عام اقتصادی نظام
اسلام کا اقتصادی نظام, حصہ 6
حالت میں لے گئے جو اسلام سے پہلے زمانہ جاہلیت کی حالت تھی اور مسلمان کو اس کے
کام سے محروم کر دیا۔اسی طرح بعض اور بھی سوالات ہیں جو اس جگہ پیدا ہوتے ہیں مگر
چونکہ میں اس وقت اُن سیاسی علمی اور مذہبی سوالوں کو جو اقتصادیات سے جُدا ہیں نہیں چھو
رہا اس لئے میں اُن کا ذکر نہیں کرتا۔مکمل مساوات ناممکن ہے
کمیونسٹ اقتصادیات کا جو اثر مذاہب پر پڑتا ہے اُس کی خرابیاں بتانے کے بعد
اب میں یہ بتاتا ہوں کہ یہ نظام عقلاً بھی ناقص ہے۔پوری مساوات کو ئی شخص کر ہی نہیں
سکتا۔صرف روپیہ ہی تو انسان کی خوشی کا موجب نہیں ہوتا نہ صرف روٹی اُس کا پیٹ بھرتی
ہے مگر پھر بھی سوال یہ ہے کہ کیا ہر شخص ایک سکی روٹی کھاتا ہے؟ کیا ہر شخص ایک سامزہ کھانے
سے حاصل کر سکتا ہے؟ کیا ہر شخص کی نظر ایک سی ہے؟ کیا ہرشخص کی صحت ایک سی ہے اور کیا
ان امور میں مساوات پیدا کی جا سکتی ہے؟ یہ چیزیں بھی تو انسان کا آرام بڑھانے کا
موجب ہوتی ہیں۔ذہنی قابلیتیں کس قدر تسلی کا موجب ہوتی ہیں مگر دنیا میں کیا کوئی
گورنمنٹ ان ذہنی قابلیتوں میں مساوات پیدا کرسکتی ہے؟ رشتہ داروں کی حیات انسان
کے اطمینان قلب کا کس قدر موجب ہوتی ہے مگر کیا کوئی رشتہ داروں کی زندگی کا بیمہ لے سکتا
ہے؟ کیا کوئی گورنمنٹ کہہ سکتی ہے کہ میں اس رنگ میں مساوات قائم کروں گی کہ آئندہ
تیری بیوی بھی اتنے سال زندہ رہے گی اور فلاں شخص کی بیوی بھی اتنے سال زندہ رہے گی یا
زید کے بھائی بھی اتنا عرصہ جیتے رہیں گے اور بکر کے بھائی بھی اتنا عرصہ زندہ رہیں گے؟
پھر اولا د کا وجود اور ان کی زندگی انسان کیلئے کس قدر تسلی کا موجب ہوتی ہے مگر کیا دنیا کی کوئی
بھی گورنمنٹ ایسا کر سکتی ہے کہ سب کے ہاں ایک جتنی اولاد پیدا ہو، سب کی ایک جیسی
97
قابلیت ہو اور سب کی ایک جتنی زندگی ہو؟ پھر رشتہ داروں کے دکھ سے انسان کو کیسا عذاب
ہوتا ہے تم ہزار پلاؤ اور فرنیاں سامنے رکھ دو وہ ماں جس کا اکلوتا بچہ مرگیا
ہے اُسے ان
کھانوں میں کوئی مزا نہیں آئیگا لیکن وہ ماں جس کے سینہ سے اس کا بچہ چمٹا ہوا ہوا سے جومزا
باسی روٹی کھانے میں آتا ہے وہ اس بڑے سے بڑے مالدار کو بھی نہیں آتا جس کے سامنے
بارہ یا چودہ ڈشوں میں مختلف قسم کے کھانے پک کر آتے ہیں۔رشتہ داروں کے متعلق انسانی
جذبات کی شدت کا اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ابتداء میں جب بالشویک اور منشویک
دو پارٹیاں بنیں تو مارٹوو (1923-1873 MARTOV, YULY) جولین کی طرح
اپنی پارٹی میں مقتدر تھا اس نے کہا کہ ہمیں اپنے قوانین میں یہ بھی لکھ لینا چاہئے کہ آئندہ
ہماری حکومت میں پھانسی کی سزا کسی کو نہیں دی جائے گی کیونکہ انسانی جان لینا درست نہیں
اور لوگ بھی اس سے متفق تھے اور وہ چاہتے تھے کہ پھانسی کی سزا کو اڑا دیا جائے مگر لین نے
اُس سے اختلاف کیا اور کہا کہ گو اصولاً یہ بات درست ہے مگر اس وقت اگر یہ بات قانون
میں داخل کر دی گئی تو زار کو پھانسی پر لٹکا یا نہیں جاسکے گا پس خواہ صرف زار کی جان لینے کیلئے
اس قانون کو جاری رکھنا پڑے تب بھی یہ قانون ضرور قائم رہنا چاہئے ورنہ زار کو پھانسی پر
لٹکا یا نہیں جاسکے گا۔لینن کی زار سے یہ انتہا درجہ کی دشمنی جس کی وجہ سے اُس نے پھانسی کی
سزا کو منسوخ نہ ہونے دیا محض اس وجہ سے تھی کہ اُس کے بھائی کو ز ارسٹ حکومت نے کسی
جرم میں پھانسی پر لٹکا دیا تھا۔لین کے دل میں اپنے بھائی کی شدید محبت تھی اس لئے اُس
نے چاہا کہ پھانسی کا قانون قائم رہے تا کہ وہ اپنے بھائی کی موت کا بدلہ زار سے لے سکے
اور اُسے پھانسی پر لٹکا کر اپنے دل کو ٹھنڈا کر سکے۔غرض رشتہ داروں کا دکھ بھی اتنا سخت ہوتا
ہے کہ روٹی کا دُکھ اُس کے مقابلہ میں کوئی حقیقت ہی نہیں رکھتا۔مگر کیا کوئی بھی گورنمنٹ
98
اس میں مساوات قائم کر سکتی ہے اور کیا کوئی شخص کسی گورنمنٹ سے اپنے رشتہ داروں کی
زندگی کا بیمہ لے سکتا ہے؟ پس دل کا چین اور حقیقی راحت بغیر مذہب اور خدا تعالیٰ سے تعلق
کے حاصل نہیں ہوسکتی کیونکہ یہ امور اُسی کے اختیار میں ہیں۔تم روٹی بینک برابر کی دے دو،
کپڑا بے شک یکساں دے دو لیکن انسان کو حقیقی چین اُس وقت تک حاصل نہیں ہو گا جب
تک اُس کا خدا سے تعلق نہ ہو کیونکہ روٹی کپڑے کے علاوہ ہزاروں چیزیں ہیں جن میں کمی
بیشی سے دل کا چین جاتا رہتا ہے اور اُن کا دین محض اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔کمیونزم کی حق ملکیت میں دخل اندازی
(۲) روس، زار کے زمانہ میں صنعتی ملک نہ تھا بلکہ بڑے بڑے زمینداروں کا ملک تھا
اس لئے کمیونزم کو براہ راست تعلق زمینوں سے تھا نہ کہ صنعت سے۔کارل مارکس نے اگر
سرمایہ داری پر کچھ لکھا ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ جرمنی میں پکا اور وہیں کی یو نیورسٹی میں
اُس نے تعلیم پائی۔لین وغیرہ نے جب اُس کے فلسفہ کو اپنایا تو اس کی تعلیم سرمایہ داری کو
زمینداری طریق پر چسپاں کرنے کی کوشش کی اور یہ اصول مقرر کیا کہ:
(1)
(r)
زمین حکومت کی ہے۔اس لئے ملک کی سب زمینوں کو لے کر اُس آبادی میں جو خود زمیندارہ
کام کرے زمین تقسیم کر دینی چاہئے۔(۳)
جس قدر زمین میں کوئی ہل چلا سکے اُسی قدر زمین اُس کے پاس رہنے
دینی چاہئے اس سے زائد نہیں
(۴)
چونکہ زمین حکومت کی ہے اس لئے اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ
اُٹھانا ضروری ہے۔کاشتکار چونکہ حکومت کا نمائندہ ہے اُسے کاشت کے بارہ میں حکومت کی
99
سلام کا اقتصادی زن
دخل اندازی
کو تسلیم کرنا چاہئے۔اسلام میں حق ملکیت
اسلام
کی تعلیم جس کے اصول پہلے بتائے جاچکے ہیں اس بارہ میں یہ ہے کہ زمین اللہ
تعالیٰ کی ہے مگر اللہ تعالیٰ نے حق ملکیت کو جو جائز طور پر ہو تسلیم کیا ہے مگر اس کے ساتھ یہ حکم
دیا ہے کہ زمین کا مالک اپنی زمین کو اپنی اولاد میں ضرور تقسیم کرے (لڑکے کا ایک حصہ لڑکی
کا نصف حصہ اور والدین کا ۱/۳) اور کسی ایک بچے کے پاس نہ رہنے دے۔اگر اولاد نہ ہو
تب بھی وہ ماں باپ اور بہن بھائیوں میں تقسیم ہو۔اگر وہ بھی نہ ہو تو اللہ تعالی کی نمائندہ
حکومت کے پاس وہ زمین کوٹ جائے۔۱/۳ سے زائد کوئی شخص اپنی جائدادکو وصیت میں
نہیں دے سکتا لیکن یہ ۱/۳ حصہ وارثوں میں سے کسی کو نہیں دیا جا سکتا۔کس قدر پر حکمت
تعلیم ہے۔(1)
بوجہ ملکیت کو تسلیم کرنے کے ہر شخص جس کے پاس زمین ہوگی اُسے
بہتر طور پر کاشت کرے گا کیونکہ اس کے گزارہ کا مدار اس زمین پر ہوگا
(۲)
اس کے بچے یہ جانتے ہوئے کہ وہ اس زمین پر کاشت کریں گے اس
فن میں مہارت پیدا کرنے کی کوشش کریں گے
(۳) اگر زمین نسبتی طور پر زیادہ بھی ہوگی تو تقسیم وارثت کے ذریعہ سے لازماً کم ہوتی
چلی جائے گی
(۴) چونکہ اسلام زمین کو اللہ تعالیٰ کی ملکیت قرار دیتا ہے اس لئے ناجائز طور پر بہت
سی زمین کسی کے پاس نہیں جاسکتی۔ناجائز سے مراد یہ ہے کہ اسلام کے سوا دوسرے
نظاموں میں مفتوحہ ملکوں کی زمین بادشاہ کے ساتھیوں یا بارسوخ ہم قوموں میں تقسیم کر دی
(100)
جاتی ہے۔اسی نظام کی وجہ سے نارمنڈی -B۳۱ کے بادشاہوں نے انگلستان، سکاٹ لینڈ
اور آئرلینڈ کے بعض علاقوں کی زمینیں چند امراء میں تقسیم کر دیں اور باقی سب لوگ بغیر
زمین کے رہ گئے حتی کہ لوگوں کو مکان بنانے کیلئے بھی زمین نہ ملتی تھی۔بلکہ پرانے قانون
کے ماتحت لوگ مکانوں تک کے لئے امراء سے زمین نہ خرید سکتے تھے اور آخر لمبے مقاطعہ
کی صورت میں زمینوں کی خرید وفروخت کا طریق جاری ہوالیکن پھر بھی بہت سے قصبات
کی عمارتیں بڑے زمینداروں کے قبضہ میں ہیں جو لوگوں کو کرایہ پر دے کر اپنا تصرف
لوگوں پر قائم رکھتے ہیں۔فرانس میں بھی اور جرمنی اور آسٹریا میں بھی ایک حد تک ایسا ہی
ہوا۔اٹلی میں بھی ایک لمبے عرصہ تک یہی حال رہا اور نپولین کی جنگوں کے بعد کسی قدر
اصلاح ہوئی۔یونائیٹڈ سٹیٹس امریکہ کی ترقی میں بھی بڑے زمینداروں کی ایک جماعت
اسی طرح پیدا ہوگئی کہ پرانے باشندوں کی زمین کے جتنے وسیع رقبہ پر کوئی قبضہ کر سکا اس
نے قبضہ کر لیا۔آسٹریا میں بھی ایسا ہوا اور کینیا کالونی میں بھی اسی طرح ہوا کہ بعض
انگریزوں نے لاکھ لاکھ ایکڑ پر قبضہ کر لیا اور پرانے باشندوں کو محروم کر دیا۔مفتوحہ علاقہ کی زمین پر قبضہ کرنے
کے متعلق اسلام کا بہترین نمونہ
اس کے مقابل پر اسلامی فتوحات میں عرب میں تو فاتحین کو افتادہ زمینوں میں سے
کچھ حصہ دیا گیا کیونکہ عرب میں تو زمین ہی کم ہے اس سے وہ ناجائز طور پر بڑے زمیندار
نہیں ہو سکتے تھے لیکن یمن اور شام میں جو پرانے زمیندار تھے اُن ہی کے پاس زمین
رہنے دی گئی۔عراق کا علاقہ چونکہ غیر آباد تھا اور ایرانی اسلام کی فتح پر اس علاقہ کو چھوڑ گئے
(101)
تھے اور یہ علاقہ دو دریاؤں کے درمیان ہے اس لئے وہاں بہت سی اُفتادہ زمین مسلمانوں
کو ملی مگر باوجود اس کے کہ لشکر اسلام کے بعض جرنیلوں نے اس وقت کے عام دستور کے
مطابق اس زمین کو جو افتادہ اور سرکاری تھی فاتحین میں بانٹنے کی کوشش کی۔حضرت عمر نے
اس بناء پر تقسیم کرنے سے انکار کیا کہ اس سے آئندہ نسلوں اور عامۃ الناس مسلمانوں کو
نقصان ہوگا اور اُسے گورنمنٹ کی ملکیت ہی رہنے دیا گیا۔اسی طرح مصر میں بھی زمین
وہاں کے سابق باشندوں کے پاس رہنے دی گئی۔غرض اسلامی نظام کی جو تعبیر ابتدائے
اسلام میں کی گئی اس میں یہ امر تسلیم کر لیا گیا کہ اُفتادہ زمین کو بجائے امراء میں بانٹ دینے
اور بڑے بڑے زمینداروں کی جماعت تیار کرنے کے جیسا کہ یورپین نظام کے ماتحت ہوا
ہے حکومت کے قبضہ میں رکھنا چاہئے تا کہ آئندہ نسل اور آبادی کی ترقی پر سب ملک کی
ضرورت کا انتظام ہو سکے جس کی وجہ سے اسلامی نظام کے ماتحت بڑی زمینداریوں کا قیام
عمل میں نہیں آیا۔گو بعد میں اسلام کی تعلیم پر پورا عمل نہیں ہوا پھر بھی اسلامی تعلیم کے اثر
سے مسلمان بادشاہ پوری طرح آزاد نہیں ہوئے اور ہندوستان میں جب اسلامی حکومت آئی
تو یہاں بھی یہی فیصلہ کیا گیا کہ مقبوضہ زمینیں پرانے باشندوں کے قبضہ میں رہنی چاہئیں اور
افتاده زمین حکومت کے قبضہ میں۔اور ہندوستان کی بڑی زمینداریاں سب کی سب
انگریزی زمانہ کی پیداوار ہیں۔جب انگریز آئے تو انہوں نے اپنے انتظام کی سہولت کے
لئے پرانے تحصیلداروں یار یو نیو افسروں کو اُن کے علاقوں کا مالک قرار دے کر بنگال اور
یو۔پی میں بڑے زمینداروں کی جماعت قائم کر دی حالانکہ یہ لوگ اصل میں صرف
تحصیلدار تھے۔اس نئے انتظام کے ماتحت غریب زمینداروں کو ان کے حق سے محروم کر دیا
گیا۔(102)
سلام کا اقتصادی نظام
غرض اسلامی نظام زمیندارہ کے متعلق بھی ویسا ہی مکمل ہے جیسا کہ دوسرے اقتصادی
امور میں۔اس میں بڑے زمینداروں کی جگہ نہیں یعنی حکومت ملکی زمینوں سے بڑے
زمیندار نہیں بنا سکتی۔ہاں
کوئی شخص زمین خرید کر اپنی زمین کچھ بڑھالے تو یہ اور بات ہے۔اور یہ ظاہر ہے کہ زمین خرید کر بڑھانا معمولی کام نہیں کیونکہ جس روپیہ سے زمین خریدی
جائے گی وہ اگر تاجر کا ہے تو وہ تجارت کے زیادہ فائدہ کو زمین کی خاطر نہیں چھوڑے گا اور
اگر روپیہ زمیندار کا ہے تو بہر حال محدود ہوگا۔زمیندار کی کمائی سے حاصل کردہ روپیہ سے
خریدی ہوئی زمین کبھی بھی کسی زمیندار کو اتنا نہیں بڑھنے دے گی کہ وہ ملک کی اقتصادی
حالت کو خراب کر سکے۔پھر تقسیم وراثت کے ذریعہ سے اُس کی زمین کو بھی ایک دونسلوں
میں کم کر دیا جائے گا۔اسلام کی کمیونزم کے مقابل پر بڑی
زمینداریوں کو مٹانے کی بہترین سیکیم
یہ بھی یادرکھنا چاہئے کہ اسلامی قانون کے مطابق کسی شخص کو خواہ وہ بے اولا دہی کیوں
نہ ہو ۱/۳ سے زائد کی وصیت کرنی جائز نہیں۔پس اگر کوئی شخص صاحب اولا د ہو گا تو اُس کی
زمین تقسیم ہو کر کم ہوتی جائے گی اور اگر وہ اپنے خاندان کی وجاہت کے قیام کے لئے
۱/۳ اپنی اولاد میں سے کسی کو دینا چاہے گا تو اس کی اسلام اُسے اجازت نہ دے گا کیونکہ
وصیت وارثوں کے حق میں اسلام جائز نہیں قرار دیتا غیر وارثوں کے حق میں جائز قرار دیتا
ہے۔اور اس طرح زمین کی تقسیم سے روک کر بڑی رمینداریوں کے قیام کو ناممکن بنا دیتا
ہے۔اور اگر کوئی لاوارث ہو تو اسلام اُسے بھی ۱/۳ حصہ کی وصیت کی اجازت دیتا ہے باقی
(103)
زمین اُس کی گورنمنٹ کے پاس چلی جائے گی اور اس طرح پھر ملک کے عوام کے کام آئے
گی۔اس نظام میں بھی یہ خوبی ہے کہ بڑے زمیندار جونسلوں تک دوسروں کے لئے روک
بن کر کھڑے رہیں اس کے ماتحت نہیں بن سکتے مگر اس کے ساتھ ہی شخصی آزادی میں بھی
کوئی فرق نہیں آتا اور ذہنی ترقی ، عائلی ہمدردی اور ایسے نیک کاموں میں حصہ لینے کا راستہ
کھلا رہتا ہے جن کو انسان اپنی عاقبت کی درستی کے لئے ضروری سمجھے۔اس کے برخلاف
کمیونزم نے جو تجاویز اپنے نظام کے لئے پسند کی ہیں وہ شخصی آزادی کو کچلنے والی ، عائلی
ہمدردی کو مٹانے والی اور دین کی خدمت سے محروم کرنے والی ہیں اور پھر اُن کے جاری
کرنے میں وہ کلی طور پر نا کام بھی رہے ہیں۔کمیونزم نے زمین کے متعلق یہ نظریہ قائم کیا تھا کہ زمین سب کی سب ملک کی ہے اور
اس لئے حکومت کی ہے۔اس طرح سب زمینداروں کو اُنہوں نے مزدور بنا دیا حالانکہ
تاجرا اپنی جائداد کا جو سامان کی صورت میں ہو ایک حد تک مالک سمجھا جاتا ہے۔اپنے مقرر
کردہ اصل کو عملی شکل دینے کے لئے کمیونزم نے یہ فیصلہ کیا کہ چونکہ زمین حکومت کی ہے اس
لئے حکومت کو اختیار ہے کہ وہ جہاں جو چیز بونامناسب سمجھے زمیندار کو اسی کے بونے پر مجبور
کرے اور چونکہ زمیندار اپنے تجربہ کی بناء پر خاص خاص اجناس کے بونے میں ماہر ہوتے
ہیں اس لئے یہ بھی اصل تسلیم کیا کہ زمینداروں کو اُن کی قابلیت کے مطابق جس علاقہ میں
چاہے بھجوا دے۔جب اس نظام کو اُس کی تمام تفاصیل کے مطابق ملک میں رائج کیا گیا تو
زمینداروں نے محسوس کیا کہ :
(1)
ان کو محض مزدور کی حیثیت دے دی گئی ہے اور عام تاجر اور صناع سے
(104)
سلام کا اقتصادی زن
بھی اُن کا درجہ گرادیا گیا ہے۔(۲)
اُن کے عائلی نظام کو تہہ و بالا کر دیا گیا ہے کیونکہ اس کے یہ معنی ہیں کہ
وہ زمین کو عمدہ بنانے میں جو بھی محنت کریں اُن کی نسل اُن کی محنت سے فائدہ اُٹھانے سے
روک دی جائے گی۔(۳)
(۴)
اُن کو ہر وقت اپنے وطنوں سے بے وطن ہونے کا خطرہ ہوگا۔وہ اپنی روزمرہ کی ضروریات زمین سے پیدا نہ کر سکیں گے بلکہ وہی
اشیاء بوسکیں گے جن کی حکومت انہیں اجازت دے اور اس طرح اُن کا وہ پرانا نظام جس
کے ماتحت وہ اپنے گاؤں اور قصبہ میں مکمل زندگی بسر کر رہے تھے تباہ ہو جائے گا۔ان حالات کو دیکھ کر انہوں نے بغاوت کر دی اور سالہا سال تک روس میں
زمینداروں کی بغاوت زور پر رہی اور اجناس کی پیداوار بہت کم ہوگئی۔آخر موسیو سٹالن
نے اس نظام کو منسوخ کر کے پرانے نظام کو پھر قائم کیا۔زمینداروں کو اُن کی زمینوں کا
مالک قرار دیا گیا اور فصل بونے کے بارہ میں بہت حد تک اُن کو آزادی دے دی گئی۔اس
طرح بغاوت تو فرو ہو گئی لیکن خود بالشویک لیڈر کے فیصلہ کے مطابق کمیونسٹ نظام کی غلطی پر
مہر لگ گئی۔چنانچہ موسیوسٹالن کے دشمنوں نے اُن پر ایک یہ الزام بھی لگایا ہے کہ زمینوں
کے متعلق لینن کے مقرر کردہ نظام کو انہوں نے توڑ کر کمیونزم سے بغاوت کی ہے۔اور
موسیوسٹالن نے اس کا جواب یہ دیا ہے کہ اصل نصب العین کمیونزم کا عوام کی حکومت ہے
سواس نصب العین کے حصول کے لئے اگر دوسرے اصول بدل دیئے جائیں تو اس میں کوئی
حرج کی بات نہیں مگر بہر حال اُن کے جواب سے بھی یہ بات ثابت ہوگئی کہ کمیونزم ایک
مستقل فلسفہ کی حیثیت میں کم سے کم زمینوں کے متعلق اقتصادی نظام قائم کرنے میں بالکل
(105)
ناکام رہی ہے اور خود اس کے لیڈروں نے اسے تسلیم کر لیا ہے کہ اس کے اصول بطور ایک
فلسفہ کے جاری نہیں کئے جاسکتے بلکہ حسب ضرورت اُن میں تبدیلی کرنی پڑتی ہے اور کمیونزم
کے سوا دوسرے اصولوں کی مدد سے ملک اور قوم کا انتظام کرنا پڑتا ہے۔اسلام کے کامیاب
اقتصادی نظام کے مقابل پر یہ زبردست ناکامی اسلامی تعلیم کی برتری کا ایک بین ثبوت ہے
اور اس بات کا ثبوت بھی کہ کمیونزم کوئی اصولی فلسفہ نہیں بلکہ محض ایک سیاسی تحریک ہے جس
کی اصل غرض روس کو طاقتور بنانا ہے اور اُسے مذہب کے مقابل پر کھڑا کرنا سچائی اور
دیانت کا منہ چڑانا ہے۔چنانچہ اسٹیفن کنگ حال ممبر پارلیمنٹ انگلستان حال ہی میں
روس میں دورہ کر کے آئے ہیں اُن کا ایک مضمون "SOVIET UNION“ ماہ جون
میں چھپا ہے۔اس میں وہ لکھتے ہیں کہ روس کے اس وقت دو بڑے مقصد ہیں۔(۱) روس کو ازسر نو تعمیر کرنا۔(۲) روس کو دنیا میں سب سے بڑا ، سب سے اچھا، سب سے زیادہ مالدار قوم بنانا۔(دیکھو 6۔SOVIET UNION NEWS VOL-IV, No) پس کمیونزم محض
ایک سیاسی تحریک ہے اور اس کی اصل غرض روس کو طاقتور بنانا ہے۔کمیونزم تحریک کے نتیجہ میں علمی ترقی کی بندش
(۳) تیسر انقص کمیونزم میں یہ ہے کہ اس نظام کی وجہ سے جو کمیونزم نے قائم کیا ہے گو
روٹی کپڑا ملتا ہے مگر اس کا ایک بہت بڑا نقص یہ ہے کہ اس سے آئندہ علمی ترقی بالکل رُک
جائے گی اس لئے کہ روٹی اور کپڑے کے لئے جتنار و پید ایک شخص کو ملتا ہے وہ اتنانا کافی ہوتا
ہے کہ اس میں سفر کرنا اور دنیا میں پھر نا ایک کمیونسٹ کے لئے بالکل ناممکن ہے۔جب تک
روسیوں
کو اقتصادیات میں حریت شخصی حاصل تھی وہ اپنے روپیہ کا ایک حصہ مختلف سفروں
(106)
کے لئے رکھ لیتے تھے۔وہ دنیا میں پھرتے تھے، مختلف ملکوں اور قوموں میں گھومتے تھے،
غیر اقوام سے مل کر اُن کے حالات کا جائزہ لیتے تھے اور پھر اُن معلومات سے خود فائدہ
اُٹھاتے تھے اور دوسروں کے فائدہ کے لئے اُن معلومات کو اپنے ملک میں شائع کر دیتے
تھے اور ملک کے لوگ اُن کی معلومات سے فائدہ اُٹھا کر ترقی کی شاہراہ کی طرف پہلے سے
زیادہ تیزی کے ساتھ قدم بڑھانے لگتے تھے۔یہی حقیقی مدرسہ ملکوں کی علمی ترقی کے لئے
قانونِ قدرت نے قائم کیا ہے اور اس میں پڑھ کر تو میں ترقی کی طرف قدم اُٹھاتی چلی آئی
ہیں۔قرآن کریم نے بھی بار بار مختلف ملکوں کی سیر اور اُن کے حالات دیکھنے کا حکم دیا ہے
کیونکہ اس کے بغیر نکتہ نگاہ وسیع نہیں ہوتا اور مختلف ممالک کے علوم کا آپس میں تبادلہ نہیں
ہوتا۔مگر اب کمیونسٹ سسٹم کی وجہ سے اُن کا لوگوں سے ملنا، دنیا کے حالات معلوم کرنے
کے لئے مختلف ممالک میں پھر نا بالکل ناممکن ہو گیا ہے اور جہاں جہاں
کمیونزم پھیلے گی یہی
نتیجہ وہاں بھی پیدا ہوگا اور اس کا لازمی نتیجہ یہ ہوگا کہ قوم میں ذہنی تنزیل واقعہ ہو جائے گا۔کمیونسٹ گورنمنٹ کا کوئی نمائندہ تو دوسرے ملکوں میں دیکھا جاسکتا ہے مگر کمیونسٹ
خیالات کے کسی عام روسی کی شکل دیکھنا اب لوگوں کے لئے ایسا ہی ہو گیا ہے جیسے ہما کی
تلاش ہوتی ہے۔مجھے وسیع ذرائع حاصل ہیں مگر اب تک مجھے بھی کسی آزاد روسی کمیونسٹ کو
دیکھنے کا موقع نہیں ملا ہاں حکومت کے نمائندے مل جاتے ہیں۔یہ نتیجہ ہے اس بات کا کہ
لوگوں کے پاس کوئی زائد روپیہ رہنے ہی نہیں دیا جا تا۔روٹی اور کپڑے کی ضروریات کے
علاوہ جو کچھ ہوتا ہے حکومت لے جاتی ہے اور لوگ بالکل خالی ہاتھ رہ جاتے ہیں۔کہا
جاتا ہے جب حکومت اپنے نمائندے باہر بھجوادیتی ہے تو اُن کے ذریعہ سے غیر ملکی خیالات
اور ایجادات ملک میں آسکتی ہیں لیکن یہ درست نہیں کیونکہ
(107)
(1)
اوّل حکومت کا نمائندہ انہی باتوں کے اخذ کرنے پر مجبور ہے جن کے
لئے حکومت اُسے بھجوائے۔(۲)
انسانی ذہنوں اور میلانوں میں بے انتہا فرق ہے۔کسی شخص کا اپنے
شوق سے جانا اور اپنے میلان کے مطابق ایک بات کو اخذ کرنا یہ بالکل مختلف ہے اس سے
کہ حکومت خود چن کر کسی شخص کو بھجوائے۔ایسا منتخب کردہ شخص ہر میلان والے گروہ کی ترقی کا
سامان پیدا نہیں کرسکتا۔(۳) خود مختلف ممالک کے لوگوں کا کثرت سے باہم ملنا انسانی دماغ کی ترقی اور صلح
اور امن اور اتحاد کے پیدا کرنے کا موجب ہوتا ہے اس نظام کی وجہ سے اس کا راستہ بالکل
مسدود کر دیا گیا ہے۔اس وقت جو آزاد روسی باہر ملتے ہیں وہ یا کمیونزم کے مخالف ہیں جو اپنے ملک کو
چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں یا وہ کمیونسٹ ہیں جو حکومت کی طرف سے پروپیگنڈا کے لئے
مقرر ہیں لیکن اپنے اثر کو وسیع کرنے کے لئے غیر ملکوں میں جا کر جھوٹ بولتے ہیں کہ وہ
آزادر وہی ہیں اور حکومت سے ان
کا کوئی تعلق نہیں کیونکہ جب زائد روپیہ عوام کے پاس ہوتا
ہی نہیں تو وہ دُور دراز کا سفر کس طرح کر سکتے ہیں۔کچھ عرصہ ہوا کراچی سے لاہور آتے
ہوئے مجھے ایک دوست نے بتایا کہ ائیر کنڈیشنڈ کمپارٹمنٹ میں ایک روسی ہے جو اپنے
آپ کو آزاد سیاح بتاتا ہے اور کمیونزم کی تائید میں بہت کچھ پرو پیگنڈا کر رہا ہے۔میں نے
اُس دوست سے کہا کہ اس سے کہو کہ تمہارا آزاد روسی ہونے کا دعویٰ سراسر جھوٹا ہے۔تمہارے نقطہ نگاہ سے میں ایک بڑا زمیندار ہوں مگر میں سیکنڈ میں سفر کر رہا ہوں۔تمہارے
ہاں تو بڑے زمیندار ہوتے ہی نہیں تم ایک کسان ہو کر یا مزدور ہو کر کس طرح اتنے دُور
(108)