القصیدة الثانیة

کرامات الصادقین, حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تُرَى صُورَةُ الرَّحْمَانِ فِي خِدْرِ سُورِهِ فَهَلْ مِنْ بَصِيرٍ بِالتَّدَبُّرِ يَنظُرُ
خدائے رحمان کی صورت اس ( قرآن ) کی سورتوں کے پردہ میں دکھائی دیتی ہے ۔ کیا کوئی
دیکھنے والا ہے جو تدبر کی نگاہ سے دیکھے؟
تَرَاءَى لَنَا الْحَقُّ الْمُبِينُ بِقَوْلِهِ وَآيَاتُهُ دُرَرٌ وَ مِسْكٌ أَذْفَرُ
ہمیں اس (خدا) کے قول سے کھلی کھلی سچائی دکھائی دے رہی ہے۔ اور اس کی آیات موتی ہیں اور
بہت خوشبودار کستوری۔
قُلِ الْآنَ هَلْ فِي كُتِبِكُمْ مِّثْلَ نُورِهِ وَفَجِّرُ وَلَا تَعْجَلُ وَنَحْنُ نُذَكِّرُ
اب بتا ! کہ کیا تمہاری کتابوں میں اس جیسا نور موجود ہے؟ اور سوچ لے اور جلدی مت کر
جبکہ ہم تمہیں نصیحت کر رہے ہیں ۔
وَإِنْ كُنْتَ تَزْعَمُ أَنَّ فِيْهَا دَلَائِلًا فَجَهْلُكَ جَهْلٌ بَيِّنٌ لَيْسَ يُسْتَرُ
اگر تو یہ خیال کرتا ہے کہ ان میں دلائل موجود ہیں تو تیری نادانی ایک واضح نادانی ہے جو چھپائی نہیں
جاسکتی۔
وَإِنْ قُلْتَ آمَنَّا بِمَا لَا نَعْقِلُ فَهَذَا الْهُدَى عِنْدَ النُّهَى مُسْتَنْكَرُ
اور اگر تو کہے کہ ہم تو اس چیز پر بھی ایمان لائے ہیں جسے سمجھ نہیں سکتے تو ایسا مذہب عقل کے
نزدیک ناپسندیدہ ہے۔
وَ سَلِ الْيَهُودَ وَسَلِّ أَكَابِرَ قَوْمِهِمْ اَسُلَّمَ فِيهِمُ ابْنُكَ الْمُتَخَيَّرُ
اور یہودیوں سے پوچھ اور ان کی قوم کے اکابر سے ( بھی ) پوچھ ۔ کیا ان میں تیرا انتخاب
کردہ بیٹا تسلیم کیا گیا ہے؟

وَ مَهُمَا يَكُنْ فِي كُتِبِكُمْ ذِكْرُ عِجْزِهِ وَ إِنْ خِلْتَهُ يَخْفَى عَلَى النَّاسِ يُظْهَرُ
اور جو کچھ بھی تمہاری کتابوں میں اس کے عجز کا ذکر موجود ہے وہ ظاہر کر دیا جائیگا خواہ تو خیال
کرے کہ وہ لوگوں پر خفی رہے گا۔
جِعَارُكَ خَيْطٌ فَاتَّقِ الْبِئْرَ وَالرَّدَا ا لِلْمَوْتِ يَا صَيْدَ الرَّدَا تَتَجَبَّرُ
تیری کمر کا رسہ ایک دھاگا ہے تو کنویں ( میں اترنے) اور ہلاک ہونے سے ڈر۔اے
ہلاکت کے شکار ! کیا تو موت کیلئے کمر میں رسہ باندھ رہا ہے؟
أقَلْبُكَ قَلْبٌ أَوْ صَلَايَةُ حَرَّةٍ أَجَهْلُكَ جَهْلٌ أَوْ دُخَانٌ مُّغَبَّرُ
کیا تیرا دل کوئی دل ہے یا سنگلاخ زمین کی سل ہے؟ کیا تیری جہالت کوئی جہالت ہے یا غبار آلود
دھواں؟
أَكَلْتَ خُشَارَةَ كُلِّ قَوْمٍ مُّبْطِلٍ فَتَأْكُلُ مَا أَكَلُوا وَلَا تَتَخَفَّرُ
تو نے ہر جھوٹی قوم کا پس خوردہ کھا لیا ہے اور تو کھا رہا ہے جو وہ کھا چکے اور تو شرم نہیں کرتا ۔
ا بَارَيْتَ يَا مِسْكِينُ ذَا الرُّمْحِ بِالْعَصَا وَأَنِّي أَجَارِدُنَا وَأَنِّي مِحْمَرُ
کیا تو نے اے مسکین ! نیزہ زن کا ڈنڈے سے مقابلہ کیا ہے ۔ کہاں ہمارے آگے بڑھ جانے
والے گھوڑے اور کہاں ٹو۔
أَتَرْغَبُ عَنْ دِينِ قَوِيمٍ مُّنَوَّرٍ وَتَتْبَعُ دِينًا قَدْ دَفَاهُ التَّكَدُّرُ
کیا تو اعراض کرتا ہے مستقیم نورانی دین سے اور ایسے دین کی پیروی کرتا ہے کہ جسے گد
پن نے ہلاک کر دیا ہے۔
وَ إِنْ لَمْ تُدَاوِرُ جَشُرَةَ الْبُخْلِ وَالْهَوَى فَتَهْوِ نَحِيفًا فِي الْهُلَاسِ وَ تَخْطُرُ
اگر تو بخل اور خواہشات نفس کی کھانسی کا علاج نہیں کریگا تو تو لاغر ہو کر سل کی بیماری میں مبتلا ہو
جائیگا اور خطرہ میں پڑ جائیگا۔

وَإِنِّي كَمَاءٍ عِنْدَ سِلْمٍ وَخُلَّةٍ وَ فِي الْحَرْبِ نَارٌ جَعْظَرِيٌّ مُّتَعْجِرُ
اور صلح اور دوستی کے وقت میں پانی کی طرح ہوں اور لڑائی میں میں آگ ہوں تند ( اور ) خونریز ۔
إِذَا مَا نَصَبْنَا فِي مَوَاطِنَ خَيْمَةً فَلَا نَرْجِعَنُ عِنْدَ الْوَغَا وَ نُجَمِّرُ
جب ہم میدانوں میں خیمہ لگا دیتے تو ہم لڑائی کے وقت واپس نہیں ہوتے بلکہ متحد ہو کر
ڈٹے رہتے ہیں ۔
وَ لَوِ ابْتَهَرْتَ وَ قُلْتَ إِنِّي ضَيْغَمْ فَفِي أَعْيُنِي مَا أَنْتَ إِلَّا جَوْذَرُ
اور اگر تو ڈینگ مارے اور کہے کہ میں تو شیر ہوں سو میری نگاہ میں تو تو صرف ایک
جنگلی گائے کا بچہ ہے ۔
الَا أَيُّهَا الصَّيْدُ الرَّكِيكُ الْاَعْوَرُ إِلامَ تُحَامِي عَنْكَ سَهْمِي وَ تَأْفَرُ
اے کمزور کانے شکار! کب تک تو میرے تیر سے بچتا رہے گا اور اپنے آپ کو موٹا (یعنی طاقتور )
ظاہر کرتا رہے گا ؟
ا عِيسَى الَّذِي قَدْمَاتَ رَبِّ وَخَالِقٌ اَهْذَا هُدَى الْإِنْجِيلِ أَوْ تَسْتَأْثِرُ
کیا عیسی جو مر گیا ہے وہ رب بھی ہے اور خالق بھی؟ کیا یہ انجیل کی راہنمائی ہے یا تو
از خود (اسے ) اختیار کر رہا ہے؟
۳۵﴾ أَ عِيسَى إِلَهُ أَيُّهَا الْعُمَى مِنْ هَوًى وَأَيْنَ ثُبُوتٌ بَلْ حَدِيثٌ يُؤْثَرُ
اے ہوا و ہوس کے اندھو ! کیا عیسی معبود ہے؟ کہاں ہے کوئی ثبوت ؟ بلکہ ایسی
حدیث بھی جو مروی ہو ۔
ظَنَنْتُمْ فَانْتُمْ تَعْبُدُونَ ظُنُونَكُمْ كَشَخْصِ مِنَرٌ عَاشِقٍ لَّا يَصْبِرُ
تم نے ایسا گمان کر لیا ہے سو تم اپنے گمانوں کی پوجا کرتے ہو ا یسے آدمی کی طرح جو
جو شیلا عاشق ہو ۔ صبر نہ کر سکتا ہو ۔

تَرَكْتُمُ طَرِيقَ الْحَقِّ شُحًا وَ خِسَّةً وَسَيَعْلَمَنْ كُلٌّ إِذَا مَا بُعْثِرُوا
تم نے بخل اور کمینگی سے حق کا راستہ چھوڑ دیا ہے اور ہر شخص جان لے گا جب لوگ دوبارہ
زندہ کئے جائیں گے ۔
عَسَى اَنْ يُزِيلَ اللهُ شُحَّ نُفُوسِكُمْ وَلَكِنَّهُ بَغُرٌ شَدِيدٌ مُّدَمَّرُ
ممکن ہے کہ اللہ تمہارے نفسوں کا بنخل دور کر دے لیکن وہ بخل تو ایک شدید مہلک پیاس ہے۔
وَ مَنْ كَانَ ذَاحِجْرٍ فَيَدْرِى حَقِيقَةً وَ مَنْ كَانَ مَحْجُوبًا فَيَهْذِى وَ يَهْجُرُ
اور جو شخص عقل مند ہو وہ تو حقیقت کو پالیتا ہے اور جو محجوب العقل ہو وہ بیہودہ بولتا اور بکواس کرتا ہے۔
سَتَلْغَبُ يَا يَحْمُورَ قَوْمٍ مُّحَقَّرٍ وَ مِحْضِيرُنَا يَعْدُو وَلَا يَتَحَسَّرُ
اے حقیر قوم کے گورخر ! تو ضرور تھک جائے گا اور ہمارا گھوڑا دوڑتا رہے گا اور نہیں تھکے گا۔
قَدِ اسْتَخْمَرَ الشَّيْطَانُ نَفْسَكَ كُلَّهَا فَأَنْتَ لِغُولِ النَّفْسِ عَبْدٌ مُّسَخَّرُ
شیطان نے تیرے سارے نفس کو مد ہوش کر دیا ہے سو تو نفس کے چھلاوے کا مسخر غلام بن گیا ہے۔
أَلَا إِنَّ رَبِّي قَدْ رَأَى مَا صَنَعْتَهُ فَنَفْسُكَ سَوْفَ تُحَجَّرَنْ وَ تُحَوَّرُ
آگاہ رہ کہ بے شک میرے رب نے جو کر توت تو نے کی ہے اسے دیکھ لیا ہے۔ پس تیر انفس
جلد ہی (اس سے) روکا جائیگا اور تو نامرادر ہے گا۔
اتُطْفِئُ نُورًا قَدْ أُرِيدَ ظُهُورُهَا لَكَ الْبُهْرُ فِي الدَّارَيْنِ وَ النُّورُ يَبْهَرُ
کیا تو اس نور کو بجھاتا ہے جس کے ظہور کا ارادہ ہو چکا ہے۔ تیرا دونوں جہانوں میں ستیا ناس
ہو۔ اور نور تو روشن ہی رہے گا ۔
وَ إِنِّي أَرَى قَدْ بَارَ كَيْدُكَ كُلُّهُ وَيَهْتِكُ رَبِّي كُلَّمَا هُوَ تَسْتُرُ
اور میں دیکھتا ہوں کہ تیرا سارے کا سارا منصوبہ برباد ہو گیا ہے۔ اور میرا رب ہر اس امر کی
پردہ دری کر دیتا ہے جسے تو چھپاتا ہے ۔

ا تَتْرُكُ أَعْنَابًا وَتَنْقِفُ حَنْظَلا وَهَذَا وَبَالٌ أَنْتَ فِيهِ مُتَبَّرُ
کیا تو انگوروں کو چھوڑتا ہے اور خنظل کو توڑتا ہے۔ یہ ایک وبال ہے جس میں تو تباہ ہونے والا ہے۔
تَيَاهِيرُ قَفْرٍ فِي عُيُونِكَ مَرْبَعٌ وَ اَسَرَّكُمْ سِقُطُ اللَّوَى وَحَبَوْكَرُ
سنگلاخ چٹیل زمین تیری آنکھوں میں سرسبز کھیتی ہے اور تمہیں خوش کر رہا ہے ریگ
رواں کے ٹیلوں کا دامن اور ریگستان ۔
عَقِيدَتُكُمْ قَدْ صَارَ لِلنَّاسِ ضُحْكَةً وَيَضْحَكُ جُمْهُورٌ عَلَيْهِ وَيُنْكِرُ
تمہارا عقیدہ لوگوں کے لئے ہنسی بنا ہوا ہے اور جمہور اس پر ہنستے ہیں اور انکار کرتے ہیں ۔
رَأَى النَّاسُ بِالتَّحْقِيقِ مَا فِي بُيُوتِكُمْ وَإِجَّارُ بَيْتٍ مِّنْ بَعِيدٍ يَظْهَرُ
لوگوں نے تحقیق کی نگاہ سے جو کچھ تمہارے گھروں میں ہے دیکھ لیا ہے اور گھر کی چھت
دور سے ہی ظاہر ہو جاتی ہے ۔
وَلَا يُظْهِرَنُ اِنْجِيلُكُمْ نَهْجَ الْهُدَى وَ هُدَاهُ جَمُجَمَةٌ وَقَوْلٌ مُّكَوَّرُ
اور تمہاری انجیل ہدایت کی راہ ہرگز ظاہر نہیں کرتی ۔ اسکی ہدایت غیر واضح ہے اور ایسی بات جو
ابہام کے پردوں میں لپٹی ہوئی ہے۔
وَمَنْ تَبِعَهُ مَا وَجَدَ رِيحَ تَيَقَّنٍ وَلَكِنْ إِلَى الْإِلْحَادِ وَالشَّيِّ يُدْحَرُ
اور جواس کی پیروی کرے وہ یقین کی خوشبو نہیں پاتا بلکہ وہ الحاد اور شک کی طرف دھکیلا جاتا ہے۔
وَ مَا فِيهِ إِلَّا مَا يُضِلُّ قُلُوبَكُمْ وَ يَهُدُّ بِبَيْتِ نَجَاتِكُمْ وَيُدَمِّرُ
اور نہیں ہے اس میں مگر وہ کچھ جو تمہارے دلوں کو گمراہ کر دے ۔ اور تمہاری نجات کا گھر
ڈھا دے اور برباد کر دے ۔

وَ مِنْ أَيْنَ طِفُلٌ لِلَّذِي هُوَ اَطْهَرُ أَلِلَّهِ زَوْجٌ أَيُّهَا الْمُتَمَدِّرُ!
اور کہاں لڑکا ہو سکتا ہے اس ہستی کا جو سب سے پاک ہے؟ اے خراب آدمی ! کیا اللہ کی
کوئی بیوی ہوسکتی ہے؟
وَلَكِنَّنَا لَا نَعْرِفُ اللَّهَ هَكَذَا وَحِيدٌ فَرِيدٌ قَادِرٌ مُتَكَبِّرُ
لیکن ہم لوگ اللہ کو ایسا نہیں جانتے وہ یگانہ ہے یکتا ہے قادر ہے۔ کبریائی والا ہے ۔
و ذلِكَ لِلدِّينِ الْقَوِيمِ كَرَامَةٌ إِذَا مَا تَبِعْتَ هُدَاهُ فَاللَّهُ يُؤْثِرُ
اور یہ امر سچے دین کے لئے بطور کرامت کے ہے کہ جب تو اس کی ہدایت کی پیروی کرے تو
اللہ ( تجھے ) برگزیدہ کر دے گا ۔
وَيَشْغِفُكَ اللهُ الْعَزِيزُ مَحَبَّةً وَ يَأْخُذُ قَلْبَكَ حُبُّ حِبِّ وَ يَأْطِرُ
اور خدائے عزیز تجھ کو اپنی محبت سے شیفتہ کر دے گا اور محبوب کی محبت تیرے دل کو
لے لے گی اور مائل کر لے گی ۔
فَطُوبَى لِمَنْ صَافَى صِرَاطَ مُحَمَّدٍ وَكَمِثْلِ هَذَا النُّورِ مَا بَانَ نَيِّرُ
خوشی اس شخص کیلئے جس نے نہ دل سے محمد علی کی راہ کو چاہا اور اس نور کی مانند کوئی نور
دینے والا ظاہر نہیں ہوا۔
وَصَلْنَا إِلَى الْمَوْلَى بِهَدْيِ نَبِيِّنَا فَدَعُ مَا يَقُولُ الْكَافِرُ الْمُتَنَصِّرُ
ہم اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت سے مولی سے جاملے ۔ پس چھوڑ دے اس بات کو جو
نصرانی کافر کہتا ہے۔
وَفِي كُلِّ أَقْوَامٍ ظَلامٌ مُدَمِّرٌ وَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ بَدْرٌ مُّنَوِّرُ
صلى الله
سب قوموں میں مہلک تاریکی چھائی ہوئی ہے اور یقیناً رسول الله (ع ) روشنی دینے وا۔
چودہویں کے چاند ہیں ۔
علی والے

وَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ مُهْجَةُ مُهْجَتِي وَمِنْ ذِكْرِهِ الْأَحْلَى كَانِي مُعْمِرُ
صلى الله
اور بے شک رسول اللہ ( ع ) تو میری جان ہیں اور اس ہیں اور اس کی بہت شیریں یا د سے ہی
گویا میں بارآور اور متبرک ہوں ۔
فَدَعُ كُلَّ مَلْفُوظٍ بِقَوْلِ مُحَمَّدٍ وَقَلِدْ رَسُولَ اللَّهِ تَنْجُ وَ تُغْفَرُ
صلى الله
پس چھوڑ دے ساری باتیں محمد (ع) کے قول کے مقابلہ میں اور رسول الله (ﷺ)
کی تقلید کر تو نجات پائیگا اور بخشا جائیگا ۔
وَ لَيْسَ طَرِيقُ الْهَدْيِ إِلَّا اتِّبَاعَهُ وَ مَنْ قَالَ قَوْلًا غَيْرَهُ فَيُتَبَّرُ
اور ہدایت کی راہ اس کی پیروی کے سوا کوئی نہیں اور جس نے اس کے علاوہ کوئی
بات کہی وہ ہلاک کیا جائے گا ۔
وَمَنْ رَدَّ مِنْ قِلَّ الْحَيَاءِ كَلَامَهُ فَقَدْ رُدَّ مَلْعُونَا وَ سَوْفَ يُمَدِّرُ
اور جس نے حیا کی کمی کی وجہ سے آپ کی بات کورڈ کر دیا وہ ملعون ہو کر مردود ہوا اور
جلد پراگندہ حال ہوگا ۔
وَ مَنْ يَرَ تَقْوى غَيْرَ هَدْيِ رَسُولِنَا فَذَلِكُمُ الشَّيْطَانُ يَعْتُهُ وَيُشْغَرُ
اور جو شخص ہمارے رسول ﷺ کی ہدایت کے سوا کسی امر کو تقوئی خیال کرے تو وہ
شیطان ہے جو سرکشی کرتا ہے اور دھتکارا جاتا ہے ۔
وَمَا نَحْنُ اِلَّا حِزْبُ رَبِّ غَالِبٍ أَلَا إِنَّ حِزْبَ اللَّهِ يَعْلُو وَيُنْصَرُ
اور ہم تو صرف رب غالب کا گروہ ہیں ۔ آگاہ رہو کہ بے شک اللہ کا گروہ غالب آتا ہے
اور مدد دیا جاتا ہے ۔
وَ وَاللَّهِ إِنَّ كِتَابَنَا بَحْرُ الْهُدَى وَتَاللَّهِ إِنَّ نَبِيَّنَا مُتَبَقِّرُ
اور اللہ کی قسم ! ہماری کتاب تو ہدایت کا سمندر ہے ۔ اور بخدا ہمارے نبی صلّی
وسلم تو بہت بڑے عالم ہیں ۔
اللہ علیہ

وَيَبْقَى إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ دِينُهُ لَهُ مِلَّةٌ بَيْضَاءُ لَا تَتَغَيَّرُ
اور قیامت کے دن تک آپ کا دین باقی رہے گا ۔ آپ کا روشن دین کبھی نہیں بدلے گا ۔
وَنُؤْثِرُ فِي الدَّارَيْنِ سُنَنَ رَسُولِنَا وَ سُنَّةُ خَيْرِ الرُّسُلِ خَيْرٌ وَ أَزْهَرُ
صلى الله اور ہم دونوں جہان میں اپنے رسول ﷺ کے طریقوں کو پسند کرتے ہیں ! ہیں اور خیر الرسل کا
طریق ہی بہتر اور زیادہ روشن ہے۔
فَلَمَّا عَرَفْتَ الْحَقَّ دَعْ ذِكْرَ بَاطِلٍ وَلَوْ لِلصَّدَاقَةِ مِثْلَ بَكْرٍ تُنْهَرُ
جب تو نے حق کو پہچان لیا تو باطل کا ذکر چھوڑ دے خواہ صداقت کی خاطر تجھے نو جوان
اونٹ کی طرح ڈانٹ ڈپٹ کی جائے ۔
الَا أَيُّهَا الثَّرْثَارُ خَفْ قَهْرَ قَاهِرٍ وَيَعْلَمُ رَبِّي مَا تُسِرُّ وَ تَخْمَرُ
خبر داراے بکواسی ! قہار کے قہر سے ڈر اور میرا رب جانتا ہے جو جو تو چھپاتا ہے اور جس پر
تو پردہ ڈالتا ہے ۔
فَلَا تَقْفُ مَالَا تَعْرِفَنَّ وُجُوهَهُ وَ ثَابِرُ عَلَى الْحَقِّ الَّذِي هُوَ أَظْهَرُ
پس تو پیروی مت کر ان باتوں کی جن کے پہلوؤں سے تو واقف نہیں اور اس سچائی پر دوام اختیار کر
جو خوب واضح ہے۔
وَ وَاللهِ مَا كَانَ ابْنُ مَرْيَمَ خَالِقًا فَلَا تَهْلِكُوا بَغْيًا وَّ تُوبُوا وَاحْذَرُوا
اور اللہ کی قسم ! ابنِ مریم خالق نہیں تھا۔ پس تم لوگ سرکشی سے ہلاک نہ ہو جاؤ اور توبہ کرو اور ڈرو۔
وَلَا تَعْجَبَنُ مِنْ أَنَّهُ لَيْسَ مِنْ اَبِ وَكَمِثْلِ هَذَا الْخَلْقِ فِي الدُّودِ تَنْظُرُ
اس بات پر حیران نہ ہو نہ ہو کہ وہ باپ سے پیدا نہیں ہوا جب کہ اس جیسی مخلوق تو کیڑوں پیدانہ
میں بھی دیکھتا ہے ۔

﴿۳۷﴾ بَلِ النُّودُ أَعْجَبُ خِلْقَةً مِنْ مَّسِيحِكُمْ وَيَخْلُقُ رَبِّي مَا يَشَاءُ وَيَقْدِرُ
بلکہ کیڑا تو اپنی خلقت میں تمہارے مسیح سے بھی زیادہ حیران کن ہے اور میرا رب پیدا
کرتا ہے جو چاہے اور اسکی قدرت رکھتا ہے۔
اَلَا رُبَّ دُودٍ قَدْ تَرى فِي مَرْبَعٍ تَكَوَّنُ فِي لَيْلٍ وَتَنْمُهُ وَ تَكْثُرُ
آگاہ رہو کہ بہت سے کیڑے تو کبھی موسم بہار کی بارش میں دیکھتا ہے کہ وہ ایک ہی رات میں
عدم سے وجود میں آجاتے ہیں اور نشو و نما پا جاتے ہیں ۔
وَ لَيْسَتْ لَهَا أُمِّ بِأَرْضٍ وَلَا اَبْ فَفَجِّرُ هَدَاكَ اللَّهُ هَادٍ أَكْبَرُ
اور زمین میں نہ ان کی کوئی ماں ہوتی ہے اور نہ کوئی باپ ۔ سو تو سوچ ۔ اللہ تجھے
ہدایت دے کہ وہ ہادی اکبر ہے ۔
وَ إِنْ كُنْتَ لَا تَدَعُ الْجِدَالَ وَ تُنْكِرُ فَبَارِزُ لَنَا إِنَّا إِلَى الْحَرْبِ نَعْكِرُ
اور اگر تو جھگڑ انہیں چھوڑتا اور انکار ہی کرتا ہے تو ہم سے مقابلہ کر ۔ ہم بھی لڑائی کی طرف
حملے کے لئے لوٹتے ہیں ۔
وَ إِنَّ لَنَا الْمَوْلَى وَلَا مَوْلَى لَكُمْ فَتَنْظُرُ أَنَّا نَغْلِبَنَّ وَنُنْصَرُ
اور ہمارا تو ایک مولی ہے اور تمہارا کوئی مولی نہیں ۔ سو تو دیکھ لے گا کہ ہم ضرور
غالب آئیں گے اور مدد دیئے جائیں گے ۔
وَ وَاللَّهِ إِنِّي اَكْسِرَنَّ صَلِيبَكُمْ وَلَوْ مُزِّقَتْ ذَرَّاتُ جِسْمِي وَ اكْسَرُ
اور خدا کی قسم ! میں تمہاری صلیب کو ضرور توڑ ڈالونگا اگر چہ میرے جسم کے ذرات منتشر کر
دیئے جائیں اور میں ٹکڑے ٹکڑے کر دیا جاؤں ۔

وَ وَاللَّهِ يَأْتِي وَقْتُ فَتُحِى وَنُصْرَتِي وَ وَاللَّهِ إِنِّي فَائِرٌ وَمُعَزَّرُ
اور اللہ کی قسم ! میری فتح اور نصرت کا وقت آ رہا ہے اور اللہ کی قسم ! میں کامیاب اور نصرت و
عظمت پانے والا ہوں ۔
وَ وَاللَّهِ يُثْنَى فِي الْبِلَادِ اِمَامُنَا إِمَامُ الْأَنَامِ الْمُصْطَفَى الْمُتَخَيَّرُ
اور اللہ کی قسم ! ملکوں میں ہمارے امام کی تعریف کی جائے گی ۔ جو ساری دنیا کا امام ہے
برگزیدہ اور چنا ہوا ۔
وَمَا فِي يَدَيْكَ بِغَيْرِ قَوْلٍ مُدَلَّسٍ تَكَدُّ وَ تَسْتَقْرِى الْمُحَالَ وَ تَفْجُرُ
اور تیرے ہاتھوں میں محرف قول کے سوا اور کچھ نہیں ۔ تو مشقت اٹھا رہا ہے ۔ تو ناممکن بات
کے پیچھے پڑا ہوا ہے اور گنہگار ہو رہا ہے۔
وَ كُتُبُكَ قَفْرٌ حَشُوُهَا الْكُفْرُ وَ الرَّدَا مُحَرَّفَةٌ فِي كُلِّ عَامٍ تُغَيَّرُ
اور تیری کتابیں چٹیل میدان ہیں جن کا مواد کفر اور ہلاکت ہے وہ تحریف شدہ ہیں
اور ہر سال تبدیل کی جاتی ہیں ۔
فَتِلْكَ بَرَاهِينٌ عَلَى سَخْفِ دِينِكُمْ وَقَدْ قُلْتُ تَحْقِيقًا وَّ لَوْ أَنْتَ تَبْسُرُ
پس یہ تمہارے دین کی کمزوری پر قوی دلائل ہیں اور میں تحقیق کی رو سے بیان کر چکا
ہوں خواہ تو منہ بسور تا ر ہے ۔
لَقَدْ زَيَّنَ الشَّيْطَانُ أَقْوَالَهُ لَكُمْ يُوَسْوِسُكُمْ فِي كُلِّ حِينٍ وَيَمْكُرُ
شیطان نے اپنے اقوال تمہیں مزین کر دکھائے ہیں۔ وہ ہر وقت تمہیں وسوسہ میں ڈالتا اور مکر کرتا ہے۔
وَ قَدْ ذَكَرَ الْأَخْيَارُ مِنْ قَبْلُ قَوْمَكُمْ وَلِأُخْرَيَاتِ النَّاسِ نَحْنُ نُذَكِّرُ
نیک لوگوں نے اس سے پہلے تمہاری قوم کو نصیحت کی ہے اور آخری زمانہ کے لوگوں کو ہم
نصیحت کرتے ہیں ۔

وَ كَيْفَ يُسَاوِى دِينُ عِيسَى لِدِينِنَا وَلَا يَسْتَوِي دَخْنٌ وَ نَجُمْ أَزْهَرُ
اور دین عیسی ہمارے دین کے مساوی کیسے ہو سکتا ہے؟ جبکہ دھواں اور روشن ستارہ
برابر نہیں ہو سکتے ۔
وَقَدْ جَاءَ يَوْمُ اللَّهِ فَالْيَوْمَ رَبُّنَا يُدَقِّقُ أَجْزَاءَ الصَّلِيبِ وَيَكْسِرُ
اور خدا کا دن آ گیا ہے پس آج ہمارا رب صلیب کے اجزاء کو پیس ڈالے گا اور ریزہ ریزہ کر دے گا۔
وَ قُلْتُ لَهُ لَا تَحْسَبِ الْعَبْدَ خَالِقًا وَكُلُّ امْرِءٍ عَنْ قَوْلِهِ يُسْتَفْسَرُ
اور میں نے اسے کہہ دیا کہ ایک بندے کو خالق گمان نہ کر اور ہر شخص اپنی بات کے
متعلق جواب دہ ہوگا ۔
وَقُلْتُ لَهُ لَا تَسْتُرِ الْحَقَّ عَامِدًا سَيُبْدِي الْمُهَيْمِنُ كُلَّ مَا كُنتَ تَسْتُرُ
اور میں نے اس سے کہا کہ عمد أحق کو نہ چھپا۔ ضرور نگران خدا سب کچھ جو تو چھپا تا
رہا ظاہر کر دے گا ۔
وَقُلْتُ لَهُ لَمَّا أَبَى إِنَّ شَأْنَنَا بَلَاغٌ فَبَلَّغْنَا وَإِنَّكَ مُنْذَرُ
جب اس نے انکار کیا تو میں نے اس سے کہا کہ ہمارا کام تو پہنچادینا ہے سو ہم اچھی طرح پہنچا چکے
اور بے شک تو انذار کیا جا چکا ہے۔
وَ إِنْ كُنْتَ لَمْ تَسْمَعُ فَزِدْ فِي تَجَاسُرٍ لِتُسْعِرَنَارَ اللَّهِ ثُمَّ تُدَمِّرُ
اور اگر تو سن ( یعنی جان ) نہیں رہا تو دلیری میں بڑھتا کہ تو اللہ تعالیٰ کی آگ کو بھڑ کا دیوے پھر
ہلاک کر دیا جاوے۔
﴿۳۸﴾ فَزِدْ فِي جَرَاءَاتٍ وَزِدْ فِي تَقَاعُسٍ وَزِدْ فِي عَمَايَاتٍ فَتُفْنَى وَ تُبْتَرُ
پس تو ترقی کر جراتوں میں اور بڑھتا جا کج روی میں اور اندھے پن میں بڑھتا جا سوتو فنا
کیا جائے گا اور کاٹا جائے گا ۔
اولد

وَ لَيْسَ عَذَابُ اللَّهِ عَذَّبًا كَمَا تَرَى سَيُحْرَقُ فِي نَارِ اللَّظى مَنْ يَفْجُرُ
اور خدا کا عذاب میٹھا نہیں جیسا کہ تو خیال کر رہا ہے ۔ دیکھتی ہوئی آگ میں جلایا جائیگا وہ
شخص جو گناہ کرتا ہے۔
غَيُورٌ فَيَأْخُذُ مُشْرِكًا بِذُنُوبِهِ وَلَيْسَ لَهُ أَحَدٌ شَفِيعًا وَ مَازَرُ
وہ غیرت مند ہے ۔ مشرک کو اس کے گناہوں کے عوض پکڑ لے گا ۔ اور اس کے لئے کوئی ۔ا
شفیع نہ ہوگا اور نہ ہی کوئی پناہ ۔
رَفِيعٌ عَلِيٌّ كَيْفَ يُدْرَكُ كُنُهُهُ إِذَا مَا تَرَقَّتْ عَيْنُنَا تَتَحَيَّرُ
وہ بلند ہے برتر ہے اس کی گنہ کیسے دریافت ہو سکتی ہے؟ جتنا بھی ہماری آنکھ بلند ہوتی
ہے حیران رہ جاتی ہے ۔
ا تَعْصُونَ بَغْيًا مَنْ بِهِ الْخَلْقُ امَنُوا اَتَنْسَوْنَ يَوْمًا مَّا بِهِ النَّاسُ انْذِرُوا
کیا تم سرکشی سے نافرمانی کرتے ہو اس ذات کی جس پر مخلوق ایمان لے آئی ؟ کیا تم اس دن کو
بھلاتے ہو جس سے سب لوگ ڈرائے گئے ؟
وَ كَيْفَ يَكُونُ الْعَبْدُ كَابْنِ لِرَبِّهِ فَسُبْحَانَ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا تَصَوَّرُوا
اور ایک بندہ اپنے رب کیلئے ایک بیٹے کی طرح کیسے ہو سکتا ہے۔ ربّ العرش اس عیب سے
پاک ہے جسکا انہوں نے تصور کیا ہے۔
وَقَدْ مَاتَ عِيسَى لَيْسَ حَيًّا وَ إِنَّنَا نَرُدُّ عَلَى مَنْ قَالَ حَقٌّ وَ نَحْجُرُ
اور عیسی مر چکا ہے اور زندہ نہیں اور یقیناً ہم اسکی تردید کرتے ہیں جس نے کہا کہ وہ زندہ ہے
اور (اس بات سے ) منع کرتے ہیں ۔
وَ أَخْبَرَنِي رَبِّي بِمَوْتِ مَسِيحِكُمْ وَكَانَ هُوَ الْأَوْلَى وَ اكْفَى وَ أَجْدَرُ
اور تمہارے مسیح کی موت کے بارہ میں میرے رب نے مجھے خبر دی ہے اور (اس خبر دینے میں )
وہی اولی اور اکفی اور زیادہ حقدار ہے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی