القصیدة الثانیة

کرامات الصادقین, حصہ 3

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

وَ كَمْ مِّنْ دَوَابٌ الْأَرْضِ يَحْيَى مُدَّةً عَلَى ظَهْرِهَا فَاعْجَبُ لِهَذَا وَ فَكِّرُوا
ویسے زمین پر رینگنے والے بہت سے جانور بھی تو مدت تک زندہ رہتے ہیں اسکی سطح پر ۔ پس تو اس
معاملے پر تعجب کرتا رہ اور تم سب لوگ بھی سوچو۔
وَ إِنَّ جُنُودَ الأَنْبِيَاءِ وَحِزْبَهُمُ الُوفٌ فَهَلْ تُرَيَنَّ كَابُنِكَ آخَرُ
اور بے شک انبیاء کے لشکر اور ان کا گروہ ہزاروں میں ہیں ۔ پس کیا تیرے ( مفروض ) بیٹے کی
طرح کوئی اور بھی دکھائی دیتا ہے۔
فَإِنْ كَانَ لِلرَّحْمَنِ وَلَدٌ كَقَوْلِكُمْ فَشَجْرَةُ نَسُلِ اللَّهِ تَنْمُو وَتَكْفُرُ
اگر تمہارے قول کے مطابق کوئی خدائے رحمان کا بیٹا ہوتا تو اللہ کا شجرہ نسل ( تو )
بڑھ جاتا اور کثرت پا جاتا ۔
ابُدِّلَ سُنَّةُ رَبِّنَا بَعْدَ مُدَّةٍ اَيُمْكِنُ فِي سُنَنِ الْقَدِيمِ تَغَيُّرُ
کیا ہمارے رب کی سنت ایک مدت کے بعد تبدیل ہو گئی ہے؟ کیا از لی خدا کے
دستور میں کوئی تغیر ممکن ہے؟
وَقَانُونُ سُنَنِ اللَّهِ فِي بَعْثِ رُسُلِهِ مُبِينٌ فَهَلْ أَبْصَرْتَ أَوْ لَا تُبْصِرُ
الہی دستور کا قانون تو اپنے رسولوں کے بھیجنے میں واضح ہے۔ پس کیا تو نے بصیرت سے
کام لیا ہے یا تو دیکھ ہی نہیں سکتا ؟
وَإِن لَّمْ تَرَ الْيَوْمَ الْهُدَى فَتَرَى غَدًا ظَلَامًا مُهِيبًا فِيهِ تَهْوِي وَتُنْدَرُ
اور اگر آج تو ہدایت کو نہ پاسکا تو کل تو دیکھے گا ہیبت ناک تاریکی کو جس میں تو گرے گا
اور ہلاک ہو جائے گا ۔
اتَخْلَعُ جَهْلًا رِبْقَةَ الْعَقْلِ وَ النُّهَى لَا قُوَالِ قَوْمٍ قَدْ أَضَلُّوا وَ دُمِّرُوا
کیا تو جہالت سے عقل و دانش کا پٹہ اتار رہا ہے ایسے یسے لوگوں کی باتوں کی خاطر جنہوں نے
(اوروں کو ) گمراہ کیا اور ( خود بھی ) ہلاک ہو گئے ۔

ا تَتْرُكُ مَا جَاءَتْ بِهِ الرُّسُلُ مِنْ هُدَى الَا تَتَّبَعَنُ قَوْمًا هُدُوا وَ تَبَقَّرُوا
کیا تو چھوڑتا ہے اس ہدایت کو جو رسول لے کر آئے؟ کیا تو ان لوگوں کی پیروی نہیں کرتا جو ہدایت
دیئے گئے اور انہوں نے بہت علم حاصل کیا؟
عَلَيْكُمْ بِسُبُلِ اللَّهِ مِنْ قَبْلِ سَاعَةٍ تُرِيكُمْ لَظَى النَّارِ الَّتِي هِيَ تُسْعَرُ
تم پر خدا کی راہوں کا اختیار کرنا اس گھڑی کی آمد سے پہلے لازم ہے جو تم کو اس آگ کا
شعلہ دکھائے گی جو بھڑکائی جائے گی ۔
عَذَابٌ أَلِيمٌ لَا انْتِهَاءَ لِحَرْقِهِ وَ إِنْ يَنضَجَنُ جِلْدٌ فَيُخْلَقُ اخَرُ
وه در دناک عذاب ہو گا جس کی جلن ختم نہیں ہوگی اور اگر ایک چمڑا پک جائے گا
تو دوسرا پیدا کر دیا جائے گا ۔
يُنَبِّئُكَ الْعَلَّامُ مَا كُنْتَ تُضْمِرُ وَيُبْدِي لَكَ النُّورَ الَّذِي الْيَوْمَ تُنْكِرُ
علام الغيوب خدا تجھ کو بتائے گا جو کچھ تو چھپاتا رہا اور وہ اس نور کو تیرے سامنے ظاہر کر
دے گا جس کا آج تو انکار کر رہا ہے۔
الَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا اللَّهَ رَبَّكُمُ وَ إِنَّ عَذَابَ اللَّهِ أَدْهَى وَأَكْبَرُ ﴿۳۹﴾
خبر داراے لوگو! اللہ سے ڈرو جو تمہارا رب ہے اور بے شک اللہ کا عذاب بہت بڑی
مصیبت ہے اور بہت بڑا ہے ۔
ا لَمْ يَأْتِكُمْ نُذُرٌ وَّ أَيَاتُ رَبِّكُمُ نَرى بَغْيَكُمْ وَ دُمُوعُنَا تَتَحَدَّرُ
کیا تمہارے پاس ڈرانے والے (انبیاء) اور تمہارے رب کے نشانات نہیں آئے ؟ ہم تمہاری
سرکشی کو دیکھ رہے ہیں اور ہمارے آنسو بہ رہے ہیں۔
وَلِكُلِّ نَبَإِ مُسْتَقَرٌّ وَمَظْهَرٌ وَلِكُلِّ مَا يَأْتِيكَ وَقْتْ مُّقَدَّرُ
اور ہر عظیم الشان خبر کا ایک مقررہ وقت اور مقام ظہور ہے اور جو کچھ تجھے پیش آتا ہے
اس کیلئے بھی ایک مقدر وقت ہے ۔

وَ يَحْكُمُ رَبُّ الْعَرْشِ بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ وَهَا أَنَا قَبْلَ عَذَابِ رَبِّي أُخْبِرُ
اور رب العرش میرے اور تمہارے درمیان فیصلہ کر دے گا۔ اور سنو کہ میں اپنے رب کا عذاب
آنے سے پہلے آگاہ کر رہا ہوں ۔
وَ قَوْمٌ مَّضَوُا مِنْ قَبْلُ ضَالِّينَ مِنْ هَوَى فَانْتُمْ قَبِلْتُمْ كُلَّ مَا هُمْ زَوَّرُوا
اور ہوائے نفس سے گمراہ ہونے والوں میں سے کچھ لوگ پہلے گزر چکے ہیں۔ پس تم نے ہر وہ
فریب قبول کر لیا جو انہوں نے کیا تھا۔
أَخَذْتُمْ طَرِيقَ الشِّرْكِ وَ الْفِسْقِ وَالرَّدَا وَثَرَّتُ خَطَايَاكُمْ فَلَمْ تَسْتَغْفِرُوا
تم نے شرک نافرمانی اور ہلاکت کی راہ اختیار کر لی اور تمہاری خطائیں بڑھ گئیں تو تم
نے استغفار نہیں کیا ۔
فَأَرْسَلَنِي رَبِّي إِلَيْكُمْ لِتَهْتَدُوا وَلِتَقْبَلُوا مَا قَالَ رَبِّي وَ تُغْفَرُوا
اس لئے میرے رب نے مجھے تمہاری طرف بھیجا ہے تا کہ تم ہدایت پاؤ اور تا اس بات کو قبول کرو جو
میرے رب نے کہی اور بخشے جاؤ۔
فَإِنْ شِئْتَ مَاءَ اللَّهِ فَاقْصِدُ مَنَاهِلِي فَيُعْطِكَ مِنْ عَيْنٍ وَعَيْنٍ تُنَوَّرُ
اور اگر تو خدا کا پانی حاصل کرنا چاہتا ہے تو میرے گھاٹوں کا قصد کر وہ تجھے ایک چشمہ دے
گا اور ایسی نگاہ جو منور کی جائے گی ۔
وَ اغْلَظُ حُجُبٍ مَا تُرَاكَ عَلَى الْهُدَى تَعَالَ عَلَى قِدَمِ الضَّلَالِ فَتُزْهَرُ
اور جو کچھ تجھے دکھایا جا رہا ہے وہ ہدایت پر سخت گاڑھے پر دے ہیں ۔ تو اپنی قدیم گمراہی
کے باوجود آ جا تو تو روشنی دیا جائیگا ۔
وَ فِيْكَ فَسَادٌ لَوْ عَلِمْتَ اجْتَنَبْتَهُ وَ ذَلِكُمُ الشَّيْطَانُ يُغْوِى وَ يَحْصُرُ
اور تجھ میں ایک خرابی ہے اگر تجھے اسکا علم ہوتا تو تو اس سے پر ہیز کرتا اور یہ شیطان ہی ہے
جو تمہیں گمراہ کر رہا ہے اور روک رہا ہے۔

ذَبَبْتُ عَنِ الدِّينِ الْحَنِيفِي شُكُوكَكُمْ وَاَزْعَجْتُ أَصْلَ أُصُولِكُمْ ثُمَّ تُنْكِرُ
میں نے دین حنفی کے متعلق تمہارے شکوک دُور کر دیتے ہیں اور تمہارے اُصول کی جڑ کو
اُکھاڑ دیا ہے۔ پھر بھی تو انکار کر رہا ہے ۔
وَقُلْتُمْ لَنَا دِينٌ بَعِيدٌ مِّنَ النُّهَى“ وَهَذَا فَسَادٌ ظَاهِرٌ لَيْسَ يُسْتَرُ
اور تم نے کہہ دیا ہمارا دین تو عقل میں نہیں آ سکتا اور یہ تو ایک واضح خلل ہے جو چھپ نہیں سکتا ۔
وَكُلُّ امْرِءٍ بِالْعَقْلِ يَفْهَمُ أَمْرَهُ كَمَا بِالْعُيُونِ يُشَاهِدَنَّ وَ يُبْصِرُ
اور ہر آدمی تو عقل سے ہی اپنا معاملہ سمجھا کرتا ہے جیسا کہ وہ آنکھوں سے مشاہدہ کرتا
ہے اور دیکھتا ہے ۔
وَ عَقْلُ الْفَتَى نِصْفٌ وَّ نِصْفٌ حَوَاسُهُ وَ كَصَفُقِ أَيْدٍ مِّنْهُمَا الْعِلْمُ يَظْهَرُ
اور آدھی تو انسان کی عقل ہے اور آدھے اسکے حواس ہیں اور (بیع کے وجوب کیلئے ) ہاتھ پر
ہاتھ مارنے کی طرح ان دونوں سے علم الیقین صادر ہوتا ہے۔
تَصَدَّيْتَ فِي نَصْرِ الضَّلَالِ تَعَمُّدًا فَبَارِزُ لِحَرْبِ اللَّهِ إِنْ كُنْتَ تَقْدِرُ
تو عمداً گمراہی کی مدد کے در ہی کی مدد کے درپے ہوا ۔ سوا اللہ سے جنگ کے لئے میدان میں آ جا
اگر تجھے قدرت ہے ۔
وَمَا أَنْتَ إِلَّا عَابِدَ الْحِرْصِ وَ الْهَوَى تُشَمِّرُ ذَيْلَكَ لِلْحُطَامِ وَ تَهْجُرُ
اور تو تو صرف حرص و ہوا کا پجاری ہے تو سامان دنیا کے لئے کمر بستہ ہے اور بکواس کر رہا ہے۔
رَأَيْتُ لَكَ الرُّؤْيَا وَإِنَّكَ مَيِّتٌ وَإِنَّ كَلَامَ اللهِ لَا تَتَغَيَّرُ
میں نے تیرے متعلق ایک خواب دیکھی ہے اور یقیناً تو مرنے والا ہے اور بے شک خدا
کی باتیں بدلا نہیں کرتیں ۔

وَ عِدَّةُ وَعْدِ اللَّهِ عَشْرٌ وَخَمْسَةٌ إِذَا مَا انْقَضَتْ فَاعْلَمُ بِأَنَّكَ مُحْضَرُ
اور خدا کے وعدے کی مدت پندرہ (مہینے ) ہے جب یہ مدت گزر جائے گی تو جان لینا کہ تو
پیش کیا جانے والا ہے ۔
وَتَعْمَى وَتُحْضَرُ عِندَ ذِي الْعَرْشِ مُجْرِمًا وَ تُسْأَلُ عَمَّا كُنْتَ تَهْذِى وَ تَكْفُرُ
اور تو اندھا ہوگا اور مجرم کی صورت میں عرش والے کے سامنے حاضر کیا جائیگا اور تجھ سے ان باتوں
کے متعلق پوچھا جائیگا جو تو بکتا رہا ہے اور جو تو انکار کرتا رہا ہے۔
وَمَا قُلْتُ مِنْ تِلْقَاءِ نَفْسِي تَجَاسُرًا بَلِ الْآنَ نَبَّانِي الْعَلِيمُ الْمُقَدِّرُ
اور یہ بات میں نے اپنی طرف سے جرات سے نہیں کہہ دی ۔ بلکہ ابھی مجھے خدائے علیم (اور )
مالک تقدیر نے خبر دی ہے۔
فَبَلِّغُتُ تَبْلِيعًا وَالَيْتُ حِلْفَةً عَلَى صِدْقِ مَا أَظْهَرْتُ فَانظُرُ وَ نَنظُرُ
پس میں نے تو تبلیغ کا حق ادا کر دیا ہے اور قسم بھی کھالی ہے اسبات کی سچائی پر جسکا میں نے اظہار کیا
ہے۔ سو تو انتظار کر اور ہم بھی انتظار کرتے ہیں۔
فَإِنْ اَكُ صِدِّيقًا فَرَبِّى يُعِزُّنِى وَ إِنْ اَكُ كَذَّابًا فَسَوْفَ أَحَقَّرُ
سواگر میں سچا ہوں تو میرا رب مجھے عزت دے گا اور اگر میں جھوٹا ہوں تو ضرور بے عزت
کیا جاؤں گا ۔
وَ أَعْلَمُ أَنَّ مُهَيْمِنِى لَا يُضِيعُنِي وَاَعْلَمُ أَنَّ مُؤَيِّدِى سَوْفَ يَنْصُرُ
اور میں جانتا ہوں کہ میرا نگہبان خدا مجھے ضائع نہیں کریگا اور میں جانتا ہوں کہ میری تائید کر نیوالا
(خدا) ضرور مدد کریگا۔
فَتَوَقَّدَ السُّفَهَاءُ مِنْ أَهْلِ الْهَوَى وَكُلُّ امْرِءٍ عِنْدَ التَخَاصُمِ يُسْبَرُ
سو ہوائے نفس رکھنے والے بیوقوف بھڑک اٹھے۔ اور ہر شخص بحث کے وقت آزمایا جاتا ہے۔

ذَرُوا فِطْنَةٍ يَدْرُونَ بَحْثِى وَ بَحْثَهُ وَ مَا فِي السَّمَاءِ فَسَوْفَ يَبْدُو وَ يَظْهَرُ
عقلمند لوگ میری اور اس کی بحث کو سمجھتے ہیں اور جو آسمان میں مقدر ہے وہ جلد ہی ظاہر ہوگا
اور سامنے آ جائے گا ۔
وَإِنْ يُسْلِمَنْ يَسْلَمُ وَ إِلَّا فَمَيِّتٌ وَهَذَانِ مِنَّا آيَتَانِ وَنَشْكُرُ
اگر وہ مسلمان ہو جائے گا تو بچ جائے گاور نہ مرے گا اور یہ ہماری طرف سے دونشان ہیں اور ہم
( خدا کا ) شکر کرتے ہیں ۔
وَ وَاللَّهِ هَذَا مِنْ الهِي وَمَنْ يَعِشُ إِلَى أَشْهُرٍ مَّذْكُورَةٍ فَسَيَنْظُرُ
اور اللہ کی قسم ! یہ بات میرے خدا کی طرف سے ہے اور جو مذکورہ مہینوں تک زندہ رہے گا
سو وہ ضرور دیکھ لے گا ۔
وَ تَحْتَ رِدَاءِ اللَّهِ رُوحِي وَمُهْجَتِي وَمَا يَعْرِفُنِي أَحَدٌ وَّ رَبِّي يُبْصِرُ
اور میری روح اور میری جان تو اللہ کی چادر کے نیچے ہے اور مجھے کوئی نہیں پہچانتا اور میرا
رب دیکھ رہا ہے ۔
وَ لَسْتُ بِرَبِّي كَاذِبًا تَارِكَ الْهُدَى وَ لَسْتُ بِرَبِّي كَالَّذِي هُوَ يَهْذَرُ
میرے رب کی قسم ! میں جھوٹا اور ہدایت کو ترک کر نیوالا نہیں اور میرے رب کی قسم ! میں اس شخص کی
طرح نہیں جو بیہودہ گوئی کرتا ہے۔
وَهَنَّأْنِي رَبِّي بِنَهْجِ مَحَبَّةٍ عَلَى مَا تَضَوَّعَ مِسْكُ فَتُحِي وَعَنْبَرُ
میرے رب نے مجھے محبت کے طریق سے مبارکباد دی ہے اس بات پر کہ میری فتح کی کستوری اور
عنبر مہک پڑے ہیں۔
وَ ذَلِكَ مِنْ بَرَكَاتِ رُوحٍ رَسُولِنَا نَبِيٌّ لَهُ نُورٌ مُّنِيرٌ وَ اَزْهَرُ
اور یہ بات ہمارے رسول کی روح کی برکات کیوجہ سے ہے۔ وہ ایسا نبی ہے کہ اسکا نور بہت روشن
کرنیوالا اور وہ (خود بھی ) بہت روشن ہے۔

رَؤُوفٌ رَّحِيمٌ آمِرٌ مَّانِعٌ مَّعًا بَشِيرٌ نَذِيرٌ فِي الْكُرُوبِ مُبَشِّرُ
وہ مہربان رحیم، امر و نہی کر نیوالا ہے۔ بیک وقت بشارت دینے والا ۔ انذار ۔ انذار کرنیوالا اور
دکھوں میں خوشخبری دینے والا ہے ۔
لَهُ دَرَجَاتٌ لَّا شَرِيكَ لَهُ بِهَا لَهُ فَيْضُ خَيْرٍ لَّا تُضَاهِيهِ أَبْحُرُ
اس نبی کے ایسے درجے ہیں جن میں اسکا کوئی شریک نہیں ۔ اسکی بھلائی کا فیضان ایسا ہے کہ
سمندر بھی اسکے مشابہ نہیں ہو سکتے ۔
تَخَيَّرَهُ الرَّحْمَنُ مِنْ بَيْنَ خَلْقِهِ ذُكَاءٌ بِجَلُوَتِهِ وَبَدْرٌ مُّنَوَّرُ
اسے خدائے رحمان نے اپنی مخلوق میں سے منتخب کر لیا ہے وہ اپنے جلوے میں سورج ہے
اور چودھویں کا روشن چاند ۔
وَ كَانَ جَلَالٌ فِي عَرَانِينِ وَبُلِهِ خَفَى الْفَارَ مِنْ أَنْفَاقِهِنَّ الْمُمْطِرُ
اس کی موسلا دھار بارش کے اوائل میں ہی عظیم ال میں ہی عظیم الشان برسنے وا۔ برسنے والے بادل نے چوہوں کو
ان کے بلوں سے نکال دیا۔
رَؤُوفٌ رَّحِيمٌ كَهُفُ أُمَمٍ جَمِيعِهَا شَفِيعُ الْوَرَى سَلَّى إِذَا مَا أُضْجِرُوا
وہ مہربان ۔ رحیم ہے ۔ سب قوموں کی پناہ ہے ۔ مخلوق کا شفیع ہے ۔ جب وہ تنگی
میں پڑ جائیں تو تسلی دیتا ہے ۔
الا مَا هَرَفْنَا فِي ثَنَاءِ رَسُولِنَا لَهُ رُتْبَةٌ فِيهِ الْمَدَائِحُ تُحْصَرُ
سنو ! ہم نے اپنے رسول کی تعریف میں مبالغہ نہیں کیا ۔ اسے تو ایسا مرتبہ حاصل ہے جس
میں تعریفیں ختم ہو جاتی ہیں ۔
۔
وَ إِنَّ أَمَانَ اللَّهِ فِي سُبُلِ هَدْيِهِ فَطُوبَى لِشَخْصٍ يَقْتَفِي مَا يُؤْمَرُ
اور یقینا اسکے دین کی راہوں میں اللہ کی امان ہے پس خوشی ہے اس شخص کو جو اس چیز کی
پیروی کرتا ہے جسکا حکم دیا جاتا ہے۔

سَقَى فَيُهَجَ الْعِرْفَانِ كُلَّ مُصَاحِبٍ فَبِنَشْوَةِ الصَّهْبَاءِ سُرُّوا وَأَبْشَرُوا
اس نے جام معرفت ہر مصاحب کو پلا یا سو اس شراب معرفت کے نشے سے وہ
مسرور اور خوش ہو گئے ۔
وَقَدْ رَاحَ وَالْمَخْلُوقُ فِي ظُلُمَاتِهِ وَ جَهَلَاتِهِ مِثْلَ الْأَوَابِدِ يَنْفِرُ
اور وہ تاریکی کے وقت آیا جبکہ مخلوق اپنی تاریکیوں میں اور اپنی جہالتوں میں وحشیوں کی
طرح بھٹک رہی تھی ۔
فَأَكْمَلَهُمْ قَوْلًا وَفِعَلا وَمِيسَمًا وَأَيْقَظَهُمْ فَاسْتَيْقَظُوا وَ تَطَهَّرُوا
پس اس نے انہیں قول و فعل اور اخلاق حسنہ میں کامل کر دیا اور ان کو بیدار کیا سو وہ بیدار
ہو گئے اور پاک ہو گئے ۔
رَسُولٌ كَرِيمٌ ضَعَّفَ اللهُ شَانَهُ وَبَدْرٌ مُّنِيرٌ لَّا يُضَاهِيْهِ نَيْرُ
وہ رسول کریم ہے اللہ نے اس کی شان بہت بڑھائی ہے اور وہ بدرمنیر ہے ۔ کوئی نور
دینے والا اس کی نظیر نہیں ہے ۔
وَ كَافَحَ أَمْرَ الْمُسْلِمِينَ بِنَفْسِهِ وَعَلَّمَهُمُ سُنَنَ الْهُدَى فَتَبَصَّرُوا
اس نبی نے خود مسلمانوں کے معاملے کو ہاتھ میں لیا اور انہیں ہدایت کے طریقے سکھائے
تو وہ اہل بصیرت ہو گئے ۔
بِأُمَّتِهِ احْفَى مِنَ الآبِ بِابْنِهِ شَفِيعٌ كَرِيمٌ مُشْفِقٌ وَمُحَدِّرُ
وہ اپنی امت پر اس سے بھی زیادہ مہربان ہے جو باپ اپنے بیٹے پر ہو۔ شفیع ہے، کریم ہے
مشفق ہے اور ڈرانے والا ہے۔
فَمَنْ جَاءَهُ طَوْعًا وَ صِدْقًا فَقَدْ نَجَا وَمَنْ اَعْرَضَ عَنْ أَحْكَامِهِ فَيُدَمَّرُ
جو اس کے پاس رغبت اور صدق سے آیا تو وہ نجات پا گیا اور جو اس کے احکام سے
اعراض کرے گا تو وہ ہلاک کیا جائے گا ۔

وَ لَمْ يَتَقَدَّمُ مِثْلُهُ فِي كَمَالِهِ وَ اَخْلَاقِهِ الْعُلْيَا وَلَا يَتَأَخَّرُ
اس کے کمال میں اور اس کے بلند اخلاق میں کوئی بھی اس کا مثیل نہیں گزرا اور نہ آئندہ ہوگا۔
فَدَعُ ذِكْرَ مُوسَى وَاتُرُكَنُ ابْنَ مَرْيَمَ وَ دَعِ الْعَصَا لَمَّا تَرَاءَى الْمُفَقَّرُ
پس موسیٰ کا ذکر چھوڑ اور ابن مریم کی بات بھی ترک کر اور عصا کا ذکر بھی چھوڑ دے جب کہ پشت
پر دندانے رکھنے والی تلوار سا منے آگئی۔
لَهُ رُبَةٌ فِي الْأَنْبِيَاءِ رَفِيعَةٌ فَطُوبَى لِقَوْمٍ طَاوَعُوهُ وَخَيَّرُوا
اس نبی کا مرتبہ سب انبیاء میں بہت بلند ہے پس اس قوم کے لئے خوشی ہے جس نے اس کی
اطاعت کی اور اسے پسند کیا۔
وَعَسْكَرُهُ فِي كُلِّ حَرْبٍ مُّبَارِزُ إِذَا مَا الْتَقَى الْجَمُعَانِ فَانظُرُ وَنَنظُرُ
اور اسکا لشکر ہر لڑائی میں سامنے ہو کر مقابلہ کر نیوالا ہے جب بھی دو جماعتیں آمنے سامنے ہوں ۔
پس تو بھی دیکھ اور ہم بھی دیکھتے ہیں ۔
وَجَاءَ بِقُرْآنٍ مَّجِيدٍ مُّكَمَّلٍ مُنِيرٍ فَنَوَّرَ عَالَمًا وَيُنَوِّرُ
اور وہ مکمل قرآن مجید لے کر آیا جو روشنی بخشنے والا ہے۔ سواس نے ایک دنیا کو منور کر دیا
اور آئندہ بھی منور کرتا رہے گا۔
كِتَابٌ كَرِيمٌ حَازَ كُلَّ فَضِيلَةٍ وَيَسْقِي كَثُوسَ مَعَارِفٍ وَ يُوَفِّرُ
وہ ایک عزت والی کتاب ہے جو تمام فضیلتوں کی جامع ہے ۔ معارف کے جام پلاتی ہے
اور وافر پلاتی ہے۔
وَفِيهِ رَأَيْنَا بَيِّنَاتٍ مِّنَ الْهُدَى وَ فِيهِ وَجَدْنَا مَا يَقِي وَيُبَصِّرُ
اور اسی میں ہم نے ہدایت کے کھلے کھلے نشان پائے ہیں اور اسی میں ہم نے وہ بات پائی ہے جو
بچاتی ہے اور بصیرت بخشتی ہے۔

كَعَيْنٍ كَحِيْلٍ زُيِّنَتْ صَفَحَاتُهُ بِنَاظِرَةٍ مِّنْ عِيْنِ خُلُدٍ يَنظُرُ
سرمگین آنکھ کی طرح اسکے صفحات مزین کئے گئے ہیں وہ ( قرآن ) جنت کی بڑی آنکھوں
والی حوروں کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔
طَرِيٌّ طَلَاوَتُهُ وَلَمْ تَعْفُ نُقْطَةٌ لِمَا صَانَهُ اللَّهُ الْقَدِيرُ الْمُوَقِّرُ
اسکی تر و تازگی ہمیشہ ہی شاداب ہے اور اسکا ایک نقطہ بھی نہ مٹ سکا کیونکہ عزت بخش اور
قدیر خدا نے اسکی حفاظت فرمائی ہے ۔
فَيَا عَجَبًا مِّنْ حُسْنِهِ وَجَمَالِهِ ارى أَنَّهُ دُرِّ وَ مِسْكٌ وَعَنبَرُ
پس اس کا حسن اور جمال کیا ہی عجیب ہے۔ میں تو اس کو موتی ۔ کستوری اور عنبر ہی پاتا ہوں ۔
وَ إِنَّ سُرُورِى فِي إِدَارَةِ كَاسِهِ فَهَلْ فِي النَّدَامَى حَاضِرٌ مَّنْ يُكَرِّرُ
اور میری خوشی تو اس کے پیالہ کو گردش میں لانے میں رہی ہے ۔ کیا ہم مجلسوں میں
کوئی ہے جو بار بار لے؟
وَرَيَّاهُ قَدْ فَاقَ الْحَدَائِقَ كُلَّهَا نَسِيمُ الصَّبَا مِنْ شَأْنِهِ تَتَحَيَّرُ
اور اس کی خوشبو تمام باغوں پر فوقیت لے گئی ہے باد نسیم بھی اس کی شان سے حیران ہو رہی ہے۔
إِذَا مَا تَلَا مِنْ آيَةٍ طَالِبُ الْهُدَى يَرَى نُورَهُ يَجْرِي كَعَيْنٍ وَ يَمْطُرُ ﴿۲۲﴾
جب ہدایت کا طالب اس کی کوئی آیت پڑھتا ہے تو اس کے نور کو چشمے کی طرح بہتا ہوا
پاتا ہے اور برستا ہوا بھی ۔
وَ فِيهِ مِنَ اللَّهِ اللَّطِيفِ عَجَائِبُ أُشَاهِدُهَا فِي كُلِّ وَقْتٍ وَّ انْظُرُ
اور اس میں خدائے لطیف کے عجائبات ہیں جنہیں میں ہر وقت مشاہدہ کرتا اور دیکھتا ہوں۔
ا يَعْجَبُ مِنْ هَذَا سَفِيةٌ مُّشَرَّدٌ وَالْهَاهُ عَنْ نُّوْرٍ ظَلَامٌ مُّكَدَّرُ
کیا کوئی دھتکارا ہوا نا دان اس سے حیران ہوتا ہے جبکہ گہری تاریکی نے اسے نور سے
غافل کر دیا ہے ۔

إلى قَوْلِهِ يَرُنُو الْحَكِيمُ تَلَذُّذًا وَيُعْرِضُ عَنْهُ الْجَاهِلُ الْمُتَكَبِّرُ
اس کے قول پر دانا آدمی لذت سے محبت کی نگاہ ڈالتا ہے اور متکبر جاہل اس سے اعراض کرتا ہے۔
كِتَابٌ جَلِيلٌ قَدْ تَعَالَى شَأْنُهُ يُدَافِي رُءُ وُسَ الْمُنْكِرِينَ وَ يَكْسِرُ
وہ ایک شاندار کتاب ہے ۔ اس کی شان بہت بلند ہے ۔ وہ منکرین کے سروں کو کچل دیتا
ہے اور ٹکڑے ٹکڑے کر دیتا ہے ۔
ہے۔
هُوَ السَّيْفُ فِي اَيْدِى رِجَالِ مَوَاطِنٍ فَلَنْ يَعْصِمَ دِرْعٌ مِنْهُ فَوْجًا وَمِغْفَرُ
وہ مردان کار زار کے لئے ایک تلوار کی حیثیت رکھتا ہے سو ( مقابل ) فوج کو ان کی زرہ
اور خو د نہیں بچاسکیں گے ۔
كَلامٌ يَفُلُّ الْمُرْهَفَاتِ بِحَدِّهِ يُبَشِّرُنَا فِي كُلِّ أَمْرٍ وَيُنْذِرُ
وہ ایسا کلام ہے کہ اپنی تیز دھار سے تیز تلواروں کو کند کر دیتا ہے اور ہمیں ہرامر میں
بشارت دیتا ہے اور انذار بھی کرتا ہے ۔
۔
يُدَيَّةُ قَوْمٍ مُّنْكِرٍ مَّغُلُولَةٌ وَهُدَّتْ هَرَاوَاهُمْ وَ سُرُّوا وَ كُسِّرُوا
منکر لوگوں کے کوتاہ ہاتھ بندھے ہوئے ہیں اور انکے ڈنڈے توڑ دیئے گئے ۔ انکی ناف میں
تیر مارے گئے اور ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے گئے ۔
يُبَاهُونَ مِرِّيحِينَ جَهْلًا وَ نَخْوَةً وَسَوْفَ تَرَاهُمْ مُّدْبِرِينَ فَتُبْشِرُ
وہ جہالت اور غرور سے مٹکتے ہوئے فخر کرتے ہیں اور جلد ہی تو ان کو پیٹھ پھیر نے
والا پائے گا سو تو خوش ہو جائے گا ۔
فِدَا لَّكَ رُوحِي يَا حَبِيبِي وَسَيِّدِى فِدَا لَّكَ رُوحِي أَنْتَ وَرُدٌ مُّنَضَّرُ
میری روح تجھ پر قربان ! اے میرے پیارے اور میرے سردار ! میری جان تجھ پر فدا ہو ۔
آپ تو تر و تازہ گلاب ہیں ۔

وَ مَا أَنْتَ إِلَّا نَائِبُ اللهِ فِي الْوَرَى وَ اَعْطَاكَ رَبُّكَ هَذِهِ ثُمَّ كَوْثَرُ
اور تو ہی مخلوق میں اللہ کا نائب ہے اور خدا نے تجھے یہ نعمت بھی دی ہے اور کوثر بھی ۔
وَ يَعْجَزُ عَنْ تَحْمِيدِ حُسْنِكَ مُؤْمِنٌ فَكَيْفَ مُحَمِّدُكَ الَّذِي هُوَ يُكْفَرُ
اور تیرے حسن کی تعریف کرنے سے تو مومن بھی عاجز ہے پھر کا فر قرار دیئے جانے والا
شخص تیری تعریف کا حق کیسے ادا کر سکتا ہے۔
يُكَفِّرُنِي شَيْخٌ وَ تَتْلُوهُ أُمَّةٌ وَمَا إِنْ أَرَاهُ كَعَاقِل يَتَدَبَّرُ
ایک شیخ میری تکفیر کر رہا اور ایک گروہ اسکے پیچھے چل رہا ہے اور میں اسے ایسے دانشمند کی طرح
نہیں پاتا جو تدبر سے کام لے۔
يُرِى ظَهْرَهُ عِنْدَ النِّضَالِ كَثَعْلَبِ وَكَالذِّئْبِ يَعْوِى حِيْنَ يَهْذِى وَ يَهْجُرُ
مقابلہ کے وقت وہ لومڑی کی طرح اپنی پیٹھ دکھاتا ہے اور جب وہ بکواس اور بیہودہ گوئی
کرتا ہے تو بھیڑیے کی طرح چلاتا ہے ۔
غَبِيٌّ عَتِي أَضْرَمَ الْجَهْلُ غَيْظَهُ كَجُلُمُودِ صَخْرٍ جَهْلُهُ لَا يُغَيَّرُ
وہ کند ذہن اور سرکش ہے ۔ جہالت نے اسکے غصے کو بھڑ کا دیا ہے ۔ اسکی جہالت چٹان
کے پتھر کی طرح تبدیل نہیں ہو سکتی ۔
وَ كَفَّرَنِي بِالْحِقْدِ مِنْ غَيْرِ مَرَّةٍ فَقُلْتُ لَكَ الْوَيْلاتُ إِنَّكَ أَكْفَرُ
اور کینہ سے کئی مرتبہ اس نے میری تکفیر کی تب میں نے (اسے) کہا تیرے لئے ہلاکتیں
ہوں تو تو سب سے بڑا کا فر ہے ۔
وَيَسْعَى لا يُدَائِي وَيَسْعَى بِزُورِهِ عَلَى حَرِيصٌ كَالْعِدًا لَوْ يَقْدِرُ
وہ مجھے دکھ دینے کی کوشش کرتا ہے اور اپنے جھوٹ کے ذریعہ چغل خوری کرتا ہے وہ دشمنوں
کیطرح میرے خلاف حریص ہے اگر اسکا بس چل سکے ۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی