عام اقتصادی نظام
اسلام کا اقتصادی نظام, حصہ 5
مذہب کو نہیں مانتا۔وہ سمجھتا ہے کہ یہ مذہبی لوگ پاگل ہیں اور اپنے وقت کو ضائع کر رہے
ہیں۔اس لئے ان مبلغوں کی خوراک یا لباس یا رہائش وغیرہ کی حکومت ذمہ دار نہیں
ہوسکتی۔حکومت اُن کی اسی صورت میں ذمہ دار ہو سکتی ہے جب وہ کام کریں جس کے معنی یہ
ہوتے ہیں کہ وہ مادی کام کریں۔مذہبی اور روحانی کاموں سے دست بردار ہو جائیں۔پس
کمیونزم کے ماتحت اسلام روس میں اپنی اس جدو جہد کو جاری ہی نہیں کر سکتا۔جاری رکھنا
اور مسلسل جاری رکھتے چلے جانا تو الگ رہا۔ایک مسلمان کے نزدیک خواہ وہ بھوکا ر ہے مگر
اُخروی زندگی درست ہو جائے تو وہ کامیاب ہے اور اپنے بھائی کے متعلق اس کا یہ نظریہ ہے
کہ اگر دنیا بھر کی دولت اس کے پاس ہو لیکن اُخروی زندگی اُس کو نہ ملے۔ہدایت اُس کو
میسر نہ آئے خدا تعالیٰ کی رضا اس کو حاصل نہ ہو تو وہ ناکام ہے۔جس شخص کا یہ عقیدہ ہو اس کی خیر خواہی اُسے مجبور کرتی ہے کہ وہ اپنے گمراہ بھائی کی
اُخروی زندگی کیلئے سامان مہیا کرے۔مگر اُس سے اُس کا سارا مال لے لیا جاتا ہے یہ کہہ کر
کہ ہم وطن کی جان بچاتے ہیں اور اُس کی روح کو مرنے دیا جاتا ہے۔جہاں تک روٹی اور
کپڑا اور مکان مہیا کرنے کا سوال تھا۔جہاں تک تعلیم مہیا کرنے کا سوال تھا۔جہاں تک
علاج مہیا کرنے کا سوال تھا ہم اسلامی تعلیم کے ماتحت اُن سے متفق تھے اور ہم سمجھتے تھے
کہ اس قدر ٹیکس ضرور لگنا چاہئے کہ دنیا میں ہر فرد کو یہ تمام ضروریات میسر آجائیں۔مگر یہاں
تو دوسرا نقطہ یہ بھی ہے کہ اپنی روٹی کپڑے سے زائد سب کچھ حکومت کو دے دو اور اپنے
عقیدہ کی اشاعت میں کوئی حصہ نہ لو۔گویا ہم نے تو اُن کی تائید کی اور اس لئے کہ ہمارا
مذہب بھی یہی تعلیم دیتا ہے۔مگر انہوں نے بجائے مذہب کا شکر گزار ہونے کے اور اُس کی
اشاعت کی اجازت دینے کے یہ کہہ دیا کہ ہم خدا اور اس کے رسول کا نام پھیلانے کی تمہیں
85
اپنے ملک میں اجازت نہیں دے سکتے۔یہ بیکاری اور قوم پر بوجھ بن کر بیٹھ جانا ہے اگر
کمیونسٹ یہ کہتے کہ ہم مذہب کے مخالف ہیں اور اُسے غیر ضروری قرار دیتے ہیں تو گو پھر بھی
ہمیں اختلاف ہوتا۔مگر ہمیں افسوس نہ ہوتا۔ہم سمجھتے کہ جو کچھ ان کا دل میں عقیدہ ہے اسی کو
اپنی زبان سے ظاہر کر رہے ہیں۔مگر ہمیں افسوس ہے تو یہ کہ کمیونسٹ یہ بات ظاہر نہیں
کرتے۔وہ کھلے بندوں یہ نہیں کہتے کہ ہم اپنے نظام کے ماتحت تمہارے مذہب کو اپنے
ملک میں پھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے بلکہ وہ گھر کے پچھلے دروازہ سے گھر میں گھنے کی
کوشش کرتے ہیں اور اکثر مذہب کے ماننے والے اُس وقت اُن کی اس چالاکی سے
واقف ہوتے ہیں جب کہ وہ اپنی شخصیت کھو چکے ہوتے ہیں اور کمیونزم سے ان کی ہمدردی
اور محبت اتنی بڑھ چکی ہوتی ہے کہ اُن کی آنکھوں پر پٹی بندھ جاتی ہے۔کمیونزم اگر کھلے
بندوں کہے کہ ہم اُخروی زندگی کو کوئی وقعت نہیں دیتے ہم اس کے پر چارک کے لئے کوئی
سامان تمہارے پاس نہیں چھوڑ نا چاہتے تو آنکھوں کھلے لوگ اُس میں داخل ہوں۔مگر
دوسرے ممالک میں اس حصہ کو پوری طرح مخفی رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے اور کہا جاتا ہے
کہ کمیونزم صرف ایک اقتصادی نظام ہے مذہب سے اس کا کوئی ٹکراؤ نہیں۔حالانکہ مذہب
نام ہے تبلیغ کرنے کا ، مذہب نام ہے ایک دوسرے کو خدا تعالیٰ کے احکام پہنچانے کا خواہ یہ
تقریر کے ذریعہ ہو یا تحریر کے ذریعہ ہو، لٹریچر کے ذریعہ ہو یا کتابوں کے ذریعہ ہومگر
کمیونزم تو کسی انسان کے پاس کوئی زائد روپیہ چھوڑتا ہی نہیں۔پھر ایک مذہبی ٹریکٹ کس
طرح چھپوائے اور کتا بیں کس طرح ملک کے گوشہ گوشہ میں پھیلائے۔اس پابندی کا لازمی
نتیجہ یہی نکلتا ہے کہ مذہب کی اشاعت رُک جائے اور لامذہبیت کا دور دورہ ہو جائے۔86
دین کے لئے زندگی وقف کرنے میں کمیونسٹ نظام کی روکیں
اب اس سوال
کا دوسرا پہلو لے لو ہر مسلمان یہ کہتا ہے کہ میں روپیہ ہیں مانگتا لیکن میں
اسلام کی خدمت کے لئے اپنی زندگی وقف کر دیتا ہوں۔وہ کہتا ہے کہ میں سارے روس
میں پھروں گا اور اپنے خیالات اُن لوگوں پر ظاہر کروں گا۔میں گاؤں بہ گاؤں اور قصبہ بہ
قصبہ اور شہر بہ شہر جاؤں گا اور لوگوں کو اسلام میں داخل کرنے کی کوشش کروں گا۔سوال یہ
ہے کہ کیا کمیونسٹ گورنمنٹ ایک مسلمان کو اپنی زندگی وقف کرنے اور اسلام کی اشاعت
کے لئے اپنے ملک میں پھرنے کی اجازت دے گی۔یا جبراً اُسے اس کام سے روکے گی اور
اُسے جیل کی تنگ و تاریک کوٹھریوں میں محبوس کر دے گی۔یقیناً اس کا ایک ہی جواب ہے
کمیونسٹ گورنمنٹ اُسے جبراً اس کام سے روکے گی اُسے دین اور مذہب کا کام نہیں کرنے
دے گی۔اُسے قید خانہ میں بند کر دے گی اور اُسے کہے گی کہ یا تو کوئی اور کام کرو ورنہ یاد
رکھو اس قسم کے کام کے ساتھ تمہیں روٹی اور کپڑا نہیں مل سکتا۔گو یا خدا کے لئے میرا اپنی
زندگی کو وقف کر دینا، میرا قرآن کی تعلیم کے لئے اپنے آپ کو وقف کر دینا، میر احدیث کی
تعلیم کے لئے اپنے آپ کو وقف کر دینا جس کے بغیر میرے عقیدے کی رو سے میری
اُخروی زندگی سدھر ہی نہیں سکتی کمیونزم کے نزدیک نکما پن ہے، یہ بے کاری اور وقت کا
ضیاع ہے۔کمیونسٹ حکومت اسلام کی اشاعت کے لئے اپنی زندگی وقف کرنے والے کو
کہے گی کہ اگر تم نے مذہب کی اشاعت کا کام کیا تو یاد رکھو یا تو تمہیں قید کر دیا جائے گا اور یا
تمہاری روٹی اور کپڑا بند کر دیا جائے گا۔حالانکہ قرآن کریم اس قسم کے افراد کی جماعت کو
قومی لحاظ سے نہایت ضروری قرار دیتا ہے اور مذہب کو ماننے والے اس امر کے قائل ہیں
کہ ایک حصہ اُن کے افراد کا پوری طرح مذہبی نظام کے قیام کے لئے فارغ ہونا چاہئے۔87
2
۳۰ یعنی
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَلْتَكُنْ مِنْكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ
وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوْفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَأُوْلَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ
اے مسلمانو! تم میں سے ایک جماعت پورے طور پر مذہبی نگرانی کے لئے دنیوی کاموں
سے فارغ ہونی چاہئے اور اس جماعت کے افراد کا یہ کام ہونا چاہئے کہ وہ نیک باتوں کی
طرف لوگوں کو بلائیں، عمدہ باتوں کی تعلیم دیں اور بُرے اخلاق سے لوگوں کو روکیں پس
اسلامی تعلیم کے ماتحت ایک حصہ کلی طور پر اس غرض کے لئے وقف ہونا چاہئے۔یہ صیح بات
ہے کہ اسلام زندگی وقف کرنے والوں کو کوئی خاص حقوق نہیں دیتا مگر اس سے بھی انکار نہیں
کیا جا سکتا کہ وہ ایک خاص کام ان کے سپرد کرتا ہے۔اسلام پادریت
(PRIESTHOOD) کا قائل نہیں مگر وہ مذہبی نظام کا ضرور قائل ہے۔عیسائیت تو جن
لوگوں کے سپر تبلیغ کا کام کرتی ہے ان کو دوسروں سے بعض زائد حقوق بھی دے دیتی ہے مگر
اسلام کہتا ہے کہ ہم ان لوگوں کو کوئی زائد حق نہیں دیں گے جو دین کی خدمت کے لئے اپنے
آپ کو وقف کریں گے لیکن یہ ضرور ہے کہ زندگی وقف کرنے والے کے سپر د خاص طور پر یہ
کام ہوگا کہ وہ اسلام کو پھیلائے اور تبلیغی یا تربیتی نقطۂ نگاہ سے ہر وقت اسلام کی خدمت کو
اپنی زندگی کا سب سے بڑا مقصد سمجھے۔اس قسم کے لوگوں
کی نفی کر کے نظام اسلام کبھی باقی
نہیں رہ سکتا۔آخر ایک تفصیلی آئین بغیر اس کے ماہروں اور بغیر اس کے مبلغوں کے کس
طرح چل سکتا ہے۔اسلام وہ مذہب ہے جو دنیا کے تمام مذاہب میں سے سب سے زیادہ
مکمل ہے اور وہ ایک وسیع اور کامل آئین اپنے اندر رکھتا ہے۔وہ عبادات کے متعلق بھی
تعلیم دیتا ہے، وہ اقتصادیات کے متعلق بھی تعلیم دیتا ہے، وہ سیاسیات کے متعلق بھی تعلیم
دیتا ہے، وہ آقا اور ملازمین کے حقوق کے متعلق بھی تعلیم دیتا ہے، وہ معلم اور متعلم کے متعلق
88
اسلام کا اقتصادی نظا
بھی تعلیم دیتا ہے، وہ میاں اور بیوی کے حقوق کے متعلق بھی تعلیم دیتا ہے، وہ تجارت اور لین
دین کے معاملات کے متعلق بھی تعلیم دیتا ہے، وہ ورثہ کے متعلق بھی تعلیم دیتا ہے، وہ بین
الاقوامی جھگڑوں کے متعلق بھی تعلیم دیتا ہے، وہ قضاء کے متعلق بھی تعلیم دیتا ہے غرض
،
ہزاروں قسم کی تعلیمیں اور ہزاروں قسم کے قانون ہیں جو اسلام میں پائے جاتے ہیں اور
اُن میں سے ایک ایک امر مکمل تعلیم اور کامل معلموں کو چاہتا ہے جو رات دن اسی کام میں
لگے رہیں۔جب تک اس تفصیلی آئین کو سکھانے والے لوگ اسلام میں موجود نہیں ہوں
گے لوگ سیکھیں گے کیا؟ اور کس سے؟ اور اسلام پر مسلمان عمل کس طرح کریں گے اور
اسلام دنیا میں پھیلے گا کس طرح؟
تفسیر کا علم خود ایک مکمل علم ہے۔جب تک مفتر نہ ہو یہ علم زندہ نہیں رہ سکتا اور مفتر
بننے کے لئے سالہا سال تک تفاسیر کا مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے، لغت کا مطالعہ کرنے کی
ضرورت ہے، صرف ونحو کا مطالعہ کرنے کی ضرروت ہے، احادیث کا مطالعہ کرنے کی
ضرورت ہے، پھر پرانی تفاسیر کا مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے، دوسرے مذاہب کی کتب
اور ان کی تاریخ خصوصاً تاریخ عرب اور تاریخ بنی اسرائیل اور بائیبل کے مطالعہ کی
ضرورت ہے بغیر ان باتوں کے جانے کے کوئی شخص قرآن کریم کے مطالب کو صحیح طور پر
نہیں سمجھ سکتا سوائے اس کے کہ اللہ تعالیٰ براہ راست کسی کو سمجھائے مگر ایسے آدمی دنیا میں
کتنے ہوتے ہیں۔صدیوں میں کوئی ایک آدھ ایسا پیدا ہوتا ہے باقی تو کسب سے جو تقویٰ
کے ساتھ ہو یہ مرتبہ حاصل کر سکتے ہیں۔لیکن کمیونسٹ تو اس کام
کو کام ہی نہیں
سمجھتے وہ کسی کو
قرآن کریم اور تفسیر اور عربی بارہ سال تک پڑھنے اور پھر دوسروں کو پڑھانے کا موقع کب
دے سکتے ہیں۔وہ تو ایسے شخص کو یا قید کر دیں گے یا اس کا کھانا پینا بند کر دیں گے کہ وہ نکما
89
اور قوم پر بوجھ ہے۔اسی طرح حدیث کا علم بھی علاوہ درجنوں حدیث کی کتب کے ،
درجنوں اُن کی تشریحات کی کتب کے اور اس کے ساتھ لغت اور صرف ونحو اور اسماء الرجال
کی کتب پر مشتمل ہے بغیر حدیث کے علم کے مسلمانوں کو اسلام کی تفصیلات کا علم ہی نہیں ہو
سکتا۔اور بغیر اس علم کے ماہرین کے جو اپنی عمر اس علم کے حصول میں خرچ کریں مسلمانوں
میں اس علم کی واقفیت پیدا ہی نہیں ہو سکتی مگر کمیونزم تو اس علم کے پڑھنے کو بھی لغو اور فضول
اور بے کار قرار دیتی ہے۔وہ اس علم کے پڑھنے اور پڑھانے والوں کو اپنی عمر اس علم کے
حصول میں قطعاً خرچ نہ کرنے دے گی۔یا ایسے آدمی کو قید کرے گی یا اُسے فاقوں سے
مارے گی کیونکہ وہ اُس کے نزدیک بریکار وجود ہے اور قوم پر بار۔مگر مسلمان بغیر اس علم کے
ماہرین کے اپنے دین سے نہ واقف ہو سکتے ہیں نہ اس پر کار بند ہو سکتے ہیں۔اسی طرح علم
فقہ، علم قضاء، علم تاریخ اسلام، علم تصوف، علم معاش اسلامی علم اقتصاد اسلامی ایسے علوم
ہیں کہ اُن کے جاننے والوں کے بغیر اسلامی جماعت کو جہاں تک اسلام کا تعلق ہے زندہ
نہیں رکھا جا سکتا۔مگر کمیونزم نہ اِن علوم کے پڑھانے والوں کو اپنے ملک میں رہنے دے
سکتی ہے اور نہ پڑھنے والوں کو۔کیونکہ وہ ان لوگوں کو بے کار قرار دے کر ان کے لئے گزارہ
کی صورت پیدا نہیں کرتی اور عوام کے پاس سوویٹ اقتصادیات کے ماتحت اس قدر روپیہ
نہیں ہوسکتا کہ وہ ان لوگوں کے گزارہ کی خود صورت پیدا کریں جیسا کہ ہندوستان ، چین،
عرب
وغیرہ ممالک میں مسلمان اسلامی علماء اور طلباء کے گزارہ کی صورت پیدا کر رہے ہیں۔حق یہ ہے کہ اسلام اور دیگر مذاہب اور کمیونزم کے کام کی تشریح میں سخت اختلاف ہے۔اسلام اور کمیونزم کے کام کی تشریح میں اختلاف
ہمارے نزدیک جو شخص مشین چلا رہا ہے وہ بھی کام کر رہا ہے اور جو شخص مذہب
90
پھیلا رہا ہے وہ بھی کام کر رہا ہے اور جو مذہب کی تعلیم دے رہا ہے وہ بھی کام کر رہا ہے اور جو
مذہب
کی تعلیم حاصل کر رہا ہے وہ بھی کام کر رہا ہے۔مگر اُن کے نزدیک جو شخص مشین چلاتا
ہے۔وہ تو کام کرنے والا ہے مگر جو شخص مذہب پڑھتا یا پڑھا تا یا پھیلا تا ہے وہ نکا اور بے
کار ہے۔اُن کے نزدیک لوگوں کو الف اور با سکھا نا کام ہے مگر لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّد
رَّسُولُ الله اگر لوگوں کو سکھایا جائے تو یہ کام نہیں بلکہ نکما پن ہے۔پس گو لفظاً ہم اُن سے
متفق ہیں اور ہم بھی یہی سمجھتے ہیں کہ کام کرنے والا ہی روٹی کا مستحق ہونا چاہئے مگر اس امر
میں ہم ہرگز اُن سے متفق نہیں ہیں کہ جب تک ایک کمیونسٹ کسی کام کی تصدیق نہ کرے وہ
کام ہی نہیں ہے۔کمیونسٹ کے نزدیک اُخروی زندگی کے لئے کام کام نہیں بلکہ وقت کا
ضیاع ہے۔اُس کے نزدیک قرآن پڑھانے والا وقت ضائع کر رہا ہے،حدیث پڑھانے
والا وقت ضائع کر رہا ہے، فقہ پڑھانے والا وقت ضائع کر رہا ہے،اصول فقہ پڑھانے والا
وقت ضائع کر رہا ہے، تفسیر پڑھانے والا وقت ضائع کر رہا ہے ،تصوف پڑھانے والا وقت
ضائع کر رہا ہے ، لوگوں کو اخلاق کا درس دینے والا وقت ضائع کر رہا ہے، ایک مسلمان کے
نزدیک یہ اُس کی جان سے زیادہ قیمتی اشیاء ہیں اور ان علوم کو زندہ رکھنے اور پھیلانے کے
لئے ہزاروں انسانوں کی ضرورت ہے۔صرف روس میں کہ جہاں مسلمان تین کروڑ ہیں کم
سے کم پچاس ہزار علماء اور اتنے ہی طلباء چاہئیں جو آئندہ اُن کی جگہ لیں۔مگر کمیونزم نظام
کے نزدیک یہ تمام لوگ جو قرآن پڑھانے والے،حدیث پڑھانے والے تفسیر پڑھانے
والے ،تصوف پڑھانے والے، فقہ پڑھانے والے، اصول فقہ پڑھانے والے یا اخلاق
کا درس دنیا کو دینے والے ہیں خون کو چوس لینے والے قوم کو تباہ کر دینے والے کیڑے ہیں
یہ سکھے اور نالائق وجود ہیں۔یہ اپنی قوم پر بار ہیں اور یہ لوگ اس قابل ہیں کہ ان کو جلد سے
91
اسلام کا اقتصادی
جلد دنیا سے مٹادیا جائے۔اب دیکھو ہمارے نظریہ اور اُن کے نظریہ میں کتنا بڑا فرق ہے اور مشرق و مغرب کے
اس قدر بُعد کو کس طرح دُور کیا جاسکتا ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بعض لوگ دھو کے باز
بھی ہوتے ہیں اور وہ دین کی خدمت کا دعوی کر کے اپنے اعمال اس کے مطابق نہیں بناتے
مگر اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ وہ شخص جو دین کی سچی خدمت کر رہا ہو، جو اسلام کی
اشاعت کیلئے اپنی زندگی کو قربان کر رہا ہو ہم اُسے اپنا سردار سمجھتے ہیں، اُسے قومی زندگی کیلئے
بمنزلہ رُوح سمجھتے ہیں اور ہم اُسے اپنا بڑے سے بڑا محسن سمجھتے ہیں مگر کمیونسٹ ایسے لوگوں کو
ادنیٰ سے ادنی اور ذلیل سے ذلیل تر وجود قرار دیتے ہیں۔وہ اُن کو نکما اور قوم کاغذ ار سمجھتے
ہیں اور اُن کے نزدیک یہ لوگ اس قابل ہیں کہ یا تو ان کو قید کر دیا جائے اور یا اپنے ملک
سے باہر نکال دیا جائے۔کمیونسٹ نظام میں انبیاء علیہم السلام کا درجہ
اس تفصیل کے ماتحت کمیونزم نظام میں وہ شخص جس کے پیروں کی میل کے برابر بھی
ہم دنیا کے بڑے بڑے بادشاہ کو نہیں سمجھتے، جس کیلئے ہم میں سے ہر شخص اپنی جان کو قربان
کرنا اپنی انتہائی خوش بختی اور سعادت سمجھتا ہے یعنی حضرت محمد مصطفی سالی یا یہ ہم جو رات اور
دن خدا کی باتیں سنا کر بنی نوع انسان کی روح کو روشن کیا کرتے تھے اسی طرح مسیح ، موسی،
ابراہیم، کرشن، رام چندر، بدھ ، زرتشت، گورونانک، کنفیوشس یہ سب کے سب نَعُوذُ
ہاللہ نکمے اور قوم پر بار تھے اور ایسے آدمیوں کو اُن کے قانون کے ماتحت یا تو فیکٹریوں میں
کام کے لئے بھجوا دینا چاہئے تا کہ اُن سے جوتے بنوائے جائیں یا اُن سے بوٹ اور
گرگا بیاں تیار کرائی جائیں یا اُن سے کپڑے سلائے جائیں یا اُن کولوگوں کے بال کاٹنے
92
اسلام کا اقتصادی نظا
پر مقرر کیا جائے اور اگر یہ لوگ اس قسم کا کام کرنے کے لئے تیار نہ ہوں تو پھر اُن کا کھانا پینا
بند کیا جانا چاہئے کیونکہ اُن کے نزدیک یہ لوگ نکمے اور قوم پر بار ہیں۔کمیونسٹ نظام تصویر
بنانے کو کام قرار دیتا ہے، وہ سیچو (STATUE) بنانے کو کام قرار دیتا ہے مگر وہ روح کی
اصلاح کو کوئی کام قرار نہیں دیتا بلکہ اسے نکما پن سمجھتا ہے۔حالانکہ ہم جانتے ہیں کہ روٹی ہی
انسان کا پیٹ نہیں بھرا کرتی اور صرف غذا ہی اُس کے اطمینان کا موجب نہیں ہوتی بلکہ
ہزاروں ہزار انسان دنیا میں ایسے پائے جاتے ہیں کہ اگر اُن کو عبادت سے روک دو تو وہ کبھی
بھی چین نہیں پائیں گے خواہ اُن کی غذا اور لباس کا کس قدر خیال رکھا جائے۔کمیونزم کا کام کے متعلق عجیب و غریب نظریہ
تعجب ہے کہ کمیونسٹ نظام چھ گھنٹہ فیکٹریوں میں کام کر کے سینما اور ناچ گھروں میں
جانے والے اور شراب میں مست رہنے والے کو کام کرنے والا قرار دیتا ہے، وہ فوٹوگرافی
اور میوزک کو کام قرار دیتا ہے مگر وہ روح کی درستی اور اخلاق کی اصلاح کو کوئی کام قرار نہیں
دیتا۔پچھلے دنوں مارشل مائی نووسکائی (MOTI NOOSKY) سے کسی نے پوچھا کہ
آپ کے لڑکے کس کام میں دلچسپی لیتے ہیں تو اُس نے ہنستے ہوئے کہا کہ
"They are interested in photography, music and keeping
rabbits۔"
گو یا کمیونسٹ نظام میں ایک پندرہ سال کا بچہ جوفو ٹو گرافی میں اپنے وقت کو گزار دیتا
ہے، جو میوزک میں دن رات مشغول رہتا ہے، جو خرگوشوں کو پال پال کر اُن کے پیچھے
بھاگتا پھرتا ہے وہ تو کام کرنے والا ہے اور اس بات کا مستحق ہے کہ اُسے روٹی دی جائے
لیکن محمد رسول سی ایم ، مسیحی، موسی ، کرشن ، بدھ ، زرتشت، گورونانک یہ اگر خدا کے نام کو دنیا
93
میں پھیلاتے ہیں تو وہ جاہل کہتے ہیں کہ یہ ( نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذُلِكَ ) پیرا سائٹس
(PARASITES) ہیں۔یہ سوسائٹی کو ہلاک کرنے والے جراثیم ہیں۔یہ اس قابل
نہیں ہیں کہ اُن کو کام کرنے والا قرار دیا جائے حالانکہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے دن کو بھی
کام کیا اور رات کو بھی کام کیا۔انہوں نے دن کو دن نہیں سمجھا اور راتوں کو رات نہیں سمجھا،
تعیش کو انہوں نے اپنے اوپر حرام کر لیا اور اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے بنی نوع انسان کی علمی اور
اخلاقی اور روحانی اصلاح کے لئے کام کیا مگر یہ لوگ اُن کے نزدیک نکھے اور قوم پر بار
تھے۔وہ سینما میں اپنے رات اور دن بسر کرنے والے تو کام کرنے والے ہیں اور یہ لوگ جو
دن کو بنی نوع انسان کی اصلاح کا کام کرتے اور راتوں کو اُٹھ اُٹھ کر اللہ تعالیٰ کی عبادت
کرتے یہ کوئی کام کرنے والے نہیں تھے۔وہ لوگ جو مظلوموں کی مدد کیا کرتے تھے ، جو
اخلاق کو درست کیا کرتے تھے ، جو ہر قسم کی تکالیف برداشت کر کے دنیا میں نیکی کو پھیلاتے
اور بدی کو مٹاتے تھے وہ تو نکھے تھے اور یہ سینما میں جانے والے اور شرابیں پی پی کرنا چنے
والے اور بانسریاں منہ کو لگا کر پیں پیں کرنے والے
کام کرنے والے ہیں۔سچے مسلمان کے لئے غیرت کا مقام
غرض جہاں تک واقعات کا سوال ہے کمیونسٹ نظام میں ان لوگوں کی کوئی جگہ
نہیں۔میں دوسری
دنیا کو نہیں جانتا مگر میں اپنے متعلق یہ کہ سکتا ہوں کہ وہ نظام جس میں محمد
رسول اللہ سی ایم کی جگہ نہیں خدا کی قسم ! اُس میں میری بھی جگہ نہیں۔ہم اُسی ملک اور اُسی
نظام کو اپنا نظام سمجھتے ہیں جس میں اِن لوگوں کو پہلے جگہ ملے اور بعد میں ہمیں جگہ ملے۔وہ
ملک اگر محمد رسول اللہ سا لیا ایم کے لئے بند ہے تو یقینا ہر سچے مسلمان کے لئے بھی بند ہے۔وہ حقیقت پر پردہ ڈال کر مذاہب پر عقیدت رکھنے والوں کو اس نظام کی طرف لا سکتے ہیں مگر
94
حقیقت کو واضح کر کے
کبھی نہیں لا سکتے۔کمیونسٹ کہہ دیا کرتے ہیں کہ ہم کسی مذہب کے
خلاف نہیں ہیں مگر جیسا کہ میں نے اوپر بتایا ہے یہ بات درست نہیں وہ لفظا خلاف نہیں
لیکن عملاً خلاف ہیں اور جبکہ حالات یہ بتا رہے ہیں کہ وہ مذہب کی کوئی حیثیت تسلیم کرنے
کے لئے تیار نہیں تو یہ کہنا کہ ہم مذہب کے خلاف نہیں ہیں جھوٹ نہیں تو اور کیا ہے۔مذہبی تعلیم میں روک ڈالنے کے لئے مختلف ذرائع کا استعمال
اس سلسلہ میں ضمنا یہ بات بھی کہے جانے کے قابل ہے کہ روس میں مذہبی تعلیم میں
روک ڈالی جاتی ہے اور کہا جاتا ہے کہ ماں باپ کا یہ ہرگز حق نہیں کہ وہ اپنے بچوں کو مذہبی
باتیں سکھائیں اور پیدا ہوتے ہی اُس کے کانوں میں ایسی باتیں ڈالنی شروع کر دیں جن
کے نتیجہ میں وہ مذہب کی طرف مائل ہو جائے۔وہ کہتے ہیں کہ یہ بچے پر کتنا بڑا ظلم ہے کہ
اسے پیدا ہوتے ہی ایک مسلمان اسلام کی طرف مائل کرنا شروع کر دیتا ہے، ایک ہندو
ہندو مذہب کی طرف مائل کرنا شروع کر دیتا ہے اور ایک عیسائی عیسائی مذہب کی طرف
مائل کرنا شروع کر دیتا ہے۔انصاف کا طریق یہ ہے کہ جب بچہ پیدا ہوتو بلوغت تک اُسے
مذہب کی کوئی بات سکھائی نہ جائے۔دوسری طرف ہم بھی اُسے کوئی بات نہیں بتائیں گے۔جب وہ بڑا ہوگا تو خود بخود فیصلہ کرلے گا کہ اُسے کونسا طریق اختیار کرنا چاہئے۔اب بظاہر یہ
ایک منصفانہ طریق نظر آتا ہے مگر حقیقتا یہ بڑا بھاری ظلم اور تشدد ہے اس لئے کہ اسلام یا
عیسائیت یا ہندومت یہ سب مثبت مذاہب ہیں۔یہ دعوی کرتے ہیں کہ فلاں فلاں چیز کا
وجود ہے لیکن دہر یہ یہ کہتے ہیں کہ اس چیز کا وجود نہیں ہے۔اب یہ سیدھی بات ہے کہ
سکھانے کی تو مثبت والے کو ضرورت ہوتی ہے منفی والے کو کیا ضرورت ہے۔پس یہ
مساوات نہیں بلکہ دھو کے بازی اور فریب کاری ہے۔جب وہ کہتے ہیں کہ بچوں
کو تم بھی کچھ
95
نہ سکھاؤ اور ہم بھی کچھ نہیں سکھا ئیں گے تو دوسرے لفظوں میں اس کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ
ہم تو سکھائیں گے مگر تمہاری کوئی بات بچے کو سیکھنے نہیں دیں گے۔اب بتاؤ کیا کوئی بھی
معقول آدمی اس بات
کو تسلیم کر سکتا ہے کہ یہ منصفانہ طریق ہے یہ تو صریح یکطرفہ طریق ہے
اور ایسا ہی ہے جیسے کوئی شخص کسی کے باپ کے پاس جائے اور اسے کہے کہ آپ بچے کو یہ نہ
بتائیں کہ میں تمہارا باپ ہوں اور میں اُسے یہ نہیں کہوں گا کہ آپ اُس کے باپ نہیں ہیں
اب بتاؤ اس کے نتیجہ میں بچہ کیا سیکھے گا؟ یہی سمجھے گا کہ وہ اس کا باپ نہیں ہے۔یا ایک شخص
مدرسہ میں جا کر اُستاد سے کہے کہ آپ بچے کو یہ نہ بتائیے کہ الف ہے اور میں اُسے یہ نہیں
کہوں گا کہ یہ الف نہیں۔آپ بچے کو یہ نہ بتائیے کہ یہ با ہے اور میں اُسے یہ نہیں کہوں گا کہ
یہ بانہیں۔بتاؤ اس کے نتیجہ میں الف، با کا علم پیدا ہوگا یا جہالت پیدا ہوگی ؟ یا ایک شخص کسی
کے پاس جائے اور کہے کہ تم بچے کو یہ نہ بتاؤ کہ امریکہ ایک ملک ہے اور میں اُسے یہ نہیں
کہوں گا کہ امریکہ ملک نہیں ہے۔اس کا نتیجہ آخر کیا ہوگا؟ یہی ہوگا کہ اُسے امریکہ کا علم نہیں
ہوگا۔غرض کوئی بھی معقول آدمی اس سودے کو انصاف کا سودا نہیں کہہ سکتا۔اور اس کی وجہ
جیسا کہ میں بتا چکا ہوں یہ ہے کہ مذہب مثبت ہے اور دہریت اگناسٹزم ہے یعنی نہ جاننے
کا دعویٰ تعلیم کی نفی کی صورت میں اگناسٹک کا مدعا پورا ہو گیا اور نقصان صرف مثبت والے
کو ہوا۔پس یہ مساوات نہیں بلکہ دھو کے بازی ہے۔اسلام وہ مذہب ہے جو دنیا کے سامنے
یہ دعویٰ کرتا ہے کہ عَلَّمَ الْإِنسَانَ مَالَمْ يَعْلَمُ۔ہم انسان کو قرآن کریم کے ذریعہ وہ
علوم سکھائیں گے جن کو وہ اس سے پہلے نہیں جانتا تھا۔پس جب کہ اسلام دعوی ہی یہ کرتا
ہے کہ ہم وہ علوم تمہیں بتائیں گے جو اس سے پہلے تم نہیں جانتے تھے۔تو اگر تم کسی کو وہ علوم
بتانے ہی نہیں دو گے تو تم ایک مسلمان کے برابر کس طرح ہو گئے۔تم تو اُس بے علم کو اس
96