چشمہٴ معرفت

حصہ 25

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

چشمه معرفت
ہو یا وہ مرد دراصل نامرد ہو یا تبدیل مذہب کرے یا ایسا ہی کوئی اور سبب پیدا ہو جائے جس کی
وجہ سے عورت کو اُس کے گھر میں آبادر بنا نا گوار ہو تو ان تمام حالتوں میں عورت یا اُس کے کسی
ولی کو چاہیے کہ حاکم وقت کے پاس یہ شکایت کرے اور حاکم وقت پر یہ لازم ہوگا کہ اگر عورت ۲۷۶
کی شکایت واقعی درست سمجھے تو اس عورت کو اس مرد سے اپنے حکم سے علیحدہ کر دے اور نکاح کو
توڑ دے لیکن اس حالت میں اس مرد کو بھی عدالت میں بلانا ضروری ہوگا کہ کیوں نہ اُس کی
عورت کو اُس سے علیحدہ کیا جائے ۔
اب دیکھو کہ یہ کس قدر انصاف کی بات ہے کہ جیسا کہ اسلام نے یہ پسند نہیں کیا کہ کوئی
عورت بغیر ولی کے جو اُس کا باپ یا بھائی یا اور کوئی عزیز ہو خود بخود اپنا نکاح کسی سے کر لے ایسا
ہی یہ بھی پسند نہیں کیا کہ عورت خود بخود مرد کی طرح اپنے شوہر سے علیحدہ ہو جائے بلکہ جدا ہونے کی
حالت میں نکاح سے بھی زیادہ احتیاط کی ہے کہ حاکم وقت کا ذریعہ بھی فرض قرار دیا ہے تا عورت
اپنے نقصان عقل کی وجہ سے اپنے تئیں کوئی ضرر نہ پہنچا سکے مگر وید میں یہ منصفانہ طریق کہاں ہے؟
میں اس معترض کی حالت سے نہایت تعجب میں ہوں کہ کس قدر یہ شخص سچائی کا دشمن ہے جس سے
بمجبوری ہمیں کچھ وید کا حال بیان کرنا پڑتا ہے اگر یہ شخص ایسا بیہودہ اور لغو اعتراض نہ کرتا تو ہمیں
کیا ضرورت تھی کہ ہم وید کا ذکر کرتے ؟ ان لوگوں کی عجیب حالت ہے کہ اپنے وید کی خرابیوں پر
کچھ بھی اطلاع نہیں رکھتے اور چاند پر تھوک رہے ہیں ۔ افسوس !!!
پھر مضمون پڑھنے والے نے بیان کیا کہ قرآنی تعلیم سورج اور چاند کی ماہیت سے
بے علم ہے۔ اس بات کا جواب بجز اس کے کیا کہا جائے کہ اس بارے میں قرآنی تعلیم کو وید کی
تعلیم کے ساتھ مقابلہ کر کے دیکھنا چاہیے۔ قرآن شریف نے سورج اور چاند کو خدا کی مخلوق
ٹھیرایا ہے مگر ویدان دونوں کو خدا قرار دیتا ہے اور اُن کی پرستش کا حکم کرتا ہے اور یہ بیان کرتا
ہے کہ گویا وہ دونوں خدا تعالیٰ کی طرح عالم الغیب اور قادر ہیں اور ہر ایک جو اُن کی پوجا کرے

چشمه معرفت
اُن کو مرادیں عطا کرتے ہیں جس کو اس بارے میں شک ہو وہ رگوید کی شہرتیاں غور سے پڑھے
افسوس ! جن لوگوں کا وید بجائے خدا تعالیٰ کے سورج چاند کو خدا قرار دیتا ہے اُن کو ایسی باتوں سے
۲۷۷ کچھ دیا کرنی چاہیے تھی کہ وہ ایسی کتاب پر حملہ کریں جو سورج اور چاند کو خدا نہیں بناتی بلکہ
خدا کی پیدائش قرار دیتی ہے۔ قرآن شریف میں ایک شاہزادی بلقیس نام کا ایک عجیب قصہ
لکھا ہے جو سورج کی پوجا کرتی تھی شاید وید کی پیرو تھی ۔ حضرت سلیمان نے اُس کو بلایا اور
اُس کے آنے سے پہلے ایسا محل طیار کیا جس کا فرش شیشہ کا تھا اور شیشہ کے نیچے پانی بہ رہا تھا
جب بلقیس نے حضرت سلیمان کے پاس جانے کا قصد کیا تو اُس نے اُس شیشہ کو پانی سمجھا اور اپنا
پاجامہ پنڈلی سے اوپر اٹھا لیا۔ حضرت سلیمان نے کہا کہ دھو کہ مت کھا یہ پانی نہیں ہے بلکہ یہ
شیشہ ہے پانی اس کے نیچے ہے۔ تب وہ عقلمند عورت سمجھ گئی کہ اس پیرایہ میں میرے مذہب کی غلطی
انہوں نے ظاہر کی ہے اور یہ ظاہر کیا ہے کہ سورج اور چاند اور دوسرے روشن اجرام شیشہ کی مانند
ہیں اور ایک پوشیدہ طاقت ہے جو ان کے پردہ کے نیچے کام کر رہی ہے اور وہی خدا ہے جیسا کہ
قرآن شریف میں اس جگہ فرمایا صَرْحُ مُمَرَّدٌ مِنْ قَوَارِيرَ لسودنیا کو خدا نے شیش محل
سے مثال دی ہے جاہل ان شیشوں کی پرستش کرتے ہیں اور دانا اس پوشیدہ طاقت کے پرستار ہیں
مگر وید نے اس شیش محل کی طرف کچھ اشارہ نہیں کیا اور ان ظاہری شیشوں کو پر میشور سمجھ لیا
اور پوشیدہ طاقت سے بے خبر رہا۔
اور پھر ایک دوسری جگہ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے وَالشَّمْسِ وَضُحَهَا
وَالْقَمَرِ إِذَا تَلْهَا کے یعنی قسم ہے سورج کی اور اس کی روشنی کی اور قسم ہے چاند کی جب
سورج کی پیروی کرے یعنی چاند بغیر پیروی کے کچھ بھی چیز نہیں اور اس کا نور سورج کے نور
سے مستفاض ہے یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ انسان کو کیسا ہی اپنے اندر استعداد رکھتا
ہے مگر جب تک وہ کامل طور پر خدا کی اطاعت نہ کرے اُس کو کوئی نور نہیں ملتا مگر افسوس !
یعنی یہ ایک محل ہے شیشوں سے بنایا گیا ۔ منہ
النمل: ۴۵ ۲ الشمس : ۳۰۲

چشمه معرفت
کہ وید کو یہ بھی خبر نہیں کہ چاند اپنی روشنی سورج سے لیتا ہے اور اسی وجہ سے اُس نے برابر طور پر
دونوں سورج اور چاند کو معبود ٹھہرایا ہے۔
پھر عجیب تریہ بات ہے کہ معترض تو تعصب کی دیوانگی کی وجہ سے سورج چاند تک پہنچ گیا ۲۷۸
ہے جو آسمانی اجرام ہیں مگر اس کے وید نے تو زمین کی چیزوں میں بھی غلطی کھائی ہے اور وہ روح
جس سے جاندار انسان زندہ ہوتے ہیں اُس کی کیفیت صحیح طور پر بیان نہیں کر سکا پس اس معترض پر
تو یہ شعر صادق آتا ہے ۔
تو کار زمین را نکو ساختی ؟
که با آسمان نیز پرداختی
کیا یہ وید کی فلاسفی درست ہے کہ روحیں مع اپنی تمام قوتوں اور طاقتوں کے انادی اور غیر مخلوق ہیں
اور وہی بار بار دنیا میں آتی ہیں اور کیا یہ بات عقل سلیم کے نزدیک سچ ٹھہر سکتی ہے کہ روح انسان
کے مرنے کے وقت اکاش میں چلی جاتی ہے اور پھر رات کے وقت کسی گھاس پات پر گرتی ہے اور
وہ گھاس پات کوئی مر دکھاتا ہے تو نطفہ کے ساتھ اندر چلی جاتی ہے۔ ہم پہلے بھی لکھ چکے ہیں کہ اس
سے لازم آتا ہے کہ روح دو ٹکڑے ہو کر گرتی ہو ایک ٹکڑا ایسی گھاس پر گرتا ہو جس کو مر دکھاتا ہو اور
دوسرا ٹکڑا ایسی گھاس پات پر پڑتا ہو جس کو عورت کھاتی ہو کیونکہ پیدا ہونے والے بچہ میں روحانی
اخلاق صرف مرد کی طرف سے نہیں ہوتے بلکہ عورت کی طرف سے بھی ہوتے ہیں ۔ ماسوا اس کے
وہ گھاس پات کچا تو نہیں کھایا جاتا بلکہ بخوبی آگ پر پکایا جاتا ہے اس صورت میں ظاہر ہے کہ
جو کچھ شبنم کی طرح گھاس پات پر پڑا تھا وہ آگ سے جل جاتا ہوگا اور اگر کیڑا تھا تو وہ مر جاتا ہوگا۔
اور پھر ماسوا اس کے جو گوشت کھانے والی قومیں ہیں جو صرف مچھلی یا مثلاً بکرایا بھیڑ
کا گوشت کھاتے ہیں کیا وہ روح جو شبنم کی طرح آسمان سے گرتی ہے وہ بکرے یا بھیڑ کی کھال پر
پڑتی ہے۔ پس جس وید کی یہ فلاسفی ہے جو قدم قدم پر ٹھوکر کھاتا ہے اُس کے ساتھ فخر کرنا ایک
بھارے نادان کا کام ہے۔

چشمه معرفت
افسوس ! یہ لوگ نہیں سوچتے کہ اگر گھاس پات پر روح شبنم کی طرح پڑتی ہے تو اگر فرض کر لیں
کہ وہ روح اس گھاس پات میں ایک کیڑے کی طرح پیدا ہو جاتی ہے لیکن پکانے کے بعد وہ
۲۷۹ کیڑا مر جاتا ہے اور پھر اگر وہ ساگ دو چار دن رکھا جائے اور سڑ جائے اور اس میں کیڑے پڑ
جائیں تو وہ کیڑے کس شبنم سے آتے ہیں اور کیا اُس گندے ساگ کے کھانے سے جس میں
ہزار ہا کیڑے ہیں اتنے ہی بچے پیدا ہو جائیں گے ۔ افسوس !!! دنیا میں خدا ایک دانہ سے صد ہا
دانے پیدا کر دیتا ہے پھر بھی وید کہتا ہے کہ نیستی سے ہستی نہیں ہوتی اے نادان ! اگر یہ نیستی سے
ہستی نہیں تو تم بھی ایسا کر کے دکھلاؤ۔
پھر مضمون پڑھنے والے نے بیان کیا کہ قرآن میں لکھا ہے کہ عورتیں کھیتوں کی مانند
صرف شہوت رانی کا ذریعہ ہیں اب دیکھنا چاہیے کہ یہ نا پاک طبع ہند و افترا میں کہاں تک بڑھتا
جاتا ہے اور کیسے اپنی طرف سے الفاظ تراش کر قرآن شریف کی طرف منسوب کرتا ہے ایسے مفتری
کے مقابل پر بجز اس کے ہم کیا کہہ سکتے ہیں کہ لعنة الله علی الکاذبین۔ قرآن شریف میں
صرف یہ آیت ہے ۔ نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَّكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ یعنی
تمہاری عورتیں تمہاری اولاد پیدا ہونے کے لئے ایک کھیتی ہیں ۔ پس تم اپنی کھیتی کی طرف جس
طور سے چاہو آؤ ۔ صرف کھیتی ہونے کا لحاظ رکھو یعنی اس طور سے صحبت نہ کرو جو اولاد کی مانع ہو۔
بعض آدمی اسلام کے اوائل زمانہ میں صحبت کے وقت انزال کرنے سے پر ہیز کرتے تھے اور
باہر انزال کر دیتے تھے۔ اس آیت میں خدا نے اُن کو منع فرمایا اور عورتوں کا نام کھیتی رکھا یعنی
ایسی زمین جس میں ہر قسم کا اناج اُگتا ہے پس اس آیت میں ظاہر فرمایا کہ چونکہ عورت
در حقیقت کھیتی کی مانند ہے جس سے اناج کی طرح اولاد پیدا ہوتی ہے سو یہ جائز نہیں کہ اُس کھیتی کو
اولاد پیدا ہونے سے روکا جاوے۔ ہاں اگر عورت بیمار ہو اور یقین ہو کہ حمل ہونے سے اُس کی
موت کا خطرہ ہوگا ایسا ہی صحت نیت سے کوئی اور مانع ہو تو یہ صورتیں مستثنیٰ ہیں ورنہ عند الشرع
ہرگز جائز نہیں کہ اولا د ہونے سے روکا جائے۔
البقرة : ۲۲۴

چشمه معرفت
غرض جب کہ خدا تعالیٰ نے عورت کا نام کھیتی رکھا تو ہر ایک عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ اسی
واسطے اُس کا نام کھیتی رکھا کہ اولاد پیدا ہونے کی جگہ اُس کو قرار دیا اور نکاح کے اغراض میں
سے ایک یہ بھی غرض رکھی کہ تا اس نکاح سے خدا کے بندے پیدا ہوں جو اُس کو یاد کریں۔
دوسری غرض خدا تعالیٰ نے یہ بھی قرار دی ہے کہ تا مرد اپنی بیوی کے ذریعہ اور بیوی اپنے خاوند ۲۸۰
کے ذریعہ سے بد نظری اور بد عملی سے محفوظ رہے۔ تیسری غرض یہ بھی قرار دی ہے کہ تا با ہم انس
ہو کر تنہائی کے رنج سے محفوظ رہیں۔ یہ سب آیتیں قرآن شریف میں موجود ہیں ہم کہاں تک
کتاب کو طول دیتے جائیں ۔
پھر مضمون پڑھنے والے نے بیان کیا کہ خدا نے شیطان کو کیوں بنایا اُس کو سزا کیوں نہ
دی ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ یہ بات ہر ایک کو ماننی پڑتی ہے کہ ہر ایک انسان کے لئے دو جاذب
موجود ہیں یعنی کھینچنے والے۔ ایک جاذب خیر ہے جو نیکی کی طرف اُس کو کھینچتا ہے۔ دوسرا جاذب شر
ہے جو بدی کی طرف کھینچتا ہے جیسا کہ یہ امر مشہود و محسوس ہے کہ بسا اوقات انسان کے دل میں
بدی کے خیالات پڑتے ہیں اور اُس وقت وہ ایسا بدی کی طرف مائل ہوتا ہے کہ گویا اُس کو کوئی بدی
کی طرف کھینچ رہا ہے اور پھر بعض اوقات نیکی کے خیالات اس کے دل میں پڑتے ہیں اور اُس
وقت وہ ایسا نیکی کی طرف مائل ہوتا ہے کہ گویا کوئی اُس کو نیکی کی طرف کھینچ رہا ہے اور بسا اوقات
ایک شخص بدی کر کے پھر نیکی کی طرف مائل ہوتا ہے اور نہایت شرمندہ ہوتا ہے کہ میں نے بُرا کام
کیوں کیا اور کبھی ایسا ہوتا ہے کہ ایک شخص کسی کو گالیاں دیتا اور مارتا ہے اور پھر نادم ہوتا ہے اور دل
میں کہتا ہے کہ یہ کام میں نے بہت ہی بیجا کیا اور اُس سے کوئی نیک سلوک کرتا ہے یا معافی چاہتا
ہے سو یہ دونوں قسم کی قوتیں ہر ایک انسان میں پائی جاتی ہیں اور شریعت اسلام نے نیکی کی قوت کا
نام لمہ ملک رکھا ہے اور بدی کی قوت کولمہ شیطان سے موسوم کیا ہے۔ فلسفی لوگ تو صرف اس
حد تک ہی قائل ہیں کہ یہ دونوں قوتیں ہر ایک انسان میں ضرور موجود ہیں مگر خدا جو دراء الوراء

چشمه معرفت
۲۸۱ ہے
القاء كا ۔
اسرار ظاہر کرتا ہے اور عمیق اور پوشیدہ باتوں کی خبر دیتا ہے اُس نے ان دونوں قوتوں کو مخلوق
قرار دیا ہے جو نیکی کا القاء کرتا ہے اُس کا نام فرشتہ اور روح القدس رکھا ہے اور جو بدی کا القاء
کرتا ہے اُس کا نام شیطان اور ابلیس قرار دیا ہے مگر قدیم عقلمندوں اور فلاسفروں نے مان لیا
کہ القاء کا مسئلہ بیہودہ اور لغو نہیں ہے۔ بے شک انسان کے دل میں دو قسم کے القاء
ہوتے ہیں۔ نیکی کا القاء اور بدی کا القاء ۔ اب ظاہر ہے کہ یہ دونوں القاء انسان کی پیدائش کا
جزو نہیں ہو سکتے ۔ کیونکہ وہ باہم متضاد ہیں اور نیز انسان اُن پر اختیار نہیں رکھتا اس لئے ثابت
ہوتا ہے کہ یہ دونوں القاء باہر سے آتے ہیں اور انسان کی تکمیل اُن پر موقوف ہے اور عجیب
بات یہ ہے کہ ان دونوں قسم کے وجود یعنی فرشتہ اور شیطان کو ہندوؤں کی کتابیں بھی مانتی ہیں
اور گبر بھی اس کے قائل ہیں بلکہ جس قدر خدا کی طرف سے دنیا میں کتابیں آئی ہیں سب میں
ان دونوں وجودوں کا اقرار ہے۔ پھر اعتراض کرنا محض جہالت اور تعصب ہے اور جواب میں
اس قدر لکھنا بھی ضروری ہے کہ جو شخص بدی اور شرارت سے بازنہیں آتا وہ خود شیطان بن جاتا
ہے جیسا کہ ایک جگہ خدا نے فرمایا ہے کہ انسان بھی شیطان بن جایا کرتے ہیں ۔ اور یہ کہ
خدا ان کو کیوں سزا نہیں دیتا اس کا جواب یہی ہے کہ شیطانوں کو سزا دینے کے لئے قرآن شریف
میں وعدہ کا دن مقرر ہے پس اس وعدہ کے دن کے منتظر رہنا چاہیے کئی شیطان خدا کے ہاتھ
سے سزا پا چکے اور کئی پائیں گے۔
حاشیہ: یہ دونوں قوتیں جو ہر ایک انسان میں موجود ہیں خواہ تم ان کو یا دو قو تیں کہو اور یا روح القدس اور
شیطان نام رکھو مگر بہر حال تم ان دونوں حالتوں کے وجود سے انکار نہیں کر سکتے اور ان کے پیدا کرنے سے غرض
یہ ہے کہ تا انسان اپنے نیک اعمال سے اجر پانے کا مستحق ٹھہر سکے کیونکہ اگر انسان کی فطرت ایسی واقع ہوتی کہ
وہ بہر حال نیک کام کرنے کے لئے مجبور ہوتا اور بد کام کرنے سے طبعا متنفر ہوتا تو پھر اس حالت میں نیک کام کا
ایک ذرہ بھی اس کو ثواب نہ ہوتا کیونکہ وہ اس کی فطرت کا خاصہ ہوتا لیکن اس حالت میں کہ اس کی فطرت
دوکششوں کے درمیان ہے اور وہ نیکی کی کشش کی اطاعت کرتا ہے اس کو اس عمل کا ثواب مل جاتا ہے۔ منہ

چشمه معرفت
پھر مضمون پڑھنے والے نے یہ اعتراض پیش کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی پوتر
نہیں تھی یعنی پاک نہیں تھی اور حیلہ اور مکر اور فریب سے عار نہ تھی ۔ اور حیوانی خواہشات
کی طرف بہت مائل تھے ۔ ہم قبل اس کے جو اس بہتان کا جواب دیں اس قدر کہنا ضروری
سمجھتے ہیں کہ لعنة الله علی الکاذبین - شخص بد زبانی میں لیکھرام - ۔ سے بھ رام سے بھی کچھ بڑھا ہوا
معلوم ہوتا ہے جس نے ہماری جماعت کے معزز آدمیوں کو جو چار سو کے قریب تھے اپنی
بد زبانی سے دکھ دیا۔ یہ دراصل تمام آریوں کی شرارت ہے جنہوں نے مکر اور فریب کی راہ
سے یہ دعوی کر کے کہ تہذیب سے مضمون سنائے جائیں گے پھر اپنے اقرار کے مخالف
ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اُس شخص کے منہ سے وہ گالیاں دلوائیں جن کے تصور سے
بدن کا نپتا ہے۔ سادہ طبع مسلمان ان منافق آریوں کے دھو کہ میں آکر اس جلسہ میں حاضر ۲۸۲
ہوئے اور اس سفر میں ہزار ہا روپیہ کا خرچ اُٹھایا اور پھر ہر ایک نے فی کس چار آنہ کے
حساب سے جلسہ میں داخل ہونے کے لئے آریوں کو فیس دی آخر کا ر ا یسی سخت گالیاں سن کر
آئے کہ اگر کوئی وحشی قوم ہوتی تو اس جگہ خون کی ندیاں بہ جاتیں ۔اس سے بڑھ کر اور کون
سی گالی ہو گی؟ کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کو نا پاک زندگی قرار دیا اور نعوذ باللہ
آپ کو مکار اور فریبی اور نفسانی شہوات کی طرف مائل ٹھیرایا ۔
اب مذکورہ بالا اعتراض کا جواب یہ ہے کہ پوتر یعنی پاک ہونا یا نا پاک ہونا یہ
ایک پوشیدہ امر ہے اور بجز خدا کی گواہی کے کسی کی نسبت ہم نہیں کہہ سکتے کہ وہ پاک ہے
کیونکہ کسی انسان کے اندرونی حالات کا بجز خدا کے کسی شخص کو علم نہیں ۔ وہ خدا کا ہی علم ہے جو
پاک اور پلید میں فرق کر کے دکھلاتا ہے۔ بہت لوگ ایسے دیکھے گئے ہیں کہ بڑی بڑی لمبی مالا
اُن کے ہاتھ میں ہوتی ہے اور سر سے پاؤں تک بھگوے کپڑے ہوتے ہیں اور کسی تالاب پر
آنکھیں بند کر کے بیٹھے رہتے ہیں مگر اول درجہ کے بدمعاش اور خبیث اور چنڈال ہوتے ہیں
لیکن خدا کے نبیوں کی زندگی سادہ ہوتی ہے وہ اس نیت سے کوئی کام نہیں کرتے کہ ان کو

چشمه معرفت
بزرگ سمجھا جائے ۔ وہ خاص طور پر کوئی رنگ دار کپڑہ نہیں پہنتے کوئی مالا اپنے ہاتھ میں
نہیں رکھتے اور کوئی ایسی خاص وضع نہیں بناتے جس سے یہ مقصود ہو کہ لوگ اُن کو بزرگ
سمجھیں اور نہ اُن کو اس بات کی کچھ پروا ہوتی ہے کہ لوگ اُن کو خدا رسیدہ خیال کریں بلکہ وہ
دنیا کے لوگوں کو ایک مرے ہوئے کیڑے کی طرح بھی تصور نہیں کرتے ۔ خدا کی محبت اُن کے
دلوں پر ایسا کام کرتی ہے کہ اُن کے دل خدا کی عظمت قبول کرنے کے بعد کسی کی پروانہیں
رکھتے ۔ سب پر رحم کرتے ہیں مگر اس طور پر کسی کی عظمت نہیں مانتے کہ بعد خدا کے وہ بھی کچھ
چیز ہے اور وہ نہیں چاہتے کہ اپنے تئیں لوگوں پر ظاہر کریں اور اپنی اندرونی پاکیزگی لوگوں کو
دکھاویں بلکہ وہ انگشت نما ہونے سے کراہت کرتے ہیں اُن کی فطرت ہی ایسی واقع ہوتی ہے
۲۸۳﴾ کہ وہ شہرت سے ہزار کوس دور بھاگتے ہیں اور گمنام رہنا چاہتے ہیں مگر وہ خدا جو اُن کے
دلوں کو دیکھتا ہے اور اُن کو اس کام کے لئے لائق سمجھتا ہے کہ وہ اپنے گوشوں اور حجروں سے
باہر نکلیں اور خدا کے بندوں کو سیدھی راہ کی دعوت کریں وہ جبراً اُن کو خلوت سے جلوت کی
طرف لے آتا ہے اور زمین پر اپنے قائم مقام بنا کر ان کے ذریعہ سے دلوں کو سچائی کی طرف
کھینچتا ہے اور ان کے لئے بڑے بڑے نشان دکھاتا ہے اور دُنیا پر اُن کی عظمت ظاہر کرنے
کے لئے اُن کی تائید میں وہ قدرت کے نمونے ظاہر کرتا ہے کہ آخر ہر ایک عقلمند کو ماننا پڑتا ہے کہ
وہ خدا کی طرف سے ہیں اور چونکہ وہ زمین پر خدا کے قائم مقام ہوتے ہیں اس لئے ہر
ایک مناسب وقت پر خدا کی صفات اُن سے ظاہر ہوتی ہیں اور کوئی امر ان سے ایسا ظاہر نہیں
ہوتا کہ وہ خدا کی صفات کے برخلاف ہو بیشک یہ سچ بات ہے کہ جیسا کہ خدا حلیم و کریم ہے
ایسا ہی حلم و کرم اُن سے بھی ظاہر ہوتا ہے اور جیسا کہ خدا قهار اور در منتقم منتقم ہے ہے ایسا ایسا ہی جس وقت
زمین پاپ اور گنہ سے بھر جاتی ہے تو خدا اُن کے ذریعہ سے بھی زمین والوں کو سزا دیتا ہے
اور ہر ایک نرمی اور سختی جو خدا خود بخود کرتا رہتا ہے اُن کے ذریعہ سے بھی کرتا ہے کیونکہ وہ
زمین پر خدا کے جانشین کی طرح ہوتے ہیں پس اگر ایسے کاموں سے خدا پر اعتراض نہیں ہو

سکتا تو اسی طرح اُن پر بھی کچھ اعتراض نہیں ہو سکتا ۔
چشمه معرفت
غرض خدا کے نبیوں اور رسولوں کی نسبت کسی کو جائز نہیں اور نہ کسی کا حق ہے کہ وہ
محض اپنی محدود عقل کی رو سے فیصلہ کرے کہ وہ پاک ہیں یا پلید ہیں بلکہ جس کے قرب اور
تعلق کے وہ مدعی ہیں اور جس کے فرستادہ وہ اپنے تئیں خیال کرتے ہیں اُسی کا یہ حق ہے کہ
اگر وہ در حقیقت اُسی کی طرف سے ہیں تو اپنی خاص تائیدوں اور خاص فضلوں اور خاص
نصرتوں سے دنیا پر یہ ظاہر کر دے کہ وہ اُس کے برگزیدہ بندے ہیں اور جب خدا کی
زبردست نصرتوں اور فوق العادت نشانوں سے اُن کا برگزیدہ ہونا ثابت ہو جائے تو پھر
سراسر خباثت اور بے ایمانی اور کمینگی ہوگی کہ ادنی ادنی نکتہ چینیوں سے اُن کی عزت اور مرتبہ
پر حملہ کیا جائے کمینہ آدمی جیسا کہ اپنے اندر کمینگی رکھتا ہے ایسا ہی اس کے اعتراض بھی کمینگی پر ۲۸۴
مبنی ہوتے ہیں اس کو خبر نہیں ہوتی کہ کسی حالت اور کن تعلقات کے ساتھ کوئی شخص خدا کا
برگزیدہ بن جاتا ہے کمینہ طبع آدمی کے ہاتھ میں صرف بدظنی کے طور پر چند اعتراض ہوتے
ہیں مثلاً یہ کہ فلاں شخص کیونکر خدا کا نبی ہو سکتا ہے کیونکہ وہ ایک سے زیادہ بیویاں رکھتا ہے
مگر وہ نادان نہیں جانتا کہ اس میں کیا حرج ہے بلکہ کثرت ازدواج کثرت اولاد کا موجب
ہے جو ایک برکت ہے ۔ اگر ایک عورت کا سو خاوند ہو تو اُس کا سولڑ کا پیدا نہیں ہو سکتا
لیکن اگر شنوا عورت کا ایک خاوند ہو تو سولڑ کا پیدا ہونا کچھ بعید نہیں ہے پس جس طریق سے
انسان کی نسل پھیلتی ہے اور خدا کے بندوں کی تعداد بڑھتی ہے اس طریق کو کیوں بُرا کہا جاوے؟
حاشیہ: خدا تعالیٰ اپنے خاص اور پیارے لوگوں کو اجنبی لوگوں کی آنکھ سے پوشیدہ رکھنے کے لئے بعض
حالات اُن کے اس طور سے ظاہر کرتا ہے کہ وہ ایک متعصب نادان کی نظر میں قابل اعتراض ہوتے ہیں تا غیر
اُن سے دور رہے۔ منہ
حاشیہ: جیسا کہ عرب کے کفار کا ایک یہ اعتراض خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں لکھا ہے کہ یا حل
الطَّعَامَ وَيَمْشِي فِي الْأَسْوَاقِ کے یعنی یہ تو کھانا کھاتا ہے اور بازاروں میں پھرتا ہے۔ ان کے نزدیک
روٹی کھانا یا عمدہ کھانا استعمال کرنا شان نبوت کے بر خلاف تھا اور نیز یہ اعتراض تھا کہ نبی گوشہ گزین ہونا
چاہیے نہ یہ کہ بازاروں میں بھی پھرے۔ منہ
ا الفرقان: ۸

چشمه معرفت
اگر کہو کہ یہ اعتدال کے برخلاف ہے تو یہ خیال باطل ہے کیونکہ جب کہ خدا نے ایک کو مرد بنایا
اور زیادہ بچہ پیدا کرانے کا اُس میں مادہ رکھا اور عورت کی نسبت اس کو بہت زبر دست قوتیں
دیں تو اس صورت میں اعتدال کو تو خدا نے اپنے ہاتھ سے توڑ دیا ۔ جن کو خدا نے برابر نہیں کیا
وہ کیونکر برابر ہو جائیں اُن کو برابر سمجھنا صریح حماقت ہے ۔ ماسوا اس کے ہم پہلے بھی لکھ چکے
ہیں کہ تعدد ازدواج میں کسی عورت پر ظلم نہیں ۔ مثلاً اگر کسی شخص کی پہلی بیوی موجود ہے تو اب
دوسری عورت جو اُس سے شادی کرنا شادی کرنا چاہتی ہے وہ کیوں ایسے شخص ۔ شخص سے شادی کرتی ہے جو
پہلے بھی ایک بیوی رکھتا ہے ظاہر ہے کہ وہ تو تبھی شادی کرے گی کہ جب تعدد ازدواج پر
راضی ہو جائے گی ۔ پھر جب میاں بیوی راضی ہو گئے تو پھر دوسرے کو اعتراض کا حق نہیں پہنچتا
جب حق دار نے اپنا حق چھوڑ دیا تو پھر دوسرے کا اعتراض محض جھک مارنا ہے اور اگر پہلی
۲۸۵ بیوی ہے تو وہ خوب جانتی ہے کہ اسلام میں دوسری بیوی کر سکتے ہیں تو وہ کیوں نکاح کے وقت
میں یہ شرط نہیں کر لیتی کہ اُس کا خاوند دوسری بیوی نہ کرے اس صورت میں وہ بھی اپنی
خاموشی سے اپنا حق چھوڑتی ہے اور یہ بھی یادر ہے کہ کثرت ازواج خدا کے تعلق کی کچھ حارج
نہیں اگر کسی کی دس ہزار بیوی بھی ہو تو اگر اُس کا خدا سے سے پاک اور مستحکم تعلق ہے تو
دس ہزار بیوی سے اُس کا کچھ بھی حرج نہیں بلکہ اس سے اُس کا کمال ثابت ہوتا ہے کہ ان
تمام تعلقات کے ساتھ وہ ایسا ہے کہ گویا اُس کو کسی کے ساتھ بھی تعلق نہیں ۔ اگر ایک گھوڑا
بوجھ کی حالت میں کچھ چل نہیں سکتا مگر بغیر سواری اور بوجھ خوب چال نکالتا ہے تو وہ گھوڑا کس
کام کا ہے؟ اسی طرح بہادر وہی لوگ ہیں جو تعلقات کے ساتھ ایسے ہیں کہ گویا بے تعلق
ہیں۔ پاک آدمیوں کی شہوات کو ناپاکوں کی شہوات پر قیاس نہیں کرنا چاہیے کیونکہ نا پاک
لوگ شہوات کے اسیر ہوتے ہیں مگر پاکوں میں خدا اپنی حکمت اور مصلحت سے آپ شہوات
پیدا کر دیتا ہے اور صرف صورت کا اشتراک ہے جیسا کہ مثلاً قیدی بھی جیل خانہ میں رہتے ہیں
اور داروغہ جیل بھی مگر دونوں کی حالت میں فرق ہے۔ دراصل ایک انسان کا خدا سے

چشمه معرفت
کامل تعلق تبھی ثابت ہوتا ہے کہ بظاہر بہت سے تعلقات میں وہ گرفتار ہو۔ بیویاں ہوں اولاد ہو
تجارت ہوز راعت ہوا اور کئی قسم کے اُس پر بوجھ پڑے ہوئے ہوں اور پھر وہ ایسا ہو کہ گویا خدا کے
سوا کسی کے ساتھ بھی اُس کا تعلق نہیں یہی کامل انسانوں کے علامات ہیں۔ اگر ایک شخص ایک بن
میں بیٹھا ہے نہ اُس کی کوئی جو رو ہے نہ اولاد ہے نہ دوست ہیں اور نہ کوئی بوجھ کسی قسم کے تعلق کا
اُس کے دامن گیر ہے تو ہم کیونکر سمجھ سکتے ہیں کہ اس نے تمام اہل و عیال اور ملکیت اور مال پر خدا کو
مقدم کر لیا ہے اور بے امتحان ہم اُس کے کیونکر قائل ہو سکتے ہیں اگر ہمارے سید و مولی آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم بیویاں نہ کرتے تو ہمیں کیونکر سمجھ آسکتا کہ خدا کی راہ میں جاں فشانی کے موقع پر
آپ ایسے بے تعلق تھے کہ گویا آپ کی کوئی بھی بیوی نہیں تھی مگر آپ نے بہت سی بیویاں اپنے
نکاح میں لا کر صد ہا امتحانوں کے موقعہ پر یہ ثابت کر دیا کہ آپ کو جسمانی لذات سے کچھ بھی غرض
نہیں اور آپ کی ایسی مجردانہ زندگی ہے کہ کوئی چیز آپ کو خدا سے روک نہیں سکتی۔ تاریخ دان لوگ ۲۸۶
جانتے ہیں کہ آپ کے گھر میں گیارہ لڑکے پیدا ہوئے تھے اور سب کے سب فوت ہو گئے تھے اور
آپ نے ہر ایک لڑکے کی وفات کے وقت یہی کہا کہ مجھے اس سے کچھ تعلق نہیں میں خد ں میں خدا کا ہوں
اور خدا کی طرف جاؤں گا۔ ہر ایک دفعہ اولاد کے مرنے میں جو لخت جگر ہوتے ہیں۔ یہی منہ سے نکلتا
تھا کہ اے خدا ہر ایک چیز پر میں تجھے مقدم رکھتا ہوں مجھے اس اولاد سے کچھ تعلق نہیں کیا اس سے
ثابت نہیں ہوتا کہ آپ بالکل دنیا کی خواہشوں اور شہوات سے بے تعلق تھے اور خدا کی راہ میں
ہر ایک وقت اپنی جان ہتھیلی پر رکھتے تھے۔ ایک مرتبہ ایک جنگ کے موقعہ پر آپ کی اُنگلی پر تلوارگی
اور خون جاری ہو گیا۔ تب آپ نے اپنی انگلی کو مخاطب کر کے کہا کہ اے انگلی تو کیا چیز ہے صرف
ایک انگلی ہے جو خدا کی راہ میں زخمی ہو گئی ۔
ایک دفعہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ آپ کے گھر میں گئے اور دیکھا کہ گھر میں کچھ اسباب
نہیں اور آپ ایک چٹائی پر لیٹے ہوئے ہیں اور چٹائی کے نشان پیٹھ پر لگے ہیں تب عمر کو یہ

چشمه معرفت
حال دیکھ کر رونا آیا۔ آپ نے فرمایا کہ اے عمر تو کیوں روتا ہے۔ حضرت عمر نے عرض کی کہ آپ
کی تکالیف کو دیکھ کر مجھے رونا آگیا۔ قیصر اور کسری جو کافر ہیں آرام کی زندگی بسر کر رہے ہیں اور
آپ ان تکالیف میں بسر کرتے ہیں۔ تب آنجناب نے فرمایا کہ مجھے اس دنیا سے کیا کام! میری
مثال اُس سوار کی ہے کہ جو شدت گرمی کے وقت ایک اونٹنی پر جا رہا ہے اور جب دو پہر کی شدت
نے اُس کو سخت تکلیف دی تو وہ اسی سواری کی حالت میں دم لینے کے لئے ایک درخت کے سایہ
کے نیچے ٹھہر گیا اور پھر چند منٹ کے بعد اُسی گرمی میں اپنی راہ لی۔ اور آپ کی بیویاں بھی بجز
حضرت عائشہ کے سب سن رسیدہ تھیں بعض کی عمر ساٹھ برس تک پہنچ چکی تھی۔ اس سے معلوم
ہوتا ہے کہ آپ کا تعد دازواج سے یہی اہم اور مقدم مقصود تھا کہ عورتوں میں مقاصد دین شائع کئے
جائیں اور اپنی صحبت میں رکھ کر علم دین اُن کو سکھایا جائے تا وہ دوسری عورتوں کو اپنے نمونہ اور تعلیم
۲۸۷ سے ہدایت دے سکیں ۔ یہ آپ ہی کی سنت مسلمانوں میں اب تک جاری ہے کہ کسی عزیز کی موت
کے وقت کہا جاتا ہے اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ یعنی ہم خدا کے ہیں اور خدا کا مال ہیں اور
اُسی کی طرف ہمارا رجوع ہے۔ سب سے پہلے یہ صدق و وفا کے کلمے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے منہ سے نکلے تھے پھر دوسروں کے لئے اس نمونہ پر چلنے کا حکم ہو گیا۔ اگر آنجناب بیویاں نہ
کرتے اور لڑ کے پیدا نہ ہوتے تو ہمیں کیونکر معلوم ہوتا کہ آپ خدا کی راہ میں اس قدر فدا شدہ
ہیں کہ اولاد کو خدا کے مقابل پر کچھ بھی چیز نہیں سمجھتے ۔
اب تم مقابلہ کرو کہ ایک طرف تو وہ آر یہ ہیں کہ جو اولاد حاصل کرنے کے لالچ سے
اپنی بیویوں سے نیوگ کراتے ہیں جو سراسر حرام کاری ہے اور ایک طرف آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم ہیں جو ہر ایک فرزند عزیز کے مرنے پر یہ کہتے ہیں کہ مجھے کسی سے تعلق نہیں مجھے ہ
خدا تعالیٰ سے تعلق ہے۔ پس یہ پوشیدہ تعلق بجز ان امتحانوں کے کیوں کر ثابت ہو سکتا تھا ؟
اسی بنا پر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ

·

آج 10 میں سے 10 باقی