چشمہٴ معرفت
حصہ 30
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
چشمه معرفت - خاتمہ کتاب
رب نظر آئیں گے۔ یہی بھید ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں یہی کہتے تھے کہ
سبحان ربی الاعلى۔ سبحان ربی العظیم یعنی میرا رب سب سے بڑا اور بزرگ ہے
پس اگر چہ رب تو ایک ہے مگر تجلیات عظیمہ اور ربوبیت عالیہ کی وجہ سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ
وسلم کا رب سب سے اعلیٰ ہے ۔
پھر اس جگہ ایک اور نکتہ ہے کہ چونکہ مدارج قرب اور تعلق حضرت احدیت کے مختلف
ہیں اس لئے ایک شخص با وجود خدا کا مقرب ہونے کے جب ایسے شخص سے مقابلہ کرتا ہے جو باو
،
شخص
قرب اور محبت کے مقام میں اس ۔ لے مقام میں اس سے بہت بڑھ کر ہے تو آخر نتیجہ اُس کا یہ ہوتا ہے کہ یہ شخص جو ا
ادنی درجہ کا قرب الہی رکھتا ہے نہ صرف ہلاک ہوتا ہے بلکہ بے ایمان ہو کر مرتا ہے جیسا کہ موسیٰ
کے مقابل پر بلعم باعور کا حال ہوا۔ پہلے تو وہ مکالمہ مخاطبہ الہیہ سے مشرف تھا اور اُس کی دعائیں
قبول ہوتی تھیں اور تمام ملک میں ولی کہلاتا تھا اور صاحب کرامات تھا لیکن جب خواه نخواہ موسیٰ ۳۳۴
کے ساتھ مقابلہ کر بیٹھا اور اپنی قدر کو شناخت نہ کیا تب ولایت اور قرب کے مقام سے گرایا گیا
اور خدا نے کتنے کے ساتھ اُس کو مثال دی ۔ پس سوچنا چاہیے کہ دی ۔ پس سوچنا چاہیے کہ تکبر اور مشیخت کے ہے کہ تکبر اور مشیخت کس قدر خوف کا
مقام ہے اور اُس درگاہ میں بجز عاجزی کے اور کچھ منظور نہیں ۔ چاہیے کہ اگر کوئی شخص کسی
دوسرے شخص کو دیکھے کہ وہ خدا سے تعلق محبت رکھتا ہے اور خدا اس کی مدد اور نصرت کرتا ہے
تو گو یہ کیسا ہی اپنے تئیں پارسا یا مہم سمجھتا ہے جلدی سے اُس کی تو ہین اور تکذیب کے لئے طیار
نہ ہو تا بلعم باعور کی طرح اُس کا انجام بد نہ ہو۔
چشمہ معرفت ۔ خاتمہ کتاب
خاتمه کتاب
جس میں باوانا تک صاحب کی گواہی اسلام کی نسبت لکھی گئی ہے
چونکہ یہ کتاب ہندوؤں کے مقابل پر تالیف ہوئی ہے یعنی آریوں کے مقابل پر جو
آج کل بد زبانی اور توہین میں ہر ایک قوم سے بڑھ گئے ہیں اس لئے ہم اس کتاب کو ایک
ایسے بزرگ کی شہادت پر ختم کرتے ہیں جو ہندوؤں کی قوم میں سے ہے مگر اپنی روح کی
پاکیزگی اور خوف الہی میں ہندوؤں کے اکثر بزرگوں سے بڑھ کر ہے۔
اس بزرگ سے ہماری مراد با وانا تک صاحب ہیں جو سکھوں کے پیشوا اور رہبر
ہیں ۔ ہمیں بڑے شکر سے اس بات کا اقرار کرنا پڑا ہے کہ جیسا کہ خدا تعالیٰ نے یہودیوں
اور عیسائیوں کی مقدس کتابوں میں ہمارے سید و مولی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور
کی نسبت پیشگوئی کی ہے اور بیان فرمایا ہے کہ وہ ایک سچا اور صادق رسول ہے جو
۳۳۵ آنے والا ہے ایسا ہی خدا تعالیٰ نے چاہا کہ ہندوؤں کی قوم کو بھی اس شہادت سے محروم
نہ رکھے سو خدا تعالیٰ نے اس ملک پنجاب میں اس گواہی کے ادا کرنے کے لئے ایک ایسا
شخص پیدا کیا جو آج بیس لاکھ سکھ اُس کے چیلے اور اُس کی راہ میں جان فدا کرنے کو
طیار ہیں یعنی با وانا تک صاحب ۔
جس شخص کو باوانا تک صاحب کے سوانح سے اطلاع ہوگی اس کو معلوم ہوگا کہ یہ
وہی مرد خدا ہے جس نے دنیا داری کے ہزاروں پر دوں کو پھاڑ کر اور بے جا رسموں کی بندشوں کو
توڑ کر خدا کو اختیار کیا تھا۔ اُس کے کلام اور اُس کے ہر ایک فقرہ سے معلوم ہوتا ہے کہ بلا شبہ
وہ اُن لوگوں میں سے ہے جن کو خدا اپنے ہاتھ سے صاف کرتا ہے اور جن کے دلوں کو دنیا
چشمه معرفت - خاتمہ کتاب
سے بیزار کر کے اپنی طرف کھینچ لیتا ہے اور جن کے سینوں میں وہ اپنی محبت کی آگ رکھ دیتا
ہے ۔ اس کا کلام جا بجا ثابت کرتا ہے کہ اُس نے ہندوؤں کے ویدوں میں بہت غور کی
مگر اُن سے کچھ تسلی نہیں پائی آخر ویدوں سے اُس کا دل بیزار ہو گیا اور اُس وقت کے
خدا رسیدہ مسلمانوں سے اُس نے تعلق پیدا کیا اور ایک زمانہ دراز تک اُن کی صحبت میں رہا آخر
ان کے رنگ سے رنگین ہو گیا۔ اب تک اُس کی یادگار میں وہ چلہ کشی کے مقام پائے
جاتے ہیں جس جس جگہ اُس نے اولیاء اللہ کے قرب وجوار میں خدا کی راہ میں مجاہدات
کئے چنانچہ اس نیت سے میں ایک مرتبہ ملتان پہنچ کر ایک بزرگ کی خانقاہ پر گیا تو ایک
دیوار پر باوانا تک صاحب کے ہاتھ سے یا اللہ لکھا ہوا د یکھا اور مجاوروں نے مجھے چلہ کشی
کا مقام دکھایا اور وہ مسجد بھی دکھائی جس میں وہ نماز پڑھتے تھے ۔ اصل بات یہ ہے کہ وہ
زندہ خدا کا طالب تھا اور زندہ مذہب کو ڈھونڈتا تھا آخر خدا اُس پر ظاہر ہوا اور راہِ راست
اُس کو دکھلا دیا۔ باوا صاحب کے تبرکات بھی جواب تک اُن کی اولا دیا جانشینوں کی اولاد کے
ہاتھ میں موجود ہیں وہ تبرکات بھی بزبان حال بیان کر رہے ہیں کہ باوانا تک صاحب اور جانشین
اُن کے در حقیقت مسلمان تھے اور حکمت الہیہ سے وہ مخفی رہے وہ تمام تبرکات با وا صاحب کے ۳۳۶
اسلام پر ایک عجیب شہادت ہے اور میں نے ان شہادتوں کے فراہم کرنے میں بہت محنت
کی آخر خدا کے فضل سے کافی شہادتیں مجھے مل گئیں ۔ چنانچہ ذیل میں باوا صاحب کے تبرکات
میں سے ایک عجیب شہادت پیش کرتا ہوں ۔
بمقام گرو ہر سہائے واقع ضلع فیروز پور سکھوں کے ایک نہایت معزز خاندان
کے قبضہ میں باوانا تک صاحب اور اُن کے بعد کے گدی نشین گروؤں کے چند تبرکات چلے
آتے ہیں جن میں ایک تسبیح ( جس کو ہندو مالا کہتے ہیں ) باوا صاحب موصوف کی اور ایک
پوتھی اور ایک قرآن شریف اور چند دیگر اشیاء ہیں۔ یہ قرآن شریف اور دیگر تبرکات
چشمہ معرفت - خاتمہ کتاب
نہایت ادب کے ساتھ بہت سے ریشمی غلافوں کے درمیان بند ہیں اور اُن کو کھولا نہیں جاتا
جب تک کہ اُن کے درشن کرنے کا خواہشمند اُس گرو کو جس کے قبضہ میں وہ ہیں مبلغ ایک سو ایک
روپیہ نقد نہ دے۔ اور اُس کو کھولنے سے پہلے وہ گرو ایک سو ایک دفعہ اشنان یعنی غسل کرتا
ہے تب وہ اپنے آپ کو اس قابل خیال کرتا ہے کہ اُس کو کھولے اور ہاتھ لگائے ۔ ان تبرکات
کے درشن کرنے کے واسطے اور اُن کے آگے سر جھکانے کے واسطے سکھ اور ہندو لوگ
سیالکوٹ ، راولپنڈی ، ڈیرہ اسمعیل خان ، ڈیرہ غازی خان ، کوہاٹ اور دیگر سرحدی علاقجات
بلکہ کابل تک سے آتے ہیں ۔ آج کل جس سکھ بزرگ کے قبضہ میں یہ تبرکات ہیں اس کا نام
گرو بشن سنگھ ہے۔ یہ صاحب گرو رام داس کی اولاد میں سے ہیں جو کہ باوانا تک کے بعد
چوتھے گر سکھوں کے گزرے ہیں ۔
فیروز پورگز غیر مطبوعہ ۱۸۸۹ء میں جو حالات سرکار انگریزی کے کار پردازان نے
اس خاندان کے متعلق لکھے ہیں اُن میں مندرج ہے کہ اس خاندان کے مورث اعلیٰ وہی گرو
۳۳۷ رام داس صاحب تھے جن کے نام نامی پر امرتسر کا مشہور سنہری مندر نامزد ہے پہلے یہ
تبرکات ضلع لاہور تحصیل چونیاں کے ایک گاؤں محمدی پور نام میں تھے جہاں سے اس
خاندان کا بزرگ گرو جیون مل نقل مکان کر کے موجودہ مقام میں آگیا اور یہاں اُس نے
ایک گاؤں آباد کیا جس کا نام اپنے بیٹے کے نام پر گروہر سہائے رکھا چنانچہ آج تک یہ
گاؤں اسی نام سے مشہور ہے گرو جیون مل کے بعد اُس کا بیٹا گر و ہر سہائے گدی نشین ہوا
اور اس کے بعد گرواجیت سنگھ اور پھر گرو امیر سنگھ اور پھر گرو گلاب سنگھ اور پھر گر و فتح سنگھ
( موجودہ گرو کا باپ ) یکے بعد دیگرے جانشین ہوتے چلے آئے ۔ ان تبرکات قرآن شریف
وغیرہ کے سبب اس خاندان کا اثر ہمیشہ سکھ قوم پر زور آور رہا ہے انہیں تبرکات کے سبب سے
یہ خاندان ہمیشہ بڑی بڑی جاگیروں کا مالک رہا ہے ۔ چنانچہ اب تک ۲۶ گاؤں ان
کے قبضہ میں ہیں جو ضلع فیروز پور میں ہیں اور ان کے علاوہ ریاستہائے نابہ و پٹیالہ میں بھی
چشمه معرفت - خاتمہ کتاب
اُن کی جاگیریں ہیں ۔ ان تبرکات کو دیکھنے کے واسطے اور ان سے فیض حاصل کرنے کے واسطے
بعض بڑے بڑے آدمی وہاں جایا کرتے ہیں چنانچہ ایک دفعہ گذشتہ مہا راجہ صاحب والی
ریاست فرید کوٹ بھی خود وہاں گئے تھے اور مشہور ہے کہ انہوں نے ایک ہاتھی اور ایک ہزار
روپیہ نقد ان تبرکات کے سبب گرو صاحب کی نذر کیا تھا۔ قرآن شریف اور دیگر تبرکات
مفصلہ ذیل صاحبان کو ۴ را پریل ۱۹۰۸ء شنبہ کے دن گورو بشن سنگھ صاحب نے دکھائے چنانچہ
قرآن شریف کو کھول کر پڑھا گیا ۔ وہ ایک نہایت خوشخط لکھی ہوئی حمائل شریف ہے جس کا
سائز تخمینا ۳ انچ چوڑا اور ۴۳ انچ لمبا ہے۔ ہر صفحہ پر اردگرد سنہری لکیریں پڑی ہیں اور
بعض مقامات پر سنہری بیل ہے۔ موجودہ گرو صاحب کا بیان ہے کہ پرانے گر و صاحبان سے یہ
قرآن شریف بطور تبرک کے چلا آتا ہے۔
ہماری جماعت کے معزز ارکان میں سے جس جس صاحب نے موقعہ پر پہنچ کر اس
قرآن شریف کی زیارت کی ہے ان صاحبان کے نام یہ ہیں۔
(1) مفتی محمد صادق صاحب اڈیٹر اخبار بدر قادیان ۔
(۲) مولوی محمد علی صاحب ایم اے اڈیٹر رسالہ ریویو آف ریلیجنز قادیان۔
(۳) میرزا محمود احمد ( میرا بڑا لڑکا ) اڈیٹر رسالہ تشحیذ الاذہان ۔
(۴) سید امیر علی شاہ صاحب سب انسپکٹر جلال آباد۔
(۵) حکیم ڈاکٹر نور محمد صاحب لاہوری ما لک کارخانہ ہمدم صحت لاہور۔
(1) شیخ عبد الرحیم صاحب نو مسلم ( سابق جگت سنگھ )
(۷) چودھری فتح محمد صاحب طالب علم گورنمنٹ کالج لاہور ۔
اب ہم اس جگہ اس بات کے بیان کرنے سے خاموش نہیں رہ سکتے کہ یہ
قرآن شریف کہ جو باوانا تک صاحب کے گدی نشین گروؤں کے تبرکات میں نہایت
عزت اور ادب کے ساتھ اب تک اس خاندان میں چلا آیا ہے جس کی زیارت کے لئے صدہا
چشمہ معرفت - خاتمہ کتاب
کوس سے سکھ لوگ آتے ہیں اور ہزار ہا روپیہ بطور نذر چڑھاتے ہیں۔ یہ اس بات پر صاف
دلیل ہے کہ باوانا تک صاحب اور نیز اُن کے گدی نشین اور پیر و صدق دل سے قرآن شریف
پر ایمان لاتے تھے اور اس کو در حقیقت خدا کا کلام سمجھ کر اُس کا ادب کرتے تھے اگر کوئی شخص
تجاہل کے رو سے اس کا انکار کرے تو اس سے ہمیں کچھ غرض نہیں لیکن بلا شبہ باوا صاحب اور
اُن کے گدی نشینوں کے اسلام پر یہ ایسا کھلا کھلا ثبوت ہے کہ اس سے بڑھ کر متصور نہیں۔
پھر جب ہم اس کے ساتھ اس ثبوت کو دیکھتے ہیں جو اس تبرک سے ہمیں ملتا ہے جو
ڈیرہ نانک ضلع گورداسپور میں موجود ہے جس کا ہم نے اپنی کتاب ست بچن میں مفصل ذکر
کیا ہے یعنی چولہ صاحب جس پر بہت سی قرآن شریف کی آیتوں کے ساتھ یہ کلمہ شہادت
بھی لکھا ہوا ہے اشهد ان لا اله الا الله واشهد ان محمدا عبده ورسوله تو بلاشبه
ہمیں راستی کی پابندی سے یہ کہنا پڑتا ہے کہ باوانا تک صاحب نہ صرف عام مسلمانوں کی طرح
۳۳۹) مسلمان تھے بلکہ اُن کو اسلام کے اُن اولیاء اور بزرگوں میں سے شمار کرنا چاہیے جو اس ملک
میں گذر چکے ہیں ۔ اب بعد اس کے ہم ذیل میں چند ملفوظات با وانا تک صاحب جو گرنتھ اور
جنم ساکھیوں میں لکھے ہوئے ہیں ذیل میں درج کرتے ہیں اور اس بات کا انصاف ناظرین پر
چھوڑتے ہیں کہ اگر ان تمام امور کو یک جائی نظر سے دیکھا جائے تو کیا اس سے ثابت نہیں
ہوتا کہ باوانا تک صاحب کو مذہب کی رو سے ہندوؤں سے کچھ بھی تعلق نہ تھا بلکہ وہ مرد خدا
کامل مسلمانوں میں سے ایک مسلمان تھا۔ وہ آریہ قوم میں اس غرض سے پیدا ہوا کہ تا خدا سے
الہام پا کر اسلام کی سچائی کا اقرار کرے اور پھر اپنی اس گواہی سے تمام ہندوؤں کو ملزم
کر کے خدا کے سامنے قیامت کے دن اُن پر نالش کرے۔ پس باوانا تک صاحب کا وجود تمام
ہندوؤں پر خدا تعالیٰ کی ایک حجت ہے خاص کر سکھوں پر جو اُن کے پیروکہلاتے ہیں۔ خدانے
چشمہ معرفت - خاتمہ کتاب
آریوں میں سے ایک ایسا مقدس شخص پیدا کیا کہ وہ گواہی دیتا ہے کہ اسلام سچا ہے اور جو
تکذیب کرتے ہیں وہ اُن کے منہ پر تھوکتے ہیں پس اے وہ تمام لوگو! جو اس مقدس گورو
کے سکھ ہو ، خدا سے ڈرو! صرف میں ہی تم کو ملزم نہیں کرتا بلکہ وہ مقدس بزرگ بھی تم کو
ملزم کر رہا ہے جس کی پیروی کا تم کو دعویٰ ہے اگر تم اُس مقدس گورو کے سچے سکھ ہو تو ہندوؤں
کا تعلق چھوڑ دو جیسا کہ اُس نے چھوڑ دیا تھا اور اس پاک مذہب کی روشنی سے تم بھی نور
حاصل کرو جس کے نور سے وہ بزرگ سرتا پا روشن ہو گیا تھا۔ اگر میں جھوٹ کہتا ہوں تو
میرے قول کی پیروی مت کرو اور اگر میں سچ کہتا ہوں تو دھرم یہی ہے کہ سچ کو قبول کر لو۔
با وا نا نک صاحب مسلمانوں کے گھر میں پیدا نہیں ہوئے تھے وہ آریہ قوم میں
سے تھے مگر خدا کا الہام اُن کو اسلام کی طرف کھینچ لایا۔ تاریخ سے ثابت ہے کہ انہوں نے
یہ مذہب اسلام اختیار کر کے بعض ہندوؤں سے بڑے دکھ اٹھائے مگر اپنی ثابت قدمی (۳۴۰
سے ہر ایک دکھ پر صبر کیا۔ انہوں نے بصیرت کی راہ سے اسلام کو قبول کیا نہ صرف تقلید کے
طور پر ۔ آج کل کے آریہ پنڈت ایسے ہیں کہ جیسے ایک اندھا اندھے کی رہبری کرتا ہے مگر
خدا نے با وانا تک صاحب کو آسمانی نور عطا کیا تھا اُسی نور سے انہوں نے دیکھ لیا کہ اسلام
سچا ہے۔ تب بصیرت کی راہ سے نہ تقلید کے طور پر ہر ایک کو انہوں نے اسلام کی طرف
بلانا شروع کیا اور کئی اسلامی بزرگوں کی خانقاہوں پر مجاہدات کئے اور تکالیف سفر اٹھا کر
پیاده پا مکہ معظمہ کا حج بھی کیا اور مدینہ منورہ میں پہنچ کر روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم
کی زیارت بھی کی اور اس میں کچھ شک نہیں کہ اسلام قبول کرنے کے بعد اُن سے خوارق
اور کرامات بھی ظہور میں آئے اور اُن کی روحانی کشش نے ہزاروں آدمیوں کو اپنی
طرف کھینچا۔ یہ عجیب بات ہے کہ باوجود ظاہر ہونے کے پھر بھی عوام کی نظر میں پوشیدہ
رہے اور غالباً اس میں حکمت یہ تھی کہ ا حکمت یہ تھی کہ اگر وہ اُسی زمانہ میں مسلمان ہو کر ہندوؤں
چشمه معرفت - خاتمہ کتاب
سے الگ ہو جاتے تو پھر اُن کے تعلقات ہندوؤں سے منقطع ہو جاتے اور اُن کی روحانی تاثیر
صرف اُنہیں کی ذات تک محدود رہتی مگر اب اُن کی روحانی تاثیر نے وہ کام کیا ہے کہ بیس لاکھ ہندو
بنام نہا د سکھ ان کے تابع ہیں اور وہ زمانہ قریب ہے کہ جب تعلیم کے ذریعہ سے اُن کی عقل اور فکر
میں ترقی ہو گی تو وہ اپنے ایسے مرشد کامل کے مذہب سے علیحدگی پسند نہیں کریں گے۔
اور باوانا تک صاحب کی معرفت سے بھری ہوئی ہدایتیں یہ ہیں
شلوک گرنتھ صاحب سے
دوزخ پوندے کیوں رہیں؟ جان چت نہ آوے رسول
ترجمہ۔ وہ لوگ ضرور دوزخی ہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم پر عمل نہیں کرتے ۔
شلوک گرنتھ صاحب سے
ہوئے مسلم دین مہانے مرن جیون کا بھرم چکانے
ترجمہ۔ اے غافل صدق دل سے مسلمان ہو جا پھر تجھے نجات ابدی حاصل ہوگی ۔
شلوک جنم ساکھی بھائی بالا والی صفحہ ۱۷۲
کلمہ اک پکار یا دو جانا ہیں کوئی
( ترجمہ ) میں نے ایک ہی کلمہ لا اله الا الله محمد رسول اللہ کا ورد کیا ہے دوسرا کوئی
ذریعہ نجات نہیں ۔
جنم ساکھی بھائی بالا والی صفحه ۲۷۱
ہندو کہن ناپاک ہے دوزخ جاون سوئی کہدو اللہ اور رسول کو اور نہ بوجھو کوئی
( ترجمہ ) ہندو اللہ اور اس کے رسول کی شان میں ناپاک لفظ کہتے ہیں تحقیق وہی دوزخی ہیں سچے
دل سے اقرار کر لو کہ اللہ اور رسول برحق ہیں اور اُس کے سوا اور کچھ نہ بوجھو۔
یہ جنم ساکھی کیکسٹن پریس انار کلی لاہور کی طبع شدہ ہے جو تیسری بار چھپی ہے۔
چشمہ معرفت ۔ خاتمہ کتاب
بھائی بالا والی جنم ساکھی صفحہ ۱۳۴
الد
اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد مصطفیٰ کو دنیا کے اور ہار لئے بھیجا۔ اللہ تعالیٰ نے باوانا تک جی کو
کہا کہ تمیں سپارے قرآن شریف کے ہن اور چار کوٹ ورتائیے اور ایک ہی نام کی مہما
کرو اور دوسرا میرا کوئی شریک نہیں سو یہ حکم نانک درویش کو آیا ہے کہ تو جگت میں جا کر
اس داڈھنڈورا پھیر جو کوئی حق راستی پر کھلووے گا سوئی پاک ہووے گا۔
وعظ
( ترجمہ ) اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو دنیا کے لئے رسول بنا کر بھیجا۔ اللہ تعالیٰ نے
با وانا نک جی کو فرمایا کہ قرآن شریف کے تمھیں سپارے ہیں اے نا نک تو چاروں طرف پھر کر اس کا و
کر کہ وہ وحدہ لاشریک ہے جو کوئی حق اور راستی سے اللہ تعالیٰ کا کلام سنے گا وہی پاک ہوگا۔
جنم ساکھی بھائی بالا والی صفحه ۱۳۴
با وانا تک جی نے عرض کیتی کہ بولی ہور ہے اس بولی کولون ہندو ڈردے ہن سمجھدے نہیں۔
( ترجمہ ) نانک جی نے عرض کی کہ اے خدا قرآن شریف عربی میں ہے ہندو اس زبان سے ۳۴۲
ڈرتے ہیں اور جو اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے سمجھتے نہیں ۔
جنم ساکھی بھائی بالا والی صفحہ ۱۳۵
خدا نے نانک نوں آکھیا کہ وڈیائی تسانوں شیخ دی ملی ہے دیول دیوتے اور پراچین
تیرتھ جو ہندوواں دے ہین اوہناں نوں منسوخ کرو۔
ترجمہ۔ اللہ تعالیٰ نے نانک کو فرمایا کہ تم کو شیخ کا رتبہ عطا کیا گیا ہے دیوی اور دیوتے اور پرانے
تیرتھ ہندوؤں کے جو شرک کی جڑھ ہیں انہیں منسوخ کرو۔
جنم ساکھی ایضاً صفحہ ۱۳۶
اے نا تک مکہ مدینے جا کر حج کر
ایضاً صفحه ۱۳۷
چشمہ معرفت - خاتمه کتاب
جد رکن دین قاضی مکہ دا نماز پڑھانے دے واسطے آیا تو قاضی رکن دین و بابے دی
السلام علیکم ہوئی ۔
ترجمہ۔ جب رکن دین قاضی مکہ کا نماز پڑھانے آیا تو باواجی سے السلام علیکم ہوئی۔
جنم ساکھی ایضاً صفحہ ۱۳۹
چھٹ سن سوئی نا نکا مرشد جنہاں پناہ
( ترجمہ ) نانک صاحب فرماتے ہیں کہ وہی لوگ نجات پائیں گے جن کے حامی و مددگار
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہوں گے۔
وہی جنم ساکھی صفحہ ۱۳۹
مسلمان کہاون مشکل ۔ ( ترجمہ ) مسلمان بننا مشکل ۔
جنم ساکھی ایضاً صفحہ ۱۳۹
ہے۔
مسلمان کہا وے آپ ۔ صدق صبوری کلمے پاک
۳۴۳ ( ترجمه ) صدق دل سے لا اله الا الله محمد رسول اللہ پڑھ کر اپنے آپ کو مسلمان کہاؤ۔
وہی جنم ساکھی صفحہ ۱۳۹
وہ پیغمبر ہو یا اس دنیا کے ماہین نام محمد مصطفی رب ڈاہڈا بے پروا ہے
ڈھی ہیں چار کتاب اکس باجہ نہ کوئی وحدہ لاشریک ہے دوجا ہوا نا ہوئی
( ترجمہ ) اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو رسول بنا کر دنیا میں بھیجا۔ چار کتابوں کا
مشاہدہ کیا مگر قرآن شریف کے بغیر دوسری کوئی کتاب نہیں وہ وحدہ لاشریک ہے دوسرا اُس
کا ثانی کوئی نہیں ۔
جنم ساکھی ایضاً صفحہ ۱۴۱
پاک پڑھیو کلمہ رب دا محمد نال ملائے ہوا معشوق خدا ئیدا ہوا ئل الہی
ترجمہ۔ پاک کلمہ لا الہ الا الله محمد رسول اللہ پڑھ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت سے مل جاؤ۔
چشمه معرفت - خاتمه کتاب
وہ اللہ تعالیٰ کا پیارا ہے جس نے اپنے آپ کو اللہ پر شار کر دیا۔
وہی جنم ساکھی بھائی بالا والی صفحہ ۱۴۱
ڈٹھا نور محمدی ڈٹھا نبی رسول
نانک قدرت دیکھ کر خودی گئی سب بھول
( ترجمہ ) ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک تعلیم کا نور دیکھ کر ایسا لطف آیا کہ اے نا تک میں خدا
کی قدرت دیکھ کر اپنے آپ کو بھول گیا۔
جنم ساکھی بھائی بالا والی صفحہ ۱۴۳
نا نک آکھے رکن دین سے سنو جواب صاحب دافر ما ئیا لکھیا و چ کتاب
دنیا دوزخ اوہ چڑھے جو کہے نا کلمہ پاک مکروہ ترتیے روجڑے پنج نماز طلاق
لقمہ کھائے حرام داسر تے چڑھے عذاب آتش دوزخ ہاویہ پا ئیا تنہاں نصیب
( ترجمہ ) باوانا تک رحمۃ اللہ نے کہا کہ اے رکن دین سچے جواب سنو جو اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف
میں فرمایا ہے تحقیق وہ لوگ دوزخی ہیں جو کلمہ نہیں پڑھتے اور روزے نہیں رکھتے اُن کا کھانا پینا ۳۴۴
حرام ہے اور اُن کے سر پر عذاب پر عذاب چڑھ رہا ہے ۔ جن لوگوں کو شیطان نے گمراہ کر دیا
بھلا وہ کیوں نماز پڑھنے لگے۔ تحقیق ایسے لوگ دوزخی ہیں جسے ہاویہ کہتے ہیں اُس کی آگ میں
ڈالے جاویں گے۔
جنم ساکھی صفحہ ۱۴۳
نا تک آکھے رکن دین کلمہ سچ پچھان
اگو روح ایمان دی جو ثابت رکھے ایمان
( ترجمہ ) باوانا نک نے رکن دین کو کہا کلمہ طیبہ کی معرفت حاصل کر تحقیق کلمہ ہی روح ایمان ہے
اور اسی سے ایمان ثابت رہتا ہے۔
جنم ساکھی ایضاً صفحہ ۱۴۷
چشمہ معرفت ۔ خاتمہ کتاب
توریت۔ انجیل۔ زبور ترے پڑھ سن ڈٹھے وید
رہیا قرآن شریف کل جگ میں پروار
( ترجمہ ) باوا نا تک فرماتے ہیں کہ توریت ۔ انجیل ۔ زبور اور وید پڑھ سن کر دیکھ لئے ہیں تمام
جہان میں صرف قرآن شریف ہی نجات کا ذریعہ ہے۔
جنم ساکھی ایضاً صفحہ ۱۴۷
تا سو کرم تر پنے روزہ نا نماز
عملاں باہجوں مومنوں دوزخ دنی عذاب
( ترجمہ ) جو روزہ اور نماز کے تارک ہیں بغیر اعمال صالح کے بُرے لوگوں کو دوزخ کے عذاب
میں ڈالا جاوے گا۔
شلوک صفحہ ۱۴۷ جنم ساکھی بھائی بالا والی
دوجی دنیا کفر ہے اندر رکھے چھپائے سچا اسلام خدائے کا کوکن بانگ الہے
۳۴۵) ترجمه تحقیق دنیا اندر ہی اندر کفر کی طرف لے جاتی ہے۔ بے شک اللہ کے نزدیک ایک اسلام ہی
سچا مذہب ہے۔ اللہ اکبر کے نعرے اس دین میں گونجتے ہیں۔
صفحہ ۱۴۸ جنم ساکھی بھائی بالا والی
رہی کتاب ایمان دی هیچ کتاب قرآن
ترجمہ تحقیق ایمان والی اور صداقت سے بھری ہوئی کتاب صرف قرآن شریف ہی ہے۔
جنم ساکھی ایضاً شلوک صفحہ ۱۴۹
نا نک آکھے رکن دین سچا سنو جواب
چاروں گوٹ اسلام ہوتاں پائے ثواب
ترجمہ۔ باوانا نک نے فرمایا اے رکن دین سچا جواب سنو ۔ دنیا کی چاروں اطراف میں اسلام کی
تبلیغ کی جاوے تبھی تو اب حاصل ہوگا۔