پُرانی تحریریں
حصہ 3
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
سلسلہ سے پُر ہے۔ اور اس سلسلہ میں جو ہزاروں برس کا تجربہ ظاہر کرتا ہے کسی محقق کے
لئے اس نتیجہ پر پہنچنا بہت دشوار نہیں رہتا رہتا ہے کہ انسان فی ذاتہ تمام ضروری اعضاء
جسمانی اور قواعد دماغی اور اخلاقی سے مشرف ہو کر اس دنیا میں ( جو اس کے تمام نیچر کے
حسب حال اور باہمی ربط اور علاقہ کے ساتھ وابستہ کی گئی ہے ) آپ اپنا راستہ
ڈھونڈ ھے اور خود اپنی جسمانی اور روحانی بھلائی اور بہتری کے وسائل کا علم حاصل کرے
اور فائدہ اٹھائے ۔
پس اس قانون قدرت کو پس انداز کر کے یا حکیم حقیقی کی دانائی کے خلاف اگر ہم
ایک یہ فرضی دلیل قائم کریں کہ چونکہ انسان کو اپنے چاروں طرف دیکھنا ضروریات سے
ہے اور دیکھنے کے لئے جو دو آنکھیں اس کے چہرے پر قائم کی گئی ہیں وہ جس وقت سامنے
کی اشیاء کے دیکھنے میں مصروف ہوتی ہیں اس وقت پیچھے سے اس کے اگر اس کی ہلاکت کا
سامان کیا گیا ہو تو وہ بشرط آگے کی دو ہی آنکھوں کے ہونے کے ضرور ہے کہ پیچھے کے حال
کے دیکھنے سے محروم رہے۔ پس ممکن ہے۔ پس ۔ مکن نہ تھا کہ خدا جو رحیم اور کریم اور حکیم ہے وہ اسے سر کے
پیچھے کی طرف بھی دو آنکھیں ایسی عطا نہ کرتا کہ جس سے وہ مذکورہ بالا خطرہ سے نجات پانے
کی تدبیر کر سکتا۔ پس جبکہ سر کے پیچھے کی طرف دو آنکھوں کے ہونے کی ضرورت ہے لہذا
لازم ہوا کہ خدا اپنے بندوں کی مزید حفاظت کی غرض سے ایسی آنکھیں عطا کرے یا اسی قسم
کی ایک اور دلیل ہم یہ قائم کریں کہ چونکہ انسان کی عقل خطا کرتی ہے اور اسے یہ علم بھی آج
تک حاصل نہیں ہے کہ بمبئی سے جس جہاز پر وہ ولایت کو روانہ ہوتا ہے اس کی روانگی کی
تاریخ سے ہفتہ یا ڈیڑھ ہفتہ بعد جو خطرناک طوفان سمندر میں آنے والا ہے اور جس میں
اس کا جہاز غرق ہونے کو ہے اسے پہلے سے جان سکے ۔ پس جس حالت میں نہ خود انسان
اپنے علم اور واقفیت سے اپنے تے اپنے تئیں طوفان کے مہلک اور خوفناک اثر سے محفوظ کر سکتا ہے
ہے ۲۰
اور وہ خدا ( جو رحیم اور کریم اور ہر ایک سہو و خطا سے مبرا اور ہر امر کی حقیقت پر واقف ہے )
بذریعہ اپنے نج کے پیغام کے فوراً اپنے بندوں کی مدد کرے تو پھر ہم عاجز بندے کیونکر اپنی
جان کو ہلاکت کے طوفان سے محفوظ رکھ سکتے ہیں ۔ پس مقتضاء حکمت اور رحمت اور بندہ
پروری اس قادر مطلق کا یہی ہے کہ وقتاً فوقتاً وہ ہم کو طوفان کے آنے کی اس قدر عرصہ پہلے
سے خبر دیتار ہے کہ جس سے ہمیں اپنے اور اپنے جہاز کے بچانے کا موقع مل سکے۔
اب ظاہر ہے کہ جو لوگ حقیقت کے سمجھنے کا کافی ملکہ رکھتے ہیں اور منطق کے
اصول کا بخوبی علم رکھتے ہیں وہ ہماری ان دونوں دلیلوں کو قطعی لنگڑی اور ۔ لڑی اور بے بنیاد خیال
کریں گے۔ کیوں؟ اس لئے کہ اول دونوں دلیلوں میں ضرورت کا جو کچھ قیاس قائم کیا
گیا ہے اور جسے ہم نے اپنے نتیجہ کی علت قرار دیا ہے وہ محض ہمارا ایک وہمی اور فرضی قیاس
ہے قوانین نیچر سے اس کی تائید نہیں ہوتی بلکہ ہم الٹا قوانین نیچر کو پس انداز کر کے خدا کی
خود دانائی پر حاشیہ چڑھاتے ہیں۔ دوم چونکہ ہماری علت فرضی ہوتی ہے پس اس سے جو
نتیجہ ہم قائم کرتے ہیں وہ بھی فرضی ہوتا ہے۔ اور واقعات نیچری خود اس کی تردید کرتے
ہیں چنانچہ جیسے پہلی مثال کے متعلق ہمارا نتیجہ واقعات کے خلاف ہے اور در حقیقت انسان
کے سر کے پیچھے دو آنکھیں اور زائد قائم نہیں کی گئی ہیں۔ دوسری مثال میں بھی ویسے ہی
باوجود اس کے کہ سینکڑوں جہاز آج تک سمندر میں غرق ہو چکے ہیں اور ہزاروں اور
لاکھوں جانیں ان کے ساتھ ضائع ہو چکی ہیں مگر آج تک خدا نے کسی جہاز والے کے
پاس کوئی نج کا پیغام اس قسم کا نہیں بھیجا جس کا دوسری مثال میں ذکر ہوا ہے پس
دونوں صورتوں میں ہماری ضرورت کا قیاس خدا کی دانائی یا قوانین قدرت کے
موافق نہ تھا اس لئے اس کا نتیجہ بھی خدا کی حکمت کے خلاف ہونے کے باعث نیچر
کے واقعات سے تصدیق نہ پاسکا اور محض فرضی ثابت ہوا۔اب صاف ظاہر ہے کہ آپ نے
اپنے الہام کی ضرورت پر جو دلیل پیش کی ہے وہ بجنسہ ہماری دونوں دلیلوں کے متشابہہ ہے
کیونکہ آپ فرماتے ہیں کہ جس حالت میں نہ خود انسان اپنے علم اور واقفیت سے غلطی ؟
سے بچ سکے اور نہ خدا ( جو رحیم اور کریم اور ہر ایک سہو و خطا سے مبرا اور ہر امر کی اصل حقیقت ۲۱
پر واقف ہے ) بذریعہ اپنے سچے الہام کے اپنے بندوں کی مدد کرے تو پھر ہم عاجز بندے
کیونکر ظلمات جہل اور خطا سے باہر آویں اور کس طرح آفات شک و شبہ سے نجات پائیں
لہذا میں مستحکم رائے سے یہ بات ظاہر کرتا ہوں کہ مقتضاء حکمت اور رحمت اور بندہ پروری اس
قادر مطلق کا یہی ہے کہ وقتاً فوقتاً جب مصلحت دیکھے ایسے لوگوں کو پیدا کرتا رہے کہ عقائد حقہ
کے جاننے اور اخلاق صحیحہ کے معلوم کرنے میں خدا کی طرف سے الہام پاویں“۔
پس جس صورت میں آپ کی اس دلیل میں بھی ضرورت کا قیاس مثل ہماری
دونوں دلیلوں کے ہے اور قوانین نیچر اس کی تصدیق کرنے سے انکاری ہیں تو پھر ایسا قیاس
بحر فرضی اور وہمی ہونے کے اور کچھ ثابت نہیں ہوتا کیونکہ ہم خود تو بات بات میں ایسی
سینکڑوں ضرورتیں قائم کر سکتے ہیں مگر سوال یہ ہے کہ خدا کی حکمت بھی ہماری فرضی
ضرورتوں کو تسلیم کرتی ہے یا نہیں؟ محققوں کے نزدیک وہی ضرورت ”ضرورت ہو سکتی
ہے جس کو نیچر یا خدا کی حکمت نے قائم کیا ہو۔ جیسے ہماری بھوک کے دفعیہ کے لئے غذا اور
سانس لینے کے لئے ہوا کی ضرورت ہماری فرضی نہیں بلکہ نیچری ہے اور اسی لئے اس کا
ذخیرہ بھی انسان کی زندگی کے لئے اس نے فراہم کر دیا ہے۔ مگر جو ضرورت کہ نیچر کے
نزدیک قابل تسلیم نہیں ہے اور اسے ہم خود اپنے وہم سے قائم کرتے ہیں وہ ایک طرف جس
طور پر محض فرضی ہوتی ہے دوسری طرف اسی طور پر اسے علت ٹھہرا کر جو نتیجہ ہم قائم کرتے
ہیں وہ بھی فرضی ہونے کے باعث واقعات کے ساتھ مطابق نہیں ہوتا ہے۔ اور یہ صورت
ہم نے اپنی مثالوں میں بخوبی ظاہر کر دی ہے۔
دوم اس بات کی نسبت کہ آپ نے الہام کی تعریف میں جو کچھ عبارت رقم کی ہے
اس کا آپ کی دلیل سے کہاں تک ربط ہے اسی قدر لکھنا کافی ہے کہ جس حالت میں
کل حالتوں میں انسان اپنے علم اور واقفیت میں غلطی نہیں کرتا ہے۔ ایڈیٹر بر اور ہند۔
آپ نے اپنے الہام کی کل بنیاد جس ” ضرورت پر قائم کی ہے درحقیقت وہ ضرورت جبکہ
خود بے بنیاد ہے یعنے نیچر کے نزدیک وہ ضرورت قابل تسلیم نہیں ہے تو پھر اگر یہ بھی مانا
جاوے کہ جو عمارت آپ نے کسی اپنی بنیاد پر کھڑی کی ہے وہ اچھے مصالحہ کے ساتھ بھی تعمیر
کی ہے تاہم وہ بے بنیاد ہونے کے باعث بجز وہم کے اور کہیں ٹھہر نہیں سکتی اور جیسے اس کی
۲۲ بنیاد فرضی ہے ویسے ہی وہ بھی آخر کار فرضی رہتی ہے۔
الہام کے اس غلط عقیدہ کے باعث دنیا میں لوگوں کو جس قدر نقصان پہنچا ہے اور
جس قدر خرابیاں برپا ہوئی ہیں اور انسانی ترقی کو جس قدر روک پہنچی ہے اس کے ذکر کرنے
کو اگر چه میرا دل چاہتا ہے مگر چونکہ امر متناقضہ سے اس کا اس وقت کچھ علاقہ نہیں ہے لہذا
اس کا بیان یہاں پر ملتوی رکھتا ہوں ۔ لاہور ۳ جون ۱۸۷۹ء
آپ کا نیازمند شیو نرائن اگنی ہوتری
مکرمی جناب پنڈت صاحب
آپ کا عنایت نامہ عین انتظار کے وقت میں پہنچا۔ کمال افسوس سے لکھتا ہوں جو
آپ کو تکلیف بھی ہوئی اور مجھ کو جواب بھی صحیح صحیح نہ ملا۔ میرے سوال کا تو یہ ماحصل تھا کہ
جبکہ ہماری نجات ( کہ جس کے وسائل کا تلاش کرنا آپ کے نزدیک بھی ضروری ہے)
عقائد حقہ اور اخلاق صحیحہ اور اعمال حسنہ کے دریافت کرنے پر موقوف ہے کہ جن میں امور
باطلہ کی ہرگز آمیزش نہ ہو تو اس صورت میں ہم بجز اس کے کہ ہمارے علوم دینیہ اور معارف
شرعیہ ایسے طریق محفوظ سے لئے گئے ہوں جو دخل مفاسد اور منکرات سے بکلی معصوم ہو
اور کسی طریق سے نجات نہیں پاسکتے ۔ اس کے جواب میں اگر آپ وضع استقامت پر چلتے
اور داب مناظرہ کو مرعی رکھتے تو از روئے حصر عقلی کے جواب آپ کا ( در حالت انکار )
صرف تین باتوں میں سے کسی ایک بات میں محصور ہوتا ۔ اوّل یہ کہ آپ سرے سے
نجات کا ہی انکار کرتے اور اس کے وسائل کو مفقود الوجود اور ممتنع الحصول ٹھہراتے اور
اس کی ضرورت کو چار آنکھوں کی ضرورت کی طرح صرف ایک طمع خام سمجھتے ۔ دوم یہ کہ
نجات کے قائل ہوتے لیکن اس کے حصول کے لئے عقائد اور اعمال کا ہر ایک کذب اور
فساد سے پاک ہونا ضروری نہ جانتے بلکہ محض باطل یا امور مخلوطہ حق اور باطل کو بھی موجب
نجات کا قرار دیتے ۔ سوم یہ کہ حصول نجات کو صرف حق محض سے ہی ( جو امتزاج باطل سے
بکلی منزہ ہو ) مشروط رکھتے اور یہ دعویٰ کرتے کہ طریقہ مجوزہ عقل کا حق محض ہی ہے اور اس
صورت میں لازم تھا کہ بغرض اثبات اپنے اس دعوٹی کے ہمارے قیاس استقرائی کو (جو
حجت کی اقسام ثلاثہ میں سے تیسری قسم ہے جس کو ہم مضمون سابق میں پیش کر چکے ہیں )
کوئی نظیر معصوم عن الخطا ہونے کسی عاقل کے پیش کر کے اور اس کے علوم نظریہ عقلیہ میں ﴿۲۳﴾
سے کوئی تصنیف دکھلا کر توڑ دیتے پھر اگر حقیقت میں ہمارا قیاس استقرائی ٹوٹ جاتا اور ہم
اس تصنیف کی کوئی غلطی نکالنے سے عاجز رہ جاتے تو آپ کی ہم عاجز رہ جاتے تو آپ کی ہم پر خاصی ڈگری ہو جاتی۔
مگر افسوس کہ آپ نے ایسا نہ کیا ہزاروں مصنفوں کا ذکر تو کیا مگر نام ایک کا بھی نہ لیا اور نہ
اس کی کسی عقلی نظیری تصنیف کا کچھ حوالہ دیا اب اس تکلیف دہی سے میری غرض یہ ہے کہ
اگر الہام کی حقیت میں جناب کو ہنوز کچھ تامل ہے تو بغرض قائم کرنے ایک مسلک بحث
کے شقوق ثلاثہ متذکرہ بالا میں سے کسی ایک شق کو اختیار کیجئے اور پھر اس کا ثبوت دیجئے
کیونکہ جب میں ضرورت الہام پر حجت قائم کر چکا تو اب روئے قانون مناظرہ کے آپ کا
یہی منصب ہے جو آپ کسی حیلہ قانونی سے اس حجت کو توڑیں اور جیسا میں عرض کر چکا ہوں
اس حیلہ انگیزی کے لئے آپ کے پاس صرف تین ہی طریق ہیں جن میں سے کسی ایک کو
اختیار کرنے میں آپ قانوناً مجاز ہیں اور یہ بات خاطر مبارک پر واضح رہے کہ ہم کو اس
بحث سے صرف اظہار حق منظور ہے۔ تعصب اور نفسانیت جو سفہا کا طریقہ ہے ہرگز مرکوز
خاطر نہیں۔ میں دلی محبت سے دوستانہ یہ بحث آپ سے کرتا ہوں اور دوستانہ راست طبیعی
کے جواب کا منتظر ہوں۔ راقم آپ کا نیاز مند غلام احمد عفی عنہ۔٫۵ جون ۱۸۷۹ء
مکرمی جناب مرزا صاحب
آپ کا عنایت نامہ مرقومہ پانچویں ماہ حال مجھے ملا ۔ نہایت افسوس ہے کہ میں
نے آپ کے الہام کے بارے میں جو کچھ بطور جواب لکھا تھا اس سے آپ تشفی حاصل نہ
کر سکے۔ میرا افسوس اور بھی زیادہ بڑھتا جاتا ہے کہ جب میں دیکھتا ہوں کہ آپ نے
میرے جواب کے عدم تسلیم کی نسبت کوئی صاف اور معقول وجہ بھی تحریر نہیں فرمائی جس سے
معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے اس کے پڑھنے اور سمجھنے میں غور اور فکر کو دخل نہیں دیا۔
پھر آپ کے اس عنایت نامہ میں ایک اور لطف یہ موجود ہے کہ آپ ایک جگہ
پر قائم رہتے معلوم نہیں ہوتے ۔ پہلے آپ نے الہام کی ضرورت اس دلیل کے ساتھ
قائم کی کہ چونکہ انسان کی عقل حقیت کے معلوم کرنے میں عاجز ہے اور وہ اپنی تحقیقات
میں خطا کرتی ہے۔ پس ضرور ہے کہ انسان خدا کی طرف سے الہام پاوے۔ میں نے
جب آپ کی اس ضرورت کو فرضی ثابت کر دیا اور دکھلا دیا کہ خدا ہ خدا کی حکمت اس
ضرورت کو تسلیم نہیں کرتی ہے تو آپ نے پہلے مقام کو چھوڑ کر اب دوسری طرف کا
۲۴ راستہ لیا۔ اور بجائے ہماری تحریر کے تسلیم کرنے یا بشرط اعتراض کسی معقول حجت کے
پیش کرنے کے اب اُس سلسلہ کو نجات کے مسئلہ کے ساتھ آلپیٹا یعنی اصل بحث کو جو
الہام کی اصلیت پر تھی اُسے چھوڑ کر نجات کے مسئلہ کو لے بیٹھے اور اب اس نئے قضیہ
کے ساتھ ایک نئی بحث کے اصولوں کو قائم کرنے لگے ۔ پھر اس پر ایک طرفہ یہ ہے
کہ آپ اخیر خط میں لکھتے ہیں کہ اگر الہام کی حقیقت میں جناب کو ہنوز کچھ تامل ہے تو
بغرض قائم کرنے ایک مسلک بحث شقوق ثلاثہ متذکرہ بالا میں سے کسی ایک شق کو
اختیار کیجئے اور پھر اس کا ثبوت دیجئے کیونکہ جب میں ضرورت الہام پر حجت قائم کر چکا تو
اب از روئے قانون مناظرہ کے آپ کا یہی منصب ہے جو آپ کسی حیلہ قانونی سے اُس
حجت کو توڑ دیں۔ گویا یک نشد دو شد ۔ آپ نے ضرورت الہام پر جو حجت قائم کی تھی وہ تو
جناب من میں ایک دفعہ توڑ چکا اور اُس فرضی ضرورت پر جو عمارت الہام کی آپ نے قائم
کی تھی اسے بے بنیاد ٹھہرا چکا مگر افسوس ہے کہ ایک عرصہ دراز کی عادت کے باعث اس کی
تصویر ہنوز آپ کی نظروں میں سمائی ہوئی ہے اور وہ عادت با وجود اس کے کہ آپ کو اس
بحث سے صرف اظہار حق منظور ہے ۔ مگر پھر آپ کو حقیقت کے پاس پہنچنے میں سد راہ ہے۔
تحقیق حق اُس وقت تک اپنا قدم نہیں جما سکتی ہے جب تک کہ ایک خیال جو عادت میں
داخل ہو گیا ہے اُس کو ایک دوسری عادت کے ساتھ جدا کرنے کی مشق حاصل نہ کی جائے۔
کسی عیسائی کا ایک چھوٹا سا لڑکا بھی گنگا کے پانی کو صرف دریا کا پانی سمجھتا ہے اور اس سے
زیادہ گناہ سے نجات وغیرہ کا خیال اس سے متعلق نہیں کرتا مگر ایک پرانے خیال کے معتقد
بڑھے ہندو کے نزدیک اس پانی میں ایک غوطہ مارنے سے انسان کے کل گناہ دفع ہو جاتے
ہیں۔ ایک عیسائی کے نزدیک خدا کی تثلیث برحق ہے مگر ایک مسلمان یا براہمو کے نزدیک
وہ بالکل لغو ہے۔ اگر کسی ایسے ہندو یا عیسائی سے بحث کر کے اس کے خیال کی لغویت کو
ظاہر بھی کر دو ( کہ جس کا ظاہر کرنا کچھ مشکل بات نہیں ) مگر وہ اس کی لغویت کو تسلیم نہیں کرتا
ہے حتی کہ جب جواب سے عاجز آتا ہے تو یہ کہہ کر کہ گو میں ٹھیک جواب نہیں دے سکتا
ہوں مگر میں اس کا قائل ہوں اور دل سے اسے ٹھیک جانتا ہوں۔ یہ دل کی گواہی اس کی
وہی عادت ہے کہ جو حکما کے نزدیک طبیعت ثانی کے نام سے موسوم ہوتی ہے۔ پس جس
الہام کے آپ قائل ہیں اس کی بھی وہی کیفیت ہے آپ کے نزدیک ایک عرصہ دراز کی
عادت کے باعث وہ خیال ایسا پختہ اور صحیح ہو گیا ہے کہ آپ اس کے مخالف ہماری مضبوط ۲۵
سے مضبوط دلیل بھی قابل اطمینان نہیں پاتے ہیں اور جب ایک طرف سے اپنی دلیل کو
کمزور دیکھتے ہیں تو دوسری طرف بدل کر چل دیتے ہیں ۔ اس طور پر فیصلہ ہونا محال ہے۔
آج تک کسی سے ہوا بھی نہیں اور نہ آئندہ ہونے کی امید ہے۔
آپ مجھ سے ان مصنفوں کے نام طلب کرتے ہیں جن کی تصنیف یا تحقیقات میں
غلطی نہیں ہے حالانکہ جن علوم کا میں نے ذکر کیا تھا ان کے جاننے والوں کے نزدیک ان کی
تصنیف کی کیفیت پوشیدہ نہیں ہے۔ کیا آپ نے علم ریاضی کی تصنیفات خود ملاحظہ نہیں کی
ہیں؟ کیا علم طبیعات کی کتب آپ کی نظر سے نہیں گذری ہیں؟ بیشک جدید تصنیفات جو
انگریزی سے فارسی یا عربی میں ترجمہ نہیں ہوئیں شائد ان کی کیفیت آپ سے پوشیدہ ہومگر
بعض یونانیوں کی تصنیف مثل اقلیدس کے علم ہندسہ وغیرہ سے غالباً آپ واقفیت رکھتے
ہونگے اور ظاہر ہے کہ علم ہندسہ کے راست اور صحیح ہونے میں آج تک دنیا میں کسی عالم کو
خواہ ( وہ الہام کا مقر ہو یا منکر ۔ خدا پرست ہو یا دہریہ ) کلام نہیں ہے اگر آپ کی رائے میں
وہ درست نہ ہو تو آپ براہ مہربانی مجھ کو اس کی غلطیوں سے مطلع فرمائیں۔
پھر آپ یہ بھی لکھتے ہیں کہ میں نے آپ کے مضمون کے جواب دینے میں
داب مناظرہ کو مرعی نہیں رکھا۔ اس کے جواب میں میں صرف اس قدر عرض کرنا کافی سمجھتا
ہوں کہ جس وقت میری اور آپ کی کل تحریریں رسالہ برا در ہند میں مشتہر کی جاویں گی
اُسوقت انصاف پسند ناظرین خود ہی تصفیہ کر لیں گے آپ کا یہ فرمانا صحیح ہے یا غیر صحیح ۔
اگر آپ لکھیں تو اگلے مہینے کے رسالہ سے میں اس بحث کو مشتہر کرنا شروع
کردوں ۔ لاہور ۱۲ جون ۱۸۷۹ء آپ کا نیازمند شیو نارائن اگنی ہوتری
مکرمی جناب پنڈت صاحب
آپ کا مہر بانی نامہ عین اُس وقت میں پہنچا کہ جب میں بعض ضروری مقدمات
کے لیے امرت سر کی طرف جانے کو تھا۔ چونکہ اس وقت مجھے دو گھنٹہ کی بھی فرصت نہیں
اس لئے آپ کا جواب واپس آکر لکھوں گا اور ان شاء اللہ تعالیٰ تین روز بغایت درجہ چار
۲۶ روز کے بعد واپس آ جاؤں گا اور پھر آتے ہی جواب لکھ کر خدمت گرامی میں ارسال
کروں گا ۔ آپ فرماتے ہیں کہ یہ مضامین برادر ہند میں درج ہوں ۔ مگر میری صلاح
یہ ہے کہ ان مضامین کے ساتھ دو ثالثوں کی رائے بھی ہو تب اندارج پاویں مگر اب مشکل
یہ کہ ثالث کہاں سے لاویں ناچار یہی تجویز خوب ہے کہ آپ ایک فاضل نامی گرامی
صاحب تالیف و تصنیف کا براہم سماج کے فضلاء میں سے منتخب کر کے اطلاع دیں جو
ایک خدا ترس اور فروتن اور محقق اور بے نفس اور بے تعصب ہوا اور ایک انگریز کہ جس کی قوم
کی زیر کی بلکہ بے نظیری کے آپ قائل ہیں انتخاب فرما کر اس سے بھی اطلاع بخشیں تو
اغلب ہے کہ میں ان دونوں کو منظور کرونگا اور میں نے بطور سرسری سنا ہے کہ آپ کے
بر ہمو سماج میں ایک صاحب کیشپ چندر نام لئیق اور دانا آدمی ہیں اگر یہی سچ ہے تو وہی
منظور ہیں ان کے ساتھ ایک انگریز کر دیجئے مگر منصفوں کو یہ اختیار نہ ہوگا کہ صرف اتنا ہی
لکھیں کہ ہماری رائے میں یہ ہے یا وہ ہے بلکہ ہر ایک فریق کی دلیل کو اپنے بیان سے توڑنا
یا بحال رکھنا ہوگا ۔ دوسرے یہ مناسب ہے کہ اس مضمون کو رسالہ میں متفرق طور پر درج نہ کیا
جائے کہ اس میں منصف کو دوسرے نمبروں کا مدت دراز تک انتظار کرنا پڑتا ہے بلکہ
مناسب ہے ہے کہ ؟ یہ سارا مضمون ایک ہی دفعہ برادر ہند میں درج ہو یعنی تین تحریریں ہماری
طرف سے اور تین ہی آپ کی طرف سے ہوں اور ان پر دونوں منصفوں کی مفصل رائے
درج ہو اور اگر آپ کی نظر میں اب کی دفعہ منصفوں کی رائے درج کرنا کچھ دقت ہو تو
پھر اس صورت میں یہ بہتر ہے کہ جب میں بفضلہ تعالی امرتسر سے واپس آکر تحریر ثالث
آپ کے پاس بھیج دوں تو آپ بھی اُس پر کچھ مختصر تحریر کر کے تینوں تحریریں یکدفعہ چھاپ
دیں اور ان تحریروں کے اخیر میں یہ بھی لکھا جائے کہ فلاں فلاں منصف صاحب اس پر اپنا
اپنا موجہ رائے تحریر فرماویں اور پھر دو جلدیں اس رسالہ کی منصفوں کی خدمت میں مفت بھیجی
جائیں ۔ آئندہ جیسے آپ کی مرضی : مرضی ہو اس سے اطلاع بخشیں اور جلد اطلاع بخشیر ستیں ۔ اور میں
نے چلتے چلتے جلدی سے یہ خط لکھ ڈالا ہے کمی بیشی الفاظ سے معاف فرمائیں۔
راقم آپ کا نیازمند غلام احمد عفی عنہ ۷ ارجون ۱۸۷۹ء
جواب الجواب
با وانرائن سنگھ صاحب سکرٹری آریہ سماج امرتسر مطبوعہ پرچہ
آفتاب ۱۸ فروری
اول با وا صاحب نے یہ سوال کیا ہے کہ اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ خدا روحوں کا
خالق ہے اور ان کو پیدا کر سکتا ہے۔ اس کے جواب الجواب میں قبل شروع کرنے مطلب کے
یہ عرض کرنا ضروری ہے کہ از روئے قاعدہ فن مناظرہ کے آپ کا یہ ہرگز منصب نہیں ہو سکتا
کہ آپ روحوں کے مخلوق ہونے کا ہم سے ثبوت مانگیں بلکہ یہ حق ہم کو پہنچتا ہے کہ ہم آپ
سے روحوں کے بلا پیدائش ہونے کی سند طلب کریں کیونکہ آپ اسی پر چہ مذکور العنوان میں
خود اپنی زبان مبارک سے اقرار کر چکے ہیں کہ پر میشر قادر ہے اور تمام سلسلہ عالم کا وہی منتظم
ہے۔ اب ظاہر ہے کہ ثبوت دینا اس امر جدید کا آپ کے ذمہ ہے کہ پر میشر اول قادر ہو کر
پھر غیر قادر کس طرح بن گیا۔ ہمارے ذمہ ہرگز نہیں جو ہم ثبوت کرتے پھریں کہ پر میشر جو
قدیم سے قادر ہے وہ اب بھی قادر ہے۔ سو حضرت یہ آپ کو چاہیے تھا کہ ہم کو اس بات کا
ثبوت کامل دیتے کہ پر میشر با وصف قادر ہونے کے پھر روحوں کے پیدا کرنے سے کیوں
عاجز رہے گا ۔ ہم پر یہ سوال نہیں ہو سکتا کہ پر میشر ( جو قا در تسلیم ہو چکا ہے ) روحوں کے پیدا
کرنے کی کس قدر قدرت رکھتا ہے کیونکہ خدا کے قادر ہونے کو تو ہم اور آپ دونوں مانتے
ہیں ۔ پس اس وقت تک تو ہم میں اور آپ میں کچھ تنازع نہ تھا۔ پھر تنازع تو آپ نے پیدا
کیا جو روحوں کے پیدا کرنے سے اس قادر پر میشر کو عاجز سمجھا اس صورت میں آپ خود
منصف ہوں اور بتلائیں کہ بار ثبوت کس کے ذمہ ہے؟
اور اگر ہم بطریق تنزل یہ بھی تسلیم کر لیں کہ اگر چہ دعویٰ آپ نے کیا مگر اثبات اُس
کا ہمارے ذمہ ہے۔ پس آپ کو مژدہ ہو کہ ہم نے سفیر ہند ۲۱ ۔ فروری میں خدا کے خالق
ہونے کا ثبوت کامل دے دیا ہے۔ جب آپ بنظر انصاف پر چہ مذکور کو ملاحظہ فرمائیں گے ﴿۲۸﴾
تو آپ کی تسلی کامل ہو جائے گی۔ اور خود ظاہر ہے کہ خدا تو وہی ہونا چاہیے جو موجد مخلوقات
ہو نہ یہ کہ زور آور سلاطین کی طرح صرف غیروں پر قابض ہو کر خدائی کرے۔
اور اگر آپ کے دل میں یہ شک گزرتا ہے کہ پرمیشر جو اپنی نظیر نہیں پیدا کر سکتا
شاید اسی طرح ارواح کے پیدا کرنے پر بھی قادر نہ ہوگا ۔ پس اس کا جواب بھی پرچہ مذکورہ
۹۔ فروری میں پختہ دیا گیا ہے۔ جس کا خلاصہ یہ ہے کہ خدا ایسے افعال ہرگز نہیں کرتا جن
سے اس کی صفات قدیم کا زوال لازم آوے جیسے وہ اپنا شریک نہیں پیدا کر سکتا اپنے آ۔ آپ کو
ہلاک نہیں کر سکتا کیونکہ اگر ایسا کرے تو اس کی صفات قدیمہ جو وحدت ذاتی اور حیات ابدی
ہے زائل ہو جائے گی ۔ پس وہ قدوس خدا کوئی کام برخلاف اپنی صفات از لیہ کے ہرگز نہیں
کرتا باقی سب افعال پر قادر ہے۔ پس آپ نے جو روحوں کی پیدائش کو شریک الباری کی
پیدائش پر قیاس کیا تو خطا کی۔ میں پہلے عرض کر چکا ہوں کہ یہ آپ کا قیاس مع الفارق ہے
ہاں اگر یہ ثابت کر دیتے کہ پیدا کرنا ارواح کا بھی مثل پیدا کرنے نظیر اپنی نے خدا کی کسی
صفت عظمت اور جلال کے برخلاف ہے تو دعوئی آپ کا بلا شبہ ثابت ہو جاتا ۔
پس آپ نے جو تحریر فرمایا ہے کہ یہ ظاہر کرنا چاہیے کہ خدا نے روح کہاں
سے پیدا کئے ۔ اس تقریر سے صاف پایا جاتا ہے کہ آپ کو خدا کے قدرتی کاموں سے
مطلق انکار ہے اور اس کو مثل آدم زاد کے محتاج باسباب سمجھتے ہیں اور اگر آپ کا اس
تقریر سے یہ مطلب ہے کہ ہماری سمجھ میں نہیں آتا کہ کس طرح پر میشر روحوں کو
پیدا کر لیتا ہے تو اس وہم کے دفع میں پہلے بھی لکھا گیا تھا کہ پر میشر کی قدرت کاملہ میں
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے کے “ ہونا چاہیے۔(ناشر)
ہرگز یہ شرط نہیں کہ ضرور انسان کی سمجھ میں آجایا کرے۔ دنیا میں اس قسم کے ہزار ہا نمونے
موجود ہیں کہ قدرت مدرکہ انسان کی اُن کی کنہ حقیقت تک نہیں پہنچ سکتی اور علاوہ اس کے
ایک امر کا عقل میں نہ آنا اور چیز ہے اور اس کا محال ثابت ہونا اور چیز ۔ عدم ثبوت اس بات
کا کہ خدا نے کس طرح روحوں کو بنا لیا اس بات کو ثابت نہیں کر سکتا کہ خدا سے روح نہیں
بن سکتے تھے کیونکہ عدم علم سے عدم کے لازم نہیں آتا کیا ممکن نہیں جو ایک کام خدا کی
قدرت کے تحت داخل تو ہو لیکن عقل ناقص ہماری اس کے اسرار تک نہ پہنچ سکے؟ بلکہ
۲۹ قدرت تو حقیقت میں اسی بات کا نام ہے جو داغ احتیاج اسباب سے منزہ اور پاک اور
ادراک انسانی سے برتر ہو ۔ اوّل خدا کو قادر کہنا اور پھر یہ زبان پر لانا کہ اس کی قدرت
اسباب مادی سے تجاوز نہیں کرتی حقیقت میں اپنی بات کو آپ رڈ کرنا ہے۔ کیونکہ اگر وہ
في حد ذا تہ قادر ہے تو پھر کسی سہارے اور آسرے کا محتاج ہونا کیا معنی رکھتا ہے۔ کیا آپ
کی پستکوں میں قادر اور سرپ شکتی مان اسی کو کہتے ہیں جو بغیر توسل اسباب کے کارخانہ
قدرت اُس کی کا بند رہے اور براہ اس کے حکم سے کچھ بھی نہ ہو سکے شاید آپ کے ہاں لکھا
ہو گا مگر ہم لوگ تو ایسے کمزور کو خدا نہیں جانتے ہمارا تو وہ قادر خدا ہے کہ جس کی یہ صفت ہے
کہ جو چاہا سو ہو گیا اور جو چاہے گا سو ہوگا۔
پھر با وا صاحب اپنے جواب میں مجھ کو فرماتے ہیں کہ جس طرح تم نے یہ
مان لیا کہ خدا دوسرا خدا بنا نہیں سکتا اسی طرح یہ بھی ماننا چاہیے کہ خدا روح پیدا
نہیں کر سکتا ۔ اس فہم اور ایسے سوال سے اگر میں تعجب نہ کروں تو کیا کروں ۔ صاحب
من میں تو اس وہم کا کئی دفعہ آپ کو جواب دے چکا اب میں بار بار کہاں تک
لکھوں ۔ میں حیران ہوں کہ آپ کو یہ بین فرق کیوں سمجھ میں نہیں آتا اور کیوں دل پر
ا
سے یہ حجاب نہیں اُٹھتا کہ جو روحوں کے پیدا کرنے کو دوسرے خدا کی پیدائش پر