اَلْحق مباحثہ لدھیانہ

حصہ 5

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مباحثہ لدھیانہ
شک سے بلفظ مومن اور مسلم روایت نہ کیا جاتا۔ اس مسئلہ کی تحقیق کتب اصول فقہ واصول حدیث
میں ہے۔ اور ہماری تالیفات اشاعۃ السنہ وغیرہ میں آپ ان کو ملاحظہ فرماویں۔
آپ شروط صحت کی تحقیق و ثبوت کوشکی فرماتے ہیں و بناءً علیہ صرف اصول روایت کو مثبت صحت قرار نہیں
دیتے یہ امر بھی فن حدیث سے آپ کی نا واقعی کا مثبت ہے۔ مہربان من شروط کی تحقیق و ثبوت میں محدثین
نے ایسی تحقیق کی ہے کہ اس سے علم طمانیت حاصل ہو جاتا ہے۔
محد ثین نے ہر ایک راوی کے تحقیق حال میں کہ وہ کب پیدا ہوا کہاں کہاں سے سفر کر کے اس نے
حدیث حاصل کی کس کس سے حدیث سنی کس کس نے اس سے حدیث سنی کون سی حدیث میں وہ منفر در ہاکس
حدیث میں اس سے وہم ہو گیا ہے اور کس شخص نے اس کی حدیث کو بلحاظ تحقق شروط صحیح کہا۔ کس نے
ضعیف قرار دیا ہے وغیرہ وغیرہ دفتروں کے دفتر لکھ دیتے ہیں وبناءً علیہ ہر ایک حدیث کی نسبت جس کو
ائمہ محدثین خصوصاً امامین ہمامین بخاری و مسلم نے صحیح قرار دیا ہے اور عام اہل اسلام نے اس کو صحیح تسلیم کر لیا
ہے ظن غالب صحت حاصل ہو جاتا ہے بلکہ ابن صلاح وغیرہ ائمہ حدیث کے نزدیک شیخین کی اتفاقی حدیث
جس پر کسی نے کچھ کلام نہیں کیا مفید یقین ہے۔ آپ یقین کو مانیں خواہ نہ مانیں ظن غالب سے تو انکار نہیں
کر سکتے کیونکہ اپنی تحریرات میں اس کا اقرار کر چکے ہیں۔
اس پر جو آپ نے باستدلال آیت وَإِنَّ الظَّنَّ لَا يُغْنِي مِنَ الْحَقِّ شَيْئًا اعتراض کیا ہے وہ
بھی آپ کے اصول دین سے نا واقعی پر مبنی ہے۔ مہربان من ظن غالب عملیات میں لائق اعتبار ہے اور قرآن
مجید کی آیت مذکورہ اور دیگر آیات میں جہاں ظن کے اتباع سے ممانعت وارد ہے اس سے اعتقاد کے متعلق
ظن مراد ہے۔ کیا آپ کو یہ مسائل معلوم نہیں یا کسی عالم سے نہیں سنے کہ اگر نماز میں بھول ہو جاوے کہ رکعت
ایک پڑھی ہے یا دو تو نمازی تحری کرے اور جو ظن غالب ہو اس پر عمل کرے یا اگر وضو کے ٹوٹ جانے میں
شک واقع ہو تو ظن غالب پر عمل کرے۔ اسی وجہ سے جملہ علماء اسلام کا حنفی ہیں یا شافعی اہلحدیث ہیں خواہ
اہل فقہ اتفاق ہے کہ خبر واحد صحیح ہو تو واجب العمل ہے حالانکہ خبر واحد ہر ایک کے نزدیک موجب ظن ہے نہ
مثبت یقین ۔ اسی وجہ سے خاص کر صحیحین کی نسبت علماء اسلام نے جن میں مقلد و مجتہد فقیہ و محدث سب داخل
ہیں اتفاق کیا ہے کہ صحیحین کی احادیث واجب العمل ہیں اور امام ابن صلاح نے فرمایا کہ ان کی اتفاقی
حدیثیں موجب یقین ہیں لہذا ان کے مضمون پر اعتقاد بھی واجب ہے اور اکا بر ائمہ نے لکھا ہے کہ اگر کوئی قسم
کھالے کہ جو احادیث صحیحین میں ہیں وہ صحیح نہ ہوں تو اس کی عورت پر طلاق ہے تو اس کی عورت پر طلاق واقع
نہیں ہوتی اور وہ اس قسم میں جھوٹا نہیں ہوتا امام نووی نے شرح مسلم میں فرمایا ہے اتفق العلماء رحمهم
الله تعالى على ان اصح الكتب بعد القرآن العزيز الصحيحان البخاری و مسلم و تلقتهم
الامت بالقبول و کتاب البخارى اصحهما صحيحا و اكثرهما فوائد و معارف
ا النجم: ٢٩

مباحثہ لدھیانہ
ظاهرة وغامضة وقد صح ان مسلمًا كان ممن يستفيد من البخارى و يعترف بانه ليس له ۴۹
نظير في علم الحديث وهذا الذي ذكرنا من ترجيح كتاب البخارى هو المذهب المختار
الذي قاله الجماهير واهل الاتقان والحذق والغوص على اسرار الحديث ۔ شیخ الاسلام حافظ
ذہبی نے تاریخ اسلام میں فرمایا ہے اما جامع البخاري الصحيح فاجل كتب الاسلام وافضلها
بعد كتاب الله وهو اعلى في وقتنا يعنى سنة ثالث عشر بعد سبع مائة و من ثلاثين سنة
يفرحون العلماء بعلو سماعه فكيف اليوم فلو رحل شخص لسماعه من الف فرسخ
لما ضاعت رحلته قسطلانی نے شرح بخاری میں کہا ہے و اما تاليفه يعنى البخاري فانها سارت
مسير الشمس ودارت في الدنيا فما جحد فضلها الا الذي يتخبطه الشيطان من المس
واجلها واعظمها الجامع الصحيح ۔ شیخ حافظ ابن کثیر نے کتاب البدایہ والنہایہ میں فرمایا ہے و کتابه
الصحيح يسستسقى بقرائته الغمام واجمع على قبوله و صحة مافيه اهل الاسلام اور
حضرت شاہ ولی اللہ نے حجۃ اللہ البالغہ میں فرمایا ہے ۔ اما الصحيحان فقد اتفق المحدثون على ان
جميع ما فيهما من المتصل المرفوع صحيح بالقطع وانهما متواتران الى مصنفيهما وانه
كل من يهون امرهما فهو مبتدع متبع غير سبيل المومنین اور صاحب دراسات نے فرمایا ہے
وكونهما اصح كتاب في الصحيح المجرد تحت اديم السماء وانهما اصح الكتب بعد
القرآن العزيز باجماع من عليه التعويل في هذا العلم الشريف قاطبة في كل عصر
واجماع كل فقيه مخالف و موافق ۔ امام ابن صلاح نے فرمایا ہے وهذا القسم يعنى المتفق
علیه مقطوع بصحته والعلم اليقينى النظرى واقع به خلافًا لقول من نفى ذلك محتجًا
بانه لا يفيد الا الظن وانما تلقته الامت بالقبول لانه يجب عليهم العمل بالظن والظن قد
يخطئ وقد كنت اميل الى هذا واحسبه قويا ثم بان لى ان المذهب الذي اخترناه
اولا هو الصحيح لان الظن من هو معصومًا من الخطأ لا يخطى والامة في اجماعها معصومة
من الخطاء لهذا كان الاجماع المبنى على الاجتهاد حجة مقطوعة بها واكثر اجماعات
العلماء کذالک ۔ امام نووی نے شرح صحیح مسلم میں فرمایا ہے ۔ قد قال امام الحرمين لو حلف
انسان بطلاق امرأته ان ما في كتابى البخاری و مسلم مما حكما بصحة من قول النبي
صلعم لما لزمته الطلاق ولا حنثته لاجماع علماء المسلمين على صحتهما ۔
مولوی صاحب کو عجلت اور شدت طیش و غضب شاید فرصت نہیں لینے دیتی کہ وہ ا۔ کہ وہ اپنے بیانات کے تناقض پر غور ۴۸
کریں اور سوچیں کہ جو الزام وہ اپنے حریف پر لگاتے ہیں وہ خود انہیں پر لگتا ہے۔ آپ جا بجا شکایت کرتے ہیں کہ

مباحثہ لدھیانہ
۵۰ اس مضمون کے اقوال بکثرت موجود ہیں جن کی نقل سے تطویل ہوتی ہے اس کے مقابلہ میں آپ کا یہ کہنا کہ
پندرہ کروڑ حنفی صحیح بخاری کو نہیں مانتے۔ محض ایک عامیانہ بات ہے، عامی لوگ جن کی تعداد مردم شماری کے
کا غذات سے آپ نے بتائی ہے بخاری کو نہ مانتے ہوں تو اس کا اعتبار نہیں ہے عالم حنفی تو صحیح بخاری کی صحت
سے انکار نہیں کرتے ۔ آپ اس دعوے میں سچے ہیں تو کم سے کم ایک عالم کا متقدمین یا متاخرین سے نام
بتادیں جس نے صحیح بخاری یا صحیح مسلم کی احادیث کو غیر صیح یا موضوع کہا ہو۔ اور آپ کا یہ کہنا کہ امام اعظم رحمۃ اللہ
علیہ نے احادیث صحیح بخاری کو ان پر اطلاع پا کر چھوڑ دیا۔ یہ بھی ایک عامیانہ بات ہے۔ آپ یہ نہیں جانتے کہ
امام اعظم صاحب کب ہوئے اور صحیح بخاری کب لکھی گئی ۔ مہربان من امام اعظم صاحب ڈیڑھ سو سنہ ہجرت میں
انتقال کر کے داخل فردوس ہوئے اور صحیح بخاری دوسوسنہ کے بعد تالیف ہوئی ۔ صحیح بخاری امام صاحب کے
وقت میں تالیف ہوتی تو امام اعظم صاحب اس کو آنکھ پر رکھ لیتے ۔ امام شعرانی میزان کبری کے صفحہ ۷۲۷ وغیرہ
میں فرماتے ہیں۔ اعتقادنا و اعتقاد کل منصف في الامام ابي حنيفه رضى الله عنه بقرينة ما
بقیه حاشیه
حاشیه
مرزا صاحب غیر ضروری طویل بیانات اور نقل آیات سے مضمون کو بڑھاتے ہیں حالانکہ خود بے جا اور بے محل
صحیحین خصوصا صحیح بخاری کی مدح پر خامہ فرسائی کی ہے۔ کیوں؟ اس لئے کہ اپنے عوام ہم خیالوں کو دھوکا دینے
کی راہ نکالیں اور انہیں اشتعال دلائیں کہ مرزا صاحب صحیح بخاری کو نہیں مانتے ۔ سنئے مولوی صاحب!
آپ نے خود صحیحین کی صحیح قراردادہ حدیث پر بلحاظ صحت ظن غالب کا لفظ اطلاق کیا ہے اور بس ۔
حضرت مرزا صاحب بھی اسی کے قائل ہیں چنانچہ مضمون نمبر ۶ میں جو آخری اور قطعی مضمون ہے
فرماتے ہیں۔ اور ہمارا مذہب تو یہی ہے کہ ہم ظن غالب کے طور پر بخاری اور مسلم کو صحیح سمجھتے ہیں ۔ اب فرمائیے
نزاع کس بات کی ہے؟ فیصلہ شد۔
مولوی صاحب شدت بغض کی وجہ سے وھو عليهم عمى كا مصداق ہو رہے ہیں ! افسوس آنکھیں کھلی ہیں
پر دیکھتے نہیں ۔ کہاں مرزا صاحب نے بخاری کو امام صاحب کا معاصر یا اُن سے مقدم بیان کیا ہے۔ جس
سے مستنبط ہو سکتا ہے کہ ان کی جامع امام صاحب کے وقت موجود تھی ! ہاں یہ کہا جاسکتا ہے کہ وہ حدیثیں جو
مجموعی طور پر جامع بخاری میں مدون ہیں متفرق طور پر امام صاحب کے عصر میں اور ان سے قبل بھی موجود
تھیں اور یہ کہنا صحیح ہے۔ کوئی منصف مولوی صاحب سے پوچھے ( ہمیں امید ہے کہ پوچھنے والے ضرور
پوچھیں گے کیونکہ مولوی صاحب کی ہمہ دانی کا پردہ تو اب اور اس میدان میں پھٹا ہے ۔ آگے تو اس گلستان
والے بدرقہ کی طرح گھر کی چار دیوار میں پہلوان بنے بیٹھے تھے ) کہ اتنی در از نفسی آپ کی کسی مصرف کی
ہے؟ جب اصل بنا ہی خام ہے تو اس پر جو متفرع ہوا سب ہی نکما اور فضول ٹھہرا۔ یہ نکتہ چینی مرزا صاحب کے
کس بیان کے متعلق ہے؟ فافهم ۔ ایڈیٹر ۔

مباحثہ لدھیانہ
رويناه انفا عنه من ذم الراى والتبرى منه ومن تقديمه النص على القياس انه لو عاش حتى ۵۱
دونت احادیث الشریعت و بعد رحيل الحفاظ في جمعها من البلاد والثغور و ظفر بها
لاخذ بها و ترك كل قياس كان قاسه وكان القياس قل في مذهبه كما قل في مذهب
غيره بالنسبت اليه لكن لما كانت ادلة الشريعت مفرقة في عصره مع التابعين و تابع
التابعين فى المدائن و القرى والثغور كثر القياس فى مذهبه بالنسبت الى غيره من الائمة
ضرورة لعدم وجود النص في تلك المسائل التي قاس فيها بخلاف غيره من الائمة فان
الحفاظ قد رحلوا في طلب الاحاديث وجمعها في عصرهم من المدائن والقرى و
دونوها فجاوبت احاديث الشريعت بعضها بعضا فهذا كان سبب كثرة القياس في مذهبه
وقلته في مذاهب غيره - انتهی ۔ جس کا ماحصل یہ ہے کہ کتب احادیث امام ابو حنیفہ کے بعد تالیف
ہوئیں۔ امام صاحب ان احادیث کو پاتے تو ضرور قبول فرماتے۔ اور اس سے پہلے ایک جگہ فرماتے ہیں فلو
ان الامام ابا حنيفة ظفر بحديث من مس فرجه فليتوضا لاخذبھا ۔ واضح رہے کہ یہ حدیث
بخاری میں نہیں ہے بلکہ اس سے کم مرتبہ کتب سنن میں ہے۔ اس تحقیق سے آپ کو یہ بھی معلوم ہوگا کہ اہل
حدیث کا صحیحین کو بلا وقفہ و نظر واجب العمل سمجھنا تقلید بے دلیل نہیں ہے بلکہ اس میں ان دلائل واصول کا اتباع
ہے جو تصحیح حدیث میں مرعی رکھے گئے ہیں۔ اجماع مخالفین و موافقین جس کو مخالف و موافق نقل کرتے ہیں ان
احادیث کی صحت پر بڑی روشن دلیل ہے آپ اجماع کے لفظ سے گھبراتے ہیں تو اس کی جگہ تلقی و تداول امت
کو جو تعامل و توارث کا ہموزن ہے قبول کریں اور یقین کے ساتھ مان لیں کہ صحیح بخاری و صحیح مسلم پر جملہ
فرقہائے اہل سنت کا عمل و استدلال چلا آیا ہے اس پر جو آپ کا یہ سوال ہے کہ صحیح بخاری و صحیح مسلم مسلمانوں
میں اتفاق کے ساتھ مسلم چلے آئے ہیں تو بعض علماء حنفیہ وغیرہ نے ان احادیث کا خلاف کیوں کیا اور سبھی نے
ان کے مطابق کوئی مذہب کیوں اختیار نہ کر لیا۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ خلاف فہم معانی میں اختلاف پر مبنی
ہے یا بعض وجوہات ترجیح پر آپ کتب اصول و فروع اسلام میں نظر نہیں رکھتے آپ فتح القدیر کو جو حنفی
مذہب کی مشہور کتاب ہے یا برہان شرح مواہب الرحمٰن کو جو عرب و عجم میں بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھی جاتی
ہے۔ ایک دو روز مطالعہ کر کے دیکھیں کہ ان میں کسی عزت و ادب کے ساتھ صحیحین کی حدیثوں سے استدلال
کیا گیا ہے اور جس حدیث سے اختلاف کیا ہے اس کو ضعیف سمجھ کر اختلاف کیا ہے؟ یا اس کے معانی میں
اختلاف کر کے یا اور وجوہات خارجیہ سے دوسری احادیث کو ترجیح دے کر اختلاف کیا ہے؟
آپ فرماتے ہیں کہ احادیث پر کھنے کیلئے قرآن کریم سے بڑھ کر ہمارے پاس کوئی معیار نہیں۔ محدثین نے گو

ولد
مباحثہ لدھیانہ
۵۲ معیار صحت قوانین روایت کو ٹھہرایا ہے مگر انہوں نے اس کو کامل معیار نہیں کہا اور نہ قرآن کریم سے مستغنی
کرنے والا بتایا ہے اور اس دعوے کی تائید میں متعدد تحریروں میں متعدد آیات کو ذکر کیا ہے جن میں
قرآن مجید کے محامد علیہ وفواضل سنیہ مسلمہ اہل اسلام کا ذکر ہے۔
مہربان من محد ثین کیا کوئی محقق مسلمان حنفی یا شافعی مقلد یا غیر مقلد صحیح روایات حدیثیہ کا معیار
قرآن کریم کو نہیں ٹھیرا تا اور یہ نہیں کہتا کہ جب کسی حدیث کی صحت پر کھنی ہو تو اس کو قرآن کریم کی موافقت یا ا
مخالفت سے صحیح یا غیر صحیح قراردیں بلکہ معیار تصحیح وہ قوانین روایت ٹھہراتے ہیں کہ از انجملہ کسی قدر
بیان ہو چکے ہیں ۔ اس کی وجہ معاذ الله ثم عياذاً بالله یہ نہیں کہ قرآن مجید مسلمانوں کا حکم وہ ہیمن نہیں یا
وہ امام حبل المتین نہیں ۔ کوئی مسلمان جو قرآن پر اعتقاد رکھتا ہے یہ نہیں سمجھتا اور اگر کوئی ایسا سمجھے تو وہ سخت کافر
ہے۔ ابو جہل کا بڑا بھائی نہ چھوٹا کیونکہ ابو جہل نے تو قرآن مجید کو تسلیم ہی نہیں کیا تھا یہ کا فرقرآن پر ایمان لا
کر اس کو اپنا نہیں بنا تا اور حکم نہیں سمجھتا۔ ایسا شخص در حقیقت قرآن پر ایمان نہیں رکھتا اگر بظاہر مدعی ایمان
ہو۔ آپ نے ناحق و بلاضرورت ان آیات قرآنیہ کو ہمارے سوال کے جواب میں پیش کیا جن میں
قرآن مجید کے یہ محامد علیہ وارد ہیں اور ان کے بے ضرورت نقل و بیان سے اپنے اور ہمارے اوقات کا خون
کیا بلکہ توافق قرآن کو معیار صحت نہ ٹھہرائے اور اس باب میں اصول روایت کی طرف رجوع کرنے کی دو
وجہ ہیں ایک وجہ یہ ہے کہ جو احادیث ان اصول روایت سے صحیح ہو چکی ہوں وہ خود بخو دقرآن مجید کے موافق موا
ہوتی ہیں اور ہرگز ہرگز وہ قرآن کے مخالف نہیں ہوتیں ۔ قرآن امام ہے اور وہ احادیث خادم قرآن اور اس
کی وجوہات کے مفسر و مبین اور ان وجوہات معانی قرآن کے جو کم فہم و قاصر الفکر لوگوں کے خیال میں
متعارض معلوم ہوتی ہیں فیصلہ کرنے والی ہیں جس حالت میں ایک حدیث صحیح دوسری حدیث صحیح کے مخالف
نہیں ہوتی اور ان کی باہم تطبیق ممکن ہے۔ چنانچہ امام الائمہ ابن خزیمہ سے منقول ہے۔ لا اعرف انه روی
عن النبي صلعم حديثان باسنادين صحيحين متضادين فمن كان عنده فلياتيني به
لأولف بينهما تو پھر کسی حدیث صحیح کا مخالف قرآن ہونا کیونکر ممکن ہے ۔ جو شخص کسی حدیث صحیح کو
قرآن کے مخالف سمجھتا ہے وہ نافہم ہے اور اپنی نانہی سے حدیث کو مخالف قرآن قرار دیتا ہے ۔ محققین
اسلام ومحد ثین وفقہا ایسے نہیں ہیں کہ صحیح حدیث کو مخالف قرآن سمجھیں اس لئے ان کو صحیح حدیث کیلئے
اس امر کی ضرورت نہیں ہے کہ موافقت یا مخالفت قرآن سے اس کا امتحان کریں یہی وجہ ہے
حاشیه۔ مولوی صاحب کے اس ایمان بالقرآن پر ٹھیک وہی پنجابی مثل صادق آتی ہے پہنچاں دا آکھیا
سر متھے تے پر پرنالہ اساں او تھے اسی رکھناں آئے۔
اس زبانی ایمان سے کیا فائدہ جب کہ عملدر آمد اس کے برخلاف ہے۔ سبحان اللہ ! بے شک قریب قیامت کا زمانہ ہے اور ضرور تھا

مباحثہ لدھیانہ
کہ علماء اسلام قاطبة حدیث کی صحت قوانین روایت سے ثابت کرتے ہیں اور بعد تسلیم صحت و حصول فراغ ۵۳
از تصفیہ صحت اس حدیث کے قرآن سے تطبیق کرتے ہیں وہ بھی ایسے طور پر کہ امام قرآن ہی رہے اور
احادیث اس کی خادم و مفسر و مترجم و فیصله کننده وجوه اختلاف در نظر اشخاص قاصر الانظار رہیں ۔
دوسری وجہ یہ ہے کہ صرف توافق مضمون کسی حدیث کا اس کی صحت کا موجب ہو تو اس سے لازم آتا ہے
کہ موضوع حدیثیں اگر ان کے مضامین صادق اور قرآن کے مطابق ہوں صحیح متصور ہوں جس کا کوئی مسلمان
قائل نہیں اس کے مقابلہ میں جو آپ نے کہا ہے کہ قرآن خود اپنا مفسر ہے حدیث اس کی مفسر نہیں ہو سکتی اس سے
بھی آپ کی نا واقفیت اصول مسائل اسلام سے ثابت ہوتی ہے۔ قرآن مجید نے خود حدیث کو اپنا خادم و مفسر
قرار دیا ہے۔ خدا تعالیٰ نے قرآن مجید میں بعض احکام ایسے طور پر بیان کئے ہیں کہ وہ بلا تفصیل صاحب حدیث
صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی مسلمان مخاطب قرآن کی سمجھ میں نہ آتے اور نہ وہ دستور العمل ٹھہرائے جاسکتے
ایک حکم نماز ہی کو دیکھ لو قر آن میں اس کی نسبت صرف یہ ارشاد ہے ۔ اقیمو الصلوۃ اور کہیں اس کی تفسیر نہیں
ہے کہ نماز کیونکر قائم کی جائے صاحب الحدیث آنحضرت صلعم (بابی هو وامی ) نے قولی و فعلی حدیثوں سے
بتایا کہ نمازیوں پڑھی جاتی ہے تو وہ حکم قرآن سمجھ وعمل میں آیا۔ آپ کہیں گے کہ یہ کیفیت نماز تعامل سے ثابت
ہے اس پر سوال کیا جائے گا کہ تعامل کب سے شروع ہوا اور جس طریق پر تعامل ہوا وہ طریق کس نے بتایا۔
بقيه حاشيه
کہ مسیح موعود اس وقت آتا ۔ قرآن کے نام سے چڑ اور ضد پیدا ہوتی ہے وہ جو دوسروں کو قدم قدم پر بے باکی
سے مشرک کہتے تھے اب خود شرک بالقرآن کی مرض میں مبتلا ہو گئے ہیں حق تو یہ تھا اور ادب کی غایت یہ تھی کہ اس
جمله کوسن کر کہ قرآن معیار احادیث کی صحت کا ہے۔ تا دب قرآن کی نظر سے توقف کرتے کونسی چیز انہیں ستاتی
ہے کونسی پیش بندی ان کی بغلوں میں گدگدی کرتی ہے کہ وہ انسانی ہاتھوں کی فرسودہ اور غیر معصوم کتابوں کی
حمایت کی خاطر کلام اللہ شریف کے پیچھے پنجے جھاڑ کر پڑ گئے ہیں۔ واویلا ! وا مصيتاه! تَكَادُ السَّمَوتُ
يَتَفَهَّرْنَ مِنْهُ وَتَنْشَقُ الْأَرْضُ وَتَخِرُّ الْجِبَالُ هَذَا ، اب عامہ مقلدہ کی کیا شکایت ہے جو کہا
کرتے ہیں کہ قرآن کے معنے کرنے اور صرف قرآن پر چلنے سے ایمان جاتا رہتا ہے۔ اے مولوی صاحب کاش
آپ مینڈک کی طرح کنوئیں سے باہر نکل کر دنیا کے جدیدہ علوم اور مذاہب عالم اور ان کے اسلام پر اعتراضات
سے واقف ہوتے تو آپ کو معلوم ہوتا کہ آپ اس اصول سے جو قرآن کو حدیث سے موخر کر رہے ہیں کیسی خرابی
اسلام میں پیدا کر رہے ہیں اور اسلام کو لا جواب اعتراضات کا مورد بنا رہے ہیں حضرت وہ قرآن کریم ہے جسے
ہاتھ میں لے کر ہم مذاہب باطلہ عالم کا مقابلہ کر سکتے ہیں نادان دوستوں سے خدا بچائے ۔ (ایڈیٹر )
مریم : ۹۱

مباحثہ لدھیانہ
۵ اس کے جواب میں اخیر یہی کہو گے کہ حدیث یا صاحب حدیث نے ۔ دوسرا یہ سوال کہ وہ تعامل کن کن صورتوں
پر ہوا ہے اتفاقی پر یا اختلافی پر ۔ صرف اتفاقی صورتوں میں اس کو منحصر کرو گے تو آپ کو نماز پڑھنا مشکل
ہو جائے گا۔ اختلافی صورتوں پر تعامل کا دعوی کرو گے تو اختلاف موجب تساقط ہو گا یا آخر اس اختلاف کا
تصفیہ احادیث صحیحہ سے ہوگا جو آپس میں متوافق ہو سکتی ہیں۔ اب ہم ایک دو ایسی مثالیں پیش کرتے ہیں جن
میں آپ کو تعامل کا اشتباہ نہ ہو قرآن کریم نے حرام جانوروں کو ( جیسے خنزیر و منخنقه وغیره) حرام
فرما کر ان کے ماسوا جانوروں کو حلال کر دیا ہے۔ آیت قُلْ لَا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَى مُحَرَّمًا
عَلَى طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ إِلَّا أَنْ يَكُونَ مَيْتَةً أَوْ دَمًا مَّسْفُوحًا اَوْ دَمًا مَّسْفُوحًا الآية۔ هُوَ الَّذِي خَلَقَ
لَكُمْ مَّا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا ہے ملاحظہ ہوں ۔
اور بعض جانوروں کی حرمت کا بیان اپنے خادم حدیث یا صاحب الحدیث صلعم کے حوالہ کر دیا۔
وبناء عليہ اس نے ظاہر کر دیا کہ علاوہ ان جانوروں کے جن کی حرمت کا بیان قرآن میں ہے گدھا اور
درندے حرام ہیں ۔ اب فرمائیے اس حکم گدھے اور درندوں کی حرمت کی تفسیر قرآن کریم نے خود کہاں
فرمائی ہے اس پر وقوع تعامل کا بھی آپ دعویٰ نہیں کر سکتے گدھے وغیرہ درندوں کی حرمت کا اعتقاد یا اس
کے استعمال کا ترک کوئی عمل نہیں ہے جس پر تعامل کا ادعا ہو سکے حدیث کو یہ خدمت تفسیر و فیصلہ
وجوہات قرآن کریم نے خود عطا فرمائی ہے اور صاحب الحدیث صلعم نے بھی اپنے کلام میں جس کو
حدیث کہا جاتا ہے اس خدمت کے عطا ہونے کا اظہار کیا ہے ۔ قرآن کریم میں ارشاد ہے۔
وَمَا الكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهُكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا سے اس مضمون کی آیات قرآن میں اور
بہت ہیں مگر ہم آپ کی طرح ان سب کو شمار کر کے تطویل کلام نہیں کرنا چاہتے ۔ یعنی اے مسلمانو! جو کچھ
مولوی صاحب آیتیں نہیں لکھتے تطویل کلام سے ڈرتے ہیں مگر حدیثیں اتنی گن دی ہیں اور ان پر تفریعات اس
قدر کی ہیں کہ مبصر اور کلام برمحل کا یہ لی ہیں کہ مبصر اور کلام برمحل کا شیفتہ ملول ہو جاتا ہے۔ اللہ اللہ ! من ضحك ضحک خدا جانے
ہمارے شیخ صاحب کی دانش کو کیا ہو گیا ہے کوئی ان سے پوچھے اس قدر نقل اقوال سے آپ کا مدعا کیا ہے کیا یہ
سب حدیثیں تعامل کے سلسلہ کی نہیں ہیں؟ اور یہ سب اقوال مرزا صاحب کی تقسیم احادیث کی مؤید نہیں؟ مولوی
صاحب آپ کا سرمایہ علمی یہی نقل اقوال ہے اگر اقوال آپ کے مضمون سے کوئی نکال لے تو غالباً آپ کا طبع زاد
اصلی مضمون چند سطریں رہ جاوے۔ فضول گوئی سے باز آئے اور سچے ولی اللہ کے حضور میں ( جسے آپ پہلے
بصدق دل مان چکے ہیں) زانوئے استفاضہ و استفادہ ٹیک کر بیٹھئے ۔ انصاف سے دیکھئے کیا وسیع مضمون لکھا
ہے اور اللہ تعالیٰ کی تعلیم و تفہیم سے لکھا ہے نہ یہ کہ زید و عمر کی کتابوں اور بہماں وفلاں کے اقوال سے اپنے مضمون
کو بے قدر کیا ہو۔ اس مجدد کا سرمایہ اور گل سرسبد فرقان حمید اور قرآن مجید ہے وہ اسی سے لیتا ہے اور اسی سے
لے کر دیتا ہے وہ ان علموں کو جن پر آپ ایسے لوگوں کو ناز ہے اور جن کا دوسرا نام نقل اقوال علماء ہے حقارت سے
دیکھتا ہے اور فرماتا ہے۔ علم آن بود کہ نورفر است رفیق اوست ۔ این علم تیره را به چشیرے نمے خرم ۔ ایڈیٹر
حاشيه
ا الانعام: ١٤٦ ٢ البقرة : ٣٣٠ الحشر : ٨

مباحثہ لدھیانہ
رسول صلی اللہ علیہ وسلم تم کو دے۔ قرآن ہو خواہ وحی غیر متلوحدیث وہ لے لو اور جس سے رو کے یعنی جو حکم کسی ۵۵
چیز کے عدم استعمال کی نسبت دے گو وہ حکم قرآن میں نہ ہو اس سے رک جاؤ ۔ اس ارشا د قرآن کی ہدایت و
شہادت سے حضرت ابن مسعود نے وشم ( جسم کو گود نے) پر لعنت کی وعید کو جو صرف حدیث میں وارد ہے
قرآن میں داخل قرار دیا۔ اس پر ایک عورت اُم یعقوب نے اعتراض کیا کہ یہ لعنت قرآن کریم میں کہیں
نہیں ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ جس حالت میں لعنت حدیث میں وارد ہے تو بحکم آیت وَمَا اللكم
الرَّسُولُ فَخُذُوهُ یہ قرآن کریم میں وارد ہے۔ چنانچہ صحیح مسلم میں ہے۔ عن عبدالله قال لعن الله
الواشمات والمستوشمات والمتنمصات و المتفلجات للحسن المغيرات لخلق الله
قال فبلغ ذلك امرأة من بنى اسد يقال لها ام يعقوب وكانت تقرأ القرآن فاتته فقالت
ماحديث بلغني عنك انك لعنت الواشمات والمستوشمات - والمتنمصات
والمتفلجات للحسن المغيرات لخلق الله فقال عبدالله ومالي لا العن من لعن رسول
الله صلى الله عليه و سلم وهو في كتاب الله عز وجل فقالت امرأة لقد قرات مابين
لوحي المصحف فما وجدته فقال لئن كنت قرأته لقد وجدته قال الله عز وجل وما
اتاكم الرسول فخذوه ومانهاكم عنه فانتهوا جناب صاحب الحدیث صلعم نے اسی ارشاد قرآنی
کے موافق ارشاد کیا ہے وعن المقداد ابن معد يكرب قال قال رسول الله صلى الله عليه
وسلم الا اني اوتيت القرآن ومثله معه الا یوشک رجل شبعان على اريكته يقول
عليكم بهذا القرآن فما وجدتم فيه من حلال فاحلوه وما وجدتم فيه من حرام فحرموه
وانما حرم رسول الله صلى الله عليه و سلم كما حرم الله الا لا يحل لكم
الحمار الاهلى ولا كل ذي ناب من السباع ولا لقطة معاهد الا ان يستغنى عنها صاحبها
و من نزل بقوم فعليهم ان يقروه فان لم يقروه فله ان يعقبهم بمثل قراه رواه ابوداؤد - طیبی
نے شرح مشکوۃ میں کہا ہے فی هذا الحديث توبيخ و تقريع ينشأ من غضب عظيم على من
ترك السنة وما عمل بالحديث استغناء عنها بالكتب ۔ اس حدیث کو دارمی نے بھی نقل کیا ہے اور
اس سے یہ مسئلہ استنباط کیا ہے السنة قاضية على كتاب الله یعنی حدیث ان وجوہات اختلافات
قرآن کا فیصلہ کرنے والی ہے جو کتاب کے معانی مختلفہ سے لوگوں کے خیال میں آتے ہیں پھر امام کی ابن
ابی کثیر سے نقل کیا ہے قال السنة قاضية على القرآن وليس القرآن بقاض على السنة يعنى
حدیث قرآن کے وجوہات اختلافات کا فیصلہ کرنے والی ہے اور قرآن ایسا نہیں کرتا کہ وہ حدیث کے
وجوہ اختلاف کا فیصلہ کرے یعنی اس لئے کہ خدمت خادم کا کام ہے نہ مخدوم کا۔ اور دارمی نے حسان
ل الحشر : ۲۸ متن میں حدیث کے یہ الفاظ سہواً کتابت ہونے سے رہ گئے ہیں۔ ناشر

مباحثہ لدھیانہ
۵۶) سے نقل کیا ہے۔ قال كان جبرئيل ينزل على النبي صلعم بالسنة كما ينزل عليه
بالقرآن یعنی حضرت جبرئیل جیسا کہ آنحضرت صلعم پر قرآن اتارتے ویسے ہی حدیث اور سعید بن
جبیر سے نقل کیا ہے انه حدث يوما بحديث عن النبي صلعم فقال رجل في كتاب الله
ما يخالف هذا قال لا ارانى احدثك عن رسول الله صلعم و تعرض فيه بكتاب
الله كان رسول الله صلعم اعلم بكتاب الله منک۔
امام شعرانی نے منهج المبین میں کہا ہے اجتمعت الأمة على ان السنة قاضية على
كتاب الله ۔ ان ہدایات قرآنی واقوال نبوی و آثار سلف کے مقابلہ جو حدیث آپ نے تفسیر حسینی
سے نقل کی ہے وہ قابل اعتبار نہیں ہے وہ حدیث زندیقوں یعنے چھے مرتدوں کی بنائی ہوئی ہے اور
اگر اس حدیث کو بطور فرض محال صحیح فرض کر لیا جائے تو وہ خود اپنے مضمون کے مکذب و مبطل ہے۔
ہم اس حدیث کے رو سے پہلے اسی کو قرآن پر پیش کرتے ہیں تو بحکم آیت و ما اتاکم الرسول
وغیرہ اس کو موضوع پاتے ہیں یہ بات میں صرف اپنی رائے سے نہیں کہتا بلکہ ائمہ محدثین و فقہاء
اصولیین کی کتابوں میں پاتا ہوں ۔
کتاب تلویح میں ہے وقد طعن فيه المحدثون بان في رواية يزيد بن ربيعة وهو
مجهول وترك في اسناده واسطة بين الاسعث وثوبان فيكون منقطعا - وذكر
يحي بن معين انه حديث وضعته الزنادقة مولا نابحر العلوم نے شرح مسلم الثبوت
میں فرمایا ہے قال صاحب سفر السعادت انه من اشدّ الموضوعات - قال الشيخ بن
حجر العسقلاني قدجاء بطرق لا تخلو عن المقال وقال بعضهم قد وضعته
الزنادقة وايضا هو مخالف لقوله تعالى ما أتاكم الرسول فخذوه فصحت هذا
الحديث ليستلزم وضعه ورده فهو ضعیف مردود
ابن طاہر حنفی صاحب مجمع البحار تذکرہ میں فرماتے ہیں و ما اورده الاصوليون في
قوله اذا روى عنى حديث فاعرضوه على كتاب الله فان وافقه فاقبلوه وان خالفه
ردوه قال الخطابي وضعته الزنادقة ويدفعه حديث اني اوتيت الكتب وما يعدله
ويروى ومثله وكذاقال الصغاني وهو كما قال انتهى - قاضی محمد بن علی الشوکانی فواید مجموعه
میں فرماتے ہیں ۔ حدیث اذا روی عنى حديث فاعرضوه على كتاب الله فاذا وافقه
فاقبلوه وان خالفه فردوه - قال الخطابي وضعته الزنادقة ويدفعه اني اوتيت
القرآن ومثله معه وكذا قال الصغاني قلت وقد سبقهما الى نسبته الى الزنادقة ابن

مباحثہ لدھیانہ
معين كما حكاه الذهبي على ان في هذا الحديث الموضوع نفسه ما يدل على رده لانا اذا ۵۷
عرضناه على كتاب الله خالفه ففى كتاب الله عز وجل ما اتاكم الرسول فخذوه ومانهاكم
عنه فانتهوا ونحوه من الايات انتھی۔ اور جو حدیث حارث اعور آپ نے پیش کی ہے وہ بھی اولا صحیح
نہیں جس کتاب مشکوٰۃ سے آپ نے وہ حدیث نقل کی ہے اس میں اس کا جرح موجود ہے جس کو آپ نے
سرقہ و خیانت سے نقل نہیں کیا اس میں منقول ہے۔ قال الترمذى هذا حديث اسناده مجهول و في
الحارث مقال ۔ ایساہی تقريب التهذیب میں حارث اعور کو مجہول کہا ہے اور اس حارث کا حال ہم کتب
اسماء الرجال سے بہ تفصیل نقل کریں تو ایک دفتر ہو جائے ۔ یہ اعور بھی ایک دجال تھا اور اگر بطور فرض محال
اس حدیث کو صحیح تسلیم کر لیں تو اس کے وہ معنی نہیں جو آپ نے بطور تحریف کئے ہیں بلکہ اس کے معنے یہ ہیں کہ
لوگ دلائل شرعیہ یعنی قرآن و حدیث کو چھوڑ کر محض رائے والی باتوں میں خوض کریں تو اس فتنہ سے نجات
قرآن سے متصور ہے اور احادیث و آثار سابقہ سے ظاہر ہو چکا ہے کہ حدیث بھی مثل قرآن ہے۔ بناء عليه
اس حدیث کے یہ معنے ہوں گے کہ اس فتنہ سے نجات قرآن وحدیث دونوں کی اتباع سے متصور ہے نہ یہ کہ
حدیث نبوی فتنہ ہے اور اس سے نجات مطلوب ہے۔ آپ نے اس حدیث کے ترجمہ میں لفظ احادیث کا
ترجمہ لفظ حدیثوں سے کیا اور مسلمانوں کو پورا دھوکہ دیا روئے زمین میں ایسا کوئی مسلمان نہ ہوگا جو اس کلام
میں احادیث سے نبوی حدیثیں مراد لیتا ہو۔ یہاں احادیث سے لوگوں کی باتیں مراد ہیں جو اس کے لغوی
معنے ہیں اور بہت سی احادیث نبویہ میں یہ لغوی معنے پائے جاتے ہیں ایک حدیث میں ہے ایاک والظن
فان الظن اكذب الحديث ۔ ایک حدیث میں ذکر ہے کفا بالمرء كذبا أن يحدث بكل
ماسمع یہاں بھی حدیث سے بات کرنا مراد ہے جس حدیث میں بوقت قضاء حاجت دو شخصوں کی آپس
میں باتیں کرنے سے ممانعت وارد ہے اس حدیث میں بھی لفظ يحدثان بولا گیا ہے کیا ان سب احادیث
میں حدیث سے حدیث نبوی کی تحدیث مراد ہے۔ ہرگز نہیں ۔ آپ نے اس حدیث اعور کے معنے میں تحریف
کرنے کے وقت یہ غور نہ کیا کہ حدیث کے لغوی معنے کیا ہیں یا کہ دیدہ دانستہ لوگوں کو دھوکہ دیا۔ حضرت عمرؓ کے
قول حسبنا کتاب اللہ سے جو آپ نے تمسک کیا ہے اس سے یہ مقصود نہیں کہ احادیث صحیح مسلم الصحة
والثبوت کو چھوڑ کر کتاب اللہ کو کافی سمجھنا چاہئے بلکہ اس کے معنے یہ ہیں کہ جہاں ہمارے پاس سنت
صحیحہ نبویہ سے کوئی تفصیل نہ ہو وہاں قرآن کریم کو کافی سمجھیں گے کیونکہ اس صورت میں یہ امر نا ممکن ہے کہ
قرآن کریم میں اس کا بیان کافی نہ ہوا ہو ۔ قرآن میں اس کا بیان نہ ہوتا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی حدیث میں ضرور اس کی تفصیل پائی جاتی اس پر روشن دلیل جس سے کوئی مسلمان انکار نہ کرے یہ ہے

مباحثہ لدھیانہ
۵۸ کہ حضرت عمر فاروق نے اپنی تمام عمر میں اپنے سے چھوٹے رتبہ کے لوگوں کی روایات کو قبول کیا ہے اور ان
روایات سے مستغنی ہو کر عمل کتاب اللہ کو کافی نہیں سمجھا اس کی تفصیل ہمارے ضمیمہ جات ۱۸۷۸ء سے بخوبی
ہو چکی اس مقام میں اس کی چند مثالیں ذکر کی جاتی ہیں ۔
(1) قرآن مجید سے بیٹی کی وراثت کا یہ حکم بیان ہوا ہے کہ کسی شخص کی ایک بیٹی ہو تو وہ نصف مال کی وارث
ہے اس حکم قرآنی کے مفسر یا یوں کہیں کہ مخصص آنحضرت کی یہ احادیث ہیں گروہ انبیاء کا کوئی وارث نہیں
ہوتا جس کے دستاویز سے حضرت صدیق اکبر نے حضرت فاطمہ زہرا کو آنحضرت کے خالص مال سے ورثہ
نہ دیا باوجود یکہ انہوں نے مطالبہ بھی کیا اور آنحضرت صلعم نے بیٹی بیٹے وغیرہ وارثوں کو اس حالت میں
محروم الارث ٹھہرایا ہے جب کہ وہ اپنے مورث کو قتل کر دیں یا وارث ومورث کے مذہب میں اختلاف
ہو جاوے۔حضرت عمر فاروق نے ان احادیث کو قبول فرمایا اور ان پر عمل کیا اور ان احادیث سے مستغنی ہو کر
آیت میراث کے عمل پر اکتفا نہ کیا۔
(۲) قرآن مجید میں ان عورتوں کو جن کا نکاح مرد پر حرام ہے شمار کر کے فرمایا ہے أُحِلَّ لَكُمْ مَّا وَرَاءَ
دیکھ کے یعنی ان عورتوں کے سوا جن کا حکم حرمت نکاح قرآن میں بیان ہوا ہے سب عورتیں تم پر حلال
ہیں اس حکم قرآن کی تفسیر یا یوں کہیں کہ تخصیص میں آنحضرت کا یہ ارشاد ہے کہ جو رو کی خالہ اور پھو پھی جو رو
کے نکاح میں ہونے کی حالت میں نکاح میں نہ لائی جاوے چنانچہ فرمایا ہے لا تنكح المرأة على
عمتها ولا خالتها آنحضرت کے جملہ اصحاب نے جن میں حضرت عمرؓ بھی داخل و شامل ہیں اس حدیث
نبوی کو قبول فرمایا ہے اور اس کو مخالف قرآن سمجھ کر اس کے عمل سے استغنا اور عمل قرآن پر اکتفا نہیں کیا۔
فاضل قندھاری نے کتاب مغتنم الحصول میں کہا ہے ان الصحابة خصصوا واحل لكم
ما وراء ذالكم ولا تنكح المرأة على عمتها ولا على خالتها ويوصيكم الله في اولادكم
ولا يرث القاتل ولا يتوارثان اهل الملتين ونحن معشر الانبياء لا نرث ولا نورث۔
(۳) حضرت عمر فاروق نے ایک بادیہ نشین راوی کی اس حدیث کو قبول فرمایا جس میں بیان ہے کہ
آنحضرت صلعم نے ایک عورت کو اس کے خاوند کی دیت کا وارث کیا باوجود یکہ قرآن مجید اس عورت کو دیت کا
وارث نہیں بنا تا کیونکہ وہ دیت بعد موت شوہر کا مال ہوتا ہے اور عورت بعد موت شوہر اس کی عورت نہیں رہتی
وبناء عليه حضرت عمر فاروق کی رائے یہ تھی کہ وہ عورت اس مال سے وراثت کی مستحق نہیں مگر جب آپ کو
حدیث مذکور معلوم ہوئی تو اپنی رائے کو چھوڑ دیا اور حدیث کو قبول فرمایا۔ کان عمر بن الخطاب يقول الدية
على العاقلة ولا ترث المرأة من دية زوجها شيئًا حتى قال له الضحاك بن سفيان
ا النساء: ۲۵

مباحثہ لدھیانہ
كتب الى رسول الله صلعم ان ورث امرأة اشبع الضبابي من دية زوجها فرجع عمر ۵۹
رواه الترمذي وابوداؤد۔
(۴) دیت جنین کی حدیث کو دو شخصوں کی روایت و شہادت سے آپ نے قبول کیا اور اس بات میں قرآن
کریم کے حکم قصاص پر اکتفا نہ فرمایا۔ عن هشام عن ابيه ان عمر بن الخطاب نشد الناس من
سمع النبي قضى في السقط فقال المغيرة انا سمعته قضى في السقط بغرة عبدا و امة
قال انت من يشهد معك على هذا فقال محمد بن مسلمة انا اشهد على النبي صلعم
بمثل هذا رواه البخاري صفحه ۱۰۲۰۔
وزاد ابوداؤد فقال عمر بن الخطاب الله اكبر لو لم اسمع بهذا لقضينا بغير هذا ۔
(۵) سب ہی انگلیوں کے خون بہا کے برابر ہونے کی حدیث آپ نے قبول فرمائی باوجود یکہ آپ کی رائے اس
میں ہی تھی کہ چھوٹی انگلی اور اس کے ساتھ والی کی دیت نو ؟ اونٹ ہونا چاہئے ۔ بیچ والی اور اس کے ساتھ والی سبابہ
کے ، بارہ بارہ اونٹ ۔ انگوٹھے کے پندرہ اونٹ جو بظاہر ان کی مختلف قوتوں اور مقداروں کی نظر سے انصاف و
عدل معلوم ہوتی ہے جس کا قرآن میں حکم ہے مگر آپ نے حدیث سنی تو قبول فرمائی اور قرآن سے اس کے
مطابق کرنے کی کچھ پرواہ نہ کی صحیح بخاری صفحہ ۱۰۱۸ میں ہے۔ عن النبي صلعم قال هذه وهذه يعنى
الخنصر والابهام سواء اور مسلم الثبوت کی شرح فواتح الرحموت میں ہے وترک عمر رأيه
في دية اصابع وكان رأيه في الخنصر والبنصر تسعًا وفي الوسطى وفي المسبحة اثنا عشرو
في الابهام خمسة عشر كل ذلك فى التيسير قال الشارح وكذا ذكر غيره والذي في
روايته البيهقى انه كان يرى في المسبحة اثنا عشر و في الوسطى ثلث عشر بخبر عمر بن
حزم في كل اصبع عشر من الابل ۔ اس مضمون کی اور بہت مثالیں ہیں مگر ہم آپ کی طرح تطویل پسند
نہیں کرتے ۔ ان امثلہ کو دیکھ کر کس و ناکس بشرطیکہ ادنی فہم و انصاف رکھتا ہو ہرگز نہ کہے گا کہ حضرت عمر نے جو
فرمایا ہے کہ ہم کو کتاب اللہ کافی ہے اس سے مراد یہ ہے کہ حدیث نبوی کی ہم کو حاجت نہیں اور قرآن اس کی
جگہ کافی ہے۔ اور نہ یہ مراد ہے کہ جب تک کسی حدیث کی شہادت قرآن میں نہ پائی جاوے وہ لائق قبول
نہیں بلکہ اس سے مراد صرف وہی ہے جو ہم نے بیان کی کہ جس مسئلہ میں سنت صحیحہ سے کوئی تفصیل نہ ہو وہاں
قرآن کریم کافی ہے اس قول فاروقی کے مورد کو دیکھا جائے تو اس سے بھی یہی معنے سمجھ میں آتے ہیں۔
مگر اس کی بحث و تفصیل میں تطویل ہوتی ہے کیونکہ اس میں شیعہ سنیوں کے باہمی اختلاف کو جو اس قول
کی نسبت ان میں پایا جاتا ہے ذکر کرنا پڑتا ہے جس سے بحث مقصود سے خروج لازم آتا ہے ۔ امکان
تضعیف و توہین حدیث صحیحین پر آپ نے ایک یہ دلیل پیش کی ہے کہ قرآن کریم میں ارشاد ہے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی