چشمہٴ معرفت
حصہ 34
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
چشمه معرفت
حملوں پر ایک زمانہ دراز تک صبر کر کے آخر نہایت مجبوری سے محض دفاعی طور پر جنگ
شروع کیا گیا تھا تو پھر یہ خیالات کہ کوئی خونی مہدی یا مسیح آئے گا اور جبراً دین
پھیلانے کے لئے لڑائیاں کرے گا ۔ ان خیالات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ مہدی اور
مسیح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے طریق کی مخالفت کرے گا اور اپنی روحانی کمزوری
کے سبب تلوار کا محتاج ہوگا ۔ پس ان خیالات سے بڑھ کر اور کون سا خیال لغو ہو سکتا ہے
جس امر کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کرنا نہیں چاہا اور صدہا مصیبتیں دیکھیں اور
پھر صبر کیا وہ امر مہدی اور مسیح کے لئے کیوں کر جائز ہو جائے گا۔
ایسا ہی ایک اور حدیث صحیح مسلم میں ہے جو مسیح موعود کے بارے میں ہے جس
سے ثابت ہوتا ہے کہ مسیح موعود جنگ نہیں کرے گا۔ اس حدیث کے الفاظ یہ ہیں
اَخْرَجْتُ عِبَادًا لَّهُ لَا يَدَ انِ لِقِتَالِهِمْ لَا حَدٍ فَاحْرِزُ عِبَادِي إِلَى الطُّورِ یعنی اے
آخری مسیح میں نے اپنے ایک بندے ایسی طاقتور زمین پر ظاہر کئے ہیں (یعنی یورپ کی
قو میں ) کہ کسی کو اُن کے ساتھ جنگ کرنے کی طاقت نہیں ہوگی ۔ پس تو اُن سے جنگ نہ
کر بلکہ میرے بندوں کو طور کی پناہ میں لے آیعنی تجلیات آسمانی اور روحانی نشانوں کے
ذریعہ سے ان بندوں کو ہدایت دے۔ سو میں دیکھتا ہوں کہ یہی حکم مجھے ہوا ہے۔
اب واضح ہو کہ ان بندوں سے مراد یوروپ کی طاقتیں ہیں جو تمام دنیا میں ﴿۲۷﴾
پھیلتی جاتی ہیں اور طور سے مراد تجلیات حقہ کا مقام ہے جس میں انوار و برکات اور
عظیم الشان معجزات اور ہیبت ناک آیات صادر ہوتی ہیں اور خلاصہ اس پیشگوئی کا
یہ ہے کہ مسیح موعود جب آئے گا تو وہ ان زبر دست طاقتوں سے جنگ نہیں کرے گا
بلکہ دین اسلام کو زمین پر پھیلانے کے لئے وہی چمکتے ہوئے نور اُس پر ظاہر ہوں گے
جو موسیٰ نبی پر کوہِ طور میں ظاہر ہوئے تھے پس طور سے مراد چمکدار تجلیات الہیہ
چشمه معرفت
ہیں جو معجزات اور کرامات اور خرق عادت کے طور پر ظہور میں آ رہے ہیں اور آئیں
گے اور دنیا دیکھے گی کہ وہ چمک کس طرح سطح دنیا پر محیط ہو جائے گی خدا بہت
پوشیدہ اور مخفی در مخفی در مخفی ہے مگر جس طرح موسیٰ کے زمانہ میں ایک
در
ایک خوفناک تجلی اُس نے
ظاہر کی تھی یہاں تک کہ اُس تجلی کی موسیٰ بھی برداشت نہ کر سکا اور غش کھا کر گر گیا اس
زمانہ میں بھی وہ فوق العادت الہی چمک اپنا چہرہ دکھائے گی جس سے طالب حق تسلی
پائیں گے جیسا کہ خدا تعالیٰ نے آج سے پچیس برس پہلے مجھے مخاطب کر کے ایک عظیم الشان
پیشگوئی کی ہے جو میری کتاب براهین احمدیہ میں درج ہے جس کے الفاظ یہ ہیں۔
میں اپنی چمکار دکھلاؤں گا اور اپنی قدرت نمائی سے تجھ کو اٹھاؤں گا ” دنیا میں ایک
نذیر آیا پر دنیا نے اُس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے
زور آور حملوں سے اُس کی سچائی ظاہر کر دے گا ۔“
پس اس الہامی عبارت میں خدا نے جو یہ فرمایا کہ میں اپنی چمکار دکھلاؤں گا یہ وہی
چہکار ہے جو کوہ طور کی چمکار سے مشابہت رکھتی ہے اور اس سے مراد جلالی معجزات ہیں جیسا
۲۸ کہ کوہ طور پر بنی اسرائیل کو جلالی معجزات دکھائے گئے تھے اور پھر اسی براہین احمد یہ میں جس
کی تالیف پر پچیس برس گزر گئے یہ وعدہ مجھے دیا گیا ہے کہ اگر لوگوں نے میری راہ اختیار نہ
کی تو میں طاعون بھیجوں گا اور سخت مری پڑے گی اور زلزلے آئیں گے اور خوفناک آفتیں
ظاہر ہوں گی چنانچہ اس پیشگوئی کے مطابق طاعون اس ملک میں پھیل گئی ہے اور زلزلے
بھی آئے ۔ اور خدا کا وعدہ ہے کہ ایک نئی و با بھی جس سے اس ملک کے لوگ ناواقف ہیں
اس ملک میں پھیل جائے گی اور انسان حیرت میں پڑیں گے کہ کیا ہونا چاہتا ہے ۔سو
خدا فرماتا ہے کہ میں قوموں کو جو ہنسی ٹھٹھے اور توہین و تکذیب میں مشغول ہیں اور سخت دل
ہیں ایسا ہی دکھاؤں گا اور اپنے بندوں کو جن کی قسمت میں ایمان مقدر ہے ان جلالی
چشمه معرفت
معجزات کے ساتھ ہدایت دوں گا اور ان کو اس قسم کے جلالی معجزات کی پناہ میں لے
آؤں گا جو کوہ طور پر دکھلائے گئے تھے ۔ سو جلالی معجزات وہی ہیں جن کا ظہور اس
زمانہ میں شروع ہو گیا ہے جن کی اس بندہ کے ذریعہ سے خدا نے پہلے سے خبر دی تھی
جیسا کہ ابھی ذکر ہو چکا ایسا ہی اُس نے اور بہت سے نشان میرے ہاتھ پر دکھلائے
کہ اگر وہ سب کے سب لکھے جائیں تو ایک ضخیم کتاب میں بھی سمانہیں سکتے ۔ غرض خدا
کے وہ جلالی معجزات اور وہ ہیبت ناک آیات اور وہ ڈرانے والی چمک جو کوہ طور پر
ظاہر ہوئی تھی پھر اب دوبارہ وہی قہری نشان دنیا میں ظاہر ہو رہے ہیں چنانچہ طاعون
تمام قوموں کو تباہ کر رہی ہے۔ زلزلے آرہے ہیں اور ستارے ہیبت ناک آوازوں
کے ساتھ ٹوٹتے ہیں اور وہ خدا جو غافلوں کی آنکھوں سے مخفی تھا اب وہ چاہتا ہے کہ
کھلے طور پر اپنے تئیں دنیا پر ظاہر کرے۔
اب میں اصل مطلب کی طرف رجوع کر کے یہ بیان کرنا چاہتا ہوں کہ ہم ﴿۲۹﴾
نے کس طرح شناخت کیا کہ قرآن شریف خدا کا کلام ہے۔ اے دوستو ! اس جگہ
اول یہ بات بیان کرنے کے لائق ہے کہ خدا کے کلام میں یہ ضروری امر ہے کہ وہ انسانی
کلام سے صریح ما بہ الامتیاز رکھتا ہو کیونکہ جس حد تک عقل سلیم خدا تعالیٰ کے وجود اور اس
کی صفات کی طرف رہبری کرتی ہے اگر خدا تعالیٰ کا کلام بھی فقط اسی حد تک رہبری
کرے اور کوئی زیادہ مرتبہ یقین اور معرفت کا عطا نہ کر سکے تو اُس کو انسانی عقل پر ترجیح
کیا ہوئی ؟ اور اس صورت میں وہ کیونکر خدا کا کلام سمجھا جائے ۔ مثلا عقل سلیم باری تعالیٰ
کی ہستی پر صرف یہ دلائل پیش کرتی ہے کہ اس عالم کی ترتیب محکم اور نظام ابلغ پر
نظر ڈال کر ماننا پڑتا ہے کہ ضرور اس عالم کا کوئی صانع ہو گا مگر عقل یہ نہیں دکھلا سکتی
که در حقیقت وہ صانع موجود بھی ہے۔ پس اگر کوئی کتاب جس کو خدا کا کلام سمجھا جاتا
ہے صرف اسی حد تک رہبری کرتی ہے جس حد تک عقل سلیم رہبری کرتی ہے تو وہ
چشمه معرفت
اپنی کارگذاری صرف اس قدر پیش کرتی ہے جس قدر عقل سلیم پہلے سے پیش کر چکی ہے
حالانکہ اس کتاب کا یہ فرض تھا کہ وہ انسانی کلام سے اپنا برتر اور ممیز ہونا ثابت کرتی تا
وہ یقینی معرفت کا ذریعہ ہو سکتی ۔
انسان الہامی کتاب کا محض اس لئے محتاج ہے کہ نظام عالم پر غور کر کے اور
یہ دیکھ کر کہ بڑے بڑے اجرام کیسے باہمی تعلقات سے اس دنیا کی گاڑی کھینچ رہے
ہیں کوئی ستارہ دوسرے سے روشنی حاصل کرتا ہے اور کوئی دوسرے کے گرد گھومتا ہے
اور با وجود بے شمار مدتوں کے اُن میں کوئی خلل اور بگاڑ واقع نہیں ہوتا ۔ انسانی عقل
۳۰ اس بات کے ماننے کے لئے مجبور ہو جاتی ہے کہ در پردہ کوئی ایسی بڑی طاقت
ہوگی جس کے ارادہ اور حکم سے یہ سب کچھ ہو رہا ہے پھر بھی اُس عقل نے کچھ
دیکھا تو نہیں لہذا اُس کا زیادہ سے زیادہ تو یہ حق ہے کہ ان تصرفات پر غور کر کے
یہ کہے کہ اُن کا کوئی صانع ہونا چاہیے نہ یہ کہ در حقیقت وہ صانع موجود بھی ہے اور
ہونا چاہیے اور ہے میں وہ فرق ہے جو ظن اور یقین میں فرق ہوتا ہے اور الہامی کتاب
کا یہ کام ہے کہ ہونا چاہیے کے مرتبہ سے ہے کے یقینی اور قطعی مقام تک پہنچاوے۔ اور
اگر وہی باتیں کرے کہ جس حد تک ایک عقلمند انسان کر سکتا ہے تو ایسی کتاب کے الہامی
ہونے پر کوئی یقینی اور قطعی دلیل قائم نہیں ہو سکتی ۔ اور اگر اُس کو الہامی مان بھی لیں
تب بھی اُس کی تعلیم محض بے سود ہے کیونکہ وہ یقین کے اعلیٰ مرتبہ تک نہیں پہنچا سکتی ۔
یہ بات یادر ہے کہ الہامی کتاب میں الہی طاقت کا پایا جانا ضروری ہے
اور اگر کسی کتاب میں حقائق معارف موجود ہوں اور عمدہ عمدہ گیان اور معرفت یا حکمت
اور فلسفہ کی باتیں اُس میں پائی جائیں تو محض اس قدر بیانات سے وہ الہامی کتاب نہیں
ٹھیر سکتی کیونکہ یہ سب باتیں انسانی قومی کے حلقہ کے اندر ہیں۔ انسان کی تیزی ذہن
لدها
چشمه معرفت
نے جو کچھ آج کے دن تک معلوم کیا ہے یہاں تک کہ سائینس کے پوشیدہ اسرار اور خواص
کو عملی رنگ میں لا کر دکھلا دیا ہے اور ایسی کلیں اور صنعتیں ایجاد کی ہیں جو حیرت میں
ڈالتی ہیں اور جو کچھ ارسطو اور افلاطون اور سقراط وغیرہ نے اپنے طور پر بار یک دربار یک
حقائق اور معارف لکھے ہیں اور نفس کی بحث کو اپنے خیال میں انتہا تک پہنچایا ہے کیا ہم
ان وجوہ سے اُن لوگوں کو نبی یا رسول کا خطاب دے سکتے ہیں یا اُن کی کتابوں کی اس
نسبت کہہ سکتے ہیں کہ وہ الہامی اور خدا کا کلام ہے؟ ہرگز نہیں ۔
اور یہ بات بھی کوئی صحیح حجت نہیں کہ فلاں کتاب پرانی اور قدیم زمانہ سے
ہے اس لئے وہ خدا کی کتاب ہے کیونکہ اول تو اس دعوے کو منجانب اللہ ہونے کے
ساتھ کچھ بھی تعلق نہیں ماسوا اس کے یہ دعوی کئی قوموں نے پیش کیا ہے جیسا کہ پارسی
نبیوں کی کتابوں نے یہی دعویٰ پیش کیا ہے اور جس نے کتاب دسا تیر کو دیکھا ہوگا
اسے خوب معلوم ہوگا کہ پارسیوں کی کتاب قدامت کے دعوے میں وید سے آگے
بڑھ گئی ہے۔ اُن کی مدت قرار دادہ کے مقابل پر ہزارم حصہ تک بھی وید نہیں
پہنچتا ۔ پس کس حج کو یہ فرصت ہے کہ دونوں کتابوں کا مقابلہ کر کے یہ فیصلہ کرے
کہ قدامت کے
دعوے میں صادق کون اور کاذب کون ہے
اور فرض کے طور پر اگر کسی کتاب کا قدیم ہونا قبول بھی کر لیں تو کیا اس سے ثابت ہو جائے
گا کہ وہ خدا کا کلام ہے۔
یا د رکھو اور خوب یا د رکھو کہ اس مقدمہ میں آخر کا ر اُسی کتاب کے حق میں
ڈگری ہوگی کہ جو انسانی کلام کے مقابل پر کھلے کھلے طور پر کوئی ما بہ الامتیاز پیش کرتی ہو
کیونکہ جبکہ خدا کا فعل کہ جو اس کے عملی تصرفات ہیں انسان کے فعل سے امتیاز کلی
رکھتا ہے یہاں تک کہ ایک مکھی کی مانند بھی بنانا انسان کی قدرت سے باہر ہے تو پھر
چشمه معرفت
کیونکر ہو سکتا ہے کہ خدا کا قول انسان کے قول سے برابر ہو اور کوئی الہی طاقت
۳۲ اُس میں موجود نہ ہو۔
اب اے صاحبو! میں یہ بیان کرتا ہوں کہ وہ امتیازی نشان کہ جو
الہامی کتاب کی شناخت کے لئے عقل سلیم نے قرار دیا ہے وہ
صرف خدا تعالیٰ کی مقدس کتاب قرآن شریف میں پایا جاتا ہے
اور اس زمانہ میں وہ تمام خوبیاں جو خدا کی کتاب میں امتیازی
نشان کے طور پر ہونی چاہئیں دوسری کتابوں میں قطعاً مفقود ہیں
ممکن ہے کہ اُن میں وہ خوبیاں پہلے زمانہ میں ہوں گی مگر
اب نہیں ہیں اور گو ہم ایک دلیل سے جو ہم پہلے لکھ چکے ہیں اُن
کو الہامی کتابیں سمجھتے ہیں مگر وہ گو الہامی ہوں لیکن اپنی
موجودہ حالت کے لحاظ سے بالکل بے سود ہیں اور اُس شاہی قلعہ
کی طرح ہیں جو خالی اور ویران پڑا ہے اور دولت اور فوجی طاقت
سب اس میں سے کوچ کرگئی ہے۔ اب میں قرآن شریف کی
امتیازی خوبیاں جو انسانوں کی طاقت سے برتر ہیں ذیل میں
بیان کرتا ہوں۔
اول یہ کہ اس میں ایک زبردست طاقت ہے جو اپنے پیروی کرنے والوں کو ظنی معرفت سے
یقینی معرفت تک پہنچا دیتی ہے اور وہ یہ کہ جب ایک انسان کامل طور پر اُس کی پیروی کرتا
ہے تو خدائی طاقت کے نمونے معجزہ کے رنگ میں اُس کو دکھائے جاتے ہیں اور خدا اُس سے
چشمه معرفت
کلام کرتا ہے اور اپنے کلام کے ذریعہ سے غیبی امور پر اُس کو اطلاع دیتا ہے اور میں ان قرآنی برکات ۳۳
کو قصہ کے طور پر بیان نہیں کرتا بلکہ میں وہ معجزات پیش کرتا ہوں کہ جو مجھ کو خود دکھائے گئے
ہیں ۔ وہ تمام معجزات ایک لاکھ کے قریب ہیں بلکہ غالبا وہ ایک لاکھ سے بھی زیادہ ہیں
خدا نے قرآن شریف میں فرمایا تھا کہ جو شخص میرے اس کلام کی پیروی کرے وہ نہ صرف اس
کتاب کے معجزات پر ایمان لائے گا بلکہ اُس کو بھی معجزات دیئے جائیں گے سو میں نے
بذات خود وہ معجزات خدا کے کلام کی تاثیر سے پائے جو انسانوں کی طاقت سے بلند اور محض خدا
کا فعل ہیں۔ وہ زلزلے جو زمین پر آئے اور وہ طاعون جو دنیا کو کھا رہی ہے وہ انہیں معجزات
میں سے ہیں جو مجھ کو دیئے گئے۔ میں نے ان آفات کے نام و نشان سے پچیش برس پہلے اپنی
کتاب براہین احمدیہ میں ان حوادث کی خبروں کو بطور پیشگوئی شائع کر دیا تھا کہ یہ آفتیں
آنے والی ہیں سو وہ تمام آفات آگئیں اور ابھی بس نہیں بلکہ آنے والی آفات ان آفات سے
بہت زیادہ ہیں۔ اور بعض نئی وبائیں بھی ہیں جو پہلے اس سے کبھی اس ملک میں ظاہر نہیں
ہوئیں اور وہ ڈرانے والی اور دہشت ناک ہیں اور ایک سخت اور خوفناک قسم کی طاعون بھی ظاہر
ہونے والی ہے جو اس ملک اور دوسرے ملکوں میں ظاہر ہوگی اور نہایت پریشان کرے گی شاید
اب کے سال یا دوسرے سال میں اور ایک زلزلہ بھی آنے والا ہے جو نا گہانی طور پر آئے گا اور
سخت آئے گا۔ معلوم نہیں کہ کسی حصہ ملک میں یا عام ہوگا اگر دنیا کے لوگ خدا سے ڈریں تو یہ
آفات مل بھی سکتی ہیں کیونکہ خداز مین و آسمان کا بادشاہ ہے وہ اپنے حکموں کو جاری بھی کر سکتا
ہے اور ٹال بھی سکتا ہے مگر بظاہر کچھ امید نہیں کہ لوگ خدا سے ڈریں کیونکہ دل حد سے زیادہ
سخت ہو گئے ہیں۔ اور مجھے اُن پیشگوئیوں کے پیش از وقت سنانے کی وجہ سے اُن کے متنبہ
ہونے کی کچھ توقع نہیں اور بجز اس کے کوئی امید نہیں کہ ٹھٹھا کیا جائے گا اور یا گالیاں دی
جائیں گی اور یا ہم اس بات سے متہم کئے جائیں گے کہ لوگوں میں تشویش پھیلاتے ہیں۔
چشمه معرفت
یہ نکتہ یادر ہے کہ بلاؤں کے ٹلنے کے لئے یہ ضروری نہیں کہ لوگ مسلمان ہو جائیں
کیونکہ مذہبی غلطیوں کے مواخذہ کے لئے قیامت کا دن مقرر ہے ہاں یہ ضروری ہے کہ لوگ ہر
ایک قسم کی بدچلنی سے باز آویں اور خدا کے پاک نبیوں کی نسبت بد زبانی سے پیش نہ آویں
اور غریبوں پر ظلم نہ کریں ! پر ظلم نہ کریں اور صدقہ رقہ خیرات بہت کریں اور خدا کے ساتھ کہ ے ساتھ کسی کو برابر نہ
کریں نہ پتھر کو نہ آگ کو نہ انسان کو نہ پانی کو نہ سورج کو نہ چاند کو اور تکبر اور شرارت کی راہوں
کو چھوڑ دیں اور گورنمنٹ برطانیہ جس کے ماتحت وہ امن اور آسائش پا رہے ہیں اس کی
ایزا کے لئے بھی پوشیدہ منصوبے نہ سوچیں اور اطاعت کریں کیونکہ بلا شبہ اس گورنمنٹ کا دونوں
قوموں ہندوؤں اور مسلمانوں پر احسان ہے اور اس گورنمنٹ کے ایام سلطنت میں ایسی پُر امن
راتیں ہیں کہ سکھوں کے زمانہ میں ایسے دن بھی نہیں تھے سواگر لوگ ایسا کریں کہ سب کینے
اپنے دلوں میں سے نکال دیں اور خدا سے بہت ڈریں تو یہ ایک روحانی ٹیکہ ہے کہ جس میں
بلا شبہ شفا ہے۔ خدا نے کئی مرتبہ مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ إِنَّ اللَّهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ
حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ یعنی یہ وبا جو دنیا پر نازل ہورہی ہے خدا کبھی اس میں تغیر و تبدل
نہ کرے گا جب تک کہ لوگ اپنے دلوں کی تغییر و تبدیل نہ کر لیں ۔ اور خدا نے مجھے مخاطب
کر کے فرمایا۔ انی احافظ كل من في الدار۔ لو لا الا كرام لهلك المقام۔ اني مع الرسول
اقوم والوم من يلوم وافطر واصوم۔ ولن ابرح الارض الى الوقت المعلوم۔ یعنی
میں ان سب لوگوں کو جو تیرے گھر کی چار دیوار کے اندر ہیں طاعون سے بچاؤں گا اور اگر میں تیری
عزت کا پاس نہ کرتا تو کل قادیان کو ہلاک کر دیتا کیونکہ انہوں نے ہمسایہ ہو کر پھر بھی بدی کی ۔
اور میں اس رسول کے ساتھ کھڑا ہوں گا اور ملامت کرنے والے کو ملامت کروں گا اور میں افطار
۳۵) بھی کروں گا اور روزہ بھی رکھوں گا اور میرا عذاب اس ملک سے کبھی علیحدہ نہ ہوگا جب تک وہ
وقت نہ آجائے جو میں نے مقدر کیا ہے۔ اور روزہ اور افطار سے یہ مراد ہے کہ کبھی طاعون سخت
چشمه معرفت
رہے گی گویا خدا روزہ دار کی طرح لوگوں کی ہلاکت کے ساتھ روزہ کھولے گا اور بعض دفعہ ایک
وقت تک طاعون کو دور کر دے گا گویا وہ روزہ دار ہے۔
ایسا ہی ایک عظیم الشان خدا کا نشان یہ ہے کہ آج سے ستائیس برس پہلے یا کچھ زیادہ
میری یہ حالت تھی کہ میں ایک احد من الناس تھا اور ایسا گمنام تھا کہ صرف چند آدمی
ہوں گے جو میرے صورت آشنا ہوں گے اور کسی عزت اور وجاہت کا میں مالک نہیں تھا
اُن دنوں میں اسی شہر لاہور میں کئی دفعہ آیا مگر کوئی نہیں کہہ سکتا کہ اُس نے میری وجاہت کے
لحاظ سے خود آ کر میری ملاقات کی ۔ غرض اُس زمانہ میں میں ایسا تھا کہ گویا کچھ بھی نہ تھا اس
بات کے گواہ قادیان میں نہ صرف مسلمان ہیں بلکہ آریہ بھی ہیں ۔ اُسی زمانہ میں خدا نے
میرے آئندہ عروج اور شوکت اور جلال کی خبر دی جو دو سال بعد میری کتاب براہین احمدیہ
میں چھپ کر شائع ہو گئی جس کو آج پچیس برس گزر گئے اور وہ پیشگوئی یہ ہے انی جاعلک
للناس اماما ۔ يأتون من كل فج عميق۔ يأتيك من كل فج عميق۔ ينصرك
رجال نوحى اليهم من السماء۔ اذاجاء نصر الله والفتح وانتهى امر الزمان الينا
اليس هذا بالحق۔ ولا تُصَعّر لخلق الله ولا تسئم من الناس أَلْقَيْتُ عليك
محبة منى ولتصنع علی عینی ۔ ترجمہ۔ میں تجھے لوگوں کے لئے ایک امام بناؤں گا۔
یعنی وہ تیرے پیرو ہوں گے اور تو اُن کا پیشوا ہوگا ۔ وہ ہر ایک دور دراز راہ سے تیرے
پاس آئیں گے اور انواع و اقسام کی نقد اور جنس تیرے لئے لائیں گے۔ میں ایک
جماعت کے دلوں میں الہام کروں گا تا وہ مالی مدد کریں پس وہ تیری مدد کریں گے ۔ جب
خدا کی مدد اور فتح آئے گی اور ایک دنیا ہماری طرف رجوع لے آئے گی تب یہ کہا جائے گا ﴿۳۶﴾
کہ کیا یہ حق نہ تھا جو آج پورا ہوا اور تجھے چاہیے کہ جب خدا کی مخلوق تیری طرف رجوع
کرے تو تم نے اُن سے بدخلقی نہ کرنا اور نہ اُن کی کثرت کو دیکھ کر تھکنا۔ میں اپنی طرف
سے دلوں میں تیری محبت ڈالوں گا تا تو میری آنکھوں کے سامنے پرورش پاوے اور اپنے
چشمه معرفت
مقصود کے لئے طیار کیا جائے سو ایسا ہی ہوا اور ایک مدت دراز کے بعد خدا نے دلوں میں
میری محبت اس قدر ڈال دی کہ علاوہ مالی مدد کے بعض نے میری راہ میں مرنا بھی قبول کیا اور
وہ سنگسار کئے گئے مگر دم نہ مارا۔ اپنی جان میری لئے چھوڑ دی مگر مجھے نہ چھوڑا۔ اور بعض نے
میرے لئے دکھ اُٹھائے اور صدہا کوس سے ہجرت کر کے قادیان میں آگئے ۔ اور بعض نے
ہزار ہا ر و پے میرے آگے پیش کئے ۔ اور جس قدر لوگ بیعت کے لئے آج تک قادیان میں
آئے وہ ایک لاکھ سے بھی زیادہ ہوں گے۔ اور سب بیعت کرنے والے چار لاکھ کے قریب
ہوں گے۔ اور جیسا کہ منی آرڈروں سے ثابت ہو سکتا ہے ایک لاکھ سے بھی زیادہ روپیہ
آچکا ہے۔ اور اب فقط لنگر خانہ کے خرچ کے لئے قریباً پندرہ سور و پیہ ماہوار آتا ہے اور جیسا
کہ خرچ بڑھتا جاتا ہے ایسا ہی آمدن بھی بڑھتی جاتی ہے۔ اور یہ عجیب بات ہے کہ اس پیشگوئی
کے الفاظ سب کے سب قرآن شریف کی عبارت ہے یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ یہ
معجزه در اصل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ ہے اور اس پیشگوئی کے دو پہلو ہیں جو تنقیح
طلب ہیں اول یہ کہ آیا یہ صحیح ہے کہ اُس زمانہ میں جس پر پچیس برس سے بھی زیادہ مدت گذر
چکی ہے میں ایسا ہی گمنام اور کس پر سد میں داخل تھا جیسا کہ میں نے ذکر کیا ہے۔ اور دوسرا امر
یہ تنقیح طلب ہے کہ کیا یہ سچ ہے کہ کئی لاکھ آدمی نے اب تک بیعت کی ہے؟ اور اکثر ان کے
قادیان میں آئے ہیں اور کیا یہ سچ ہے کہ ایک لاکھ یا کچھ زیادہ اب تک روپیہ آچکا ہے؟ سو
۳۷ پہلا امر تنقیح طلب بہت صاف ہے کیونکہ اس ضلع اور امرتسر اور لاہور کے اضلاع میں کوئی شخص
دعوی نہیں کر سکتا کہ وہ اطلاع رکھتا ہے کہ اس ابتدائی زمانہ میں یہ عروج اور شہرت اور مالی
فتوحات حاصل تھیں اور خوش نصیبی سے اس بات کے گواہ قادیان کے آریہ بھی ہیں جن میں سے
ایک کا نام لالہ شرمیت اور دوسرے کا نام لالہ ملا وامل ہے کیونکہ وہ میرے پاس آتے جاتے
تھے اور اُن کو میری تنہائی اور گمنامی کا حال خوب معلوم تھا اور جب امرتسر میں میری کتاب
چشمه معرفت
براہین احمد یہ چھتی تھی تو اتفاقاً بعض دفعہ وہ میرے ساتھ امرتسر گئے تھے ایسا ہی قادیان
کے تمام باشندے گواہ ہیں ۔ اور دوسرا امر تنقیح ا امر تنقیح طلب بھی ایسا ہی بدیہی اور صاف ۔ ہے جس
سے گورنمنٹ بھی بے خبر نہیں اور وہ یہ کہ تمام پنجاب اور ہندوستان میں ہماری جماعتیں
پھیلی ہوئی ہیں ۔ اور ریاست کابل میں بھی ایک کثیر جماعت ہماری ہے اور جیسا کہ میں
نے بیان کیا ہے فتوحات کے لئے سرکاری ڈاک خانے کافی گواہ ہیں اور یاد رہے کہ یہ
پیشگوئی دراصل ستائیس برس کی ہے نہ پچیس برس کی ۔ اور پچیس برس صرا صرف براہین احمد یہ
کے چھینے پر گذرے ہیں اور مدت تک یہ مسودہ التوا میں رہا ہے۔ اُس شخص کو اس پیشگوئی کا
مزہ آئے گا جو ان دونوں تنقیح طلب امور کی اوّل تحقیق کرے گا ۔ اب میں پوچھتا ہوں کہ
کیا اس قدر عظیم الشان غیب انسانی قدرت میں داخل ہے؟ اگر داخل ہے تو دنیا میں اس
کی نظیر کہاں ہے؟
منجملہ ان نشانوں کے جو خدا نے میرے ہاتھ پر ظاہر کئے وہ نشان بھی ہیں جو
بعض قادیان کے آریہ صاحبوں نے مشاہدہ کر لئے ۔ میں مناسب سمجھتا ہوں کہ کسی قدر وہ
بھی بیان کروں کیونکہ جو نشان خود آریہ صاحبوں کی ذات کے متعلق ہیں اور وہ اُن کے گواہ
چشم تم و دید ہیں اُن سے زیادہ اس مجمع میں کون سانشان یقینی اور اور قطعی قطعی سمجھا سمجھا جا جا سکتا سکتا ۔ ہے سو ان میں
سے ایک نشان لالہ شرمیت آریہ ساکن قادیان کے متعلق ہے اور وہ یہ ہے کہ لالہ صاحب ﴿۳۸﴾
موصوف کو ایک مرتبہ جس کو قریباً پینتیس برس کا عرصہ گزرا ہے یہ مصیبت ؛ پیش آئی کہ
انکا بھائی لالہ بسمبر داس ایک فوجداری مقدمہ میں قید ہو گیا اور ساتھ اس کے ایک اور شخص
بھی قید ہوا جس کا نام خوشحال تھا۔ تب لالہ شرمیت نے ایک دفعہ مجھے آ کر کہا کہ آپ دعا کریں
ہم لوگ بہت بے قرار ہیں میں نے رات کو دعا کی تو مجھے دکھلایا گیا کہ میں اس دفتر میں
پہنچا ہوں جہاں قیدیوں کی میعاد کے رجسٹر ہیں اور میں نے وہ رجسٹر کھولا جو لالہ بسمبر داس
کی
میعاد کا رجسٹر تھا اور میں نے اُس میں سے نصف قید کاٹ دی اور لالہ شرمیت کو یہ حال
چشمه معرفت
بتلا دیا اور پھر ایسا اتفاق ہوا کہ لالہ شرمیت اور اس کے دوسرے بھائیوں نے اپنے قیدی
بھائی کی طرف سے چیف کورٹ میں اپیل کیا اور پھر لالہ شرمیت نے مجھے کہا کہ آپ اپنے
خدا سے دریافت کریں کہ اس اپیل کا انجام کیا ہوگا ۔ تب میں نے محض ہمدردی کے لحاظ سے
پھر دعا کی کہ تا خدا تعالیٰ میرے پر انجام کھول دے۔ تب عالم کشف میں میرے پر ظاہر کیا
گیا کہ انجام یہ ہوگا کہ چیف کورٹ سے وہ مثل ضلع میں واپس آئے گی اور لالہ بسمبر داس
لالہ شرمیت کے بھائی کی نصف قید تخفیف کی جائے گی مگر وہ بری نہیں ہو گا لیکن اُس کا دوسرار فیق
خوشحال نام پوری قید بھگتے گا اور ایک دن بھی اُس کا تخفیف نہیں ہوگا اور وہ بھی بری نہیں
ہوگا ۔ میں نے یہ سب حالات انجام اپیل سے پہلے لالہ شرمیت کو سنا دیئے اور آخر کا ر ایسا ہی
ظہور میں آیا ایک ذرہ کا بھی فرق نہ پڑا۔ تب لالہ شرمیت نے میری طرف ایک رقعہ لکھا کہ
آپ کی نیک بختی کی وجہ سے خدا ۔ را نے یہ سب باتیں آپ پر کھول دیں یہ خدا کا فضل ہے کہ
لالہ شرمیت اب تک قادیان میں زندہ موجود ہے اور قسم دینے سے تمام حالات سچ سچ بیان
کرنے کے لئے مجبور ہوگا۔ اور میں نے اپنی کتاب براہین احمد یہ میں بھی جس کو شائع کئے
پچھتیس برس گزر گئے ہیں یہ تمام قصہ شائع کر دیا ہے اب ہر ایک عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ اگر یہ قصہ
۳۹ خلاف واقعہ ہوتا تو ممکن نہ تھا کہ لالہ شرمیت اس قدر مدت تک خاموش رہتا اور اس قصہ کی
تکذیب شائع نہ کرتا اور مجھے جھوٹھا نہ ٹھہراتا ۔ اور خود ظاہر ہے کہ ایسا کھلا کھلا جھوٹ بنانا ایک
بڑے بدذات اور لعنتی کا کام ہے اور نیز سچ سے بھی وہی انکار کرے گا جس کو اپنے پرمیشر
کا ایک ذرہ بھی خوف نہیں اور نہ لعنت کا ڈر۔
اسی طرح ایک اور صاحب قادیان میں ہیں جن کا نام ملا وامل ہے اور لالہ شرمیت
اور لالہ ملا وائل بڑے پُر جوش آریہ ہیں اور یہی قادیان کی سماج کے بانی بھی ہوئے تھے اور
شاید عرصہ تین برس کا گذرا ہوگا کہ لالہ ملا وامل مرض دق میں مبتلا ہو گیا اور ایک نرم اور
دائی تپ ایسا اُس کے پیچھے پڑا کہ دن رات چڑھا رہتا تھا تب وہ اپنی زندگی سے مایوس ہو گیا اور