اَلْحق مباحثہ لدھیانہ
حصہ 7
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مباحثہ لدھیانہ
۷۲ قال قلت كذبتني والله لقد اخبرني بعضكم انه لا يموت حتى يكون اكثر مالا
وولدا فذالك هو زعم اليوم یعنی حضرت ابن عمر نے کہ میں نے بعض لوگوں کو ( جن سے ان
کے معاصر اصحاب مراد ہیں ) کہا کہ کیا تم کہتے ہو کہ ابن صیاد دجال ہے تو وہ بولے بخدا ہم نہیں کہتے
میں نے کہا تم مجھے جھوٹا کرتے ہو بخدا تم ہی سے بعض نے مجھے یہ خبر دی ہے کہ دجال صاحب اولاد
ہو کر مرے گا اور اب وہ ( ابن صیاد ) ایسا ہی صاحب اولاد ہے یہ قول ابن عمر اس امر پر نص صریح ہے
کہ ابن صیاد کو اور لوگ حضرت ابن عمر کے معاصر دجال نہیں جانتے ہیں اور ان کے سامنے ان کی
رائے سے خلاف ظاہر کرتے تھے۔
صرف حضرت ابن عمر ہی کا یہ ایسا قول تھا کہ جس میں ابن صیاد کو دجال موعود بلفظ مسیح الدجال کہا
گیا ہے کیونکہ جابر و حضرت عمر کے قول سے یہ تصریح نہیں ہے کہ وہ دجال موعود ہے بلکہ انہوں نے
ابن صیاد کو صرف دجال کہا ہے جس سے منجملہ تمھیں ۳۰ دجالوں کے ایک دجال مراد ہو سکتا ہے۔ چنانچہ
عنقریب اس کا ثبوت آتا ہے اور جب کہ حضرت ابن عمر کے صریح قول پر انکار مانا گیا ہے تو اس سے بڑھ
کر خلاف کے تصریح آپ کیا چاہیں گے ۔ آپ کے حواری حکیم نور الدین نے ہمارے سوال نمبری ۲۱ کے
جواب میں اس اختلاف کو تسلیم کیا اور یہ کہا ہے کہ دجال کی نسبت مختلف خیال ہیں ۔
آپ نے بڑا غضب ڈھایا کہ ابن صیاد کے دجال ہونے پر اجماع صحابہ کا دعویٰ کر لیا اپنے
حواری سے تو مشورہ کر لیا ہوتا آخر میں جو آپ نے قول فاروقی پر آنحضرت صلعم کے سکوت
کرنے کا دعوی کیا ہے اس کا جواب یہ ہے کہ حضرت عمر نے جو آنحضرت کے سامنے ابن صیاد کو
دجال کہا اور اس پر قسم کھائی تھی اس میں یہ تصریح علمی ہے کہ ابن صیاد ہی وہ دجال ہے جس کے
آنے کی آنحضرت نے علامات خاصہ بیان کر کے خبر دی تھی اور جملہ انبیاء سابقین نے اپنی امت
کو ڈرایا تھا لہذا ممکن و محتمل ہے ہے کہ حضرت عمر کے اس قول سے یہ مراد ہو کہ ابن صیاد منجملہ ان
تمین دجالوں کے ہے جن کے خروج کی آنحضرت نے خبر دی ہے اس صورت میں آنحضرت کا
سکوت آپ کیلئے کچھ مفید نہیں ہے کیونکہ یہ سکوت ابن صیاد آخری دجال کہنے پر نہ ہوا بلکہ
کوئی اور دجال منجملہ دجاجلہ ملا علی قاری نے مرقاۃ شرح مشکوۃ میں کہا ہے ۔ قيل لعل
عمر اراد بذالك ان ابن صياد من الدجالين الذين يخرجون فيدعون
ل حاشیه ناظرین ممکن و محتمل کا لفظ قابل غور ہے! ایڈیٹر
مباحثہ لدھیانہ
النبوت ويضلون الناس ويلبسون عليهم اس پر شاید آپ یہ اعتراض کریں کہ جابر کے قول ابن ۷۳
صياد الدجال میں جو حضرت عمر کی طرف بھی منسوب ہوا ہے لفظ دجال پر الف ولام بتا رہا ہے کہ دجال
سے ان کی مراد خاص دجال ہے نہ کہ کوئی دجال اور علماء معنے و بیان نے کہا ہے کہ خبر معرف بلام ہو تو اس کا
مبتدا میں قصر ہوتا ہے اس کا جواب یہ ہے کہ اگر دجال سے آخری دجال مراد نہ لیں بلکہ منجملہ میں دجال
کے ایک دجال مراد ٹھہرا ئیں تو اس صورت میں بھی خاص دجال کی طرف الف ولام کا اشارہ ہو سکتا ہے۔
رہا جواب قصر سو یہ ہے کہ خبر معرف بلام مقدم ہو جیسا کہ ابن عمر کے قول المسيح الدجال ابن صیاد میں
ہے تو بے شک و بلا اختلاف خبر کا مبتدا پر قصر ہوتا ہے مگر در صورتیکہ خبر موخر ہو تو اس کا مفید قصر ہوناحل
اختلاف ہے۔ صاحب کشاف نے فایق میں اس سے انکار کیا ہے۔ چنانچہ فاضل عبدالحکیم سیالکوٹی نے
مطول کے حاشیہ میں کہا ہے قال مال صاحب الكشاف الى التفرقة بينهما حيث ذكر في
الفائق ان قولك الله هو الدهر معناه انه الجالب للحوادث لاغير الجالب و قولک
الدهر هو الله معناه ان الجالب للحوادث هو الله لاغيره - بناء علیہ لام الدجال سے قصر ثابت
نہیں ہوتا ۔ لام کو عہدی کہو یا جنسی اور قول جابر یا حضرت عمر کے معنے یہ بنتے ہیں کہ ابن صیاد دجال ہے نہ
کچھ اور یہ معنے نہیں ہیں کہ دجال وہی ہے نہ کوئی اور مگر ان باتوں کے سمجھنے کیلئے علم بیان وادب و
معانی میں دخل درکار ہے جس سے آپ اس احتمال کو کہ حضرت عمر نے دجال سے تھیں ۳۰ دجالوں میں
سے ایک دجال مراد رکھا تھا کسی دلیل سے الٹاویں اور ان کے صریح الفاظ سے ثابت کریں کہ دجال
سے ان کی مراد آخری دجال تھا تو پھر ہم اس کا جواب یہ دیں گے کہ آنحضرت صلعم نے حضرت عمر کو
جب انہوں نے ابن صیاد کو قتل کرنا چاہا تھا یہ فرمایا تھا کہ ابن صیاد وہ دجال ہے تو تجھے اس کے قتل پر
قدرت نہ ہوگی اس کے قاتل حضرت عیسی علیہ السلام ہیں چنانچہ صحیح مسلم میں ہے فقال عمر بن
الخطاب ذرنى يارسول الله اضرب عنقه فقال له رسول الله صلعم ان يكنه فلن تسلط
عليه وان لم يكنه فلا خیر لک فی قتلہ ۔ ابوداؤد کی روایت میں یوں آیا ہے ان یکن فلست
صاحبه انما صاحبه عیسی ابن مریم وان لا يكن هو فليس لك ان تقتل رجلا من اهل
الذمة اس قول آنحضرت صلعم سے صاف ثابت ہے کہ آنحضرت نے حضرت عمر کو اس خیال سے
ناظرین ان تاویلات رکیکہ پر ذرا غور سے نظر ڈالنا۔ اس پر حضرت مرزا صاحب کا دعوی و تحدی
ملاحظہ ہو۔ ایڈیٹر
مباحثہ لدھیانہ
۷۴ انہوں نے بالفرض ظاہر کیا ہو خواہ دل میں رکھا ہو ) ابن صیاد دجال موعود ہے روک دیا اور بناء علیہ
اس کے قتل سے منع کر دیا۔ اس قول نبوی کے کتب احادیث میں موجود ہونے کے ساتھ یہ کہنا کہ
آنحضرت نے حضرت عمر کے ابن صیاد کو دجال موعود کہنے یا سمجھنے پر سکوت کیا اسی شخص کا کام ہے جس
کو حدیث بلکہ کسی شخص کا کلام سمجھنے سے کوئی تعلق نہ ہو۔
اس بیان سے صاف ثابت ہے کہ آپ نے جو کچھ اس باب میں لکھا ہے وہ فن حدیث اصول
فقه علم معانی و بیان وادب وغیرہ سے نا واقعی پر مبنی ہے۔
(۸) آپ لکھتے ہیں کہ کسی کو کسی بات کا قائل ٹھہرانا تصریح پر موقوف نہیں اس امر کی نسبت
اس کے اشارات پائے جانے سے بھی اس کو قائل بنایا جاتا ہے۔ آنحضرت کا ایک مدت طویل تک
ابن صیاد کے دجال ہونے سے ڈرتے رہنا احتمال امر نہیں۔ آنحضرت نے زبان سے ڈر سنایا ہوگا
تب ہی صحابی نے لم یزل کا لفظ فرمایا آنحضرت اور سبھی انبیاء دجال سے ڈراتے آئے ہیں ۔
ایک شخص کا دس برس سے دہلی کی طیاری کرنا کوئی بیان کرے تو اس سے یہ سمجھ میں آتا ہے کہ
اس شخص نے دہلی جانے کا ارادہ کبھی زبان سے بتایا ہوگا۔
اور اگر یہی احتمال مسلم ہو کہ آنحضرت کے حالات سے ان کا ڈرنا صحابی نے اس کا ڈرنا سمجھ لیا
تھا تو یہ بھی احتمال ہے کہ زبان سے سنا ہو اور لفظ لم یزل سے یہ احتمال قوی ہوتا ہے۔ اس صورت میں
آپ کا مجھ کو مفتری کہنا بے جا ہے۔
اس سے آپ کا افتراء سابق اور پختہ و متیقن ہوتا ہے اور یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ آپ نے جو
پہلے کہا تھا وہ خطاء نہیں کہا عمداً افتراء کیا ہے اور اس پر آپ کو اب تک ایسا اصرار ہے کہ جتانے سے
بھی باز نہیں آتے اور اپنی غلطی کا اعتراف نہیں کرتے محدثین نے بیان کیا ہے کہ جو شخص روایت
حدیث میں غلطی پر متنبہ کیا جاوے اور پھر اس سے باز نہ آئے وہ ساقط العدالت ہو جاتا ہے۔
آپ کا یہ کہنا کہ اشارات سے بھی ایک شخص کو ایک امر کا قائل بنا یا جاتا ہے تب آپ
کے حق میں مفید ہو جب کہ صحابی آنحضرت کو اس قول کا قائل بنا تا جس کا قائل آنحضرت کو
آپ نے بنا دیا ہے صحابی نے آنحضرت کو قائل قول مذکور نہیں بنایا بلکہ اپنا خیال بیان کیا ہے
تو پھر اس کہنے سے آپ کو کیا فائدہ ہے کہ اشارات سے بھی قائل بنایا جاتا ہے آنحضرت کی
طرف کسی قول کو منسوب کرنا اسی صورت و پیرایہ میں حلال ہے جس صورت
مباحثہ لدھیانہ
و پیرا یہ میں آپ نے فرمایا ہوا شارہ ہو تو اشارہ صراحت ہو تو صراحہ آنحضرت نے فرمایا ۔ اتقوا عنی ﴿۵﴾
الا ما علمتم فمن كذب على متعمدا فليتبوء مقعده من النار آپ کی کتب حدیث میں
اگر نظر ہو تو آپکو معلوم ہو کہ آنحضرت کے اصحاب آپ سے کوئی ایسا لفظ نقل نہ کرتے جو آپ نے نہ
فرمایا ہوتا اور اگر ان کو اصل لفظ حضرت رسالت میں شک واقع ہو جاتا تو شک وتر دو کے ساتھ الفاظ
بیان کرتے آپ نے باوجود یکہ آپ کو یہ علم نہ تھا کہ آنحضرت صلعم نے وہ الفاظ فرمائے ہیں جو آپ
نے نقل کئے ہیں اور اب تک اس کا علم پر یقین نہیں صرف خیالی احتمال ہے پھر آپ نے اس لفظ کو
آنحضرت کی طرف منسوب کیا تو بجز افتر اعمدی اور کیا ہو سکتا ہے۔
آنحضرت کے ابن صیاد کے ڈرنے کو احتمالی کون کہتا ہے ۔ وہ ہمیشہ اس سے اور اصحاب اس امر
کو ملاحظہ کرتے تب ہی ایک صحابی نے یہ کہہ دیا کہ ہمیشہ آنحضرت ڈرتے تھے لفظ ہمیشہ ( مالم
یزل ) کو یہ لازم نہیں ہے کہ آپ زبان سے بھی یہ فرمادیا کرتے کہ میں ڈرتا ہوں ۔
پہلے انبیاء اور آنحضرت صلعم اجمعین نے بے شک دجال موعود سے ڈرایا ہے مگر اس سے یہ
نکالنا کہ آپ نے ابن صیاد کو دجال کہہ کر ڈرایا ہے آنحضرت پر ایک اور افترا ہے دجال سے ڈرانا
ابن صیاد سے ڈرانا نہیں ہے خدا سے ڈرو آنحضرت پر افترانہ کرتے جاؤ۔
تیاری دہلی کی مثال میں آپ نے مسلمانوں کو دھو کہ دیا ہے ایک شخص کو دس برس سے اگر کوئی
دیکھے کہ وہ وقتا فوقتا د ہلی کا ٹکٹ خرید کر واپس کر آتا ہے اور ایسی حالت میں آخری برس تک وہ رہا ہے
تو اس کی نسبت یہ کہ سکتا ہے کہ وہ دس برس سے تیار ہے۔ گو تیاری کا حرف کبھی زبان پر نہ لاوے ہم
سے ایک اور مثال سنیئے ایک شخص مدت العمر نمازوں اور دعاؤں میں زاری کرتا رہے احکام شریعت کا
پابند ہو خدا کا اور بندوں کا حق تلف نہ کرے اس کی نسبت کس و ناکس بشرطیکہ فاتر الحواس نہ ہو یہ کہہ
سکتا ہے اور سمجھ سکتا ہے کہ وہ خدا سے ڈرتا ہے گو وہ منہ سے کبھی نہ کہے کہ میں خدا سے ڈرتا ہوں۔
ایک احتمال کے مقابل دوسرا احتمال ہو تو مدعی کو اس سے استدلال درست نہیں ہے اس کے خصم منکر
کو پہنچتا ہے کہ وہ اس احتمال سے تمسک کر کے بحکم اذا جاء الاحتمال بطل الاستدلال ۔ مدعی کے
استدلال کو توڑ دے۔ آپ اس امر سے نا واقف ہیں تب ہی مدعی ہو کر احتمال سے استدلال کرتے ہیں۔
افترا آ پکی قدیم سنت ہے ان افتراؤں کے علاوہ جو ثابت کئے گئے ہیں آپ نے رسالہ ازالہ کے صفحہ ۲۰۱
لے کیا اسی وقت سے جب کہ آپ نے ان کو ولی اللہ ماہم مجد اور حدث مانا اور ان کی بے مثل کتاب البراہین کی اخص
مباحثہ لدھیانہ
میں حدیث کیف انتم اذا نزل ابن مريم فيكم و امامكم منکم کا ترجمہ کیا تو اس میں اس
سوال و جواب کا رسول اللہ صلعم پر افترا کیا ہے کہ ابن مریم کون ہے وہ تمہارا ہی ایک امام ہوگا اور تم میں
سے ہی (اے امتی لوگو ) پیدا ہوگا ۔ آپ نے عمداً رسول اللہ پر یہ افترا نہیں کیا تو بتائیں کس حدیث
کے کس طریق یا وجہ میں یہ سوال و جواب وارد ہیں ۔
رسالہ ازالہ کے صفحہ ۲۱۸ میں آپ نے دجال موعود کے محل نزول میں اختلاف علماء بیان کیا تو اس
میں علماء اسلام پر یہ افترا کیا کہ بعض علماء کہتے ہیں کہ وہ نہ بیت المقدس میں اترے گا نہ دمشق میں بلکہ
مسلمانوں کے لشکر میں اترے گا ۔ آپ اس قول کے بیان میں مفتری نہیں تو بتادیں کہ کسی عالم کا یہ قول
ہے کہ وہ نہ بیت المقدس میں اتریں گے نہ دمشق میں ۔
آپ کے ان افتراؤں سے کامل یقین ہوتا ہے کہ آپ کسی الہام کے دعوی میں سچے نہیں اور جو
تار و پود آپ نے پھیلا رکھا ہے سب افترا ہے۔
(۹) آپ لکھتے ہیں کہ آپ بخاری بخاری کرتے ہیں اور بخاری کی یہ حدیث اپنے رسالہ میں نقل
کر چکے ہیں کہ محدث کی بات میں شیطان کا کچھ دخل نہیں ہوتا۔ بخاری پر آپ کا ایمان ہے تو اس
حدیث کی تسلیم سے ابن عربی کا قول آپ کے نزدیک مسلم ہے پھر میں نے آپ پر کیا افترا کیا۔
اس میں آپ نے مجھ پر ایک اور افترا کیا اور مسلمانوں کو دھو کہ دیا ۔ مہربان من میں
صحیح بخاری کو تسلیم کرتا ہوں اور اس حدیث پر جو صحیح بخاری میں محدث کے شان میں مروی
ہے میں ایمان رکھتا ہوں ومع هذا یہ اعتقاد رکھتا ہوں کہ جو شخص محدث کہلا وے اور صحیح بخاری
یا صحیح مسلم کی احادیث کو بشہادت الہام خود موضوع قرار دے وہ محدث نہیں ہے ۔ شیطان
کی طرف سے مخاطب ہے واقعی محدث و ملہم وہی شخص ہے جس کے تحدیث والہام قدیم
قرآن مجید و احادیث صحیحہ کے مخالف نہ ہو اور جو شخص محدث یا ملہم ہونے کا دعوی کرے اور اس
کے ساتھ یہ کہے کہ مجھے فرشتوں نے کیا ہے یا خدا نے الہام کیا یا رسول اللہ صلعم نے فرمایا ہے
برکات میں شامل ہونے کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعا مانگی تھی ؟ دیکھور یو یو براہین کا آخری حصہ شیخ صاحب
بقیه حاشیه
بقول شیخ سعدی بڑی سبک سری اور دنائت ہے :۔
باندک تغییر خاطر از مخدوم قدیم برگشتن و حقوق نعمت سالها در نوشتن
شیخ صاحب ایسی ضد سے باز آ جاؤ۔ ایڈیٹر
مباحثہ لدھیانہ
کہ صحیحین کی حدیثیں موضوع ہیں میں اسکو شیطان کا مخاطب اور اس کی طرف سے محدث بلکہ شیطان ﴿۷۷﴾
۔
مجسم سمجھتا ہوں ایسا جعلی محدث بعینہ ویسا ہے جو محدث بن کر کہے کہ مجھے الہام ہوا ہے کہ قرآن مجید
خدا کا کلام نہیں ہے جسکو امید ہے کہ آپ بھی محدث تسلیم نہ کریں گے۔
یہی وجہ ہے کہ اس وقت کے مسلمان جو بخاری کو مانتے ہیں آپکے دعوئی محدثیت کو قبول نہیں
کرتے کیا وہ اس انکار سے اس حدیث بخاری کے منکر ہو سکتے ہیں ہرگز نہیں۔
خدا سے ڈرو اور مسلمانوں کو مغالطہ نہ دو یہ آپکے کلام کا مختصر جواب ہے جس سے آپ کے
مغالطات اور نا واقعی اور دھوکہ دہی کا بخوبی اظہار ہو گیا۔
بعض مطالب پرچہ آخری اور پر چہائے سابق کے جوابات و نتائج کو بخوف تطویل عمداً چھوڑ دیا گیا
ہے کیونکہ جو کچھ ہم نے بیان کیا ہے وہ ہمارے حصول مطلب کیلئے کافی ہے ان باتوں کو ہمارے اصل مدعا
سے ایسا تعلق نہیں ہے کہ وہ بلا بیان ان باتوں کے وہ مدعا حاصل نہ ہوتا ان باتوں کا اظہار صرف اس وجہ
سے ہوا ہے کہ آپ نے اصل سوال کا جواب نہ دیا اور ان باتوں کے بیان سے جنکا جواب ہم نے دیا ہے
جواب کوٹلایا۔ آئندہ اپنی طرز تحریر اور تطویل و دفع الوقتی کو چھوڑ دیں تو اس طرف سے بھی اس قسم کی باتوں
سے قلم روک لیا جائے گا اور اگر اسی تحریر کے جواب میں آپ نے پھر وہی روش اختیار کی تو آپ دیکھ لیں
کہ اس طرف سے بھی ایسا ہی سلوک ہوگا۔ آپ کیلئے بہتر ہے کہ اس روش کو بدل دیں اور میرے اصل
سوال کا جواب اتنی سطروں میں دیں جتنی سطروں میں میرا سوال ہے میں سردست جواب با دلائل نہیں
چاہتا مجرد جواب کا طالب ہوں جس وقت میں کسی مسئلہ میں آپ سے بحث و دلائل کا طالب ہوں گا۔ اس
وقت آپ تفصیلی بحث کریں۔ میری یہ نصیحت منظور ہو تو آپ مختصراً بتادیں کہ صحیح بخاری و صحیح مسلم کی
احادیث جملہ صحیح ہیں یا جملہ موضوع نا قابل العمل یا مختلط جن میں بعض صحیح ہوں بعض موضوع ۔ اس سوال
کا جواب دو حرفی آپ نے دیا تو پھر میں اور سوال کروں گا اور اسی طرح اختصار آپ نے مد نظر رکھا تو ایک
دن میں مباحثہ انشاء اللہ تعالیٰ ختم ہوگا۔ کماتدین تدان۔
ابوسعید محمد حسین ۔ ۲۶ جولائی - ۹۱ء
مرزا صاحب
مباحثہ لدھیانہ
بسم الله الرحمن الرحيم
نحمده و نصلى على رسوله الكريم
حضرت مولوی صاحب میں نہایت افسوس سے تحریر کرتا ہوں کہ جس سوال کے جواب کو میں کئی
دفعہ آپ کی خدمت میں گزارش کر چکا ہوں وہی سوال آپ بار بار بہت سی غیر متعلق باتوں کے ساتھ
پیش کر رہے ہیں۔ مجھے معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے اچھی طرح میری تحریرات پر غور بھی نہیں کی اور نہ
میری کلام کو سمجھا اسی وجہ سے آپ ان امور کا بھی الزام میرے پر لگاتے ہیں جن کا میں قائل نہیں لہذا
میں مناسب سمجھتا ہوں کہ برعایت اختصار پھر آپ کو اپنے عقیدہ اور مذہب سے جو حدیثوں کے بارہ
میں میں رکھتا ہوں اطلاع دوں ۔
سو مہربان من آپ پر ظاہر ہو کہ میں اپنی تحریر نمبر چهارم و پنجم میں بہ تفصیل و تصریح بیان کر چکا
ہوں کہ احادیث کے دو حصے ہیں ایک وہ حصہ جو سلسلہ تعامل کے پناہ میں آ گیا ہے یعنی وہ حدیثیں
جن کو تعامل کے محکم اور قوی اور لا ریب سلسلہ نے قوت دی ہے۔
اور دوسرا وہ حصہ ہے جن کو سلسلہ تعامل سے کچھ تعلق اور رشتہ نہیں اور صرف راویوں کے
سہارے اور ان کی راست گوئی کے اعتبار پر قبول کی گئی ہیں سو اگرچہ میں صحیحین کی حدیثیں اس قوت
اور مرتبہ پر نہیں سمجھتا کہ با وجود مخالفت آیات صریحه و بینه قرآن ان کو صحیح سمجھ سکوں ۔ لیکن سلسلہ تعامل
کی حدیثیں میری اس شرط سے باہر ہیں چنانچہ میں اپنی تحریر کے نمبر پنجم میں بتصریح لکھ چکا ہوں اگر
سلسلہ تعامل کی حدیثوں کے رو سے کسی حدیث کا مضمون قرآن کے کسی خاص حکم سے بظاہر مغائر
معلوم ہو تو میں اس کو تسلیم کر سکتا ہوں کیونکہ سلسلہ تعامل کی حدیثیں حجت قوی ہیں اور قرآن کو معیار
ٹھہرانے سے سلسلہ تعامل کی حدیثیں مستثنی ہیں دیکھو تحریر نمبر پنجم بجواب آپ کی تحریر کے۔
آپ میری تحریر نمبر پنجم کے پڑھنے کے بعد اگر فہم اور تدبر سے کام لیتے تو بیہودہ اور غیر متعلق
باتوں سے اپنی تحریر کو طول نہ دیتے میں نے کب اور کہاں یہ اعتقاد ظاہر کیا ہے کہ سنت متوارثہ متعاملہ
اور حدیث مجرد دو نو اس بات کی محتاج ہیں کہ قرآن کریم سے اپنی تحقیق صحت کیلئے پرکھی جائیں بلکہ میں
تو نمبر مذکور میں صاف طور پر لکھ چکا کہ سلسلہ تعامل کی حدیثیں بحث مانحن فیه سے خارج ہیں۔
اب مکرر آواز بلند کے ساتھ آپ پر کھولتا ہوں کہ سلسلۂ تعامل کی حدیثیں یعنی سنن متوارثہ متعاملہ جو عاملین
اور آمرین کے زیر نظر چلی آئی ہیں اور علی قدر مراتب تاکید مسلمانوں کی عملیات دین میں قرنا بعد قرن وعصراً بعد
عصر داخل رہی ہیں وہ ہرگز میری آویزش کا مورد نہیں اور نہ قرآن کریم کو انکا معیار ٹھہرانے کی ضرورت ہے اور اگر
انکے ذریعہ سے کچھ زیادت تعلیم قرآن پر ہو تو اس سے مجھے انکار نہیں۔ ہر چند میرا مذہب یہی ہے کہ قرآن
M
مباحثہ لدھیانہ
اپنی تعلیم میں کامل ہے اور کوئی صداقت اس سے باہر نہیں کیونکہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے۔ ﴿۹﴾
وَنَزَّلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ تِبْيَانًا لِكُلِّ شَيْءٍ لا یعنی ہم نے تیرے پر وہ کتاب اتاری ہے
جس میں ہر ایک چیز کا بیان ہے اور پھر فرماتا ہے مَا فَرَّطْنَا فِي الْكِتَبِ مِنْ شَيْءٍ ، یعنی ہم نے
اس کتاب سے کوئی چیز باہر نہیں رکھی لیکن ساتھ اس کے یہ بھی میرا اعتقاد ہے کہ قرآن کریم سے تمام
مسائل دینیہ کا استخراج و استنباط کرنا اور اس کی مجملات کی تفاصیل صحیحہ پر حسب منشاء الہی قادر ہونا ہر ایک
مجتہد اور مولوی کا کام نہیں بلکہ یہ خاص طور پر ان کا کام ہے جو وحی الہی سے بطور نبوت یا بطور ولایت عظمی
مدد دیئے گئے ہوں ۔ سوایسے لوگوں کیلئے جو استخراج و استنباط معارف قرآنی پر بعلت غیر ملہم ہونے کے
قادر نہیں ہو سکتے یہی سیدھی راہ ہے کہ وہ بغیر قصد استخراج و استنباط قرآن کے ان تمام تعلیمات کو جوسنن
متوارثہ متعاملہ کے ذریعہ سے ملی ہیں بلا تامل و توقف قبول کر لیں ۔ اور جو لوگ وحی ولایت عظمی کی روشنی
سے منور ہیں اور الا المطهرون کے گروہ میں داخل ہیں ان سے بلا شبہ عادت اللہ یہی ہے کہ وہ وقتاً
فوقتاً دقائق مخفیہ قرآن کے ان پر کھولتا رہتا ہے اور یہ بات ان پر ثابت کر دیتا ہے کہ کوئی زائد تعلیم
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہرگز نہیں دی۔ بلکہ احادیث صحیحہ میں مجملات و اشارات قرآن کریم کی
تفصیل ہے سو اس معرفت کے پانے سے اعجاز قرآن کریم ان پر کھل جاتا ہے اور نیز ان آیات بینات
کی سچائی ان پر روشن ہو جاتی ہے جو اللہ جل شانہ فرماتا ہے جو قرآن کریم سے کوئی چیز باہر
نہیں۔ اگر چہ علماء ظاہر بھی ایک قبض کی حالت کے ساتھ ان آیات پر ایمان لاتے ہیں تا ان کی تکذیب
لازم نہ آوے۔ لیکن وہ کامل یقین اور سکینت اور اطمینان جو مہم کامل کو بعد معائنہ مطابقت و موافقت
احادیث صحیحہ اور قرآن کریم اور بعد معلوم کرنے اس احاطہ نام کے جو در حقیقت قرآن کو تمام احادیث
پر ہے ملتی ہے وہ علماء ظاہر کو کسی طرح نہیں مل سکتی ۔ بلکہ بعض تو قرآن کریم کو ناقص و نا تمام خیال کر بیٹھتے
ہیں اور جن غیر محدودصداقتوں اور حقائق اور معارف پر قرآن کریم کے دائمی اور تمام تر اعجاز کی بنیاد ہے
اس سے وہ منکر ہیں اور نہ صرف منکر بلکہ اپنے انکار کی وجہ سے ان تمام آیات بینات کو جھٹلاتے ہیں جن
میں صاف صاف اللہ جل شانہ نے فرمایا ہے کہ قرآن جمیع تعلیمات دینیہ کا جامع ہے !!!
اب ناظرین سمجھ سکتے ہیں کہ میں نے سنن متوارثہ متعاملہ کو اپنے پر چہ نمبر پنجم و چہارم میں ایک
علیحدہ حصہ بتصریح بیان کر دیا ہے اور میرے نمبر پنجم کے پڑھنے سے ظاہر ہوگا کہ میں نے ان سنن
متوارثہ متعاملہ کو ایک ہی درجہ یقین پر قرار نہیں دیا بلکہ میں ان کے مراتب متفاوتہ کا قائل ہوں جیسا کہ
ا النحل : ۲۹۰ الانعام: ۳۹
مباحثہ لدھیانہ
۸۰ میرے نمبر پنجم کے صفحہ ۳ میں یہ عبارت ہے کہ جس قدر حدیثیں تعامل کے سلسلہ سے فیض یاب ہیں وہ
حسب استفاضہ اور بقدر اپنی فیض یابی کے یقین کے درجہ تک پہنچتے ہیں یعنی کوئی ان میں سے اول درجہ
کے یقین پر پہنچ جاتی ہے اور کوئی اوسط تک اور کوئی ادنیٰ تک جس کو ظن غالب کہتے ہیں لیکن وہ تمام
حدیثیں بغیر اس کے کہ ملک قرآن سے آزمائی جائیں بوجہ جمع ہونے دونوں قوتوں تعامل اور صحت
روایت کے اطمینان کے لائق ہیں مگر ایسی احاد حدیثیں جو سنن متوارثہ متعاملہ میں سے نہیں ہیں اور
سلسلۂ تعامل سے کوئی معتد بہ تعلق نہیں رکھتیں وہ اس درجہ صحت سے گری ہوئی ہیں ۔ اب ہر ایک دانا سمجھ
سکتا ہے کہ ایسی حدیثیں صرف اخبار گزشتہ و قصص ماضیہ یا آئندہ ہیں جن کو نسخ سے بھی کچھ تعلق نہیں یہ
میرا وہ بیان ہے جو میں اس تحریر سے پہلے لکھ چکا ہوں یہی وجہ ہے کہ میں نے اپنے کسی پرچہ میں ان
دوسرے حصہ کی احادیث کا نام سنن متوارثہ متعاملہ نہیں رکھا بلکہ ابتدائے تحریر سے ہر جگہ حدیث کے نام
سے یاد کیا جس سے میری مراد واقعات ماضیه و اخبار گزشته یا آئندہ تھیں اور ظاہر ہے کہ سنن متوارثہ
متعاملہ اور احکام متداولہ کے نکالنے کے بعد جو احادیث بکلی فرضیت تعامل سے باہر رہ جاتے ہیں وہ
یہی واقعات و اخبار و قصص ہیں جو تعامل کے تاکیدی سلسلہ سے باہر ہیں اور ایک نادان بھی سمجھ سکتا ہے
کہ یہ بحث احکام کے اختلافات کی وجہ سے شروع نہیں کی گئی۔ اور میں تمام مسلمانوں کو یقین دلاتا
ہوں کہ مجھے کسی ایک حکم میں بھی دوسرے مسلمانوں سے علیحدگی نہیں جس طرح سارے اہل اسلام
احکام بینه قرآن کریم و احادیث صحیحہ و قیاسات مسلمہ مجتہدین کو واجب العمل جانتے ہیں اسی طرح میں
بھی جانتا ہوں ۔ صرف بعض اخبار گزشتہ و مستقبلہ کی نسبت الہام الہی کی وجہ سے جس کو میں نے قرآن
سے بکلی مطابق پایا ہے بعض اخبار حدیثیہ کے میں اس طرح پر معنی نہیں کرتا جو حال کے علماء کرتے ہیں
کیونکہ ایسے معنے کرنے سے وہ احادیث نہ صرف قرآن کریم کے مخالف ٹھہرتی ہیں بلکہ دوسری
احادیث کی بھی جو صحت میں ان کے برابر ہیں مغائر ومبائن قرار پاتی ہیں ۔ سو دراصل یہ تمام بحث
ان اخبار سے متعلق ہے جن کی نسخ کی نسبت کوئی سلف و خلف میں سے قائل نہیں ۔ کوئی با سمجھ انسان
ایسا نہیں جس کا یہ عقیدہ ہو کہ قرآن کریم کی وہ آیتیں جن میں حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات کا
ذکر ہے حدیثوں سے منسوخ ہو چکی ہیں۔ یا یہ عقیدہ ہو کہ حدیثیں اپنی صحت میں ان سے بڑھ کر
ہیں ۔ بلکہ اس راہ میں بحالت انکار بجز اس طریق کے مجال کلام نہیں کہ یہ کہا جائے کہ وہ آیتیں پیش
کرو ہم حدیثوں سے مطابق کر دیں گے سوائے حضرت مولوی صاحب آپ ناراض نہ ہوں۔
مباحثہ لدھیانہ
کاش آپ نے دیانت و امانت کو مد نظر رکھ کر وہی طریق مقصود اختیار کیا ہوتا ! کیا آپ کو معلوم نہیں تھا
کہ جو احادیث تعامل کے سلسلہ میں داخل ہوں ان کو میں بحث متنازع فیہ سے باہر کر چکا ہوں؟ اور اگر
معلوم تھا تو پھر کیوں آپ نے گدھے کے حرام ہونے کی حدیث پیش کی؟ کیا کسی چیز کا حرام یا حلال
کرنا احکام میں سے نہیں؟ اور کیا احکام اکل و شرب کے تعامل الناس سے باہر ہیں؟ اور پھر آپ نے
لعنت على الواشمات والمستوشمات کی بھی حدیث پیش کر دی اور آپکو کچھ خیال نہ آیا کہ یہ تو
سب احکام ہیں جن کیلئے تعامل کے سلسلہ کے نیچے داخل ہونا ضروری ہے! آپ سچ کہیں کہ ان تمام
غیر متعلق باتوں سے آپ نے اپنا اور سامعین کا وقت ضائع کیا یا کچھ اور کیا؟ لوگ منتظر تھے کہ اصل
بحث کے سننے سے جس کا ایک دنیا میں شور پڑ گیا ہے فائدہ اٹھاویں اور حق اور ناحق کا فیصلہ ہو لیکن آپ
نے نکمی اور فضول اور بے تعلق باتیں شروع کر دیں شاید ان باتوں سے وہ لوگ بہت خوش ہوئے ہونگے
جن میں اصل مقصود کی شناخت کرنے کا مادہ نہیں لیکن میں سنتا ہوں کہ حقیقت شناس لوگ آپ کی اس
تقریر سے سخت ناراض ہوئے اور آپ کی مناظرانہ لیاقت کا مادہ انہوں نے معلوم کر لیا کہ کہاں تک ہے
بہر حال چونکہ آپ اپنے اس دھوکہ دینے والے مضمون کو ایک جلسہ عام میں سنا چکے ہیں اسلئے میں مواضع
مناسبہ سے آپ کے اقوال قولہ۔ اقول کے طرز پر ذیل میں بیان کرتا ہوں تا منصفین پر کھل جائے کہ کہاں
تک آپ نے دیانت و راستی و تہذیب اور طریق مناظرہ کا التزام کیا ہے۔ وبالله التوفيق۔
قوله - آپ نے میرے سوال کا جواب صاف اور قطعی نہیں دیا کہ احادیث جملہ صحیح ہیں یا جملہ موضوع
یا مختلط ۔
اقول ۔ حضرت میں آپ کو کئی دفعہ جواب دے چکا ہوں کہ حصہ دوم احادیث کا جو تعامل کے سلسلہ
سے یا یوں کہو کہ سنن متوارثہ متعاملہ سے باہر ہے صرف ظن کے درجہ پر ہے اور یہی میرا مذہب ہے اور
چونکہ اس حصہ سے جو اخبار گزشتہ یا مستقبلہ کی قسم میں سے ہے نسخ بھی متعلق نہیں اس لئے در حالت
مخالفت نصوص بینه قرآن قابل تسلیم نہیں۔ اگر کوئی ایسی حدیث نص قطعی بین قرآن سے مخالف ہوگی تو
قابل تاویل ہو گی یا موضوع قرار پائے گی۔
قوله صحیح بخاری و مسلم میں ایسی کوئی حدیث ہے جو بوجہ تعارض موضوع ٹھہر سکتی ہے؟
اقول ۔ بے شک حصہ دوم کے متعلق کئی ایسی حدیثیں ہیں جن میں سخت تعارض پایا جاتا ہے جیسا کہ وہی
حدیثیں جو نزول ابن مریم کے متعلق ہیں کیونکہ قرآن قطعی طور پر فیصلہ دیتا ہے کہ مسیح ابن مریم فوت ہو گیا
ہے اور صحیحین کی بعض حدیثیں بھی اس فیصلہ پر شاہد ناطق ہیں اور ایک گروہ صحابہ اور علماء امت کا بھی
قرناً بعد قرن اسی بات کا مقر ہے اور نصاریٰ کا یونی ٹیرین فرقہ بھی اسی بات کا قائل ہے اور یہودیوں کا بھی یہی
لد
مباحثہ لدھیانہ
۸۲ اعتقاد ہے اب اگر ان مخالف حدیثوں کی جو قرآن اور احادیث صحیحہ کے برخلاف ہیں ہماری طرز پر
تاویل نہ کی جائے تو پھر بلا شبہ موضوع ٹھہریں گی اور خود وہ حدیثیں پکار پکار کر بتلا رہی ہیں کہ ابن مریم
کا لفظ ان میں حقیقت پر محمول نہیں لیکن اس زمانہ کے اکثر مولوی صاحبان اور خاص کر آپ کی مرضی
معلوم ہوتی ہے کہ قرآن سے ان کی تطبیق نہ دی جائے گو وہ بوجہ اس مخالفت کے موضوع ہی ٹھہر جائیں
آپ کا دعوی تطبیق کا ہے لیکن اس فضول دعوی کو کون سنتا ہے جب تک آپ اس بحث کو شروع کر کے
تطبیق کر کے نہ دکھلائیں ایسا ہی کئی حدیثیں اور بھی ہیں جن میں سخت تعارض باہمی پایا جاتا ہے مثلاً
بخاری کے صفحہ ۴۵۵ میں جو معراج کی حدیث بروایت مالک لکھی ہے وہ دوسری حدیثوں سے جو اسی
بخاری میں درج ہیں بالکل مختلف ہے صرف نمونہ کے طور پر دکھاتا ہوں کہ اس حدیث میں لکھا ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت موسیٰ کو چھٹے آسمان پر دیکھا لیکن بخاری کے صفحہ ۴۷۱ میں
ابوذر کی روایت سے بجائے موسیٰ کے ابراہیم کا چھٹے آسمان پر دیکھنا لکھا ہے ! اور پھر وہ حدیث بخاری
کی جو باب صلوۃ میں ہے اور نیز امام احمد کی مسند میں بھی ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ معراج بیداری
میں تھا اور اسی پر اکثر اکابر صحابہ کا اتفاق بھی ہے لیکن بخاری کی حدیث صفحہ ۴۵۵ جو مالک کی روایت
سے ہے اور نیز بخاری کی وہ حدیث جو شریک بن عبداللہ سے ہے صاف بیان کر رہی ہیں کہ وہ اسراء
یعنی معراج نیند کی حالت میں تھا۔ اور تینوں حدیثوں میں محل نزول جبرئیل مختلف لکھا ہے کسی میں
عند البیت اور کسی میں اپنا گھر ظاہر کیا ہے اور شریک کی حدیث میں قبل ان یوحی کا لفظ بھی درج ہے
جس سے سمجھا جاتا ہے کہ آنحضرت کی پیغمبری سے پہلے معراج ہوا تھا حالانکہ اس میں کچھ بھی شک نہیں
کہ یہ اسراء بعد بعثت ہوا ہے تبھی تو نمازیں بھی فرض ہوئیں ۔ اور خود حدیث بھی بعد البعث پر دلالت
کر رہی ہے جیسا کہ اسی حدیث میں جبرئیل کا قول بواب السماء کے اس سوال کے جواب میں کہ
أَبُعِثَ ۔ نَعَمُ لکھا ہے ۔ ان اختلافات کا اگر یہ جواب دیا جائے کہ یہ اسراء متعد د اوقات میں واقع ہوا
ہے اسی وجہ سے کبھی موسیٰ کو چھٹے آسمان میں دیکھا اور کبھی ابراہیم کو تو یہ تاویل رکیک ہے کیونکہ انبیاء اور
اولیا بعد موت کے اپنے اپنے مقامات سے تجاوز نہیں کرتے جیسا کہ قرآن کریم سے ثابت ہوتا ہے۔
ماسوا اس کے معراج کے متعدد ماننے میں ایک بڑی خرابی یہ ہے کہ بعض احکام نا قابل تبدیل اور
مستمرہ کا فضول طور پر منسوخ ماننا پڑتا ہے اور حکیم مطلق کو ایک لغو اور بے ضرورت تنسیخ کا مرتکب قرار دے کر
پھر پشیمانی کے طور پر پہلے ہی حکم کی طرف عود کرنے والا اعتقاد کرنا پڑتا ہے۔ کیونکہ اگر قصہ معراج کئی مرتبہ
مباحثہ لدھیانہ
واقع ہوا ہے جیسا کہ احادیث کا تعارض دور کرنے کیلئے جواب دیا جاتا ہے تو پھر اس صورت میں ۸۳
یہ اعتقاد ہونا چاہئے کہ مثلاً پہلی دفعہ کی معراج کے وقت میں نمازیں پچاس فرض کی گئیں اور ان
پچاس میں تخفیف کرانے کیلئے کئی مرتبہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے موسیٰ اور اپنے رب میں
آمد ورفت کی ۔ یہاں تک کہ پچاس نماز سے تخفیف کرا کر پانچ منظور کرائیں۔ اور خدا تعالیٰ نے
کہہ دیا کہ اب ہمیشہ کیلئے غیر مبدل یہ حکم ہے کہ نمازیں پانچ مقرر ہوئیں اور قرآن پانچ کیلئے
نازل ہو گیا پھر دوسری دفعہ کی معراج میں یہی جھگڑا پھر از سرنو پیش آ گیا کہ خدا تعالیٰ نے پھر
نمازیں پچاس مقرر کیں اور قرآن میں جو حکم وارد ہو چکا تھا اس کا کچھ بھی لحاظ نہ رکھا اور منسوخ
کر دیا مگر پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلی دفعہ کے معراج کی طرح پچاس نمازوں میں
کچھ تخفیف کرانے کی غرض سے کئی دفعہ حضرت موسیٰ اور اپنے رب میں آمد ورفت کر کے نمازیں
پانچ مقرر کرائیں اور جناب الہی سے ہمیشہ کیلئے یہ منظوری ہوگئی کہ نمازیں پانچ پڑھا کریں اور
قرآن میں یہ حکم غیر متبدل قرار پا گیا لیکن پھر تیسری دفعہ کے معراج میں وہی پہلی مصیبت پھر
پیش آگئی اور نمازیں پچاس مقرر کی گئیں اور قرآن کریم کی آیتیں جو غیر متبدل تھیں منسوخ کی
گئیں پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بہ اللہ علیہ وسلم نے بہت سی دقت اور بار بار کی آمد ورفت سے پانچ نمازیں
منظور کرائیں مگر منسوخ شدہ آیتوں کے بعد پھر کوئی نئی آیت نازل نہ ہوئی !!! اب کیا یہ سمجھ میں
آ سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ ایک دفعہ تخفیف کر کے پھر پانچ سے پچاس نمازیں بنادے اور پھر تخفیف
کرے اور پھر پچاس کی پانچ ہو جائیں! اور بار بار قرآن کی آیتیں منسوخ کی جائیں اور حسب
نشاء نَأْتِ بِخَيْرٍ مِنْهَا أَوْ مِثْلِهَا لے اور کوئی آیت ناسخ نازل نہ ہو! در حقیقت ایسا خیال کرنا
وحی الہی کے ساتھ ایک بازی ہے! جن لوگوں نے ایسا خیال کیا تھا انکا مدعا یہ تھا کہ کسی طرح
تعارض دور ہو لیکن ایسی تاویلوں سے ہرگز تعارض دور نہیں ہو سکتا بلکہ اور بھی اعتراضات کا ذخیرہ
بڑھتا ہے ایسا ہی اور کئی حدیثوں میں تعارض ہے۔
قوله ۔ آپ لکھتے ہیں کہ احادیث کے دو حصے ہیں اول وہ حصہ جو تعامل میں آچکا ہے جس
میں وہ تمام ضروریات دین اور عبادات اور معاملات اور احکام شرع داخل ہیں دوسرا وہ حصہ جو
تعامل سے تعلق نہیں رکھتا یہ حصہ یقینی ا یہ حصہ یقینی طور پر صحیح نہیں ہے اور اگر قرآا نہیں ہے اور اگر قرآن سے مخالف نہ ہو تو صحیح تسلیم
ہو سکتا ہے اس قول سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ فن حدیث اور اصول روایات اور قوانین درایت
سے محض نا واقف ہیں اور مسائل اسلامیہ سے نا آشنا۔
البقرة : ١٠٧