چشمہٴ معرفت
حصہ 33
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
چشمه معرفت
طرح اعلان بھی کر دیں ۔ ہاں ہم آپ کے عقائد مروجہ پر عملدرآمد کرنے سے تو
مجبور ہیں کیونکہ خدا نے ہمیں بتلا دیا ہے کہ پہلی کتا بیں اپنی صحت پر قائم نہیں رہیں
نیز آپ کا مذہبی تفرقہ اس سے مانع ہے کیونکہ آریہ ورت کے صدہا مختلف رائے فر۔ فرقے وید
ہی کی طرف اپنے تئیں منسوب کرتے ہیں ۔ پس ہم کس کس عقیدے کی تصدیق کریں ۔
آپ جانتے ہیں کہ ایک شخص سے عقائد متناقضہ کی پابندی محال ہے ہر ایک فرقہ
اپنی طرف ہی کھینچے گا اور اس جھگڑے میں پڑنا ہی فضول ہے کیونکہ خدا کے آخری
حکم نے جو قرآن شریف ہے دوسرے احکام کی پیروی سے ہمیں مستغنی کر دیا ہے ۔
پس بالفعل ہم آپ سے صلح کاری کے لئے صرف یہی چاہتے ہیں کہ آپ اجمالی طور پر ﴿۱۴﴾
قرآن شریف کے مصدق ہوں جیسا کہ ہم اجمالی طور پر مصدق ہیں اور اگر بعد میں
کوئی سعید آدمی ترقی کرے تو یہ خدا کا فضل ہے ۔
غرض ہم اس اصول کو ہاتھ میں لے کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے
ہیں کہ آپ گواہ رہیں جو ہم نے مذکورہ بالا طریق کے ساتھ آپ کے بزرگوں کو
مان لیا ہے کہ وہ خدا کی طرف سے تھے اور آپ کی صلح پسند طبیعت سے ہم امید وار
ہیں کہ آپ بھی ایسا ہی مان لیں یعنی صرف یہ اقرار کر لیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
خدا تعالیٰ کے سچے رسول اور صادق ہیں ۔ جس دلیل کو ہم نے آپ کی خدمت
میں پیش کیا ہے وہ نہایت روشن اور کھلی کھلی دلیل ہے ۔ اور اگر اس طریق سے صلح
نہ ہو تو آپ یا درکھیں کہ کبھی صلح : درکھیں کہ کبھی صلح نہ ہو گی بلکہ روز بروز کینے بڑھتے جائیں گے۔
مسلمان وہ قوم ہے جو اپنے نبی کریم کی عزت کے لئے جان دیتے ہیں
اور وہ اس بے عزتی سے مرنا بہتر سمجھتے ہیں کہ ایسے شخصوں سے دلی صفائی کریں
اور اُن کے دوست بن جائیں جن کا کام دن رات یہ ہے کہ وہ اُن کے
چشمه معرفت
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیتے ہیں اور اپنے رسالوں اور کتابوں
اور اشتہاروں میں نہایت تو ہین سے اُن کا نام لیتے ہیں اور نہایت گندے الفاظ
سے اُن کو یاد کرتے ہیں ۔ آپ یا د رکھیں کہ ایسے لوگ اپنی قوم کے بھی خیر خواہ
نہیں ہیں کیونکہ وہ اُن کی راہ میں کانٹے ہوتے ہیں ۔ اور میں سچ سچ کہتا ہوں کہ
اگر ہم جنگل کے سانپوں اور بیابانوں کے درندوں سے صلح کر لیں تو یہ ممکن ہے مگر
ہم ایسے لوگوں سے صلح نہیں کر سکتے جو خدا کے پاک نبیوں کی شان میں بدگوئی سے
باز نہیں آتے وہ سمجھتے ہیں کہ گالی اور بد زبانی میں ہی فتح ہے مگر ہر ایک فتح آسمان
۱۵ سے آتی ہے۔ پاک زبان لوگ اپنی پاک کلام کی برکت سے انجام کار دلوں کو فتح
کر لیتے ہیں مگر گندی طبیعت کے لوگ اس سے زیادہ کوئی ہنر نہیں رکھتے کہ ملک
میں مفسدانہ رنگ میں تفرقہ اور پھوٹ پیدا کرتے ہیں ۔ کاش اگر دنیا کے لوگ
ایسے اصول کے پابند ہوتے جو قرآن شریف نے پیش کیا ہے تو یہ ملک برکتوں سے
بھر جاتا مگر یہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ اس اصول کو پسند نہیں کیا جاتا ۔ آج آسمان
کے نیچے صرف ایک ہی کتاب ہے جو اس اصول پر زور ڈالتی ہے کہ جن جن
نبیوں او رسولوں کو دنیا کی قو میں صادق مانتی چلی آئی ہیں اور خدا نے عظمت اور
قبولیت اُن کی دنیا کے بڑے بڑے حصوں میں پھیلا دی ہے وہ درخ ، وہ درحقیقت خدا کی
طرف سے ہیں ۔ زبان خلق نقارہ خدا ایک مشہور مثل ہے۔ پس جبکہ خدا نے کروڑوں
انسانوں کے دلوں میں یہی الہام کیا کہ وہ لوگ سچے ہیں اور نہ صرف اس قدر بلکہ
خارق عادت کے طور پر اُن کی نصرت اور مدد بھی کی تو یہ ایک قوی دلیل اس
بات پر ہے کہ در حقیقت وہ خدا کے دوست ہیں اور اُن کی تو ہین خدا کی تو ہین
ہے۔ اور تجربہ بھی شہادت دیتا ہے کہ ایسے بد زبان لوگوں کا انجام اچھا نہیں ہوتا
چشمه معرفت
خدا کی غیرت اُس کے اُن پیاروں کے لئے آخر کوئی کام دکھلا دیتی ہے پس اپنی
زبان کی چھری سے کوئی اور بدتر چھری نہیں اور قرآن شریف میں صرف اسی قدر
نہیں لکھا کہ دُنیا کے تمام بزرگوں کا نام عزت سے لو بلکہ یہ بھی لکھا ہے کہ ہر ایک
قوم سے ہمدردی کرو جیسا کہ اپنی قوم سے ۔ اسی بنا پر مذہب اسلام میں جیسا کہ
اپنی قوم سے سود لینا حرام ہے ایسا ہی دوسری قوموں سے بھی سود لینا حرام ہے بلکہ
خدا نے یہ بھی فرمایا ہے کہ نہ صرف سود حرام ہے بلکہ اگر تمہارا قرض دار مفلس ہو تو
اس کو قرض بخش دو یا کم سے کم یہ کہ اس وقت تک انتظار کرو کہ وہ قرض ادا کر نے
کے لائق ہو جائے اور جیسا کہ قرآن شریف میں اپنی قوم کے لئے گناہ معاف ﴿۱۲﴾
کرنے کا حکم ہے ایسا ہی دوسری قوموں کے لئے بھی یہی حکم ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے
قرآن شریف میں فرمایا ہے :
وَلْيَعْفُوا
نوا وَلْيَصْفَحُوا أَلَا تُحِبُّونَ أَنْ يَغْفِرَ اللَّهُ لَكُمْ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
یعنی لوگوں کے گناہ بخشو اور اُن کی زیادتیوں اور قصوروں کو معاف کرو۔ کیا تم نہیں چاہتے
کہ خدا بھی تمہیں معاف کرے اور تمہارے گناہ بخشے اور وہ تو غفور و رحیم ہے۔
اور انجیل نے بھی صبر اور عفو کی تعلیم دی ہے مگر اکثر لوگوں کو شاید یہ بات یاد نہیں
ہوگی کہ حضرت عیسی انجیل میں فرماتے ہیں کہ مجھے دوسری قوموں سے سروکار نہیں۔ میں
صرف بنی اسرائیل کی بھیڑوں کے لئے آیا ہوں یعنی میری ہمدردی صرف یہودیوں تک محدود
ہے مگر قرآن شریف میں صاف لکھا ہے کہ دوسری قوموں سے بھی ہمدردی کرو جیسا کہ اپنی
قوم کے لئے اور دوسری قوموں کو بھی معاف کرو جیسا کہ اپنی قوم کو کیونکہ قرآن شریف میں یہ
نہیں لکھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم صرف قریش کے لئے بھیجے گئے ہیں بلکہ لکھا ہے کہ
وہ تمام دنیا کے لئے بھیجے گئے ہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے :
النور: ۲۳
چشمه معرفت
قُلْ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا
یعنی لوگوں کو کہہ دے کہ میں تمام دنیا کے لئے بھیجا گیا ہوں نہ صرف ایک قوم کے لئے اور
پھر دوسری جگہ فرمایا وَ مَا اَرْسَلْتُكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ کے یعنی ہم نے کسی خاص قوم
پر رحمت کرنے کے لئے تجھے نہیں بھیجا بلکہ اس لئے بھیجا ہے کہ تمام جہان پر رحمت کی
جائے ۔ پس جیسا کہ خدا تمام جہان کا خدا ہے ایسا ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تمام
دنیا کے لئے رسول ہیں اور تمام دنیا کے لئے رحمت ہیں اور آپ کی ہمدردی تمام دنیا
سے ہے نہ کسی خاص قوم سے ۔ اور خدا نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت کو بھی وہ
کامل اور عام ہمدردی کی تعلیم دی ہے کہ کسی دوسرے رسول کو ہرگز نہیں دی جیسا کہ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَإِيتَاءِ ذِي الْقُرْبی کے یعنی
خدا حکم فرماتا ہے کہ تمام دنیا کے ساتھ تم عدل کرو یعنی جس قدر حق ہے اُسی قدر لو اور
انصاف سے بنی نوع کے ساتھ پیش آؤ۔ اور اس سے بڑھ کر یہ حکم ہے کہ تم بنی نوع سے
احسان کرو یعنی وہ سلوک کرو جس سلوک کا کرنا تم پر فرض نہیں محض مروت ہے مگر چونکہ
احسان میں بھی ایک عیب مخفی ہے کہ صاحب احسان کبھی ناراض ہو کر اپنے احسان کو یاد
بھی دلا دیتا ہے ۔ اس لئے اس آیت کے آخر میں فرمایا کہ کامل نیکی یہ ہے کہ تم اپنے
بنی نوع سے اس طور سے نیکی کرو کہ جیسے ماں اپنے بچہ سے نیکی کرتی ہے کیونکہ وہ نیکی
محض طبعی جوش سے ہوتی ہے نہ کسی پاداش کی غرض سے یہ دل میں ارادہ ہی نہیں ہوتا
کہ یہ بچہ اس نیکی کے مقابل مجھے بھی کچھ عنایت کرے ۔ پس وہ نیکی جو بنی نوع سے
کی جاتی ہے کامل درجہ اُس کا یہ تیسرا درجہ ہے جس کو ایتائِ ذِي الْقُرْبی کے لفظ
سے بیان فرمایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ یہ تعلیم انجیل میں نہیں ہے بلکہ نیکی اور احسان اور معافی کی تعلیم
ا الاعراف : ۱۵۹ الانبياء : ۱۰۸
النحل : ٩١
چشمه معرفت
جس قدر انجیل میں ہے وہ سب صرف بنی اسرائیل تک محدود ہے دوسروں سے کچھ غرض نہیں
ایسا ہی بجز قرآن شریف کے ہر ایک قوم کی الہامی کتاب جو کچھ احسان اور مروت اور
در گذر کی تعلیم دیتی ہے وہ اُسی قوم تک محدود ہے اور ہر ایک پہلی قوموں کی الہامی کتابیں
بجز اپنی قوم کے دوسرے لوگوں کی ہمدردی سے واسطہ نہیں رکھتیں جیسا کہ انجیل شریف کی بھی
ساری ہمدردی ساری در گذر سارے احسان کی تعلیم محض بنی اسرائیل کے لئے ہے دوسروں
سے کچھ بھی غرض نہیں اور ہمارے پیارے ہموطن آریہ صاحبان اس کلمہ حق سے ناراض نہ
ہوں کہ وید مقدس کی تعلیم سے یہ بات موزوں ہی نہیں کہ اس میں یہ حکم دیا جاتا کہ لوگ
اپنے اپنے قصور واروں کے گناہ بخشا کریں کیونکہ جس حالت میں خود پر میشر ایک گنہ پر ۱۸
کروڑ ہا جونوں میں ڈالتا رہتا ہے تو پھر کس منہ سے وہ لوگوں کو یہ نصیحت دے سکتا ہے کہ تم
اپنے قصور واروں کے گنہ بخش دیا کرو۔ اور وید کے رو سے دوسرے نبیوں کی تو ہین
بھی کرنا شاید ثواب میں داخل ہے۔ شاید کسی صاحب کے دل میں یہ بھی خیال آوے کہ
مسلمان بھی مباحثہ کے وقت نا مناسب الفاظ دوسری قوموں کے بزرگوں کی نسبت استعمال
کرتے ہیں پس یادر ہے کہ وہ قرآنی تعلیم سے باہر چلے جاتے ہیں اور بسا اوقات اُن کی اس
بدتہذیبی کا موجب وہی لوگ ہو جاتے ہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں نکالتے ہیں
مثلاً ظاہر ہے کہ مسلمان لوگ کس قدر حضرت عیسی علیہ السلام کو عزت اور تعظیم کی نظر سے دیکھتے
ہیں اور اُن کو خدا کا پیارا رسول اور برگزیدہ یقین رکھتے ہیں لیکن جب ایک متعصب پادری
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بے ادبی سے باز نہیں آتا اور زبان درازی میں حد سے بڑھ جاتا
ہے تو الزامی طور پر ایک مسلمان جس کو اس پادری کے کلمات سے کچھ درد پہنچا ہے ایسا
جواب دیتا ہے کہ اس پادری کو بُرا معلوم ہو مگر پھر بھی وہ طریق ادب سے باہر نہیں جاتا
چشمه معرفت
کچھ نہ کچھ صحت نیت دل میں رکھ لیتا ہے کیونکہ اسلام میں کسی نبی کی تحقیر کفر ہے اور سب پر
ایمان لانا فرض ہے۔ پس مسلمانوں کو بڑی مشکلات پیش آتی ہیں کہ دونوں طرف اُن کے
پیارے ہوتے ہیں۔ بہر حال جاہلوں کے مقابل پر صبر کرنا بہتر ہے کیونکہ کسی نبی کی اشارہ
سے بھی تحقیر کرنا سخت معصیت ہے اور موجب نزول غضب الہی ۔
الله
اگر کوئی یہ اعتراض کرے کہ اسلام میں کافروں کے ساتھ جہاد کرنے کا
حکم ہے تو پھر کیونکر اسلام صلح کاری کا مذہب ٹھیر سکتا ہے پس واضح ہو کہ قرآن شریف
19 اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ تہمت ہے اور یہ بات سراسر جھوٹ ہے کہ
دین اسلام میں جبراً دین پھیلانے کے لئے حکم دیا گیا تھا کسی پر یہ بات پوشیدہ نہیں
کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ معظمہ میں تیرہ برس تک سخت دل کا فروں کے
ہاتھ سے وہ مصیبتیں اٹھائیں اور وہ دُکھ دیکھے کہ بجز ان برگزیدہ لوگوں کے جن کا خدا
پر نہایت درجہ بھروسہ ہوتا ہے کوئی شخص ان دکھوں کی برداشت نہیں کر سکتا اور اس
مدت میں کئی عزیز صحابہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نہایت بے رحمی سے قتل کئے
گئے اور بعض کو بار بارز دو کوب کر کے موت کے قریب کر دیا اور بعض دفعہ ظالموں نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر اس قدر پتھر چلائے کہ آپ سر سے پیر تک خون آلودہ
ہو گئے اور آخر کار کافروں نے یہ منصوبہ سوچا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کر کے
اس مذہب کا فیصلہ ہی کر دیں ۔ تب اس نیت - سے اُنہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے گھر کا محاصرہ کیا اور خدا نے اپنے نبی کو حکم دیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ تم اس
شہر سے نکل جاؤ ۔ تب آپ اپنے ایک رفیق کے ساتھ جس کا نام ابو بکر تھا نکل آئے
اور خدا کا یہ معجزہ تھا کہ باوجود یکہ صد ہا لوگوں نے محاصرہ کیا تھا مگر ایک شخص نے بھی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو نہ دیکھا اور آپ شہر سے باہر آگئے اور ایک پتھر پر
کھڑے ہو کر مکہ کو مخاطب کر کے کہا کہ ” اے مکہ تو میرا پیارا شہر اور پیارا وطن
چشمه معرفت
تھا اگر میری قوم مجھ کو تجھ سے نہ نکالتی تو میں ہرگز نہ نکلتا ۔ تب اس وقت بعض پہلے
نوشتوں کی یہ پیشگوئی پوری ہوئی کہ :۔
وہ نبی اپنے وطن سے نکالا جائے گا“
مگر پھر بھی کفار نے اسی قدر پر صبر نہ کیا اور تعاقب کر کے چاہا کہ بہر حال قتل کر دیں
لیکن خدا نے اپنے نبی کو اُن کے شر سے محفوظ رکھا اور آنجناب پوشیدہ طور پر مکہ سے
ہجرت کر کے مدینہ کی طرف چلے آئے اور پھر بھی کفار اس تدبیر میں لگے رہے کہ ۲۰
مسلمانوں کو بکلی نیست و نابود کر دیں اور اگر خدا تعالیٰ کی حمایت اور نصرت نہ ہوتی تو
اُن دنوں میں اسلام کا قلع قمع کرنا نہایت سہل تھا کیونکہ دشمن تو کئی لاکھ آدمی تھا مگر مکہ
سے ہجرت کرنے کے وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے رفیق ستر سے زیادہ نہ تھے
اور وہ بھی متفرق ملکوں کی طرف ہجرت کر گئے تھے ۔ پس اس حالت میں ہر ایک سمجھ
سکتا ہے کہ جبر کرنے کی کونسی صورت تھی غرض جب کافروں کا ظلم نہایت درجہ تک پہنچ گیا
اور وہ کسی طرح آزار دہی سے باز نہ آئے اور انہوں نے اس بات پر مصمم ارادہ کر لیا
کہ تلوار کے ساتھ مسلمانوں کا خاتمہ کر دیں تب اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو دفاعی جنگ
کے لئے اجازت فرمائی یعنی اس طرح کی جنگ جس کا مقصد صرف حفاظت خود اختیاری
اور کفار کا حملہ دفع کرنا تھا جیسا کہ قرآن شریف میں تصریح سے اس بات کا ذکر کیا گیا
ہے اور وہ آیت یہ ہے
إِنَّ اللَّهَ يُدْفِعُ عَنِ الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ خَوَّانٍ كَفُورٍ أَذِنَ لِلَّذِينَ
يُقْتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَ إِنَّ اللَّهَ عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرٌ ( ترجمہ ) خدا کا ارادہ
ہے کہ کفار کی بدی اور ظلم کو مومنوں سے دفع کرے یعنی مومنوں کو دفاعی جنگ کی
اجازت دے تحقیقاً خدا خیانت پیشہ ناشکر لوگوں کو دوست نہیں رکھتا ۔ خدا اُن
مومنوں کو لڑنے کی اجازت دیتا ہے جن پر کا فرقتل کرنے کے لئے چڑھ چڑھ کے
ا الحج: ۴۰،۳۹
چشمه معرفت
آتے ہیں اور خدا حکم دیتا ہے کہ مومن بھی کافروں کا مقابلہ کریں کیونکہ وہ مظلوم ہیں
اور خدا ان کی مدد پر قدرت رکھتا ہے یعنی اگر چہ تھوڑے ہیں مگر خدا اُن کی مدد پر قادر
ہے۔ یہ قرآن شریف میں وہ پہلی آیت ہے جس میں مسلمانوں کو کفار کے مقابلہ
کی اجازت دی گئی ۔ آپ خود سوچ لو کہ اس آیت سے کیا نکلتا ہے۔ کیا لڑنے کے لئے
خود سبقت کرنا یا مظلوم ہونے کی حالت میں اپنے بچاؤ کے لئے بھجبوری مقابلہ کرنا۔
ہمارے مخالف بھی اس بات کو جانتے ہیں کہ آج ہمارے ہاتھ میں وہی قرآن ہے جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے شائع کیا تھا۔ پس اُس کے اس بیان کے مقابل پر جو
کچھ بر خلاف اس کے بیان کیا جائے و کیا جائے وہ سب جھوٹ اور افو جھوٹ اور افترا ہے۔ مسلمانوں کی قطعی
اور یقینی تاریخ جس کتاب سے نکلتی ہے وہ قرآن شریف ہے۔
حکم دیا گیا ؟
اب ظاہر ہے کہ قرآن شریف یہی بیان کرتا ہے کہ مسلمانوں کو لڑائی کا اُس وقت
گیا تھا جب وہ ناحق قتل کئے جاتے تھے اور خدا تعالیٰ کی نظر میں مظلوم کی نظر میں مظلوم ٹھیر چکے تھے
اور ایسی حالت میں دو صورتیں تھیں یا تو خدا کافروں کی تلوار سے اُس کو فنا کر دیتا اور یا
مقابلہ کی اجازت دیتا اور وہ بھی اس شرط سے کہ آپ اُن کی مدد کرتا کیونکہ اُن میں جنگ کی
طاقت ہی نہیں تھی۔ اور پھر ایک اور آیت ہے جس میں خدا نے اس اجازت کے ساتھ
ایک اور قید بھی لگا دی ہے اور وہ آیت سیپارہ دوم سورۃ البقرۃ میں ہے اور اس آیت کا
ماحصل یہ ہے کہ جو لوگ تمہیں قتل کرنے کے لئے آتے ہیں اُن کا دفع شر کے لئے مقابلہ
تو کرو مگر کچھ زیادتی نہ کرو اور وہ آیت یہ ہے
وَقَاتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَكُمْ وَلَا تَعْتَدُوا إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ !
یعنی خدا کی راہ میں اُن لوگوں کے ساتھ لڑو جو لڑنے میں سبقت کرتے ہیں اور تم پر
چڑھ چڑھ کے آتے ہیں مگر اُن پر زیادتی نہ کرو اور تحقیقاً یا د رکھو کہ خدا زیادتی کرنے
والوں کو دوست نہیں رکھتا ۔ اور پھر خدا تعالیٰ نے قرآن شریف پارہ اٹھائیس سورۃ الممتحنہ
البقرة : ١٩١
له الله
چشمه معرفت
میں فرمایا ہے لَا يَنْهُكُمُ اللهُ عَنِ الَّذِينَ لَمْ يُقَاتِلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَلَمْ
يُخْرِجُوكُمْ مِّنْ دِيَارِكُمْ أَنْ تَبَرُّوُهُمْ وَتُقْسِطُوا إِلَيْهِمْ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ ﴿۲۲﴾
L
الْمُقْسِطِينَ ۔ ترجمہ۔ یعنی جن لوگوں نے تمہارے دین کو نابود کرنے کی غرض سے
تمہارے قتل کرنے کے لئے چڑھائی نہیں کی اور تمہیں اپنے وطن سے نہیں نکالا خدا تمہیں
اس بات سے منع نہیں کرتا کہ تم اُن سے احسان کرو اور اپنے مال کا کوئی حصہ اُن کو دے دو اور
معاملات میں اُن سے انصاف کا برتاؤ کرو اور خدا اُن لوگوں سے پیار کرتا ہے جو اپنے
دشمنوں سے بھی احسان اور مروت اور انصاف سے پیش آتے ہیں خاص کر ایسے دشمن جو بہت
بہت دکھ دے چکے ہوں۔
اور پھر ایک جگہ فرماتا ہے یعنی پارہ دہلہم سورہ تو بہ میں۔ وَإِنْ أَحَدٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ
اسْتَجَارَكَ فَاجِرُهُ حَتَّى يَسْمَعَ كَلمَ اللهِ ثُمَّ أَبْلِغْهُ مَا مَنَهُ ذُلِكَ بِأَنَّهُمْ
قَوْمٌ لَّا يَعْلَمُونَ کے یعنی اگر لڑائی کے ایام میں کوئی شخص مشرکوں میں سے خدا کے کلام کو
سننا چاہے تو اُس کو پناہ دے دو جب تک کہ وہ خدا کے کلام کو سن لے اور پھر اس کو اپنے امن
کی جگہ میں پہنچا دو کیونکہ وہ ایک جاہل قوم ہے اور نہیں جانتے کہ وہ کس سے لڑائی کر
رہے ہیں۔ اور پھر سورہ حج پارہ سترہ میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَلَوْلَا دَفْعُ اللَّهِ
النَّاسَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ لَهُدِمَتْ صَوَامِعُ وَبِيَعٌ وَصَلَوتُ وَمَسْجِدُ
يُذْكَرُ فِيهَا اسْمُ اللهِ كَثِيرًا " ( ترجمہ ) یعنی اگر خدا تعالیٰ کی یہ عادت نہ ہوتی کہ بعض کو
بعض کے ساتھ دفع کرتا تو ظلم کی نوبت یہاں تک پہنچتی کہ گوشہ گزینوں کے خلوت خانے
ڈھائے جاتے اور عیسائیوں کے گرجے مسمار کئے جاتے اور یہودیوں کے معبد نابود کئے
جاتے اور مسلمانوں کی مسجدیں جہاں کثرت سے ذکر خدا ہوتا ہے منہدم کی جاتیں ۔ اس جگہ
خدا تعالیٰ یہ ظاہر فرماتا ہے کہ ان تمام عبادت خانوں کا میں ہی حامی ہوں اور اسلام کا فرض
ہے کہ اگر مثلاً کسی عیسائی ملک پر قبضہ کرے تو اُن کے عبادت خانوں سے کچھ تعرض
ا الممتحنة : ٩ ٢ التوبة : ٣٦ الحج : ۴۱
چشمه معرفت
۲۳ نہ کرے اور منع کر دے کہ اُن کے گرجے مسمار نہ کئے جائیں اور یہی ہدایت احادیث نبویہ
سے
ے مفہوم ہوتی ہے کیونکہ احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ جبکہ کوئی اسلامی سپہ سالار کسی قوم
کے مقابلہ کے لئے لئے ۔ مامور ہوتا تھا تو اُس کو یہ حکم دیا جاتا تھا کہ وہ عیسائیوں اور یہودیوں کے
عبادت خانوں اور فقراء کے خلوت خانوں سے تعرض نہ کرے۔ اس سے ظاہر ہے کہ اسلام
کس قدر تعصب کے طریقوں سے دور ہے کہ وہ عیسائیوں کے گر جاؤں اور یہودیوں کے
معبدوں کا ایسا ہی حامی ہے جیسا کہ مساجد کا حامی ہے ہاں البتہ اس خدا نے جو اسلام کا بانی
ہے یہ نہیں چاہا کہ اسلام دشمنوں کے حملوں سے فنا ہو جائے بلکہ اس نے دفاعی جنگ کی
اجازت دی ہے اور حفاظت خود اختیاری کے طور پر مقابلہ کرنے کا اذن دے دیا ہے
جیسا کہ وہ قرآن شریف میں فرماتا ہے
الَا تُقَاتِلُونَ قَوْمًا نَكَثُوا أَيْمَانَهُمْ وَهَمُّوا بِإِخْرَاجِ الرَّسُولِ وَهُمُ
بَدَءُ وَكُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍ ( سورة التوبة ) وَإِنْ جَنَحُوا لِلسَّلْمِ فَاجْنَحْ لَهَا ، دیکھو
سورة الانفال الجز و نمبر ۱۰ (ترجمہ) کیا تم ایسی قوم سے نہیں وم سے نہیں لڑو گے جنہوں نے اپنی قسمیں توڑ
ڈالیں اور چاہا کہ رسول خدا کو جلا وطن کر دیں اور انہوں نے ہی پہلے تمہیں قتل کرنا شروع کیا
اور اگر وہ صلح کی طرف جھکیں تو تم بھی جھک جاؤ یعنی تم اس خیال سے کیوں ڈرتے ہو کہ ہم
بہت ہی تھوڑے ہیں اور کفار شمار میں بہت ہیں ہم کیوں کر اُن سے لڑ سکتے ہیں۔ اور پھر ایک
جگہ فرماتا ہے مَنْ قَتَلَ نَفْسًا بِغَيْرِ نَفْسٍ أَوْ فَسَادٍ فِي الْأَرْضِ فَكَأَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ
جَمِيعًا کے یعنی جس شخص نے ایسے شخص کو قتل کیا کہ اُس نے کوئی ناحق کا خون نہیں کیا تھا
یا کسی ایسے شخص کو قتل کیا جو نہ بغاوت کے طور پر امن عامہ میں خلل ڈالتا تھا اور نہ زمین میں
فساد پھیلاتا تھا تو اُس نے تمام انسانوں کو قتل کر دیا یعنی بے وجہ ایک انسان کو قتل کر دینا خدا
کے نزدیک ایسا ہے کہ گویا تمام بنی آدم کو ہلاک کر دیا۔ ان آیات سے ظاہر ہے کہ بے وجہ
کسی انسان کا خون کرنا کس قدرا اسلام میں جرم کبیر ہے۔
ل التوبة : ١٣ الانفال : ۶۲
المائدة : ٣٣
چشمه معرفت
اور نیز ان تمام آیات سے ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ قرآن شریف میں پیش دستی
کر کے لڑائی کرنا ایک سخت مجرمانہ فعل قرار دیتا ہے بلکہ مومنوں کو جا بجا صبر کا حکم دیا
ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے اِدْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ فَإِذَا الَّذِي بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ عَدَاوَةً
كَانَهُ وَلِيُّ حَمِيمٌ لا یعنی تیرا دشمن جو تجھ سے بدی کرتا ہے اس کا مقابلہ نیکی کے
ساتھ کر اگر تو نے ایسا کیا تو وہ تیرا ایسا دوست ہو جائے گا کہ گویا رشتہ دار بھی ہے اور پھر
ایک جگہ فرماتا ہے وَالْكَظِمِينَ الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ کے یعنی
مومن وہ ہیں جو غصہ کھا جاتے ہیں اور لوگوں کے ساتھ عفو اور درگزر سے پیش آتے ہیں
اور اگر چہ انجیل میں بھی عفو اور درگذر کی تعلیم ہے جیسا کہ میں ابھی بیان کر چکا ہوں مگر
وہ یہودیوں تک محدود ہے دوسروں سے حضرت عیسی نے اپنی ہمدردی کا کچھ واسطہ
نہیں رکھا اور صاف طور پر فرما دیا کہ مجھے بجز بنی اسرائیل کے دوسروں سے کچھ غرض
نہیں خواہ وہ غرق ہوں خواہ نجات پاویں مگر قرآن شریف نے یہ فرمایا قُلْ يَأَيُّهَا
النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا ، یعنی اے تمام انسانو ! جو زمین پر رہتے
ہو میں سب کی طرف رسول ہو کر آیا ہوں نہ کسی خاص قوم کی طرف اور سب کی ہمدردی
میرا مقصد ہے۔
ایسا ہی احادیث نبویہ میں آخری زمانہ کی نسبت یہ خبر دی ہے کہ جب آخری
زمانہ میں مسیح موعود آئے گا تو وہ دنیا میں صلح کاری کا پیغام دے گا اور جنگ موقوف
کرے گا یعنی ملا لوگوں کی غلط کاریوں سے جو دینی جنگ کئے جائیں گے ان کی رسم
دور کر دے گا۔ یہ حدیث صحیح بخاری میں ہے جو حدیث کی کتابوں میں سے اول درجہ
کی سمجھی جاتی ہے۔ حدیث کے لفظ یہ ہیں۔ یضع الحرب ۔ اس حدیث میں یہ
پیشگوئی ہے کہ اسلام میں آخری زمانہ میں غلطی کے طور پر بنام نہاد دین کی لڑائیاں ﴿۲۵﴾
شروع ہو جائیں گی یا جاہل سرحدی جو درندوں کی طرح ہیں کسی عیسائی وغیرہ کا خون کرنا
ا حم السجدة : ۳۵ ۲ ال عمران : ۱۳۵ ۳ الاعراف : ۱۵۹
چشمه معرفت
داخل ثواب سمجھیں گے اور غازی کہلائیں گے مگر مسیح موعود جب آئے گا تو صاف طور پر
لوگوں کو سنا دے گا کہ دین کے معاملہ میں لڑائی کرنا جائز نہیں اور یہ حدیث
نہایت درجہ پر صحیح ہے کیونکہ جب کہ ہمارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دین کو جبراً
پھیلانے کے لئے کوئی لڑائی نہیں کی بلکہ وہ صرف دفاعی جنگ تھی اس لئے کہ جنہوں نے
مسلمانوں اور ان کے بچوں اور عورتوں کو قتل کیا تھا اور قتل سے باز نہیں آتے تھے اور حد سے
بڑھ گئے تھے اُن کو قتل کرنے کا حکم تھا ہاں پھر بھی اس قدر رعایت رکھی گئی تھی کہ جس کو دین
اسلام کی سچائی سمجھ آجائے اور وہ برغبت خود اسلام میں داخل ہونا چاہے اُس کو اس قصاص
سے معافی دی جاتی تھی کیونکہ اس زمانہ میں بباعث سخت مصائب کے اسلام لانا مرنے
کے برابر تھا۔ پس جو شخص اسلام قبول کرتا تھا وہ گویا ایک قسم کی موت اپنے لئے پسند کرتا تھا
اور اس طرح پر اسلام لانا سزائے موت کے قائم مقام ہو جاتا تھا۔
غرض یہ خیالات بھی کہ گویا کسی زمانہ میں کوئی مسیح اور مہدی اس غرض سے
آئے گا کہ تا کافروں سے جنگ کر کے دین اسلام کو پھیلا دے ۔ یہ خیالات اس قدر
بیہودہ اور لغو ہیں کہ خود قرآن شریف ان کے رڈ کرنے کے لئے کافی ہے۔ جس دین
کے ہاتھ میں ہمیشہ اور ہر زمانہ میں آسمانی معجزات اور نشان موجود ہیں اور حکمت
اور حق سے بھرا ہوا ہے اُس کو دین پھیلانے کے لئے زمینی ہتھیاروں کی کیا ضرورت
ہے۔ اُس کا جنگ خدا کی چمکدار تائیدوں کے ساتھ ہے نہ لوہے کی تلوار کے ساتھ ۔
۲۶ کاش دیوانہ طبع مکہ کے کافر اسلام کو تلوار سے نابود کرنا نہ چاہتے تا خدا یہ طریق پسند نہ
کرتا کہ وہ تلوار سے ہی مارے جائیں۔
پس جبکہ یقینی اور قطعی طور پر ثابت ہوا کہ ہمارے سید و مولی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے جبراً دین اسلام پھیلانے کے لئے کوئی جنگ نہیں کیا بلکہ کافروں کے بہت سے