چشمہٴ معرفت
حصہ 5
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
چشمه معرفت
نہیں کہ وہ تقاضا کرتی ہے کہ پر میشر گنہ گاروں کو سزا دے تو پھر کیوں پر میشر کی طبیعت سزا ۴۱
دینے کی طرف متوجہ ہوتی ہے؟ آخر اس میں ایک صفت ہے جو بدلہ دینے کے لئے توجہ
دلاتی ہے پس اسی صفت کا نام غضب ہے لیکن وہ غضب نہ انسان کے غضب کی مانند ہے
بلکہ خدا کی شان کی مانند۔ اسی غضب کا ذکر قرآن شریف میں موجود ہے اور جیسا کہ
قرآن شریف نے نافرمانوں کے حق میں غضب کا لفظ فرمایا ہے ایسا ہی فرمانبرداروں
کے حق میں محبت کا لفظ فرمایا ہے اور ذکر کیا ہے کہ یہ دونوں صفتیں خدا میں موجود ہیں لیکن
نہ اس کی محبت انسان کی محبت کی طرح ہے اور نہ اُس کا غضب انسان کے غضب کی طرح
ہے بلکہ اس کی یہ دو پاک صفتیں ہر ایک نقص سے مبرا ہیں جب وہ ایک اچھے عمل کرنے
والے پر اپنا انعام واکرام وارد کرتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ اُس نے اُس سے محبت کی اور جب
وہ ایک برا عمل کرنے والے کو سزا دیتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ اُس نے اُس پر غضب کیا۔ غرض
جیسا کہ ویدوں میں غضب کا ذکر ہے ایسا ہی قرآن شریف میں بھی ذکر ہے صرف یہ فرق
ہے کہ ویدوں نے خدا کے غضب کو اس حد تک پہنچا دیا کہ یہ تجویز کیا کہ وہ شدت غضب
کی وجہ سے انسانوں کو گناہ کی وجہ سے کیڑے مکوڑے بنا دیتا ہے مگر قرآن شریف نے
خدا تعالیٰ کے غضب کو اس حد تک نہیں پہنچایا بلکہ قرآن شریف میں لکھا ہے کہ خدا با وجود
بقیه حاشیه: میں باہمی تناقض پایا جاتا ہے مثلاً ایک فقرہ میں اگنی کو خدا بنایا گیا ہے اور اس کی
استت اور مہما گائی گئی ہے اور اس سے مرادیں مانگی گئی ہیں اور خدائی طاقت اس کی طرف منسوب کی گئی
ہے اور پھر دوسرے فقرہ میں اسی اگنی کو مخلوق قرار دیا گیا ہے اور بیان کیا گیا کہ اے اگنی تو بہتوں کے فائدہ
کے لئے پیدا کی گئی ہے۔ اسی طرح بعض مقامات میں اندر کی طرف خدائی صفات منسوب کئے گئے ہیں اور
پھر بعض مقامات میں اسی اندر کو کسی رشی کا بیٹا قرار دیا گیا ہے گو یا بیان کرنے والے کے حواس قائم نہیں اور
یا اس کی قوت حافظہ مفقود ہے کہ پہلے جو کچھ کہتا ہے پھر دوسری دفعہ اپنے پہلے بیان کے مخالف بولتا ہے ۔
خدا کے کلام میں اختلاف نہیں ہو سکتا اور نہ وہ چاہتا ہے کہ اس کی جگہ مخلوق کی پرستش کی جاوے ۔ منہ
چشمه معرفت
۴۲ سزا دینے کے پھر بھی انسان کو انسان ہی رکھتا ہے کسی اور جون میں نہیں ڈالتا۔ اِس سے ثابت
ہوتا ہے کہ قرآن شریف کی رو سے خدا تعالیٰ کی محبت اور رحمت اُس کے غضب سے بڑھ کر ہے
اور وید کے رو سے گنہ گاروں کی سزا نا پیدا کنار ہے اور پرمیشر میں غضب ہی غضب ہے رحمت کا
نام و نشان نہیں مگر قرآن شریف سے صریح معلوم ہوتا ہے کہ انجا مکار دوزخیوں پر ایسا زمانہ آوے
گا کہ خدا سب پر رحم فرمائے گا لیکن وید کی رو سے اگر پر میشر کا ارادہ دیکھنا ہو تو ایک نظر ان
حیوانات پر ڈالو جو جنگلوں اور دریاؤں اور آسمان کی فضا اور آبادیوں میں موجود ہیں اور اُن
کیڑوں پر نظر ڈالو جو ایک ایک قطرہ پانی میں جس سے سمندر اور دریا بھرے پڑے ہیں ہزارہا
موجود ہیں تو کیا اس سے سمجھا جاتا ہے کہ مکتی دینے میں پرمیشر کی نیت بخیر ہے۔ نہیں ہرگز نہیں
بلکہ اے آریہ صاحبان ! خوب یاد رکھو کہ پرمیشر ان تمام انسانوں کے جونوں کو انسان بنانے کا
ہرگز ارادہ نہیں رکھتا اگر ارادہ رکھتا تو پر میشر اسی قدر زمین کو فراخ بناتا جس قدر تمام کیڑوں
مکوڑوں کو انسان بنانے کی حالت میں فراخ بنانے کی حاجت پیش آنے والی تھی۔
یہ بات یاد رکھنے کے لائق ہے کہ دنیا کے تمام مذاہب میں سے صرف وید ہی کا ایک
ایسا مذہب ہے جو اپنے پرمیشر کو پر غضب اور کینہ ور قرار دیتا ہے اور اس بات کا سخت مخالف
ہے کہ خدا تعالیٰ تو بہ اور استغفار سے اپنے بندوں کا گناہ بخش دیتا ہے اور عجیب تر یہ کہ
اس مذہب میں یہ بھی بیان کیا جاتا ہے کہ پر میشر تمام مخلوقات کا مالک ہے اور تمام مخلوق
جانداروں کی قسمت اس کے ہاتھ میں ہے اور وہی ایک ہے جس کے سامنے تمام گنہ گار
پیش کئے جاتے ہیں لیکن انسانوں کی بدقسمتی کی وجہ سے اس میں یہ صفت غضب تو موجود ہے
جو گناہ کو دیکھ کر اس کی سخت سے سخت سزا دیتا ہے لیکن اس میں یہ دوسری صفت موجود
نہیں کہ کسی گنہ گار کی تو بہ اور تضرع سے اس کا گنہ بھی بخش سکتا ہے بلکہ جس سے ایک ذرہ بھی
قصور ہو گیا پھر نہ اُس کی توبہ قبول نہ تضرع عاجزی قابل التفات حالانکہ یہ بات ظاہر ہے
چشمه معرفت
که انسان ضعیف البنیان بوجہ اپنی فطرتی کمزرویوں کے گناہ سے محفوظ نہیں رہ سکتا اور ۴۳
قدم قدم پر ٹھو کر کھانا اس کی فطرت کا خاصہ ہے مگر وید نے انسان کی حالت پر رحم کر کے
کوئی نجات کا طریق پیش نہیں کیا بلکہ وید کو صرف ایک ہی نسخہ یاد ہے جو سراسر غضب اور
کینہ سے بھرا ہوا ہے اور وہ یہ کہ ایک ذرہ سے گنہ کے لئے بھی ایک لمبا اور نا پیدا کنار سلسلہ
جونوں کا تیار کر رکھا ہے حالانکہ گنہگار اس وجہ سے بھی قابل رحم ہے کہ اس کی کمزور
قوتیں جن سے گناہ صادر ہوتا ہے اس کی طرف سے نہیں بلکہ اُسی خدا نے پیدا کی ہیں ۔
پس اس حالت میں عاجز بندے اس بات کے مستحق تھے کہ اس مجبوری کا بھی ان کو فائدہ
دیا جاتا مگر بقول آریہ صاحبان پرمیشر نے ایسا نہیں کیا اور سزا دینے کے وقت یہ امر ملحوظ
نہیں رکھا کہ آخر گناہ کے ارتکاب میں اس کا بھی تو کچھ دخل ہے اور وید نے مکتی دینے کے
بارہ میں یہ شرط رکھی ہے کہ تب مکتی ملے گی کہ جب انسان گناہ سے بالکل پاک ہو جاوے
مگر اس شرط کو جب قانون قدرت کے معیار کے ساتھ آزمایا جاوے تو ثابت ہوگا کہ اس
شرط سے عہدہ برآ ہونا بالکل انسان کے لئے غیر ممکن ہے کیونکہ جب تک انسان خدا تعالیٰ
کے تمام حقوق ادا نہ کر لے تب تک نہیں کہہ سکتا کہ اُس نے فرمانبرداری کے تمام دقائق کو
ادا کر دیا ہے اور ظاہر ہے کہ قانون قدرت صاف یہ شہادت دے رہا ہے اور انسان کا
صحیفہ فطرت اس شہادت پر اپنے دستخط کر رہا ہے اور بزبانِ حال بیان کر رہا ہے کہ انسان
کسی مرتبہ ترقی اور کمال میں اس قصور سے مبرا نہیں ہو سکتا کہ وہ بمقابل خدا کی نعمتوں اور
اس کے حقوق کے شکر نہیں کر سکا اور اس کے احکام کی کامل پیروی اور پوری بجا آوری
میں بہت قاصر رہا۔ پس اگر انسان کی نجات صرف اسی صورت میں ہے کہ جیسا کہ چاہیے
دنیا کے تفاوت مراتب اور دکھ سکھ کی حالت کو دیکھ کر اس کو اواگون یعنی تناسخ کی دلیل بتانا سراسر نادانی ہے
کیونکہ جب دوسرا عالم آنے والا ہے تو دکھ پانے والے کو وہاں اس کے عوض میں سکھ مل جائے گا ۔ ایسے بھی تو لوگ
ہیں کہ جپ تپ سے اپنے لئے آپ ہی دکھ پیدا کرتے ہیں تا دوسرے عالم میں سکھ اٹھاویں۔منہ
چشمه معرفت
تمام حقوق خدا تعالیٰ کے اس سے ادا ہو جاویں اور کسی پہلو سے ایک ذرہ قصور باقی نہ رہے اور
اطاعت کی راہ میں ایک ذرہ بھی لغزش اس سے صادر نہ ہو تو یہ طریق نجات تعلیق بالمحال ہے نہ
اس درجہ کی عہدہ بر آئی کسی کو حاصل ہوگی اور نہ وہ نجات پائے گا۔ پس ایسا حکم خدا کا حکم نہیں ہو
سکتا جو محال سے وابستہ اور صریح قانون قدرت کے برخلاف اور صحیفۂ فطرت کے منافی ہے بھلا
تم تمام مشرق و مغرب میں تلاش کر کے کوئی آدمی پیش تو کرو جو صغائر و کبائر اور کسی قسم کی غفلت
سے بکلی پاک اور مبرا ہو اور جس نے تمام حقوق بندہ پروری ادا کر دیئے ہیں اور جس کا یہ دعوئی ہو
کہ وہ تمام دقائق فرمانبرداری اور شکر گذاری کے بجالا چکا ہے اور جب اس زمانہ میں کوئی موجود
نہیں تو یقیناً سمجھو کہ ایسا آدمی کبھی دنیا میں ظہور پذیر نہیں ہوا اور نہ آئندہ اُس کے پیدا ہونے
کی اُمید ہے اور جب کہ اپنے زور بازو سے تمام حقوق خدا تعالیٰ کے ادا کرنا اور ہر ایک نہج سے
شکر گزاری کے طریقوں میں عہدہ برآ ہونا قانون قدرت اور صحیفہ فطرت کی رو سے غیر ممکن ہے
اور خود تجربہ ہر ایک انسان کا اس پر گواہ ہے تو پھر مکتی کی بنا ایسے امر پر رکھنا کہ خود وہ محال اور
ناشدنی ہے کسی ایسی کتاب کے شان کے مناسب نہیں ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے ہو مگر ممکن
ہے کہ جیسا کہ اور کئی باتوں میں وید میں خرابیاں پیدا ہوگئی ہیں یہ خر پیدا ہو گئی ہیں یہ خرابی بھی کسی زمان بھی کسی زمانہ میں پیدا
ہو گئی ہو اور ممکن ہے کہ دراصل یہ وید کی تعلیم نہ ہو بلکہ محرف مبدل ہو۔
اور پھر با وجود متذکرہ بالا خرابی کے جو قانون قدرت اور صحیفہ فطرت کے مخالف
آریوں کے مندرجہ بالا اصول میں پائی جاتی ہے۔ جب مکتی کی طرف دیکھا جائے تو وہ بھی
اپنے اندر ایک نفرتی طریق مخفی رکھتی ہے جو خدائے کریم کے شان کے شایان نہیں اور وہ یہ
کہ مکتی پانے والے انجام کار مکتی خانہ سے باہر نکالے جاتے ہیں پس کس طرح قبول کیا
جائے کہ یہ طریق اُس خدا کا مقرر کردہ ہے جو سر چشمہ تمام رحمتوں کا ہے اور بخیل اور ح
نہیں ہے خدا کی شان اس سے بلند تر ہے کہ وہ اپنے سچے پرستاروں کو ایک مرتبہ اپنے قرب
حاسد
اور محبت کی عزت دے کر پھر کتے ، بلے بناوے اور کیڑوں مکوڑوں کی جونوں میں ڈالے۔
چشمه معرفت
اور پھر ہم جب اس پہلو کو دیکھتے ہیں کہ کیوں اور کس وجہ سے ایک مدت کے بعد تمام
لوگ مکتی خانہ سے نکالے جاتے ہیں تو ہمیں اور بھی وید کی تعلیم پر افسوس آتا ہے کہ وہ کس قدر ۴۵
خلاف حق خدائے کریم کی ذات پر بخل اور بغض اور نادانی کی تہمت لگا رہی ہے یعنی یہ عذر
بیان کیا جاتا ہے کہ پرمیشر جو مکتی دے کر پھر مکتی خانہ سے باہر نکالتا ہے تو وہ اس اخراج کے
لئے پہلے سے مکتی یا بوں کا ایک ذرہ سا گناہ باقی رکھ لیتا ہے اور آخر اُسی گناہ پر دوبارہ مواخذہ
کر کے سب کو مکتی خانہ سے باہر نکال دیتا ہے۔ اب خود سوچ لو کہ کیا یہ نہایت بد اور قابل
نفرت مگر خدا وند کریم کی طرف منسوب کر سکتے ہیں۔ کیا اس کے اختیار میں نہ تھا کہ جہاں اور
گناہوں کے دور کرنے کے لئے ایک مدت تک جونوں میں رکھا تھا اس تھوڑے سے گناہ
کے لئے بھی چند روز اواگون کے چکر میں رکھتا اور پھر دائمی مکتی دیتا اور پھر اس جگہ منصفین کے
لئے یہ بات بھی سوچنے کے لائق ہے کہ گناہ تو صرف ایک ذرہ تھا پھر اس کی سزا میں انسانوں
کو بڑے بڑے گناہوں کی سزا کے موافق کتے بلیاں بنانا اور مختلف طور کی جونوں میں ڈالنا یہ
کسی قسم کا انصاف ہے اور پھر یہ بھی سوچو کہ وہ گناہ جو صرف ایک ذرہ کے مقدار تھا اس کی سزا
میں بعض کے لئے بڑی سزائیں اور بعض کے لئے چھوٹی سزائیں کیوں کر تجویز کی گئیں یعنی
اُسی ایک ذرہ گناہ کی وجہ سے ایک گروہ کو تو مکتی خانہ سے نکال کر انسان کی جون میں ڈالا گیا
مگر پھر بھی بعض کو مرد اور بعض کو عورت بنایا اور پھر اُسی ایک ذرہ گناہ کی وجہ سے دوسرے
گروہ کو کتے اور تیسرے کو سور اور چوتھے کو بندر بنایا گیا حالانکہ گناہ صرف ایک ذرہ تھا۔
اول تو ایک ذرہ گناہ چیز ہی کیا تھا کہ اس کی وجہ سے انسان کو کسی جون میں ڈالا جاتا کیونکہ
اگر پر میشر کی نظر میں وہ گناہ قابل بیزاری ہوتا تو با وجود ایسے گناہ کے کیوں پر میشر لوگوں
کو مکتی خانہ میں داخل کرتا ۔ کیا وہ گناہ بھی کچھ وزن رکھتا ہے جو مکتی دینے کے وقت نظر انداز
کیا گیا تھا اور اگر ایسی بے رحمی ہی منظور تھی تو صرف ایک ذرہ گناہ سے ایک ہی جون میں
ڈالنا چاہیے تھا تاکسی کی رعایت نہ ہو مگر اس میں تو صریح پکش پات اور طرف داری ہے کہ
ولد
چشمه معرفت
تمام لوگ جو مکتی خانہ سے باہر نکالے جاتے ہیں گناہ تو سب کا برا بر ہوتا ہے کم و بیش نہیں
۴۶ ہوتا یعنی صرف ایک ذرہ مگر جو نہیں برابر درجہ کی نہیں ہوتیں اُسی گناہ سے مرد بنایا جاتا ہے
اور اُسی سے عورت اور اُسی سے بندر اور اُسی گناہ سے نجاست کا کیڑا۔ کیا کوئی سمجھ سکتا ہے
کہ وید کی یہ فلاسفی کس قسم کی ہے۔ کیا اب بھی پر میشر کا نام نیا کار اور منصف رکھو گے پھر یہ بھی
ظاہر ہے کہ جونوں کی مختلف صورتیں چاہتی ہیں کہ گناہ بھی مختلف صورتوں کے ہوں پس اس
سے لازم آتا ہے کہ جس قدر دنیا میں جاندار ، کیڑے مکوڑے پائے جاتے ہیں اُسی قدر گناہ
بھی ہوں اور اس بات کے بیان کرنے کی حاجت نہیں کہ تمام سطح زمین اور فضا اور سمندر
مختلف جانداروں اور کیڑوں مکوڑوں سے بھرا ہوا ہے۔ پس اگر یہ سچ ہے کہ اسی قدر گناہ بھی
ہیں جن کی وجہ سے یہ مختلف حالتوں کے جاندار زمین پر نظر آتے ہیں تو آر یہ صاحبوں کا یہ
فرض ہے کہ وید میں سے نکال کر ان گناہوں کی ایک فہرست ہمیں دیویں تا ہم مقابلہ کر کے
دیکھ لیں کہ جس قدر زمین پر اور سمندر میں اور آسمان کی فضا میں اور زمین کے اندر جانور اور
کیڑے مکوڑے پائے جاتے ہیں کیا اسی کے موافق ٹھیک ٹھیک تعداد گناہوں کی وید میں لکھی
گئی ہے کیونکہ اگر یہ فہرست گناہوں کی اُن تمام جانوروں کی تعداد کے برابر نہیں ہوگی تو
اس صورت میں ہمیں تناسخ اور نیز وید کے باطل ٹھہرانے کے لئے کسی اور دلیل کی حاجت
نہیں ہوگی سو یہ بار ثبوت آریہ صاحبوں پر ہے کہ گناہوں کی فہرست اسی انداز اور
تعداد کی پیش کریں جس قدر مختلف جانور زمین میں پائے جاتے ہیں ۔
اس جگہ یہ بھی یادر ہے کہ جب کہ آریہ صاحبوں کا پر میشر ایسا سخت دل ہے کہ عفو اور
در گذر اور رحم اور کرم کی اس میں عادت ہی نہیں اور نیز اُس کی مکتی میں بھی ایک مخفی دعا
ہے تو بلا شبہ یہی اخلاق آریہ صاحبوں کے ہوں گے اور ہونے چاہئیں کیونکہ یہ سخت
بدذاتی ہے کہ انسان وہ اخلاق اختیار کرے جو اُس کے خدا کے اخلاق کے برخلاف ہیں
اور ظاہر ہے کہ انسان کا کمال یہی ہے کہ صفت تخلق باخلاق اللہ سے متصف ہو
چشمه معرفت
پس جبکہ وید ان کو پرمیشر کے یہی اخلاق سکھاتا ہے کہ ہرگز ہرگز کسی کا گناہ معاف نہیں کرنا ۴۷
چاہیے اور کرم اور جود اور احسان کسی کی نسبت ہرگز نہیں کرنا چاہیے تو اس صورت میں آریہ
صاحبوں کا یہ فرض ہے کہ جہاں تک ممکن ہو اپنے دلوں کو سخت رکھیں اور درگذر اور
معافی کا نام نہ لیں اور جود و احسان کو حرام سمجھیں لیکن ایک سچے مسلمان کے اخلاق
اس کے برخلاف ہوں گے۔ اور وہ چونکہ قرآن شریف میں پڑھتا ہے کہ خدا تعالیٰ تو بہ قبول
کرتا ہے، گناہوں کو معاف فرماتا ہے یہاں تک کہ اس معافی کے لئے وہ اس بات کا محتاج
نہیں کہ کوئی نا کردہ گناہ سولی پر کھینچا جائے تا وہ گناہ معاف کرے بلکہ وہ صرف تو بہ اور تضرع
اور استغفار سے گناہ معاف کر دیتا ہے اس لئے ایک صادق مسلمان بھی اپنے قصور واروں
کے قصور اسی طرح معاف کرتا ہے اور اس معافی کے لئے کسی کو سولی پر چڑھانے کی شرط پیش
نہیں کرتا بلکہ ایک قصور وار کی تو بہ اور رجوع کی حالت میں وہ تمام قصور بخش دیتا ہے کیونکہ اُس کا
خدا بھی اسی طرح قصوروں کو بخشتا ہے اور وہ تمام لوگوں سے مروّت اور احسان سے پیش آتا ہے
کیونکہ اُس کا خدا بھی جواد اور کریم اور رحیم ہے لیکن جن لوگوں کا پر میشر بحر غضب اور
بخل اور بغض کے گنہگاروں کے ساتھ اور کوئی معاملہ نہیں کر سکتا اُن پر ہم کیسے توقع رکھ سکتے
ہیں کہ وہ اخلاق فاضلہ اختیار کریں گے جو ان کے پرمیشر میں موجود نہیں ہیں۔
ہر ایک مسلمان کو چاہیے کہ ان کی دوستی سے پر ہیز کرے ایسا نہ ہو کہ دوستی کے ایام
میں اپنے پرمیشر والے اخلاق ظاہر کر دیں کیونکہ بموجب وید کے جس کو آریہ صاحبان پیش
کرتے ہیں پر میشر کے یہ اخلاق ہیں کہ کسی کے ایک ذرہ گناہ پر بھی سخت مؤاخذہ کرتا ہے اور
بے شمار برسوں تک پلید اور گندی جونوں میں ڈالتا رہتا ہے اور پھر اگر ایک گنہگار دلی درد
اور پشیمانی سے اُس کے آگے رووے، چلا دے، نہایت عاجزی سے ناک رگڑے اور
نہایت درجہ رنج اور غم کے ساتھ اپنے پر ایک موت وارد کرلے اور آئندہ کے لئے سچے دل سے
چشمه معرفت
عہد کرے کہ پھر ایسا گناہ نہیں کرے گا مگر پھر بھی کیا ممکن کہ وہ گناہ جو خفیف سے خفیف ہے پر میشر
چھوڑ دے اور چشم پوشی فرماوے اور اگر کروڑوں اور کئی ارب کے بعد مکتی بھی دے گا تو وہ بھی ایک
زمانہ محدود تک ہو گی اور پھر بعد اس کے جونوں کے عذاب میں ڈال دے گا اور نہیں چاہے گا کہ اس
کے بندے ہمیشہ کا آرام پاویں۔ شاید اس کا یہ سبب ہے کہ روحوں اور پرمیشر میں خالق اور مخلوق کا
تعلق نہیں۔ پر میشر قدیم سے الگ اور روحیں قدیم سے الگ ہیں لہذا پر میشر صرف ایک مجسٹریٹ
کی حیثیت سے اُن سے معاملہ کرتا ہے نہ ماں باپ کی طرح اور یہ سچ ہے کہ رحم تعلق سے ہی پیدا
ہوتا ہے۔ ایک ماں بوجہ اس تعلق کے جو اپنے بیٹے سے رکھتی ہے اور جانتی ہے کہ وہ بیٹا اس کے
پیٹ سے نکلا ہے اور اس کی چھاتیوں کا دودھ پیا ہے اُس کے لئے ایک رحمت کا دریا ہوتی ہے
پس جب کہ روحوں اور پر میشر میں خالق اور مخلوق کا تعلق ہی نہیں اور اس کے ہاتھ سے روح پیدا ہی
نہیں ہوئی تو اس کی بلا سے اگر وہ ہمیشہ کے عذاب سے مریں تو بے شک مریں کون سا درمیان
تعلق ہے جس کی وجہ سے اُس کا رحم جوش مارے؟ مگر قرآن شریف میں جو خدا نے یہ فرمایا اس کا
خلاصہ یہ ہے کہ اے بندو مجھ سے نو میدمت ہو میں رحیم و کریم اور ستار و غفار ہوں اور سب سے
زیادہ تم پر رحم کرنے والا ہوں اور اس طرح کوئی بھی تم پر رحم نہیں کرے گا جو میں کرتا ہوں ۔ اپنے
باپوں سے زیادہ میرے ساتھ محبت کرو کہ در حقیقت میں محبت میں اُن سے زیادہ ہوں اگر تم میری
طرف آؤ تو میں سارے گناہ بخش دوں گا اور اگر تم تو بہ کرو تو میں قبول کروں گا۔ اور اگر تم میری
طرف آہستہ قدم سے بھی آؤ تو میں دوڑ کر آؤں گا ۔ جو شخص مجھے ڈھونڈے گا وہ مجھے پائے گا اور
جو شخص میری طرف رجوع کرے گا وہ میرے دروازہ کو کھلا پائے گا میں تو بہ کرنے والے ۔ کے گنہ
بخشتا ہوں خواہ پہاڑوں سے زیادہ گنہ ہوں میرا رحم تم پر بہت زیادہ ہے اور غضب کم ہے کیونکہ
تم میری مخلوق ہو میں نے تمہیں پیدا کیا اس لئے میرا رحم تم سب پر محیط ہے۔
یہ ہے خلاصہ قرآن شریف کی تعلیم کا۔ اور یاد رہے کہ در حقیقت رحم تعلق سے ہی پیدا
چشمه معرفت
ہوتا ہے اور جب کہ یہ بات ہے کہ کہیں کا پرمیشر اور کہیں کی روحیں نہ تعلق نہ واسطہ نہ جوڑ نہ رشتہ ۴۹
نہ اُس کے پیدا کردہ بندے تا بباعث اس تعلق کے محبت اور رحم جوش مارے اور یاد آوے کہ آخر
یہ بے چارے میرے پیدا کردہ ہیں تو پھر پر میشر ان پر کیوں رحم کرے وہ لگتے کیا ہیں ۔
خیال کرنا چاہیے کہ اس سختی اور غضب کی بھی کوئی حد ہے کہ بموجب اصول
آریہ سماج کے اس دنیا کو کروڑ ہا برس گزر گئے مگر اب تک پر میشر نے حیوانات اور کیڑوں
کو انسان بنانے میں کوئی قابل قدر کار روائی نہیں کی ۔ تمام سطح زمین کا حیوانات اور کیڑوں
مکوڑوں سے بھرا ہوا ہے اور پھر جب دیکھو کہ اُن کے مقابل پر انسان کتنے ہیں تو اتنے بھی معلوم
نہیں ہوتے کہ جیسے سمندر میں سے ایک قطرہ بلکہ دیکھا جاتا ہے کہ انسانوں کی توالد تناسل
بھی بہت ہی کم ہے اس کے مقابل پر ایک رات میں اس قدر نئے کیڑے پیدا ہو سکتے ہیں کہ
ایک لاکھ برس میں اس قدر انسان پیدا نہیں ہو سکتے ۔ نہ معلوم پر میشر کو کہاں کا انسان سے
یہ بغض ہے کہ اُس کے بارے میں نہایت سخت قواعد رکھے ہیں اور انجام کار جو مکتی دی جاتی
ہے وہ بھی دراصل ماتم کی جگہ ہے۔ خیر یہ تو پر میشر کا حکم معلوم ہی ہو چکا ہے مگر ایک اور
بے انصافی یہ ہے کہ پرمیشر سب کو ایک ہی مقررہ مدت گذرنے کے بعد مکتی خانہ سے باہر
نکال دیتا ہے لیکن جیسا کہ ہم لکھ چکے ہیں باہر نکالنے کے وقت بھی نا انصافی سے کام لیتا ہے
اور با وجود اختلاف اعمال کے جو اختلاف زمانہ اجر کا موجب ہونا چاہیے تھا سب کو ایک ہی
دفعہ ایک ہی وقت میں مکتی خانہ سے باہر دفع کرتا ہے اور پھر بے انصافی یہ کہ گناہ تو صرف اسی
قدر ہیں جو دید میں لکھے گئے ہیں مگر ان معدود اور محدود گناہوں کے عوض میں جو دید کے ایک
ورق پر آسکتے ہیں تمام سطح زمین کا کروڑہا جانوروں اور بے شمار کیڑوں مکوڑوں سے بھر رکھا
ہے اور وید کی تعلیم تناسخ یعنی جونوں کے متعلق یہ ہے کہ ہر ایک گناہ ایک خاص جون کو چاہتا
ہے کیونکہ پر میشر تو گناہوں کی سزا میں اپنے ارادہ کا کچھ دخل ہی نہیں دیتا اور ہر ایک گنہگار
چشمه معرفت
۵۰ جو اپنے گنہ کی وجہ سے کسی خاص جون کو چاہتا ہے وہی جون پر میشر اُس کو دے دیتا ہے۔ پس اس
صورت میں لازم آتا ہے کہ سطح زمین پر جس قدر پرند چرند ، درندخزند اور کیڑے مکوڑے ہیں اُسی
قدر انسان کے گناہ بھی ہوں مگر وید نے کوئی اس قدر لمبی چوڑی فہرست گناہوں کی پیش نہیں کی اور
عقل سلیم تو خود اس خیال کو سراسر لغو اور بیہودہ اور خلاف واقعہ بجھتی ہے۔ پس یہ وید ودیا کے
نمونے ہیں جو ہم ظاہر کرتے جاتے ہیں۔ سب سے زیادہ افسوس کی جگہ یہ ہے کہ پر میشر با وجود
مالک کہلانے کے کسی کا گناہ بخش نہیں سکتا اپنے زور بازو سے کوئی نجات پاوے تو پاوے ورنہ
آریوں کو پر میشر کے فضل اور رحم سے ہاتھ دھو لینا چاہیے۔ ہے نا چاہیے۔ ہم پر میشر کی اس خصلت سے جس قدر
تعجب میں ہیں کسی دوسری خصلت سے ہمیں تعجب نہیں یعنی جب کہ وہ جانتا ہے کہ انسانی فطرت
کمزور ہے اور انسانی فطرت اُسی کی ایک کل بنائی ہوئی ہے اور اس کل کے تمام پرزے پرچے اُسی
کی طرف سے ہیں تو اس قدر سخت دلی اُس کے تقدس کے برخلاف کیوں ہے۔ اگر وہ ایسا کہ کمزور تھا
کہ نہ تو گناہ بخش سکے نہ روحوں کو پیدا کر سکے نہ جاودانی مکتی دے سکے تو کیوں اس نے یہ نازک
کام خدائی کا اپنے ہاتھ میں لے لیا۔ کیا ایسا پرمیشر جو نیک اخلاق سے کچھ بھی حصہ نہیں رکھتا اور
بات بات میں اس کا غضب اور کینہ ظاہر ہے برداشت تو ذرہ نہیں پھر کیوں کر اُس کو کینہ اور غضب
سے مبرا سمجھ سکتے ہیں کیا غضب کرنے والوں اور کینہ وروں کے سر پر سینگ ہوتے ہیں اور اگر وہ
تو بہ کرنے والوں اور عجز و نیاز سے اس کی راہ میں گداز ہونے والوں اور آتش محبت میں بھسم ہونے
والوں کے گنہ بخش نہیں سکتا اور خواہ انسان تضرع کرتا کرتا موت تک پہنچ جائے اس کا دل نرم
ہی نہیں ہوتا اور بدلہ لینے سے باز نہیں آتا تو اگر اُس کو غضب کرنے والا اور کینہ ور نہیں کہیں گے
تو اور کیا کہیں گے اور اگر وہ دائمی مکتی با وجود قدرت کے ان بندوں کو نہیں دے سکتا جن کا ایمان
چند روزہ نہ تھا بلکہ ہمیشہ کے لئے تھا تو کیا اس کے حق میں یہ کہنا بے جا ہوگا کہ وہ حاسدوں
کی طرح اپنے صادق پرستاروں کا آرام نہیں چاہتا کیا بار بار پاس کر کے پھر فیل کرنا اور عزت
چشمه معرفت
ا
دے کر پھر بے گناہ ذلیل کرنا اور رحم اور کرم سے معاملہ نہ کرنا کیا اس شخص کی عادت ہو سکتی ہے ﴿۵۱﴾
جس کی طبیعت غضب اور حسد اور کینہ اور بغض سے خالی ہے جب کہ مکتی پانے والے لوگ اپنے
زور بازو سے مکتی حاصل کرتے ہیں نہ پر میشر کی کسی مروت اور احسان سے تو کیا روا تھا کہ ان کو مکتی
خانہ سے باہر نکالا جاوے اور کون کہتا ہے کہ اُن کے محدود اعمال ہیں بلکہ موت تو ایک عارضہ تھا
کہ پر میشر کی طرف سے ان کو لاحق ہو گیا اور نہ ان کا ارادہ غیر محدود اعمال کا تھا۔ پس چا۔ چاہیے تھا کہ
پر میشر ان کی نیت کے موافق ان کے ساتھ عمل کرتا نہ کہ وہ وجہ پیش کرتا جو کہ خود اس کے اپنے فعل
سے پیدا ہوئی ہے نہ ان کی نیت اور اختیار سے ۔ افسوس وید نے ایک ایسا حلیہ پرمیشر کا دکھلایا ہے
کہ گویا ہر ایک عیب اور غضب اور کینہ وری اور بے رحمی میں اس کی کوئی نظیر نہیں نہ قدرت کامل نہ
رحم نہ اخلاق نہ اپنے وجود کا پتہ دے سکا کہ میں موجود ہوں کیونکہ اس کے وجود کا پتہ یا تو اس کی
خالقیت سے ملتا تا مصنوع کو دیکھ کر صانع کو شناخت کیا جاتا مگر بموجب تعلیم وید کے وہ ارواح
اور ذرات عالم کا پیدا کنندہ نہیں اور یا اُس کے وجود کا پتہ اس کے تازہ نشانوں اور معجزات سے ملتا
سو وہ نشانوں کے دکھلانے پر قادر نہیں ۔ پس در حقیقت آریوں کا ایسے پر میشر پر احسان ہے کہ
باوجود یکہ اُس نے کوئی ثبوت اپنی ہستی کا نہیں دیا پھر بھی اُس کو مانتے ہیں ۔
ہم آریہ صاحبوں کو اس بات کی طرف نہایت تاکید سے توجہ دلاتے ہیں کہ وہ صرف
بیہودہ گو پنڈتوں کی باتوں پر اعتماد کر کے کسی ودیا کو وید کی طرف منسوب نہ کریں موجودہ وید میں
کوئی وڈیا نہیں نہ دین کی نہ دنیا کی ۔ جس وید نے خدا کے وجود پر ہی کوئی دلیل قائم نہیں کی اور
پہلا قدم ہی اُس کا غلط نکلا اس کے دوسرے علوم و فنون تلاش کرنا صرف وقت ضائع کرنا ہے
کیونکہ بموجب تعلیم وید کے پرمیشر روحوں اور ان کی طاقتوں کا پیدا کرنے والا نہیں اور ایسا ہی
ذرات اور ان کی طاقتوں کا پیدا کرنے والا نہیں تو پھر کیوں کر شناخت کیا جائے کہ پر میشر موجود
بھی ہے اور یہ کہنا کہ پر میشر روحوں اور جسموں کو باہم ملاتا ہے یہ قول کوئی دلیل نہیں جو روحیں
اور ذرات خود بخود ہیں وہ خود بخود مل بھی سکتے ہیں ۔
چشمه معرفت
اور پھر جس وید نے یہ خیال اپنا ظاہر کیا کہ سطح زمین کے تمام حیوانات اور آسمان کی
فضا اور زمین کے اندر کے جانور اور تمام بڑی بحری پرند چرند خزنداور پانی کے کیڑے جو
سمندر اور دریاؤں کے ہر ایک قطرہ میں ہزار ہا ہیں یہ سب آدمی ہیں اس وید کو حق اور حکمت
سے کیا تعلق ہے کیونکہ اگر یہ فرض کیا جائے کہ ان جانوروں کا کروڑم حصہ بھی کسی و مہ بھی کسی وقت آدمی
بن کر اس زمین پر آباد ہو گا تب بھی ایسا فرض کرنا سراسر محال اور بالکل محال ہے بلکہ اگر زمین
پر سے تمام سمندر اور تمام دریا اُٹھ جائیں اور تمام پہاڑ زمین سے ہموار ہو جاویں اور تمام
زمین ایک صاف میدان آبادی کے لائق ہو جاوے تب بھی اگر کروڑم حصہ زمین کے
جانداروں اور کیڑوں مکوڑوں کا انسان بن جائے اور ان کو زمین پر آباد کرنا چاہیں اور زمین
بھی اندازہ موجودہ سے وہ چند سے زیادہ ہو جائے پھر بھی اُن جانداروں کی بصورت آدمی
بن جانے کے زمین پر گنجائش نہیں ہو سکتی ۔ ہر ایک شخص جو ایک گروہ مہمانوں کا کسی گھر میں
بلانا چاہتا ہے تو اوّل وہ دیکھ لیتا ہے کہ وہ گھر اُن کے لئے گنجائش بھی رکھتا ہے یا نہیں ۔
پس اگر پر میشر کا فی الحقیقت یہ ارادہ تھا کہ ان تمام جانداروں کو انسان بنا کر زمین پر آباد
کرے تو اس ارادہ کے مطابق زمین کو اس قدر فراخ بنانا چاہیے تھا جس میں ان تمام
انسانوں کی گنجائش ہو سکتی جو کیڑوں مکوڑوں کی جونوں سے انسان کے جون میں آنے والے
تھے اور صاف ظاہر ہے کہ پرمیشر کا اس قدر چھوٹی زمین بنانا کہ جس میں ایک کوئیں کے
کیڑے بھی اگر آدمی بنائے جائیں سما نہیں سکتے ۔ اُس کا یہ فعل اس کے اس ارادہ پر دلالت
کر رہا ہے کہ اُس کا منشاء ہی نہیں کہ یہ تمام کیڑے مکوڑے آدمی بن جائیں ۔ ہاں اگر یہ کہو کہ
پر میشر سے یہ غلطی ہوئی کہ وہ صحیح اندازہ زمین اور تمام جان داروں کا نہیں کر سکا تو ایسے
جواب سے نہ وید نہ وید کا پرمیشر اور نہ وید کا مذہب قائم رہ سکتا ہے۔
ایک اور وید و ڈ یا کا نمونہ ہم پیش کرتے ہیں اور وہ یہ کہ جیسا کہ ہم
ابھی بیان کر چکے زمین کی آبادی صرف ایک ربع مسکون ہے جو نہایت قلیل