چشمہٴ معرفت

حصہ 32

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

چشمه معرفت
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
سب سے پہلے اُس خدا کا شکر ہے جس نے ہمیں پیدا کیا اور نہ صرف ہمیں پیدا کیا
بلکہ ہر ایک ذرہ ہمارے وجود کا اور اُن کی تمام قوتیں اور ایسا ہی ہماری تمام روحیں اور اُن کی
تمام قوتیں اُس نے پیدا کیں کیونکہ وہ کامل خدا ہے نہ ناقص اور اُس کا فیض ہمارے تمام وجود
پر محیط ہے نہ صرف بعض حصوں پر ۔ اور جیسا کہ وہ ہمارا پیدا کرنے والا ہے ایسا ہی وہ اپنی
طاقت کے ساتھ ہمیں زندہ رکھنے والا ہے۔ ہم اُس کے سہارے کے بغیر جی ہی نہیں سکتے
کیونکہ ہم اُسی کے ہاتھ سے نکلے ہیں۔ ہاں اگر ہماری روحیں خود بخود ہوتیں تو بطور خود جی
بھی سکتی تھیں کیونکہ اس صورت میں مستقل روحوں کو اُس کے سہارے کی ضرورت نہ تھی
پس اُس خدا کا کہاں شکر ہو سکتا ہے جس کے فیض سے کوئی حصہ ہمارے وجود کا باہر نہیں ایسا
ہی اس وقت ہمیں گورنمنٹ برطانیہ کا شکر کرنا بھی لازم ہے جس کی آزاد اور منصفانہ حکومت
کی وجہ سے ہم بغیر کسی خوف کے اپنے مذہب کی خوبیاں بیان کرنے کے لئے کھڑے ہوئے
ہیں۔ بعد اس کے اے آریہ صاحبان ! اب آپ کی خواہش اور تحریک کے موافق یہ مضمون
آپ کے سوال تجویز کردہ کے متعلق اس جلسہ میں سنایا جاتا ہے اور جہاں تک مجھ سے ہو سکا ۲
میں نے برعایت تہذیب اختصار سے کام لیا ہے مگر یہ بھی مناسب نہیں سمجھا کہ نا تمام لکھا
جائے اب میں ذیل میں اصل مطلب بیان کرتا ہوں وبالله التوفيق - یہ سوال کہ جو
آپ صاحبوں کی مجلس نے پیش کیا ہے کہ
دنیا میں کوئی الہامی کتاب ہے یا نہیں
اور اگر ہے تو کون؟

چشمه معرفت
یہ سوال ایسا ہے کہ دنیا کے تمام مذاہب مختلفہ کے پابندوں کو یہ جوش دلاتا ہے کہ وہ اپنے اپنے
خیالات اور معتقدات کے موافق اس کا جواب دیں اس لئے میں نے بھی مناسب سمجھا کہ اس
بارے میں کچھ لکھوں ۔ اب واضح ہو کہ قبل اس کے جو میں اصل مطلب کی طرف توجہ کروں اس
بحث کو مفید عام اور با ترتیب بنانے کے لئے یہ بیان کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ وہ لوگ جو
اپنے اپنے رنگ میں اس سوال کا جواب دے سکتے ہیں وہ کئی قسم کی رائیں رکھتے ہیں ۔
(۱) ایک تو وہ ہیں جو قطعاً صانع عالم کے وجود سے ہی منکر ہیں پس جب کہ ان کے نزدیک
خدا تعالیٰ کا وجود ہی ثابت نہیں تو پھر الہامی کتاب جس کا وجود صانع عالم کے وجود سے
وابستہ ہے اُن کے نزدیک کوئی بھی نہیں ۔
(۲) دوسرے وہ لوگ ہیں کہ جو پورے طور پر صانع عالم کے منکر تو نہیں مگر کسی حد تک منکر
ضرور ہیں جیسے وہ صاحبان کہ اس بات کو نہیں مانتے کہ ذرات عالم اور اُن کی اتصالی اور
یر میشر کی طرف
انفصالی قوتیں پرمیشر نے بنائی ہیں یا ہیں یا روح اور اُن کی نہایت لطیف طاق طاقتیں پرمیشر کی
سے ہیں بلکہ اُن کے نزدیک وہ سب خود بخود اور انا دی ہیں لہذا اُن کے نزدیک بھی الہام
نا ممکن ٹھیرتا ہے کیونکہ بموجب اُن کے اصول کے روح میں اور پرمیشر میں کوئی رشتہ نہیں اور
الہام کی فلاسفی یہی ہے کہ بوجہ ربط خالقیت اور مخلوقیت خدا اپنے بندہ کے اندر سے بولتا ہے
پس اگر یہ فرض کیا جائے کہ خدا اور بندہ کی روح میں یہ ربط نہیں تو ماننا پڑے گا کہ وہ بندہ سے
دور اور الگ ہے۔ اس صورت میں جیسا کہ ہم کسی کے دل کے اندر ہو کر اُس سے بول نہیں
سکتے ایسا ہی پر میشر کا حال ہوگا ۔
(۳) اور بعض لوگ ایسے ہیں کہ وہ الہام کو تو مانتے ہیں مگر اُن کے نزدیک خدا کا کلام کسی پر
نازل نہیں ہوتا بلکہ انسان کے دل میں جو باتیں آتی ہیں وہ سب الہام ہیں۔
(۴) اور بعض لوگ ایسے گزرے ہیں اور اب بھی ہیں کہ وہ الہام کی ضرورت نہیں سمجھتے

چشمه معرفت
اور کہتے ہیں کہ اگر انسانی قومی کو عمدہ اور کامل طور پر استعمال کیا جائے تو رہبری کے لئے
وہی کافی ہیں اور بعض ایسے فرقے ہیں کہ وہ مانتے ہیں کہ خدا کا کلام دنیا میں آیا ہے مگر
اُن کا خیال ہے کہ اس زمانہ میں خدا نے اپنی عادت کو بدل لیا ہے اور کلام الہی کا نزول
آگے نہیں بلکہ پیچھے رہ گیا ہے۔ اور کہتے ہیں کہ گو خدا تعالیٰ کسی زمانہ میں بولتا بھی تھا اور
سنتا بھی مگر اس زمانہ میں سنتا تو ہے مگر بولتا نہیں گویا ایک قدیمی صفت اُس کی معطل
ہوگئی ہے اور گویا اُن کے نزدیک اُس کی صفات اس زمانہ میں ناقص ہیں نہ کامل ۔ اور
بعض لوگ ایسے ہیں کہ کسی الہامی کتاب کو مانتے ہیں مگر ساتھ ہی یہ بھی کہتے ہیں کہ قدیم
سے خدا کا الہام ایک ہی زبان اور ایک ہی ملک اور ایک ہی قوم تک محدود رہا ہے اور
الہام الہی کا دائرہ اس قدر تنگ ہے کہ بجز دو چار انسانوں کے جو کسی پہلے اور دور دراز
زمانہ میں کسی خاص ملک میں گذر چکے ہیں اور کسی حصہ زمین میں کوئی ملہم کبھی پیدا نہیں ہوا
اور نہ صرف اس حد تک بلکہ آئندہ کے لئے بھی تمام قوموں پر قطعاً یہ دروازہ بند ہے بجز
ایک خاص قوم اور خاص ملک کے ۔
یہ ہیں متفرق مذاہب جو الہام کی نسبت مذکورہ بالا خیالات رکھتے ہیں مگر ہم نے
اس جگہ یہ بیان کرنا ہے کہ ہمارا کیا مذہب ہے۔
پس واضح ہو کہ خدا نے ہمیں جس بات پر قائم کیا ہے اور جس بات کو اپنی پاک ۴
کتاب کے ذریعہ سے ہم پر کھول دیا ہے وہ یہ ہے کہ خدا سچ ہے اور اس کا الہام سچ ہے
اور چونکہ وہ خدا تمام دنیا کا خدا ہے نہ یہ کہ کسی ایک خاص فرقہ یا کہ کسی خاص قوم کا خدا
اس لئے اُس نے اپنے اس ضروری فیض سے یعنی الہام سے جو ہدایت کا سرچشمہ ہے
دنیا کے تمام حصوں کو منور اور مستفیض کیا ہے اور کسی قوم سے بخل نہیں کیا اور ایسا ہی ہ اہی ہونا
چاہیے تھا کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ جن امور پر جسمانی حیات کا مدار ہے جیسے زمین ، پانی ،
آگ، ہوا، سورج ، چاند ، اناج وغیرہ یہ تمام چیزیں تمام ملکوں اور قوموں میں پائی

چشمه معرفت
جاتی ہیں حالانکہ وہ چیزیں محض اُس زندگی کے لئے ہیں جو صرف چند روزہ ہے۔ پھر کس
طرح یہ خیال کیا جائے کہ وہ امور اور وہ ہدایتیں اور وہ آسمانی برکتیں جو روحانی حیات کا
مدار ہیں جو جاودانی حیات ہے وہ کسی خاص قوم اور خاص ملک کو عطا ہوں اور دوسرے اُس
سے بے خبر رہ کر ہلاکت کے گڑھے میں گریں ۔ ہر ایک عقل جو تعصب اور پکش پات سے
پاک ہے ہرگز اس کو قبول نہیں کرے گی اور خدائے پاک کو جورب العالمین ہے اس تہمت
سے بری سمجھیں گے جو وہ کسی خاص قوم کا رب ہو اور دوسروں سے کنارہ کشی کرے یہ
پاک ہدایت ہمیں اس پاک کتاب سے ملی ہے جس کا نام قرآن شریف اور فرقان حمید
ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے وَإِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ لے یعنی کوئی قوم اور بستی نہیں
جس میں کوئی نبی نہیں گذرا۔ اور پھر دوسری جگہ فرماتا ہے قُولُوا آمَنَّا بِاللَّهِ وَمَا
أُنْزِلَ إِلَيْنَا وَمَا أُنْزِلَ إِلَى ابْرُهِمَ وَاسْمَعِيلَ وَإِسْحَقَ وَيَعْقُوبَ وَالْأَسْبَاطِ
وَمَا أُوتِيَ مُوسَى وَعِيسَى وَمَا أُوتِيَ النَّبِيُّونَ مِنْ رَّبِّهِمْ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ
أَحَدٍ مِنْهُمْ وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُوْنَ فَإِنْ آمَنُوا بِمِثْلِ مَا أَمَنْتُمْ بِهِ فَقَدِ اهْتَدَوْا وَإِنْ
تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا هُمْ فِي شِقَاقٍ فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللهُ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ صِبْغَةَ
اللهِ وَمَنْ أَحْسَنُ مِنَ اللَّهِ صِبْغَةً وَنَحْنُ لَهُ عُبِدُون الجزو اول سورة البقرة يعنى
اے مسلمانو ! تم اس طرح پر ایمان لاؤ اور یہ کہو کہ ہم اُس خدا پر ایمان لائے جس کا نام اللہ
ہے یعنی جیسا کہ قرآن شریف میں اُس کی صفات بیان کی گئی ہیں وہ جامع تمام صفات کاملہ
کا ہے اور تمام عیبوں سے پاک ہے اور ہم خدا کے اُس کلام پر ایمان لائے جو ہم پر نازل
ہوا یعنی قرآن شریف پر اور ہم خدا کے اس کلام پر بھی ایمان لائے جو ابراہیم نبی پر نازل
ہوا تھا اور ہم خدا کے اس کلام پر ایمان لائے جو اسمعیل نبی پر نازل ہوا تھا اور اُس کلام
خدا پر ایمان لائے جو اسحاق نبی پر نازل ہوا تھا اور اُس کلام خدا پر ایمان لائے جو
یعقوب نبی پر نازل ہوا تھا اور اُس کلام خدا پر ایمان لائے جو یعقوب نبی کی اولاد پر نازل
فاطر: ۲۵ ٢ البقرة : ۱۳۷ تا ۱۳۹

چشمه معرفت
ہوا تھا اور اُس کلام خدا پر ہم ایمان لائے جو موسیٰ نبی کو دیا گیا تھا اور اُس کلام خدا پر ہم ایمان
لائے جو عیسی نبی کو دیا گیا تھا اور ہم اُن تمام کتابوں پر ایمان لائے جو دنیا کے کل نبیوں کو اُن کے
رب کی طرف سے دی گئی تھیں یعنی اس کی طرف سے جس نے کھلے کھلے طور پر ان کی ربوبیت
کی اور دنیا پر ثابت کیا کہ وہ اُن کا ناصر اور حامی اور مربی ہے خواہ وہ کسی قوم یا کسی ملک میں پیدا
ہوئے تھے۔ ہم خدا کے نبیوں میں تفرقہ نہیں ڈالتے جو بعض کو قبول کریں اور بعض کو رڈ
کریں بلکہ ہم سب کو قبول کرتے ہیں جو خدا کی طرف سے دنیا میں آئے اور ہم اس طرح پر جو
خدا نے سکھایا ہے اسلام میں داخل ہوتے ہیں اور خدا کے آگے اپنی گردن ڈالتے ہیں پس اگر
دوسرے لوگ بھی جو اسلام کے مخالف ہیں اسی طرح ایمان لاویں اور کسی نبی کو جو خدا کی طرف
سے آیا ر ڈ نہ کریں تو بلا شبہ وہ بھی ہدایت پاچکے اور اگر وہ روگردانی کریں اور بعض نبیوں کو مانیں
اور بعض کو رد کر دیں تو انہوں نے سچائی کی مخالفت کی اور خدا کی راہ میں پھوٹ ڈالنی چاہی پس
تو یقین رکھ کہ وہ غالب نہیں ہو سکتے اور اُن کو سزا دینے کے لئے خدا کافی ہے اور جو کچھ وہ کہتے
ہیں خدا سن رہا ہے اور ان کی باتیں خدا کے علم سے باہر نہیں ۔ یہ طریق اصطباغ خدا نے تمہیں ﴿۶﴾
سکھایا ہے اور یہ خدا کا بپتسمہ ہے اور خدا کے بپتسمہ سے کونسا بپتسمہ بہتر ہو سکتا ہے اور تم اس بات
کا اقرار کرو کہ ہم اُسی خدا کے پرستار ہیں اور اُسی کی پرستش کرتے ہیں۔
یہ میں نے ان قرآنی آیات کا ترجمہ کیا ہے جو او پر گذر چکی ہیں ۔ اسی طرح سورۃ البقر
کے اخیر میں ایک آیت ہے اور وہ یہ ہے : أَمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مِنْ رَّبِّهِ
وَالْمُؤْمِنُونَ كُلٌّ آمَنَ بِاللَّهِ وَمَلَئِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْ
رُّسُلِهِ وَقَالُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَ إِلَيْكَ الْمَصِيرُ لا یعنی رسول
اور اُس کے ساتھ کے مومن اس کتاب پر ایمان لائے ہیں جو اُن پر نازل کی گئی اور ہر ایک
خدا پر ایمان لایا اور اس کے فرشتوں پر اور اُس کی کتابوں پر اور اُس کے رسولوں پر اور اُن کا
البقرة : ٢٨٦

چشمه معرفت
یہ اقرار ہے کہ ہم خدا کے رسولوں میں تفرقہ نہیں ڈالتے اس طرح پر کہ بعض کو قبول کریں
اور بعض کورڈ کر دیں بلکہ ہم سب کو قبول کرتے ہیں ۔ ہم نے سنا اور ایمان لائے اے خدا
ہم تیری بخشش مانگتے ہیں اور تیری طرف ہی ہماری بازگشت ہے۔ ان تمام آیات سے
ظاہر ہے کہ قرآن شریف ان تمام نبیوں کا ماننا جن کی قبولیت دنیا میں پھیل چکی ہے
مسلمانوں کا فرض ٹھیراتا ہے اور قرآن شریف کی رو سے ان نبیوں کی سچائی کے لئے یہ
دلیل کافی ہے کہ دنیا کے ایک بڑے حصہ نے اُن کو قبول کیا اور ہر ایک قدم میں خدا کی مدد
اور نصرت اُن کے شامل حال ہو گئی ۔ خدا کی شان اس سے بلند تر ہے کہ وہ کروڑ ہا انسانوں
کو اُس شخص کا سچا تابع اور جان شار کرے جس کو وہ جانتا ہے کہ خدا پر افترا کرتا ہے اور
دنیا کو دھوکا دیتا ہے اور دروغ گو ہے اور اگر کاذب کو ایسی ہی عزت دی جائے جیسا کہ
صادق کو تو امان اُٹھ جاتا ہے اور امر نبوت صادقہ مشتبہ ہو جاتا ہے پس یہ اصول نہایت
صحیح اور سچا ہے کہ جن نبیوں کو قبولیت دی جاتی ہے اور ہر ایک قدم میں حمایت اور نصرت الہی
اُن کے شامل حال ہو جاتی ہے وہ ہرگز جھوٹے ہوا نہیں کرتے ۔ ہاں ممکن ہے کہ پیچھے
آنے والے اُن کے نوشتوں میں تحریف تبدیل کر دیں اور اپنی نفسانی تفسیروں سے اُن
کے مطالب کو الٹا دیں بلکہ پرانی کتابوں کے لئے یہ بھی ایک لازمی امر ہے کہ مختلف
خیالات کے آدمی اپنے خیال کے طور پر اُن کے معنی کرتے ہیں اور پھر رفتہ رفتہ وہی معنے
جز و کتاب کی سمجھے جاتے ہیں اور پھر انہیں مختلف خیالات کی کشش کی وجہ سے کئی فرقے ہو
جاتے ہیں اور ہر ایک فرقہ دوسرے فرقہ کے مخالف معنی کرتا ہے۔
خلاصہ کلام یہ کہ یہ عقیدہ جس کو قرآن شریف نے ہمیں سکھایا ہے نہایت سچا اور
مستحکم عقیدہ ہے کیونکہ انسانی فطرت شہادت دیتی ہے کہ جن نبیوں کی عام طور پر کروڑہا
لوگوں میں قبولیت پھیل جاتی ہے اور دلوں میں اُن کی نہایت درجہ محبت اور عظمت بیٹھ
جاتی ہے اور نصرت الہی بارش کی طرح اُن پر برستی ہے وہ ہرگز جھوٹے نہیں ہوتے

چشمه معرفت
کیونکہ بدذات مفتری کو جو خدا پر افترا کرتا ہے اور کہتا ہے کہ مجھے خدا کی طرف سے وحی ہوئی
اور خدا نے مجھ سے کلام کیا حالانکہ نہ کوئی وحی اُس پر نازل ہوئی اور نہ خدا نے کوئی اُس سے
کلام کیا اس قدر عزت ہرگز نہیں دی جاتی جو شخص جائز رکھتا ہے جو ایسی عزت مفتری کو بھی
دی جاتی ہے اور ایسی مدد اور نصرت اور ایسے آسمانی نشان اُس کذاب دجال کو بھی ملتے ہیں
جو خدا پر افترا کرتا ہے ایسا شخص دراصل خدا پر ایمان نہیں رکھتا اور در پردہ دہر یہ ہے یہی
سچائی کی ایک زبردست دلیل ہے جو دنیا کے تمام نبیوں سے زیادہ ہمارے سید و مولی اور
ہمارے محترم آقا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم میں پائی جاتی ہے کیونکہ وہ اقبال اور
عزت اور خدا کی مدد اور نصرت جو اُن کو ملی وہ کسی اور نبی کو حاصل نہیں ہوئی۔ آپ ایسے
وقت میں آئے جو دنیا شرک اور بت پرستی سے بھری ہوئی تھی کوئی پتھر کی پوجا کرتا تھا اور کوئی ﴿۸﴾
آگ کی پرستش میں مشغول تھا اور کوئی سورج کے آگے ہاتھ جوڑتا تھا۔ کوئی پانی کو اپنا پر میشر
خیال کرتا تھا اور کوئی انسان کو خدا بنائے بیٹھا تھا۔ علاوہ اس کے زمین ہر ایک قسم کے گناہ اور
ظلم اور فساد سے بھری ہوئی تھی جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے اُس زمانہ کی موجودہ حالت کے بارہ میں
قرآن شریف میں خود گواہی دی ہے اور فرماتا ہے ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ یعنی
دریا بھی بگڑ گئے اور خشک زمین بھی بگڑ گئی ۔ مطلب یہ کہ جس قوم کے ہاتھ میں کتاب آسمانی
تھی وہ بھی بگڑ گئی اور جن کے ہاتھ میں کتاب آسمانی نہیں تھی اور خشک جنگل کی طرح تھے وہ
بھی بگڑ گئے اور یہ امر ایک ایسا سچا واقعہ ہے کہ ہر ایک ملک کی تاریخ اس پر گواہ ناطق ہے۔
کیا آریہ ورت کے دانا مؤرخ اس سے انکار کر سکتے ہیں کہ آنجناب کے ظہور کا زمانہ
در حقیقت ایسا ہی تھا اور بت خانوں کو اس قدر عزت دی گئی تھی کہ گویا وید کا اصل مذہب
ا الروم : ۴۲

یہی ہے۔
چشمه معرفت
اور کیا عیسائی صاحبان اس اقرار سے کہیں بھاگ سکتے ہیں کہ اُس زمانہ میں نہ
صرف حضرت عیسیٰ کو خدائے واحد لاشریک کی جگہ بٹھایا گیا تھا بلکہ اُن کی تصویر بھی ایک
قسم کا خدا ہی مجھی گئی تھی۔ اور اُن کی والدہ بھی اس خدائی میں شریک ٹھیرائی گئی تھی۔ پھر جب
ہمارے بزر
ے
بزرگ نبی صلی صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں ظاہر ہوئے تو ایک انقلاب عظیم دنیا میں آیا
اور تھوڑے ہی دنوں میں وہ جزیرہ عرب جو بجز بت پرستی کے اور کچھ بھی نہیں جانتا تھا
ایک سمندر کی طرح خدا کی توحید سے بھر گیا ۔ علاوہ اس کے یہ عجیب بات ہے کہ ہمارے
سید و مولی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جس قدر خدا تعالیٰ کی طرف سے نشان اور معجزات
ملے وہ صرف اُس زمانہ تک محدود نہ تھے بلکہ قیامت تک اُن کا سلسلہ جاری ہے۔ اور
پہلے زمانوں میں جو کوئی نبی ہوتا تھا وہ کسی گذشتہ نبی کی اُمت نہیں کہلاتا تھا گو اُس کے
دین کی نصرت کرتا تھا اور اُس کو سچا جانتا تھا مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ایک
خاص فخر دیا گیا ہے کہ وہ ان معنوں سے خاتم الانبیاء ہیں کہ ایک تو تمام کمالات نبوت
اُن پر ختم ہیں اور دوسرے یہ کہ اُن کے بعد کوئی نئی شریعت لانے والا رسول نہیں اور
نہ کوئی ایسا نبی ہے جو اُن کی اُمت سے باہر ہو بلکہ ہر ایک کو جو شرف مکالمہ الہیہ ملتا ہے
وہ انہیں کے فیض اور اُنہیں کی وساطت سے ملتا ہے اور وہ امتی کہلاتا ہے نہ کوئی
مستقل نبی ۔ اور رجوع خلائق اور قبولیت کا یہ عالم ہے کہ آج کم سے کم بیس کروڑ ہر طبقہ
کے مسلمان آپ کی غلامی میں کمر بستہ کھڑے ہیں اور جب سے خدا نے آپ کو پیدا کیا
ہے بڑے بڑے زبردست بادشاہ جو ایک دنیا کو فتح کرنے والے تھے۔ آپ کے قدموں
پر ادنی غلاموں کی طرح گرے رہے ہیں اور اس وقت کے اسلامی بادشاہ بھی ذلیل

چشمه معرفت
چا کروں کی طرح آنجناب کی خدمت میں اپنے تئیں سمجھتے ہیں اور نام لینے سے
تخت سے اتر آتے ہیں ۔
اب سوچنا چاہیے کہ کیا یہ عزت کیا یہ شوکت کیا یہ اقبال کیا یہ جلال کیا یہ
ہزاروں نشان آسمانی کیا یہ ہزاروں برکات ربانی جھوٹے کو بھی مل سکتی ہیں ۔ ہمیں
بڑا فخر ہے کہ جس نبی علیہ السلام کا ہم نے دامن پکڑا ہے خدا کا اس پر بڑا ہی
فضل ہے ۔ وہ خدا تو نہیں مگر اس کے ذریعہ سے ہم نے خدا کو دیکھ لیا ہے ۔ اُس کا
مذہب جو ہمیں ملا ہے خدا کی طاقتوں کا آئینہ ہے اگر اسلام نہ ہوتا تو اس زمانہ
میں اس بات کا سمجھنا محال تھا کہ نبوت کیا چیز ہے اور کیا معجزات بھی ممکنات میں سے
ہیں اور کیا وہ قانون قدرت میں داخل ہیں ۔ اِس عقدے کو اُسی نبی کے دائمی فیض 10
نے حل کیا اور اُسی کے طفیل سے اب ہم دوسری قوموں کی طرح صرف قصہ گو
نہیں ہیں بلکہ خدا کا نور اور خدا کی آسمانی نصرت ہمارے شامل حال ہے ۔
ہم کیا چیز ہیں جو اِس شکر کو ادا کر سکیں کہ وہ خدا جا ا کہ وہ خدا جو دوسروں پر مخفی ہے اور وہ پوشیدہ
طاقت جو دوسروں سے نہاں در نہاں ہے ۔ وہ ذوالجلال خدا محض اس نبی کریم
کے ذریعہ سے ہم پر ظاہر ہو گیا ۔
پھر یہ عجیب بات ہے کہ اُسی کامل نبی سے مخالف قوموں کا سب سے
بڑھ کر بغض ہے ۔ اُسی کی توہین کے لئے اور اُسی کی تکذیب کی غرض سے جس قدر
دنیا میں کتا بیں شائع ہوئی ہیں ابتدائے دنیا سے آج تک کسی اور نبی کی تو ہین
کے لئے اس کثیر مقدار کی کتابیں شائع نہیں ہوئیں ۔ اس سے ثابت ہے کہ جس
سے خدا زیادہ پیار کرتا ہے اور جس کو زیادہ اپنے جلال اور بزرگی سے حصہ بخشا
ہے اُسی سے یہ اندھی دنیا زیادہ دشمنی کرتی ہے مگر اُسی عظیم الشان نبی نے ہمیں
سکھایا ہے کہ جن جن نبیوں اور رسولوں کو دنیا کی قو میں مانتی چلی آئی ہیں اور خدا

چشمه معرفت
نے عظمت اور قبولیت اُن کی دنیا کے بعض حصوں میں پھیلا دی ہے وہ در حقیقت
خدا کی طرف سے ہیں اور اُن کی آسمانی کتابوں میں گو دور دراز زمانہ کی وجہ سے
کچھ تبدیل تغییر ہو گئی ہو یا اُن کے معنی خلاف حقیقت سمجھے گئے ہوں مگر دراصل وہ
کتابیں منجانب اللہ اور عزت اور تعظیم کے لائق ہیں ۔
ایک مرتبہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے دوسرے ملکوں کے انبیاء کی نسبت
سوال کیا گیا تو آپ نے یہی فرمایا کہ ہر ایک ملک میں خدا تعالیٰ کے نبی گزرے
ہیں اور فرمایا کہ کانَ فِي الهِنْدِ نَبِيًّا اَسْوَدَ اللَّون اسْمُهُ كَاهِنًا یعنی ہند میں ایک
نبی گذرا ہے جو سیاہ رنگ تھا اور نام اُس کا کاہن تھا یعنی کنھیا جس کو کرشن کہتے ہیں۔
اور آپ سے پوچھا گیا کہ کیا زبان پارسی میں بھی کبھی خدا نے کلام کیا ہے تو فرمایا کہ
ہاں خدا کا کلام زبان پارسی میں بھی اُترا ہے جیسا کہ وہ اُس زبان میں فرماتا ہے
مشت خاک را گر نه بخشم چه کنم۔ ۔ اور خدا نے قرآن شریف میں یہ بھی فرمایا ہے
مِنْهُمْ مَّنْ قَصَصْنَا عَلَيْكَ وَمِنْهُمْ مَّنْ لَّمْ نَقْصُصْ عَلَيْكَ یعنی جس
لیں
این
قدر دنیا میں نبی گزرے ہیں بعض کا اُن میں سے ہم نے قرآن شریف میں ذکر کیا
ہے اور بعض کا ذکر نہیں کیا ۔ اس قول سے مطلب یہ ہے کہ تا مسلمان حسن ظن سے کام
ں اور دُنیا کے ہر ایک حصہ کے نبی کو جو گذر - حصہ کے نبی کو جو گزر چکے ہیں عزب ہیں عزت اور تعظیم سے دیکھیں اور
بار بار قرآن شریف میں یہی ذکر کیا گیا ہے ۔ اس سے مقصود مسلمانوں کو یہ سبق دینا
ہے کہ وہ دُنیا کے کسی حصہ کے ایسے نبی کی کسرشان نہ کریں جو ایک کثیر قوم نے
اُس کو قبول کر لیا تھا۔ یہ اصول نہایت ہی پیارا اور دلکش اصول ہے اور مسلمان اس
کے ساتھ جس قدر فخر کریں وہ بجا ہے کیونکہ دوسری قو میں بوجہ اس کے کہ اس
اصول کی پابند نہیں دُنیا کے اور انبیاء کی نسبت جو گذر چکے ہیں جن کی قبولیت
کروڑ ہا لوگوں میں پھیل چکی ہے ادنی ادنی اختلاف کی وجہ سے زبان درازی کے لئے
المؤمن : ۷۹

چشمه معرفت
طیار ہو جاتی ہیں ۔ خاص کر ہمارے مقدس نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو تو گندی گالیاں
دیتے ہیں وہ صرف زبان سے تو صلح صلح کرتے ہیں مگر اسی زبان کو تلوار کی طرح
کھینچ کر ہمارے اُس پیارے نبی پر چلاتے ہیں جس کے قدموں کے نیچے ہماری
جانیں ہیں ۔ ہم لوگ عجیب مظلوم ہیں کہ ہم تو قرآن شریف کی تعلیم کے موافق دنیا
کے ہر ایک نبی کو جو مقبول الا نام گذرے ہیں عزت اور تعظیم کی راہ سے دیکھتے ہیں
اور اُن پر ایمان لاتے ہیں مگر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت جو کچھ ہمارے
مخالف کہتے ہیں اور لکھتے ہیں اُس کو تمام زمانہ جانتا ہے ۔ ہم اس بات کا اعلان کرنا
اور اپنے اس اقرار کو تمام دنیا میں شائع کرنا اپنی ایک سعادت سمجھتے ہیں کہ حضرت ﴿۱۲﴾
موسیٰ علیہ السلام اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور دوسرے نبی سب کے سب پاک
اور بزرگ اور خدا کے برگزیدہ تھے ۔ ایسا ہی خدا نے جن بزرگوں کے ذریعہ سے
پاک ہدایتیں آریہ ورت میں نازل کیں اور نیز بعد میں آنے والے جو آریوں
کے مقدس بزرگ تھے جیسا کہ راجہ رام چندر اور کرشن یہ سب کے سب مقدس لوگ
تھے اور ان میں سے تھے جن پر خدا کا فضل ہوتا ہے مگر ہم اس شکایت کے لئے کس
کے آگے رو دیں اور کس سے ہم اس بات کا انصاف طلب کریں کہ دوسری قو میں
ہم سے یہ معاملہ نہیں کرتیں ۔
دیکھو یہ کیسی پیاری تعلیم ہے جو دُنیا میں صلح کی بنیاد ڈالتی ہے اور تمام
قوموں کو ایک قوم کی طرح بنانا چاہتی ہے یعنی یہ کہ دوسری قوموں کے بزرگوں
کو عزت سے یاد کرو اور اس بات کو کون نہیں جانتا کہ سخت دشمنی کی جڑھ اُن
نبیوں اور رسولوں کی تحقیر ہے جن کو ہر ایک قوم کے کروڑہا انسانوں نے قبول کر لیا
ہے جو شخص کسی نبی کی تحقیر کرتا ہے یا تحقیر کرنے والے کا دوست اور حامی ہے اور
پھر وہ اس قوم سے صلح چاہتا ہے جو اُس نبی پر دل و جان سے قربان ہے وہ ایسا

چشمه معرفت
کرنے
مورکھ اور نادان ہے کہ جہالت اور نادانی میں دنیا میں کوئی اس کی نظیر نہیں ایک
شخص جو کسی کے باپ کو گندی گالیاں دیتا ہے اور پھر چاہتا ہے کہ اُس کا بیٹا اس
سے خوش ہو یہ کیونکر ہو سکتا ہے ۔ جو لوگ محض زبان سے کسی قوم کے ساتھ صلح کر ۔
کے لئے زور دیتے ہیں اُن کو چاہیے کہ صلح کاری کے کام بھی دکھلائیں ۔ اے ہم وطن
پیارو ! میری اس بات پر ۶ پر پر غور کرو اور یوں ہی نہ پھینک دو جبکہ نا دو جبکہ ہم ایک ہی ملک
میں رہتے ہیں چاہیے کہ با ہم ایسی محبت کریں کہ ایک دوسرے کے اعضاء ہو جائیں
مگر یہ بھی یا درکھو کہ اگر منافقانہ طور پر محبت ہو تو وہ محبت نہیں ہے بلکہ وہ ایک زہریلہ
۱۳ تخم ہے جو بعد میں اپنا مہلک پھل دکھلائے گا ۔ صلح کاری بہت عمدہ چیز ہے مگر بد زبانی
اور صلح کاری دونوں ہرگز جمع نہیں ہو سکتے ۔ پس اے صاحبان ! کیا آپ لوگ اس
بات کے لئے طیار ہیں یا نہیں کہ صلح کی بنیاد ڈالنے کے لئے اس پاک اصول کو
قبول کر لیں کہ جیسے ہم سچے دل سے آپ کے بزرگ رشیوں اور اوتاروں کو صادق
جانتے ہیں جن پر آپ کی قوم کے کروڑ ہا لوگ ایمان لا چکے ہیں اور اُن کے نام عزت
سے زبانوں پر جاری ہیں ۔
ایسا ہی آپ لوگ بھی صدق دل سے اس کلمہ پر ایمان لے آئیں کہ
لا إلهُ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ
تا جس اتحاد اور صلح کے لئے ہم نے قدم اُٹھایا ہے اُس میں آپ بھی شریک ہو کر اُس
تفرقہ کو دور کر دیں جو ملک کو کھاتا جاتا ہے۔ ہم آپ سے کوئی ایسا مطالبہ نہیں کرتے
جس سے ہم نے پہلے خود حصہ نہیں لیا۔ اور ہم آپ سے کوئی ایسا کام کرانا نہیں چاہتے
جو ہم نے آپ نہیں کیا ۔ سچی صلح اور کینوں کے دور کرنے کے لئے صرف اس قدر کافی
ہے کہ جیسا کہ ہم آپ کے بزرگ اوتاروں اور رشیوں کو صادق مانتے ہیں اسی طرح
آپ بھی ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو صادق مان لیں اور اس اقرار کا آپ ہماری

·

آج 10 میں سے 10 باقی