عام اقتصادی نظام
اسلام کا اقتصادی نظام, حصہ 3
تیسرے کے پاس جائیں گے تو وہ بھی پانچ روپیہ ہی قیمت بتاتا ہے غرض جس کے پاس
جائیں گے وہ پانچ روپیہی قیمت بتائے گا اور آخر وہ مجبور ہو جائے گا کہ وہی قیمت ادا کر
کے چیز خریدے۔چھوٹے تاجروں کو اول تو یہ جرات ہی نہیں ہوتی کہ اُن کا مقابلہ کریں
اور اگر اُن میں سے کوئی شخص وہی چیز سستے داموں پر فروخت کرنے لگے مثلاً وہ اُس کی دو
روپے قیمت رکھ دے تو وہ بڑے تاجر جنہوں نے آپس میں اتحاد کیا ہوا ہوتا ہے اُس کا سارا
مال اُس گری ہوئی قیمت پر خرید لیتے اور اس طرح اُس کا چند دن میں ہی دیوالہ نکال دیتے
ہیں۔پس یہ ٹرسٹ سسٹم ایک نہایت ہی خطرناک چیز ہے اور دنیا کی اقتصادی حالت کو
بالکل تباہ کر دیتا ہے۔مجھے ایک دفعہ جماعت احمدیہ کی تجارتی سکیموں کے سلسلہ میں تحریک ہوئی کہ میں
لاکھ کی تجارت کے متعلق معلومات حاصل کروں۔لاکھ کی تجارت صرف چند لاکھ روپے کی
تجارت ہے اور لاکھ صرف ہندوستان کے چند علاقوں میں تیار ہوتی ہے ریاست پٹیالہ میں
بھی تیار کی جاتی ہے۔مجھے تحقیق پر معلوم ہوا کہ ایک یورپین فرم اس کی تجارت پر قابض
ہے۔میں نے وجہ دریافت کی تو مجھے بتایا گیا کہ اور تاجروں کی حیثیت تو پندرہ سولہ لاکھ کی
ہوتی ہے مگر اس یورپین فرم کا سرمایہ تیس چالیس کروڑ روپیہ کا ہے۔پھر اُن کے پاس صرف
یہی تجارت نہیں بلکہ گندم کی تجارت بھی اُن کے ہاتھ میں ہے، کپڑے کی تجارت بھی اُن
کے ہاتھ میں ہے، جیوں سے کی تجارت بھی اُن کے ہاتھ میں ہے اسی طرح اور کئی قسم کی
تجارتیں اُن کے ہاتھ میں ہیں۔اُن کے مقابلہ میں جب کوئی تاجر چند لاکھ روپیہ صرف کر
کے لاکھ کی تجارت شروع کرتا ہے تو وہ یورپین فرم لاکھ کی قیمت اتنی کم کر دیتی ہے کہ جس نے
نئی نئی تجارت شروع کی ہوتی ہے اُن کے مقابلہ میں ایک دن بھی نہیں ٹھہر سکتا اور نقصان اُٹھا
61
کر کف افسوس ملتا ہوا گھر واپس آجاتا ہے۔فرض کرو ایک شخص کا اس تجارت پر دس لاکھ
روپیہ صرف ہوا۔اُسے توقع تھی کہ مجھے نفع حاصل ہوگا۔پس اُس نے یورپین فرم کے مقابلہ
کے لئے قیمت گرا کر رکھی مگر اُس کو میدان مقابلہ میں دیکھتے ہی وہ یورپین فرم لاکھ کی قیمت
اس قدر گرا دے گی کہ اُس تاجر کو راس المال بچانا بھی مشکل ہو جائے گا اور آخر وہ مجبور ہوکر
لاگت سے کم داموں پر اُسی یورپین فرم کو اپنا لاکھ کا سٹاک دینے پر مجبور ہو جائے گا۔اس
یورپین فرم کو قیمت گرانے سے نقصان نہ ہوگا کیونکہ اپنے حریف کو شکست دے کر وہ پھر
قیمت بڑھا دے گی۔اس رنگ میں
وہ یورپین فرم لاکھ کی تجارت کو اپنے ہاتھ میں رکھتی ہے
اور کوئی اُس کا مقابلہ کرنے کی جرات نہیں کرتا۔غرض جس قدر ٹرسٹ ہیں وہ بنی نوع انسان
کو تباہ کرنے والے ہیں اور چونکہ ٹرسٹ سسٹم میں نفع یقینی ہوتا ہے اس لئے اسلام کے
مذکورہ بالا قاعدہ کے مطابق ٹرسٹ سسٹم اسلام کے رو سے ناجائز قرار دیا جائے گا۔یہی حال کارٹل سسٹم کا ہے۔کارٹل سسٹم بھی ایک ایسی چیز ہے جو اسلامی نقطہ نگاہ سے
بالکل ناجائز ہے۔ٹرسٹ سسٹم میں جہاں ایک ملک کے تاجر آپس میں سمجھوتہ کر کے تجارت
کرتے ہیں وہاں کارٹل سسٹم میں مختلف ممالک کے تاجر آپس میں اتحاد پیدا کر لیتے ہیں اور
وہ فیصلہ کرتے ہیں کہ ہم نے فلاں چیز فلاں قیمت پر فروخت کرنی ہے اس سے کم میں
نہیں۔ٹرسٹ سسٹم تو یہ ہے کہ ہندوستان کے تاجر آپس میں کسی امر کے متعلق سمجھوتہ کر لیں
اور کارٹل سسٹم یہ ہے کہ مثلاً امریکہ اور انگلستان کے تاجر یا امریکہ، انگلستان اور جرمنی کے
تاجر یا انگلستان اور ہندوستان کے تاجر آپس میں کسی تجارت کے متعلق سمجھوتہ کر لیں۔فرض
کروکیمیکلز (CHEMICALS) یعنی کیمیائی ساخت کی اشیاء کے متعلق سمجھوتہ کر
لیں۔مثلاً اس زمانہ میں امریکہ ، انگلستان اور جرمنی یہ تین ممالک ہی کیمیکلز بنانے والے
62
ہیں ان تینوں ممالک کے تاجر سمجھوتہ کر لیں کہ ہم ایک دوسرے کا مقابلہ نہیں کریں گے بلکہ
ایک ہی قیمت پر اپنی دواؤں کو فروخت کریں گے تو اس کے نتیجہ میں دنیا مجبور ہوگی کہ اُن
سے اُسی قیمت پر دوائیں خریدے۔اور جتنا نفع وہ مانگتے ہیں وہ اُن کو دے۔یہ کارٹل سسٹم
اتنا خطرناک ہے کہ اس سے حکومتیں بھی تنگ آگئی ہیں اور ابھی گزشتہ دنوں اس جرم میں
اس کی طرف سے کئی تاجروں پر مقدمات چل چکے ہیں اور انہیں سزائیں بھی دی گئی ہیں مگر
چونکہ یقینی نفع کی تمام صورتوں کو اسلام نے ناجائز قرار دے دیا ہے تا کہ دنیا کی دولت پر کوئی
ایک طبقہ قابض نہ ہو جائے بلکہ مال تمام لوگوں میں چکر کھاتا رہے اور غرباء بھی اس سے
اپنی اقتصادی حالت کو درست کر سکیں۔اسلامی حکومتوں میں یہ طریق چل نہیں سکتے۔سامان کا روک رکھنا منع ہے
اسی طرح اسلام نے ایک حکم یہ بھی دیا ہے کہ تم جو مال بھی تیار کرو یا دوسروں سے
خرید و اُسے روک کر نہ رکھ لیا کرو کہ جب مال مہنگا ہوگا اور قیمت زیادہ ہوگی اُس وقت ہم
اس مال کو فروخت کریں گے۔اگر ایک تاجر مال کو قیمت بڑھنے کے خیال سے روک لیتا
ہے اور اُسے لوگوں کے پاس فروخت نہیں کرتا تو اسلامی نقطہ نگاہ کے ماتحت وہ ایک
ناجائز فعل کا ارتکاب کرتا ہے۔اگر ایک تاجر کے پاس گندم ہے اور لوگ اپنی ضروریات
کے لئے اُس سے گندم خریدنا چاہتے ہیں اور وہ اس خیال سے کہ جب گندم مہنگی ہوگی اُس
وقت میں اسے فروخت کروں گا اُس گندم کو روک لیتا ہے اور خریداروں کو دینے سے انکار کر
دیتا ہے تو اسلام کی تعلیم کے رو سے وہ ایک گناہ کا ارتکاب کرتا ہے۔لوگ سمجھتے ہیں کہ چیزوں پر کنٹرول اس زمانہ میں ہی کیا گیا ہے حالانکہ کنٹرول اسلام
میں ہمیشہ سے چلا آتا ہے۔انگریزوں نے تو آج اس کو اختیار کیا لیکن اسلام نے آج سے
63
تیرہ سو سال پہلے یہ حکم دیا تھا کہ احتکار منع ہے اور احتکار کے معنی یہی ہوتے ہیں کہ کسی چیز کو
اس لئے روک لیا جائے کہ جب اس کی قیمت بڑھ جائیگی تب اُسے فروخت کیا جائے گا۔اگر کسی شخص کے متعلق یہ ثابت ہو جائے کہ وہ احتکار کر رہا ہے اور اسلامی حکومت قائم ہو تو وہ
اُسے مجبور کرے گی کہ وہ اپنا مال فروخت کر دے اور اگر وہ خود فروخت کرنے کے لئے تیار
نہ ہو تو گورنمنٹ اُس کے سٹور پر قبضہ کر کے مناسب قیمت پر اُسے فروخت کر دے گی۔بہر حال کوئی شخص اس بات کا مجاز نہیں کہ وہ مال کو روک رکھے اس خیال سے کہ جب مہنگا ہو
گا تب میں اسے فروخت کروں گا۔(اس میں کوئی شک نہیں کہ احتکار کے معنی غلہ کو روکنے
کے ہیں لیکن تفقہ کے ماتحت جو اسلام کا ایک جز وضروری ہے اس حکم کو عام کیا جائے گا اور
کسی شے کو جو عوام کے کام آنے والی ہے اس لئے روک رکھنا کہ قیمت بڑھ جائے گی تو
فروخت کریں اسلامی تعلیم کے رو سے ناجائز قرار دیا جائے گا۔)
اسلام میں مال کی قیمت گرانے کی ممانعت
اس کے علاوہ اسلام نے قیمت کو نا جائز حد تک گرانے سے بھی منع کیا ہے اور جیسا کہ
میں نے اوپر بیان کیا ہے قیمت کا گرانا بھی ناجائز مال کمانے کا ذریعہ ہوتا ہے کیونکہ طاقتور
تاجر اس ذریعہ سے کمزور تاجروں کو تھوڑی قیمت پر مال فروخت کرنے پر مجبور کر دیتا ہے
اور ان کا دیوالہ نکلوانے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔حضرت عمر کے زمانہ کا ایک واقعہ ہے کہ آپ بازار کا دورہ کر رہے تھے کہ ایک باہر
سے آئے ہوئے شخص کو دیکھا کہ وہ خشک انگور نہایت ارزاں قیمت پر فروخت کر رہا تھا
جس قیمت پر مدینہ کے تاجر فروخت نہیں کر سکتے تھے۔آپ نے اُسے حکم دیا کہ یا تو اپنا
مال منڈی سے اُٹھا کر لے جائے یا پھر اُسی قیمت پر فروخت کرے جس مناسب قیمت پر
64
۲۵ مدینہ کے تاجر فروخت کر رہے تھے۔جب آپ سے اس حکم کی وجہ پوچھی گئی تو آپ نے
جواب دیا کہ اگر اس طرح فروخت کرنے کی اِسے اجازت دی گئی تو مدینہ کے تاجروں کو جو
مناسب قیمت پر مال فروخت کر رہے ہیں نقصان پہنچے گا۔اس میں کوئی شک نہیں کہ بعض
صحابہ نے حضرت عمرؓ کے اس فعل کے خلاف رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ قول پیش کیا کہ
منڈی کے بھاؤ میں دخل نہیں دینا چاہتے ہے مگر اُن
کا یہ اعتراض درست نہ تھا کیونکہ منڈی
کے بھاؤ میں دخل دینے کے یہ معنی ہیں کہ پیداوار اور مانگ ( SUPPLY AND
DEMAND) کے اصول میں دخل دیا جائے اور ایسا کرنا بے شک نقصان دہ ہے اور
اس سے حکومت کو بچنا چاہئے۔ورنہ عوام کو کوئی فائدہ نہ پہنچے گا اور تا جر تباہ ہو جائیں گے۔ہم
نے قریب زمانہ میں ہی اس کا تجربہ کیا ہے۔جب حکومت نے جنگ کی وجہ سے گندم کی
فروخت کی ایک ہی قیمت مقرر کر دی تو اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اصلی تجارت بالکل رُک گئی کیونکہ
کوئی عقلمند یہ امید نہیں کر سکتا کہ تاجر اسی قیمت پر خرید کر اسی قیمت پر فروخت کر سکے گا۔نتیجہ
یہ ہوا کہ گندم کی باقاعدہ تجارت بالکل بند ہوگئی اور مقررہ قیمت چھ روپے کی جگہ سولہ روپیہ فی
من تک گندم کی قیمت پہنچ گئی۔لوگ گورنمنٹ کو خوش کرنے کیلئے اپنے بیوی بچوں کو فاقوں
سے نہیں مار سکتے تھے۔وہ ہر قیمت پر گندم خرید تے تھے اور چونکہ گندم پر زندگی کا انحصار ہے
وہ ان تاجروں کی رپورٹ کرنے کے لئے بھی تیار نہ تھے جو بلیک مارکیٹ ریٹس پر اُن کو گندم
دیتے تھے۔میں نے اس کے خلاف کئی ماہ پہلے گورنمنٹ کو توجہ دلائی تھی کہ اُن کے اس
قانون کا خطرناک نتیجہ نکلے گا مگر حکومت نے اس پر کان نہ دھرے اور آخر سخت ہنگامہ اور شور
کے بعد معقول طریق اختیار کیا۔پہلے قانون کی وجہ زمینداروں کی خدمت بتائی گئی تھی مگر نتیجہ
اُلٹ نکلا۔زمیندار ٹٹ گئے اور تاجر کئی گنے زیادہ قیمت حاصل کر گئے۔۔۔۔65
غرض ناواجب طور پر منڈی کے بھاؤ میں دخل دینے اور پیداوار اور مانگ کے اصول
کو نظر انداز کرنے سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا ہے۔ورنہ نا واجب بھاؤ میں
خواہ وہ قیمت کی زیادتی کے متعلق ہو خواہ قیمت کی کمی کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے منع نہیں فرمایا۔چنانچہ احتکار سے روکنا جو احادیث سے ثابت ہے اس امر کا یقینی ثبوت
ہے کیونکہ احتکار سے روکنے کی غرض یہی ہے کہ ناجائز طور پر بھاؤ کو بڑھایا نہ جائے اور یہ
مناعی یقیناً منڈی کے بھاؤ میں دخل دینا ہے مگر جائز دخل ہے۔پس معلوم ہوا کہ جب رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منڈی کے بھاؤ میں دخل اندازی سے منع کیا تھا تو نا جائز دخل
اندازی سے منع کیا تھا۔اصولِ اقتصادیات کے ماتحت دخل اندازی سے منع نہیں فرمایا تھا
اور حضرت عمرؓ کا فعل عین مطابق شریعت اور اسلام کے ایک زبر دست اصول کا ظاہر کرنے
والا تھا۔خلاصہ یہ کہ یہ تین چیزیں ایسی ہیں جن کے ذریعہ لوگ ناجائز طور پر دولت اپنے قبضہ
میں لیا کرتے ہیں اس لئے اسلام نے ان تینوں چیزوں سے روک دیا ہے اور اس طرح
ناجائز اور حد سے زیادہ دولت کے اجتماع کے راستہ کو بند کر دیا ہے۔حد سے زائد روپیہ جمع ہونے کے راستہ میں مزید روکیں
مگر چونکہ پھر بھی بعض لوگ ذہانت اور ہوشیاری کی وجہ سے ناجائز حد تک روپیہ کما
سکتے تھے اور ہوسکتا تھا کہ ان تمام ہدایات اور قیود اور پابندیوں کے باوجود بعض لوگوں کے
پاس حد سے زیادہ روپیہ جمع ہو جائے اور غرباء کو نقصان پہنچ جائے۔اس لئے اسلام نے اس
کا علاج مندرجہ ذیل ذرائع سے کیا۔66
اسلام کا اقتصادی زن
زكوة
اوّل زکوۃ کا حکم دیا جس کا مفہوم یہ ہے کہ جس قدر جائداد کسی انسان کے پاس
سونے چاندی کے سکوں یا اموال تجارت وغیرہ کی قسم میں سے ہو اور اُس پر ایک سال گزر
چکا ہو حکومت اُس سے انداز اڑھائی فیصدی سالا نہ ٹیکس لے لیا کرے گی جو ملک کے غرباء
اور مساکین کی بہبودی پر خرچ کیا جائے گا۔اگر کسی شخص کے پاس چالیس روپے جمع ہوں
اور اُن چالیس روپوں پر ایک سال گزر جائے تو اس کے بعد لازماً اُسے اپنے جمع کردہ مال
میں سے ایک روپیہ حکومت کو بطور ز کوۃ ادا کرنا پڑے گا۔یادرکھنا چاہئے کہ یہ انکم ٹیکس نہیں
جو آمد پر ادا کیا جاتا ہے بلکہ زکو جمع کئے ہوئے مال پر کیپیٹل ٹیکس ہے جوغر باء کی بہبودی
کے لئے لیا جاتا ہے اور زکوۃ ہر قسم کے مال پر واجب ہوتی ہے۔خواہ سگے ہوں یا جانور
ہوں یا غلہ ہو یا زیور ہو یا کوئی دوسرا تجارتی مال ہو۔صرف سونے چاندی کے وہ زیور جو عام
طور پر عورتوں کے استعمال میں رہتے ہوں اور غرباء کو بھی کبھی کبھی عار بیتے دیئے جاتے ہوں
اُن پر زکوۃ واجب نہیں ہے۔لیکن اگر وہ زیورات خود تو عام طور پر استعمال کئے جاتے ہوں
مگر غرباء کو عاریتہ نہ دیئے جاتے ہوں تو اس صورت میں اُن کی زکوۃ ادا کرنا بھی فقہائے
اسلام زیادہ مناسب قرار دیتے ہیں۔اور جو زیور عام طور پر استعمال میں نہ آتے ہوں اُن
پر زکوۃ ادا کرنا تو نہایت ضروری ہے اور اسلام میں اس کا سختی سے حکم پایا جاتا ہے۔یہ زکوۃ
جب تک کسی کے پاس مال بقدر نصاب باقی ہو ہر سال ادا کرنی ضروری ہوتی ہے اور نہ
صرف سرمایہ پر بلکہ سرمایہ اور نفع دونوں کے مجموعہ پر ادا کرنی ہوتی ہے۔پس اگر کوئی شخص
او پر بیان کردہ تمام قیود اور پابندیوں کے باوجود کچھ روپیہ پس انداز کر لے تو اسلامی
حکومت اس ذریعہ سے ہر سال اُس سے ٹیکس وصول کرتی چلی جائے گی کیونکہ اسلامی نقطہ
67
نگاہ یہ ہے کہ امراء کی دولت میں غرباء کے حقوق اور اُن کی محنت بھی شامل ہے اس لئے ایک
ایسا قاعدہ مقرر کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ہر سال زکوۃ کے ذریعہ سے غرباء کا حق امراء
سے لے لیا جائے گا۔خمس
دوسری وجہ جس سے بعض لوگوں کے ہاتھ میں حد سے زیادہ مال جمع ہو جاتا ہے کانوں
کی دریافت ہے۔اسلام نے اس نقص کا علاج یہ کیا کہ اس نے کانوں میں حکومت کا خمس حق
مقرر کر دیا ہے۔یہ پانچواں حصہ تو اس مال میں سے ہے جو کان سے نکالا جاتا ہے خواہ اُس پر
سال چھوڑ ایک ماہ بھی نہ گزرا ہو۔اس کے علاوہ کانوں کے مالک جو اپنے حصہ کے نفع میں
سے پس انداز کریں اور اس پر ایک سال گزر جائے اُس پر ز کوۃ الگ لگے گی اور سال بہ سال
لگتی چلی جائے گی۔گویا اس طرح حکومت کانوں میں بھی حصہ دار ہو جاتی ہے اور کانوں کے
مالک جو رو پید اپنے حصہ میں سے بچاتے ہیں اُن سے بھی ہر سال غرباء کی ترقی کے لئے ایک
مقررہ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔جب بھی کسی کے جمع کردہ مال پر ایک سال گزر جائے گا
حکومت کے افراد اس کے پاس جائیں گے اور کہیں گے کہ لاؤ جی غرباء کا حق ہمیں دے دو۔طوعی صدقہ
تیسرے اسلام نے طوعی صدقہ رکھا ہے۔چنانچہ اسلام کا حکم ہے کہ ہر شخص کو صدقہ
و خیرات کے طور پر یتیموں ،غریبوں اور مسکینوں کی خبر گیری اور اُن کی پرورش کے لئے کچھ نہ
کچھ مال ہمیشہ خرچ کرتے رہنا چاہئے۔یہ حکم بھی ایسا ہے کہ اس کی وجہ سے کسی شخص کے
پاس حد سے زیادہ دولت جمع نہیں رہ سکتی۔68
اسلام کا اقتصادی نظر
ورثہ کی تقسیم
اگر ان تمام طریقوں سے کام لینے کے باوجود پھر بھی کسی انسان کے پاس کچھ مال بیچ
جائے اور وہ اپنی جائداد بنالے تو اُس کے مرنے کے معابعد شریعت اس کی تمام جائداد کو
اُس کے خاندان میں تقسیم کرا دے گی۔چنانچہ ورثہ کا حکم شریعت میں اسی غرض کے ماتحت
رکھا گیا ہے کہ کوئی شخص اپنی جائداد کسی ایک شخص کو نہ دے جائے بلکہ وہ اُس کے ورثاء میں
تقسیم ہو جائے۔شریعت نے اس تقسیم میں اولاد کا بھی حق رکھا ہے، ماں باپ کا بھی حق رکھا
ہے، بیوی کا بھی حق رکھا ہے، خاوند کا بھی حق رکھا ہے اور بعض حالتوں میں بھائیوں اور
بہنوں کا بھی حق رکھا ہے۔قرآن کریم نے صاف طور پر حکم دیا ہے کہ کسی شخص کو یہ اجازت
نہیں ہے کہ وہ اس تقسیم کو بدل سکے۔یا کسی ایک رشتہ دار کو اپنی تمام جائدا دسپر د کر جائے۔اُس کی جس قدر جائداد ہوگی شریعت جبراً اس کے تمام رشتہ داروں میں تقسیم کرا دے گی اور
ہر ایک کو وہ حصہ دے گی جو قرآن کریم میں اُس کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔تعجب ہے کہ
جہاں دنیا سود کی تائید میں ہے حالانکہ وہ دنیا کی بے جوڑ مالی تقسیم کا بڑا موجب ہے وہاں
اکثر لوگ جبری ورثہ کے بھی مخالف ہیں اور اس امر کی اجازت دیتے ہیں کہ ایک ہی لڑکے کو
مرنے والا اپنا مال دے جائے حالانکہ اس سسٹم سے دولت ایک خاندان میں غیر محدود
وقت تک جمع ہوتی جاتی ہے لیکن اسلامی اصول وراثت کے مطابق جائداد خواہ کتنی بڑی ہو
تھوڑے ہی عرصہ میں اولا د در اولاد میں تقسیم ہو کر مالدار سے مالدار خاندان عام لوگوں کی
سطح پر آ جاتا ہے اور اس حکم کے نتیجہ میں کوئی بھی شخص ایسا نہیں ہوسکتا جس کی بڑی سے بڑی
جائداد یا بڑی سے بڑی دولت تین چار نسلوں سے آگے بڑھ سکے۔وہ بمشکل تین چار نسلوں
تک پہنچے گی اور پھر سب کی سب ختم ہو جائے گی اور آئندہ نسل کو اس بات کی ضرورت محسوس
69
ہوگی کہ وہ اپنے لئے اور جائداد پیدا کرے۔یورپ اور امریکہ میں بڑے بڑے مالدار اور
لارڈز اسی لئے ہیں کہ انگلستان میں یہ قانون ہے کہ جائداد کا مالک صرف بڑا بیٹا ہوتا ہے۔اور امریکہ میں اجازت ہے کہ باپ اپنی جائداد چاہے تو صرف ایک بیٹے کو دے جائے باقی
ماں باپ، بھائی بہنیں ، خاوند بیوی سب محروم رہتے ہیں یا ر کھے جاسکتے ہیں۔پھر بعض دفعہ
وہاں بڑے بڑے مالدار یہ وصیت کر جاتے ہیں کہ ہماری دس لاکھ کی جائداد ہے اُس میں
سے ایک لاکھ تو دوسرے رشتہ داروں کو دے دیا جائے اور نو لاکھ بڑے لڑے کو دے دیا
جائے۔اسلام کہتا ہے کہ یہ بالکل ناجائز ہے تمہارے خاندان کی عظمت سوسائٹی کے فائدہ
کے مقابلہ میں کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔ہمیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ تمہارا خاندان
ملک میں چوٹی کا خاندان ہمیشہ سمجھا جاتا ہے یا نہیں۔ہم یہ چاہتے ہیں کہ مال تقسیم در تقسیم
ہوتا چلا جائے تا کہ غرباء کو بڑے بڑے سرمایہ داروں
کا مقابلہ نہ کرنا پڑے اور اُن کے لئے
ترقی کا راستہ دنیا میں کھلا رہے۔غرض ایک طرف اسلام نے جذبات پر قابو پایا اور ان تمام محرکات کو مسل دیا جن
کے نتیجہ میں انسان یہ چاہتا ہے کہ اُس کے پاس زیادہ سے زیادہ دولت جمع ہو۔دوسری
طرف اُس نے بیہودہ اخراجات کو حکماً روک دیا اور کہہ دیا کہ ہم ان اخراجات کی تمہیں
اجازت نہیں دے سکتے۔تیسری طرف روپیہ جمع کرنے کے تمام طریق جن میں یقینی نفع ہوا
کرتا ہے اُس نے ناجائز قرار دے دیئے۔چوتھی طرف زکوۃ اور طوعی صدقات وغیرہ کے
احکام دے دیئے۔اور اگر ان سب احکام کے باوجود پھر بھی کوئی شخص اپنی ذہانت اور
ہوشیاری کی وجہ سے کچھ زائد روپیہ کمالیتا ہے اور خطرہ ہے کہ اُس کا خاندان غرباء کے راستہ
میں روک بن کر کھڑا ہو جائے تو شریعت اُس کے مرنے کے ساتھ ہی اُس کی تمام جائداد
70
اس کے ورثاء میں تقسیم کر دیتی ہے۔اگر کسی شخص کے پاس ایک کروڑ رو پیہ ہے اور اس کے
دس بیٹے ہیں تو اس کے مرنے کے بعد ہر ایک کو دس دس لاکھ روپیل جائے گا اور اگر پھر ان
میں سے ہر ایک کے دس دس لڑکے ہوں تو وہ دس لاکھ ایک ایک لاکھ میں تقسیم ہو جائے گا اور
تیسری نسل میں وہ دس دس ہزار روپیہ تک آجائے گا۔گویا زیادہ سے زیادہ تین چار نسلوں
میں بڑے سے بڑے تاجر کا بھی تمام روپیہ ختم ہو جائے گا اور ایک بلاک غرباء کے راستہ
میں کبھی کھڑا نہیں ہوگا۔تقسیم ورثہ صرف وقف کی صورت میں روکی جاسکتی ہے مگر جس نے
روپیہ کما کر غرباء اور رفاہ عام کیلئے جائداد وقف کر دینی ہو وہ ناجائز طور پر روپیہ کمائے گاہی
کیوں۔ان احکام پر اگر عمل کیا جائے تو لازماً جو روپیہ بھی زائد آئے گا یا وہ حکومت کے پاس
چلا جائے گا یا وہ لوگوں کے پاس چلا جائے گا اور یا پھر اولا د میں بٹ جائے گا بہر حال کوئی
شخص بڑا امیر نہیں رہے گا۔اگر کوئی خود امیر ہو تو کوئی خاندان ایسا نہیں رہے گا جو مستقل طور
پر اپنی خاندانی وجاہت یا اپنے خاندانی رُعب کی وجہ سے ملک کے غرباء کو غلامی کی زنجیروں
میں جکڑ سکے۔افسوس ہے کہ مسلمانوں نے ان احکام پر پوری طرح عمل نہیں کیا۔زکوۃ کا
حکم موجود ہے مگر وہ زکوۃ نہیں دیتے ، اسراف کے تمام طریقوں کو نا جائز قرار دیا گیا ہے مگر
وہ اسراف سے باز نہیں آتے ، ورثہ کا حکم دیا گیا ہے مگر وہ ورثہ کے احکام پر عمل نہیں کرتے
لیکن پھر بھی چونکہ کچھ نہ کچھ عمل ہوتا ہے اس لئے اسلامی ممالک میں امیروں اور غریبوں کا
وہ فرق نہیں ہے جو دوسرے ممالک میں پایا جاتا ہے مگر ان تدابیر سے بھی پورا علاج نہیں
ہوتا۔ہوسکتا تھا کہ جو روپیہ حکومت کے پاس آئے وہ پھر امراء ہی کی طرف منتقل ہو جائے
اور وہ دوبارہ اُسے اپنی طرف کھینچ لیں۔قرآن کریم نے اس کا بھی علاج بتایا ہے چنانچہ اس
71
نے اُس روپیہ پر جو حکومت کے پاس آئے کئی قسم کی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔حکومت کے روپیہ پر تصرف کہ وہ
امراء کو طاقت دینے کیلئے خرچ نہ ہو
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔مَا أَفَاءَ اللهُ عَلَى رَسُوْلِهِ مِنْ أَهْلِ الْقُرَى فَلِلَّهِ
وَلِلرَّسُولِ وَلِذِي الْقُرْبَى وَالْيَتَاحَى وَالْمَسَاكِينِ وَابْنِ السَّبِيلِ كَى لَا
يَكُونَ دُولَةً بَيْنَ الْأَغْنِيَاءِ مِنْكُمْ وَمَا أَتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا
نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ فرماتا ہے۔اللہ
تعالیٰ اپنے رسول کو ارد گرد کی فتوحات کے ذریعہ جو روپیہ دیتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کے لئے ہے
اور اُس کے رسول کے لئے ہے اور قرابت والوں کے لئے ہے اور یتامی اور مساکین کیلئے
ہے اور اُن مسافروں کے لئے ہے جو علوم پھیلانے اور اللہ تعالیٰ کے نام کو بلند کرنے کے
لئے دنیا کے مختلف ممالک میں پھر رہے ہوتے ہیں اور ہم نے یہ احکام تمہیں اس لئے دیئے
ہیں تا کہ یہ روپیہ پھر امیروں کے پاس نہ چلا جائے اور اُن ہی کے حلقہ میں چکر نہ کھانے
لگے۔ان آیات پر غور کرو اور دیکھو کہ کس طرح اللہ تعالیٰ نے غرباء کے حقوق کی حفاظت کی
ہے اور اسلامی اقتصاد کی بنیادوں کو انتہائی طور پر مضبوط کر دیا ہے۔فرماتا ہے ہم نے یہ
اسلامی اقتصادی نظام اس لئے قائم کیا ہے تا کہ اقتصادی حالت کو کوئی دھگا نہ لگے۔اگر ہم
آزادی دے دیتے اور اپنی طرف سے حقوق مقرر نہ کرتے تو پھر یہ اموال امراء کی طرف
منتقل ہو جاتے اور غرباء ویسے ہی خستہ حال رہتے جیسے پہلے تھے۔پس ہم نے یہ قانون بنا
دیا ہے کہ وہ روپیہ جو حکومت کے قبضہ میں آئے پھر امیروں کے پاس ہی نہ چلا جائے۔اس
72