چشمہٴ معرفت
حصہ 28
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
چشمه معرفت
ہو گیا ہے اور اندرونی طور پر تو کئی بوٹے خشک ہو کر جڑھ سے اکھڑ گئے ہیں یعنی جو لوگ اسلام
کے مدعی تھے محض اُن کی زبان پر اسلام رہ گیا ہے۔ اور حقیقت اسلام کی اُن کے دلوں میں سے
مفقود ہو چکی ہے اور شکوک و شبہات سے اکثر سینے بھر گئے ہیں بعض لوگ تو مسلمان کہلا کر خدا کے
وجود کے بھی قائل نہیں اور بعض نے نیچریت کا جامہ پہن لیا ہے یعنی طبعیوں اور فلسفیوں کا لباس
پہن کر خدا تعالیٰ کی خارق عادت قدرتوں سے منکر ہو بیٹھے ہیں اور بے قیدی اور آزادی کے طور پر
زندگی بسر کرتے ہیں اور نماز روزہ اور حج زکوۃ پر ٹھٹھا مارتے اور بہشت دوزخ پر بھی ہنسی کرتے
ہیں اور ملائک اور جنات کے قطعاً منکر ہیں اور بعض ایسے ہیں کہ وہ اس فکر میں پڑ گئے ہیں کہ کسی
طرح اسلام میں کچھ تغیر تبدل کر کے اپنی طرف سے ایک نیا اسلام بنایا جاوے جس میں تکالیف
شرعیہ سے بکلی آزادی ہو۔ اور وضو اور غسل بھی نہ کرنا پڑے اور شراب وغیرہ محرمات کا بھی فتوی دیا
جائے اور اسلام سے پردہ کی رسم بھی اٹھائی جائے اور آہستہ آہستہ دین اسلام میں فسق و فجور کا
دروازہ کھولا جائے اور نمازوں کا پڑھنا اور عبادت کرنا اور خدا تعالیٰ کے راہ میں مجاہدات بجالانا یہ
تمام احکام منسوخ کر دیئے جائیں۔ چنانچہ میرے خیال میں اس ملک میں کئی لاکھ ایسے آدمی
ہوں گے کہ جو اس قسم کے ہوں گے جن میں سے بعض تو سید احمد خان کے پیرو اور بعض اس سے بھی
کئی قدم آگے بڑھے ہوئے ہیں اور در حقیقت یہ لوگ اسلام کا چولہ اپنے بدن پر سے اُتار چکے ہیں
اور آہستہ آہستہ اسلام سے علیحدہ ہونا چاہتے ہیں مگر چونکہ مسلمانوں کے گھر پیدا ہوئے اس لئے
ابھی تک مسلمان ہی کہلاتے ہیں مگر کھلے کھلے طور پر تحریر اور تقریر سے اسلام کی مخالفت کرتے ہیں۔
اور ایک فرقہ ایسا بھی نکلا ہے کہ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنن ماثورہ پر ٹھٹھا
مارتا اور ہنسی کرتا ہے اور تمام احادیث کو رڈیات کا ذخیرہ سمجھتا ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ۳۱
کو اتنی عزت بھی نہیں دیتا کہ وہ فہم قرآن میں دوسروں سے بڑھ کر ہیں اور یہ فرقہ بھی پنجاب میں
کسی قدر پھیل گیا ہے۔
چشمه معرفت
ماسوا اس کے عوام الناس میں جس قدر بد رسمیں پھیلی ہوئی ہیں جو مخلوق پرستی تک پہنچ گئی
ہیں اُن کے بیان کرنے کی ضرورت نہیں ۔ بعض پیر پرستی میں اس قدر حد سے بڑھ گئے ہیں جو
اپنے پیروں کو معبود قرار دے لیا ہے۔ بعض قبروں کی نسبت اس قدر غلو رکھتے ہیں کہ قریب ہے کہ
ان قبروں کو ہی اپنا خدا تصور کر لیں بلکہ کئی لوگ قبروں پر سجدہ کرتے دیکھے گئے ہیں۔
اور وہ لوگ جو پیر اور سجادہ نشین کہلاتے ہیں اکثر لوگوں میں ان میں سے بدعملی
حد سے بڑھ گئی ہے اور وہ لوگ خدا تعالیٰ کی طرف نہیں بلکہ اپنی طرف بلاتے ہیں اور اکثر
اُن میں بڑے چالاک اور دین فروش ہوتے ہیں اور طرح طرح کے مکر اور فریب کر کے
دنیا کماتے ہیں اور ان فریبوں کو اپنی کرامات قرار دیتے ہیں اور جو کچھ اپنے مریدوں کو
سکھاتے ہیں وہ ایسے امور ہیں جو کتاب اللہ اور سنت نبویہ سے بالکل مخالف ہیں اور اکثر
اُن کے ایسے جاہل ہیں جو کتاب اللہ کے معنی بھی نہیں سمجھ سکتے ۔ اور ان کے ورد و وظائف
عجیب قسم کے ہیں کہ نہ اُن کا کتاب اللہ سے پتہ ملتا ہے اور نہ سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
سے ۔ اور مال جمع کرنے اور اپنی دنیا کے فراہم کرنے میں دن رات مصروف رہتے ہیں ۔
اور اگر اُن کی کوئی غلطی اُن پر ظاہر کی جائے تو سخت کینہ دل میں پیدا کرتے ہیں اگر ممکن ہو
تو ایسے آدمی کو ہلاک کرنے تک بھی فرق نہیں کرتے ۔ اور بعض فقراء صالح اور رشید بھی ہیں
مگر وہ تھوڑے ہیں ۔
ا
اکثر علماء کے کام ملونی سے خالی نہیں ہیں وہ علوم نبویہ کے وارث کہلاتے ہیں مگر اُن
پاک علوم کے خلاف کام کرتے ہیں۔ روحانیت اور اخلاص اور صدق و وفا سے کچھ بھی اُن کو
۳۱۲ خبر نہیں ۔ اکثر علماء کو میں دیکھتا ہوں کہ وہ اسلام کے راہزن ہیں نہ راستبازی کے طریق پر
آپ قدم مارتے ہیں اور نہ کسی اپنے پیرو کو مارنے دیتے ہیں اور وہ خدا کے سلسلہ کے
درندوں کی طرح دشمن ہیں ۔ تقوی طہارت سے ایسے الگ ہیں جیسے اندھیری رات روشنی سے
الگ ہوتی ہے۔ اُن کی مشیخت اور انانیت اُن کو اجازت نہیں دیتی کہ حق بات کو قبول کر لیں اور
بعض اہل علم صالح اور رشید طبع بھی ہیں اور وہ تھوڑے ہیں۔
چشمه معرفت
اس زمانہ میں اسلام کے اکثر امراء کا حال سب سے بدتر ہے وہ گویا یہ خیال کرتے ہیں
کہ وہ صرف کھانے پینے اور فسق و فجور کے لئے پیدا کئے گئے ہیں۔ دین سے وہ بالکل بے خبر اور
تقوی سے خالی اور تکبر اور غرور سے بھرے ہوتے ہیں اگر ایک غریب ان کو السلام علیکم کہے تو اُس
کے جواب میں وعلیکم السلام کہنا اپنے لئے عار سمجھتے ہیں بلکہ غریب کے منہ سے اس کلمہ کو ایک
گستاخی کا کلمہ اور بے باکی کی حرکت خیال کرتے ہیں حالانکہ پہلے زمانہ کے اسلام کے بڑے
بڑے بادشاہ السلام علیکم میں کوئی اپنی کسر شان نہیں سمجھتے تھے مگر یہ لوگ تو بادشاہ بھی نہیں ہیں ۔
پھر بھی بے جا تکبر نے اُن کی نظر میں ایسا پیارا کلمہ جو السلام علیکم ہے جو سلامت رہنے کے لئے ایک
دعا ہے حقیر کر کے دکھایا ہے۔ پس دیکھنا چاہیے کہ زمانہ کس قدر بدل گیا ہے کہ ہر ایک شعار اسلام
کا تحقیر کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔
ا
یہ تو اس زمانہ کے اکثر مسلمانوں کا اندرونی حال ہے اور جو بیرونی مفاسد پھیل گئے
ہیں اُن کا تو شمار کرنا مشکل ہے۔ اسلام وہ مذہب تھا کہ اگر مسلمانوں میں سے ایک آدمی بھی
مرتد ہو جاتا تھا تو گویا قیامت برپا ہو جاتی تھی مگر اب اس ملک میں مرتد مسلمان جو عیسائی ہو گئے
یا جنہوں نے اور مذہب اختیار کر لیا ہے وہ دو لاکھ سے بھی زیادہ ہیں بلکہ مسلمانوں کی ادنی اور
اعلیٰ قوموں میں سے کوئی ایسی قوم نہیں جس میں سے ایک گروہ عیسائی نہ ہو گیا ہو اور وہی لوگ جو
ہمارے سید و مولی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا نام بغیر درود پڑھنے کے نہیں لیتے تھے اب ۳۱۳
مرتد ہونے کے بعد جناب ممدوح کو گندی گالیاں دیتے اور گندی تصانیف شائع کرتے ہیں اور
جو کتابیں اسلام کے رد میں لکھی گئیں اگر وہ ایک جگہ اکٹھی کی جائیں تو کئی پہاڑوں کے موافق
اُن کی ضخامت ہوتی ہے۔ پس اس سے زیادہ کون سی ماتم کی جگہ ہے؟ کہ نہ اسلام کی اندرونی
حالت دل کو خوش کر سکتی ہے اور نہ اُس کے بیرونی دشمن ایسے منصف مزاج نظر آتے ہیں کہ جو
خدا سے ڈر کر اپنی شرارتوں سے باز آجائیں۔
چشمه معرفت
اس زمانہ میں جس کا ذکر اوپر ہو چکا ہے خدا نے مجھے اصلاح کرنے کے لئے مامور
کر کے بھیجا اور میرے ہاتھ پر وہ نشان دکھلائے کہ اگر اُن پر ایسے لوگوں کو اطلاع ہو جن
کی طبیعتیں تعصب سے پاک اور دلوں میں خدا کا خوف ہے اور عقل سلیم سے کام لینے والے
ہیں تو وہ ان نشانوں سے اسلام کی حقیت بخوبی شناخت کر لیں ۔ وہ نشان ایک دو نہیں
بلکہ ہزار ہا نشان ہیں جن میں سے بعض ہم اپنی کتاب حقیقۃ الوحی میں لکھ چکے ہیں جب سن
ہجری کی تیرھویں صدی ختم ہو چکی تو خدا نے چودھویں صدی کے سر پر مجھے اپنی طرف سے
مامور کر کے بھیجا۔ اور آدم سے لے کر اخیر تک جس قدر نبی گذر چکے ہیں سب کے نام
میرے نام رکھ دیئے اور سب سے آخری نام میرا عیسی موعود اور احمد اور محمد معہود
رکھا۔ اور دونوں ناموں کے ساتھ بار بار مجھے مخاطب کیا۔ ان دونوں ناموں کو دوسرے
لفظوں میں مسیح اور مہدی کر کے بیان کیا گیا۔
اور جو معجزات مجھے دیئے گئے بعض اُن میں سے وہ پیشگوئیاں ہیں جو بڑے بڑے
غیب کے امور پر پر مشتمل ہیں کہ بجز خدا کے کسی کے اختیار ختیار اور اور قدرت قدرت میں نہیں کہ اُن کو
بیان کر سکے اور بعض دعائیں ہیں جو قبول ہو کر اُن سے اطلاع دی گئی اور بعض بد دعا ئیں ہیں
جن کے ساتھ شریر دشمن ہلاک کئے گئے اور بعض دعا ئیں از قسم شفاعت ہیں جن کا مرتبہ
دعا سے بڑھ کر ہے اور بعض مباہلات ہیں جن کا انجام یہ ہوا کہ خدا نے دشمنوں کو ہلاک اور
۳۱۴) ذلیل کیا اور بعض صلحائے زمانہ کی وہ شہادتیں ہیں جنہوں نے خدا سے الہام پا کر میری سچائی
کی گواہی دی۔ اور بعض ایسے صلحائے اسلام کی شہادتیں ہیں جو میرے ظہور سے پہلے فوت
ہو چکے تھے جنہوں نے میرا نام لے کر اور میرے گاؤں کا نام لے کر گواہی دی تھی کہ وہی
مسیح موعود ہے جو جلد آنے والا ہے اور بعض نے ایسے وقت میں میرے ظہور کی خبر دی تھی جب
کہ میں ابھی پیدا بھی نہیں ہوا تھا اور بعض نے میرے ظہور کے بارے میں ایسے وقت میں
خبر دی تھی جب کہ میری عمر شاید دس یا بارہ برس کی ہوگی اور اپنے بعض مریدوں کو بتلا دیا تھا
چشمه معرفت
کہ تم اس قدر عمر پاؤ گے کہ اُن کو دیکھ لوگے اور جو نشانیاں زمانہ مہدی معہود کی آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے مقرر کی تھیں جیسا کہ اُس کے زمانہ میں کسوف خسوف رمضان میں ہونا اور طاعون
کا ملک میں پھیلنا یہ تمام شہادتیں میرے لئے ظہور میں آگئیں اور اس وقت تک چودھویں ﴿۳۱۵)
صدی کا بھی میں نے چہارم حصہ پالیا۔ یہ اس قدر دلائل اور شواہد ہیں کہ اگر وہ سب کے سب لکھے
جائیں تو ہزار جزو میں بھی سما نہیں سکتے ۔
حاشیہ: یہ دار قطنی کی حدیث ہے کہ مہدی موعود کی یہ بھی نشانی ہے کہ خدا اُس کے لئے اُس کے زمانہ میں یہ ۳۱۴
نشان ظاہر کرے گا کہ چاند اپنی مقررہ راتوں میں سے (جو اس کے خسوف کے لئے خدا نے راتیں مقرر کر
رکھی ہیں یعنی تیر ھوئیں چودھویں پندرھویں) پہلی رات میں گرہن پذیر ہوگا اور سورج اپنے مقررہ دنوں میں
سے (جو اس کے کسوف کے لئے خدا نے دن مقرر کر رکھے ہیں یعنی ۲۷ و ۲۸ و ۲۹ ) درمیانی دن میں کسوف
پذیر ہوگا اور یہ دونوں خسوف کسوف رمضان میں ہوں گے اور ایک حدیث میں ہے کہ مہدی کے وقت میں
یہ دو مرتبہ واقع ہوں گے ۔ چنانچہ یہ دونوں دو مرتبہ میرے زمانہ میں رمضان میں واقع ہو گئے ۔ ایک مرتبہ
ہمارے اس ملک میں دوسری مرتبہ امریکہ میں ۔ اور ہمیں اس بات سے بحث نہیں کہ ان تاریخوں میں
کسوف خسوف رمضان کے مہینہ میں ابتدائے دنیا سے آج تک کتنی مرتبہ واقع ہوا ہے۔ ہمارا مد عا صرف اس قدر ا
ہے کہ جب سے نسل انسان دنیا میں آئی ہے نشان کے طور پر یہ خسوف کسوف صرف میرے زمانہ میں میرے لئے
واقع ہوا ہے اور مجھ سے پہلے کسی کو یہ اتفاق نصیب نہیں ہوا کہ ایک طرف تو اس نے مہدی موعود ہونے کا
دعوی کیا ہو اور دوسری طرف اس کے دعوے کے بعد رمضان کے مہینہ میں مقرر کردہ تاریخوں میں خسوف
کسوف بھی واقع ہو گیا ہو اور اس نے اس کسوف خسوف کو اپنے لئے ایک نشان ٹھہرایا ہو ۔ اور دار قطنی کی
حدیث میں یہ تو کہیں نہیں ہے کہ پہلے کبھی کسوف خسوف نہیں ہوا۔ ہاں یہ تصریح سے الفاظ موجود ہیں کہ نشان
کے طور پر یہ پہلے کبھی کسوف خسوف نہیں ہوا کیونکہ لَمْ تَكُونَا کا لفظ مؤنث کے صیغہ کے ساتھ دارقطنی میں ہے
جس کے یہ معنے ہیں کہ ایسا نشان کبھی ظہور میں نہیں آیا۔ اور اگر یہ مطلب ہوتا کہ کسوف خسوف پہلے کبھی ظہور میں
نہیں آیا تو لفظ لم يكونا مذکر کے صیغہ سے چاہیے تھا نہ کہ لم تکونا کہ جو مؤنث کا صیغہ ہے جس سے صریح ۳۱۵
معلوم ہوتا ہے کہ اس سے مراد آیتین ہے یعنی دونشان کیونکہ یہ مؤنث کا صیغہ ہے۔ پس جو شخص یہ خیال کرتا ہے
چشمه معرفت
لیکن یہ سب کچھ جو ظہور میں آیا یہ اس لئے ظہور میں نہیں آیا کہ اصل مقصود میری
عظمت ظاہر کرنا تھا بلکہ اس لئے ظہور میں آیا کہ تا خدا تعالیٰ دین اسلام کی حجت دنیا پر قائم
کرے۔ میں تو خود حیران ہوں کہ میں خود کچھ چیز نہ تھا لیکن میں خدا کے فضل اور نعمت کو کیوں
کر رڈ کروں آخر جبکہ بڑے بڑے صدمات اسلام پر وارد ہو کر تیرھویں صدی پوری ہوئی
اور اس منحوس صدی میں ہزار ہا قسم کے اسلام کو زخم پہنچے اور چودھویں صدی کا آغاز شروع
۳۱۶ ہوا تو ضرور تھا کہ خدا تعالیٰ کی قدیم سنت کے موافق موجودہ مفاسد کی اصلاح اور دین کی
تجدید کے لئے کوئی پیدا ہوتا ۔ سو اگر چہ اس عاجز کو کیسا ہی تحقیر کی نظر سے دیکھا جائے مگر
خدا نے اس امت کا خاتم الخلفاء اسی اپنے بندہ کو ٹھیرایا۔ میرے بارے میں شیخ محی الدین
ابن العربی نے ایک پیشگوئی کی تھی جو میرے پر پوری ہوگئی اور وہ یہ کہ خاتم الخلفاء جس کا دوسرا
کہ پہلے بھی کئی دفعہ خسوف کسوف ہو چکا ہے اُس کے ذمہ یہ بار ثبوت ہے کہ وہ ایسے مدعی مہدویت کا پتہ دے
جس نے اس کسوف خسوف کو اپنے لئے نشان ٹھہرایا ہو اور یہ ثبوت یقینی اور قطعی نی ا اور قطعی چاہیے اور یہ صرف اس صورت
میں ہوگا کہ ایسے مدعی کی کوئی کتاب پیش کی جائے جس نے مہدی معہود ہونے کا دعوی کیا ہوا اور نیز یہ لکھا ہو کہ
خسوف کسوف جو رمضان میں دار قطنی کی مقرر کردہ تاریخوں کے موافق ہوا ہے وہ میری سچائی کا نشان ہے۔
غرض صرف خسوف کسوف خواہ ہزاروں مرتبہ ہوا ہو اس سے بحث نہیں ۔ نشان کے طور پر ایک مدعی کے وقت
صرف ایک دفعہ ہوا ہے اور حدیث نے ایک مدعی مہدویت کے وقت میں اپنے مضمون کا وقوع ظاہر کر کے اپنی
صحت اور سچائی کو ثابت کر دیا ۔ اسی طرح نواب صدیق حسن خان صاحب حج الکرامہ میں اور حضرت
مجدد الف ثانی صاحب نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ احادیث صحیحہ میں لکھا ہے کہ ستارہ دُنبالہ دار یعنی
ذوالسنین مہدی موعود کے ظہور کے وقت میں نمودار ہو گا چنانچہ وہ ستارہ ۱۸۸۲ء میں نکلا اور انگریزی اخباروں
نے اس کی نسبت یہ بھی بیان کیا کہ یہی وہ ستارہ ہے کہ جو حضرت مسیح علیہ السلام کے وقت میں نکلا تھا۔
ایسا ہی اس زمانہ کے قریب جب کہ خدا نے مجھ کو مبعوث فرمایا ستارے اس کثرت سے ٹوٹے جن کی
ان سے پہلے نظیر نہیں دیکھی گئی اور شاید یہ نومبر ۱۸۸۵ء تھا اسی طرح اور کئی آسمانی آثار ظاہر ہوئے ۔ یہ خدا کے
سب نشان ہیں۔ منہ
چشمه معرفت
نام مسیح موعود ہے صینی الاصل ہو گا یعنی اس کے خاندان کی اصل جڑھ چین ہوگی اور نیز وہ تو ام
پیدا ہو گا ایک لڑکی اُس کے ساتھ ہوگی اور یہ وضع حمل کے وقت پہلے پیدا ہوگی اور وہ بعد میں پیدا
ہوگا ۔ پس اسی طرح میری پیدائش ہوئی اور میں توام کے طور پر جمعہ کے دن صبح کے وقت پیدا
ہوا تھا۔ ممکن ہے کہ یہ پیشگوئی شیخ محی الدین ابن العربی کا اپنا کشف ہو یا کوئی حدیث اس کو پہنچی
ہو۔ بہر حال وہ پیشگوئی میرے پیدا ہونے کے ساتھ پوری ہو گئی اور اب تک اسلام میں میرے سوا
کوئی ایسا پیدا نہیں ہوا کہ وہ صینی الاصل بھی ہوا اور توام بھی پیدا ہوا ہو اور پھر اُس نے خاتم
الخلفاء ہونے کا دعوی بھی کیا ہو۔
☆
حاشیہ: شیخ محی الدین ابن العربی صاحب کی اس پیشگوئی سے خدا کا وہ کلام جو میرے پر نازل ہوا اور میری
کتاب براہین احمدیہ میں شائع کیا گیا بظاہر ایک تناقض رکھتا ہے کیونکہ اس کلام میں مجھے فارسی الاصل ٹھہرایا گیا ہے جیسا
کہ اللہ تعالی براہین احمدیہ میں فرماتا ہے خذوا التوحيد التوحيد يا ابناء الفارس (ترجم الفارس ( ترجمہ ) تو حید کو پکڑو تو حید کو
پکڑ والے فارس کے بیٹو۔ اور پھر اسی براہین احمدیہ میں دوسری جگہ فرماتا ہے ان الذين صدوا عن سبيل الله ردّ
عليهم رجل من فارس شكر الله سعیہ یعنی جو لوگ اسلام کے مخالف ہیں اور خدا کی راہ سے روکتے ہیں ایک
فارسی نے (یعنی اس عاجز نے ) اُن کا ر دیکھا ہے خدا اس کی سعی کا شکر گزار ہے۔ اور پھر تیسری جگہ اسی براہین احمد یہ میں
فرمایا ہے لو كان الايمان معلقا بالثريا لناله رجل من فارس یعنی اگر ایمان زمین پر سے اُٹھ جاتا اور ثریا پر چلا
جاتا تب بھی ایک انسان فارس میں سے (یعنی یہ عاجز ) اُس کو وہاں پہنچ کر لے لیتا۔ اس تناقض کا جواب یہ ہے کہ اسلام
کے شائع ہونے کے بعد بہت سے مسلمان چین میں جا کر آباد ہوئے تھے اور ان کی تاثیر وعظ سے کئی کروڑ چینی مسلمان
ہو گیا تھا اسی وجہ سے اب بھی چین میں چھ کروڑ سے زیادہ مسلمان ہیں سو ممکن ہے کہ بعض فارسی بھی وہاں جا کر آباد ہو گئے ہوں
اور پھر اس وجہ سے چینی کہلانا ایک لازمی امر تھا جیسا کہ بہت سے عرب جو ابتدا میں ہندوستان میں آئے تھے اب ہندی
کہلاتے ہیں چنانچہ تمام سادات اور قریش اسی قسم کے ہیں اور اس میں کچھ شک نہیں کہ جیسا کہ بظاہر سمجھا جاتا ہے ہمارا
خاندان مغلیہ خاندان مشہور ہے جو بلا شبہ حسینی الاصل ہے لیکن جو کچھ خدا نے ظاہر فرمایا وہ بلا شبہ صحیح ہے۔ منہ
فارس کے لفظ پر خدا تعالیٰ نے الف لام لگا دیا ہے جو موجودہ نحو کے قاعدہ کے رو سے صرف فارس چاہیے تھا۔ خدا کا
کلام انسانی نحو سے ہر ایک جگہ موافق نہیں ہوتا ایسے الفاظ اور فقرات اور ضمائر جو انسانی نحو سے مخالف ہیں قرآن شریف
میں بھی پائے جاتے ہیں۔ منہ
چشمه معرفت
روحانی خزائن جلد ۲۳
اور خدا تعالیٰ نے اس بات کے ثابت کرنے کے لئے کہ میں اُس کی طرف سے
ہوں اس قدر نشان دکھلائے ہیں کہ اگر وہ ہزار نبی پر بھی تقسیم کئے جائیں تو اُن کی بھی اُن
سے نبوت ثابت ہوسکتی ہے لیکن چونکہ یہ آخری زمانہ تھا اور شیطان کا مع اپنی تمام ذریت
کے آخری حملہ تھا اس لئے خدا نے شیطان کو شکست دینے کے لئے ہزار ہانشان ایک جگہ
جمع کر دیئے لیکن پھر بھی جو لوگ انسانوں میں سے شیطان ہیں وہ نہیں مانتے اور محض افترا
کے طور پر ناحق کے اعتراض پیش کر دیتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ کسی طرح خدا کا قائم کردہ
سلسلہ نابود ہو جائے مگر خدا چاہتا ہے کہ اپنے سلسلہ کو اپنے ہاتھ سے مضبوط کرے جب تک
کہ وہ کمال تک پہنچ جاوے۔
میں ابھی لکھ چکا ہوں اور پھر لکھتا ہوں کہ خدا نے میری تائید اور تصدیق کے لئے
ہر ایک قسم کے نشان ظاہر کئے ہیں ۔ بعض اُن میں سے تو پیشگوئیاں ہیں یعنی غیب کی
خبریں جن پر انسان قادر نہیں ہو سکتا ۔ اگر چہ تمام دنیا اتفاق کر کے اس کی نظیر پیش کرنا
چاہے اور بعض ایسی دعائیں ہیں کہ وہ بدرجہ قبول پہنچ کر بذریعہ خدا کی وحی کے میں اُن کی
قبولیت سے مطلع کیا گیا۔
اور وہ دعا ئیں جن کا اوپر ذکر ہوا معمولی امور کے متعلق نہیں ہیں بلکہ ایک حصہ ان
میں سے ان بیماروں کی شفا کے بارے میں ہے جن کی بیماری در حقیقت شدت عوارض کی وجہ
لوگوں
سے موت کے مشابہ بھی مگر خدا نے میری دعا سے اُن کو اچ سے اُن کو اچھا کیا اور بعض دعا ئیں اُن لو
کے متعلق ہیں جو اولا د ہونے سے نومید ہو گئے تھے مگر خدا نے میری دعا سے اُن کو اولا د دی ۔
اور بعض دعا ئیں اُن مصیبت زدوں کے متعلق تھیں جو بعض مقدمات میں مبتلا ہو کر جان کے
خطرہ میں پڑ گئے تھے یا اُن کی عزت معرض خطر میں تھی یا مال کی تباہی اُن کو برباد کرنے والی
تھی ایسا ہی اور انواع واقسام کی دعائیں قبول ہوئیں۔
اور خدا نے میرے لئے یہ نشان بھی دکھلائے کہ اس نے ہر ایک مباہلہ میں میرے
چشمه معرفت
دشمنوں کو ہلاک کیا یا اُن کے مقابل پر مجھے ہر ایک قسم کے انعام سے مشرف کیا اور اُن کو ذلت کی
زندگی میں ڈالا یا ذلت کے ساتھ دنیا سے اٹھا لیا۔
اور خدا نے میری تائید میں اس قسم کے نشان بھی ظاہر کئے کہ میرے وجود سے بھی پہلے
بعض صلحاء نے میرا نام لے کر میرے ظہور کی خبر دی تھی اور بعض نے میرے ظہور سے تمیں برس پہلے
میرا نام لے کر اور میرے گاؤں کا نام لے کر میرے ظہور کی خبر دی ۔
اور خدا نے میرے لئے ایک یہ بھی نشان ٹھہرایا کہ پہلے تمام نبیوں نے مسیح موعود کے
ظہور کے لئے جس زمانہ کی خبر دی تھی اور جو تاریخی طور پر مسیح موعود کے ظہور کے لئے مدت مقرر کی
☆
تھی خدا نے ٹھیک ٹھیک مجھے اُسی زمانہ میں پیدا کیا ہو۔
ایسا ہی اسلام کے تمام اولیاء کا اس پر اتفاق تھا کہ اس مسیح موعود کا زمانہ چودھویں صدی
سے تجاوز نہیں کرے گا۔ اور حدیث الآيَاتُ بعد المائتین بھی اس پر دلالت کرتی تھی سو خدا نے
چودھویں صدی کے سر پر مجھے مامور اور مخاطب فرمایا۔
خدا نے قرآن شریف میں ایک جگہ یہ بھی فرمایا تھا کہ آخری زمانہ میں مذاہب کے
جنگ ہوں گے اور دریا کی لہروں کی طرح ایک مذہب دوسرے مذہب پر گرے گا تا اُس کو نا بود
حاشیہ: بعض نا واقف یہ اعتراض کیا کرتے ہیں کہ مسیح موعود کا قرآن شریف میں کہاں ذکر ہے؟ اس
کا یہ جواب ہے کہ خدا کی کتابوں میں مسیح موعود کے کئی نام ہیں منجملہ اُن کے ایک نام اس کا خاتم الخلفاء ہے
یعنی ایسا خلیفہ جو سب سے آخر آنے والا ہے سو اس نام کے ساتھ قرآن شریف میں مسیح موعود کے بارہ میں
پیشگوئی موجود ہے چنانچہ سورۃ نور میں خدا تعالیٰ نے وعدہ فرمایا ہے کہ وہ مسلمانوں میں سے آخری
دنوں تک اُن کے دین کی تقویت کے لئے خلیفے پیدا کرتا رہے گا اور اُن کے ذریعہ سے خوف کے بعد امن کی
صورت پیدا کر دے گا۔ آخری دنوں تک خلیفوں کا پیدا ہونا اس قرینہ سے معلوم ہوتا ہے کہ بموجب نص صریح
قرآن شریف کے اسلام کا دور دنیا کے آخری دنوں تک ہے پس ماننا پڑا کہ اسلام میں بھی ایک خاتم الخلفاء
ہے جیسا کہ حضرت موسیٰ کے سلسلہ میں حضرت عیسی خاتم الخلفاء تھے ۔ اور یہ عجیب راز ہے کہ جیسا کہ حضرت
عیسی حضرت موسی سے بموجب قول یہود کے چودہویں صدی میں پیدا ہوئے اسی طرح اسلام کا خاتم الخلفاء
اسی مدت کے بعد مبعوث ہوا۔ منہ
چشمه معرفت
کر دے اور لوگ اسی جنگ و جدال میں مشغول ہوں گے کہ اس فیصلہ کے کرنے کے لئے خدا
آسمان سے قرنا میں اپنی آواز پھونکے گا وہ قرنا کیا ہے؟ وہ اُس کا نبی ہوگا جو اُس کی آواز کو
پاکر اسلام اور توحید کی طرف لوگوں کو دعوت کرے گا پس اس آواز کے ساتھ خدا تمام سعیدوں کو
ایک جگہ جمع کر دے گا تب کوئی اسلام سے محروم نہیں رہے گا مگر وہی جس کو شقاوت از لی نے
روک رکھا ہوگا ۔ پس یقیناً سمجھو کہ یہ وہی دن ہیں جو خدا کے دن کہلاتے ہیں ۔ اگر مجھ سے ٹھٹھا
کیا گیا تو یہ نئی بات نہیں ۔ دنیا میں کوئی رسول نہیں آیا جس سے ٹھٹھا نہیں کیا گیا ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا
﴿۱۹﴾ ہے يُحَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِ مَا يَأْتِيهِمْ مِنْ رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِعُونَ لَا یعنی
بندوں پر افسوس ! کہ کوئی رسول ان کے پاس ایسا نہیں آیا جس سے انہوں نے ٹھٹھا نہیں کیا۔
میرے مقابل پر جو میرے مخالف مسلمان مجھے گالیاں دیتے ہیں اور مجھے کافر کہتے
ہیں یہ بھی میرے لئے ایک نشان ہے کیونکہ انہیں کی کتابوں میں یہ اب تک موجود ہے کہ
مہدی معہود جب ظاہر ہو گا تو اُس کو لوگ کافر کہیں گے اور اُس کو ترک کر دیں گے اور قریب
ہوگا کہ علمائے اسلام اُس کو قتل کر دیں چنانچہ ایک جگہ مجدد الف ثانی صاحب بھی یہی لکھتے
ہیں اور شیخ محی الدین ابن العربی صاحب نے بھی ایک مقام میں یہی لکھا ہے ۔سواس میں
کچھ شک نہیں کہ باوجود ہزار ہا نشانوں کے جو خدا نے میرے لئے دکھلائے پھر بھی میں سخت
تکذیب کا نشانہ بنایا گیا ہوں اور میری کتابوں کے یہودیوں کی طرح معنے محرف مبدل
کر کے اور بہت کچھ اپنی طرف سے ملا کر میرے پر صد ہا اعتراض کئے گئے ہیں کہ گویا میں
ایک مستقل نبوت کا دعوی کرتا ہوں اور قرآن کو چھوڑتا ہوں اور گو یا میں خدا کے نبیوں کو
گالیاں نکالتا ہوں اور توہین کرتا ہوں اور گویا میں معجزات کا منکر ہوں ۔ سو میری یہ تمام
شکایت خدا ا تعالی تعالیٰ - کے جناب میں ہے اور میں یقیناً جانتا ہوں کہ وہ اپنے فضل سے میں میرے حق
میں فیصلہ کرے گا کیونکہ میں مظلوم ہوں ۔
يس : ۳۱
چشمه معرفت
در حقیقت دین وہی دین ہے جس کے ساتھ سلسلہ معجزات اور نشانوں کا ہمیشہ رہے تا
اس دین کے پیرو کو بہت آسانی اور سہولت سے سمجھ آجائے کہ خدا موجود ہے لیکن جس دین میں
خدا کے نشانوں کے ذکر کرنے کے وقت صرف قصوں کا حوالہ دیا جاتا ہے اُس کے ذریعہ سے
خدا کی معرفت کیونکر حاصل ہو؟ دوستو !! خدا کے تازہ بتازہ نشانوں میں عجیب لذت ہے۔ اُس
لذت کی کیفیت ہم کیوں کر بیان کر سکتے ہیں وہ کس قدر ایمان کی ترقی کا وقت ہوتا ہے جب کہ
خدا کوئی غیب کی خبر ہمیں بتلا کر ثابت کرتا ہے کہ میں موجود ہوں اور ساتھ ہی کسی مشکل کو حل ۳۲۰
کر کے ظاہر کرتا ہے کہ میں قادر ہوں اور ہمارے دشمن کو ہلاک کر کے اپنی وحی سے ہمیں مطلع
کرتا ہے کہ میں تمہارا مؤید اور مددگار ہوں اور ہمارے دوستوں کی نسبت ہماری دعائیں قبول
کر کے ہمیں اطلاع دیتا ہے کہ میں تمہارے دوستوں کا دوست ہوں ۔
دشمنوں میں سے نمونہ کے طور پر میں بیان کرتا ہوں کہ آریوں میں سے لیکھرام
نام ایک شخص اٹھا اور تو ہین اور تکذیب میں حد سے زیادہ گزر گیا آخر میرے خدا نے اُس
کی ہلاکت کی مجھے خبر دی ۔ تب وہ ایک ایسے شخص کے ہاتھ سے مارا گیا جس کا آج تک پتہ
نہ ملا کہ وہ کون تھا۔
پھر امریکہ میں عیسائیوں میں سے ایک شخص اٹھا جس کا نام ڈوئی تھا اور اُس نے گمان
کیا کہ میں بھی کچھ ہوں اور رسالت کا دعویٰ کیا اور اس بات پر اصرار کیا کہ حضرت عیسی خدا ہیں
اور یہ ظاہر کیا کہ گویا خدا کی طرف سے اُس کو یہی الہام ہوا ہے۔ میں نے اس کو لکھا کہ تو
خدا پر افترا کرتا ہے اس لئے تو سخت تباہی کے ساتھ ہلاک ہو گا۔ سواُسی دن سے اُس کی تباہی
شروع ہوئی یہاں تک کہ فالج کے عذاب میں مبتلا ہو کر مر گیا اور اپنی موت سے ثابت کر گیا کہ
مفتری کا یہ انجام ہوتا ہے۔
ایسا ہی مسلمانوں میں سے ایک شخص جو قصور ضلع لاہور کا رہنے والا تھا اُٹھا اور نام اُس کا
چشمه معرفت
غلام دستگیر تھا اور مولوی کہلاتا تھا اُس نے مجھے کا ذب ٹھیرا کر دعا کے ذریعہ ۔ کے ذریعہ سے میری
ہلاکت چاہی اور جھوٹے پر خدا کا عذاب مانگا اور اس بارہ میں ایک رسالہ بھی لکھا مگر اس
رسالہ کو ابھی شائع کرنا نہ پایا تھا کہ وہ اپنی اُسی بددعا کے اثر سے ہلاک ہو گیا اور اُس کا
تمام کارخانہ بگڑ گیا۔
ایسا ہی مسلمانوں میں سے ایک اور شخص اٹھا جس کا نام چراغ دین تھا اور
۳۲۱ جموں کا رہنے والا تھا اور اُس نے مجھے دجال ٹھہرایا اور میری ہلاکت کی خبر دی ۔ تب خدا
نے اپنی وحی سے مجھے مطلع کیا کہ وہ طاعون سے ہلاک کیا جائے گا اور ایسا ہوا کہ ابھی اُس
نے اپنے مباہلہ کا مضمون لکھنے کے لئے کا تب کو دیا تھا کہ اُسی رات طاعون میں مبتلا ہو کر
اس جہان سے گزر گیا ۔
ایسا ہی ایک شخص فقیر مرزا نام جو اپنے تئیں اولیاء اللہ میں سے سمجھتا تھا اور اُس کے
بہت مرید تھے میرے مقابل پر کھڑا ہوا اور دعویٰ کیا کہ خدا نے مجھے عرش سے خبر دی ہے کہ
آئندہ رمضان تک یہ شخص یعنی یہ عاجز طاعون سے ہلاک ہو جا۔ ، ہو جائے گا۔ پس جب رمضان کا
مہینہ آیا تو خود طاعون سے ہلاک ہو گیا۔
اسی طرح ایک نہایت کینہ ور اور گندہ زبان شخص سعد اللہ نام لدھیانہ کا رہنے والا
میری ایزا کے لئے کمر بستہ ہوا اور کئی کتابیں نثر اور نظم میں گالیوں سے بھری ہوئی تالیف کر کے
اور چھپوا کر میری تو ہین اور تکذیب کی غرض سے شائع کیں اور پھر اسی پر اکتفا نہ کر کے آخر کار
مباہلہ کیا اور ہم دونوں فریق کو یعنی مجھے اور اپنے تئیں خدا کے سامنے پیش کر کے جھوٹے کی
موت خدا سے چاہی آخر تھوڑے دن بعد ہی طاعون سے ہلاک ہوا۔
ایسا ہی کئی اور دشمن مسلمانوں میں سے میرے مقابل پر کھڑے ہو کر ہلاک
ہوئے اور اُن کا نام ونشان نہ رہا۔ ہاں آخری دشمن اب ایک اور پیدا ہوا ہے جس کا نام
عبدالحکیم خان ہے اور وہ ڈاکٹر ہے اور ریاست پٹیالہ کا رہنے والا ہے جس کا دعوی ہے کہ میں