیں دکھلاؤ کہ اس تازہ کھانے میں کہاں کیڑے ہیں۔ غرض یہ بھی سائنس والوں کی ایک موٹی
☆
غلطی ہے وہ لوگ خدا کے اسرار کا معما کھولنا چاہتے ہیں آخر منہ کے بل گرتے ہیں ۔
مضمون پڑھنے والے نے ایک یہ اعتراض قرآن شریف پر پیش کیا کہ خاوند کی
مرضی پر طلاق پر طلاق رکھی ہے اس ۔ ا ہے اس سے شاید اس کا یہ مطلب معلوم ہوتا ہے کہ عقل کی رو سے مرد اور
عورت درجہ میں برابر ہیں تو پھر اس صورت میں طلاق کا اختیار محض مرد کے ہاتھ میں رکھنا
بلا شبہ قابل اعتراض ہوگا ۔ پس اس اعتراض کا یہی جواب ہے کہ مرد اور عورت درجہ میں ہرگز
برابر نہیں ۔ دنیا کے قدیم تجربہ نے یہی ثابت کیا ہے کہ مرد اپنی جسمانی اور علمی طاقتوں میں
حاشیہ: یادر ہے کہ بموجب اصول آریہ سماج کے وید نے ہر ایک جانور کو خواہ وہ کیڑا ہے یا اور جاندار
انسان قرار دیا ہے یعنی یہ تعلیم دی ہے کہ وہ دراصل انسانی روح ہے جو کسی اور جون میں واپس آئی ہے مگر وید
نے جو واپس آنے کا طریق بیان کیا ہے وہ ایسا بیہودہ اور خلاف عقل ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وید کے
بنانے والے علم اور عقل سے محض بے نصیب تھے اس بات کا بار ثبوت وید کے ذمہ تھا کہ وہ روح جو بدن
سے نکل گئی تھی وہ کیوں کر اور کس طریق سے واپس آتی ہے اور کیوں کر انسانی نطفہ سے اس کا پیوند ہو جاتا
ہے اور یہ خیال کہ وہ روح شبنم کی طرح کسی گھاس پات پر گرتی ہے اس سے زیادہ اور کوئی خیال بیوقوفی کا
نہیں ہوگا کیونکہ نطفہ صرف گھاس پات سے نہیں بلکہ صدہا مختلف طریقوں سے طیار ہوتا ہے جیسا کہ ہم
بیان کر چکے ہیں ۔ ایک دال کی طرف دیکھو جو اکثر آریوں کی غذا ہے اول وہ آگ پر گداز کی جاتی ہے اور
کیڑے مر جاتے ہیں اور اگر باسی ہو جائے تو ہزار ہا کیڑے اس میں پڑ جاتے ہیں ۔ تو کیا یہ خیال ہو سکتا
ہے کہ وہ کیڑے بھی شبنم سے ہی غذا میں داخل ہوتے ہیں اور وہ سب انسان ہیں ۔ منہ

چشمه معرفت
عورتوں سے بڑھ کر ہیں اور شاذونا در حکم معدوم کا رکھتا ہے پس جب مرد کا درجہ باعتبار اپنے ظاہری
اور باطنی قوتوں کے عورت سے بڑھ کر ہے تو پھر یہی قرین انصاف ہے کہ مرد اور عورت کے علیحدہ ۲۷۴
ہونے کی حالت میں عنان اختیار مرد کے ہاتھ میں ہی رکھی جائے مگر تعجب ہے کہ یہ اعتراض ایک
آریہ نے کیوں پیش کیا ؟ کیونکہ آریوں کے اصول کی رو سے تو مرد کا درجہ عورت سے اس قدر بڑھ
کر ہے کہ بغیر لڑکا پیدا ہونے کے نجات ہی نہیں ہو سکتی۔ اسی بنا پر ایک آریہ کی عورت با وجود موجود
ہونے خاوند کے دوسرے مرد سے منہ کالا کراتی ہے تاکسی طرح لڑکا پیدا ہو جائے ۔ پس ظاہر ہے
کہ اگر ان کے نزدیک مرد اور عورت کا درجہ برابر ہوتا تو اس رسوائی اور فضیحت کی ضرورت ہی کیا
تھی ؟ لیکن یہ بات ہر ایک کو معلوم ہے کہ اگر ایک آریہ کی چالیس لڑکیاں بھی ہوں یا فرض کرو کہ سو
لڑکی ہو تب بھی وہ اپنی نجات کے لئے فرزند نرینہ کا خواہشمند ہوتا ہے اور اُس کے مذہب کی رُو
سے سوالڑ کیاں بھی ایک لڑکے کے برابر نہیں ہو سکتیں۔ پس اس سے ثابت ہے کہ آریہ
مذہب کی رو سے جس قد ر لڑکے کو یعنی فرزند نرینہ کو دختر پر ترجیح دی گئی ہے وہ اس قدر ترجیح ہے
که دختر کواپنی قدر و منزلت میں فرزند نرینہ کا سوال حصہ بھی قرار نہیں دیا گیا ورنہ یہ صاف ظاہر
ہے کہ اگر مذہب کی رو سے لڑکی اور لڑکا ایک درجہ پر سمجھے جاتے تو پھر لڑکا ہونے کے لئے یہ
بے غیرتی کیوں روا رکھی جاتی کہ اپنی منکوحہ عورت جس کے لئے غیرت مند لوگ مرنے مارنے پر
طیار ہو جاتے ہیں وہ دوسروں سے ہم بستر کرائی جاتی ؟ اور کیوں اس قدر لڑکا پیدا ہونے کے لئے
حرص بڑھائی جاتی کہ یہ روا رکھا جاتا کہ گو اس بد قسمت عورت کو تمام دنیا کے مردوں سے ہم بستر
کرایا جائے مگر لڑ کا ضرور پیدا ہونا چاہیے۔
ماسوا اس کے منو شاستر کو پڑھ کر دیکھ لو کہ اس میں بھی صاف لکھا ہے کہ اگر عورت
مرد کی دشمن ہو جائے یا زہر دینا چاہے یا اور کوئی ایسا سبب ہو تو مرد کو طلاق دینے کا اختیار ہے
اور عملی طور پر تمام شریف ہندوؤں کا یہی طریق ہے کہ اگر عورت کو بدکار اور بد چلن پاویں

چشمه معرفت
تو اُس کو طلاق دے دیتے ہیں اور تمام دنیا میں انسانی فطرت نے یہی پسند کیا ہے کہ ضرورتوں کے
۲۷۵ وقت میں مرد عورتوں کو طلاق دیتے ہیں اور مرد کا عورت پر ایک حق زائد بھی ہے کہ مرد عورت کی
زندگی کے تمام اقسام آسائش کا متکفل ہو جاتا ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالی قرآن شریف میں فرماتا ہے
وَعَلَى الْمَوْلُودِ لَهُ رِزْقُهُنَّ وَكِسْوَتُهُنَّ یعنی یہ بات مردوں کے ذمہ ہے کہ جو عورتوں
کو کھانے کے لئے ضرورتیں ہوں یا پہننے کے لئے ضرورتیں ہوں وہ سب اُن کے لئے مہیا کریں۔
اس سے ظاہر ہے کہ مرد عورت کا مربی اور محسن اور ذمہ وار آسائش کا ٹھیرایا گیا ہے اور وہ عورت کے
لئے بطور آتا اور خداوند نعمت کے ہے اسی طرح مرد کو بہ نسبت عورت کے فطرتی قومی زبر دست
دیئے گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے مرد عورت پر حکومت کرتا چلا آیا ہے
اور مرد کی فطرت کو جس قدر باعتبار کمال قوتوں کے انعام عطا کیا گیا ہے وہ عورت کی قوتوں کو عطا
نہیں کیا گیا۔ اور قرآن شریف میں یہ حکم ہے کہ اگر مرد اپنی عورت کو مروت اور احسان کی رو سے
ایک پہاڑ سونے کا بھی دے تو طلاق کی حالت میں واپس نہ لے۔ اس سے ظاہر ہے کہ اسلام میں
عورتوں کی کس قدر عزت کی گئی ہے ایک طور سے تو مردوں کو عورتوں کا نوکر ٹھیرایا گیا ہے اور
بہر حال مردوں کے لئے قرآن شریف میں یہ حکم ہے کہ عَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ کے یعنی تم
اپنی عورتوں سے ایسے حسن سلوک سے معاشرت کرو کہ ہر ایک عقلمند معلوم کر سکے کہ تم اپنی بیوی سے
احسان اور مروّت سے پیش آتے ہو۔
علاوہ اس کے شریعت اسلام نے صرف مرد کے ہاتھ میں ہی یہ اختیار نہیں رکھا کہ
جب کوئی خرابی دیکھے یا نا موافقت پاوے تو عورت کو طلاق دے دے بلکہ عورت کو بھی یہ اختیار
دیا ہے کہ وہ بذریعہ حاکم وقت کے طلاق لے لے۔ اور جب عورت بذریعہ حاکم کے طلاق
لیتی ہے تو اسلامی اصطلاح میں اس کا نام خُلع ہے ۔ جب عورت مرد کو ظالم پاوے یا وہ اُس
کو ناحق مارتا ہو یا اور طرح سے نا قابل برداشت بدسلوکی کرتا ہو یا کسی اور وجہ سے ناموافقت
البقرة : ۲۳۴ ۲ النساء : ۲۰

·

آج 10 میں سے 10 باقی