اَلْحق مباحثہ لدھیانہ

حصہ 9

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مباحثہ لدھیانہ
۹۶ کیونکہ ان دونوں کتابوں میں متناقض خبریں موجود ہیں جو ایک دوسرے کی نقیض ہیں۔ اب ظاہر ہے کہ
اگر ان دونوں کی روایت علم قطعی اور یقینی کا موجب ہے تو اس سے لازم آتا ہے کہ نقیضین ضين في الواقع
سچی ہوں اور یادر ہے کہ ابن الصلاح اور اس کے رفیقوں کی رائے جمہور فقہاء اور محدثین کے برخلاف
ہے کیونکہ یہ ایک امر ممنوع ہے جس کو کوئی ثابت نہیں کر سکتا کہ بخاری اور مسلم کو اپنی روایت کے رو سے
دوسروں پر زیادتی ہے اور امام بخاری اور مسلم کی عظمت شان اور ان کی کتابوں کا امت میں قبول کیا جانا
اگر مان بھی لیا جاوے تب بھی اس بات کی دلیل نہیں ہو سکتا کہ وہ کتا بیں قطعی اور یقینی ہیں۔ کیونکہ امت
نے ان کے مرتبہ قطع اور یقین پر ہرگز اجماع نہیں کیا بلکہ صرف اسقدر مانا گیا اور قبول کیا گیا ہے کہ
دونوں کتابوں کے راوی ان شرطوں کے جامع ہیں جو جمہور نے قبول روایت کیلئے لگا دی ہیں اور ظاہر
ہے کہ صرف اسقدر تسلیم سے قطع اور یقین پیدا نہیں ہوتا بلکہ صرف ظن پیدا ہوتا ہے اور یہ بات کہ
در حقیقت صحیح بخاری اور مسلم کی مرویات ثابت ہیں اور جس قدر حدیثیں ان میں روایت کی گئی ہیں وہ
در حقیقت جرح سے مبرا ہیں اس پر امت کا ہرگز اجماع نہیں بلکہ اس اجماع کا تو کیا ذکر اس بات پر بھی
اجماع نہیں کہ جو کچھ ان دونوں کتابوں میں ہے وہ سب صحیح ہے کیونکہ بخاری اور مسلم کے بعض راویوں
میں سے قدری بھی ہیں اور بعض اہل بدع بھی راوی ہیں جنکی روایت قبول نہیں ہوسکتی ۔ پس جب کہ یہ
حال ہے تو اجماع کہاں رہا! کیا مرویات قدر یہ پر بھی اجماع ہو جائے گا ؟ غایت مافی الباب یہ ہے کہ
ان کی حدیثیں اصح ہیں اور شروط معتبرہ جمہور پر علی وجہ کمال مشتمل ہیں سواس سے بھی صرف ایک ظن قوی
پیدا ہوتا ہے نہ کہ یقین ۔ پھر جو ہم نے بخاری اور مسلم کے صحیحوں کی نسبت بیان کیا ہے۔ یہی حق
بات ہے جس کی پیروی کرنی چاہئے اور شیخ ابن الہمام نے کیا اچھا فرمایا ہے کہ یہ قول محدثین کا کہ
مرویات صحیحین ان کے ماسوا پر مقدم ہیں ایک ایسا بے معنی قول ہے جو قابل اعتماد والتفات نہیں اور ہرگز
پیروی کے لائق نہیں بلکہ صریح اور صاف تحکم ہے انہیں تحکمات میں سے جو کھلے کھلے طور پر ان لوگوں
نے کئے ہیں۔ ظاہر ہے کہ اگر اصحیت کا مدار عدالت اور ضبط پر ہے تو کیا ایسی کتابیں جن میں یہ شرط پائی
جاتی ہے کم درجہ پر ہوں گی ۔ سو ان دونوں کتابوں کی زیادتی پر حکم لگا نا محض تحکم ہے اور تحکم قابل التفات
نہیں فافھم ۔ اور شرح نووی کی جلد ثانی صفحہ ۹۰ میں زیر تشریح اس مسلم کی حدیث کے کہ
یا امیرالمؤمنین اقض بینی و بین هذا الكاذب الأثم الغادر الخائن ۔ امام نووی فرماتے ہیں
کہ جب ان الفاظ کی تاویل سے ہم عاجز آ جائیں تو ہمیں کہنا پڑتا ہے کہ اسکے راوی جھوٹے ہیں۔

مباحثہ لدھیانہ
اب اس تمام تحقیقات سے ظاہر ہے کہ جو کچھ صحیحین کے مرتبہ قطع اور یقین کی نسبت مبالغہ کیا گیا (۹۷)
ہے وہ ہرگز صحیح نہیں اور نہ اس پر اجماع ہے اور نہ ان کی تمام حدیثیں جرح قدح سے خالی سمجھی گئی ہیں
اور نہ وہ مخالفت قرآن کی حالت میں بالا جماع واجب العمل خیال کی گئی ہیں بلکہ ان کی صحت پر ہرگز
اجماع نہیں ہوا۔
قوله ۔ یہ آپ کی عامیانہ بات ہے کہ پندرہ کروڑ حنفی صحیح بخاری کو نہیں مانتے بلکہ عام حنفی
تو صحیح بخاری کی صحت سے ہرگز انکار نہیں کرتے ۔
اقول ۔ اس کا جواب ہو چکا ہے کہ علماء حنفیہ خبر واحد سے گو وہ بخاری ہو یا مسلم قرآن کریم کے
کسی حکم کو ترک نہیں کرتے اور نہ اس پر زیادت کرتے ہیں اور امام شافعی حدیث متواتر کو بھی بمقابلہ
آیت کا لعدم سمجھتا ہے اور امام مالک کے نزدیک خبر واحد سے بشرط نہ ملنے آیت کے قیاس مقدم ہے۔
دیکھو صفحه ۱۵۰ کتاب نورالانوار اصول فقہ ۔
اس صورت میں جو کچھ ان اماموں کی نظر میں در صورت قرآن کے مخالف ہونے کے احادیث
کی عزت ہو سکتی ہے عیاں ہے خواہ اس قسم کی حدیثیں اب بخاری میں ہوں یا مسلم میں ۔ یہ ظاہر
ہے کہ بخاری اور مسلم اکثر مجموعہ احاد کا ہے اور جب احاد کی نسبت امام مالک اور امام شافعی اور امام
ابو حنیفہ کی یہی رائے ہے کہ وہ قرآن کے مخالف ہونے کی حالت میں ہرگز قبول کے لائق نہیں تو اب
فرمائیے کیا اس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ ان بزرگوں کے نزدیک وہ حدیثیں بہر حال واجب العمل ہیں؟
اول حنفیوں اور مالکیوں وغیرہ سے ان سب پر عمل کرائے اور پھر یہ بات منہ پر لائے ۔
قوله - آپ اگر اس دعوے میں سچے ہیں تو کم سے کم ایک عالم کا متقدمین یا متاخرین میں سے
نام بتادیں جس نے صحیح بخاری یا حیح مسلم کی احادیث کو غیر صح یا موضوع کہا ہو۔
اقول ۔ جن اماموں کا ابھی میں نے ذکر کیا ہے اگر وہ واقعی اور یقینی طور پر صحیحین کی احادیث کو
واجب العمل سمجھتے تو آپ کی طرح ان کا بھی یہی مذہب ہوتا کہ خبر واحد سے قرآن پر زیادت مان لینا
یا آیت کو منسوخ سمجھ لینا واجبات سے ہے لیکن میں بیان کر چکا ہوں کہ وہ خبر واحد کو قرآن کی مخالفت
کی حالت میں ہرگز قبول نہیں کرتے اس سے ظاہر ہے کہ وہ صرف قرآن کریم کے سہارے سے اور
بشرط مطابقت قرآن صحیحین کے احاد کو جو کل سرمایہ صحیحین کا ہے مانتے ہیں اور مخالفت کی حالت
میں ہرگز نہیں مانتے ۔ آپ تلویح کی عبارت سن چکے ہیں کہ انما يرد خبر الواحد من
معارضة الكتاب یعنی اگر کوئی حدیث احاد میں سے قرآن کے مخالف پڑے گی تو وہ رد کی جائے
گی۔ اب دیکھئے کہ وہ نیا جھگڑا جواب تک آپ نے محض اپنی نافہمی کی وجہ سے کیا ہے کہ قرآن
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے عالم “ ہونا چاہیے۔ (ناشر) یہ حاشیہ اگلے صفحہ پر درج کیا گیا۔

مباحثہ لدھیانہ
۹۸ احادیث کا معیار نہیں کیونکہ صاحب تلویح نے آپکو اس بارہ میں جھوٹا ٹھہرایا ہے! اور تینوں امام اسی
رائے میں آپکے مخالف ہیں ! اور میں بیان کر چکا ہوں کہ میرا مذہب بھی اسی قدر ہے کہ باستثناء سفن
متوارثہ متعاملہ کے جو احکام اور فرائض اور حدود کے متعلق ہیں باقی دوسرے حصہ کی احادیث میں سے جو
اخبار اور قصص اور واقعات ہیں جن پر نسخ بھی وارد نہیں ہوتا اگر کوئی حدیث نصوص بینہ قطعیہ
صريحة الدلالت قرآن کریم سے صریح مخالف واقع ہو گو وہ بخاری کی ہو یا مسلم کی میں ہرگز اس
کی اس طرز کے معنی کو جس سے مخالفت قرآن لازم آتی ہے قبول نہیں کروں گا۔ میں بار بار اپنے
مذہب کو اس لئے بیان کرتا ہوں کہ تا آپ اپنی عادت کے موافق پھر کوئی تازہ افترا اور بہتان میرے پر
نہ لگاویں اور نہ لگانے کی گنجائش ہو اور ظاہر ہے کہ یہ میرا مذہب امام شافعی اور امام ابو حنیفہ اور
امام مالک کے مذہب کی نسبت حدیث کی بہت رعایت رکھنے والا ہے کیونکہ میں صحیحین کی خبر واحد کو
بھی جو تعامل کے سلسلہ سے موکد ہے اور احکام اور حدود اور فرائض میں سے ہو نہ حصہ دوم میں سے اس
لائق قرار دیتا ہوں کہ قرآن پر اس سے زیادتی کی جائے اور یہ مذہب ائمہ ثلاثہ کا نہیں مگر یادر ہے کہ
میں واقعی زیادتی کا قائل نہیں بلکہ میرا ایمان انا انزلنا الكتاب تبیانالکل شیء پر ہے جیسا کہ
میں ظاہر کر چکا ہوں۔ اب آپ سمجھ سکتے ہیں کہ میں اس مذہب میں اکیلا نہیں ہوں بلکہ اپنے ساتھ
کم سے کم تین یار غالب رکھتا ہوں جن کا عقیدہ میرے موافق بلکہ مجھ سے بڑھ چڑھ کر ہے۔
قوله ۔ اور آپ کا یہ کہنا کہ امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ نے احادیث بخاری کو چھوڑ دیا یہ بھی عامیانہ
بات ہے۔ آپ یہ نہیں جانتے کہ امام اعظم کب ہوئے اور صحیح بخاری کب لکھی گئی۔
اقول - جناب مولوی صاحب آپ ایمان کے ساتھ جواب دیں کہ میں نے کب اور
کہاں لکھا ہے کہ صحیح بخاری امام اعظم رحمۃ اللہ کے زمانے میں موجود تھی ؟ ان فضول مفتریا نہ
تحریروں سے آپ کی صرف یہ غرض ہے کہ عوام کے سامنے ہر یک بات میں اس عاجز کی سبکی
حاشیه صفحه ۹۹ حاشیه
کیونکہ اگر یہ مدونات ان کے رو برو ہوتیں تو انہیں اپنا عقیدہ او مسلمہ قاعدہ ان کتابوں کی مخالف الکتاب
احادیث پر (اگر ہوں ) جاری کرنے میں کون مانع ہوسکتا تھا۔
حضرت مرشد نا آپ ہزار پیش بندیاں کیا کریں۔ سوسو با را پر پھیر کر اپنا مطلب بیان کریں۔ دلیر مولوی
صاحب کب افتراسے باز آنے والے ہیں ۔ ایڈیٹر۔

مباحثہ لدھیانہ
اور خفت اور لاعلمی ظاہر کریں ۔ لیکن یاد رکھیں کہ مجھے بعض ملاؤں کی طرح لوگوں کی مدح وثنا کی طرف 99
خیال نہیں اور نہ عوام کی تحسین و نفرین کی کچھ پروا۔ ہر یک دانا بلکہ ایک بچہ بھی سمجھ سکتا ہے کہ صحیح بخاری
کی حدیثیں امام محمد اسمعیل کا اپنا ایجاد تو نہیں تا یہ اعتراض ہو کہ جب تک کوئی متقدمین سے امام بخاری
کا زمانہ نہ پاتا اور انکی کتاب کو نہ پڑھتا تب تک محال تھا کہ ان حدیثوں پر اس کو اطلاع ہوتی بلکہ
حدیثوں کے رواج اور زبانی شیوع کا زمانہ اسی وقت یعنی قرن اول سے شروع ہوا ہے جب کہ امام
بخاری صاحب کے جدامجد بھی پیدا نہیں ہوئے ہوں گے تو پھر کیا محال تھا کہ وہ حدیثیں جن کی تبلیغ کی
صحابہ کو تاکید تھی امام اعظم کو نہ پہنچتیں بلکہ قریب یقین کے یہی ہے کہ ضرور پہنچی ہوں گی کیونکہ ان کا
زمانہ قرن اول سے قریب تھا اور بہت حفاظ حدیث کے زندہ تھے اور خاص اسی ملک میں رہتے تھے جو
سر چشمہ حدیث کا تھا۔ پھر تعجب کہ بخاری جو زمانی اور مکانی طور پر امام اعظم صاحب سے کچھ نسبت
نہیں رکھتے تھے ایک لاکھ حدیث صحیح اکٹھی کر لیں ۔ اور ان میں چھیانوے ہزار حیح حدیث کو ردی مال
کی طرح ضائع کر دیں۔ اور امام اعظم صاحب کو با وجود قرب زمان اور مکان کے سوحدیث بھی نہ
پہنچ سکے۔ کیا کسی کا نور قلب یہ گواہی دیتا ہے کہ ایک شخص بخارا کا رہنے والا جو بہت دور حدود عرب
سے اور نیز دوسو برس کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پیدا ہو وہ لاکھ حدیث صحیح حاصل کر لے
اور امام اعظم صاحب : ظم صاحب جیسے بزرگوار فانی فی سبیل اللہ کو نماز کے بارہ میں بھی دو چار حیح حدیثیں باوجود
قرب زمان اور مکان کے نہ مل سکیں ! اور ہمیشہ بقول مولوی محمد حسین صاحب کے اٹکلوں سے
کام لیتے رہے ! اے حضرت مولوی صاحب آپ ناراض نہ ہوں آپ صاحبوں کو امام بزرگ
ابو حنیفہ سے اگر ایک ذرہ بھی حسن ظن ہوتا تو آپ اس قدر شبکی اور استخفاف کے الفاظ
استعمال نہ کرتے آپ کو امام صاحب کی شان معلوم نہیں وہ ایک بحر اعظم تھا اور دوسرے
سب اس کی شاخیں ہیں اسکا نام اہل الرائے رکھنا ایک بھاری خیانت ہے! امام بزرگ
حضرت ابو حنیفہ کو علاوہ کمالات علم آثار نبویہ کے استخراج مسائل قرآن میں ید طولی تھا خدا تعالیٰ
حضرت مجدد الف ثانی پر رحمت کرے انہوں نے مکتوب صفحہ ۳۰۷ ن ۳۰۷ میں فرمایا ہے کہ امام اعظم
صاحب کی آنیوالے مسیح کے ساتھ استخراج مسائل قرآن میں ایک روحانی مناسبت ہے۔

مباحثہ لدھیانہ
۱۰۰ قوله محقق مسلمان حنفی ہو یا شافعی مقلد ہو یا غیر مقلد صحیح روایات حدیثیہ کا معیار قرآن کریم کو نہیں ٹھہراتا۔
اقول ۔ اس بات کا جواب ابھی مفصل گزر چکا ہے کہ علماء مذاہب ثلاثہ نے احادحدیث کو گو وہ بخاری
کی ہوں یا مسلم کی اس شرط سے قبول کیا ہے کہ وہ قرآن کریم کے معارض اور مخالف نہ ہوں تلویح کی
عبارت ابھی میں نے سنائی آپ کو یاد ہو گی کہ جس حالت میں ائمہ ثلاثہ ان حدیثوں سے جو احاد ہیں
اور مخالف قرآن ہیں خدمت نہیں لیتے اور معطل کی طرح چھوڑ دیتے ہیں تو اگر وہ قرآن کریم کو معیار
قرار نہیں دیتے تو حدیثوں کو اس کی مخالف پا کر کیوں چھوڑتے ہیں۔ کیا معیار ماننا کچھ اور طور سے ہوتا
ہے؟ جب کہ ان لوگوں نے یہ اصول ہی ٹھہرا لیا ہے کہ خبر واحد بحالت مخالفت قرآن ہرگز قبول کے
لائق نہیں گو اس کا راوی مسلم ہو یا بخاری ہو تو کیا اب تک انہوں نے قرآن کریم کو معیار قبول نہیں
کیا؟ اتقوا الله ولا تغلوا !
قوله - امام الائمہ ابن خزیمہ سے منقول ہے لا اعرف انه روى عن النبي صلى الله عليه و سلم
حديثان باسنادين صحيحين متضادان فمن كان عنده فليأت به لالف بينهما یعنی
امام الائمہ ابن خزیمہ سے منقول ہے کہ میں ایسی دو حدیثوں کو شناخت نہیں کرتا جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم
سے اسناد صحیح کے ساتھ روایت کی گئی ہوں اور پھر متضاد ہوں اگر کسی کے پاس ایسی حدیثیں ہوں تو
میرے پاس لاوے میں ان میں تالیف کر دوں گا۔
اقول ۔ امام ابن خزیمہ تو فوت ہو گئے اب ان کے دعوی کی نسبت کچھ کلام کرنا بے فائدہ ہے لیکن مجھے
یاد ہے کہ آپ نے اپنے مضمون کے سنانے کے وقت بڑے جوش میں آ کر فرمایا تھا کہ ابن خزیمہ تو
امام وقت تھے میں خود دعوی کرتا ہوں کہ دو متعارض حدیثوں میں جو دونو صحیح الاسناد تسلیم کی گئی ہوں
توفیق و تالیف دے سکتا ہوں اور ابھی دے سکتا ہوں؟ آپکا یہ دعویٰ ہر چند اس وقت ہی فضول سمجھا گیا
تھا لیکن برعایت شرائط قرار یافتہ مناظرہ اس وقت آپ کی تقریر میں بولنا نا جائز اور ممنوع تھا۔ چونکہ
آپ کی خودستائی حد سے گذر گئی ہے اور عجز و نیاز اور عبودیت کا کوئی خانہ نظر نہیں آتا اور ہر وقت انا
اعلم کا جوش آپکے نفس میں پایا جاتا ہے اسلئے میں نے مناسب سمجھا کہ اسی دعوٹی کے رو سے آپ
کے کمالات کی آزمائش کروں جس آزمائش کے ضمن میں میری اصل بحث بھی لوگوں پر ظاہر
ہو جائے ۔ میں بالطبع اس سے کا رہ ہوں کہ کسی سے خواہ نخواہ آویزش کروں لیکن چونکہ آپ دعوی کر
بیٹھے ہیں اور دوسروں کو تحقیر اور ذلت کی نظر سے دیکھتے ہیں یہاں تک کہ آپکے خیال میں امام اعظم

کو بھی حدیث دانی میں آپ سے کچھ نسبت نہیں ۔ اسلئے بقول سعدی "
مباحثہ لدھیانہ
ندارد کسے باتو ناگفته کار
ولیکن چو گفتی دلیلش بیار
چاہتا ہوں کہ چھ سات حدیثیں بخاری اور مسلم کی یکے بعد دیگرے جن میں میری نظر میں تعارض ہے آپ
کی خدمت میں پیش کروں ۔ اگر آپ ان میں توفیق و تالیف امام ابن خزیمہ کی طرح کر دکھا ئیں گے
حاشيه
مولوی صاحب لیجئے ۔ سردست کسی قدر تعارض کا نمونہ یہ عاجز پیش کرتا ہے۔ موقع ہے۔ موقع
ہے۔ اپنی حدیث دانی کا ثبوت لوگوں پر ظاہر کیجئے ۔ (1) معراج کی حدیث بروایت شریک کے حاشیہ
پر فتح الباری کی یہ عبارت لکھی ہے۔ قال النووى جاء في رواية شريك اوهام انكرها
العلماء من جملتها انه قال ذالك قبل ان يوحى اليه و هو غلط لم يوافق عليه احد
و ايضا اجمعوا على ان فرض الصلوة كانت ليلة الاسراء فكيف يكون قبل الوحي
و قول جبرائيل في جواب بواب السماء - اذ قال ابعث ؟ نعم۔ صريح في انه كان
بعد البعث ترجمه نو وی کہتا ہے کہ شریک کی روایت میں کتنے وہم ہیں جن پر علماء نے اعتراض کیا
ہے ازاں جملہ ایک یہ کہ شریک کی روایت میں قبل ان يوحى اليہ لکھا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج بعثت سے پہلے ہوئی اور یہ صریح غلط ہے جس پر کسی نے اتفاق نہیں
کیا۔ علاوہ اسکے علماء اس پر اتفاق کر چکے ہیں کہ نمازیں معراج کی رات میں فرض کی گئی تھیں ! پھر قبل از
وحی کیونکر فرض ہو سکتیں تھیں !! اور عجب تر اس حدیث میں یہ تعارض ہے کہ حدیث کے سر پر تو یہ لکھا ہے
که قبل از بعثت و نبوت معراج ہوئی اور پھر آئندہ عبارتیں حدیث کی اپنی صریح منطوق سے ظاہر کر رہی
ہیں کہ یہ معراج بعد از بعثت ہوئی اور اسی حدیث میں نمازوں کی فرضیت کا ذکر بھی ہے سو یہ حدیث کتنے
تعارض سے بھری ہے ۔ (۲) پھر بخاری کی کتاب التفسیر صفحہ ۶۵۲ میں ایک حدیث ہے جس کی یہ
عبارت ہے۔ مامن مولود يولد الا والشيطان يمسه فيستهل صارخا من مس الشيطان
اياه الامريم وابنها یعنی کوئی ایسا بچہ نہیں جو پیدا ہوا اور پیدا ہونے کے ساتھ شیطان اس کو نہ چھو
جائے اور وہ بوجہ شیطان کے چھونے کے چنیں نہ مارے بجز مریم اور اس کے بیٹے کے جاننا چاہئے کہ
یہ حدیث صفحہ ۷۷۶ کی حدیث سے معارض پڑتی ہے اور شارح بخاری صفحہ ۶۵۲ کی حدیث کے حاشیہ
پر لکھتا ہے کہ زمخشری کو اس حدیث کی صحت میں کلام ہے کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کے کلام کے معارض
ہے وجہ یہ کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِينَ لے اس آیت سے صاف سمجھا
جاتا ہے کہ بغیر خصوصیت مریم اور ابن مریم کے تمام عباد مخلصین مس شیطان سے محفوظ رکھے جاتے ہیں
الحجر: ام

اولد
مباحثہ لدھیانہ
عية
۱۰۲ تو میں تاوان کے طور پر آپ کو پچیس روپیہ نقد دوں گا اور نیز مدت العمر تک آپکے کمالات کا قائل
ہو جاؤں گا اور اپنا مغلوب اور شکست یافتہ ہونا قبول کرلوں گا اور بباعث اس کے جو مجھ سے پچھیں
روپیہ بطور تاوان لئے جائیں گے ۔ آپ کے کمالات حدیث دانی کے بخوبی نقش قلوب ہو جائیں گے
اور ہمیشہ صفحہ روزگار میں عزت کے ساتھ یادگار رہیں گے لیکن اس میں انتظام یہ چاہئے کہ تین منصف
بتراضی فریقین مقرر کئے جائیں جو فہم تقریر اور وزن دلائل کا مادہ رکھتے ہوں اور فریقین سے کسی قسم کا
تعلق ان کو نہ ہو۔ نہ رشتہ ۔ نہ مذہب ۔ نہ دوستی اور اگر من بعد تعلق ثابت ہو تو وہ فیصلہ فتح کیا جائے
ورنہ فیصلہ ناطق قرار دے کر بحالت غالب ہونے پچیس روپے روپیہ آپکے حوالے کر دیئے جائیں ۔ لیکن
منصفوں کی آزمائش لیاقت کیلئے ضروری ہوگا کہ وہ اخیری رو بکار کی طرح فیصلہ تحریری بوجوہات شافیہ
قلمبند کر کے فریقین کو جلسہ عام میں سنا دیں اور ادلہ قطعیہ سے اس فریق کا غالب ہونا اپنے فیصلہ میں
ظاہر کریں۔ جس کو اپنی رائے میں انہوں نے غالب سمجھا ہے یہ شرائط کچھ مشکل نہیں ہیں۔ ایسی
لیاقت کے بہت آدمی ہیں بالخصوص ایسے حکام جن کو ہر وقت فیصلجات دینے کی مشق ہے اور ثابت اور
غیر ثابت میں تمیز کرنے کا ملکہ ہے بڑی آسانی سے منصفی کیلئے پیدا ہو سکتے ہیں اور اگر آپ کو منصفوں
کے فیصلہ کی نسبت پھر بھی کچھ دل میں دھڑکا رہے تو منصفوں کیلئے حلف کی قید بھی لگا سکتے ہیں۔ اب
اگر آپ میری اس درخواست سے گریز کریں گے تو پھر بلا شبہ آپکے وہ سب دعاوی فضول قرار پا کر وہ
تمام توہین و تحقیر اور ہتک کی باتیں جو آپ نے اس عاجز کی نسبت اپنی تحریرات میں خود نمائی کی غرض
سے کی ہیں آپ پر وارد سمجھی جائیں گی۔ تحریر کے ذریعہ سے ایک ہفتہ تک آپ اس کا جواب دیں۔
قوله - اگر صرف قرآن سے مضمون کسی حدیث کا موافق ہونا اس کی صحت کا موجب ہو تو اس سے لازم
آتا ہے کہ موضوع حدیثیں اگر ان کے مضامین صادق اور قرآن کے مطابق ہوں صحیح متصور ہوں ۔
اقول ۔ حضرت یہ آپ نے میری کسی عبارت سے نکالا ہے کہ میں قانون روایت محدثین کو بے مصرف اور
فضول خیال کر کے اول حالت سے ہی ہر یک بے سند قول کیلئے تصدیق قرآن کریم کو حدیث بنانے کے
کیلئے
اور کی علیہ السلام کے حق میں فرماتا ہے وَسَلَّمُ عَلَيْهِ يَوْمَ وُلِدَ لے پس اگر یوم تولد مس شیطان کا یوم
ہے تو سلام کا لفظ جو سلامتی پر دلالت کرتا ہے کیونکر اس پر صادق آ سکتا ہے۔ پھر علامہ زمخشری نے
تاویل کی ہے کہ اگر مریم اور ابن مریم سے مراد خاص یہی دونو نہ رکھے جائیں بلکہ ہر ایک شخص جو مریم اور
ابن مریم کی صفت اپنے اندر رکھتا ہے اس کو بھی مریم اور ابن مریم ہی قرار دیا جاوے تو پھر اس حدیث کے
معنے بلا شبہ میچ ہو جائیں گے۔ فافهم و تدبر ۔ ایڈیٹر
مريم : ١٦

مباحثہ لدھیانہ
کافی جانتا ہوں ۔ اگر میرا یہی مذہب ہوتا تو میں کیوں کہتا کہ میں ظنی طور پر صحیحین کو صحیح سمجھتا ہوں اور جن (۱۰۳
حدیثوں کے ساتھ تعامل کا سلسلہ قرنا بعد قرن پایا جاتا ہے۔ ان کو نہ صرف ظنی بلکہ حسب مراتب تعلق
تعامل قطعیت کے رنگ سے رنگین خیال کرتا ہوں !۔ او سے رنگین خیال کرتا ہوں ! ۔ اور اگرچہ میں دوسرے حصہ احادیہ کو ظنی طور پر
صحیح خیال کرتا ہوں لیکن اگر ان کی صحت پر قرآن کی شہادت ہے تو وہ صحت ظن قوی ہو جاتا ہے۔ مگر
جب کہ قرآن کریم صریح اس کے مخالف ہو اور تطبیق کی کوئی راہ نہ ہو تو میں ایسی حدیث کو جو حصہ دوم کی
قسم میں سے ہے قبول نہیں کرتا کیونکہ اگر میں قبول کرلوں تو پھر قرآن کی خبر کو مجھے منسوخ ماننا پڑے گا۔
مثلاً قرآن نے خبر دی ہے کہ سلیمان داؤد کا بیٹا تھا اور اسحاق ابراہیم کا اور یعقوب اسحاق کا ۔ اب اگر کوئی
حدیث اس کے مخالف ہے اور یہ بیان کرے کہ داؤ د سلیمان کا بیٹا تھا اور ابراہیم لاولد تھا میں کیونکر سمجھ
لوں کہ جو کچھ قرآن نے فرمایا تھا وہ منسوخ ہو گیا ہے۔ ہر ایک دانا سمجھ سکتا ہے کہ تاریخی واقعات اور
اخبار وغیرہ پر ہرگز نسخ وارد نہیں ہوتا ورنہ اس سے خدا تعالیٰ کا کذب لازم آتا ہے! سو میں یہ تو نہیں کہتا
کہ صحت حدیث کیلئے قانون روایت کی حاجت نہیں۔ ہاں یہ میں ضرور کہتا ہوں کہ جب اس قانون کے
استعمال کے بعد کوئی روایت حدیث نبوی کے نام سے موسوم ہو۔ پھر اگر وہ احادیث کے حصہ دوم میں
سے ہے تو اس کی تکمیل صحت کیلئے یہ ضروری ہے کہ تصریحات قرآن کریم کے مخالف نہ ہو۔
قوله ۔ جو آپ نے کہا ہے کہ قرآن کریم اپنا آپ مفسر ہے حدیث اسکی مفسر نہیں۔ اس سے بھی آپکی
نا واقفیت اصول اسلام سے ثابت ہوتی ہے۔
اقول ۔ اے حضرت آپ نے اس قدر افتراؤں پر کیوں کمر باندھ لی ہے میں نے کہاں اور کس جگہ لکھا
ہے کہ حدیث قرآن کی مفسر نہیں۔ میں نے تو بحوالہ آیت اس قدر بیان کیا ہے کہ اول مفسر قرآن کا خود
قرآن ہے پھر بعد اسکے نمبر دوم پر حدیث مفسر ہے اس سے میرا یہ مطلب تھا کہ حدیث کی تفسیر دیکھنے
کے وقت قرآن کی تفسیر نظر انداز نہ ہو اور اگر کوئی ایسا مسئلہ ہو جو حدیث کے دونوں حصوں میں سے حصہ
دوم میں داخل ہو یعنی اخبار و واقعات وغیرہ میں سے جس سے نسخ معلوم نہیں ہو سکتا اور نہ اس پر زیادت
منتصور ہے تو ایسی صورت میں کسی مجمل آیت کی وہ تفسیر مقدم اور قابل اعتبار ٹھہرے گی جو قرآن نے
آپ فرمائی ہے اور اگر حدیث کی تفسیر اس تفسیر کے مخالف ہو تو قبول کے لائق نہیں ہوگی۔
قوله - آیت قُلْ لَا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَى مُحَرَّمًا عَلَى طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ إِلَّا أَنْ يَكُونَ
مَيْتَةً أَوْ دَمًا مَسْفُوْحًا لا صاف دلالت کرتی ہے کہ قرآن میں صرف یہ چند چیزیں
حرام کی گئی ہیں ۔ لیکن حدیث کے رو سے گدھا اور درندے بھی حرام کر دیئے گئے ۔
ا الانعام : ۱۴۶

مباحثہ لدھیانہ
۱۰ اقول حضرت یہ قصہ آپ نے ناحق چھیڑ دیا۔ میں کہتے کہتے تھک بھی گیا کہ حصہ اول کی حدیثیں جو
احکام دین اور تعلیم دین اور فرائض اور حدود اسلام کے متعلق ہیں جن کا سلسلہ تعامل سے کثیر یا قلیل طور
پر تمدن مذہبی میں ایک لازمی طور پر تعلق پڑا ہوا ہے وہ میری بحث سے خارج ہیں۔ بلکہ میری بحث سے
خاص طور پر وہ امور علاقہ رکھتے ہیں جن کو نسخ اور کمی اور زیادت سے کچھ تعلق نہیں جیسے اخبارات ۔
واقعات - قصص لیکن آپ نے ہرگز میرے مدعا کو نہ سمجھا اور ناحق کا غذات کو سیاہ کر کے چند پیسوں کا
نقصان کیا۔ باوجود اس کے میرا یہ مذہب نہیں ہے کہ قرآن ناقص ہے اور حدیث کا محتاج ہے بلکہ وہ
الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ لے کا تاج لازوال اپنے سر پر رکھتا ہے اور تبیانا لکل شی ء کے وسیع
اور مرصع تخت پر جلوہ افروز ہے۔ قرآن میں نقصان ہرگز نہیں اور وہ داغ نا تمام اور ناقص ہونے سے پاک
ہے لیکن تقاصر افہام کی وجہ سے اس کے اسرار عالیہ تک ہر ایک فہم کی رسائی نہیں! ولنعم ماقیل ۔
وكل العلم في القرآن لكن
تقاصر منه افهام الرجال
خود نبی صلعم نے بوحی الہی استنباط احکام قرآن کر کے قرآن ہی سے یہ مسائل زائدہ لئے ہیں
جس حالت میں قرآن کریم صاف ظاہر کرتا ہے کہ کل خبائث حرام کئے گئے تو کیا آپ کے نزدیک
درندے اور گدھے طیبات میں سے ہیں؟ جن کے حرام کرنے کیلئے کسی حدیث کی واقعی طور پر ضرورت تھی!
گدھے کی مذمت خود اللہ جل شانہ فرماتا ہے۔ اِنَّ اَنْكَرَ الْأَصْوَاتِ لَصَوْتُ الْحَمِيرِ
پھر جو اس کی نظر میں کسی وجہ سے منکر اور مکروہ اور خبائث میں داخل ہے وہ کس طرح حلال ہو جاتا ؟ اور
تمام درندے بد بو سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں۔ چڑیا گھر میں جا کر دیکھو کہ شیر اور بھیڑیا اور چیتا وغیرہ
اس قدر بد بو رکھتے ہیں کہ پاس کھڑا ہونا مشکل ہوتا ہے ! پھر اگر یہ خبائث میں داخل نہیں ہیں تو اور کیا
ہیں؟ اسی طرح میں آپ کی ہر ایک حدیث پیش کردہ کا جو احکام زائدہ کے بارہ میں آپ نے لکھی ہے
جواب دے سکتا ہوں اور قرآن سے ان کا منبع دکھلا سکتا ہوں مگر یہ باتیں بھی بحث سے خارج ہیں۔ میں
نے آپ کو کب اور کس وقت کہا تھا کہ سنن متوارثہ متعاملہ اور ایسے احکام جو تعامل کے سلسلہ مستمرہ سے
تعلق رکھتے ہیں ۔ بنظر ظاہر حدیثوں کو ان کے منسوخ یا زیادہ کرنے میں دخل نہیں۔ افسوس آتا ہے کہ
آپ نے ناحق بات کو طول دے کر اپنے اور لوگوں کے اوقات کا خون کیا۔ حضرت پہلے سمجھ تو لیا ہوتا کہ
میرا مدعا کیا ہے جس بات کو میں نے نشانہ رکھ کر یعنی وفات حیات مسیح کے مسئلہ کو ۔ یہ تقریر پیش کی تھی ۔
افسوس کہ اس بات کی طرف بھی آپ کو خیال نہ آیا کہ وہ منجملہ اخبار ہے یا از قبیل احکام ہے۔ آئندہ
ا المائدة : ۴ ۲ لقمان: ۲۰

ایسی
شتاب کاری سے احتیاط رکھیں پشیمان شوازاں عجلت که کردی
ه
مباحثہ لدھیانہ
قوله - امام شعرانی نے منهج المبین میں لکھا ہے اجتمعت الامة على ان السنة قاضية
على كتاب الله۔
اقول ۔ اجماع کا حال آپ معلوم کر چکے ہیں کہ امام مالک نے خبر واحد پر قیاس کو مقدم رکھا ہے۔
چہ جائیکہ آیت اللہ اس پر مقدم ہو۔ اور حنفیہ کے نزدیک احادیث اگر قرآن کے مخالف ہوں تو سب
متروک ہیں اور امام مالک کے نزدیک حدیث متواتر بھی کتاب اللہ کی مخالفت کی حالت میں پیچ
ہے۔ پھر جبکہ یہ ائمہ جنکے کروڑ ہا لوگ مقتدی اور پیرو ہیں یہ فیصلہ دیتے ہیں تو اجماع کہاں ہے؟
قوله ۔ جو حدیث آپ نے تفسیر حسینی سے نقل کی ہے وہ قابل اعتبار نہیں ۔
اقول - حضرت وہ تو دراصل بقول صاحب تلویح بخاری کی حدیث ہے۔ جیسا کہ ہم پہلے بھی تلویح
کی عبارت نقل کر چکے ہیں پھر کیا بخاری بھی موضوعات سے پر ہے؟ اور اگر کہو کہ وہ آیت اللہ
مَا الكُمُ الرَّسُولُ سے مخالف ہے تو میں کہتا ہوں کہ ہرگز مخالف نہیں ما اتكم الرسول کا
حکم بغیر کسی قید اور شرط کے نہیں ۔ اول یہ تو دیکھ لینا چاہئے کہ کوئی حدیث فی الواقع ما اتاکم میں
داخل ہے یا نہیں ۔ ما اتاکم میں تو وہ داخل ہوگا جسکو ہم شناخت کر لیں کہ در حقیقت رسول نے اس کو
دیا ہے اور جب تک پورے طور پر اطمینان نہ ہو تو کیا یہ جائز ہے کہ حدیث کا نام سننے سے ما اتاكم
میں اس کو داخل کر دیں؟ اور یہ حدیث تو بخاری میں بقول تلویح موجود ہے نہ بھی ہو منشاء قرآن کے تو
مطابق ہے اور ائمہ ثلثہ نے قریباً اسی کے مطابق اپنا اصول فقہ قائم رکھا ہے تو پھر اسکو کیوں قبول نہ
کریں؟ اور اگر یزید بن ربیعہ کا اس کے راویوں میں سے ہونا اس کو ضعیف کرتا ہے تو ایسا ہی قرآن
کی منشاء سے اس کا مطابق ہونا اسکے ضعف کو دور کرتا ہے کیونکہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے۔
فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَ اللهِ وَايْتِهِ يُؤْمِنُوْنَ کے یعنی بعد الله جل شانہ کی آیات کے کس حدیث پر
ایمان لاؤ گے؟ اس آیت میں صریح اس بات کی طرف ترغیب ہے کہ ہر ایک قول اور حدیث کتاب اللہ پر
☆
ہم اس سے پہلے ایک نوٹ میں لکھ آئے ہیں کہ موجودہ مطبوعہ نسخ بخاری میں باللفظ یہ حدیث مذکور
نہیں۔ نہ سہی نقاد بصیر سمجھ سکتا ہے کہ صحاح میں اس معانی کی مؤید و شاہد احادیث وارد ہیں تو کیا حرج
ہے۔ اگر ان لفظوں میں بخاری کے اندر یہ حدیث نہ ہو۔ لفظوں سے اتنا عرض کرنے کی کیا جگہ ہے۔ کیا
نفس الامر میں یہ مضمون صحیح نہیں کہ صرف کتاب اللہ کی موافقت و مخالفت حدیث کے قبول ورد کی معیار
ہو سکتی ہے؟ قرآن اسی کا شاہد ہے ائمہ ثلاثہ کا مذہب بھی یہی ہے تو پھر بایں الفاظ صد بار نہیں ہزار بار
ایک کتاب بخاری میں نہ ہو! ایڈیٹر
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے شافعی “ ہونا چاہیے۔ (ناشر) ا الحشر : ٢٨ الجاثية : ۷

مباحثہ لدھیانہ
۱۰۶) عرض کر لینا چاہئے ۔ اگر کتاب اللہ نے ایک امر کی نسبت ایک فیصلہ ناطق اور موید دے دیا ہے جو
قابل تغیر اور تبدیل نہیں تو پھر ایسی حدیث دائرہ صحت سے خارج ہوگی جو اسکے مخالف ہے۔ لیکن اگر
کتاب اللہ فیصلہ مؤیدہ اور نا قابل تبدیل نہیں دیتی تو پھر اگر وہ حدیث قانون روایت کے رو سے بیح
ثابت ہو تو ماننے کے لائق ہے۔ غرض قرآن ایسی مجمل کتاب نہیں جو کبھی اور کسی صورت میں معیار کا
کام نہ دے سکے ۔ جس کا ایسا خیال ہے بے شک وہ سخت نادان ہے۔ بلکہ ایمان اس کا خطرہ کی
حالت میں ہے اور حدیث انی اوتیت الکتاب و مثلہ سے آپ کے خیال کو کیا کے خیال کو کیا مدد پہنچ سکتی ہے؟
آپ کو معلوم نہیں کہ وحی متلو کا خاصہ ہے جو اس کے ساتھ تین چیزیں ضرور ہوتی ہیں خواہ وہ وحی رسول
کی ہو یا نبی کی یا محدث کی ۔
اول ۔ مکاشفات صحیحہ جو اخبارات اور بیانات وحی کو کشفی طور پر ظاہر کرتے ہیں ۔ گویا خبر کو
معائنہ کر دیتے ہیں جیسا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ بہشت اور دوزخ دکھلایا گیا جس کا قرآن
کریم نے بیان کیا تھا۔ اور ان گزشتہ رسولوں سے ملاقات کرائی گئی جن کا قرآن حمید میں ذکر کیا گیا
تھا۔ ایسا ہی بہت سی معاد کی خبریں کشفی طور پر ظاہر کی گئیں۔ تا وہ علم جو قرآن کے ذریعہ سے دیا گیا تھا
زیادہ تر انکشاف پکڑے اور موجب طمانیت اور سکینت کا ہو جائے ۔
دوئم ۔ وحی متلو کے ساتھ رویائے صالحہ دی جاتی ہے جو نبی اور رسول اور محدث کیلئے ایک قسم کی
وحی میں ہی داخل ہوتی ہے اور باوجود کشف کے رویا کی اس لئے ضرورت ہوتی ہے کہ تا علم
استعارات کا جو رویا پر غالب ہے وحی یاب پر کھل جائے اور علوم تعبیر میں مہارت پیدا ہو اور تا کشف
اور رویا اور وحی بباعث تعدد طرق کے ایک دوسرے پر شاہد ہوں اور اس وجہ سے نبی اللہ کمالات اور
معارف یقینیہ کی طرف ترقی رکھے۔
سوئم ۔ وحی متلو کے ساتھ ایک خفی وحی عنایت ہوتی ہے جو تفہیمات الہیہ سے نامزد ہوسکتی ہے۔ یہی وحی
ہے جس کو وحی غیر متلو کہتے ہیں اور متصوفہ اس کا نام وحی خفی اور وحی دل بھی رکھتے ہیں۔ اس وحی سے یہ غرض
ہوتی ہے کہ بعض مجملات اور اشارات وحی متلو کے منزل علیہ پر ظاہر ہوں۔ سو یہ وہ تینوں چیزیں ہیں جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے أُوتیت الکتاب کے ساتھ مثلہ کا مصداق ہیں۔ اور ہر ایک رسول اور
نبی اور محدث کو اس کی وحی کے ساتھ یہ تینوں چیزیں حسب مراتب اپنی اپنی حالت قرب کے دی جاتی ہیں
چنانچہ اس بارے میں راقم تقریر هذا صاحب تجربہ ہے یہ مؤیدات ثلاثہ یعنی کشف اور رویا اور وحی خفی در اصل
مولوی صاحب ایسے ولی اللہ کے مقابلہ کیلئے آپ نے کمر کسی ہوئی ہے! مولوی صاحب اہل ظن اور
صاحب یقین برابر نہیں ہو سکتے ۔ وقت ہے ۔ باز آجائیے۔ ورنہ دانت پینا اور رونا ہوگا۔ ایڈیٹر

مباحثہ لدھیانہ
امور زائدہ نہیں ہوتے بلکہ وحی متلو کے جو متن کی طرح ہے مفسر اور مبین ہوتے ہیں ۔ فتدبر ۔
قوله - حدیث حارث اعور کی صحیح نہیں ہے اور یہ اعور بھی ایک دجال ہے۔
اقول ۔ افسوس کہ دجال کی حدیث اب تک مشکوۃ اور دوسری مقدس کتابوں میں درج ہوتی چلی
آئی۔ آپ جیسے کسی بزرگ نے اس پر قلم نسخ نہ پھیرا۔ جس حالت میں وہ حدیث صریح جھوٹی ہے اور
اسکا راوی دجال ہے ! تو وہ کیوں نہیں خارج کی جاتی؟ میں نہیں جانتا کہ خبیث کو طیب سے کیا علاقہ
ہے! مگر اس حدیث کی ترک سے ہمارا کچھ نقصان نہیں ۔ اس مضمون کے قریب چند حدیثیں
بخاری میں بھی ہیں جیسا کہ کسی قدر تبدیل یا کمی بیشی الفاظ سے یہ حدیث بخاری میں موجود
ہے۔ انی تركت فيكم ما ان تمسكتم به لن تضلوا كتاب الله و سنتی * اور
آپ سرقہ کا مجھ کو الزام دیتے ہیں حالانکہ میں نے فی الحارث مقال کے لفظ کو ایک جرح بے ہودہ
حاشيه
اس حدیث کی ہم معنی جو حدیثیں بخاری میں موجود ہیں از انجملہ ایک وہ حدیث ہے جو بخاری کی
کتاب الاعتصام میں لکھی ہے اور وہ یہ ہے وهذا الكتاب الذي هدى الله به رسولكم
فخذوا به تهتدوا - ازاں جملہ یہ حدیث ہے و كان وقافًا عند كتاب الله صفحه ۱۷۹
از انجملہ یہ حدیث ہے ما عندنا شيء الا كتاب الله از انجملہ یہ حدیث ہے ما كان من
شرط ليس في كتاب الله فهو باطل قضاء الله احق ۔ صفحہ ۳۷۷۔ از انجملہ یہ حدیث
ہے! اوصى بكتاب الله ۷۵۱- از انجملہ یہ حدیث ہے جو بخاری کے صفحہ ۱۷۲ میں ہے کہ جب
حضرت عمر رضی اللہ عنہ زخم کاری سے مجروح ہوئے تو صہیب رضی اللہ عنہ روتے ہوئے ان کے
پاس گئے کہ ہائے میرے بھائی ۔ ہائے میرے دوست ۔ عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اے صہیب
پر تو روتا ہے کیا تجھے یاد نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ میت پر اسکے اہل کے
رونے سے عذاب کیا جاتا ہے پھر جب حضرت عمر وفات پاگئے تو حضرت ابن عباس کہتے ہیں کہ
میں نے یہ سب حال حدیث پیش کرنے کا عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کو سنایا تو انہوں نے کہا کہ
خدا عمر پر رحم کرے بخدا کبھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا بیان نہیں فرمایا کہ مومن پر اسکے
اہل کے رونے سے عذاب کیا جاتا ہے اور فرمایا کہ تمہارے لئے قرآن کافی ہے۔ اللہ جل
شانہ فرماتا ہے لَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى ، یعنی حضرت عائشہ صدیقہ نے باوجود محدود
علم کے فقط اسلئے قسم کھائی کہ اگر اس حدیث کے ایسے معنے کئے جائیں کہ خواہ نخواہ ہر ایک میت اسکے
رفتم
اہل کے رونے سے معذب ہوتی ہے تو یہ حدیث قرآن کے مخالف اور معارض ٹھہرے گی اور جو
حدیث قرآن کے مخالف ہو وہ قبول کے لائق نہیں۔ کان النبي صلعم يجمع بين رجلين
مجھ ۔
فاطر: ۱۹

·

آج 10 میں سے 10 باقی