چشمہٴ معرفت

حصہ 35

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

چشمه معرفت
میرے پاس آیا اور بات کرتا کرتا رو پڑا اور دعا کی خواہش کی۔ مجھ کو اُس کی حالت پر رحم آیا اور
میں نے اُس کے لئے دعا کی۔ تب خدا تعالیٰ کی طرف سے مجھ کو ان الفاظ کے ساتھ الہام ہوا
کہ قُلْنَا يَا نَارُ كُونِي بَرُدًا وسلامًا یعنی ہم نے تپ کی آگ کو کہا کہ ٹھنڈی اور سلامتی ہو جا۔
تب ایک ہفتہ بھی نہیں گذرا تھا کہ لالہ ملا وامل اس خوفناک مرض سے نجات پا گیا۔ یہ تمام واقعہ
بھی میں نے اپنی کتاب براہین احمدیہ میں شائع کر دیا۔ اس کے شائع کرنے پر بھی پچیس برس
گزر گئے مگر لالہ ملا وامل نے کبھی اس واقعہ کی تکذیب شائع نہیں کی ۔ آخر ایمان اور دھرم بھی تو
ایک چیز ہے اور سچ بولنا سچے مذہب کا اصول ہوتا ہے اس لئے یقین ہے کہ اگر اس کو بھی قسم سے
پوچھا جائے تو اُس کو اس بات سے چارہ نہ ہوگا کہ سچ بیان کرے مگر بہتر ہوگا کہ ایسے مجمع میں یہ
فیصلہ ہو جس میں مجھے بھی بلایا جائے اور ان دونوں صاحبوں کو میرے روبرو قسمیں دی جائیں
کیونکہ بغیر قسم کے قوم کے لحاظ سے وہ جھوٹ بول سکتے ہیں مگر قسم بھی اولاد کی ہو۔
ایسا ہی اور بھی کئی آر یہ صاحبوں کی نسبت میری الہامی پیشگوئیاں ہیں اور وہ پانچ
پیشگوئیاں ہیں جو ظہور میں آگئیں مگر میں اس مجمع میں مناسب نہیں دیکھتا کہ اُن کا ذکر کروں
اور ذکر کی کچھ حاجت بھی نہیں کیونکہ وہ پیشگوئیاں میری کتابوں میں شائع ہو چکی ہیں ۔ ۴۰
اب ہم اس سے بڑھ کر اپنے نشانوں کا آر یہ صاحبوں کو کیا ثبوت دیں کہ خود آریہ صاحبوں کو
بطور گواہ کے پیش کرتے ہیں اور یہ معجزات میرے نہیں بلکہ قرآن شریف کے ہیں کیونکہ ہم
اُسی کی طاقت اور اسی کی عطا کردہ روح سے یہ کام کر رہے ہیں۔
غرض قرآن شریف کی زبردست طاقتوں میں سے ایک یہ طاقت ہے کہ اُس کی
پیروی کرنے والے کو معجزات اور خوارق دیئے جاتے ہیں اور وہ اس کثرت سے ہوتے ہیں
کہ دنیا ان کا مقابلہ نہیں کر سکتی ۔ چنانچہ میں یہی دعویٰ رکھتا ہوں اور بلند آواز سے کہتا ہوں
کہ اگر دنیا کے تمام مخالف کیا مشرق کے اور کیا مغرب کے ایک میدان میں جمع ہو جائیں اور

چشمه معرفت
نشانوں اور خوارق میں مجھ سے مقابلہ کرنا چاہیں تو میں خدا تعالیٰ کے فضل سے اور توفیق سے
سب پر غالب رہوں گا اور یہ غلبہ اس وجہ سے نہیں ہوگا کہ میری روح میں کچھ زیادہ طاقت ہے
L
بلکہ اس وجہ سے ہوگا کہ خدا نے چاہا ہے کہ اُس کے کلام قرآن شریف کی زبردست طاقت اور اس
کے رسول حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانی قوت اور اعلیٰ مرتبت کا میں ثبوت دوں
اور اُس نے محض اپنے فضل سے نہ میرے کسی ہنر سے مجھے یہ توفیق دی ہے کہ میں اُس کے
عظیم الشان نبی اور اس کے قوی الطاقت کلام کی پیروی کرتا ہوں اور اس سے محبت رکھتا ہوں
اور وہ خدا کا کلام جس کا نام قرآن شریف ہے جو ربانی طاقتوں کا مظہر ہے میں اس پر ایمان
لاتا ہوں اور قرآن شریف کا یہ وعدہ ہے کہ لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا اور
یہ وعدہ ہے کہ أَيَّدَهُمْ بِرُوحِ مِنْهُ ہے اور یہ وعدہ ہے کہ يَجْعَلْ لَّكُمْ فُرْقَانًا
اس وعدہ کے موافق خدا نے یہ سب مجھے عنایت کیا ہے اور ترجمہ ان آیات کا یہ ہے کہ جو
لوگ قرآن شریف پر ایمان لائیں گے اُن کو مبشر خوا ہیں اور الہام دیئے جائیں گے یعنی
بکثرت دیئے جائیں گے ورنہ شاذ و نادر کے طور پر کسی دوسرے کو بھی کوئی سچی خواب
آسکتی ہے مگر ایک قطرہ کو ایک دریا کے ساتھ کچھ نسبت نہیں اور ایک پیسہ کو ایک خزانہ سے
کچھ مشابہت نہیں اور پھر فرمایا کہ کامل پیروی کرنے والے کی رُوح القدس سے تائید کی
جائے گی یعنی ان کے فہم اور عقل کو غیب سے ایک روشنی ملے گی اور اُن کی کشفی حالت
نہایت صفا کی جائے گی اور اُن کے کلام اور کام میں تاثیر رکھی جائے گی اور اُن کے ایمان
نہایت مضبوط کئے جائیں گے اور پھر فرمایا کہ خدا اُن میں اور اُن کے غیر میں ایک فرق بین
رکھ دے گا یعنی بمقابل اُن کے باریک معارف کے جو اُن کو دیئے جائیں گے اور بمقابل
ان کی کرامات اور خوارق کے جو اُن کو عطا ہوں گی دوسری تمام قو میں عاجز رہیں گی چنانچہ
ہم دیکھتے ہیں کہ قدیم سے خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ پورا ہوتا چلا آتا ہے اور اس زمانہ میں ہم خود
اس کے شاہد رویت ہیں ۔
یونس: ۶۵ - المجادلة : ۲۳ ۳ الانفال : ۳۰

چشمه معرفت
یہ تو ہم نے قرآن شریف کی اُس زبردست طاقت کا بیان کیا ہے جو اپنے پیروی کرنے
والوں پر اثر ڈالتی ہے لیکن وہ دوسرے معجزات سے بھی بھرا ہوا ہے۔ اُس نے اسلام کی ترقی اور
شوکت اور فتح کی اُس وقت خبر دی تھی جب کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مکہ کے جنگلوں میں اکیلے پھرا
کرتے تھے اور اُن کے ساتھ بجز چند غریب اور ضعیف مسلمانوں کے اور کوئی نہ تھا اور جب قیصر روم
ایرانیوں کی لڑائی سے مغلوب ہو گیا اور ایران کے کسری نے اُس کے ملک کا ایک بڑا حصہ دبا لیا تب
بھی قرآن شریف نے بطور پیشگوئی کے یہ خبر دی کہ نو برس کے اندر پھر قیصر روم فتح یاب ہو جائے گا
اور ایران کو شکست دے گا چنانچہ ایسا ہی ظہور میں آیا۔ ایسا ہی شق القمر کا عالی شان معجزہ جو خدائی
ہاتھ کو دکھلا رہا ہے۔ قرآن شریف میں مذکور ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلی کے اشارہ سے
چاند دو ٹکڑے ہو گیا اور کفار نے اس معجزہ کو دیکھا۔ اُس کے جواب میں یہ کہنا کہ ایسا وقوع میں آنا
خلاف علم ہیئت ہے یہ سرا سر فضول باتیں ہیں کیونکہ قرآن شریف تو فرماتا ہے کہ اقْتَرَبَتِ
السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ - وَإِنْ يَّرَوْا آيَةً يُعْرِضُوا وَيَقُولُوا سِحْرُ مُسْتَمِرُّ (۲۲)
یعنی قیامت نزدیک آگئی اور چاند پھٹ گیا اور کافروں نے یہ معجزہ دیکھا اور کہا کہ یہ پکا جادو
ہے جس کا آسمان تک اثر چلا گیا۔ اب ظاہر ہے کہ یہ نرا دعوی نہیں بلکہ قرآن شریف تو اس کے
ساتھ ان کا فروں کو گواہ قرار دیتا ہے جو سخت دشمن تھے اور کفر پر ہی مرے تھے۔ اب ظاہر ہے کہ اگر
شق القمر وقوع میں نہ آیا ہوتا تو مکہ کے مخالف لوگ اور جانی دشمن کیونکر خاموش بیٹھ سکتے تھے وہ
بلا شبہ شور مچاتے کہ ہم پر یہ تہمت لگائی ہے ہم نے تو چاند کو دو ٹکڑے ہوتے نہیں دیکھا اور عقل تجویز
نہیں کر سکتی کہ وہ لوگ اس معجزہ کو سراسر جھوٹ اور افترا خیال کر کے پھر بھی چپ رہتے ۔ بالخصوص
جبکہ ان کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس واقعہ کا گواہ قرار دیا تھا تو اس حالت میں اُن کا فرض
تھا کہ اگر یہ واقعہ صیح نہیں تھا تو اس کا رد کرتے نہ یہ کہ خاموش رہ کر اس واقعہ کی صحت پر مہر لگا دیتے
پس یقینی طور پر معلوم ہوتا ہے کہ یہ واقعہ ضرور ظہور میں آیا تھا اور اس کے مقابل پر یہ کہنا کہ یہ
القمر : ۳۰۲

چشمه معرفت
قواعد ہیئت کے مطابق نہیں یہ عذرات بالکل فضول ہیں۔ معجزات ہمیشہ خارق عادت ہی ہوا
کرتے ہیں ورنہ وہ معجزے کیوں کہلائیں اگر وہ صرف ایک معمولی بات ہو۔ اور علاوہ اس
کے علم ہیئت کی کس نے اب تک حد بست کر لی ہے۔ ہمیشہ نئے نئے عجائبات آسمانی ظاہر
ہوتے ہیں کہ جن کے بھید کچھ بھی سمجھ نہیں آتے اور ایسے خارق عادت طور پر ظاہر ہوتے
ہیں کہ عقل اُن میں حیران رہ جاتی ہے۔ تھوڑے دن ہوئے ہیں کہ خدا نے میرے پر ظاہر
کیا تھا کہ انگریزی مہینہ کی اخیر تاریخ میں ایک نشان آسمانی ظاہر ہوگا اور میں نے فی الفور
اخباروں میں یہ پیشگوئی شائع کر دی تھی چنانچہ جب اکتیسویں تاریخ مہینہ کی ہوئی تو ایک
روشن ستارہ آسمان سے گرتا ہوا ہزاروں لوگوں کو دکھائی دیا اور ہر ایک نے یہی سمجھا کہ اسی
کے گاؤں میں گرا ہے اس کے ساتھ ایک گرج اور تند آواز بھی تھی بعض جگہ بعض لوگ اس
کی روشنی اور آواز سے غش کھا کر گر گئے ۔ اور ہمیں خبر پہنچی ہے کہ سات سو کوس تک اس
۴۳ ہیبت ناک ستارہ کا گرنا دیکھا گیا ۔ بلکہ تبت تک کی ہمیں خبر آئی ہے کہ اُن لوگوں نے بھی
اس روشن اور تند آواز ستارہ کو گرتے دیکھا جس کے ساتھ ہیبت ناک آواز تھی۔ اب کوئی
ہیئت دان بتلاوے کہ یہ کیا ماجرا تھا۔
غرض قرآن شریف بڑے بڑے نشانوں سے پُر ہے جن کے ذکر کرنے کے
لئے یہ مضمون کافی نہیں۔ اور ایک عجیب طریق قرآن شریف کا یہ ہے جو کسی اور کتاب میں
نہیں دیکھا گیا اور وہ یہ کہ وہ خدا تعالیٰ کی قدرت اور علم اور رحمت اور بخشش وغیرہ صفات کے
بیان کرنے میں عاجز انسان کی طرح ان صفات کو محض معمولی طور پر بیان نہیں کرتا بلکہ
خود زندہ اور تازہ ثبوت اس بات کا دیتا ہے کہ خدا عالم ہے خدا قادر ہے خدا رحیم ہے
خدا نجات دہندہ ہے یعنی معجزہ اور پیشگوئی کے طور پر تازہ نمونہ ان صفات کا مشاہدہ کرا دیتا
ہے تا انسان کو یقین آجائے کہ جو کچھ دنیا میں اس کی صفات مشہور ہیں وہ در حقیقت اُس
میں پائی جاتی ہیں اور تا پڑھنے والے اس کے خدا تعالیٰ کی صفات کی نسبت حق الیقین تک

پہنچ جائیں ۔
چشمه معرفت
اور قرآن شریف کی اعلیٰ درجہ کی خوبیوں میں سے اس کی تعلیم بھی ہے کیونکہ وہ انسانی
فطرت اور انسانی مصالح کے سراسر مطابق ہے مثلاً توریت کی یہ تعلیم ہے کہ دانت کے بدلے
دانت اور آنکھ کے بدلے آنکھ اور انجیل یہ کہتی ہے کہ بدی کا ہرگز مقابلہ نہ کر بلکہ اگر کوئی
تیری دائیں گال پر طمانچہ مارے تو دوسری بھی پھیر دے مگر قرآن شریف کہتا ہے کہ
جَزَؤُا سَيِّئَةِ سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا فَمَنْ عَفَا وَأَصْلَحَ فَأَجْرُهُ عَلَى اللهِ ، یعنی بدی کا بدلہ
تو اُسی قدر بدی ہے لیکن جو شخص اپنے قصور وار کا گناہ بخشے اور اس گناہ کے بخشنے میں وہ شخص
جس نے گناہ کیا ہے اصلاح پذیر ہو سکے اور آئندہ اپنی بدی سے باز آ سکے تو معاف کرنا
بدلہ لینے سے بہتر ہو گا ورنہ سزا دینا بہتر ہوگا کیونکہ طبائع مختلف ہیں۔ بعض ایسی ہی ہیں کہ
گناہ معاف کرنے سے پھر اس گناہ کا نام نہیں لیتے اور باز آجاتے ہیں ہاں بعض ایسے بھی ۴۴
ہیں کہ قید سے بھی رہائی پا کر پھر وہی گناہ کرتے ہیں سو چونکہ انسانوں کی طبیعتیں مختلف ہیں
اس لئے یہی تعلیم ان کے مناسب حال ہے جو قرآن شریف نے پیش کی ہے اور انجیل اور
توریت کی تعلیم ہرگز کامل نہیں ہے بلکہ وہ تعلیم انسانی درخت کی شاخوں میں سے صرف
ایک شاخ سے تعلق رکھتی ہے اور وہ دونوں تعلیمیں اُس قانون کے مشابہ ہیں جو
مختص القوم یا مختص المقام ہو مگر قرآنی تعلیم تمام طبائع انسانیہ کا لحاظ رکھتی ہے۔ انجیل کا حکم
ہے کہ تو غیر عورت کو شہوت کی نظر سے مت دیکھ مگر قرآن شریف کہتا ہے کہ تو ہرگز نہ دیکھ
نہ شہوت کی نظر سے نہ بے شہوت کہ یہ کبھی نہ کبھی تیرے لئے ٹھوکر کا باعث ہوگا بلکہ ضرورت
کے وقت خوابیدہ چشم سے (نہ نظر پھاڑ کر ) رفع ضرورت کرنا چاہیے۔ اور انجیل کہتی ہے کہ
اپنی بیوی کو بجز زنا کے ہرگز طلاق نہ دے مگر قرآن شریف اس بات کی مصلحت دیکھتا ہے
که طلاق صرف زنا سے مخصوص نہیں بلکہ اگر مرد اور عورت میں باہم دشمنی پیدا ہو جاوے اور
موافقت نہ رہے یا مثلاً اندیشہ جان ہو یا اگر چہ عورت زانیہ نہیں مگر زنا کے مقدمات اُس
الشورى : ۴۱

چشمه معرفت
سے صادر ہوتے ہیں اور غیر مردوں کو ملتی ہے تو ان تمام صورتوں میں خاوند کی رائے پر حصر رکھا
گیا ہے کہ اگر وہ مناسب دیکھے تو چھوڑ دے مگر پھر بھی تاکید ہے اور نہایت سخت تاکید ہے کہ
طلاق دینے میں جلدی نہ کرے۔ اب ظاہر ہے کہ قرآن شریف کی تعلیم انسانی حاجات کے
مطابق ہے اور اُن کے ترک کرنے سے کبھی نہ کبھی کوئی خرابی ضرور پیش آئے گی ۔ اسی وجہ سے
بعض یورپ کی گورنمنٹوں کو جواز طلاق کا قانون پاس کرنا پڑا۔
اب باقی رہا وہ مسئلہ جو انجیل میں نجات کے بارہ میں بیان کیا گیا ہے یعنی حضرت
عیسی علیہ السلام کا مصلوب ہونا اور کفارہ۔ اس تعلیم کو قرآن شریف نے قبول نہیں کیا اور
۴۵ اگر چہ حضرت عیسی کو قرآن شریف ایک برگزیدہ نبی مانتا ہے اور خدا کا پیارا اور مقرب اور
وجیہ قرار دیتا ہے لیکن اس کو محض انسان بیان فرماتا ہے اور نجات کے لئے اس امر کو ضروری
نہیں جانتا کہ ایک گناہ گار کا بوجھ کسی بے گناہ پر ڈال دیا جائے ۔ اور عقل بھی تسلیم نہیں کرتی
کہ گناہ تو زید کرے اور بکر پکڑا جائے ۔ اس مسئلہ پر تو انسانی گورنمنٹوں نے بھی عمل نہیں
کیا ۔ افسوس کہ نجات کے بارہ میں جیسا کہ عیسائی صاحبوں نے غلطی کی ہے ایسا ہی آریہ
صاحبوں نے بھی اس غلطی سے حصہ لیا ہے اور اصل حقیقت کو بھول گئے ہیں کیونکہ آریہ
صاحبان کے عقیدہ کی رو سے تو بہ اور استغفار کچھ بھی چیز نہیں اور جب تک انسان ایک گناہ
کے عوض وہ تمام جو نہیں نہ بھگت لے جو اس گناہ کی سزا مقررہ ہے تب تک نجات غیر ممکن
ہے اور پھر بھی محدود ۔ اور پر میشر اس بات پر قادر ہی نہیں کہ گناہ بخش دے اور سچی تو بہ جو
در حقیقت ایک روحانی موت ہے اور ایک آگ ہے جس میں انسان پرمیشر کو خوش کرنے
کے لئے جلنا قبول کرتا ہے وہ کچھ چیز ہی نہیں اس سے نعوذ باللہ پر میشر کی تنگ ظرفی ثابت
ہوتی ہے اور جبکہ وہ اپنے بندوں کو ہدایت دیتا ہے کہ تم اپنے قصور واروں کو بخشو اور اپنے
نافرمانوں کو معافی دو اور آپ اس بات کا پابند نہیں ہے تو گویا وہ اپنے بندوں کو وہ خلق
سکھلانا چاہتا ہے جو خود اُس میں موجود نہیں اس صورت میں ایسے مذہب کے پابند

چشمه معرفت
جو لوگ ہیں ضرور اُن کے دل میں یہ خیال آئے گا کہ جبکہ پر میشر کسی اپنے قصور وار
کے گناہ نہیں بخشا تو ہم کیوں کر وہ کام کر سکتے ہیں جو پرمیشر کے اخلاق کے برخلاف ہے
اور اگر رعایا ایسے راجوں اور بادشاہوں کے ماتحت ہو جو پرمیشر کی طرح اپنے قصور واروں
کی نسبت معافی کا نام نہیں لیتے تو اس بد قسمت رعیت کا کیا حال ہوگا اور پھر تناسخ ثابت
کہاں ہے جس طرح ہم کسی شخص کی جان نکلتی دیکھتے ہیں کب ہمارے مشاہدہ میں یہ بات
آتی ہے کہ وہی جان دوبارہ کسی اور جسم میں پڑ گئی ہے اور اس طرح پر یہ سزا بھی بیکار ہے ﴿۴۶﴾
کیونکہ اگر دوبارہ آنے والی روح اس بات سے متنبہ نہیں اور اُس کو علم نہیں دیا گیا کہ وہ
فلاں گناہ کی پاداش میں کسی نا کارہ جون میں ڈالی گئی تو پھر وہ کیوں کر اس گناہ سے دستکش
رہے گی۔ یادر ہے کہ انسان کی فطرت میں اور بہت سی خوبیوں کے ساتھ یہ عیب بھی ہے
کہ اس سے بوجہ اپنی کمزوری کے گناہ اور قصور صادر ہو جاتا ہے اور وہ قادر مطلق جس نے
انسانی فطرت کو بنایا ہے اُس نے اس غرض سے گناہ کا مادہ اس میں نہیں رکھا کر تا ہمیشہ کے
عذاب میں اُس کو ڈال دے بلکہ اس لئے رکھا ہے کہ جو گناہ بخشنے کا خلق اُس میں موجود
ہے اُس کے ظاہر کرنے کے لئے ایک موقع نکالا جائے ۔ گناہ بے شک ایک زہر ہے مگر
تو بہ اور استغفار کی آگ اُس کو تریاق بنا دیتی ہے۔ پس یہی گناہ تو بہ اور پشیمانی کے بعد
ترقیات کا موجب ہو جاتا ہے اور اس جڑھ کو انسان کے اندر سے کھو دیتا ہے کہ وہ کچھ
چیز ہے اور عجب اور تکبر اور خود نمائی کی عادتوں کا استیصال کرتا ہے۔
اے دوستو ! یا درکھو!! کہ صرف اپنے اعمال سے کوئی نجات نہیں پا سکتا محض
فضل سے نجات ملتی ہے اور وہ خدا جس پر ہم ایمان لاتے ہیں وہ نہایت رحیم وکریم خدا ہے۔
وہ قادر مطلق اور سرب شکتی مان ہے جس میں کسی طرح کی کمزوری اور نقص نہیں ۔ وہ مبدء
ہے تمام ظہورات کا اور سرچشمہ ہے تمام فیضوں کا اور خالق ہے تمام مخلوقات کا اور مالک
ہے تمام جو دو فضل کا اور جامع ہے تمام اخلاق حمیدہ اور اوصاف کاملہ کا اور منبع ۔ ہے تمام

چشمه معرفت
نوروں کا اور جان ہے تمام جانوں کی اور قیوم ہے ہر ایک چیز کا ۔ سب چیزوں سے نزدیک
ہے مگر نہیں کہہ سکتے کہ وہ عین اشیاء ہے۔ اور سب سے بلند تر ہے مگر نہیں کہہ سکتے کہ اس میں
اور ہم میں کوئی اور چیز بھی حائل ہے۔ اُس کی ذات دقیق در دقیق اور نہاں در نہاں ہے مگر
۴۷ پھر بھی سب چیزوں سے زیادہ ظاہر ہے۔ کچی لذت اور بچی راحت اُسی میں ہے اور یہی
نجات کی حقیقی فلاسفی ہے۔
اسی نجات کے بارہ میں قرآن شریف نے ہمیں یہ تعلیم دی ہے کہ نجات ایک ایسا
امر ہے جو اسی دنیا میں ظاہر ہو جاتا ہے جیسا کہ اُس نے فرمایا مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ أَعْمَى
فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ اَعْمى ل یعنی جو شخص اس دنیا میں اندھا ہے وہ آخرت میں بھی اندھا
ہی ہوگا یعنی خدا کے دیکھنے کے حواس اور نجات ابدی کا سامان اسی دنیا سے انسان ساتھ
لے جاتا ہے اور بار بار اُس نے ظاہر فرمایا ہے کہ جس ذریعہ سے انسان نجات پاسکتا ہے
وہ ذریعہ بھی جیسا کہ خدا قدیم ہے قدیم سے چلا آتا ہے یہ نہیں کہ ایک مدت کے بعد اُس کو یاد
آیا کہ اگر اور کسی طرح بنی آدم نجات نہیں پا سکتے تو میں خود ہی ہلاک ہو کر اُن کو نجات دوں ۔
انسان کو حقیقی طور پر اس وقت نجات یافتہ کہہ سکتے ہیں کہ جب اس کے تمام نفسانی جذبات جل
جائیں اور اُس کی رضا خدا کی رضا ہو جائے اور وہ خدا کی محبت میں ایسا محو ہو جائے کہ اس کا کچھ
بھی نہر ہے سب خدا کا ہو جائے اور تمام قول اور فعل اور حرکات اور سکنات اور ارادات اُس کے
خدا کے لئے ہو جائیں اور وہ دل میں محسوس کرے کہ اب تمام لذات اُس کی خدا میں ہیں اور
خدا سے ایک لمحہ علیحدہ ہونا اُس کے لئے موت ہے۔ اور ایک نشہ اور سکر محبت الہی کا ایسے طور
سے اُس میں پیدا ہو جائے کہ جس قدر چیزیں اُس کے ماسوا ہیں سب اُس کی نظر میں معدوم
نظر آویں اور اگر تمام دنیا تلوار پکڑ کر اُس پر حملہ کرے اور اُس کو ڈرا کر حق سے علیحدہ کرنا چاہے تو
وہ ایک مستحکم پہاڑ کی طرح اسی استقامت پر قائم رہے اور کامل محبت کی ایک آگ اُس میں
بھڑک اٹھے اور گناہ سے نفرت پیدا ہو جائے اور جس طور سے اور لوگ اپنے بچوں اور اپنی بیویوں
ا بنی اسرائیل ۷۳

چشمه معرفت
اور اپنے عزیز دوستوں سے محبت رکھتے ہیں اور وہ محبت اُن کے دلوں میں دھنس جاتی ہے کہ ۲۸
اُن کے مرنے کے ساتھ ایسے بے قرار ہو جاتے ہیں کہ گویا آپ ہی مر جاتے ہیں یہی محبت
بلکہ اس سے بہت بڑھ کر اپنے خدا سے پیدا ہو جائے یہاں تک کہ اس محبت کے غلبہ میں
دیوانہ کی طرح ہو جائے اور کامل محبت کی سخت تحریک سے ہر ایک دُکھ اور ہر ایک زخم اپنے لئے
گوارا کرے تاکسی طرح خدا تعالیٰ راضی ہو جائے ۔ جب انسان پر اس مرتبہ تک محبت الہی
غلبہ کرتی ہے تب تمام نفسانی آلائشیں اس آتش محبت سے خس و خاشاک کی طرح جل جاتی ہیں
عطا ہوتا ہے جو
اور انسان کی فطرت میں ایک انقلاب عظیم پیدا ہو جاتا ہے او ہے اور اُس کو وہ دل عطا :
پہلے نہیں تھا اور وہ آنکھیں عطا ہوتی ہیں جو پہلے نہیں تھیں اور اس قدر یقین اس پر غالب آجاتا
ہے کہ اسی دنیا میں وہ خدا کو دیکھنے لگتا ہے اور وہ جلن اور سوزش جو دنیا داروں کی فطرت کو
دنیا کے لئے جہنم کی طرح لگی ہوئی ہوتی ہے وہ سب دور ہو کر ایک آرام اور راحت اور لذت
کی زندگی اس کو مل جاتی ہے تب اس کیفیت کا نام جو اُس کو ملتی ہے نجات رکھا جاتا ہے کیونکہ
اس کی روح خدا کے آستانہ پر نہایت محبت اور عاشقانہ تپش کے ساتھ گر کر لازوال آرام پالیتی
ہے اور اس کی محبت کے ساتھ خدا کی محبت تعلق پکڑ کر اُس کو اس مقام محویت پر پہنچا دیتی
ہے کہ جو بیان کرنے سے بلند اور برتر ہے۔ انسان کی ایک ایسی فطرت ہے کہ وہ خدا کی محبت
اپنے اندر مخفی رکھتی ہے۔ پس جب وہ محبت تزکیۂ نفس سے بہت صاف ہو جاتی ہے اور
مجاہدات کا صیقل اُس کی کدورت کو دور کر دیتا ہے تو وہ محبت خدا کے نور کا پر توہ حاصل کرنے
کے لئے ایک مصفا آئینہ کا حکم رکھتی ہے جیسا کہ تم دیکھتے ہو کہ جب مصفا آئینہ آفتاب کے
سامنے رکھا جائے تو آفتاب کی روشنی اُس میں بھر جاتی ہے اس صورت میں نظر کی غلطی سے ایسا ۴۹
معلوم ہوتا ہے کہ گویا وہی آفتاب ہے مگر دراصل وہ آفتاب نہیں ہے بلکہ بباعث نہایت صفائی
کے آفتاب کی روشنی اُس نے حاصل کی ہے۔ پھر ایک اور بات ہے جو خدا کا کلام ہم پر ظاہر

چشمه معرفت
کرتا ہے کہ ایسی فطرت جو بباعث اپنی نہایت صفائی کے آفتاب حقیقی کی روشنی قبول کرتی ہے وہ
بھی کئی قسم پر ہے بعض فطرتوں کا دائرہ تنگ ہوتا ہے وہ روشنی تو قبول کرتے ہیں مگر اپنے دائرہ
کے قدر کے موافق ۔ مثلاً چھوٹا سا شیشہ جو آرسی کا شیشہ کہلاتا ہے اگر چہ اُس میں بھی کوئی
صورت منعکس ہو سکتی ہے بلکہ تمام نقوش اصل صورت کے اُس میں منعکس ہو جاتے ہیں مگر وہ
نقوش بہت ہی چھوٹے ہو کر اس میں نمودار ہوتے ہیں اور بڑے شیشہ میں پورے پورے
نقوش صورت کے منعکس ہو سکتے ہیں۔ ایسا ہی ایک صافی شیشہ جس قدر روشنی کو آفتاب کے
مقابل ہونے کی حالت میں اپنے اندر لیتا ہے دوسرا شیشہ کہ کسی قدر کثافت اپنے اندر رکھتا ہے
اس قدر روشنی حاصل نہیں کر سکتا ۔
پھر اس جگہ ایک اور امر بیان کرنے کے لائق ہے کہ وہ حقیقت جس کا نام ہم لوگ
شفاعت رکھتے ہیں دراصل اُس کی فلاسفی بھی یہی ہے کیونکہ قاعدہ ہے کہ جب ایک تاریکی
ایک روشن جوہر کے مقابل پر آتی ہے تو وہ تاریکی روشنی کے ساتھ بدل جاتی ہے۔ پس اسی
طرح جب ایک مصفا فطرت جو نہایت صافی آئینہ کی طرح ہو جاتی ہے آفتاب حقیقی کے
مقابل پر آکر اُس سے روشنی حاصل کر لیتی ہے تو کبھی ایسا اتفاق ہو جاتا ہے کہ ایک تاریک
فطرت اُس روشن فطرت کے مقابل پر آجاتی ہے تو بوجہ اس محاذات کے اُس پر بھی روشنی
کا عکس پڑ جاتا ہے تب وہ فطرت بھی روشن ہو جاتی ہے جیسا کہ تم دیکھتے ہو کہ جب ایک
آئینہ صافی پر آفتاب کی شعاع پڑتی ہے تو وہ آئینہ اپنے مقابل کے درودیوار کو اُس روشنی
۵۰ سے منور کر دیتا ہے یہی شفاعت کی حقیقت ہے۔
شفع عربی زبان میں جفت کو کہتے ہیں کہ جو طاق کے مقابل پر ہے۔ پس جو شخص
ایک پاک فطرت اور کامل انسان سے ایسا تعلق حاصل کرتا ہے کہ گویا اُس کی جزو ہے تو
قانون قدرت اسی طرح واقع ہے کہ وہ اُس کے انوار میں سے حصہ لیتا ہے۔ غرض نجات کی فلاسفی
یہی ہے کہ خدا سے پاک اور کامل تعلق پیدا کرنے والے اس لازوال نور کا مظہر ہو جاتے ہیں

چشمه معرفت
اور اُس کی محبت کی آگ میں پڑ کر ایسے اپنی ہستی سے دور ہو جاتے ہیں کہ جیسا کہ لوہا آگ میں
پڑ کر آگ کی صورت ہی اختیار کر لیتا ہے مگر در حقیقت وہ آگ نہیں ہے لوہا ہے اور جیسا کہ خدا
کی تجلیات سے اُس کے عاشقوں میں ایک حیرت نما تبدیلی پیدا ہو جاتی ہے ۔ ایسا ہی خدا بھی
اُن کے لئے ایک تبدیلی پیدا کرتا ہے۔ یہ سچ ہے کہ خدا غیر متبدل اور ہر ایک تبدیلی سے پاک
ہے مگر ان کے لئے وہ ایسے عجائب کام دکھلاتا ہے کہ گویا وہ ایک نیا خدا ہے وہ خدا نہیں ہے جو
عام لوگوں کا خدا ہے کیونکہ جس قدر خدا کے راستباز بندے اپنے پاک اعمال اور صدق اور وفا
کے ساتھ اُس کی طرف حرکت کرتے ہیں یہاں تک کہ اپنی پہلی ہستی سے مر جاتے ہیں خدا بھی
اُن کی طرف اکرام اور نصرت کے ساتھ حرکت کرتا ہے یہاں تک کہ اپنی نصرت اور حمایت
اور غیرت کو اُن کے لئے ایسے طور سے دکھاتا ہے کہ وہ معمولی طور پر نہیں بلکہ وہ نصرت خارق عادت
طور پر ظاہر ہوتی ہے۔
یہ بالکل غیر ممکن اور خدا کی کریمانہ عادت کے برخلاف ہے کہ خدا تعالیٰ ایسے بندہ کو جہنم
میں ڈالے کہ جو اپنے سارے دل اور ساری جان اور کامل اخلاص سے اُس کی محبت میں محو ہے
اور ایسا محو ہے کہ جیسا کہ سچی محبت کا تقاضا ہونا چاہیے کسی کو اُس کے برابر نہیں جانتا بلکہ ہر ایک کو
اُس کے مقابل پر کالعدم سمجھتا ہے اور اپنے وجود کو اُس کی راہ میں فنا کرنے کو طیار ہے پھر ایسا شخص ۵۱
کیونکر مورد عذاب ہو سکتا ہے بلکہ سچ تو یہ ہے کہ کامل محبت ہی نجات ہے بھلا تم سچ کہو کہ کیا تم
اپنے ایک بچے کو جس سے تم بہت ہی محبت رکھتے ہو دانستہ آگ میں ڈال سکتے ہو؟ پھر خدا جو
سراسر محبت ہے اُن لوگوں کو جو اُس سے پیار کرتے ہیں اور ذرہ ذرہ اُن کا اُس کی محبت میں
مستغرق ہے کیونکر آگ میں ڈالے گا۔ پس کوئی قربانی اس سے بہتر قربانی نہیں ہے کہ انسان اُس
محبوب حقیقی سے اس قدر محبت کرے کہ خود وہ اس بات کو محسوس کرے کہ در حقیقت اُس کے سوا
کوئی اُس کا محبوب اور پیارا نہیں اور نہ صرف اس قدر بلکہ اس کے لئے خود اپنے نفس کی محبت بھی

چشمه معرفت
چھوڑ دے اور اُس کے لئے تلخ زندگی اختیار کرے۔ جب اس نکتہ کمال تک پہنچ جائے گا تو
بلا شبہ وہ نجات یافتہ ہے۔ اور اس مرتبہ محبت پر نہ کسی تناسخ کے چکر کی اُس کو حاجت ہے اور
نہ اُس کو اپنے لئے کسی کو صلیب دینے کی ضرورت ہے اور اس مرتبہ محبت پر انسان صرف
خیالی طور پر اپنے تئیں نجات یافتہ قرار نہیں دیتا بلکہ اندر ہی اندر وہ محبت اُس کو تعلیم دیتی ہے
کہ خدا کی محبت تیرے ساتھ ہے اور پھر خدا کی محبت اُس کے شامل حال ہو کر ایک سکینت
اور شانتی اُس کے دل پر نازل کرتی ہے اور خداوہ معاملات اُس سے شروع کر دیتا ہے جو
خاص اپنے پیاروں اور مقبولوں سے کرتا آیا ہے یعنی اُس کی اکثر دعائیں قبول کر لیتا ہے
اور معرفت کی باریک باتیں اُس کو سکھلاتا ہے اور بہت سی غیب کی باتوں پر اس کو اطلاع
دیتا ہے اور اس کے منشاء کے مطابق دنیا میں تصرفات کرتا ہے اور عزت اور قبولیت کے
ساتھ دنیا میں اُس کو شہرت دیتا ہے اور جو شخص اُس کی دشمنی سے باز نہ آوے اور اُس کے
۵۲) ذلیل کرنے کے درپے رہے آخر اس کو ذلیل کر دیتا ہے اور اُس کی خارق عادت طور پر
تائید کرتا ہے اور لاکھوں انسانوں کے دلوں میں اُس کی الفت ڈال دیتا ہے اور عجیب و غریب
کرامتیں اُس سے ظہور میں لاتا ہے۔ اور محض خدا کے الہام سے لوگوں کے دلوں کو اُس کی
طرف کشش ہو جاتی ہے تب وہ انواع و اقسام کے تحائف اور نقد اور جنس کے ساتھ اُس
کی خدمت کے لئے دوڑتے ہیں اور خدا اُس سے نہایت لذیذ اور پُر شوکت کلام کے
ساتھ مکالمہ مخاطبہ کرتا ہے جیسا کہ ایک دوست ایک دوست سے کرتا ہے وہ خدا جو دنیا کی
آنکھ سے مخفی ہے وہ اس پر ظاہر ہو جاتا ہے اور ہر ایک غم کے وقت اپنی کلام سے اُس کو
تسلی دیتا ہے۔ وہ اُس سے سوال و جواب کے طور پر اپنے فصیح اور لذیذ اور پُر شوکت کلام کے
ساتھ باتیں کرتا ہے اور سوال کا جواب دیتا ہے اور جو باتیں انسان کے علم اور طاقت سے باہر
ہیں وہ اُس کو بتلا دیتا ہے مگر نہ نجومیوں کی طرح بلکہ ان مقتدر بادشاہوں کی طرح جن کی ہر

·

آج 10 میں سے 10 باقی