چشمہٴ معرفت
حصہ 31
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
جنم ساکھی ایضاً صفحہ ۱۴۹
کھاون قسم قرآن دی کارن دنی حرام
آتش اندرسٹر سن آکھے نبی کلام
چشمہ معرفت - خاتمہ کتاب
ترجمہ۔ باوانا تک صاحب فرماتے ہیں کہ وہ آدمی جو دنیا کے لالچ میں ہو کر قرآن شریف کی قسم
کھاتے ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ بلا ریب وہ آگ میں ڈالے جائیں گے۔
جنم ساکھی ایضاً صفحہ ۲۲۰ ۲۲۲۱
سوال قاضی رکن الدین
آکھے قاضی رکن دین سنئے نانک شاہ ترنی ہے حرف قرآن دے ساجے آپ اللہ
معنے اک اک حرف دے کئے کر تدبیر جس مراتب کو پہنچے کیا سادھو کیا فقیر
الف بے فرما ایہہ معنے کر کے بیان تسیں بھی آکھو شاہ جی سچی رب کلام
جواب با وانا تک صاحب
سنو قاضی رکن دین آکھے نا نک پند
سے ای سیانی گل ہے تیس وچ بہتے بند
تیسے حرف قرآن دے جیسے سپارے کین
تس و چه بہت نصیحتان سن کر کرو یقین
ترجمہ۔ نانک رحمۃ اللہ علیہ نے قاضی رکن الدین کو کہا اے قاضی رکن الدین ان نصیحتوں کو بغور سنو۔
تحقیق یہ عقلمندی کی بات اور اس میں بہت سے نکات ہیں۔ بلا ریب قرآن شریف کے تمہیں حروف
ہیں اور تمہیں ہی سپارے کئے گئے ہیں اور اس میں بہت سی نصیحتیں ہیں انہیں سن کر یقین کرو۔
صفحہ ۲۲۱ جنم ساکھی بھائی بالا والی
بدعت کو دور کر قدم شریعت راکھ
نیوں چل آگے سبس دے مند کسی نہ آکھ
چشمه معرفت - خاتمه کتاب
ترجمہ ۔ خودی کو دل سے نکال دے اور شریعت کا پابند ہو خاکساری اختیار کر اور کسی کو بُرا منہ
سے نہ کہو۔
صفحہ ۲۲۱ جنم ساکھی بھائی بالا والی
راحت ایمان کی اوہو دیکھے جائے
پنجو ور جوہ رکن دین سائیں سوچت لائے
ترجمہ۔ ایمان کی راحت کو وہی محسوس کر سکتا ہے جو پانچوں نمازوں کا پابند ہو۔
جنم ساکھی ایضاً صفحہ ۲۲۱
صلوات گذشت کو آکھو مکھ تے نت
خاصے بندے رب دے سر متراں دے مت
ترجمہ۔ گزرے ہوؤں پر روز مرہ درود پڑھو تحقیق وہ اللہ تعالیٰ سے پیار کرنے والوں کا سردار تھا۔
صفحہ ۲۲۲ جنم ساکھی بھائی بالا والی
کلمہ اک یا دکر اور نا بھا کہو بات
نفس ہوائی رکن دین تیس سے ہوویں مات
ترجمہ صرف ایک لا الہ الا الله محمد رسول اللہ کا ہی ورد کرواسی سے شیطانی خیالات دور ہوتے ہیں۔
صفحہ ۲۲۲ جنم ساکھی بھائی بالا والی
لعنت بر سر تنہاں جو ترک نماز کرین
تھوڑا بہتا کھٹیا ہتھوں ہتھ گوین
ترجمہ۔ اُن لوگوں پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہے جو نماز کو ترک کرتے ہیں۔ جو کچھ تھوڑا بہت کمایا ہے
اس کو بھی دست بدست ضائع کر رہے ہیں۔
صفحہ ایضاً جنم ساکھی ایضاً
مرشد نوں من توں من کتیباں چار
من توں اک خدائے نوں خاصا جس دربار
چشمه معرفت - خاتمه کتاب
ترجمہ۔ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو مان اور چار کتابوں کو مان یعنی قرآن شریف توریت زبور انجیل
اور ایک خدا کو مان جس کا در بارخاص ہے۔
شلوک گرنتھ صاحب سے
کرنی کعبہ سیچ پیر کلمه کرم نواج
ترجمہ۔ نیک کام کعبہ کے اختیار میں ہیں۔ سچ بولنا مرشد کے اختیار میں اور کلمہ یعنی لا الہ الا اللہ
محمد رسول اللہ کے کہنے سے قسمت کھلتی ہے۔
شلوک گرنتھ صاحب سے
پیر، پیغمبر ، سالک، شہدے اور شہید
شیخ ، مشائخ قاضی ملاں در درویش رسید
برکت تنگی اگلے جو پڑھتے رہن درود
ترجمہ۔ پیر۔ پیغمبر سالک ۔ شہدے و شهید شیخ و مشائخ ۔ قاضی اور ملاں درویش۔ ان میں سے
اُن کو ہی برکت ملے گی جو جناب محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں۔
صفحہ ۲۲۲ جنم ساکھی بھائی بالا والی
نا نک آکھے رکن دین لکھیا و چہ کتاب
درگاه اندر ماربین جو پیندے بھنگ شراب
ترجمہ ۔ باوا نانک نے رکن دین کو کہا کہ وہ لوگ جو بھنگ اور شراب پیتے ہیں انہیں سخت
سزا ملے گی ۔
جنم ساکھی بھائی بالا والی صفحہ ۲۲۲
دیانت کر دل میں اٹھے پہر نا سوئے
ایک پہر گھر جا گنا سائیں سچ بگوئے
ترجمہ۔ اے باورے دل میں سوچ آٹھ پہر مت ہو۔ رات کو کم از کم ایک پہر جاگ کر اللہ کی
عبادت کر ۔ یہ خدا کا حکم ہے۔
جنم ساکھی ایضاً صفحه ۱۷۲
ستے پئے نا بھاگ وہ سنی نہ بانگ اللہ
جو جاگے سوسنے سائیں سندی سوئے
چشمہ معرفت - خاتمہ کتاب
( ترجمہ ) وہ لوگ بد بخت ہیں جو نماز کے وقت سوتے ہیں جو جاگے گا وہی اللہ تعالیٰ کی پیاری
آواز سنے گا۔
شلوک جنم ساکھی ایضاً
کلمہ اک پکار یا دو جانا ہیں کوئی
( ترجمہ ) میں نے اک لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کا ہی ورد کیا ہے۔
صفحہ ۱۷۸ جنم ساکھی ایضاً
روزہ نماز بندگی اور ریاضت سار
کر کے عمل سدھارتوں راہ طریقت دھار
۳۴۹ ترجمه - روزه نماز بندگی و ریاضت کرو اور نیک عملوں کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے حضور میں جاؤ کیونکہ
سیدھا راستہ یہی ہے۔
شلوک جنم ساکھی ایضاً
کلمہ گونہ سرسن ہو کے بے ایمان
ترجمہ یعنی لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کہنے والے بے ایمان ہو کر دوزخ میں نہیں جائیں گے۔
شلوک جنم ساکھی ایضاً
کلمہ پاک رسول پڑھ جھاڑے دے گناہ
ترجمہ - صدق دل سے لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کہو جس کے کہنے سے تمام گناہ دور ہو جاتے ہیں۔
شلوک جنم ساکھی ایضاً
کلمہ پڑھیاں عذاب دین دنیا دا جائے
ترجمہ ۔ صدق دل سے لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کہنے سے دین اور دنیا کا عذاب دور ہو جاتا ہے۔
چشمہ معرفت ۔ خاتمہ کتاب
شلوک جنم ساکھی ایضاً
کلمہ جس نے آکھیا پھرتاں کیوں ملے سزائے
ترجمہ جس نے صدق دل سے کلمہ کہا بھلا اُسے عذاب کیوں ملے گا ؟
جنم ساکھی ایضاً
کلمہ آکھیاں ایہ گن ہوئے گناہ توں پاک
جنم ساکھی ایضاً
جگ جگ ایہ قبول ہو پنج تن پاک رسول
( ترجمہ ) ۔ ہمیشہ پنج تن پاک رسول کو ہی قبول کرو۔
صفحہ ۱۹۸ جنم ساکھی ایضاً
بابا جی اک برس تک مکہ وچ روزے رکھدے رہے۔
جنم ساکھی بھائی بالے والی صفحہ ۱۹۵
پنج نمازاں پنج و پنج وقت روزے تربیہہ پچھان
ترجمہ۔ پانچ نمازیں ہیں اور پانچ ہی وقت کئے گئے ہیں اور تیس روزے ہیں
جنم ساکھی صفحہ ۱۹۵
حجت راه شیطان دی جنہاں کی قبول
سو درگہ ڈھوئی نہ ملے شفاعت نہ بھرے رسول
( ترجمہ ) وہ لوگ جنہوں نے شیطان کی راہ اختیار کی وہ اللہ تعالیٰ سے بہت دور پھینکے گئے اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اُن کی شفاعت نہیں کریں گے۔
جنم ساکھی صفحہ ۱۹۶
ہے پیغمبر مصطفے اس دے چارے یار
عمر خطاب ۔ ابوبکر ۔عثمان علی وی چار
چشمہ معرفت - خاتمہ کتاب
چاروں یار مسلمی چار مصلے کین
پنجواں نبی رسول ہے جن کیتا ثابت دین
اینہاں پچھے امام چار اعظم شافعی جان
مالک احمد آکھدے ثابت چار امام
چاروں یار مسلمی کدی نہ آوے جا
جو ایہناں فرمائیا اوہ چلائے راہ
(ترجمه) پیغمبر مصطفی برحق ہے اور اس کے چار دوست ہیں ۔ عمر خطاب۔ ابوبکر عثمان علی تحقیق
یہ چار دوست ہیں اور چار ہی مصلے کئے گئے ہیں اُن کے بعد چار امام اور ہیں۔ اعظم ۔ شافعی۔
مالک احمد ۔ اور پانچویں جناب محمد مصطفے ہیں جنہوں نے اسلام کی صداقت کو ثابت کیا اور وہ چار
امام مسلم ہیں جو ان کا راستہ ہے وہی اختیار کرنا چاہیے۔
صفحہ ۲۰۱ جنم ساکھی بھائی بالا والی
عملاں اوتے بڑے درگہ پوے قبول
حجت حاجت نا کسے کم ۔ آکھے نبی رسول
( ترجمہ ) عملوں پر ہی فیصلہ ہوگا وہ قبولیت حاصل کریں گے بہانہ سازی کام نہیں آئے گی۔ پاک
رسول نے یہ فرمایا ہے۔
صفحہ ۲۰۳ جنم ساکھی بھائی بالا والی
کن و چہ انگلیاں پا کے بابے بانگ دتی
صفحه ۲۰۴ جنم ساکھی ایضاً
پڑھیا خطبہ نبی دا ہو یا گل انند
( ترجمہ ) جناب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا خطبہ پڑھا اور دل کو تسلی ہوئی ۔
شلوک صفحہ ۲۰۵ جنم ساکھی بھائی بالا والی
چشمہ معرفت ۔ خاتمہ کتاب
اک کرن دے کا رنے آیا نبی رسول
لالچ دے وچ لگ کے دنیا گئی ہے بھول
( ترجمہ ) وحدہ لاشریک کی پرستش کروانے کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں تشریف
لائے مگر افسوس دنیا لالچ میں پھنس کر بھول گئی ۔
صفحہ ۲۰۷ جنم ساکھی بھائی بالا والی
پھر نیلا جبہ پہن کر بیٹھا مکے آن
اگو اک خدائے ہے آکھے موہوں کلام
نیلا با نان پہن کر دھر یا مصلی سیس
عصا کوزہ پاس رکھ پوری کی حدیث
( ترجمہ ) پھر باواجی نیلہ جبہ پہن کر کے بیٹھے ۔ خداوند وحدہ لاشریک ہے یہ کلام منہ سے پکاری اور ۳۵۲
نیلی پوشاک پہن کر نماز کے لئے مصلے پر سجدہ کیا عصا اور کوزہ پاس رکھا کیونکہ یہ نمازیوں کی
نشانیاں ہیں ۔ اس لئے یہ حدیث بھی پوری کی ۔
( خالصہ تو اریخ مؤلفہ بھائی گیان سنگھ جی گیانی صفحہ ۵۵)
جمع کر نام دی پنج نماز گزار
باجہوں نام خدائے دے ہوسیں بہت خوار
( ترجمہ ) پانچ وقت نماز پڑھنے سے خدا کے نام کو جمع کرو کیونکہ بغیر خدا کے نام کے اور کوئی چیز
مددگار نہیں۔
طرف
( خالصہ تو اریخ حصہ اول مؤلفہ بھائی گیان سنگھ جی گیانی صفحہ ۲۶۲)
بابا جی جدّے جا اُترے ایتھے مائی حوا دی قبرتوں پورب دے رُخ دریا
دے کنارے بابے دا مکان ہے اِسے نانک قلندر دا دائرہ آکھدے ہن ۔
عرب وچ باوا جی عصا۔ استادہ (کوزہ) مصلے کتاب ہے ۔ نیلے رنگ
با قرآن شریف
چشمه معرفت - خاتمه کتاب
دے بستر ۔ دلق ۔ (پشمینے کا لباس جو اکثر صوفی لوگ پہنتے ہیں ) دی ٹوپی رکھدے سن
تے ساتھیاں کولون بھی رکھا وندے سن ۔
( خالصہ تو اریخ مؤلفہ بھائی گیان سنگھ جی گیانی حصہ اول صفحه ۲۶۴)
بابے جی نے اپنیاں ساتھیاں نوں آکھیا تسیں سچے حاجی نہیں اس راستے وچ مہر اور
محبت اور خیرات کر دے جائیے تا فیض پائیدا ہے۔ جے حجت بازی مسخری کر دے
جائیے تاں حاجی نہیں ہوندا۔
( ترجمہ ) باواجی (یعنی نانک رحمۃ اللہ علیہ ) نے اپنے ساتھیوں کو کہا کہ تم سچے حاجی نہیں ہو
اس راستے میں مہر و محبت وخیرات کرتے جائیں تو ثواب ہوتا ہے اگر حجت بازی اور بہنسی اور
ٹھٹھا مسخری راستے میں کرتے جائیں تو حاجی کا درجہ نہیں ملتا۔
تمت
چشمہ معرفت ۔ خاتمہ کتاب
قابل توجه ناظرین
اے پیارے ناظرین خدا آپ صاحبوں کے دلوں میں سچائی کا
الہام کرے اور میری کوشش کو جو میں نے سراسر ہمدردی اور نیک نیتی
سے کی ہے آپ لوگوں کے لئے مفید بناوے۔ آمین! اس کتاب کا
پہلا حصہ جو میری طرف سے آریہ سے اسے آریہ سماج کے جلسہ میں سنایا گیا تھا۔ میں
نے وہ حصہ اس کتاب کے آخر میں شامل کر دیا ہے۔ اور میں نے یہی
مناسب سمجھا کہ اول ان تمام اعتراضات کا جواب لکھوں جو نہایت
بڑے پیرا یہ اور بد تہذیبی سے آریہ صاحبوں کی طرف سے ایک عام
مجمع میں حاضرین کا دل دکھانے کے لئے پڑھے گئے تھے۔ اور بعد
میں کتاب کے آخر میں اپنا وہ مضمون شامل کر دوں جو میری طرف سے
اس جلسہ میں پڑھا گیا تھا۔ اور اسی غرض سے میں نے اُس پہلے حصہ
کی اشاعت اس وقت تک روک رکھی تھی جب تک کہ میں آریہ صاحبوں
کے اعتراضات کا جواب لکھ لوں ۔ سو الْحَمْدُ لِلَّهِ وَالمنة کہ وہ
جواب پورے طور پر لکھا گیا۔ اس لئے میں نے وہ مضمون جو جلسہ rar
چشمه معرفت - خاتمہ کتاب
میں پڑھا گیا تھا اس رسالہ کے آخر میں لگا دیا ہے۔ ہمیں آریہ صاحبوں پر یہ
تہذیب
افسوس نہیں کہ انہوں نے اسلام اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر کیوں
اعتراض کئے کیونکہ منکر کو تہذیب اور شرافت کے ساتھ اعتراض کرنے کا حق
حاصل ہے بلکہ ہمارا تمام افسوس اس بات پر ہے کہ انہوں نے شرافت اور
اسے کام نہیں لیا بلکہ اپنے مضمون اپنے مضمون میں نہایت درندگی اور ناپاکی سے
کام لیا۔ اور اپنے مضمون کو ایک گالیوں کا مجموعہ بنا دیا اور کھلے کھلے طور پر
ارادہ کیا کہ اُن معزز مسلمانوں کا دل دکھایا جائے جن کو آپ ہی دھو کہ
دے کر بلایا اور آپ ہی شرط لگا دی تھی کہ مہذبانہ طور پر مضمون سنائے جائیں
گے۔ اس بات کو کون نہیں سمجھ سکتا کہ اگر بد نیتی نہ ہو تو ایک شخص اپنے اعتراض
کو نیک اور پاک پیرا یہ میں بیان کر سکتا ہے ورنہ ایک مفسد آدمی ایک سیدھی
بات کو بھی جو نرمی اور شرافت سے ادا کر سکتا تھا گالی اور ہنسی ٹھٹھے کے پیرا یہ میں
بیان کر سکتا ہے۔ سو ہم نے ان لوگوں کے جواب میں جس قدر تلخی اور
مرارت بعض مقامات میں استعمال کی ہے وہ کسی نفسانی جوش کی وجہ سے نہیں
۳۵۵) بلکہ ہم نے اُن کی شورہ پشتی کا تدارک اسی میں دیکھا۔ کہ جواب ترکی بترکی دیا
جائے ہمیں اس طریق سے سخت نفرت ہے کہ کوئی تلخ اور ناگوار لفظ استعمال کیا
چشمہ معرفت - خاتمه کتاب
جائے مگر افسوس ! کہ ہمارے مخالف انکار کے جوش میں آکر انجام کار
گالیوں پر اتر آتے ہیں۔ اور آریہ صاحبان اگر ذرہ اپنے گریبان میں منہ
ڈال کر دیکھیں تو انہیں معلوم ہوگا کہ اسلام پر اعتراض کرنے کا اُن پر بالکل
راہ بند ہے۔ ہم دعوے سے کہتے ہیں کہ اسلام میں کوئی ایسا عقیدہ نہیں
ہے جو ہندوؤں کے کسی فرقہ سے مطابقت اور توارد نہ رکھتا ہو۔ یہ تو ظاہر
ہے کہ وید کی پیروی کا دعویٰ کرنے والے صرف آریہ سماج والے ہی نہیں
ہیں بلکہ یہ تو ایک نیا فرقہ سمجھا جاتا ہے۔ اور پرانے فرقے جو وید پر چلنے
کے مدعی ہیں جو اس ملک پنجاب اور ہندوستان میں کروڑ ہا پائے جاتے
ہیں اُن کی طرف دیکھنا چاہیے کہ وہ کیا کیا عقائد رکھتے ہیں۔ انہیں میں
آتش پرست بھی پائے جاتے ہیں۔ اور انہیں میں آفتاب پرست بھی اور
انہیں میں سے بت پرست بھی ہیں۔ اور وہ لوگ بھی جو ہر سال کئی لاکھ
ہر دوار کے میلہ پر جمع ہوتے اور گنگا مائی سے مرادیں مانگتے ہیں۔ اور وہ
بھی جو جگن ناتھ جی کا درشن کرنا اور پہیہ کے نیچے کچلے جانا اپنا فخر سمجھتے
ہیں۔ اور وہ بھی ہیں جواب تک کانگڑہ کے مندر پر جانوروں کی قربانیاں
چڑھاتے ہیں۔ اور وہ بھی جو انسانی قربانی کو بھی روا رکھتے ہیں اور جل پروا
کی رسم کے بھی حامی ہیں۔ آخر یہ سب لوگ یہی دعوی کرتے ہیں کہ وہ وید ۳۵۶)
چشمه معرفت - خاتمہ کتاب
کے پیرو ہیں بلکہ شاکت مت والے بھی تو اسی قوم میں سے ہیں جو
فسق و فجور میں اس قدر بڑھ گئے ہیں کہ بدکاریوں کا میدان اس قدر
انہوں نے فراخ کر دیا ہے جو حقیقی ماں یا بہن یا لڑ کی سے بھی حرام کاری
کرنا کچھ مضائقہ نہیں سمجھتے کیا وہ آریہ نہیں ہیں ۔ پھر جبکہ وید کی
پیروی کرنے والے فسق و فجور اور شرک اور مخلوق پرستی میں اس حد تک پہنچے
ہوئے ہیں کہ دنیا میں اُن کی نظیر نہیں مل سکتی تو کیا لازم تھا کہ اسلام جیسے
پاک مذہب پر اعتراض کیا جاتا ؟ کیا یہ سچ نہیں کہ اسلام میں کوئی بھی ایسا
امر نہیں کہ جو ہندو مذہب کی کسی نہ کسی شاخ میں نہ پایا جاتا ہو؟ اور اسلام
اپنی کامل توحید کے ساتھ ایسا مخصوص ہے کہ وید میں اس کا نمونہ تلاش کرنا
لا حاصل ہے۔ تاہم ہمارا یہی اعتقاد ہے کہ گو موجودہ تعلیم وید کی ایک گمراہ
کرنے والی تعلیم ہے لیکن کسی زمانہ میں وہ ان بیہودہ تعلیموں سے پاک
ہوگا۔ اور ہم ایمان رکھتے ہیں کہ اس ملک میں خدا کے نبی ہوئے ہیں کیونکہ
جس جگہ بیمار ہے اُس جگہ طبیب کا ہونا بھی ضروری ہے۔ ہمیں افسوس
ہے کہ آریہ صاحبوں نے مسلمانوں کو اپنے گھر پر بلا کر وہ گندہ نمونہ اپنے
اخلاق کا دکھلایا جس کو ہم کبھی نہیں بھولیں گے آخر شرافت بھی کچھ چیز۔
راقم مرزا غلام احمد قادیانی ۲۰ رمئی ۱۹۰۸ء
چھ پیر ہے۔