چشمہٴ معرفت

حصہ 4

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

چشمه معرفت
بر خلاف ہے اور یہی سچی تعلیم ہے تم دونوں تعلیموں پر نظر ڈال کر خود سوچ لو اور پھر اُس تعلیم کو ﴿۲۹﴾
اختیار کرو جو سچے گیان اور سچی معرفت کی رو سے صحیح ٹھیرتی ہے۔ خدا تمہیں ہدایت دے۔ آمین
پھر آریہ صاحبوں کی طرف سے جو مضمون سنایا گیا اُس میں ایک یہ بھی فقرہ تھا کہ پر ماتما
یعنی پر میشر سب میں ہے جاہلوں سے دور عقلمندوں سے نزدیک ۔اس عبارت میں جو تناقض ہے
اس کے بیان کرنے کی ضرورت نہیں۔ ایک فقرہ عبارت میں تو وید کی تعلیم یہ بیان کرتی ہے کہ
پر ماتما سب میں ہے اور پھر دوسرے فقرہ میں یہ بیان ہے کہ وہ جاہلوں سے دور ہے۔ علاوہ اس
کے چونکہ بموجب اصول آریہ سماج کے کوئی روح یا کوئی اجسام کا ذرہ پر میشر کا بنایا ہوا نہیں اور
پر میشر کو قرب مخلوق کا وہ موقعہ بھی نہیں ملا جو بنانے والے کو اُس چیز کے لئے ضروری ہوتا ہے جس کو
وہ بناتا ہے تو پھر کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ پر ماتما سب میں ہے جب کہ اُس کو قدیم اور انادی
چیزوں سے کچھ بھی تعلق نہیں اور نہ پرمیشر ان کے اندر جا کر اُن کی قوتوں کو اصل تعداد سے
بڑھا سکتا ہے اور نہ اصل تعداد سے گھٹا سکتا ہے تو اس مداخلت بے جا کے کیا معنی ہوئے کہ پر ماتما
سب میں ہے ہر ایک شخص سوچ سکتا ہے کہ محض فضول طور پر پرمیشر کا اندر ہونا سراسر ایک لغو
حرکت ہے جس سے اگر ثابت ہوتا ہے تو بس یہی کہ پرمیشر نے مخلوق کے اندر داخل ہو کر اپنا
محدود ہونا ثابت کر دیا ہے کیونکہ جو چیز کسی محدود چیز کے اندر سما سکتی ہے وہ بھی بلا شبہ محدود ہے
آریہ صاحبوں کی یہ عجیب عقل ہے کہ ایک طرف تو خدا تعالیٰ کے عرش پر ہونے کے معنوں کو نہ سمجھ
کر محض جہالت سے یہ اعتراض پیش کرتے ہیں کہ مسلمانوں کا خدا محدود اور عرش کا محتاج ہے اور
دوسری طرف خود اپنے پرمیشر کی نسبت یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ وہ تمام مخلوق چیزوں کے اندر ہے
اور جب کہ وہ تمام چیزوں کے اندر ہے تو کیا وہ ان بتوں اور مورتیوں کے اندر نہیں ہے جن کی
بت پرست لوگ پرستش کرتے ہیں بلکہ آریوں کو تو چاہیے کہ بت پرستوں سے زیادہ مخلوق پرستی
کریں کیونکہ بت پرست تو پر میشر کا مظہر صرف ان بتوں کو خیال کرتے ہیں کہ جو ان کی مذہبی رسم کے

چشمه معرفت
۳۰ موافق آیا ہن کے منتر کی رو سے شدھ کئے جاتے ہیں اور پھر بعد اس کے یہ خیال کیا جاتا ہے
کہ اب پر میشر ان کے اندر داخل ہو گیا ہے مگر آریوں کے اصول کے موافق پر میشر ہر ایک چیز
کے اندر ہے خواہ وہ چیز پاک ہے یا نا پاک اور کسی منتر کی ضرورت نہیں ۔ پھر اس جگہ یہ بھی
اعتراض ہوتا ہے کہ اگر پر میشر ہر ایک چیز میں پورے طور پر یعنی تمام و کمال اندر ہے تو اس
سے تعدد لازم آتا ہے یعنی ایک پر میشر نہیں بلکہ کروڑہا پر میشر ہو گئے اور اگر پورے طور پر کسی
کے اندر نہیں تو اس سے پر میشر ٹکڑے ٹکڑے ہوتا ہے اور دونوں امر باطل ۔
پھر اسی مضمون میں یہ فقرہ ہے کہ " پر میشر عالم الغیب ہے ہم کہتے ہیں کہ بلا شبہ
خدا تعالیٰ عالم الغیب تو ہے مگر خدا کی کتاب کا یہ منصب نہیں ہے کہ محض ایک قصہ گو کی طرح
خدا تعالیٰ کو عالم الغیب قرار دے بلکہ اس کا یہ منصب ہے کہ خدا کے عالم الغیب ہونے کے لئے
اُس کا کوئی نمونہ پیش کر کے ثابت کرے یعنی ایسے ایسے آئندہ کے واقعات پیشگوئی کے طور پر
بیان فرمادے جن سے یقین ہو جاوے کہ حقیقت میں خدا عالم الغیب ہے تا خدا تعالیٰ کی کتاب
پر ایمان لا کرظنی ایمان یقین کے درجہ تک پہنچ جائے ۔ کیونکہ ظنی طور پر تو دُنیا کے اکثر لوگ
خدا کے وجود کے قائل ہیں اور اُس کو عالم الغیب بھی خیال کرتے ہیں تو پھر اُن کے علم اور اس علم
میں جو وید پیش کرتا ہے فرق کیا ہوا۔ پس اگر وید میں یقینی علم کی تعلیم دینے کے لئے کوئی پیشگوئی
بیان کی گئی ہے اور وہ پوری ہو چکی ہے تو اس شرقی کو پیش کرنا چاہیے ورنہ وید کے بیان اور
ایک گنوار نادان کے بیان میں کچھ فرق نہیں۔ اور یہ ضروری امر ہے کہ جو کتاب خدا کی کتاب
کہلاتی ہے وہ خدا کا عالم الغیب ہونا صرف زبان سے بیان نہ کرے بلکہ اُس کا ثبوت بھی دے
کیونکہ بغیر ثبوت کے نرایہ بیان کہ خدا عالم الغیب ہے انسان کے ایمان کو کوئی ترقی نہیں دے
سکتا اور ایسی کتاب کی نسبت شبہ ہو سکتا ہے کہ اُس نے صرف سنی سنائی باتیں لکھی ہیں ۔ اسی وجہ
سے قرآن شریف خدا تعالیٰ کی ایسی صفات کے بیان کرنے کے وقت صرف قصہ گو کی طرح

چشمه معرفت
بیان نہیں فرما تا بلکہ نمونہ کے طور پر اپنا علم غیب ظاہر کرتا ہے اور اپنی ہر ایک صفت (۳۱)
کا ثبوت دیتا ہے مگر وید صرف قصہ کے رنگ میں خدا کی صفات کا ذکر کرتا ہے جس
سے ثابت ہوتا ہے کہ ایسے قصے اُس نے کسی دوسرے سے سنے ہیں اور اُن کی نقل
کر دی ہے ۔
پس ایسی کتاب کسی انسان کو تازہ گیان اور تازہ معرفت نہیں بخش سکتی بلکہ اپنی
مجبوری ظاہر کر کے رفتہ رفتہ ایسے لوگوں کو جو اُس کے پیرو ہیں دہریت کی طرف کھینچتی ہے
اور انجام کاراپنا درماندہ ہونا دکھلا کر اُن کے معمولی ایمان کے لئے بھی سم قاتل ہو جاتی
ہے کیونکہ آخر کا ر ان کے ذہن اس طرف منتقل ہو جاتے ہیں کہ اگر مثلاً پر میشر عالم الغیب
ہوتا تو اس کا بیان عالم الغیب ہونے کے بارہ میں صرف قصہ کے طور پر نہ ہوتا بلکہ وہ
اپنے علم غیب کا کوئی نمونہ پیش کرتا ۔ کیا وید کا پرمیشر صرف قصوں کے رنگ میں اپنی
صفات پیش کر کے یہ امید رکھتا ہے کہ اُس کی اُن بے ثبوت صفات کو مان لیا جاوے اور
بغیر کسی پیش کردہ دلیل کے اُس کو عالم الغیب سمجھ لیا جائے یا ایسا ہی دوسری صفات اُس کی
تسلیم کر لی جائیں ۔ خدا کی کتاب کا تو یہ مقصد ہونا چاہیے کہ انسان کے معمولی علم سے جو
خدا تعالیٰ اور اُس کی صفات کی نسبت محض قصوں کے رنگ میں ہے ترقی دے کر یقینی علم
اُس کو پہنچاوے نہ کہ وہ علم ناقص جو انسانوں کو پہلے ہی سے حاصل ۔ ہی سے حاصل ہے وہی اس کے
سامنے پیش کرے ۔ خصوصاً اس زمانہ میں جب کہ عام حالت اکثر انسانوں کی دہریت تک
پہنچ گئی ہے ایسی قصہ گوئی بجز اس کے کیا فائدہ دے سکتی ہے کہ دہر یہ طبع لوگ اور بھی اُس
پر ہنسی ٹھٹھا کریں ۔ ہر ایک واقف کا ر جانتا ہے کہ آجکل خدا تعالیٰ کے وجود کے بارے
میں نہایت تیز مخالفت کی گئی ہے اور اُس کی ہستی کی نسبت ہزار ہا اعتراض اٹھائے گئے
ہیں پس اس زمانہ میں وہی خدا کی کتاب بگڑی ہوئی طبیعتوں کو سیدھا کر سکتی ہے کہ اس
بھڑکتی ہوئی آگ پر اپنے زبر دست نشانوں کے ساتھ پانی کا کام دے۔ جب کہ صرف قصے
تک

چشمه معرفت
۳۲ پہلے ہی سے دہریوں اور بے قید لوگوں کی نظر میں زیر مواخذہ ہیں تو کیا وید کا قصہ گوئی
سے یہ مطلب ہے کہ اُسی زندان میں اپنے تئیں بھی ڈال دے جس میں دوسرے قصہ گو
بھی پڑے ہوئے ہیں ۔
اے ہم وطن پیارو ! یہ بُرا ماننے کی بات نہیں میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اسی نقصان سے جو
وید میں پایا جاتا ہے۔ آریہ ورت کے لاکھوں ہندو جو جین مت وغیرہ ناموں سے اپنے تئیں
منسوب کرتے ہیں خدا تعالیٰ کے وجود سے منکر ہو گئے کیونکہ انہوں نے خدا کے وجود اور اس کی
صفات کی نسبت وید کی تعلیم سے کوئی تسلی نہیں پائی۔ بعض پنڈتوں سے ہم نے خود سنا ہے کہ ہم نے
چاروں وید پڑھے مگر ہمیں اب تک یقینی طور پر معلوم نہیں ہوا کہ کہیں وید میں خدا کا ذکر بھی ہے۔
بعض نے اس دعوی کی ذمہ واری اس قدر اپنے ذمہ قبول کر لی ہے کہ اگر وید میں کوئی خدا کا ذکر
ثابت کر کے دکھلاوے تو ہم اُس کو اپنی لڑکی دینے کو تیار ہیں اور یہ عذر پیش کرنا فضول ہے کہ وید
ابتدائے زمانہ کی کتاب ہے لہذا اُس وقت وید نے یہ غیر ضروری سمجھا کہ خدا کی ہستی اور اس کی
صفات کا ملہ کا تازہ طور پر ثبوت دے اور اُس کے علم غیب اور دوسری صفات کے تازہ نمونہ
دکھلاوے کیونکہ بلا شبہ جیسا کہ انسان اس زمانہ میں اس بات کا محتاج ہے کہ خدا کی صفات کے
تازہ نمونے دیکھے اُس وقت بھی محتاج تھا کیونکہ انسان محض تاریکی میں پیدا ہوتا ہے اور پھر خدا کی
کلام کے ذریعہ سے اُس کو روشنی ملتی ہے اور پھر اس دعوے کا ثبوت کہاں ہے کہ ویدا بتدائی زمانہ
کی کتاب ہے بلکہ خود وید سے پتہ ملتا ہے کہ مختلف زمانوں میں اس کا مجموعہ تیار ہوا ہے اور وہ
در حقیقت بہت سے رشیوں کے اقوال ہیں نہ صرف چار کے چنانچہ سکتوں کے عنوان پر جا بجا یہ
اشارہ پایا جاتا ہے۔ ماسوا اس کے پارسیوں کو اپنی کتاب کی قدامت کی نسبت آریوں سے بڑھ
کر دعوئی ہے۔ پس ان غیر مثبت دعووں کو پیش کرنا جائے شرم ہے۔ اوّل آریوں کو یہ چاہیے کہ
کسی عدالت میں پارسیوں پر نالش کر کے ویدوں کی قدامت کی نسبت اپنے حق میں ڈگری کرالیں

چشمه معرفت
اور پھر قدامت کا دعوی کریں اور بغیر ایسے فیصلہ کے جو ناطق ہو تمہیں کیا معلوم ہے کہ قدامت ۳۳)
کے دعوی میں تم سچے ہو یا پارسی سچے ہیں۔
علاوہ اس کے خدا کا کلام صرف ابتدائے زمانہ کے لئے نہیں ہوتا بلکہ وہ تو حاجت
کے وقت پر انسانی نسل کے درست کرنے کے لئے آتا ہے پس یہ عذر بدتر از گناہ ہے اور ہرگز
قبول کرنے کے لائق نہیں بلکہ ہم کہتے ہیں کہ اور تو اور ان رشیوں کا ایمان بھی خدا کے وجود پر
محض شکی اور ظنی درجہ پر ہوگا جن پر خدا کی ہستی اور اس کی صفات کے بارے میں کوئی یقینی
حقیقت نہیں کھولی گئی اور محض قصے ان کے آگے رکھ دیئے گئے کہ پرمیشر عالم الغیب ہے اور
پر میشر سرب شکتی مان ہے اور پرمیشر دیالو ہے۔ ایک دانشمند جو سچی معرفت کا پیاسا ہے سمجھ سکتا
ہے کہ بھلا ان قصوں سے کیا بن سکتا ہے؟
پھر مضمون خوان صاحب نے یہ سنایا کہ ” وہ پر میشر سب پر حاکم انادی پر جا کو اپنی سناتن
وڈیا سے گیان دینے والا ہے مگر اس کی وجہ کوئی پیش نہیں کی کہ کیوں سب پر حاکم ہے کیا کسی جابرانہ
قبضہ سے یہ حکومت اُس کو میسر آئی ہے یا فتح یاب بادشاہ کی طرح روحوں کی فوج پر اُس نے فتح پا کر اپنا
مطیع اور منقاد اُن کو بنا لیا ہے کیونکہ وہ حکومت تو اُس کو میسر نہیں جو پیدا کنندہ کو اپنی پیدا کردہ
چیزوں پر ہوتی ہے کوئی اور وجہ حکومت ہوگی اور جب تک اُس کی حکومت کی کوئی وجہ بیان نہ کی
جائے تب تک یہ دعویٰ کہ پر میشر اپنی پر جایا رعیت پر حاکم ہے فضول اور بے معنی ہے۔ باقی رہا یہ کہ
پر میشر اپنی سناتن وڈیا سے گیان دینے والا ہے اگر گیان سے یہی مراد ہے کہ وہ کسی روح یا روح کی
کسی قوت کا پیدا کرنے والا نہیں اور سب روحیں خود بخود ہیں اور ایسا ہی ہر ایک ذرہ اجسام کا اور اُن
کی قوتیں خود بخود ہیں اور پر میشر کو نہ کبھی طاقت ہوئی اور نہ ہو گی کہ وہ ایک روح یا ایک ذرہ پیدا کر
سکے تو خدا نہ کرے کہ ایسا گیان کسی ایمان دار کو نصیب ہو بلکہ ایسی باتیں تو وہ کرے گا جو لوگوں کو دہریہ
بنانے کے لئے کوشش کرتا ہے اور اگر یہ خیال کیا جائے کہ پر میشر نے وید میں نیک عملوں کی ہدایت

چشمه معرفت
کی ہے وہی وید کا گیان ہے تو تناسخ کے عقیدہ سے معلوم ہوتا ہے کہ پر میشر پاکیزگی کی راہوں
پر چلانا نہیں چاہتا کیونکہ تناسخی جنم کے ساتھ کوئی فہرست پر میشر نہیں بھیجتا جس سے معلوم ہو
کہ دوبارہ آنے والی روح فلاں شخص کی ماں ہے اور فلاں شخص کی دادی اور فلاں شخص کی بہن
اور اس طرح پر محض پر میشر کی لاپروائی کی وجہ سے لوگ دھو کہ کھا کر حرام کاری میں پڑ جاتے
ہیں کیونکہ جس مرد کی کسی عورت سے شادی ہوئی اور شادی سے ایک مدت دراز پہلے اس کی
ماں اور دادی اور ہمشیرہ مرچکی ہیں تو اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ جس عورت سے شادی کی گئی
ہے شاید وہ اُس کی ماں ہی ہو یا دادی ہو یا ہمشیرہ ہو اور معلوم ہوتا ہے کہ ایسی حرام کاری
پھیلنے کی پر میشر کو کچھ پروا نہیں بلکہ وہ عمداً چاہتا ہے کہ ناپا کی دنیا میں پھیلے ورنہ کیا اس بات کی
قدرت نہ تھی کہ وہ ہر ایک نوزاد بچہ کے ساتھ ایک تحریر بھیجتا جس میں ظاہر کیا گیا ہوتا کہ اس بچہ
کو فلاں فلاں شخص سے فلاں فلا نص سے فلاں فلاں رشتہ ہے یا اُس بچہ کو یہ قدرت بخشا کہ وہ آپ ہی بتلا دیتا
کہ مثلاً میں فلاں فلاں کی دادی یا ماں ہوں مگر چونکہ پر میشر نے ایسا نہیں کیا اس سے معلوم
ہوتا ہے کہ آریوں کے پرمیشر کے نزدیک ہر ایک بد عملی جائز ہے۔ اس پر ایک اور بھی
دلیل ہے کہ وید صرف اسی قسم کی حرام کاری کو جائز نہیں رکھتا بلکہ ایک اور قسم کی حرام کاری بھی
وید کی رو سے جائز قرار دی گئی ہے اور وہ عقیدہ نیوگ ہے جو آر یہ صاحبوں کے نزدیک
وید کے نہایت قیمتی خیالات ہیں یا یوں کہو کہ وید کے تمام گیان کی جڑھ اور سر چشمہ وہی ہے
بلکہ سچ تو یہ ہے کہ وید کی تمام تعلیم کا نفس مضمون وہی ہے جس کے ذریعہ مکتی حاصل ہوتی ہے
اور جس پر پوشیدہ طور پر آر یہ قوم میں عمل ہو رہا ہے۔
اور خلاصہ تعلیم نیوگ یہ ہے
کہ جس آریہ کے گھر میں لڑکا پیدا نہ ہو یا صرف لڑکیاں پیدا ہوں تو اس کے لئے وید
کا حکم م یہ ہے کہ وہ اپنی بیوی کو کسی دوسرے سے ہم بستر کرا کر اولاد حاصل کرے بغیر

چشمه معرفت
اس کے اُس کو مکتی نہیں ملے گی۔ سوچنے کا مقام ہے کہ بازاری عورتیں بھی اگر چہ ایسے گندے ﴿۳۵)
کام کرتی ہیں مگر پھر بھی وہ ایسی عورتوں سے ناپا کی میں کمتر ہیں جو باوجود خاوندوں کے ہونے
کے دوسروں سے ہم بستر ہوتی ہیں۔ اور اگر کوئی اپنی بیوی کو طلاق دیدے اور وہ عورت قطع تعلق
کے بعد دوسرے سے نکاح کرے تو اس پر عند العقل کوئی اعتراض نہیں کیونکہ میاں بیوی کا رشتہ
نکاح ٹوٹنے کے بعد مطلقہ سے نکاح کرنا کوئی اعتراض کی جگہ نہیں ۔ وجہ یہ کہ اس صورت میں
وہ اس پہلے شخص کی بیوی نہیں رہی مگر اس بے غیرتی کو دنیا کی کوئی قوم بجز آریوں کے پسند
نہیں کرتی اور اس سے مرنا بہتر سمجھتے ہیں کہ اپنی منکوحہ بیوی ہونے کی حالت میں دوسرے
سے ہم بستر کراویں اس عقیدہ سے ظاہر ہے کہ وید کی رو سے حرام کاری کا وقوع میں آنا کچھ
مضائقہ نہیں ہاں یہ ضروری ہے کہ کسی طرح لالہ صاحب کے گھر میں اولاد پیدا ہو جاوے۔
پس جولوگ وید کی تعلیم کے پابند ہوکراپ ، وید کی تعلیم کے پابند ہو کر اپنی عورتوں کو دوسروں سے ہم بستر کراتے ہے
ہیں
اور بیرج داتا کی تلاش میں لگے رہتے ہیں ایسے لوگ اگر خدا کے پاک نبیوں کی توہین کریں
تو کوئی محل شکایت نہیں کیونکہ جب کہ ان کی فطرت سے پاکیزگی کی حس ہی جاتی رہی ہے تو وہ
تمام دنیا کو اپنے نفس پر خیال کر لیتے ہیں اور عجیب تر یہ کہ اس ناپاک مراد کے لئے کوئی
یقینی راہ کامیابی کی بھی نہیں۔ بہتیری آریہ زاد ایسی عورتیں ہیں کہ دن دس برس تک بہ بہانہ
نیوگ حرام کاری کراتی رہتی ہیں اور رات کو خاوندوں کو چھوڑ کر غیر مردوں کے ساتھ جاسوتی
ہیں پھر بھی کوئی لڑکا پیدا نہیں ہوتا اور بجائے کوئی لڑکا پیدا ہونے کے ایک خراب عادت اُن
میں پیدا ہو جاتی ہے اور وہ یہ کہ چونکہ ایک مدت دراز تک غیر مردوں کے ساتھ وہ تعلق کرتی
رہتی ہیں اور دل میں جانتی ہیں کہ وہ اُن کے خاوند نہیں ہیں مگر پھر بھی ان سے ہم بستر ہو جاتی
ہیں آخر کار اس دائمی مشق سے تمام شرم و حیا اُن کی اُٹھ جاتی ہے ہم اس سے زیادہ اس جگہ کچھ

چشمه معرفت
۳۶ نہیں لکھ سکتے ۔ ناظرین خود سوچ لیں اور سمجھ لیں کہ جس مذہب نے پر میشر کی خدائی پر وہ داغ لگایا
ہے کہ گویا اُس کو پر میشر ہونے سے ہی جواب دے دیا اور پھر انسانی پاکیزگی پر وہ داغ لگایا کہ آریہ
ورت کی کروڑ ہا شریف عورتوں کو غیر مردوں سے ہم بستر کرا دیا اور ان کی عفت کو خاک میں ملا دیا۔
کیا ایسے مذہب سے کوئی پاک گیان یا پاک ہدایت سکھلانے کی توقع ہو سکتی ہے؟ مگر پھر بھی ہم یہ
الزام وید پر لگانا نہیں چاہتے اصل بات یہ ہے کہ بعض جو گی یا سنیاسی جو بظاہر مجردانہ زندگی بسر کرتے
تھے اور اندر سے سخت ناپاک تھے انہوں نے نامحرم عورتوں کے ساتھ تعلق پیدا کرنے کے لئے
نادان لوگوں کو یہ باتیں سکھائی تھیں اور ظاہر کیا تھا کہ گویا وید کی یہی ہدایتیں ہیں اور تا اُن کے لئے
بدکاری کا دروازہ کھل جائے اور اس طرح پر وہ اپنے نفسانی جذبات کو پورا کر لیں اس بارے میں
ڈاکٹر بر نیئر نے
اپنی کتاب میں بہت کچھ لکھا ہے اور اُس نے بیان کیا ہے کہ میں نے جگن ناتھ کے مقام میں
ہزاروں ہندو عورتیں دیکھی ہیں جن کی جو گیوں اور سنیاسیوں سے آشنائی تھی اور حماقت سے
یہ مجھتی تھیں کہ وہ آشنائی اُن کے لئے مکتی کا موجب ہوگئی ہے۔
پھر مضمون خواں صاحب نے اپنے مضمون میں بیان کیا کہ پر ماتما کی کوئی شکل اور
صورت نہیں حالانکہ وید نے اُسی پر ماتما کے نام اگنی ، وایو ، جل ، دھرتی ، سورج ، چاند و غیره
رکھے ہیں اور وہی محدود صفات آگ اور ہوا وغیرہ کے اس میں قائم کئے ہیں پھر کیوں کر
وہ کہہ سکتے ہیں کہ اس کی کوئی شکل اور صورت نہیں ۔ کیا ہوا اپنے گرہ میں اور آگ اپنے کرہ
میں او اور ایسا ہی سورج اور چاند شکل اور صورت سے خالی ہیں ۔ جو شخص چند و سے خالی ہیں ۔ جو شخص چند ورق رگ وید
کے پڑھے گا اس کو معلوم ہو جائے گا کہ وید کی تعلیم کی رو سے یہ سب عناصر و اجرام فلکی خدا
ہی ہیں اور پھر مخلوق بھی ہیں ۔ ہم نے اپنی کتاب براہین احمدیہ میں بڑا حصہ اُن شرتیوں کا
لکھ دیا ہے جن میں یہ ذکر ہے اس لئے دوبارہ لکھنے کی ضرورت نہیں ۔ اس میں کچھ شک
نہیں کہ وید کا خواہ کچھ مطلب تھا مگر آریہ ورت کے کروڑہا ہندوؤں نے اور بڑے بڑے

چشمه معرفت
پنڈتوں نے یہی سمجھ لیا تھا کہ آگ اور جل اور چاند اور سورج وغیرہ سب خدا ہی ہیں۔ اسی وجہ ﴿۳۷﴾
سے یہ تمام فرقے آریہ ورت میں پیدا ہو گئے ۔ اگر وید جل کی پوجا کی ہدایت نہ کرتا تو گنگا مائی
کے پوجنے والے کیوں پیدا ہو جاتے۔ ہر دوار وغیرہ مقامات کے بڑے بڑے میلوں پر جا کر
دیکھنا چاہیئے کہ کس صدق اور ارادت سے کئی لاکھ ہندو گنگا کی پوجا کرتے ہیں اور گنگا کے لاکھوں
برہمنوں کا اُن کے چڑھاووں پر گزارہ ہے اور گنگا سے انواع اقسام کی مرادیں مانگی جاتی ہیں
اور یہ سب لوگ وید کے پیرو کہلاتے ہیں۔ اگر وہ وید کے ماننے والے نہ ہوتے تو ہندو مذہب
میں شمار نہ کئے جاتے ۔ بلا شبہ اب بھی ایک بڑا حصہ ہندوؤں کا گنگا کو پر میشر کر کے مانتا ہے یہاں
تک کہ یہ قدیم سے رسم ہے کہ پہلا بچہ اپنا گنگا مائی کی نذر کیا جاتا تھا جس کو جل پر وا کہتے ہیں اور
اس طرح پر نہایت بے رحمی سے گنگا میں ڈال کر اُس کو ہلاک کر دیتے تھے مگر گورنمنٹ انگریزی
نے اپنے خاص حکم سے اس بد رسم کو دور کر دیا اور لاکھوں جانوں کو ہلاکت سے بچایا۔
اب ہر ایک عقلمند سوچ سکتا ہے کہ آریہ ورت کے ہندو جو درحقیقت ایک ہی قوم ہے
کیوں عناصر اور اجرام پرستی میں گرفتار ہو گئے ۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ ویدوں میں انہوں نے ایسا
ہی لکھا پایا۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ در حقیقت یہی ویدوں کی تعلیم ہے بلکہ ہر ایک جگہ جو ہم اس رسالہ
میں ایسا ذکر کریں گے تو اُس سے مراد یہی ہے کہ غلطی سے یہی تعلیم ویدوں کی سمجھی گئی ہے اور پھر
رفتہ رفتہ اس پر حاشیے چڑھائے گئے یہاں تک کہ مخلوق پرستی اصل مذہب آریہ ورت کا قرار دیا گیا
اور یہ فتنہ جو آریوں میں مخلوق پرستی کا پیدا ہوا دراصل تمام الزام اس کا وید کی تعلیم پر ہے کیونکہ جب کہ
رگوید اور دوسرے ویدوں میں صریح صریح اور کھلے طور پر آتش پرستی اور آب پرستی اور آفتاب پرستی
اور ماہتاب پرستی وغیرہ مخلوق پرستیوں کا ذکر ہے تو پھر جن لوگوں نے یہی تعلیم وید کی سمجھ لی اُن کا کیا
قصور ہے؟ اگر ویدوں میں صاف اور صریح لفظوں میں مخلوق پرستی کی ممانعت ہوتی تو ویدوں کے

چشمه معرفت
۳۸) ماننے والے اور پڑھنے پڑھانے والے پنڈت کیوں مخلوق پرستی میں گرفتار ہو جاتے اور
کیوں بڑے بڑے پنڈت جن کو وید کنٹھ تھے اس بلا میں پھنس جاتے ؟ اور کیوں ہندو
لوگ بت شکن با دشاہوں کے جانی دشمن بن جاتے اور کیوں وہ لڑائیاں ہوتیں جو
سلطان محمود غزنوی کے مقابل سومنات کے بت کی حمایت کے لئے ہندوراجوں نے
کیں ہیں اور باہمی لڑائیوں سے خون کی ندیاں بہ گئیں؟ پس یہ تمام گمراہ فرقے اور بت پرستی
کے حامی در حقیقت وید سے ہی پیدا ہوئے ہیں ۔
پھر اسی مضمون میں جو جلسہ میں پڑھا گیا مضمون کے پڑھنے والے نے یہ
بیان کیا کہ پر میشر غضب اور کینہ اور بغض اور حسد سے الگ ہے۔ شاید اس تقریر سے اُس
کا یہ مطلب ہے کہ قرآن شریف میں خدا تعالیٰ کی نسبت غضب کا لفظ آیا ہے تو گویا وہ
اپنے اس مضمون میں قرآن شریف کے مقابل پر وید کو اس تعلیم سے مبرا کرتا ہے کہ خدا
غضب بھی کیا کرتا ہے مگر یہ اُس کی سراسر غلطی ہے۔ یادر ہے کہ قرآن شریف میں کسی بے جا
اور ظالمانہ غضب کی طرف خدا تعالیٰ کو منسوب نہیں کیا گیا بلکہ مطلب صرف اس قدر ہے
کہ بوجہ نہایت پاکیزگی اور تقدس کے خدا تعالیٰ میں ہم رنگ غضب ایک صفت ہے
اور وہ صفت تقاضا کرتی ہے کہ نا فرمان کو جو سرکشی سے باز نہیں آتا اس کی سزادی جائے
اور ایک دوسری صفت ہم رنگ محبت ہے اور وہ تقاضا کرتی ہے کہ فرمانبردار کو اس کی
اطاعت کی جزا دی جا۔ جزا دی جائے یا پس سمجھانے کے ۔ کے لئے پہلی صفت کا نام غضب اور دوسری
صفت کا نام محبت رکھا گیا ہے لیکن نہ وہ غضب انسانی غضب کی طرح ہے اور نہ وہ محبت
☆
حاشیه : تیسری صفت خدا تعالیٰ میں ایک رحم بھی ہے اور وہ صفت تقاضا کرتی ہے کہ رجوع کرنے والوں کا
گناہ بخش دیا جائے ۔ پس یہ تین صفت ہیں غضب - محبت ۔ رحیم ۔ جو خدا تعالیٰ کی ذات میں موجود ہیں مگر نہ
انسانی صفات کی طرح بلکہ اس طرح جو خدا کی شان کے لائق ہے۔ منہ

چشمه معرفت
انسانی محبت کی طرح جیسا کہ خود اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں فرمایا ہے
لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٍ
ول
یعنی خدا کی ذات اور صفات کی مانند کوئی چیز نہیں ۔ بھلا ہم پوچھتے ہیں کہ آریوں کے وید کی
رو سے اُن کا پرمیشر کیوں گنہ گاروں کو سزا دیتا ہے یہاں تک کہ انسانی جون سے بہت نیچے ﴿۳۹﴾
پھینک کر کتا ، سور، بندر ، بلا بنا دیتا ہے ۔ آخر اس میں ایک ایسی صفت ماننی پڑتی ہے کہ
جو اس فعل کے لئے وہ محرک ہو جاتی ہے۔ اسی صفت کا نام قرآن شریف میں غضب ہے۔
چنانچہ رگ وید بھی اس غضبی صفت سے جو پرمیشر میں پائی جاتی ہے بھرا پڑا ہے جیسا کہ
رگ وید میں مندرجہ ذیل شرتیاں درج ہیں ۔
(1) اے اندر اور اگنی بجر گھمانے والو شہروں کے غارت کرنے والو ہمیں دولت عطا کرو۔
لڑائیوں سے ہماری مدد کرو۔
(۲) اے اندر جو سب دیوتاؤں میں اول درجہ کا دیوتا ہے ہم تجھے بلاتے ہیں۔ تو نے لڑائیوں
میں فتوحات حاصل کی ہیں۔ ایسا ہو کہ اندر کار ساز غضب ناک جو تمام مانع چیزوں کا جڑھ سے
اُکھاڑنے والا ہے۔ ہمارے رتھ کولڑائیوں میں سب سے آگے رکھے۔
(۳) تو اے اندر فتح کرتا ہے لیکن لوٹ کو نہیں روکتا۔ چھوٹی چھوٹی لڑائیوں میں اور بڑی سخت
لڑائیوں میں ہم تجھے اے میگوا ہن اپنی حفاظت کے لئے تیز کرتے ہیں۔
(۴) اے اجیت اندر ایسی لڑائیوں میں ہماری حفاظت کر جہاں سے بہت لوٹ ہمارے
ہاتھ آوے۔
☆
(۵) اے اگنی ہمارے دشمنوں کو جلا دے۔ تو بہتوں کے فائدہ کے لئے پیدا کی گئی ہے ج
حاشيه : ان تمام شرتیوں سے معلوم ہوتا ہے کہ قدیم سے آریہ لوگ ان عناصر وغیرہ کو اپنے
زعم میں پر میشر سمجھتے تھے اور غضب وغیرہ تمام صفات خدا تعالیٰ کے ان کی طرف منسوب کرتے تھے پھر
نہ معلوم کہ کیوں اور کس وجہ سے مضمون سنانے والے نے وید کی تعلیم کے مخالف جلسہ میں یہ مضمون سنایا
الشورى : ۱۲

چشمه معرفت
اور ستیارتھ پرکاش میں لکھا ہے کہ پرمیشر کا نام رُور ہے یعنی بُرے کام کرنے والوں کو
رلاتا ہے۔ ایسا ہی لکھا ہے کہ پرمیشر کا نام اریما بھی ہے یعنی جزا سزا دینے والا اور ایسا
ہی پر میشر کا نام ان بھی لکھا ہے یعنی تمام دنیا کو کھانے والا ۔ پس ان ناموں سے ظاہر ہوتا
ہے کہ پرمیشر میں ایک غضبی صفت ضرور ہے جس کے تقاضا سے وہ گنہ گاروں کو سزا دیتا ہے
اور جس کے تقاضا سے وہ قصور واروں کو کتا ، بلا بناتا ہے اگر اُس میں اس قسم کی صفت موجود
بقیه حاشیه : کہ پر میشر میں غضب نہیں اور وہ جو گناہگاروں کو سزا دیتا ہے اس کی بنا کسی ذاتی
تقاضا پر نہیں اور اس میں یہ صفت موجود ہی نہیں کہ اس کی ذات تقاضا فرما دے کہ نافرمان کو سزا دے گویا
۴۰ نعوذ باللہ صرف مجانین اور دیوانوں کی طرح اس سے یہ حرکت صادر ہوتی ہے ۔ کہ گنہ گاروں کو سزا دیتا
ہے ورنہ دراصل اُس کی ذات میں کوئی ایسی صفت نہیں جو تقاضا فرماوے کہ نا فرمان کو سزا دی جاوے۔
یہ ہے آریہ لوگوں کی دید وڈیا جو اندھوں کی طرح باتیں کرتے ہیں اور یہ نہیں جانتے کہ اس صفت کے
بیان کرنے میں محض قرآن شریف مخصوص نہیں بلکہ ویدوں کی صد ہاشرتیاں گواہی دے رہی ہیں کہ پر میشر
میں ضرور ایک صفت غضبی ہے۔ ہاں یہ بات سچ ہے کہ ویدوں میں پر میشر کا نام تک نہیں ہے اور تمام
ویدوں میں بجائے پر میشر کے اگنی اور وایو اور جل اور چاند اور سورج وغیرہ مخلوقات کی اُستت ومہما و
تعریف موجود ہے اور انہیں چیزوں کی نسبت غضب کی صفات بیان کی گئی ہیں ۔ پس اگر آریہ صاحبان یہ
کہیں کہ ہم ان تمام چیزوں کو جن کی پرستش ویدوں میں موجود ہے ( یعنی اگنی وغیرہ کو) پر میشر نہیں مانتے
لہذا ان چیزوں کا غضب اور کینہ وغیرہ جو وید میں لکھا ۔ اور کینہ وغیرہ جو وید میں لکھا ہے یہ قول ہم پر حجت نہیں یہ دکھلاؤ کہ کہاں وید میں
لکھا ہے کہ پر میشر بھی غضب کرتا ہے؟
۔
پس اے ہم وطن پیارو ! جب کہ تمام ویدوں میں پرمیشر کا نام تک نہیں تو ہم ویدوں
میں سے پر میشر کا لفظ کہاں سے نکالیں ۔ تمہارا پرمیشر وید کی رو سے جو کچھ ہے وہ یہی چیزیں ہیں اور
کوئی پر میشر نہیں ۔ ہاں اس سے ہمیں بھی تو تعجب ہے کہ ویدوں میں ان چیزوں کے صفات بیان کرنے
میں عجیب تناقض سے کام لیا ہے ۔ اگر ذرہ غور سے دیکھو تو ظاہر ہوگا کہ تمام بیان وید کا ایک
مخبط الحواس انسان کی طرح ہے ۔ شرتیوں کا مضمون ایسا بے سر و پا اور مہمل ہے کہ فقرہ فقرہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی