اَلْحق مباحثہ لدھیانہ
حصہ 6
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مباحثہ لدھیانہ
۶۰ جب کوئی فاسق تمہارے پاس خبر لا وے تو تم اس کی تفتیش کرو۔ یہ دلیل بھی آپ کی نا واقعی پر ایک دلیل
ہے۔ احادیث صحیحین کے راوی تہمت فسق سے بری ہیں اور ان کی عدالت ثابت و محقق ہو چکی ہے۔
اس نظر سے ان کتابوں کی احادیث اتفاق اہل اسلام کے ساتھ صحیح تسلیم کی گئی ہیں۔ امام ابن حجر مقدمہ
فتح الباری میں فرماتے ہیں۔ ینبغی لكل منصف ان يعلم ان تخرج صاحب الصحيح لاى
راوى كان مفض لعدالته عنده وصحة ضبطه وعدم غفلته ولا سيما الى ذلك من
اطلاق جمهور الائمة على تسمية الكتابين بالانصاف بالصحيحين و هذا المعنى لم
يحصل بغير من خرج عنه في الصحيحين فهونهاية اطباق الجمهور على تعديل من
ذكر فيهما هذا اذا اخرج له فى الاصول فاما ان اخرج في المتابعات والشواهد
والتعاليق فهذا يتفاوت درجات من اخرج له فى الضبط وغيره مع حصول اسم
الصدق لهم وحينئذ اذا وجد نالغيره في احد منهم طعنا فذالك الطعن مقابل
للتعديل لهذا الامام فلا يقبل الامبين السبب مفتقرا بقادح يقدح في عدالة هذا
الراوي و في ضبطه مطلقا او فى ضبطه الخبر بعينه لان الاسباب الحاملة للائمة
على الجرح متفاوتة منها ما يقدح و منها ما لا يقدح وقد كان الشيخ ابو الحسن
المقدسي يقول في الرجل الذي يخرج عنه في الصحيح هذا جاز القنطرة يعنى
بذالک انه لا يلتفت الى ماقيل فيه قال الشيخ ابو الفتح القشيري في مختصره
وهكذا معتقد و به اقول و لا يخرج عنه الالحجة ظاهرة و بيان شاف يزيد في غلبة
الظن على المعنى الذي قدمناه من اتفاق الناس بعد الشيخين على تسمية كتابيهما
بالصحيحين و من لوازم ذلك تعديل رواتها قلت فلا يقبل الطعن في احد منهم
الابقادح واضح ۔ اس کے مقابلہ میں جو آپ نے لکھا ہے کہ امکانی طور پر صدور کذب وغیرہ ذنوب
ہر ایک سے بجز نبی کے ممکن الوقوع ہے یہ آپ کی ناوا پ کی نا واقعی پر ایک اور دلیل ۔ بل ہے آپ یہ نہیں جانتے کہ
روایت اور شہادت کا حکم دت کا حکم ایک ہے جس میں فعلی صدور کذب مانع قہ رب مانع قبول و اعتبار ہے نہ امکا ہے نہ امکانی اور اگر
امکانی کذب بھی مانع قبول و اعتبار ہوتا تو خدا تعالیٰ کسی گواہ کی شہادت بجز نبی معصوم قبول نہ کرتا اور نہ
عدالت شہود کا نام لیتا اور مسلمانوں کو یہ اجازت نہ دیتا وَاشْهِدُوا ذَوَى عَدْلٍ مِنْكُمْ لا یعنی دو گواه
عادل گواہ بناؤ اور نہ فرماتا مِمَّنْ تَرْضَوْنَ مِنَ الشُّهَدَاءِ کے یعنی ان لوگوں کو گواہ بناؤ جن کو پسند کرو۔ یعنی
بلحاظ عدل ان کے واستقامت کے اچھا سمجھو بلکہ صاف یہ فرمایا کہ ہر معاملہ میں نبی معصوم کو گواہ کر لیا کرو
کیونکہ امکان کذب وغیرہ ذنوب بقول آپ کے بجز نبی معصوم کے ہر ایک گواہ میں موجود ہیں اور امید ہے
کہ بات آپ بھی نہ کہیں گے کہ امکان کذب کی نظر سے شہادت بجز نبی معصوم کسی کی مقبول نہیں۔
ا الطلاق : ٣ ٢ البقرة : ۲۸۳
مباحثہ لدھیانہ
پھر اس امکان کذب کی نظر سے روایت احادیث کیوں نا قابل اعتبار ٹھہراتے ہیں۔ آپ کے ایسے دلائل )
واقاویل سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو فن حدیث کے کوچہ سے بالکل نا آشنائی ہے۔ آپ کو کتب حدیث
پر اتفاقی نظر بھی نہیں پڑی ۔ صحیح مسلم کا چھٹا صفحہ اگر آپ کی صحیح مسلم کا چھٹا صفحہ اگر آپ کی نظر سے گزرا ہوا ہوتا تو آپ ہرگز اس آیت
سے اپنے دعوے پر استدلال نہ کرتے۔ یہ آیت تو اس امر کی دلیل ہے کہ جب راویوں یا نا قلوں کے
ظاہری صدق و عدالت کا حال معلوم نہ ہو تو ان کو بلا تحقیق قبول نہ کرو۔ نہ یہ کہ جن کا صدق و عدالت تم کو
ثابت ہو ان کو نقل روایت میں اس خیال سے کہ ان سے صدور کذب ممکن ہے بلا تحقیق جد جدید نہ مانو۔
صحیح مسلم صفحہ ۶ میں ہے واعلم وفقك الله ان الواجب على كل احد عرف
التميز بين صحيح الروايات وسقيمها وثقات ناقلين لها من المتهمين ان لا يروى
منها الا ماعرف صحة مخارجه والستارة في ناقليه وان يتقى منها ما كان منها عن اهل
التهم والمعاندين من اهل البدع والدليل على ان الذي قلنا من هذا هو اللازم دون ما
خالفه قول الله تبارک و تعالی ذکره يا ايها الذين آمنوا ان جاء كم فاسق بنبأ فتبينوا
ان تصيبوا قوما بجهالة فتصبحوا على ما فعلتم نادمين وقال جل ثناء ه ممن ترضون
من الشهداء وقال واشهدوا ذوى عدل منكم مدل بما ذكرنا من هذه الأي ان خبر
الفاسق ساقط نجر مقبول و ان شهادة غير العدل مردودة والخبر وان فارق معناه معنی
اشهاده في بعض الوجوه فقد يجتمعان فى اعظم معنيهما اذكان خبر الفاسق غير
مقبول عند اهل العلم كما ان شهادته مردودة عند جميعهم میرے اس سوال کے جواب
میں کہ قرآن مجید کو احادیث صحیحہ کا معیار صحت ٹھہرانے میں آپ کا کوئی شخص امام یا موافق ہے جو آپ
نے فرمایا ہے کہ تمام مسلمان جو قرآن کو امام جانتے ہیں اور اس پر ایمان رکھتے ہیں اس مسئلہ میں میرے
موافق ہیں۔ اور خاص کر صاحب تفسیر حسینی یا شیخ محمد اسلم طوسی میرا موافق ہے جنہوں نے آنحضرت
کے اس حکم سے کہ جو کچھ مجھ سے روایت کروا سے کتاب اللہ پر عرض کر وحديث من ترك الصلوة
متعمدا فقد کفر کو قرآن پر عرض کیا اور تمہیں سال کے بعد اس کو آیت أَقِيمُوا الصَّلوةَ
وَلَا تَكُونُوا مِنَ الْمُشْرِكِينَ لا کے مطابق پایا۔ تو اس حدیث کو قبول کیا۔
اس کے پہلے حصہ کا جواب تو سابقا گذر چکا ہے کہ مسلمانوں کا قرآن کو امام ماننا اور اس پر ایمان لانا ہی نہیں
چاہتا کہ وہ کوئی حدیث صحیح جب تک کہ اس کو قرآن پر عرض نہ کریں قبول نہ کریں بلکہ وہ ایمان ان کو یہ سکھلاتا ہے
کہ وہ حدیث کو جب اس کی صحت بقوانین روایت ثابت ہو فوراً قبول کریں اور اس کو قرآن مجید کی مانند
الروم :٣٢
مباحثہ لدھیانہ
۲۲ واجب العمل سمجھیں صرف قرآن مجید کو کافی سمجھ کر حمد اس حدیث سے استغنا نہ کریں۔ رہا جواب
دوسرے حصہ کا کہ صاحب تفسیر حسینی یا شیخ محمد اسلم طوسی نے آپکے اعتقاد کے موافق عمل کیا ہے اور
حديث من ترك الصلوة متعمدا کو قبول نہ کیا جب تک کہ اس کو آیت اقيموا الصلوة کے
مطابق و موافق نہ پایا۔ سو اس کا جواب یہ ہے کہ کلام صاحب حسینی یا شیخ محمد اسلم طوسی کا مطلب بیان کرنے
میں آپ نے دو وجہ سے دھوکا کھایا یا دیدہ و دانستہ مسلمانوں کو دھو کہ دینا چاہا ہے وجہ اول یہ کہ صاحب
تفسیر حسینی یا شیخ محمد اسلم طوسی نے آپ کی مانند یہ عام اصول نہیں ٹھہرایا کہ احادیث صحیحہ مسلم الصحت کی
صحت ثابت ہو جانے کے بعد اس کی صحت کا امتحان اس اصول سے کیا جائے اور جب تک وہ حدیث
مطابق قرآن نہ ہو اس کو صحیح نہ سمجھنا چاہئے ان کے کلام میں اس عام اصول کا نام ونشان بھی نہیں ہے اور
نہ آپ نے یہ عام اصول ان سے نقل کیا ہے انہوں نے صرف ایک حدیث من ترك الصلوة کو
کتاب اللہ پر عرض کیا اور اگر اس حدیث کے سوا اور احادیث کو بھی انہوں نے اسی غرض کے ذریعہ سے
صحیح قرار دیا ہے تو آپ یہ امران سے بہ نقل صحیح ثابت کریں ورنہ آپ پر یہ الزام قائم ہے کہ آپ
جزئی واقع کو عام اصول بناتے ہیں اور خود دھوکہ کھاتے اور مسلمانوں کو دکھ دیتے ہیں اس پر اگر یہ
سوال کرو کہ ان کے نزدیک یہ اصول صحیح روایات عام مقرر نہ تھا تو انہوں نے اس حدیث
حاشيه
۔
اس گستاخی اور شوخی کی بھی کوئی حد ہے! اے اہل ایمان اے عاشقان کلام پاک رحمان تمہارے بدنوں پر
رونگٹے نہیں کھڑے ہوتے تمہارے کلیجے دہل نہیں جاتے ! کیسا اندھیر پڑ گیا ! قرآن کریم کو نا کافی غیر مکمل اور
نا قابل حکومت کہا جاتا ہے ۔ وہ کتاب جس نے علانیہ دعوی کیا ہے کہ میں کامل مہیمن اور تمام صداقتوں اور تمام
دینی ضرورتوں کی حاوی و جامع کتاب ہوں ۔ اور میں حکومت اور فیصلہ کرنے والی ہوں شرارت دیکھواسے
نا کافی کہا جاتا ہے ! کوئی اس بے باک گروہ سے پوچھے کہ اگر قرآن کو کسی تکملہ ۔ تمہ۔ ذیل ۔ مستدرک اور ضمیمہ کی
ضرورت تھی تو کیوں صاحب الوحی مهبط القرآن علیہ الصلوٰۃ والسلام کے زمانہ میں ان کے حکم سے قرآن کے
علاوہ اور ان کے ملفوظات کی کتابت و تدوین کا شدید اور اکیدا اہتمام نہ کیا گیا کیوں بالصراحت آپ نے نہ کہہ
دیا کہ قرآن (معاذ اللہ ) مجمل ونا کافی ہے۔ حدیثیں ضرور ضرور لکھ لیا کرو۔ ورنہ قرآن ادھورا ناقص اور بے
معنے رہ جائے گا۔ اللہ اللہ ! قرآن کا تو وہ اہتمام ہو کہ بمجرد آیت کے نزول کے کا تب تیار بیٹھے ہوں اور ہڈیوں
اور رق وغیرہ پر جھٹ پٹ لکھ لیں اور احادیث کے اہتمام کی کسی کو پرواہ نہ ہو ۔ افسوس جس امر کا دعوی تحدی خود
صاحب الحدیث نے نہیں کیا آپ لوگ اس سے بڑھ کر کیوں قدم مارتے ہیں قرآن کریم کی نسبت بے شک
دعوی کیا گیا ہے وَلَوْ كَانَ مِنْ عِنْدِ غَيْرِ اللهِ لَوَجَدُوا فِيهِ اخْتِلَافًا كَثِيرًا
احادیث کی نسبت یہ تحدی اور دعوی کہاں کیا گیا ہے۔ فتدبر ۔ ایڈیٹر
النساء: ٨٣
مباحثہ لدھیانہ
من ترك الصلوة کو قرآن پر کیوں عرض کیا تو جواب یہ ہے کہ اس حدیث کی صحت معنے میں ان کو ۶۳
کچھ شک ہوگا جہ اس شک کو رفع کرنے کی غرض سے انہوں نے یہ عمل کیا یا یہ کہ با وجود تسلیم صحت و عدم
شک انہوں نے حصول مزید طمانیت کیلئے ایسا کیا اور اس حدیث کے اعتقاد کو اور پختہ کیا۔ اس کے
جواب میں اگر یہ کہو کہ اس مسئلہ کا عام اصول ہونا خود اس حدیث کے الفاظ سے ثابت ہے اس صورت
میں یہ اصول گویا آنحضرت کا مجوزہ اصول ہوا تو اس کا جواب یہ ہے کہ اس حدیث کا آنحضرت سے
ثابت نہ ہونا بلکہ زندیقوں چھپے کافروں کی بناوٹ ہونا سابقاً بخوبی ثابت ہو چکا ہے لہذا اس مسئلہ کا
بحکم نبوی عام اصول ہونا ثابت نہیں ہو سکتا۔ دوسری وجہ یہ کہ صاحب تفسیر حسینی یا شیخ محمد اسلم طوسی کے
کلام میں یہ تصریح نہیں ہے کہ جب تک شیخ طوسی نے اس حدیث کو آیت اقیمو الصلوة کے موافق نہ
کر لیا تھا تب تک اس کو غیر صیح یا وضعی سمجھا تھا۔ یا تیس سال کے عرصہ تک اس حدیث کی صحت یا عدم صحت
کی نسبت کوئی فیصلہ نہ کیا تھا کیوں جائز نہیں کہ وہ اس حدیث کو مان چکے تھے مگر مزید اطمینان کیلئے وہ
تیس برس تک قرآن مجید سے اس کا موافق ہونا تلاش کرتے رہے آپ سچے ہیں تو اس احتمال کو دلیل
سے اٹھاویں اور بہ نقل صریح ثابت کریں کہ شیخ طوسی تمیں سال تک اس حدیث کو غیر صحیح یا موضوع سمجھتے
رہے یا اس کی صحت میں متردد و متوقف رہے ۔ اس احتمال کو بدلائل اٹھا کر اس امر کو بہ نقل صریح ثابت
کرنے کے بغیر آپ کا اس قول شیخ طوسی سے استدلال کرنا اور اس پر یہ درخواست کرنا کہ میں نے ایک
آدمی کا نام اپنے موافقین سے بتا دیا ۔ اب آپ ضد چھوڑ دیں کمال تعجب کا محل ہے اور شرم کا موجب
ثبت العرش ثم النقش آپ شیخ محمد اسلم طوسی سے اس عرض کا عام اصول صحت احادیث ہونا یا
تمین سال کا خاص کر حدیث من ترك الصلوۃ کی صحت میں متوقف رہنا ثابت کریں تو ہمارے انکار کو ضد
کہیں۔ یہ نہ ہو سکے تو اس حدیث کی صحت ہی ثابت کریں پھر ہم شیخ محمد اسلم طوسی سے ان امور کا ثبوت بہم
حاشیه حاشيه
ناظرین مولوی صاحب کی اس ” ہوگا“ کو خوب یا د رکھیں ۔ آپ نے اسی ہوگا کے باعث مرزا صاحب پر اعتراض
کیا ہے۔ یہاں آپ نے نہ معلوم ہوگا کس قسم کے یقین کا ثبت قرار دیا ہے۔ ایڈیٹر
اے بیچارے مسکین مسلمانو ! اے اللہ تعالیٰ کے سچے مخلص بندو! تمہیں زندیق۔ منافق اور چھپے کا فر صرف اس
وجہ سے کہا گیا کہ تم نے کلام اللہ کا ادب کیا۔ اس کی قرار واقعی تعظیم کی تم نے یہ کہا کہ خلاف کتاب اللہ کے جو
حدیث ہو وہ قابل اعتبار نہیں ! تم نے یہ بڑا ظلم کیا کہ قرآن کریم کو معیار صحت حدیث ٹھہرایا ! پیارو! ظالموں
نے تمہیں اس جرم پر کافر اور اور کیا کچھ کہا۔ نہیں نہیں تم قرآن کا ۔ ہمارے محبوب کا ادب کرنے والے ہو۔
تم ہمارے سرتاج ہو۔ آؤ تمہیں سر آنکھوں پر بٹھائیں۔ قرآن کے چھپے دشمن تمہیں جو چاہیں کہیں۔ پر ہم تو
تمہیں سچا مسلمان جانتے اور یقین کرتے ہیں۔ ایڈیٹر
مباحثہ لدھیانہ
پہنچانے کے طالب نہ رہیں گے اور اس حدیث کو جس کا مضمون خود ایک اصول ہے تسلیم کر کے اپنے
انکار سے رجوع کریں گے والله ثم بالله ثم تالله و كفى بالله شهيدا و كفى بالله
و کیلا ۔ اور اگر آپ صحت حدیث ثابت نہ کر سکیں یا شیخ طوسی سے امور مذکورہ بہ نقل صریح ثابت نہ
کریں تو آپ اپنے مخترعہ مستحدثہ 7 اصول پر اصرار و ضد چھوڑ دیں ۔ زیادہ ہم کیا کہیں ۔
(۵) آپ لکھتے ہیں کیا آپ قرآن کریم کی ان خوبیوں کے بارہ میں کہ وہ محک اور معیار اور میزان ہے
کچھ شک میں ہیں یہ کمال دھو کہ رہی ہے اور وہ اپنے پرچہ نمبر میں میرا یہ اقرار کہ میں قرآن کو امام جانتا
ہوں اور احادیث صحیحین کو قرآن کے برابر نہیں سمجھتا نقل کرنے کے بعد یہ استفسار ایک افترا ہے جس
سے مقصود صرف اپنے بے علم حاضرین مریدوں کو میری طرف سے بد ظن کرنا ہے اور یہ جتانا ہے کہ یہ شخص
قرآن کو نہیں مانتا۔ اس کا جواب میں پہلے بھی دے چکا ہوں کہ جو شخص قرآن کو حکم و امام نہ مانیں وہ
کا فر ہے۔ اب پھر کہتا ہوں کہ قرآن ہار احکم امام میزان معیار قول فصل وغیرہ ہے مگر آپ اپنے غیر پر
یعنی لوگوں کے باہمی اختلافات و تنازعات پر جو رائے پر مبنی ہوں اور حدیث صحیح تو خادم و مفسر قرآن اور
وجوب عمل میں مثل قرآن ہے وہ اس سے مخالف و متنازع نہیں اور کسی مسلمان کا اس کی صحت قبول
کرنے میں اختلاف نہیں تو پھر قرآن اس کی صحت کا حکم و معیار و محک کیونکر ہو سکتا ہے۔ اے خدا کی
مخلوق خدا سے ڈرو۔ مسلمانوں کو دھو کہ میں نہ ڈالو قرآن وحدیث صحیح ایک ہی چیز ہیں اور ایک دوسرے
کے مصدق ہیں تو پھر ایک کا دوسرے کے محک و معیار ہونا کیا معنی رکھتا ہے آپ لکھتے ہیں کہ موضوع
ہونا کسی حدیث کا اور بات ہے ضعیف ہونا اور ہے اور میں نے صحیح مسلم کی حدیث دمشقی کے ضعیف
حاشيه
حاشيه
اہل ایمان۔ خدا ترس ناظرین پر واضح رہے کہ مولوی صاحب مرزا صاحب کے اس اصول کو کہ ” قرآن کریم
صحت احادیث کا معیار ہے" مخترعه مستحدثہ اصول قرار دیے مستحدثہ اصول قرار دیتے ہیں۔ بے شک حضرت مرزا صاحب کا بڑا
بھاری جرم ہے کہ وہ اختلاف کے وقت قرآن مجید کو حکم قرار دیتے ہیں مولوی صاحب اس پر جس قدر ناراض
ہوں بجا ہے۔ آفرین ۔مولوی صاحب ! ۔ ایڈیٹر
مولوی صاحب ! ہوش سے بولئے۔ آپ دہائی کیوں دیتے ہیں ۔ مرزا صاحب کب کہتے ہیں کہ حدیث صحیح
قرآن کی معارض و مخالف ہوتی ہے۔ مرزا صاحب کا یہ قول ہے کہ ہر ایک حدیث کو قرآن مجید کی محک پر کسنا
چاہئے جو اس امتحان میں پوری اترے وہ صحیح ہوگی اور پھر وہ لامحالہ قرآن کی مصدق ہوگی اور قرآن اور اس کا
مضمون باہم متوافق ہوگا ۔ آپ کا یوں چلانا بے سود ہے مولوی صاحب کہتے ہیں کہ پھر اس کی صحت کا
قرآن کیونکر معیار و حکم بن سکتا ہے ۔ ہم کہتے ہیں کہ وہ صحیح جب ہی ہوگی جب قرآن کے معیار کے موافق
کامل المعیا ر ثابت ہو گی پہلے اس کی صحت تو ثابت ہونی چاہئے ۔ بات تو بڑی آسان ہے کچھ یونہی سا پھیر
ہے۔ مولوی صاحب اگر غور کریں تو شاید سمجھ جائیں۔ یاد رکھیئے کہ قرآن کی مفسر و خادم بھی وہی حدیث
ہو سکے گی جو قرآن کی میزان میں پوری اترے گی ۔ مولوی صاحب ! بتائیے تو آپ کو اس فضول بنچ نے کیوں
مباحثہ لدھیانہ
ہونے کا امام بخاری کو قائل قرار دیا ہے انہوں نے اس حدیث کی روایت کو ترک کیا تو اس سے مجھے ۶۵
معلوم ہوا کہ انہوں نے اس حدیث کو ضعیف سمجھا ہے جس کو موضوع ہونے سے کوئی تعلق نہیں اس قول
میں ایک تو آپ نے دھو کہ دیا ہے دوسرا اپنی نا واقعی کا اظہار کیا ہے۔ دھو کہ یہ کہ یہاں آپ ضعیف اور
موضوع میں فرق کو تسلیم کرتے ہیں حالانکہ آپ کے نزدیک جو حدیث موافق قرآن نہ ہو وہ موضوع
ہے اور کلام رسول ہونے سے خارج نہ اور قسم کے ضعیف یہی وجہ ہے کہ آپ اپنے پر چہائے نمبر میں
ایسی حدیثوں کو بھی موضوع کہتے ہیں بھی غیر صحیح وضعیف جس۔ ع کہتے ہیں بھی غیر صیح وضعیف جس سے صاف ثابت ہے کہ آپ کی اصطلاح
میں موضوع وضعیف ایک ہے اور صحیح مسلم کی حدیث دمشقی کو بھی آپ قرآن کریم کے مخالف سمجھتے ہیں
اور رسالہ ازالہ میں اس کی وجوہ مخالفت بڑے زور سے بیان کر چکے ہیں لہذا وہ آپ کے نزدیک
موضوع ہے نہ اور قسم کی ضعیف ۔ یہاں آپ اس اعتقاد کو جتا کر مسلمانوں کو دھوکہ دیتے ہیں جس نا واقفی
کا آپ نے اظہار کیا ہے وہ یہ ہے کہ روایت صحیح مسلم کو امام بخاری کے ترک کرنے سے آپ نے یہ اجتہاد
کیا ہے کہ انہوں نے اس حدیث کو ضعیف قرار دیا ہے سچ سمجھتے تو وہ اس کو ضرور اپنی کتاب میں لاتے۔
یہ بات وہی شخص کہے گا جہ ی شخص کہے گا جس کو حدیث کے کوچ کے کوچہ میں بھولے سے بھی بھی گذر نہ ہوا ہوگا۔ امام
بخاری نے بہت سی احادیث صحیحہ کو اپنی کتاب میں ذکر نہیں کیا اور یہ فرما دیا ہے کہ میں نے ان کو بخوف
طوالت ترک کر دیا ہے ۔ صحیح بخاری کے مقدمہ میں ہے وروى من جهات عن البخاري قال
صنفت كتاب الصحيح بست عشر سنة اخرجته من ستة مأية الف حديث وجعلته
حجة بيني و بين الله - وروى عنه قال رأيت النبي صلعم في المنام وكأني واقفت
بين يديه وبيدى مروحة اذب عنه فسألت بعض المعبرين فقال انت تذب عنه
الكذب فهو الذي حملني على اخراج الصحيح۔ وروى عنه قال ما ادخلت في
كتاب الجامع الا ماصح و تركت كثيرا من الصحاح لحال الطول ۔ امام بخاری
پکڑ رکھا ہے۔ کہیں قرآن کے سواکسی اور کتاب یا مجموعہ کی نسبت فاتو بسورة من مثلہ کہا گیا ہے؟ وہ کلام
جس کا لٹریچر غیر متلو ہوا اور مختلف مونہوں کے سانسوں سے مشوب ہو کر دائر وسائر ہوا ہو کبھی محفوظ رہ سکتا ہے۔
جانے دو ناحق کی ضد کو۔ ایڈیٹر
فيه حاشيه
حاشیه حاشیه
اس سوئے ادب اور افترا کا جو امام ہمام بخاری کی نسبت اس نادان دوست نے کیا ہے حضرت مرزا صاحب کا
جواب بڑی غور سے ملاحظہ ہو ۔ مولوی صاحب آپ نے بخاری کو دین کے ایک کثیر حیح حصہ کا عمدا تارک قرار دیا
ہے! كبرت كلمة تخرج من افواههم۔ الآية الى ان دوستوں سے بچائیو۔ ایڈیٹر
مولوی صاحب ! ان منقولات کو جن پر حقیقہ حضرت امام بخاری کی کوئی مہر یا دستخط نہیں۔ کون بے ادب
مباحثہ لدھیانہ
۶۶ سے یہ بھی منقول ہے کہ مجھے دولاکھ حدیثیں غیر صحیح اور ایک لاکھ صحیح یاد ہیں ۔ باوجود یکہ صحیح بخاری میں
چار ہزار حدیثیں منقول ہیں جس سے ثابت ہے کہ چھیا نویں ہزار حدیث اور امام بخاری کے نزدیک
صحیح ہیں جن کو وہ اپنی کتاب میں نہیں لائے ۔ وجملة ما في الصحيح البخاري من
الاحاديث المسندة سبعة الاف ومئتان و خمسة و سبعون حديثا بالاحاديث
المكررة و بحذف المكررة نحو اربعة الاف كذا ذكر النووي في التهذيب
والحافظ بن حجر في مقدمة فتح الباري -
شیخ عبدالحق نے مقدمہ شرح مشکوۃ میں کہا ہے ونقل عن البخاري انه قال حفظت من
الصحاح مائة الف حديث ومن غير الصحاح مأتى الف۔ اس سے صاف ثابت ہے کہ امام
بخاری کا کسی حدیث صحیح کی روایت کو ترک کرنا اس امر کا مثبت نہیں ہے کہ انہوں نے اس کو ضعیف قرار دیا۔
امام بخاری کا ترک روایت حدیث مسلم کیونکر موجب ضعف ہو۔ امام مسلم نے خود اپنی کتاب میں بہت سی
احادیث کو جن کو وہ صحیح سمجھتے ہیں ذکر نہیں کیا۔ جیسا کہ مقدمہ شرح مشکوۃ میں ہے۔ قال مسلم الذی
تسلیم کر سکتا ہے بمقابلہ اس شدید اور لاجواب الزام کے جو بخاری پر عائد ہوتا ہے ( درصورتیکہ ان
منقولات کو واقعی منقول عن البخاری تسلیم کیا جاوے ) کہ اس نے ( بخاری ) دین کے اکثر سے اکثر حصہ کو
اور صحیح اور ثابت شدہ حصہ کو یعنی کلام نبوی کو جس کی تبلیغ اس پر فرض تھی عمداً کسل اور طوالت کی وجہ سے
ترک کر دیا اور خوف طوالت کا نہایت بودہ اور نا قابل سماعت عذر پیش کر دیا ۔ دھیان میں لاؤ ان شاقہ
محنتوں اور دراز مصائب کو جن کے بہ تفصیل سننے سے ایک صاحب عزم آدمی کی روح کانپ اٹھتی ہے
اور جنہیں حضرت امام بخاری نے جمع احادیث کی خاطر مختلف سفروں میں گوارا کیا اور ان زمانوں میں
صحرا ہائے دشوار گذار قطع کئے جب کہ قدم قدم پر ہلاکت کا اندیشہ تھا اور پھر جب کئی لاکھ احادیث کو جمع
کر کے ایک لاکھ صحیح ان میں سے چھانٹیں۔ تو نیکی کر دریا میں ڈال کے مقولہ پر عمل کر کے بلا وجہ کسی
ترجیح کے چار ہزار کو رکھ لیا اور باقی چھیانویں ہزار کو نیست و نابود کر دیا !!! ابله گفت و دیوانه باور کرد۔
اے سنگدل مولو یو! تمہیں کس نے دین کی حمایت کرنا سکھایا۔ تم تو خدا کی اس کے برگزیدہ رسول کی
خدام کرام رسول کی توہین کر رہے ہو۔ وَلكِنْ لَا تَشْعُرُونَ کے سچ ہے اہل اللہ کے مقابلہ میں
جو لوگ آویں اللہ تعالیٰ ان کے دلوں کو مسخ کر ڈالتا ہے ان کی عقلیں تاریک ہو جاتی ہیں۔اے
مولائے کریم ہمیں اس سے بچانا کہ ہم تیرے برگزیدوں سے لڑائی کی ٹھہرائیں۔ ایڈیٹر
بقيه حاشيه
البقرة : ۱۵۵
مباحثہ لدھیانہ
اوردت في هذا الكتب من الاحاديث صحيح ولا اقول ان ماتركت ضعیف - ۶۷
امام مسلم نے خود اپنی کتاب صحیح میں فرمایا ہے لیس کكل شئ عندى صحيح وضعته هنا
يعني في كتاب الصحيح وانما وضعت ههناما اجمعوا علیہ آپ دل میں سوچ کر
انصاف سے کہیں کہ امام بخاری یا خود امام مسلم کی کسی حدیث کی روایت کو ترک کرنے سے یہ کہاں
لازم آتا ہے کہ وہ حدیث ان کے نزدیک صحیح نہ ہو۔ آپ اٹکل پچو ایسی باتیں کہہ کر یہ ظاہر کر رہے ہیں
کہ فن حدیث سے آپ کو کوئی تعلق اور کچھ مس نہیں اس الزام دھوکہ دہی و نا واقفی کو آپ مانیں خواہ نہ
مانیں آپ کے کلام سے تو یہ ثابت ہوتا ہے جس کے ماننے سے آپ کو بھی انکار نہیں کہ حدیث دم و مشقی
صحیح مسلم کو آپ نے اپنے اجتہاد سے ضعیف قرار دیا ہے اور آپ کے اعتقاد مخفی توہین صحیحین کے
اظہار کے لئے اس مقام میں اسی قدر بس ہے۔
اہل حدیث * جو آپ کے پنجہ میں گرفتار ہیں آپ کے اس قول واقرار سے یقین کریں گے کہ
آپ حدیث صحیح مسلم کو ضعیف قرار دیتے ہیں اور اس پر جو فتوی لگائیں گے وہ مخفی نہیں ہے۔
( ۶ ) آپ لکھتے ہیں کہ ازالہ الا وہام میں احادیث صحیح بخاری و صحیح مسلم کی نسبت میں نے یہ قطعی
فیصلہ نہیں دیا کہ وہ موضوع ہیں بلکہ شرطیہ طور پر کہا ہے کہ اگر ان کے باہمی تناقض کو دور نہ کیا جائے
گا تو ایک جانب کی حدیثوں کو موضوع ماننا پڑے گا ۔ یہ آپ کی محض حیلہ سازی ہے۔ جس مقام
میں آپ نے ان حدیثوں کو موضوع کہا وہاں شرط تناقض بیان نہیں کی بلکہ بڑے زور سے پہلے ان
کا تعارض ثابت کیا ہے پھر ان پر موضوع ہونے کا حکم لگا دیا ہے جس سے صاف ثابت ہے
حاشيه
مولوی صاحب ! عجب و پندار چھوڑ دو۔ کبریا اللہ تعالیٰ کی چادر ہے۔ یہاں شیخی کام نہیں آ سکتی ۔ آپ کو اپنے
خیالی علم نے پاتال کے تاریک اور گندھک کے کنوئیں میں ڈال رکھا ہے۔ آپ ان لوگوں کو بار ہا حقارت سے
یاد کر چکے جو حضرت مسیح موعود - مجدد - محدث حضرت مرزا صاحب (سلمہ الرحمن ) کی جناب میں عقیدت
رکھتے ہیں ان کا حق ہے کہ آپ کو فورا یہ سنائیں اَلَّا إِنَّهُمْ هُمُ السُّفَهَاءُ لے پنجہ میں گرفتار ہیں“ کیسا
حقارت آمیز جملہ ہے ! حضرت مسیح موعود کو اجلة الفضلاء ( مولانا رفیقی و اغیسی مولوی نورالدین صاحب۔
حضرت مولوی محمد احسن صاحب بھوپالوی مولانا مولوی غلام نبی صاحب خوشابی و غیر هم جن میں سے اکثر کی
فہرست حضرت اقدس نے ازالہ اوہام کے آخر میں شائع کی ہے ) مانتے ہیں ۔ ان پر جان و دل سے فدا ہیں۔
بڑے بڑے خدا کے نیکو کار بندے متقی ۔ صاحب تقوای وانابت و خشية وطہارت حضرت اقدس کو خلوص
قلب سے خادم دین اللہ اعتقاد کرتے ہیں۔ ایک یہ خاکسار گنہگار عبدالکریم بھی ہے جو کتاب وسنت پر علی
بصیرت مطلع ہو کر حضرت محمدوح کو اپنا مخدوم ومرشد ما نتا ہے۔
البقرة: ۱۴
مباحثہ لدھیانہ
۶۸ کہ آپ کے نزدیک ان احادیث میں تعارض و تناقض متحقق ہے و بناء علیہ وہ احادیث آپ کے نزدیک
موضوع ہیں۔ ہاں آپ نے ان احادیث میں کچھ کچھ تاویلیں بھی کی ہیں جن سے یہ مفہوم ہوتا ہے کہ وہ
تاویل بغرض صحت احادیث مذکورہ آپ کرتے ہیں آپ کے کلام سے صاف یہ مفہوم ہوتا ہے کہ وہ
احادیث اول تو آپ کے نزدیک صحیح نہیں موضوع ہیں اور اگر بالفرض وہ صحیح مانی جائیں تو پھر وہ آپ
کے نزدیک تاویلات سے ماوّل ہیں۔ یہ مطلب آپ کی ان عبارات ازالہ اوہام سے جو ہم پر چہ نمبر
میں نقل کر چکے ہیں ان میں بلا شرط آپ نے ان احادیث کو موضوع کہا ہے صاف ثابت ہے۔ آپ
اس کے خلاف کے مدعی اور اپنے دعوی حال میں سچے ہیں تو اس مضمون کی عبارت نقل کریں جس میں
پہلے آپ نے قطعی اور صاف طور پر ان احادیث کو صحیح مان لیا ہو پھر اس بیان صحت کے بعد شرطیہ طور پر یہ
کہا ہو کہ ان احادیث کی تاویل نہ کی جائے تو یہ موضوع ٹھہرتی ہیں۔ آپ اپنی کتاب سے یہ تصریح
نکال دیں گے تو ہم آپ کو اس الزام سے کہ آپ نے صحیحین کی احادیث کو موضوع قرار دیا ہے بری
کر دیں گے۔ ورنہ کس وناکس کو یقین ہو گا کہ در حقیقت آپ صحیح بخاری و مسلم کی حدیثوں کو موضوع ٹھہرا
چکے ہیں ۔ مگر آپ اتباع عوام اہل حدیث کے خوف سے ان کو موضوع کہنے سے انکار کرتے ہیں تا کہ وہ
عوام آپ کو منکر احادیث نہ کہیں اور زمرہ اہل سنت سے خارج نہ کریں۔
(۷) آپ لکھتے ہیں میرے نزدیک اجماع کا لفظ اس حالت پر صادق آ سکتا ہے کہ جب صحابہ میں
سے مشاہیر صحابہ اپنی رائے کو شائع کریں اور دوسرے باوجود سننے کے اس رائے کی مخالفت ظاہر
نہ فرماویں سو یہی اجماع ہے ۔ پھر آپ فرماتے ہیں کہ ابن عمر و جابر نے ابن صیاد کو دجال کہا تو یہ
امر باقی صحابہ سے پوشیدہ نہ رہا ہوگا ۔ سو میرے نزدیک یہی اجماع ہے آپ کے نزدیک یہ اجماع
نہیں تو آپ بتا دیں کہ کس صحابی نے ابن صیاد کے دجال ہونے سے انکار کیا ہے۔ پھر آپ لکھتے ہیں
کہ حضرت عمر کے ابن صیاد کو دجال کہنے پر آنحضرت صلعم نے سکوت کیا ہے اور یہ ہزار اجماع سے
افضل ہے ان عبارات میں آپ نے میرے سوالات کا نمبرا کہ یہ تعریف اجماع جو آپ نے لکھی ہے
قيه حاشيه
دیکھو! مولوی صاحب اللہ کے بندوں کو حقیر جاننا وخامت عاقبت کا موجب ہوا کرتا ہے جلا دو ان فضول کتابوں
کی الماریوں کو جو حق شناسی کی راہ میں حجاب الاکبر بن رہی ہیں۔ ڈر جاؤ کہیں اس جماعت میں داخل نہ ہو جاؤ
جن پر یحمل اسفارا بولا گیا ہے آخر ہمارا بھی یوم الدین پر اس کی جزا وسزا پر ایمان ہے۔ ہم اپنے تئیں اللہ
تعالیٰ کے حضور میں اپنے افعال و اعمال کا جواب وہ یقین کرتے ہیں۔ کوئی وجہ نہیں کہ آپ غرور و کبر سے
مسلمانوں کو استحقار کی نظر سے دیکھیں! اتقوا الله اتقوا الله ايها المفرطون المعتدون! ایڈیٹر
مباحثہ لدھیانہ
وہ کس کتاب میں ہے۔ نمبر ۲ بعض صحابہ کے اتفاق کو کون اجماع کہتا ہے نمبر ۳ سکوت باقی صحابہ پر نقل صحیح ۶۹
کی کہاں شہادت پائی جاتی ہے اس کو نقل کریں غالباً اور ہو گا سے کام نہ لیں ۔ کچھ جواب نہ دیا اور پھر اپنے
خیالات سابقہ کو دو باره نقل کر دیا جس سے صاف ثابت ہے کہ آپ علمی سوالات کو سمجھ نہیں سکتے اور مسائل
متعلقہ اجماع سے واقف نہیں یا دیدہ و دانستہ مسلمانوں کو دھوکہ دہی کی غرض سے ان کے جواب سے جو
آپ کے دعاوی کے مبطل ہیں چشم پوشی کرتے ہیں اب میں ان سوالات کا پھر اعادہ نہیں کرتا کیونکہ میں
آپ سے جواب ملنے کی امید نہیں رکھتا ۔ * اور بجائے اس کے آپ کی باتوں کا خود ایسا جواب دیتا ہوں
جس سے ثابت ہو کہ آپ نے جو کچھ کہا ہے وہ آپ کی نا واقعی پر مبنی ہے اور وہ میرے سوالات کا جواب
نہیں ہو سکتا۔ آپ نے پرچہ نمبر میں تین شخصوں کی جماعت کے اتفاق کو اجماع قرار دیا تھا جو محض غلط اور
نا واقعی پر مبنی ہے علماء اسلام جو اجماع کے قائل ہیں اجماع کی تعریف یہ کرتے ہیں وہ ایک وقت کے جملہ
مجتہدین کے جن میں ایک شخص بھی متنفر دو مخالف نہ ہوا اتفاق کا نام ہے۔ توضیح میں ہے هو اتفاق
المجتهدين من امة محمد صلعم في عصر علی حکم شرعی ۔ کتب اصول میں یہ بھی مصرح
ہے کہ خلاف الواحد مانع یعنی ایک مجتہد بھی اہل اتفاق کا مخالف ہو تو پھر اجماع متحقق نہ ہوگا ۔ مسلم
الثبوت اور اس کی شرح فواتح الرحموت میں ہے۔ قبل اجماع الاكثر مع ندرة المخالف
اجماع كغيرا بن عباس اجمعوا ما يقول على العول وغيرابي موسى الاشعرى اجمعوا
على نقض النوم الوضوء وغير ابى هريرة وابن عمر اجمعوا على جواز الصوم في
السفر والمختارانه ليس باجماع لانتفاع الكل الذي هو مناط العصمة اور نیز اس میں
ہے لا ینعقد الاجماع باهل البيت وحدهم لانهم بعض الامة خلافا للشيعة اور نیز اس
میں ہے ولا ينعقد بالخلفاء الاربعة خلافا لاحد الامام ۔ سکوت باقی اصحاب سے آپ نے
اجماع استنباط کیا ہے ۔ مگر اس کا ثبوت نہیں دیا بلکہ الٹا ہم سے ثبوت مخالفت طلب کیا ہے یہ
ثبوت پیش کرنا ہما را فرض نہ تھا۔ مگر ہم آپ پر احسان کرتے ہیں ۔ آپ کو سکوت کل کا
ثبوت پیش کرنا معاف کر کے خود ثبوت خلاف پیش کرتے ہیں۔ پس واضح ہو کہ ابن صیاد کو
حاشيه
آخر افسوس کرتے کرتے مولوی صاحب کی حالت یاس و قنوط تک پہنچ گئی مولوی صاحب لَا تَقْنَطُوا
مِنْ رَّحْمَةِ اللَّهِ لَا تَايْتَسُوا مِنْ رَّوْحِ اللہ کے صبر کیجئے ابھی حضرت مرزا صاحب سو صفحہ
تک کا جواب مفصل آپ کو سناتے ہیں۔ ایڈیٹر
الزمر : ۵۴ ۲ یوسف : ۸۸
مباحثہ لدھیانہ
۷۰ دجال موعود نہ سمجھنے والے ایک ابو سعید خدری صحابی ہے ان سے صحیح مسلم میں منقول ہے قال صحبت
ابن صياد الى مكة فقال لى أما قد لقيت من الناس يزعمون أني الدجال الست
سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول انه لا يولدله قال قلت بلى قال فقد
ولد لی اولیس سمعت رسول الله صلعم يقول لا يدخل المدينة ولامكة قلت بلى
قال فقد ولدت بالمدينة وهذا انا اريد مكة قال ثم قال لي في اخر قوله اما والله اني
لاعلم مولده ومكانه و اين هو قال فلبسنی - ابوسعید خدری کا یہ لفظ لبسنی صاف مشعر ہے کہ
وہ دجال ابن صیاد کو یقیناً دجال موعود نہ سمجھتے تھے بلکہ اس میں ان کو لبس یعنی شبہ تھا۔ دوسرے تمیم داری
جود جال کو اپنی آنکھ سے ایک جزیرہ میں مقید دیکھ کر آئے تھے۔ چنانچہ صحیح مسلم میں ہے۔
وفي رواية فاطمة بنت قيس ۔۔۔۔۔۔۔ قالت سمعت نداء المنادى رسول الله صلعم
ينادى الصلوة جامعة فخرجت الى المسجد فصليت مع رسول الله صلى الله
عليه وسلم فكنت في صف النساء الذى يرى ظهور القوم فلما قضى رسول الله
صلى الله عليه وسلم صلوته جلس على المنبروهو يضحك فقال ليلزم كل
انسان مصلاه ثم قال اتدرون لم جمعتكم قال الله و رسوله اعلم قال انی و الله ما
جمعتكم لرغبة و لا لرهبة و لكن جمعتكم۔ لان تميم الدارى كان رجلا نصرانيا
فجاء فبايع فاسلم وحدثني حديثا وافق الذي كنت احدثكم عن مسيح الدجال
حدثني انه ركب في سفينة بحرية مع ثلثين رجلا من لخم وجزام فلعب بهم
الموج شهرا في البحر ثم رفعوا الى جزيرة في البحر حين تغرب الشمس فجلسوا
في اقرب السفينة فدخلوا الجزيرة فلقيتهم دابة اهلب كثير الشعر لا يدرون
ما قبله من دبره من كثرة الشعر فقالوا ويلك ما انت قالت انا الجساسة قالوا
وما الجساسة قالت يا ايها القوم انطلقوا الى هذا الرجل في الدير فانه الى خبركم
بالاشواق قال لما سمت لنا رجلا فرقنا منها ان تكون شيطانة قال فانطلقنا سراعاً
حتى دخلنا الدير فاذا فيه اعظم انسان رأيناه قط خلقا و اشد وثاقا مجموعة يداه الى
عنقه ما بين ركبتيه الى كعبيه بالحديد قلنا ويلك ما انت قال قدرتم على خبرى
فاخبروني ما انتم قالوا نحن اناس من العرب ركبنا في سفينة بحرية فصادفنا
البحر حين اغتلم فلعب بنا الموج شهرا ثم ارفئنا الى جزيرتك هذه فجلسنا في
اقربها فدخلنا الجزيرة فلقينا دابة اهلب كثير الشعر لاندرى ما قبله من دبره
مباحثہ لدھیانہ
من كثرة الشعر فقلنا ويلك ما انت فقالت انا الجساسة قلنا ما الجساسة ا
قالت اعمدوالى هذا الرجل في الدير فانه الى خبركم بالاشواق فاقبلنا الیک
سراعا وفزعنا منها ولم نطمئن ان تكون شيطانة فقال اخبروني عن نخل بيسان قلنا
عن اى شاهنا تستخبر قال اسئلكم عن نخلها هل يثمر قلنا له نعم قال اما انها
یوشک ان لا تثمر قال اخبروني عن بحيرة طبرية قلنا عن اى شاهنا تستخبر قال
هل فيها ماء قالوا هي كثيرة الماء قال اما ان ماءها يوشك ان يذهب قال اخبروني
عن عين زغر قالوا عن اى شاهنا تستخبر قال بل في العين ماء وهل يزرع اهلها بماء
العين قلنا له نعم هي كثيرة الماء واهلها يزرعون من ماءها قال اخبروني عن نبي
الاميين ما فعل قالوا قد خرج من مكة ونزل بيثرب قال القاتله العرب قلنا نعم قال
كيف صنع بهم فاخبرناه انه قد ظهر على من يليه من العرب واطاعوه قال لهم قد
كان ذاك قلنا نعم قال اما ان ذاك خير لهم يطيعوه وانی مخبر كم عنى اني
انا المسيح الدجال وانی اوشك ان يوذن لي في الخروج فاخرج فاسير في الارض
فلا ادع قرية الا هبطتها في اربعين ليلة غير مكة و طيبة فهما محرمتان على كلماتها
كلما اردت ان ادخل واحدة او واحدا منهما استقبلنی ملک بیده السیف سلطایصدنی
عنها وان على كل نقب منها ملائكة يجرسونها قالت قال رسول الله صلى الله عليه و سلم
وطعن بمخصرته في المنبر هذه طيبة هذه طيبة يعنى المدينة الاهل كنت حدثتكم
ذالک فقال الناس نعم فانه اعجبنى حديث تميم انه وافق الذي كنت احدثكم عنه
و عن المدينة ومكة الا انه في بحر الشام او بحر اليمن لابل من قبل المشرق ماهو
من قبل المشرق ماهو او مى بيده الى المشرق قالت فحفظت هذا من رسول الله
صلعم اس حدیث سے صاف ثابت ہے کہ تمیم داری نے دجال کو آنکھ سے دیکھا پھر کیونکر ممکن تھا کہ وہ
قول ابن عمر کے موافق ابن صیاد کو دجال سمجھتے آپ نے اس حدیث کا ضعف ایک دوست کے حوالہ سے
نواب صدیق حسن خاں صاحب مرحوم سے نقل کیا ہے۔ اس کا جواب ہم اس وقت دیں گے جب آپ
نواب صاحب کا اصل کلام نقل کریں گے۔
تیسرے وہ لوگ جو حضرت ابن عمر کے منہ پر ابن صیاد کے دجال ہونے سے انکار کر چکے تھے چنانچہ صحیح
مسلم کے صفحہ ۳۹۹ میں حضرت ابن عمر سے منقول ہے فقلت لبعضهم هل تحدثون انه هو قال لا والله