اَلْحق مباحثہ لدھیانہ

حصہ 3

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مباحثہ لدھیانہ
جاتی ہیں اور ممکن ہے کہ ایک حدیث با وجود صحیح ہونے کے پھر بھی واقعی اور حقیقی طور پر صحیح نہ ہو غرض
علم حدیث ایک ظنی علم ہے جو مفید ظن ہے۔ اگر کوئی اس جگہ یہ اعتراض کرے کہ اگر احادیث
صرف مرتبه ظن تک محدود ہیں تو پھر اس سے لازم آتا ہے کہ صوم و صلوۃ و حج وزکوۃ وغیرہ اعمال جو
محض حدیثوں کے ذریعہ سے مفصل طور پر دریافت کئے گئے ہیں وہ سب ظنی ہوں تو اس کا جواب
یہ ہے کہ یہ بڑے دھوکے کی بات ہے کہ ایسا سمجھا جائے کہ یہ تمام اعمال محض روایتی طور پر دریافت
کئے گئے ہیں وبس بلکہ ان کے یقینی ہونے کا یہ موجب ہے کہ سلسلہ تعامل ساتھ ساتھ چلا آیا ہے
اگر فرض کر لیں کہ یہ فن حدیث دنیا میں پیدا نہ ہوتا پھر بھی یہ سب اعمال و فرائض دین سلسلہ تعامل
کے ذریعہ سے یقینی طور پر معلوم ہوتے ۔ خیال کرنا چاہئے کہ جس زمانہ تک حدیثیں جمع نہیں ہوئی
تھیں کیا اس وقت لوگ حج نہیں کرتے تھے؟ یا نماز نہیں پڑھتے تھے؟ یا ز کوۃ نہیں دیتے تھے؟ ہاں
اگر یہ صورت پیش آتی کہ لوگ ان تمام احکام و اعمال کو یک دفعہ چھوڑ بیٹھتے اور صرف روایتوں کے
ذریعہ سے وہ باتیں جمع کی جاتیں تو بے شک یہ درجہ یقینی وثبوت تام جواب ان میں پایا جاتا ہے
ہرگز نہ ہوتا سو یہ ایک دھوکہ ہے کہ ایسا خیال کر لیا جائے کہ احادیث کے ذریعہ سے صوم و صلوۃ وغیرہ
کی تفاصیل معلوم ہوئی ہیں بلکہ وہ سلسلہ تعامل کے ذریعہ سے معلوم ہوتی چلی آئی ہیں اور در حقیقت
اس سلسلہ کوفن حدیث سے کچھ تعلق نہیں وہ تو طبعی طور پر ہر ایک مذہب کو لازم ہوتا ہے۔ اور میرا
مذہب احادیث بخاری اور مسلم کی نسبت یہ نہیں ہے کہ میں خواہ نخواہ ان کی کسی حدیث کو موضوع
قرار دوں۔ بلکہ میں ہر ایک حدیث کو قرآن کریم پر پیش کرنا ضرور سمجھتا ہوں ۔ اگر قرآن کریم کی
کوئی آیت صاف اور کھلے کھلے طور پر ان کی مخالف نہ ہو تو میں بسر و چشم اس کو قبول کروں گا بلکہ
اگر مخالف بھی ہو تو کوشش کروں گا کہ وہ مخالفت اٹھ جائے لیکن اگر کسی طور سے مخالفت دور نہ
ہو سکے تو پھر البتہ میں کہوں گا کہ اس حدیث کے بیان کرنے میں تغیر الفاظ یا پیرا یہ بیان میں کچھ
فرق آ گیا ہوگا یا جو کچھ کسی صحابی نے بیان فرمایا ہوگا اس کے تمام الفاظ تابعی وغیرہ کے حافظہ میں
محفوظ نہیں رہے ہوں گے۔ مگر اب تک تو مجھے ایسا اتفاق نہیں ہوا کہ بخاری یا مسلم کی کوئی حدیث
صریح مخالف قرآن مجھ کو ملی ہو جس کی میں کسی وجہ سے تطبیق نہ کر سکا بلکہ جو کچھ بعض احادیث میں
کچھ تعارض پایا جاتا ہے خدا تعالی اس تعارض کے دور کرنے کیلئے بھی میری مدد کرتا ہے۔ ہاں میں
دعوی نہیں کر سکتا کہ میں تعارض کو دور کر سکتا ہوں کیونکہ جو حقیقی اور واقعی تعارض ہوگا اس کو میں کیونکر
دور کر سکتا ہوں یا کوئی اور شخص کیونکر دور کر سکتا ہے۔

مباحثہ لدھیانہ
اور آپ نے یہ جو مجھ سے دریافت فرمایا ہے کہ جو تعارض ابن صیاد والی حدیث اور گر جا ۲۵
والے دجال والی حدیث میں پایا جاتا ہے اس تعارض کے ماننے میں کون تمہارے ساتھ ہے۔“ اس
سوال سے میں متعجب ہوں کہ جس حالت میں مدلل اور موجہ طور پر میں تعارض کو ثابت کر چکا ہوں ۔ تو
پھر میرے لئے ضرورت کیا ہے کہ میں اپنے لئے اس بصیرت خداداد میں کسی کی سلف میں سے تقلید
ضروری سمجھوں اور آپ بھی تو ریویو براہین احمدیہ کے صفحہ ۳۱۰ میں اس بات کو قبول کر چکے ہیں کہ
بلا تقلید غیرے استدلال منع نہیں۔ چنانچہ آپ اس صفحہ میں فرماتے ہیں کہ ”ہمارے معاصرین ؟
با وجود ترک تقلید تقلید کے خوگر ہیں بلا واسطہ سابقین کسی آیت یا حدیث سے تمسک نہیں کرتے اور جو
بلا واسطه سابقین کسی آیت یا حدیث سے استدلال کریں اس کو تعجب کی نگاہوں سے دیکھتے ہیں ۔“
جو
اور آپ کا یہ فرمانا کہ ” میرے کس لفظ سے یہ سمجھ لیا ہے کہ میں احادیث کا مرتبہ صحت قرآن کے
مرتبہ صحت سے برابر سمجھتا ہوں ۔ یہ مجھے آپ کے فحوائے کلام سے خیال گزرا تھا اگر آپ کا یہ منشاء
نہیں ہے اور آپ میری طرح احادیث کا مرتبہ صحت قرآن کریم کے مرتبہ صحت سے متنزل سمجھتے ہیں
اور قرآن کریم کو امام قرار دیتے ہیں اور محک صحت احادیث ٹھہراتے ہیں تو پھر میری غلطی ہے کہ میں
نے ایسا خیال کیا لیکن اگر آپ در حقیقت قرآن کریم کا اعلیٰ مرتبہ مانتے ہیں اور اس کو واقعی طور پر
محک صحت احادیث قرار دیتے ہیں اور اس کی مخالفت کی حالت میں کسی حدیث کو قبول نہیں کرتے تو
پھر تو آپ مجھ سے متفق الرائے ہیں۔ پھر اس لمبے چوڑے تکرار سے فائدہ کیا ہے !
اور یہ جو آپ نے مجھ سے دریافت فرمایا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اجتہاد
سے کیا مطلب ہے۔ تو میں عرض کرتا ہوں کہ اس جگہ اجتہاد سے مراد اس عاجز کی اجتہاد فی
الوحی ہے کیونکہ یہ تو ثابت ہے اور آپ کو معلوم ہوگا کہ آنحضرت صلعم وحی مجمل میں اجتہادی
طور پر دخل دے دیا کرتے تھے اور بسا اوقات وہ تفسیر اور تشریح جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
فرمایا کرتے تھے صحیح اور سچی ہوتی تھی اور بعض اوقات غلطی بھی ہو جاتی تھی چنانچہ اس کی نظیریں
بخاری اور مسلم میں بہت ہیں اور حدیث فذهب وھلی بھی اس کی شاہد ہے اور آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کا ایک جماعت کثیر کے ساتھ مدینہ سے مکہ معظمہ کی طرف بعزم طواف کعبہ سفر کرنا
یہ بھی ایک اجتہادی غلطی تھی۔ زیادہ لکھنے کی حاجت نہیں۔ پھر آپ مجھ سے دریافت فرماتے ہیں کہ

مباحثہ لدھیانہ
ابن صیاد کے دجال معہود ہونے پر صحابہ کا کہاں اجماع تھا۔ اس کے جواب میں عرض کرتا ہوں کہ
یہ اجماع مسلم کی حدیث سے جوابی سعید الخدری سے بیان کی ہے ثابت ہوتا ہے۔ کیونکہ اس حدیث
میں ابن صیاد کہتا ہے کہ لوگ کیوں مجھے دجال معہود کہتے ہیں ۔ اب ظاہر ہے کہ اس وقت کہنے والے
صرف صحابہ تھے اور کون لوگ تھے؟ جو اس کو دجال کہتے تھے ۔ یہ حدیث صاف بتلا رہی ہے کہ صحابہ کا
اس بات پر اجماع تھا کہ ابن صیاد ہی دجال معہود ہے۔ صحابہ کی کوئی ایسی بڑی جماعت نہ تھی جن کے
اجماع کا حال معلوم ہونا محالات میں سے ہوتا بلکہ ان کا اجماع باعث وحدت مجموعی ان کی کے بہت
جلد معلوم ہو جاتا تھا۔ پھر تین صحابیوں کا قسم کھانا کہ حقیقت میں ابن صیاد ہی دجال معہود ہے صاف
اجماع پر دلالت کرتا ہے کیونکہ ان کے مخالف منقول نہیں !
پھر بعد اس کے آپ دریافت فرماتے ہیں کہ اجماع کی حقیقت کیا ہے۔ میں نہیں سمجھ سکتا کہ اس
سوال سے آپ کا مطلب کیا ہے؟ ایک جماعت کا ایک بات کو بالاتفاق مان لینا یہی اجماع کی
حقیقت ہے جو صحابہ میں بآسانی محقق ہو سکتی تھی اگر چہ دوسروں میں نہیں ۔
اور یہ جو آپ نے دریافت فرمایا ہے کہ کہاں یہ حدیث ہے کہ آنحضرت صلعم ابن صیاد کے
دجال ہونے پر ڈرتے تھے ۔ سو واضح ہو کہ وہ حدیث مشکوۃ میں بحوالہ شرح السنہ موجود ہے اور
اصل عبارت حدیث کی یہ ہے۔ فَلَمْ يَزَلُ رَسُولُ اللَّهِ صلعم مُشْفِقًا أَنَّهُ هُوَ الدَّجَّالُ -
اور آپ نے جو دریافت فرمایا تھا کہ بعض اکابر کا قول اشاعۃ السنہ میں کہاں ہے جس میں
یہ لکھا ہو کہ بعض موضوع حدیثیں کشف کے ذریعہ سے صحیح ہو سکتی ہیں اور صحیح موضوع ٹھہر سکتی ہیں سو وہ
قول ریویو براہین احمدیہ کے صفحہ ۳۴۰ میں موجود ہے جس میں آپ نے بتائید اپنے خیال کے شیخ ابن
عربی صاحب کا یہ قول نقل فرمایا ہے کہ ہم اس طریق سے آنحضرت صلعم سے احادیث کی تصحیح
کرالیتے ہیں۔ بہتیری حدیثیں ایسی ہیں جو اس فن کے لوگوں کے نزدیک صحیح ہیں اور وہ ہمارے
نزدیک صحیح نہیں اور بہتیری حدیثیں ان کے نزدیک موضوع ہیں اور آنحضرت صلعم کے قول سے
بذریعہ کشف صحیح ہو جاتی ہیں ۔ اب اگر چہ میں اس بات پر زور نہیں دیتا کہ ایمانی طور پر آں
مکرم کا یعنی آپ کا یہی عقیدہ ہے لیکن میں آپ کے فحوائے بیان سے سمجھتا ہوں بلکہ ہر یک تدبر
کرنے والا سمجھ سکتا ہے کہ امکانی طور پر ضرور آپ کا یہی عقیدہ ہے کیونکہ اگر یہ امر بکلی آپ
کے عقیدہ سے باہر تھا تو پھر اس کا ذکر کرنا بطور لغو ہوتا ہے جو آپ کی شان سے بعید ہے۔

مباحثہ لدھیانہ
انسان جس کسی کا قول یا مذہب اپنے ریویو میں بطور نقل کے ذکر کرتا ہے وہ یا اپنے مؤیدات دعوئی اور ۲۷
رائے کی مدد میں لاتا ہے یا اس کی رد کی غرض سے۔ لیکن صاف ظاہر ہے کہ آپ اس قول کو اپنے
مؤیدات دعوی کے ضمن میں لائے ہیں۔ آپ نے بجز اس کے اسی دعوئی کی تائید کیلئے ایک بخاری کی
حدیث بھی لکھی ہے کہ محدث کا الہام دخل شیطانی سے محفوظ کیا جاتا ہے بلکہ وہاں تو آپ نے کھلے طور
ظاہر کر دیا ہے کہ آپ اسی قول کے حامی ہیں گو ایمانی طور پر نہیں مگر امکانی طور پر ضرور حامی ہیں اور
میرے لئے صرف اسی قدر کافی ہے کیونکہ میرا مطلب تو صرف اس قدر ہے کہ حدیثیں اگر چہ صحیح بھی
ہوں لیکن ان کی صحت کا مرتبہ ظن یا ظن غالب سے زیادہ نہیں ۔ سوان حدیثوں کی حقیقی صحت کا پرکھنے
والا قرآن شریف ہے۔ اور قرآن شریف جس قدر اپنے محامد اور اپنے کمالات بیان کرتا ہے ان پر
نظر غور ڈالنے سے بھی ۔ سے بھی یہی معلوم ہوتا ہے کہ اس نے اپنے تئیں اپنے ماسوا کی تصحیح کیلئے ملک ٹھہرایا ہے
اور اپنی ہدایتوں کو کامل اور اعلیٰ درجہ کی ہدایتیں بیان فرماتا ہے۔ جیسا کہ وہ اپنی شان میں فرماتا ہے۔
فِيهَا كُتُبُ قَيْمَةٌ فَصَّلْتُهُ عَلَى عِلْمٍ يَهْدِي بِهِ اللَّهُ مَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَهُ سُبُلَ السَّلْمِ
وَيُخْرِجُهُمْ مِنَ الظُّلُمَتِ إِلَى النَّوْرِ وَيُعَلِّمُكُمْ مَّا لَمْ تَكُونُوا تَعْلَمُونَ قُلْ إِنَّ هُدَى
اللَّهِ هُوَ الْهُدَى فَمَنِ اتَّبَعَ هُدَايَ فَلَا يَضِلُّ وَلَا يَشْقَى لَا يَأْتِيهِ الْبَاطِلُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ
وَلَا مِنْ خَلْفِهِ ، فَمَنْ يَكْفُرْ بِالطَّاغُوتِ وَيُؤْمِنْ بِاللَّهِ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَى
لَا انْفِصَامَ لَهَا إِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ يَهْدِي لِلَّتِي هِيَ أَقْوَمُ إِنَّ فِي هَذَا لَبَلَغَا لِقَوْمٍ عَبِدِينَ
وَإِنَّهُ لَحَقُّ الْيَقِينِ حِكْمَةٌ بَالِغَةٌ " تِبْيَانًا لِكُلِّ شَيْءٍ رُوحَا مِنْ أَمْرِنَا نُورٌ عَلَى
نُوْرِهَا أَنْزَلَ الْكِتَبَ بِالْحَقِّ وَالْمِيزَانَ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَةٍ مِنَ الْهُدَى
وَالْفُرْقَانِ إِنَّهُ لَقُرْآنٌ كَرِيمٌ فِي كِتَبٍ مَّكْنُونٍ فَضَّلْنَهُ عَلَى عِلْمٍ إِنَّهُ لَقَوْلُ فَصْلُ "
لَا رَيْبَ فِيهِ وَمَا أَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ إِلَّا لِتُبَيِّنَ لَهُمُ الَّذِي اخْتَلَفُوا فِيهِ وَهُدًى وَرَحْمَةً لِقَوْمٍ
يُؤْمِنُونَ " قُلْ نَزَّلَهُ رُوْحُ الْقُدُسِ مِنْ رَّبِّكَ بِالْحَقِّ لِيُثَبِّتَ الَّذِينَ آمَنُوا وَهُدًى وَبُشْرَى
لِلْمُسْلِمِينَ ٣ هُذَا بَيَانَ لِلنَّاسِ وَهُدًى وَ مَوْعِظَةٌ لِلْمُتَّقِينَ بِالْحَقِّ أَنْزَلْتُهُ وَ بِالْحَقِّ نَزَلَ ۔
قُلْ هُوَ لِلَّذِينَ آمَنُوا هُدًى وَشِفَاءٌ " مَا كَانَ حَدِيثًا يَفْتَرَى اب ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ نے ان
آیات میں کئی قسم کی خصوصیتیں اور حقیقتیں قرآن کریم کی بیان فرمائی ہیں ۔ از انجملہ ایک یہ کہ وہ
البيئة: ۲۴ الاعراف: ۳۵۳المائدة: ١٧ ٢ البقرة : ۱۵۲ ۵ البقرة : ۱۲۱ - طه : ۱۲۴ کے حم السجدة : ۴۳ ۸ البقرة : ۲۵۷
بنی اسرائیل : ۱۰ ما الانبياء : ۱۰۷ الى الحاقة : ۱۲۵۲ القمر : ١٣٦ النحل : ۱۴۹۰ الشورى : ۵۳ ۱۵ النور : ٣٦ ١٦ الشورى : ١٨
كل البقرة : ۱٨٦ ۱۸ الواقعة : ۷۸، ۱۹۷۹ الاعراف: ۵۳ ۲۰ الطارق : ١٤ ١ البقرة : ٢٢٣ النحل : ۶۵ ۲۳ النحل : ۱۰۳
ال عمران : ۱۳۹ ۲۵ بنی اسرائيل : ١٠٦ ٢٦ حم السجدة: ۴۵ ۲۷ یوسف : ۱۱۲

مباحثہ لدھیانہ
۲۸ تمام صداقتوں پر مشتمل ہے ۔ (۲) وہ مفصل کتاب ہے (۳) وہ ان لوگوں کو ہدایت دیتا ہے کہ جو
خدا تعالیٰ کی رضا مندی کے اور دار السلام کے طالب ہیں (۴) وہ ظلمات سے نور کی طرف نکالتا ہے اور
نامعلوم باتیں سکھاتا ہے (۵) ہدایت اسی کی ہدایت ہے (۶) باطل اس کی طرف کسی طور سے راہ نہیں
پاسکتا (۷) جس نے اس سے پنجہ مارا اس نے عروہ وثقی سے پنجہ مارا (۸) وہ سب سے زیادہ
سیدھی راہ بتلاتا ہے (۹) وہ حق الیقین ہے اس میں ظن اور شک کی جگہ نہیں (۱۰) وہ حکمت بالغہ ہے اس
میں ہر یک چیز کا بیان ہے (۱۱) وہ حق ہے اور میزان حق ہے یعنی آپ بھی سچا ہے اور سچ کی شناخت کیلئے
محک بھی ہے (۱۲) وہ لوگوں کیلئے ہدایت ہے اور ہدایتوں کی اس میں تفصیل ہے اور حق اور باطل میں فرق
کرتا ہے (۱۳) وہ قرآن کریم ہے کتاب مکنون میں ہے جس کے ایک معنے یہ ہیں کہ صحیفہ فطرت میں اس
کی نقلین منقوش ہیں یعنی اس کا یقین فطری ہے جیسا کہ فرمایا ہے فِطْرَتَ اللَّهِ الَّتِي فَطَرَ
النَّاسَ عَلَيْهَا (۱۴) وہ قول فصل ہے اس میں کچھ بھی شک نہیں (۱۵) وہ اختلافات کے دور کرنے
کیلئے بھیجا گیا ہے (۱۶) وہ ایمانداروں کے لئے ہدایت اور شفا ہے۔ اب فرمائیے کہ یہ عظمتیں اور
خوبیاں کہ جو قرآن کریم کی نسبت بیان فرمائی گئیں احادیث کی نسبت ایسی تعریفوں کا کہاں ذکر ہے؟
پس میرا مذہب فرقہ ضالہ نیچریہ کی طرح یہ نہیں ہے کہ میں عقل کو مقدم رکھ کر قال الله اور قال
الرسول پر کچھ نکتہ چینی کروں۔ ایسے نکتہ چینی کرنے والوں کو ملحد اور دائرہ اسلام سے خارج سمجھتا ہوں
بلکہ میں جو کچھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خدا تعالیٰ کی طرف سے ہم کو پہنچایا ہے اس سب پر ایمان
لاتا ہوں صرف عاجزی اور انکسار کے ساتھ یہ کہتا ہوں کہ قرآن کریم ہر ایک وجہ سے احادیث پر مقدم
ہے اور احادیث کی صحت و عدم صحت پر کھنے کیلئے وہ ملک ہے اور مجھ کو خدا تعالیٰ نے قرآن کریم کی
اشاعت کیلئے مامور کیا ہے تا میں جو ٹھیک ٹھیک منشاء قرآن کریم کا ہے لوگوں پر ظاہر کروں اور اگر اس
خدمت گذاری میں علماء وقت کا میرے پر اعتراض ہو اور وہ مجھ کو فرقہ ضالہ نیچریہ کی طرف منسوب
کریں تو میں ان پر کچھ افسوس نہیں کرتا بلکہ خدا تعالیٰ سے چاہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ وہ بصیرت انہیں عطا
فرماوے جو مجھے عطا فرمائی ہے۔ نیچریوں کا اول دشمن میں ہی ہوں اور ضرور تھا کہ علماء میری مخالفت
کرتے کیونکہ بعض احادیث کا یہ منشا پایا جاتا ہے کہ مسیح موعود جب آئے گا تو علماء اس کی مخالفت کریں
گے اسی کی طرف مولوی صدیق حسن صاحب مرحوم نے آثار القیامہ میں اشارہ کیا ہے اور حضرت
مجدد صاحب سرہندی نے بھی اپنی کتاب کے صفحہ (۱۰۷) میں لکھا ہے کہ مسیح موعود جب آئے گا تو
علماء وقت اس کو اہل الرائے کہیں گے یعنی یہ خیال کریں گے کہ یہ حدیثوں کو چھوڑتا ہے اور صرف قرآن
کا پابند ہے اور اس کی مخالفت پر آمادہ ہو جائیں گے۔ والسلام على من اتبع الهدى
غلام احمد قادیانی ۲۱ جولائی ۱۸۹۱ء
الروم : ٣١

پر چه نمبر ۵! مولوی صاحب!
مباحثہ لدھیانہ
میں افسوس کرتا ہوں کہ آپ نے پھر بھی میرے سوال کا جواب صاف الفاظ میں نہیں دیا آپ
نے بیان کیا ہے کہ میں آپ سے ان کتب کی صحت تسلیم کرانا چاہتا ہوں اور آپ اس تسلیم کو صحیح نہیں سمجھتے بلکہ
اس کو ایک غلط اصول فرضی و خیالی اجماع پر مبنی قرار دیتے ہیں پھر صاف الفاظ میں کیوں نہیں کہتے کہ تمھیجین
کے جملہ احادیث بلا وقفہ ونظر واجب التسلیم اور صحیح نہیں ہیں بلکہ ان میں موضوع یا غیر صحیح احادیث
موجود ہیں یا ان کے موجود ہونے کا احتمال ہے جب تک آپ ایسے صریح الفاظ میں اس مطلب کو ادا نہ
کریں گے اس سوال کے جواب سے سبکدوش نہ ہوں گے خواہ برسوں گزر جائیں آپ حدیث إِنَّ مِنْ
حُسْنِ اِسْلَامِ الْمَرْءِ تَرُكُهُ مَا لَا يَعْنِيْهِ کو پیش نظر رکھ کر خارج از سوال باتوں سے تعرض کرنا چھوڑ
دیں اور دو حرفی جواب دیں کہ صحیحین کی حدیثیں سب کی سب صحیح ہیں یا موضوع ہیں یا مختلط ہیں۔
(۲) آپ فرماتے ہیں میں نے اپنی کتاب میں کسی حدیث صحیح بخاری یا مسلم کو موضوع نہیں کہا ( لفظ موضوع
آپ کے کلام میں غیر صحیح کے معنوں میں استعمال ہوا ہے ) اور یہ امر کمال تعجب کا موجب ہے کہ آپ جیسے
مدعیان الہام ایسی بات خلاف واقعہ کہیں ۔ آپ نے رسالہ ازالة الاوهام کے صفحہ ۲۲۰ میں دمشقی حدیث
کی نسبت کہا ہے ۔ ” یہ وہ حدیث ہے جو صحیح مسلم میں امام مسلم صاحب نے لکھی ہے۔ جس کو ضعیف سمجھ کر
رئيس المحدثين امام محمد اسمعیل بخاری نے چھوڑ دیا ہے ۔“ اب انصاف سے فرماویں کہ اس حدیث
صحیح مسلم کو آپ نے ضعیف قرار دیا ہے یا نہیں اور اگر آپ یہ عذر کریں کہ میں صرف ناقل ہوں اس کو
ضعیف کہنے والے امام بخاری ہیں تو آپ تصحیح نقل کریں اور صاف فرماویں کہ امام بخاری نے
اس کو فلاں کتاب میں ضعیف قرار دیا ہے یا کسی اور امام محدث سے نقل کریں کہ انہوں نے امام بخاری سے
اس حدیث کی تضعیف نقل کی ہے ورنہ آپ اس الزام سے بری نہ ہوسکیں گے کہ آپ نے صحیح مسلم کی
حدیث کو ضعیف قرار دیا اور پھر اس اپنی تحریر میں اس سے انکار کیا ۔ ازالة الاوهام کے صفحہ ۲۲۶ میں آپ
فرماتے ہیں۔ اب بڑے مشکلات یہ در پیش آتے ہیں کہ اگر ہم بخاری اور مسلم کی ان حدیثوں کو صحیح
سمجھیں جو دجال کو آخری زمانہ میں اتار رہی ہیں تو یہ حدیثیں موضوع ٹھہرتی ہیں۔ اور اگر ان حدیثوں کو صحیح
قرار دیں تو پھر اس کا موضوع ہونا ماننا پڑتا ہے اور اگر یہ متعارض و متناقض حدیثیں صحیحین میں نہ ہوتیں صرف
دوسری صحیحوں میں ہوتیں تو شاید ہم ان دونوں کتابوں کی زیادہ تر پاس خاطر کر کے ان دوسری حدیثوں کو
موضوع قرار دیتے مگر اب مشکل تو یہ آپڑی کہ ان ہی دونوں کتابوں میں یہ دونوں قسم کی حدیثیں موجود ہیں ۔
حمد نوٹ اللہ اللہ ! چشم باز و گوش باز و ایں ذکا + خیره ام در چشم بندی خدا۔ آپ کا یہ افسوس ختم ہونے میں نہیں
آتا اور شائد موت ( یعنی اختتام مباحثہ ) تک اس افسوس سے نجات نصیب نہ ہو۔ اچھا دیکھیں ۔ ایڈیٹر

مباحثہ لدھیانہ
۳۰ اب جب ہم ان دونوں قسم کی حدیثوں پر نظر ڈال کر گرداب حیرت میں پڑ جاتے ہیں کہ کس
حدیث کو صحیح سمجھیں اور کس کو غیر صحیح۔ تب ہم کو عقل خدا داد یہ طریق فیصلہ کا بتاتی ہے کہ جن
احادیث پر عقل اور شرع کا کچھ اعتراض نہیں انہیں صحیح سمجھنا چاہئے ۔ اور ازالة الاوهام کے
صفحہ ۲۲۴ میں آپ نے مسلم کی اس حدیث کو جس میں یہ بیان ہے کہ دجال معہود کی پیشانی پر
ک ف ر لکھا ہوگا جو بخاری میں بصفحہ ۱۰۵۶ مروی ہے یہ کہہ کر اڑایا ہے کہ یہ حدیث مسلم کی
اس حدیث کے مخالف ہے جس میں یہ وارد ہے کہ یہ دجال مشرف باسلام ہو چکا تھا ایسا ہی آپ
نے صحیحین کی ان احادیث کو اڑایا ہے جن میں دجال کے ان خوارق کا بیان ہے کہ اسکے ساتھ
بہشت اور دوزخ ہونگے اور اسکے کہنے سے زمین شور سرسبز ہو جائے گی وغیرہ وغیرہ۔ پھر آپ کا
اس مقام میں یہ کہنا کہ میں نے صحیحین کی کسی حدیث کو موضوع یا غیر صحیح قرار نہیں دیا اور ان
احادیث کے صحیح معنے بیان کرنے میں خدا تعالیٰ میری مدد کرتا ہے خلاف واقعہ نہیں تو کیا ہے؟
آپ صحیحین کی احادیث کو موضوع جانتے ہیں اور ساکت الاعتبار سمجھتے ہیں ۔ پھر اس
اعتقاد کو طولانی تقریروں اور ملمع سازیوں سے چھپاتے ہیں اور یہ خیال نہیں فرماتے کہ جن باتوں
کو آپ چھاپ چکے ہیں وہ کب پھتی ہیں۔
(۳) آپ لکھتے ہیں کہ قرآن کو حدیث کا معیار صحت ٹھہرانے میں امام کے نشان دہی کا بار ثبوت
آپ کے ذمہ نہیں ہے اور یہ دعوی کرتے ہیں کہ ہر ایک مسلمان صحیح احادیث کا معیار قرآن کو سمجھتا
ہے میں آپ کے اس دعوئی کا بھی منکر ہوں اور یہ کہہ سکتا ہوں کہ کوئی مسلمان جن کے اقوال سے
استناد کیا جاتا ہے اس بات کا قائل نہیں۔ آپ کم سے کم ایک مسلمان کا علماء سلف سے نام لیں جو
آپ کے خیال کا شریک ہو اور اگر باوجود ان دعاوی کے آپ پر بار ثبوت نہیں ہے تو آپ یہ امر
کسی منصف سے ( مسلمان ہو یا غیر مذہب ) کہلا دیں۔ اس باب میں جو آیات آپ نے نقل کی
ہیں ان کو آپ کے دعاوی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس کی تفصیل جواب تفصیلی میں ہوگی۔
انشاء الله تعالی۔
(۴) اجماع کے باب میں میرے کسی سوال کا آپ نے جواب نہیں دیا براہ مہربانی میرے
سوال پر نظر ثانی کریں اور ان باتوں کا جواب دیں کہ اجماع کی تعریف جو آپ نے لکھی ہے
کس کتاب میں ہے اور بعض صحابہ کے ان ہے اور بعض صحابہ کے اتفاق کو کون شخص اجماع سمجھتا ہے ۔ سکوت کل کا جو آپ
نے دعوی کیا ہے یہ بھی محتاج نقل و ثبوت ہے آپ بہ نقل صحیح ثابت کریں کہ حضرت عمر و غیرہ نے
ابن صیاد کو دجال کہا تو اس وقت جملہ اصحاب یا فلاں فلاں موجود تھے اور انہوں نے

مباحثہ لدھیانہ
اس پر سکوت کیا ۔ یا وہ قول جس صحابی کو پہنچا اس نے انکار نہ کیا پیہ بات صرف غالبا اور ہونگی کے ﴿۳۱﴾
الفاظ سے ثابت نہیں ہو سکتی ایسے دعاوی عظیمہ میں ائمہ نقل سے نقل بکار ہے نہ صرف تجویز عقل ۔
اجماع کے باب میں جو کچھ ائمہ سے منقول ہے وہ آپ کی تحریر میں موجود ہے پھر تعجب ہے کہ اس پر
آپ کی توجہ نہ ہوئی اور صرف اٹکل سے آپ نے کار براری کی ۔
(۵) مضمون حدیث شرح السنہ کے متعلق آپ نے بڑے زور سے دعوی کیا تھا کہ آنحضرت نے
فرمایا ہے کہ میں ابن صیاد کے دجال ہونے سے خوف کرتا ہوں اور ازالة الاوهام کے صفحہ ۲۲۴ میں آپ
نے لکھا ہے کہ آنحضرت نے حضرت عمرؓ کو فرمایا ہے کہ ہمیں اس کے حال میں ابھی اشتباہ ہے یعنی اس
کے دجال ہونے کا ہم کو خوف ہے۔ ان اقوال کا آپ نے آنحضرت صلعم کو یقیناً قائل قرار دیا ہے۔ اب
آپ یہ کہتے ہیں کہ صحابی نے آنحضرت سے سنا ہو گا تب ہی آنحضرت کی طرف اس امر کو منسوب کیا کہ
آپ ابن صیاد کے دجال ہونے سے ڈرتے تھے۔ اب انصاف کو اور صدق و دیانت کو پیش نظر رکھ کر
فرماویں کہ احتمال موجب یقین ہو سکتا ہے؟ کیا یہ امکان نہیں ہے کہ آنحضرت صلعم کے ان معاملات
سے جو ابن صیاد کی نسبت بارہا وقوع میں آئے جیسے اس کا امتحان کرنا یا چھپ کر اس کے حالات معلوم
کرنا وغیرہ وغیرہ جن کا صحیحین میں ذکر ہے اس صحابی کو یہ خیال پیدا ہو گیا ہو کہ آنحضرت صلعم اس کو دجال
سمجھتے تھے اس امکان و احتمال کے ساتھ جو حسن ظنی بحق صحابی پر مبنی ہے کیا یہ یقین ہو سکتا ہے؟ کہ اس
صحابی نے آنحضرت کو وہ باتیں کہتے ہوئے سنا جو آپ نے برخلاف واقع آنحضرت کی طرف منسوب
کیں اور بلا حصول یقین آنحضرت صلعم کو ان اقوال کا قائل قرار دینا اور بلا کھٹکا یہ کہہ دینا کہ آپ
ایسا فرماتے تھے جائز ہے؟ اور مسلمانان سلف سے یہ امر وقوع میں آیا ہے آپ کم سے کم ایک مسلمان
کا نام بتلاویں جس سے یہ جرات ہوئی ہو۔
(۶) آپ لکھتے ہیں کہ قول ابن عربی کے آپ مخالف ہوتے تو کیوں ناحق اس کا ذکر کرتے اور اس کے
ذکر سے آپ کے کلام میں تناقض پیدا ہوتا ہے آپ کا یہ مفہوم میری عبارت کے صریح منطوق کے جو میں
نے نقل کی ہے برخلاف ہے لہذا لائق لحاظ والتفات نہیں ہے اور وہ آپ کو الزام افترا سے بری نہیں
کر سکتا اور نہ میری وہ تصریحات جو میں نے محدث کی نسبت کی ہیں آپ کو اس الزام سے بری کر سکتے
ہیں میری کسی تصریح یا کلام میں قول ابن عربی کی تصدیق و تائید پائی نہیں جاتی اور میرا صریح اظہار کہ
میں الہام غیر نبی کو حجت نہیں سمجھتا کتاب وسنت کا پیرو ہوں نہ کسی الہامی کشفی کا مقلد ۔ صاف شاہد ہے
کہ آپ نے مجھ پر افترا کیا ہے۔ رہا الزام تعارض واظہار خلاف عقیدت سو اس کا جواب اسی صفحہ
اشاعة السنہ میں موجود ہے کہ میں نے ان اقوال ابن عربی وغیرہ کو اس غرض سے نقل کیا ہے کہ الہام کو
حجت ماننے میں صاحب براہین منفرد نہیں ہے اور یہ مسئلہ ایسا نیا اور انوکھا نہیں جس کا کوئی قائل نہ ہو جس سے

مباحثہ لدھیانہ
۳۲ صاف ثابت ہے کہ میں نے ان اقوال کو نقل کرنے سے صاحب براہین کو تفرد سے بچانا چاہا تھا نہ یہ
جتانا کہ میں بھی ایسے الہاموں کو لائق سند سمجھتا ہوں ۔
☆
آپ کی تحریرات میں بہت سے مطالب زائد اور خارج از بحث ہوتے ہیں جن سے میں عمداً
تعرض نہیں کرتا ان سے تعرض اس تفصیلی جواب میں کروں گا جو بعد طے ہونے امور مستفسرہ کے قلم
میں لاؤں گا ۔ اب میں آپ کو پھر اپنے سوالات سابقہ کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ آپ براہ مہربانی
بنظر حفظ اوقات فریقین میرے سوالات کا صاف اور مختصر الفاظ میں جواب دیں اور زائد باتوں کی
طرف توجہ نہ کریں میں بنظر آپ کے رفع تکلیف کے پھر اپنے سوال کا خلاصہ بیان کرتا ہوں ۔
خلاصه سوال اول یہ کہ آپ صراحت کے ساتھ کہیں کہ جملہ احادیث صحیحین صحیح اور واجب العمل
ہیں یا جملہ غیر صحیح اور موضوع یا مختلط اور اب تک آپ نے کسی حدیث صحیحین کو موضوع یا ضعیف
نہیں کہا۔
دوم قرآن کو صحت احادیث کا معیار ٹھہرانے میں جملہ مسلمان آپ کے ساتھ ہیں یا کوئی امام
ائمہ سلف سے۔
سوم اجماع کی تعریف اور یہ کہ چند اصحاب کا اتفاق شرعاً اجماع کہلاتا ہے اور حضرت عمر کے
ابن صیاد کو دجال کہنے کے وقت جملہ اصحاب موجود تھے یا فلاں فلاں اور اس پر انہوں نے سکوت کیا
اور یہ سکوت فلاں فلاں ائمہ حدیث نے نقل کیا۔
چهارم آنحضرت صلعم کے اصحاب آنحضرت کی طرف کوئی حکم یا خیال منسوب نہ کرتے جب
تک کہ وہ آپ سے سن نہ لیتے اور آنحضرت صلعم کے وقائع اور قضایا سے کوئی امر استنباط کر کے
آنحضرت کی طرف منسوب نہ کر ۔ نہ کرتے جیسے بعض صحابہ سے منقول ہے فیض یا شفعت للجار یا یہ
۔
که صرف خیال و استنباط سے آنحضرت صلعم کی نسبت فرما دیتے کہ آپ نے ایسا ارشاد کیا ہے۔
پنجم میرے اس منطوق کے ہوتے وہ مفہوم قابل اعتبار ہے جو آپ کے خیال میں ہے و بناء
علیہ میں ابن عربی کا مصدق ہوں اور آپ اس دعوی میں صادق ہیں ۔
راقم ابو سعید محمد حسین ۲۱ جولائی ۹۱ء
نوٹ: اہل بصیرت ناظرین یہاں غور کرنے کیلئے تھوڑی دیر توقف کریں۔ اگر حضرت مرزا صاحب اپنے
دعوی میں منفر د نہیں ہیں تو ان پر الزام ہی کیا آ سکتا ہے بہر صورت اس میں تو کلام نہیں کہ مولوی صاحب
جہد بلیغ سے حضرت مسیح موعود کو تفرد کے الزام سے بچا چکے ہیں وهذا هو المقصود فافهم ایڈیٹر
ے ۔ اصل میں اسی طرح لکھا تھا ہم اس کی تصحیح کے مجاز نہیں۔ ایڈیٹر

بسم الله الرحمن الرحیم
مرزا صاحب
☆-----
مباحثہ لدھیانہ
نحمده ونصلی علی رسوله الكريم
حضرت مولوی صاحب ۔ آپ پھر سہ کر رشکوہ کے طور پر تحریر فرماتے ہیں کہ میرے سوال کا اب بھی
جواب صاف الفاظ میں نہیں دیا اور آپ فرماتے ہیں کہ صاف الفاظ میں کہنا چاہئے کہ صحیحین کی جملہ
احادیث بلا وقفه و نظر واجب التسلیم اور صحیح نہیں بلکہ ان میں موضوع یا غیر صحیح احادیث موجود ہیں یا ان کے
موجود ہونے کا احتمال ہے اور آپ اس بات کا جواب مجھ سے مانگتے ہیں کہ صحیحین کی حدیثیں سب کی سب صحیح
ہیں یا موضوع ہیں یا مختلط ہیں ۔ فقط
اما الجواب پس واضح ہو کہ احادیث کے دو حصہ ہیں ایک وہ حصہ جو سلسلہ تعامل کی پناہ میں کامل طور پر
آ گیا ہے۔ یعنی وہ حدیثیں جن کو تعامل کے محکم اور قوی اور لاریب سلسلہ نے قوت دی ہے اور مرتبہ یقین
تک پہنچا دیا ہے۔ جس میں تمام ضروریات دین اور عبادات اور عقود اور معاملات اور احکام شرع متین
داخل ہیں ۔ سو ایسی حدیثیں تو بلا شبہ یقین اور کامل ثبوت کی حد تک پہنچ گئے ہیں اور جو کچھ ان حدیثوں کو قوت
حاصل ہے وہ قوت فن حدیث کے ذریعہ سے حاصل نہیں ہوئی اور نہ وہ احادیث منقولہ کی ذاتی قوت ہے اور
نہ وہ راویوں کے وثاقت اور اعتبار کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے بلکہ وہ قوت ببرکت و طفیل سلسلہ تعامل پیدا ہوئی
ہے۔ سو میں ایسی حدیثوں کو جہاں تک ان کو سلسلۂ تعامل سے قوت ملی ہے ایک مرتبہ یقین تک تسلیم کرتا ہوں
لیکن دوسرا حصہ حدیثوں کا جن کو سلسلۂ تعامل سے کچھ تعلق اور رشتہ نہیں ہے اور صرف راویوں کے سہارے
سے اور ان کی راست گوئی کے اعتبار پر قبول کی گئی ہیں ان کو میں مرتبہ ظن سے بڑھ کر خیال نہیں کرتا اور غایت
کار مفید ظن ہو سکتی ہیں کیونکہ جس طریق سے وہ حاصل کی گئی ہیں ۔ وہ یقینی اور قطعی الثبوت طریق نہیں ہے
بلکہ بہت سی آویزش کی جگہ ہے۔ وجہ یہ کہ ان حدیثوں کا فی الواقع صحیح اور راست ہونا تمام راویوں کی
صداقت اور نیک چلنی اور سلامت فہم اور سلامت حافظہ اور تقویٰ و طہارت وغیرہ شرائط پر موقوف ہے۔ اور
ان تمام امور کا کما حقہ اطمینان کے موافق فیصلہ ہونا اور کامل درجہ کے ثبوت پر جو حکم رویت کا رکھتا ہے پہنچنا حکم
محال کا رکھتا ہے اور کسی کو طاقت نہیں کہ ایسی حدیثوں کی نسبت ایسا ثبوت کامل پیش کر سکے۔ کیا آپ ایسی کسی
حدیث کی نسبت حلفاً بیان کر سکتے ہیں کہ اس کے مضمون کی صحت کی نسبت کامل اطمینان اور سکینت مجھ کو
حاصل ہے؟ اگر آپ حلف اُٹھانے پر مستعد بھی ہوں تاہم میں خیال کروں گا کہ آپ ایک پرانے خیال اور
عادت سے متاثر ہو کر ایسی جرات کرنے پر آمادہ ہو گئے ہیں ورنہ آپ کو بصیرت کی راہ سے ہرگز قدرت نہیں
ہوگی کہ کسی ایسی حدیث کے لفظ لفظ کی صحت قطعی اور یقینی کی نسبت دلائل شافیہ جو غیر قوم کے لوگ بھی سمجھ سکیں
پیش کر سکیں ۔ سو چونکہ واقعی صورت یہی ہے کہ جس قدر حدیثیں تعامل کے سلسلہ سے فیض یاب ہیں۔

مباحثہ لدھیانہ
وہ حسب استفاضہ اور بقدر اپنی فیضیابی کے یقین کے درجہ تک پہنچ گئی ہیں لیکن باقی حدیثیں ظن کے مرتبہ سے
زیادہ نہیں ۔ غایت کار بعض حدیثیں ظن غالب کے مرتبہ تک ہیں۔ اس لئے میرا مذہب بخاری اور مسلم وغیرہ
کتب حدیث کی نسبت یہی ہے جو میں نے بیان کر دیا ہے یعنی مراتب صحت میں یہ تمام حدیثیں یکساں نہیں
ہیں۔ بعض بوجہ تعلق سلسلہ تعامل یقین کی حد تک پہنچ گئی ہیں۔ اور بعض باعث محروم رہنے کے اس تعلق سے
ظن کی حالت میں ہیں ۔ لیکن اس حالت میں میں حدیث کو جب تک قرآن کے صریح مخالف نہ ہو موضوع
قرار نہیں دے سکتا۔ اور میں سچے دل سے اس بات کی شہادت دیتا ہوں کہ حدیثوں کے پرکھنے کیلئے قرآن
کریم سے بڑھ کر اور کوئی معیار ہمارے پاس نہیں ۔ ہر چند محد ثین نے اپنے طریق پر روات کی حالت کو صحت
یا غیر صحت حدیث کیلئے معیار مقرر کیا ہے۔ لیکن کبھی انہوں نے دعوئی نہیں کیا کہ یہ معیار کامل اور قرآن کریم
سے مستغنی کرنے والا ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا
إِنْ جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَا فَتَبَيَّنُوا لے یعنی اگر کوئی فاسق کوئی خبر لاوے تو اس کی اچھی طرح
تفتیش کر لینی چاہئے ۔ اور ظاہر ہے کہ بوجہ اس کے کہ بجز نبی کے اور کوئی معصوم ٹھہر نہیں سکتا اور امکانی طور پر
صدور كذب وغيره ذنوب کا ہریک سے بجز نبی کے ممکن الوقوع ہے۔ لہذا روات کے حالات صدق
و کذب و دیانت و خیانت کے پر کھنے کیلئے بڑی کامل تحقیقات درکار تھی تا ان حدیثوں کو مرتبہ یقین کامل تک
پہنچاتی لیکن وہ تحقیقات میسر نہیں آسکی۔ کیونکہ اگر چہ صحابہ کے حالات روشن تھے ۔ اور ان لوگوں کے حالات
بھی جنہوں نے ائمہ حدیث تک حدیثوں کو پہنچایا لیکن درمیانی لوگ جن کو نہ صحابہ نے دیکھا تھا اور نہ ائمہ
حدیث ان کے اصلی حالات سے پورے اور یقینی طور پر واقف تھے ان کے صادق یا کاذب ہونے کے
حالات یقینی اور قطعی طور پر کیوں کر معلوم ہو سکتے تھے؟
سو ہر ایک منصف اور ایماندار کو یہی مذہب اور عقیدہ رکھنا پڑتا ہے کہ بجز ان حدیثوں کے جو آفتاب سلسلہ
تعامل سے منور ہوتی چلی آئی ہیں۔ باقی تمام حدیثیں کسی قدر تاریکی سے پُر ہیں اور ان کی اصلی حالت بیان
کرنے کے وقت ایک متقی کی یہ شان نہیں ہونی چاہئے کہ چشم دید یا قطعی الثبوت چیزوں کی طرح ان کی نسبت
صحت کا دعوی کرے بلکہ گمان صحت رکھ کر واللہ اعلم کہ دیوے اور جو شخص ان حدیثوں کی نسبت واللہ اعلم
بالصواب نہیں کہتا اور احاطہ تام کا دعویٰ کرتا ہے وہ بلا شبہ جھوٹا ہے خداوند کریم ہرگز پسند نہیں کرتا کہ انسان
علم نام سے پہلے علم تام کا دعویٰ کرے۔ اسی قدر دعوی کرنا چاہئے جس قدر علم حاصل ہو پھر زیادہ اس سے اگر کوئی
سوال کرے تو والله اعلم بالصواب کہہ دیا جائے۔ سو میں آپ کی خدمت میں کھول کر گزارش کرتا ہوں کہ
میں حصہ دوم حدیثوں کی نسبت خواہ وہ حدیثیں بخاری کی ہیں یا مسلم کی ہیں ہرگز نہیں کہہ سکتا کہ وہ
ا الحجرات :

مباحثہ لدھیانہ
میرے نزدیک قطعی الثبوت ہیں۔ اگر میں ایسا کہوں تو خدا تعالیٰ کو کیا جواب دوں ۔ ہاں اگر کوئی ایسی حدیث ۳۵
قرآن کریم سے مخالف نہ ہو تو پھر میں اس کی صحت کاملہ کی نسبت قائل ہو جاؤں گا۔ اور آپ کا یہ فرمانا کہ قرآن کریم کو
کیوں محک صحت احادیث ٹھہراتے ہو۔ سو اس کا جواب میں بار بار یہی دوں گا کہ قرآن کریم مهیمن اور امام اور
میزان اور قول فصل اور ھادی ہے۔ اگر اس کو محک نہ ٹھہراؤں تو اور کس کو ٹھہراؤں؟ کیا ہمیں قرآن کریم کے
اس مرتبہ پر ایمان نہیں لانا چاہئے جو مرتبہ وہ خود اپنے لئے قرار دیتا ہے ؟ دیکھنا چاہئے کہ وہ صاف الفاظ میں بیان
فرماتا ہے۔ وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا لے کیا اس حبل سے حدیثیں مراد ہیں؟
پھر جس حالت میں وہ اس حبل سے پنجہ مارنے کیلئے تاکید شدید فرماتا ہے تو کیا اس کے یہ معنے نہیں کہ ہم ہر
ایک اختلاف کے وقت قرآن کریم کی طرف رجوع کریں؟ اور پھر فرماتا ہے۔ وَمَنْ أَعْرَضَ
عَنْ ذِكْرِي فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنْكًا وَنَحْشُرُهُ يَوْمَ الْقِيمَةِ أَعْمَى کے یعنی جو شخص
میرے فرمودہ سے اعراض کرے اور اس کے مخالف کی طرف مائل ہو تو اس کیلئے تنگ معیشت ہے یعنی وہ حقائق
اور معارف سے بے نصیب ہے اور قیامت کو اندھا اٹھایا جائے گا۔ اب ہم اگر ایک حدیث کو صریح قرآن کریم
کے مخالف پائیں اور پھر مخالفت کی حالت میں بھی اس کو مان لیں اور اس تخالف کی کچھ بھی پر واہ نہ کریں تو گویا
اس بات پر راضی ہو گئے کہ معارف حقہ سے بے نصیب رہیں اور قیامت کو اندھے اٹھائے جائیں۔ پھر ایک جگہ
فرماتا ہے فَاسْتَمْسِكُ بِالَّذِي أُوحِيَ إِلَيْكَ ، وَإِنَّهُ لَذِكْرُ لَّكَ وَلِقَوْمِكَ )
یعنی قرآن کو ہر یک امر میں دستاویز پکڑو۔ تم سب کا اسی میں شرف ہے کہ تم قرآن کو دستاویز پکڑو اور اسی کو
مقدم رکھو۔ اب اگر ہم مخالفت قرآن اور حدیث کے وقت میں قرآن کو دستاویز نہ پکڑیں تو گویا ہماری یہ مرضی
ہوگی کہ جس شرف کا ہم کو وعدہ دیا گیا ہے اس شرف سے محروم رہیں۔ اور پھر فرماتا ہے وَمَنْ يَعْشُ عَنْ
ذِكْرِ الرَّحْمَنِ نُقَيِّضُ لَهُ شَيْطَنًا فَهُوَ لَهُ قَرِينٌ و یعنی جو شخص قرآن کریم سے اعراض کرے
اور جو اس کے صریح مخالف ہے اس کی طرف مائل ہو ہم اس پر شیطان مسلط کر دیتے ہیں کہ ہر وقت اس کے
دل میں وساوس ڈالتا ہے اور حق سے اس کو پھیرتا ہے اور نابینائی کو اس کی نظر میں آراستہ کرتا ہے اور ایک دم اس
سے جدا نہیں ہوتا ۔ اب اگر ہم کسی ایسی حدیث کو قبول کر لیں جو صریح قرآن کی مخالف ہے تو گویا ہم چاہتے ہیں کہ
شیطان ہمارا دن رات کا رفیق ہو جائے اور اپنے وساوس میں ہمیں گرفتار کرے اور ہم پر نا بینائی طاری ہو اور ہم حق
سے بے نصیب رہ جائیں۔ اور پھر فرماتا ہے۔ الله نَزَّلَ أَحْسَنَ الْحَدِيثِ كِتٰبًا مُّتَشَابِهًا
مَّثَانِي تَقْشَعِرُّ مِنْهُ جُلُودُ الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ ثُمَّ تَلِينُ جُلُودُهُمْ وَقُلُوبُهُمْ إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ "
یعنی ذالک الكتاب كتاب متشابه يشبه بعضه بعضا ليس فيه تناقض ولا اختلاف مثنى
ال عمران : ۲۱۰۴ طه : ۱۲۵ ۳ الزخرف ۴۴ الزخرف : ۵۴۵ الزخرف: ۶۳۷ الزمر: ۲۴

·

آج 10 میں سے 10 باقی