چشمہٴ معرفت
حصہ 27
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
چشمه معرفت
نہیں ہوئی بلکہ قدم بقدم اسلام کے ساتھ چلی آتی ہے ۔ ہم ایسی تازہ بتازہ برکتیں اُس
نبی کے دائمی فیض سے پاتے ہیں کہ گویا اس زمانہ میں بھی وہ نبی ہم میں موجود ہے اور
اس وقت بھی اُس کے فیوض ہماری ایسی ہی رہنمائی کرتے ہیں کہ جیسا اس پہلے زمانہ
میں کرتے تھے ۔
اُس کے ذریعہ سے ہمیں وہ پانی ملا ہے جس کی ضرورت ہر ایک پاک فطرت
ہے
محسوس کر رہی ہے وہ پانی بڑی سرعت سے ہمارے ایمانی درخت کو نشو و نما دے رہا ۔
اور ان مشکلات سے ہم نے رہائی پالی ہے جن میں دوسرے لوگ گرفتار ہیں اور اگر کسی کو
ہم میں سے ابتدائی مرحلہ میں مشکلات معلوم بھی ہوں مگر وہ ایسی نہیں ہیں جو آگے قدم
بڑھانے سے مغلوب اور رفع نہ ہو سکیں ۔ اسلام میں آگے قدم بڑھانے کا وسیع میدان
ہے نہ یہ کہ آریوں کی طرح تمام دین اس پر ختم ہے کہ ایک بدی کا ارتکاب کر کے پھر اسی
زندگی میں اس بدی کے تدارک کا راہ مسدود ہے جب تک کہ بے شمار جو نیں نہ بھگتی
جائیں اور نہ عیسائیوں کی طرح آخری دوڑ صرف مسیح کے کفارہ تک ہے وبس ۔ ایسے تنگ
خیالات ہرگز عزت اور قدر کے لائق نہیں کہ انسانی قومی کو یا تو سراسر بیکا ر ٹھہراتے ہیں
اور یا اُن کو معطل رہنے کی تعلیم دیتے ہیں اور پھر نتیجہ کچھ نہیں ۔
میں نے اپنی کتاب حقیقۃ الوحی میں بہت سے ایسے نشان لکھے ہیں جن سے
ثابت ہوتا ہے کہ وہ خدا جس کی شناخت اور محبت ہماری عین نجات ہے وہ اسلام
کے ذریعہ سے ہی ملتا ہے اور اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جو اپنے زندہ نشانوں کی
جب کہ آریوں کے نزدیک دنیا سزا کا گھر ہے اور کسی قدر جزا کا بھی یعنی نیکی کے بدلہ کا گھر۔ تو ایک
آریہ مثلاً جو اپنے گناہ کی شامت سے کتا بنایا گیا ہے چاہیے تھا کہ وہ سزا بھگت کر فی الفور اسی دنیا میں
بجائے کتے کے آدمی بنایا جاتا تا جونوں کا تماشا لوگ بچشم خود دیکھ لیتے اور تناسخ کا قطعی ثبوت مل جاتا ۔
کس قدر یہ فضول بات ہے کہ سزا تو اسی دنیا میں دی گئی تھی اور نیز ایک جون کے عوض دوسری جون بھی اسی دنیا
میں ملتی تھی ۔ پھر نا حق روح کو نکال کر کہیں کا کہیں لے گئے اس بے جا کا رروائی سے فائدہ کیا ہوا۔ آخر سزا
کے لئے روح کو پھر دنیا میں واپس آنا پڑا کیا یہی وید وڈیا ہے؟ منه
چشمه معرفت
چھری سے دہریت کے بھوت کو ذبح کرتا ہے اور ناستک مت کی ہیکل کو توڑتا ہے۔
☆
میں جوان تھا اور اب بوڑھا ہو گیا مگر میں اپنے ابتدائی زمانہ سے ہی اس بات
کا گواہ ہوں کہ وہ خدا جو ہمیشہ پوشیدہ چلا آیا ہے وہ اسلام کی پیروی سے اپنے تئیں ظاہر
کرتا ہے اگر کوئی قرآن شریف کی سچی پیروی کرے اور کتاب اللہ کے منشاء کے موافق اپنی
اصلاح کی طرف مشغول ہوا اور اپنی زندگی نہ دنیا داروں کے رنگ میں بلکہ خادم دین کے طور
پر بناوے اور اپنے تئیں خدا کی راہ میں وقف کر دے اور اس کے رسول حضرت محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت رکھے اور اپنی خود نمائی اور تکبر اور محجب سے پاک ہو اور خدا کے
جلال اور عظمت کا ظہور چاہے نہ یہ کہ اپنا ظہور چاہے اور اس راہ میں خاک میں مل جائے
تو آخری نتیجہ اس کا یہ ہوتا ہے کہ ا ۔ ہے کہ مکالمات الہیہ عربی فصیح بلیغ میں اس سے شروع ہو جاتے ہیں
اور وہ کلام لذیذ اور با شوکت ہوتا ہے جو خدا کی طرف سے نازل ہوتا ہے حدیث النفس
نہیں ہوتا ۔ حدیث النفس کا کلام آہستہ ہوتا ہے جیسا کہ ایک مخنث یا بیمار بولتا ہے مگر خدا کا
کلام پر شوکت ہوتا ہے اور اکثر عربی زبان میں ہوتا ہے بلکہ اکثر آیات قرآنی میں ہوتا ہے
اور جو کچھ ہمارے تجربہ میں آیا ہے وہ یہ ہے کہ اوّل دل پر اس کی سخت ضرب محسوس ہوتی
اس راہ میں یعنی الہام کے بارے میں ہمارا تجربہ ہے کہ تھوڑی سی غنودگی ہو کر اور بعض اوقات بغیر
غنودگی کے خدا کا کلام ٹکڑہ ٹکڑہ ہو کر زبان پر جاری ہوتا ہے جب ایک ٹکڑہ ختم ہو چکتا ہے تو حالت غنودگی
جاتی رہتی ہے پھر ملہم کے کسی سوال سے یا خود بخود خدا تعالیٰ کی طرف سے دوسرا ٹکڑہ الہام ہوتا ہے اور وہ
بھی اسی طرح کہ تھوڑی غنودگی وارد ہو کر زبان پر جاری ہو جاتا ہے اسی طرح بسا اوقات ایک ہی وقت میں
تسبیح کے دانوں کی طرح نہایت بلیغ فصیح لذیذ فقرے غنودگی کی حالت میں زبان پر جاری ہوتے جاتے
ہیں اور ہر ایک فقرہ کے بعد غنودگی دور ہو جاتی ہے اور وہ فقرے یا تو قرآن شریف کی بعض آیات ہوتی ہیں
یا اُس کے مشابہ ہوتے ہیں ۔ اور اکثر علوم غیبیہ پر مشتمل ہوتے ہیں ۔ اور ان میں ایک شوکت ہوتی ہے اور
دل پر اثر کرتے ہیں اور ایک لذت محسوس ہوتی ہے۔ اس وقت دل نور میں غرق ہوتا ہے۔ گویا خدا اُس میں
نازل ہے اور دراصل اس کو الہام نہیں کہنا چاہیے بلکہ یہ خدا کا کلام ہے۔ منہ
چشمه معرفت
ہے اور اس ضرب کے ساتھ ایک گونج پیدا ہوتی ہے اور پھر پھول کی طرح وہ شگفتہ ہو جاتا ہے
اور اس سے پاک اور لذیذ کلام نکلتا ہے اور وہ کلام اکثر امور غیبیہ پر مشتمل ہے یہ پر مشتمل ہوتا ہے اور اپنے اندر
ایک شوکت اور طاقت اور تاثیر رکھتا ہے اور ایک آہنی میخ کی طرح دل میں دھنس جاتا ہے اور خدا
کی خوشبو اس سے آتی ہے یہ تمام لوازم اس لئے اُس کے ساتھ لگائے گئے ہیں کہ بعض نا پاک
طبع انسان شیطانی الہام بھی پاتے ہیں یا حدیث النفس کے فریب میں آجاتے ہیں اس لئے خدا
نے اپنے کلام کے ساتھ چپکتے ہوئے انوار رکھے ہیں تا دونوں میں فرق ظاہر ہو۔
اور صرف اسی پر بس نہیں بلکہ خدا کے کلام کی یہ بھی نشانی ہے کہ وہ زبردست معجزات پر
مشتمل ہوتا ہے اور وہ معجزات کیا باعتبار کثرت اور کیا باعتبار کیفیت اپنے اندر ما بہ الامتیاز رکھتے ہیں
یعنی کثرت مقدار اور صفائی کیفیت کی وجہ سے کوئی دوسرا ان کا مقابلہ نہیں کر سکتا اور جس طرح ۳۰۱
خدا کے ساتھ کوئی شریک نہیں ہو سکتا اُسی طرح خدا کے کلام کے ساتھ کوئی دوسرا کلام شریک نہیں
اور جس پر وہ کلام نازل ہوتا ہے اُس کو ایک خاص نصرت اور حمایت الہی ملتی ہے اور اس میں اور
اس کے غیر میں ایک فرق رکھا جاتا ہے جیسا کہ خدا میں اور اس کے غیر میں فرق ہے۔
☆
حاشیہ: جس شخص پر خدا کا کلام نازل ہوتا ہے اور بیچ بیچ وہ مکالمہ الہیہ سے شرف پاتا ہے اس کو اس
مکالمہ کے ساتھ اور لوازم نصرت اور مدد بھی عطا کئے جاتے ہیں ۔ منجملہ ان کے یہ کہ اس پر کوئی غالب نہیں
آسکتا بلکہ وہ ہر ایک پر خود غالب ہوتا ہے۔ اور گو کتنی ہی دیر درمیان واقع ہو جائے مگر انجام کا رفتح اسی کی ہوتی
ہے اور اُس کے دشمن خائب و خاسر رہ جاتے ہیں وہ باوجود ہزاروں دشمنوں کے پھر بھی سب پر غالب ہو جاتا
ہے اور دشمنوں کے سارے منصوبے اس کے مقابل پر کالعدم ہو جاتے ہیں اور ان کی بددعا ئیں انہیں پر پڑ جاتی
ہیں اور منجملہ ان لوازم خاصہ کے ایک یہ بھی ہے کہ اس کے زمانہ میں اس کا ظہور سب مدعیوں سے پہلے ہوتا
ہے جیسا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب مبعوث ہوئے تب ابھی جھوٹے نبیوں کا نام ونشان نہ تھا۔ اور
جب اُن کا نورز مین پر خوب روشن ہو گیا تب مسیلمہ کذاب اور اسود عنسی اور ابن صیاد وغیرہ جھوٹے نبی ظاہر ہوئے
تا خدا دکھاوے کہ کس طرح وہ سچے کی حمایت کرتا ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ سچے نبی کے ظہور کے وقت بارش
کے موسم کی طرح آسمان پر انتشار روحانیت ہوتا ہے اور اکثر لوگوں کو سچی خوابیں شروع ہو جاتی ہیں ۔ الہام
بھی ہونے لگتے ہیں اسی دھوکہ سے بعض جھوٹے نبی اپنی حد سے بڑھ کر نبوت کا دعویٰ کرتے ہیں ۔ منہ
چشمه معرفت
یہ بات سچ ہے کہ بغیر امتیاز مذہب و مشرب اور نیک اور بد ہونے کے ہر ایک فرقہ
کے لوگ خواہیں دیکھتے ہیں اور بعض خواہیں سچی بھی نکلتی ہیں بلکہ بعض فاسقوں اور فاجروں اور
مشرکوں کی بھی خواہیں سچی نکلتی ہیں اور الہام بھی ہوتے ہیں مگر اس سے خدا کے مرسلوں اور نبیوں
کا سلسلہ مشتبہ نہیں ہو سکتا بلکہ یہ عام لوگوں کی خواہیں بھی انہیں کی گواہی کے لئے ہیں تا ایک
دانشمند سمجھ لے کہ خدا کے الہام کی تخم ریزی ہر ایک فطرت میں اس لئے کی گئی ہے کہ تا ہر ایک
فطرت خدا کے نبیوں کے لئے بطور گواہ کے ہو جائے اور اسرار نبوت کو غیر ممکن نہ سمجھ لیں اور
ظاہر ہے کہ جیسا ایک درہم سے کوئی بادشاہ نہیں کہلا سکتا اور یہ نہیں کہہ سکتا کہ جو کچھ بادشاہ
کے خزانوں میں ہے وہ میرے پاس بھی ہے۔ ایسا ہی کسی خواب یا الہام کے سچا ہونے سے
کوئی شخص نہیں کہہ سکتا کہ میں ان روحانی بادشاہوں کے برابر ہوں جو نبی اور رسول ہیں
اور اگر ایسا کرے تو وہ ہلاک کیا جائے گا کیونکہ اُس نے گستاخی کی ۔ خدا کے برگزیدوں کا
ایک یہ بھی معجزہ ہوتا ہے کہ جو شخص گستاخی کر کے اُن کا مقابلہ کرے تو انجام کا ریا تو وہ شخص
ہلاک ہو جاتا ہے یا سخت ذلیل کیا جاتا ہے ۔ یہ لوگ آسمانی سلطنت کے مقرب ہوتے ہیں اور
خدا کی غیرت نہیں چاہتی کہ جو شخص اُن میں ۔ سے نہیں ہے وہ اُن کے ساتھ برابری کرے اور
اُن کی کرسی پر بیٹھے اس لئے خدا ایسے گستاخوں کو سزا دے کر دنیا پر ظاہر کرتا ہے کہ اس کے
برگزیدہ اُس کی جناب میں کس قدر عزت رکھتے ہیں ۔ غرض وہ خدا کی طرف سے اُس کے
دین کے لئے حجۃ اللہ ہوتے ہیں اور آسمانی نشان اُن کے ذریعہ سے ظاہر ہوتے ہیں یا بہ تبدیل
الفاظ ہم یوں کہہ سکتے ہیں کہ وہ روحانی علوم کے سکھلانے کے لئے ایسے استاد ہیں جو ذاتی
۳۰۲ مشاہدات اور تجربہ سے معارف دینیہ پر اطلاع رکھتے ہیں ۔ یہ کہنا سراسر غلطی ہے کہ دنیا کے
فلاسفروں سے بڑھ کر کس استاد کی حاجت ہے کیونکہ دنیا کے فلاسفروں کی صرف اس
حد تک رسائی ہے جو حواس ظاہری یا باطنی کے حدود ہیں مگر ان حواس سے بالاتر ایک اور
عالم ہے جو روحانی حواس سے معلوم ہوتا ہے جو خدا کے برگزیدوں کو کامل طور پر دیئے
جاتے ہیں اور اس عالم کا انکشاف بجز ذریعہ ان برگزیدوں کے غیر ممکن ہے جن کو یہ حواس
چشمه معرفت
کامل طور پر عطا کئے جاتے ہیں اور جبکہ خدا نے ظاہری چیزوں کے معلوم کرنے کے لئے
ظاہری حواس عطا فرمائے ہیں اور علوم معقولہ کے دریافت کرنے کے لئے جو امور باطنیہ ہیں
حواس خمسہ باطنی عطا کئے ہیں پس اس صورت میں صاف طور پر سمجھ آسکتا ہے کہ ایسے امور جو
عقل سے بالاتر ہیں اُن کے دریافت کے لئے بھی خدا نے کوئی ذریعہ رکھا ہوگا سو وہ ذریعہ وحی
اور کشف ہے اور جیسا کہ انسانی فطرت کے لئے یہ دائمی عطیہ ہے کہ بجز ان لوگوں کے جو
بہرے اور اندھے یا دیوانے ہوں ہر ایک انسان کو حواس خمسہ ظاہری اور باطنی اب بھی حسب تفاوت
مراتب عطا ہوتے ہیں یہ نہیں کہ صرف پہلے عطا ہوتے تھے اور اب نہیں ۔ ایسا ہی خدا کا
قانون قدرت روحانی حواس کے لئے بھی اسی کے مطابق ہے کہ اب بھی وحی اور کشف کے
حواس حسب مراتب ملتے ہیں اور جو اعلیٰ درجہ کی استعداد رکھتے ہیں وہ ان روحانی حواس میں
سب سے بڑھ جاتے ہیں اور جو کتاب انسانوں کو یہ تعلیم دے کہ وہ روحانی حواس اب نہیں ملتے
بلکہ پہلے کسی زمانہ میں مل چکے وہ کتاب خدا کی طرف سے نہیں ہوسکتی کیونکہ وہ نہ صرف قانون قدرت
کے برخلاف بلکہ مشاہدہ اور تجربہ کے بھی بر خلاف ہے۔ اور روحانی معلموں کی یہی نشانی ہے کہ
وہ صرف ان اخبار غیبیہ کو نہیں بتلاتے ہیں کہ جو دنیا کی ابتدا میں ظاہر ہو چکے ہیں اور نہ محض
ان اخبار غیبیہ کی خبر دیتے ہیں جو اس عالم کے انقطاع کے بعد ظاہر ہوں گے بلکہ ان اخبار غیبیہ
سے بھی مطلع فرماتے ہیں جو وقتاً فوقتاً اس دنیا میں ظاہر ہوتے ہیں کیونکہ جو امور غیبیہ ہماری
نظر کے سامنے نہیں اور جن کو ہم آزما کر ان کا صدق و کذب ظاہر نہیں کر سکتے وہ کسی سچے نبی اور ۳۰۳
رسول کی علامت نہیں ہو سکتے کیونکہ دنیا سے پہلے اور دنیا کے مابعد کی خبریں دینا ایک ایسی
سہل اور آسان بات ہے جس کو ایک جھوٹا اور مفتری بھی بیان کر سکتا ہے کیونکہ ایسی خبریں
آزمائش اور تجربہ کی حد سے باہر ہیں مثلاً فقط یہی غیب کی خبریں دینا کہ پہلے صرف مولی گاجر
کی طرح بہت سے انسان زمین میں سے پیدا ہو گئے تھے اور نیز یہ خبر کہ پر میشر ہمیشہ آریہ ورت
میں ہی اپنی کتاب نازل کرتا رہا ہے اور ویدک سنسکرت ہی خدا کا کلام ہے اور نیز یہ کہ مرنے
چشمه معرفت
کے بعد ایک میعادی مکتی ہوگی اور انہیں کو ملے گی جو وید کی تعلیم کے موافق عمل کرتے ہیں ۔ یہ
اخبار غیبیہ نہیں کہلا سکتے بلکہ ہر ایک مفتری ایسی باتیں کہہ سکتا ہے۔ اس لئے خدا کے سچے رسول
مبدء و معاد کے اخبار کے ساتھ دنیا کے متعلق بہت سے اخبار غیبیہ بتلاتے ہیں تا اُن کی نبوت کے
ذریعہ مبدء و معاد کی خبریں بھی ثابت ہوں۔ یہ کس قدر فریب ہے کہ صرف مبدء و معاد کی خبر دیں اور
دنیا کے متعلق کوئی خبر غیب ظاہر نہ کریں اسی بنا پر وید پر یہ اعتراض ہوتا ہے کہ اگر وہ اخبار غیبیہ
کے بیان کرنے پر قادر تھا تو اپنی اس قدرت کا یہ نمونہ اس نے دنیا کے اخبار کے متعلق کیوں نہ
دکھلایا اگر وہ خدا کا کلام تھا تو چاہئے تھا کہ دنیا کے متعلق بھی اخبار غیب بتلاتا تا اس کا صدق آزمایا
جاتا صرف مبدء اور معاد کی نسبت غیب کی خبر دینا تو ایسا ہے جیسا کہ کوئی سمندر کے عمیق اور گرداب
کی جگہ کی طرف اشارہ کر کے کہے کہ میں پیشگوئی کرتا ہوں کہ اس کے نیچے ایک خزانہ ہے تم اپنی
کوشش سے نکال لو ! سو یہ پیشگوئی تو ایک تمسخر ہے اور سچائی کا اس میں نشان نہیں ۔ قرآن شریف
صرف مبدء اور معاد کی نسبت خبریں نہیں دیتا بلکہ وہ غیب کی خبریں بھی اس میں ہیں جو ہر ایک زمانہ
کے لوگ اُن کی سچائی کے گواہ ہیں ۔ ہر ایک انسان سمجھ سکتا ہے کہ کتاب اللہ کے لئے مبدء اور معاد
کی خبریں دینا اس لئے ضروری ہیں کہ تا انسان معلوم کرے کہ پہلے خدا کے فضل نے کیونکر اس
کو خلعت وجود بخشا اور پھر بعد تکمیل نفس اس پر کیا کیا فضل ہوگا اور کتاب اللہ کے لئے دنیا کے
۳۰۲ امور غیبیہ سے اطلاع دینا اس لئے ضروری ہے کہ تا جو مبدء اور معاد کی نسبت خبریں دی گئی ہیں
اُن پر یقین آجائے اس لئے ہر ایک سچا رسول دنیا کے امور غیبیہ کی نسبت بھی خبریں دیتا آیا ہے
مگر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا قدم سب سے بڑھ کر ہے کیونکہ آنجناب کی اخبار غیبیہ صرف اُسی
زمانہ تک ختم نہیں ہوئیں بلکہ ہمارے زمانہ تک بھی اُن کا سلسلہ جاری ہے۔ انسان کی طبیعت
ایسی واقع ہوئی ہے کہ وہ بغیر تجربہ کے کسی امر کا قائل نہیں ہو سکتا اور نہ قائل ہونا چاہیئے تاکسی
جھوٹے کی پیروی کر کے ہلاک ہونا نہ پڑے۔ پس اسی وجہ سے عادت اللہ قدیم سے اس طرح
چشمه معرفت
پر جاری ہے کہ جو خدا کی طرف سے رسول آتے ہیں اُن کو خدا ایسے امور غیبیہ پر اطلاع دیتا
ہے جن کا علم انسانی طاقتوں سے برتر ہوتا ہے پس جب اُن کی وہ پیشگوئیاں بکثرت پوری ہو
جاتی ہیں جو دنیا کے حالات کے متعلق ہیں تو وہی پیشگوئیاں ان خبروں کے لئے معیار ہو جاتی
ہیں جو برگزیدہ لوگ مبدء اور معاد اور اپنی رسالت کی نسبت دیتے ہیں لیکن افسوس کہ موجودہ
وید اس طریق سے بالکل تہی دست اور محروم ہے۔ اور اُس کے ساتھ کوئی تائید اور نصرت حق
پائی نہیں جاتی اگر اُس نے مبدء اور معاد کی نسبت کچھ خبریں دی ہیں تو کیونکر سمجھا جائے کہ وہ
سچی خبریں ہیں کیونکہ مبدء اور معاد کی نسبت کوئی قطعی فیصلہ تو عقل کر نہیں سکتی اور اس راہ میں
اس قدر عقل حیران اور حواس باختہ ہے کہ آج تک محض عقل کے ذریعہ سے خدا کی شناخت بھی
نہ ہو سکی اور ہزاروں انسان جو بڑے بڑے عقلمند کہلاتے تھے اور بڑے بڑے علوم عقلیہ کے
موجد تھے آخر کا روہ دہر یہ ہو کر مر گئے اور اُن کو یہ بھی پتہ نہ لگا کہ خدا موجود ہے تو پھر مبدء اور معاد
کی نسبت کیونکر صرف عقل کوئی صحیح اور قطعی فیصلہ کر سکتی ہے پس بلا شبہ مبدء اور معاد کی خبریں
خواہ وہ زید دے اور خواہ بکر بیان کرے کسی دوسرے کامل ذریعہ سے تصدیق کی محتاج ہیں
سو وہ ذریعہ خدا کے پاک نبیوں کی وہ پیشگوئیاں ہیں جو دنیا میں آفتاب کی طرح ظاہر ہو کر اپنا
صدق دکھلا دیتی ہیں مثلاً آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مکہ معظمہ میں اس گمنامی کے زمانہ میں
اسلام کے عروج اور شوکت اور ترقی کی خبر دینا جب کہ آپ مکہ معظمہ کی گلیوں اور کوچوں میں
محض تنہا پھر تے تھے اور کوئی آثار کامیابی کے نمایاں نہ تھے محض تنہا پھر تے تھے اور آپ کا ایسے ۳۰۵
زمانہ میں اپنے عالمگیر اقبال کی پیشگوئی کرنا جب کہ یہ رائے ظاہر کرنا بھی ہنسی کے لائق سمجھا
جاتا تھا کہ ایسا بیکس اور گمنام شخص بھی بادشاہی کے درجہ تک پہنچے گا اور اُس کا آسمانی تاج و تخت
زمین پر بھی اپنا ز بر دست اور فوق العادت کرشمہ دکھائے گا ۔ بلا شبہ ایسی خبریں انسانی طاقت
سے باہر ہیں اور پھر وہ خبریں ایسی صفائی سے پوری ہو گئیں کہ جیسے دن چڑھ جاتا ہے پس اُن کا
پورا ہونا صاف طور پر یہ گواہی دیتا ہے کہ وہ بلا شبہ ایک صادق کے لئے خدا کی گواہی ہے ایسا
گیا
چشمه معرفت
ہی قرآن شریف بہت سی پیشگوئیوں سے بھرا پڑا ہے جیسا کہ روم اور ایران کی سلطنت کی نسبت
ایک زبر دست پیشگوئی قرآن شریف میں موجود ہے اور یہ اس وقت کی پیشگوئی ہے جب کہ مجوسی
سلطنت نے ایک لڑائی میں رومی سلطنت پر فتح پائی تھی اور کچھ زمین اُن کے ملک کی اپنے قبضہ میں
کر لی تھی تب مشرکین مکہ نے فارسیوں کی فتح اپنے لئے ایک نیک فال سمجھی تھی اور اس سے یہ سمجھا
تھا کہ چونکہ فارسی سلطنت مخلوق پرستی میں ہمارے شریک ہے ایسا ہی ہم بھی اس نبی کا استیصال
کریں گے جس کی شریعت اہل کتاب سے مشابہت رکھتی ہے تب خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں
یہ پیشگوئی نازل فرمائی کہ آخر کار رومی سلطنت کی فتح ہو گی اور چونکہ روم کی فتح کی نسبت یہ پیشگوئی
ہے اس لئے اس سورت کا نام سورۃ الروم رکھا گیا ہے اور چونکہ عرب کے مشرکوں نے مجوسیوں کی
سلطنت کی فتح کو اپنی فتح کے لئے ایک نشان سمجھ لیا تھا اس لئے خدا تعالیٰ نے اس پیشگوئی میں
یہ بھی فرما دیا کہ جس روز پھر روم کی فتح ہو گی اس روز مسلمان بھی مشرکوں پر فتحیاب ہوں گے چنانچہ
ایسا ہی ظہور میں آیا۔ اس بارہ میں قرآن شریف کی آیت یہ ہے الم - غُلِبَتِ الرُّومُ فِي
أَدْنَى الْأَرْضِ وَهُمْ مِّنْ بَعْدِ غَلَبِهِمْ سَيَغْلِبُونَ فِي بِضْعِ سِنِينَ لِلَّهِ الْأَمْرُ مِنْ
قَبْلُ وَمِنْ بَعْدُ وَيَوْمَئِذٍ يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُوْنَ - - ( ترجمہ ) میں خدا ہوں جو سب سے بہتر
جانتا ہوں ۔ رومی سلطنت بہت قریب ، زمین میں مغلوب ہو گئی ہے اور وہ لوگ پھر نو سال تک
۳۰۶ تین سال کے بعد مجوسی سلطنت پر غالب ہو جائیں گے اُس دن مومنوں کے لئے بھی ایک خوشی کا
دن ہو گا چنانچہ ایساہی ہوا۔ اور تین سال کے بعد نو سال کے اندر پھر رومی سلطنت ایرانی سلطنت پر
غالب آگئی اور اسی دن مسلمانوں نے بھی مشرکوں پر فتح پائی کیونکہ وہ دن بدر کی لڑائی کا دن تھا جس
میں اہل اسلام کو فتح ہوئی تھی۔
ماسوا اس کے قرآن شریف میں آخری زمانہ کے بعض جدید حالات کی نسبت ایسی
خبریں دی گئی ہیں جو ہمارے اس زمانہ میں بہت صفائی سے پوری ہوگئی ہیں جیسا کہ اس میں ایک یہ
الروم : ۲ تا ۵
چشمه معرفت
پیشگوئی ہے کہ آخری زمانہ میں اونٹ بے کار ہو جائیں گے۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ
اُن دنوں میں ایک نئی سواری پیدا ہو جائے گی ۔ چنانچہ قرآن شریف کی پیشگوئی کے الفاظ یہ
ہیں وَإِذَا الْعِشَارُ ۔ شَارُ عَطِلَتْ * یعنی وہ آخر یعنی وہ آخری زمانہ جب اونٹنیاں بے کار ہو جائیں گی اور
بے کار ہونا تبھی ہوتا ہے کہ جب اُن پر سوار ہونے کی حاجت نہ ہو اور اس سے صریح طور پر
نکلتا ہے کہ اونٹنیوں کی جگہ کوئی اور سواری پیدا ہو جائے گی ۔ اس آیت کی تشریح کتاب صحیح مسلم
میں موجود ہے اس میں یہ حدیث آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی لکھی ہے وَيُتْرَكُ الْقِلَاصُ
فلا يسعى عليها یعنی مسیح موعود کے زمانہ میں اونٹنیاں ترک کی جائیں گی اور کسی منزل تک
جلدی پہنچنے کے لئے اور دوڑ کر جانے کے لئے وہ کام نہیں آئیں گی یعنی کوئی ایسی سواری پیدا ہو
جائے گی کہ بہ نسبت اونٹنیوں کے بہت جلد منزل مقصود تک پہنچائے گی ۔ غرض يُسعی کا لفظ
جو حدیث میں ہے اس بات پر دلالت کر رہا ہے کہ دوڑنے کے کام میں اونٹ سے بہتر کوئی
اور سواری نکل آوے گی ۔ یہ عجیب بات ہے کہ صحیح مسلم میں جس جگہ مسیح موعود کے زمانہ کا ذکر
ہے اُسی جگہ یہ حدیث اونٹنیوں کے ترک کرنے کے بارہ میں ہے اور یہ پیشگوئی آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے تیرہ سو برس بعد پوری ہوئی چنانچہ ان دنوں میں یہ کوشش بھی ہو
حاشیہ: قرآن شریف میں آخری زمانہ کی نسبت ایک یہ بھی پیشگوئی تھی کہ جب آخری زمانہ میں دوسرے
آثار قیامت ظاہر ہوں گے اسی زمانہ میں ایک خاص وضع کا کسوف خسوف بھی ہوگا جیسا کہ اس آیت میں بھی اشارہ
ہے وَجُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ کے یعنی سورج اور چاند جمع کئے جائیں گے۔ یہ آیت سورۃ قیامت کی
ابتدائی سطروں میں ہے اور اسی وجہ سے اس سورۃ کا نام سورۃ قیامت رکھا گیا ہے اور یہ کسوف خسوف آثار قیامت
میں سے ٹھہرایا گیا ۔ جیسا کہ مسیح خاتم الخلفاء کو بھی آثار قیامت سے ٹھہرایا گیا اور اِس آیت سے پہلے یہ آیت ہے
فَإِذَا بَرِقَ الْبَصَرُ کے یعنی جس وقت پتھرا جائیں گی آنکھیں ۔ یعنی وہ ایسے دن ہوں گے جو دنیا پر
ہولناک عذاب نازل ہوں گے ۔ ایک عذاب ختم نہیں ہوگا جو دوسرا موجود ہو جائے گا ۔ پھر بعد کی آیت میں
فرما یا يَقُولُ الْإِنْسَانُ يَوْمَئِذٍ أَيْنَ الْمَفَرُّ كَلَّا لَا وَزَرَ کے یعنی اس دن انسان کہے گا کہ اب ہم ان متواتر
عذابوں سے کہاں بھاگ جائیں اور بھا گنا غیر ممکن ہوگا یعنی وہ دن انسان کے لئے بڑی مصیبت کے دن ہوں گے
اور ان کا ہولناک نظارہ بے حواس کر دے گا۔ منہ
التكوير: ۵ القيمة : ١٠
القيمة : ٨
القيمة : ١٢٠١١
چشمه معرفت
رہی ہے کہ ایک سال تک مکہ اور مدینہ میں ریل جاری کر دی جائے پس اُس وقت جب
۳۰۷ ریل جاری ہو جائے گی یہ نظارہ ہر ایک مومن کے لئے ایمان کو زیادہ کرنے والا ہوگا۔ اور جس
وقت ہزار ہا اونٹ بیکار ہو کر بجائے اُن کے ریل گاڑیاں مکہ سے مدینہ تک جائیں گی اور
دمشق اور دوسری اطراف شام وغیرہ کے حج کرنے والے کئی لاکھ انسان ریل گاڑیوں میں
سوار ہو کر مکہ معظمہ میں پہنچیں گے تب کوئی لعنتی آدمی ہوگا کہ اس نظارہ کو دیکھ کر اپنے سچے دل
سے اس بات کی تصدیق نہیں کرے گا کہ وہ پیشگوئی جو قرآن شریف اور حدیث صحیح مسلم میں
موجود ہے آج پوری ہوگئی ۔
یادر ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی کے لئے یہ ایک عظیم الشان نشان ہے کہ
آپ نے تیرہ سو برس پہلے ایک نئی سواری کی خبر دی ہے اور اس خبر کو قرآن شریف اور حدیث صحیح
دونوں مل کر پیش کرتے ہیں اگر قرآن شریف خدا کا کلام نہ ہوتا تو انسانی طاقت میں یہ بات
ہرگز داخل نہ تھی کہ ایسی پیشگوئی کی جاتی کہ جس چیز کا وجود ہی ابھی دنیا میں نہ تھا اُس کے ظہور
کا حال بتایا جا تا جب کہ خدا کو منظور تھا کہ اس پیشگوئی کو ظہور میں لاوے تب اُس نے ایک
انسان کے دل میں یہ خیال ڈال دیا کہ وہ ایسی سواری ایجاد کرے جو آگ کے ذریعہ سے
ہزاروں کو سوں تک پہنچادے۔
ایسا ہی قرآن شریف میں آخری زمانہ کی نسبت اور بھی پیشگوئیاں ہیں اُن میں سے ایک
یہ پیشگوئی بھی ہے وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَت کے یعنی آخری زمانہ وہ ہوگا جب کہ کتابوں اور
صحیفوں کی اشاعت بہت ہوگی گویا اس سے پہلے کبھی ایسی اشاعت نہیں ہوئی تھی ۔ یہ ان کلوں کی
۔
طرف اشارہ ہے جن کے ذریعہ سے آج کل کتابیں چھپتی ہیں اور پھر ریل گاڑی کے ذریعہ سے
ہزاروں کو سوں تک پہنچائی جاتی ہیں۔
ایسا ہی قرآن شریف میں آخری زمانہ کی نسبت یہ پیشگوئی ہے کہ وَإِذَا النُّفُوسُ
زوجت کے یعنی آخری زمانہ میں ایک یہ واقعہ ہوگا کہ بعض نفوس بعض سے ملائے جاویں گے یعنی
ملاقاتوں کے لئے آسانیاں نکل آئیں گی اور لوگ ہزاروں کو سوں سے آئیں گے اور ایک دوسرے سے
التكوير: " التكوير: ۸
چشمه معرفت
ملیں گے سو ہمارے زمانہ میں یہ پیشگوئی بھی پوری ہوگئی۔
ایک اور پیشگوئی قرآن شریف میں آخری زمانہ کی نسبت ہے اور وہ یہ ہے کہ وَإِذَا ۳۰۸
الْبِحَارُ فُجِّرَت کے یعنی آخری زمانہ میں دریاؤں میں سے بہت سی نہریں جاری کی جائیں گی
چنانچہ یہ پیشگوئی بھی ہمارے زمانہ میں ظہور میں آگئی۔ اسی طرح قرآن شریف میں ایک یہ پیشگوئی
ہے وَإِذَا الْجِبَالُ سَيِّرَتْ کے یعنی وہ آخری زمانہ ہوگا جب کہ پہاڑ چلائے جائیں گے یہ اس
بات کی طرف اشارہ ہے کہ پہاڑ اُڑائے جائیں گے جیسا کہ اس زمانہ میں توپوں کے ساتھ
پہاڑوں کو اڑا کر اُن میں راستے بنائے گئے ہیں ۔ سو یہ تمام پیشگوئیاں قرآن شریف میں موجود
ہیں مگر اس جگہ یہ نکتہ یا د رکھنا چاہیے کہ عشار اُن اُونٹیوں کو کہتے ہیں جو حمل دار ہوں اور اگرچہ
حدیث میں قلاص کا لفظ ہے مگر قرآن شریف میں اس لئے عشار کا لفظ استعمال کیا گیا تا یہ
پیشگوئی قیامت کی طرف منسوب نہ کی جائے اور حمل کے قرینہ سے یہ دنیا کا واقعہ سمجھا جائے کیونکہ
قیامت کو حمل نہیں ہوں گے۔
پھر جس قدر ہم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات قرآن شریف سے لکھے ہیں
انہیں پر حصر نہیں ہے بلکہ احادیث صحیحہ اور اخبار اسلامیہ کی رو سے اس تواتر سے بارش کی طرح
معجزات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ثبوت ملتا ہے کہ جس سے بڑھ کر کسی نبی یا رسول کے معجزات
مروی نہیں ہیں۔ بعض پیشگوئیاں ایسی ہیں کہ جن کتابوں میں وہ لکھی گئی تھیں وہ کتابیں اُن
پیشگوئیوں کے پوری ہونے سے صدہا برس پہلے عموماً تمام اسلامی دنیا میں شائع ہو چکی تھیں اگر ہم
اس جگہ ان معجزات کی تفصیل لکھیں تو وہ تمام معجزات ہیں جزو میں بھی سمانہیں سکتے اور تفصیل کی
حاجت نہیں کیونکہ وہ کتابیں نہ صرف مسلمانوں کے قبضہ میں ہیں بلکہ اسی پرانے زمانہ میں بعض
اتفاقات حسنہ سے وہ کتابیں عیسائیوں کو مل گئی تھیں جو اب تک یورپ کے پرانے کتب خانوں
میں موجود ہیں تا وہ بھی ان معجزات کے گواہ ہو جاویں۔
پھر ماسوا اس کے ہم اس جگہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اُن تاثیرات اور برکات کے ۳۰۹
ل الانفطار: ۴
التكوير : ۴
چشمه معرفت
بیان کرنے سے رہ نہیں سکتے جن کے تجربہ اور آزمائش کرنے والے ہم خود ہیں بلکہ ہم یہ بات
بڑے فخر سے کہتے ہیں کہ اب تمام دنیا میں صرف ایک اسلام ہی ہے جس کو خدا تعالیٰ کی طرف
سے یہ فضیلت اور خصوصیت حاصل ہے کہ وہ تازہ نشانوں اور معجزات سے اس پوشیدہ خدا کا چہرہ
دکھاتا ہے جس سے دوسری قو میں بے خبر رہ کر مخلوق پرستی میں گرفتار ہوگئی ہیں اور یا یہ کہ اُس کے
وجود سے ہی منکر ہو بیٹھے ہیں ۔ پس بلا شبہ اس زمانہ میں خدائے غیب الغیب کا چہرہ دکھلانے والا
صرف یہی دین ہے نہ اور کوئی دین فاعتبروا یا اولی الابصار!!
چونکہ تربیت اور پرورش کے لئے یہ قاعدہ مقرر ہے کہ جس باغ کو مثلاً مالک اُس کا
ہمیشہ تازہ بتازہ رکھنا چاہتا ہے وہ اُس کی مناسب پرورش اور غور و پرداخت کے تعہد کو نہیں چھوڑتا
اور ہمیشہ حاجت کے وقت اُس کی آبپاشی کرتا رہتا ہے اور اگر کوئی پھلدار بوٹا ضائع ہو جائے تو
اس کی جگہ اور بوٹا لگا دیتا ہے پس یہی قاعدہ خدا تعالیٰ کے قانون قدرت میں ہے کہ وہ اسلام کے
باغ کو جس کو ہمیشہ سرسبز اور پھلدار رکھنا اُس کا مقصود ہے اپنے خاص تعہد سے تازہ بتازہ اور
سرسبز کرتا رہتا ہے اور جب وہ باغ آبپاشی کا محتاج ہو جاتا ہے تو اُس کو پانی دیتا ہے اور جب پہلے
بوٹے نکتے اور بوسیدہ ہو جاتے ہیں تو نئے بوٹے لگاتا ہے یعنی ایک نئی قوم پیدا کرتا ہے جو
پھل دیوے اور پانی دینے کا سرچشمہ ایک ایسے شخص کو بنا دیتا ہے جو خدا کی تجلیات کی بارش سے
وحی الہی کا زندہ اور تازہ پانی پاتا ہے۔ اور تم ہر روز خود دیکھتے اور مشاہدہ کرتے ہو کہ کیا کوئی
باغ بغیر تعہد اور آبپاشی کے رہ سکتا ہے اور کیا یہ سچ نہیں ہے کہ جب کچھ بوٹے خشک ہو جاتے
ہیں تو اُن کی جگہ اور لگائے جاتے ہیں اور اگر باغبان مر جاتا ہے تو اس کی جگہ دوسرا آتا ہے۔
سو اسلام کے باغ کے لئے بھی یہی قاعدہ ہے۔
اور چونکہ ہمارا زمانہ وہ زمانہ ہے جس میں اسلام کے باغ کو بڑے بڑے صدمات پہنچے
ہیں اور کیا اندرونی طور پر اور کیا بیرونی طور پر اسلام انواع و اقسام کے حوادث سے آفت رسیدہ