اَلْحق مباحثہ لدھیانہ

حصہ 8

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مباحثہ لدھیانہ
۸۴ اقول ۔ آپ کا یہ ثابت کرنا اس بات کو ثابت کر رہا ہے کہ علاوہ حدیث دانی کے سخن فہمی کا بھی آپ
کو بہت سا ملکہ ہے ۔ ناظرین سمجھ سکتے ہیں کہ میں نے جو کچھ اپنی پہلی تحریروں کے نمبر چہارم و پنجم
میں بیان کیا ہے وہ عام لوگوں کے سمجھانے کیلئے ایک عام فہم عبارت ہے اسی لئے میں نے
اہل حدیث کی اصطلاح سے کچھ سروکار نہیں رکھا کیونکہ جو مضمون عام جلسہ میں پڑھا جائے وہ حتی الوسع
عوام کے فہم اور استعداد کے موافق ہونا چاہئے نہ کہ ملاؤں کی طرح لفظ لفظ میں اپنے علم کی نمائش ہو۔
اور یہ بات ہر ایک کی سمجھ میں آسکتی ہے کہ فی الواقعہ احادیث کے دو ہی حصے ہیں ایک وہ جو احکام اور
ایسے امور سے متعلق ہیں جو اصل تعلیم اسلام اور تعامل سے تعلق ر سے تعلق رکھتے ہیں اور ایک وہ جو حکایات اور
واقعات اور قصص اور اخبار ہیں جن کا سلسلہ تعامل سے کچھ ایسا ضروری تعلق قرار نہیں دیا گیا سو میں
نے ضروریات دین کے لفظ سے انہی امور کو مراد لیا ہے جن کا سلسلہ تعامل سے ضروری تعلق ہے اور
آپ اپنی حدیث دانی دکھلانے کیلئے اس صاف اور سیدھی تقریر پر بے جا مواخذہ کرنا چاہتے ہیں اور
ناحق ضروریات کے لفظ کو پکڑ لیا ہے۔ کیا آپ کو اس بات کا بھی علم نہیں کہ ہر ایک شخص اپنے لئے
اصطلاح قرار دینے کا مجاز ہے؟ آپ فرماتے ہیں کہ اگر ضروریات سے مراد امور متعلقہ حاجت ہوں تو
اس سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی حدیث خارج ومستثنی نہیں رہتی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے جو کچھ دین میں فرمایا ہے وہ دینی حاجت اور ضرورت کے متعلق ہے لیکن افسوس کہ آپ دانستہ
حق پوشی کر رہے ہیں ۔ آپ خوب جانتے ہیں کہ اخبار و قصص کو جو امر متنازعہ فیہ ہے، سلسلۂ تعامل
سے کوئی معتد بہ تعلق نہیں جو کچھ ہمیں مسلمان بننے کیلئے ضرورتیں ہیں وہ احکام فرمودہ اللہ اور رسول
سے حاصل ہیں اور وہی احکام تعامل کی صورت میں عصراً بعد عصر صادر ہوتے رہتے ہیں
مسلم اور بخاری میں کئی جگہ بنی اسرائیل کے قصے اور انبیاء اور اولیاء اور کفار کی بھی حکایتیں
ہیں جن پر بجز خاص خاص لوگوں کے جو فن حدیث کا شغل رکھتے ہیں دوسروں کو اطلاع تک
نہیں اور نہ حقیقت اسلامیہ کی تحقیق کیلئے ان کی اطلاع کچھ ضروری ہے سو وہی اور اسی قسم کے
حاشيه
حضرت مرشد نا ! مولوی صاحب کی سخن فہمی اور سخن دانی کا ایک یہ خاکسار بھی قائل ہے اور ثبوت
میں مولوی صاحب کا یہ نا در شعر پیش کرتا ہوں ۔
آنکس که خود زضعف و مرض لاغری کند الله الله صدق من قال وهو القائل العزيز
وَقَالُوا قُلُوبُنَا فِي أَكِنَّةٍ مِّمَّا تَدْعُوْنَا إِلَيْهِ وَفِي أَذَانِنَا وَقُرُ - الآية- ایڈیٹر
ا حم السجدة : ٦

مباحثہ لدھیانہ
اور امور ہیں جن کا نام میں احادیث مجردہ رکھتا ہوں ۔ سنن متوارثہ کے نام سی انہیں موسوم نہیں کرتا اور وہی ۸۵
ہیں جو سلسلۂ تعامل سے خارج ہیں اور مسلمانوں کو تعامل کی حدیثوں کی طرح ان کی کوئی بھی ضرورت نہیں
اگر اسی مجلس میں بعض قصص بخاری یا مسلم کے حاضر الوقت مسلمانوں سے دریافت کی جائیں تو ایسے
آدمی بہت ہی تھوڑے نکلیں گے جن کو وہ تمام حالات معلوم ہوں بلکہ بجز کسی ایسے شخص کے جو اپنی
معلومات کے بڑھانے کی غرض سے دن رات احادیث کا شغل رکھتا ہے اور کوئی نہیں ہے جو بیان کر سکے
لیکن ہر یک مسلمان ان تمام احکام اور فرائض کو جو ہم پہلے حصہ میں داخل کرتے ہیں عملی طور پر یا د رکھتا ہے
کیونکہ وہ مسلمان بننے کی حالت میں دائمی طور پر اس کو کرنی پڑتی ہیں یا کبھی کبھی کرنے کیلئے وہ مجبور کیا جاتا
ہے ہاں یہ سچ ہے کہ تعامل کے متعلق جو احکام ہیں وہ سب ثبوت کے لحاظ سے ایک درجہ پر نہیں جن امور
کی مواظبت اور مداومت بلافتو رو اختلاف چلی آئی ہے وہ اول درجہ پر ہیں اور جس قدرا حکام اپنے ساتھ
اختلاف لے کر تعامل کے دائرہ میں داخل ہوئے ہیں وہ بحسب اختلاف اس پہلے نمبر سے کم درجہ پر ہیں
مثلاً رفع یدین یا عدم رفع یدین جو دو طور کا تعامل چلا آتا ہے ان دونوں طوروں سے جو تعامل قرن اول
سے آج تک کثرت سے پایا جاتا ہے اس کا درجہ زیادہ ہوگا اور با اینہمہ دوسرے کو بدعت نہیں ٹھہرائیں
گے بلکہ ان دونوں عملوں کی تطبیق کی غرض سے یہ خیال ہو گا کہ باوجود مسلسل تعامل کے پھر اس اختلاف کا
پایا جانا اس بات پر دلیل ہے کہ خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہفت قراءت کی طرح طرق ادائے
صلوٰۃ میں رفع تکلیف امت کیلئے وسعت دیدی ہوگی اور اس اختلاف کو خود دانستہ رخصت میں داخل
کر دیا ہوگا تا امت پر حرج نہ ہو۔ غرض اس میں کون شک کر سکتا ہے کہ سلسلہ تعامل سے احادیث نبویہ کو
قوت پہنچتی ہے اور سنت متوارثہ متعاملہ کا ان کو لقب ملتا ہے۔ یاد رکھنا چاہئے کہ جو نمبر اول پر سلسلہ
تعامل احکام ہے وہ اختلاف سے بکلی محفوظ ہے۔ کوئی مسلمان اس بات میں اختلاف نہیں رکھتا کہ فریضہ
صبح کی دورکعت ہیں اور مغرب کی تین اور ظہر اور عصر اور عشاء کی چار چار اور کسی کو اس بات میں اختلاف
نہیں کہ ہر یک نماز میں بشرطیکہ کوئی مانع نہ ہو قیام اور قعود اور سجود اور رکوع ضروری ہے اور سلام کے
ساتھ نماز سے باہر آنا چاہئے ایسا ہی خطبہ جمعہ اور عیدین اور عبادت اور اعتکاف عشرہ اخیرہ رمضان
اور حج اور زکوۃ ایسے امور ہیں جو بہ برکت تعامل اپنے نفس وجود میں محفوظ چلی آتی ہیں اور ہمارا
یہ دعوی نہیں کہ ہر ایک حکم نبوی اور تعلیم مصطفوی یکساں طور پر سلسلہ میں آگئی ہے ہاں جو کامل
طور پر آ گیا ہے وہ کامل طور پر ثبوت کا نور اپنے ساتھ رکھتا ہے ورنہ جس قدر یا جس مرتبہ تک
کوئی حکم سلسلہ تعامل سے فیض یاب ہوا ہے اسی قدر ثبوت اور یقین کے رنگ سے رنگین ہو گیا ہے۔

مباحثہ لدھیانہ
۸۲) قوله ۔ آپ نے جو سلامت فہم راوی شرط ٹھہرایا ہے یہ آپ کے فنون حدیث کی نا واقعی پر دلیل ہے فہم
معنے ہر یک حدیث کی روایت کے لئے شرط نہیں ہے بلکہ خاص کر اس حدیث کی روایت کیلئے شرط ہے
جس میں بالمعنے روایت ہو۔
اقول ۔ حضرت میں نے سلامت فہم کو شرط ٹھہرایا ہے نہ فہم معنی کو ۔ خدا تعالیٰ آپ کو سلامت فہم کی بخشے۔
سلامت فہم تو یہ ہے کہ قوت مدرکہ میں کوئی آفت نہ ہو ۔ اختلال دماغ نہ ہو۔ اور یہ بھی سراسر آپ کی کم فہمی
معلوم ہوتی ہے کہ حدیث کے راویوں نے محض الفاظ سے غرض رکھی ہے یہ ظاہر ہے کہ جب تک لفظ کے
سننے سے اس کے معنی کی طرف ذہن انتقال نہ کرے اور مجرد الفاظ بغیر معانی کے یاد ہوں جیسے ایک شخص
انگریزی سے محض نا آشنا اس کے چند لفظ سن کر یاد کر لیوے ایسا شخص مبلغین میں داخل نہیں ہو سکتا۔ صحابہ
رضی اللہ عنہم آنحضرت کی احادیث کے مبلغ تھے اور تبلیغ کیلئے کم سے کم اس قدر تو فہم ضروری ہے کہ لغوی
طور پر ان عبارتوں کے مے کے معنے معلوم ہوں۔ اور جو شخص اس قدر فہم بھی نہیں رکھتا کہ : نا کہ مجھے جو دوسرے تک
پہنچانے کیلئے ایک بات کہی گئی وہ کس زبان میں ہے کیا عربی ہے یا انگریزی یا تر کی یا عبری اور اس کے
معنے کیا ہیں ایسا شخص کیا خاک اس پیغام کی تبلیغ کرے گا اور اگر حدیثوں کے ایسے ہی مبلغ تھے کہ ان کیلئے
ذرہ بھی یہ شرط نہیں تھی کہ الفاظ کے لغوی معنی بھی انہیں معلوم ہوں تو ایسے مبلغوں سے خدا حافظ اور
ایسوں سے جوفن حدیث کی شان کو دھبہ لگتا ہے وہ پوشیدہ نہیں جو شخص ایک ایسا پیغام پہنچاتا ہے ؟ نا ہے جو بکلی
قوت مدر کہ اس کے اس پیغام کے الفاظ سمجھنے سے بے نصیب ہے وہ ان الفاظ کے یادرکھنے میں بھی کب
اور کیونکر محفوظ رہ سکتا ہے؟ جیسے وہ شخص جو انگریزی زبان سے بکلی نا واقف ہے وہ انگریزی عبارتوں
کو کئی مرتبہ سن کر بھی یاد نہیں رکھ سکتا بلکہ ایک لفظ بھی اس لہجہ پر ادا نہیں کر سکتا اور یہ آپ کا دعوی بھی
بالکل فضول ہے کہ حدیثیں بعینہ الفاظ سے نقل ہوئی ہیں بجز اس صورت کے کہ صحابی نے بالمعنے
اس کی تو بہت کم توقع ہے اب ضرور ہے کہ عجلت مزاج مولوی صاحب ان تمام عواقب اور عوارض اور
اپنے اوپر وارد ہوتا دیکھیں جو ایک اولوالعزم جری اللہ ولی اللہ کی مخالفت و معادات کا اٹل نتیجہ ہیں
سچ ہے من عادى لي وليا فقد آذنته بالحرب سلامت طبع ۔ سلامت حواس اور معقول پسندی
بالمره مولوی صاحب سے رخصت ہو گئی ہے ان کی تحریرات موجودہ اس کی شاہد ہیں ۔ ایڈیٹر
مولوی صاحب کے ہوش و حواس کو کیا ہو گیا مولوی صاحب نے ٹھیک اس وقت نادان دوست کا روپ
یا جارہا ہے نادرا غور کریں کہ وہ عملی غلہ ردی کی حمایت کی آڑمیں اس کی تردید کی ہے
ہیں۔ ایڈیٹر

مباحثہ لدھیانہ
حکایت کا اقرار کر دیا ہو کیونکہ اگر آپ کا یہی اعتقاد ہے تو آپ پر بڑی مصیبت پڑے گی اور آپ اس ۸۷
تعارض کو جو محض الفاظ کے اختلاف کی وجہ سے جو بعض حدیثوں میں پیدا ہوتا ہے کسی طرح دور نہیں
کرسکیں گے۔ مثلاً بخاری کی انہیں حدیثوں کو دیکھو جن میں قطع اور جزم کے طور پر بعض جگہ معراج کی
رات میں حضرت موسی کو چھٹے آسمان میں بتلایا ہے اور بعض جگہ حضرت ابراہیم کو ۔ پھر جس حالت
میں باقرار آپ کے احادیث کے مبلغ فہم احادیث سے فارغ تھے یعنی ان کیلئے ان الفاظ کا سمجھنا جو
ان کے منہ سے نکلے تھے ضروری نہیں تھا اور حافظہ کا یہ حال تھا کہ بھی موسیٰ کو چھٹے آسمان پر جگہ دی اور
کبھی ابراہیم کو تو پھر ایسے مبلغین کی وہ شہادتیں جو حدیث کے ذریعہ سے انہوں نے پیش کیں کس قدر
وزن رکھتی ہیں ! جائے شرم ہے ! آپ کیوں ناحق ان بزرگوں پر ایسے الزام لگاتے ہیں جو معمولی
انسانیت سے بھی بعید ہوں ! صاف ظاہر ہے کہ جس کی قوت فہم بکلی مسلوب ہو وہ نیم مجنون یا مد ہوش
کا حکم رکھتا ہے ایسا کون عقل مند ہے کہ ایسے مخبط الحواس کے منہ سے کوئی حدیث سن کر پھر اس
کو واجب العمل قرار دے یا اس کے ساتھ قرآن پر زیادت جائز ہو! افسوس کہ آپ نے یہ بھی نہیں
سمجھا کہ اگر سلامت فہم راوی کیلئے شرط نہیں تو پھر عدم سلامت فہم جو فساد عقل کے ہم معنی ہیں کسی راوی
میں پایا جانا جائز ہوگا۔ اس صورت میں مجانین اور شکاری کی روایت بلا دغدغہ جائز اور صحیح ہوگی!
کیونکہ سلامت فہم سے مراد یہ ہے کہ قوت فاہمہ باطل اور مختل نہ ہو۔ آپ اپنے بیان میں راوی
کیلئے عدل کی شرط لگاتے ہیں اور صفت عدل کی صفت سلامت فہم کے تابع ہے اگر سلامت فہم میں
آفت ہو صفت درست فہمی میں اختلال راہ پاوے تو پھر کسی کے قول اور فعل میں عدل بھی قائم نہیں رہ
سکتا۔ ہمیشہ عدل کو سلامت فہم مستلزم ہے اب بھی اگر آپ ضد سے باز نہ آئیں تو پھر آپ پر فرض ہو گا
کہ آپ کسی معتبر کتاب کا حوالہ دیں جس سے ثابت ہو جو مختل الفهم لوگوں کی روایت بھی محدثین
کے نزدیک قبول کے لائق ہے تا آپ کی حدیث دانی ثابت ہو ورنہ وہ تمام الفاظ عدم علم جو اپنی عادت کی
لاچاری سے آپ اس عاجز کی نسبت استعمال کرتے ہیں آپ پر وارد ہوں گے اور میں تو محدثین کا متبع اور
شاگرد ہو کر گفتگو نہیں کرتا تا میرے لئے ان کے نقش قدم پر چلنا یا ان کی اصطلاحوں کا پابند ہونا ضروری ہی ہو
بلکہ الہی تفہیم سے گفتگو کرتا ہوں لیکن میں آپ کے اس بار بار کی تحقیر کے الفاظ سے جو آپ فرماتے
حاشيه
کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ محدثین کی اصطلاحات توقیفی ہیں اور شارع علیہ السلام کی تصدیق کی مہران پر لگی ہوئی ہے۔
اس میں شک نہیں کہ جیسے اور علوم وفنون کی مصطلحات انسانوں نے اپنے ذہنوں کی صفائی سے تراشی ہیں۔ اس مقدس

مباحثہ لدھیانہ
۸۸ ہیں جو تم فن حدیث سے محض نا آشنا ہو کچھ آپ پر افسوس نہیں کرتا کیونکہ جس حالت میں
آپ اس استخفاف کی عادت سے ایسے مجبور ہیں کہ امام بزرگ ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ بھی
جنہوں نے بعض تا بعین کو بھی دیکھا تھا اور جو علم دین کے ایک دریا تھے آپ کی تحقیر سے بچ
نہیں سکے اور آپ نے ان کی نسبت بھی کہہ دیا کہ باوجو د قرب مکان اور زمان حدیث
نبوی کے پانے سے محروم رہے اور ناچاری سے قیاسی اٹکلوں پر گزارہ رہا تو پھر اگر مجھے
بقیه حاشيه
حاشيه
علم کی ( جس پر بوجہ امتداد زمانہ اور اختلافات فرق اور بنی عباس اور بنی امیہ بنی فاطمہ کی باہمی خانہ
جنگیوں اور بغض و معاندت کی سخت تاریکی چھا گئی تھی ) تحقیق و تنقید کیلئے جو دت فہم سے نہ الہام الہی
اور وحی سے اصول اور قواعد تراشے۔ بنا بر آں ہرگز ضروری نہیں کہ ایک موید من اللہ اور مہم اور
صاحب الوحی شخص کو انکی پابندی لازمی ہو ۔ ایڈیٹر
ٹھیک اسی طرح پر جس طرح جناب مسیح علیہ السلام کی نسبت سنگدل یہود نے نہایت حقارت سے
ذکر کرنا اور ان پر نا گفته به الزامات لگانے کا سلسلہ جاری کر رکھا تھا اور کوئی بھی صاحب بصیرت اور غیرت
کا حامی ایسا نہ تھا جو جناب روح اللہ کی عزت و آبرو کو ان بے ایمانوں کے ہاتھ سے بچانے کی کوشش کرتا
اور آخر کار بنی آدم کا ایک حقیقی خیر خواہ اور تمام راستبازوں کا زبردست حامی (اللهم صل عليه وعلى
آله واجعلني فداه ووفقني لاشاعة ماجاء به صَلَّى الله علیه وسلم) دنیا میں آیا جس نے
وَجِيْهَا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَ مِنَ الْمُقَرَّبِينَ لے کی بشارت سنا کر ان کی کھوئی ہوئی عزت کو
پھر بحال کیا۔ امام ابو حنیفہ کی سخت بے عزتی ۔ سخت حقارت ۔ سخت ہتک اس سنگدل۔ خشک اور بے مغز
گروہ (غیر مقلدین ) نے اپنی تحریرات و تقریرات میں کی ۔ ان کے علم وفضل ۔ ان کی کتاب وسنت
کی واقفیت پر بڑی جرات سے نکتہ چینیاں کیں ۔ آخر اسی احمد محمد (عليه افضل الصلوات
و التسلیمات ) کا خادم اور سچا خادم آیا اور ایک خدا کے برگزیدہ بندے۔ حقیقی متبع السنہ کی عزت و آبروکو
چند بے باک شوخوں شیخوں کی دست برد سے بچایا۔ اور یہ بات قدرتی طور پر اس لئے ہوئی کہ اس
مسیح موعود علیہ السلام کو حضرت امام ہمام ابو حنیفہ سے ایک زبر دست مشابہت اور تامہ ملا بہت ہے کیونکہ
جناب امام رحمۃ اللہ بھی قرآن کریم سے استنباط و استخراج مسائل کے کرنے میں ممتاز ملکہ اور خاص
خداداد استعداد رکھتے تھے اور تابمقدور تمام مسائل و واقعات پیش آمدہ کا مدار و مناط قرآن کریم ہی کو
بناتے تھے اور بہت کم اور نہایت ہی کم احادیث کی طرف بوجہ ان کے غیر محفوظ ہونے اور اضطراب و
ضعف کے توجہ کرتے تھے۔ ایسا ہی ہمارے مرشد و ہادی حضرت مرزا صاحب بھی قرآن کریم سے دقائق و
معارف اور علوم الہیہ کے استنباط کرنے میں ید طولیٰ رکھتے ہیں اور قرآن کے ساتھ جو شرک کیا گیا ہے۔
ال عمران: ۴۶

مباحثہ لدھیانہ
بھی آپ انہیں القاب سے ملقب کریں تو دراصل مجھے خوشی کرنی چاہئے کہ جو کچھ امام صاحب کی ۸۹
نسبت آپ کی زبان نے حق درازی کا دکھلایا وہی باتیں میرے حق میں بھی ظہور میں آئیں۔
قوله - شاید آپ کہیں گے کہ احادیث سبھی بالمعنی روایت ہوتی ہیں جیسا کہ آپ کے مقتدا
سید احمد خاں نے کہا ہے جس کی تقلید سے آپ نے قرآن کو معیار صحت احادیث ٹھہرایا۔
اقول ۔ یہ آپ کا سراسر افترا ہے کہ سید احمد خاں کو اس عاجز کا مقتد اٹھہراتے ہیں ۔ میرا
مقتدا اللہ جل شانہ کا کلام ہے اور پھر اس کے رسول کا کلام ۔ میں نے کس وقت کہا ہے
کہ احادیث سبھی بالمعنی روایت ہوتی ہیں؟ بلکہ میرا تو یہ مذہب ہے کہ حتی الوسع صحابہ اہتمام
حفظ اصل الفاظ نبی علیہ السلام کیلئے ساعی تھے تاہر یک شخص ان متبرک الفاظ پر غور کر سکے
اور نبی علیہ السلام کا اصل مطلب سمجھنے کیلئے وہ الفاظ مویّد ہوں ہاں ان کی روایتوں پر اور
ایسا ہی دوسروں کی روایت پر اعتماد کامل کرنے کیلئے سلامت فہم ضروری شرط ہے کیونکہ اگر
فہم میں بباعث پیرانہ سالی یا اختلال دماغ کے کوئی آفت پیدا ہو جائے تو مجرد حفظ
بقيه حاشيه
کہ اس کی حقیقی عزت اور بلا اشتراک عزت اس سے چھین کر اور اور غیر معصوم کتابوں کو دی گئی ۸۹
ہے اس نا قابل مغفرت شرک مٹانے کیلئے آئے ہیں۔ خاکسار کے روبرو بڑی مجلس میں حضور
نے فرمایا تھا کہ اگر دنیا کی تمام کتا ہیں۔ فقہ ۔ حدیث ۔ علم کلام وغیرہ وغیرہ جو انسان کی تمدنی۔
معاشرتی مجلسی اور سیاسی زندگی سے تعلق رکھتی ہیں اور جنہیں لوگ ضروری اور لابدی کہتے ہیں
بالفرض دنیا سے یک قلم اٹھادی جائیں۔ میں دعوی سے کہتا ہوں کہ میں اللہ کی مدد و توفیق سے ان
تمام ضروریات اور متجدده احتیاجات کو قرآن کریم سے استنباطاً پورا کر کے دکھا دوں گا۔
سبحان اللہ ! واقعی آپ کا دعوی بجاد یکھا گیا ہے۔ امید ہے کہ براہین احمد یہ اور بالآخر ازالہ اوہام
کے پڑھنے والے اس دعوے کی تصدیق میں ذرا بھی تذبذب نہ دکھا ئیں گے ۔ کہاں اور کس
تفسیر و کتاب میں وہ عجائب نکات و دقائق ہیں جو اس مجدد - محدث اور جری اللہ نے قرآن کریم
سے نکال کر دکھائے ہیں ؟ یہ الزام تراشنا کہ امام ہمام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی تعریف حنفیوں کو خوش
کرنے کیلئے کی گئی ہے اس قابل ہے کہ اس کے جواب سے اعراض کیا جاوے۔اس لئے کہ ہر
ایک عقل مند جانتا ہے کہ مرزا صاحب اپنے بلند اور سچے دعاوی سے کہاں تک ملل ونحل کو خوش
کر رہے ہیں۔ (ایڈیٹر )

مباحثہ لدھیانہ
۹۰ الفاظ کافی نہیں بلکہ اس صورت میں تو الفاظ میں بھی شک پڑتا ہے کہ شاید اختلال دماغ کے سبب سے
اس میں بھی کچھ تصرف ہو گیا اور قرآن کریم کے معیار بنانے سے آپ کیوں چڑتے ہیں؟ جب کہ
جاتے
۔
قرآن حق و باطل میں فرق کرنے کیلئے آیا ہے۔ پھر اگر وہ معیار نہیں تو اور کیا ہے ؟ بلا شبہ قرآن کریم
تمام صداقتوں پر حاوی ہے اور تمام علوم میں جہاں تک صحت سے ان کو تعلق ہے قرآن کریم میں پائے
ہیں لیکن وہ عظمتیں اور وہ کمالات جو قرآن میں ہیں مطہرین پر کھلتے ہیں جن کو وحی الہی سے
مشرف کیا جاتا ہے اور ہر ایک شخص تب مومن بنتا ہے کہ جب سچے دل سے اس بات کا اقرار کرے کہ
در حقیقت قرآن کریم احادیث کیلئے جو راویوں کے دخل سے جمع کی گئی ہیں معیار ہے۔ گو اس معیار
کے تمام استعمال پر عوام کو نہی قدرت حاصل نہیں صرف اخص لوگوں کو حاصل ہے لیکن قدرت کا حاصل
نہ ہونا اور چیز ہے اور ایک چیز کا ایک چیز کیلئے واقعی طور پر معیار ہونا یہ اور امر ہے۔ میں پوچھتا ہوں کہ
جو صفات اللہ جل شانہ نے قرآن کریم کیلئے آپ بیان فرمائی ہیں کیا ان پر ایمان لانا فرض ہے یا
نہیں؟ اور اگر فرض ہے تو پھر میں پوچھتا ہوں کہ کیا اس سبحانہ نے قرآن کریم کا نام عام طور پر قول
فصل اور فرقان اور میزان اور امام اور حکم اور نور نہیں رکھا ؟ اور کیا اس کو جمیع اختلافات کے دور کرنے کا
آلہ نہیں ٹھہرایا ؟ اور کیا یہ نہیں فرمایا کہ اس میں ہر ایک چیز کی تفصیل ہے؟ اور ہر یک امر کا بیان ہے اور
کیا یہ نہیں لکھا کہ اس کے فیصلہ کے مخالف کوئی حدیث ماننے کے لائق نہیں؟ اور اگر یہ سب باتیں سچ
ہیں تو کیا مومن کیلئے ضروری نہیں جو ان پر ایمان لاوے اور زبان سے اقرار اور دل سے تصدیق
کرے؟ اور واقعی طور پر اپنا یہ اعتقاد رکھے کہ حقیقت میں قرآن کریم معیار اور حکم اور امام ہے۔ لیکن
محجوب لوگ قرآن کریم کے دقیق اشارات اور اسرار کی تہہ تک نہیں پہنچ سکتے اور اس سے مسائل شرعیہ
کا استنباط اور استخراج کرنے پر قادر نہیں اس لئے وہ احادیث صحیحہ نبویہ کو اس نگاہ سے دیکھتے ہیں کہ
گویا وہ قرآن کریم پر کچھ زواید بیان کرتی ہیں یا بعض احکام میں اس کی ناسخ ہیں ۔ اور نہ زواید بیان
کرتی ہیں بلکہ قرآن شریف کے بعض مجمل اشارات کی شارح ہیں ۔ قرآن کریم آپ فرماتا ہے۔ ۔
مَا نَنْسَخُ مِنْ آيَةٍ أَوْ تُنْسِهَا نَاتِ بِخَيْرٍ مِنْهَا أَوْ مِثْلِهَا لَے یعنی کوئی آیت ہم منسوخ یا
منسی نہیں کرتے جس کے عوض دوسری آیت ویسی ہی یا اس سے بہتر نہیں لاتے ۔ پس اس آیت
میں قرآن کریم نے صاف فرما دیا ہے کہ نسخ آیت کا آیت سے ہی ہوتا ہے اسی وجہ سے وعدہ دیا
ہے کہ نسخ کے بعد ضرور آیت منسوخہ کی جگہ آیت نازل ہوتی ہے ہاں علماء نے مسامحت کی راہ سے بعض
احادیث کو بعض آیات کی ناسخ ٹھہرایا ہے جیسا کہ حنفی فقہ کے رو سے مشہور حدیث سے آیت
البقرة: ١٠٧

مباحثہ لدھیانہ
منسوخ ہوسکتی ہے مگر امام شافعی اس بات کا قائل ہے کہ متواتر حدیث سے بھی قرآن کا نسخ جائز نہیں اور 91
بعض محد ثین خبر واحد سے بھی نسخ آیت کے قائل ہیں لیکن قائلین نسخ کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ حقیقی اور
واقعی طور پر حدیث سے آیت منسوخ ہو جاتی ہے بلکہ وہ لکھتے ہیں کہ واقعی امر تو یہی ہے کہ قرآن پر نہ
زیادت جائز ہے اور نہ نسخ کسی حدیث سے لیکن ہماری نظر قاصر میں جو استخراج مسائل قرآن سے عاجز
ہے یہ سب باتیں صورت پذیر معلوم ہوتی ہیں اور حق یہی ہے کہ حقیقی نسخ اور حقیقی زیادت قرآن پر جائز
نہیں کیونکہ اس سے اس کی تکذیب لازم آتی ہے نور الانوار جو حنفیوں کے اصول فقہ کی کتاب ہے اس
کے صفحہ ۱و میں لکھا ہے۔ روی عن النبي صلى الله عليه وسلم بعث معاذا الى اليمن قال
له بما تقضى يا معاذ فقال بكتاب الله قال فان لم تجد قال بسنة رسول الله قال فان
لم تجد قال اجتهد برأى فقال الحمدلله الذي وفق رسوله بما يرضى به رسوله
لا يقال انه يناقض قول الله تعالى ما فرطنا في الكتاب من شيءٍ فكل شيء في القرآن
فكيف يقال فان لم تجد في كتاب الله لانا نقول ان عدم الوجدان لا يقضى عدم
كونه في القرآن ولهذا قال صلى الله عليه و سلم فان لم تجد، ولم يقل فان لم يكن
في الكتاب ۔ اس عبارت مذکورہ بالا میں اس بات کا اقرار ہے کہ ہر ایک امر دین قرآن میں درج ہے
کوئی چیز اس سے باہر نہیں اور اگر تفاسیر کے اقوال جو اس بات کے موید ہیں بیان کئے جائیں تو اس
کیلئے ایک دفتر چاہئے ۔ لہذا اصل حق الامر یہی ہے کہ جو چیز قرآن سے باہر یا اس کے مخالف ہے وہ
مردود ہے اور احادیث صحیحہ قرآن سے باہر نہیں۔ کیونکہ وحی غیر متلو کی مدد سے وہ تمام مسائل قرآن سے
مستخرج اور مستنبط کئے گئے ہیں۔ ہاں یہ سچ ہے کہ وہ استخراج اور استنباط بحجز رسول اللہ یا اسی شخص کے جو ظالی
طور پر ان کمالات تک پہنچ گیا ہو ہر ایک کا کام نہیں اور اس میں کچھ شک نہیں کہ جن کو ظلی طور پر عنایات الہیہ
نے وہ علم بخشا ہو جو اس کے رسول متبوع کو رع کو بخشا تھا وہ حقائق و معارف و عارف دقیقه قرآن کریم پر مطلع
کیا جاتا ہے جیسا کہ اللہ جل شانہ کا وعدہ ہے لَا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ ، اور جیسا کہ وعدہ ہے
يُؤْتِي الْحِكْمَةَ مَنْ يَّشَاءُ وَمَنْ يُؤْتَ الْحِكْمَةَ فَقَدْ أُوتِيَ خَيْرًا كَثِيرًا ، اس جگہ حکمت
سے مراد علم قرآن ہے۔ سو ایسے لوگ وحی خاص کے ذریعہ سے علم اور بصیرت کی راہ سے مطلع کئے جاتے
ہیں اور صحیح اور موضوع میں اس خاص طور کے قاعدہ سے تمیز کر لیتے ہیں۔ گو عوام اور علماء ظواہر کو اسکی
طرف راہ نہیں لیکن ان کا اعتقاد بھی تو یہی ہونا چاہئے کہ قرآن کریم بے شک احادیث مرویہ کیلئے بھی
ل الواقعة: ٢٨٠ البقرة : ٢٧٠

مباحثہ لدھیانہ
۹۲ معیار اور محک ہے گو عام طور پر بوجہ عدم بصیرت اس معیار سے وہ کام نہیں لے سکتے لیکن حدیث کے
دونوں حصوں میں جو ہم بیان کر آئے ہیں حصہ ثانی کی نسبت جو اخبار اور واقعات اور قصص اور وعدے
وغیرہ ہیں جن پر نسخ جاری نہیں بے شک وہ کھلے کھلے طور پر قرآن کریم کے محکمات اور بینات اور قطعی اور
یقینی فیصلجات کو احادیث مرویہ کے پرکھنے کیلئے محک اور معیار ٹھہرا سکتے ہیں بلکہ ضرور ٹھہرانا چاہئے تا وہ
اس علم سے مستفید ہو جائیں جو ان کو دیا گیا ہے کیونکہ قرآن کریم کی محکمات اور بینات علم ہے اور مخالف
ن کے جو کچھ ہے وہ ظن ہے۔ اور جو شخص علم ہوتے ظن کا اتباع کرے وہ اس آیت کے نیچے داخل ہے
مَا لَهُمْ بِذلِكَ مِنْ عِلْمٍ إِنْ يَتَّبِعُوْنَ إِلَّا الظَّنَّ وَ إِنْ هُمْ إِلَّا يَخْرُصُوْنَ }
قوله۔ آپ نے جو باستدلال آیت وَإِنَّ الظَّنَّ لَا يُغْنِي مِنَ الْحَقِّ شَيْئًا کے احادیث پر
اعتراض کیا ہے یہ آپ کی نا واقعی پر بنی ہے۔
قرآن
اقول ۔ آپ کیوں بار بار اپنی نافہمی ظاہر کرتے ہیں میرا عام طور پر احادیث پر اعتراض نہیں بلکہ ان
احادیث پر اعتراض ہے جو ادلہ قطعیہ بینہ صریحہ قرآن کریم سے مخالف ہوں ۔
قوله - علماء اسلام کا حنفی ہوں یا شافعی اہل حدیث ہوں یا اہل فقہ اس بات پر اتفاق ہے کہ خبر واحد صحیح
ہو تو واجب العمل ہے۔
اقول ۔ آپ کی علمیت اور لیاقت اور واقفیت بات بات میں ظاہر ہو رہی ہے۔ حضرت سلامت
حنفیوں کا ہرگز یہ مذہب نہیں کہ مخالفت قرآن کی حالت میں خبر واحد واجب العمل ہے اور نہ شافعی کا یہ
مذہب ہے بلکہ فقہ حنفیہ کا تو یہ اصول ہے کہ جب تک اکثر قرنوں میں تواتر حدیث کا ثابت نہ ہو۔ گو
پہلے قرن میں نہیں مگر جب تک بعد میں اخیر تک تو اتر نہ ہو تب تک ایسی حدیث کے ساتھ قرآن پر
زیادت جائز نہیں اور شافعی کا یہ مذہب کہ اگر حدیث آیت کے مخالف ہو تو با وجود تواتر کے بھی کالعدم
ہے پھر آپ نے کہاں سے اور کس سے سن لیا کہ ان سب کے نزدیک خبر واحد بہر حال واجب العمل
ہے؟ اگر یہ کہو کہ ہمارا منشاء اس کلام سے یہ ہے کہ اگر خبر واحد مخالف قرآن کے نہ ہو تو اس صورت میں
ان بزرگوں کے نزدیک واجب العمل ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ آپ کا کب اور کس دن یہ منشاء ہوا
تھا ؟ اگر آپ کا یہ منشاء ہوتا تو آپ اس بحث کو کیوں طول دیتے !
قوله ۔ اس وجہ سے ( جو خبر واجب العمل ہے ) علماء اسلام نے جس میں مقلد و محدث سب داخل ہیں
اتفاق کیا ہے کہ صحیحین کی حدیثیں واجب العمل ہیں اور موافقین اور مخالفین کا ان پر اجماع ہے۔
اقول ۔ میں نہیں جانتا کہ اس سفید جھوٹ سے آپ کی غرض کیا ہے اگر علماء مقلدین کے نزدیک بخاری اور مسلم کی
حدیثیں بغیر کسی عذر نسخ وغیرہ کے بہر حال واجب العمل ہوتیں تو وہ بھی آپکی طرح خلف امام فاتحہ پڑھتے اور ان
الزخرف: ۲۱ ۲ یونس : ٣٦٧ النجم: ٢٩

مباحثہ لدھیانہ
کی مسجد میں بھی آپ کی مساجد کی طرح آمین کے شور سے گونج اٹھتیں اور نیز وہ رفع یدین اور ایسا ہی تمام ۹۳
اعمال حسب ہدایت بخاری و مسلم بجالاتے اور آپ کا یہ کہنا کہ وہ لوگ حدیث کو مسلم اور واجب العمل
ٹھہراتے صرف دوسرے طور پر معنے کرتے ہیں یہ دوسرا جھوٹ ہے حضرت وہ تو صریح ضعیف یا منسوخ
قرار دیتے ہیں۔ اگر آپ اس بات میں سچے ہیں تو شہر لدھیانہ کے علماء جمع کر کے اپنے قول کی شہادت
ان سے دلاؤ ورنہ یہ آپ کا افترا ایسا نہیں ہے جس سے آپ کچے عذروں کے ساتھ بری ہو سکیں۔
قوله - امام ابن الصلاح نے فرمایا ہے کہ صحیحین کی اتفاقی حدیثیں موجب یقین ہیں اور امام نووی نے
شرح مسلم میں فرمایا ہے کہ اس پر اتفاق ہو گیا ہے کہ اصح الکتب بعد کتاب اللہ صحیحین ہیں ۔
اقول کسی ایک یا دو شخص کا ا ر شخص کا اپنی طرف سے رائے ظاہر کرنا حجت شرعی نہیں : شرعی نہیں ہو سکتا پس اگر امام
ابن الصلاح نے صحیحین کی اتفاقی حدیثوں کو عام طور پر موجب یقین مان لیا ہے تو مانا کرے ہمارے
لئے وہ کچھ حجت نہیں۔ اگر ایسی متفق را ئیں حجت ٹھہر سکتی ہیں تو پھر ان لوگوں کی رائیں بھی حجت ہونی
چاہئیں جنہوں نے بخاری اور مسلم کی بعض حدیثوں کا قدح کیا ہے۔ چنانچہ تلویح میں لکھا ہے کہ
بخاری میں یہ حدیث ہے تکثر لکم الاحاديث من بعدى فاذا روى لكم حديث فاعرضوه
على كتاب الله تعالى فما وافقه فاقبلوه وما خالفه فردوہ یعنی میرے بعد حدیثیں کثرت
سے نکل آئیں گی سوتم یہ قاعدہ رکھو کہ جو حدیث تم کو میرے بعد پہنچے یعنی جو حدیث ما اتاكم
الرسول کے زمانہ کے بعد ملے اس کو کتاب اللہ پر عرض کرو اگر اس کے موافق ہو تو اس کو قبول کرو اور
اگر مخالف ہو تو رد کرو۔ هذا ما نقلناه من كتاب التلويح والعهدة على الراوي * اور
منهاج شرح صحیح مسلم میں حافظ ابوز کر یا بن شرف النووی نے حدیث شریک پر جو مسلم اور بخاری
دونو میں ہے جرح کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ فقرہ کہ ذلک قبل ان يوحى اليه ہے غلط صریح ہے
صحیح بخاری کے جس قدر مطبوعہ نسخے ہم نے دیکھے ہیں ان میں یہ حدیث بایں الفاظ پائی
نہیں جاتی ۔ گو دوسری حدیثیں ایسی بخاری میں موجود ہیں جو اپنے مال اور ماحصل
اور مفہوم میں اس حدیث کے معانی کے محمد و مقوی ہیں ۔ اور مسلم میں ہے اما بعد فان
خير الحديث كتاب الله انما هلك من كان قبلكم باختلافهم في الكتاب اور
دار قطنی میں ہے ۔ کلامى لا ينسخ كلام الله۔ المراء في القرآن كفر رواه احمد
وابوداؤد - وفي البخارى قال عمر رضى الله عنه حسبنا کتاب الله لیکن ان مطبوعه
نسخوں میں اس حدیث کا بالفاظ نہ پایا جانا اس پر دلالت نہیں کرتا کہ علامہ تفتازانی نے
حاشیه

مباحثہ لدھیانہ
۹۴ سو یہ علامہ نووی کا جرح آپ لوگوں کی توجہ کے لائق ہے کیونکہ علامہ نووی کی شان فن حدیث میں کسی
پر مخفی نہیں اور علامہ تفتازانی نے اپنی تلویح میں صحیح بخاری کی ایک حدیث کو موضوع قرار دیا ہے اور ہمارا
مذہب تو یہی ہے کہ ہم ظن غالب کے طور پر بخاری اور مسلم کو صحیح سمجھتے ہیں واللہ اعلم بالصواب ۔
اور شرح مسلم الثبوت میں لکھا ہے ۔ ابن الصلاح وطائفة من الملقبين باهل
الحديث ( زعموا ان رواية الشيخين محمد ابن اسماعيل البخاري ومسلم بن
الحجاج صاحبى الصحيحين يفيد العلم النظرى للاجماع على ان للصحيحين مزية
على غير هما وتلقت الامة بقبولهما والاجماع قطعى و هذا بهت فان من راجع الى
وجدانه يعلم بالضرورية ان مجرد روايتهما لا يوجب اليقين البتة وقد روى فيهما
اخبار متناقضة فلوا فاد روايتهما علما لزم تحقق النقيض في الواقع وهذا اى
ما ذهب اليه ابن الصلاح واتباعه بخلاف ما قاله الجمهور من الفقهاء والمحدثين
لان انعقاد الاجماع على المزية على غيرهما من مرويات ثقات آخرين
مالد
بقيه حاشيه
عمداً کذب اور افترا کیا ہے کیونکہ احتمال قوی ہے کہ حضرت علامہ موصوف نے کسی قلمی نسخے میں بخاری
شریف کی یہ حدیث ضرور دیکھی ہوگی ۔ بخاری کے مختلف نسخوں پر گہری نگاہ ڈالنے سے اب تک ثابت
ہوتا ہے کہ با وجود سخت کوشش تصحیح وتطبیق کے پھر بھی بعض الفاظ بعض نسخوں کے بعد دوسرے نسخوں کے
الفاظ سے مغائر ہیں۔ پھر کیا تعجب کا مقام ہے کہ کسی پرانے قلمی نسخے بخاری میں جو علامہ موصوف کی
نظر سے گذرا یہ حدیث موجود ہو بلکہ یقین کا پلہ اسی جانب کو جھکتا ہے کہ ضرور کسی نسخے میں یہ حدیث
لکھی ہوگی ایک ایسے مسلمان کی شہادت جوا کا برفقہائے حنفیہ میں سے ہے ہرگز ساقط الاعتبار نہیں
ہو سکتی کس کا ایسا دل گردہ ہے اور کس کا اسلام و ایمان اس امر کو روا رکھتا ہے کہ ایسے بزرگ علماء اسلام
ایسے خدا ترس فاضلوں کو کذب و افترا اور فاحش دروغ بانی کی تہمت لگائی جائے ۔ اور اس میں شک
نہیں کہ اگر یہ شہادت خلاف واقعہ ہوتی تو علامہ کی زندگی میں ہی یہ مقام تلویح کا ترمیم کے لائق ٹھہرتا
نہ یہ کہ اب تک یہ عبارت تلویح میں محفوظ چلی آتی۔ غرض جس حالت میں صاحب تلویح کی شہادت
سے یہ ثابت ہوا ہے کہ بخاری کے کسی نسخے میں یہ عبارت لکھی ہوئی تھی تو جب تک دنیا کے تمام قلمی
نسخے دیکھ نہ لئے جائیں یہ احتمال ہرگز اٹھ نہیں سکتا۔ اور بخاری کے کسی قلمی نسخے میں اسکا موجود ماننا
بہت آسان ہے بہ نسبت اسکے کہ ایک برگزیدہ عالم کی نسبت افترا و اختلاق کی تہمت لگائی جائے

مباحثہ لدھیانہ
روحانی خزائن جلد ۴
ممنوع والاجماع على مزيتهما في انفسهما لا يفيد لان جلالة شانهما وتلقى
الامة بكتابهما لوسلّم لا يستلزم ذالك القطع والعلم فان القدر المسلم المتلقى
بين الامة ليس الا ان رجال مروياتهما جامعة للشروط التي اشترطها الجمهور
بقبول روايتهم وهذا لا يفيد الا الظن واما ان مروياتهما ثابتة عن رسول الله صلى
الله عليه و سلم فلا اجماع علیه اصلا كيف ولا اجماع على صحته جميع ما في
كتابهما لان رواتهما منهم قدريون وغيرهم من اهل البدع و قبول رواية اهل
البدع مختلف فيه فاين الاجماع على صحة مرويات القدرية غاية ما يلزم ان
احاديثها اصح الصحيح يعنى انها مشتملة على الشروط المعتبرة عند الجمهور
على الكمال وهذا لا يفيد الا الظن القوى هذا هو الحق المتبع ولنعم ما قال الشيخ
ابن الهمام ان قولهم بتقديم مروياتهم على مرويات الائمة الآخرين قول لا يعتدبه
ولا يقتدى بل هو من محكماتهم الصرفة كيف لاوان الاصحة من تلقاء عدالة
الرواة وقوة ضبطهم واذا كان رواة غيرهم عادلين ضابطين فهما وغيرهما على
السواء لا سبيل للتحكم بمزيتها على غيرهما الاتحكما والتحكم لا يتلفت اليه
فافهم - خلاصہ ترجمہ یہ ہے کہ صاحب مسلم الثبوت جو بحر العلوم سے ملقب ہے فرماتا ہے کہ
ابن الصلاح اور ایک طائفہ اہل حدیث نے یہ گمان کیا ہے کہ روایت شیخین محمد ابن اسماعیل البخاری
اور مسلم کی جو صحیحین میں ہے علم نظری کی مفید ہے کہ ہے علم نظری کی مفید ہے کیونکہ اس بات پر اجماع ہو چکا ہے کہ صحیح بخاری اور
مسلم کو ان کے غیر پر فضیلت ہے اور امت ان دونوں کو قبول کر چکی ہے اور اجماع قطعی ہے۔ پس
واضح ہو کہ ان دونوں کتابوں کی صحت پر اجماع ہونا بہتان ہے۔ ہر ایک شخص اپنے وجدان کی طرف
رجوع کر کے ضروری طور پر معلوم کر سکتا ہے کہ ان دونوں کی مجرد روایت موجب یقین نہیں یعنی کوئی
بات ایسی نہیں جس سے خواہ نخواہ ان کی روایت موجب یقین سمجھی جائے بلکہ حال اس کے مخالف ہے
بقيه حاشيه
ہے
بناء على هذا جو شخص اپنی بیوی کو ان لفظوں سے مطلقہ قرار دے کہ اگر بخاری میں یہ حدیث ہے تو
میری عورت پر طلاق ہے تو اگر چہ یقینی طور پر طلاق نہ پڑے لیکن کچھ شک نہیں کہ ظن غالب کے طور پر
ضرور طلاق پڑ گئی ۔ کیونکہ ہم مامور ہیں کہ مومن پر حسن ظن کریں اور اس کی شہادت کو ساقط الاعتبار نہ
مجھیں ۔ فتدبر ۔ ایڈیٹر

·

آج 10 میں سے 10 باقی