عام اقتصادی نظام

اسلام کا اقتصادی نظام, حصہ 8

لیتا ہے۔وہ اگر باہر سے کوئی چیز منگواتا ہے تو صرف اتنی جس سے اُس کے کارخانوں کی
ضروریات پوری ہو سکیں۔گویا روس کی مثال اس وقت ایسی ہی ہے جیسے ہندوستان کا کسان
اپنی زمین پر گزارہ کرتا ہے۔اُس کے کچھ حصہ سے گڑ پیدا کر لیتا ہے، کچھ حصہ سے ماش
پیدا کر لیتا ہے، کچھ حصہ سے چاول پیدا کر لیتا ہے، کچھ حصہ سے تل پیدا کر لیتا ہے، کچھ
حصہ سے گندم پیدا کر لیتا ہے اور اس طرح اپنی زندگی کے دن گزارتا رہتا ہے۔مگر یہ
صورت حالات تمدن کے ہر درجہ میں قائم نہیں رہ سکتی۔اگر یہ صورت تمدن کے ہر درجہ میں
جاری رہ سکتی تو وہ جھگڑے جو آج دنیا کے تمام ممالک میں نظر آرہے ہیں اور جن کی وجہ سے
عالمگیر جنگوں تک نوبت آچکی ہے کیوں پیدا ہوتے۔بہر حال یہ صورت متمدن ممالک میں
قائم نہیں رہ سکتی۔دنیا کیلئے اقتصادی طور پر ایک سخت دھنگا
دنیا کی ساری قو میں یہ تسلیم کرتی ہیں کہ کوئی ملک اکیلا زندہ نہیں رہ سکتا بلکہ وہ اس بات
کا محتاج ہوتا ہے کہ دوسروں سے تعلقات پیدا کرے اور تجربہ اس کی صداقت پر گواہ ہے۔پس جب کہ روس ہمیشہ کیلئے ایک بند دروازہ کی پالیسی پر عمل کر کے ترقی نہیں کر سکتا تو کیا
جب روسی کارخانوں کی پیداوار اُس کے ملک کی ضرورت سے بڑھ جائے گی تو وہ اپنی
صنعت کو دوسرے ممالک میں پھیلانے کی کوشش نہیں کرے گا؟ دُور کیوں جائیں اِن
جنگ کے دنوں میں ہی روس مجبور ہوا ہے کہ امریکہ اور انگلستان سے نہایت کثرت کے
ساتھ سامان منگوائے اور جس سُرعت اور تیزی کے ساتھ روس صنعت میں ترقی کر رہا ہے وہ
اگر جاری رہی تو چند سالوں میں ہی روس کے صنعتی کارخانے اس قدر سامان پیدا کریں گے
کہ وہ اس بات پر مجبور ہو جائے گا کہ غیر ملکوں کے پاس اُسے فروخت کرے۔ذرا سوچو
121

کہ جب وہ دن آئے گا تو کیا اُس وقت روس کی وہی پالیسی نہیں ہوگی جو اب بڑے بڑے
تاجروں کی ہوتی ہے؟ اور کیا وہ اس مال کو فروخت کرنے کیلئے وہی طریقے اختیار نہیں
کرے گا جو امریکہ اور انگلستان کے بڑے بڑے تاجر اختیار کرتے ہیں؟ یعنی کیا وہ کسی نہ
کسی طرح دوسرے ممالک کو مجبور نہ کرے گا کہ وہ اُس سے مال خریدیں تا کہ اُس کے
اپنے ملک کے مزدور بیکار نہ رہیں اور اُس کی صنعتی اور اقتصادی ترقی کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔جیسے ہندوستان کی سیاسی آزادی کا سوال آئے تو انگلستان کے بڑے بڑے مدبر ہاؤس
آف کامنز میں دُھواں دھار تقریریں کرتے ہیں لیکن جب اقتصادی ترقی کا سوال آجائے
تو فوراً اُس کے اقتصادی اکا بر کہنے لگتے ہیں کہ برطانوی مفاد کی حفاظت کر لی جائے۔یہی
حالت روس کی ہوگی لیکن جہاں انگلستان اور امریکہ کا مقابلہ دوسرے ملکوں سے صرف
تاجروں کے زور پر ہو گا وہاں روس کا مقابلہ دوسرے ملکوں کے تاجروں کے ذریعہ سے نہ
ہوگا بلکہ سارے روس کے اشتراکی نظام کا مقابلہ دوسرے ملکوں کے انفرادی تجار سے
ہوگا۔اور جس دن روس میں یہ حالت پیدا ہوئی اُس وقت روس یہ نہیں کہے گا کہ چلو ہم اپنے
کارخانے بند کر دیتے ہیں، ہم اپنے مزدوروں
کو بریکا ررہنے دیتے ہیں مگر ہم غیر ملکوں میں
اپنے مال کو فروخت نہیں کرتے بلکہ اُس وقت وہ اپنے ہمسایہ ممالک کو مختلف ذرائع سے مجبور
کرے گا کہ وہ اس سے چیزیں خریدیں اور حق یہ ہے کہ وہ ان تمام ذرائع کو استعمال میں
لائے گا جو بڑے بڑے سرمایہ دار تاجر اپنے استعمال میں لاتے ہیں اور چونکہ روس کی
صنعت حکومت کے ہاتھ میں ہے اس لئے حکومت کا سیاسی زور بھی اس کے ساتھ گلی طور پر
شامل ہوگا۔روس اس وقت بہت بڑی طاقت ہے۔حکومت اُس کے ہاتھ میں ہے، رُعب
اور دبدبہ اس کو حاصل ہے، ایسی حالت میں اس کا مقابلہ چھوٹے ملک کب کر سکیں گے بلکہ
(122)

انگلستان اور امریکہ کے تاجر بھی کب کر سکیں گے۔اُس وقت روس کو صرف یہی خیال نہیں
ہوگا کہ اِس طرح تجارتی نفوذ بڑھا کر اُسے روپیہ آئے گا بلکہ اُسے یہ بھی خیال ہوگا کہ اس
کے نتیجہ میں ملک کا صنعتی معیار بلند ہو گا۔مزدور بھوکا نہیں رہے گا، کارخانوں کو بند نہیں کرنا
پڑے گا اور غیر ممالک کی دولت کو اپنی طرف زیادہ سے زیادہ کھینچا جاسکے گا۔پس اس کے
ہمسایہ کمزور ملک اسی طرح اُس کے لئے دروازے کھولنے پر مجبور ہونگے جس طرح مغربی
تجار کے لئے وہ اپنے دروازے کھولنے پر مجبور ہوتے ہیں بلکہ اس سے کہیں اور زیادہ دنیا
اقتصادی طور پر ایک سخت دھکا کھائے گی۔بعض لوگ اس موقع پر یہ خیالات پیش کر دیا کرتے ہیں کہ ہم روسی حکومت میں شامل
ہو جائیں گے اور اس طرح وہی فوائد حاصل کر لیں گے جو روسی باشندے کمیونزم کی وجہ سے
حاصل کرتے ہیں۔اس کا جواب یہ ہے کہ اول تو ہم کہتے ہیں دنیا میں کتنے لوگ ہیں جو
کمیونزم کی حمایت کی وجہ سے اپنے آپ کو روسی حکومت میں شامل کرنے کیلئے تیار ہیں۔کمیونسٹ طبقہ میں اکثر لوگ ایسے ہیں جو یہ تو چاہتے ہیں کہ ان کے ملک میں بھی وہی قوانین
جاری ہو جا ئیں جو کمیونسٹ حکومت نے اپنے ملک میں جاری کئے ہوئے ہیں مگر وہ یہ پسند
نہیں کرتے کہ روسی حکومت کا اُنہیں جزو بنا دیا جائے۔انگلستان کے کمیونسٹ اس بات کے
تو خواہشمند پائے جاتے ہیں کہ روسی حکومت کے قواعد انگلستان میں بھی جاری ہو جائیں مگر
وہ یہ پسند نہیں کرتے کہ انگلستان روس کا جزو بن جائے بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ روس کے قواعد
اپنے طور پر ملک میں جاری کر کے اُس سے فوائد حاصل کریں۔اسی طرح امریکہ کے
کمیونسٹ یہ تو خواہش رکھتے ہیں کہ امریکہ کے لوگوں کے متعلق بھی وہی قواعد نافذ کئے
جائیں جو روس نے اپنی حکومت میں جاری کئے ہوئے ہیں مگر وہ یہ برداشت نہیں کر سکتے کہ
(123)

امریکہ روس کا جزو بن جائے اور وہ اُس کی سیاسی حکومت میں شامل ہو جائے۔میں ہندوستان کے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا کہ یہاں کے کمیونسٹ کیا رائے رکھتے ہیں
کیونکہ ہمارے ہندوستانی کمیونسٹ عام طور پر سوچنے کے عادی نہیں ہوتے اور زیادہ تر کم علم
طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔وہ نعرے لگانے کے عادی تو ہیں مگر ان نعروں کی حقیقت کو ان
میں سے بہت کم طبقہ سمجھتا ہے باقی لوگ جذبات کی رو میں بہہ کر عقل و فکر کو جواب دے
دیتے ہیں۔ممکن ہے ہندوستان کے نوے فیصدی کمیونسٹ یہی چاہتے ہوں کہ بیشک
ہندوستان کو روس میں ملا دیا جائے انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا لیکن باقی دنیا کے کمیونسٹ
ایسا نہیں کہتے اور ایسا نہیں کہہ سکتے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ بات اُن کی تباہی اور بربادی کا
موجب ہوگی۔روسی مقبوضات میں عدم مساوات
پھر یہ بھی دیکھنا چاہئے کہ ایشیائی مقبوضات اس امر کے شاہد ہیں کہ یورپین لوگوں کی
حالت اور اُن کی حالت میں بہت بڑا فرق ہے۔میں تمام خرچ برداشت کرنے کیلئے تیار ہوں
کمیونسٹ پارٹی بیشک میرا آدمی اپنے ساتھ لے اور وہ اُسے بخارا اور ماسکو وغیرہ میں لے جائے
اور پھر ثابت کرے کہ بخارا کے غرباء کو بھی وہی کچھ ملتا ہے جو ماسکو کے غرباء کوملتا ہے یا بخارا
کے لوگوں کے لباس اور مکان اور تعلیم وغیرہ کا اُسی طرح انتظام کیا جاتا ہے جس طرح ماسکو کے
لوگوں کے لباس اور مکان اور تعلیم کا انتظام کیا جاتا ہے۔یقینا حالات کا جائزہ لینے پر یہی معلوم
ہوگا کہ ماسکو میں اور طریق رائج ہے اور بخار اوغیرہ میں اور طریق رائج ہے۔یہی حال دوسرے
روسی ایشیائی مقبوضات کا ہے۔کسی اور ثبوت کی کیا ضرورت ہے ابھی دو ہفتے ہوئے روسی
حکومت کی طرف سے ایشیائی مقبوضات کے متعلق یہ اعلان کیا گیا تھا کہ ان علاقوں کے
(124)
124

حالات کی درستی کے لئے بھی اب سکیمیں تیار کی جارہی ہیں اور آئندہ ان کی ترقی کے متعلق بھی
ایک خاص پروگرام بنایا جائے گا۔یہ اعلان ان لوگوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے جو اس
غلط فہمی میں مبتلا رہتے ہیں کہ جیسا سلوک روس اپنے ملک کے باشندوں سے کرتا ہے ویسا ہی
سلوک وہ ایشیائی مقبوضات کے باشندوں سے بھی کرتا ہے۔اگر ایسا ہوتا تو یورپی روس اور
ایشیائی روس میں ایک ساتھ اور ایک ہی قسم کی اقتصادی اصلاحات عمل میں لائی جاتیں اور
دونوں ملک ایک ہی وقت میں ایک سے معیار ترقی پر پہنچ جاتے مگر ایسا نہیں ہوا۔پس یہ خیال
واقعات کے بالکل خلاف ہے۔ان علاقوں میں ابھی غرباء موجود ہیں، ان علاقوں میں ابھی
مفلوک الحال لوگ موجود ہیں مگر روی ان کے ساتھ وہ سلوک نہیں کرتے جو اپنے ملک کے غرباء
سے یا یورپین طبقہ سے کرتے ہیں اور ان دونوں کی حالت میں بہت بڑا فرق پایا جاتا ہے۔بعض لوگ
کہتے ہیں کہ کمیونزم کی بنیاد ہی مساوات پر ہے وہ ایسا نہیں کرے گی کہ اپنے
ملک کی طاقت بڑھانے کے لئے دوسروں کے حقوق پر چھاپہ مارنے لگے۔مگر یہ بھی محض وہم
ہے اور عصمت بی بی از بے چارگی والی بات ہے۔جب تک کمیونزم صنعتی پیداوار کی کمی کی وجہ
سے بیرونی ملکوں یا اُن کی دولت کی ضرورت نہیں سمجھتی اُس وقت تک اُس کا یہ حال ہے لیکن
جب یہ مجبوری دور ہوئی تو وہ دوسروں سے زیادہ غیر ممالک کولوٹنے اور اُن کی اقتصادی حالت کو
تباہ و برباد کرنے کی کوشش کرے گی۔چنانچہ اس کا ثبوت یہ ہے کہ جب تک سیلستا روس کا اپنے
ملک میں اُلجھاؤ تھا جار جیا بھی آزاد تھا، فن لینڈ بھی آزاد تھا، لٹویا بھی آزاد تھا، لیتھونی بھی آزاد تھا،
استھو نیا بھی آزاد تھا اور روس یہ کہا کرتا تھا کہ ہمارے نظام کی یہ خوبی ہے کہ وہ دوسرے ملکوں
سے الجھاؤ نہیں کرتا۔ہم تو حریت ضمیر کے قائل ہیں ہم نے ان تمام ممالک کو آزاد کر دیا ہے جو
ہم سے آزاد ہونا چاہتے تھے ہم نے لٹویا، لیتھونیا، استھو نیا فن لینڈ، پولینڈ، جارجیا وغیرہ ممالک
125)

سلام کا اقتصادی نظام
کو آزاد کر دیا ہے، ترکوں کو آرمینیا کا وہ علاقہ جو اُن سے متعلق ہے دے دیا ہے مگر جوں ہی روس
کے اندرونی جھگڑے کم ہوئے جار جیا کو روس میں شامل کر لیا گیا۔جب اور طاقت آئی تو فن لینڈ
سے سرحدوں کی بحث شروع کر دی اور طاقت پکڑی ولٹویا، لیتھونیا اور استھو نیا کو اپنے اندر شامل
کرلیا۔رومانیہ کے بعض علاقوں کو ہتھیا لیا پھر فن لینڈ کو مغلوب کر کے اُس کے کچھ علاقے لے
لئے اور باقی ملک کی آزادی کو محدود کر دیا۔اب پولینڈ کا کچھ حصہ لیا جارہا ہے باقی کی آزادی
محدود کی جارہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ روسی سرحدوں پر وہی حکومت رہ سکتی ہے جو روسی حکومت
سے تعاون کرے اور اس اصل کے ماتحت پولینڈ ، زیکوسلواکیہ اور رومانیہ کے اندرونی معاملات
میں دخل دیا جارہا ہے۔ایران کے چشموں پر قبضہ کرنے کی سکیم تیار کی جارہی ہے، ترکی سے
آرمینیا کے حصوں کی واپسی اور درہ دانیال میں روسی نفاذ کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔کیا
پرانی امپیریل حکومتیں اس کے سوا کچھ اور کرتی تھیں؟ بلکہ کیا وہ اس سے زیادہ آہنگی اور بظاہر نرم
نظر آنے والے طریق استعمال نہیں کرتی تھیں؟ انگلستان کو درہ دانیال کی ضرورت دیر سے محسوس
ہو رہی ہے مگر اُس نے صدیوں میں ترکی پر اس قدر زور نہیں ڈالا جس قدر زور روس چند سالوں
میں ڈال رہا ہے۔اِن امور کے ہوتے ہوئے یہ خیال کرنا کہ روس اپنی صنعتی ترقی کے بعد اس
طرح اپنے ہمسایہ ملکوں کو اقتصادی غلامی اختیار کرنے پر مجبور نہیں کرے گا جس طرح کہ مغربی
ڈیما کریسی کے تجار اپنی حکومتوں پر زور ڈال کر اُن کے ذریعہ سے دوسرے ملکوں کو مجبور کرتے
ہیں ایک وہم نہیں تو اور کیا ہے۔واقعات نے ثابت کر دیا ہے کہ جب روس کو طاقت حاصل ہوئی
سیاسی مساوات اور حریت کے وہ تمام دعوے جو روس کرتا تھا دھرے کے دھرے رہ گئے اور اب
اس دعوی کا نشان تک مٹا جارہا ہے کہ روس کا دوسرے ممالک سے کوئی تعلق نہیں۔روس صرف
اپنے ملک کے غرباء کی روٹی اور اُن کے کپڑے کا انتظام کرنا چاہتا ہے۔جب سیاسی دنیا میں آکر
126)

اسلام کا اقتصادی نظر
کمیونزم کی رائے بدل گئی اور اُس نے خود اپنے بنائے ہوئے اصول کو اپنے ملک کے فائدہ اور
برتری کے لئے واضح طور پر پس پشت ڈال دیا۔جارجیا، بخارا فن لینڈہ لٹویا، لیتھونیا، استھو نیا پر
قبضہ کر لیا فن لینڈ، پولینڈ، رومانیہ، زیکو سلواکیہ کوکم و بیش سیاسی اقتدار کے تلے لے آیا، ایران
اور ترکی کو زیر اثر لانے کے لئے جوڑ توڑ کر رہا ہے، چین کے حصے بخرے کرنے کی تجویزیں ہو
رہی ہیں آخر کس مساوات اور حریت ضمیر کے قانون کے ماتحت اُس کے لئے یہ جائز تھا کہ ان
ممالک پر قبضہ کرتا۔کیوں فن لینڈ اپنے ملک کا ایک حصہ کاٹ کر روس کو دیتا۔یا کیوں لٹویا اور
لیتھونیا اور استھونیا کی آزادی کو سلب کر لیا جاتا۔کیا ان ممالک کا یہ فرض تھا کہ وہ وائٹ رشیا کی
حفاظت کرتے اور اپنے آپ کو روس کے لئے قربان کر دیتے۔یا جار جیا اور بخارا کے فرائض میں
شامل تھا کہ وہ روسی حکومت میں اپنے آپ کو شامل کر دیتے۔اگر خریت ضمیر اور مساوات اسے
جائز قرار دیتے ہیں تو اس کے الٹ کیوں نہ ہوا۔کیوں روس کا کچھ حصہ کاٹ کر فن لینڈ کو نہ دے
دیا گیا تاوہ مضبوط ہو کر اپنی حفاظت کر سکے، کیوں نہ کچھ حصے کاٹ کر پولینڈ، رومانیا، ترکی اور
ایران کو نہ دیے گئے تاوہ مضبوط ہو جاتے۔ان کمزور ملکوں کو حفاظت کی زیادہ ضرورت ہے یا
طاقتور روس کو ؟ پس حفاظت کے اصول کے لحاظ سے ان ملکوں کو اور علاقے ملنے چاہئیں تھے
نہ کہ روس کو۔مگر بات یہ ہے کہ پہلے اگر روس خاموش تھا تو محض اس لئے کہ اُس کے پاس طاقت
نہیں تھی۔جب اُس کے پاس طاقت آگئی تو یہ چھوٹی چھوٹی حکومتیں اُس کا شکار بن گئیں مگر دنیا
کی آنکھوں میں خاک جھونکنے کے لئے کہا گیا کہ ہم ان ممالک پر اس لئے قبضہ کرتے ہیں کہ
روی سرحدیں ان کے بغیر محفوظ نہیں ہیں۔اگر یہ طریق درست ہے تو کل امریکہ والے بھی کہہ
دیں گے کہ ہمارے لئے جاپانی جزیروں پر قبضہ کر ناضروری ہے کیونکہ ہمارے ملک کی حفاظت
اس کے بغیر نہیں ہوسکتی۔کہتے ہیں ”زبردست کا ٹھینگا سر پر جس کے پاس طاقت ہوتی ہے وہ
(127)

کوئی نہ کوئی بہانہ پیدا کر ہی لیا کرتا ہے۔جب روس کے پاس طاقت آئی تو اس نے بھی ڈیفنس
آف سائبیریا، ڈیفنس آف لینن گریڈ ، ڈیفنس آف وائٹ رشیا اور ڈیفنس آف یوکرین کے
بہانہ سے کئی ممالک کی آزادی کو سلب کر لیا۔جب سیاسیات میں روس کی یہ حالت ہے تو
اقتصادیات میں یہ کس طرح تسلیم کیا جا سکتا ہے کہ روس دوسرے ممالک کے ساتھ مساوات کا
سلوک کرنے کے لئے تیار ہو جائے گا۔اگر کہو کہ نہیں ہم اقتصادیات کے متعلق نہیں سمجھ سکتے کہ
روس ایسا کرے گا سیاسی صورت الگ ہے۔تو اس کا جواب یہ ہے کہ دور کیوں جاتے ہو مساوات
پر زور دینے والی کمیونزم کی یہ حالت ہے کہ وہ آج ایران کے تیل پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔آخر
سوال یہ ہے کہ کیا ایران کیلئے اپنے چشموں سے فائدہ اُٹھانا جائز نہیں کہ ایک دوسرا ملک اُس سے
مطالبہ کرتا ہے کہ تیل کے چشموں سے اُسے فائدہ اُٹھانے دیا جائے۔جب ایران کو خود اپنے تیل
کے چشموں کی ضرورت ہے، جب اُس کے اپنے آدمی بھوکے مر رہے ہیں تو روس نے اُس سے
یہ کیوں مطالبہ کیا؟ اگر مساوات اور بنی نوع انسان کی ہمدردی مقصود تھی تو کیوں ایران کو بغیر شود
کے روپیہ نہ دے دیا کہ اپنے تیل کے چشموں کو کھودو اور اُن سے اپنے ملک کی حالت کو درست
کرو۔کیا یہ اس بات کی دلیل نہیں کہ طاقت حاصل ہونے کے نتیجہ میں روس اب یہ چاہتا ہے کہ
ایران سے اُس کے تیل کے چشمے بھی چھین لے اور خود اُن پر قابض ہو جائے۔بعض لوگ کہہ دیا کرتے ہیں کہ انگریزوں نے بھی تو ایران کے تیل کے چشموں پر
قبضہ کیا ہوا ہے۔میرا جواب یہ ہے کہ انہوں نے بھی اچھا نہیں کیا مگر میں تو یہ کہہ رہا ہوں کہ
اگر انگریزوں نے اچھا نہیں کیا تو روس نے بھی اچھا نہیں کیا۔تم اُس کو بھی گالیاں دو اور اس کو
بھی بُرا بھلا کہو مگر یہ کیا کہ انگریز ایک کام کریں تو انہیں برا بھلا کہا جائے اور ویسا ہی کام روسی
کریں تو انہیں کچھ نہ کہا جائے بلکہ اُن کی تعریف کی جائے۔اگر انگریزوں نے ابادان کے
(128)

۔چشموں پر قبضہ کیا ہوا ہے تو روس کا مطالبہ بھی تو اس بات کا ثبوت ہے کہ اقتصادیات میں
کمیونزم پرانے امپیریلسٹک کی پالیسی والے ملکوں سے کوئی جدا گانہ راہ نہیں رکھتا اور وہ بھی
غیر ملکوں سے مساوات کا سلوک کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔اگر وہ مساوات کے لئے
تیار ہے تو کیا اگر ایرانی یہ مطالبہ کریں کہ ہمیں باکو کے چشموں سے فائدہ اُٹھانے دیا جائے تو
روسی کہیں گے بہت اچھا آجاؤ اور باکو کے چشموں پر قبضہ کرلو؟ اگر مساوات کا سلوک کیا جاتا
تو ایران سے کہا جاتا کہ تمہارا بھی حق ہے کہ مجھ سے مانگو اور میرا بھی حق ہے کہ میں تم سے
مانگوں مگر روس اس طرف آتا ہی نہیں اور ابھی تو یہ ابتداء ہے جب کمیونزم کی صنعت وحرفت
بڑھے گی دوسرے ملک اس طرح چلائیں گے کہ پہلے کبھی نہیں چلائے اور اس سے زیادہ ان
کی صنعت کو کچلا جائے گا جس قدر کہ پہلے کبھی کچلا گیا۔کیونکہ کمیونزم نے صرف فردی کیپٹلزم کو
کچلا ہے اجتماعی کیپٹلزم کو نہیں بلکہ اجتماعی کیپیٹلزم کو اس قدر طاقت دے دی ہے کہ اس سے
پہلے اسے
کبھی نصیب نہیں ہوئی اور اجتماعی کیپٹلوم ہی سب سے زیادہ خطر ناک شے ہے۔امریکہ نے ٹرسٹ سسٹم اور کارٹل سسٹم کے خلاف قانون اسی لئے پاس کیا ہے۔ایک خطر ناک کیپٹلزم کا اجراء
اور اُس کے انسداد کی دو صورتیں
اقتصادی تجربہ اس بات کا شاہد ہے کہ انفرادی تاجر کبھی اتنے کامیاب نہیں ہوئے جس
قدر کہ کمپنیاں۔اور کمپنیاں
کبھی اتنی کامیاب نہیں ہوئیں جس قدر کہ ٹرسٹ۔اور ٹرسٹ کبھی
اتنے کامیاب نہیں ہوئے جس قدر کہ کارٹل۔اور کارٹل کبھی اتنے کامیاب نہیں ہوئے جس
قدر کہ وہ کمپنیاں کامیاب ہوں گی جن کے پیچھے سارے ملک کی دولت اور سیاست ہوگی
129)

جیسا کہ روس میں کیا جا رہا ہے۔افراد کی کمپنیوں کا مقابلہ چھوٹے ملک اور غیر منظم بڑے
ملک کر سکتے تھے مگر اجتماعی حکومتی کیپٹلزم کا مقابلہ چھوٹے ملک اور بڑے( لیکن کمزور )
ملک کسی صورت میں نہیں کر سکتے۔اور
اس سے پہلے بھی بڑے صناع ملک چھوٹے ملکوں پر اقتدار پیدا کر لیتے تھے لیکن
انفرادی کیپٹلزم کی موجودگی میں ضروری نہ تھا کہ جو ملک چھوٹا ہواُس میں کیپٹلسٹ نہ ہوں۔چونکہ مقابلہ افراد میں تھا اس لئے باوجود ملک کے چھوٹا ہونے کے اس کے کچھ افراد بڑے
ور منظم ملک کا مقابلہ کرتے رہتے تھے کیونکہ وہ بھی کیپٹلسٹ ہوتے تھے۔انگلستان نہایت
منظم صنعتی ملک ہے مگر باوجود اس کے ہالینڈ بیلجیئم ، سوئٹزر لینڈ جیسے ملکوں کے بعض
کیپٹلسٹ انگلستان کے کیپٹلسٹوں کا مقابلہ کر سکتے تھے کیونکہ مقابلہ انگلستان اور ہالینڈ یا
انگلستان اور چم اور انگلستان اور سوئٹزرلینڈ کا نہ تھا بلکہ مقابلہ انگلستان اور ہالینڈ کے اور
انگلستان اور بیلجیئم اور انگلستان اور سوئٹزرلینڈ کے دو کیپٹلسٹوں کا تھا اور اُن کے آگے نکلنے
سے ملک کا دوسرا طبقہ بھی فائدہ اُٹھا لیتا ہے۔یہ فرق ایسا ہی ہے جیسا کہ انگلستان او بیلجیئم کی
فوجیں سامنے آئیں تو بیلجیئم مقابلہ نہیں کر سکتا لیکن انگلستان کا کوئی سپاہی بیجیم کے کسی
سپاہی کے مقابلہ پر آجائے تو پیجیئم کا سپاہی انگلستان کے سپاہی پر غالب آ سکتا ہے۔خلاصہ یہ کہ فردی کیپٹلزم بھی ایک خطرناک ٹھے ہے مگر اس کے باوجود خود اس ملک
کے لوگوں اور اس کے حریف ملکوں کے لوگوں کے لئے کچھ نہ کچھ راستہ بچاؤ کا کھلا رہتا ہے
لیکن حکومتی کیپٹلزم کے سامنے چھوٹے اور غیر منظم ملک بالکل نہیں ٹھہر سکتے اور ان کے بچنے
کی کوئی ممکن صورت ہی باقی نہیں رہتی۔اور یہ مقابلہ ایسا ہی عبث ہو جاتا ہے جیسا کہ ایک
مشین گن رکھنے والی فوج کے مقابل پرسونٹے لے کر نکلنے والی فوج عبث اور بے کار ہوتی
130)

اسلام کا اقتصادی زن
ہے۔کمیونزم نے ملکی اجتماعی کیپٹلزم کا طریق جاری کر کے جس میں سارے ملک کی دولت
اور اس کی سیاسی برتری مجموعی طور پر دوسرے ملکوں کے منفرد صناعوں اور تاجروں کے
مقابل پر کھڑی ہوتی ہے ایک ایسا طریق رائج کیا ہے جو دنیا کے اقتصادی نظام کو بالکل تہہ
و بالا کر دے گا۔لوگ ٹرسٹوں اور کارٹلز کے خلاف شور مچارہے تھے اور ان کے ظلموں کے
شا کی تھے مگر کمیونزم نظام کے ماتحت ترقی کرنے والی صنعت وحرفت تمام دوسرے ملکوں
کے لئے ایسی خطرناک ثابت ہوگی کہ اس کے مقابلہ پر ٹرسٹ تو کیا کارٹلز بھی ایسے معلوم
ہوں گے جیسے ایک دیو کے مقابلہ پر ایک پانچ سالہ لڑکا۔انگلستان کا ایک بڑا تاجر امریکہ
کے ایک بڑے تاجر کا مقابلہ تو کر سکتا تھا اگر مقابلہ نہ ہوسکتا تھا تو انگلستان کے چند تا جرمل
کر ایک ٹرسٹ بنا لیتے تھے۔اگر جرمنی کی سائنٹیفک مصنوعات کا مقابلہ امریکہ اور
انگلستان کے صناعوں کے لئے مشکل ہوتا تو دونوں ملکوں کے تاجر مل کر ایک کارٹل کے
حصہ دار ہو جاتے تھے مگر کمیونزم کی صنعت کا مقابلہ کوئی زبر دست سے زبر دست کارٹل بھی
کس طرح کر سکتا ہے کیونکہ کمیونزم کے ترقی یافتہ کارخانوں کی مدد پر ایک یا دو تاجر نہ ہوں
گے بلکہ سب ملک کی دولت ہوگی اور تاجروں کی دولت ہی نہ ہوگی روس کی ڈپلومیٹک فوج
اور لڑنے والی فوج اور اس کا بحری بیڑا بھی ہوگا کیونکہ اس کے کارخانہ کی ناکامی کسی ایک فرد
یا کمپنی کی نا کامی نہ ہوگی بلکہ خود روسی حکومت کی ناکامی ہوگی۔کیونکہ کمیونزم کے نظام صنعت
و حرفت کے کارخانے حکومت کے قبضہ اور انتظام میں ہوں گے۔پس جس صنعت کو یہ مدد
حاصل ہوگی اس کا مقابلہ غیر ملکوں کے تاجر یا ٹرسٹ یا کئی ملکوں کے اشتراک سے بنے
ہوئے کارٹلز بھی کس طرح کر سکتے ہیں۔پس رشین کمیونزم نے ایک نہایت خطر ناک کیپیٹلزم کا راستہ کھولا ہے جس کی مثال اس
131)

سے پہلے نہیں ملتی۔اس کا مقابلہ ان دو ہی صورتوں سے ہوسکتا ہے۔(1) سب دنیا ایک ہی نظام میں پروئی جائے یعنی سب ملک روسی حکومت کا جزو بن
جائیں اور اس طرح آئندہ غیر مساوی مقابلہ کو بند کر دیں۔مگر کیا کمیونزم میں کوئی ایسے
اشتراک کی گنجائش ہے؟ یا کیا غیر ملکوں کے لوگ مثلاً انگلستان، امریکہ، فرانس کے لوگ
اس امر کے لئے تیار ہیں کہ اس آئندہ آنے والے خطرہ سے بچنے کے لئے اپنے آپ کو روسی
حکومت میں شامل کر دیں؟ اور کیا اس کی کوئی معقول امید ہے کہ اگر وہ ایسا کر بھی دیں تو وہ
روسیوں کے ساتھ ہر جہت سے مساوی حقوق حاصل کرلیں گے؟ اگر یہ دونوں باتیں ناممکن
ہیں جیسا کہ میرے نزدیک ہر عقلمند انسان انہیں ناممکن کہے گا تو پھر یہ علاج تو بے کار ہوا۔(۲) دوسرا ممکن علاج اس خطرہ کا یہ ہو سکتا ہے کہ سب دنیا کے ملک کمیونزم سسٹم کے
مطابق الگ الگ نظام قائم کر لیں۔مگر سب
دنیا کمیونزم میں آجائے تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ
چند حکومتی ٹرسٹ ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گے اور وہ حالت موجودہ حالت سے بہت
زیادہ خطر ناک ہو جائے گی۔اس تبدیلی سے صرف یہ فرق پڑے گا کہ پہلے تو ہندوستان
کے تاجر کا رشیا کے تاجر سے مقابلہ ہوا کرتا تھا مگر پھر ہندوستانی حکومت کے صنعتی ادارہ کا
مقابلہ روسی حکومت کے صنعتی ادارہ سے ہوگا۔گو یا اب تو جنگ کبھی کبھار ہوتی ہے اس وقت
ایک مستقل جنگ دنیا میں جاری ہو جائے گی۔ہر تجارتی قافلہ کا افسر در حقیقت ایک سفیر ہوگا
اور ہر تجارتی مال اپنی حفاظت کے لئے اپنے ملک کی فوج اور اُس کا بیڑا اساتھ رکھتا ہوگا۔تجارتی نزاع تاجروں میں نہیں حکومتوں میں ہوں گے اور لین دین کے لئے کمپنیوں کے
مینیجر نہیں بلکہ حکومتوں کے وزیر خط و کتابت کریں گے۔اس نظام میں کسی چھوٹے ملک یا
غیر منظم کو کوئی جگہ ہی نہیں مل سکتی۔چھوٹے ملک اور غیر منظم ملک اس نظام کے جاری ہونے
(132)

·

آج 10 میں سے 10 باقی