عام اقتصادی نظام
اسلام کا اقتصادی نظام, حصہ 7
در از علاقہ کا سفر اس عیاشی کے ساتھ کر رہے ہو۔اگر تمہارا مزدور اور کسان ائیرکنڈیشنڈ کمرہ
میں ہزاروں میلوں کا سفر کر رہا ہے تو ہندوستان کے ان لوگوں کے خلاف تمہارا جوش کس امر
پر مبنی ہے جو تم سے بہت کم آرام حاصل کر رہے ہیں اور جن کا حال درحقیقت تمہارے
مزدوروں کا سا ہے۔تم سے جو درحقیقت حکومت کے گماشتے ہو ان کو کوئی نسبت ہی نہیں
کیونکہ تمہاری دولت اور ان کے گزارہ میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔کمیونزم نظام قائم رکھنے کے لئے سونے کی ضرورت
(۴) چوتھا نقص اس نظام میں یہ ہے کہ جب بھی اس میں خرابی پیدا ہوئی اور اس
تحریک پر زوال آیا ملک میں ڈکٹیٹر شپ قائم ہوگی اور نتائج پہلے سے بھی خطر ناک ہو
جائیں گے۔وجہ یہ ہے کہ اس نظام میں قابلیت کو مٹا کر دماغ کو ضائع کر دیا گیا ہے اس
لئے جب بھی تنزل ہوگا یہ تحریک گلی طور پر گر جائے گی اور خلا کو پر کرنے کے لئے سوائے
ڈکٹیٹر کے اور کوئی چیز میسر نہ آئے گی۔جرمنی نے اگر ہٹلر کو قبول کیا تو کمیونسٹ میلانات کی
وجہ سے، جو جرمنی میں شدت سے پیدا ہورہے تھے۔فرانس کا تجربہ بھی اس پر گواہ ہے جب
فرانس کے باغیوں میں تنزل پیدا ہوا تو اس کے نتیجہ میں نپولین جیسا جبار پیدا ہو گیا۔جمہور
میں سے جمہوریت کا کوئی دلدادہ اس جگہ کو نہ لے سکا۔اسی طرح بے شک کمیونزم اپنی
حکومت کو پرولی ٹیری ایٹ (PROLETARIAT) کہہ لے یااس کا نام ٹو ٹیلی ٹیرین
(TOTALITARIAN) حکومت رکھ لے اس میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ نظام آخر چکر کھا
کر ایک ڈکٹیٹر کی شکل اختیار کرلے گا بلکہ اس وقت بھی عملی رنگ میں یہی حالت ہے کیونکہ
گو یہ لوگ اقتدار عوام کے حامی ہیں لیکن عملاً حکومت کا اقتدار عوام کے ہاتھ میں دینا پسند
نہیں کرتے۔چنانچہ روس میں ایک منٹ کے لئے بھی جمہوری حکومت قائم نہیں ہوئی بلکہ
109)
اسلام کا اقتصادی
ڈکٹیٹر شپ ہی چلی جارہی ہے۔لین پہلا ڈکٹیٹر تھا اب دوسرا ڈکٹیٹر سٹالن بنا ہوا ہے۔سٹالن
کے بعد شاید موسیومولوٹوف ڈکٹیٹر بن جائیں گے اور جب مولوٹوف مرے تو کسی اور ٹوف یا
خوف کی باری آجائے گی۔بہر حال اس قسم کے نظام کو سونٹے کی مدد کے سوا کبھی قابو میں
نہیں رکھا جا سکتا اور روس کا تجربہ اس امر پر شاہد ہے۔(۵) پانچواں نقص کمیونزم کے اقتصادی نظام میں یہ ہے کہ اس میں سود کی ممانعت کو
بطور فلسفہ کے اختیار نہیں کیا گیا۔کہا جاتا ہے کہ وہاں انفرادی سودی بنک نہیں ہیں۔اس
وقت تک مجھے اس بارہ میں کوئی تحقیقی علم نہیں اس لئے میں کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن انفرادی
سودی بنکوں کا نہ ہونا اور سود کو اصولی طور پر برا سمجھنا دونوں بالکل متبائن باتیں ہیں۔انفرادی
سودی بنک کا نہ ہونا سامان میسر نہ آنے کے سبب سے بھی ہوسکتا ہے۔اور بنگنگ کے اصول
سے عام پبلک کی ناواقفیت کے سبب سے بھی ہو سکتا ہے، مصلحت وقتی کے ماتحت بھی ہوسکتا
ہے۔جب سامان میسر آجائیں یا پبلک کا ترقی کرنے والا حصہ بنکنگ سسٹم سے آگاہ
ہو جائے یا وقتی مصلحت بدل جائے تو انفرادی بنک ملک میں جاری ہو سکتے ہیں لیکن اگر کوئی
قوم کسی بات کو اصولی طور پر بُرا سمجھتی ہے تو خواہ حالات بدل جائیں، خواہ اس بات کا
بار یک اور عملی علم حاصل ہو جائے ، خواہ سامان کثرت سے مہیا ہوں وہ قوم اس بات کو بھی
اختیار نہیں کرے گی کیونکہ اُس کا اِس بات کو ترک کرنا اصولی بناء پر تھانہ وقتی مشکلات یا وقتی
مصالح کی بناء پر۔غرض روس میں اگر افراد سے لین دین کرنے والے بنک نہیں ہیں تو اس سے یہ نتیجہ
نہیں نکلتا کہ کیپٹلزم کی جڑ کو جوسود ہے روس نے کاٹ دیا ہے۔میں نے کہا ہے کہ مجھے اس
بارہ میں ذاتی علم نہیں لیکن ایک بات واضح ہے اور وہ یہ کہ کمیونزم کے لٹریچر میں سود کی
ممانعت کا کوئی ذکر نہیں۔اور یہ بات مجھے اس بات کا دعوی کرنے کا حق دیتی ہے کہ کمیونزم
شود کی اصولی طور پر مخالف نہیں۔پھر میں دیکھتا ہوں کہ روسی گورنمنٹ دوسری حکومتوں سے
جو سود کے بغیر کوئی کام نہیں کرتیں روپیہ قرض لیتی ہے اس امر سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کمیونزم
سود کی مخالف نہیں ہے بلکہ اس کے حق میں ہے۔کیونکہ اگر وہ سُود کے حق میں نہ ہوتی تو سود
پر رقوم قرض کیوں لیتی۔نیز موجودہ جنگ میں روس نے اپنے ملکی لوگوں سے بھی بہت روپیہ
قرض لیا ہے۔میں قیاس کرتا ہوں کہ یہ رو پی بھی شود پر ہی لیا گیا ہے۔اگر میری یہ رائے درست ہے کہ کمیونزم شود کے خلاف نہیں بلکہ اس کے حق میں ہے
اور بہت سے واقعات میری رائے کی تائید کرتے ہیں تو یہ امر بھی تسلیم کرنا پڑے گا کہ روس
میں سودی کاروبار کی کمی محض ایک وقتی امر ہے اور سابق نظام میں ایک غیر معمولی تغیر کا نتیجہ
ہے لیکن جب کمیونسٹ لوگ روس سے باہر جانے لگیں گے تو وہاں کا روبار کے لئے وہ سود پر
روپیہ لیں گے اور جب ملک زیادہ ترقی کرے گا اور صنعت وحرفت اور زراعت ترقی کریں
گے تو یورپ کی دوسری اقوام کی طرح کمیونسٹ بھی ان کاموں کی ترقی کے لئے سود کا کاروبار
کریں گے۔اسی طرح جنگوں کو کامیاب طور پر چلانے اور وسیع صنعتی ترقی کے لئے سٹیٹ
بنک کی شاخیں ملک میں کثرت سے کھولی جائیں گی اور آخر شود اُسی طرح کمیونزم کو کیپٹلزم
کی طرف لے جائے گا جس طرح دوسرے مغربی ممالک کو لے گیا ہے۔(۶) چھٹا نقص کمیونسٹ اقتصادی نظام کا جس کی وجہ سے کیپٹلزم کچلا نہیں جا سکتا یھینچ
(EXCHANGE) کے طریق کا جواز ہے۔وہی تبادلۂ سکہ کا طریق جو بنکوں کی وجہ
سے اور حکومتوں کے تداخل کی وجہ سے اس زمانہ میں جاری ہوا ہے کمیونزم بھی اُسی کی تائید
کرتا ہے اور اُسی کے مطابق عمل کرتا ہے۔موجودہ زمانہ میں ایکسچینج ریٹ ( یعنی دو ملکوں
111۔
کے سکوں
کی متبادل قیمتوں کی تعیین ) دو ملکوں کی تجارت کے طبعی توازن پر نہیں رہا بلکہ کمزور
ملکوں کے مقابل پر تو بنکوں کے ہاتھ میں اُس کی کنجی ہے۔اور طاقتور ملکوں کی شرح
مبادلہ خود حکومتیں مقرر کرتی ہیں اور قیمت کی تعیین میں تجارت موجودہ کے علاوہ یہ غرض مدنظر
ہوتی ہے کہ کس ملک سے کس قدر آئندہ تجارت کرنا اس حکومت کے مقصود ہے۔ہمیشہ شرح
تبادلہ پر غریب ملک شور مچاتے رہتے ہیں لیکن چونکہ اُن کے پاس جواب دینے کے لئے
جس طاقت کی ضرورت ہوتی ہے وہ موجود نہیں ہوتی اس لئے خاموش ہو جاتے ہیں اور اس
طرح زبر دست ملک کمزور ملک کو تجارتی طور پر کمزور کر دیتا ہے حالانکہ تبادلہ شرح ایک
بناوٹی اصول ہے وہ اصول جس پر دو ملکوں کے تجارتی تعلقات کی بنیاد قائم ہونی چاہئے
تبادلۂ اشیاء ہے یا تبادلۂ قیمت یعنی سونا چاندی۔لیکن بجائے اشیاء کے تبادلہ یا سونے
چاندی پر تجارت
کی بنیا درکھنے کے ایکسچینج ریٹ پر تجارت کی بنیا درکھ دی گئی ہے جس کی وجہ
سے غیر متمدن ممالک بنکوں کے ہاتھوں پر پڑ گئے ہیں اور متمدن ممالک میں بنکوں میں
تجارت سیاست کے تابع چلی گئی ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ ایھنچ کی وجہ سے تجارت
میں سہولت پیدا ہو جاتی ہے اور موجودہ زمانہ کی بڑھی ہوئی تجارت بغیر کسی آسان طریق
تبادلہ کے سہولت سے جاری نہیں رکھی جاسکتی لیکن یہ ضروری نہیں کہ شرح تبادلہ کو سیاسیات
کے تابع رکھا جائے اور کمزور ملکوں کے ٹوٹنے کا ذریعہ بنایا جائے بلکہ اگر غور کیا جائے تو
سابق بارٹر سسٹم کو جس میں اشیاء کا اشیاء کے مقابلہ میں تبادلہ ہوتا ہے نہ کہ ایکسچینج ریٹ کے
اصول پر، ایسے طریق پر ڈھالا جاسکتا ہے کہ موجودہ زمانہ کی ضرورتوں کے مطابق وہ
ہو جائے اور حکومتوں کا دخل اس سے ہٹا دیا جائے۔بلکہ مختلف ممالک کے تاجروں اور حکومت
کے نمائندوں کے مشورہ سے وقتا فوقتا مختلف ممالک کے لئے اینج کا ایک ایسا طریق مقرر کیا
(112)
جائے جس کا بنیادی اصول تبادلۂ اشیاء ہو نہ کہ کاغذی روپیہ کی مصنوعی قیمت پر۔جرمنی نے گزشتہ جنگ کے بعد ایکسچینج (EXCHANGE) میں سیاسی دخل اندازی
کر کے اپنے کاغذی روپیہ کو اس قدرستا کر دیا کہ سب دنیا کی دولت اس طرف کھنچی چلی آئی
اور جب کافی سرمایہ غیر ملکوں سے تجارت کرنے کے لئے اُس کے پاس جمع ہو گیا تو اُس نے
اپنے کاغذی سکہ کو منسوخ کر دیا اور اس طرح تمام دنیا کے ممالک میں بہت کم خرچ سے بہت
بڑی رقوم غیر ملکی سکوں کی اپنی آئندہ تجارت کے لئے جمع کر لیں۔اگر بارٹر سسٹم ( تبادلہ
اشیاء ) پر بین الاقوامی تجارت کی بنیاد ہوتی تو جرمنی اس طرح ہر گز نہ کر سکتا تھا۔روس نے بھی
جرمنی کی نقل میں ایکھینچ کو بہت گرا دیا لیکن بوجہ جرمنی جیسا ہوشیار نہ ہونے کے اور بوجہ صنعتی
تنظیم نہ ہونے کے اس نے فائدہ نہ اُٹھایا در حقیقت مصنوعی شرح تبادلہ ایک زبر دستوں کا
ہتھیار ہے جس سے وہ کمزور قوموں کی تجارت کو اپنے ہاتھ میں لے لیتے ہیں اور غیر طبعی
طریقوں سے تجارت کے بہاؤ کو اپنی مرضی کے مطابق جدھر چاہتے ہیں لے جاتے ہیں۔روس نے اس نظام کو تسلیم کر لیا ہے اور اس طرح ملکی کیپیٹلزم کی بنیاد کو قائم رکھا ہے۔اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ جوں جوں روی صنعت و حرفت مضبوط ہوگی کمیونزم زیادہ سے زیادہ اس
ہتھیار سے کام لے گی اور کمزور ممالک کی تجارتوں کو اپنے مطلب اور اپنے فائدہ کے لئے
استعمال کرے گی اور اس طرح گو مادی دولت کو جمع کر لے گی لیکن اصولی طور پر خود اپنے
اصول کو توڑنے والی اور غریب اور کمزور ممالک پر ظلم کر نیوالی ثابت ہوگی۔کمیونزم کا اقتصادیات میں جبر سے کام لینا
(۷) ساتویں اس نظام کے اقتصادی حصہ کو چلانے کیلئے جبر سے کام لیا جاتا ہے جو
آخر ملک کے لئے مضر ثابت ہوگا۔کمیونزم کہتی ہے کہ دولت مندوں کی دولت لوٹ لی جائے
113)
اور سوائے ابتدائی انسانی ضروریات کے خرچ کے انہیں اور کچھ نہ دیا جائے۔یہ نظریہ اپنی
ذات میں اچھا ہو یا برا سوال یہ ہے کہ کمیونزم جبر کو جائز بجھتی ہے اور اس سے کام لیتی ہے
اور بجائے اس کے کہ آہستہ آہستہ ترغیب اور تربیت سے لوگوں کی عادات درست کی
جائیں اور اپنے سے کمزوروں پر رحم کی عادت ڈالی جائے اور غرباء کی محبت اور اُن سے
مساوات کا خیال اُن سے اونچے طبقہ کے لوگوں کے دلوں میں ڈالا جائے کمیونزم جبر کی
طرف مائل ہوتی ہے اور اس
کی تعلیم دیتی ہے اور اُس نے برسراقتدار آتے ہی یکدم آسودہ
حال لوگوں کی دولت کو چھین لیا اور اُن کی تمام جائدادوں کو اپنے قبضہ میں کرلیا۔یہ ظاہر ہے
کہ ایسے لوگ جن کو شاہی محلات میں سے نکال کر چوہڑوں کے گھروں میں بٹھا دیا جائے
اُن کے دلوں میں جتنا بھی اس تحریک کے متعلق بغض پیدا ہو کم ہے۔یہی وجہ ہے کہ انہیں
اس تحریک سے کوئی ہمدردی نہیں بلکہ وہ اس سے انتہائی طور پر بغض رکھتے ہیں۔اس کے
مقابلہ میں بے شک اسلام نے بھی اُمراء سے اُن کی دولت لی ہے مگر جبر سے نہیں بلکہ پہلے
انہیں وعظ کیا، پھر دولت کے محرکات کو مٹایا، پھر اُن کی ضروریات کو محدود کیا، پھر انہیں زکوۃ
اورصدقہ وغیرہ احکام کا قائل کیا اور بالآخر ان تدابیر کے باوجود جو دولت اُن کے ہاتھوں
میں رہ گئی اُسے اُن کی اولادوں اور رشتہ داروں میں تقسیم کر دیا۔اس طرح دولت اسلام
نے بھی لے لی اور کمیونزم نے بھی مگر کمیونزم نے جبر سے کام لے کر امراء سے اُن کی دولت
لی اور اسلام نے محبت سے اُن کی دولت لی۔اس جبر کا یہ نتیجہ ہے کہ غیر ممالک میں ایک
بہت بڑا عنصر اُن اُمراء کا موجود ہے جو روس کے خلاف ہیں کیونکہ کمیونزم نے اُن کی دولت
کو چھین لیا اور انہیں تخت شاہی سے اُٹھا کر خاک مذلت پر گرادیا۔کمیونسٹ غلطی سے یہ سمجھتے ہیں کہ آجکل اس تحریک کے خلاف کسی ملک میں جوش
نہیں ہے اور وہ اس پر بہت خوش ہیں حالانکہ اس وقت کی خاموشی کی وجہ یہ ہے کہ غیر
ممالک اس وقت روس کی مدد کے محتاج ہیں۔اس وقت انگلستان کوئی بات روس کے خلاف
سننے کے لئے تیار نہیں، اس وقت امریکہ کوئی بات روس کے خلاف سننے کے لئے تیار نہیں
کیونکہ امریکہ اور انگلستان دونوں اس وقت روس کی مدد کے محتاج ہیں اور لوگ اس وجہ سے
خاموش بیٹھے ہیں۔جس دن لڑائی ختم ہوئی اور لوگوں کی آواز پر حکومت کی گرفت نہ رہی اُسی
دن وہ لوگ جو آج مصلحت کے ماتحت خاموش بیٹھے ہیں روس کے خلاف سازشیں شروع کر
دیں گے اور اس تحریک کو مٹانے کی کوشش کریں گے۔چنانچہ اس تقریر کے بعد جنگ
جرمنی ختم ہو گئی اور مختلف ممالک میں روسی نظام کے خلاف آواز میں اٹھنی شروع ہوگئی ہیں
خصوصآًیونائیٹڈ سٹیٹس امریکہ میں )
کمیونزم کے ذریعہ عائلی محبت کی موت
(۸) آٹھواں نقص اس نظام میں یہ ہے کہ اس میں عائلی محبت کا سر کچل دیا گیا ہے جو
آخر مضر ہوگا۔کمیونزم میں ماں اور باپ اور بہنوں اور بھائیوں اور دوسرے تمام رشتہ
داروں
کی محبت کو نظر انداز کر دیا گیا ہے اور بچوں کوکمیونزم کی تعلیم دینے اور مذہب سے بیگانہ
کرنے کے لئے حکومت کے بچے قرار دے دیا گیا ہے۔ہر بچہ بجائے اس کے کہ ماں کی
گود میں رہے، بجائے اس کے کہ باپ کی آنکھوں کے سامنے پرورش پائے گلی طور پر
گورنمنٹ کے اختیار میں چلا جاتا ہے یا کم سے کم قانونی طور پر ایسا ہے۔اس طرح ماں
باپ کی محبت کا خانہ بالکل خالی کر دیا جاتا ہے۔یہ نظام بھی ایسا ہے جود یر تک نہیں چل سکتا۔یا تو اس نظام کو بدلنا پڑے گا یا رشیا کا انسان انسان نہ رہے گا کچھ اور بن کر رہ جائے گا۔لوگ سمجھتے ہیں کہ کمیونزم کامیاب ہو گیا حالانکہ اس وقت کمیونزم کی کامیابی محض زار کے
115)
مظالم کی وجہ سے ہے۔جب پچاس ساٹھ سال کا زمانہ گزر گیا، جب زار کے ظلموں کی یاد
دلوں سے مٹ گئی ، جب اُس کے نقوش دُھندلے پڑ گئے اگر اُس وقت بھی یہ نظام کامیاب
رہا تب ہم سمجھیں گے کہ کمیونزم واقعہ میں ماں کی محبت اور باپ کے پیار اور بہن کی ہمدردی
کو کچلنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔لیکن دنیا یا در کھے یہ محبتیں کبھی کچلی نہیں جاسکتیں۔ایک دن
آئے گا کہ پھر یہ محبتیں اپنا رنگ لائیں گی پھر دنیا میں ماں کو ماں ہونے کا حق دیا جائے گا،
پھر باپ کو باپ ہونے کا حق دیا جائے گا، پھر بہن کو بہن ہونے کا حق دیا جائے گا اور پھر یہ
گم گشتہ محبتیں واپس آئیں گی۔لیکن اس وقت یہ حالت ہے کہ کمیونزم انسان کو انسان نہیں
بلکہ ایک مشین سمجھتا ہے۔نہ وہ بچہ کے متعلق ماں کے جذبات کی پرواہ کرتا ہے، نہ وہ باپ
کے جذبات کی پرواہ کرتا ہے، نہ وہ بہن کے جذبات کی پرواہ کرتا ہے، نہ وہ اور رشتہ داروں
کے جذبات کی پرواہ کرتا ہے، وہ انسان کو انسان نہیں بلکہ ایک مشینری کی حیثیت دے رہا
ہے مگر یہ مشینری زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی۔وقت آئے گا کہ انسان اس مشینری کو توڑ پھوڑ
کر رکھ دے گا اور اُس نظام کو اپنے لئے قائم کرے گا جس میں عائلی جذبات کو اپنی پوری
شان کے ساتھ برقرار رکھا جائے گا۔دماغی قابلیت کی بے قدری
(9) نواں نقص اس نظام میں یہ ہے کہ اس میں دماغ کی قدر نہیں اس لئے مجبوراً اعلیٰ
دماغ کے لوگ روس میں سے باہر نکلیں گے اور اپنی دماغی ایجادات کی قیمت دنیا سے طلب
کریں گے۔بالشوزم کے نزدیک ہاتھ کا کام اصل کام ہے وہ دماغی قابلیتوں کو ہاتھ کے کام
کے بغیر بے کار محض قرار دیتا ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہاتھ کا کام بھی کام ہے مگر اس
میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ دماغی کام بھی اپنی ذات میں بہت بڑی اہمیت رکھتے ہیں اور پھر
116)
فطرتِ انسانی میں یہ بات داخل ہے کہ وہ اپنی خدمات کا صلہ چاہتی ہے۔جب کمیونسٹ
گورنمنٹ دماغی قابلیتوں کی قدر نہیں کرے گی تو فطرت کا مقابلہ زیادہ دیر تک نہیں ہو سکے
گا۔یا تو کمیونسٹ نظام خود اپنے اندر تبدیلی کرنے پر مجبور ہوگا اور دوسرے نظاموں کی صف
میں آکر کھڑا ہو جائے گا اور اپنے فلسفہ کو ترک کرنے پر مجبور ہوگا یا پھر اعلیٰ دماغ رکھنے والے
لوگ باہر نکلیں گے اور غیر ممالک میں اپنی ایجادات کو رجسٹرڈ کرا کے اُن سے فائدہ اُٹھائیں
گے مگر روس اُن کی دماغی قابلیتوں کے فوائد سے ہمیشہ کے لئے محروم ہو جائے گا۔اس وقت
روسی گورنمنٹ سختی سے لوگوں کو باہر جانے سے روکے ہوئے ہے۔مگر جب آپس میں میل
جول شروع ہوا اور اس جنگ کے نتیجہ میں ایک حد تک ایسا ضرور ہوگا تو روسی موجد باہر نکلیں
گے اور غیر ممالک میں دوسرے موجدوں کی حالت کو دیکھ کر خود بھی کمپنیاں قائم کر کے اپنی
ایجادات سے نفع اُٹھانا شروع کر دیں گے۔جیسے جرمنی نے جب یہودیوں پر مظالم شروع
کئے تو یہودی جرمن میں سے نکل کر امریکہ میں چلے گئے جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہی چیز میں اور
وہی دوائیں جو پہلے جرمنی میں تیار ہوا کرتی تھیں اب امریکہ میں تیار ہونی شروع ہوگئی
ہیں۔بڑے بڑے کارخانے امریکہ میں اُن یہودیوں نے کھول رکھے ہیں اور اُن سے خود
بھی فائدہ اُٹھا رہے ہیں اور امریکہ کو بھی فائدہ پہنچا رہے ہیں حالانکہ وہ کارخانے پہلے جرمنی
میں تھے جب اُن کے حقوق کو دبایا گیا تو وہ انگلستان اور امریکہ میں چلے گئے۔اسی طرح
روس میں جب بھی ڈھیل ہوئی اور لوگوں کو آمد و رفت کی آزادی ملی وہاں کے موجد باہر نکلیں
گے اور غیر ممالک میں بس کر اپنی دفاعی قابلیتوں سے فائدہ اُٹھانا شروع کر دیں گے یا پھر
بیرونی ملکوں سے میل جول کے بند ہونے کی وجہ سے روسی دماغ میں کمزوری آنی شروع ہو
جائے گی اور آخر وہ ایک کھڑے پانی کے تالاب کی طرح سٹر کر رہ جائے گا۔117
روسی صنعت میں تنزیل کا خطرہ
(۱۰) دسواں نقص کمیونسٹ نظام میں یہ ہے کہ چونکہ اس وقت کھانا اور کپڑا وغیرہ
حکومت کے سپر د ہے اور صنعت و حرفت بھی اُس کے سپرد ہے اور امپورٹ (IMPORT)
اور ایکسپورٹ (EXPORT) بھی اس کے قبضہ میں ہیں اور جس ملک میں وہ قائم ہوئی
ہے وہ صنعت میں بہت پیچھے تھا اس لئے فورا حقیقی نتائج معلوم نہیں ہو سکتے مگر عقلاً یہ امر
ظاہر ہے کہ جب تک صرف اس قدر صنعت وہاں ہے کہ ملک کی ضرورت کو پورا کرے
نقصان
کا پتہ نہیں لگ سکتا۔جس قیمت پر بھی چیز بنے بنتی جائے گی اور ملک میں کھپتی جائے
گی اُس کے مہنگا ہونے کا علم نہیں ہوگا۔جب تک وہاں کارخانے صرف روسیوں کی
ضروریات کو پورا کرتے ہیں اُس وقت تک یہ پتہ نہیں لگ سکتا کہ کارخانے نفع پر چل رہے
ہیں یا نقصان کی طرف جارہے ہیں۔وجہ یہ ہے کہ جس قیمت پر بھی کوئی چیز تیار ہوتی ہے وہ
ملک میں کھپ جاتی ہے مگر ایک وقت آئے گا کہ صنعت ملک کی ضرورت سے زیادہ بڑھنے
لگے گی اگر اُس وقت صنعت کو روکا گیا تو اس میں تنزل شروع ہو جائے گا۔اور اگر بڑھنے دیا
گیا تو اس صورت میں یہ امر لازمی ہوگا کہ روسی صنعت کی اشیاء دوسرے ملکوں کو بھجوائی
جائیں تب یہ بھی ضروری ہوگا کہ روسی صنعت کی اشیاء کی وہی قیمت مقرر کی جائے جس پر وہ
باہر کی منڈیوں میں فروخت ہوسکیں۔اگر اس مجبوری کے ماتحت روسی پیداوار کو اس کی
لاگت سے کم قیمت پر فروخت کیا گیا تو گویا روسی صناع غیر ملکوں کا غلام بن جائے گا کہ
رات دن محنت کر کے لاگت سے کم قیمت پر انہیں اشیاء مہیا کرے گا لیکن اگر ایسانہ کیا گیا تو
لازما ملک کی صنعت ایک حد تک ترقی کر کے رُک جائیگی۔یا پھر روس کو امپیریلزم کا طریق
اختیار کرنا ہوگا یعنی دوسرے ملکوں کو قبضہ میں لا کر اُن پر مصنوعات ٹھونسنی پڑیں گی اور اس
(118)
طرح خود اپنے ہاتھ سے روس اپنی آزادی کے دعوؤں کو دفن کر دے گا۔غرض اس وقت
مقابلہ نہ ہونے کی وجہ سے کم سے کم قیمت پر مال پیدا کرنے کی روح سخت کمزور ہے اور
آئندہ اور بھی کمزور ہوتی جائے گی۔اس وقت اُس کی مثال ایسی ہی ہے جیسے ایک غریب
عورت دن میں پانچ سیر دانے پیس لیتی ہے تو گھر والے خوش ہو جاتے ہیں کہ اس نے خوب
کام کیا ہے اور وہی آثارات کو پکا کر کھا لیتے ہیں لیکن جب وہ باہر جا کر مزدوری کرتی ہے
تب اُسے پتہ لگتا ہے کہ میں نے کتنا کام کیا ہے اور کتنا کام مجھے کرنا چاہئے تھا۔کیونکہ پانچ
سیر دانوں کی پسائی کے مقابل پر باہر مزدوری اُسے بہت زیادہ ملتی ہے۔اسی طرح جب
تک روسی اپنی تیار کردہ اشیاء اپنے گھر میں استعمال کرتے رہتے ہیں یہ صیح طور پر قیاس نہیں
کیا جا سکتا کہ روس تجارتی طور پر بڑھ رہا ہے یا گھٹ رہا ہے۔اس وقت بظاہر ایسا نظر آتا
ہے کہ روس اقتصادی طور پر کامیاب ہو رہا ہے لیکن جب اس کی صنعت بڑھے گی اُس وقت
اس کا بھانڈا پھوٹ جائے گا اور اقتصادی طور پر وہ بالکل گر جائے گا۔لیکن اگر کامیاب ہو گیا
تو اس کا ایک اور خطرناک نتیجہ نکلے گا جو ذیل کے ہیڈ نگ کے نیچے بیان کیا گیا ہے۔کمیونزم کے نظام میں عالمگیر ہمدردی کا فقدان۔(۱۱) گیارہواں نقص کمیونزم نظام میں یہ ہے کہ اس کی بنیا دصرف ملکی ہمدردی پر ہے
عالمگیر ہمدردی کا اصل اس میں نہیں ہے۔چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ اگر روسی کمیونزم نظام صنعتی
ترقی میں کامیاب ہو گیا تو وہ مجبور ہوگا کہ ایک زبردست کیپٹلسٹ نظام جو پہلے نظام سے بھی
بڑا ہو اور دنیا کیلئے پہلے نظام سے بہت زیادہ خطرناک ہو قائم کرے۔میں حیران ہوں کہ
اتنے اہم سوال کی موجودگی میں ہمارا تعلیم یافتہ طبقہ کمیونزم کی حمایت کس بناء پر کرتا ہے۔اصل بات یہ ہے کہ روس نے اجتماعی سرمایہ داری کو ایک عظیم الشان شکل میں پیش کیا ہے اور
119)
اس سے دنیا کو آخر بہت نقصان پہنچے گا۔روس میں اور دوسرے ممالک میں جو کمیونسٹ ہیں
وہ اس بات پر خوش ہوتے ہیں کہ کمیونزم نے ہر شخص کی روٹی اور کپڑے کا انتظام کر دیا ہے
اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جہاں تک روٹی اور کپڑے کا سوال ہے ہم بھی خوش ہیں کہ لوگوں
کی اس ضرورت کو پورا کیا گیا لیکن اس کے ساتھ ہی اُس عظیم الشان خطرہ کو کسی صورت میں
نظر انداز نہیں کیا جاسکتا جو ایک نئے کیپیٹل سٹم (CAPITAL SYSTEM) کی
صورت میں دنیا کے سامنے آنے والا ہے۔روس کا دعویٰ ہے کہ اُس نے ۱۹۲۸ء سے ۱۹۳۷ء تک اپنے ملک کی صنعتی
پیداوار کو ۶۲۶۷ فیصدی بڑھا دیا ہے۔یعنی پہلے اگر ایک ارب تھی تو اب چھ ارب پچیس
کروڑ ہے۔پہلے اگر سو موٹر روس میں بنتا تھا تو اب ۶۲۵ موٹر بنتا ہے یا پہلے اُس کے
کارخانوں میں اگر ایک لاکھ تھان کپڑے کا تیار ہوا کرتا تھا تو اب چھ لاکھ پچیس ہزار تھان
بنتا ہے۔یہ ترقی واقعہ میں ایسی ہے جو قابل تعریف ہے۔روسی کمیونزم کا یہ بھی دعوی ہے کہ
۱۹۲۸ء سے ۱۹۳۷ ء تک دس بلین روبلز سے اس کا صنعتی سرمایہ پچہتر بلین روبلز تک بڑھ
گیا ہے ( روبل کی موجودہ قیمت بہت تھوڑی ہے ) گویا اس عرصہ میں اُس نے ساڑھے
سات گنا اپنا سرمایہ بڑھا لیا ہے اور سوا چھ سو گنا اُس نے اپنی صنعتی پیداوار کو بڑھا لیا ہے۔اُس کا یہ بھی دعوی ہے کہ صرف ۱۹۳۷ء میں اُس نے اپنی ملکی آمد کا ۱/۳ حصہ کارخانوں کی
ترقی پر لگایا ہے یہ بھی بڑی شاندار ترقی ہے۔مگر ایک بات پر غور کرنا چاہئے کیا روس بغیر
دوسرے ملکوں سے تجارتی لین دین کرنے کے ہمیشہ کیلئے ایک بند دروازہ کی پالیسی پر عمل
کر کے اپنی اس ترقی کی رفتار کو جاری رکھ سکتا ہے؟ اس وقت تو صورت یہ ہے کہ روس نہ
بیرونی ملکوں کو اپنی بنی ہوئی چیزیں بھیجتا ہے اور نہ الَّا مَا شَاء اللہ باہر سے کوئی چیزیں
(120)