اَلْحق مباحثہ لدھیانہ

حصہ 4

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مباحثہ لدھیانہ
٣٦ فيه كل ذكر ليكون بعض الذكر تفسيرا لبعضه تقشعر منه جلود الذين يخشون
ربهم يعنى يستولى جلاله وهيبته على قلوب العشاق لتقشعر جلودهم من كمال
الخشية والخوف يجاهدون في طاعة الله ليلا ونهارا بتحریک تاثیرات جلالية
وتنبيهات قهرية من القرآن ثم يبدل الله حالتهم من التألم الى التلذذ فيصير
الطاعة جزو طبيعتهم وخاصة فطرتهم فتلين جلودهم و قلوبهم الى ذكر الله۔
يعني ليسيل الذكر في قلوبهم كسيلان الماء ويصدر منهم كل امر في طاعة الله
بكمال السهولة والصفاء ليس فيه ثقل ولا تكلف ولا ضيق في صدورهم بل
يتلذذون بامتثال امر الههم ويجدون لذة وحلاوة في طاعة مولاهم وهذا هو المنتهى
الذي ينتهى اليه امر العابدين والمطيعين فيبدل الله آلامهم باللذات * اب ان تمام
محامد سے جو قرآن کریم اپنی نسبت بیان فرماتا ہے صاف اور صریح طور پر ثابت ہوتا ہے کہ وہ
اپنے مقاصد عظیمہ کی آپ تفسیر فرماتا ہے اور اس کی بعض آیات بعض کی تفسیر واقع ہیں یہ نہیں
کہ وہ اپنی تفسیر میں بھی حدیثوں کا محتاج ہے ۔ بلکہ صرف ایسے امور جو سلسلۂ تعامل کے محتاج
تھے وہ اسی سلسلہ کے حوالہ کر دیئے گئے ہیں اور ماسوا ان امور کے جس قدر امور تھے ان کی
تفسیر بھی قرآن کریم میں موجود ہے۔ ہاں باوجود اس تفسیر کے حدیثوں کی رو سے بھی
ترجمه یعنی یہ کتاب متشابہ ہے جس کی آیتیں اور مضامین ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں ان میں کوئی تناقض اور
اختلاف نہیں ۔ ہر ذکر اور وعظ اس میں دوہرا دوہرا کر بیان کی گئی ہے جس سے غرض یہ ہے کہ ایک مقام کا ذکر دوسرے
مقام کے ذکر کی تفسیر ہو جائے ۔ اس کے پڑھنے سے ان لوگوں کی کھالوں پر جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں رونگٹے کھڑے
ہو جاتے ہیں۔ یعنی اس کا جلال اور اس کی ہیبت عاشقوں کے دلوں پر غالب ہو جاتی ہے اس لئے کہ ان کی کھالوں پر کمال
خوف اور دہشت سے رونگٹے کھڑے ہو جائیں وہ قرآن کی قہری تنبیہات اور جلالی تاثیرات کی تحریک سے رات دن
اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں بہ دل و جان کوشش کرتے ہیں پھر ان کی یہ حالت ہو جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی اس حالت کو جو
پہلے دکھ درد کی حالت ہوتی ہے لذت و سرور سے بدل ڈالتا ہے۔ چنانچہ اس وقت طاعت الہی ان کی جزو بدن اور خاصہ
فطرت ہو جاتی ہے۔ پھر اللہ تعالیٰ کے ذکر سے ان کے دلوں اور بدنوں پر رقت اور لینت طاری ہوتی ہے یعنی ذکران
کے دلوں میں پانی کی طرح بہنا شروع ہو جاتا ہے اور ہر بات طاعت الہی کی ان لوگوں سے نہایت سہولت اور صفائی
سے صادر ہوتی ہے نہ یہ کہ اس میں کوئی بوجھ ہو یا ان کے سینوں میں اس سے کوئی تنگی واقع ہو بلکہ وہ تو اپنے معبود کے امر
کی فرمانبرداری میں لذت حاصل کرتے ہیں اور اپنے مولی کی طاعت میں انہیں حلاوت آتی ہے پس عابدوں اور
مطیعوں کی غایت کار اور معراج یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے دکھوں کو لذتوں سے بدل ڈالے۔ ایڈیٹر۔

مباحثہ لدھیانہ
عوام کے سمجھانے کیلئے جو لا یمسہ کے گروہ میں داخل ہیں زیادہ تر وضاحت کے ساتھ بیان کر دیا گیا ۳۷
ہے۔ لیکن جو اس امت میں الا المطهرون کا گروہ ہے۔ وہ قرآن کریم کی اپنی تفسیروں سے کامل طور پر
فائدہ حاصل کرتا ہے لیکن اس کا زیادہ لکھنا چنداں ضروری نہیں ضروری امر تو صرف اسی قدر ہے کہ ہر یک
حدیث مخالف ہونے کی حالت میں قرآن کریم پر پیش کرنی چاہئے۔ چنانچہ یہ امر ایک مشکوۃ کی حدیث سے
بھی حسب منشاء ہمارے بخوبی طے ہو جاتا ہے اور وہ یہ ہے وعن الحارث الاعور قال مررت في
المسجد فاذا الناس يخوضون في الاحاديث فدخلت على على فاخبرته فقال اوقد فعلوها
قلت نعم قال اما اني سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول الا انها ستكون فتنة
قلت ما المخرج منها يارسول الله قال كتاب الله فيه خبر ماقبلكم وخبر ما بعدكم وحكم
ما بينكم هو الفصل ليس بالهزل من تركه من جبار قصمه الله ومن ابتغى الهدى في غيره
اضله الله وهو حبل الله المتين ۔ من قال به صدق و من عمل به اجر و من حکم به عدل
ومن دعا اليه هدى الى صراط مستقیم ۔ یعنی روایت ہے حارث اعور سے کہ میں مسجد میں جہاں لوگ
بیٹھے تھے اور حدیثوں میں خوض کر رہے تھے گزرا۔ سو میں یہ بات دیکھ کر کہ لوگ قرآن کو چھوڑ کر دوسری
حدیثوں میں کیوں لگ گئے ۔ علی کے پاس گیا اور اس کو جا کر یہ خبر دی ۔ علی نے مجھے کہا کہ کیا سچ مچ لوگ
احادیث کے خوض میں مشغول ہیں اور قرآن کو چھوڑ بیٹھے ہیں۔ میں نے کہا ہاں۔ تب علی نے مجھے کہا کہ یقیناً
سمجھ کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ عنقریب
ایک فتنہ ہو گا یعنی دینی امور میں لوگوں کو غلطیاں لگیں گی اور اختلاف میں پڑیں گے اور کچھ کا کچھ سمجھ بیٹھیں گے
تب میں نے عرض کی کہ اس فتنہ سے کیونکر رہائی ہوگی تب آپ نے فرمایا کہ کتاب اللہ کے ذریعہ سے رہائی
ہوگی اس میں تم سے پہلوں کی خبر موجود ہے اور آنے والے لوگوں کی بھی خبر ہے اور جو تم میں تنازعات پیدا ہوں
ان کا اس میں فیصلہ موجود ہے وہ قول فصل ہے۔ ہنزل نہیں ۔ جو شخص اس کے غیر میں ہدایت ڈھونڈے گا اور اس
کو حکم نہیں بنائے گا۔ خدا تعالیٰ اس کو گمراہ کر دے گا۔ وہ حبل اللہ المتین ہے جس نے اس کے حوالہ سے
کوئی بات کہی اس نے سچ کہا اور جس نے اس پر عمل کیا وہ ماجور ہے اور جس نے اس کے رو سے
حکم کیا اس نے عدالت کی اور جس نے اس کی طرف بلایا اس نے راہ راست کی طرف بلایا۔ رواہ
الترمذى والدارمی ۔ اب ظاہر ہے کہ اس حدیث میں صاف اور صریح طور پر خبر دی گئی ہے کہ اس وقت
میں فتنہ ہو جائے گا اور لوگ طرح طرح کی ہدایت نکال لیں گے اور انواع واقسام کے اختلافات اس
وقت میں باہم پڑ جائیں گے تب اس فتنہ سے مخلصی پانے کیلئے قرآن کریم ہی دلیل ہوگا جو شخص اس کو محک

مباحثہ لدھیانہ
۳۸ اور معیار اور میزان قرار دے گا وہ بچ جائے گا اور جو شخص اس کو محک قرار نہیں دے گا وہ ہلاک ہو جائے
گا ۔ اب ناظرین انصاف فرماویں کہ کیا یہ حدیث بآواز بلند نہیں پکارتی کہ احادیث وغیرہ میں جس
قدر اختلاف باہمی پائے جاتے ہیں ۔ ان کا تصفیہ قرآن کریم کے رو سے کرنا چاہئے ۔ ورنہ یہ تو ظاہر
ہے اور
ہے کہ اسلام میں تہتر کے قریب فرقے ہو گئے ہیں ہر یک اپنے طور پر حدیثیں پیش کرتا ۔
دوسرے کی حدیثوں کو ضعیف یا موضوع قرار دیتا ہے۔ چنانچہ دیکھنا چاہئے کہ خود حنفیوں کو بخاری اور
مسلم کی تحقیق احادیث پر اعتراض ہیں تو اس حالت میں کون فیصلہ کرے؟ آخر قرآن کریم ہی ہے کہ
اس گرداب سے اپنے مخلص بندوں کو بچاتا ہے اور اسی عروہ وفقی کے پتہ سے اس کے سچے طالب
ہلاک ہونے سے بچ جاتے ہیں ۔
اور آپ نے جو یہ دریافت فرمایا ہے کہ اس مذہب میں تمہارا کوئی دوسرا ہم خیال بھی ہے تو اس
میں یہ عرض ہے کہ وہ تمام لوگ جو اس بات پر ایمان لاتے ہیں کہ قرآن کریم در حقیقت حکم اور رہنما اور
امام اور مھیمن اور فرقان اور میزان ہے وہ سب میرے ساتھ شریک ہیں۔ اگر آپ قرآن کریم کی
ان عظمتوں پر ایمان لاتے ہیں تو آپ بھی شریک ہیں ۔ اور جن لوگوں نے یہ حدیث بیان کی ہے کہ
آنحضرت صلعم نے فرمایا ہے کہ ایک فتنہ واقع ہونے والا ہے۔ اس سے خروج بجز ذریعہ قرآن
کریم کے ممکن نہیں وہ لوگ بھی میرے ساتھ شریک ہیں اور عمر فاروق جس نے کہا تھا حسبا
کتاب اللہ وہ بھی میرے ساتھ شریک ہیں اور دوسرے بہت سے اکابر ہیں جن کے ذکر کرنے کیلئے
ایک دفتر چاہئے صرف نمونہ کے طور پر لکھتا ہوں ۔ تفسیر حسینی میں زیر تفسیر آیت وَأَقِيمُوا الصَّلوةَ
وَلَا تَكُونُوا مِنَ الْمُشْرِكِينَ لکھا ہے کہ کہ ے لکھا ہے کہ کتاب تیسیر میں شیخ محمد ابن اس میں شیخ محمد ابن اسلم طوسی سے نقل کیا ہے
کہ ایک حدیث مجھے پہنچی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جو کچھ مجھ سے روایت کرو
پہلے کتاب اللہ پر عرض کر لو ۔ اگر وہ حدیث کتاب اللہ کے موافق ہو تو وہ حدیث میری طرف سے ہوگی
ور نہ نہیں ۔ سو میں نے اس حدیث کو کہ مَنْ تَرَكَ الصَّلوةَ مُتَعَمِّدًا فَقَدْ كَفَرَ قرآن سے مطابق
کرنا چاہا اور تیس سال اس بارہ میں فکر کرتا رہا مجھے یہ آیت ملی وَأَقِيمُوا الصَّلوةَ
وَلَا تَكُونُوا مِنَ الْمُشْرِكِينَ کے اب چونکہ آپ نے فرمایا تھا کہ پہلوں میں سے کسی ایک کا نام لو
جو قرآن کریم کو محک ٹھہراتا ہے۔ سو میں نے بحوالہ مذکورہ بالا ثابت کر دیا ۔ یا تو آپ کو ضد چھوڑ کر
مان لینا چاہئے * اور صاف ظاہر ہے کہ چونکہ یہ تمام حدیثیں سلسلہ تعامل کی تقویت یاب نہیں
نوٹ: نفس در آئینہ آ نہیں کند تا شیر سخن نمی شنوی ظالم ایں چہ خارائی است ۔ ایڈیٹر
ا الروم : ٣٢

مباحثہ لدھیانہ
صرف ظن یا شک کے درجہ پر ہیں اور فن حدیث کی تحقیقا تیں ان کو ثبوت کامل کے درجہ تک نہیں پہنچا ۳۹
سکتیں اس صورت میں اگر ہم اس محک مقدس سے ان کی تصحیح کیلئے مدد نہ لیں تو گویا ہم ہرگز نہیں
چاہتے کہ وہ حدیثیں صحت کاملہ کے درجہ تک پہنچ سکیں۔ میں متعجب ہوں کہ آپ اس بات کے ماننے
سے کیوں اور کس وجہ سے رکھتے ہیں کہ قرآن کریم کو ایسی احادیث کیلئے محک و معیار ٹھہرایا جاوے؟ کیا
آپ قرآن کریم کی ان خوبیوں کے بارے میں کہ وہ ملک اور معیار اور میزان ہے کچھ شک میں ہیں؟
آپ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ بخاری اور مسلم کے صحیح ہونے پر اجماع ہو چکا ہے! اب ان کو
بہر حال آنکھیں بند کر کے صحیح مان لینا چاہئے ! لیکن میں سمجھ نہیں سکتا کہ یہ اجماع کن لوگوں نے کیا ہے
اور کس وجہ سے واجب العمل ہو گیا ہے؟ دنیا میں حنفی لوگ پندرہ کروڑ کے قریب ہیں وہ اس
اجماع سے منکر ہیں ۔ ماسوا اس کے آپ صاحبان ہی فرمایا کرتے ہیں کہ حدیث کو بشرط صحت ماننا
چاہئے اور قرآن کریم پر بغیر کسی شرط کے ایمان لانا فرض ہے۔ اب اگر چہ اس بات پر تو ہمارا ایمان
ہے کہ جو حدیث صحیح ثابت ہو جائے وہ واجب العمل ہے۔ لیکن اس بات پر ہم کیونکر ایمان لے
آویں کہ ہر یک حدیث بخاری اور مسلم کی بغیر کسی شک اور شبہ کے واجب العمل ماننی چاہئے ۔ یہ
و جوب کس سند شرعی یا نص صریح سے ہوا کرتا ہے۔ کچھ بیان تو کیا ہوتا ۔ تفسیر فتح العزیز میں زیر
آیت فَلَا تَجْعَلُوا لِلَّهِ أَنْدَادًا وَأَنْتُمْ تَعْلَمُونَ ے کے لکھا ہے کہ ” چنانچہ عبادت غیر خدا
مطلقاً شرک و کفر است اطاعت غیر او تعالی نیز بالاستقلال کفر است و معنی اطاعت غیر بالاستقلال
آنست که ربقه تقلید او در گردن انداز دو تقلید اولازم شمارد با وجود ظهور مخالفت حکم او بحکم او تعالی ۔“
اور مولوی عبداللہ صاحب غزنوی مرحوم بھی اپنے ایک خط میں جو آپ ہی کے نام ہے جو لاہور کی
گول سڑک کے باغ میں آپ نے مجھے دیا تھا قرآن کریم کی نسبت چند شرطیں اسی امر کی تائید میں لکھتے
ہیں اور وہ یہ ہیں کہ
فقیر را از ابتداء حال میلان بکلام رب عزیز بود و دعاء میکردم کهہ یا الہ العالمین دروازہ ہائے کلام خود بریں
عاجز بازکن سالها شد و مصیبت بسیار شد تا بحدے کہ ہر جا کہ مے رفتم بلوا می شد و دل تنگ شد ناگاه القا شد
قَدْ نَرَى تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِي السَّمَاءِ فَلَنُوَلِيَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضُهَا ، بعد ازاں
رو بقرآن شد و آیاتی که در باب توجه بقرآن بود القا می شد مانند اتَّبِعُوا مَا أُنْزِلَ إِلَيْكُمْ مِنْ رَّبِّكُمْ
وَلَا تَتَّبِعُوا مِنْ دُونِةٍ أَوْلِيَاءَ سے و امثال آن تا بعد یکه یک روز دیدم که قرآن مجید پیش رویم
نهاده شد و القا شد هذَا كِتَابِي وَ هَذَا عِبَادِى فَاقْرَءُ وُا كِتَابِى عَلَی عِبَادِی ۔ پس یہ آیت جو کہ
مولوی صاحب اپنے القاء کے رو سے ذکر فرماتے ہیں کہ اِتَّبِعُوا مَا أُنْزِلَ إِلَيْكُمْ کیے فیصلہ
البقرة : ۲۲۳ البقرة: ۱۴۵ ۳ الاعراف : ۴

مباحثہ لدھیانہ
۴۰ کرنے والی آیت ہے جس سے صریح اور صاف طور پر صاف ثابت ہوتا ہے کہ اول توجہ مومن کی قرآن کریم کی
طرف ہونی چاہئے پھر اگر اس توجہ کے بعد کسی حدیث یا قول من دونہ میں داخل دیکھے تو اس سے منہ پھیر لیوے۔
پھر آپ مجھ سے دریافت فرماتے ہیں بلکہ مجھے الزام دیتے ہیں کہ میں نے مسلم کی حدیث کو اس وجہ سے
ضعیف ٹھہرایا ہے کہ بخاری نے اس کو چھوڑ دیا ہے اس کے جواب میں میری طرف سے یہ عرض ہے کہ موضوع
ہونا کسی حدیث کا اور بات ہے اور اس کا ضعیف ہونا اور بات اور چونکہ دمشقی حدیث ایک ایسی حد نا حدیث ایک ایسی حدیث ہے جو اس
کے متعلق کی حدیثیں بخاری نے اپنی کتاب میں لکھی ہیں مگر اس طولانی حدیث کو چھوڑ دیا ہے اس لئے بوجہ
تعلقات خاصہ اس حدیث کے جو دوسری حدیثوں سے ہیں یہ شک ہرگز نہیں ہو سکتا کہ بخاری صاحب اس حدیث
کے مضمون سے بے خبر رہے ہیں بلکہ ذہن اسی بات کی طرف انتقال کرتا ہے کہ انہوں نے اپنی رائے میں اس کو
ضعیف قرار دیا ہے۔ سو یہ میری طرف سے ایک اجتہادی امر ہے اور میں ایسا ہی سمجھتا ہوں اس کو موضوع ہونے
سے کچھ تعلق نہیں اور یہ بحث اصل بحث سے خارج ہے اس لئے میں اس میں طول دینا نہیں چاہتا آپ کا اختیار
ہے جو چاہیں رائے قائم کریں پڑھنے والے خود میری اور آپ کی رائے میں فیصلہ کر لیں گے میرے پر اس امر کا
کوئی الزام عاید نہیں ہو سکتا اور پھر آپ نے ازالہ اوہام کے صفحہ ۲۲۶ کا حوالہ دے کر نا حق ایک طول اپنی کلام کو دیا
ہے میری اس تمام کلام کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ میں نے فیصلہ کے طور پر کسی حدیث مسلم یا بخاری کو موضوع
قرار دے دیا ہے بلکہ میرا مطلب صرف تناقض کو ظاہر کرنا ہے اور یہ دکھلانا ہے کہ اگر تناقض کو دور نہ کیا جاوے تو یہ
دونوں طور کی حدیثوں میں سے ایک کو موضوع ماننا پڑے گا۔ سو میرے اس بیان میں فیصلہ کے طور ہے کے طور پر کوئی حکم قطعی
نہیں کہ در حقیقت بلا ریب فلاں حدیث موضوع ہے بلکہ میرا تو ابتدا سے مذہب یہی ہے کہ اگر کسی حدیث کی
قرآن کریم سے کسی طور سے تطبیق نہ ہو سکے تو وہ حدیث موضوع ٹھہرے گی یا وہ حدیثیں جو سلسلہ تعامل کی متواترہ
حدیثوں سے یا جوایسی حدیثوں سے مخالف ہوں جو کمی اور کیفی طور پر اپنے ساتھ کثرت اور قوت رکھتی
ہیں وہ موضوع ماننی پڑیں گی۔ اگر میں کسی حدیث کو مخالف قرآن ٹھہراؤں اور آپ اس کو موافق قرآن کر کے
دکھلا دیں تو میں اگر فرض کے طور پر اس کو موضوع ہی قرار دوں تب بھی عند التطابق اپنے مذہب سے رجوع کر
لوں گا۔ میری غرض تو صرف اس قدر ہے کہ حدیث کو قرآن کریم سے مطابق ہونا چاہئے۔ ہاں اگر سلسلہ تعامل
کے رو سے کسی حدیث کا مضمون قرآن کے کسی خاص حکم سے بظاہر منافی معلوم ہو تو اس کو بھی تسلیم کر سکتا ہوں
کیونکہ سلسلہ تعامل حجت قوی ہے۔ میرے نزدیک بہتر ہے کہ آپ ان باتوں کی فکر کو جانے دیں اور اس ضروری
بات پر توجہ کریں کہ کیا ایسی حالت میں جب کہ ایک حدیث صریح قرآن کریم کے مخالف معلوم ہو اور سلسلہ
تعامل سے باہر ہو تو اس وقت کیا کرنا چاہئے؟ میں آپ پر اپنا اعتقاد بار بار ظاہر کرتا ہوں کہ میں صحیح بخاری اور
مسلم کی حدیثوں کو یونہی بلا وجہ ضعیف اور موضوع قرار نہیں دے سکتا بلکہ میرا ان کی نسبت حسن ظن ہے ہاں جو
حدیث قرآن کریم کے مخالف معلوم ہو اور کسی طرح اس سے مطابقت نہ کھا سکے میں اس کو ہرگز منجانب

مباحثہ لدھیانہ
رسول کریم یقین نہیں کروں گا ۔ جب تک کوئی مجھ کو مدلل طور پر سمجھا نہ دیوے کہ در حقیقت کوئی مخالفت نہیں
ہاں سلسلہ تعامل کی حدیثیں اس سے مستثنی ہیں۔
پھر آپ فرماتے ہیں کہ قرآن کریم کو حدیث کا معیار صحت ٹھہرانے میں کوئی علماء سلف میں سے
تمہارے ساتھ ہے۔“ سو حضرت میں تو حوالہ دے چکا اب ماننا نہ ماننا آپ کے اختیار میں ہے۔
پھر رآپ مجھ سے اجماع کی تعریف پوچھتے ہیں میں آپ پر ظاہر کر چکا ہوں کہ میرے نزدیک اجماع کا
لفظ اس حالت پر صادق آ سکتا ہے کہ جب صحابہ میں سے مشاہیر صحابہ ایک اپنی رائے کو شائع کریں اور
دوسرے باوجود سننے اس رائے کے مخالفت ظاہر نہ فرماویں تو یہی اجماع ہے۔ اس میں کچھ شک نہیں کہ اسی
صحابی نے جو امیر المومنین تھے ابن صیاد کے دجال معہود ہونے کی نسبت قسم کھا کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے روبرو اپنی رائے ظاہر کی اور آنحضرت نے اس سے انکار نہیں کیا اور نہ کسی صحابی نے اور پھر اسی امر کے
بارے میں ابن عمر نے بھی قسم کھائی اور جابر نے بھی اور کئی صحابیوں نے یہی رائے ظاہر کی تو ظاہر ہے کہ یہ امر
باقی صحابہ سے پوشیدہ نہیں رہا ہوگا ۔ سو میرے نزدیک یہی اجماع ہے۔ اور کون سی اجماع کی تعریف مجھ سے
آپ دریافت کرنا چاہتے ہیں؟ اگر آپ کے نزدیک یہ اجماع نہیں تو آپ جس قدرا بن صیاد کے دجال معہود
ہونے پر صحابہ نے قسمیں کھا کر اس کا دجال معہود ہونا بیان کیا ہے یا بغیر قسم کے اس بارے میں شہادت دی
ہے دونوں قسم کی شہادتیں بالمقابل پیش کریں اور اگر آپ پیش نہ کر سکیں تو آپ پر حجت من کل الوجوہ ثابت
ہے کہ ضرور اجماع ہو گیا ہوگا کیونکہ اگر انکار پر قسمیں کھائی جاتیں تو ضرور وہ بھی نقل کی جاتیں آنحضرت صلعم
کا قسم کو سن کر چپ رہنا ہزار اجماع سے افضل ہے اور تمام صحابہ کی شہادت سے کامل تر شہادت ہے پھر اگر یہ
چھیڑ چھاڑ فضول نہیں تو اور کیا ہے!
پھر آپ فرماتے ہیں کہ ” ابن صیاد کے دجال ہونے پر کب آنحضرت صلعم نے اپنی زبان سے اپنا ڈرنا
ظاہر فرمایا ہے۔ میں کہتا ہوں کہ تمام باتیں تصریح سے ہی ثابت نہیں ہوتیں اشارہ سے بھی ثابت ہو جاتی
ہیں جس حالت میں صحابی کا یہ قول ہے کہ جس وقت تک آنحضرت صلعم بعد دیکھنے ابن صیاد کے زندہ رہے
اس بات سے ڈرتے رہے کہ وہی دجال معہود ہوگا جیسے لَمْ يَزَل کے لفظ سے ظاہر ہے اس صورت میں
کوئی دانا خیال کر سکتا ہے کہ اس طول طویل مدت کا ڈر ایک احتمالی بات تھی ؟ اور اس لمبی مدت میں کبھی
آنحضرت نے اپنے منہ سے نہیں فرمایا تھا۔ جس حالت میں آنحضرت آپ ہی فرماتے ہیں کہ ہر ایک
نبی دجال سے ڈراتا رہا ہے اور میں بھی ڈراتا ہوں تو اس صورت میں کیونکر سمجھ آ سکتی ہے کہ جو
ڈر آنحضرت کے دل میں مخفی تھا وہ کسی ایسی مدت میں کسی صحابی پر ظاہر نہیں کیا۔ ماسوا اس کے جب ایک
ادنی قال سے ایک شخص ایک بات بیان کر کے اس کا قائل ٹھہرتا ہے ایسا ہی اپنے اشارات اور
ایماءات اور حالات سے اس کو ادا کر کے اس کا قائل قرار پاتا ہے سو یہ کونسی بڑی بات ہے جس کی

مباحثہ لدھیانہ
۴۲ وجہ سے آپ مجھ کو مفتری قرار دیتے ہیں۔ آپ کو ڈرنا چاہئے ۔ انسان جو بے وجہ تہمت اپنے بھائی کی نسبت
تجویز کرتا ہے وہ خدا تعالیٰ کی جناب میں اس لائق ہو جاتا ہے کہ کوئی دوسرا وہی تہمت اس پر کرے۔
خدا تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ مجھ کو پختہ طور پر اس بات پر یقین ہے کہ اگر لم یزل کا لفظ حدیث میں صحیح اور
مطابق واقعہ ہے تو اس کا مصداق مجرد نگرانی حالات ہر گز نہیں ٹھہر سکتا مثلاً اگر کوئی شخص کہے کہ میں زید کو دس
برس سے برابر دیکھتا ہوں کہ وہ دہلی جانے کا ہمیشہ ارادہ رکھتا ہے تو کیا اس سے یہ سمجھا جائے گا کہ زید نے کبھی
زبان سے اس مدت دس برس میں دہلی جانے کا ارادہ ظاہر نہیں کیا اور بفرض محال اگر یہ اجمالی امر ہے تو جیسا
اجمال اس بات کا ہے کہ زبان سے کچھ نہ کہا ہو یہ احتمال بھی تو ہے کہ زبان سے کہا ہو لیکن لم یزل کا لفظ
احتمال کے ام کے امر کو دور کرتا ہے ایک مدت تک کسی امر کی نسبت وہ حالت بنائے رکھنا جس کا ادا کرنا زبان کا کام امری
ہے صریح اس بات پر دلیل ہے کہ اتنی لمبی مدت میں کبھی تو زبان سے بھی کام لیا ہوگا۔
پھر آپ فرماتے ہیں کہ تمہارا یہ کہنا آپ ابن عربی کے مخالف تھے تو کیوں ناحق اس کا ذکر کیا۔ باطل ہے۔
کیونکہ میرے کلام کے صریح منطوق سے مختلف ہے۔ میں کہتا ہوں کہ آپ کے کلام کا آپ کے ابتدائی بیان میں
یہ صریح منطوق بھی پایا جاتا ہے کہ آپ ابن عربی کے مؤید ہیں؟ اگر آپ مؤید ہیں تو آپ نے صحیح بخاری کی حدیث
کیوں نقل کی ہے؟ جس میں لکھا ہے کہ محدث بھی نبی کی طرح مرسل ہے اور آپ نے کیوں محمد اسماعیل صاحب کا
یہ قول نقل کیا ہے کہ محدث کی وحی نبی کی طرح دخل شیطانی سے منزہ کی جاتی ہے۔ اگر آپ بخاری کی حدیث کو نہیں
مانتے تو گزشتہ را صلواۃ ابھی اقرار کردیں کہ میں محدث کی وحی کو دخل شیطانی سے منزہ ہونے والی نہیں سمجھتا! تعجب
کہ ایک طرف تو آپ بخاری بخاری کرتے ہیں اور ایک طرف اس کے برخلاف چلتے ہیں! پھر جب کہ آپ کا
بخاری پر ایمان ہے کہ اس کی سب حدیثیں صحیح ہیں تو اس صورت میں تو آپ کو ابن عربی سے اتفاق کرنا پڑے گا
کیونکہ اگر کسی محدث پر یہ کھل جائے کہ فلاں حدیث موضوع ہے اور وہ بار بار کی وحی سے اس پر قائم کیا جائے تو کیا
اب حسب منشاء بخاری یہ اعتقاد نہیں کریں گے کہ محدث کو وہ حدیث موضوع مان لینی چاہیے۔ پھر جب کہ
آپ کا یہ اعتقاد ہے تو میں نے آپ پر کیا افترا کیا ؟ حضرت مولوی صاحب آپ ایسے الفاظ کو کیوں استعمال
کرتے ہیں۔ اتقوا الله کے مضمون کو کیوں اپنے دل میں قائم نہیں کرتے ۔ مفتری ملعون اور دین سے
خارج ہوتے ہیں۔ اجتہادی طور کی بات کو کسی نہج سے گو غلط ہی سہی سمجھ لینا اور چیز ہے اور عمداً ایک واقعہ
معلومة الحقیقت کے برخلاف کہنا یہ اور امر ہے۔ (۱) آپ کے خلاصہ سوال کی نسبت میرا یہی بیان ہے کہ میں
اس طرح سے کہ جیسے حنفی لوگ امام اعظم صاحب پر محض تقلید کے طور پر ایمان رکھتے ہیں بخاری اور مسلم پر
ایمان نہیں رکھتا۔ ان کی صحت کو ظن کے طور پر مانتا ہوں اور الغیب عند اللہ کہتا ہوں۔ مجھے ان کے بارے میں
رویت کی مانند علم نہیں ہے۔ اگر کسی حدیث کو مخالف کتاب اللہ پاؤں گا تو بغیر تطبیق اور فیصلہ کے ہرگز اس کو قول
رسول کریم نہیں سمجھوں گا۔ گو حدیث صحیح میرا مذہب ہے اور قرآن کے معیار ٹھہرانے میں پہلے عرض کر آیا

لده
مباحثہ لدھیانہ
ہوں اور سب کچھ بیان کر چکا ہوں ۔ حاجت اعادہ نہیں ہے۔ فقط میرزاغلام احمد ۲۲ جولائی ۱۸۹۱ء
پر چه نمبر ۱۶ مولوی صاحب۔ افسوس آپ نے پھر بھی میرے اصل سوال کا جواب صاف اور قطعی نہ دیا * اور
نہ فرمایا کہ صحیح بخاری و مسلم کی احادیث جملہ صحیح ہیں۔ (۱) یا جملہ موضوع یا مختلط یعنی بعض ان میں صحیح ہیں بعض
موضوع باوجود یکہ میرا یہ سوال آپ نے شروع تحریر میں نقل کر دیا جس سے یہ گمان کہ آپ نے مطلب سوال نہ سمجھا ہو رفع
ہو گیا۔ ہر چند آپ نے یہ بات بتصریح کہہ دی ہے کہ اگر میں کسی حدیث صحیح بخاری و صحیح مسلم کو کتاب اللہ کے
مرزا صاحب کے جوابات ہمارے سوالات کے مقابلہ میں بعض رؤساء لدھیانہ نے سنے تو اس کی نظر میں ایک چشم
دید حکایت بیان کی ۔ اس حکایت کا اس مقام میں نقل کرنا لطف سے خالی نہیں رئیس مذکور نے بیان کیا کہ ایک رسالہ
کے ایک کمان افسر ایک یورپین صاحب تھے جو رات کو دو گھنٹے دربار کیا کرتے اور اس میں اپنی فوج کے سرداروں
کے معروضات اور رسالہ کے یومیہ واقعات سنتے ۔ ایک دن ایک سردار کی اونٹنی کھوئی گئی ۔ صاحب کمان افسر کو یہ
حال معلوم ہوا تو انہوں نے رات کے دربار میں سردار اونٹنی کے مالک سے کہا کہ سردار صاحب اس واقعہ کے متعلق
مجھے آپ صرف تین باتوں کا جواب دیں اور کچھ نہ فرماویں یہ اس لئے کہہ دیا تھا کہ صاحب بہادر کو اس بات کا علم تھا
کہ سردار صاحب بڑے باتونی ہیں وہ مطلب کی بات کا جواب جلد نہ دیں گے۔ وہ تین باتیں یہ ہیں کہ اونٹنی کس
پڑاؤ پر کھوئی گئی اور کس وقت و تاریخ ۔ سردار صاحب نے یہ تمہید شروع کی کہ حضور وہ اونٹنی میں نے ساڑھے تین سو
روپیہ کو خریدی تھی مگر اس کے پانسور و پیہ مانگے جاتے تھے ۔ صاحب نے کہا کہ سردار صاحب میں نے یہ بات آپ
سے نہیں پوچھی جو میں نے آپ سے پوچھا ہے اس کا جواب دیں۔ سردار صاحب نے فرمایا کہ حضور وہ اونٹنی میں
نے بریکا نیر کی منڈی سے خریدی تھی ۔ اس پر پھر صاحب بہادر نے فرمایا کہ سردار صاحب یہ میرے سوال کا جواب
نہیں ۔ آپ میرے سوالات کا جواب دیں ۔ سردار صاحب نے فرمایا کہ ہاں حضور جواب دیتا ہوں وہ اونٹنی سوکوس
روز چلتی تھی اس پر صاحب نے پھر وہی عذر کیا کہ سردار صاحب آپ اور تکلیف نہ کریں صرف میرے سوالات کا
جواب دیں اس پر سردار صاحب نے ان تینوں سوالوں کا جواب کوئی نہ دیا۔ اور اپنی اونٹنی کے وقائع عمری شمار کرنا
شروع کیا ۔ یہاں تک کہ دربار کا وقت مقرری گذر گیا اور ان سوالات ثلثہ کا جواب نہ دیا ۔ ( ابوسعید )
مولوی صاحب کی طبعزاد یا مولوی صاحب کے کسی فرضی رئیس کی اس خانہ ساز کہانی پر ہم سوائے اس کے اور
کچھ کہنا نہیں چاہتے کہ دقیقہ رس ناظرین خود ہی فیصلہ کر لیں گے کہ یہ داستان کہاں تک بجا اور با موقع ہے۔ ہمیں
یقین ہے کہ مولوی صاحب کے ناحق کے افسوس سے کوئی بھی ہمدردی کرنے والا پیدا نہ ہوگا۔ ایک ناشکر گذار بے صبر
کی طرح انہیں سیری بخش سامان مل رہا ہے اور وہ افسوس و شکایت کئے جارہے ہیں۔ معلوم نہیں ایسا کفور مبین
بنے سے آپ کیا اپنے تئیں ثابت کرنا چاہتے ہیں ۔ مولوی صاحب ایسے صاف اور مسکت جواب آپ کوٹل
رہے ہیں کہ ان کی قوت وسطوت نے آپ کو مختل الحواس بنا دیا ہے ورنہ آپ خود ہی اس جملہ پر جو

مباحثہ لدھیانہ
۴۴ موافق نہ پاؤں گا تو اس کو موضوع قرار دوں گا ۔ کلام رسول صلعم نہ سمجھوں گا (۲) اور اپنے پرچہ نمبر ۴ میں آپ
صاف کہہ چکے ہیں کہ ان کتابوں کے وہ مقامات جن میں تعارض ہے تحریف سے خالی نہیں ۔ مگر اس میں یہ تصریح
نہیں ہے کہ صحیح بخاری و صحیح مسلم میں ایسی کوئی حدیث ہے یا نہیں جس کو آپ اس اصول کی شہادت سے موضوع
قرار دیتے ہیں اور طرفہ یہ کہ ان مقامات ازالة الاوہام میں جو میرے پرچہ نمبرے میں منقول ہوئے ہیں آپ
صحیحین کی بعض احادیث کو موضوع قرار دے چکے ہیں مگر آپ پرچہ نمبر ۸ میں اس سے انکار کرتے ہیں اور یہ
فرماتے ہیں کہ جو کچھ میں نے وہاں کہا ہے شرطیہ طور پر کہا ہے کہ بشرط تعارض و عدم موافقت و مطابقت وہ
احادیث موضوع ہیں۔ میرا وہ قطعی فیصلہ نہیں ہے۔ باوجود یکہ ان مقامات میں آپ نے یہ شرط نہیں لگائی بلکہ ان
احادیث کا باہم تعارض خوب زور سے ثابت کیا اور پھر ان کو موضوع قرار دیا ہے۔ آپ کے میرے اصل سوال کا
صاف جواب نہ دینے اور ازالۃ الاوہام کی تصریحات مذکورہ پرچہ نمبرے سے انکار کر جانے کی وجہ یہ ہے کہ آپ
اس سوال کے دونوشق جواب میں پھنتے ہیں اور کوئی شق قطعی طور پر اختیار نہیں کر سکتے اگر آپ یہ شق جواب اختیار
کریں کہ وہ احادیث سب کی سب صحیح ہیں تو اس سے آپ پر سخت مصیبت عائد ہوتی ہے کیونکہ صحیح بخاری و صحیح
مسلم کی احادیث آپ کے عقائد مستحدثہ جدیدہ کے صریح خلاف ہیں ان احادیث کو صحیح مان کر آپ کا کوئی
عقیدہ جدیدہ قائم و ثابت نہیں رہ سکتا اس وجہ سے آپ نے یہ مذہب اختیار کیا ہے کہ احادیث صحیحین کو بلا وقفہ
نظر صحیح تسلیم کرنا اندھا پن اور تقلید بلا دلیل ہے اور اگر آپ یہ شق جواب اختیار کریں کہ حدیث صحیحین سب کی
سب موضوع یا ازاں جملہ بعض صحیح اور بعض موضوع ہیں تو اس سے عام اہل اسلام اور خصوصاً اہل حدیث جن
کے بعض عوام آپ کے دام میں پھنس گئے ہیں آپ سے بے اعتقاد ہوتے اور کفر یا فسق اور بدعت کا فتویٰ
لگانے کو تیار ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آپ میرے سوال کا صاف اور قطعی جواب نہیں دیتے صرف شرطی
بقیه حاشیه بر حاشیه حاشیه
شروع مضمون میں آپ نے لکھا ہے۔ غور کر کے سمجھ سکتے تھے کہ حضرت مرزا صاحب آپ کو جواب باصواب دے چکے ہیں
اور وہ جملہ یہ ہے۔ ہر چند آپ نے یہ بات بتصریح۔ الخ ایڈیٹر
مولوی صاحب کی تیز فہمی ملاحظہ کے قابل ہے مولوی صاحب کے نزدیک گویا مرزا صاحب نے جواب کی شق ثانی
اختیار نہیں کی باتیں خیال کہ مبادا عوام مسلمان اور اہل حدیث کا فتوی لگانے کو طیار نہ ہو جائیں مگر حیرت ہے کہ اس پر
بھی ہمارے آتشیں مزاج مولوی صاحب کی زبان کی ایذا سے حضرت مرزا صاحب بچ نہ سکے ۔ مولوی صاحب نے
پہلے ہی سے اس بات کو جو سائر اہل حدیث کو کبھی مرزا صاحب کے جواب کی شق ثانی کے اختیار کرنے پر سوجھتی اپنے
ذہن میں شدہ ٹھان کر مرزا صاحب کے حق میں وہ فتوے جڑ دیئے اور یوں اہلحدیث کی پیٹھ پر سے ایک فرض کفایہ کا
بوجھ ہلکا کر دیا آفرین ایس کا راز تو آید و مرداں چنیں کنند ۔ ایڈیٹر

مباحثہ لدھیانہ
طور پر کہتے ہیں کہ اگر کتاب بخاری و مسلم کی احادیث کو موافق قرآن نہ پاؤں گا تو میں اس کو موضوع قرار دوں ۴۵
گاور نہ مجھے بخاری و مسلم سے حسن ظن ہے میں خواہ مخواہ یعنی قبل از وقت و بلاضرورت ان کی احادیث کو موضوع
قرار دینا ضروری نہیں سمجھتا ضرورت ہوگی یعنی قرآن سے ان کی موافقت نہ ہو سکے تو موضوع قرار دوں گا۔
ہر چند آپ کے اس شرطی جواب پر بھی حق و اختیار حاصل ہے کہ میں آپ سے اس سوال کے جواب کا
مطالبہ کروں لیکن اب میری یہ امید کہ آپ میرے سوال کا جواب دیں گے قطع ہوگئی اور میں یہ بھی جان چکا ہوں
کہ میرے اس مطالبہ پر بھی آپ ۲۶ صفحہ یا اس سے دو چند ۵۲ صفحہ بھی ایسے ہی لایعنی اور فضول باتوں کا اعادہ
کریں گے جو اس وقت تک مکر رسہ کر تحریر کر چکے ہیں جن سے آپ کا تو یہ فائدہ ہے کہ آپ کے مرید حاضر مجلس
یہ کہیں گے اور کہہ رہے ہیں سبحان اللہ ہمارے حضرت مسیح اقدس کس قدر طولانی تحریرات کرتے ہیں اور کتنے صفحہ
کا غذات پر کرتے ہیں اور بیسوں آیات قرآن تحریر فرماتے جاتے ہیں اور یہی فائدہ اس تحریر سے آپ کو پیش نظر
ہے مگر میرے اوقات کا کمال حرج ہے مجھے اس بحث کے علاوہ اور بھی بہت سے اہم کام دامنگیر ہیں لہذا اب میں
آپ سے اس سوال کے جواب کا مطالبہ نہیں کرتا اور میں ناظرین اور سامعین کو آپ کی طولانی تحریرات کے وہ
نتائج بتانا چاہتا ہوں جن نتائج کے جتانے کی غرض سے میں اب تک آپ کے جواب پر نکتہ چینیاں کرتا رہا ہوں
میرا یہ مقصود نہ ہوتا تو جو میں آپ کے پرچہ نمبر ۳ کے جواب میں لکھ چکا تھا کہ آپ نے قبولیت حدیث کی شرط
بتائی ہے مگر یہ ظاہر نہیں کیا کہ یہ شرط احادیث صحیحین میں پائی جاتی ہے یا نہیں ۔ وبناء علیہ وہ احادیث صحیح
ہیں یا نہیں اس پر اکتفا کرتا اور اس کے جواب دینے پر آپ کو مجبور کرتا اور دوسری کوئی بات آپ کی نہ سنتا
کیونکہ ہر شخص جس کو فن مناظرہ میں ادنی مس ہو یہ بات سمجھ سکتا ہے کہ جب کوئی اپنے مناظر و مخاطب سے
اصول تسلیم کرانا چاہے کوئی اصول پیش کر کے اس سے دریافت کرے کہ آپ اس اصول کو مانتے ہیں یا نہیں
تو اس کے مخاطب کا فرض صرف یہ ہوتا ہے کہ وہ اس کو تسلیم کرے یا اس سے انکار کرے اس سے زیادہ کسی
اصول کے تسلیم یا عدم تسلیم کی وجہ بیان کرنا اس کا فرض نہیں ہوتا یہ اس صورت میں اور اسی وقت ہوتا ہے جب
کہ اس کا مقابل صاحب تمہید اس کی تسلیم کے یا عدم تسلیم کے خلاف کا مدعی ہو اور اپنے ممہدہ اصول پر دلائل قائم
حمد اللہ اللہ ! مولوی صاحب کے بغض و عناد کی کوئی حد باقی نہیں رہی بات بات پر جلے پھپھولے پھوڑتے ہیں۔
ناظرین اس راز کو ہم کھولے دیتے ہیں غور سے سنیئے اور انصاف کیجئے جس دن حضرت مرزا صاحب نے مضمون نمبر ۵ سنایا
چونکہ ایک عارف ملہم موید من اللہ کے کلام میں قدرتی تاثیر ہوتی ہے اکثر حاضرین کے منہ سے بے اختیار سبحان اللہ نکل گیا
اور عموم حاضرین کے چہروں پر نظر کرنے سے معلوم ہوتا تھا کہ استیلائے اثر سے وجد و رقت ان پر طاری ہو رہی ہے
ہمارے زاہد خشک مولوی صاحب کو یہ نظارہ بھی سخت جانگزا گذرا۔ یہ کہہ دینا اور عمداً ایمان کے خلاف اظہار کرنا کہ وہ
مریدین کی جماعت تھی بڑی آسان بات ہے اس سے مرزا صاحب کے مضامین کی خداداد خوبی اور قدر کم نہیں
ہو سکتی ۔ مضامین موجود ہیں خود پبلک دیکھ لے گی ۔ ایڈیٹر

مباحثہ لدھیانہ
۴۶) کرتے۔ آپ نے میرے اصول کی نسبت تسلیم یا عدم تسلیم تو قطعی طور پر ظاہر نہیں کی مگر ان اصول کا خلاف
ثابت کرنے پر مستعد ہو گئے سو بھی ایسے طور پر کہ اصل سوال سے غیر متعلق اور فضول باتوں میں خامہ فرسائی
شروع کر دی اس صورت میں مجھ پر لازم نہ تھا کہ میں آپ کی کسی بات کا جواب دیتا یا اس پر کوئی سوال کرتا مگر
اسی غرض سے اب تک آپ کے جوابات کے متعلق خدشے وسوالات کرتا رہا ہوں کہ آپ کی کلام سے وہ نتائج
پیدا ہوں جن کو میں عام اہل اسلام پر ظاہر کرنا چاہتا ہوں اس غرض سے میں اب آپ کی تحریرات سابقہ و حال پر
تفصیلی نکتہ چینی کرتا ہوں جس کا وعدہ اپنی تحریرات سابقہ میں دے چکا ہوں اس نکتہ چینی میں بالاستقلال تو آپ کا
پرچہ نمبر ۵ نشانہ ہو گا مگر اس کے ضمن میں آپ کی جملہ تحریرات سابقہ کا جواب آ جائے گا۔ بحول الله و قوته۔
آپ لکھتے ہیں کہ احادیث کے دو حصے ہیں اول وہ جو تعامل میں آچکا ہے اس میں تمام ضروریات دین
اور عبادات اور معاملات اور احکام شرع داخل ہیں یہ حصہ بلا شبہ صحیح ہے مگر اس کی صحت نہ روایت کی رو سے
ہے بلکہ تعامل کے ذریعہ سے۔ دوسرا وہ حصہ جس پر تعامل نہیں پایا گیا یہ حصہ یقینا صحیح نہیں ہے کیونکہ اس کا
مدار صرف اصول روایت پر ہے اور اصول روایت سے صحت کا ثبوت اور کامل اطمینان نہیں ہو سکتا ہاں
اس حصہ کی قرآن کریم سے موافقت ثابت ہو تو یہ بھی یقینا صحیح تسلیم کیا جا سکتا ہے۔ اس قول سے ثابت ہے
اور یہ ہی جتانا اس وقت مد نظر ہے کہ آپ فن حدیث اور اصول روایت اور قوانین درایت سے محض نا واقف
ہیں اور مسائل اسلامیہ سے نا آشنا۔
آپ یہ نہیں جانتے کہ ضروریات دین اصطلاح علماء اسلام میں کس کو کہتے ہیں اور تعامل کی کیا
حقیقت ہے اور وہ جملہ احادیث معاملات و احکام سے متعلق کیونکر ہو سکتا ہے اور اہل اسلام کے نزدیک
اصول تصحیح روایت کیا ہیں ۔
خاکسار ہر ایک امر سے آپ کو اور دیگر نا واقف ناظرین کو مطلع کر کے یہ جتانا چاہتا ہے کہ جو کچھ
آپ نے کہا ہے وہ نا واقعی پرپہنی ہے اور وہ میرے سوال کا جواب نہیں ہو سکتا۔
پس واضح ہو کہ ضروریات دین وہ کہلاتے ہیں جو دین سے ضرورۃ یعنی بداهة اور بلافکر معلوم ہوں
اور نہ وہ امور جن کی طرف دین کی ضرورت یعنی حاجت متعلق ہو۔
ضرورت سے مراد امور متعلقہ حاجت ہوں تو اس سے آنحضرت کی کوئی حدیث خارج ومستثنی نہیں
ہوتی ۔ آنحضرت نے جو کچھ دین میں فرمایا ہے وہ دینی حاجت وضرورت کے متعلق ہے اس صورت میں
دوسرا حصہ احادیث جس کو آپ یقیناً صحیح نہیں جانتے ضروریات دین میں داخل ہو جاتا ہے۔
اگر آپ یہ کہیں کہ ضروریات سے میری مراد بھی وہی ہے جو تم نے بیان کی ہے تو پھر جملہ احکام
معاملات و عقود کو ضروریات میں شامل کرنا غلط قرار پاتا ہے۔
احکام متعلقہ معاملات بلکہ عبادات جملہ ایسے نہیں جو بداهة دین سے ثابت ہوں کسی حکم یا امر پر تعامل کی صورت یہ ہے

مباحثہ لدھیانہ
کہ وہ حکم عام لوگوں کے عمل میں آجاوے اس کی مثال ہم احکام شرع سے صرف ان اتفاقی امور کو ٹھہرا سکتے ۴۷
ہیں جو جملہ اہل اسلام میں علی سبیل الاشتراک عمل میں آگئے ہیں۔
جیسے نماز یا حج یا صوم ۔ کہ اتفاقی ارکان ہیں۔
بلا لحاظ ان کے قیودات و خصوصیات کے کہ نماز رفع یدین والی ہو یا بلا رفع اور اس میں ہاتھ سینہ پر
باندھے جاویں یا زیر ناف یا ارسال یدین عمل میں آوے و علی ھذا القیاس اور اگر ان کے قیود و خصوصیات کا
لحاظ کیا جاوے تو ان پر تعامل کا ادعا محض غلط ہے اور کوئی فریق یہ دعوی نہیں کر سکتا کہ ہمارا طریق تعامل عام
اہل اسلام سے ثابت ہے۔
ان امور پر تعامل عام ہوتا تو ان میں اختلاف ہرگز واقع نہ ہوتا جو آپ کے نزدیک وضع و عدم صحت کی
دلیل ہے۔ لہذا آپ کا یہ کہنا کہ احادیث کا حصہ متعلق عبادات و معاملات تعامل سے ثابت ہے محض نا واقعی پر
مبنی ہے۔
اور اگر تعامل سے آپ کی مراد خاص خاص فرقوں یا شہروں یا اشخاص کا تعامل ہے اور اس تعامل کو قطعی صحت
کی دلیل سمجھتے ہیں تو آپ پر سخت مصیبت پڑے گی کیونکہ یہ تعامل خاص ہر ایک قوم و شہر و مذہب کا باہم مختلف ہے
یہ موجب یقین ہو تو چاہئے کہ جملہ احادیث مختلفہ جن پر یہ تعامل ہائے خاص خاص پائے جاتے ہیں یقینی اور صحیح
ہوں اور یہ امر نہ صرف آپ کے مذہب کے بالکل مخالف ہے بلکہ حق اور نفس الامر کے بھی مخالف ہے۔ اصول
تصحیح روایت محققین اہل اسلام کے نزدیک یہ نہیں جو آپ نے قرار دیا ہے کہ وہ توافق قرآن ہے یا تعامل امت
بلکہ وہ اصول شروط صحت ہیں جن کا مدار چار امور سے عدل - ضبط عدم شذوذ و عدم علت " - ہے۔ ان شروط میں جو
آپ نے سلامت فہم راوی کو داخل کیا ہے۔ یہ بھی آپ کی فنون حدیث سے نا واقعی پر دلیل ہے۔
فہم معنے ہر ایک حدیث کی روایت کیلئے شرط نہیں ہے بلکہ خاص کر اس حدیث کی روایت کیلئے شرط ہے
جس میں بالمعنی حکایت ہو اور جس حدیث کو راوی بعینہ الفاظ سے نقل کر دے اس میں راوی کے فہم معانی کو
کوئی شرط نہیں ٹھہراتا ۔ کتب اصول حدیث شرح نخبہ وغیرہ ملاحظہ ہوں ۔
اس کے جواب میں شاید آپ کہیں گے کہ احادیث سب ہی بالمعنے روایت ہوتی ہیں جیسا کہ آپ کے مقتدا
سید احمد خاں نے ( جس کی تقلید سے آپ نے قرآن کو معیار صحت احادیث ٹھہرایا ہے چنانچہ عنقریب ثابت
ہوگا ) کہا ہے تو اس پر آپ کو اہل حدیث جو فن حدیث سے واقف ہیں محض نا واقف کہیں گے۔
سلف نے احادیث نبویہ کو بعینہ الفاظ سے روایت کیا ہے یہی وجہ ہے کہ بعض روایات میں شک راوی موجود
ہے اگر صحابہ وغیرہ رواۃ سلف میں حکایت بالمعنے کا رواج ہوتا تو دو ہم معنے لفظوں کو جیسے ”مومن“ و ”مسلم“

·

آج 10 میں سے 10 باقی