چشمہٴ معرفت

حصہ 29

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

چشمه معرفت
اُس کی زندگی میں ہی ۴ را گست ۱۹۰۸ء تک ہلاک ہو جاؤں گا۔ اور یہ اُس کی سچائی کے لئے
ایک نشان ہوگا ۔ یہ شخص الہام کا دعویٰ کرتا ہے اور مجھے دجال اور کافر اور کذاب قرار دیتا
ہے۔ پہلے اُس نے بیعت کی اور برابر بیس برس تک میرے مریدوں اور میری جماعت میں
داخل رہا پھر ایک نصیحت کی وجہ سے جو میں نے محض اللہ اُس کو کی تھی مرتد ہو گیا۔ نصیحت یہ تھی کہ
اُس نے یہ مذہب اختیار کیا تھا کہ بغیر قبول اسلام اور پیروی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
نجات ہو سکتی ہے۔ گو کوئی شخص آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود کی خبر بھی رکھتا ہو چونکہ یہ ۳۲۲
دعوی باطل تھا اور عقیدہ جمہور کے بھی برخلاف اس لئے میں نے منع کیا مگر وہ باز نہ آیا آخر میں
نے اُس کو اپنی جماعت سے خارج کر دیا۔ تب اُس نے یہ پیشگوئی کی کہ میں اُس کی زندگی
میں ہی ۴ ر ا گست ۱۹۰۸ء تک اُس کے سامنے ہلاک ہو جاؤں گا مگر خدا نے اُس کی پیشگوئی
کے مقابل پر مجھے خبر دی کہ وہ خود عذاب میں مبتلا کیا جائے گا اور خدا اُس کو ہلاک کرے گا اور
میں اُس کے شر سے محفوظ رہوں گا ۔ سو یہ وہ مقدمہ ہے جس کا فیصلہ خدا کے ہاتھ میں ہے بلا شبہ
یہ سچ بات ہے کہ جو شخص خدا تعالیٰ کی نظر میں صادق ہے خدا اُس کی مدد کرے گا۔
یہ تو بطور نمونہ وہ نشان لکھے گئے ہیں جو دشمنوں کے متعلق تھے لیکن میں مناسب
دیکھتا ہوں کہ کچھ نمونہ کے طور پر وہ نشان بھی لکھے جائیں کہ جو دوستوں کے متعلق ہیں
اور وہ یہ ہیں ۔
ایک دفعہ ایسا اتفاق ہوا کہ میرے ایک مخلص دوست ہیں جن کا نام ہے حافظ
مولوی حکیم نورالدین اُن کا ایک بیٹا تھا وہ فوت ہو گیا ۔ تب ایک شریر دشمن نے اپنے ایک
اشتہار کے ذریعہ سے اس لڑکے کی موت پر بڑی خوشی ظاہر کی اور مولوی صاحب ممدوح کا نام
ابتر رکھا۔ میرا دل اس ایڈا سے سخت بے قرار ہو گیا میں نے بہت تضرع سے جناب الہی
میں مولوی صاحب موصوف کے لئے دعا کی تب مجھے الہام ہوا کہ ایک لڑکا پیدا ہو گا اور

چشمه معرفت
دعا کی قبولیت کی یہ نشانی قرار دی گئی کہ پیدا ہوتے ہی اُس کے بدن پر پھوڑے نکل آئیں گے تب
تھوڑے دنوں کے بعد لڑکا پیدا ہو گیا جس کا نام عبدالحی ہے اور پیدا ہوتے ہی اُس کے بدن پر
پھوڑے نکل آئے جن کے داغ اب تک موجود ہیں اور بعد اس کے اور اولاد ہوئی اور اب مولوی
صاحب کے گھر میں تین لڑکے ہیں اور در حقیقت یہ اُسی دعا کا اثر ہے کہ دشمن تو ایک کی موت پر
خوش ہوا تھا مگر خدا نے تین لڑکے دیئے یہ عجیب بات ہے کہ اس دعا کے قبول ہونے کے ساتھ خدا
نے ایک نشانی بھی بیان کر دی یعنی ساتھ ہی پھوڑوں کا ذکر کر دیا۔
اور ایک نمونہ اُن نشانوں کا جو دوستوں کے متعلق ظاہر ہوئے ۔ نواب محمد علی خان
صاحب کا لڑکا عبدالرحیم خان ہے وہ سخت بیمار ہو گیا تھا یہاں تک کہ امید منقطع ہو چکی تھی ایسے
نازک وقت میں اُس کے لئے دعا کی گئی ۔ دعا کے جواب میں ایسا معلوم ہوا کہ حیات کا رشتہ
منقطع ہے تب میرے منہ سے نکل گیا کہ اے میرے خدا اگر دعا منظور نہیں ہوتی تو اس لڑکے
کے لئے میری شفاعت منظور کر تب جواب میں خدا تعالیٰ نے فرمایا مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَهُ
إِلَّا بِإِذْنِہ یعنی کون ہے جو بغیر اذن خدا تعالیٰ کے شفاعت کرسکتا ہے۔ تب میں چپ ہو گیا
اور اس بات پر صرف چند منٹ ہی گزرے تھے کہ پھر تھوڑی سی غنودگی ہو کر یہ الہام ہوا۔
إِنَّكَ أَنْتَ المُجَاز یعنی تجھے شفاعت کی اجازت دی گئی ۔ تب میں نے بطور شفیع کے اس
لڑکے کے حق میں دعا کی ۔ پس تھوڑے دنوں کے بعد خدا نے اُس کو دوبارہ زندگی بخشی اور وہ
تندرست ہو گیا ۔ فالحمد للہ علی ذلک۔
اسی طرح کئی دوستوں کے حق میں اُن کی مشکلات کے وقت میں بہت نمونے نشانوں
کے ہیں اور کچھ اُن میں سے میں نے اپنی کتاب حقیقۃ الوحی میں درج بھی کئے ہیں۔ اور اس
جگہ ایک تازہ قبولیت دعا کا نمونہ جو پہلے اس سے کسی کتاب میں نہیں لکھا گیا ناظرین کے فائدہ
کے لئے لکھتا ہوں ۔

چشمه معرفت
وہ یہ ہے کہ نواب محمد علی خان صاحب رئیس مالیر کوٹلہ مع اپنے بھائیوں کے سخت
مشکلات میں پھنس گئے تھے منجملہ اُن کے یہ کہ وہ ولی عہد کے ماتحت رعایا کی طرح قرار دیئے
گئے تھے اور انہوں نے بہت کچھ کوشش کی مگر نا کام رہے اور صرف آخری کوشش یہ باقی رہی
تھی کہ وہ نواب گورنر جنرل بہادر بالقابہ سے اپنی دادرسی چاہیں اور اس میں بھی کچھ امید نہ
تھی کیونکہ اُن کے برخلاف قطعی طور پر حکام ماتحت نے فیصلہ کر دیا تھا۔ اس طوفان غم وہم میں ما
جیسا کہ انسان کی فطرت میں داخل ہے انہوں نے صرف مجھ سے دعا کی ہی درخواست نہ کی بلکہ
یہ بھی وعدہ کیا کہ اگر خدا تعالیٰ ان پر رحم کرے اور اس عذاب سے نجات دے تو وہ تین ہزار (۳۲۴)
نقدر و پیه بعد کامیابی کے بلا توقف لنگر خانہ کی مدد کے لئے ادا کریں گے۔ چنانچہ بہت سی دعاؤں
کے بعد مجھے یہ الہام ہوا کہ اے سیف اپنا رخ اس طرف پھیر لے۔ تب میں نے
نواب محمد علی خان صاحب کو اس وحی الہی سے اطلاع دی۔ بعد اس کے خدا تعالیٰ نے ان پر رحم کیا
اور صاحب بہادر وائسرائے کی عدالت سے اُن کے مطلب اور مقصود اور مراد کے موافق حکم نافذ
ہو گیا۔ تب انہوں نے بلا توقف تین ہزار روپیہ کے نوٹ جو نذر مقرر ہو چکی تھی مجھے دے دیئے
اور یہ ایک بڑا نشان تھا جو ظہور میں آیا۔
میں پہلے بھی لکھ چکا ہوں کہ یہ خدا کے نشان ہیں جو بارش کی طرح برس رہے
ہیں اور ایسا کوئی مہینہ کم گذرتا ہے جس میں کوئی آسمانی نشان ظاہر نہ ہو لیکن یہ اس لئے نہیں
کہ میری روح میں تمام روحوں سے زیادہ نیکی اور پاکیزگی ہے بلکہ اس لئے کہ خدا نے
اس زمانہ میں ارادہ کیا ہے کہ اسلام جس نے دشمنوں کے ہاتھ سے بہت صدمات اٹھائے
ہیں وہ اب سر نو تازہ کیا جائے اور خدا کے نزدیک جو اُس کی عزت ہے وہ آسمانی نشانوں
کے ذریعہ سے ظاہر کی جائے ۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اسلام ایسے بدیہی طور پر سچا ہے کہ
اگر تمام کفار روئے زمین دعا کرنے کے لئے ایک طرف کھڑے ہوں اور ایک طرف صرف

چشمه معرفت
میں اکیلا اپنے خدا کی جناب میں کسی امر کے لئے رجوع کروں تو خدا میری ہی تائید کرے گا مگر
نہ اس لئے کہ سب سے میں ہی بہتر ہوں بلکہ اس لئے کہ میں اُس کے رسول پر دلی صدق سے
ایمان لایا ہوں اور جانتا ہوں کہ تمام نبوتیں اُس پر ختم ہیں اور اُس کی شریعت خاتم الشرائع
ہے مگر ایک قسم کی نبوت ختم نہیں یعنی وہ نبوت جو اُس کی کامل پیروی سے ملتی ہے اور جو اُس کے
چراغ میں سے نور لیتی ہے وہ ختم نہیں کیونکہ وہ محمدی نبوت ہے یعنی اُس کا ظل ہے اور اُسی کے
ذریعہ سے ہے اور اُسی کا مظہر ہے اور اُسی سے فیض یاب ہے ۔ خدا اُس شخص کا دشمن ہے جو
۳۲۵ قرآن شریف کو منسوخ کی طرح قرار دیتا ہے اور محمدی شریعت کے برخلاف چلتا ہے اور اپنی شریعت
چلانا چاہتا ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی نہیں کرتا بلکہ آپ کچھ بننا چاہتا ہے مگر خدا
اُس شخص سے پیار کرتا ہے جو اس کی کتاب قرآن شریف کو اپنا دستور العمل قرار دیتا ہے اور اُس
کے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو در حقیقت خاتم الانبیاء سمجھتا ہے اور اس کے فیض کا اپنے
تیں محتاج جانتا ہے پس ایسا شخص خدا تعالیٰ کی جناب میں پیارا ہو جاتا ہے اور خدا کا پیار یہ ہے
کہ اُس کو اپنی طرف کھینچتا ہے اور اُس کو اپنے مکالمہ مخاطبہ سے مشرف کرتا ہے اور اُس کی حمایت
میں اپنے نشان ظاہر کرتا ہے اور جب اُس کی پیروی کمال کو پہنچتی ہے تو ایک ظلی نبوت اُس کو
عطا کرتا ہے جو نبوت محمد یہ کاطل ہے یہ اس لئے کہ تا اسلام ایسے لوگوں کے وجود سے تازہ رہے
ہم بار ہا لکھ چکے ہیں کہ حقیقی اور واقعی طور پر تو یہ امر ہے کہ ہمارے سید و مولی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
خاتم الانبیاء ہیں اور آنجناب کے بعد مستقل طور پر کوئی نبوت نہیں اور نہ کوئی شریعت ہے اور اگر کوئی ایسا دعوئی
کرے تو بلا شبہ وہ بے دین اور مردود ہے لیکن خدا تعالیٰ نے ابتدا سے ارادہ کیا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے کمالات متعدیہ کے اظہار واثبات کے لئے کسی شخص کو آنجناب کی پیروی اور متابعت کی وجہ سے وہ مرتبہ
کثرت مکالمات اور مخاطبات الہیہ بخشے کہ جو اُس کے وجود میں عکسی طور پر نبوت کا رنگ پیدا کر دے سو اس طور
سے خدا نے میرا نام نبی رکھا یعنی نبوت محمد یہ میرے آئینہ نفس میں منعکس ہوگئی اور ظلی طور پر نہ اصلی طور پر مجھے یہ
نام دیا گیا تا میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فیوض کا کامل نمونہ ٹھہروں۔ منہ

چشمه معرفت
اور تا اسلام ہمیشہ مخالفوں پر غالب رہے ۔ نادان آدمی جو دراصل دشمن دین ہے اس بات
کو نہیں چاہتا کہ اسلام میں سلسلہ مکالمات مخاطبات الہیہ کا جاری رہے بلکہ وہ چاہتا ہے
کہ اسلام بھی اور مردہ مذہبوں کی طرح ایک مردہ مذہب ہو جائے مگر خدا نہیں چاہتا ۔
نبوت اور رسالت کا لفظ خدا تعالیٰ نے اپنی وحی میں میری نسبت صد ہا مرتبہ استعمال کیا
ہے مگر اس لفظ سے صرف وہ مکالمات مخاطبات الہیہ مراد ہیں جو بکثرت ہیں اور غیب پر
مشتمل ہیں اس سے بڑھ کر کچھ نہیں ۔ ہر ایک شخص اپنی گفتگو میں ایک اصطلاح اختیار کر سکتا
ہے لِكُلِّ أَنْ يَصْطَلِحَ سو خدا کی یہ اصطلاح ہے جو کثرت مکالمات و مخاطبات کا نام اُس
نے نبوت رکھا ہے یعنی ایسے مکالمات جن میں اکثر غیب کی خبریں دی گئی ہیں اور لعنت
ہے اُس شخص پر جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فیض سے علیحدہ ہو کر نبوت کا دعوای
کرے مگر یہ نبوت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت ہے نہ کوئی نئی نبوت
اور اس کا مقصد بھی یہی ہے
کہ اسلام کی حقانیت دنیا پر ظاہر کی جائے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی
دکھلائی جائے۔
میں بار بار تمام دنیا پر یہ بات ظاہر کرتا ہوں کہ دنیا میں اسلام ہی صرف ایسا مذہب ہے ﴿۳۲۶
جس کو زندہ مذہب کہنا چاہیے باقی تمام مذاہب قصوں کی پرستش میں گرفتار ہیں اور آر یہ مذہب
والے یوں تو ہر بات میں قانون قدرت کا حوالہ دیتے ہیں مگر اُن کے یہ دکھانے کے دانت ہیں
کھانے کے دانت نہیں ہیں۔ اور صرف یہی نہیں کہ اُن کا مذہب آسمانی نشانوں سے بے نصیب
ہے بلکہ ان کا مذہب ہر ایک بات میں خدا کے قانون قدرت کے مخالف بھی ہے۔
مثلاً خدا کے قانون قدرت سے جانداروں کی پیدائش کی نسبت صریح یہ معلوم ہوتا
ہے کہ وہ ہرگز اس طرح پیدا نہیں ہوتے جیسا کہ آریوں کا خیال ہے یعنی یہ کہ اُن کی روحیں شبنم

چشمه معرفت
کی طرح کسی گھاس پات پر پڑتی ہیں بلکہ مختلف قسم کے مادوں سے خواہ وہ نباتی ہیں خواہ جمادی یا
حیوانی باذن باری تعالیٰ روحیں پیدا ہو جاتی ہیں شبنم کا اُن میں کچھ دخل نہیں جیسا کہ ہم پہلے بھی
لکھ چکے ہیں۔ پس یہ کس قسم کا فلسفہ ہے کہ روحوں کی پیدائش کا صرف شبنم پر مدار رکھا گیا ہے یعنی
یہ کہ روح شبنم کی طرح آسمان سے کسی گھاس پات پر گرتی ہے۔
اگر کارخانہ قدرت پر نظر ڈالی جائے تو جانداروں کی پیدائش کے بارے میں انسانی عقل
ہر ایک قدم میں اپنے عجز کا اقرار کرتی ہے۔ ایک قسم کے وہ جاندار ہیں جو دریاؤں اور
سمندروں میں عجیب طور پر پیدا ہوتے اور پرورش پاتے ہیں اور ایک قسم کے وہ جاندار ہیں جو
زمین کے نیچے پیدا ہوتے ہیں۔ اور بعض جاندار یعنی کیڑے پھلوں میں پیدا ہو جاتے ہیں۔
ہماری اس کتاب کے تحریر کے وقت جو آم کے پھل لانے کا وقت ہے اور موسم بہار ہے آم کے
پھول میں ایک کیڑا پیدا ہو گیا ہے جس کو اس ملک میں تیلا کہتے ہیں اور یہ آم کے پھول سے ہی
پیدا ہوا ہے اور یقین تھا کہ آم کی فصل کو تباہ کر دیتا مگر اب بارش کے ہونے سے کسی قدر کم ہو گیا
ہے۔ ایسا ہی کپاس کے درختوں کو ایک قسم کے کیڑے نے نقصان پہنچایا ہے کہتے ہیں کہ کپاس کا
۳۲۷ کیڑا خارجی تاثیر سے پیدا نہیں ہوتا بلکہ ایک انگریز محقق نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ پودے کی
جڑ میں مٹی میں سے پیدا ہوتا ہے۔
ایسا ہی اس موسم بہار میں میوہ بیدا نہ پر ہمیشہ ایک کیڑا دیکھا گیا ہے جو بہت خوبصورت
اور بادامی رنگ ہوتا ہے۔
اور موتی کا کیڑا بھی ایک عجیب قسم کا ہوتا ہے اور بہت نرم ہوتا ہے اور لوگ اس کو
کھاتے بھی ہیں۔ خود پانی میں بھی کیڑے ہوتے ہیں اور ایک قسم کے درخت ہیں کہ ایک صفت
اُن میں نباتی اور ایک حیوانی ہے جیسا کہ پہلے حکماء نے بھی بانس کے درخت میں یہ صفت ثابت
کی ہے کہ اگر وہ کسی ایسی جگہ پر لگایا جائے جس کے اوپر چھت ہو تو ہنوز وہ درخت چھت تک
نہیں پہنچتا اور ایک دو ہاتھ باقی رہتے ہیں کہ ایسی طرف اپنا رخ کر لیتا ہے جس طرف سے وہ

چشمه معرفت
بآسانی باہر کی طرف نکل آتا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں بھی ایک حیوانی شعور ہے۔
ایسا ہی لاجونتی کی بوٹی میں بھی حیوانی شعور پایا جاتا ہے کہ وہ ہاتھ لگانے سے فی الفور پژمردہ
ہو جاتی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس کا وجود بھی حیوان اور نبات میں مشترک ہے اور
بعض درختوں کے پھل جب پختہ ہوتے اور کھانے کے قابل ہو جاتے ہیں تو وہ سب کے سب
پرندے بن جاتے ہیں اور دوسرے پرندوں کی طرح پرواز کرتے ہیں جیسا کہ گولر کا پھل
بھی اسی طرح کا ہے اور بعض سیاح صاحب تجربہ بیان کرتے ہیں کہ افریقہ کے بعض جنگلوں
میں بہت سے ایسے درخت پائے گئے ہیں کہ اُن کے پھلے بھی گولر کی پھل کی طرح آخر کار
چھوٹے چھوٹے پرندے ہو کر پرواز کرنے لگتے ہیں۔ بعض پتے اس قسم کے ہیں کہ عین سبز ہونے
کی حالت میں اُن میں کیڑے پیدا ہو جاتے ہیں ۔ پس ظاہر ہے کہ کارخانہ قدرت الہی کی
کون حد بست کر سکتا ہے یہ تمام جہالتیں ہیں کہ اس کے قدرت کے کاموں کو محدود کیا جاوے
اس وسیع کارخانہ قدرت پر ایک عمیق نظر ڈالنے سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ تمام مدار حیوانی
پیدائش کا یہ قرار دینا کہ روحیں شبنم کی طرح آسمان سے گرتی ہیں ایسا خیال صرف جہالت ہی ۳۲۸
نہیں بلکہ جنون اور دیوانگی ہے۔
پھر یہ بھی ظاہر ہے کہ ان تمام کیٹروں کی پیدائش موسموں اور وقتوں سے وابستہ ہے
مثلاً برسات میں اس قدر کیڑے پیدا ہو جاتے ہیں کہ تمام سال میں اس قدر پیدا نہیں ہوتے
پس کیا ہم گمان کر سکتے ہیں کہ برسات میں لوگ بڑے بڑے گناہ کرتے ہیں اس لئے اس
موسم میں کیڑوں کی ادنیٰ جو نہیں اُنہیں نصیب ہوتی ہیں؟ شرم ۔
ماسوا اس کے آریہ مذہب کا یہ عقیدہ قانون قدرت سے کس قدر بر خلاف ہے کہ
خدا تعالیٰ اس زمانہ میں لوگوں کی دعائیں سنتا تو ہے مگر بولنے پر قادر نہیں اس لئے جواب
نہیں دے سکتا ۔ اور صرف اُس زمانہ تک وہ بولتا تھا جبکہ وید کا زمانہ تھا پھر جبکہ وہ بولتا
نہیں تو کیوں کر معلوم ہو کہ وہ سنتا بھی ہے بلکہ کیوں کر معلوم ہو کہ وہ زندہ ہے پس یہ کس

قسم کا قانون قدرت ہے جو ہمارے زمانہ میں آ کر معطل ہو گیا۔
چشمه معرفت
پھر یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ خدا صرف آریہ ورت کا ہی خدا نہیں بلکہ تمام دنیا کا خدا ہے
پھر یہ کسی قسم کا قانون قدرت ہے کہ وہ بے شمار مدتوں سے آریہ ورت سے ہی تعلق رکھتا ہے
کہ انہیں کے ملک میں اپنی کتاب نازل کرتا ہے کیا کوئی ثابت کر سکتا ہے کہ آریہ ورت کو
خدا سے کون سی خصوصیت ہے کہ ہمیشہ کے لئے خدا تعالیٰ کو انہیں کا ملک پسند آ گیا ۔ اور پھر کیا
وجہ ہے کہ اس کام کے لئے ہمیشہ آریہ ورت کے چار رشی ہی منتخب کئے جاتے ہیں اور کیا وجہ
ہے کہ پر میشر اپنے عاجز بندوں کو اُن کی زبان میں ہی اپنے احکام نہیں سمجھا تا اور ایک اجنبی زبان
جس کو بندے نہ سمجھ سکیں نہ بول سکیں اُن کے سامنے پیش کرتا ہے کہ اُس کی ہدایتوں پر چلو؟
اگر یہی بات ہے کہ پر میشر ان کی زبان سے نفرت کرتا ہے تو پھر وہ دعا ئیں جو اپنی اپنی زبان
میں لوگ کرتے ہیں وہ کیوں کر سن لیتا ہے؟
غرض آر یہ مذہب خدا کے قانون قدرت کے بالکل مخالف ہے اور ہم بار بار بیان
کر چکے ہیں کہ وید کی رو سے پرمیشر کا وجود ہی ثابت نہیں ہوتا کیونکہ نہ پر میشر وید کی رو سے
۳۲۹ کامل طور پر خالق ہے اور نہ کوئی تازہ نشان دکھا سکتا ہے تا اُس کی ہستی کا اُس سے پتہ لگے اور
نہ اُس کی طرف توجہ کرنے والا یہ امر محسوس کرتا ہے کہ پرمیشر نے اپنی کلام سے اُس کو اپنے
وجود کی خبر دی ہے کہ میں موجود ہوں ۔ عجیب بات یہ ہے کہ وید کی رو سے مجرموں کو سزا دینے
کے لئے اور نیز ایسی نیک جزا دینے کے لئے جس سے ایک بیل اپنی مشقت بھگت کر انسان
بن سکتا ہے یہی دنیا جزا وسزا کا گھر ہے مگر پھر بھی ہر ایک روح مرنے کے بعد دنیا سے اٹھائی
جاتی ہے اور کسی سزا جزا کا ثمرہ اسی دنیا میں دست بدست دکھا یا نہیں جاتا اور چاہیے تھا کہ جس
وقت ایک بیل اپنی بداعمالی کی سزا بھگت لے تو فی الفور اُس بیل کو انسان بنایا جائے تا لوگوں
کو بھی معلوم ہو کہ تناسخ برحق ہے جب کہ یہی دنیا سزا جزا د ینے کا گھر ہے تو ناحق روح کو دنیا
سے اٹھا لینا اور پھر واپس لا نا کس قد رفضول حرکت ہے۔
☆

چشمه معرفت
حق کے طالبوں کے لئے ایک ضروری
نصیحت
چونکہ دنیا ایک ایسی دھوکہ دینے والی جگہ ہے کہ اس میں ہر ایک اچھی چیز کے مقابل پر
بری چیز بھی موجود ہے بلکہ بعض اوقات نادانوں کی نظر میں بُری چیز ایسی اچھی دکھائی دیتی ہے
کہ گویا وہی عمدہ اور قابل تعریف ہے مثلاً ہیرا جس کو خدا اپنی قدرت اور حکمت سے زمین میں
سے پیدا کر دیتا ہے اور بعض کہتے ہیں کہ کوئلہ سے پیدا ہوتا ہے۔ بہر حال کچھ ہولیکن وہ ایسی قیمتی
چیز ہے کہ اگر وہ اپنے پورے وزن اور پورے لوازم کے ساتھ پیدا ہو جائے تو کئی لاکھ روپیہ
بلکہ اس سے بڑھ کر اُس کی قیمت ہوتی ہے اور بجز خزائن ملوک کے کسی کو میسر نہیں آتا پھر عجیب تر
بات یہ ہے کہ بعض دوسرے پتھر بھی ایسے ہیں کہ بڑے دانا جو ہری بھی دھو کہ کھا کر اُن کو اعلیٰ ۳۳۰
درجہ کا ہیرا ہی خیال کرنے لگتے ہیں بلکہ اپنی بیوقوفی سے خرید کر ہزار ہا روپیہ کا خسارہ اٹھاتے
یہ دیکھنے کی بات ہے کہ قادیان میں ایک کابلی میں ایک کا بلی شخص دو پتھر چمکنے والے مدور شکل
ہیں۔ میرے یہ د
کے لایا جو بہت خوبصورت اور چمکدار تھے اور بیان کیا کہ یہ دو ہیرے ہیں اور اُن میں سے شعلہ
کی طرح چمک نکلتی تھی ۔ میرے ایک دوست نے جو مدراس کے رہنے والے تھے ایک ٹکڑہ اس
ہیرے کا خریدنا چاہا اور پانسو روپیہ قیمت ٹھہری۔ میں نے اُن کو منع کیا کہ اول یہ ٹکڑہ کسی جو ہری
کو دکھلا لینا چاہیے۔ پھر جوہری کے پاس مدراس میں وہ ٹکڑہ بھیجا گیا آخر شاید ایک ہفتہ یا دس دن
کے بعد جواب آیا کہ اس ٹکڑہ کی قیمت دو یا تین پیسے ہیں اور معلوم ہوا کہ یہ اور ہی پتھر ہے جو
ہیرے سے مشابہ ہوتا ہے۔
پس اسی طرح سمجھنا چاہیے کہ بعض نا اہل آدمی اپنی جھوٹی چمک دکھلا کر ایسا ظاہر کرتے
ہیں کہ گویا وہ اولیاء الرحمن میں سے ہیں اور در حقیقت وہ اولیاء الشیطان میں سے ہوتے ہیں

چشمه معرفت
ہر ایک شخص کا کام نہیں ہے کہ وہ عباد الرحمن اور عباد الشیطان میں فرق کر سکے ہاں اگر ولایت حقہ
کے جمیع لوازم مد نظر رکھ کر اور اس معیار کو ہاتھ میں لے کر جو قرآن شریف نے عباد الرحمن
کے لئے مقرر کیا ہے دیکھا جائے تو انسان دھو کہ کھانے سے بچ جائے گا اور کسی ابلیس کے ہاتھ
میں ہاتھ نہیں دے گا مگر مشکل تو یہی ہے کہ اس زمانہ میں اکثر لوگ خدا کے پاک کلام
قرآن شریف میں تدبر نہیں کرتے اور نہیں دیکھتے کہ قرآن شریف نے عباد الرحمن کے کیا کیا
علامات لکھے ہیں ۔
یہ علامات قرآن شریف میں دو قسم کے پائے جاتے ہیں۔ بعض وہ علامات ہیں جو
بندہ کے کمال تقویٰ اور کمال اخلاص اور حسن اعتقاد اور حسن اقتداء اور حسن عمل کے متعلق ہیں
اور بعض وہ علامات ہیں جو خدا تعالیٰ کے فضل اور اکرام اور انعام کے متعلق ہیں یہ دونوں قسم
کے علامات جس بندہ میں صحیح اور واقعی طور پر پائے جائیں گے وہ بلاشبہ عبادالرحمٰن میں سے
اسے
۳۳۱ ہوگا اور سب سے زیادہ جو خدا نے علامت رکھی ہے وہ یہ ہے جو مومن اور غیر مومن میں خدا
نے ایک فرقان رکھا ہے اور مومن کامل مقابلہ کے وقت اپنے دشمن پر فتح پاتا ہے اور اُس کی
نصرت اور مدد کی جاتی ہے اور نیز یہ کہ مومن کامل کو بصیرت کامل بخشی جاتی ہے اور سب سے
زیادہ معرفت کا حصہ بخشا جاتا ہے اور نیز یہ کہ اس کا تقویٰ معمولی انسانوں کے تقوی کی طرح
نہیں ہوتا بلکہ اُس کے تقویٰ سے مراد یہ ہے کہ وہ خدا کے مقابل پر اپنے وجود کو بھی گناہ میں
داخل سمجھتا ہے اور نیستی کے انتہائی درجہ پر پہنچ جاتا ہے اور اُس کا کچھ بھی نہیں رہتا بلکہ سب
خدا کا ہو جاتا ہے اور اُس کی راہ میں فدا ہونے کو ہر وقت تیار رہتا ہے۔
اور چونکہ خدا کی غیرت عام طور پر اپنے بندوں کو انگشت نما نہیں کرنا چاہتی اس
لئے جب سے کہ دنیا پیدا ہوئی ہے خدا اپنے خاص اور پیارے بندوں کو بیگا نہ آدمیوں کی
نظر سے کسی نہ کسی ظاہری اعتراض کے نیچے لا کر محجوب اور مستور کر دیتا ہے تا اجنبی لوگوں کی

چشمه معرفت
اُن پر نظر نہ پڑ سکے اور تا وہ خدا کی غیرت کی چادر کے نیچے پوشیدہ رہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ
سیدنا و مولانا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم جیسے کامل انسان پر جو سراسر نور مجسم ہیں
اندھے پادریوں اور نادان فلسفیوں اور جاہل آریوں نے اس قدر اعتراض کئے ہیں کہ اگر وہ
سب اکٹھے کئے جائیں تو تین ہزار سے بھی کچھ زیادہ ہیں پھر کسی دوسرے کو کب امید ہے کہ
مخالفوں کے اعتراض سے بچ سکے اگر خدا چاہتا تو ایسا ظہور میں نہ آتا مگر خدا نے یہی چاہا کہ
اُس کے خاص بند۔ بندے دنیا کے فرزندوں کے ہاتھ سے دکھ دیئے جائیں اور ستائے جائیں اور
اُن کے حق میں طرح طرح کی باتیں کہی جائیں۔ اسی طرح انجیل سے ثابت ہے کہ بدقسمت
یہودیوں نے حضرت عیسیٰ کو بھی کافر اور مکار اور گمراہ اور گمراہ کرنے والا اور فریبی ٹھہرایا یہاں
تک کہ ایک چور کو ان پر ترجیح دی ۔ ایسا ہی فرعون نے بھی حضرت موسیٰ کو کا فرکر کے پکارا جیسا
کہ قرآن شریف میں فرعون کا یہ کلمہ درج ہے وَ فَعَلْتَ فَعْلَتَكَ الَّتِي فَعَلْتَ وَانْتَ
مِنَ الْكَفِرِينَ لے یعنی اے موسیٰ جو کام تو نے کیا وہ کیا اور تو تو کافروں میں سے ہے۔
پس یہ کفر عجیب کفر ہے کہ ابتدا سے تمام رسول اور نبی وارثت کے طور پر نادانوں کی
زبان سے اس کو لیتے آئے یہاں تک کہ آخری حصہ اُس کا ہمیں بھی مل گیا۔ پس ہمارے لئے یہ
فخر کی جگہ ہے کہ ہم اس حصہ سے کہ جو نبیوں اور رسولوں اور صدیقوں کو قدیم سے ملتا آیا ہے
محروم نہ رہے بلکہ یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ کئی گذشتہ نبیوں کی نسبت یہ حصہ ہمیں زیادہ ملا ہے۔
اور یہ بات بھی یاد رکھنے کے لائق ہے کہ اولیاء اللہ کے بھی کئی درجات ہوتے ہیں
اور جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ کے بعض بعض پر فضیلت
رکھتے ہیں بلکہ بعض اس مقام تک پہنچ جاتے ہیں کہ ادنی درجہ کے صلحاء ان کو شناخت نہیں کر سکتے
اور اُن کے مقام عالی سے منکر رہتے ہیں اور یہ اُن کے لئے ابتلا اور ٹھوکر کا باعث ہو جاتا
ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ ربوبیت کی تجلیات الگ الگ ہوتی ہیں جو اخص العباد ہوتے ہیں
ا الشعراء : ۲۰ - البقرة : ۲۵۴

چشمه معرفت
وہ اعلیٰ درجہ کی تجلی سے مخصوص کئے جاتے ہیں دوسروں کو اس تجلی سے کوئی حصہ نہیں ملتا۔ اگر چہ
خدا ایک ہے اور واحد لاشریک ہے مگر پھر بھی مختلف تجلیات کے اعتبار سے ہر ایک کا جدا جدا
رب ہے۔ یہ نہیں کہ رب بہت ہیں رب ایک ہی ہے جو سب کا رب ہے اور کثرت کا قائل کافر
ہے مگر تعلقات کے مختلف مراتب کے لحاظ سے اور صفات الہیہ کے ظہور کی کمی بیشی کے لحاظ
سے ہر ایک کا جدا جدا رب کہنا پڑتا ہے جیسا کہ بہت سے آئینے اگر ایک چہرہ کے مقابل پر
رکھے جائیں جن میں سے بعض آئینے اس قدر چھوٹے ہوں کہ جیسے آرسی کا شیشہ ہوتا ہے اور
بعض اس سے بھی چھوٹے اور بعض اس قدر چھوٹے کہ گویا آرسی کے آئینہ سے پچاسواں حصہ
ہیں اور بعض آرسی کے آئینہ سے کسی قدر بڑے ہیں اور بعض اس قدر بڑے ہیں کہ اُن میں پورا
چہرہ نظر آسکتا ہے پس اس میں شک نہیں کہ اگر چہ چہرہ ایک ہی ہے لیکن جس قدر آئینہ چھوٹا
۳۳۳ ہوگا چہرہ بھی اس میں چھوٹا دکھائی دے گا یہاں تک کہ بعض نہایت چھوٹے آئینوں میں ایک
نقطہ کی طرح چہرہ نظر آئے گا اور ہرگز پورا چہرہ نظر نہیں آئے گا جب تک پورا آئینہ نہ ہو پس اس
میں کچھ شک نہیں کہ چہرہ تو ایک ہے اور یہ بات واقعی صحیح ہے لیکن جو بظاہر مختلف آئینوں میں
نظر آتا ہے اُس کی نسبت یہ کہنا بھی صحیح ہے کہ وہ باعتبار اس نمائش کے ایک چہرہ نہیں ہے بلکہ
کئی چہرے ہیں اسی طرح ربوبیت الہیہ ہر ایک کے لئے ایک درجہ پر ظاہر نہیں ہوتی ۔ انسانی
نفس تزکیہ کے بعد ایک آئینہ کا حکم رکھتا ہے جس میں ربوبیت الہیہ کا چہرہ منعکس ہوتا ہے مگر
گوکسی کے لئے تزکیہ نفس حاصل ہو گیا ہو مگر فطرت کے لحاظ سے تمام نفوس انسانیہ برابر نہیں
ہیں کسی کا دائرہ استعداد بڑا ہے اور کسی کا چھوٹا ۔ جس طرح اجرام سماویہ چھوٹے بڑے ہیں ۔
پس جو چھوٹی استعداد کا نفس ہے گو اس کا تزکیہ بھی ہو گیا مگر چونکہ استعداد کی رو سے اس نفس
کا ظرف چھوٹا ہے اس لئے ربو بیت الہیبا در تجلیات ربانیہ کا عکس بھی اس میں چھوٹا ہوگا ۔
پس اس لحاظ سے اگر چہ رب ایک ہے لیکن ظروف نفسانیہ میں منعکس ہونے کے وقت بہت سے

·

آج 10 میں سے 10 باقی