چشمہٴ معرفت
حصہ 26
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
چشمه معرفت
الْعُلَمِينَ لے یعنی اے نبی لوگوں کو کہہ دے کہ میں صرف خدا کا پرستار ہوں دوسری کسی چیز سے
میرا تعلق نہیں اور میرا زندہ رہنا اور میرا مرنا صرف اس خدا کے لئے ہے جو تمام عالموں کا پروردگار
ہے۔ دیکھو مواس آیت میں کیسی ماسوی اللہ سے بے تعلقی ظاہر کی گئی ہے ۔
ه
چناں زندگی کن که با صد عیال نداری بدل غیر آن ذوالجلال
افسوس ! ہمارے مخالفوں کو انہی باتوں نے ہلاک کیا ہے کہ وہ خوبیوں پر نظر نہیں ڈالتے
اور ہر ایک امر جو ان کو اپنی نادانی سے سمجھ نہیں آتا اُس کو اعتراض کی صورت میں پیش کرتے ہیں
وہ اس بات پر غور نہیں کر ۔ ر غور نہیں کرتے کہ انسان کنا انسان کن اعمال سے خدا کا پیارا بن جاتا ہے ۔ را بن جاتا ہے ۔ کیا خدا تک
پہنچنے کے لئے یہی راہ ہے کہ کوئی شخص بیوی نہ کرے اگر یہی بات ہے تو یہ نسخہ بہت سہل ہے اور
اس سے لازم آتا ہے کہ جن کو بیوی میسر نہیں آتی یا ان امور پر قادر نہیں ہو سکتے وہ سب خدا
کے ولی اور دوست سمجھے جائیں ۔ نہیں بلکہ وہ راہ بہت دُور ہے اور وہ مقام انہیں کو میسر آتا ہے ﴿۲۸۸
جو خدا کی راہ میں کھوئے جاتے ہیں اور صدق اور وفا کے مرحلہ کو اس منزل تک طے کر لیتے ہیں
جو سچ مچ اور در حقیقت خدا کے لئے اپنے وجود سے مرہی جاتے ہیں ۔ اُن کو خدا سے کوئی چیز
نہیں روکتی نہ وہ بیویاں جو اُن کی پیاری اور عزیز ہوتی ہیں اور نہ وہ اولاد جو اُن کے جگر گوشہ
کہلاتے ہیں۔ عجیب قسم کے یہ پاک دل لوگ ہیں جو باوجود ہزار ہا تعلقات کے پھر بھی کسی سے
تعلق نہیں رکھتے ۔ وہ ایسے ماسوی ا ماسوی اللہ سے بے تعلق ہوتے ہیں کہ اگر اُن کی ہزار ہا بیوی ہو اور
ہزار لڑکا ہو پھر بھی ہم قسم کھا کر کہہ سکتے ہیں کہ اُن کی ایک بھی بیوی نہیں اور نہ اُن کا کوئی لڑکا ہے اُن
کو یہ اندھی دنیا نہیں جانتی کہ وہ کس مقام پر ہیں اور کون اُن کو جانتا ہے مگر وہی جس نے اُن کو یہ
پاک فطرت عطا کی ہے یا وہ جس کو اُس کی طرف سے آنکھیں دی جائیں۔ دنیا میں کروڑ ہا ایسے
پاک فطرت گذرے ہیں اور آگے بھی ہوں گے لیکن ہم نے سب سے بہتر اور سب سے اعلیٰ اور
سب سے خوب تر اس مرد خدا کو پایا ہے جس کا نام ہے محمد صلى الله عليه وآله وسلم ۔
ا الانعام: ١٦٣
چشمه معرفت
إِنَّ اللهَ وَمَلَبِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا
تَسْلِيمًا لے ان قوموں کے بزرگوں کا ذکر تو جانے دو جن کا حال قرآن شریف میں تفصیل سے
بیان نہیں کیا گیا صرف ہم ان نبیوں کی نسبت اپنی رائے ظاہر کرتے ہیں جن کا ذکر قرآن شریف
میں ہے۔ جیسے حضرت موسیٰ حضرت داؤ د حضرت عیسیٰ علیہم السلام اور دوسرے انبیاء سو ہم خدا کی سو قسم
کھا کر کہتے ہیں کہ اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں نہ آتے اور قرآن شریف نازل نہ ہوتا اور
وہ برکات ہم بچشم خود نہ دیکھتے جو ہم نے دیکھ لئے تو ان تمام گذشتہ انبیاء کا صدق ہم پر مشتبہ رہ جاتا
کیونکہ صرف قصوں سے کوئی حقیقت حاصل نہیں ہو سکتی اور ممکن ہے کہ وہ قصے صحیح نہ ہوں اور ممکن
ہے کہ وہ تمام معجزات جو اُن کی طرف منسوب کئے گئے ہیں وہ سب مبالغات ہوں کیونکہ اب
ان کا نام ونشان نہیں بلکہ ان گذشتہ کتابوں سے تو خدا کا پتہ بھی نہیں لگتا اور یقینا سمجھ نہیں سکتے کہ
۲۸۹ خدا بھی انسان سے ہم کلام ہوتا ہے لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور سے یہ سب قصے حقیقت
کے رنگ میں آگئے ۔ اب ہم نہ قال کے طور پر بلکہ حال کے طور پر اس بات کو خوب سمجھتے ہیں کہ
مکالمہ الہیہ کیا چیز ہوتا ہے اور خدا کے نشان کس طرح ظاہر ہوتے ہیں اور کس طرح دعائیں قبول
ہو جاتی ہیں اور یہ سب کچھ ہم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی سے پایا اور جو کچھ قصوں
کے طور پر غیر قو میں بیان کرتی ہیں وہ سب کچھ ہم نے دیکھ لیا۔ پس ہم نے ایک ایسے نبی کا دامن
پکڑا ہے جو خدا نما ہے کسی نے یہ شعر بہت ہی اچھا کہا ہے ۔
محمد عربی بادشاہ ہر دو سرا
کرے ہے روح قدس جس کے در کی دربانی
اُسے خدا تو نہیں کہہ سکوں پہ کہتا ہوں کہ اُس کی مرتبہ دانی میں ہے خدادانی
ہم کس زبان سے خدا کا شکر کریں جس نے ایسے نبی کی پیروی ہمیں نصیب کی جو سعیدوں
کی ارواح کے لئے آفتاب ہے جیسے اجسام کے لئے سورج ۔ وہ اندھیرے کے وقت
ظاہر ہوا اور دنیا کو اپنی روشنی سے روشن کر دیا وہ نہ تھکا نہ ماندہ ہوا جب تک کہ عرب کے
ا الاحزاب : ۵۷
چشمه معرفت
تمام حصہ کو شرک سے پاک نہ کر دیا۔ وہ اپنی سچائی کی آپ دلیل ہے کیونکہ اُس کا نور ہر ایک
زمانہ میں موجود ہے اور اس کی سچی پیروی انسان کو یوں پاک کرتی ہے کہ جیسا ایک صاف اور
شفاف دریا کا پانی میلے کپڑے کو ۔ کون صدقِ دل سے ہمارے پاس آیا جس نے اُس نور کا مشاہدہ
نہ کیا اور کس نے صحت نیت سے اس دروازہ کو کھٹکھٹایا جو اُس کے لئے کھولا نہ گیا لیکن افسوس !
کہ اکثر انسانوں کی یہی عادت ہے کہ وہ سفلی زندگی کو پسند کر لیتے ہیں اور نہیں چاہتے کہ نور
اُن کے اندر داخل ہو۔ ایسا ہی اس سفلہ پن کی عادت نے بعض آریوں کو کھا لیا ہے وہ کہتے ہیں
کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے لڑائیوں میں مکر اور فریب سے کام لیا مگر وہ اپنے تعصب کی
وجہ سے نہیں جانتے کہ جب دشمن لڑائی کے وقت میں مکر اور فریب استعمال میں لاتا ہے تو
مکر کے ساتھ ہی اس کا جواب دینا کیوں حرام ہے۔ مکر اور فریب بجائے خود کوئی بری چیز نہیں
ہے بلکہ اس کی بد استعمالی بُری ہے جو امر صحت نیت سے سچائی کی مدد میں اور مظلوموں کی امداد
کی غرض سے کیا جاتا ہے وہ گناہ میں داخل نہیں ہے ۔ خدا شریر مکار کو مکر کے ذریعہ سے ہی ۲۹۰
سزا دیتا ہے اور خدا ہمیشہ راستباز آدمی کا حامی ہوتا ہے اور خبیث اور چنڈال آدمی کو آخر وہ پکڑتا
ہے اسی طرح وہ اپنے پاک نبیوں کی مدد کرتا آیا ہے ۔ چنانچہ آریوں کو بھی اُس نے اپنی اس
مدد کے نمونے دکھائے ہیں اور ہیبت ناک نشانوں کے ساتھ اُن کو دکھلا دیا ہے کہ وہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمن کا دشمن ہے منجملہ ان نشانوں کے لیکھرام کی موت بھی ایک بڑا نمونہ ہے۔
شخص محض ایک نادان تھا جس نے خواہ نخواہ خدا کے پاک نبی کو گالیاں دینا اپنا شیوہ اختیار کر لیا
تھا میں نے بہت سمجھایا مگر وہ باز نہ آیا اور مجھ سے اُس نے نشان مانگا تب خدا نے اُس کے
چھ سال کے اندر قتل کئے جانے کا اُس کو بطور پیشگوئی نشان دیا۔ اُس نے میرے ساتھ مباہلہ
بھی کیا اور اپنی کتاب خبط احمد یہ میں دانت پیس پیس کر یہ دعا مانگی کہ ایک طرف یہ شخص ہے جو
قرآن کو خدا کا کلام جانتا ہے اور ایک طرف میں ہوں جو وید کو سچا جانتا ہوں اور قرآن کا
چشمه معرفت
مکذب ہوں ۔ پس اے ایشور ہم دونوں میں سچا فیصلہ کر یعنی وہ جو جھوٹا ہے اُس کو جھوٹ کی سزا
دے۔ پس خدائے عادل نے یہ فیصلہ کیا کہ اُس کو میری زندگی میں ہی بُری طرح ہلاک کر دیا مگر
اس فیصلہ سے آریہ قوم نے کچھ بھی فائدہ نہیں اٹھایا حالانکہ جھوٹ اور سچ کے پرکھنے کے لئے
یہی نشان کافی تھا اگر آریہ مذہب سچا تھا تو یہ کیا بلا نازل ہوئی جو خدا نے جھوٹے کے حق میں
فیصلہ کر دیا۔ اس جگہ صرف پیشگوئی نہیں تھی بلکہ باہمی مباہلہ بھی تھا اور پانچ برس سے لوگوں کی
آنکھیں اس طرف لگی ہوئی تھیں کہ کس کے حق میں فیصلہ ہوتا ہے آخر ۲ مارچ ۱۸۹۷ء کے مبارک دن
میں قریباً دن کے ۴ بجے کے وقت خدا نے یہ فیصلہ سنا دیا۔ پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی
کے لئے یہ خدا کی گواہی ہے۔ وہ دل لعنتی ہے جو خدا کی گواہی سے بھی تسلی نہیں پکڑتا۔
اب ہم مضمون پڑھنے والے کے تمام اعتراضات کا جواب دے چکے ہیں اور ثابت
کر چکے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن شریف پر کوئی اعتراض وارد نہیں ہو سکتا ہاں
۲۹۱ وید پر ایسے اعتراضات وارد ہوتے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ موجودہ وید گمراہ کرنے والی
کتاب ہے اور جن لوگوں نے بنام نہاد الہام کے ایسی کتاب آریہ ورت کو دی ہے وہ لوگ ہرگز
منجانب اللہ نہیں ہو سکتے بعد اس کے ہم اور چند مقاصد لکھیں گے چنانچہ منجملہ اُن کے ایک مقصد
مندرجہ ذیل ہے۔
چشمه معرفت
الہامی کتابوں کی غرض اصلی کے بیان میں
اور یہ کہ
سے اکمل قرآن شریف ہے
سب سے ا ا
یہ تو ظاہر ہے کہ ہر ایک چیز کی بڑی خوبی یہی سمجھی جائے گی کہ جس غرض کے پورا
کرنے کے لئے وہ وضع کی گئی ہے اُس غرض کو بوجہ احسن پوری کر سکے مثلاً اگر کسی بیل کو قلبہ رانی
کے لئے خریدا گیا ہے تو اُس بیل کی یہی خوبی دیکھی جائے گی کہ وہ بیل قلبہ رانی کے کام کو بوجہ
احسن ادا کر سکے اسی طرح ظاہر ہے کہ اصلی غرض آسمانی کتاب کی یہی ہونی چاہیے کہ اپنے پیروی
کرنے والے کو اپنی تعلیم اور تاثیر اور قوت اصلاح اور اپنی روحانی خاصیت سے ہر ایک گناہ اور
گندی زندگی سے چھڑا کر ایک پاک زندگی عطا فرمادے اور پھر پاک کرنے کے بعد خدا کی
شناخت کے لئے ایک کامل بصیرت عطا کرے اور اُس ذات بے مثل کے ساتھ جو تمام خوشیوں کا
سرچشمہ ہے محبت اور عشق کا تعلق بخشے کیونکہ در حقیقت یہی محبت نجات کی جڑھ ہے اور یہی وہ
بہشت ہے جس میں داخل ہونے کے بعد تمام کوفت اور تلخی اور رنج و عذاب دور ہو جاتا ہے اور
بلا شبہ زندہ اور کامل کتاب الہامی وہی ہے جو طالب خدا کو اس مقصود تک پہنچا دے اور اُس کو سفلی
زندگی سے نجات دے کر اس محبوب حقیقی سے ملا دے جس کا وصال عین نجات ہے اور تمام شکوک و
شبہات سے مخلصی بخش کر ایسی کامل معرفت اس کو عطا کرے کہ گویا وہ اپنے خدا کو دیکھ لے اور (۲۹۲
خدا کے ساتھ ایسے مستحکم تعلقات اُس کو بخش دے کہ وہ خدا کا وفادار بندہ بن جائے اور خدا اُس پر
ایسا لطف و احسان کرے کہ اپنی انواع و اقسام کی نصرت اور مدد اور حمایت سے اُس میں اور اُس
کے غیر میں فرق کر کے دکھلائے اور اپنی معرفت کے دروازے اُس پر کھول دے اور اگر کوئی کتاب
how
چشمه معرفت
اپنے اس فرض کو ادا نہ کرے جو اس کا اصلی فرض ہے اور دوسرے بیہودہ دعووں سے اپنی
خوبی ثابت کرنی چاہے تو اس کی یہی مثال ہے کہ ایک شخص مثلاً طبیب حاذق ہونے کا دعوی
کرے اور جب کوئی بیمار اس کے سامنے پیش کیا جائے کہ اس کو اچھا کر کے دکھلاؤ تو وہ یہ
جواب دے کہ میں اس کو اچھا تو نہیں کر سکتا لیکن میں کشتی کرنا خوب جانتا ہوں یا یہ کہے کہ علم ہیئت
اور فلسفہ میں مجھے بہت دخل ہے ظاہر ہے کہ ایسا آدمی مسخرہ کہلائے گا اور عقلمندوں کے
نزدیک قابل سرزنش ہوگا ۔ خدا کی کتاب اور خدا کے رسول جو دنیا میں آتے ہیں بڑی غرض
اُن کی یہی ہوتی ہے جو دنیا کو پاپ اور گناہ کی زندگی سے چھڑاویں اور خدا سے پاک تعلقات
قائم کریں اُن کی یہ غرض تو نہیں ہوتی کہ دنیا کے علوم اُن کو سکھاویں اور دنیا کی ایجادوں
سے اُن کو آگاہ کریں ۔
غرض ایک عقلمند اور منصف مزاج آدمی کے نزدیک اس بات کا سمجھنا کچھ مشکل نہیں
ہے کہ خدا کی کتاب کا فرض یہی ہے کہ وہ خدا کو ملا وے اور خدا کی ہستی کے بارہ میں یقین
کے درجہ تک پہنچا دے اور خدا کی عظمت اور ہیبت دل میں بٹھا کر گناہ کے ارتکاب سے
روک دے ورنہ ہم ایسی کتاب کو کیا کریں جو نہ دل کا گند دور کر سکتی ہے اور نہ ایسی پاک اور
کامل معرفت بخش سکتی ہے جو گناہ سے نفرت کرنے کا موجب ہو سکے ۔ یادر ہے کہ گناہ کی
رغبت کا جذام نہایت خطرناک جذام ہے اور یہ جذام کسی طرح دور ہی نہیں ہو سکتا جب تک
کہ خدا کی زندہ معرفت کی تجلیات اور اُس کی ہیبت اور عظمت اور قدرت کے نشان بارش کی
طرح وارد نہ ہوں اور جب تک کہ انسان خدا کو اُس کی مہیب طاقتوں کے ساتھ ایسا نزدیک
نہ دیکھے جیسے وہ بکری کہ جب شیر کو دیکھتی ہے کہ صرف وہ اُس سے دو قدم کے فاصلہ پر ہے
۲۹۳ انسان کو یہ ضرورت ہے کہ وہ گناہ کے مہلک جذبات سے پاک ہو اور اس قد رخدا کی عظمت
اُس کے دل میں بیٹھ جائے کہ وہ بے اختیار کرنے والی نفسانی شہوات کی خواہش کہ جو بجلی کی
طرح اس پر گرتی اور اس کے تقویٰ کے سرمایہ کو ایک دم میں جلا دیتی ہے وہ دور ہو جاوے مگر کیا
چشمه معرفت
وہ نا پاک جذبات کہ جو مرگی کی طرح بار بار پڑتے ہیں اور پر ہیز گاری کے ہوش و حواس کو کھو دیتے
ہیں وہ صرف اپنے ہی خود تراشیدہ پر میشر کے تصور سے دور ہو سکتے ہیں یا صرف اپنے ہی تجویز کردہ
خیالات سے دب سکتے ہیں اور یا کسی ایسے کفارہ سے رک سکتے ہیں جس کا دکھ اپنے نفس کو چھوا بھی
نہیں؟ ہرگز نہیں یہ بات معمولی نہیں بلکہ سب باتوں سے بڑھ کر عقلمند کے نزدیک غور کرنے کے
لائق یہی بات ہے کہ وہ تباہی جو اس بیبا کی اور بے تعلقی کی وجہ سے پیش آنے والی ہے جس کی اصلی جڑھ
گناہ اہ اور معصیت ہے اُس سے کیونکر محفوظ رہے ۔ یہ تو ظاہر ہے کہ انسان یقینی لذات کو محض
ظنی خیالات سے چھوڑ نہیں سکتا ۔ ہاں ایک یقین دوسرے یقینی امر سے دست بردار کر اسکتا ہے
مثلا ایک بن کے متعلق ایک یقین ہے کہ اس جگہ سے کئی ہرن ہم بآسانی پکڑ سکتے ہیں اور ہم اس
یقین کی تحریک پر قدم اُٹھانے کے لئے مستعد ہیں مگر جب یہ دوسرا یقین ہو جائے گا کہ وہاں پچاس
شیر بر بھی موجود ہیں اور ہزار ہا خونخوار اژدہا بھی ہیں جو منہ کھولے بیٹھے ہیں تب ہم اس ارادہ سے
دستکش ہو جائیں گے اسی طرح بغیر اس درجہ یقین کے گناہ بھی دور نہیں ہوسکتا۔ لو ہالو ہے سے ہی
ٹوٹتا ہے۔ خدا کی عظمت اور ہیبت کا وہ یقین چاہیے جو غفلت کے پردوں کو پاش پاش کر دے اور
بدن پر ایک لرزہ ڈال دے اور موت کو قریب کر کے دکھلا دے اور ایسا خوف دل پر غالب کرے
جس سے تمام تار و پود نفس امارہ کے ٹوٹ جائیں اور انسان ایک غیبی ہاتھ سے خدا کی طرف کھینچا
جائے اور اُس کا دل اس یقین سے بھر جائے کہ در حقیقت خدا موجود ہے جو بے باک مجرم کو بے سزا
نہیں چھوڑتا۔ پس ایک حقیقی پاکیزگی کا طالب ایسی کتاب کو کیا کرے جس کے ذریعہ سے یہ
ضرورت رفع نہ ہو سکے؟
اس لئے میں ہر ایک پر یہ بات ظاہر کرتا ہوں کہ وہ کتاب جو ان ضرورتوں کو ۲۹۴
پورا کرتی ہے وہ قرآن شریف ہے اُس کے ذریعہ سے خدا کی طرف انسان کو ایک کشش پیدا
ہو جاتی ہے اور دنیا کی محبت سرد ہو جاتی ہے اور وہ خدا جو نہایت نہاں در نہاں ہے اُس کی پیروی
چشمه معرفت
سے آخر کار اپنے تئیں ظاہر کرتا ہے اور وہ قادر جس کی قدرتوں کو غیر قو میں نہیں جانتیں قرآن
کی پیروی کرنے والے انسان کو خدا خود دکھا دیتا ہے اور عالم ملکوت کا اُس کو سیر کراتا ہے اور
اپنے انا الموجود ہونے کی آواز سے آپ اپنی ہستی کی اُس کو خبر دیتا ہے مگر وید میں یہ ہنر نہیں
ہے ہرگز نہیں ہے اور وید اُس بوسیدہ گٹھری کی مانند ہے جس کا مالک مر جائے اور یا جس کی
نسبت پتہ نہ لگے کہ یہ کس کی گٹھری ہے۔ جس پر میشر کی طرف وید بلاتا ہے اُس کا زندہ ہونا
ثابت نہیں ہوتا بلکہ وید اس بات پر کوئی دلیل قائم نہیں کرتا کہ اُس کا پرمیشر موجود بھی ہے اور
وید کی گمراہ کنندہ تعلیم نے اس بات میں بھی رخنہ ڈال دیا ہے کہ مصنوعات سے صانع کا پتہ
لگایا جائے کیونکہ اس کی تعلیم کی رو سے ارواح اور پر مانو یعنی ذرات سب قدیم اور غیر مخلوق
ہیں ۔ پس غیر مخلوق کے ذریعہ سے صانع کا کیونکر پتہ لگے ایسا ہی وید کلام الہی کا دروازہ بند
کرتا ہے اور خدا کے تازہ نشانوں کا منکر ہے اور وید کی رو سے پرمیشر اپنے خاص بندوں کی
تائید کے لئے کوئی ایسا نشان ظاہر نہیں کر سکتا کہ جو معمولی انسانوں کے علم اور تجربہ سے بڑھ کر
ہو پس اگر وید کی نسبت بہت ہی حسن ظن کیا جائے تو اس قدر کہیں گے کہ وہ صرف معمولی سمجھ
کے انسانوں کی طرح خدا کے وجود کا اقرار کرتا ہے اور خدا کی ہستی پر کوئی یقینی دلیل پیش نہیں
کرتا ۔ غرض وید وہ معرفت عطا نہیں کر سکتا جو تازہ طور پر خدا کی طرف سے آتی ہے اور انسان
کو زمین سے اٹھا کر آسمان تک پہنچا دیتی ہے مگر ہمارا مشاہدہ اور تجربہ اور اُن سب کا جو ہم سے
پہلے گزر چکے ہیں اس بات کا گواہ ہے کہ قرآن شریف اپنی روحانی خاصیت اور اپنی ذاتی روشنی
سے اپنے سچے پیرو کو اپنی طرف کھینچتا ہے اور اُس کے دل کو منور کرتا ہے اور پھر بڑے بڑے
نشان دکھلا کر خدا سے ایسے تعلقات مستحکم بخش دیتا ہے کہ وہ ایسی تلوار سے بھی ٹوٹ نہیں سکتے
۲۹۵) جو ٹکڑے ٹکڑہ کرنا چاہتی ہے۔ وہ دل کی آنکھ کھولتا ہے اور گناہ کے گندے چشمہ کو بند کرتا ہے اور
خدا کے لذیذ مکالمہ مخاطبہ سے شرف بخشا ہے اور علوم غیب عطا فرماتا ہے اور دعا قبول کرنے
چشمه معرفت
پر اپنے کلام سے اطلاع دیتا ہے اور ہر ایک جو اُس شخص سے مقابلہ کرے جو قرآن شریف کا سچا
پیرو ہے خدا اپنے ہیبت ناک نشانوں کے ساتھ اس پر ظاہر کر دیتا ہے کہ وہ اُس بندہ کے ساتھ ہے
جو اس کے کلام کی پیروی کرتا ہے جیسا کہ اُس نے لیکھرام پر ظاہر کیا اور اُس کی موت ایسی حالت
میں ہوئی کہ وہ خوب سمجھتا تھا کہ خدا نے اُس کی موت سے اسلام کی سچائی پر مہر لگا دی۔ غرض اس
طرح پر خدا اپنے زندہ تصرفات سے قرآن شریف کی پیروی کرنے والے کو کھینچتا کھینچتا قرب کے
بلند مینار تک پہنچا دیتا ہے۔ جو لوگ ہمیں وید کی طرف بلاتے ہیں اُن کی ایسی مثال ہے کہ جیسا کہ
اندھا سو جا کھے کو کہے کہ میرے پیچھے چل ۔ وہ دائمی راحت اور سرور جس کا فطرتاً انسان طالب ہے
اور جس کے بغیر وہ جہنمی زندگی میں مبتلا ہے وہ کیونکر انسان کو حاصل ہو سکتا ہے جب تک اُس کو
اپنے ذاتی مشاہدہ سے یہ بھی خبر نہیں کہ خدا موجود بھی ہے اور کیوں کر ایسی کتابوں سے جو محض قصوں
کے رنگ میں ہیں وہ شیریں پھل مل سکتا ہے جو حقیقی معرفت کے نام سے موسوم ہے۔
اور یہ بھی ایک یقینی اور واقعی بات ہے کہ خدا کی راہ میں کوشش کرنے کے لئے امید کا
پایا جانا بھی ضروری ہے جو شخص ایک بند کو ٹھے میں یہ خیال کر کے کہ اس میں اُس کا ایک عزیز
ضرور مخفی ہے آواز دیتا ہے اور آواز پر آواز مارتا ہے کہ اے عزیز میں حاضر ہوں تو باہر نکل !
اور مجھ سے ملاقات کر اور اُس کو کوئی جواب نہیں ملتا تب وہ خیال کرتا ہے کہ شاید وہ سوتا ہے
اور اُس کے دروازہ پر صبر کر کے بیٹھتا ہے یہاں تک کہ جو سونے کا وقت اندازہ کیا جاتا ہے
وہ بھی گزر جاتا ہے بلکہ اس کو ٹھے میں اس بات کے کچھ بھی آثار ظاہر نہیں ہوتے کہ اس میں
کوئی زندہ موجود ہے تب اُس شخص کی امید آہستہ آہستہ کم ہوتی جاتی ہے اور جب اندازہ اور
تخمینہ سے وقت گزر جاتا ہے تب امید بکلی منقطع ہو جاتی ہے اور پھر وہ شخص اس دروازہ پر
بیٹھنا لا حاصل جانتا ہے۔ اسی طرح جب انسان خدا کی طرف قدم اٹھاتا ہے اور ایک عمر ۲۹۶)
گزارنے کے بعد بھی اس طرف سے کوئی آواز نہیں آتی اور زندہ خدا کے کوئی آثار اُس پر
چشمه معرفت
ظاہر نہیں ہوتے تب اُس کی تمام امیدیں پاش پاش ہو جاتی ہیں اور بجائے اس کے کہ وہ
ترقی کرے تنزل کی طرف جھکتا ہے یہاں تک کہ ایک دن دہریوں کے رنگ میں ہو جاتا
ہے اس سے ثابت ہے کہ مبارک وہی کتاب ہے کہ جو اپنے تازہ نشانوں سے
امید کو دن بدن بڑھاتی ہے اور خدا کے ملنے کے آثار ظاہر کرتی ہے۔
انسان کی تمام کوششیں امید پر مبنی ہیں جس زمین کی نسبت یہ امید ہی نہیں کہ اس سے پانی نکلے گا
اس کے کھودنے کے لئے انسان اپنا وقت ضائع نہیں کر سکتا۔ اگر تھوڑی کوشش کا نتیجہ انسان دیکھ
لے تو بہت بھی کر سکتا ہے لیکن اگر کچھ بھی نتیجہ ظاہر نہ ہو تو رفتہ رفتہ ایمانی مدد منقطع ہو جاتی ہے آخر
خدا کو چھوڑ کر دنیا کی طرف جھک جاتا ہے۔
دنیا کے علوم میں انسان خواہ کتنی ہی ترقی کرے اور خواہ کیسا ہی وہ طبعی اور ہیئت کا
ماہر بن جائے اور خواہ دنیا کے تکمیل اسباب اور ایجادوں میں کتنی ہی فوقیت حاصل کرے مگر
پھر بھی یہ سفلی کمالات اُس کو خدا تک نہیں پہنچا سکتے بلکہ اور بھی دل سخت کر دیتے ہیں اور ایک
ناحق کی مشیخت اور تکبر کا موجب ہو جاتے ہیں ۔ تمام راستبازوں کے تجربہ سے یہ
فیصلہ شدہ بات ہے کہ خدا کو بجز خدا کی ہی تجلی اور توجہ کے پانہیں سکتے ۔ اور اگر کوئی ایسی
الہامی کتاب ہے کہ اپنی زندہ طاقت سے ہمارے لئے کوئی دروازہ نہیں کھولتی اور صرف
ہمارے ہی دماغی خیالات کے ہمیں حوالہ کرتی ہے تو اس کا ہم پر کیا احسان ہے اور کونسی نئی
معرفت ہم کو عطا کرتی ہے کیا اس قدر معرفت ہم خود حاصل نہیں کر سکتے ۔ وہ کیسا پر میشر ہے
جو خود آریوں کے ہی دماغی خیالات کا ایک نتیجہ ہے اور اُس نے اپنے وجود کو ان پر ظاہر
نہیں کیا بلکہ وہ اس کو خود ظاہر کر رہے ہیں ایسا پر میشر تو ایک چوہے کے وجود سے بھی گرا ہوا
ہے۔ چوہا بھی رات کے وقت اپنے پھر نے چلنے اور اپنی تیز حرکت یا کسی چیز کو کاٹنے سے خبر
۲۹۷ دے دیتا ہے کہ میں موجود ہوں مگر وید کا پر میشر تو اس قدر بھی خبر نہیں دے سکتا کچھ معلوم نہیں
کہ اب وہ اس زمانہ میں زندہ بھی ہے یا نہیں۔ پس ایسے پر میشر کو قبول کرنا جائے عار ہے
چشمه معرفت
جس سے اپنی ہستی کی خبر دینے میں ایک چوہا بھی سبقت لے جاتا ہے اور عقل سلیم ایسے خدا
کی طرف رہنمائی نہیں کر سکتی جو اپنا وجود آپ ظاہر نہیں کر سکتا۔
اسلام میں معمولی مذاہب سے زیادہ کیا بات ہے؟
اگر چہ یہ زمانہ مذہبی جنگوں کا زمانہ ہے اور ہر ایک شخص خواہ تہذیب سے اور خواہ
غیر تہذیب سے یہی کوشش کر رہا ہے کہ اپنے مذہب کی حقانیت دوسروں پر ظاہر کرے لیکن
یہ عجیب خدا کی قدرت ہے کہ باوجود یکہ ہمارے اس زمانہ میں ہزار ہا مذاہب پھیل رہے
ہیں مگر بجز اسلام کے ہر ایک مذہب صرف اپنی خشک منطق سے خدا کو ثابت کرنا چاہتا ہے یہ
نہیں کہ خدا اس مذہب کے پیروؤں پر اپنا چہرہ آپ ظاہر کرے ۔ پس دوسرے مذاہب گویا
اپنے خدا پر احسان کر رہے ہیں کہ اُس کے گم گشتہ وجود کا محض اپنے زور بازو سے پتہ لگانا
چاہتے ہیں مگر طالب حق ایسے پر میشر یا خدا سے تسلی نہیں پا سکتا جس پر اس قدر کمزوری اور
ناتوانی غالب ہے کہ ایک بے جان چیز کی طرح اپنے ظہور اور بروز میں دوسرے کے ہاتھ
کا محتاج ہے۔ ظاہر ہے کہ جب تک خدا اپنے وجود کا آپ پتہ نہ دے اور اپنی انا الموجود
کی آواز سے اپنی ہستی کو آپ ظاہر نہ کرے تب تک انسان کا صرف اپنا یک طرفہ خیال کہ
خدا موجود ہے کب کسی دل کو پورے یقین تک پہنچا سکتا ہے اور ظاہر ہے کہ تمام اعمال حسنہ کی
بنیا د یقین ہے اور یقین ہی کے پاک چشمہ سے نیک اعمال نشو و نما پاتے ہیں ۔ خدا کا
وجود ایسا عمیق در عمیق اور نہاں در نہاں ہے کہ بجز خدا کے ہی ہاتھ کے جلوہ نما نہیں ہو سکتا ۲۹۸
اور خدا کی سچی اطاعت اور صدق اور خالص محبت اور وفاداری کا سبق وہی کتاب
دے سکتی ہے جس کے آئینہ میں سے خدا خود اپنا چہرہ نمودار کرتا ہے یہ قدرتی
چشمه معرفت
امر ہے کہ انسان خدا کی راہ میں پوری وفاداری دکھلا نہیں سکتا اور نہ گناہ سے باز آ سکتا ہے
جب تک کہ پورے یقین کے ساتھ خدا کی ہستی اور اُس کی عظمت اور جلال اُس پر ظاہر نہ ہو
اور بجز اس کے کوئی کفارہ انسان کو گناہ سے روک نہیں سکتا۔ پس گناہ سے محفوظ رہنے اور
صدق اور وفاداری اور محبت میں ترقی کرنے کے لئے جس امر کو تلاش کرنا چاہیئے وہ محض
اسلام میں موجود ہے نہ کسی اور مذہب میں۔ اور اس سے میری مراد وہ نشان ہیں جو تازہ بتازہ
اسلام میں ہمیشہ ظاہر ہوتے رہتے ہیں۔ اور میں سچ سچ کہتا ہوں کہ خدا کا وجود جو اس زمانہ
میں ایک حل طلب معما کی طرح ہو رہا ہے اور اُس کے چپکتے ہوئے جو ہر پر دہریت کے
خیالات نے ہزار ہا گردو غبار ڈال دیتے ہیں اُس پاک جو ہر کی چمک ظاہر کرنے کے لئے اُسی
کے فوق العادت نشان ذریعہ ہو سکتے ہیں اور نوع انسان کی نجات اسی چمک پر موقوف ہے
نہ کسی اور بناوٹی منصوبہ پر۔ جس صلیب پر عیسائیوں کا بھروسہ ہے وہ گنہ سے تو نہیں چھڑا سکی
لیکن خدا کی راہ میں نیک کاموں کے بجالانے سے چھڑا دیا اور سُست کر دیا ہے اور اس سے
بڑھ کر اور کیا گناہ ہوگا کہ ایک عاجز انسان کو خدا کی جگہ دی گئی ہے اور دنیا کے لئے سب کچھ
کیا جاتا ہے لیکن خدا کے راہ میں ہاتھ پیر توڑ کر بیٹھ گئے ہیں اور ان کے نزدیک جو کچھ ہے
یہی کفارہ ہے اور اس سے آگے خدا کی راہ کی تلاش کی ضرورت نہیں اور وہ اپنے خیال میں
ایسی منزل پر پہنچ گئے ہیں جو آخری منزل ہے پس کوئی ڈاکو کسی کو ایسا نقصان نہیں پہنچا سکتا جیسا
کہ اس کفارہ نے ان کو پہنچایا ہے۔ اس پوشیدہ طاقت سے وہ لوگ بالکل بے خبر ہیں جس کے
۲۹۹ قبضہ قدرت میں یہ بات داخل ہے کہ اگر چاہے تو ایک دم میں ہزار مسیح ابن مریم بلکہ اس سے
بہتر پیدا کر دے چنانچہ اُس نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پیدا کر کے ایسا ہی کیا مگر یہ
اندھی دنیا اُس کو شناخت نہ کر سکی۔ وہ ایک نور تھا جو دنیا میں آیا اور تمام نوروں پر غالب آگیا
اُس کے نور نے ہزاروں دلوں کو منور کیا اور اُسی کی برکت کا یہ راز ہے کہ روحانی مدد اسلام سے منقطع