عام اقتصادی نظام

اسلام کا اقتصادی نظام, حصہ 4

حکم کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے حکومت کے اموال
کو غرباء اور اُن لوگوں کیلئے جن کی ترقی کے
راستہ میں روکیں حائل تھیں مخصوص کر دیا ہے۔یہاں
اللہ اور رسول کا جو حق مقرر کیا گیا ہے درحقیقت اس سے مراد بھی غرباء ہی ہیں۔اللہ اور اُس کے رسول کا نام صرف اس لئے لیا گیا ہے کہ کبھی حکومت کو اس بات کی ضرورت
ہوتی ہے کہ وہ عبادت گاہیں بنائے ، کبھی حکومت کو اس بات کی ضرورت ہوتی ہے کہ وہ
مدر سے بنائے کبھی حکومت کو اس بات کی ضرورت ہوتی ہے کہ وہ ہسپتال بنائے۔اگر خالی
غرباء کے حقوق کا ہی ذکر ہوتا تو جب کبھی حکومت اس روپیہ سے اس قسم کے کام کرنے لگتی
اُس وقت لوگ اس پر اعتراض کرتے کہ تم کو کیا حق ہے کہ اس روپیہ سے عبادت گاہیں بناؤ یا
شفاخانہ بناؤ یا سڑکیں بناؤ یا سکول بناؤ یہ تو صرف غرباء کے کھانے پینے ، پہننے پر ہی خرچ
ہونا چاہئے۔پس اس نقص کے ازالہ کے لئے اللہ اور اُس کے رسول کے الفاظ رکھ دیئے
گئے ہیں۔ورنہ یہ تو ظاہر ہے کہ اللہ کا حق بھی غرباء کو جائے گا کیونکہ خدا تعالیٰ تو روپیہ لینے
کیلئے نہیں آتا اور رسول کا حق بھی غرباء کو جائے گا کیونکہ رسول تو ایک فانی وجود ہوتا ہے۔اُس کے نام سے مراد اُس کا قائم کردہ نظام ہی ہوسکتا ہے۔پھر ذی القربی کا جوحق بیان کیا گیا ہے اُس سے مراد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
رشتہ دار نہیں ہیں جیسا کہ بعض لوگ غلطی سے سمجھتے ہیں کہ ذی القربی کے الفاظ سے رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے رشتہ داروں کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ اُن کا بھی اس روپیہ میں حق
ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تو صاف فرما دیا ہے کہ سادات کیلئے صدقہ یا ز کوۃ کا
روپیہ لینا حرام ہے۔در حقیقت اس سے مراد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جسمانی
اللہ
رشتہ دار نہیں بلکہ وہ لوگ مراد ہیں جو خدا تعالیٰ کی عبادت اور اُس کے دین کی خدمت میں دن
۲۷
73

اسلام
کا اقتصادی نظام
رات مشغول ہوں اور اس طرح خدا اور اُس کے رسول کے عیال میں داخل ہو گئے ہوں۔گویا
ذِي الْقُرْبى کہہ کر بتایا کہ وہ لوگ جو دین کی خدمت پر لگے ہوئے ہوں اُن کو نکتا وجود نہیں
سمجھنا چاہئے وہ خدا تعالیٰ کا قرب چاہنے والے اور دنیا کو خدا تعالیٰ کے قرب میں بڑھانے
والے ہیں اُن پر بھی یہ روپیہ خرچ کیا جا سکتا ہے۔پس وہ لوگ جو قرآن پڑھانے والے ہوں یا
حدیث پڑھانے والے ہوں یا دین کی اشاعت کا کام کرنے والے ہوں اس آیت کے
مطابق اُن پر بھی یہ روپیہ خرچ کیا جا سکتا ہے کیونکہ جب وہ دن رات دینی اور مذہبی کاموں میں
مشغول رہیں گے تو یہ لازمی بات ہے کہ وہ اپنے لئے دنیا کما نہیں سکیں گے۔ایسی صورت میں
اگر حکومت کی طرف سے اُن پر روپیہ خرچ نہیں کیا جائے گا تو دوصورتوں میں سے ایک صورت
ضرور ہوگی۔یا تو اُن کے اخلاق بگڑ جائیں گے اور وہ بھیک مانگنے پر مجبور ہو نگے اور یا پھر اس
خدمت کو ہی ترک کر دیں گے اور دوسرے لوگوں کی طرح دنیا کمانے میں لگ جائیں گے
حالانکہ خدا تعالیٰ کا قرآن کریم میں یہ صاف طور پر حکم موجود ہے کہ ہمیشہ مسلمانوں میں ایک
جماعت ایسے لوگوں کی موجود رہنی چاہئے جو اعلائے کلمتہ اللہ کے لئے اپنی زندگیاں وقف کئے
ہوئے ہو اور رات دن دین کی اشاعت کا کام سرانجام دے رہی ہو۔پس ذِي الْقُرْبی سے
مراد خدمت دین کا کام کرنے والے لوگ ہیں اور اسلام یہ حکم دیتا ہے کہ جہاں اس روپیہ میں غرباء
کا حق ہے وہاں ان لوگوں
کا بھی حق ہے اور حکومت کا فرض ہے کہ اُن پر روپیہ صرف کرے۔پھر فرمایا کہ ہماری اس نصیحت کو یا درکھنا کہ یہ مال امراء کی طرف پھر منتقل نہ ہونے
پائے۔آخر میں وَمَا أَتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوا کہہ کر امراء کو سمجھایا کہ دیکھو تم اس روپیہ کو
کسی طرح حاصل کرنے کی کوشش نہ کرنا کہ تمہارا فائدہ اسی میں ہے کہ اللہ تعالیٰ کے احکام
کے ماتحت اپنی زندگی بسر کرو۔74

کا
اسلامی حکومت کا ہر شخص کیلئے روٹی کپڑے کا انتظام کرنا
اسلامی حکومت نے ان احکام پر اس طرح عمل کیا کہ جب وہ اموال کی مالک ہوئی تو
اُس نے ہر ایک شخص کی روٹی کپڑے کا انتظام کیا۔چنانچہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ
میں جب نظام مکمل ہوا تو اُس وقت اسلامی تعلیم کے ماتحت ہر فر دو بشر کے لئے روٹی اور کپڑا
مہیا کرنا حکومت کے ذمہ تھا اور وہ اپنے اس فرض کو پوری ذمہ داری کے ساتھ ادا کیا کرتی
تھی۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس غرض کیلئے مردم شماری کا طریق جاری کیا اور رجسٹرات
کھولے جن میں تمام لوگوں کے ناموں کا اندراج ہوا کرتا تھا۔یورپین مصنفین بھی تسلیم
کرتے ہیں کہ پہلی مردم شماری حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کی اور اُنہوں نے ہی رجسٹرات کا
طریق جاری کیا۔اس مردم شماری کی وجہ یہی تھی کہ ہر شخص کو روٹی کپڑا دیا جا تا تھا اور حکومت
کیلئے ضروری تھا کہ وہ اس بات کا علم رکھے کہ کتنے لوگ اس ملک میں پائے جاتے ہیں۔آج یہ کہا جاتا ہے کہ سوویٹ رشیا نے غرباء کے کھانے اور اُن کے کپڑے کا انتظام کیا ہے۔حالانکہ سب سے پہلے اس قسم کا اقتصادی نظام اسلام نے جاری کیا ہے اور عملی رنگ
میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں ہر گاؤں، ہر قصبہ اور ہر شہر کے لوگوں کے نام رجسٹر
میں درج کئے جاتے تھے، ہر شخص کی بیوی، اُس کے بچوں کے نام اور اُن کی تعداد درج کی
جاتی تھی اور پھر ہر شخص کیلئے غذا کی بھی ایک حد مقرر کر دی گئی تھی تا کہ تھوڑا کھانے والے بھی
گزارہ کر سکیں اور زیادہ کھانے والے بھی اپنی خواہش کے مطابق کھا سکیں۔تاریخوں میں ذکر آتا ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ابتداء میں جو فیصلے فرمائے اُن
میں دودھ پیتے بچوں کا خیال نہیں رکھا گیا تھا اور اُن کو اُس وقت غلہ وغیرہ کی صورت میں مدد
ملنی شروع ہوتی تھی جب مائیں اپنے بچوں کا دودھ چھڑا دیتی تھیں۔ایک رات حضرت عمر
75

سلام کا اقتصادی نظام
رضی اللہ عنہ لوگوں کے حالات معلوم کرنے کے لئے گشت لگا رہے تھے کہ ایک خیمہ میں
سے کسی بچہ کے رونے کی آواز آئی۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ وہاں ٹھہر گئے مگر بچہ تھا کہ روتا
چلا جا تا تھا اور ماں اُسے تھپکیاں دے رہی تھی تا کہ وہ سو جائے۔جب بہت دیر ہوگئی تو
حضرت عمر رضی اللہ عنہ اس خیمہ کے اندر گئے اور عورت سے کہا کہ تم بچے کو دودھ کیوں نہیں
پلاتی ، یہ کتنی دیر سے رورہا ہے؟ اُس عورت نے آپ کو پہچانا نہیں اُس نے سمجھا کہ کوئی عام
شخص ہے چنانچہ اُس نے جواب میں کہا کہ تمہیں معلوم نہیں عمر نے فیصلہ کر دیا ہے کہ دودھ
پینے والے بچہ کو غذا نہ ملے ہم غریب ہیں ہمارا گزارہ جنگی سے ہوتا ہے میں نے اس بچے کا
دودھ چھڑا دیا ہے تا کہ بیت المال سے اس کا غلہ بھی مل سکے۔اب اگر یہ روتا ہے تو روئے
عمرہ کی جان کو جس نے ایسا قانون بنایا ہے۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ اُسی وقت واپس آئے
اور راستہ میں نہایت غم سے کہتے جاتے تھے کہ عمر ! عمر !! معلوم نہیں تو نے اس قانون سے
کتنے عرب بچوں کا دودھ چھڑوا کر آئندہ نسل کو کمزور کر دیا ہے اِن سب کا گناہ اب تیرے
ذمہ ہے۔یہ کہتے ہوئے آپ سٹور میں آئے دروازہ کھولا اور ایک بوری آٹے کی اپنی پیٹھ
پر اُٹھالی۔کسی شخص نے کہا کہ لائیے میں اس بوری کو اُٹھا لیتا ہوں۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ
نے کہا۔نہیں! غلطی میری ہے اور اب ضروری ہے کہ اس کا خمیازہ بھی میں ہی بھگتوں۔چنانچہ وہ بوری آٹے کی اُنہوں نے اس عورت کو پہنچائی اور دوسرے ہی دن محکم دیا کہ جس
دن بچہ پیدا ہو اُسی دن سے اُس کیلئے غلہ مقرر کیا جائے کیونکہ اُس کی ماں جو اُس کو دودھ
پلاتی ہے زیادہ غذا کی محتاج ہے۔قرآن مجید کا حکم کہ ہر فرد و بشر کی ضرورت کو پورا کیا جائے
آب دیکھو! یہ انتظام اسلام نے شروع دن سے ہی کیا ہے بلکہ قرآن کریم سے تو پتہ لگتا
76

ہے کہ اس انتظام کی ابتداء حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ سے نہیں ہوئی بلکہ حضرت آدم
علیہ السلام کے زمانہ سے ہوئی ہے۔چنانچہ پہلی وحی جو حضرت آدم علیہ السلام پر نازل ہوئی
اُس میں یہی حکم ہے کہ ہم تمہیں ایک جنت میں رکھتے ہیں۔جس کے متعلق ہمارا یہ فیصلہ ہے
که إِنَّ لَكَ أَلَّا تَجُوعَ فِيْهَا وَلَا تَعْرُى۔وَأَنَّكَ لَا تَطْمَؤُا فِيهَا وَلَا تَضْحَى يعنى
اے آدم ! ہم نے تمہارے جنت میں رکھے جانے کا فیصلہ کر دیا ہے تم اُس میں بھو کے نہیں
رہو گے تم اُس میں ننگے نہیں رہو گے۔تم اُس میں پیاسے نہیں رہو گے اور تم اُس میں رہنے
کی وجہ سے دھوپ میں نہیں پھرو گے۔لوگ اس آیت سے غلطی سے یہ سمجھتے ہیں کہ اس
سے مراد اُخروی جنت ہے اور آیت کا یہ مطلب ہے کہ جب انسان جنت میں جائے گا تو
وہاں اس کا یہ حال ہو گا۔حالانکہ قرآن کریم سے صاف ظاہر ہے کہ آدم اسی دنیا میں پیدا
ہوئے تھے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً میں دنیا میں
اپنا خلیفہ مقرر کرنے والا ہوں اور دنیا میں جو شخص پیدا ہوتا ہے وہ بھوکا بھی ہوسکتا ہے، وہ
پیاسا بھی ہو سکتا ہے، وہ نگا بھی ہو سکتا ہے، وہ دھوپ میں بھی پھر سکتا ہے۔یہ نہیں ہوسکتا کہ
وہ دنیا میں تو پیدا ہو اور بھوک اور پیاس اور لباس اور مکان کی ضرورت اُسے نہ ہو اور جب
کہ یہ آیت اسی دنیا کے متعلق ہے تو لا زما ہمیں اس کے کوئی اور معنی کرنے پڑیں گے اور وہ
معنی یہی ہیں کہ ہم نے اپنا پہلا قانون جو دنیا میں نازل کیا اُس میں ہم نے آدم سے یہ کہہ
دیا تھا کہ ہم ایک ایسا قانون تمہیں دیتے ہیں کہ تجھ کو اور تیری اُمت کو جنت میں داخل کر
دے گا اور وہ قانون یہ ہے کہ ہر ایک کے کھانے پینے ، لباس اور مکان کا انتظام کیا جائے۔آئندہ تم میں سے کوئی شخص بھوکا نہیں رہنا چاہئے بلکہ یہ سوسائٹی کا کام ہونا چاہئے کہ ہر ایک
کے لئے غذا مہیا کرے۔آئندہ تم میں سے کوئی شخص نگا نہیں رہنا چاہئے بلکہ یہ سوسائٹی کا
77

کام ہونا چاہئے کہ ہر ایک کیلئے کپڑا مہیا کرے۔آئندہ تم میں سے کوئی شخص پیاسا نہیں رہنا
چاہئے بلکہ یہ سوسائٹی کا کام ہونا چاہئے کہ وہ تالابوں اور کنوؤں وغیرہ کا انتظام کرے۔آئندہ تم میں سے کوئی شخص بغیر مکان کے نہیں رہنا چاہئے بلکہ یہ سوسائٹی کا کام ہونا چاہئے
کہ وہ ہر ایک کے لئے مکان مہیا کرے۔یہ وہ پہلی وحی ہے جو دنیا میں نازل کی گئی اور یہ وہ
پہلا تمدن ہے جو حضرت آدم علیہ السلام کے ذریعہ دنیا میں قائم کیا گیا اور اللہ تعالیٰ نے دنیا
پر اس حقیقت کو ظاہر فرمایا کہ خدا سب کا خدا ہے وہ امیروں کا بھی خدا ہے، وہ غریبوں کا بھی
خدا ہے۔کمزوروں کا بھی خدا ہے اور طاقتوروں کا بھی خدا ہے۔وہ نہیں چاہتا کہ دنیا کا ایک
طبقہ تو خوشحالی میں اپنی زندگی بسر کرے اور دوسرا روٹی اور کپڑے کیلئے تر ستار ہے۔یہی وہ نظام تھا جو اسلام نے اپنے زمانہ میں دوبارہ قائم کیا۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ
یہ نظام جلدی مٹ گیا مگر اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ دنیا میں جتنے بڑے کام ہیں اُن میں
بھی یہی قانون پایا جاتا ہے کہ وہ کئی لہروں سے اپنی بلندی کو پہنچتے ہیں۔ایک دفعہ دنیا میں
وہ قائم ہو جاتے ہیں تو کچھ عرصہ کے بعد پرانے رسم و رواج کی وجہ سے مٹ جاتے ہیں مگر
دماغوں میں ان کی یاد قائم رہ جاتی ہے اور ایک اچھا بیج دنیا میں بویا جاتا ہے اور ہر شریف
اور منصف مزاج انسان تسلیم کرتا ہے کہ وہ چیز اچھی تھی مجھے دوبارہ اس چیز کو دنیا میں واپس
لانا چاہئے۔پس گو یہ نظام ایک دفعہ مٹ گیا مگر اب اُسی نظام کو دوبارہ احمدیت دنیا میں قائم
کرنا چاہتی ہے۔وہ ایک طرف حد سے زیادہ دولت کے اجتماع کو روکے گی دوسری طرف
غرباء کی ترقی کے سامان کرے گی اور تیسری طرف ہر شخص کے لئے کھانے پینے کپڑے اور
مکان کا انتظام کرے گی۔خلاصہ یہ کہ مبنی ہے :۔78

اسلام کا اقتصادی نظا
(1)
(r)
(۳)
(۴)
دولت جمع کرنے کے خلاف وعظ پر۔دولت حد سے زیادہ جمع کرنے کے محرکات کو روکنے پر۔جمع شدہ دولت کو جلد سے جلد بانٹ دینے یا کم کر دینے پر۔حکومت کے روپیہ کو غرباء اور کمزوروں پر خرچ کرنے اور اُن کی
ضروریات کو مہیا کرنے پر۔اور یہی نظام حقیقی اور مکمل ہے کیونکہ اس سے
(1)
(۲)
(۳)
(۴)
(۵)
مہیا کیا گیا ہے۔(1)
اُخروی زندگی کیلئے سامان بہم پہنچانے کا موقع ملتا ہے۔سادہ اور مفید زندگی کی عادت پڑتی ہے۔جبر کا اس میں دخل نہیں ہے۔انفرادی قابلیت کو کچلا نہیں گیا۔باوجود اس کے غرباء اور کمزوروں کے آرام اور اُن کی ترقی کا سامان
اور پھر اس سے دشمنیوں کی بنیاد بھی نہیں پڑتی۔کمیونزم
اس نظام کے مقابلہ میں چونکہ کمیونزم کا نظام کھڑا کیا گیا ہے اور اس پر خاص طور پر
زوردیا جاتا ہے اس لئے میں اب کچھ باتیں کمیونزم کے متعلق کہنا چاہتا ہوں۔کمیونزم کا دعوی ہے کہ:
اول ہر ایک سے اُس کی قابلیت کے مطابق کام لیا جائے۔دوم ہر ایک کو اس کی ضرورت کے مطابق خرچ دیا جائے۔سوم باقی روپیہ حکومت کے پاس رعایا کے وکیل (TRUSTEE) کی صورت میں جمع رہے۔79

اسلام کا اقتصادی
اُن کی بنیاد اس امر پر ہے کہ تمام انسانوں میں مساوات ہونی چاہئے کیونکہ اگر ہر
شخص کام کرتا ہے تو ہر شخص مساوی بدلہ کا مستحق ہے اور کوئی شخص زائد دولت اپنے پاس رکھنے
کا حقدار نہیں اور اگر کسی شخص کے پاس زائد دولت ہو تو وہ اُس سے لے لینی چاہئے۔یہ اُس
کا اقتصادی نظریہ ہے۔اس نظریہ کا ایک سیاسی ماحول بھی ہے مگر چونکہ میرا مضمون سیاسی
نہیں بلکہ اقتصادی ہے اس لئے میں اُسے نہیں چھوتا۔جہاں تک نتیجہ کا سوال ہے یہ بات بالکل درست ہے کہ دنیا میں ہر انسان کو روٹی ملنی
چاہئے ، ہر انسان کو کپڑا ملنا چاہئے ، ہر انسان کو رہائش کیلئے مکان ملنا چاہئے ، ہر انسان کے
علاج کا سامان ہونا چاہئے ، ہر انسان کی تعلیم کی صورت ہونی چاہئے۔یعنی بنی نوع انسان
کی ابتدائی حقیقی ضرورتیں بہر حال پوری ہونی چاہئیں اور کوئی شخص بھوکا یا پیاسا یا نگا نہیں
رہنا چاہئے۔اسی طرح کوئی شخص ایسا نہیں ہونا چاہئے جو بغیر مکان کے ہو، جس کی تعلیم کی
کوئی صورت نہ ہو اور جس کے بیمار ہونے کی صورت میں اُس کے علاج کا کوئی سامان
موجود نہ ہو۔پس جہاں تک اس نتیجہ کا سوال ہے اسلام کی تعلیم کو اس سے گلی طور پر اتفاق
ہے۔وہ سو فیصدی اس بات پر متفق ہے کہ پبلک کا اقتصادی نظام ایسا ہی ہونا چاہئے اور
اسلام کے نزدیک بھی وہی حکومت صحیح معنوں میں حکومت کہلا سکتی ہے جو ہر ایک کیلئے روٹی
مہیا کرے، ہر ایک کیلئے کپڑا مہیا کرے، ہر ایک کیلئے مکان مہیا کرے، ہر ایک کی تعلیم کا
انتظام کرے اور ہر ایک کے علاج کا انتظام کرے۔پس اس حد تک اسلام
کمیونزم کے
نظریہ سے بالکل متفق ہے گو یہ فرق ضرور ہوگا کہ اگر کوئی شخص اپنی قابلیت کا اظہار کرنا چاہے
تو کمیونزم کے ماتحت وہ نہیں کر سکتا کیونکہ اس میں انفرادی جدو جہد کا راستہ بالکل بند کر دیا
گیا ہے۔80

اسلام اور کمیونزم میں ایک فرق
در حقیقت انفرادی آزادی ایک طرف انسانی قابلیت کی نشوو نما کے لئے ضروری ہوتی
ہے اور دوسری طرف موت کے بعد کی اعلیٰ زندگی کا دارو مدار اقتصادیات میں انفرادی
آزادی کے قیام پر ہے
مگر کمیونزم انفرادی جدو جہد کا راستہ بند کرتی اور حریت شخصی کو مٹا دیتی
ہے جو ایک بہت بڑا نقص ہے۔یہ اختلاف ہے جو اسلام اور کمیونزم میں پایا جاتا ہے۔مگر
بہر حال نتیجہ سے اُسے کوئی اختلاف نہیں۔روس نے اس نظریہ پر عمل کر کے جو اقتصادی پروگرام بنایا ہے اس میں کوئی شبہ نہیں
کہ اُس نے اس میں خاص ترقی کی ہے اور وہاں کے عام لوگوں کی مالی حالت یا یوں کہو
گوکمیونسٹ اس سے متفق نہ ہوں) کہ یورپین حصہ کی مالی حالت آگے سے اچھی ہے اور
ہمیں تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ وہاں غرباء کو روٹی ملی، کپڑ املا ، مکان ملا، علاج کیلئے دوائیں میسر
آئیں اور تعلیم کیلئے مدر سے اُن کے لئے کھولے گئے۔پس جہاں تک روس کی کمیونسٹ
پارٹی کے اس نتیجہ کا تعلق ہے اسلامی روح اقتصادیات اس پر خوش ہی ہوگی لیکن جیسا کہ
اوپر کے بیان سے ظاہر ہے ذرائع اور بعض نتائج سے اسلام موافق نہیں ہوسکتا۔کمیونزم پر مذہبی لحاظ سے بعض اعتراضات
میں چونکہ اسلام کی نمائندگی کر رہا ہوں۔اس لئے سب سے پہلے میں کمیونسٹ
اقتصادی نظام کے اُن حصوں کو لیتا ہوں جو مذہب پر اثر انداز ہوتے ہیں۔سب سے پہلا اعتراض جو کمیونسٹ نظام پر مجھے اور ہر موت کے بعد کی زندگی کے
ماننے والے کو ہونا چاہئے یہ ہے کہ اس میں شخصی طوعی جد و جہد جو زندگی کے مختلف شعبوں
81

میں ظاہر ہو کر انسان کو اُخروی زندگی میں مستحق ثواب بناتی ہے اُس کے لئے بہت ہی کم
موقع باقی رکھا گیا ہے۔بجائے اس کے کہ اُس سے ضروری حصہ دولت کا لے کر باقی حصہ
کے خرچ کو اُس پر چھوڑا جائے کہ وہ اُسے جس رنگ میں چاہے صرف کرے۔اُس کی
خوراک اور لباس کے سوا اُس کے پاس کچھ چھوڑا ہی نہیں گیا کہ وہ اپنی اُخروی زندگی کے
لئے بھی کوئی جدو جہد کرے۔وہ روٹی کھا سکتا ہے، وہ کپڑا پہن سکتا ہے، وہ رہائش کے لئے
مکان لے سکتا ہے، وہ اپنا علاج کراسکتا ہے، وہ اپنی تعلیم سے بے فکر ہو سکتا ہے مگر اُخروی
زندگی کے لئے اُس کے پاس ایک پیسہ بھی چھوڑا نہیں جاتا۔گویا اُس کی چالیس پچاس سالہ
زندگی کی تو فکر کی گئی ہے مگر اُس عقیدہ کے رو سے جو غیر متناہی زندگی آنے والی تھی اُس کو
یونہی چھوڑ دیا گیا ہے۔یہ ایک ایسی بات ہے جسے کوئی شخص جو مذہب کی سچائی پر یقین رکھتا
ہو اور اُس کے احکام پر عمل کرنا اپنی نجات کے لئے ضروری سمجھتا ہو ایک لمحہ کے لئے بھی
برداشت نہیں کر سکتا۔مثلاً اسلام اُن مذاہب میں سے ہے جو اپنے پیروؤں کو یہ حکم دیتا ہے
کہ جاؤ اور دنیا میں تبلیغ کرو، جاؤ اور لوگوں کو اپنے اندر شامل کرو کیونکہ دنیا کی نجات اسلام
سے وابستہ ہے۔وہ شخص جو اسلام سے باہر ر ہے گانجات سے محروم رہے گا اور اُخروی زندگی
میں ایک مجرم کی حیثیت میں اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش ہوگا۔تم ایک مسلمان کو یہ عقیدہ رکھنے
کی وجہ سے پاگل کہہ لو، بے وقوف کہہ لو، جاہل کہہ لو بہر حال جب تک وہ اسلام کی سچائی پر
یقین رکھتا ہے، جب تک وہ بنی نوع انسان کی نجات صرف اسلام میں داخل ہونے پر ہی
منحصر سمجھتا ہے اُس وقت تک وہ اپنا فرض سمجھتا ہے کہ میں اپنے ہر اُس بھائی کو جو اسلام میں
داخل نہیں اسلام کا پیغام پہنچاؤں، اُسے تبلیغ کروں اور اُس پر اسلام کے محاسن اس عمدگی
سے ظاہر کروں کہ وہ بھی اسلام میں داخل ہو جائے۔آخر اگر یہ بنی نوع انسان کا خیر خواہ ہے،
82

اگر یہ اُن کی بھلائی اور عاقبت کی بہتری کا خواہشمند ہے تو یہ کس طرح ہوسکتا ہے کہ یہ اُن
کے سامنے اس پیغام کو پیش نہ کرے جو اُس کے عقیدہ کی رو سے انسان کی دائمی حیات کے
لئے ضروری ہے۔اگر یہ اپنے دوست کے متعلق پسند نہیں کرتا کہ وہ گڑھے میں جا گرے،
اگر یہ اپنے دوست کے متعلق پسند نہیں کرتا کہ دشمن اُسے گولی کا شکار بنائے تو یہ کس طرح
پسند کر سکتا ہے کہ ابدالآباد کی زندگی میں وہ دوزخ میں ڈالا جائے اور خدا تعالیٰ کی جنت اور
اُس کے قرب اور اُس کی رضامندی سے محروم ہو جائے۔چاہے تم کچھ کہہ لو ایک مذہب
سے وابستہ انسان کی انتہائی آرزو یہی ہوگی کہ وہ اپنے بھائی کی اعتقادی اور عملی حالت کو
درست کرے لیکن کمیونسٹ نظام میں اس کی کوئی گنجائش نہیں۔اُس کی جد و جہد کو اول تو
سیاسی طور پر روکا جائے گا چنانچہ ہمارا اپنا تجربہ اس کی تصدیق کرتا ہے۔میں نے ایک
احمدی مبلغ روس میں بھجوایا مگر بجائے اس کے کہ اُسے تبلیغ کی اجازت دی جاتی اُسے قید کیا
گیا۔اُسے لوہے کے تختوں کے ساتھ نہایت سختی کے ساتھ باندھ کر اور کئی کئی دن بھوکا اور
پیاسا رکھ کر مارا پیٹا گیا اور اسے مجبور کیا گیا کہ وہ سور کا گوشت کھائے اور یہ مظالم برابر ایک
لمبے عرصہ تک اُس پر ہوتے چلے گئے۔( حضور نے اس موقع پر مولوی ظہور حسین صاحب
مجاہد روس کو کھڑے ہونے کا حکم دیا اور ارشادفرمایا) یہ وہ صاحب ہیں جنہیں مبلغ بنا کر بھیجا
گیا تھا۔دو سال دو ماہ کم ان کو تاشقند ، عشق آباد اور ماسکو کے قید خانوں میں رکھا گیا اور
لوہے کے تختوں کے ساتھ باندھ باندھ کر مارا گیا اور انہیں بار بار مجبور کیا گیا کہ سور کا
گوشت کھاؤ یہاں تک کہ ان متواتر مظالم کے نتیجہ میں ان کی دماغی حالت خراب ہوگئی۔اس پر وہ انہیں ایران کی سرحد پر لا کر چھوڑ گئے۔وہاں کے برطانوی سفیر نے گورنمنٹ
آف انڈیا کو اطلاع دی اور گورنمنٹ آف انڈیا نے مجھے تار دیا کہ آپ کے ایک مبلغ کو
83

روسی حکومت ایران کی سرحد پر لا کر چھوڑ گئی ہے۔چنانچہ میں نے گورنمنٹ کو لکھا کہ اس
مبلغ کو آپ ہمارے پاس بھجوا دیں اور آپ کا جس قدر خرچ ہو وہ ہم سے وصول کریں۔اس پر گورنمنٹ نے ان کو ہندوستان پہنچادیا۔پس یہ وہ ہمارے مبلغ ہیں جنہیں دو ماہ کم دو
سال شدید ترین عذابوں میں مبتلا رکھا گیا اور کسی ایک مرحلہ پر بھی ان کو مذہبی تبلیغ کی
اجازت روس میں نہ دی گئی۔پس اول تو وہ سیاسی طور پر تبلیغ کی اجازت نہیں دیتے لیکن چونکہ یہ اقتصادی مضمون
ہے اس لئے اسے نظر انداز بھی کر دو تو سوال یہ ہے کہ ایک اقلیت اکثریت کے مذہب کو
بدلنے کے لئے کس قدر قربانی کے بعد لٹریچر وغیرہ مہیا کرسکتی ہے۔مثلاً ہماری جماعت ہی کو
لے لو۔ہم اقلیت ہیں مگر دنیا میں اسلام کو پھیلانا چاہتے ہیں۔ہمارے آدمی اگر روس میں
تبلیغ کرنے کیلئے جاتے ہیں تو ہر شخص یہ آسانی کے ساتھ سمجھ سکتا ہے کہ ۱۷ کروڑ رشین کو
مسلمان بنانے کے لئے کتنے کثیر لٹریچر کی ضرورت ہے اور کتنا مال ہے جو اس جدو جہد پر
خرچ آ سکتا ہے۔ہماری جماعت اس جدو جہد کو اُسی صورت میں جاری رکھ سکتی ہے جب
اس کی کمائی اس سے پوری نہ چھین لی جائے اور کھانے پینے اور پہنے کے علاوہ بھی اس کے
پاس روپیہ ہوتا وہ اس سے ان اخراجات کو پورا کر سکے جن کو وہ اپنی اُخروی بھلائی کیلئے
ضروری سمجھتی ہے۔لیکن کمیونزم کا اقتصادی نظام تو کسی کے پاس زائد رو پیداہنے ہی نہیں دیتا
کیونکہ وہ اس جدو جہد کو کام ہی نہیں سمجھتا۔اس کے نزدیک مادی کام کام ہیں لیکن مذہبی کام
کام نہیں ہیں۔وہ مشین چلانے کو کام سمجھتا ہے، وہ ہل چلانے کو کام سمجھتا ہے۔وہ کارخانے
میں کام کرنے کو کام سمجھتا ہے لیکن خدائے واحد کے نام کی بلندی اور اس کے دین کی
اشاعت کے کام کو وہ کام نہیں سمجھتا کیونکہ وہ الہام کو نہیں مانتا۔وہ شریعت کو نہیں مانتا۔وہ۔84

·

آج 10 میں سے 10 باقی